ہائی سکول میں داخلہ

چھٹی جماعت میں ایک تو انگریزی کا نیا مضمون شروع ہوا تھا اور دوسرا عربی، فارسی اور ڈرائنگ تینوں مضامین میں سے ایک رکھنا تھا۔ میں نے ایک اچھا مسلمان ہونے کی حیثیت سے عربی زبان سیکھنے کو باقی دونوں مضامین پر ترجیح دی۔ ہمارے کلاس انچارج خوشی محمد صاحب پریاں والے تھے۔ پریاں والا اُن کے گاؤں کا نام تھا۔ جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔ وہ ہمیں ریاضی اور اُردو کے مضامین پڑھایا کرتے تھے۔ انتہائی محنتی اور سنجیدہ

Read more

پروفیسر پری شان خٹک اور ڈاکٹر اسرار احمد

2009 اور 2010 کے ماہ اپریل میں پاکستان کی دو نامور ہستیاں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں تھیں۔ ایک ماہر تعلیم اور ماہر اقبالیات پروفیسر پری شان خٹک اور دوسرے ڈاکٹر اسرار احمد جو ایک ماہر مبلغ اسلام اور مفسر قرآن تھے۔ ان دونوں شخصیات کی حیات و خدمات کا تذکرہ مندرجہ ذیل ہے۔ پروفیسر پری شان خٹک۔ 1932۔ 2009 پاکستان کے نامور سپوت اور فرزند، ماہر تعلیم، محقق، ادیب، دانشور، شاعر، اقبالیت کے ماہر، جامعات اور مقتدر

Read more

پروفیسر خورشید احمد: سینیٹ کا نظریاتی وقار اور پارلیمانی دانش کا استعارہ

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اگر کوئی شخصیت علم و استدلال، تہذیب و متانت، آئینی بصیرت اور فکری استقامت کا مجسم پیکر نظر آتی ہے تو وہ پروفیسر خورشید احمد ہیں۔ وہ محض ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریاتی مفکر، آئینی رہنما، اور اسلامی ریاست کے فکری معمار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فاروق احمد لغاری، جو بعد میں صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز ہوئے، سینیٹ میں پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر کو منگوا کر پڑھا کرتے تھے۔ ان کا یہ

Read more

کولھو کے بیل۔

چھوٹی بیٹی انتہائی انہماک کے ساتھ موبائل فون کی اسکرین پر نظریں گاڑے ہوئے تھی، اسکرولنگ کے دوران اس کی نظر ایک منظر پر ٹک گئی، پرانے وقتوں کی کچھ ایسی یادیں یا چیزیں دکھائی جا رہی تھیں جس سے آج کی نوجوان نسل بالکل ہی نابلد ہے۔ مثلاً لالٹین جو مٹی کے تیل سے روشن ہوتی تھی، سادہ اور کھلے ڈھلے سے گھر اور ہوادار صحن جس میں چارپائیاں بچھی ہوئی ہوتی تھیں اور شام کی تاریکی میں سب

Read more

شارجہ صحرائی سفاری: چمکتی ریت اور مہم جوئی میں گزرا دن

صحرا نوردی کے لئے خصوصی بنی شارجہ کی صحرائی سفاری کمپنی کی فور وہیل ڈرائیو ایس یو وی جاپانی دو گاڑیاں آگے پیچھے دوبئی کی حدود سے نکل شارجہ جاتی سڑک پر ایک بڑے احاطہ میں داخل ہو چکیں تھیں۔ سارے رستہ کوہاٹ کے نواحی علاقے کا پٹھان باسی ڈرائیور ہمیں ان یک دم عمودی چڑھائی اور نیچے گراتی ڈھلوان والے صحرائی ٹیلوں پہ تقریباً چھلانگیں لگاتے اور گاڑی کی ایک سائیڈ ٹیلے کی ڈھلوان والی طرف پہ تیس پینتیس

Read more

آخر ہم کب تک عقل دشمنی کرتے رہیں گے؟

  ہم سب نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ ایک دور تھا جب مسلمان سائنس، ایجادات، فلسفے، تعلیم، کیمیا گری، فن تعمیر اور طب سمیت ہر شعبے میں دنیا کی راہ نمائی کر رہے تھے۔ اسے مسلمانوں کی عظمت کا دور کہا جاتا ہے۔ پھر یہ زمانہ طویل ہونے کے بجائے ختم ہو گیا۔ وجہ کیا تھی؟ وجہ تھی عقل دشمنی۔ امام غزالی اور ان کے مکتب فکر کے وہ فتوے جس میں انہوں نے کہا کہ فلسفہ دین کا

Read more

قوم پرست سیاست ناکامی کے محرکات

پاکستان میں قوم پرستی کی سیاست کی بڑی پرانی تاریخ رہی ہے اس سیاست کا محور زیادہ تر وہ علاقے رہے ہیں جہاں کے لوگوں کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی محرومیوں کا سامنا رہا ہے جیسے بنگال، بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ اور کسی حد تک جنوبی پنجاب کا علاقہ شامل ہے۔ نیپ کا قیام 1957 میں سامنے آیا جب پشتون، بلوچ، بنگالی اور سندھی بائیں بازو کے سوشلسٹ، ترقی پسند اور قوم پرست رہنماؤں نے نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کی

Read more

کتب خانہ جوہر

مولانا محمد علی جوہر کی نسبت سے اس خوبصورت کتب خانہ کا نام ہمایوں خان نے کتب خانہ جوہر رکھا۔ چارسدہ روڈ، پشاور میں اپنے گھر میں یہ گوشۂ علم و ادب اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ہر خاص و عام کے شوق مطالعہ کے لیے ہر وقت کھلا رہتا ہے۔ کتابیں جمع کرنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے اور یہ شوق صدیوں پرانا ہے لیکن کتابوں کے ساتھ ساتھ ان کو نظم و ترتیب کے ساتھ

Read more

بلوچستان میں بد امنی کے اسباب اور حل

بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ترقی کے لحاظ سے باقی ملک سے کافی پیچھے ہے۔ یہاں کے عوام طویل عرصے سے احساسِ محرومی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجوہات میں بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیمی اور معاشی پسماندگی اور سیاسی عدم استحکام قابل ذکر عوامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کی سیاست میں روایتی قبائلی نظام کا گہرا اثر رہا ہے۔ یہاں کے سردار اور نواب تاریخی طور پر طاقت کے مراکز

Read more

انڈس کوئین: تاریخ سے ورثے تک کا سفر

انڈس کوئین، جو کبھی ریاست بہاولپور کی بحری تاریخ کا ایک گوہر نایاب تھی، اپنے ساتھ ایک ایسی کہانی لے کر چلتی ہے جو خود اُن دریاؤں کی طرح طوفانی اور دیرپا ہے جن پر یہ کبھی رواں دواں تھی۔ برطانیہ کا یہ جنگی بہری جہاز جس نے سترویں صدی کے اوائل میں جنم لیا۔ اٹھارہویں صدی میں اس پرانے جہاز کو جب برطانوی حکومت نے بیچنے کا ارادہ کیا تو نواب آف بہاولپور نے اسے خریدا۔ اے اپنی سفری

Read more

تذکرہ قمرالزمان کائرہ کی سجائی شادی کی تقریب کا

اتوار کی سہ پہر پیپلز پارٹی کے متحرک رہ نما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ صاحب نے اپنے بچوں کی شادی کے حوالے سے اپنے آبائی شہر لالہ موسیٰ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا۔ دوست نواز اور پرخلوص محبت بانٹنے کے عادی کائرہ صاحب کے بے شمار چاہنے والے اس تقریب میں موجود تھے۔ میں بھی دوستوں کی مہربانی سے بہت سہل انداز میں وہاں پہنچ گیا۔ اسلام آباد سے لاہور کی جانب سفر

Read more

ٹیرف جنگ کا فاتح کون؟

عالمی منظر نامے پر طاقتور ممالک کے درمیان ٹیرف جنگ جاری ہے جس کی شروعات امریکہ بہادر نے کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور میں بھی کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے تھے۔ اب دوبارہ آفس سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے انھوں نے اپنی کابینہ کو نئے ٹیرف کی تیاری کا حکم دیا اور پھر عمومی طور پر تمام ممالک پر درآمدات کی مد میں 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یورپی یونین پر 20

Read more

ضلع گجرات کا پہلا امریکی گورنر، جوسایہ ہرلن ( 1832۔ 1835 )

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج کی تاریخ میں بہت سے غیر ملکی فوجی افسران تھے جن میں سے کچھ نے خالصہ دربار میں ملازمت کے لیے برطانوی بھگوڑے ہونے کا غلط دعویٰ کیا تھا لیکن ان میں سے ایک منفرد شخص جوسایہ ہرلن نمایاں تھا جو امریکی شہریت کا سچا دعویٰ کرتا تھا جسے بعد میں رنجیت سنگھ نے گجرات کا حکمران تعینات کیا۔ جوسایہ ایک ماہر معالج کے طور پر اپنے فوجی کیریئر کا آغاز برطانوی فوج میں کولکتہ

Read more

سائنس دان بھی، فن کار بھی : ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی جہتیں

سائنس، فلسفہ، ادب اور فنونِ لطیفہ میں بیک وقت مہارت رکھنا صرف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کا امتیازی وصف ہوتا ہے۔ یہ انسانی فطرت، ذہنی ساخت، رجحانات اور مزاج کی وہ ہم آہنگی ہے جو کسی فرد کو بیک وقت مختلف علوم و فنون پر عبور عطا کرتی ہے۔ اگر اس پر مختلف زبانوں کا ادراک بھی شامل ہو جائے تو وہ شخص نہ صرف ایک انفرادی شناخت قائم کرتا ہے بلکہ علمی افق پر اپنے ان مٹ

Read more

صوبہ خیبر پختونخوا کے کھانے اور تاریخی ارتقاء

صوبہ خیبر پختونخوا کے کھانے اس کی ثقافت، جغرافیہ اور تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔ چونکہ یہ علاقہ صدیوں سے مختلف تہذیبوں اور تجارتی راستوں کا مرکز رہا ہے، اس لیے یہاں کے کھانوں پر افغان، وسطی ایشیائی، مغلیہ، اور مقامی پشتون روایات کے اثرات نمایاں ہیں۔ یہاں کے کھانے زیادہ تر سادہ گوشت سے بھرپور اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں، جن میں دیسی مصالحے کم لیکن قدرتی ذائقہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا (KPK) پاکستان کا ایک

Read more

فلسطین پالیسی پر عوام کو گمراہ کرنے کے نت نئے ہتھکنڈے

اسلام آباد میں ملک بھر کے علمائے کرام کی ’فلسطین کانفرنس‘ میں دھواں دار تقریریں کرنے اور دنیا بھر کی مسلمان حکومتوں کے لیے جہاد کا فتویٰ جاری کرنے کے بعد اب پاکستانی حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک نئی قرار داد کے ذریعے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اور واضح کیا ہے پاکستان ہمیشہ فلسطین کے حق خود اختیاری کی حمایت کرتا رہے گا۔ پاکستان کا یہ موقف کوئی نیا نہیں ہے۔ براہ راست فلسطین تنازعہ میں فریق نہ

Read more

مخاصمت کی صلیب پہ لٹکی مفاہمت اور مزاحمت!

پی۔ ٹی۔ آئی پر عجب وقت آن پڑا ہے۔ لق و دق صحرا میں بگُولے کی طرح رقص کرتے اور گھُمّن گھیریاں کھاتے ہوئے اُسے کچھ اندازہ نہیں کہ وہ کس کیفیتِ وجد میں ہے اور اُس کے گردوپیش کیا ہو رہا ہے۔ باگ کسی اور کے ہاتھ میں ہے، رکاب میں پاؤں کسی اور کا ہے، کاٹھی پر کوئی اور سوار ہے اور چابک کوئی اور لہرا رہا ہے۔ قائدین کے طور پر اڈیالہ جیل کے آس پاس منڈلاتے،

Read more

قدرتی وسائل پر خودکشی: مائنز اینڈ منرلز بل یا نیا عمرانی معاہدہ؟

جب اٹھارہویں ترمیم آئی، تو ہم نے سمجھا کہ تاریخ کا پہیہ بالآخر درست سمت میں چل پڑا ہے۔ صوبوں کو ان کے وسائل پر حق ملنا کوئی عام بات نہ تھی۔ یہ ایک آئینی معاہدہ تھا، جس میں ریاست نے اعتراف کیا کہ وفاق کی اکثریت، اکثریت کی مرضی سے نہیں بلکہ باہمی رضامندی سے چلتی ہے۔ مگر آج، وہی صوبے اپنے حاصل کردہ حقوق خود مرکز کے قدموں میں رکھ کر یہ سوال اٹھا رہے ہیں۔ کیا یہ

Read more

کچھ پروفیسر خورشید احمد کے بارے میں

’ بڑے لوگوں کی صحبت انسان کو بڑا بنا دیتی ہے‘ ۔ اس مقولے کو مجسم دیکھنا ہو تو پروفیسر خورشید احمد کو دیکھئے۔ ان کے آبا و اجداد جالندھر کی خاک سے اٹھے اور دلی کے ہو گئے پھر رشتوں ناتوں کا سلسلہ ترکی تک دراز ہو گیا، یوں اس خاندان میں وہ کیفیت پیدا ہوئی جسے اقبال نے سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے کہہ کر بیان کیا ہے۔ پروفیسر خورشید کے والد نذیر احمد قریشی

Read more

خواب، محبت اور زندگی (10)

وزیر خان کی مسجد کے پیچھے لاہور میں ہمارا قیام ابی کی مرحومہ پھوپھی کے مکان میں رہا (جن کی بڑی بیٹی سے ابی کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی) ۔ یہ مکان وزیر علی خان کی تاریخی مسجد کی عقبی گلی میں واقع تھا۔ لاہوریوں کی موجودہ نسل اسے اب وہاں نہیں پائے گی کیونکہ برسوں پہلے اسے مخدوش قرار دے کر منہدم کیا جا چکا ہے لیکن میری یادوں میں وہ آج تک اسی طرح قائم و

Read more

افسانہ: قربانی کی عورت (آخری حصہ)

کنزا جب کنیز یوسف کے بتائے ہوئے ہوسٹل میں پہنچی تو وہاں کی مالکہ تمکنت اعجاز بذاتِ خود، اُس کے استقبال کے لئے وہاں موجود تھیں۔ اگلے دو گھنٹوں میں ہی کنزا کو یقین ہو گیا کہ وہاں اُس کی ہر مطلوبہ سہولت موجود ہے۔ مسز تمکنت کے رویّے سے یہ شہادت بھی مل گئی کہ وہ بیگم کنیز یوسف کا بہت احترام کرتی ہیں اور شاید اُن کی احسان مند بھی ہیں۔ اب کنزا کے یہاں آنے سے، انہیں

Read more

صدر ٹرمپ کا سوال؛ جواب کسی کے پاس نہیں

برطانیہ کی جانب سے امریکی کالونیز پر ٹیرف عائد کرنے کے ایک فیصلے نے امریکا کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کر دیا تھا۔ اعلان آزادی سے تین سال پہلے 1773 میں برطانیہ نے امریکی نوآبادیوں پر چائے کا درآمدی ٹیرف لگایا جس کے خلاف امریکیوں نے مقامی قبائلیوں کا روپ دھار کر برطانیہ سے چائے لانے والے بحری جہازوں پر دھاوا بول دیا اور چائے کی پیٹیاں سمندر میں پھینک دیں۔ برطانیہ نے تلف کردہ چائے

Read more

ماہِ مارچ کا مسیحیوں سے کیا سمبندھ ہے؟

گریگورئین کیلنڈر جسے عرفِ عام میں مسیحی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، سے قبل دنیا بھر میں جولین کیلنڈررائج تھا۔ مگر اُس میں چند نقائص کی بنا پر پوپ گریگوری ہشتم نے 1582 میں ایک نیا کیلنڈر جو بعد میں اُنہی کے نام سے گریگورئین کیلنڈر کہلایا، متعارف کروایا جو آج تک نافذ العمل ہے۔ اکتیس ایام پر مشتمل مارچ گریگورئین کیلینڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ مختلف سماجی اور مذہبی واقعات، حوالہ جات اور خصوصیات کی بنا پر

Read more

پاکستان میں صنفی مساوات: مستقل چیلنجز اور پیش رفت

پاکستان میں صنفی مساوات کی جانب سفر نے کئی مستقل چیلنجز اور کچھ پیش رفت دیکھی ہے۔ صنفی تفاوت کی ایک اہم وجہ معاشرتی صنفی اقدار ہیں۔ پاکستان میں عمومی طور پر مردوں کو خاندان کا کفیل تصور کیا جاتا ہے جبکہ خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور بچوں اور خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال کریں، اور یہ سارا کام وہ بغیر کسی داد و تحسین یا معاوضے کے انجام دیتی ہیں۔

Read more

”اسرائیل۔ فلسطین تنازع کی مختصر تاریخ“ ایک جائزہ

حال ہی میں شائع ہونے والی ایلان پَاپے کی کتاب ”اسرائیل فلسطین تنازُع کی مختصر تاریخ“ ”A VERY SHORT HISTORY OF THE ISRAEL PALESTINE CONFLICT“ BY: ILAN PAPPE اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازُع کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے۔ پاپے نے صیہونیت کے ارتقا، اس خطے پر بین الاقوامی پالیسیوں کے اثرات، فلسطینی مزاحمت، اور اسرائیل کے اندرونی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ صورتحال کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے اس قضیے کے تاریخی

Read more

تاریخ کے اجالوں میں فیصلے کیجیے

آج پوری قوم کی نظریں بلوچستان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہاں ایک شورش سی برپا ہے۔ ہمارے بیشتر سیاسی اور دِفاعی تجزیہ نگار اِس بدامنی کا ذمے دار اَفغانستان کو قرار دَے رہے ہیں جو اِن دنوں بھارت اور اِسرائیل کے زیرِاثر ہے۔ اُس نے اُن دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دَے رکھی ہے جو پاکستان میں دراندازی کرتی اور رِیاست کے اداروں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں۔ بظاہر یہ تجزیہ درست معلوم ہوتا ہے، مگر تاریخ اِس ضمن

Read more

”غالب کے خطوط“ مرتبہ ڈاکٹر خلیق انجم کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

مصنفین: نذیر علی سعدیہ اعجاز پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالرز یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اُردو زبان و ادب کی تحقیق و تنقید میں خلیق انجم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ خلیق انجم اُردو کے ممتاز محقق، نقاد، مدوِن، ادیب، ماہرِ غالبیات اور انجمن ترقیِ اردو (ہند) کے نائب صدر تھے۔ انجمن ترقیِ اردو کے نائب صدر کے عہدے پر کم عمری میں فائز ہوئے اور اپنے انتقال تک بِراجمان رہے۔ ڈاکٹر خلیق انجم 22 دسمبر 1935 ء

Read more

شام ڈھلنے سے کچھ دیر پہلے

لاہور کی تاریخ میں 60 کی دہائی بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ وہ دور تھا جب وطن عزیز میں ابھی کلاشنکوف کلچر متعارف نہیں ہوا تھا اور پستول کسی کسی کے پاس ہوتا تھا۔ اس زمانے میں ”گراری“ والے چاقو کی ایک طرح سے حکمرانی تھی۔ کوئی بدمعاش جب مخالف کے سامنے کڑ کڑ کرتا ہوا گراری والا چاقو کھولتا تو نازک طبع افراد کے دل دھل جاتے تھے۔ یہ وہ زمانہ

Read more

سچ کی عدالت میں دانشوروں کا مقدمہ

یہ وہ دور ہے جب پاکستان میں نہ صرف آئین و قانون کو روندنے کی رسم عام ہو چکی ہے بلکہ آزادیٔ اظہار، اختلافِ رائے اور سوال اٹھانے کی ہر کوشش کو غداری، فتنہ، سازش یا ایجنڈا قرار دے کر کچلا جا رہا ہے۔ یہاں سچ بولنے پر زبان کاٹ دی جاتی ہے لکھنے پر سیاہی خون سے بدل جاتی ہے اور سوچنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پاکستان کے

Read more

’شفا‘: وہ خاتون جنھیں ان کی کاروباری ذہانت کی بدولت اسلام کی ’پہلی مارکیٹ منتظم‘ مقرر کیا گیا

جب مکہ میں صرف 20 لوگ پڑھنا لکھنا جانتے تھے تو ’شفا‘ اُن میں سے ایک تھیں اور اُن سے اقتصادی پالیسی اور تجارت سے متعلق مشورہ لیا جاتا تھا۔ اُن کی کاروباری ذہانت کی بدولت انھیں خلیفہ حضرت عمر کے دور میں قضا السوق (بازار کا انتظام) اور قضا الحسبہ (احتساب) کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ ایک معالج، عالم اور اسلامی قوانین کی ماہر خاتون کی کہانی

Read more

افغان مہاجرین کا انخلا

افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں یکم اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں مجموعی طور پر طورخم کے راستے اب تک 1 ہزار 355 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے پاکستان بدر کر دیے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے اب تک 4 لاکھ 81 ہزار 285 افغان باشندوں کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان

Read more

بڑا کم ظرف تھا جو کر گیا ویراں شاموں کو

30 نومبر 1967 کو جب پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تو نوجوان احمد رضا قصوری بھی اس میں شامل ہو گئے۔ ان کے خاندان نے 1970 سے پہلے کبھی کسی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیتا تھا۔ 7 دسمبر 1970 کو پاکستان کے پہلے اور تباہ کن عام انتخابات میں احمد رضا قصوری بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 30 سال کی عمر میں قومی اسمبلی کے رکن بن گئے لیکن کچھ عرصے بعد اپنے مزاج کی

Read more

اڈیالہ جیل پر ناکامی اور پی ٹی آئی کا المیہ

اڈیالہ روڈ، راولپنڈی کی ایک ایسی شاہراہ ہے جسے عمومی طور پر ایک درمیانی درجے کی رابطہ سڑک سمجھا جاتا ہے، مگر جغرافیائی اور سیاسی اہمیت کے اعتبار سے اس کی حیثیت کسی مرکزی شاہراہ سے کم نہیں۔ یہ سڑک نہ صرف راولپنڈی کے وسطی علاقوں کو دیہی پٹیوں سے جوڑتی ہے بلکہ اسلام آباد، روات اور چکری انٹرچینج کے ساتھ براہ راست ربط قائم کرتی ہے۔ تقریباً چونتیس سے پینتیس کلومیٹر پر محیط اس سڑک پر واقع ذیلی راستے

Read more

پاکستان کی سیاست اور جیلیں

ہونا تو یہ چاہیے کہ ہمیشہ انتخابات کے نتیجوں میں ایسی حکومتیں آنی چاہئیں جو ملک کے عوام کی اُمیدوں، ضرورتوں اور خواہشات کو نہ صرف سمجھیں بلکہ ان سب چیزوں کا مداوا بھی کریں۔ پاکستان میں متعدد انتخابات ہوتے رہے مگر صرف مراعات یافتہ طبقے ہی کے افراد کامیابی کے زینوں پر چڑھتے رہے۔ پاکستان کی سیاست کا منظر نامہ ہمیشہ ہی سے ہنگامہ خیز رہا ہے۔ پاکستان کی مختصر سی سیاسی تاریخ کو پڑھنے سے پتا چلتا ہے

Read more

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہو گا

امریکہ اور چین کے درمیان شروع ہونے والی تجارتی جنگ اب اپنے عروج کو پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی طرف سے امریکی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ کے بعد اب چینی درآمدات پر فوری طور سے 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل تک چین کی طرف سے اس کا جواب سامنے آ جائے گا۔ دنیا بھر کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس جنگ کا میں کوئی فاتح

Read more

کھوئی ہوئی جمہوریت، حقوق اور نہروں کے خلاف تحریک

جب سے معاشرہ وجود میں آیا ہے، تب سے کسی نہ کسی شکل میں سماجی تحرک معاشرے کے جسم میں خون کی مانند گردش کرتا رہا ہے۔ انہی سماجی ڈھانچوں سے بادشاہتیں، ریاستیں، جمہوریتیں، ممالک اور حکومتیں جنم لیتی رہی ہیں۔ ریاست اور حکومت کے نظم و نسق کے ساتھ سماجی تحریکیں بھی کسی نہ کسی صورت میں جڑی رہی ہیں۔ نئی سماجی تحریکیں اور متنازع رویوں کے مظاہر کو سڈنی ٹارو، جو اس موضوع پر گہری بصیرت رکھتے ہیں،

Read more

تیسری جنگِ عظیم

ہمیں فوجی آمروں سے اتنا خوف نہیں آتا جتنا پاپولسٹ لیڈرز سے آتا ہے، فوجی آمر آئین کو روند کر اقتدار میں آتا ہے اور ایک مسلمہ آئین شکن ہوتا ہے، کوئی شک کی گنجائش نہیں ہوتی، کوئی ابہام نہیں ہوتا، سیاست دانوں سے فطری نفرت رکھتا ہے، انہیں مسائل کی جڑ سمجھتا ہے اور خود کو مسیحا گردانتا ہے، جب کہ پاپولسٹ لیڈر آئین کے تحت اقتدار کے ایوان میں داخل ہوتا ہے اور پھر اندر سے سیند لگاتا

Read more

سکندرِ اعظم: فاتحِ عالم؟ مقامی مورخین کی نظر میں

برصغیر میں کشمیر سے لے کر ٹھٹھا تک جس علاقے کی بھی مقامی تاریخ پڑھیں تو اس میں آپ کو لکھا ہوا ملے گا کہ سکندر مقدونی ہمارے علاقے میں بھی آیا تھا اس نے ایک بڑا حملہ کر کے ہمارے علاقے کو بھی فتح کرنے کی کوشش کی تھی، مگر ہمارے قصبے والوں نے وہ وہ قربانیاں دیں اور مزاحمت کی ایک ایسی داستان رقم کی کہ سکندر کو ایک زبردست شکست کھانی پڑی، بلکہ اس کو دوبدو لڑائی

Read more

بلوچستان کی بند شاہراہیں، اقتصادی بحران سے انسانی المیے تک

بلوچستان، وہ خطہ جہاں پہاڑوں کی گونج میں صدیوں سے تاریخ رقم ہوتی آئی ہے۔ جہاں ہر پتھر کے نیچے ایک کہانی دفن ہے، ہر راستہ ایک داستان کا تسلسل ہے۔ لیکن ان دنوں بلوچستان کی دو اہم شاہراہیں۔ این 25 اور این 40۔ محض بند نہیں، خاموش احتجاج کا منظرنامہ بنی ہوئی ہیں۔ دس دن سے زائد ہو چکے، جب سے یہ سڑکیں ایک اجتماعی بے بسی کی علامت بن کر رُکی ہوئی ہیں، اور ان کے ساتھ ہی

Read more

پاکستانی افغان، پاکستانی تھے

وہ اول و آخر افغان تھے، آپ نے ان کو مہاجر بنانا تھا، اس لیے خود انصار بن گئے۔ مدینہ کی خوشنما تاریخ میں لپیٹ کر آپ نے امریکی سٹریٹیجک جنگ لڑنی تھی اور ساتھ ڈیورنڈ لائن کے آرپار موجود پختونستان کے خوشنما لولی پاپ کو خود پسند قوم پرستوں کے منہ سے کھینچ کر زمین پر پھینکنا تھا، آپ نے دونوں کام بڑے شاندار انداز میں کر دیے، لیکن اس کے بعد خود کو بادشاہ گرد سمجھنے لگے۔ آپ

Read more

خواب، محبت اور زندگی 9

یہ دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک تھا۔ امی نے کئی مرتبہ یہ واقعہ ہمیں کچھ اس طرح سنایا: ”میں عروسی لباس میں ملبوس سہیلیوں میں گھری بیٹھی تھی۔ گھر میں رشتہ دار اور پڑوسی جمع تھے۔ اچانک باہر شور اٹھا، ملی جلی آوازیں آنے لگیں ’انہوں نے گاندھی کو مار دیا۔ گاندھی کو گولی مار دی گئی۔ گاندھی کا قتل ہو گیا‘ یہ سنتے ہی سب لوگ باہر بھاگ گئے اور میں کمرے

Read more

وقف قانونی ترامیم یا غیر قانونی قبضہ

بی جے پی کی حکومت نے احتساب اور شفافیت کا نعرہ لگاتے ہوئے حال ہی میں متنازعہ وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کیا ہے، جس کے تحت بھارت میں مسلم وقف املاک کے انتظام و انصرام میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت جو مرضی توجیہ دے، لیکن ہر صاحب نظر دیکھ سکتا ہے کہ ان ترامیم کے ذریعے حکومت کا بنیادی مقصد بھارتی مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے انہیں مزید دیوار سے لگانا ہے۔ بھارت میں

Read more

بھگت سنگھ زندہ ہے

یہ واقعہ ہے 23 مارچ 1931 ء کا کہ جب لاہور کے سینٹرل جیل میں چار بجے دن سے کچھ کھلبلی سی مچی ہوئی تھی۔ وارڈن نے قیدیوں کو اپنی اپنی کوٹھریوں میں جانے کا حکم صادر کر دیا تھا۔ جیل کا نائی، برکت، قیدیوں کے سامنے سے چہ مگوئیوں کے انداز میں اطلاع دیتا ہوا گزرا کہ آج رات بھگت سنگھ، سکھ دیو گرو اور جگدیش کو پھانسی ملنے والی ہے۔ قیدیوں کے لیے یہ فیصلہ غیر متوقع تھا۔

Read more

انقلاب یا اصلاحات: حقیقی تبدیلی کا واحد راستہ؟

تاریخ میں بارہا یہ بحث چھڑی ہے کہ سماجی اور سیاسی تبدیلی کے لیے کون سا راستہ زیادہ موثر ہے۔ اصلاحات یا انقلاب؟ بعض لوگ یہ دلیل دیتے ہیں کہ سماج میں تبدیلی تدریجی اصلاحات کے ذریعے آنی چاہیے، کیونکہ پرامن اور مرحلہ وار اصلاحات نہ صرف کم نقصان دہ ہوتی ہیں بلکہ ان کے ذریعے ایک پائیدار اور دیرپا نظام کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب، انقلابی نقطہ نظر رکھنے والے اس بات پر زور دیتے ہیں

Read more

اردو بولنے والے اور بلوچ قومی سوال

اکیسویں صدی بھی ماضی قریب کی تاریخ کی طرح انتشار سے دوچار ہے اور اس صدی کو بھی بحران در بحران اور مزاحمتی تحریکوں سے عبارت کیا جائے گا۔ پوری دنیا میں اور بالخصوص تیسری دنیا کے ممالک میں عالمی سامراج اور مقامی ”نیم سامراجی“ قوتوں کے خلاف مزاحمتی عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ کبھی یہ مزاحمت ”عرب بہار“ کی صورت میں ابھری تو کبھی مدھم ہوتی محسوس ہوئی۔ تاہم یہ طوفان تھمتا نہیں لیکن اس میں توقف آتا

Read more

کیا توہین صرف عدلیہ ہی کی ہوتی ہے؟

میر تقی میر کی لُغت مُستعار لی جائے تو عدل کی کارگۂِ شیشہ گری کا کام بے حد نازُک ہے۔ اتنا نازُک کہ سانس بھی آہستہ لی جائے۔ یہ تلوار کی دھار سے تیز اور بال سے باریک پُل صراط پر سنبھل سنبھل کر پاؤں دھرنے اور توازن برقرار رکھنے کا فن ہے جس کے لئے جسمانی تربیّت یا اعضاء کی مخصوص ساخت کی نہیں، صرف اُس حلف کو اپنے ایمان و یقین کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے جو

Read more

کیا ترقی تاریخ کو خاموش کر دیتی ہے؟

استاد غلام حسین کے آرٹسٹ اسٹوڈیو میں بکھری ہوئی تصویروں میں ایک روشن تصویر بہاولپور کی دھندلاہٹ زدہ بھولی بسری داستان سناتی ہے۔ 1978 میں دولت خانہ (جائے پیدائش نواب صادق محمد خان خامس عباسی ) کے خوبصورت دروازے کی لی گئی تصور کو دوبارہ دلکش رنگوں سے تختہ پر اتار کر دیکھنے والے کا دل پسیج لینے کا سامان میسر کر دیا ہے۔ مغل طرز کے پیچیدہ نقوش سے سجی ایک شاندار محراب دار دروازہ کی تصویر اب ایک

Read more

یادگار عید لاہور میں۔ خوشبو، رنگ اور مسکراہٹوں کا سفرنامہ

رمضان المبارک کی آخری سحر تھی۔ گجرات کی فضا میں سناٹا سا چھایا تھا، جیسے شہر روزوں کی تکمیل پر مراقبے میں ہو۔ میں نے سحری کے بعد فجر ادا کی، اور خاموشی سے بستر پر جا بیٹھا۔ تبھی موبائل کی اسکرین پر روشنی چمکی، جیسے تقدیر نے انگلی تھام کر ایک دروازہ کھولا ہو۔ پیغام تھا: ”عید منانے لاہور آ جاؤ!“ حامد کی تحریر میں بلا کی کشش تھی۔ وہ پیغام نہیں، جیسے کسی آزاد پرندے کی پکار ہو۔

Read more

صحافت کے عطائی

صحافت مکمل طور پر ایک پیشہ ورانہ علم و تربیت کا عمل ہے۔ اس عمل کے لیے باقاعدہ طور پر جامعات اور کلیات اپنے یہاں ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کے بعد اسناد عطا کرتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے قانون کی ڈگری ہے مطلب وکالت کی سند۔ شعبہ طب میں مختلف امور سر انجام دینے کے سرٹیفیکیٹ اور اسناد موجود ہیں۔ مزید اس میں تخصیصی علوم اور مہارتوں کے لیے ڈگریاں اور

Read more

حبیب جالبؔ کی بتیسویں برسی

اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنا رہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا لاکھ کہتے رہیں ظلمت کو نہ ظلمت لکھنا ہم نے سیکھا نہیں پیارے بہ اجازت لکھنا نہ صلے کی نہ ستائش کی تمنا ہم کو حق میں لوگوں کے ہماری تو ہے عادت لکھنا اشتراکیت پسند، جمہوریت پسند، انقلابی اور عوامی شاعر حبیب جالب جن کا اصل نام حبیب احمد اور تخلص جالبؔ ہے۔ حبیب جالبؔ کی پیدائش عید الفطر کے دن یعنی 24 مارچ 1928

Read more

شاہی سمر پیلس: چترال کی مہمان نوازی کا دروازہ

دریائے چترال کے اِس پار شاہی سمر پیلس جہاں محبت اور مہمان نوازی کا راج ہے لواری کی برف پوش چوٹیاں جب مسافروں کی پشت پر رہ جاتی ہیں اور چنار کے درختوں کی سرسبز چادر آنکھوں کے سامنے بچھتی ہے، تو دریائے چترال اس پار ایک شاہی قلعہ اپنے بازو پھیلائے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ قلعہ، چترال کی ریاست کا پہلا چہرہ، تاریخ کے اوراق میں صرف اینٹ اور لکڑی کی عمارت نہیں، بلکہ مہمان نوازی،

Read more

سید کاشف رضا کا شعری مجموعہ: ممنوع موسموں کی کتاب

ایسے میں جب شاعر کا تیسرا مجموعہ کلام شعری دُنیا میں وارد ہونے کو ہو تب اُس کے گزشتہ کلام کا ذکر چھیڑنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ ایک شخص جو ادبی منظر نامے پر کئی جہتوں اور حوالوں سے جانا جاتا ہو اُس کی اصل شخصیت کو کھوجنا کسی طور مشکل کام ہے۔ سید کاشف رضا کا نام سُنتے ہی دو حوالے تو فوراً آپ کے ذہن میں آتے ہیں، بطور مترجم اور بطور فکشن نگار۔ تعارف کا حوالہ

Read more

شہید ذوالفقار علی بھٹو – ایک عہد ساز شخصیت

ذوالفقار علی بھٹو کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسے رہنما کے طور پر درج ہے جس نے ملک کو ایک نئی سمت دی۔ 4 اپریل 1979 کو انہیں ایک متنازع عدالتی فیصلے کے نتیجے میں شہید کر دیا گیا، لیکن ان کے نظریات اور خدمات آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی برسی نہ صرف ان کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ایک سحر انگیز شخصیت ذاتی قابلیت

Read more

گجرات کا مزارِ حافظ محمد حیاتؒ:سکھ اور مغل تعمیراتی انداز کا حسین امتزاج

گجرات کے خطے کی تاریخ میں شہر کی آباد کاری میں جہاں اس وقت کے حکمرانوں کے معاشی منصوبے تھے وہاں بہت سے درویشوں اور اولیا کا کردار بھی رہا ہے جس سے علاقے کی ترقی کو تقویت ملی۔ روحانیت سے فیض یہ شخصیات اکثر کم آبادی والے علاقوں میں سکونت اختیار کرتے تھے جو آنے والے وقتوں میں گنجان آبادیوں میں تبدیل ہو گئے۔ مثلاً حضرت کبیر الدین شاہ دولہ، جو 1612 ء میں سیالکوٹ سے گجرات منتقل ہوئے،

Read more

4 اپریل اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، قربانی، جمہوریت اور پاکستان

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسے رہنما کم ہی ملتے ہیں جو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ نہ صرف ایک سیاستدان تھے بلکہ ایک مدبر، مداح اور وژنری لیڈر بھی تھے، جنہوں نے پاکستان کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اصلاحات کیں۔ میں سوچتا ہوں کہ کاش اسے شہید نہ کیا ہوتا، کاش 4 اپریل تاریخ میں نہ آیا ہوتا، کاش بھٹو شہید کا

Read more

پنجابی پکوان اور ان کا تاریخی ارتقا

پنجاب، پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد صوبہ ہے، جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ اس خطے کو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک، وادیٔ سندھ کی تہذیب (تقریباً 2600۔ 1900 قبل مسیح) کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب کا نام سنسکرت کے الفاظ ”پانچ“ (پانچ) اور ”آب“ (پانی) سے لیا گیا ہے، جو اس کے پانچ دریاؤں (سندھ، جہلم، چناب، راوی، اور ستلج) کی عکاسی کرتا ہے۔ قدیم تاریخ پنجاب کی سرزمین آریائی اقوام،

Read more

خواب، محبت اور زندگی – 8

آج کل کے دور میں یہ سوچنا بھی مشکل لگتا ہے کہ اس ”پرانے“ دور میں امی اور ابی کے درمیان رومانس کیسے پروان چڑھا ہو گا؟ موجودہ نسل کے لئے تو اس کا تصور بھی مشکل ہے۔ لیکن جمشید پور کے امتیاز علی نے اپنی فلم ”لو آج کل ”میں ان کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ میرے خیال سے وہ بھی اسی راہ سے گزرے ہوں گے جس سے سیف علی خان اور ان کی محبوبہ یعنی

Read more

سفید جھوٹ : پی آئی اے کا طیارہ چوری چھپے بیچنے کی خبر: اصل کہانی

ہمارے ملک میں متعدد غلط العام باتیں عام ہیں (اور لگ بھگ سچ تصور کی جاتی ہیں ) جب کہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ بعض اوقات حقیقت اس لئے بھی سامنے نہیں آتی کیوں کہ پھر جو ممکنہ بدنامی ہونے والی ہوتی ہے، بندہ کہتا ہے اس سے پچھلی بدنامی ہی بھلی۔ یہ قصہ بھی ایک ایسے ہی جھوٹ کا احاطہ کرتا ہے۔ یعنی پی آئی اے کا وہ جہاز جو ”کسی“ نے بیچ دیا اور متعلقہ لوگوں کو

Read more

ذکری نسل کشی: تاریخ کا سیاہ باب

ہوت قبیلے سے تعلق رکھنے والے مکران کے آخری حاکم ملک مرزا نے جب ذکری بلوچوں پر ظلم و ستم کا آغاز کیا تو ذکریوں نے ابو سعید بلیدی کی قیادت میں ملک مرزا کے خلاف بغاوت کر دی۔ بلیدی اور گچکی مکران میں ذکری بلوچوں کے سب سے بڑے قبائل میں شمار ہوتے تھے۔ ابو سعید بلیدی نے گچکیوں کے ساتھ اتحاد کر کے ان کی مدد سے ملک مرزا کو شکست دی۔ نتیجتاً 1613 میں مکران میں بلیدیوں

Read more

ایک بار یہ نسخہ آزما کے دیکھ لیں

1947 میں ہندوستان اور پاکستان آزاد ہوئے اور 1971 میں مشرقی پاکستان، بنگلہ دیش بن گیا۔ آزادی کے وقت ہندوستان کی آبادی 35 کروڑ، موجودہ پاکستان کی آبادی 3 کروڑ 33 لاکھ جبکہ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش ) کی آبادی 4 کروڑ 20 لاکھ تھی۔ 1947 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 20 ارب اور پاکستان کی 3 ارب ڈالر تھی۔ 1971 میں بنگلہ دیش کی جی ڈی پی 6 ارب ڈالر تھی۔ 1947 میں ہندوستان کی کس آمدنی 100

Read more

ہم سب کے مسیحا ڈاکٹر ہارون

یہ 1962 کا ذکر ہے، میں نے لائلپور کے کوہ نور اسکول سے درجۂ ہفتم کا امتحان پاس کیا تھا کہ خاندان میں آنے والی ایک سونامی کی وجہ سے ہمیں کراچی منتقل ہونا پڑا۔ ایک مڈل کلاس گھرانا جس کے واحد کفیل ابی تھے۔ انہیں کراچی آتے ہی نوکری تو مل گئی تھی لیکن ”خاندانی سونامی“ کے ’اثرات مابعد‘ کی وجہ سے امی انہیں جناح ہسپتال کے شعبہ ء نفسیات میں لے گئیں جہاں ڈاکٹر ذکی اور ڈاکٹر ہارون

Read more

جو قتل ہوا، وہ زندہ ہے

ذوالفقار علی بھٹو برصغیر کی تاریخ میں مخلوق خدا، مسلمانوں اور پھر ان دونوں میں موجود اکثریتی تعداد یعنی غریب، کمزور، بے بس، مقہور، مظلوم، بدبختیوں کے شکار انسانوں کے مایوس صحرا میں ان کے لئے صدائے ایمان و یقین، صدائے عزم و جہد، صدائے وقار و احترام بن کے ابھرا، گونجا، چمکا، تھرتھرایا، لوگوں نے اسے جئے بھٹو کے جھنکار آمیز نعروں کی یلغار میں کندھوں پہ اٹھا کے اعلان کیا، ہم ذلت کے مارے لوگوں کی صف میں

Read more

کیا مجھے موت سے خوف آتا ہے؟

یہ سوال مجھ سے ابھی کچھ دیر پہلے کسی نے ان۔ باکس میں پوچھا، میں لمحے بھر کو خاموش رہا۔ پھر گہری سانس لی اور کہا ”نہیں، مجھے موت سے نہیں ڈر لگتا۔ مگر موت کے تکلیف دہ عمل سے، مہینوں بسترِ علالت پر پڑے رہنے سے، اسپتال کے ناقابلِ برداشت بِلوں سے، اور بے بسی کی اس کیفیت سے خوف محسوس ہوتا ہے، جہاں زندگی اور موت کے درمیان انسان محض ایک تصویر بن کر رہ جاتا ہے۔“ اچانک

Read more

کیا واقعی وکیل جھوٹے ہوتے ہیں؟

ہمارے معاشرے میں وکیلوں کے بارے میں عمومی سوچ یہی ہے کہ وہ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے ماہر ہوتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔ جب کوئی بھی مقدمہ عدالت میں آتا ہے تو لوگ فوراً فیصلہ سنا دیتے ہیں کہ ایک فریق سچا ہے اور دوسرا جھوٹا۔ ان کے نزدیک جو وکیل کسی ملزم کا دفاع کر رہا ہوتا ہے، وہ گویا اس کے جرم کو چھپانے میں شریک ہے۔ خاص طور پر

Read more

انسانیت سے پیار اور انسان سے نفرت؟

”کیا انسانیت سے پیار اور انسان سے نفرت ممکن ہے؟ جی ہاں، نہ صرف ممکن ہے بلکہ آج کل تو ممکن ہی یہی ہے۔ کیونکہ“ انسانیت ”ایک مثالی تصور ہے۔ ایک ایسا خواب جہاں سب برابر، مہربان، اور معصوم ہوتے ہیں۔ اس سے محبت کرنا آسان ہے، کیونکہ یہ ایک دور کی خوبصورتی ہے، ایک خیال، جس میں نہ کمزوریاں ہیں، نہ تضاد۔ لیکن انسان؟ وہ تو غلطیوں، حسد، غصے اور کمزوریوں کا پیکر ہے۔ انسان سے محبت قربانی مانگتی

Read more

اپنی زنجیریں ہمیں خود توڑنا ہوں گی

پاکستان جیسے ملک کبھی ’’تیسری دنیا‘‘ کا حصہ تصور ہوتے تھے۔ آبادی کے اعتبار سے دنیا میں تقریباََ اکثریت کی حامل یہ دنیا خود کو سرمایہ دار اور کمیونسٹ کیمپوں سے الگ سمجھتی تھی۔ سامراج کی غلامی سے آزادی کے بعد بھی لیکن ان ممالک کی حکمران اشرافیہ کو سرد جنگ کے دوران مذکورہ بالا کیمپوں میں سے کسی ایک کا ساتھ دینا ضروری تھا۔ یہ ساتھ ملک میں ’’استحکام اور خوشحالی‘‘ کی خاطر جائز ٹھہرایا جاتا۔ ہماری حکمران اشرافیہ

Read more

’بھٹو کی پھانسی‘ : ٹونی عثمان کا نیا اسٹیج ڈرامہ

پاکستانی نارویجئن ڈائریکٹر، کہانی نویس اور اداکار ٹونی عثمان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے بارے میں اسی عنوان سے ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے والے ہیں۔ پروگرام کے مطابق اس ڈرامہ کا پریمیم 9 اکتوبر کو اوسلو کے ایک تھیٹر میں ہو گا۔ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ’کاروان‘ نے بھٹو کو سزائے موت کے موضوع اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کے حوالے سے ٹونی عثمان سے بات

Read more

عید، مزاحمت اور بلوچ

چاند رات کو جب فیس بک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پیج پر پوسٹ چیک کر رہی تھی تو دیکھنے میں آیا کہ عید کے پہلے دن وہ دنیا بھر سے بالخصوص بلوچ قوم سے اپنے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جس کا عنوان انہوں نے ”عید، مزاحمت اور بلوچ“ رکھا تھا۔ اس پوسٹ کو دیکھ کر میں سوچنے لگی کہ بلوچستان تو صدیوں سے ریاستی جبر و تشدد کے آگ میں سلگ رہا ہے، انگنت

Read more

متنازع کینالز کے خلاف سندھ میں احتجاج، قیادت کون کر رہا ہے؟

سندھ میں احتجاجی تحریک کون چلا رہا ہے؟ پیپلز پارٹی اتنی دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کیوں ہو گئی ہے؟ اس کا کس طرح سے حل نکالا جا سکتا ہے؟ ملک کے بڑے بڑے تجزیہ کار جب اپنی رائے دیتے ہیں تو ان کی باتوں سے صاف لگتا ہے کہ وہ سندھ کی زمینی حقائق سے بے خبر ہیں۔ کوئی سمجھتا ہے پیر پگارا کی فنکشنل لیگ اس احتجاج کو لیڈ کر رہی ہے، کوئی جی ڈی اے میں شامل

Read more

اے آئی نہیں، اس کا نہ جاننا اب خطرہ ہے

مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معیشتوں اور روزمرہ کی زندگی کو تیزی سے تبدیل کر دیا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ اے آئی ملازمتوں، رازداری اور یہاں تک کہ انسانیت کے لیے خطرہ ہے، لیکن اصل خطرہ خود اے آئی میں نہیں بلکہ اسے سمجھنے اور اس کے مطابق خود کو نہ ڈھالنے میں ناکامی میں ہے۔ حال ہی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چونگ گوانچھون فورم 2025 میں مختلف ماہرین نے اس حقیقت کو تسلیم کیا

Read more

برطانیہ سے پی آئی اے ڈائریکٹ فلائٹس التواء کا شکار

برطانیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) کی فلائٹس پر برطانیہ سے پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ توقع کی جا رہی تھی کہ پی آئی اے کی فرانس کے شہر پیرس سے پروازیں شروع ہو جانے کے بعد برطانیہ سے بھی ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی جس کا پاکستانی کمیونٹی کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔ برطانیہ سے عام دنوں کے علاوہ موسم گرما کی چھٹیوں میں اکثر لوگ پاکستان سفر کرتے ہیں

Read more

تہوار، تجارت اور کنزیومرز: تاریخی حکمتِ عملی سے موجودہ دور تک

رمضان، عید، کرسمس، دیوالی، بیساکھی اور دیگر تہواروں پر کنزیومرز خریداری کے لیے زیادہ متوجہ ہوتے ہیں اور یہ مواقع برانڈز اور دُکانداروں کے لیے اپنی مصنوعات فروخت کرنے اور گاہکوں کا اعتماد جیتنے کا بہترین وقت ہوتے ہیں۔ مگر افسوس کہ ہمارے ہاں اکثر کاروباری حضرات کنزیومرز کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مصنوعی قیمتوں میں اضافہ، جعلی ڈسکاؤنٹ اور مارکیٹنگ کے فریب کے ذریعے وقتی طور پر تو فروخت بڑھا لی جاتی ہے، مگر طویل المدتی نقصان برانڈ

Read more

ہم بھی وہاں موجود تھے

ہم جس شہر میں رہتے ہیں وہ سمندر کے کنارے آباد ہے اور آپ سمندر سے گھڑوں پانی بھر لیجیے وہ کم نہیں ہوتا۔ کچھ ایسی ہی شخصی خصوصیات ڈاکٹر حنا خان کی ذات میں نمایاں ہیں وہ ان مضبوط ستونوں میں سے ایک ہیں جس پر جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ کی عمارت قائم ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ گزشتہ کئی برسوں سے طلبہ کی شخصیت سازی اور تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ شعبہ تاریخ کی چیئرپرسن بھی رہیں یہ

Read more

ہم سب کے مسیحا: ڈاکٹر سید ہارون احمد

یہ 1962 کا ذکر ہے، میں نے لائلپور کے کوہ نور اسکول سے درجہ ہفتم کا امتحان پاس کیا تھا کہ خاندان میں آنے والی ایک سونامی کی وجہ سے ہمیں کراچی منتقل ہونا پڑا۔ ایک مڈل کلاس گھرانا جس کے واحد کفیل ابی تھے۔ انہیں کراچی آتے ہی نوکری تو مل گئی تھی لیکن ”خاندانی سونامی“ کے ’اثرات مابعد‘ کی وجہ سے امی انہیں جناح ہسپتال کے شعبہ ء نفسیات میں لے گئیں جہاں ڈاکٹر ذکی اور ڈاکٹر ہارون

Read more

سائنسدان کی زندگی

جب، ایک بار، میری بیٹی سارہ نے، جو او لیول میں پڑھ رہی تھیں، مجھ سے پوچھا کہ دنیا میں سب سے بہترین کیریر کون سا ہے، میں نے فوراً جواب دیا کہ ایک سائنسدان بننا۔ اس جواب نے انہیں حیران کر دیا۔ پاکستان میں شاید ہی کوئی نوجوان سائنسدان بننے کی خواہش رکھتا ہو۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی بات یہ کہ پاکستان میں سائنس سے وابستہ رول ماڈل کا تقریباً کوئی وجود نہیں۔ آپ کو معاشرے میں

Read more

ایران امریکہ تنازعہ کا کاروبار

ٹرمپ صاحب کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد عالمی سیاست پر مسلسل چھوٹے اور بڑے پیمانے کے زلزلے آ رہے ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے ایران کو دھمکی دی ہے اگر اس نے جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنے کے معاہدے پر مذاکرات کا آغاز نہ کیا تو اسے امریکہ کی طرف سے حملوں کو سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے مراد راکٹوں کے ذریعہ ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔ اس کے بعد ایران کی طرف

Read more

یہ شہرت بھی لے لو، یہ دولت بھی لے لو

شہرت اور مقبولیت کچھ اور شے ہے۔ مانگے اور کوشش کا کھیل نہیں۔ شہرت دراصل گمنامی کا خوف ہے۔ ایسا سیدنا واصف علی واصف کا بھی ماننا تھا۔ اب جب سے سیل فون اور انٹرنیٹ تک سب کی رسائی عام ہو گئی ہے اور انسٹا گرام، ٹک ٹاک فیس بک پر لائیکس دیکھ کر شہرت اور مال کمانے کا شوق کا ایسا عام ہوا ہے کہ مت پوچھیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میڈیا کے دوش پر سوار ہو

Read more

اَمن اور آزادی میں سے کیا ضروری ہے؟ (مکمل کالم)

”اَمن اور آزادی میں فرق ہوتا ہے، یہ بات درست ہے نا؟ عین ممکن ہے کہ کسی معاشرے میں نا انصافی ہو اور اُس معاشرے میں اَمن بھی ہو۔ ایسا ہوتا ہے! آپ کے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ آپ کو قید کر دیا جائے اور آپ پُرامن رہیں۔“ ”ہاں، یہ ہو سکتا ہے۔“ ”گویا محض اَمن کی دہائی دینا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے؟“ ”نہیں، بے شک نہیں۔“ ”تو پھر ہمیں آزادی کی بات کرنی چاہیے نا

Read more

بلوچ قبائل کی ٹرانسفارمیشن کا گداز عمل؟

شکیل بلوچ بھائی بندہ آپ کی چشم بصیرت کو داد دیتا ہے بلاشبہ آپ آئینہ ایام میں مستقبل کے حوادث کو دیکھ سکتے ہیں، مجھے بھی آپ کی اس رائے سے اتفاق ہے کہ مہرنگ بلوچ ہی دراصل بلوچ اقوام کی ایسی نمائندہ لیڈر بن چکی ہیں، جس نے بلوچ سرداروں کی روایتی اجارہ داری کو ختم کر کے قبائلیت کے جمود کو توڑ دیا ہے اور وہ اپنی پرامن جدوجہد کے ذریعے بلوچ قبائل کو ایک ایسا صحت مند

Read more

کرُوگر ایفیکٹ اور پاکستانی قوم

ہماری روزمرہ زندگی میں ہمیں ایسے بے شمار لوگ ملتے ہیں جو کم علمی کے باوجود خود کو ہر فن مولا سمجھتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات نے اس رجحان کو ”ڈننگ۔ کروگر ایفیکٹ“ کا نام دیا ہے۔ یہ ایک ایسا نفسیاتی رجحان ہے جس میں کم علم یا کم تجربہ رکھنے والے افراد اپنی قابلیت کو حد سے زیادہ سمجھتے ہیں، جبکہ اصل ماہرین ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے ہیں اور اپنے علم کو محدود سمجھتے ہیں۔ پاکستانی معاشرے میں

Read more

کمر۔ کس، ناٹی اولڈ مین اور نیویارک پبلک لائبریری

( 1 ) کمر۔ کس ہماری من پسند اس دکان پر کیا کیا مسالہ نہیں ہوتا، کون سا تیل ہے جو خالص اور دستیاب نہ ہو۔ اسلامی شہد ان کے ہاں بھی البتہ جعلی ہوتا ہے سو ہم نہیں خریدتے۔ مین ہیٹن نیویارک کے ”ٹریڈر۔ جوز“ جہاں بہت بھیڑ ہوتی ہے اس کے خالص شہد پر بھی ہمیں شک ہی رہتا ہے۔ اس لیے کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ ایک پاؤنڈ یعنی 453.592 گرام کے لگ بھگ شہد پیدا

Read more

مطالعہ پاکستان کی خیر و برکات

ہمیں جب بھی پاکستان کی خوبصورتی، شاندار کامیابیوں اور ناقابلِ یقین کارناموں کے بارے میں پڑھنے کا اشتیاق ہوتا ہے، تو سیدھے مطالعہ پاکستان کی کتاب کھول لیتے ہیں۔ جیسے ہی چند صفحات پڑھتا ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے ہماری سوچ کو چنبیلی کے عطر میں ڈبو کر، شہد میں گھول کر، اور دودھ میں نہلا کر دماغ میں ڈال دیا ہو۔ یہ ایسی محب وطن کی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ پھکی ہے جس سے ہر طرح

Read more

عوام ناخواندہ ہو سکتے ہیں جاہل نہیں

” پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے لیکن اس میں نئی بات کیا ہے ؔ؟“ جب یہ طنزیہ جملہ، بڑے پیمانے پر لکھا، بولا اور سنا جانے لگے تو اس سے لطف لینے کی بجائے اپنی لاچارگی پر ماتم کرنا چاہیے۔ اس طرح کی کڑوی اور زہر میں بجھی باتیں مفلس عوام کم، دانشور، متوسط و خوش حال طبقات کے لوگ زیادہ کرتے ہیں۔ ایسی باتیں کرنے والوں سے جب ملک کے اس حال تک پہنچنے کا سبب

Read more

مظلوم کا محضر نامہ

چار جنوری 2011 کی اداس شام یاد کے حجرے میں ہمیشہ کے لئے مقید ہو گئی۔ سوریا کے انگارے زمستانی موسم کی لپیٹ میں تھے، اندھیرے کا فتور یخ بستہ ہواؤں سے لبریز تھا ایسے میں میرے گاؤں کا ڈیرہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آتش دان میں پڑی لکڑیاں سلگ رہی تھیں بذلہ سنجی اور قصہ گوئی کا دور دورہ تھا کہ اچانک ایک دبلا پتلا سا نوجوان بھاگتا ہوا آیا اور بولا، تم یہاں قہقہے لگا

Read more

پاکستانی ریاست اورثقافتی بالا دستی

  ”Dominance Without Hegemony: History and Power in Colonial India“ پروفیسر رنجیت گوہا کی کتاب ہے جو 1997 میں ہارورڈ یونیورسٹی پریس کے ذریعے شائع ہوئی۔ یہ کتاب جنوبی ایشیا میں نو آبادیاتی ریاست کا گرامچی کے نظریہ کے تحت جائزہ لیتی ہے۔ کتاب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ نو آبادیاتی ریاست کا کردار طاقت کے ذریعے غلبہ قائم کرنے کا تھا نہ کہ عوام کو قائل کرنے والے ثقافتی تسلط کے ذریعے۔ پروفیسر رنجیت گوہا کی زیر نظر

Read more

کیا آپ کو چائنیز کھانے پسند ہیں؟ اگر ہیں تو پیکنگ ڈک کھائی ہے کبھی؟

پاکستان سے چین پہنچے 20 دن گزر گئے تھے، کھانے کے اوقات میں انواع و اقسام کے چینی کھانے یعنی چائنیز ڈشز سے ضیافت کا اہتمام ہوتا ہے، میں یہاں پکوان کی شکل کے علاوہ خوشبو اور ڈش کو دیکھ کر اپنے لئے کچھ چنتا ہوں، کیونکہ ہمارا ذائقہ اور یہاں کے کھانوں کے ذائقوں میں 180 ڈگری کا فرق ہے۔ چکن، بیف، مٹن سب میسر ہے مگر الگ ذائقے کے ساتھ، جو سب سے پہلی چیز یہاں پسند آئی

Read more

چاند دلچسپی کا محور

چاند کی تشکیل کے بارے میں مختلف نظریات موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ مقبول ”جائنٹ امپیکٹ تھیوری“ یعنی عظیم ٹکر کا مفروضہ ”ہے۔ اس نظریے کے مطابق تقریباً 4.5 ارب سال قبل ایک مریخ جتنا بڑا سیارہ“ تھیا ”زمین سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں خلاء میں بڑے پیمانے پر ملبہ ٹکڑوں کی صورت میں بکھر گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ملبہ جمع ہو کر چاند کی تشکیل کا باعث بنا۔ یہ نظریہ اس بات کی

Read more

نئی کہانی ”گلا کاٹ ڈالو“

پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے چلنے والی ایک طویل دورانیہ کی ڈرامہ سیریل جو مختلف ناموں مثلاً مذہبی عدم رواداری، نفرت کی آبیاری، جلاؤ گھیراؤ اور مار ڈالو جیسے ناموں سے جانی جاتی تھی، کی فہرست میں چند روز قبل ایک اور قسط بعنوان ”گلا کاٹ ڈالو“ کا اضافہ ہوا ہے۔ آئیے آپ کو اس تازہ ترین قسط کی کہانی اور اُس کے کرداروں سے مُلاقات اِسے فلمائے جانے کے سیٹ پر لے جا کر سُناتے اور کرواتے ہیں۔

Read more

بلوچی کھانے اور ان کی تاریخ

بلوچستان کی ثقافت کی طرح یہاں کے کھانے بھی منفرد اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ بلوچ کھانے زیادہ تر سادہ، قدرتی اجزاء پر مبنی اور روایتی طریقوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔ چونکہ بلوچستان زیادہ تر صحرائی اور پہاڑی علاقہ ہے، اس لیے یہاں کے کھانوں میں گوشت، دودھ، دیسی گھی اور روایتی مصالحوں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ مشہور بلوچی کھانے اور ان کی تاریخ 1۔ سجی یہ بلوچستان کی سب سے مشہور ڈش ہے۔ سجی بکرے یا

Read more

قرضوں سے آزادی

تحریک انصاف کے دور حکومت ( 2018 ء۔ 2022 ء) کے دوران ایک خاص کمیشن تشکیل دیا گیا جس کا بنیادی مقصد یا کام یہ تھا کہ پاکستان کے کل واجب الادا قرضہ جات کے مستند اعداد و شمار کو طے کیا جا سکے۔ کل ملکی و غیر ملکی اور عالمی مالیاتی اداروں کے قرضہ جات میں تفریق کرنے کے علاوہ یہ قرضہ جات کس مد میں لیے گئے اور کس مد میں خرچ کیے گئے کو بھی دیکھنا اس

Read more

صورتِ حال: کہیں بحران گہرا نہ ہو جائے

اِس امر سے انکار ناممکن ہے کہ پاکستان کے حالات بڑے گمبھیر ہیں۔ ایسے میں سیاست دانوں، حکمرانوں اور اَمنِ عامہ قائم رکھنے والے اداروں پر سخت ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے تدبر و تحمل اور دُوراندیشی سے کام لیں اور طاقت کے بے جا استعمال سے اجتناب کریں۔ تاریخ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ طاقت کا اندھادھند استعمال معاملات کو اِس قدر بگاڑ دیتا ہے کہ واپسی کا

Read more

بورے والا ٹیکسٹائل ملز

بورے والا ٹیکسٹائل ملز شہر کے ماتھے کا ایک خوبصورت جھومر تھا جس نے شہر کی خوبصورتی، افادیت اور اہمیت کو چار چاند لگا رکھے تھے۔ اس مل کو پچاس کی دہائی کے قریباً وسط میں پاکستان انڈسٹریل بورڈ نے بنا کر اسے چلانے کے لیے کراچی کے مشہور و معروف کاروباری میمن خاندان کے سربراہ سیٹھ داؤد کو بیچ دیا تھا۔ قیام پاکستان کے وقت کیونکہ تقریباً ساری انڈسٹری ہی ہندوستان میں رہ گئی تھی۔ اس لیے حکومتی سطح

Read more

ذوالفقار علی بھٹو اور نشانِ پاکستان

وطن عزیز پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہیں جن کی سیاست سے آپ اختلاف کریں یا اتفاق لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ پاکستانی سیاست نہ صرف ان کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے بلکہ انہوں نے پاکستانی سیاست پر اتنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں کے آج بھی پاکستانی سیاست میں ان کے نام کی گونج سنائی دیتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہی پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار

Read more

شہنشاہ جذبات ادا کار محمد علی کا 19 واں یوم وفات

پاکستانی فلمی صنعت کی مختصر تاریخ ادا کار محمد علی کے ذکر کے بغیر بالکل ہی ادھوری رہے گی۔ انہوں نے 33 برس تک پاکستانی فلمی صنعت پر راج کیا۔ 1962 ء میں ہدایت کار فضل کریم فضلی کی، فلم چراغ جلتا رہا، سے اپنا فلمی عہد شروع کیا۔ اس فلم کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا اور یہ فلم کراچی کے نشاط سنیما میں نمائش پذیر ہوئی۔ چراغ جلتا رہا اتنی کامیاب فلم ثابت نہ ہوئی لیکن یہ

Read more

دی کائٹ رنر: دوستی، بے وفائی اور ندامت جیسے احساسات پر مبنی ایک اثر انگیز ناول

دی کائٹ رنر خالد حُسینی کا پہلا ناول ہے۔ اس کی کہانی دوستی، بے وفائی اور ندامت جیسے احساسات سے بُنی گئی ہے۔ یہ کئی دہائیوں اور براعظموں پر محیط ہے اور انسان کی اندرونی کیفیات، تفرقوں میں بٹی معاشرت، سیاسی بحرانوں اور بین الاقوامی مداخلت جیسے موضوعات کو بخوبی بیان کرتا ہے۔ پہلے ناول نگار کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ خالد حُسینی معروف افغان نژاد امریکی ادیب اور انسانی حقوق کے سرگرم رُکن ہیں۔ وہ پُراثر اور دل

Read more

امریکہ کو بوجھ محسوس ہوتا یورپ

معاملہ اگر امریکہ کے ”قومی سلامتی امور“ تک ہی محدود ہوتا تو یہ کالم لکھنے کی مجھے ضرورت محسوس نہ ہوتی۔ امریکی نائب صدر کی ایک ایسے گروپ میں (اب برسرِعام) ہوئی گفتگو جس کے شرکاء میں امریکہ ہی کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع، سی آئی اے چیف اور دفاعی اور سلامتی امور کے دیگر اعلیٰ ترین عہدے دار بھی شامل تھے درحقیقت دنیا کی واحد سپر طاقت کہلاتے ملک کے حتمی فیصلہ سازوں کی حقیقی سوچ کا اظہار ہے۔

Read more

سچ مرحوم کی یاد میں

پاکستان میں انگریزی کے ایک موقر روزنامے کی خبر کا عکس سوشل میڈیا پر نظر سے گزرا جس میں ایک ایسی ایپ کا تذکرہ تھا جو کرپٹو کرنسی سے پیسے کمانے کی مشین ہے، دنوں میں کروڑ پتی بننے کا نادر اور آسان ترین نسخہ، چاہے آپ کو اس کاروبار کا کچھ علم ہے یا نہیں، ایپ کی مصنوعی ذہانت خود طے کرتی ہے کہ کس کرنسی میں کتنے پیسے کی سرمایہ کاری کرنا ہے، اور ایپ چند گھنٹوں میں

Read more

مجرم کا ساتھ دینے کا جشن

جہالت کو جھولوں میں ڈال کر جھولا جھلانے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ وہ درسگاہیں جہاں علم پیدا ہونا ہے، وہاں مجرموں کو پال کر جہالت پروان چڑھائی جا رہی ہے۔ مجرموں کے ساتھ کھڑا ہونے کی برصغیر میں پرانی تاریخ ہے۔ جاگیردارانہ سماج کی اقدار کچھ ایسی ہی ہوتی ہیں۔ زمین اور زر کے حساب سے بھلے کوئی جاگیردار یا وڈیرا نہ ہو مگر قانون کو نہ ماننے، قطار میں نہ کھڑا ہونے اور فخریہ مجرم کا ساتھ دینے

Read more

ماڑیپور کا پرتشدد انخلاء: کراچی میں مقامی حقوق کا بحران اور پوشیدہ مفادات

19 مارچ 2025 کو کراچی کے ماڑی پور علاقے میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ککا پیر کی قدیم ترین بستی سے انخلا کی کوشش پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ یہ عمل مبینہ طور پر ”مقبوضہ“ زمین کو خالی کرانے کے لیے شروع کیا گیا تھا، لیکن یہ یونس آباد کے مقامی باشندوں اور پولیس اور رینجرز کے حمایت یافتہ حکام کے درمیان شدید جھڑپوں میں بدل گیا۔ ڈنڈوں

Read more

بلوچستان، باریک بینی درکار ہے

گزشتہ کالم میں بلوچستان کے حوالے سے کچھ گزارشات عرض کی تھی۔ کچھ احباب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس پر مزید گفتگو ہو، خاص طور پر اس تصور پر کے بلوچستان میں مسلح کارروائیاں کرنے والے عناصر کے سرپرستوں کے ذہن میں کیا کوئی اور بھی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے اور اس زمینی حقیقت کے اظہر من الشمس ہونے کے باوجود کے وہ پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کو گزند نہیں پہنچا سکتے ہیں مگر پھر بھی

Read more