تعصب اور حسد کی آگ

ہمارے معاشرے کا عمومی مزاج اور نفسیات یہ ہیں کہ کسی دوسرے کی ترقی، خوشحالی اور آسودگی برداشت ہو ہی نہیں پاتی۔ کوئی کسی بھی لحاظ سے کچھ آگے بڑھے تو موضوع بحث بنا دیا جاتا ہے اور بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو ملتی ہیں۔ کوئی اپنا کیا اور پرایا کیا، دوست کیا اور دشمن کیا، سب ایک ہی راگ الاپنے میں جت جاتے ہیں۔ پہلے پہل تو لوگ انگشت بدنداں اضطراب لئے پوچھتے پھیر رہے ہوتے ہیں کہ۔

Read more

سویٹزرلینڈ کے سفیر کی اسلام آباد میں آخری ملاقاتیں

سوئٹزرلینڈ پاکستان میں پنیر اور چاکلیٹ کے لیے مشہور نہیں۔ نہ ہی یہاں اس کی غیر جانبداری کا اعتراف کیا جاتا ہے جس نے بہت سے عالمی تنازعات والے علاقوں میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلکہ، اسے یہاں ایک بری جگہ کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں سیاست دان اپنی ناجائز کمائی کو چھپاتے ہیں۔ دوسرا، یہاں کے زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ جنیوا ان اقدامات کا مرکز ہے جو مغربی ایجنڈے کو

Read more

​دہشت گردی اور اگر مگر چونکہ چنانچہ

دہشت گردوں کی کارروائیوں کو بھلائے جانا ممکن نہیں، کوئی مذہب یا معاشرہ ایسی درندگی کی اجازت نہیں دیتا۔ معصوم، بے گناہ اور نہتے انسانوں کو نام نہاد خود ساختہ نظریات کے تحت نشانہ بنانا کبھی بھی پسندیدہ عمل قرار نہیں پاتا اور ایسا بیان تو قطعی رسمی و بے روح ہوتا ہے کہ ”متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں“ ، راقم ذاتی طور پر اسے لفظوں کا خوب صورت استعمال کیے جانا تو سمجھتا ہے لیکن

Read more

ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ ڈاکٹر مہرب معیز اعوان کے نام

تصویر پر ایک دیو مالائی قدامت چھائی ہوئی تھی۔ صدیوں پرانی۔ کمرے میں پھیلی سنجیدگی نے ایک تکلیف دہ ماحول بنا دیا تھا۔ اس نے سگریٹ کا گہرا کش لیا اور کہنے لگی ” سامنے تصویر دیکھ رہے ہو؟ اس میں کیا خاص ہے؟“ میں نے ایک دفعہ پھر غور سے تصویر کو دیکھا۔ ایک توانا مرد جس کے سر پر سینگ ہیں اور ایک عورت کا چہرہ جس کا دھڑ گائے کا ہے۔ پس منظر میں آسمان اور سورج، نیچے

Read more

رومی اور اقبال میں فکری روابط

پیر رومی خاک را اکسیر کرد از غبارم جلوہا تعمیر کرد علامہ اقبال بر صغیر کے وہ شاعر، مفکر اور مصلح ہیں جنہوں نے اپنے خیالات اور انقلابی افکار کے لیے بیک وقت اردو، فارسی اور انگریزی زبان کو اظہار کا ذریعہ بنایا۔ ان کی شاعری اردو اور فارسی جبکہ خطبات وغیرہ انگریزی زبان میں موجود ہیں۔ ان کا فکر و فلسفہ محض شاعرانہ خیال یا فلسفیانہ تصور نہیں بلکہ سب کچھ منطق و دلائل کا طواف کرتا ہوا نظر

Read more

گھبرانا نہیں ہے کہ بعد دل پر پتھر

مسیحا بھی کیا غضب کے لوگ ہوتے ہیں۔ مسیحائی کے ساتھ ساتھ ان کا ذوق مزاح بھی کمال ہوتا ہے جو جتنا بڑا مسیحا ہو گا اس کے مزاح کی حس بھی نقطہ عروج پر ہوگی۔ اب ہے تو عجیب سی بات کہ مسیحائی تو نرا سنجیدہ رویہ ہے پھر اس قدر سنجیدہ بندے میں مزاح کی حس کہاں سے آ گئی۔ تو آجاتی ہے مسیحاؤں میں حس مزاح بھی آ جاتی ہے۔ تھوڑا سا اپنے ذہن پر زور ڈالیں

Read more

حق آزادی رائے توہین مذہب کا استناد نہیں، فساد ہے

انسانی تہذیب و تمدن کی اساسات میں دو طرح کی باطییات کار فرما ہوتی ہیں۔ جن میں سے پہلی انسان کی منطق یا عقلیت سے اجاگر ہوتی ہے اور دوسری اس کے ایمان یا عقیدے سے جلا ء پاتی ہے۔ انسانی منطق یا عقلیت سے علمی معلومات کا حصول طے ہوتا ہے۔ جسے سائنس، فلسفہ، حکمت یا تھیوری وغیرہ سے موسوم کیا جاتا ہے ، جبکہ ایمان یا عقیدت سے مذہبی مبادیات اور ان کا لائحہ عمل طے ہوتا ہے،

Read more

عید قرباں اور بچوں کی محبت، جذبہ، ہمدردی

اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قربانی جان، مال، جذبات کی ہو یا جانور کی، بلاشبہ انسان کی دنیاوی و اخروی تسکین کا باعث بنتی ہے اور مسلمانوں کے پاس اس تسکین کے حصول کا بہت بڑا موقع عیدالاضحی ہے، جب ہر مسلمان اپنی استعداد کے مطابق بڑے شوق اور جذبے سے قربانی کے لئے جانور خریدتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے چونکہ اسے عید قربان، بڑی عید، قربانی کی عید بھی کہا جاتا ہے اس عید

Read more

الوداع کامریڈ سنید داوڑ

اس وقت پاکستانی سوچ اور عمل دو بڑے گروہوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ ایک گروہ اس ملک کے وسائل میں 95 فیصد عوام کا حصہ مانگ رہا ہے، طبقہ و جنس کی بنیاد پر رائج ہر قسم کے تعصب کو سرعام چوکوں و چوراہوں میں للکار رہا ہے، دہائیوں سے جاری علاقائی نا برابری اور نا انصافی کو رد کر کے مساوات پر مبنی ایک نئے عمرانی معاہدے کی بنیاد رکھنا چاہتا ہے، عقیدے کی قید سے نکل کر

Read more

مے خانے

غنی خان بابا کا ایک شعر ہے۔ توبہ ہلتہ د شرابو چہ شراب درتہ پراتہ وی صاحب اس شعر میں فرماتا ہے کہ شراب سے توبہ اس وقت کیجئے جب آپ کے سامنے جام موجود ہو، بصورت دیگر یہ دکھاوے شراب سے نفرت وغیرہ منافقت ہی ہے۔ خیر مجھے کسی کی توبہ سے کسی کے مے کشی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صاحب جب سویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو قبائلی علاقہ جات میں کلاشنکوف، افیون، چرس

Read more

ابلیس کی مجلس شوریٰ: پاکستان کے سیاست دان اور ان کے رویوں پر ایک نظر

ملک میں آنے والے تمام حالات کا سامنا کرتے ہوئے آج ہم ایک ایسی سیڑھی پر قدم رکھے ہوئے ہیں جو نہ تو ٹوٹ رہی ہے نہ ہی اس سے آگے جانے کا ہمیں امکان نظر آتا ہے۔ ملکی مداری صفت حکمرانوں اور آقاؤں کی ریت و روایات آئے دن پہلے کی نسبت بدلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ملک کو ترقی اور خوشحالی کے دعوے دار تو ہزاروں ملتے ہیں مگر افسوس کوئی مرد قلندر ایسا نہیں آتا کہ جو

Read more

سدا آباد ہی رکھنا زبیرؔ اس دل کی محفل کو

آج کل سوشل میڈیا کے اس طبقے میں ”پڑوسن“ کے چرچے ہیں جو ”طارق ہاشمی“ صاحب کو جانتے ہیں اور کیوں نہ ہوں جب وہ ”جوتوں“ کی فرمائش سے ابتدا کرے اور بات ”پانچ قیراط“ ہیرے کی انگوٹھی تک جا پہنچے اور بیچارے ہاشمی صاحب کی تنخواہ سولہ سو ایک سو اسی روپے ہو۔ یہ ڈاکٹر طارق ہاشمی کا کمال ہے کہ انھوں نے گمبھیر سیاسی صورت حال میں ایک ایسا کردار تخلیق کیا کہ جس سے منہ کی کڑواہٹ

Read more

بلیک ہول میں پڑے 22 کروڑ لوگ

کم عمر لڑکی نے گھر چھوڑ کر شادی کر لی۔ اس نے اپنے شوہر (اغواکار؟) کا مذہب، فرقہ، عقیدہ برضا و رغبت تسلیم کر لیا۔ طالب علم نے پروفیسر کو قتل کر دیا، اسے لیکچر کے دوران پروفیسر کے بعض الفاظ پسند نہ آئے تھے۔ مدرسے کی لڑکیوں نے استانی کی زندگی چھین لی، مقتولہ نے مبینہ طور پر طالبات کے محبوب مذہبی رہنا کی کسی بات سے اختلاف کیا تھا۔ فلاں شہر میں چار سالہ بچی کا اغوا اور

Read more

افواہ اور حقیقت کیا ہے؟

لاہور میں رواں برس تین سو بارہ نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کر کے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ رواں سال صرف چھ ماہ میں تین

Read more

گلگت بلتستان میں خود کشیوں کی لہر

ہمارے پیارے مذہب اسلام کے مطابق خودکشی حرام ہے اور جہنم میں جانے والا عمل ہے ہم دنیاوی معاملات میں اتنے مگن ہیں کہ ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم میں صبر و تحمل کا مادہ بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے مرنے کے بعد خدا کو جواب دینا ہے۔ اگر کوئی انسان یہ جانتے ہوئے بھی ایسا انتہائی اقدام اٹھاتا ہے تو ہمیں

Read more

ہم ترقی یافتہ کیوں نہیں بن سکتے؟

رب تعالٰی بہترین رزق دینے والا ہے مگر اس کے لئے سوائے چند معجزات کے، بہترین کوشش بھی کرنی پڑتی ہے۔ مغرب کی اندھی تقلید میں ہم نے لباس اور دوسری خرافات تو اپنا لیں مگر محنت و دیانت، کوشش و اسباب، تحقیق و تدبیر سے کوسوں دور ہو گئے۔ ہڈ حرام قومیں کبھی ترقی کی میراث تک نہیں پہنچ سکتیں بلکہ آزادی کے باوجود غلامی کا اپنا انتخاب کردہ طوق ان کا مقدر بنتا ہے۔ ذرا ایک لمحے کے لئے

Read more

گھڑمَس

ابھی آئی ایم ایف کی ٹیم آ رہی ہے، اس کی حکومت پاکستان کی طرف سے تسلیم کی جا چکیں شرائط پر ”پکی ضمانتی دستاویز“ لینے کے لیے، کہ آئندہ کوئی حکومت بھی ان شرائط کو واپس نہیں کر سکے گی، اور اس کی ضمانت ہمارا وہ ادارہ دے گا، جس پر وہ، اور ہم، بلکہ سب ہی مکمل اعتماد کرتے ہیں، پھر دو ارب ڈالر ملیں گے، یہ دستاویز شہباز شریف اور مصباح اسماعیل کی طرف سے دستخط ہونے

Read more

وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ اور حکومت کی ہٹ دھرمی

پاکستان اس وقت معاشی بحران سے دوچار ہے اور ملک عملاً ایک دلدل میں پھنس چکا ہے، جتنا نکلنے کے لیے زور لگایا جاتا ہے اتنا ہی دھنستا چلا جاتا ہے۔ جناب سراج الحق کے بقول: ”معیشت کی تباہی کی اس صورتحال کو عمیق نظروں سے دیکھا جائے تو تمام خرابیوں کی جڑ سودی نظام معیشت ہے۔ پاکستان پر اس وقت سو ارب ڈالر سے زیادہ کا قرضہ ہے جس نے پوری معیشت کو جکڑ رکھا ہے۔ ملک کی کل

Read more

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس: صحافیوں کے لئے وقت کی ضرورت

  صحافت میں جدید رجحانات روایتی صحافتی طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔ صحافت کی نئی تکنیک نے اب ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ رپورٹنگ کو بھی ایک نیا انداز دے دیا ہے۔ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے، میڈیا ڈیجیٹل خواندگی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تنوع اور منفرد صلاحیتوں کا فقدان ہے لیکن ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز صحافیوں کو ان کے نقطہ نظر سے متنوع مسائل کا احاطہ کرنے کی

Read more

برطانیہ میں مزدور ہڑتالوں کی لہر

جون کی 21، 23 اور 25 تاریخ کو برطانوی ریلوے کے 40 ہزار سے زائد مزدوروں نے ہڑتال کر کے ملکی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مارگریٹ تھیچر کے دور میں ٹریڈ یونینز کو کرش کرنے کے بعد یہ 40 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال تھی، جو بظاہر ایک آغاز ہے اور ریلوے مزدوروں کے ساتھ برٹش ائرویز کی یونین، برٹش ائر لائنز اسٹیورڈز اینڈ اسٹیوارڈیسس ایسوسی ایشن کے ملازمین ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ سکولوں،

Read more

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ووٹ کم لاٹھیاں زیادہ پڑیں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا، صوبے کے چار ڈویژن کے چودہ اضلاع لاڑکانہ، قمبر ایٹ شہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ ایٹ کشمور، خیرپور، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپور خاص، تھرپارکر میں خون خرابے اور مارا ماری والے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔ پرتشدد انتخابات میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور لاتعداد لوگ زخمی ہوئے۔ اطلاعات یہ بھی آ رہی ہیں کہ تشدد اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی

Read more

جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائیٹنگل

میڈیکل کی دنیا میں نرسنگ کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ خصوصاً پاکستان میں جہاں میڈیکل سٹاف اور سہولیات ناکافی ہیں، ان کی اہمیت اور زیادہ ہو جاتی ہے۔ ترقی یافتہ معاشروں میں میڈیکل سے وابستہ افراد کو ناصرف زیادہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ ان کو انتہائی عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں نرسنگ کے پیشہ کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ ہم اپنے پیاروں کو جس حالت میں جن لوگوں کے

Read more

عالم دین کو تخت پر لانا ہے

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ جس کی 96.2 % آبادی مسلمان ہے۔ اور پاکستان کے آئین میں قرارداد مقاصد پاکستان کے آئین کی روح ہے۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 227 کے تحت کوئی بھی قانون سازی قرآن اور سنت کے خلاف نہیں کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کے آئین میں دوسری ترمیم جو 17 ستمبر 1974 کو کی گئی اس کے مطابق ”مسلمان کی تعریف یہ ہے کہ وہ اللہ کو ایک مانے اور نبی کریم ﷺ کو آخری

Read more

مہنگائی کا طوفان اور بیچارے عوام

اس وقت پاکستان میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہوا ہے وہ تھمنے کی بجائے سنگین اور طویل ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گھریلو ضرورت کی ہر چیز پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ ایسا لگتا ہے حکمرانوں نے عہد کر لیا ہے کہ عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل کر ہی سانس لینا ہے۔ معاملات اتنے سنگین ہیں کہ نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے اگر حالات ایسے ہی رہے تو ڈر ہے کہ لوگ بچوں سمیت خودکشی

Read more

حکومت کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی میں اضافہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کارپوریٹ اور امیر افراد کی آمدنی پر دس فیصد ٹیکس کی ادائیگی عائد کردی۔ کیا یہ نئے اقدامات ملک کی قوم کے لیے تسلی بخش ثابت رہے گے! دراصل نئی حکومت نون لیگ کے پاس ایسے اقدام اٹھانے کے علاوہ کوئی اور چارہ ہی نہیں تھا کیونکہ ملک میں موجود معاشی بحران سے ملک کی معیشت کم ہو گئی ہے اور ملک میں معاشی حالات کو درست کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانے لازمی ہو گئے

Read more

افسانہ: ایک پاگل

میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے دیکھ رہا ہوں گلی میں بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں چچا ارشاد اپنی سبزی کی دکان پر بیٹھا آواز لگا رہا ہے۔ ”تازہ مال تازہ آ گیا جی تازہ مال جلدی آؤ جلدی پاؤ“ لیکن میں جانتا ہوں یہ تازہ مال 4 دن پرانا ہے۔ میں سگریٹ پیتے ہوئے یہ سارا منظر کھڑکی سے دیکھ رہا ہوں۔ سگریٹ ختم ہوئی تو میں بازار کی طرف نکل پڑا ہوں۔ رکشے والا آ کر پاس رکا

Read more

سندھ میں دھاندلی زدہ، خونی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ

سندھ میں پہلے مرحلے میں انتخابات کو پی پی مخالف جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سندھ میں حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز آفسز کے سامنے دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی نظام کا اصل مقصد نچلی سطح پر عوام کو اختیارات منتقل کرنے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں اس کے الٹ ہے۔ بلدیاتی حکومت کا کام

Read more

مداری، بندر اور تماشائی

کسی نے کہا ہے تو ٹھیک ہی کہا ہے کہ بھوک مداری کو لگی ہوتی ہے تو ناچنا بندر کو پڑتا ہے۔ آج کل کی سیاست جو کسی کھیل تماشے سے کم نہیں ہے میں مداری کا کردار موجودہ عہد کے سیاست دان نبھا رہے ہیں اور بہت خوب نبھا رہے ہیں جبکہ بندر کا کردار ازل سے لے کر ابد تک عوام نے ہی نبھانا ہے اور وہ بھی بہت خوبی سے اپنے کردار کو نبھا رہی ہے۔ سوال

Read more

اُس پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں، سب نیک ہیں

اصل خوف پارلیمانی جمہوری پاکستان کی اساس قرار پائی دستاویز 1973 ء کے آئین سے ہے۔ اس آئین کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ہر صفحے پر جمہوری قوتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے خون کے انمٹ نقوش ہیں جو کسی جنرل کے پلانٹ کیے گئے سیاسی پالشیے کی پالش سے مٹنے والے نہیں۔ سوا دو سو صفحات کی اسی کتاب میں لکھے حروف پر عملدرآمد ہو جانے کا خوف ہے جو 75 سال سے جاری ہے۔ سب کو اپنے

Read more

جدیدیت یا قنوطیت

السلام علیکم! وعلیکم السلام، کیسے ہیں آپ؟ ، میں ٹھیک تم کیسے ہو؟ خیریت سے ہوں آپ کی دعا ہے، مگر میں نے تو تمھارے لیے دعا نہیں کی۔ یہ وہ مکالمے تھے، جو ہمارے ایک مہربان ڈینٹل سرجن دوست کے اپنے ملنے والوں کے ساتھ اکثر ہوتے تھے۔ یاد ان کی یوں آئی کہ پچھلے دنوں دنیا بھر کی طرح ہمارے یہاں بھی فادر ڈے منایا گیا۔ سوشل میڈیا اس وقت ایک اہم ذریعہ ہے اپنے خیالات اور جذبات

Read more

سندھ کی مسخ تاریخ کون درست کرے گا

سندھ کی پوری لکھی گئی تاریخ مسخ ہے۔ ہم لکیر کے فقیر بنے پڑھتے رہے ہیں۔ بلکہ یوں کہنا مناسب ہے کہ ہمیں مسخ تاریخ گھول کہ پلائی گئی ہے۔ ایک ڈاکٹر مبارک علی ہیں جنہوں نے جب مسخ تاریخ سے پردا اٹھایا تو اسے سندھ میں رنجشوں کے تیر بھگتنے پڑے۔ دوسرے ایم ایچھ پہنور تھے جنہوں نے مسخ تاریخ پر غیر متنازعہ قلم اٹھایا تو وہ نظر اندازی کے گہرائی میں ڈبو دیے گئے۔ تیسرا کس قدر علی

Read more

پائے کوب: بھارت، چین اور امریکہ

امریکہ کا رخ ایشیا کی طرف موڑنے کا ایک سبب چین بھی ہے، اس کی اشتراکی قیادت نے امریکہ کو چین سے بے دخل کیا، پھر روس کی مدد سے اور بعد میں روس کی مدد کے باوجود بلکہ مخالفت کے علی الرغم، اس نے ایسی ترقی کرلی کہ وہ عالمی طاقت بن گیا، امریکہ یہ بالکل گورا نہیں کر سکتا تھا اور پھر اس نے ہر جتن کر کے چین کا راستہ روکنا شروع کر دیا، اس کے راستے

Read more

اردو شاعری کے افق پر ایک نیا ستارہ

”مٹی کی دعا“ سلیم حسنی کی شاعری کی پہلی کتاب ہے۔ جو آزاد نظم اور غزلوں پر مشتمل ہے۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے اس شاعر نے اعلی تعلیم کے لیے لاہور کا رخ کیا۔ جی سی یو لاہور سے انگریزی ادب میں بی اے (آنرز) کیا۔ اس دوران میں یونیورسٹی کے سالانہ ادبی مجلے ”راوی“ کے مدیر رہے۔ آج کل محکمہ تعلیم (کالجز) حکومت بلوچستان میں بطور انگریزی لیکچرر اپنی ذمہ داریاں سر انجام

Read more

احتساب کے بغیر جمہوریت اور سیاست کا بیانیہ

پاکستان میں اصولی طور پر سیاست اور جمہوریت کی سیاسی بقا کے لیے ہمیں احتساب کے نظام کو ختم کر کے ترقی کے عمل میں شریک ہونا پڑے گا۔ کیونکہ یہ ہی سوچ اور فکر بنیادی طور پر ہماری ریاست، حکومت اور اداروں میں موجود فیصلہ ساز یا طاقت ور قوتوں میں پائی جاتی ہے۔ ان کے بقول اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں کرپشن جیسے معاملات پر زیادہ سنجیدگی، مزاحمت یا شور کرنے کی بجائے اسے عالمی

Read more

جہاں سب کچھ پیسے کے لئے ہو

ویسے تو ساری دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اس کی بنیاد پیسہ ہی ہوتا ہے لیکن تیسری دنیا میں عموماً اور ہمارے ملک میں خصوصاً یہ رجحان ہر شعبہ ہائے زندگی میں کچھ زیادہ ہی نظر آ رہا ہے۔ جیسے کہ تعلیم، ہم تعلیم اس لیے نہیں حاصل کرتے کہ ہم معاشرے میں پڑھے لکھے کہلائیں اور باشعور لوگوں میں گنے جائیں بلکہ اس لئے حاصل کرتے ہیں کہ ہمیں اچھی نوکری یا پھر اچھی جاب مل جائے اس

Read more

سندھ کے بلدیاتی انتخاب

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے یونین کونسل لیول تک میں تنظیمی ڈھانچے کی وجہ سے گراؤنڈ لیول پر بھی پیپلز پارٹی بنا کسی مشکلات کے آسانی کے ساتھ پہلے مرحلے کے انتخاب میں کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس کی ایک خاص وجہ جو سامنے آ رہی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ

Read more

سندھ کی بیٹی ام رباب اور انصاف

قانون کے شاگرد یہ فقرہ بخوبی جانتے ہیں کہ ”دیر سے انصاف کا ملنا، انصاف دینے سے انکار کے مترادف ہے“ ہم کورٹس میں دیکھتے ہیں کہ وہ فیملی کیسز، جن کو 6 ماہ میں نمٹانا ہوتا ہے، ان کو 1، 2 سال لگ جاتے ہیں۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کہ کبھی وکلا اور کبھی ججز، دونوں ہی تاریخ پے تاریخ لیتے اور دیتے رہتے ہیں۔ خیر ادھر ہم بات کر رہے ہیں ام رباب کے کیس کی، یہ

Read more

اوریا مقبول جان کا خوابوں پہ چلتا کاروبار

دنیا میں ہمیشہ سے بالادست طبقے کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھاتے رہتے ہیں جن سے عوام الناس کو جاہل رکھ کر ، ان کی عقلی اور شعوری قوت سلب کردی جاتی ہے اور یوں وہ منطقی انداز میں سوچنے کی بجائے محض جذباتی تقاریر اور کھوکھلے نعروں کے اوپر یقین کر کے زندگی گزارتے رہتے ہیں۔ اس جابر، حاکم اور بالادست طبقے کو اس بات کا اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ ان کی جابریت،

Read more

​​دنیا بھر میں ہتھیاروں پر اخراجات بلند ترین سطح پر

مانا جاتا ہے کہ جب تک کسی ملک کی معیشت مضبوط نہیں اس کا دفاع بھی طاقت ور نہیں ہو سکتا اور دفاع کی مضبوطی کے لئے معیشت کا طاقت ور ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے جزو لاینفک ہیں تاہم معیشت و دفاع اسی صورت مضبوط ہو سکتا ہے جب سیاسی استحکام ہو۔ روس۔ یوکرین جنگ سے عالمی منظر نامے میں توانائی کے بحران اور اجناس کی گرانی و کمیابی نے ترقی یافتہ، ترقی پذیر

Read more

نوکری وہ بھی سرکاری کیوں؟

ادھر ادھر دیکھا جدھر بھی دیکھا نوکر نظر آیا اور وہ بھی سرکاری نوکر۔ ہم سب پڑھ لکھ کر مالک نہیں نوکر بننا چاہتے ہیں۔ چاہے ہم کسی دفتر میں چپڑاسی ہی کیوں نہ لگ جائیں شاید یہی وجہ ہے کہ آپ کو اکثر دفتر میں نائب قاصد، ڈبل ایم اے، انجینئر یا اب تو ایم فل بھی نظر آتے ہیں کچھ دنوں تک پی ایچ ڈی یعنی ڈاکٹر صاحب ہوں گے اور افسر یہ کہیں گے ڈاکٹر صاحب چائے

Read more

مسلم معاشرہ انصار مدینہ جیسے بھائی چارے کا منتظر ( پہلی قسط)۔

بلا تمہید آمد برسر مقصد رسول رحمت ﷺ نے اہل ایمان کے درمیان رشتہ اخوت قائم کیا۔ یہ اتنا مضبوط اور پائیدار رشتہ ہے کہ اس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکی اور نہ کرسکے گی۔ اس عظیم رشتے کی بنیاد اسلام اور اللہ و رسول ﷺکی محبت ہے۔ مواخات مدینہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے عقد مواخات میں بندھ جانے کے بعد اس کے مدینہ کے مسلمانوں پہ سماجی و معاشی سیاسی اور

Read more

کیوی کی افادیت

کیوی خوش ذائقہ اور زود و ہضم پھل ہے۔ اس کا نباتاتی نام (Actinida deliciosa) ہے۔ یہ باہر سے بھورا اور اندر سے ہلکا سبز ہوتا ہے۔ اس میں کالے چھوٹے سائز کے بیج پائے جاتے ہیں۔ پھل کی جلد، سائز بال اور رنگت مختلف ہوتی ہے۔ یہ اینٹی اوکسیڈنٹ پھل ہے اسے معجزاتی پھل کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے پودے زیادہ تر معتدل آب

Read more

واہ ! کیا عروج تھا، آہ ! کیا زوال ہے

سلطان کے دل میں خیال آیا کہ اگر یہ اتنا بڑا ماہر فلکیات، ریاضی دان اور ستارہ شناس ہے تو کیوں نہ اس کا امتحان لیا جائے۔ اس نے اس ستارہ شناس کو بلایا اور اسے مخاطب کر کے کہا ”میں محل کے ان چار دروازوں میں سے کس دروازے سے باہر نکل جاؤں گا“ تم علم نجوم اور علم ریاضی کے اصولوں کی مدد سے حساب لگا کر کاغذ پر لکھ دو۔ ستارہ شناس نے کاغذ پر جلدی جلدی

Read more

سی پیک اور پاکستان

برکس پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین BRIC اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔ گولڈ مین کے ماہر اقتصادیات جم او نیل نے 2001 میں BRIC (جنوبی افریقہ کے بغیر) کی اصطلاح وضع کی، اور یہ دعویٰ کیا کہ 2050 تک چار برک معیشتیں عالمی معیشت پر حاوی ہوجائیں گی۔ اس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی۔ 2009 کے بعد سے، برکس ممالک کی حکومتیں باضابطہ سربراہی اجلاسوں میں سالانہ ملاقات کرتی رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی

Read more

غتر بود

بات کس آزادی کی کروں، کیسے کروں اور اس کا مجھے نہیں پتا، مگر تقاضا حال کو عیاں کرنا میری کوشش ضرور ہے۔ ماضی قریب کو دیکھوں یا ماضی بعید کو حقیقی فرق نظر نہیں آتا۔ زمانہ حال کی المیہ صورتحال کا تذکرہ کروں ماضی سے کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ اس کی صرف ایک ہی وجہ وہ ”غتر بود“ ہے۔ حال کی حکومت ماضی کی حکومت پر المیہ ڈالتی ہے کہ وہ ذمہ دار ہیں۔ ماضی کی حکومتیں ماضی

Read more

اسلامی تاریخ (مقصد مطالعہ سے حاصل مطالعہ تک)۔

قبل اس سے کہ اسلامی تاریخ اور احوال کا اعادہ کیا جائے، پیارے نبی ﷺ کے دور میں واقع ہونے والی حق و باطل کے مابین معرکہ آرائیوں کے اسباب اور نتائج پر روشنی ڈالی جائے، میثاق مدینہ، صلح حدیبیہ اور، جنگ خیبر کی عظمتوں اور مصلحتوں کی وضاحت کی جائے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک لکھاری یہ سب کیوں لکھ رہا ہے اور ایک قاری یہ سب کیوں پڑھ رہا ہے؟ قبل اس سے کہ علیؓ کی وفاداری

Read more

جامن کا درخت

اس موسم میں پنجاب یونیورسٹی کی سوغاتوں میں سے ایک سوغات ”جامن“ ہے۔ آج چھٹی تھی سارا دن روم میں بستر توڑنے کے بعد شام کو سوچا تھوڑا سیر کر آتے ہیں اور جامن بھی توڑ لاتے ہیں اسی غرض سے یونیورسٹی میں آوارہ گردی کو نکلا۔ گھومتے گھومتے ایک ایسی جگہ پہنچا جو آج سے پہلے میری نظروں میں نہ آئی تھی اس جگہ کو ایکسپلور کرنے کی چاہ میں گھنے درختوں میں گھستا چلا گیا۔ فطری ماحول میں

Read more

بھائی بھائیوں کے درد بانٹیں

سکول میں ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے گورنمنٹ ایجوکیشن پالیسی میں سکول کے لیے کچھ انڈیکیٹرز متعین کرتی ہے جس کے دائرہ کار میں رہ کر اساتذہ نے بچوں کو تعلیم کی دولت سے ہمکنار کرنا ہوتا ہے۔ ان ٹارگٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اور ان انڈیکیٹرز کی کامیاب حصولی کو چیک کرنے کے لیے ایجوکیشنل مینیجرز ان سکولوں کا مہینے میں کم از کم دو بار وزٹ کرتے ہیں۔ موصوف بھی اسی سلسلہ میں

Read more

پولیو سے بچاؤ کی مہم ۔ اقدامات واہداف

پاکستان کی پولیو سے متعلق ویب سائٹ ”endpolio.com.pk“ کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سن 2014 اور سن 2019 کی طرز پر دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ پڑی ہے وہاں رہنے والے لوگ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے جس کی وجہ سے وہاں پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں سات کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اکتوبر 2020

Read more

وہیں ہم بھی تھے

ایک حادثے نے پروفیشنل یا بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا خواب کیا چھینا کہ ہم نے لوگوں سے ملاقاتوں کو درد دل کا درماں بنا لیا۔ پھر کیا تھا کہ اگلے سال دو سال میں تقریبا تمام معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں، فنکاروں، شاعروں، ادیبوں، صحافیوں، سیاست دانوں اور ماڈلز تک سے ملاقاتوں کا تانتا سا بندھ گیا۔ مختلف لوگوں کو جاننے اور سمجھنے کی سعی لا حاصل میں خود کو کھو دینے کا احساس ہوتے خاصی دیر ہو چلی تھی۔

Read more

اونچے گهرانوں کے لاوارث لوگ

وہ شہر کے سب سے پوش علاقے کے ایک بنگلے میں نہایت عجلت میں داخل ہوئے تاکہ جلدی فارغ ہو پائے لیکن معلوم ہوا کہ ان کی باری آنے میں کافی وقت لگے گا کیونکہ بہت سارے مریض پہلے سے انتظار کر رہے تھے۔ وہ ڈاکٹر صاحب کے کمرے کے باہر دیگر بہت سارے غم کے ماروں کے ساتھ بیٹھ ہی گئے جن میں سے ہر ایک بیچارہ مایوسی، لاچاری اور بے بسی کا تصویر بنا بیٹھا تھا کیونکہ چکروں

Read more

اقبال کے اُردو کلام میں مزاحمتی عناصر

حمت بنیادی طور پر عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کی اصل مزاحم ہے، مزاحم کے لغوی معنی خلل ڈالنا، رخنہ اندازی کرنا، ٹکرانے، مدافعت اور راہ کا مسدود کر دینا کے ہیں۔ ادب بنیادی طور پر مزاحمت پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔ اہل قلم سماج کے ذمے دار افراد ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت حساس طبع کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ وہ معاشرے کی ہر چیز پر عمیق نگاہ رکھے ہوتے ہیں۔ کہیں بھی غیر منصفانہ، جابرانہ یا استحصالی

Read more

حق دو تحریک، ایک عوامی تحریک!

مولانا ہدایت الرحمٰن کی قیادت میں حق دو تحریک بلاشبہ مختصر مدت میں بلوچستان کے کونے کونے میں ایک اچھی مقام حاصل کر چکی ہے۔ یہ تحریک گوادر حق دو سے شروع ہو کر گوادر کے مقامی مسائل تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ تھے آج حق دو تحریک بلوچستان کی شکل میں متحرک لیکن تحریک کے بیشتر مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ کے 21 میں سے چار بمشکل گوادر سمیت بلوچستان کے مشترکہ مسائل ہوں گے جن میں ایف سی کی

Read more

ابتلا یا فضل

ایک روز میں اپنے گھر کے لان میں بیٹھا ہوا حسین موسم اور ساتھ میں گرما گرم چائے سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک میرے نزدیک پڑے ہوئے فون پر موسم کی تبدیلی کے انتباہ کی خبر موصول ہوئی جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ جس علاقے میں، میں بیٹھا ہوا ہوں وہاں شدید تیز بارش اور ژالہ باری دس منٹ کے اندر شروع ہونے والی ہے اور پھر پانچ منٹ کے بعد وہ اگلے

Read more

خوف سے آزادی

سات ہزار کے لشکر کے ساتھ طارق بن زیاد پہاڑ کی اس ٹیلے جیسے آج جبل الطارق کے نام سے جانا جاتا ہے اترے تو انہوں نے کہا ”کشتیاں جلا دو“ ۔ تاریخ دان اس کی جو بھی توجیہات بیان کریں میرے نزدیک وہ اپنے لشکر سے خوف کو ختم کرنا چاہ رہے تھے اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ اپنے سے کئی گناہ بڑے لشکر کا انہوں نے سامنا کیا اور اسے شکست دے کر مسلمانوں کے لیے یورپ

Read more

تشدد سے متاثرہ لوگوں کی حمایت کا عالمی دن

تشدد کا رویہ اور رجحان اتنا ہی پرانا ہے جتنی کہ کرہ ارض پر انسانی تاریخ ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ جہاں انسان نے علم و عقل کے لامتناہی سمندر عبور کیے، نت نئی ایجادات اور سہولیات کو فروغ دیا وہاں انسان تشدد، نفرت اور امتیاز جیسے منفی رویوں پر آج تک قابو نہیں پا سکا۔ بلکہ حقیقت اس کے مکمل برعکس بلکہ انتہائی تلخ ہے۔ تشدد کے واقعات میں نہ صرف آئے روز اضافہ ہو رہا ہے بلکہ

Read more

” عربی سے طب تک“ قسط۔ 9 نشتر میڈیکل کالج

قیام پاکستان کے وقت مغربی پاکستان میں صرف تین میڈیکل کالجز تھے۔ ایک کالج لاہور میں ’لاہور میڈیکل کالج‘ کے نام سے 1860ء میں قائم ہوا تھا، جو 1911ء میں نام کی تبدیلی کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کہلایا۔ دوسرا کالج کراچی میں ڈاؤ میڈیکل کالج تھا۔ یہ کالج دراصل 1881ء میں حیدرآباد میں قائم کیا گیا، لائی سین شی ایٹ میڈیکل سکول تھا (جو تین سال کے کورس کے بعد ’ایل ایس ایم ایف‘ کا سرٹیفیکیٹ دیتا تھا)

Read more

دوست اور لنگوٹیا

دل سے دل تک راہ بنانے میں کئی مراحل طے کرنے پڑتے ہیں مزاج کا ملنا، ذہنی ہم آہنگی اور باہمی قربت کے جذبات۔ پھر کہیں جا کے وہ سفر مکمل ہو کر کسی منزل تک پہنچنے کا مرحلہ آتا ہے جہاں دل سے دل تک کے راستے بن جاتے ہیں۔ دوستی کے مختلف تقاضے ہیں جن میں کبھی اتنا ہی کافی شمار کر لیا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھ لیتے ہیں۔ طبیعت ایک سی

Read more

انسداد منشیات کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

ایک عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں روزانہ تقریباً 45 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں منشیات استعمال کرنے والے تقریباً 685 افراد روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ کوویڈ۔ 19 کے حالیہ دور میں نشہ کے عادی افراد کو کورونا سے بچاؤ کی بجائے اس بات کی زیادہ فکر لاحق رہتی تھی کہ کہیں انھیں منشیات ملنا بند نہ ہوجائیں اور پھر جب دنیا میں لاک ڈاؤن

Read more

روداد سفر۔ حصہ 27

ایوو شہر میں جہاں اور بہت پیارے پیارے پاکستانی بھائی تھے وہاں ایک ہمارے میر پور آزاد کشمیر کے شفقت بھائی، بہت پیاری شخصیت اور بہت عرصے سے ایوو شہر میں مقیم۔ شفقت بھائی کی اہلیہ سنکیانگ صوبے کے علاقے کاشغر سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ لوگ نسلاً ترک ہیں اور خالص ترکش زبان بولتے ہیں، عادات و اطوار کے لحاظ سے بھی ہماری طرح ترک ہی ہیں۔ یہ علاقہ پھلوں اور کاٹن کے حوالے سے پورے چائنا میں مشہور

Read more

خلیل عارف سومرو: معروف جدید غزل گو شاعر

خلیل عارف سومرو سندھی زبان کے جدید شعرا میں نمایاں اور جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ اپنے منفرد لہجے کے حسین شاعر ہیں۔ عارف سندھی زبان کے ان جدید شعراء میں سے ہے جنہوں نے روایتی شاعری کی پگڈنڈی پر چلنے کے بجائے اپنے خیالات کے اظہار کا الگ اور منفرد راستہ چن لیا۔ یہ ہی وجہ ہے کے عارف سومرو نے بہترین شاعر ہونے کا مقام حاصل کیا ہے۔ خلیل عارف سومرو سندھ کے سرائیکی زبان اور سندھی زبان کے

Read more

عید الاضحی اور ہم سب

عید الاضحی کا مقصد اللہ کی راہ میں قربانی دینا ہے۔ سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے مسلمان ہر سال دس ذوالحج کو جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ ان کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ الحج آیت نمبر 37 تقویٰ کے معنی نیکی یا ہدایت کے ہیں۔ ایسا عمل جس کے بعد انسان کو برائی کرتے ہوئے برا اور نیکی کرتے ہوئے اچھا

Read more

سلامتی کا کنبہ

امن کیا ہے! ؟ اس سوال کا جواب ہم سب کے پاس ہے۔ لیکن یقین جانیے ہم سب کا جواب مختلف ہو گا۔ ہم مختلف لوگ ہیں۔ مختلف سوچ رکھتے ہیں۔ مختلف پس منظر اور مختلف حالات میں پروان چڑھے ہیں۔ ہمارے تجربات، مشاہدات، تعلیمات اور نظریات مختلف ہیں۔ تو پھر ہمارے جوابات مختلف ہونے میں کیسا تعجب! ؟ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم سب مختلف ہیں اور اتنے اختلافات کے باوجود بھی بقاء باہمی کے قانون کے تحت

Read more

 بے لوث محبت

گزشتہ دنوں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نزدیکی اسپتال میں جانا پڑا۔ شب کے لگ بھگ دس بجے کا وقت تھا۔ تشخیص کے بعد ڈاکٹر نے دوا اور انجیکشن تجویز کیا۔ وہیں موجود فارمیسی سے تجویز کردہ ادویات لی اور انجکشن لگوانے کے لیے کسی نرس کی تلاش میں نگاہیں دوڑائیں لیکن کوئی رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ کاؤنٹر پر موجود ملازم سے استفسار پر معلوم ہوا کہ نائٹ شفٹ میں محض ایک ہی سٹاف موجود ہے جو کہ اس

Read more

ہم اپنے عہد کے ڈیجیٹل نشئی

صدیوں سے حضرت انسان اس تگ و تاز میں مگن رہا ہے کہ وہ اس خاک کے بستر اور اس سے متعلق زمردیں بحر (نیلگوں دریا سمندر) اور ان کے متعلقات فضائے بسیط (پھیلے ہوئے خلا) اور عظیم الشان آسمانوں میں پنہاں اسرار و رموز کے بھید کھولے۔ انسان نے ہر طلوع ہوتے ہوئے سورج اور ڈھلتی شام میں تسخیر کائنات کے حسیں خواب دیکھے۔ پھر یوں ہوا کہ انسان کے خواب تعبیر پانے لگے وہ ترقی کی منازل طے

Read more

قلم شگوفیاں چکن شوارما

  ایک زرعی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی میں مختلف فاسٹ فوڈز پر ریسرچ کا ایونٹ چل رہا تھا۔ جس میں اپنی فیکلٹی کے علاوہ دیگر ملکی اور غیر ملکی جامعات کے پروفیسرز کی بھی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔ اس دن موضوع سخن و تحقیق تھا، چکن شوارما۔ اس کی بناوٹ، ذائقہ، آسان دستیابی، مطلوبہ غذائی ضروریات اور فوائد۔ اس سے قبل کہ بحث کا آغاز ہوتا۔ ایک پروفیسر صاحب نے اس بات پر اعتراض اٹھایا کہ حسب

Read more

بھیڑ چال

تاریخ گواہ ہے پاک و ہند کے قبائل میں بے جا رسومات کلچر کے نام پر فرض سمجھ کر ادا کیے جاتے رہے۔ آج بھی بہت سی فرسودہ رسومات ایسی ہیں جن کے تلے دبے خاندان نسل در نسل اپنی زندگی کا ایک حصہ اسے ادا کرنے کے لیے صرف کرتے ہیں۔ اور ان رسومات کو اپنے اوپر ایسے ہی فرض کر لیا جیسے نماز ’روزہ‘ زکوۃ ’حج اور دنیا دکھاوا۔ ہم ان قوموں میں سے ہیں جو آج کل

Read more

امریکہ کی عادت یا مداخلت

تاریخ اور جغرافیہ کے عناصر ترکیب نے امریکہ کو جو مزاج اور کردار عطا کر دیا ہے، وہ ایک دلچسپ مطالعہ ہے، امریکہ کو آباد کرنے میں تین براعظموں نے حصہ لیا، ایک خود امریکہ، دوسرا افریقہ اور تیسرا یورپ۔ امریکہ کے اصلی باشندوں کو یورپی آبادکاروں نے قریب قریب بیدخل کیا، امریکہ کی غالب آبادی ان یورپی آبادکاروں کی اولاد پر ہی مشتمل ہے، جنہوں نے نئی دنیا کی جنت میں گھر بنانے کے لیے اپنا آبائی وطن کو

Read more

معیشت کی بحالی اور آئی ایم ایف کی کڑی شرائط

پاکستان کی ماضی میں مستحکم رہنے والی معیشت موجودہ سنگین حالات کے بھنور میں پھنس کر جس طرح وینٹی لیٹر پر سانسیں لے رہی ہے اس سے دنیا بھر کے ممالک خصوصاً دشمن ممالک بخوبی آگاہ ہیں اور وہ اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب سری لنکا کی طرح خدانخواستہ پاکستان کی معیشت کی سانسیں بھی ختم ہوجائیں لیکن ان کا یہ گھناؤنا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا کیونکہ جب پاکستانی قوم اکٹھی ہوتی ہے تو ہر

Read more

خالصہ کالج گوجرانوالہ سے اسلامیہ کالج کا سفر (تیسرا حصہ)۔

اسلامیہ کالج گوجرانوالہ 1947 تا 1972 1947 میں برصغیر کے دو حصے ہوئے ایک پاکستان بن گیا۔ دوسرا انڈیا / ہندوستان کے نام سے جانا جانے لگا۔ تاریخ کا سب سے بڑا کشت و خون اس تقسیم نے دیکھا۔ اس کشت و خون یا انتقال آبادی کو آج ہم آزادی کا نام دیتے ہیں۔ تقسیم کے بعد ہم نے تاریخ کی بنیاد ہی غلط رکھی۔ تقسیم کو آزادی کا نام دے دیا۔ لا کھوں لوگوں نے اپنی جانیں دے دیں

Read more

پشین ترقی کی راہ پر!

جمعیت علمائے اسلام کے پشین سے تینوں ایم پی ایز نے اپنی بساط سے بڑھ کر پشین کے لئے حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبے منظور کروائے۔ انفرادی کاموں سے زیادہ اجتماعی منصوبے تھے، جو پشین کے عوام کی ضرورت تھے۔ تعلیم کے شعبے میں پشین شہر میں موجود سرکاری ہائی سکول کی تعمیراتی کام کے لئے فنڈ مختص کیا گیا، اور اسی سکول میں سٹوڈنٹس کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پشین کے تین مختلف گرلز

Read more

ہم سب کے وجاہت مسعود سے ملاقات

گزشتہ ماہ میں مری سے واپس اسلام آباد آیا تو وجاہت مسعود صاحب کو فون کیا کہ سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں واپس لاہور آ گیا ہوں آپ جب بھی لاہور آئیں تو میں آپ سے ضرور ملوں گا۔ گزشتہ ہفتے صحافیوں کی ایک ورکشاپ میں شرکت کے لئے لاہور گیا تو انہیں فون کیا کہ سر میں لاہور میں تین دن کے لئے موجود ہوں۔ آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ وجاہت

Read more

افغانستان میں آفت ناگہانی، پاکستان مدد میں پیش پیش

ابتلا و آزمائش کے ادوار ہیں، جس سے افغانستان پے در پے گزر رہا ہے۔ غیر ملکی تسلط، خانہ جنگیاں، بم دھماکے اور قدرتی آفات۔ کوئی ایک سانحہ کہ جس سے یہ سرزمین دو چار نہ ہوا ہو؟ کوئی ایک بحران جس کا گزر یہاں نہ ہوا ہو؟ بدھ کی شب قیامت صغری نے پورے آب و تاب کے ساتھ رخ افغانستان کیا اور نیند کی آغوش میں سوئے افغانیوں کو ابدی نیند سلا کے چھوڑ گیا۔ قیامت خیز زلزلے

Read more

افواج پاکستان، چیلنجز، خدمات، قربانیاں

افواج پاکستان مغربی اور مشرقی محاذوں پر چیلنجز اور خطرات کے سمیت ہائبرڈ وار فیئر سے بھی نبرد آزما ہیں، اس کے علاوہ دھرتی کے بیٹے معاشی محاذ پر بھی مادر وطن کے لئے سینہ سپر ہیں، اسی لیے انہوں نے کبھی دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ نہیں کیا۔ گزشتہ پچاس سالوں کے دوران، پاکستان کا دفاعی بجٹ جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر گر گیا ہے، جو کہ 1970 کی دہائی میں جی ڈی پی کے 6.50

Read more

صفدر ھمدانی کا کوئی ثانی نہیں (2)۔

محترم صفدر ہمدانی نے نشریات کی دنیا میں اپنی آواز کا خوب جادو جگایا۔ اسکرپٹ رائیٹنگ کی بنیاد پر ارباب علم و ادب سے خوب داد سمیٹی۔ لاہور میں رہتے ہوئے بھی ہوا کے دوش پر ان کی آواز دیس دیس میں پہنچی اور یہ علم و عرفان کے دیپ جلاتے اور آگہی کی روشنی گھر گھر پہنچاتے رہے۔ یہ وہ ہستی ہیں، جنہیں کئی ممالک کے نشریاتی اداروں سے وابستگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے جنوں نے زندگی

Read more

” عربی سے طب تک“ قسط۔ 8 باشندہ ریاست درجہ اول

ایف ایس سی کے امتحانات جو لائی1969 ء میں شروع ہو کر اگست کے پہلے ہفتے میں ختم ہو گئے۔ ظفر علی جو میرا ہم جماعت تھا اور میری طرح ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتا تھا، نے مجھے سٹیٹ سبجیکٹ یعنی ’باشندہ ریاست سرٹیفیکیٹ‘ بنوا لینے کا مشورہ دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے اس سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑے گی بلکہ اس کے بغیر داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ ظفر کی ہی راہنمائی میں،

Read more

انقلابی طبقہ

اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو تقریباً پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے لیکن پاکستانی ریاست بطور ”ماں“ اپنے اس نوجوان اولاد طبقے سے خاصی مایوس ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دار و مدار زیادہ تر اس ملک کے سیاسی اور معاشی نظام پر ہوتا ہے اور اپنے وطن پاکستان کی سیاست اور معیشت میں نوجوان کا کردار کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتا۔ چلیں اگر معیشت میں تھوڑا بہت حصہ مان بھی لیا

Read more

بجٹ کی کاپی پر پارٹی اشتہار

تحقیق کرنے والے جب کسی مسئلے پر کچھ لکھنا یا بولنا چاہتے ہیں اور وہ مسئلہ کسی خاص واقعے سے پہلے یا بعد کا ہو اور اس واقعے کے بعد بڑی تبدیلی رونما ہو چکی ہو تو پہلے اس واقعے کا حوالہ دینا اپنی بات یا موضوع میں وزن ڈالنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ جیسے کہ پہلی یا دوسری جنگ عظیم سے پہلے یا بعد ، تقسیم ہند سے قبل یا بعد از تقسیم ہند، نائن الیون سے پہلے

Read more

قرآن کیوں اور کیسے پڑھیں

انسان کی مجبوری ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پیدا نہیں ہوتا اور نہ وہ اپنی چاہت سے مر سکتا ہے۔ دنیا میں کب، کس وقت وہ آتا ہے اس کا علم خود پیدا ہونے والے کو بہت بعد میں ہوتا ہے جب اس کی شعور کی آنکھیں کھلتی ہیں۔ زندگی کے سفر میں آہستہ آہستہ انساں کی معلومات بڑھتی رہتی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ دنیا میں کیوں آیا ہے، اس ہنگامہ خیز دنیا

Read more

ادھورا سچ

اصل ماجرا یہ ہے کہ زرعی انقلاب کے بعد ہزار ہا سال قبل سے مرد جسمانی مشقت کرنے کے باعث عورت پر ڈومیننٹ رہا ہے۔ تاریخ کے اس پنے سے لڑ کر ابھی کوئی چند سو سال قبل تک عورت کو مختلف صورتوں میں قید رکھا گیا۔ اس قید کی حفاظت کے لیے چالاک مردوں نے مذہب، رسومات اور تعلیمات کا سہارا لیا۔ اب سیچوایشن ایسی ہو گئی کہ ان سب ٹولز کے ذریعے عورت جسمانی غلامی کے ساتھ ساتھ

Read more

من پسند چیز کا مل جانا ہمیں مکمل کر دیتا ہے

ایک دن بسلسلہ امتحان لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ جون کی دو تاریخ تھی گرمی کی شدت اور حبس بھی انتہا کی تھی۔ واپسی پہ رستے سے میں نے ایک جگہ رک کر ٹھنڈی سردائی پی اور رکشہ لے کر جب نجی بس ٹرمینل پہ پہنچا تو ٹکٹ سنٹر پہ بیٹھے ملازم سے سیالکوٹ جانے کے لیے ٹکٹ مانگا تو اس نے بتایا کہ آپ کی گاڑی تین گھنٹے کے بعد ٹرمینل پہ آئے گی تو اس بابت آپ

Read more

دور رواں کا خاص المیہ اور شعور کا فقدان

کچھ یادیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو بار بار گزرے ہوئے سالوں کی یاد دلاتی ہیں۔ اور اسی طرح کچھ انسان یا شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو بار بار یاد آتی ہیں۔ اور جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر پکارتی ہیں کہ یہ قوم کدھر جا رہی ہے منزل کہیں اور ہے۔ اسی طرح 90 سال قبل مرد قلندر حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رح نے اس قوم کو ایک آزاد وطن کا تصور دیا اور اپنی انتھک جد و جہد سے

Read more

الوداع کشمیر کے بزدار۔ قیوم نیازی

1970 کی دہائی سے ریاست آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کا دور دورہ شروع ہوا اور 1970 میں پہلی مرتبہ ریاست میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا۔ 1970 سے لے کر 2021 کے انتخابات تک جو بھی جماعت حکومت بناتی اس کے صدر کو ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب کیا جاتا۔ مگر 2021 کے انتخابات سے قبل ہی ماحول ایسا بن چکا تھا کہ ایک بات طے تھی کہ اگر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اقتدار میں

Read more

اقتدار کی غلام گردشیں اور سلگتا کشمیر

وطن عزیز میں گزشتہ 22 سالوں میں پہلی بار دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی کشمیر کے معاملے پر بھرپور مہم جوئی کا آغاز ہوا، اسی دوران مودی نے 2014 کے انتخابات میں ہندوؤں سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے کشمیر کی آزادانہ ریاستی حیثیت کو بھی ختم کیا لیکن اس کے بعد کشمیر کی تحریک نے جو زور پکڑا وہ ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا، سلامتی کونسل کے اجلاس سمیت عالمی سطح پر

Read more

ناطق کے کردار کی پُرسراریت ، سفید موتی کے تناظر میں

علی اکبر ناطق موجودہ دور ترقی کے ایسے عمدہ لکھاری ہیں جن کی وجہ شہرت ناول نولکھی کوٹھی ہے۔ مگر اس کے علاوہ شاعری اور افسانہ نگاری میں اپنی پہچان بنانے میں بھی سرگرداں ہیں۔ اگر بات کی جائے ان کے افسانوی کرداروں کی تو وہ زیادہ تر ایسے کرداروں کو پیش کرتے ہیں جنہیں پڑھ کر معلوم ہوتا ہے ایسے کرداروں سے ہم بھی مل چکے ہیں اور شاید بچھڑ بھی چکے ہیں۔ ایسے ہی کرداروں میں سے ایک

Read more

ائر پورٹ کا ایک منظر

نوٹ : اپنے ایک سفری بیگ سے سامان نکال رہا تھا تو ایک پرانی تحریر کے کچھ صفحات سامنے آ گئے۔ یہ کسی ائرپورٹ پر انتظار کی کیفیت میں کاغذ پر لکھے گئے ہیں۔ کچھ صفحے گم ہو گئے ہیں مگر سوچا کہ جو لکھا ہوا ہے اسے ٹائپ کرتا ہوں اور احباب کے سامنے رکھتا ہوں کہ کیا کوئی منظر سامنے آتا ہے؟ یہ علم نہیں کہ یہ کون سا ائرپورٹ ہے، مگر اس کا جاننا ضروری بھی نہیں

Read more

کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار؟

ہمارے سیاستدانوں میں یہ خیال یا خوش فہمی، عقیدے کی حد تک پختگی اختیار کرچکی ہے کہ تمام مسائل کا حل انھی کی ذات سے وابستہ ہے مگر شرط یہ ہے کہ انھیں اقتدار اور اختیار تاحیات حاصل رہے۔ سابق صدر فاروق لغاری نے ایک طویل سیاسی زندگی گزاری اور پاکستان کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہوئے۔ مگر صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ملت پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی مگر وہ کامیابی حاصل

Read more

ون چائنا پالیسی کے خلاف امریکی مداخلت پر چین کا سخت ردعمل

دنیا اس وقت امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے تنازع پر شدید تحفظات کا شکار ہے۔ تائیوان کو اس امر پر اکسایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آزادی کا اعلان کردے لیکن تائیوان کے عوام کی بڑی تعداد اس وقت اپنی صدر تاسائی ون سے متفق اور اعلان آزادی سے اجتناب کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تائیوان ایک آزاد اور خود مختاری ملک ہے (تائیوان اقوام متحدہ کا رکن ملک نہیں ) ، خیال

Read more

صفدر ھمدانی کا کوئی ثانی نہیں

محترم صفدر ہمدانی ایک زندہ دل ادبی شخصیت ہی نہیں، ایک جیتی جاگتی محفل اور متحرک ادارہ بھی ہیں۔ ادب، ثقافت، صحافت، براڈ کاسٹنگ، صدا کاری، تحقیق، مرثیہ خوانی، ریڈیو اکیڈمی کے استاد اور سفر نامہ نگاری کی دنیا میں انہوں نے جو نام، مقام اور احترام کمایا ہے، وہ ہماری تاریخ کا ایک تابناک باب ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ادب، ابلاغیات اور براڈ کاسٹنگ کے جن جن شعبوں میں محترم صفدر ہمدانی صاحب

Read more

عربی سے طب تک(7)

اسحٰق واحد منگلا سکول میں مجھ سے دو سال آگے تھا۔ وہ سکول کے فنکشنز میں اکثر تقریر کیا کرتا تھا۔ اس میں بلا کی خود اعتمادی تھی۔ وہ آواز کے زیر و بم کا استعمال خوب جانتا تھا۔ اپنے جذبات کے اظہار میں تندی و تیزی اس کا درجہ کمال تھے۔ میں کالج پہنچا تو وہ اس وقت بی اے کے آخری سال میں تھا۔ کالج آنا جانا اکٹھے ہو تا تھا۔ اگرچہ وہ کالج میں ادبی سرگرمیوں میں

Read more

ترقی کا نیا منظرنامہ

ابھی حال ہی میں چین کی جانب سے ایک عالمی ترقیاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کا مقصد ترقی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانا ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دستاویز اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پیش رفت اور چیلنجوں کا تجزیہ کرتی ہے، عالمی ترقی کے منظرنامے کو بیان کرتی ہے، ترقی کے بنیادی تصورات، بنیادی اصولوں، نفاذ کے راستے، اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو

Read more

قرضے، مہنگائی اور نظام کی ناکامی

ہمارا وطن پاکستان ان دنوں خوفناک معاشی بحران کی دلدل میں دھنسا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ملکی کرنسی کی قدر روزانہ کی بنیادوں پر کم ہو رہی ہے، جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی خزانہ اس حد تک خالی ہو چکا ہے کہ چند ماہ کی تنخواہوں کے سوا کچھ نہیں بچا۔ سرمایہ دارانہ ممالک کے معیشت دان اور معاشی تجزیہ کار پیش گوئی کر رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا

Read more

العجل تو کہتے ہیں، آ گئے تو کیا ہو گا؟

سردیاں اب ہمارے ملک میں کم ہی ٹھہرتی ہیں۔ اور جتنی ہوتی ہیں، وہ بھی خشک اور سموگ میں لپٹی ہوئی۔ گرمی چھ سے نو مہینوں تک پھیل چکی ہیں اور بہار اور خزاں کے موسم ویسے ہی انسانوں کی نادانیوں میں گم ہوتے جا رہے ہیں۔ اور اگلے کچھ سالوں میں شاید ہم یہ کہنے کے قابل نہیں رہیں گے کہ پاکستان الحمدللہ چار موسموں سے نوازا ہوا ہے۔ گرما طویل ہو رہا ہے اور بارشیں روٹھ رہی ہیں۔

Read more

اے این پی کا دانشمندانہ فیصلہ

مرکز میں عمران خان کی حکومت جانے کے بعد بلوچستان اور پنجاب کے گورنرز بدل دیے گئے یا ری شفلڈ ہو گئے لیکن خیبر پشتونخوا اور سندھ میں ہنوز کوئی گورنر تعینات نہیں کیا گیا۔ خیبر پشتونخوا تب سے اب تک یہ عندیہ ملتا رہا کہ اے این پی کے میاں افتخار کو صوبے کا گورنر بنایا جائے گا۔ لیکن اس بات کی تصدیق نہ خود میاں افتخار نے کی تھی اور نہ اے این پی کئی کسی ترجمان نے

Read more

عقدۂ سائنس اور وقت – بمعنی عقیدۂ اسلام

سائنس اور وقت کے بارے میں انسان کو جو عقدہ، مخمصہ یا معمہ رہتا چلا آ رہا ہے، وہ یہ ہے کہ آیا سائنس اور وقت کسی خودکار عمل وقوع کا نتیجہ ہیں یا یہ کسی غیبی قوت کی سوچی سمجھی حکمت پر مبنی عملداری کے طے کردہ محاسن ہیں؟ اس بابت جواب کے حتمی معنی اب تک اس بنا پر معلوم نہیں کیے جا سکتے ہیں کہ عقدہ یا معمہ چونکہ ہمیشہ انسانی منطق یا عقلیت کو لاحق ہوتا

Read more

قربانی کے جانور اور لمپی سکن وائرس

عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگ جاتی ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کے جانور فروخت کے لئے لائے جاتے ہیں اتنی بڑی تعداد میں مویشیوں کی نقل و حمل سے جانوروں کی بیماریاں مثلاً کانگو، چیچڑ بخار اور لمپی سکن بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ اسی لئے محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں میں داخلے،

Read more

کامیابی اور ملازمت

انسان کی فطرت ہے کامیابی کو گہرائی سے دیکھتا ہے اور کامیاب ہونے کے لیے اس کے دل میں تڑپ ضرور رہتی ہے اب کچھ لوگ کامیابی کو ایک رخ سے دیکھتے ہیں جب کہ کچھ تصویر کا دوسرا رخ نہیں دیکھتے۔ ہمارے معاشرے کے نوجوان دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے پاس مال و دولت ہے یہ ہی کامیاب لوگ ہیں۔ آپ کتابیں اٹھا کر دیکھیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو کلپس دیکھ لیں، جو جتنا امیر ہو

Read more

تحریک طالبان پاکستان امن مذاکرات اور چیلنجز

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ وہ ٹھیک سمت میں اور حوصلہ افزا جا رہے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو اس عمل کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں، یہ جان کر تسلی ہوگی کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ”غیر معینہ مدت کے لیے“ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات

Read more

بیوگا کی حقیقی جہد مسلسل

کارخانوں، سرکاری محکموں اور اداروں میں یونینوں یا تنظیموں کی موجودگی نئی نہیں۔ ان تنظیموں کے نمائندے تجارتی اداروں کے ساتھ ساتھ ریاستی محکموں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ رکاوٹ بنے رہے ہیں۔ یہی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے یونینز ہیں جس نے دنیا بھر میں محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے انتھک جدوجہد سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اٹھارہویں صدی میں برطانیہ میں محنت کشوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے طبقاتی نظام اور

Read more

علم کا روشن ستارہ مفتی محمد نعیم کی دینی خدمات

سندھ وہ دھرتی ہے جس نے بہت بڑے والی اللہ، عالم، شیوخ، ہیروز، پیر، سپوتوں کو جنم دیا ہے جن کی خدمات سے دھرتی آج بھی اپنے سپوتوں پر ناز کرتی ہے۔ ایسی شخصیات جنہوں نے اپنی زندگی کا نصب العین اسلام کی تبلیغ، خلق خدمت اور فقیری میں وقف کردی۔ مفتی محمد نعیم رح کی شخصیت بھی ان میں شامل ہے جنہوں نے اپنی زندگی کی شمع روشن کی، اپنے حصہ کا چراغ جلایا، جس سے پاکستان اور دنیا

Read more