مرتضی ٰ ایک سمارٹ ذرا دبلا پتلا انسان ہے۔ وہ ہنزہ، نگر اور شاہراہ ریشم پر سیاحوں کی خدمت کرتا ہے۔ مخلص، جیسا کہ وادی کے دیگر لوگ ہوتے ہیں، محنتی، ایماندار اور خدمت گزار ڈرائیور ہے۔ وہ جیپ چلاتا ہے۔ عطا آباد جھیل کو کراس کرتے ہوئے جب میں نے اسے ایک عمومی سوال کیا ”عطا آباد کے متاثرین کو حکومت نے کوئی امداد دی“ ؟
جواب دینے میں مرتضی ٰ پہلے تو ہچکچایا، میرے سوال دہرانے پر اس کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں۔ وہ جذباتی سے لہجے میں بولا ”میں خود عطا آباد کے متاثرین میں ہوں۔ شکر ہے میرے بچے اور میں خود محفوظ رہے مگر ہمارا گھر بلکہ ہمارا گاؤں اس خونی جھیل نے اپنی خون آشام لہروں میں لپیٹ لیا۔ ہم سب گاؤں والے اس آفت کا شکار ہوئے۔ اور کئی سال بے یارو مددگار رہے۔ پانچ سال کے بعد حکومت نے ہمیں آٹھ لاکھ روپے دیے ہیں۔ ان پیسوں میں گلگت میں ایک مرلہ زمین بھی مل جائے تو غنیمت ہے“ ۔ میں جب بھی کوئی سیاح ادھر لے کر آتا ہوں مجھے اپنا گھر اور گاؤں بہت یاد آتے ہیں۔
Read more