طاہر ایوب: معذورافراد کے حقوق کے علم بردار

ہری پور کے سماجی کارکن طاہر ایوب خود معذور ہیں لیکن معذور افراد کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ طاہر ایوب کوٹ نجیب اللہ ہری پور کے رہائشی ہیں۔ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں، ہمت نہیں ہاری، زندگی جہد مسلسل کی طرع کاٹ رہے ہیں۔ معاشرہ پر بوجھ بننے کی بجائے محنت مزدوری اور اب سرکاری نوکری کرکے باعزت روزی کمارہے ہیں۔ سماجی کارکن کی حیثیت سے معذور افراد کاسہارا بنے ہوئے ہیں۔ ابھی تک سینکڑوں معذور افراد میں وہیل

Read more

سازشی نظریات اور حقیقی گارڈ آف آنر

دنیا میں تین طرح کی سوچ کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں۔ پہلے وہ جو سنی سنائی بات پہ یقین کر لیتے ہیں، دوسرے وہ جو منطق تلاش کرتے ہیں اور تصدیق کرنے کے بعد مانتے ہیں، تیسرے وہ جو سنتے ہیں، دیکھتے ہیں مگر یقین نہیں کرتے جب تک کہ خود ان پر نہ بیتے۔ ‌ہمارے ملک کے 70 فیصد عوام کا تعلق تیسری قسم سے ہے۔ ہم لوگ کسی کامیاب انسان کی کامیابی کو قبول نہیں کرتے۔ بجائے

Read more

پاکستان کی پست شرح خواندگی: حل کیوبا سے سیکھیے

ہم اپنی روز مرہ زندگی میں لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت پر کتنا انحصار کرتے ہیں شاید ہمیں اس کا اندازہ نہ ہو۔ اخباروں میں تبصرے اور تجزیے پڑھ کر ملکی و عالمی حالات سے باخبر رہنا ہو یا حاضری رجسٹر میں اپنے نام کا اندراج کرنا، سائنس کے پیچیدہ مضامین کو سمجھنا ہو یا رجسٹری وصول کرنے کے بعد رسید پر دستخط کرنا، ہر جگہ لکھنے اور پڑھنے کی یہ صلاحیت ہی استعما ل ہوتی ہے۔ عام طور ان

Read more

چوہدراہٹ کس کی

ہم ایک سرکاری سکول سے فارغ التحصیل ہیں، اس زمانے میں سرکاری سکولوں کی روایت تھی کہ وہ نویں اور دسویں جماعت کے قابل طالب علموں کی ایک علیحدہ کلاس بنا کر تعلیم دیتے تھے۔ ہمارے ساتھ بھی قسمت نے یہ کھیل کھیلا اور ہم بھی اس کلاس کا حصہ بن گئے، حالانکہ وضع قطع سے ہم ویسے نظر نہیں آتے تھے۔ ایک دن جب ہمارے استاد تشریف نا لائے تو ہماری ساری جماعت جو اس زمانے میں سکول کے

Read more

واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ: کیا عمران خان بھی مودی کا یار ہے؟

یہ بھلا کیسے ممکن ہے کہ یار بیلی مل بیٹھیں اور گفتگو کا رخ پھرتے پھراتے نیرنگی سیاست کی جانب نہ ہو جائے۔ دو دن ہوتے ہیں جب ہم تین دوست مل بیٹھے۔ یادوں کی پٹاری سے گئے دنوں کے قصے نکل کر سامنے آتے گئے اور ہم ان سے وابستہ ”شرارتوں“ سے لطف اٹھاتے رہے۔ بات چل نکلی تو بچھڑے ساتھیوں سے جڑی یادیں قطار در قطار سامنے آتی چلی گئیں۔ گاہے کسی واقعہ کی یاددہانی پہ قہقہے بلند ہوتے، گاہے شرارتی مسکراہٹ لبوں پہ پھیل جاتی۔ بیتے دنوں کی یاد دہانی سے ماحول نہ صرف خوشگوار ہو چلا تھا بلکہ چہروں پہ خوشی کے دیے بھی تمتما اٹھے تھے۔ نہ جانے کیسے یادوں سے حظ کشید کرتے بات سیاست سے ہوتے ہوئے خان سرکار کی کارکردگی جانب مڑ گئی۔

سماجی طور پہ متحرک، فعال سیاسی کارکن اور ہمارے دوست ملک محمد عامر نے خان سرکار کی اب تک کی کارکردگی کے بخیے ادھیڑتے ہوئے روایتی الزام کا سہارا لیا کہ خان سرکار ”مودی کے یار“ کا کردار نبھانے چلی ہے۔ حیرت سے جب ہم ان کا منہ تکنے لگے، تب انہوں نے اپنے لگائے الزام کے اجمال کی تفصیل کچھ یوں بیان کی کہ: ”خان سرکار نے بھارت کو واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان سے تجارت کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان بھی اس روز کیا گیا جس دن کشمیری ’یوم شہداء کشمیر‘ منا رہے تھے۔ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہنے لگے کہ ایک طرف خان سرکار کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے خود کو دنیا بھر میں کشمیریوں کا سفیر گردانتی ہے تو دوسری جانب کشمیریوں پہ جبراً قابض بھارت کو غیر مشروط تجارت کی آزادی دیے جا رہی ہے۔ یہ دوہرا اور منافقانہ طرز عمل کیوں؟“

Read more

بلی کا ریپ: انفرادی فعل یا قوم کی کوتاہی؟

یہ ایک بہت ثقیل اور سچی کہانی ہے، افسانہ نہیں ہے۔ یہ کہانی آج سے صرف بارہ سال پہلے 2008 میں یورپ کے ایک بہت ترقی یافتہ اور اہم ملک آسٹریا میں سامنے آئی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جوزف نامی ایک شخص نے 1984 میں اپنی اٹھارہ برس کی سگی بیٹی الزبتھ کو اپنے گھر کے تہہ خانے میں بند کر دیا اور چوبیس سال تک بند رکھا۔ اس نے پولیس میں بیٹی کے گم ہونے کی رپورٹ

Read more

پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی ہراس کتنا سنگین مسئلہ ہے؟

پاکستان میں اگرچہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویمن پروٹیکشن ایکٹ جیسے قوانین بنائے گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں ہونے والی جنسی زیادتی یا ہراسانی کے سدباب کے لیے یہاں کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

Read more

سی پیک کریڈٹ کا تنازعہ

گزشتہ دو برس سے بہت سوچ بچار کے بعد دریافت یہ کیا ہے کہ بقول جون ایلیا ’’عمرگزاردی گئی‘‘ ہے۔جو بچی ہے اسے بتانے کے لئے رزق کمانا ضروری ہے اور مجھے اس ضمن میں لکھنے اور بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں۔ٹھنڈے دل سے ’’سیف-سیف‘‘ موضوعات پر لہٰذا ڈنگ ٹپائو کالم لکھو۔خود کو دانشور یا ہیرو ثابت کرنے کے خبط سے گریز بھی لازمی ہے۔چند واقعات مگر رونما ہوجاتے ہیںجو دل کو بے قرار بنادیتے ہیں۔ان کے بارے

Read more

نئے پاکستان کا کیا بنے گا۔ ۔ ۔

تاریخ سے شغف رکھنے والا پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو ڈاکٹر مبارک علی جیسے مورخ کے نام سے ناآشنا ہو۔ ڈاکٹر مبارک علی نے اپنی کتاب ”بدلتی ہوئی تاریخ“ میں انسانی جتھوں اور ان کے سیاسی استعمال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہنا آرنڈٹ نے اپنی کتاب (Origins of Totalitarianism) میں جدید زمانہ میں مجمع کے بارے میں لکھا ہے کہ بیسویں صدی میں یورپ میں جو آمرانہ حکومتیں پیدا ہوئیں ان میں مجمع کا

Read more

پاکستان کا سیاسی کلچر: اقدار کی بجائے ہوس اقتدار کا عکاس

سیاسی کلچر کا مطالعہ کسی خاص قوم کے عمومی مزاج اور سیاسی رویوں کا مطالعہ ہے۔ سیاسی کلچر ان قواعد، تصوارت، عقائد اور اجتماعی رویوں سے عبارت ہوتا ہے جن کا تعلق سیاسی طرز عمل سے ہو۔ اس میں ایسے تمام ادارے، طور طریقے، طرز عمل، رسوم و رواجات، عقائد و اقدار اور اجتماعی تاثرات شامل ہوتے ہیں جو کسی مخصوص معاشرے کی شناخت ہوں۔ ممتاز ماہرین سیاسیات گبریل آلمنڈ (Gabriel A۔ Almond) اور سڈنی وربا (Sidney Verba) سیاسی ثقافت

Read more

کورونا وائرس کے حوالے سے درست فیصلے!

یہ واقعی بڑی خبر ہے کہ کورونا وباجس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور قریباً 6 لاکھ 56 ہزار 680 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 5865 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن اب ہلاکتیں تھمنے لگی ہیں، پنجاب میں کئی ماہ بعد پیر کو کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اس پر حکمران جماعت کے عمائدین اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں اور یہ ڈفلی بھی بجائی جا رہی ہے کہ اپوزیشن کی

Read more

بابا جی! اک بہشتی دروازہ اور چاہئے

 ادھر خلق خدا بے حال ہو چکی۔ زبان حال سے یوں پکار رہی ہے۔ یہ رات کی طوالت اور بے خوابی کا ہی مسئلہ نہیں، ذرا میری تقدیر کی خبر لائو۔ وہ کہاں سوئی پڑی ہے ؟مجھے آلو 80 روپے کلو ملتے ہیں۔ کچھ نیک بخت زرعی زمین 20 روپے مرلہ پاتے ہیں۔ مجھے نوکری سے جواب ہو چکا ہے۔ کچھ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی 32 لاکھ ماہوار کی نوکری لئے بیٹھے ہیں۔ کچھ مردوں کو تدفین کی جگہ

Read more

کس چہیتے کے خلاف وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا؟

”کپتان“ نے اپنے ”وسیم اکرم پلس“ کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف انہیں اپنے معاملات درست کرنے کے لئے ’آخری وارننگ‘ دے دی ہے، یوں لاہور کا ”رنگ روڈ سکینڈل“ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاسی بقا کے لئے ٹیسٹ کیس بن گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ بزدار پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Read more

رجائیت کی پیام بر۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم

ڈاکٹر نگہت نسیم کا شمار ادو شعروادب کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔ اردو شاعری سے بھی پہلے انھوں نے اردو افسانے میں اپنے تخلیقی جوہر دکھائے۔ فرد اور معاشرے کی نفسیات پر گہری نظر رکھنے کے باعث ان کی تحریروں میں شعور اور لاشعور کی گرہیں کھلتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے افسانوں کے کردار افسانوی دنیا کی بجائے حقیقی دنیا کے کردار ہیں جو اردگرد کے ماحول سے کشید کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم کی شاعری میں

Read more

حزب اختلاف کی سیاست کا مخمصہ

پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاست مجموعی طور پر محازآرائی، ایک دوسرے کی حکومتوں کو قبول نہ کرنا، حکومتوں کو گرانا، کمزورکرنا اور الزام تراشی، کردار کشی سمیت اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ مل کر غیر جمہوری کھیل سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کھیل میں کوئی ایک سیاسی جماعت ملوث نہیں بلکہ تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے اپنے سیاسی ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف منفی کھیل کھیلتی رہی ہیں۔ حزب اختلاف جمہوریت سے جڑے نظام میں مستقبل کی حکومت ہوتی

Read more

وسائل کی موجودگی میں افلاس کی شکار قوم

ملک میں مخصوص مفادات رکھنے والے گروہ کا قومی مفادات پر شب خون پچھلی سات دہائیوں سے جاری ہے۔ اختیارات کے کلی حصول کے لیے آئین کی معطلی، اس میں من مانے رد و بدل سے لے کر منتخب وزرائے اعظم کے قتل اور ملک بدری جیسے اقدامات پاکستان کی عوام کے ذہنوں اور دلوں پر نقش ہیں۔ اس گروہ کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، لیکن، آئین و قانون کی پامالی کا مشن تسلسل سے جاری رہتا ہے۔ ملک کی

Read more

علاقائی صحافت ’مسائل کا حل‘ وقت کی ضرورت!

قلم انسانی تہذیب کے ارتقاء کی خشت اول ہے قلم علم اشیاء کی جہاں گیری کی وجہ سے افضل ہے متاع لوح و قلم جسے مل جائے اس کی دولت قارون کے خزانے سے بہترہے۔ قرآن پاک کی سورہ القلم میں اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھائی اللہ تعالیٰ نے قلم کو علم کی اشاعت کا ذریعہ بنایا ہے اس لئے صاحب قلم کو ناموس قلم کا ہر حال میں لحاظ و پاس رکھنا چاہیے اور قلم سے اخلاق

Read more

کیا نواز شریف خاموشی توڑ پائیں گے؟

لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت کے بارے میں سنسنی خیز میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیوں سے واضح ہورہا ہے کہ ملک میں تصادم کی فضا مسلسل گمبھیر ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے لاہور میں ایک ملاقات کے بعد موجودہ حکومت کو ملک و قوم کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔  اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی میں فنانشل ایکشن

Read more

پاکستان میں اظہار پر کڑی پابندیاں

لکھنا چاہتا تھا کہ ایک کامیاب سفارتکار ناکام صدر کیوں ثابت ہوا۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان مقتدرہ کی چوائس اس لیے تھے کہ وہ عالمی برادری میں اپنے سفارتی تجربے کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے بغیر لگی لپٹی کہ یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں کہ وہ ناکام ترین صدر ثابت ہوئے۔ مگر اس وقت ذہن میں جو موضوع کچوکے لگا رہا ہے وہ ہے پاکستان میں اظہار پر کڑی پابندیاں۔ صدر

Read more

ترقی کی امید دیوانے کا خواب

محصولات یعنی ٹیکسز کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹیکسز چاہے براہ راست ہوں یا پھر بالواسطہ دونوں ہی ریاست اور حکومت کو چلانے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کسی بھی معیشت کو رواں دواں رکھنے کے لئے ذرائع آسمان سے نہیں اترتے۔ اس لیے عوام جو کچھ کماتے ہیں چاہے وہ تنخواہ دار ہوں، تاجر ہوں، سرمایہ دار ہوں زمین دار ہوں، کمپنیاں یا فیکٹریاں ہو یعنی ہر وہ شخص جو ٹیکس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اس سے ٹیکس وصول کیا جانا چاہیے۔ لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔

کسی بھی معاشرے کی یہ ایک بہت بڑی خرابی ہے کہ وہاں کے عوام ٹیکس کی چوری کریں اور اپنی قابل ٹیکس آمدنی کو ظاہر نہ کریں۔ دنیا کا کوئی بھی ملک چاہے وہ ترقی یافتہ ہو یا پس ماندہ ایسا نہیں ہے جہاں سو فی صد عوام ریاست کو ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہوں۔

Read more

یک نہ شد دو شد

یہ کہاوت سب سے پہلے میں نے اپنے والد صاحب سے تب سنی جب وہ کسی کو ڈانٹ رہے تھے۔ میں سمجھا شاید یہ بھی اپنی نوعیت کا ”ہندکو“ زبان میں کوئی خاص جملہ ہے۔ جو کوئی خاص مفہوم رکھتا ہے، جس کا جاننا شاید مضر ہو، اس لئے کسی سے پوچھنے کی جرات نہ کر سکا۔ پھر اس کے بعد بھی کسی نہ کسی موقع پر یہ کہاوت سننے کو ملتی، پھر ایک دور وہ بھی آیا جب مجھے پہلی دفعہ اس کا مفہوم سمجھ آیا اور پھر ترقی ہوئی اور پس منظر بھی سمجھ آ گیا۔ لیکن ایک آخری مسئلہ یہ باقی رہا وہ یہ کہ اس کہاوت کے فٹ کرنے تجربہ کب ہوگا۔ لیکن رفتہ رفتہ یہ دن بھی نصیب ہوا۔ وہ اس طرح کہ تبدیلی کے سونامی کی ڈھیر ساری مہربانیوں نے یہ موقع فراہم کیا اور کیا خوب کیا۔

آپ کو یاد ہو تو ہماری وزارت اطلاعات پر بڑے منجھے ہوئے لوگ گزشتہ 2 برس میں دیکھنے کو ملے، یا یوں سمجھ لیجیے کہ وزارت اطلاعات بڑی نکھری نکھری لگی۔ ڈاکٹر صاحبہ کے تو کیا کہنے۔ لیکن ان سے پہلے بھی ایک مایہ ناز شخصیت جو اس وزارت کا حسن رہی ہم ان کی بات کر رہے ہیں۔ اللہ کا کرنا کہ وزارت اطلاعات کی جان ان سے چھوٹ گئی۔ ہم نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ہمیں کہیں سے اڑتی اڑتی خبر ملی کہ اب محترم ہماری سائنس کو سہارا دینے جا رہے ہیں، محترم نے عہدہ سنبھالا اور یوں لگا کہ فرما رہے ہوں ”ہور کوئی ساڈے لائق خدمت“ بس پھر کیا تھا آخر اس سائنس کو بھی تو چار چاند لگنے تھے، سو لگ گئے۔

Read more

پشتونوں کا معاشی قتل عام جاری ہے

چمن بارڈر پر تاجروں کا دھرنا پچاس روز بعد بھی جاری ہے۔ اور سرحد ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لئے بند ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی تاجروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت بارڈر پار کرنے پر پاسپورٹ کی طلبی کا فیصلہ واپس لے۔ اور آمد و رفت کو آسان بنایا جائے۔ تاجروں کو بیجا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ غیر قانونی ٹیکسز نہ لگائے جائیں۔

باب دوستی پاک افغان سرحد پر دوسرا بڑا گیٹ ہے جس پر روزانہ 25 سے 30 ہزار مقامی لوگ سرحد عبور کرتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ 1500 کنٹینرز اور مال بردار گاڑیاں ایک دوسرے ملک داخل ہوتے ہیں۔

Read more

”انٹرنیٹ ہی بند کر دیجئے“

دنیا دن بہ دن ترقی کرتی جا رہی ہے اور آج کل جدید ٹیکنالوجیز کے دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظرانداز نہیں جا سکتا۔ جہاں ہم دنیا کے قریب ہوئے ہیں وہیں ہم اپنوں سے دور بھی ہوئے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ اگر کسی سے رابطہ کرنا ہے تو ہفتوں یا مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، وہیں آج کل ایک کلک یا ایک انگوٹھے کی دوری پر سب کام ہیں۔ جیسے وبا کے دنوں میں

Read more

جویوں ہوتا تو کیا ہوتا

چونکہ سوچنے پر ابھی تک ٹیکس نہیں لگا اس لیے دفتری اور دوسرے فارغ اوقات میں ہمارا یہی مشغلہ ہے۔ دراصل سیدھی سادی چیزیں ہمیں ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔ اس لیے اکثر ایسے فلسفے سنتے وقت ہم آنکھیں کان اور دماغ بند کرلیتے ہیں۔ بہرحال ہمیں وقت ملے یا نہ ملے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ پرانے فلسفوں کو نئے زاویے سے دیکھا جائے۔ کبھی کبھار یہ کوشش کامیاب بھی ہو جاتی ہے۔ ورنہ اکثر تو یہی ہوتا ہے کہ

Read more

رشوت بڑی کہ ٹیکس

بات ہے یقین کی، وگرنہ قانونی طریقہ کار ہی بڑا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں بھی ٹیکسز کی بھرمار ہے، ہمارے ملک کی ایک بڑی تعداد اپنی آمدن سے بڑھ کر سیلز ٹیکس، پی ٹی وی ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، موبائل ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، سروسز ٹیکس، ذرائع آ مد و رفت ٹیکس، ذرائع ابلاغ ٹیکس بلکہ اب تو شادی ٹیکس اور پتا نہیں کون کون سے ٹیکس ادا کر رہی ہے۔ جبکہ بہت کم لوگ ہیں جو

Read more

امریکہ اورکنیڈا سے پاکستان بھیجی گئی امداد حاصل کرنے کا طریقہ

انسان جہاں پیدا ہوتا ہے اس جگہ سے محبت ایک فطری عمل ہے اسے نہ تو کوئی طاقت کے زور پر چھین سکتا ہے اور نہ کسی ظلم یا جبر کے ذریعے۔ اچھے مستقبل اور بہتر روزگار کی کوشش کون نہیں کرتا اور جب کوئی اس کوشش میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف وہ اپنے فیملی کی مدد کرتا ہے بلکہ اپنے ملک اور اس میں رہنے والے تمام شہریوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ پاکستان

Read more

آیا صوفیا: تبصرہ بر مضمون سید مجاہد علی صاحب

مسجد آیا صوفیہ کی ”بطور مسجد بحالی“ یقیناً کئی لوگوں کے لئے باعث آزردگی ہوئی ہے۔ عیسائیوں کے متبرک مقام کو فاتح استنبول کے اس جگہ کو مسجد بنانے پر زخم لگا تھا اس پر محترم اتاترک صاحب نے اسے میوزیم قرار دے کرجو مرہم رکھا تھا اس کو اردگان نے پھر ہٹا دیا ہے۔ لیکن غیر عیسائی یا غیر دینی حلقے اور خاص طور پر فرنچ لابی کے یورپین اس کی مخالفت کسی اور وجہ سے کر رہے ہیں۔

Read more

قصہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی ’متنازع‘ تعیناتی کا

انجینئر ضیاء الرحمن صاحب جنوری 2020 سے ہی کراچی میں تعینات ہیں، ابتداء سال میں ان کی خدمات سندھ حکومت نے حاصل کی اور وہ بطور او ایس ڈی سندھ میں سات ماہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی پیشہ روانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں ڈی سی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اور پھر یہ بات مدنظر رہے کہ انجینئر ضیاء الرحمن کی بیرون صوبہ یہ کوئی پہلی پوسٹنگ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل وہ کے

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور احترام آدمیت

نیب یعنی۔ ”قومی احتساب بیورو“ میرا موضوع نہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں یاد دلایا کہ یہ ادارہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بنا جو اس وقت سے ”سیاسی انجینئرنگ“ کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ خیال آتا ہے کہ جب سیاستدانوں نے کئی مہینوں کی محنت اور مشاورت سے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے آمر پرویز مشرف کے تمام قوانین، ضابطوں اور آئینی ترامیم کو دستور سے خارج کر دیا تو ”نیب“ کو کس مصلحت کے

Read more

شہر دل فریب کوئٹہ کے سفر

چچا مرحوم کوئٹہ سے بمع اہل و عیال جب کراچی منتقل ہوئے تو گھر کی رونق میں اضافہ ہو گیا۔ اور ہوتا بھی کیوں نا، چچا مرحوم کے بڑے صاحب زادے برادر عزیز محمود زیدی جو میرے ہم عمر ہیں، کی رفاقت جو میسر آ گئی تھی۔ کھیل کود ہو، سودا سلف لانا ہو یا سائیکل پر سیریں ہوں۔ دونوں بھائیوں کی جوڑی ساتھ ہوتی تھی۔ کوئٹہ کی ٹھنڈ کے اور دیگر قصے بھی برادر عزیز محمود وقتاً فوقتاً گوش

Read more

حلقہ ارباب ذوق ساہیوال، اردو کا مستقبل اور اکیسویں صدی

جولائی کا مہینہ میرے لئے کئی برسوں سے اہم رہا ہے کہ اسی مہینے میں ”اردو محفل“ اپنی سالگرہ مناتی ہے۔ اس برس اس میں ایک اور اضافہ ہو گیا کہ آج بروز اکیس جولائی ”حلقہ ارباب ذوق ساہیوال“ اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ سن 2019 ء کے یہی شب و روز تھے۔ کام و دہن کی مصروفیات بھی ساتھ ساتھ تھیں اور ادب سے لگاؤ بھی ایک ٹک چین سے بیٹھنے نہیں دیتا تھا۔ ساہیوال کی ادبی فضا

Read more

لاک ڈاؤن والے بارہ ہزار

عنایا نے گھر کے دروازے سے ہوتے ہی زور سے سلام کیا ہی تھا کہ اماں نے اسے زور سے گلے لگایا۔ ارے اماں رکیں باہر سے آئی ہوں ہاتھ منہ دھو کر آتی ہوں پتہ تو ہے آپ کو وبا کا۔ ارے بیٹی بھلا ہو اس موئی بلا کا اماں بلا نہیں وبا ہاں ہاں وہی وبا کا۔ ادھر آ تجھے ایک خوشی کی بات بتاؤں، ایساکیا ہوگیا اماں جو آپ اتنی خوش ہیں؟ بیٹا آج مجھے 12 ہزار

Read more

ڈاکٹر پرویز ہودبھائی: عصر حاضر کے سقراط

جیسا کہ اس ملک کا رواج ہے کوئی بھی شعور رکھنے والا شخص یہاں سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا اگر حکومت آپ پر غداری کا فتویٰ نہ بھی عائد کرے تو بھی یہ فرض عوام پوری تندہی سے انجام دے دیتی ہے۔ ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ علمی اور ادبی حوالے سے ان کا تعارف لکھنا سورج کے آگے دیا رکھنے کے مترادف ہے لیکن پھر مختصراً بیان کرتی چلوں کہ ڈاکٹر صاحب دنیا

Read more

آزاد امریکہ کے قید خانے اتنے آباد کیوں ہیں؟

جب میری ملازمت امریکہ کی ایک جیل میں بطور منشیات کے عادی افراد کی تھرپسٹ کے ہوئی تو کرم فرمائی کے دعویدارایک حضرت نے کچھ تمسخر اور کچھ طنز سے فرمایا، ’’ضرور کام کیجیے وہاں۔ تاکہ آپ کے سوشل ورک سے متعلق آئیڈیلزم کا نشہ تو اترے‘‘۔ میں نے اس ملازمت کو کچھ خوف اور بے یقینی کے عالم میں شروع کیا۔ مگر آج میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ یہ ملازمت میری زندگی کا سب سے

Read more

آخر نون لیگ چاہتی کیا ہے؟

حزب اختلاف کے پلڑے میں نون لیگ کا وزن حکومت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ مڈ ٹرم انتخابات اور اس سے قبل انتخابی اصلاحات کے لیے جز وقتی تبدیلی کے فارمولے کی راہ میں رکاوٹ خود نون لیگ کا ایک صفحے پر نہ ہونا ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

جنسی تعلیم اور بیماریوں پر بات کرنا گناہ نہیں

میں نے کل سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ خبریں پڑھی ہیں۔ پہلی خبر پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا وہ بیان ہے کہ ”کتابوں کے ذریعے نئی نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہم ایسی کتابوں پر پابندی لگائیں گے (اس بیان کے بعد سو سے زائد کتابوں پر پابندی عائد کی جا چکی، میڈیا کے بقول) ۔“ دوسری خبر وطن عزیر کے سب سے مہنگے پرائیویٹ سکول کی پریس ریلیز ہے جس کے مطابق طلبا وہ کتب نا خریدیں جس میں تولید والا چیپٹر ہو۔

ہم پر پتا نہیں کس آسیب کا سایہ ہے کہ ہمیں ہر دن ایک نئی آزمائش سے پالا پڑتا ہے۔ آج کل ہم نے تمام مسائل کا ایک ہی حل نکال لیا ہے وہ ہے ”پابندی“ ۔ جو چیز ہمیں پسند نا آئے، اس پر پابندی لگا دو۔ خواہ وہ سوشل میڈیا کی کوئی ایپ ہو، گیم ہو یا کتاب

Read more

اسلامی میٹرس (ورژن 1.0) کی چنیدہ خصوصیات

۔ اس میں استعمال کردہ نینو سپرنگ ٹیکنالوجی کی بدولت نماز سے 20 منٹ قبل آپ کو اذان کے الارم سے اطلاع اور تنبیہ کی جائے گی۔ 10 منٹ پہلے آپ اپنے جسم میں بجلی کے جھٹکے محسوس کریں گے ؛ 5 منٹ پہلے میٹرس خود کار طریقہ سے آپ کو زمین پر پٹخ دے گا۔

2۔ میٹرس میں جی پی ایس، کمپاس، اور ریڈیو کنٹرولڈ گھڑی کی وجہ سے آپ کو اوقات نماز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ؛ یہ ایک خود کار طریقہ سے خود بخود ایڈجسٹ ہو جائے گا۔
3۔ میٹرس میں موجود کمپاس کی وجہ سے آپ اس میٹرس کو ایسے نہیں بچھا سکتے جس میں آپ کے پاؤں قبلہ رخ ہونے کا اندیشہ ہو۔

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کا غیرملکی ماہرین اور طلبا کے خلاف اقدام

گزشتہ ماہ 22 جون کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعہ نان امیگرنٹ ورک ویزہ کے حامل افراد کی سال رواں کے آخر تک امریکہ آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حکمنامہ کے تحت متاثر ہونے والے ویزوں میں بالخصوص ایچ ون بی شامل ہے جس کے تحت دس لاکھ سے زائد بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اورکئی ہزار پاکستانی ڈاکٹرز 1990 سے امریکہ میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ ایل ون ویزہ کے تحت

Read more

حالات کا کل ملا کر فٹے منہ ہی ہے

دو سال بعد آج کپتان کے قریبی قسمیہ کہتے ہیں کہ اسے کلبھوشن آرڈیننس کا پتہ نہیں تھا۔ پتہ کر کے بھی کیا کرنا تھا۔ وزیر اعظم بننا تھا بن گیا۔ بچپن کا شوق پورا ہو گیا۔
اس کے لیے کنٹینر گپ کام آئی کرسی پر پہنچ کر فٹ ہو گیا۔

اکانومی کا سائز اربوں ڈالر میں سکڑ کر رہ گیا ہے۔ دو ہزار سترہ سے موازنہ کریں تو پچاس ارب ڈالر کم ہوا ہے۔ دو ہزار اٹھارہ سے حساب لگائیں تو تیس ارب ڈالر کا فرق پڑا ہے۔ فی کس آمدنی میں سو ڈالر کی کمی آئی ہے۔

Read more

جان لیوا عارضے میں روح پرور معالجے کا تکمیلی احوال

محمد بلال کے رخصت ہوجانے کے بعد سر شام جب ہم جانے والے تھے تو باجی گریس آ گئیں، گوری، دبلی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھوں والی۔ چلتی پھرتی سی۔ آئی۔ اے۔ چند دن قبل اسی وجود ناتواں نے مریض کے لیے اس کے بچپن کے ایک دوست جو وہاں طالب علم تھا اور اس کی بیوی کا کینیڈا سے آنا جانا، ہوٹل میں قیام کے اخراجات دے کر انہیں تین دن کے لیے مریض کی دل

Read more

کراچی آپریشن: 1990 کی دہائی میں کراچی میں ہونے والے ’آپریشن بلیو فوکس‘ کی دل دہلا دینے والی داستان

سنہ 1992 میں کراچی میں شروع ہونے والے ’آپریشن بلیو فوکس‘ نے 90 کی دہائی کو اس شہر کے لیے ایک ایسی پرتشدد دہائی میں تبدیل کیا جس کے سائے آج بھی اس شہر کی گلیوں میں منڈلاتے ہیں۔

Read more

معراج محمد خان: روشنی کا مینار

معراج محمد خان بائیں بازوکی تحریک کے سرگرم کارکن تھے۔ انھوں نے کارل مارکس کے فلسفہ کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ قبول کیا اورایک غیر طبقاتی سماج کے قیام کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیا۔ ان کے بھائی منہاج محمد خان برنا ممبئی میں ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ دہلی میں تعلیم حاصل کی، برنا صاحب جدوجہد کا استعارہ تھے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ دہلی میں شرنارتھیوں کے داخلہ کے لیے ہڑتال کرائی۔

Read more

نانی کی داستان گوئی اور کھوئی والی گل

کمیپیوٹر پر اپنے پسندیدہ پرانے گانوں کی پلے لسٹ لگا کر میں نے کرسی کا رخ کھڑکی کی طرف کر لیا۔ شام کے دھندلکے میں برف سے ڈھکی سڑک۔ سڑک کے پار تالاب۔ ارد گرد گھومتی پگڈنڈی۔ ٹنڈ منڈ پودے موٹی برف کی تہہ میں دبے ہوئے اور گرتے ہوئے برف کے گالے عجب بہار دے رہے تھے۔ برف باری بوندا باندی میں بدل گئی۔ سڑک پر لگے اونچے کھمبے پر بلب روشن ہوگیا۔ گرتے ہوئے چمکتے موتی لگنے لگے۔

Read more

امریکہ اور چین تصادم کی راہ پر

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے گزشتہ ہفتے کے خطاب سے یہ آشکار ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری مسابقت کا میدان اب معیشت اور سفارت کاری نہیں بلکہ بدترین تصادم کی شکل اختیار کر رہا ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ پومپیو نے جو کچھ کہا اس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکی صدر بش نے کہا تھا کہ دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے

Read more

بیٹوں سے خوفزدہ مائیں

پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے اور نوجوان ماؤں کو مار رہے ہیں۔ کچھ ہی دن ہوئے ایک بزرگ اور غریب ماں احساس پروگرام سے ملنے والے 12 ہزار روپے مٹھی میں دبائے گھر جا رہی تھی کہ بیٹے نے یہ رقم چھین کر ماں کو قتل کر دیا۔ واقعہ معمولی نہیں۔ ماں اور بیٹے کی محبت پر ہزاروں سال سے لکھے گیت اور لوریاں جلانے جیسا سانحہ ہے۔ واقعہ نہیں ہمارے نوجوانوں کی نفسیات میں ایک بگاڑ کی نشاندہی سمجھیں۔

Read more

نیب کے دانت کون نکالے گا؟

پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو تاریخی فیصلہ دیا اس کا ”جواب الجواب“ آگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس مقبول باقر کے تحریر کردہ اس فیصلے میں نیب کو خاصا رگڑا لگایا اور فیصلے میں وہ باتیں کہی گئیں جو زبان زدعام ہیں کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور احتساب کا یہ ادارہ صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کو

Read more

رہبران قوم جب ”سیاستدان“ بن جائیں۔ ۔ ۔

پاکستان کے وجود میں آنے سے بہت پہلے سے لے کر 1958 تک کوئی رہنما ایسا نہیں تھا جو ”سیاستدان“ تھا۔ ہر رہنما سیدھا سادہ، سچا، مخلص اور نہایت دیانتدار رہبر رہنما کے علاوہ کسی بھی قسم کی ”سیاسی“ بیماری کا شکار نہیں تھا۔ ہر رہنما کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہوا کرتا تھا کہ وہ اپنا تن من دھن، اپنی قوم پر لٹا کر اگر اسے دنیا میں سرخ روئی سے ہمکنار کر سکتا ہے تو گویا اس

Read more

مسائل کا حل مشکل ہے، مگر ناممکن نہیں

آج کل میرے ذہن میں یہ بات ہے کہ ہم روٹین سے ہٹ کر کچھ ایسا لکھیں کہ جسے عام حالات میں کالم نویس اپنا موضوع نہیں بناتے اور وہ صرف لکھنے اور پڑھنے تک ہی محدود نہ ہو بل کہ اس سے ملک و ملت کے فائدے کا پہلو نکلتا ہو۔ مرے اس سے قبل کے دو کالموں کے بعد مرے قارئین نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ مسائل تو قریباً ہر ذی شعور پاکستانی جانتا ہے

Read more

گیتوں میں گندھی اردن کی ایک شام!

عجیب سا اشتہار تھا! ” آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے، دنیا کے نئے سات عجائبات کے چناؤ ميں حصہ لے کر اپنا ووٹ ڈالیے” ساتھ دی گئی فہرست میں ڈھیروں ڈھیر مقامات کے نام شامل تھے۔ ہم نے حیرت سے پڑھا اور سوچا، تو کیا وہ عجائبات قصہ پارینہ ہوئے؟ کوئز ٹیم کے کیپٹن ہونے کے ناطے بچپن کے تمام برس دنیا کے ساتوں عجائبات کا محل وقوع اور تفصیل یاد کرنے میں گزر گئے۔ جب ذہنی آزمائش کے

Read more

وادی نیلم کے باسیوں کی شکایات

کہتے ہیں کہ فیصلہ تو حکمرانوں نے کرنا ہے کہ وہ اس وادی کو کیسی معیشت اور کیسی معاشرت دینا چاہتے ہیں، کس طرح امن کی آشا لہرائیں گے، کس طرح عوام کو ریلیف دیں گے، کس طرح بھارتی بربریت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔ میں کہتا ہوں کہ اب یہ فیصلہ وادی نیلم کے باسیوں نے کرنا ہے کہ وہ کس طرح کی معیشت و معاشرت چاہتے ہیں، کس طرح امن، ترقی اور بھارتی بربریت سے چھٹکارا پائیں گے۔ وادی

Read more

پاک فوج سے محبت کی لازوال داستان

یہ بات حقیقت ہے کہ جنگیں افواج نہیں قومیں لڑا کرتی ہیں۔ پاکستان کے قیام کی بات ہو یا 1948 کے معرکے کی پاکستان کی غیور عوام نے پاک فوج کا ہمیشہ ساتھ دیا۔ 1965 کی جنگ میں لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ پر خصوصی طور پر فوج کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ 1971 کی جنگ میں عوام نے فوج کا بھرپور ساتھ دیا۔ 1999 کی کارگل کی جنگ میں ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے

Read more

مولوی حاجی احمد ملاح: قرآن مجید کے منظوم سندھی مترجم

سندھی ادب کا ”سنہرا دور“ تو کلہوڑا دور حکومت ( 1719 ء تا 1788 ء) کو کہا جاتا ہے، لیکن ”سومرا دور حکومت“ ( 1050 ء تا 1351 ء) وہ اہم ترین دور ہے، جو سندھی زبان کے تحریری ادب کا نقطۂ آغاز ہے، جہاں سے ہمیں سندھی زبان میں تحریری ادب کی اولین نشانیاں ملتی ہیں۔ البتہ صدری ذرائع سے سندھی ادب، نثر خواہ نظم میں اس سے بھی قدیم ہے۔ سومرا دور حکومت اس حوالے سے بھی اہم

Read more

ایلفی سے دنبے کی کھال چپکا کر بکرا بیچ دیا

عید الضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے مسلمان قربانی کے جانور خریدتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ قربانی کا جانور خوبصورت، تگڑا اور بغیر کسی عیب کے ہو، تاکہ دی جانے والی قربانی رب کے حضور قبول ہو جائے۔ عید الضحیٰ کے آتے ہی ایک خاص قسم کا ٹھگ باز گروہ بھی سرگرم ہوجاتا ہے جو عیب دار جانوروں کے عیب کسی نہ کسی طرح چھپا کر انھیں مہنگے داموں فروخت

Read more

بدعنوانی کا عفریت

کہا جانے لگا ہے کہ بدعنوانی ایک باقاعدہ متوازی معیشت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ البتہ یہ متوازی معیشت ملک کی عمومی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ کرنسی کو جامد کرتی ہے۔ ملک سے سرمائے کی منتقلی کو فروغ دیتی ہے۔ ہوس زر کے لیے مہمیز ثابت ہوتی ہے۔ بہت کم لوگوں کو امیر یا امیر سے امیر تر بنا تی ہے لیکن عام لوگوں کی جیبیں خالی کرتی چلی جاتی ہے۔ بدعنوانی کوئی نیا

Read more

سوشل میڈیا : دو دھاری تلوار

کسی بھی چیزکے دو رخ ہوا کرتے ہیں، مبثت اور منفی، انسان چاہے تو اسے گوہر نایاب حاصل کرے، یا تو اس کے استعمال سے زیست انگار بنا دے، کورونا نے دنیا کو ڈیجیٹل کر دیا، نظام تعلیم اب آن لائن کی طرف آرہا، منوں بھاری بستوں کی جگہ سوشیل میڈیا لے رہا، جدید ٹکینالوجی نے زیست سہل کر دی، شومئی قسمت ہم اس کے منفی استعمال سے معاشرہ کو بگاڑ رہے، دوسروں اور اپنی زندگی، اخلاقی آداب، تہذیب و

Read more

نیب اور کلبھوشن: حکومت کے لئے دو مشکل مراحل

’مائنس ون ‘نامی فلم کے کھڑکی توڑ رش کے بعد اسلام آباد میں دن دہاڑے ایک صحافی کے مبینہ اغوا کا ایک زور دار ڈرامہ اسٹیج کیا گیا۔ اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر پورا اترنے کے لئے قوانین کے 8 مسودوں پر مشاورت و مصالحت پر تیار ہے۔ اپوزیشن کی اشک شوئی کے لئے سوموار کی

Read more

کنوارے افسر کا ون پوائنٹ ایجنڈا

ایک کنوارے کا بار بار تیار ہو کر برد کھوا کے لئے متوقع سسرال کے سامنے پیش ہونا ایک جانگسل مرحلہ ہے۔ شادیوں کی تمام رسمیں ایک بار منائی جاتی ہیں لیکن یہ چلتی ہی جا رہی تھی۔ آج شاید پینتیسویں بار اسے گالیں رگڑا کر ان کے سامنے پیش ہونا تھا۔ پہلے حجام کے سامنے صم بکم ہو کر ایک گھنٹے تک بیٹھا رہا۔ چھوٹی بہن نے کہا تھا کہ جس مرد کو اپنی مردانگی پر شک ہوتا ہے

Read more

خوابوں کی راہ گزر

میری یاداشت ساتھ نہیں دے رہی کہ وہ کون سی تاریخ تھی لیکن اس شام ہم جس ہستی سے روشناس ہوئے تھے وہ بہت ہی عظیم اور عالی مرتبت تھی۔ کافی دیر تو ہم اس بات کا افسوس کرتے رہے کہ ان کے بارے میں ہم اتنے لاعلم کیوں تھے۔ خیر انہیں جاننے کی خوشی زیادہ تھی اس لئے وہ افسوس پر غالب آ گئی اور ہم سب یعنی میں عاطف اور صدف تاریخ کے اس ورق سے جو کچھ بھی کشید کر سکتے تھے وہ ہم نے کیا۔ ۔ ۔ کیا شاندار انسان تھے بی ایم کٹی صاحب۔

دبلے پتلے اور آنکھوں میں بلا کی ذہانت۔ اس شام شہر کے مختلف حلقوں سے وابستہ افراد جمع تھے۔ بائیں بازوں کے کارکنوں سے لے کر پیپلز پارٹی کی کئی نامی گرامی شخصیات، سول سوسائٹی کے کے سر گرم لوگ، مزدور تحریک سے وابستہ کئی مزدور لیڈر اور کئی جامعات کے پروفیسر اور ہم جیسے دیوانے لوگ۔ ۔ ۔ پی ایم اے ہاؤس کراچی میں بی ایم کٹی صاحب کے اعزاز میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا اور ان کے سبھی یار دوست اور مداح انہیں ان کی زندگی بھر کی جدوجہد پر شاندار خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔

Read more

بابائے قنوطیت – مکمل کالم

ہمارے ایک دوست ہیں جن کا اصل نام تو ہم آپ کو نہیں بتا سکتے تاہم آپ انہیں بابائے قنوطیت کہہ سکتے ہیں۔ آنجناب کا تعلق مشہور جرمن فلسفی شوپنہار کے قبیلے سے ہے۔ آپ کا پسندیدہ اور محبوب مشغلہ اس دنیا میں مایوسی اور نا امیدی پھیلانا ہے۔ اگر یہ شوپنہار کے زمانے میں زندہ ہوتے تو وہ مرد عاقل انہیں اپنا جانشین نامزد کر کے فوت ہوتا۔ کبھی کبھی تو ہمیں یوں لگتا ہے جیسے حضرت عزرائیل نے موصوف کو دنیا میں اپنا ڈائریکٹر مقرر کیا ہوا ہے، اس مسرت کے ساتھ کسی کی فوتیدگی کی اطلاع دیتے ہیں جیسے مرنے والے نے انہیں وصیت کی ہو کہ اس کی وفات پر بھنگڑا ڈالا جائے۔

Read more

کپتان: اس وقت مجھے بھٹکا دینا، جب سامنے منزل آ جائے

اس وقت پاکستان کی سیاست کو کم اور پاکستان میں رائج جمہوریت کو زیادہ خطرات نظر آ رہے ہیں۔ ہمارے اپوزیشن کے تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان سے ملک چلایا نہیں جا رہا ۔ دوسری طرف عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان کا ایک مسئلہ ہے کہ وہ اپنی ذات میں بہت ہی تنہا ہے۔ یہ بات بہت پرانی ہے۔ اکلوتے بیٹے اور اکیلے بھائی کی حیثیت  میں عمران خان اکیلا ہی رہا۔

پھر والدہ کی علالت میں بھی عمران کو اپنی بے چارگی کا بہت ہی احساس رہا اور اس ہی وجہ سے کپتان عمران خان نے اس بیماری کے علاج کے لیے ایک بڑا ہسپتال بنایا اور اصل حقیقت یہ ہے جب اپنی والدہ کے نام پر کینسر ہسپتال کا منصوبہ سوچا تو اس کو زیادہ حمایت نہ ملی۔ اسی کے اپنے کردار اور عالمی حیثیت میں ناموری کی وجہ سے ہسپتال کے لیے پلاٹ اس وقت کی سرکار نے دیا اور ان کو یقین تھا کہ یہ کام عمران خان کے لیے ممکن نہ ہوگا۔

Read more

ایمابی: کیا یہ دیومالائی مخلوق جاپان کو وبا سے بچائے گی؟

جاپان میں کچھ لوگ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو ایک جل پری نما تصوراتی مخلوق کی تصاویر بھیج رہے ہیں جبکہ جاپان کی حکومت نے بھی اس خاکے کے حامل پیغامات جاری کیے ہیں۔

Read more

عثمان بزدار کی بوری میں سوراخ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی بوری میں ہونیوالا سوراخ بندہوگیا ہے ہر گز نہیں‘متبادل کی تلاش جاری ہے‘ جلد یا تاخیر‘ عثمان بزدار کو جانا ہے‘ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کوئی مان رہا ہے کوئی نہیں مان رہا‘ سبھی سٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہے تاہم فیصلہ کن قوتوں اور شخصیات کسی ایک نام پر متفق نہیں ہورہے‘ وزیراعظم عمران خان نے بھی نا چاہتے ہوئے رضامندی ظاہر کر دی ہے

Read more

قلم کو ہتھکڑی … !

وقت گزرتے دیر نہیں لگتی ۔ سال پہلے 26 جولائی 2019ء کی بات ہے جب الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چیختی ، چنگھارتی اور شور مچاتی شہ سرخیوں کے ساتھ کسی حد تک یہ غیر متوقع خبر سامنے آئی کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جس میں باوردی اور بے وردی اہلکار شامل تھے ، کئی گاڑیوں میں سوار ہو کر رات گئے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے انتہائی

Read more

جون ایلیا سے محمد خالد تک

ہم نئی صدی کی پہلی دہائی کے نوآموزوں کو جون ایلیا سے تعارف 2002 میں یعنی ان کی وفات کے بعد ہوا۔ زیادہ عجیب نہیں لگا تھا کیوں کہ ہم خود نووارد تھے۔ تاہم نئے دیوانوں کے حلقے میں اظہار تاسف ضرور ہوا کہ ہم جہاں دیگر بڑے شعرا سے باخبر تھے وہاں جون سے بے خبر کیوں رہے۔ سلیم شہزاد اور عامر سہیل سے نئی نئی سنگت تھی، جون ہماری پہلی محبت بنے اور ثروت آخری۔ قصہ ختم۔ تقریباً

Read more

ہم سب کے مدیر کے نام کھلا خط!

محترم مدیر، ہمارا تیکھے پن کا شوق کچھ یوں ہے کہ چھٹتی نہیں یہ کافر منہ سے لگی ہوئی۔ چلیے، اتنا فائدہ تو ہوا کہ ہمارے کالم پہ آپ کے لعل وگوہر کی عنایت ہوئی۔  ہم نے اب تک "ہم سب” پر ایک سو پچانوے کالم لکھے اور آپ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ ستر فیصدی کالم ہم نے جھوٹے سماجی رویوں کا نقاب نوچتے ہوئے لکھے ہیں۔ سماج اور معاشرت کا زہر عورت کو کیا سے کیا بنا

Read more

پتہ نہیں ایک ڈرامہ ہے بس

کرونا وائرس نے ساری دنیا کے طول و غرض میں تباہی مچادی ہے۔ اس تباہی نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ ایک طرف انسانیت کے بچاؤ کے لئے ڈاکٹروں، نرسوں اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ جو دن رات کام کر رہے ہیں۔ اپنی زندگیاں داؤ پرلگائے ہوئے ہیں۔ ہر ملک میں ہزاروں کے تعداد میں میں زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں لیکن ان لوگوں کے زندگی کا مقصد انسانیت کا بچانا ہے۔ بہت سے

Read more

گورا رنگ

عظیم باکسر محمد علی کلے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے ایک دفعہ اپنی ماں سے پوچھا کہ ہر اچھی چیز سفید کیوں ہے۔ حضرت عیسی سنہری بالوں، نیلی آنکھوں والے سفید رنگ کے ہیں، فرشتے سفید رنگ کے ہیں، تصاویر میں کالی رنگت کے فرشتے کیوں نہیں دکھائے جاتے، اینجل کیک سفید رنگ کا ہوتا ہے جبکہ ڈیول کیک چآکلیٹ رنگت کا۔ یہاں تک امریکی صدر کی رہائش گاہ کو کاشانہ سفید White House کہتے ہیں۔

Read more

انقلابی پروفیسروں کی خدمت میں

ویسے تو پروفیسر ہونا ایک پیشہ ہے مگرہمارے وطن میں پروفیسر ہونا ایک کیفیت ہے۔ حقیقت میں ”پروفیسر“ کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ کا سب سے بلند درجہ ہے۔ ایسا درجہ جس کے بعد صرف ایک درجہ آتا ہے، ”مرحوم پروفیسر“ ۔ کالجوں میں عمومی روش یہ ہے کہ کوئی ریسرچ اسسٹنٹ بھی بھرتی ہوتا ہے تو خود کو پروفیسر کہلوانا شروع کردیتا ہے۔ جامعات میں معاملہ اندر تو ایسا نہیں مگر جامعات میں بحیثیت لیکچرار بھرتی ہونے والے بھی

Read more

جب چین کے بند دروازے کھلے

ایک طویل عرصے تک دنیا سے الگ تھلگ رہنے کے بعد بالآخر 1978۔ 79 میں چین نے ”بند دروازے“ کی پالیسی ترک کر دی تو چین میں سیاحوں کی بھر مار ہو گئی لیکن بیرونی دنیا پر چین کے دروازے کھولنے کا مقصد محض سیاحوں کو خوش آمدید کہنا نہیں تھابلکہ اس پالیسی کے تحت چین میں اقتصادی لحاظ سے انتہائی دور رس تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی تھیں۔ چینی ان تبدیلیوں کو ’اقتصادی اصلاحات‘ کا نام دیتے تھے۔

Read more

ماں کی بجائے ساس بن جائیے: بیٹی کے ایام سیدھے ہو جائیں گے!

 بیماری کا احوال بھی ہو چکا، ہارمونز اور الٹرا ساؤنڈ کے نتائج بھی سامنے میز پہ دھرے جا چکے اور اب مریضہ اور ان کی اماں کا ہم سے فکر آمیز سوال،  ” ڈاکٹر صاحب، کیا ماہانہ ایام باقاعدہ ہو جائیں گے ہم تو مختلف ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کے اور دوا کھا کھا کے تھک چکے "  ہم حساب لگا چکے ہیں کہ مریضہ محض پولی سسٹک اووریز کا شکار ہے، وہ بھی ابتدائی طور پر۔ پولی سسٹک

Read more

تنقید کے نئے تناظر

کسی بھی ادبی پرچے کا ظاہری کردار یہ ہے کہ وہ تازہ تخلیقات کو قاری تک پہنچاتا ہے لیکن اس ظاہری کردار کے پس منظر میں کچھ اور چیزیں بھی ہیں کہ ایک اچھا مدیر نہ صرف نئی نسل کی فنی تربیت کرتا ہے بلکہ عصری و فکری مسائل پر بھی رائے دے کر ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جس میں بحث مباحثہ کے ذریعے نئے فکری رجحانات پر گفتگو ہوتی ہے۔ اسی لیے کسی ادبی پرجے کے مدیر کی

Read more

سوتیلی ماؤں اور سگے والد کے نام

خدا نہ کرے، اگر ناگزیر وجہ سے کسی شخص کو دوسری شادی کرنے پڑے تو نئی آنے والی خاتون سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ شوہر کے پہلے بچوں کو ایک ماں کی شفقت دے گی۔ اگر آنے والی ان بچوں کے کھانے پینے اور دیگر ذمہ داریوں کو مناسب طور پر ادا کرتی ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ وہ ایک اچھی خاتو ن کہلائے جانے کے قابل ہے۔ کیونکہ ضروری نہیں کہ وہ ایک

Read more

کورونا وائرس: والٹ ڈزنی نے وبا کے باعث ’نیو اواتار‘ ’سٹار وارز‘ اور ’مولان‘ کی ریلیز ملتوی یا منسوخ کر دی

فلم مولان پہلے ہی سنیماؤں کی بندش کے باعث تاخیر کا شکار تھی اور اسے رواں برس اگست میں ریلیز کرنے کا کہا گیا تھا۔ امریکہ سمیت دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے متاثرین اور عالمی سطح پر فلمی صنعت اور فلم پروڈکشن پر پرنے والے اثرات نے اس تبدیلی پر مجبور کیا ہے۔

Read more

رقص میں سارا جنگل ہو گا

کلاسیکی پنجابی شاعری میں ”متراں“ یعنی محبوب کی خبر لانے والوں کو اس کی دیوانی اپنے ہاتھ کی اُنگلیوں میں پڑے ”چھلے“ یعنی انگوٹھیاں دینے کو بے تاب ہوتی تھی۔ جمعرات کی صبح چھپے کالم کو دیکھ کر میرے دل میں بھی ایسی ہی تمنا امڈ آئی ہے۔ اس کالم کا ابتدائیہ شہزاد اکبر صاحب کی توصیف میں خرچ ہوا۔ اسے لکھ کر دفتر بھجوانے تک موصوف وزیر اعظم کے ”معاونِ خصوصی“ تھے۔ بدھ کی شام خبر آئی کہ انہیں

Read more

قرارداد مقاصد: اعتراضات کے جوابات

چند روز ہوئے ’ہم سب‘ پر اپنے اک مضمون بعنوان ”پاکستان کا پہلا ’اسلامی قدم اور‘ کافروں ’کے اعتراضات“ میں قرار داد مقاصد پیش کیے جانے کے موقع پر دستور ساز اسمبلی کے ممبران کی طرف سے ترامیم کی صورت میں اٹھائے گئے اعتراضات کا لب لباب بیان کیا گیا تھا۔ چند ’معلوم صلاح کاروں‘ کی یہ ’پر زور فرمائش‘ تھی کہ چونکہ ہر ’شکوہ‘ کا اک ’جواب شکوہ‘ ہوتا ہے۔ اس لیے ان ’کافروں‘ کے اعتراضات کا جواب دینا

Read more

بغیر ماسک کے پھرنا موت بانٹنا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں حالیہ کمی کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر ٹیسٹنگ میں بھی بہت کمی آ گئی ہے۔ تاہم طبی ماہرین ابھی بھی جوش کے بجائے ہوش سے کام لینے پر زور دے رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پاکستانی حکام کو ہدایات دی تھیں کہ وہ روزانہ پچاس ہزار کووڈ انیس کے ٹیسٹ کروائے۔ ایک ماہ قبل پاکستان میں روزانہ کی بنیادوں پر اکتیس ہزار تک ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ

Read more

ارتغرل نہیں، عبدالسلام ہمارا ہیرو ہے

زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ انہیں زبان، ذات، رنگ، نسل، مذہب و مسلک سے بالاتر ہوکر عزت بخشتی ہیں اور ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ انسانی تاریخ میں کئی جنگجوؤں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کے دفاع اور ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر قوم میں جذبہ محب وطنی سے سرشار لوگ پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے وقت آنے پر

Read more

بیمار کا حال اچھا ہے (کچھ مزید طبی، سماجی اور روحانی مشاہدات)

مریض کی ٹانگ کا بریس کھول کر ڈاکٹر لیزلی نے زخم کا جائزہ لیا۔ کچھ دیر پیر کو گود میں رکھ کر ہلکے ہلکے مختلف سمتوں میں موڑا۔ مریض کو بستر سے سہارا دے کر کمر میں ہاتھ ڈال کرکمرے کے دو تین چکر لگائے۔ نوجوان کا دو ماہ بعد بغیر بیساکھی کے چلنے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ اس دوران وہ ایک منٹ کے لیے بھی مریض کے چہرے کے تاثرات سے غافل نہ ہوئیں۔ زخم کے گرد خشک

Read more

دیار شمس اور اس کا مسافر

ڈاکٹر طارق کلیم کو اللہ سلامت رکھے، ایک بار ان کے دل کا درد جاگا اور انھوں نے صحافتی ہنگامہ خیزی کے باعث زبان و ادب پر مرتب ہونے والے اثرات پرغور و فکر کا موقع فراہم کیا۔ کانفرنس بڑی کامیاب رہی کیوں کہ صحافت اور ادب، ان دونوں شعبوں کی بڑی اہم اور نمایاں شخصیات اس میں شریک ہوئیں جیسے کشور ناہید، عطا الحق قاسمی، ڈاکٹر طاہر مسعود،سید طلعت حسین، اوریا مقبول جان، ملک محمد معظم اورجناب سجاد میر۔

Read more

کرونا دنیا کو پھر جکڑنے لگا!

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے تمام امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے اثر پڑے گا۔‘ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے معاونین نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں ایک نیا لہجہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ اگر

Read more

تعلیم کی زوال پذیری کا ذمہ دار کون؟

تعلیم کا مقصد سمجھ بوجھ، غور و فکر اور تدبر کے ہیں، معاشرے کی اصلاح میں تعلیم اور تعلیم یافتہ لوگوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، وہ اپنی علم اور تجربے کی بنیاد پر بہتر مشورے اور بہتر انداز میں راہنمائی کر سکتے ہیں۔ ایک تعلیم یافتہ انسان معاشرے کے لیے رول ماڈل ہوتا ہے، اس کی چال چلن، انداز گفتگو، سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں سے معاشرے میں نکھار آتا ہے۔ بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں تعلیم کی

Read more

وائرس کی وحشت نے مجھے کیسے جمود سے نکالا

ہم سب کی زندگیوں میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم کسی ایک ہی جگہ پر اٹک کر رہ گئے ہیں۔ وہی روزانہ ایک ہی کام، ایک ہی جیسی روٹین، ایک ہی جیسے صبح شام گزارتے گزارتے دل بوجھل ہونے لگتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سفر جاری ہے مگر آپ کسی مقام پر پہنچنا نہیں چاہتے یا سفر اس قدر سست روی سے کٹ رہا ہے کہ دل سے کہیں پہنچنے کی امید ہی

Read more

غیر عمرانی معاہدہ اور انسانوں کے مصائب

سترہویں صدی کا عمرانی معاہدہ بستر مرگ پر آخری سانسیں لے رہا ہے۔ اس معاہد ے کی جڑیں عمرانی نظریے میں پائی جاتی ہیں۔ اس نظریے کے خالق تھامس ہابس، جان لاک اور روسو نے جب دنیا کو ایک نئی روشنی دکھائی تو ریاست اور شہریوں کے درمیان حدو و قیود کا تعین ہوا۔ نظریات عموماً اپنے خالق سے لمبی عمر پاتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ تنقید تحقیق کی زد میں رہتے ہیں۔ خاص طور پر معاشرتی نظریات وقت کے ساتھ

Read more

بنکوں کا کرونا ریلف پیکج۔ گلاس توڑا بارہ آنے

ہم میں سے ہر شخص کو بازاروں میں قائم ہوٹلوں میں جانے کا اتفاق ہوتا ہے۔ ہوٹل میں جاکر سب سے پہلی کوشش صاف میز کی تلاش ہوتی ہے، جس کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔ بہرحال بیرا ایک میلا سا کپڑا لے کر آتا ہے اوراپنے تئیں میز کو صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک ہی سانس میں پندرہ پکوانوں کے نام بتا کر آپ سے آڈر وصول کرتا ہے۔ جسے کھانے کے بعد

Read more

وبا اورخدا

شہر میں وبا آ گئی ہے۔ لوگ اب ایک دوسرے سے ملنے سے کترا رہے ہیں۔ لوگوں نے خود کو محدود کر لیا ہے۔ وبا کی روک تھام کے لئے حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے۔ ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات میں اس موذی وبا کے پھوٹنے کے اسباب اور اس سے بچنے کی تدابیر بیان کی جارہی ہیں۔ نفسانفسی کا عالم ہے۔ ہونا بھی چاہیے۔ بے بسی کی موت کسے عزیز ہے۔ ہر صاحب شعور شخص خود کو ماحول

Read more

سگریٹ نوشی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا یوٹرن

مئی کے ماہ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک رپورٹ پیش کی کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا زیادہ متاثر کرتا ہے بہ نسبت اس کے کہ جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ بھلا ہو میڈیا کا یہ خبر پہنچی کچھ کمزور دل والے افراد کو اور کچھ زندگی سے پیار کرنے والے کو جن میں ہمارے استاد محترم بھی شامل ہیں نے فوراً سگریٹ نوشی ترک کی اور حفاظتی اقدامات کو اپنے ارد گرد بڑھانا شروع کر دیا۔

Read more

ارطغرل غازی شوق سے دیکھیں: نام نہاد فتوؤں کی کوئی دینی وقعت نہیں

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی روایتی فلموں میں میرے لیے دلچسپی اور کشش کا کوئی سامان کبھی نہیں رہا۔ زمانہ طالب علمی میں بھی نہیں۔ ہاں البتہ تاریخی اور سماجی موضوعات پر ہندی اور انگریزی کی بعض فلمیں میری آل ٹائم فیورٹ بھی رہی ہیں۔ اور لندن میں دور ان طالب علمی اوپر ا ہاؤس کے تھیٹر شوز، شیکسپیئر کے ڈراموں اور عظیم رومن ایمپائر کی تاریخ اور یونان کی اساطیری کہانیوں اور فلسفوں پر مبنی دستاویزی فلموں نے

Read more

کرونا وبا میں کمی یا اعداد وشمار کا گھوٹالا

اعداد وشمار کے ذریعے حکومت عوام کو یہ تاثر دینے میں کامیاب نظر آ رہی ہے کہ اس کی اختیار کردہ متفرد سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے نتیجے میں شاید کرونا وباءکے پھیلاؤ میں کمی اور معاشی شعبے میں بہتری آ گئی ہے۔ کرونا وباءمیں کمی کے لئے اعداد شمار کا جس طرح سہارا لیاگیا ہے اس میں حکومت کی کرونا ٹیسٹ کے متعلق (کم از کم بلوچستان میں ) میں صلاحیت واستعداد کار ملحوظ رکھی جائے تو صورتحال کو

Read more

نواب شبیر احمد چانڈیو ٹرسٹ کی سندھ میں تعلیمی خدمات

ہمارے ملک میں اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، بنیادی حقوق تک سے محروم ہے۔ انسان کی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس اور طعام و قیام شامل ہے مگر ہمارے ملک میں آبادی کا بڑا حصہ ان بنیادی ضروریات سے محروم ہے، آج کے پر فتن دور میں ایسے ادارے بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو خدمت خلق فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے جہاں حکومتی اقدامات ناکافی ہوں تو یہ فلاحی ادارے ان کے حل کے لیے سامنے آتے ہیں۔ ان کا وجود یکساں طور پر کسی بھی ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 177، اسلامی عقائد، عبادات، معاشرتی فلاح و بہبود اور رفاہ عامہ کا عالمگیر چار ٹر ہے۔ ارشاد ہوتا ہے :

Read more

خبرناک اور مجید امجد

مجید امجد نے کہا تھا ؂
جانے کتنی ایسی روحیں ان کمیں گاہوں میں ہیں،
کون ہو ان کا حریف،
کاش اس خنداں ہزیمت کا تصور، ایک دن،
ہو سکے خود ان کے دل پر حملہ آور، فتح یاب!

گزشتہ دنوں جیو نیوز کے کامیڈی پروگرام ”خبرناک“ میں مجید امجد کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک سیگمنٹ پیش کیا گیا۔ سیگمنٹ کے فارمیٹ کے مطابق مجید امجد کا مماثل کردار (ڈمی) بھی تیار کی گئی تھی۔ ڈمی سے مجید امجد کی سادگی، متانت اور چہرے سے عمومی تفکر ظاہر ہو رہا تھا اور اس کی خاموشی سے مجید امجد کی حقیقی شخصیت میں موجود کم گوئی کا عنصر نمایاں ہوا۔ ۔ ۔ سیگمنٹ میں مجید امجد کی زندگی، مزاج اور فن پر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی گئی۔

Read more

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے

جب سے ہمارے بہت سے لوگ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی میں روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں جانا شروع ہوئے ہیں اس وقت سے ایک بات نہایت تواتر سے کہی اور سنی جاتی ہے کہ امریکہ میں یہ سہولت ہے اور مغرب میں یہ۔ سعودی عرب کے ہسپتال اتنے بہترین ہیں اور امارات والے اپنے لوگوں کا ایسے خیال رکھتے ہیں۔ ان سب باتوں کا منطقی نتیجہ یہ نکالا جاتا ہے کہ

اول : ہم ایک بد دیانت قوم ہیں
دوم : ہمارے حکمران اور اشرافیہ خود غرض اور بے ایمان ہیں۔
سوم : ہماری ترجیحات عوام کی فلاح کی بجائے محدود طبقے کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

Read more

پاکستان میں سیاسی مخالفین کو کچلنے کے چند واقعات

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو روز قبل خواجہ برادران کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیب انتقامی کارروائیوں کر رہا ہے۔ نیب کو لکیر کے اس پار کچھ نظر نہیں آتا۔ نیب سیاسی جماعتوں کے بندے توڑنے کا کام کر رہا ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان کے دنیا کے نقشے پر ظہور پذیر ہونے کے ساتھ ہی سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے مختلف سیاسی شخصیات مختلف ناموں سے ادارے بناتے رہے جن کے ذمہ ایک کام لگایا جاتا کہ وہ سیاسی مخالفین پر بے بنیاد مقدمات بنائیں تاکہ وہ سیاست سے توبہ کر کے گوشہ نشین ہو جانے کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بتا دیں کہ وہ سیاست سے دوری اختیار کریں۔

Read more

 کیا حکومت نے سارے وعدے پورے نہیں کر دیے؟

منشور بلا فصل

روزگار کی یقینی فراہمی

اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے کے اندر اندر ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ ایک مومن 70 کفار پر بھاری ہوتا ہے تو ایک کروڑ مومنین کی نیٹ پاور ستر کروڑ کافروں کے برابر ہوگی۔ ان سے جو کام لیا جائے گا وہ بھی دور جدید کا ایک سائنسی /ایمانی معجزہ ہوگا۔ یہ سب ملازمین مل کر پاکستان کو دھکا لگائیں گے اور کینیڈا کے پاس لے جائیں گے۔ ہمارے سائنسی ماہرین کے مطابق اس کام میں تقریباً سترہ گھنٹے، چون منٹ اور بتیس سیکنڈ لگیں گے۔ دو سے تین سیکنڈز کا فرق پڑ سکتا ہے۔

Read more

تارکین وطن غدار ہیں یا مظلوم؟

انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے شہریت ترک کر دی۔ وہ ہمارے مقامی معاملات میں دخل نا دیں۔ جو لوگ ملک میں رہ رہے ہیں، ان کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ انہوں نے ملک کیسے چلانا ہے، جو اسے چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ کس منہ سے اس کے معاملات میں بولتے ہیں۔ تارکین وطن اگر غدار نہیں بھی ہیں تو ان کا کم از کم درجہ ملک سے بیزاری رکھنے والوں کا ہے۔ ہم ہی اصل محب وطن ہیں جو مواقع ہونے کے باوجود باہر امیگریشن لینے سے انکاری ہوئے ہیں اور ملک میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

بات یہ ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ ملک چھوڑ کر کیوں گئے تھے؟ کسی کو روزگار کا مسئلہ تھا۔ کسی نے اپنی جان بچانی تھی۔ کسی نے اپنی عزت بچانی تھی۔ کسی نے پراسرار طور پر غائب ہونے کی بجائے حاضر رہنے کو ترجیح دی۔ کسی نے اپنی نسلیں بچانی تھیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اولاد کو بھی وہی سب کچھ سہنا پڑے جو انہوں نے برداشت کیا تھا۔ انہوں نے سسٹم کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور کہا کہ ہماری زندگی میں تو یہ درست نہیں ہو گا، ہم میں اتنی طاقت نہیں ہیں کہ اسے بدل سکیں، تو اپنا دیس چھوڑ جاتے ہیں۔

Read more

عیدالاضحی پر سیاحت: پابندی کے باوجود پاکستانی سیاح مشہور سیاحتی مقامات تک کیسے غیرقانونی طریقوں سے پہنچ رہے ہیں؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ چند ماہ سے سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہے اور حکام کے مطابق یہ پابندی عیدالاضحی کے موقعے پر بھی لاگو رہے گی، تاہم چند سیاح ایسے ہیں جو مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے مشہور سیاحتی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے پڑھیے یہ تفصیلی رپورٹ۔

Read more

اعتبار کا جادو

”اعتبار“ بظاہر ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اس لفظ میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا ایک گہرا سمندر پوشیدہ ہے۔ اعتبار انسان کو فرش سے عرش تک محبوب بناتا ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ پوری کائنات ”اعتبار کی بنیاد“ پر قائم ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کا اعتبار کھو دیں تو نظام کائنات درہم برہم ہو جائے۔ ذرا تصور کیجیے کہ آپ سڑک پر چل رہے ہوں۔ اچانک کوئی آدمی آپ کے سامنے آئے اور آپ

Read more

کیا مطیع اللہ جان کو اغوا کرنے والے پکڑے جائیں گے؟

اسلام آباد سے اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان بارہ گھنٹے ناجائز حراست/ قبضہ میں رہنے کے بعد کل نصف شب کے قریب اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔ انہیں راولپنڈی سے تیس کلو میٹر دور فتح جنگ کے علاقے میں چھوڑا گیا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کے ایک اسکول کے باہر سے اغوا کرنے والوں نے پہلے انہیں ایک کمرے میں بند رکھا، پھر سڑکوں پر ’گھمانے‘ کے بعد انہیں ایک نسبتاً ویران علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

Read more

عورتوں میں پولی سیسٹک اووریز کا قصہ کیا ہے آخر؟

ہفتہ واری کلینک تھا۔ چوبیس پچیس سالہ لڑکی اندر داخل ہو ئی، مائل فربہی، خوش شکل۔ “جی فرمائیے، میں کیا کر سکتی ہوں آپ کے لئے؟” ہم نے اس کے کرسی پہ بیٹھتے ہی پوچھا، “ڈاکٹر صاحب ، مجھے پی سی او کی شکایت ہے” “بیٹا، آپ اپنی تکلیف بتائیں گی مجھے” ہم نے مسکرا کے پوچھا، “جی، یہ ساری رپورٹیں ہیں میرے پاس پولی سیسٹک اووریز کی” وہ بولی، “وہ میں بعد میں دیکھوں گی پہلے آپ مجھے اپنی

Read more

لاک ڈاؤن میں بچوں کو کیسے مصروف اور صحت مند رکھا جائے؟

کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں اسکول بند ہوجانے اور گھر سے نکلنے پر پابندی ہونے کی وجہ سے بچوں کی روٹین میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ بچے جو نارمل حالات میں گلیوں اور پارک میں کھیلتے پائے جاتے تھے آج کل گھر میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ کسی صحت مند مشغلے کے بجائے زیادہ تر وقت سکرین تک محدود رہ کر گزارتے ہیں۔ سونے جاگنے کے اوقات میں تبدیلی آئی ہے تو مزاج و عادات میں بھی تبدیلی

Read more

مشیروں معاونین کے اثاثے اور ایف بی آر کی ذمہ داری

اپنے سیاسی مخالف کی ذہانت کو برسرعام نہ سہی خلوت میں تسلیم کرلینا ایک معقول رویہ ہے۔ اسے اپنالیں تو جوابی بیانیہ تشکیل دینے میں بھی آسانی بہم ہوجاتی ہے۔ ہماری اپوزیشن جماعتیں انتہائی سیانے اور تجربہ کار لوگوں سے بھری ہوئی ہیں۔ عمران حکومت کے فنِ بیانیہ سازی کا مگر دیانت داری سے اعتراف نہیں کر پائیں۔ تنہائی میں بیٹھ کر انہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ عمران خان صاحب کی جانب سے ہوا ہر فیصلہ ”تاریخی“ اور جرأت

Read more