بچپن اور برف گولہ

دیکھنے اور سننے میں ہم چھوٹے تو نہیں مگر شمار بڑوں میں بھی نہیں ہوتے۔ گو کہ زندگی کی پینتیس بہاریں (اوسط پاکستانی عمر کے دو حصے ) ہم دیکھ چکے اور وقت کے سات ساتھ عقل کی سیڑھیاں پہ چڑھ گئے مگر وہ مزہ کہاں جو نادانیوں میں تھا۔ زندگی تو اس دن ختم ہو گئی تھی جب بچپن نے دھکا دے کر جوانی کی دہلیز پار کروائی تھی اب تو سانسوں کا سفر ہے پتہ نہیں کب تک

Read more

گلگت بلتستان یا مسائلستان؟

آپ نے اکثر سنا ہوگا گلگت بلتستان سویٹزرلینڈ سے خوبصورت ہے کبھی دنیا کے کسی اور ترقی یافتہ ملک سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اب یہ نعرے سن کے ہمارے سادی عوام واہ واہ کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان دس اضلاع اور تین ڈویژن پہ مشتمل علاقہ ہے یہاں کی آبادی تقریباً بیس لاکھ اور ایریا اٹھائیس ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ گلگت بلتستان کا جغرافیہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان کی سرحدیں چین روس کی ریاست تاجکستان بھارت

Read more

آئیں دیکھیں بلوچستان پہلی قسط

آپ نے شمالی علاقہ جات اور وادی کشمیر کی خوبصورتی اور سیاحت کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا، مگر آج آپ کو میں رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے وسیع صوبہ بلوچستان کی سیر کروانے لگا ہوں۔ یہ صوبہ اپنی قدرتی معدنیات اور ذخائر کے حوالے سے مشہور تو ہے ہی، مگر یہاں کے سیاحتی مقامات بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ بلوچستان قدرتی ماحول پر مبنی خوبصورت مناظر، دلکش اور دلفریب سیاحتی مقامات اور ثقافتی تاریخ سے

Read more

برقعہ بکری کو بھی پہنا دیجیئے

دھوکے میں خود کو ہم کیوں ڈال رہے ہیں۔ یہ اقرار کرنے میں ہچکچاہٹ کیسی کہ مقدس سرزمین پر کوئی بھی محفوظ نہیں۔ نہ دودھ پیتا بچہ، نہ پانچ برس کا پھول، نہ بیس برس کی جوانی، نہ اسی سالہ بڑھاپا، اور نہ میت جو قبر میں اتاری جا چکی ہے۔ کیا اب بھی کسی کو یقین آتا نہیں کہ شہوت نے اس قوم کا دماغ کسی گٹر کی طرح بند کر دیا ہے کہ اور کچھ سوچ ابھرتی ہی

Read more

دیکھو پاکستان نئی نظر سے

میں اپنے یو ٹیوب چینل کے لئے مختلف شعبہ ء زندگی کے لوگوں سے انٹرویوز کرتا ہوں۔ اپنے ایک کام کے سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد جانا ہوا تو سوچا اس مرتبہ پاکستان ٹریننگ انڈسٹری کے نامور ٹرینر اور او ڈی ایکسپرٹ کامران زیڈ رضوی کا بھی انٹرویو کروں گا۔ ان سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے انٹرویو دینے کے لئے ہاں کردی اور کہا کہ زوم یا اسٹریم یارڈ پر انٹرویو کر لو۔ میں نے کہا

Read more

سلیپنگ بھٹو کا نشیمن پاکستان کا جوہری جیون کدہ ہے

زیڈ۔ اے بھٹو کا مقدمہ ابھی پاکستانی عدلیہ میں زیرسماعت ہی تھا کہ ”یو۔ ایس بلیک وارنٹ“ امریکی سفارت خانے کو موصول ہوا کہ بھٹو کو ”عبرت کا نمونہ“ بنوانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان کے ریاستی اداروں کی اعلیٰ ترین اتھارٹیز (عدلیہ) اور موثر ترین قوتوں (اسٹبلشمنٹ) کو اعتماد لیتے ہوئے بھٹو پھانسی کو یقینی بنائے۔ (بریگیڈیئر ترمذی، پروفائل ان انٹیلیجنس) کیونکہ اس دوران پورے ایفرو۔ ایشیا کے خطے میں پاکستان اپنی ٹوٹ پھوٹ، شکست خوردگی، رنج و ملال

Read more

انصاف: امن اور ترقی کی علامت

معاشرتی انصاف اور فسادات کی روک تھام ہی ترقی کی ضامن ہے۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت ہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلاتا ہے جب وہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہو۔ عوام کی جان و مال اور عزت محفوظ ہو۔ جہاں عوام کو حق بات کہنے کی آزادی ہو، وہ بلا خوف و خطر آزادی سے زندگی گزار سکیں۔ عوام کو یہ یقین ہو کہ کوئی بھی ان پر ظلم کرے گا تو اس سے اس کا

Read more

بکری کو بھی نہیں چھوڑا

کیا ایک وحشی درندہ نما مرد اس قدر گر سکتا ہے کہ وہ ایک بے زبان اور معصوم جانور بکری کو بھی نہ چھوڑے۔ پاکستان کے صوبے پنجاب، شہر اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں پانچ افراد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک بکری کے ساتھ جنسی فعل کیا اور پھر اسے تشدد کر کے مار دیا۔ اوکاڑہ کے علاقے ستگھرہ کی پولیس کے مطابق بکری موقع پر ہلاک ہو گئی اور ملزمان وہاں سے فرار ہو

Read more

عید قرباں

امتحانات کی وجہ سے لکھنے لکھانے کا جو سلسلہ رک گیا تھا آج اسے دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو سمجھ میں ہی نہیں آ رہا تھا کہ کیا لکھوں۔ عید بھی امتحانات کے بالکل درمیان میں تھی۔ ابھی کچھ دن پہلے بابا نے والدہ صاحبہ سے قربانی کی بابت کچھ کہا تو بیرون ملک قیام کی وجہ سے وہ کہنے لگیں کہ کیوں نہ قربانی کے پیسے تقسیم کر دیے جائیں تو بابا کہنے لگے کہ آپ دکان

Read more

بس! اب انسان بنو

مری زبوں حالی کا قصہ مت پوچھ تیری گرفت میں ہوں، تڑپ رہی ہوں سانسیں میری کھینچ کر تو نے غیرت کا کفن اوڑھا رکھا ہے کبھی ہاتھوں سے  کبھی آنکھوں سے کبھی باتوں سے کبھی رسموں سے کبھی رشتوں سے مجھے نوچ نوچ کر کھاتے ہو میرے جسم میں میری فکر کو میری کوکھ کو میری روح کو میرے فن کو میری ذات کو میری شخصیت میری پہچان کو تو نے محصور کر ڈالا میرے رنگ کو میرے روپ

Read more

صحافت اور گارت

قبائلی اضلاع، پشاور اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ تو صحافت اور گارت کے رشتے سے واقف ہوں گے لیکن پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے صحافی اور قارئین سوچ رہے ہوں گے کہ یہ گارت کس بلا کا نام ہے؟ جب یونیورسٹی میں ہم صحافت پڑھ رہے تھے تو ہمیں اساتذہ بتا رہے تھے کہ سنسنی پھیلانا ییلو جرنلزم یعنی زرد صحافت ہوتی ہے اس لئے اس سے گریز کیا کریں، پبلسٹی اور

Read more

پاکستانی مومن اور افغانی طالبان

پچھلی نصف صدی سے دنیا میں کچھ ایسی جنگی صورتحال ہے کہ ہر ملک دوسرے کو فریق بنا کر جنگ جیتنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس صورتحال میں ممالک کی مختلف اقسام شامل ہوتی ہیں۔ پہلی قسم وہ جو صورتحال پیدا کرنے کی چال بازی کرتی ہے، دوسری قسم کے ممالک اس بچے کی مانند بھولے بن جاتے ہیں جو منہ میں چوسنی لے کر خاموش ہو جاتا ہے، تیسری قسم ان ممالک کی ہے جو جان بوجھ کر غیروں

Read more

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت میں درپردہ مقاصد

امریکی وزیر خارجہ دورہ بھارت پر آئے، خطے میں تبدیل ہوتی نئی تذیرواتی صورت حال کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بایڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے بات چیت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کی بڑھتی لہر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کے درمیان کسی خاص پیش رفت کی امید کم رکھی جا رہی ہے، کیونکہ

Read more

پاکستان اور انصاف

پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور ظاہر کر دیا ہے کہ ملک میں انصاف ہماری سوچ، نا اہلی کے پیچھے قید ہے۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے کیسز، خواتین پہ گھریلو تشدد اور پھر ان کے قتل کے واقعات اور اس سب نے معاشرہ کو تقسیم کر دیا ہے۔ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک لحاظ سے معاشرہ دو طبقوں میں بٹ گیا ہے۔ ایک

Read more

پنجاب میں بیوروکریسی کا کردار

آج کل سیاسی کارکنوں کی جانب سے ایک شکایت بہت آ رہی ہے کہ بیوروکریسی ان کی بات نہیں سنتی اور بیوروکریسی عمران خان کی تبدیلی کے پروگرام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کہتے ہیں آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔ اس شکایت یا تنقید کی تہہ میں کچھ نہ کچھ ہے جس کی وجہ سے ضلعی دفاتر میں بیٹھے بابوز ایم این اے ایم پی ایز کو پروٹوکول دیتے تو نظر آ جاتے ہیں مگر ان کی تحریک

Read more

ہم نے بھی محبت کی تھی ۔۔۔

ہم نے لوگوں کو ایک دوسرے سے نفرت او ر دشمنی کا اظہار تو برملا کرتے دیکھا ہے، لیکن محبت کا اظہار زیادہ تر فلموں اور ڈراموں میں ہی دیکھا ہے اور شاید یہی سبب ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی بہت سے لوگوں کو /کا یہ عمل ڈرامہ ہی لگتا ہے۔ نفرت اور دشمنی کی وجہ سے قتل اور خون خرابہ تو کسی عقیدے اور نظریے، یا آپ چاہیں سماج اور معاشرہ کہ لیں، کے لیے قابل قبول نہیں

Read more

فنون لطیفہ کے لئے افلاطون اور موجودہ ڈکٹیٹرز میں فرق

پاکستان کا حکومتی نظام ہر دور میں کسی monarch کے زیر احسان، ڈکٹیٹر کے نافذ کردہ جائز اور ناجائز اصولوں پہ عمل پیرا نیم مردہ ڈیموکریسی کا نظام ہے جہاں ہر انسان کو انفرادی اظہار رائے کا اعتماد دے کر کس خوش اسلوبی سے بہلایا جا رہا ہے! ادبی حلقوں میں اگر Dark Comedy پر مشتمل کوئی ضخیم تصنیف درکار ہو تو پاکستانی میں جمہوریت کی تاریخ کو جوں کا توں رقم کر دیا جائے لیکن یہاں ایسا کرے کون

Read more

شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات

74 سال سے ہم حماقتیں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ کوئی بھی ایسی پالیسی اور پلاننگ نہیں جو کہ مستقل مزاجی پر مبنی ہو۔ خارجہ پالیسی میں ری ایکٹو اپروچ، داخلہ پالیسی میں ہوشمندی کا فقدان، معاشی پالیسی کی کمزور بنیادوں پر تشکیل، اور سماجی اشاریوں میں سست روی سب ایسے عوامل ہے جس نے ہمیں تاریخ کے بدترین دوراہے پر کھڑا کر دیا ہے۔ کاش کہ ہم ماضی سے سیکھ جاتے۔ چین کے تحفظات، امریکی مطالبات، ایف اے ٹی

Read more

ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی یوٹیوب پرانٹری

ڈرامہ یا فلم مختلف کرداروں پر مشتمل ایسی کہانی ہوتی ہے جس میں حقیقی زندگی کے واقعات اور مشاہدات کی بھر تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عکاسی کی جاتی ہے۔ اس میں موجود کردار ہمیں اپنی اصل زندگی کا گمان دیتے ہیں اور کچھ وقت کے لیے ناظرین اپنی روزمرہ زندگی کے مسائل سے باہر نکل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رائٹرز معاشرے کے توجہ طلب مسائل کی طرف ہماری توجہ مبذول کرواتے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی انڈسٹری نے

Read more

حضرت مولانا نور عالم خلیل امینیؒ اور ماہ نامہ الداعی کی ادارت

حضرت مولانا وحید الزماں صاحب کیرانویؒ ( 1930۔ 1995 ) عربی زبان و ادب کے چند مثالی اساتذہ میں سے ایک تھے۔ دار العلوم، دیوبند میں تدریسی خدمات کے دوران، انھوں نے اپنی نگرانی میں، اپنے شاگردوں کو عربی زبان و ادب میں تقریر و تحریر، صحافت و خطابت اور لکھنے بولنے کی مشق کرائی اور ان کو زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سکھایا۔ انھوں نے اپنے شاگردوں کو اس طرح تراشا تھا کہ وہ جہاں بھی گئے نمایاں کارکردگی

Read more

کچھ تو ہم سندھ والوں کے لیے بھی چھوڑ دو!

اسلام آباد میں ایک دوست کے پاس جانے کے لیے میں نے بائیکیا کا سفر کیا، چوں کہ سفر طویل تھا اس لیے راستے میں اس بائیکیا والے ڈرائیور سے غیر رسمی سلام دعا بھی ہوئی جس کے بعد اس نے میرے لہجے سے بھانپ لیا کہ میں سندھ سے ہوں تو اس نے سوال کیا کہ بھائی آپ سندھ کے کون سے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ میں حیدرآباد کا رہائشی ہوں، جس پر

Read more

بارشیں وفاقی دارالحکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی بہا لے گئیں

صبح اٹھا تو نیوز گروپ میں سیلابی ریلے کی گاڑیوں کو بہا کر لے جاتے ہوئے کی ویڈیو دیکھ کر پہلے پہل تو یہ سمجھا کہ شاید یہ ویڈیوز جاپان یا انڈونیشیا کے کسی شہر کی ہیں جہاں خدانخواستہ ایک بار پھر سونامی آ گئی ہے۔ مگر تصدیق کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو تو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی ہیں۔ اب میرے لئے یہ مناظر کافی حیران اور پریشان

Read more

کیپ ٹاؤن کی اشرافیہ کا پانی کیسے بند ہوا؟

ساؤتھ افریقہ براعظم افریقہ کا یورپ ہے۔ اس کے اردگرد براعظم افریقہ کی تھرڈ ورلڈ اور بعضے فورتھ ورلڈ علاقے آباد ہیں۔ ساؤتھ افریقہ نیلسن مینڈیلا اور اپنے سونے اور ہیرے کی کانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کیپ ٹاؤن اس کا دارالحکومت ہے۔ کیپ ٹاؤن میں ایلیٹ سے بھی کئی درجے اوپر کی کلاسز آباد ہیں۔ جن میں مافیا ڈان، بزنس ٹائیکونز اور کونگلومیریٹس کے ہیڈز، دنیا بھر کے مشہور کنگز ود آؤٹ کنگڈم اور سیلیبریٹیز

Read more

ہم اور ہماری تعلیمی روش (آخری حصہ)

گزشتہ سے پیوستہ: کامیاب قومیں ظاہری نمود و نمائش سے ہٹ کر مقاصد کو مد نظر رکھتی ہیں، وہ بے فائدہ نقالی سے پرہیز کرتی ہیں، وہ بنیادی اخلاقیات، اپنی زبان اور ثقافت کو اولین ترجیح دیتی ہیں، اور یوں کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔ ہمارے سامنے چین ایک مثال کے طور پر موجود ہے، جو ایک ایسی معاشی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے جو دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا

Read more

امانت دیانت صداقت شرافت اور الیکشن

دنیا بھر میں جمہوری حکومتوں کا قیام انتخابات کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے سیاسی مفکرین اور عالمی ادارے معیار، اصولوں اور ضابطوں کا تعین کرتے ہیں۔ انتخابات کی شفافیت جاننے کے لئے نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ ذیل الیکشن اسٹینڈرڈز مقرر کرتا ہے۔ ( 1) پر امن سیاسی اجتماع کی آزادی (2) معلومات حاصل کرنے کی آزادی (3) سیاسی اظہار رائے کی آزادی ( 4) آزادانہ نقل و حرکت کی آزادی

Read more

سادہ اور کامیاب زندگی کے راز

کامیاب زندگی گزارنا دنیا میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ کچھ لوگ اپنی محنت اور لگن کے سبب کامیابی کو پا لیتے ہیں جبکہ کچھ حالات کو کوستے ہوئے ناکام زندگی گزار کر چلے جاتے ہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقصد کے تحت پیدا کیا ہے لیکن انسان جب اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں سے ہٹ کر خود سے راہیں بنانے کی کوشش کرتا ہے تو ناکامی کا سامنا کرتا ہے۔ اخروی کامیابی کے

Read more

ملالہ. تھیسس اینڈ اینٹی تھیسس

طالبان جو امریکہ جیسی سپر پاور سے فتح نہیں ہو سکے وہ ایک نہتی لڑکی سے ڈر گئے؟ وہ بھی ایسے جنگجو کہ 3 فٹ کے فاصلے سے ان کا نشانہ چوک گیا اور ملالہ کو وہ مار نہ سکے؟ ایک ڈائری سے وہ اتنا ڈر گئے کہ اس کے لیے ایک بچی کی جان لینے پر آ گئے؟ اور پھر روزانہ سیکڑوں بچے جہاں بھوک سے اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اسی

Read more

پریانکا چوپڑا کی ٹانگوں پر رکھے بارہ برانڈ

علم تشریح الابدان کی رو سے دل، جگر اور پھیپھڑے وغیرہ اعضائے رئیسہ کہلاتے ہیں اور تولیدی اعضا کو پوشیدہ گردانا جاتا ہے، جب کہ ہمارے خیال میں حقیقت میں پوشیدہ تو وہ اعضا کہلانے چاہئیں جو کہ رئیسہ کہلاتے ہیں، کہ وہ انسانی جلد میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں جب کہ تولیدی اعضا جلد سے باہر ہوتے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ماہرین علم تشریح الابدان ہماری بات پر غور فرمائیں اور اپنے نصاب میں درستی و تبدیلی لاکر

Read more

سب مرد نہیں، لیکن مرد ہی (Not all men, but just men)

گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں خواتین پر مظالم، تشدد اور قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ کچھ بڑے اور با اثر گھرانوں کی بیٹیاں اغوا و قتل ہوئیں تو مین سٹریم میڈیا نے بھی اس معاملے کو اپنی خبروں اور پروگرامز کا حصہ بنایا۔ البتہ سوشل میڈیا پر لیفٹ، فیمینسٹ اور لبرلز کی جانب سے بھرپور مہم چلائی گئی۔ ایسی مہم جس نے تمام مذہبی و غیر مذہبی مردوں کو جھنجھوڑ دیا، تاہم وہ بھی بے شرمی کی

Read more

برف کی تہذیب

مجھے احساس تھا کہ گلیشیئر ٹوٹ رہے ہیں۔ میں حبس کی ایک نادیدہ خلاء میں داخل ہو رہا ہوں۔ اور جس وقت ساحل پر خس و خاشاک میں لپٹیں تند ہوائیں سیاہ آندھی میں تبدیل ہوئیں، سمندر میں لمحہ موجود کی بپھری ہوئی موجوں سے ایک غیر آہنی قلعہ تعمیر ہو چکا تھا اور اس کی کچھ سفید دیواریں بھر بھرا کر تیزی سے گرتی جا رہی تھیں۔ آبی سطح پر دور دور تک پھیلی ہوئی پانیوں کی ایک چمکتی

Read more

کفر کی حکومت بمقابلہ ظلم کی حکومت

بھلے وقتوں میں عمران خان لاکھوں کے اجتماع میں بانگ دہل اپنا ایک فتویٰ ہر روز دہرایا کرتے تھے۔ کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کا فرمان ہے کسی بھی ملک میں کفر کی حکومت چل سکتی ہے۔ مگر ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ اور جو جو ظلم وہ گنوایا کرتے تھے ان کی بہت لمبی لسٹ ہے۔ اس لسٹ میں سب سے اہم ایک ظلم ایسا ہے جو تقریباً سب کا احاطہ کرتا ہے۔ یعنی جھوٹے وعدے۔ عمران

Read more

بکرا منڈی تے نال بیوپار

ہیلو کہاں ہو؟ ، گھر پر ہوں اور کہاں ہو سکتا ہوں، اچھا باہر آؤ شہر جانا ہے، ٹھیک ہے آتا ہوں، ایک دوست کی فون کال پر حج والے دن لبیک کہتا ہوا گیٹ سے باہر نکلا تو سامنے رکشے میں دو عدد بکرے اور ایک چھترا بیٹھا ہوا تھا، اور یہ میرا دوست تھا، ہاں کہاں جانا ہے؟ شہر تک جانا ہے، بھائی شہر میں الو پیاز بکتے ہیں، اس کے لئے منڈی جانا پڑے گا، بھائی حج

Read more

واٹر کولر کی قربانی

روس میں سفید رات کا جشن منایا جاتا ہے۔ اٹلی میں لوگ سنگتروں کی لڑائی کا تہوار مناتے ہیں اور ایک دوسرے پر پکے ہوئے سنگترے اچھالتے ہیں۔ سپین میں بپھرے ہوئے بد مست بھینسوں کو اشتعال دلا کر ان کے آگے دوڑنے کا رواج ہے۔ ہندو دیوالی پر پھلجڑیاں چھوڑتے ہیں اور آتش بازی کرتے ہیں، ہولی پر رنگ بکھیرتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسٹر اور کرسمس پر لوگ عمدہ کھانے کھاتے ہیں اور شراب نوشی کر کے ناچتے گاتے

Read more

مسئلہ کشمیر اور حالیہ الیکشن

میں جس وقت یہ کالم لکھنے میں مصروف ہوں، آزاد کشمیر میں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔ حکومتی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں کشمیر کو اپنے نام کرنے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ مجھے لگ رہا ہے کہ کشمیری بھی نئے پاکستان کی طرح ”نئے کشمیر“ کو سپورٹ کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف ان انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لے گی۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ حکومتی پارٹی سمیت تمام جماعتیں کشمیر کو ہمیشہ مفادات کے پیش نظر دیکھتی

Read more

ہم اور ہماری تعلیمی روش (پہلا حصہ)

ہم دیکھتے ہیں ہمارے ارد گر بہت سے لوگ صاحب اولاد ہیں، وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ اور مزین کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ان کہ اولاد معاشرے میں ایک بہترین انسان کے طور پر ابھر کر سامنے آئے، اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، لیکن بدقسمتی سے والدین کا اپنا رویہ اور بحیثیت مجموعی ہماری تعلیمی روش جس کی آغوش میں ہمارا معاشرہ سسکیاں لے رہا ہے وہ کچھ

Read more

حشرات، قدرت خداوندی کا مظہر

حشرات کرہ ارض پر جانوروں کا سب سے بڑا اور کامیاب ترین گروہ ہے۔ حشرات زمین پر پائے جانے والے باقی تمام جانوروں سے تعداد میں زیادہ ہیں۔ حشرات کرہ ارض پر تین سو پچاس ملین سال پہلے سے موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں حشرات کی تیس ملین اقسام پائی جاتی ہیں جس میں سے صرف ایک ملین اقسام دریافت ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کل 10,000,000,000,000,000,000 حشرات پائے جاتے ہیں۔ جو کہ زمین پر پائے جانے والے

Read more

نئے پارلیمانی ڈاکٹرائن کی ضرورت

آزاد جموں کشمیر کے انتخابات ہو گئے، حسب توقع وہی نتائج سامنے آئے جو جی بی میں بھی آتے رہے ہیں، ان علاقوں کا پاکستان کے وفاق کے ساتھ تعلقات یقینی طور پر مالی و سیاسی طور جڑے رہنا با امر مجبوری بھی ہے، یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازنے بھی انتخابی جلسے کیے اور توقعات کے مطابق بڑی تعداد میں عوام بھی آئے، لیکن انہیں بھی

Read more

” قومی ترانہ“ تاریخ کے آئینے میں

00 کسی بھی آزاد ملک، قوم اور ریاست کی پہچان اس کے قومی پرچم اور قومی ترانے سے ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں ہی اس کے نصب العین، تشخص اور نظریے کی عکاسی کرتی ہیں۔ پاکستان کو معرض وجود میں آئے 7 برس گزر چکے تھے اور پاکستان کے پاس آئین کی طرح قومی ترانہ بھی نہیں تھا۔ شہنشاہ ایران پہلی دفعہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تو ملکی و قومی پالیسی سے ہٹ کر بغیر ترانہ بجائے ان

Read more

نور مقدم قتل، غور و فکر کے اہم پہلو

نور مقدم قتل کے علاوہ گزشتہ دو مہینوں میں پے درپے دو اور واقعات بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہی میں رونما ہوچکے ہیں۔ ان تینوں واقعات کو غور سے پڑھ کر اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی درخواست ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری افسر نے 20 سالہ لڑکی کو نوکری دلوانے کے لئے بلا کر این سی آر سی کے ریسٹ ہاؤس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے گریڈ 17 کے افسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا سہیل اختر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن افسر تعینات ہے۔

Read more

اداس ابلیس

زندگی کی بے ثباتی کا احاطہ کرنے کے لئے جتنی صلاحیت اور جس عرفان کا ہونا ضروری ہے میں تو قطعی اس کا حامل نہیں اور رہی بات ایسے حامل افراد کی تو اب شاید ان کی اکثریت منوں مٹی تلے دب چکی ہے۔ اور چند نفوس جو شاید باقی رہ بھی گئے ہیں وہ میری دانست میں نہیں۔

Read more

سیاست ، کارکن اور سیاسی جماعتیں

کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہے۔ کارکن دن رات، گرمی سردی، طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی و انسانی آفات کی پرواہ کیے بغیر جماعت کے لیے کام کرتے ہیں۔ جلسے جلوس میں اگے اگے پیش ہوتے ہیں۔ نہ جیل کی سلاخوں کی پرواہ، نہ مار پیٹ سے ڈر، نہ بھوک و افلاس سے گھبراہٹ، جان تک پارٹی کے لئے وقف کرتے ہیں۔ دراصل کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر لوگ سیاسی پارٹیاں اور سیاست میں شمولیت تین وجوہات کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

Read more

اپنے حال میں خوش رہیں

اس کی بینائی کمزور ہو چکی تھی۔ ہاتھوں میں چھالے پڑ چکے تھے۔ جسمانی طاقت جواب دے چکی تھی۔ قدم محال سے اٹھ رہا تھا۔ وہ میرے پاس آئے، گرم جوشی سے مصافحہ کیا، لاٹھی پٹخ دی، دو گھنٹے تک بیٹھا رہا اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے تلخ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگا بیٹا! میں اپنے والدین کا اکیلا وارث تھا۔ میرے پاس بے شمار اراضی اور ڈھور ڈنگر کا لاؤ لشکر تھا۔ باوجود اس کے میں دولت جمع کرنے کی خبط میں مبتلا تھا، اس لیے اپنے اہل و عیال کو تنگی میں رکھ کر ان سے سخت قسم کے کام لیتا تھا۔

Read more

قربانی کا بکرا

”قربانی کا بکرا“ صدیوں پرانا اردو کا سدا بہار محاورہ۔

قربانی کے بکرے کی کہانی کافی دلچسپ ہوتی ہے۔ مالک سال بھر بڑے لاڈ سے پالتا ہے۔ بکرا یہ سمجھتا ہے کہ مالک کتنا رحم دل اور پیار کرنے والا ہے۔ ایک دن بہت اہتمام کے ساتھ اس کو منڈی تک پہنچایا جاتا ہے۔ جہاں یہ بکرا اپنے ہم قبیلہ جانوروں اور دیگر بکروں سے مل کر اور منڈی کی ہلچل دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ اکثر سادہ لوح بکرے گاؤں سے شہر کی منڈی تک پہنچ کر حیران بھی ہوتے ہیں اور یوں خیال کرتے ہیں کہ ان کو شہر کے سیر سپاٹے پر لایا گیا ہے۔

Read more

کیا یہ مسلم معاشرہ ہے؟

اللہ کے فضل سے ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش قسمت ترین لوگ ہیں۔ الحمدللہ نمازیوں سے مساجد کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں۔ عاشورہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس ہوں یا ربیع الاول کی تقریبات ہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ جمعہ اور عیدین سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر بڑے بڑے اجتماعات اسلام سے ہماری والہانہ محبت کا ثبوت ہیں۔ اولیائے کرام کے مزارات پر عرس تقریبات کا اہتمام اور کثیر تعداد میں شرکت اللہ کے نیک بندوں سے ہماری عقیدت و احترام کا ایسا اظہار ہے جس کی مثال دیگر مسلم ممالک میں نہیں ملتی۔ کبھی کوئی غیر مسلم للکار کر تو دیکھے بچہ بچہ اللہ کے دین پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ دنیا و آخرت کی بھلائی سمیٹنے کے لیے انفرادی عبادات، وظائف، اذکار، چلے، مجاہدے اور سہ روزوں کا اہتمام ہمارا طرہ امتیاز ہے۔

Read more

بیانیے کی ریاست

ریاست پاکستان کے داخلی اور خارجی محاذوں پر اس وقت بھونچال آیا ہوا ہے۔ کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ٹھہرائے جا رہے ہیں۔ ارباب اختیار گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہیں اور ایک دفعہ پھر نیا بیانہ تراش رہے ہیں۔ یہ تمام صورتحال ریاست ہائے متحدہ امریکا کے اچانک افغانستان سے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہے، یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے ٹھہرے ہوئے پانی پر چاند کے عکس

Read more

ہیلتھ ورکرز کے ہاتھوں ویکسین کا قتل

سب سے زیادہ گندگی نچلے طبقے میں پائی جاتی ہے۔ اس ذہنی گندگی سے خلاصی کسی طرح ممکن نہیں۔ ان تہتر سالوں میں عوام کا شعور بلیغ ہو نہیں سکا۔ یہ تو ابھی تک کلکاریاں مار رہا ہے۔ نا اہل اول ہمارے عوام ہیں اور پھر حکمران۔ کورونا نے جس شدت سے دنیا اور نظام دنیا کو تلپٹ کیا ہے اہل ہوش اس سے بخوبی واقف ہیں۔ کورونا نے دوبارہ سے پھنکارنا شروع کر دیا ہے مگر ہمارے عوام ہیں

Read more

پاکستانی صحافت کی معراج

معراج عروج سے نکلا ہے اور اس کے معنی ہی اوپر جانا یا چڑھنا ہیں۔ انسان کو بھی اسی فطرت پر پیدا کیا گیا ہے کہ جس سے انسان اپنی زندگی میں اوپر کی طرف سفر کرے انسان اسی لئے بلندی کے حصول کی تگ و دو میں دن رات ایک کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بنے تقریباً 73 سال ہو چکے اور یہ ریاست چار ستونوں پر کھڑی ہے بلکہ لیٹی ہے۔ اس ریاست میں چار ستون اس

Read more

آزاد کشمیر میں الیکشن کا دنگل

بہت سے خدشوں، مخمصوں اور اندیشوں کے سائے میں بالآخر آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات انعقاد پذیر ہو رہے ہیں۔ خاکسار نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ہے۔ اکثر سٹیشنوں پر ماحول پر امن اور حالات بہت سازگار ہیں تاہم فائرنگ، لڑائی جھگڑے کے کچھ واقعات بھی رونما ہوئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین قیمتی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔ کشمیر الیکشن اس لحاظ سے قابل ذکر ہوتے ہیں کہ یہاں ہمیشہ وہی پارٹی

Read more

بیماری رحمت ھے

بیماری کے متعلق انسانوں کے ہر دور میں مختلف تصورات رہے ہیں، کبھی سمجھتے تھے کہ فلاں گناہ کی وجہ سی بیمار ہوا ہے، اور کبھی بد روحوں نے جسم پر قبضہ کیا ہے اور جو شخص بیمار ہوتا تو اس کو گناہ گار سمجھا جاتا تھا، جو نیک روح والا ہوتا تو کہتے بد روحوں نے تسلط اختیار کر لیا ہے ان پر لیکن انبیائی کرام علیھم السلام نے جو بھی ہدایات (بیماری، تصور علاج) لائے اس میں مکمل

Read more

ضمیر کبھی ماں کی جگہ نہیں لے سکتا

میں پوچھتا ”امی، دو بوٹیوں سے کیا ہوتا ہے؟“ بہت کچھ ہوتا ہے تمہیں نہیں پتہ، یہ کہہ کر وہ ان بوٹیوں کو واپس اپنی جگہ رکھ دیتی تھیں۔ ہمارے گھر میں ایک چھوٹی سی ترازو تھی۔ جس میں تول کر امی قربانی کے گوشت کے تین حصے الگ کرتیں، بڑی احتیاط کے ساتھ اس بات کا اہتمام کرتیں کہ کسی ایک حصے میں بھی ہڈیاں زیادہ نہ جائیں۔ ہم بچے تھے اور کوشش کرتے کہ ہمارے والا حصہ زیادہ

Read more

نظام تعلیم اور اس کے مسائل

ہمارے پاکستان کے تعلیمی نظام میں بہت سے مسائل ہیں، اول تو یہاں کوئی یکساں نصاب تعلیم نہیں ہے پھر ہمارے پاس اچھے سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی کمی ہے اور اگر ہے بھی تو وہ صرف امیروں کے بچوں کے لئے ہے کیونکہ غریب کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے سے بہت دور ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اچھے تعلیمی ادارے بڑے بڑے فیسیں وصول کرتے ہیں۔ پاکستان میں کالج کے بعد یونیورسٹیوں میں

Read more

مہنگائی پھر لوٹ آئی

ووٹوں کے حصول کے لئے تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں مستعد نظر آتی ہیں مگر عوام کے مسائل کے حل کے لئے انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے جامد و ساکت ’کوئی باقاعدہ احتجاج نہیں کیا جاتا کوئی شور شرابا نہیں ہوتا مگر عوام نے بھی یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے انہوں نے ”دھڑا کٹنا“ ہے یہی وجہ ہے کہ اب جب حکومت نے پٹرول مہنگا کیا ہے تو کوئی منظم رد عمل سامنے نہیں

Read more

گلگت،ہنزہ اور پرتاب پل

جگلوٹ کی موجودہ ترقی بھی پاک آرمی کے بیس کیمپ کی وجہ سے ہے۔ یہ ٹاؤن دفاعی نقطہ نظر سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ سیاچین کی حفاظت کا کچھ بندوبست یہاں سے بھی کیا جاتا ہے۔ تاریخی طور پر بھی یہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔ انیسویں صدی میں جگلوٹ کو دریائے سندھ کے پار ”بونجی“ نامی گاؤں جو مہاراجہ کشمیر کا ایک فوجی پڑاو تھا، سے ملانے کے لئے ایک فیری سروس چلتی تھی بعض میں مہاراجہ

Read more

کیا مختاراں مائی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک ہی کہانی تو نہیں؟

پاکستان کے سیاسی افق پر چند سال پہلے مدینہ کا چاند نظر آنے پر تشکیل ریاست مدینہ کا نعرہ بلند ہوا۔ آج تین سال بعد سیاست میں نئی جہت لانے والے کپتان نے ریاست مدینہ کی جانب گامزن قافلے کا رخ ٹی وی ڈراموں اور سوشل میڈیا کی طرف موڑ دیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لی جبکہ وزیر اعظم نے ریاست مدینہ کی تشکیل کے لیے کامیاب راستہ ٹی وی ڈراموں کو

Read more

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا اور قومی بے حسی

 پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی جوان بیٹی پرسوں اپنے بھائی کے لیے گفٹ خریدنے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون گئی۔ چونکہ حالات کی وجہ سے وہ گھر سے نکل کر قریبی سٹاپ سے پرائیویٹ ٹیکسی میں مارکیٹ گئی۔ واپسی پر ٹیکسی میں "نامعلوم افراد” نے سوار ہو کر محترمہ کو زدوکوب کیا۔ اور ایف سیون کے جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جسمانی تشدد کی وجہ سے محترمہ بے ہوش ہو گئی۔ ہوش میں

Read more

سب سے پہلے پاکستان

محب وطن ہم سب ہی ہیں اور یہ بات بھی سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم دو چیزوں پہ کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرتی ان میں سے ایک ہے ہمارے آقا ﷺ کی ناموس رسالت اور دوسری ہے اپنی افواج کی حمایت۔ ہم آج کھلی فزا میں سانس لینے کے قابل ہیں آزادی سے گھومنے پھرنے کے قابل ہیں تو اس کا سبب ہماری افواج ہی ہیں۔ ہم اگر فوج پر تنقید کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز

Read more

ویتے نے کہا تھا

اس کا بچپن بھی کیا منہ زور تھا کچھ نیا کر دکھانے کی دھن میں سر دھنتا کبھی نٹ کھٹ شرارتوں میں اپنے خوابوں کی تعبیریں ڈھونڈتا پھرتا تو کبھی ننگے تلووں سے گاؤں کی راہوں پہ بچھے کانٹے چنتا پھرتا، کبھی دریا کی موجزن لہروں سے پنجہ آزمائی کرتا نظر آتا تو کبھی دوڑ کے مقابلوں میں اپنے ہمجولیوں کی ٹولیوں کی ٹولیوں کو پچھاڑتا چلا جاتا، کبھی شجر پیمائیوں کے ذوق میں لنگوروں کی چھلانگ پھلانگ کو آئینے

Read more

اشتہاریوں کے ریوڑ

میری کوشش ہوتی ہے کہ سویرے سویرے جہاں قومی اخبارات کی عرق ریزی کروں، وہاں تھل بالخصوص لیہ، بھکر، جھنگ اور میانوالی کے مقامی اخبارات کی بھی زیارت کروں۔ میرے خیال میں قومی اخبارات میں دوردراز علاقوں کی سکینڈلز اور دیگر ایشوز پر خبریں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور اگر ہوتی ہیں تو اتنی نمایاں جگہ نہیں ہوتی ہیں، یوں پسماندہ علاقوں کے ایشوز دب کر رہ جاتے ہیں۔ اس لیے ہمارے جیسے صحافیوں مقامی اخبارات کی اہمیت

Read more

سوچ کو بدلنے سے معاشرہ بدلے گا

غور و فکر کرنا دانا انسانوں کا خاص وصف ہے۔ دنیا جہاں میں ہزاروں معاملات ہیں جن پر انسان غور کر کے دنیا اور خود کو بدلنے کی کامیاب سعی کر سکتا ہے۔ معمولی واقعے اور بات سے متاثر ہو کر انسان میں مکمل بدلاؤ آ سکتا ہے۔ دنیا کو بدلنے کی کوشش کرنا اتنی ضروری نہیں جتنا خود اور اپنی سوچ کو بدلنا ضروری ہے۔ خود کو بدلنے میں پختہ ارادہ اور مکمل حوصلہ لگتا ہے۔ انسان اور جانور

Read more

گولڈن گرلز: عورت مر جائے تو بتانا، ہم تب روئیں گے

آج کا خط کہاں سے شروع کروں۔ دل بوجھل ہے۔ دماغ سن ہے۔ دارا الحکومت میں ایک لڑکی کا بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ پتا نہیں قاتل کے سر پر کیسا خون سوار تھا۔ اس نے لڑکی کا سر ہی جسم سے الگ کر ڈالا۔

لڑکی کے والد کا سوچتی ہوں۔ جانے کس حوصلے سے انہوں نے اپنی بیٹی کا سر کٹا جسم اور اس کے پاس رکھا اس کا سر دیکھا ہو گا۔ ان کا سوچتی ہوں جنہوں نے اسے غسل دیا ہو گا یا جنہوں نے اسے قبر میں اتارا ہو گا۔ سر الگ اور جسم الگ۔

Read more

مذہب ہر چند اعتراضات کا جائزہ

مذہب پر وہی اعتراض قابل اعتنا سمجھا جا سکتا ہے جو مذہب پر ہو نہ کہ اہل مذہب کی تعبیر و کردار پر۔ معترض اگر متعصب نہیں تو وہ بتائے گا کہ اس کے اعتراض کا محل مذہب ہے یا اہل مذہب کی تعبیر اور ان کا کردار، ورنہ خلط مبحث ہوگا اور سطحی ذہن کے لیے ایسی کنفیوژن کفایت کرتی ہے۔ اہل مذہب کی مذہب کے بارے میں تعبیرات، اطلاقات اور مذہبی نصوص کے مصداقات کی تعیین خارجی چیزیں

Read more

زندگی کی قیمتی محنت

جو چیز دل کے جتنی قریب ہو گی ’اتنی ہی اس کی قدر زیادہ ہو گی اور اسی لحاظ سے اس کی اہمیت و قیمت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ ہم اپنے گرد و پیش میں اس کی کئی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔ ہر نابغہ روزگار ہستی کی زندگی کا مطالعہ یہی بتاتا ہے کہ کیسے انہوں نے خود اپنے مقصد کے لئے وقف کیا اور اس کے حصول کے لئے ایسے انتھک محنت کی کہ اس کے مقابلے

Read more

جانور اور انسان ایک مکالمہ

جانور: اے انسان تجھے کس بات کا گھمنڈ ہے انسان: میں اشرف المخلوقات ہوں جانور: کیا فرق ہے تم میں اور مجھ میں، میں بھی پیدا ہوتا ہوں تم بھی پیدا ہوتے ہو۔ میں بھی کھاتا ہوں تم بھی کھاتے ہو میں بھی سوتا ہوں تم بھی سوتے ہو میں بھی مر جاؤں گا تم بھی مر جاؤ گے انسان: جی یہ باتیں درست ہیں لیکن میں نے رشتے بنانا سیکھے ہیں۔ میں نے بستیاں آباد کی ہیں۔ مجھ میں

Read more

عید الاضحی اک تیرے آنے سے پہلے اک تیرے جانے کے بعد

اس مضمون کا عنوان جناب مضطر خیر آبادی کے شعر کا مصرعۂ ثانی ہے جس نے وہ شہرت پائی ہے کہ جو اپنی نظیر آپ ہے۔ دراصل یہ مصرعہ اپنی ذات میں ایک مکمل پیغام ہے، عمومی مواقع پر برمحل ہوجانا اس کا کمال فن ہے، معنویت کے اعتبار سے قاری کی دلیل کی زبردست معاونت کرتا ہے۔ اک تیرے آنے سے پہلی۔ : عید الاضحی آئی اور گزر بھی گئی مگر خوشگوار یادوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری تکلیف

Read more

قربانی اگر ایمان کا حصہ ہے تو صفائی نصف ایمان ہے

بڑی عید پر بڑے بڑے جانور قربان کر کے بڑی بڑی مشہور ڈشز بنالی ہے تو ایک نظر گھر کے سامنے والی سڑک یا علاقے کے پارک میں بھی ڈال لیجیے کیونکہ ادھر تو ابھی تک بڑا بڑا کچرا پڑا ہے لیکن کوئی نہیں دیکھنے والا، کوئی نہیں پوچھنے والا۔ مان لیا کہ آپ نے بہت بڑی قربانی کی ہے اور پھر قربانی کے بعد اس کا گوشت بھی ایمانداری سے بانٹا ہے، لیکن قربانی کے سارے سلسلوں کے باوجود

Read more

تاروں سے کریں باتیں

دنیا کی بہت سی خوشیوں میں سے ایک خوشی یہ بھی ہے کہ انسان رات کو کھلے آسمان تلے چارپائی پر لیٹے چمکتے ہوئے تاروں کو دیکھتا رہے۔ شہروں میں یہ نظارہ چھت پر ممکن ہوتا ہے جب کہ گاؤں کی تو کیا ہی بات ہے۔ گھر کے صحن میں چارپائی بچھا کے گاڑھے کالے آسمان پر موجود سفید ستاروں پہ نظریں جمائے رکھنا ایک الگ ہی دنیا کی داستان معلوم ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کسی دور میں انسان انہی

Read more

قربانی کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جائیں

ہر بڑی عید کے موقع پر سوشل میڈیا میں قربانی کے جانوروں کی متعدد وڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کہیں تو قربان کے جانوروں کی خوبصورتی اور انفرادیت کا چرچا ہوتا ہے تو کہیں انھی جانوروں کے ہاتھوں اناڑی قصائیوں کی درگت بنتی دیکھی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ کچھ وڈیوز ایسی بھی نظروں سے گزرتی ہیں جنہیں دیکھ کر نہایت دکھ اور افسردگی محسوس ہوتی ہے خاص طور پر جب کوئی بڑا جانور بے قابو ہو کر

Read more

کیا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکے گا

پاکستان دنیائے کرکٹ کی ایک ایسی ٹیم ہے۔ جس کے بارے میں دنیا کا کوئی تجزیہ کار حتمی رائے نہیں دے سکتا کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کو شکست بھی دے سکتی ہے۔ اور دنیا کی کمزور ترین ٹیم سے باآسانی ہار بھی سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے محتاط نظر آتے ہیں۔ اکتوبر میں

Read more

اتحاد سے کٹھن آزمائش کا سامنا

کسی بھی قوم کی صلاحیتوں کا حقیقی امتحان کسی آزمائش میں ہی ممکن ہے اور دنیا میں وہی قومیں سرخرو ہوئی ہیں جنہوں نے مشکل صورتحال کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ چاہے قدرتی آفات ہوں یا پھر صحت و سلامتی کو لاحق دیگر خطرات، عظیم قومیں کبھی ان سے گھبرائی نہیں ہیں بلکہ ہمت اور جرات سے آزمائشوں کے سامنے سرخرو ہوئی ہیں۔ آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی یادیں

Read more

طیب اردوان! تم اپنی محبت واپس لو

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ طیب اردوان پاکستانی قوم کے ذہنوں میں چھٹے خلیفۂ راشد کا درجہ پا چکے تھے۔ ہم سب کو ان کی شخصیت میں صلاح الدین ایوبی کا پرتو نظر آتا تھا۔ ان کے بارے میں ہمارے تصورات اس دیومالائی شہزادے کے سے تھے جو ایک دن طلسمی اڑن کھٹولے پر آئے گا اور امت مسلمہ کی شہزائی کوہ قاف کو ظالم دیو کے پنجے سے چھڑا کر اپنے ساتھ عالمی قیادت و امامت کی سیج پر لے جائے گا۔ اقصی کا محافظ، شام کا رکھوالا، محمد فاتح کا جانشین اور مسلمانوں کے دلوں کا بے تاج خلیفہ (نہ کہ بادشاہ) اور نہ جانے کیا کیا کچھ۔

Read more

باجی رشیدہ

آج سکول سے واپس آتے گرمی سے میرا سر ابل رہا تھا۔ میرا سکول شہر کے نواحی قصبے میں تھا جہاں سے گھر آنے کے لئے، سوزوکی کے سفر کے علاوہ کچھ فاصلہ پیدل چل کر بھی طے کرنا پڑتا تھا۔ سورج یوں آگ برسا رہا تھا جیسے جہنم اٹھ کر یہیں آ گیا ہو۔ حلق سوکھ کے کانٹا ہو رہا تھا۔ میں نے صحن میں آ کر اپنا دوپٹہ اتار پھینکا اور پنکھے کے سامنے بیٹھ گئی۔ ریفریجریٹر پچھلے

Read more

ننگا نہائے کیا اور نچوڑے کیا؟

مشہور کہاوت ہے ”مفلسی میں آٹا گیلا“ یعنی ایک شخص پہلے ہی مصیبت میں گھرا ہوا ہو اور اس پر دوسری مصیبت آن پڑے۔ آج یہی کہاوت ملک کے لوگوں پر صادق آ رہی ہے جب ملک پہلے ہی معاشی ’سماجی حالات اور دیگر بحرانوں سے دوچار ہو ایسے میں اشیائے ضروریہ کے دام بڑھا دیے جائیں یہ تو ملک میں خط غربت کی لکیر کے نیچے بسنے والے لوگوں کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔ ملک میں پٹرول‘

Read more

الزام تراش نسلیں

وہ جو کہتے ہیں ٹک ٹاک نے ہمارے نوجوانوں کو خراب کیا ہے۔ تو ان سے پوچھنے کی جسارت کرتا ہوں۔ کہ اس اپلیکیشن کی آمد سے پہلے اپ کے نوجوانوں نے کون سی ایجادات کی ہیں جو اب اس سلسلے پر بریک لگے گی؟ اگے سے وہ مخاطب ہوا ”کیسے کرتا ایجادات۔ انگریز نے تو ہماری نئی نسل کو انڈرائیڈ فون جو پکڑایا ہے۔ صبح شام سے بے خبر کیا ہوا ہے ہمارے نوجوان کو۔ اب تو اس کو

Read more

دنیا حیاتیاتی جنگ کی زد میں

جنگ و جدل ایسے وسیلے ہیں جس کی بدولت قوموں اور ملکوں پر تسلط قائم کیا جاتا ہے۔ برسوں سے معرکوں کے ذریعے ہی انسانوں کو زیرنگیں کیا جاتا رہا ہے۔ تاریخ کے اوراق اس سے رقم ہیں کہ شمشیر و تدبیر نے ہی حکمرانی کی ہے۔ ملکوں اور قوموں کو اپنا باجگزار تیغ و تفنگ کے ذریعہ ہی کیا گیا ہے۔ دور جدید میں بھی اسلحہ، کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیار، مہلک عسکری آلات کے ذریعے ہی ملکوں پر تسلط

Read more

کباڑی کی دکان

جام صاحب کے ایک دوست جاوید کباڑیہ صاحب تھے، وہ لاہور کے سب سے بڑے کباڑیہ تھے ان کا کہنا تھا اگر کسی قوم کی ذہنی حالت کا اندازہ لگانا ہو تو اس قوم کی کسی کباڑی کی دکان کی سیر کریں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ گنگا کس رخ پر بہہ رہا ہے۔ جام صاحب بتاتے ہیں کہ جاوید کباڑیہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی رگ رگ سے واقف ہے۔ جاوید کے مطابق اس ملک کے امراء

Read more

عید قربان اور میری مزاحیہ شاعری

پٹواری باپ مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہے۔ پورے گھر کا بوجھ اس کے ناتواں کندھوں پر ہے۔ بیٹا یوتھیا ہے۔ سارا دن فون ہاتھ میں اٹھائے سوشل میڈیا پر بنتے نئے پاکستان کو دیکھتا رہتا ہے۔ عید قریب آئی تو محلے میں بکروں کی چہل پہل بھی شروع ہو گئی۔ بیٹے نے دیکھا تو باپ سے ضد شروع کر دی کہ ہم بھی قربانی کریں گے اور ہمارا بکرا محلے کا سب سے مہنگا اور خوب صورت بکرا ہو

Read more

ناک بیتی

میں ہوں انسانی چہرے پہ واقع بے چاری ایک عدد، تن تنہا، اکیلی ناک۔ نہ جانے مجھ سے یہ سلوک کیوں روا رکھا گیا حالانکہ میرے پڑوس میں سبھی جفت میں موجود ہیں جیسے کہ دو ہونٹ، دو آنکھیں، دو کان وغیرہ۔ یوں تو مجھ سے سانس لینے کا کام مقصود تھا پر اب نہ جانے کون کون سے مسائل میں میری جان الجھ کے رہ گئی ہے۔ جہاں تک مجھے شک پڑتا ہے یہ سب کیا دھرا اردو زبان

Read more

یونیورسٹیاں۔ ڈگری کی منڈیاں

میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلہ کچھ بھی نہیں بہت سوچ سمجھ کر اس عنوان پر قلم اٹھانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ کیونکہ ہمارے نظام تعلیم میں نا سکھائی جانے والی باتوں میں سے ایک بات ”برداشت“ بھی ہے۔ کوئی بھی منڈی میرا مطلب یونیورسٹی ناراض ہو سکتی ہے۔ ایک طالب علم جب اپنا تعلیمی سفر شروع کرتا ہے تو اس کے ذہن میں والدین، معاشرے، دوست احباب،

Read more

بابو سر ٹاپ سے خنجراب پاس تک

موٹر وے لاہور سے براستہ ہزارہ موٹر وے آپ نیشنل ہائی وے پندرہ پر سفر کرتے مانسہرہ سے بالاکوٹ، کیوائی، کاغان اور ناران سے گزرتے ہوئے، جھیلوں، آبشاروں اور جھرنوں کے درمیان دریائے کنہار کے کنارے سفر کرتے مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک کوئی سو میل کا سفر کر کے ”بابو سر ٹاپ“ تک پہنچتے ہیں۔ بابو سر ٹاپ کوئی 13700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور وادی کاغان کا سڑک سے مربوط بلند ترین مقام ہے۔ یہ

Read more

اسرائیل: ایک ظالم ریاست

آج سے کوئی دو ماہ پہلے یعنی ماہ رمضان کے آخری عشرے میں جب فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ گئی میں مسلسل حالات سے خود کو باخبر رکھتا رہا۔ جب حالات سنگین ہو جاتے اور دونوں اطراف سے میزائل برسنے لگتے تو پوری پوری رات ٹویٹر کی فیڈز بار بار ریفریش کرتا تاکہ کوئی خبر مس نا ہوجائیں۔ حالات تھوڑے سنبھلنے سیز فائر کا اعلان ہوا تو ارادہ تھا کہ اس حوالے سے کچھ اپنے احساسات کو تحریر

Read more

اگر پوجا بھٹ میری بیٹی نہیں ہوتی تو میں اس سے شادی کر لیتا

پوجا بھٹ کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ممبئی میں ہوئی۔ پوجا بھٹ مشہور بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور خود بھی اداکاری کے علاوہ ہدایت کاری اور پروڈیوسنگ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ پوجا بھٹ نے اپنے والد مہیش بھٹ کی ہی فلم ’ڈیڈی‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ لیکن بالی وڈ میں ان کے قدموں کی گونج اور دھمک اس وقت بہت زیادہ اثر انگیز ہوئی جب انہوں نے فلم ’دل ہے کہ

Read more

ایک کارڈ۔ آدمی کو صحافی بنا دیتا ہے!

دیہات میں آپ کو کھیتوں کے درمیان میں بنی ہوئی پگڈنڈیاں عام نظر آئیں گی۔ لوگ اصل راستہ چھوڑ کر ان کا استعمال کرتے ہیں۔ کئی بار تو فصلوں کو اس عوامی شارٹ کٹ کے باعث نقصان بھی پہنچتا ہے۔ شہروں میں لوگ فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چلاتے اور پیدل افراد جنگلے پھلانگتے نظر آئیں گے۔ اردو بازار کے فٹ پاتھ پر ایسی کتابیں بھی ملیں گی جن کا دعوی ہے کہ ”چالیس دن میں ڈاکٹر بنیے“ سٹوڈنٹ طبقہ

Read more

الیکشن آزاد کشمیر اور سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم

پاکستان کے زیر اثر خطہ آزاد کشمیر میں آج کل الیکشن کا دور دورہ ہے اور ملک پاکستان کی تمام وفاقی سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اور اپنی الیکشن مہم زور شور سے چلا رہی ہیں۔ یوں تو آزاد کشمیر میں حکومت وہی پارٹی بناتی ہے جو وفاق پاکستان میں حکومت میں ہو اس سابقہ روایت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت بننا چاہیے۔ لیکن اگر ہم اس وقت زمینی حقائق کو

Read more

عید کی خوشیوں کے متلاشی بچے

کل عید ہے، عید الاضحٰی۔ اسے بڑی عید بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حضرت ابراہیم کی اس قربانی کی یاد دلاتی ہے جب وہ حضرت اسماعیل کو خواب کے مطابق قربان کرنے لے گئے مگر ان کی جگہ دنبہ قربان ہو گیا۔ دنیا بھر میں مسلمان اس دن قربانی کر کے سنت ابراہیمی کی تکمیل کرتے ہیں۔ عید کا دن میل ملاپ کا دن ہوتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے ہاں عید ملنے آتے جاتے ہیں۔ خوشیاں مناتے ہیں۔ شہروں

Read more

قربانی یا بلیدھان

”اللہ تعالٰی کو نہ ان (قربانی) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون، مگر صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے“ (سورہ الحج: 37 ) گزشتہ روایات کی مانند امسال بھی مذہب سے بیزار لوگوں نے تہوار کا سہارا لے کر اپنے دل کے نشتر چلانے کا اہتمام مکمل کر رکھا ہے۔ ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مذہبی احکامات کے سلسلے میں ہونے والے خرچ اور تجارت کو فضول خرچی، پیسے کے ضیاع سے جوڑ کر مذہبی عقائد میں نقب لگانے

Read more

سانحہ ڈیرہ غازی خان اور سرائیکی وسیب کی محرومیاں

گزشتہ روز تونسہ کے قریب راجن پور کی جانب جانے والی ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی۔ جس کے نتیجے میں تقریباً 40 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور کئی مسافر زخمی ہوئے۔ جس روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا اس کا نام انڈس ہائی وے ہے لیکن مقامی لوگ اسے قاتل روڈ کہتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سانحہ اپنی نوعیت کو کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے اسی شاہراہ سے لاشیں اٹھائی

Read more

انڈس ”رورس“ سسٹم اتھارٹی؟

قرآن کریم میں انسانوں سمیت تمام جانداروں کی تخلیق کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کئی بار ارشاد فرمایا ہے کہ، ”ہم نے انسانوں کو پانی اور مٹی سے پیدا کیا ہے۔“ موجودہ دور میں خاصی تحقیق اور ترقی کے بعد سائنسدان بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انسانوں سمیت تمام جاندار انہی عناصر سے مرتب و مرکب ہیں جن سے کہ یہ زمین، چاند ستارے اور کائنات میں گردش کرتی دھول کی ترکیب و ترتیب کی گئی

Read more

تعلیم، شعور، ڈگری اور روزگار

علم حاصل کرنے کا بنیادی مقصد باشعور زندگی گزارنا، غلط اور صحیح کا فیصلہ کرنا اور حق و باطل کو پہچان کر حق کا ساتھ دینا اور باطل کو ٹھکرانا ہے۔ علم حاصل کرنے کے کئی ذرائع ہیں۔ مثلاً ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے جہاں سے ہم زبان، اخلاقیات، پہناوا، رہن سہن اور دیگر امور سیکھتے ہیں۔ ماں کے بعد خاندان، رشتے دار، محلہ، بزرگان اور سوسائٹی آتی ہے۔ اس کے بعد ادارے ہیں جس میں مذہبی درسگاہیں اور

Read more

یہاں ہر کوئی بد معاش ہے!

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ بد معاش ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں بھی بد معاش ہوں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم سب بد معاش ہیں؟ جی ایسا ہی ہے ہم سب کسی نہ کسی مقام پر پہنچ کر بدمعاشی کے عہدے پر فائز ہو جاتے ہیں۔ ہم سب اپنے ماتحت کے لئے بد معاش ہوتے ہیں، ہم ان لوگوں کے لئے بد معاش ہیں جن پر ہمارا زور چلتا ہے۔ ہم اپنے سے

Read more

قربانی کو رحمت ہی رہنے دیجیے، زحمت نہ بنائیں!

عید قربان کی آمد آمد ہے اور بازار میں لوگ اپنے جانوروں کے کان مروڑتے عام دکھائی دیتے ہیں۔ بچہ لوگ پٹھے کھلاتے ہیں اور ہر طرف بے ے ے ے، بے ے ے! کی آواز سنائی دیتی ہے۔ کہیں کہیں تو اونٹ بھی دکھتے ہیں۔ پاکستان میں یہ نظارے عام ہیں اور کیوں نہ ہوں، ملک کی نوے فیصد سے زیادہ آبادی مسلمان ہے اور قربانی نہ صرف اسلام کا ایک اہم رکن بھی ہے بلکہ اب تو اپنا نیک پنا دکھانے کا بہت اچھا طریقہ بھی بن چکا ہے۔

Read more

عید آئی خوشیاں لائی؟

عید آئی خوشیاں لائی مگر کس کے لیے؟ بہت سوں کے لیے۔ مثلاً مویشی قربان کرنے والے خوش ہیں کہ وہ سنت ابراہیمی ادا کرنے کے قابل ہیں۔ مویشی فروخت کرنے والے ان سے بھی زیادہ خوش ہیں کیونکہ ان کے جانور کی عام طور پر جو قیمت ہوتی ہے، وہ اس سے کئی گنا زیادہ قیمت ان دنوں میں وصول کر لیتے ہیں۔ مویشیوں کا چارہ فروخت کرنے والے بھی بہت خوش ہیں کہ ان کا چارہ باقی نہیں بچتا اور ہاتھوں ہاتھ مہنگے داموں فروخت ہو جاتا ہے۔

Read more

جو بکرے نے مارا بکری کو سینگ

ہمارے علاقے کے ایک شاعر کا جب اپنی محبوبہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے محبوبہ کو تڑی لگائی کہ اگر جھگڑا ہو بھی گیا ہے تو کیا۔ وہ کوئی گھاس پھوس تو ہے نہیں جس کو محبوبہ اکھاڑ کے کہیں دفن کر دے گی۔ بکرے کا اگر اپنی بکری سے جھگڑا ہو جائے تو وہ تڑی لگانے کی پوزیشن میں ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں سائنس تو خاموش ہے مگر گمان یہ ہے کہ وہ بالکل تڑی لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہوتا زیادہ تر بکرے صلح جو ہوتے ہیں اور ظلم و زیادتی کو گاندھی جی کے ”آہنسا“ کے تمام اصولوں کے عین مطابق برداشت کرتے ہیں ٭۔

Read more

ایثار سے عاری فریضہ قربانی

ماہ ذوالحج زمانہ ء قدیم سے حرمت والا مہینہ مانا جاتا ہے اسلامی مہینوں میں اس کی منفرد اہمیت اور قدر و منزلت ہے۔ اس ماہ میں مسلمان فریضۂ حج بھی ادا کرتے ہیں اور سنت ابراہیمی بھی۔ یہ دونوں حالصتاً دینی فریضہ ہیں اور ان کا جزو لازم اخلاص ہے اور اگر ان اعمال میں اخلاص نہ ہو تو صرف دکھاوا رہ جاتا ہے جس کی نہ اللہ کو ضرورت ہے نہ اس کا ثواب سے کچھ تعلق ہے۔ اگر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں حاجی صاحب کہیں، گھر کے باہر بندھے مہنگے جانور کے ریوڑ کو دیکھ کر مرعوب ہو اور یہ کہیں کہ یہ کتنا بڑا ساہوکار ہے۔ تو یہ ریاکاری و منافقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اس تناظر میں جب ہم اپنے اردگرد نگاہ ڈالتے ہیں تو پاتے ہیں کہ معدودے چند لوگوں کے بڑی تعداد میں لوگ ریاکاری کا شکار ہیں، اور حج یا قربانی محض اللہ کی رضا کی خاطر نہیں بلکہ اپنی نام و نمود کے لئے کرتے ہیں۔

Read more

قربانی، عقل اور عشق

جب بھی عیدالاضحٰی قریب آتی ہے تو حسب عادت ایک طبقہ، خاص کر لبرل، روشن خیال اور متجددین قربانی پر طرح طرح کے اعتراضات اٹھا کر شیخیاں بگھارتے ہیں اور ایک دینی عمل اور شعائر اسلام میں سے اہم رکن کو موضوع بحث بنانے کی جسارت کر لیا کرتے ہیں۔

Read more

حج اور کورونا وائرس

حج ایک اسلامی عبادت ہے اور اسلام کا ایک اہم رکن بھی ہے جو ہر سال 9 ذوالحجہ کو ادا کی جاتی ہے جس میں بڑی تعداد میں دنیا کے کونے کونے سے مسلمان شرکت کرتے ہیں اور اپنے پروردگار کے ہاں اس کے گھر میں پیش ہو جاتے ہیں لیکن پچھلے سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے کر رکھا ہے اور اس مہلک وبا کی وجہ سے ہر جگہ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

Read more

مٹا دو فاصلے ایثار کر کے

جولائی کی شدید حبس زدہ گرمی میں دوپہر تین بجے دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ بیل بھی بجا سکتا تھا مگر اس کے لیے اسے تھوڑی محنت کرنی پڑتی کیوں کہ وہ ابھی قد میں بہت چھوٹا تھا بیل تک اس کا ہاتھ نہیں پہنچ رہا تھا۔

ٹھک ٹھک ٹھک!
۔ کون ہے؟ بند دروازے کے پیچھے سے آواز آئی۔
میں ہوں آنٹی۔ حسن!
کیا چاہیے تمہیں حسن! اس وقت کیا لینے آئے ہو؟

Read more

انقلابی راہنما سینگار نوناری کا جبری اغوا، ریاستی بیانیہ اور بے بس عدالتیں

چند ہفتوں بعد ہمارے وطن عزیز کو ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے 74 برس ہو جائیں گے۔ نوآبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے والے ممالک کا بغور جائزہ لیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ہم نے ان 74 برسوں میں اپنے عوام کو کیا دیا؟ ان کے جان و مال اور عزت و آبرو کو کس حد تک یقینی بنایا؟ ان کی تعلیم، صحت اور روزگار کا کس قدر بندوبست کیا ہے؟ ان کے آئینی و جمہوری حقوق کو کس حد تک یقینی بنایا؟ یہی وہ بنیادی انسانی حقوق ہیں، جن کے تحفظ کے لیے ریاست قائم کی جاتی ہے۔

Read more

جام پور کو صاف پانی دیں، اپیل بنام گورنر پنجاب

لاہور شہر کی ہر یونین کونسل میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹ، پکی سڑکیں اور انتظامی معاملات دیکھ کر بڑا دل چاہتا ہے کہ کاش ہمارے ہاں بھی اتنی ہی انتظامی پھرتی ہو۔ کاش ہمارے ہاں بھی ہمارے وسائل کا استعمال ہمارے اوپر ہو۔ پنجاب کے سب سے آخری ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کی بات کی جائے تو دس لاکھ نفوس پر مشتمل یہ تحصیل لاہور کے 9 ٹاؤنز میں کسی بھی ٹاؤن کی آبادی جتنی ہے اتنی ہی اس پسماندہ ترین تحصیل کی ہے۔ جام پور جو کہ ضلع راجن پور کی چار تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے کی سرحد جہاں ایک طرف دریائے سندھ کے ذریعے مظفرگڑھ سے ملتی ہے وہیں مغرب میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں کے ذریعے بلوچستان تک وسیع ہے۔

Read more

قربانی کا جانور یا پھر واٹر کولر؟

کسی صاحب نے گزشتہ دنوں سوشل میدیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں ایک الیکڑک واٹر کولر کی تصویر تھی اور کیپشن میں یہ عبارت درج تھی کہ اس بار میں نے قربانی کے پیسوں سے اپنے گھر کے باہر یہ کولر لگوایا ہےا ور اس بار میں قربانی نہیں کروں گا۔ یعنی وہ یہ بات اشاروں کنایوں میں کہنا چاہتے تھے کہ قربانی نہ کی جائے بلکہ قربانی کے پیسوں سے اس طرح کے اچھے کام کرلئے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

Read more