بے رحم لوگ

میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زندگی میں ایسے بھی مقام آئیں گے جن کو میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی نا تو گھریلو زندگی اچھی تھی نا ہی کالج کی زندگی میں نے تو یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اتنی بڑی چیز ہوں کہ جس سے لوگ دور بھاگیں گے اور طرح طرح کے الزامات لگائیں گے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محسوس ہوتا چلا گیا کوئی کسی کا نہیں ہوتا کالج میں سیٹ،

Read more

نوجوانوں کا مسئلہ کون حل کرے گا؟

نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ کوئی بھی مہذب قوم اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت و روایات کی امانت کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے اپنی نوجوان نسل کی درست زاویوں پر تربیت کرتی ہے۔ ساری دنیا میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا ء بخشنے کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے سے لے کر تعلیم و تربیت کے اداروں قیام تک بہت سے مثبت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ مغربی ملکوں کی حکومتیں نوجوانوں

Read more

عطاء الحق قاسمی کے تخلیقی رنگ ( 2 )

عطاء الحق قاسمی صاحب کے کچھ اشعار ضرب المثل بن چکے ہیں۔ یہ خوبی بہت کم شعراء کے نصیب میں آئی ہے۔ عصر حاضر ہی کے ایک اور شاعر ہیں شعیب بن عزیز۔ ان کا ایک شعر بھی ایسا ہے جو موقع محل کی مناسبت سے بڑی بڑی ہستیوں کی زبان پر ہوتا ہے۔ آصف علی زرداری صاحب سے بھی کئی محفلوں میں ان کا یہ شعر سنا گیا۔ شعر یہ ہے اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں

Read more

آم، عوام اور حکمران

دنیا میں کتنے ذائقے ہیں، پر پاک و ہند میں مٹھاس ہی پیمانہ ہے، کم میٹھا، شدید میٹھا اور فقط میٹھا ہی قابل قبول ہے، یہی وجہ ہے کہ آم اس خطہ ارضی پہ بہت مقبول ہے، حسب روایت بازاروں، سڑک کناروں اور ٹھیلے ٹھالوں پہ آم کی اتنی فراوانی ہے کہ عام ہو گیا ہے، نہ جانے کیوں اس عامی آم سے مزاج ملا ہی نہیں، اس کی چپچپاہٹ اور وافر بہتے شیرے سے عجیب اکتاہٹ سی ہوتی ہے،

Read more

ڈاکٹر میرا فیلبوس؛ ایک عہد ساز اور قابل قدر شخصیت

ڈاکٹر میرا فیلبوس؛ جنہوں نے تعلیم کے میدان، پاکستان میں خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناقابل فراموش اور گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ اگر کائنات میں عورت کی تخلیق نہ ہوتی، تو یہ دنیا کیسی ہوتی! ایک لمحے کے لئے سوچیں کہ اگر کسی بھی خاندان، معاشرے اور ملک و قوم میں تعلیم یافتہ، باشعور اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل عورت نہ ہو تو اس معاشرے کا کیا حال ہو! پاکستانی معاشرہ مردوں

Read more

ہچکولے کھاتی ہوئی پاکستانی معیشت کس سمت جا رہی ہے؟

پاکستان 368 بلین ڈالر کی معیشت ہے جو کہ اس وقت نامساعد حالات سے دوچار ہے۔ ملک میں وفاداریاں بدلنے کا ایک بھونچال آیا ہے اور ان کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جھٹکے کھا رہی ہے۔ انویسٹمنٹ کرنے والے مختلف اشکالات کا شکار ہیں کہ کب ملک کی مجموعی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ جی ڈی پی 0.29 پر آ چکی ہے۔ آئی ایم ایف ڈیل دیگر قرض اتارنے کے لئے اس وقت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ڈالر کو

Read more

عطاالحق قاسمی کے تخلیقی رنگ

پی ٹی وی کے ایم ڈی، ناروے میں پاکستان کے سرکاری سفیر، ادبی مجلے معاصر کے مدیر اعلیٰ، چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل، اردو ادب کے استادوں کے استاد عطا الحق قاسمی کے ادبی اور تخلیقی رنگ بلاشبہ ہم سب نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پنجاب آرٹس کونسل کا قبلہ درست کرنے کے لئے جو حکمت عملی اپنائی، اس کے اثرات و ثمرات سے فن کار اور ان اداروں کے ملازمین بھی فیضیاب ہوتے رہے اور فنون

Read more

متاع وقت اور کاروان علم

ابن الحسن عباسی صاحب کے نام سے کون واقف نہیں۔ شباب کی سرمستیوں سے لے کر زندگی کی آخری گھڑی تک قرطاس و قلم سے محبت و عشق کا سلسلہ جاری رکھا۔ علم و دانش کے جویا۔ زبان و ادب کے رسیا۔ مطالعہ و تحقیق کے میدان میں پابہ جولاں۔ ہر خاص و عام کی علمی سطح کے مطابق متنوع موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی۔ اردو زبان کے معیار کو بڑھانے، اس کی ساخت و ساز اور لسانی قد و

Read more

باجوہ صاحب ،اور سوشل میڈیا دانشوروں کا رویہ

کہا جاتا ہے کے کسی شخص کے ظرف کو ماپنا ہو تو اس سے اختلاف کر کے دیکھو، آپ کے سامنے اس کے باطن کی حقیقت واضح ہو جائے گی۔ اس اصول کے تحت موجودہ دور میں آپ ایک مخصوص سیاسی شخصیت کی طرف جھکاؤ رکھنے والی عوام کا اگر ظرف دیکھنا چاہتے ہیں تو یہی فارمولہ اپنا سکتے ہیں۔ مگر یہ فارمولہ اس جماعت کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اہل دانش پر بھی واضح ہو جاتا جب فرانس میں

Read more

اقبال اور تہذیب مغرب

علامہ اقبال نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مغربی دنیا کا سفر کیا۔ مغربی علوم اور جدید فلسفہ و ادب سے تو انھوں نے استفادہ کیا لیکن مغربی تہذیب سے وہ متفق نہ ہو سکے۔ وہ جس قدر مغربی تہذیب کے قریب تر ہوتے گئے ان کے ذہن جب اس کے خلاف ردعمل پیدا ہوتا گیا۔ قیام یورپ کے دوران ہی مغربی تہذیب کے بارے میں اقبال نے یہ رائے قائم کر لی تھی: تمہاری تہذیب، اپنے خنجر سے

Read more

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہم

آرٹیفیشل انٹیلی جنس مطلب اصل کا کاپی ہو یا جو قدرتی نا ہو کسی انسان نے ہاتھ سے کسی چیز کی نقل تخلیق کی ہو پر مشتمل کسی بھی پروڈکٹ کو مکمل ہونے میں برسوں لگتے ہیں۔ کبھی ہم سنتے تھے کہ ایک زمانہ آئے گا جب انسانوں کے تمام تر کام روبوٹس کیا کریں گے آج یہ سب حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھ کر انسانی دماغ پر حیرت ہوتی ہے۔ اوپن اے آئی برسوں تک ایک غیر منافع بخش

Read more

پناہ گزینوں کے بارے میں برطانوی رویے

موجودہ برطانوی حکومت میں کچھ لوگ غیر ملکی پناہ گزینوں کے حوالے سے خاصے شاکی نظر آتے ہیں اور انتہاء درجہ کی بیان بازی سے برطانوی طرز معاشرت اور طرز حکومت کے برعکس کوشاں ہیں کہ برطانیہ میں پناہ گزین کم از کم آئیں۔ جبکہ اگر ہم تاریخی تناظر میں دیکھیں تو برطانیہ ایک وسیع القلب معاشرہ ملتا ہے جہاں ہر کسی کو خوش آمدید کہا جاتا تھا اور قومی اور انفرادی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب تھے۔ اب آسان

Read more

حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا؟

ایک اکانومی عمرہ فقط 3 سے 4 لاکھ روپے میں ہو جاتا ہے۔ جبکہ حج کے لئے اس سے کم از کم 5 گنا زیادہ (ابتدائی) بجٹ درکار ہوتا ہے۔ حج میں عمرہ کی نسبت چند اضافی عبادات شامل ہوتی ہیں، جن میں منیٰ، عرفات (وقوف عرفہ) اور قربانی شامل ہیں۔ مزدلفہ کا قیام، رمی بھی عمرہ سے اضافی عبادات ہیں جو حج کا حصہ ہیں۔ مسجد الحرام سے فرض کی تکمیل کے بعد مذکورہ اسفار و قیام بھی حج

Read more

طلاق کا حق تفویض کیا گیا

نکاح سنت رسول بھی ہے اور حکم ربی بھی۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں بارہا اس کے متعلق احکام آتے ہیں۔ نکاح کی شرائط میں ولی کی رضامندی، دو گواہان، ایجاب و قبول اور مہر شامل ہیں۔ پاکستان میں نکاح نامے کی 25 شقیں ہیں۔ جن میں پندرہ سے لے کر بائیس تک کراس لگا دیا جاتا ہے۔ اور مہر بھی بیشتر لوگ شرعی مقرر کرتے ہیں جس کی مقدار ساڑھے بتیس روپے ہوتی ہے۔ حالانکہ شرعا مہر

Read more

سیاسی اقتصادی مسائل اور بجٹ کی تیاری

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے موازنے میں، پاکستان سیاسی اور اقتصادی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے میدان میں ہے۔ یہاں کم ترقی یافتہ معیشت اور سیاسی چیلنجز کی وجہ سے کئی برسوں سے ترقی کا منظر نامہ بدل نہیں سکا ہے۔ پاکستان کے اقتصادی معیار کو قومی بجٹ کی تیاری اور منظم کارروائیوں کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سیاسی مسائل اور تنازعات کے ساتھ بہت سے عوامی مسائل پائے جاتے ہیں جن کا حل ضروری ہے۔ آئے

Read more

کمپنی کی حکومت اور انقلابی مڈل کلاس

ہر بار دھوکا، ہر بار سراب۔ پچاس اور ساٹھ کی دہائی کے انقلابیوں کا تذکرہ پڑھیں تو لگتا ہے بڑے ہی پڑھے لکھے لوگ تھے مگر تھے بے وقوف۔ شراب پی کر دم پر کھڑے چوہے کی طرح شیخیاں بگھارنے والے، جذباتی اور فاتر العقل۔ منزل کی طلب میں راستے سے بے خبر۔ خود کو بہت بڑا دانشور سمجھنے والے مگر زمینی حقائق سے بے بہرہ۔ انقلاب، انقلاب کے نعروں کی گونج میں آنکھیں بند کر کے اندھے کنویں میں

Read more

ایرو اسپیس دنیا میں نئے مسافر جہاز کی آمد

28 مئی 2023 کو چائنا ایسٹرن ائرلائنز کے دنیا کے پہلے سی 919 مسافر طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز نے شنگھائی سے بیجنگ تک اڑان بھری۔ اس کامیاب پہلی کمرشل پرواز کا مطلب یہ ہے کہ اب مسافر چینی ساختہ بڑے طیاروں پر بھی سفر کرسکیں گے۔ چائنا ایسٹرن ائرلائنز کے ڈپٹی جنرل منیجر فونگ دیہوا نے کہا کہ تحقیق و ترقی، مینوفیکچرنگ، اور سرٹیفیکیشن سے لے کر آپریشن تک کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سی 919 بڑے

Read more

سندھ پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات

دنیا بھر میں آب و ہوا کی تبدیلی کا مسئلہ ایک بڑا اور ناگزیر حقیقت ہے۔ یہ مسئلہ صرف ایک خاص علاقے کو محدود نہیں کرتا بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔ پچھلی صدیوں میں زمین کی آب و ہوا میں تبدیلیوں کا علم ہمیں مہیا ہوا ہے اور ان تبدیلیوں کے اثرات کونے سے کوئی واقف نہیں رہ سکتا۔ یہ تبدیلیاں آب و ہوا میں گرمی، بارشوں کی تناسب میں تبدیلی، سیلاب، بھوک اور بہوش کی تناسب میں

Read more

غلام عباس کا افسانہ ”اوور کوٹ“

غلام عباس کے افسانہ ”اوور کوٹ“ پر ژونگ کی پہلی آرکی ٹائپ Persona کے اثرات ہیں۔ یہ وہ آرکی ٹائپ ہے جو نسل در نسل ہم تک پہنچی ہے۔ مثال کے طور پر ہم شروع سے ایک بات سنتے آ رہے ہیں ”با ادب با نصیب“ یہ چیز نسلوں سے گزر کر ہمارے سامنے آئی ہے۔ Persona کو ہم ماسک کہہ سکتے ہیں یہ ہمارا Public face ہے۔ یہ آرکی ٹائپ ہم نے اپنے اجتماعی لاشعور سے لی ہے۔ افسانہ

Read more

طیب اردوان اور ہماری سیاسی قیادت

شام کے سائے ڈھلتے ڈھلتے سارا سامان فروخت ہو چکا تھا، میں نے حساب لگایا تو پتہ چلا کہ میری دن بھر کی آمدنی ہمارے ایک دن کے اخراجات کے لیے ناکافی ہے، میں دکھی ہو گیا اور میں نے سوچا محنت کش کو اس کی محنت کا حق ملے گا کبھی؟ پھر میری آنکھیں بھر آئیں۔ میری آنکھوں کے سامنے پہلے میرے والد کی تصویر ابھری پھر کچھ دوسرے چہرے۔ میرے والد نے اپنی زندگی دفتر کو دے ڈالی

Read more

حقوق قبائل آل پارٹیز کانفرنس

خیبرپختونخوا کے سیاسی منظر نامے پر اگر اس وقت نظر دوڑائی جائے تو اکثر سیاسی جماعتیں یا تو حالات سے سمجھوتہ کر کے لمبی تان کر سو رہی ہیں اور یا پھر ملک اور صوبے کے حالات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مثلاً پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جہاں اقتدار کے مزے لوٹنے کے نتیجے میں عوام سے دور ہیں تو وہاں ان کی نالائقی اور کرتوتوں کی وجہ سے تاریخی مہنگائی کے باعث بھی

Read more

عمران ریاض؛ گمشدگی پر اٹھنے والے اہم سوالات

عمران ریاض خان پاکستان کی صحافت میں ایک نمایاں نام ہیں، آپ نے 17 سالہ صحافتی کیرئیر میں بہادری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیے۔ اپریل 2022 سے لے کر اب تک کا ان کا صحافتی سفر یقیناً ان کے لئے مشکل ترین صحافتی سال رہا ہے لیکن وہ پرعزم ہو کر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ جیلیں کاٹنے اور جعلی مقدمات بھگتنے کے باوجود ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی، عمران ریاض خان کو

Read more

گرمی میں بھی سردی ہے

اس بار کا موسم گرما، گرمی بی سے بال بال بچا جا رہا ہے اور تا حال گرمیوں اور لو کا متہم نہ ہے۔ نا جانے اس بار موسم گرما کی گرمی سے مڈبھیڑ کیوں نہیں ہو پا رہی۔ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار لوگوں کو جون کی راتوں میں کمبل میں دبک کر سوتے دیکھا ہے۔ کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے موسمیاتی تبدیلیوں کا لمبا ہاتھ ہے۔ مگر ہم تو ہر تبدیلی، آفت اور ہر سر

Read more

مذہبی منافرت کے لیے ذرائع کا استعمال اور ریاستی لاپرواہی

قیام پاکستان کے وقت قائداعظم کے ذہن میں ریاست کے داخلی امن کی جو فلسفہ تھا اس کا مفہوم ان کے کئی خطابات سے اخذ کیا جاسکتا ہے۔ وہ ایک مخصوص مسلک سے تعلق کے باوجود ایک متفقہ ریاستی قانون کا ذہن رکھتے تھے، وہ سمجھتے تھے پاکستان ایک ملک ہے اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے سب سے پہلے مسلمان ہیں، صوبائی، نسلی، لسانی اور مسلکی تعصبات قومی یکجہتی کے لیے مضر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان

Read more

قوم پرستی اور تاراس بلبا

بیلا روس، روس، یوکرین اور بحر بلقان پر مشتمل خطہ، ایک ہی طرح کی ثقافت اور معاشرت کا حامل ہے۔ روس اور یوکرین کی چپقلش کی کیا وجوہات ہیں اس سے قطع نظر، یوکرین کو دیکھیں تو مغربی اور مشرقی یوکرین ایک دوسرے سے خاصے مختلف نظر آتے ہیں۔ مذکورہ بالا خطے میں عیسائیت ایک غالب مذہب کے طور پر موجود رہی ہے یہی وجہ ہے کہ یوکرین میں حضرت عیسیٰ کے پیروکاروں کی وسیع تعداد موجود ہے لیکن ان

Read more

خاندانی نیوز چینل اور خواتین

زندگی میں کئی عقدے وا کیے، کئی سوالات کے جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوا اور کئی ایسی چیزوں، باتوں اور نظریات کی وہ بنیادیں تلاش کرنے میں محو رہا جس کی اساس پر وہ معاشرے میں اپنی الگ پہچان اور الگ معیار قائم کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ مگر دو چیزوں کی اصلیت جان نہ پایا۔ زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکا ہوں لیکن آج تک محو حیرت ہوں کہ آخر وہ کیا وجہ تھی کہ عورت اور لونڈوں

Read more

جھوٹ اور فریب زدہ معاشرہ

االلہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ مومن ہر عادت اپنا سکتا ہے مگر جھوٹا اور خائن نہیں ہو سکتا ۔ (جامع الاحادیث ج 9، ص 301) ، بالکل اسی طرح ایک اور حدیث کا مفہوم ہے جس کا حوالہ حضرت صفوان بن سلیم بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ سے معلوم کیا گیا کہ کیا مومن بزدل ہو سکتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا ہو سکتا ہے، پھر آپ ﷺ سے عرض کی گئی کہ کیا مومن بخیل ہو

Read more

مشکلوں کو آسان کریں

میری زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں۔ اور ان مشکلات کی وجہ سے میری زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ میرے سوا سب خوش ہیں لیکن میری مشکل کا کسی کو احساس نہیں۔ میری ایک دوست اپنی بات کا آغاز ہمیشہ انھی جملوں سے کرتی ہے، اور پھر اپنی نا ختم ہو سکنے والی بد ترین مشکلات کا ذکر کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ اگلے سال پہننے کے لیے خریدے گئے کپڑے اس کے درزی نے پچھلے ایک ماہ سے

Read more

چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن

چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن بین الاقوامی سطح پر ہر سال 12 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف بیداری اور کارروائی کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس دن کا مقصد سماجی انصاف کی اہمیت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے سے اس کے تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔ 2023 میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے لیے منتخب کردہ سلوگن ہے ”سماجی انصاف

Read more

محمد اظہار الحق کی تصنیف: ”اے آسماں نیچے اتر“

گزشتہ صدی میں تو ایسا ہوتے بہت سنا اور قصوں میں پڑھا مگر کیا 2023 میں آپ ایسے کسی واہمے کا شکار ہوئے کہ جاگتی آنکھوں بہتے چشمے کی صدا سن لیں۔ چڑیوں کی چہچہاہٹ اور چرخے کی گھوک سنائی دے۔ اور تو اور آنکھوں میں سبز رنگ درختوں اور ابابیلوں کے پرے کے پرے اور سرشار بچوں کی کلکاریاں گونجتی ہوں۔ سحر دم خمیدہ کمر مناجات سے لرزتے ہونٹوں کی سرگوشیاں رقص کرتی سماعتوں کو لبریز کریں اور نوجوان

Read more

ایک "نظریاتی ریاست” کی آپ بیتی

1947 تک: ایک ایسی ریاست کے قیام کا تصور جہاں مسلمان آزادانہ زندگی گزاریں گے اور جو سب کے لیے فلاحی ریاست ہوگی 15 اگست 1947 : انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 کے تحت اس دن دو علیحدہ آزاد برطانوی نو آبادیاں بنام بھارت اور پاکستان کی تشکیل 1948 : بانی پاکستان کی رحلت 1949 : قرار داد مقاصد کی منظوری جس کے تحت اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کی کوشش 1951 : پہلی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش جسے راولپنڈی

Read more

لانڈری سیاست

جامہ اور جسم کا ایک دوسرے کے ساتھ تہذیبی دور کے شروعات سے ساتھ ہے۔ جامہ اور جسم دونوں پاکیزگی اور طہارت چاہتی ہے۔ جامہ پاک ہو لیکن جسم پلید ہو تو نہیں چلے گا اسی طرح اگر جسم ستھرا ہو اور جامہ میلا ہو تو بھی بات نہیں بنتی۔ مطلب دونوں یا تو سرے سے گندے یا پلید ہو تو ایک ساتھ بادل ناخواستہ بھی چلایا جا سکتا ہے گو کہ چلانے کا کوئی تک بظاہر بنتا نہیں لیکن

Read more

عالمی سیاست میں چینی سفارتکاری

رواں برس ہے اوائل میں چین نے اپنی روایتی خاموش سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے مابین ایک تاریخی دوستانہ معاہدہ کروا کر دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ اسی طرح کی صلح جو کاروائی اب دیگر ممالک میں جاری ہے جس کے خوشگوار اثرات مرتب ہونے کے امکانات روشن تر ہوتے جا رہے ہیں۔ دراصل یہ چیز واضح کرتی ہے کہ بڑے ملک ہونے کا مطلب ہی امن برائے بقائے باہمی ہوتا ہے

Read more

بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی: صفائی نصف ایمان کے دعوے اور زمینی حقائق

ہمارا کرہ ارض اپنے دلکش مناظر اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور تھا۔ قدرت نے ایک ایسا ایکو سسٹم بنایا ہے۔ کہ اس کرہ ارض پر ایک متوازن ماحول بنا رہے۔ لیکن اشراف مخلوقات ہو نے کے دعویدار انسان نے اپنی، بد انتظامی، غفلت، حرس و ہوس سے ایک خطرناک ماحولیاتی بحران پیدا کر لیا ہے۔ جو کہ نہ صرف بنی نوع انسان بلکہ اس کرہ ارض کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک طرف دنیا کے ترقی

Read more

پروفیسر فتح محمد ملک کی خودنوشت اور جاگیرداری کے خلاف دو کردار

پروفیسر طاہر نعیم ملک صاحب نے کمال محبت سے اپنے والد گرامی پروفیسر فتح محمد ملک صاحب کی خودنوشت، عنایت فرمائی۔ ابتدائی صفحات میں پروفیسر فتح محمد ملک صاحب نے اپنے بچپن کا ایک ناقابل فراموش واقعہ مولانا گل شیر خان کی شہادت کا بیان کیا ہے۔ مولانا گل شیر خان شہید تحریک احرار کے ایک انقلابی رہنما تھے۔ ان کی شہادت پر سب کا اتفاق تھا کہ ان کی شہادت کے ذمہ دار کالا باغ اور پنڈی گھیب کے

Read more

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

”بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ“ کچھ لوگ اس کہاوت سے شاید اتفاق نہ کریں، اگرچہ میں بھی اس کہاوت سے اتفاق نہیں کرتا۔ مگر اس کالم میں جو میں کہنا چاہتا ہوں۔ اس کو پڑھنے کے بعد اس کہاوت پر سوچیں گے اور اتفاق بھی کریں گے۔ پاکستان کے آئین یا کسی بھی سیاسی پارٹی کے منشور میں ایسی کوئی رکاوٹ ہرگز نہیں کہ اقلیتیں کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن نہیں بن سکتیں۔ یہ حقیقت ہے کہ قومی سیاست

Read more

پاکستان کا پائیڈ پائپر

اگر آپ نے ہیملن کے پائیڈ پائپر کی لوک کہانی کبھی نہیں سنی تو پھر آپ شاید سمجھ ہی نہ سکیں کہ عمران خان نے 9 مئی کو وطن عزیز کے معصوم نوجوانوں کو کس گہری کھائی میں دھکیلنے کی کو سازش کی تھی۔ یاد رہے Pied Piper انگریزی زبان کا لفظ ہے، جسے ہم اردو زبان میں بانسری بجانے والا بنجارا بھی کہہ سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ایک زمانے میں ہیملن نامی قصبے میں اناج کی فراوانی

Read more

موسمی حالات و تغیرات میں نوجوان نسل کردار ادا کرے

نوجوان نسل جب کسی بھی کام کا کا ارادہ کر لیتی ہے تو وہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جاتے ہیں، اور حالات درست ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں نوجوان نسل کو جہاں بے شمار انفرادی و اجتماعی مسائل ہیں وہیں پہ ایک ایسا عالمی مسئلہ بھی روز بروز بڑھ رہا ہے کہ اگر آج کی نوجوان لیڈر شپ اور اقوام عالم نے بر وقت توجہ نہ دی تو آنے والی نسلوں کے لیے یہ کرہ ارض

Read more

ترک عوام نے مستقبل کا تعین کر دیا۔

چند روز قبل ترکی کے مقبول رہنما رجب طیب ایردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اس بات کی علامت نظر آئی کہ ترکی مغرب کے نفسیاتی سحر سے نکل کر ایک بار پھر خود مختار مسلم ریاست کے طور پہ ابھر رہا ہے۔ ان کی انتخابی مہم پہ ایسی نظریاتی کشمکش چھائی رہی جس میں مسلم اقدار اور سیکولر قوم پرستی کے مابین مقابلہ کی فضا ہویدا تھی، کمال کالی درار اوغلو نے اپنی انتخابی مہم کی ابتداء روس سے

Read more

بائیو ڈائیورسٹی یا حیاتیاتی تنوع

سائنسی اصطلاح میں حیاتیاتی تنوع یا بائیو ڈائیورسٹی کرہ ارض پر پائے جانے والی مختلف و انواع قسم کی حیات کا نام ہے۔ جن میں جینیاتی مادے، چرند و پرند، شجر اور انسان کے رہن سہن کا نظام جو کہ حیاتی نظام سے منسلک ہیں کا نام بایؤ ڈائیورسٹی ہے۔ بائیو ڈائیورسٹی کا کرہ ارض پہ سب سے بڑا اثر اس کے ماحولیاتی نظام کی وجہ سے قدرتی ذخائر پر پڑتا ہے جو ایک ضابطہ توازن کے تحت یہاں موجود

Read more

کیا ”ریڈ لائن“ کی سرخی کم ہو گی؟

پاکستان کی سیاست سیاسی بت پرستی کی ”ریڈ لائن“ پر کھڑی ہے۔ اس بت پرستی کا آغاز اس وقت ہوا جب ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی۔ بھٹو نے اپنی جذباتی تقریروں سے سحر طاری کیا، عوام کی آنکھوں کا تارا بنے اور پھر چند سال کے بعد بت پرستی اور ”ریڈ لائن“ پار کرنے کے کھیل میں وہ تارا مسیح کے ہاتھوں تاریخ

Read more

منڈی بہاوالدین: قبل مسیح کا تجارتی خطہ

منڈی بہاؤ الدین تاریخی اعتبار سے آثار قدیمہ سے گہری وابستگی رکھتا ہے اس کی تاریخ میں بہت سے تاریخی راز پوشیدہ ہیں۔ منڈی بہاؤ الدین کے مضافاتی علاقوں سے ملنے والے سکوں سے بے شمار عقدے کھل رہے ہیں کہ دوسری صدی قبل مسیح سے بھی تجارتی نظام کرنسی کی بنیاد پر قائم تھا اور خطہ منڈی بہاؤ الدین ایک اہم تجارتی مرکز تھا جہاں سے مختلف ہمسایہ سلطنتوں سے تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوتی تھی۔ ایسی

Read more

ریاست بہاول پور کا شاہ جہاں، نواب صبح صادق خان عباسیؒ

جس خطے میں ریاست بہاولپور موجود تھی یہ علاقہ تاریخ کے آغاز سے ہی انسانی آمدورفت کا اہم راستہ رہا ہے۔ ریاست بہاول پور اس عظیم جغرافیائی و ثقافتی خطے کا اہم حصہ ہے جسے ہم وادی سندھ کی تہذیب کہتے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ نے یہاں دفن تاریخ کے کئی قیمتی خزانے دریافت کر کہ اس خطے کے ہڑپہ و موہنجوداڑو سے ثقافتی و تہذیبی روابط کا کھوج لگایا ہے۔ آج اس خطے کا بیشتر حصہ صحرا پر مشتمل

Read more

امریکی سازش سے امریکی حمایت تک کا سفر

خواب وہ نہیں ہوتے جو آپ سوتے میں دیکھتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔ ہر انسان جب اس زمین پر آتا ہے تو اس کے لیے بھی دوسرے لوگوں کی طرح مختلف شکلوں اور مقداروں میں مسائل اور وسائل موجود ہوتے ہیں جن کو عقل کے استعمال سے اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنانے کا اختیار، اس کے پاس ہوتا ہے۔ آج کے مادی دور کا کامیاب انسان وہ ہے جو کروڑوں لوگوں

Read more

لکھنا نہیں آتا تو میری جان پڑھا کر

ادبی دنیا میں ایک وبا تیزی سے پھیل چکی ہے کہ کچھ نیم ادیبائیں اور متشاعرات اپنی اداؤں، بول چال، چھیڑ چھاڑ اور جھوٹی محبت جتانے کر اپنا نام کمانے، شہرت پانے اور اپنا الو سیدھا کرنے میں لگی ہیں۔ وہ اپنے ناز و ادا دیکھا کر ادیبوں کو لبھانے کی کوشش کرتی ہیں، ان سے عشقیہ گفتگو کرتی ہیں، نازیبا حرکات کرنے سے بھی پرہیز نہیں کرتیں۔ اس کے عوض ان کے مضامین اور تحریروں کو اپنے نام سے

Read more

طیب اردوان کی کامیابی کے راز

رجب طیب اردوان استنبول کے غریب خاندان میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لیموں پانی بیچا اور محنت کرتے کرتے استنبول کے مئیر بن گئے۔ استنبول کی مئیر شپ حاصل کی تو یہ شہر کراچی کی طرح بے یار و مدد گار اور اہل اقتدار کی عدم توجہی کا شکار تھا، جا بجا کچرے کے ڈھیر، آتے جاتوں کو منہ لپیٹ کر چلنے پر مجبور کرتے۔ مشہور تھا کہ سفید قمیص پہن کر

Read more

کوئی ایسی دوا دے چارہ گر

جوں ہی جنازہ میرے پاس سے گزرا میں ٹھٹھک گیا۔ میں نے کفن میں ملبوس میت پر نگاہ ڈالی۔ اور جنازہ اٹھانے والے لوگوں کو جنازہ نیچے رکھنے کا اشارہ کیا۔ انہوں نے تذبذب کی حالت میں جنازے کو نیچے اتار کر زمین پر رکھا۔ تو میں نے ان سے درخواست کی۔ کہ میں مردے کا منہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ ایک بزرگ نے کفن کھول کر مجھے میت کا چہرہ دکھایا۔ میں تو چہرہ دیکھتے ہی بھانپ گیا۔ کہ یہ

Read more

گوادر کا نیا انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق ملازمت

2007 سے شروع ہونے والے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ میں سوائے دو کے باقی سارے گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔ جو غیر مقامی ہیں۔ حال ہی میں 130 بھرتی ہونے والے ملازمین میں کوئی بھی گوادر سے تعلق نہیں رکھتا یہ زیادتی نہیں تو اور کیا ہے۔ نیو انٹرنیشنل ائرپورٹ گوادر کی تعمیر کے دوران علاقہ مکینوں سے ان کی ارضیات ایکوائر کی گئیں اور ایک تحریری معاہدے کے ذریعے بدلے میں علاقہ متاثرین کے لیے 50 ایکڑ اراضی

Read more

باجوڑ کے نوجوان کی کہانی

ہوٹل پہ رش کم تھا، میں نے کھانا شروع کیا تو ویٹر پاس والے میز پہ آ بیٹھا۔ وہ اٹھائیس تیس سالہ جوان بندہ تھا۔ میں نے پوچھا کہاں سے ہو؟ تو بولا ”باجوڑ سے“ پھر تعلیم کی بات آئی تو بتانے لگا ”میں سکول کبھی نہیں گیا لیکن مدرسے میں پڑھتا رہا ہوں۔ اس لیے اب اردو پڑھنی آتی ہے، لکھنی نہیں آتی۔“ مجھ سے پوچھا، آپ کہاں سے ہو؟ میں نے بتایا تو کہنے لگا ہاں وہاں بھی

Read more

کہاں ہے مریض کی شفا؟

چند روز قبل چلڈرن ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر لواحقین کا ردعمل بالکل بھی قابل قبول نہیں۔ مہذب لوگ ایسا نہی کرتے اور اپنے مسیحا کو پیٹنے والے کبھی بھی مہذب نہی کہلائے جا سکتے۔ لیکن سوچنے کی بات ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ ڈاکٹرز ہڑتال کر رہے ہیں۔ اپنے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن کیا انہوں نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی کہ کیوں ان کی عزت نہی رہی۔

Read more

عالمگیریت، گلوبل ویلج اور رشین آسٹن مارکیٹنگ

گلوبل ویلج یا گلوبلائزیشن دنیا کو جوڑنے اور فاصلوں کو ختم کرنے کی ایک آسان اور خوبصورت عالمی اصطلاح ہے۔ اس مد میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع ’گلوبل ویلج‘ اور رشین گلوبل مارکیٹنگ کمپنی ’آسٹن‘ عملی اور قانون طریقوں سے پوری دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ گلوبلائزیشن کی اصطلاح کو سب سے پہلے اقتصادیات اور مینیجمنٹ کے لٹریچر میں ہارورڈ بزنس سکول کے سابق پروفیسر تھیوڈورے

Read more

رفیقِ اول: خواجہ صاحب

کچھ عرصہ قبل کا قصہ ہے کہ اک روز میں فٹ پاتھ پر چلا آرہا تھا کہ سامنے چار خواتین بہت دلکش انداز میں محوِ خرام تھیں۔ ان کے پیچھے ایک اور صاحب مجھے بہت پس و پیش میں مبتلا دکھائی دیے۔ شاید آگے نکلنے کی کوشش میں تھے۔ مگر جیسا کہ دستورِ زمانہ ہے، یا دستورِ زنانہ کہہ لیں، انہیں راستہ نہ ملا۔ جب میں بھی ان کا ہم قدم ہو گیا تو ان کی ڈھارس بندھی اور قدرے

Read more

خواہش

اگرچہ یہ خدائی معاملات میں مداخلت ہے لیکن کئی بار دل میں خیال جنم لیتا ہے کہ میں بے وقت چلا آیا ہوں اور غلط زمانے میں آ بیٹھا ہوں۔ اکثر خیالات کی رو ایسے زمانوں میں بہتی ہے جنہیں حقیقت کی آنکھ نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔ اس پر میرا اختیار نہیں چنانچہ بے اختیار گزرے وقتوں کی تخیلاتی سیر کو نکل کھڑا ہوتا ہوں۔ جب کبھی ماضی کی داستانیں اور رفتگاں کی کہانیاں پڑھتا ہوں تو دل میں

Read more

مخلوقِ غضب اور فلاسفر شیدا

  طالب علم کی زندگی کا سب سے خراب موسم، موسم امتحان ہوتا ہے۔ بقول پطرس بخاری طلباء کی فصل شروع سرما میں بوئی جاتی ہے اور عموماً اواخر بہار میں پک کر تیار ہوتی ہے۔ موسم گرما کی ابتدا میں اس فصل کو کاٹا جاتا ہے۔ یہاں کاٹنے سے میری مراد ذہنی عرق ریزی سے ہے نا کہ جسمانی۔ جس طرح موسم کے بدلاؤ سے فضائی رویہ بدل جاتا ہے ایسے ہی موسم امتحان آتے ہی طلباء کے رویے

Read more

قدرت کا شاندار تحفہ ماں

زندگی کی ٹیپسٹری میں، فطرت کے دم توڑنے والے عجائبات کے درمیان، ایک غیر معمولی تخلیق موجود ہے جو محبت کے جوہر کو اپنی خالص ترین شکل میں سمیٹتی ہے یعنی ماں۔ اپنے نرم لمس، غیر مشروط نگہداشت اور اٹل لگن کے ساتھ، ایک ماں فطرت کی محبت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ہر دور میں، تمام ثقافتوں اور براعظموں میں، ماں کا قابل احترام کردار لگاتار پیار، قربانی اور بے پناہ شفقت کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

Read more

ماحول میں موجود کاربن اب ٹیکنالوجی سے بھی ”کیپچر“ ہو گی

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ چین 2030 تک پی سی ڈی ای یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے عروج کو پہنچنے کے لئے کوشاں رہے گا اور 2060 تک سی این یعنی کاربن نیوٹرل کا ہدف پورا کرے گا۔ یہ اعلان بائیس ستمبر 2020 کو ہوا۔ یہ پہلی بار تھا کہ جب چین نے ”کاربن پیک“ اور ”کاربن نیوٹرل“ کے حصول کے لیے

Read more

لال اے۔

تربوز وہ آخری چیز ہے جو پاکستان میں سستی رہ گئی تھی۔ آج کل وہ بھی تین چار سو سے کم ایک دانہ نہیں ملتا۔ اس کی شان یہ ہے کہ باقی پھلوں کے ساتھ بکنا پسند نہیں کرتا۔ یہ بڑی ساری ڈھیری لگی ہوئی ہے بلکہ تربوزوں سے ایک اچھا خاصا گھروندہ تیار کیا گیا ہے۔ اس پر تین چار لوگ مامور ہیں۔ ایک کچھا پہن کر ننگا لیٹا ہوا ہے۔ دوسرے نے کچھے کے اوپر واسکٹ کا تکلف

Read more

قوم کا ایک اور ہیرو ڈاکٹر سعد خالد نیاز

ہر قوم کا مرکز و محور اس کے قومی ہیرو ہوتے ہیں۔ یہ قومی ہیرو زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کر کے نام پیدا کرتے ہیں۔ عزت کماتے ہیں اور تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ معروف ماہر امراض پیٹ اور جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا بھی شمار ان ہی قومی ہیروز میں ہو گیا ہے جنھوں نے صرف اپنا نہیں بلکہ اپنی پوری قوم کا سوچا، اور بیرون ملک سے اپنی پرکشش تنخواہیں

Read more

گداگری ایک معاشرتی المیہ

چند دن پہلے ایک صاحب نے اپنا تجربہ سنایا کہ میں دن کی آخری نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلا تو مسجد سے نمازیوں کی بڑی تعداد جا چکی تھی، مسجد کے باہر والا حصہ قریب قریب سنسان تھا، کھلے حصے میں ایک جانب ایک شخص چادر بچھا کر مسواک، تسبیح اور دینی کتب بیچ رہا تھا، اس نے اپنا منہ چھپا رکھا تھا جبکہ دوسری جانب ایک درمیانی عمر کی گداگر عورت کھلے منہ بیٹھی تھی، آدمی کو

Read more

”ہم“ کا نفسیاتی رویہ

لفظ ”ہم“ ایک ایسی محفوظ پناہ گاہ ہے جس میں ہر قسم کی لاپروائی، سستی، کاہلی، غفلت اور غیر ذمہ داری چھپ جاتی ہے۔ میں، آپ، یہ وہ، تم، تو، وہ، سب، اور اس طرح کے الفاظ میں ذمہ داری اور الزام عائد کرنے کی پوری گنجائش موجود ہے لیکن جب ایک انسان خود کو ”میں“ کہنے کی بجائے ”ہم“ کہہ کر بات کرتا ہے، رائے دیتا ہے تو سمجھ جائیے کہ یہ ایک غیر ذمہ دار اور لاپروا انسان

Read more

برائے نام لیڈرز

اپنی خاص صلاحیتوں اور تجربے کے ذریعے دیگر عوام کو ان کی مشترکہ مقصد کے حصول کی جانب ہدایت اور رہنمائی کرنے والا شخص لیڈر ہوتا ہے۔ ان صلاحیتوں میں خاص طور پر قابلیت، احترام کرنے کی صلاحیت، صبر و تحمل، سمجھوتہ اور قیادتی صلاحیت کا ہونا بہت ہی اہم ہے۔ اب ہمارے ہاں لیڈر صرف اسی کو مانا جاتا ہے جو سیاسی طور پر مشترکہ مقصد کی طرف ہمت بخشتا ہے، جو کہ بالکل غلط ہے۔ لیڈر مختلف میدانوں

Read more

بیساکھیوں کی سیاست

افسوس کی بات ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہماری یاداشت بھی بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ بہت پرانی تو نہیں ماضی قریب کی بات ہے پاکستان میں سیاسی کھیل میں ایک خاص ادارے کو شامل کیا گیا، پھر وقت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں آنے اور اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے کے لیے اس ادارے سے تعاون حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ چلو بات مختصر کرتے ہیں کون تھے وہ لوگ جنہوں نے قائد

Read more

مرد کی بنیادی سوچ

عورت اور مرد اپنی ذمے داریوں کے لحاظ سے دو مختلف بشری سائے ہیں۔ مرد کی کچھ ذمے داریاں اسے مسلسل ایک حصار میں لیے رکھتی ہیں۔ وہ پیدا ہوتا ہے تو اہل و عیال کو نظریاتی پختگی اور دلی سکون ملتا ہے کہ ایک سہارا مل گیا ہے۔ پہلے دن سے سوچ لیا جاتا ہے کہ پیدا ہونے والا بڑا ہو کے ہمارے دوزخ بھرے گا اور کام دھندے میں لگ جائے گا۔ سکول جانے لگتا ہے تو اس

Read more

مقدس گائے

پاکستان میں پچھلے پچھتر سال سے جو کچھ ہو رہا ہے۔ ہم سب کے سامنے ہے۔ اتنے سالوں میں ادارے تنزل کا شکار ہی ہوئے ہیں چہ جائے کہ ’پروفیشنل معیار‘ تک پہنچتے۔ خود احتسابی کو متعارف کرواتے۔ ’کرپشن فری‘ نظام جس پر عام بندے کی رسائی ممکن ہو، کی حوصلہ افزائی کرتے۔ اپنی ’ڈومین‘ میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام دیتے۔ کیونکہ ہمیشہ سے حکومتیں، عدلیہ، فورسز، بیوروکریسی سب گٹھ جوڑ کر اپنا الو سیدھا کرتے

Read more

ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

مرزا اسد اللہ خاں غالب نے کہا تھا: بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے ایسا کون سا تماشا باقی ہے جو اس مملکت خدا داد کے باسیوں نے نہیں دیکھا۔ آئے دن کوئی نیا تماشا ان کا منتظر ہوتا ہے۔ اور اس کی بھینٹ چڑھنے والے بھی ہمیشہ سے رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس دھرتی میں جب بھی کسی نے خود کو اصلی وزیر اعظم سمجھا، یا سمجھنے کی کوشش

Read more

اردگان, ترکیہ اور پاکستان

گزشتہ دنوں طیب اردگان بیس سال حکومت میں رہنے کے بعد بھی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے، زلزلے کے بعد خراب انتظامی معاملات، گرتی معیشت اور بے انتہا مہنگائی بھی انہیں شکست نہ دے سکی۔ پاکستان میں طیب رجب اردگان کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا کیونکہ وہ دائیں بازو کے ایک نمائندہ سیاستدان ہیں، گزشتہ دہائی میں دائیں بازو یا مذہبی سیاست نے دنیا بھر کو لپیٹ میں رکھا، جیتنے والے زیادہ تر سیاستدانوں نے اپنی الیکشن کمپین

Read more

"حلال” ملک میں حلال گوشت کی تلاش

’زید‘ جب صبح کو اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنے ادارے کی طرف رواں دواں ہوتا ہے تو اسے راستے میں بڑے اور چھوٹے گوشت جس کو عام طور پر ”کٹے“ اور ”بکرے“ کا گوشت کہا جاتا ہے کے چار ”پھٹے“ ملتے ہیں۔ یہاں سے خریداری کرنے والوں کے ذہن میں بہت سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ ایک سوال تو یہ کہ جو گوشت ”کٹے“ یعنی بھینس یا بھینس کے بچے کا ہے وہ واقعی انہی کا ہے

Read more

اردو کو اس کا حق کب ملے گا؟

اپنا کاروباری فریضہ نبھانے کے حوالے سے ہر ماہ دنیا کے کسی نہ کسی ملک جانے کا اتفاق ہوتا ہے۔ چونکہ میں جس کمپنی آسٹن مارکیٹنگ (Aston Marketing) کے لئے کام کرتا ہوں وہ انوسٹمنٹ کی بنیاد پر مختلف یورپئین اور کیریبئین ممالک وغیرہ کے قانونی پاسپورٹ اور شہریت بیچتی ہے تو میرا واسطہ دنیا کے تقریبا ہر ملک کے عام اور سرمایہ دار شہریوں سے پڑتا ہے جن میں سے اکثر ملنے والے میری پاکستانی (اور اندازاً ہندی) شکل

Read more

لاچار بے بس کراچی

کراچی کے وسائل پر قبضے کی جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور کچھ ہی دنوں میں میئر کراچی کا اعلان ہو جائے گا مگر ایسا لگتا ہے جیسے شہر قائد کے مسائل پر شاید ہی کسی کا دھیان ہو۔ ایک اندازے کے مطابق مقامی اور غیر مقامی تقریباً تین کروڑ نفوس پر مشتمل شہر کراچی کی تباہی کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی، سب نے اپنا اپنا بھرپور حصہ ڈالا اور قصور

Read more

میں سیاست پر کیوں نہیں لکھتا؟

ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کہ میں سیاست پر کیوں نہیں لکھتا ہوں اور زیادہ تر تحریریں معاشرتی مسائل پر کیوں ہوتی ہیں۔ اس کا جواب آپ سب کو بھی بتا دیتا ہوں۔ اگر معاشرے میں سدھار آجائے تو سیاست پر بھی مثبت اثرات ہوں گے۔ معاشرتی مسائل پر لکھنا معاشرے کی اصلاح کے لئے میری ایک ادنٰی سی کوشش ہوتی ہے، یقینی طور پر یہ کسی فرد واحد کے لیے ممکن نہیں لیکن اپنے حصے کی شمع ہر

Read more

رفیع مصطفی کا ناول: اک راستہ ہے زندگی

اساطیر کہن کے صریح استدلال کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ لاشعور میں موجود ابتدائی تہذیب و ارتقا کی منازل، خوابوں کے ذریعے انسانی فکر و عمل کی حکمت عملی اور انسانی کرداریت کی وضاحت میں نمایاں اور عمل پذیر ہوتی ہیں۔ اس تصور ذہن کے عملی خد و خال کی اہمیت کو اولاً ژنگ (Jung) اور اس کے بعد فرائیڈ کی پیروکار، میلینی کلائن (Melanie Kline) نے منطقیت اور نتائجیت کے اعتبار سے درست قرار دیا تھا۔ اس

Read more

پودے ہمیشہ، بیج سے نہیں پھوٹتے

میرے ماموں جان مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔ وہ خود تو خواندہ نہ تھے لیکن مجھے تعلیم کے بنیادی سنگ میل طے کرتا دیکھ کر امی جان سے اکثر کہا کرتے ”میں اپنے بھانجے کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ معلومات عامہ کی آگاہی بھی دیتا رہوں گا۔“ ان کا ماننا تھا کہ نیزے کی قلم کو سرکنڈے کی قلم، قلم کر سکتی ہے اگرچہ نیزے کا پھل سخت خو ہوتا ہے جبکہ سرکنڈہ نرم خو۔ ان کی اپنی کوئی

Read more

سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کتنی پرانی

ان دنوں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کسی سیاسی رہنما کی پریس کانفرنس کی خبر سامنے آنے پر یہی گمان کیا جانے لگا ہے کہ وہ پارٹی سے راہیں جدا کرنے والا ہے۔ ایسا پی ٹی آئی کے صرف وہ رہنما نہیں کر رہے، جو ماضی میں دوسری سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے ہیں بلکہ تحریک انصاف کے کٹر حامی سمجھے جانے والے رہنما بھی سیاست میں دوبارہ قدم نہ رکھنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی

Read more

عالمی منظر نامہ اور پاکستان

گزشتہ ہفتے جب ایک جانب پاکستان اپنے اندرونی معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے شدید دباؤ اور عالمی تنہائی کا شکار رہا تو دوسری جانب دنیا کی نگاہیں براعظم ایشیا کے تین خطوں میں تقریباً ایک ساتھ وقوع پذیر ہونے والے تین اہم سربراہی اجلاسوں پر مرکوز رہیں جن میں بین الاقوامی اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنے والے مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔ ان تین اجلاسوں میں ایک اجلاس عرب

Read more

جیل، معافی نامے اور کامریڈ فتح محمد کی جدوجہد

گزشتہ ہفتے ایک طرف تو ملکی سماج کو بدلنے اور ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے دار سیاسی راہنما دو چار روز کی جیل یاترا کے ساتھ ہی معافی ناموں پر دستخط کر کے جوق در جوق رہائی پا رہے تھے، اور تبدیلی سرکار، یعنی عمران خان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کے اعلانات کر رہے تھے، تو دوسری طرف اسی ہفتے، 25 مئی کو ہمارے ہی دیش کے ایک ہونہار انقلابی اور پاکستان کی کسان تحریک کے سالار کامریڈ

Read more

تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن

”ہمیں خوراک کی ضرورت ہے نہ کہ تمباکو کی۔“ یہ اس سال کا مقصد ہے جو عالمی ادارہ صحت نے تمباکو نوشی کے خلاف عالمی مہم کے لیے تجویز کیا ہے تاکہ متبادل فصلوں کی کاشت اور مارکیٹنگ کے لیے تمباکو کے کا شکاروں میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ دنیا میں اس وقت خوراک کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ خوراک کے اس بحران کی دیگر وجوہات کے علاوہ زمین کے ایک بڑے حصے پر غذائی اجناس اگانے کی

Read more

محرومی اور ایک کہانی

محرومی کی اقسام کا موازنہ نعمتوں کی تعداد سے کیا جا سکتا ہے کیونکہ کسی نعمت کا نہ ہونا محرومی ہے اور اگر کوئی محرومی نہیں ہے تو اس کی جگہ کوئی نعمت ہے۔ محرومی بظاہر تو دکھ اور تکلیف کا سبب ہے لیکن حقیقت کی آنکھ سے دیکھا جائے تو یہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، صبر، دعا اور شکر کے ذریعے جو بلا شبہ ایک عظیم نعمت ہے۔ کہتے ہیں کہ ماں اولاد

Read more

ذہنی صحت اور ہماری ذمہ داریاں

یوں تو ہم اکثر اپنے معاشرے کے مسائل پر گفتگو کرتے رہتے ہیں اور ان کے پھیلاؤ، اثرات ان کے نتائج پر بھی بات کر لیتے ہیں مگر ان کے حل، سدباب کے لئے کسی بھی سطح اپنا کوئی کردار نہ ادا کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ دراصل ہم سب ہی ان مسائل کی کہیں نہ کہیں وجہ ہیں یا وجہ کا باعث ہیں جو کہ ہم تسلیم کرنے کو تیا ر ہی نہیں

Read more

تفتان بارڈر۔ تحقیقاتی کمیشن کی ضرورت

آج سے کوئی دس دن پہلے کی بات ہے۔ 18 مئی کی تاریخ تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ بلوچستان میں ایک سرکاری ملاقات کی۔ اس ملاقات سے بے روزگار عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ یہ امیدیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایک سو میگاواٹ گبد۔ پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا گیا۔ گبد۔ پولان بجلی کے منصوبے سے بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ یہی لوڈ شیڈنگ کا

Read more

پشاور ہائی کورٹ اور تجاہل عارفانہ

ہماری کم علمی اور کم مائیگی کا کیا کہئے کہ ہم کو اب تک بس صرف اتنا ہی پتہ تھا کہ یہ تجاہل عارفانہ محض اور بس محض ادبی اصطلاح ہی ہے اور یہ اس لئے ادبی اصطلاح ہے کہ زیادہ تر ادبی چشمک ادیبوں اور شاعروں کے درمیاں رہتی ہے تو ادیب ہی اس اصطلاح کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن آج ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ یہ تجاہل عارفانہ کی اصطلاح سیاسی بلکہ عدالتی اصطلاح بھی ہے۔

Read more

انسانیت اور تاریخ سے معافی مانگ لیں

ریاستوں تنظیموں، تحریکوں اور حکمرانوں کو اپنی تسلط پسندی اور خبط عظمت کی معافی مانگ لینی چاہیے، پورے خلوص اور احساس کے ساتھ، غیر مشروط معافی اگر مگر کے بغیر۔ اس میں کچھ وقت کی ملامت اور انا پہ انچ آنے کا خطرہ ہے۔ لیکن یہ سیکھنے کا وہ عمل ہے جو زندگی کے سفر کو نیا پیکر دیتا ہے۔ قوموں کو اٹھان ملتی ہے اور تحریکیں نئے عزم سے رواں ہوتی ہیں۔ معافی کا رویہ کم از کم اپنی

Read more

امہ کے ’زوال‘ کی اصل وجہ؟

آج تک دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے یا اقتدار کے سنگھاسن پر برا جمان ہوئی ہیں وہ اپنے عہد کی سب سے زیادہ اخلاق یافتہ اقوام تھیں، کیونکہ ’حسن اخلاق‘ کردار کا ایسا اہم ترین جوہر ہے جو ایک احسن معاشرے کی تشکیل میں بنیادی رول ادا کرتا ہے۔ اخلاق غیروں کو بھی ایک مقناطیسی طاقت کی طرح آپ کی طرف کھینچتا ہے۔ جب بھی کسی قوم نے عروج پایا وہ سب سے پہلے اعلی اخلاق

Read more

بلوچستان قومی دھارے میں شامل ہو جائے گا؟

بلوچستان اس وقت تاریخی طور پہ اپنی سماجی ساخت، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور موروثی عوامل میں فطری توازن لانے کی طرف گام فرسائی کرتا دکھائی دیتا ہے اور وہاں کے لوگ اب علاقائی تعصبات کی تنگنائیوں سے نکل کر مرکزی دھارے کے سیاسی کشمکش کا حصہ بننے کو بیقرار ہیں۔ چنانچہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے علاوہ نواز لیگ کے لئے بھی یہاں سیاسی جگہ بنانے کے مواقع پیدا ہو گئے۔ ماضی قریب میں بلوچستان کی سیاست پہ

Read more

سیاست چھوڑ دی میں نے

آج کل سیاسی ٹمپریچر اپنے عروج پر ہے اور لوگ خوف اور ذاتی مفادات کی خاطر سیاست اور پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں۔ نو مئی 2023 بھی پاکستان کی تاریخ پر ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا لیکن یہ نو مئی ہی ایک دن تو نہیں جس دن پاکستان میں کچھ ایسا ہوا جس پر اہل ضمیر کو شرمندگی ہوئی ہو، یہ سلسلہ ء شرمندگی با ضمیر بندگی اس دن سے شروع ہو گیا تھا جس دن پیٹرول

Read more

چھ جولائی کا دن میری زندگی کا تلخ ترین دن ہے

چھ جلائی کی صبح تین بجے فون کی گھنٹی نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا۔ جب میں نے فون اٹھایا تو میری بہن کی روتی ہوئی آواز آج تک میرے کانوں میں گونجتی ہے کہ باجی ابو فوت ہو گئے ہیں۔ میرے ابو کوئی بوڑھے نہیں تھے نہ سخت بیمار تھے۔ چلتے پھرتے مری روزے گزارنے گئے تھے اور گھر واپسی پر ہارٹ اٹیک ہو گیا اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک ایک لمحہ ایک ایک پل ان

Read more

مقدس مصلوب مائیں

مئی کے مہینے میں دو اہم دن آتے ہیں یکم مئی یوم مزدور اور 14 مئی کو ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ دن ماؤں کو خراج تحسین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دونوں دن اپنی جگہ اہم ہیں اور ایسے طبقات کو خراج تحسین ہیں جن کا زندگی اور معاشرے دونوں میں اہم کردار ہے لیکن اگر آپ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور تھوڑا حساس بھی ہیں تو ہمہ وقت ہونے والی تبدیلیوں سے

Read more

یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان

دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جنہیں عوام کے دربار سے ایسی خلعت، لقب اور خطاب عطا ہوتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہتے ہیں عوامی خطابات کو دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی قانون ختم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسن پاکستان کا خطاب کسی حکمران کا عطا کردہ ہر گز نہیں ہے بلکہ میرے جیسے عوام نے انہیں دیا ہے جو ڈاکٹر قدیر سے غیر مشروط محبت کا دم بھرتے ہیں یہ محبت آج بھی

Read more

سی پیک منصوبہ: کل اور آج

سنہ 1951 ء میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے جو ایک قریبی اور باہمی مفاد پر مشتمل رشتے کی صورت آج تک قائم ہیں۔ 1960 اور 1970 کی دہائی میں جب چین کو عالمی تنہائی کا سامنا تھا تو پاکستان نے اس کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر پلیٹ فارم پہ چینی سفارت کاری کے حق میں موجود رہا۔ یہی نہیں بلکہ چین کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والا ملک بھی پاکستان ہی تھا۔

Read more

موٹیویشنل اسپیکر اور اسپیچز

اکثر گروپس میں اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل ایپس پر لوگ موٹیویشنل اسپیکرز کی ویڈیوز اور تحاریر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ موٹیویشنل اسپیکرز دراصل لوگوں کو ہر چیز کا مثبت پہلو دیکھ کر اس سے استفادہ حاصل کرنے کا گر سکھاتے ہیں۔ اور بے حد پر اثر اور دل لبھانے والی باتیں کرتے ہیں۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ یہ سب گفتار کے غازی ہوتے ہیں۔ ان کی تقاریر سن کر کوئی بھی شخص پرجوش ہو سکتا ہے۔ خیالی

Read more

ماحولیاتی تحفظ کا ریڈ لائن سسٹم

حالیہ برسوں میں، چین نے انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلقات کو از سرنو تعمیر کیا ہے اور فطرت کی بحالی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اس دوران انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کا تصور چینی لوگوں کے دلوں میں گہرائی تک پیوست ہو چکا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھوں کی طرح فطرت اور ماحول کی حفاظت کرنی چاہیے، اور

Read more

پاکستانی عورت کے گھریلو مسائل کا حل: بچت

کام کی بات میں صنفی تفریق نہیں ہوتی۔ اپنے گزشتہ بلاگ میں میں نے مختصر بتانے کی کوشش کی کہ ایک عام پاکستانی عورت کو آج کل کن مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں صرف مسائل بیان کرنے والے ہیں، حل بتانے والا نہیں۔ میں نے سوچا کہ چلیں میں یہ کوشش کر کے دیکھتی ہوں۔ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔ سوچا اس کو اقساط میں شائع کروں تاکہ پڑھنے والے طوالت سے اکتاہٹ

Read more

 مشال خان سے ستوریا خان تک

پاکستانی قدامت پسند معاشرے میں غیرت، توہین مذہب وغیرہ ناموں پر کسی کو قتل کرنا نہ نئی بات ہے نہ حیرانی کی۔ البتہ مشال خان شہید کیس کو میں یکسر مختلف زاویے سے دیکھتا ہو، کیونکہ مشال خان کو نہ فیض آباد کے لبیکیوں نے نہ جنت کی تلاش میں نکلے جہادیوں نے قتل کیا بلکہ سیکولر نظریات رکھنے والوں کی بنائی ہوئی یونیورسٹی میں تعلیم یافتہ لوگوں نے بے دردی سے شہید کیا۔ چند دن پہلے دخترک اقبال لالا

Read more

سفر حجاز۔ چند مشاہدات۔ تجاویز

گزشتہ دنوں مجھے سفر حجاز کا موقع ملا۔ اس سفر کے دوران بے شمار مشاہدات ہوئے۔ بہت سے زائرین سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگاہی ہوئی۔ زائرین کی پریشانیوں اور ان پریشانیوں کی وجہ بننے والے عناصر کے بارے میں جاننے کا اتفاق ہونے سمیت کافی تلخ حقائق بھی نظر سے گزرے۔ میرے مشاہدے میں آیا کہ حرمین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) میں نمازیوں کی خدمت پر مامور عملہ صرف پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان سے تعلق

Read more

تاؤ لانگ ثقافت کے رنگ

تاؤلانگ ثقافت انوکھی خصوصیات کے ساتھ ویغور ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ پیداوار، محنت، محبت رقص اور موسیقی، تاؤلانگ ثقافت کا اہم جز و ہیں۔ یہاں کا روایتی رقص بنیادی طور پر تاؤ لانگ کے لوگوں کے شکار کے عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ تاؤ لانگ مقام کے لوک گیتوں میں، محبت اکثر مرکزی مواد ہوتا ہے۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر کی میکت کاؤنٹی میں آج بھی تاؤلانگ ثقافت کا رنگ بہت گہرا نظر

Read more

دانش کدہ شارجہ سے ابوظہبی کے انٹرنیشنل بک فیئر تک

ہم جونہی استقبالیہ کراس کر کے بلڈنگ میں داخل ہوئے تو ہماری بائیں طرف سفید کرسٹل کی ایک دیوار پر انگریزی کے جلی حروف میں لکھا تھا: ’This is a Place Where Ideas are Changed into Creation.‘ کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں خیالات کو تخلیق میں بدلا جاتا ہے۔ ہمارے مطالعاتی دورے کا یہ قافلہ پاکستان سے آئے ہوئے کالم نگار محمد فاروق چوہان، مصنف علامہ عبدالستار عاصم، صحافی اور ٹی وی ڈویلپر معین صمدانی اور احقر (کالم نگار

Read more

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا بھارتی منصوبہ

بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسیNIAنے مقبوضہ کشمیر کے معروف آزادی پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں دہلی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ دہلی ہائیکورٹ کا جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس تلونت سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ ’این آئی اے‘ کے اس درخواست پہ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ یاسین ملک کو گزشتہ سال ’این آئی اے‘ کی خصوصی عدالت نے ’یو اے پی اے‘ کے تحت دہشتگرد اقدام،

Read more

ڈاکٹر عرفان شاہ کا اعزاز: محمد شان الحق حقی دہلوی پر پہلا ڈاکٹریٹ مقالہ (آخری قسط)

نابغۂ لسان و ادب محمد شان الحق حقی کے عنوان کے تحت ڈاکٹر عرفان شاہ کو دوران تحقیق کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے ہوں گے، کیسے کیسے مسخ شدہ حقائق، گھر بیٹھے خود ساختہ مفروضوں کی بنیاد پر خود کو تحقیق و تنقید کے شہنشاہ اور چیمپیئن سمجھنے، کہلوانے کے شوق میں جینے اور اس خواہش کو اپنے دلوں میں پروان چڑھانے والوں کی بے بنیاد اور من گھڑت کہانیوں کو رد کرنا پڑا ہو گا۔ کتنا دشوار ہوا ہو

Read more

ڈاکٹر ظہیر عباس: میری نظر میں

راقم نے اردو ادب میں ایم۔ اے بطور پرائیویٹ امیدوار کیا۔ ایم۔ اے کی ڈگری لے لینے کے بعد پتا چلا کہ میرا تو ابھی تک اردو کا تلفظ ہی درست نہیں ہے، جب ایک چیز کو درست پڑھا ہی نہ جا سکے تو وہ چیز پلے کیسے پڑے گی۔ نوکری کے ساتھ ساتھ اردو کی دوسری منزل تک جانا قدرے دشوار تھا۔ دو تین سال مسلسل کوشش کے بعد اردو کسی حد تک پڑھنی آ گئی۔ اسی دوران لائیبریری

Read more

وزیرستان: تحصیل بیرمل کے لوگ کا دھرنا جاری

وانا وزیرستان کے سب سے بڑے اور آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی تحصیل بیرمل کے عوام نے درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے۔ دھرنے کے منتظمین کے مطابق دھرنا بنیادی مسائل حل نہ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ انتظامیہ کی مسلسل لاپرواہی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے لوگ دھرنا دینے پر مجبور۔ انٹرنیٹ سروس کی بندش، بائیس اور تئیس گھنٹوں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ، امن و امان کی بدتر حالات، غیر فعال

Read more