تیسری عالمی جنگ کے خطرات

امریکا بہادر اور برطانیہ کی ناجائز اولاد صہیونی ریاست اسرائیل نے اپنے قیام سے لے کر آج تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہونے دیا۔ 2020 میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی عراق ائرپورٹ کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں شہادت کے بعد حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔ اکثر تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ ایران قاسم سلیمانی کی شہادت کا ضرور بدلہ لے گا۔ مگر ایرانی قیادت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے

Read more

استاد تعلیم و تربیت کا منبع

بلا شبہ استاد جسمانی اور روحانی احساس کا وہ پیکر ہے جس سے تعلیم و تربیت کے سوتے پھوٹتے ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ویرانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسے ہیروں کو تراش دیتا ہے جن کی قدر و قیمت دنیا کے کونے کونے میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے آسمان سے ایک منصب سونپ دیا گیا ہے۔ وہ اسی لحاظ اور تڑپ میں ہونہار شاگرد پیدا کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتا ہے۔ اگر ہم روئے زمین پر

Read more

تعلیم برائے امن

امن کی تعلیم کسی بھی سماج یا ریاست کے مستقبل کی سمت کا تعین کرتی ہے کیونکہ ہماری موجودہ دنیا جنگوں، دہشت گردی، نیو کالونیل ازم، معاشی بحران اور اس سے جڑے پرتشدد کلچر اور نفسیاتی شکست و ریخت کا مرکز بن چکی ہے۔ تعلیم برائے امن لوگوں کی ذہنیت، رویوں اور طرزِ عمل کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ امن کی تعلیم سے ہی بنیادی آزادیوں کے احترام، افہام و تفہیم، رواداری اور انسان دوستی کو فروغ اور

Read more

کوہ پیما سرباز خان کو آٹھ ہزاری بننے پر مبارک باد

ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مہم جو سرباز خان کرہ ارض پر موجود آٹھ ہزار میٹر بلند تمام 14 پہاڑ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ سرباز خان نے دنیا کی چودھویں بلند ترین چوٹی شیشا پنگما سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سرباز خان ایک پیشہ ور کوہ پیما ہیں، جو مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے تمام پہلوؤں سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے گیارہ سال تک مختلف مہمات میں شریک

Read more

کمیونزم پر ایک سرسری نظر

  نوٹ: زیر نظر تحریر سبط حسن کی کتاب ’موسی سے مارکس تک‘ کا خلاصہ ہے۔ چھے دنوں کی بنی کائنات میں پہلے سماوی دنیا، پھر جمادات، نباتات، آبی جانور، خشکی کے جانور اور آخر میں انسان وجود میں آیا ہے۔ انسان اس سرزمین پر تقریباً 30 لاکھ برس سے آباد ہے۔ لامارک اور ڈارون کے نزدیک موسم، جغرافیائی ماحول، استعمال یا ترکِ استعمال سے اجسام میں عضوی تبدیلیاں واقع ہونے اور نئی نسلوں میں و راثتاً منتقل ہونے کی

Read more

امت کی حصول علم کے حوالے سے الجھن

اس وقت امت کا حال سب کے سامنے ہے۔ آئے روز مسلمانوں پر مظالم، مقدس ہستیوں اور شعار کی بے حرمتی، خصوصاً فلسطین کے حالات جن کے آگے دل تھامنا بھی مشکل ہے، سب کے سامنے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے عناصر ہیں جن کی بدولت آج مسلمان چاہتے ہوئے بھی ترقی نہیں کر پا رہے اور دن بدن تنزلی کی جانب گامزن ہیں؟ اول تو یہ جان لینا کافی ہے، کہ کسی بھی مسئلے

Read more

یکساں نصاب تعلیم

نظام تعلیم کسی قوم کی مجموعی روایات، نفسیات اور ترجیحات سے ترتیب پاتا ہے۔ اسے موجود اور آئندہ حالات کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ نظام تعلیم میں یکتائی نہ ہونے سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں اور یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کی بنا پر کئی ذہنوں، نظریوں اور خیالات کو پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے باہم ٹکراؤ، کشمکش اور عدم مطابقت پیدا ہوتے ہیں۔ کسی قوم کی مجموعی ترقی میں

Read more

تعلیمی اداروں میں ویڈیو لرننگ کی ضرورت و اہمیت

  دنیا بھر میں ویڈیوز کے ذریعے دی جانے والی تعلیم اور ٹیکسٹ کی صورت میں دی جانے والی تعلیم میں موازنہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیو کے ذریعے سیکھنے کا عمل ٹیکسٹ سے 50 فیصد زیادہ ہو سکتا ہے اور مواد کو یاد رکھنے کی صلاحیت 25 سے 65 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دینے کی ابتداء 1950 کے شروع میں ہوئی۔ اس وقت یہ تعلیمی ویڈیوز، شوز اور ڈاکومینٹریز وغیرہ

Read more

موسمیاتی تبدیلیاں۔ وجہ گلوبل وارمنگ یا۔ ۔ ۔

دنیا بھر میں موسموں میں شدت اور تبدیلی ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ موسمی تبدیلیاں جیسے کہ غیر معمولی بارشیں، گرمی کی لہریں، سردیوں کی شدت میں اضافہ، اور بڑھتے ہوئے سمندری طوفان نہ صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ انسانوں کی زندگی پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ آئیے ان اسباب پر نظر ڈالتے ہیں جن کی وجہ سے موسموں میں شدت آ رہی ہے۔ صنعتی دور کے آغاز کے بعد سے انسانی

Read more

دوسری پگڈنڈی

فیض سہ پہر کی نارنجی دھوپ میں اس پگڈنڈی کی خوبصورتی میں ڈوبا ہوا تھا۔ ایک طرف گہرائی میں مچلتی ہوئی ندی اور دوسری طرف سبزے سے نہائی ہوئی کھائیاں، اس کے نشیب و فراز، اور خوبصورت موڑ، وہ اس سارے منظر سے مسحور ہو چکا تھا۔ وہ اس لمبی پگڈنڈی پہ مگن چلا جا رہا تھا۔ دور سے اسے ایک مرد اور عورت مخالف سمت سے آتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ فیض نے ان پر توجہ نہیں دی۔

Read more

خواب کے سائے

ایک سرمئی شام تھی، سورج آہستہ آہستہ غروب ہو رہا تھا۔ کمرے میں ہلکی روشنی تھی اور دو ڈاکٹر پروفیسر جیکب پال کے بستر کے قریب کھڑے خاموشی سے اُن کا جائزہ لے رہے تھے۔ ایک ڈاکٹر نے آہستہ سے کہا، ”پروفیسر کے تمام اعضا ناکارہ ہو چکے ہیں۔ پھر بھی پتہ نہیں کیا بات ہے جو یہ ابھی تک زندہ ہیں۔“ دوسرا ڈاکٹر بھی الجھن میں تھا، ”یہ شاید ان کے دماغ کی طاقت ہو یا کوئی اور راز

Read more

بارش میں لکھا خط

حسن کے چچا! آداب! کل دوپہر کی بات ہے، میں اپنے گھر کے چھوٹے آنگن میں مریم کا پرانا سفید جوڑا (ارے وہی شیفون کا جو پچھلے ہی برس آپ نے چھوٹی عید پر دلایا تھا) قرمزی رنگ میں رنگنے کے بعد برسوں پرانی، ٹیڑھی میڑھی، لمبی کالی تاروں پر سوکھنے کے لئے لٹکائے فرصت کے احساس سے کمر سیدھی کرنے کو پر تول ہی رہی تھی کہ جانے کون سے جہان سے چھوٹے چھوٹے ملگجی بادلوں کے ٹکڑے فراٹے

Read more

نازک وقت کا تقاضا، صلاحیت اور بقا کا سوال

ایک بات اپنے ذہن میں بالکل واضح فرما لیجئیے کہ دنیا میں کسی اخلاقیات اور انصاف کا کوئی وجود موجود نہیں ہے، آج کی اس جدید ترقی یافتہ دنیا میں بھی کوئی انصاف کا ترازو لیے انصاف نہیں بانٹ رہا، نہ یہ کسی کی بھی ترجیع ہے، یہاں گروہ ہیں، ان کے مفادات ہیں، اور ان کے شکار ہیں، بس فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ پہلے یہی سب کچھ ویرانوں اور جنگلوں میں ہوتا تھا، آج اس عظیم الشان

Read more

عراق کا مایہ ناز انقلابی شاعر سعدی یوسف:5

”میں وہ ہوں جس کے لکھے ہوئے کو اندھا بھی پڑھ سکتا ہے۔ میری شاعری جادوئی اثر رکھتی ہے۔ جسے بہرہ بھی سن سکتا ہے۔ جو کام تلوار اور تیر کرتے ہیں۔ میرا کاغذ، قلم اور حرف اُس سے زیادہ موثر ہیں۔“ المتنابی بازار اسی شاعر کی یاد میں ہے۔ میں کتابوں کے سمندر میں غوطے کھا رہی تھی۔ یہ کتابوں کا جہان تھا۔ یہاں کتابوں کی دنیا آباد تھی۔ صاف ستھرے فرشوں پر بکھری ہوئیں، تھڑوں پر دھڑوں کی

Read more

کل کا دن کیسا رہے گا

بھلے وقتوں کی بات ہے جب لاہور کی باقاعدہ سرحد دریائے راوی اور راوی کے پُل پہ مستقل پولیس کا ناکہ ہوتا تھا۔ اس وقت وہ نسل بھی جوان تھی جو اقبال پارک کو منٹو پارک کے نام سے جانتی اور پکارتی تھی۔ پھر وقت نے کروٹ بدلی اور بدلتے حالات نے حالت بھی بدل دی۔ شہر بھی پھیلنے لگے، بقول جنابِ پطرس پھر لاہور کے اردگرد بھی لاہور ہی ہونے لگا۔ دریائے راوی بڈھا دریا ہو گیا اور وہ

Read more

بیسویں صدی عیسوی کے تین اجتہادی کارنامے

یوں تو دنیا کی تاریخ لاکھوں کروڑوں سالوں پر محیط ہے لیکن جب سے انسان نے ہوش سنبھالا اور اپنی عقل و تدبر سے کام لینے لگا اور تہذیب و تمدن کی شروعات ہوئیں تو حضرت انسان کی اس شعوری اور تہذیبی تاریخ کا آغاز کم و بیش دس ہزار ( 10000 ) سال پہلے ہوا۔ انسانی تاریخ کا یہ دورانیہ بھی طوالت کے لحاظ سے کچھ کم نہیں ہے۔ ان دس ہزاریوں میں بنی نوع انسان نے کئی مرحلے

Read more

قلم کی طاقت اور دوستوں کی محفلیں

تحریر ایک ایسی طاقت ہے جس کا اثر نسلوں تک رہتا ہے۔ جب بھی کوئی قوم، معاشرہ، یا فرد زوال پذیر ہوتا ہے، تو یہ قلم ہی ہوتا ہے جو اندھیروں میں روشنی کی کرن بن کر ابھرتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ الفاظ نے جنگیں روکی ہیں، انقلاب برپا کیے ہیں، اور وہ خواب حقیقت بنائے ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ چاہے علامہ اقبال ہوں جنہوں نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کے ذہنوں کو

Read more

پختون بھائیو بس بہت ہوگیا

دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے لوگ سب سے پہلے اپنے مستقبل اور لیڈر کو منتخب کرنے کے لئے ہر طرف سے سوچتے ہیں کہ مستقبل کو کیسے سدھارنا ہے اور آگے کیسے بڑھنا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں ایک قوم ایسی ہے جس کو آج تک یہ پتا نہیں کہ ہم نے کس کے ساتھ چلنا ہے اور قوم کو خوشحال اور ترقی پذیر کیسے بنانا ہے۔ دنیا کے باقی ممالک میں لوگ جس شخص کے پیچھے چلتے ہیں

Read more

معصومیت کا قتل

”اور یوں بھی دنیا میں کتابوں کے علاوہ کوئی بھی چیز اصل میں ڈراؤنی نہیں ہوتی۔“ انہی کتابوں نے تو انسان کو تباہ کیا ہے، مطلب اچھا خاصا انسان جب پڑھتا ہے تو سوچتا ہے، جب سوچتا ہے تو بولتا ہے اور جب بولتا ہے تو کچھ کرتا ہے۔ یہی کچھ کرنا کبھی مقتدرہ کلاس یا ظالم کو ہضم نہیں ہوتی اور وہ فوراً ایسا سرکس سجانے لگتے ہیں کہ عام لوگ سوچنے سمجھنے سے عاری ہوں اور ظالم اپنی

Read more

ڈاکٹر نوید ملک : پاکستان میں جدید فاصلاتی تعلیم کے بانی

فاصلاتی تعلیم کی تاریخ سو برس سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ پاکستان میں فاصلاتی تعلیم کا پہلا ادارہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہے جو کہ 1974 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ایشیا کی پہلی فاصلاتی تعلیم کی یونیورسٹی تھی، جبکہ دنیا میں دوسری تھی۔ یو کے اوپن یونیورسٹی دنیا کی پہلی اوپن یونیورسٹی تھی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خط کتابت سے تعلیم کو پھیلایا اور اپنی کتب بذریعہ ڈاک طالب علموں تک پہنچائیں۔ پھر ویڈیو لیکچرز جو پی

Read more

اساتذہ کا عالمی دن: تعلیم اور اخلاقی تربیت میں اساتذہ کے کردار کی عکاسی

اساتذہ کا عالمی دن، 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، ہمارے مستقبل کی تشکیل میں اساتذہ کرام کے انمول کردار کو عزت دینے اور ان کی گراں قدر خدمات پہ ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن مقرر کیا گیا ہے۔ استاد محض کتابوں کا رٹا لگوانے والے کا نام نہیں ہے۔ بلکہ وہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں۔ اس سال اساتذہ کے عالمی دن کی تھیم اساتذہ کی آوازوں کو پہچاننے، ان کی

Read more

دیشت گردی کا تسلسل اور حکمت عملی کا فقدان

کیا ہمارے ہیلی کاپٹر صرف دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ مارے جانے والوں کی لاشیں ڈھونے کے لیے ہی رہ گئے ہیں۔ کیا بلوچستان کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے قائم کردہ فراری کیمپوں کا سراغ لگا کر ان کو گھیر کر تباہ کرنے کے کام نہیں آ سکتے؟ بلوچستان کے سنگلاخ اور بے آب و گیاہ پہاڑ کون سے کوہ ہمالیہ ہیں جہاں ان دہشت گردوں کے قائم کئیے اڈوں کو ڈھونڈا اور تباہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

گریٹر اسرائیل: ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

مشرقِ و سطیٰ میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ غزہ کی نسل کشی کے بعد اب اسرائیل کا نشانہ لبنان ہے۔ شہادتیں ایک ہزار سے متجاوز ہیں۔ ہر طرف ملبے کے ڈھیروں میں لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کر کے دفن کا بندوبست کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ مسلم حکمران اور بے حس دنیا، اس بربادی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ بربادی کی اس داستان کا آغاز پہلی عالمی جنگ کے بعد ہونے والے معاہدوں اور مشرقِ و

Read more

حسن منظر کے ناول دھنی بخش کے بیٹے پر ایک تبصرہ

حسن منظر عہد حاضر کے منفرد اور منجھے ہوئے تخلیق کار اور اردو ادب کا معتبر حوالہ ہیں۔ ان کا شمار عصر حاضر کے سنجیدہ اور باشعور تخلیقی ادیبوں میں ہوتا ہے۔ ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، گھوم کر اپنی کہانیاں اکٹھی کرنے والے حسن منظر نے اردو ادب میں پہلے بطور افسانہ نگار کام کیا اور پھر کئی بہترین ناول اردو ادب کو دان کیے۔ نائیجیریا میں ان کی زندگی کے یادگار دنوں پر مبنی یادداشتوں پر تحقیقی و تنقیدی

Read more

بک کلب، سہراب سپہری کی شاعری اور مرغوب حسین طاہر کی گفتگو

دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی نے ہمارے ذہنوں پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔ دن بہ دن ہمارے سوچنے، سمجھنے اور غور و فکر کی صلاحیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ مطالعہ کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے، کتب الماریوں کی زینت بنتی جا رہی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی نے جہاں کتب تک رسائی کو ممکن بنایا ہے، وہیں کتاب سے براہ راست تعلق ختم ہوتا جا رہا ہے۔ تمام تر مایوسیوں کے باوجود پھر بھی کہیں کہیں امید کی

Read more

چین کے کامیاب 75 سال اور چین کا سیاسی نظام

یکم اکتوبر 2024 کو عوامی جمہوریہ چین اپنے قیام کی پچھترویں سالگرہ منا رہا ہے۔ کسی بھی ملک کی تاریخ میں اس کے گزرتے سال انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ زندہ قومیں ہر گزرتے لمحے اور گزرتے سال کے ساتھ یہ سوچتی ہیں کہ ہم نے کیا حاصل کیا؟ دنیا میں ہمارا کیا مقام ہے؟ عالمی دنیا ہمیں کس نظر سے سیکھتی ہے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ عوامی

Read more

عوامی جلسوں میں ناکامی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلح بغاوت کی دھمکی

اسلام آباد اور لاہور میں عوامی جلسوں کی ناکامی اور عوام کی عدم دلچسپی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فتنہ انگیز ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے۔ عوام کو بھڑکانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی تمام کوششوں کے باوجود، پی ٹی آئی اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس ناکامی نے پی ٹی آئی اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کو واضح کیا ہے۔ ایک بار پھر، پی ٹی آئی کی قیادت نے احتجاج

Read more

نگاہ کا کمال

نگاہ کیا ہے؟ اور اس کے کمالات پر اگر بات کی جائے تو میں یہ بات بڑے افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ میں جس معاشرے میں زندگی بسر کر رہا ہوں یہاں پر نگاہ والے بہت کم لوگ موجود ہیں۔ آپ سب حیران ہوں گے کہ میں نے یہ کیا بات کر دی ہے؟ ہم سب تو دیکھ رہے ہیں آپ کون سی نگاہ کی بات کر رہے ہیں یہ کیسا دیکھنا ہے؟ یہ وہ نگاہ ہے یہ وہ

Read more

دوستی کا حسن برقرار رہنے دیجیے

دوست وہ جو مصیبت کے وقت کام آئے، سچا دوست خون کے رشتوں سے بھی بڑا ہوتا ہے، Brother from another mother، سچا دوست ہیرے کی مانند ہے جس کا اجالا زندگی کو روشن کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ اور ایسے بہت سے اقوال زریں ہم اپنے بچپن سے دیکھتے اور سنتے آئے ہیں اور ان اقوال کو نہ صرف سنا ہے بلکہ مشاہدہ کے ساتھ ساتھ جیا بھی ہے۔ حالانکہ اب زندگی کسی اور ہی ڈگر پر چل پڑی

Read more

بے ضمیر ہونا کیوں ضروری ہے؟

کہیں پڑھ رہا تھا کہ انسانی ضمیر کی کئی پیچیدگیاں ہیں جنھیں سمجھنے سے ہم قاصر ہیں خاص کر ہمارے پاکستانی بھائی بہن کیونکہ ہم اپنی طرف سے فیصلے دے کر بیٹھ چکے ہیں کہ ہم سچے اور حق بجانب ہیں مگر دنیائے علم میں بے پناہ وسعت موجود ہے۔ یہ بہت ہی دلچسپ موضوع ہے جس کے حوالے سے میں لکھ رہا ہوں اور اس کو پڑھنے کے بعد قارئین کو اپنے اردگرد مخصوص لوگوں کی پہچان کرنے میں

Read more

عوامی جمہوریہ چین کا 75 واں قومی دن

قومیں اپنے لیڈروں کی قیادت میں منزلوں کی سمت سفر کرتی ہیں چینی قوم کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انھیں ماؤزے تنگ جیسا لیڈر ملا جس نے آزادی سے لے کر 1976 تک اپنی قوم کی مخلصانہ قیادت کی اور قوم کو اس منزل تک پہنچایا جہاں سے اس کو اپنی منزل صاف نظر آنے لگی، اس مرحلے پر ایک اور عظیم قائد ڈینگ ژیاؤ پنگ نے قوم کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا انھوں نے معاشی اصلاحات کا آغاز

Read more

ناکامی سے خوف کھانا چھوڑ دیں

انسان فطرتاً کامیاب کہلوانا چاہتا ہے۔ اسے ناکامی لفظ سے نفرت ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ وہ جس بھی کام کو شروع کرے، کامیابی اس کے قدم چومے۔ لیکن زندگی بڑی عجیب اور کٹھن ہے، کامیابی ایک خاص محنت، مشقت اور جدوجہد کے بعد ملتی ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف کامیاب انسان کی کامیابی کو دیکھتے ہیں، اس کے پیچھے اس کی ان تھک محنت ہمیں دکھائی نہیں دیتی۔ نہ جانے ایک کامیابی کے پیچھے اس کی

Read more

جنگ کو ایک موقع دو

ایڈورڈ نکول لتواک اپنی شہرہ آفاق تحقیقاتی مضمون ”جنگ کو ایک موقع دو“ میں لکھتا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جنگ بہت بڑی برائی ہے۔ جنگ انسانوں کی لئے تباہی اور بربادی لاتی ہے۔ ایڈورڈ نکول لتواک لکھتا ہے کہ دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو جنگ ایک بہت بڑی نعمت بھی ہے۔ کیونکہ جنگ کے ذریعے سیاسی تنازع حل کیے جا سکتے ہیں۔ بقول اس کے جنگ میں جب ایک فریق دوسرے فریق کو مکمل شکست دے

Read more

بگٹی بچہ

شام کو علی، عدنان کے جوتے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جو عدنان کے ابو کراچی سے لے کر آئے تھے۔ عدنان کے ابو کراچی سے سال میں دو دفعہ واپس گھر آتے ہیں۔ اپنے والد کی گیس کمپنی کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں اپنے والد کی جگہ گیس کمپنی میں ملازم نہیں رکھا گیا، جو گیس کمپنی کے قیام کے وقت معاہدے میں شامل تھا۔ مزید یہ کہ علاقے بھر میں خوف و ہراس کے

Read more

امن کی علمبردار اور لطیفی فکر سے سرشار سرزمینِ سندھ!

میں سندھ کی پر مسرت فضاؤں اور اس کہ پُرامن آنگن پر پلا بڑھا ہوا ہوں اس دیس کہ ہزاروں درد ہیں ہر سڑک پر زندگی پر افسردگی کی نئی شام نمودار ہوتی ہے۔ یہ دھرتی وقت کی دوڑ میں کہیں زخمی ضرور ہوتی ہے لیکن وہ زخم نئی تاریخ رقم قائم کر جاتے ہیں۔ کتنے ہی مشکل مراحل کیوں نہ ہوں لیکن سندھ نے اپنے ہونٹوں پر تہذیبی، پرامن، روادار، مساواتی اور محبت کی منفرد مسکراہٹ سے دنیا کی

Read more

انصاف کی دیوی

اس دنیا میں خدا نے ہر انسان کو برابر حقوق کے ساتھ پیدا کیا ہے کسی بھی انسان سے رنگ، نسل، جنس اور مذہب کی بنیاد پر فرق نہیں کیا جا سکتا اسی طرح سے انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے انسانی معاشرت میں انصاف کا تصور ایک قدیم اور مقدس مقام رکھتا ہے، جو ہمیشہ سے انسانی روح کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ یہ ایک ایسی طاقت ہے جو انسانوں کو ان کے حقوق، آزادی، اور وقار کی

Read more

بنگلہ دیشی عوام کے نام پاکستانی عوام کا خط

ڈیئر بنگلہ دیش آپ سے بچھڑے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ بیت گیا۔ ہمارے اور آپ کے بچوں کے آگے بچے ہو گئے۔ دوسری تیسری نسل آ جانے کے بعد اور اتنی عمر بیت جانے کے بعد بھی ہم آپ کو نہیں بھولے۔ ہر وقت ہر دم آپ کو اپنے دل کے قریب محسوس کرتے آئے ہیں۔ ہر لمحہ آپ سے ملنے کی بے قراری سی بے قراری رہی ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری منافقتوں اور غلطیوں کی

Read more

آئی ایم ایف کا 24 واں بیل آؤٹ پیکج: لگے رہو منا بھائی

آئی ایم ایف ایک مالیاتی ادارہ ہے جو 1944 میں قائم ہوا تھا۔ قیام کے وقت آئی ایم ایف کے رکن ملکوں کی تعداد 44 تھی۔ آج 80 سال بعد 190 ممالک آئی ایم ایف سے وابستہ ہیں۔ آئی ایم ایف معاشی بحران میں گھرے ملکوں کو معاشی خود انحصاری کے مشوروں کے ساتھ ساتھ قرض بھی دیتا ہے۔ ذمہ دار ممالک آئی ایم ایف کے دیے گئے قرض اور مشوروں کی بدولت خود انحصاری کی منزل عبور کر لیتے

Read more

کنکریٹ میں گندھا پاکستانی معاشرتی رویہ

ری انفورسڈ کنکریٹ اور سیمنٹ جسے عرفِ عام میں آر سی سی کہا جاتا ہے ایک تعمیراتی اصطلاح ہے۔ اِس طریقہ تعمیر میں کنکریٹ اور سیمنٹ کے آمیزے کو زمین، دیواروں اور چھتوں پر بچھائے ہوئے لوہے کے جال پر اچھی طرح پھیلا دیا جاتا ہے۔ اس تمام تر عمل کے بعد اِس آمیزے کو کئی روز تک سوکھنے دیا جاتا ہے اور اس دوران اِس پر متعدد بار پانی کی بھر پور ترائی کی جاتی ہے۔ جس سے اِس

Read more

مصروفیت

ہم سب مصروف ہیں۔ ہمارے پاس فرصت نہیں۔ ہم کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ ہم خاموش اور تنہا ہوں تو بھی کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ کبھی یادیں دہراتے ہیں کبھی مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں۔ تصورات کے ہوائی قلعے تعمیر کرتے ہیں۔ ہم آئینوں میں عکس دیکھنے کے عادی ہیں۔ حقائق کو دیکھنا اتنا دلچسپ نہیں جتنا حقائق کا عکس۔ مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ کسی کے پاس کسی کے لیے وقت نہیں۔ ہمیں اپنے لیے

Read more

جنسی تشدد کے خلاف سخت قوانین اور موثر اقدامات کی فوری ضرورت اور اہمیت

کولکتہ کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ حالیہ وحشیانہ عصمت دری نے ایک دلخراش حقیقت کو اجاگر کیا ہے جو جنسی تشدد سے نمٹنے کے لیے مزید سخت قانونی اقدامات اور موثر نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہے۔ اس ہولناک واقعے نے جس میں ایک معزز طبی پیشہ ور شامل تھا، نہ صرف لوگوں کو چونکا دیا ہے بلکہ سماجی، اقتصادی اور پیشہ ورانہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے جرائم کی وسیع نوعیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

Read more

ایک لمحہ فکریہ

ہم عموماً اپنی زندگیوں میں اتنے محو ہوتے ہیں کہ کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچتے ہی نہیں کہ جن کی وجہ سے ہم کسی قابل ہوئے اور دنیا کی بہترین مصروفیات ہمیں مل سکیں۔ ہم ان کی تنہائیوں میں ہمیشہ اضافے کا باعث ہی بنتے ہیں۔ میں یہاں ذکر کر رہی ہوں میرے اور آپ کے بزرگوں کا ، بزرگ تو جیسے ہماری زندگیوں میں اب کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتے۔ کچھ عرصہ سے یہ کو شش رہی

Read more

بالزاک کا ناول یویجن گرینڈ

فرانسیسی مصنف ہنری ڈی بالزاک ( 1799۔ 1850 ) نے اپنی مختصر زندگی میں سو سے زائد ناول، ڈرامے اور کہانیوں کے مجموعہ جات تحریر کیے۔ بالزاک نے اپنے منفرد اسلوب کی مدد سے فرنچ معاشرے کی حقیقت پسندانہ عکاسی کی ہے۔ بالزاک کی پیدائش پیرس کے نواحی علاقے میں ہوئی جہاں اُس کا باپ سرکاری ملازم تھا۔ جوان ہوا تو باپ کی خواہش پر پیرس منتقل ہو کر ایک وکیل کے ہاں منشی کی نوکری کرنا شروع کر دی۔

Read more

منظور حسین کرلو، رچناوی تہذیب کا امان اللّٰہ

تلمبہ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا مگر تاریخی شہر ہے۔ لیکن اس نے علم، ادب اور فنون لطیفہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کو بڑے بڑے نام دیے ہیں۔ وہ عالمی مبلغ طارق جمیل ہوں، یا باکمال شاعر فیصل عجمی تلمبہ کسی بھی میدان میں پاکستان کے بڑے شہروں سے پیچھے نہیں ہے۔ معروف قوال عزیز میاں نے بھی اپنے عمر کا ایک بڑا حصہ تلمبہ میں گزارا ہے۔ موضع رام پور مگھہ اور تلمبہ کے درمیان

Read more

انسانی ترقی یا تنزلی؟

چشمِ فلک نے ہزاروں برس پہلے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب اِنسانی زندگی کا ابتدائی دور تھا۔ انسان اکیلا رہنا پسند کرتا تھا۔ وہ ہمیشہ دوسرے انسان سے خائف رہتا کہ کہیں دوسرا انسان اسے کوئی نقصان ہی نہ پہنچا دے۔ اُس کا مسکن غار تھے اور خوراک شکار کیے ہوئے جانور، جب کہ اّس کی زندگی کے دو ہی مقاصِد تھے۔ پہلا اپنی ذات کی حفاظت اور دوسرا زندہ رہنے کے لئے خوراک کا حصُول۔ پھر وقت گزرنے

Read more

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان

ان کے والد کا نام سیف اللہ الرحمٰن تھا، جو انگریزوں کے حامی تھے لیکن نوابزادہ نصر اللہ نے انگریز مخالف سیاست میں حصہ لیا۔ نواب زادہ نصر اللہ کے والد کو انگریزی حکومت نے گیارہ گاؤں دیے تھے اور انہیں نواب کا لقب بھی عطا کیا تھا۔ ان کے آبا و اجداد اٹھارہویں صدی عیسوی میں مظفرگڑھ میں آباد ہوئے۔ مظفر گڑھ سے بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے قصبہ میں نوابزادہ نصراللہ خان 13 نومبر 1916 کو پیدا

Read more

سندھ کے معروف لوک گلوکار: فقیر امیر بخش

تحریر: شیخ عزیز ترجمہ: یاسر قاضی سندھی موسیقی کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کی ماہیت کسی اور خطے کے نظامِ موسیقی سے مستعار لی ہوئی ہے، بجا نہ ہوگا۔ کیونکہ سندھی موسیقی کی ترتیب اور اندازِ پیشکش کچھ اس قسم کا ہے، کہ اس کو کُلی طور پر لوک موسیقی میں بھی شامل نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی اس کو خالصتاً کلاسیکی موسیقی میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کی جگہ پر اُسے باآسانی

Read more

جب ان چہروں کو دیکھتا ہوں

پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں، جو روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھری نظر آتی ہیں، دراصل ان بے آواز ہیروز کی محنت اور قربانیوں کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں ہم سینٹری ورکرز کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر اور اپنی عزت نفس کو داؤ پر لگا کر ہمارے معاشرے کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں۔ مگر افسوس، وہ وہ مقام اور عزت نہیں پاتے جس کے وہ حق دار

Read more

خیبر پختونخوا کی تعلیم اور صحت: کیا حکومت اپنے عوام کو ناکام کر رہی ہے؟

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی حالت بدانتظامی کی ایک علامت بن چکی ہے۔ کرم میں قبائلی جھگڑوں سے لے کر مالم جبہ میں پرتشدد حملوں تک، جہاں ایک پولیس افسر ایک IED دھماکے میں شہید ہو گیا، خیبر پختونخوا کو عدم استحکام نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صوبائی پولیس، جو کبھی ایک مضبوط ادارہ تھی، اب بے بس نظر آتی ہے، اور عوام کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانے والے کہیں دکھائی نہیں دیتے۔ لیکن یہ

Read more

ورلڈ میری ٹائم ڈے، بلیو اکانومی کی اہمیت

بلیو اکانومی آج گلوبل اکانومی کا ایک اہم جزو ہے۔ قدیم تہذیبوں میں بھی بلیو اکانومی روایتی اور غیر روایتی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ معیشت کا یہ ماڈل سمندری وسائل کے موثر استعمال اور ان کے تحفظ سے متعلق ہے۔ اس وقت عالمی سالانہ تجارت میں بلیو اکانومی کا حجم ڈیڑھ ٹریلین ڈالر ہے جو سال 2030 تک بڑھ کر تین ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق

Read more

افسانہ: ”شک“

بہت دنوں سے سوچ رہی ہوں کہانی لکھوں، مگر ادھر اُدھر کی مصروفیت سے رات، دن میں اور دن، رات میں ڈھل جاتے اور کہانی میرے ذہن میں الجھن کی طرح ذہنی سکون خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔ اب دل چاہ رہا ہے کہ وہ لکھ ہی ڈالوں جو دل و دماغ پر چھایا ہوا ہے۔ ویسے بڑا ہی کٹھن ہوتا ہے نہ، ان کہانیوں کو لفظوں کے پیرائے میں صفحات پر اتارنا، جو ہمارے اندر چل رہی ہوتیں

Read more

ہفتہ رفتہ

جب میں بڑا ہو رہا تھا تو اس وقت میں ہمیشہ اس دن کے بارے میں خواب دیکھتا تھا جب میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گا اور سپر پاور (میری والدہ) کی طرف سے کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ گھر سے زیادہ دیر تک غائب رہنے کے بعد ہمیشہ مجھے غیر علانیہ ”جسمانی ریمانڈ“ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا اور اکثر اماں کے ہاتھوں تسلی بخش طور پر پٹنے کے بعد میری

Read more

کھاتے پیتے انسان

جلیبی تلنے کی خوشبو نے میرا رخِ فاقہ حلوائی کی جانب موڑ دیا۔ جیب سے ایک مڑا تڑا بیس روپیہ کا نوٹ نکل پایا اور منہ سے باریک سی آواز نے دیگر گاہکوں کو متوجہ کر لیا ”بیس روپے کی جلیبی دینا۔“ حلوائی نے کڑچھا زور سے کڑاہی کی دیوار پر مارا ”ابے چل کام کرنے دے۔“ جلیبی اپنی ناقدری پر شرما کر کچھ اور پیچیدہ ہو گئی۔ ناکام و نامراد آگے بڑھا اور سموسوں کی دکان پر ہجوم دیکھ

Read more

پنجاب حکومت کا بروقت چائلڈ ہارٹ سرجری کا اقدام

کسی نہ کسی وجہ سے لاہور کے چلڈرن ہسپتال جانا ہوتا، تو پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آئے والدین کی بپتا سننے کو بھی ملتی، جو اپنے بچوں کے بروقت علاج کے لئے ڈاکٹروں کی منتیں کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔ ڈاکٹر حضرات سہولیات کی کمی، مریضوں کے رش اور طویل ویٹنگ لسٹ کے سبب علاج معالجے کی لمبی لمبی تواریخ دیتے تو میں اکثر کڑھتا اور سوچتا کہ ایک بچہ اگر دل کا مریض ہے، اسے ٹیسٹ یا

Read more

برسوں سے اذیت میں ایک وادی

قبائلی ضلع کرم پچھلے 3 دنوں سے ایک بار پھر فرقہ ورانہ جھڑپوں کی زد میں ہے جس میں ابھی تک دونوں فریقین کی طرف سے تقریباً 12 لوگ موت کا نشانہ جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ دُنیا میں ہر جگہ پر جنگیں ہوتی رہتی ہیں لیکن وہاں کے لوگ جنگ کے ساتھ ساتھ اُس کے اصولوں کا احترام بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ ضلع کرم کی یہ فرقہ ورانہ جنگیں عام جنگوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ یہاں

Read more

پاکستانی سیاست، عوامی شعور اور مسائل

پاکستان میں آج کل عوامی مسائل ایک ایسے تالاب کی طرح ہو چکے ہیں، جس میں پانی تو ہے، لیکن تازہ ہوا اور روشنی نہیں۔ ہمارا سیاسی اور معاشی نظام اس قدر محدود اور الجھا ہوا ہے کہ عوام کے حقوق، فرائض، اور مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں۔ لیکن اس کے ساتھ عوام بھی اسی اسی خوش فہمی میں مبتلا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 ہر شہری

Read more

اردو ادب اور اس کا مقام

اردو ادب برصغیر پاک و ہند کی ایک اہم ادبی روایت ہے جو فارسی، عربی، ترک، اور ہندی کے علاوہ کئی دوسری زبانوں سے متاثر ہو کر وجود میں آئی۔ اس کا مقام دنیا کے دیگر بڑے ادیبوں کے برابر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اردو ادب نے اپنی زبان کی نرمی، لطافت اور اظہار کی وسعت کی بدولت خاصی ترقی کی ہے۔ اردو ادب کے اہم پہلو: 1۔ شاعری: اردو شاعری میں غزل، نظم، قصیدہ، اور مرثیہ اہم اصناف ہیں۔

Read more

چار مرد ایک کہانی

آہ کیا پٹاخہ لڑکی ہے۔ چس آ گئی دیکھ کے۔ تونے اس کی کمر پر فوکس کیا ہوتا تو پتہ چلتا کیسی لچکیلی ہے۔ یار میں تو اسے اپنا بنا کے دم لوں گا۔ آنکھیں بند کیے شوکے نے گلی کے تھڑے پہ بیٹھے مانے سے کہا۔ یہ پٹاخہ تیرے ہاتھ نہیں آنے والا۔ وکی پان والے کے ساتھ پکی سیٹنگ ہے اس کی۔ وکی وہ پان پہ چونا لگانے والا؟ اس کو بھی چونا لگا جائے گا، کبھی سیریئس

Read more

عمان ایک مثالی دیس ہے

عمان قدیم تہذیبی روایتوں کا امین ہے۔ عمان لوبان کے درختوں کی سرزمین ہے۔ یہاں شفاف پانیوں کے جھرنوں کے سنگ دف کی آواز گونجتی ہے۔ یہاں سخاوت دوستی اور احترام کی بیلیں منڈیر چڑھتی ہیں۔ یہاں ساحلوں کی گل پوش ہوائیں لہروں سے بغل گیر ہو کر رُباب کی دھنوں پر رقص کرتی ہیں۔ یہ سمندری کچھووں کا مسکن ہے۔ یہ عربی چیتوں کا دیس ہے۔ یہ ایک مثالی دیس ہے یہ عمان ہے۔ عمان جزیرہ نُما عرب کے

Read more

فرعونیت سے پارسائی کا سفر

انسانی رویے کی یہ بات بہت غور طلب ہے کہ اکثر لوگ اپنی زندگی کے آخری حصے میں ہی مذہب کی طرف رجوع کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پوری زندگی کو نیک اعمال اور مذہبی رجحانات کے مطابق گزارنا چاہیے۔ پاکستان جیسے معاشروں میں یہ رویہ عام ہے، جہاں اکثر کرپٹ افسران اور بیوروکریٹ اپنی زندگی کے طاقتور ادوار میں بے تحاشا کرپشن کرتے ہیں، اپنی کرسی پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہیں، اور جب ان

Read more

”یہ جو چین کو علم سے نسبت ہے“ تسنیم جعفری کے سفرنامۂ چین پر تبصرہ

تبصرہ نگار: نصرت نسیم بہت سندر نام اور بہت پیارے انتساب کے ساتھ تسنیم کی طرف سے یہ گراں قدر تحفہ موصول ہوا۔ کتاب کے پبلشر پریس فار پیس فاؤنڈیشن یوکے کے ساتھ ایسا قلبی تعلق ہے کہ اسے ہم اپنا ہی ادارہ سمجھتے ہیں۔ اس کے روح رواں برادر مکرم ظفر اقبال صاحب عزت و احترام سے نوازتے ہیں اور کتابوں کے تحفے ان کی طرف سے موصول ہوتے رہتے ہیں مگر چین کا یہ سفرنامہ تسنیم جعفری نے

Read more

خواہشات

ہم انسان اپنی اپنی خواہشات کے غلام ہیں۔ ان کے حصول کے لیے کیا کچھ نہیں کرتے۔ زندگی کا مقصد بھول کر نفسانی، جنسی، ذہنی، معاشی و معاشرتی خواہشات کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔ موت جیسی حقیقت کو بھول بیٹھتے ہیں۔ بھلا دنیا میں کون ایسا ہے جو سدا کے لیے زندہ رہے گا۔ مگر ہم ایسے انسان کہ جنازوں پر بھی دنیاوی معاملات پر بحث اور لڑائی جھگڑا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کسی کو مرنے والے کی

Read more

پاکستانی میڈیا پر چھایا جمود

یوں تو میڈیا ہر دور میں خود کو ریاست کا چوتھا ستون کہتا آیا ہے مگر موجودہ دور میں کسی بھی قوم کی رائے بنانے سے اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے تک ہر جگہ میڈیا کا ہی عمل دخل نظر آتا ہے۔ جب میڈیا کی بات کی جائے تو اس میں روایتی میڈیا (اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سینما، کتابیں ) ڈیجیٹل میڈیا (سوشل میڈیا، ویڈیو پلیٹ فارمز، ویب سائٹس، سرچ انجنز وغیرہ ) اور تشہیری ذرائع (بل بورڈز،

Read more

خالی کونا

” دیکھو ابھی سے چارپائی بچھا دی۔ سر شام ہی راستہ بند کر دیا۔ کوئی آ گیا تو میں دروازہ کیسے کھولوں گی۔“ شریفن بی بی نے پان چباتے ہوئے کہا۔ ” بس اب کس نے آنا ہے اندر حبس ہے یہیں پنکھا لگا لیتا ہوں۔“ خلیل میاں لاپروائی سے بولے۔ ” ٹھیک ہے ہمیں کیا جی۔ بل بھرتے ہوئے آپ نے ہی آہ و بکا کرنی ہے۔ عشاء کے بعد پنکھا لگ جاتا تو فجر تک چل پاتا۔ شب

Read more

ہم نام کا روزنامچہ

وحید الزمان طارق، میرے ہم پیشہ و ہم راز نہیں ہیں۔ وہ کبھی میرے ہم پیالہ و ہم نوالہ بھی نہیں رہے لیکن وہ میرے ہم نام ضرور ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ وحید ِ یگانہ ہیں اور میں سبزۂ بے گانہ۔ وہ مردِ سپاہ ہیں اور میں روسیاہ۔ وہ طارق ہیں اور میں متروک۔ وہ سفینہ سوز ہیں اور میں غرقِ دریا۔ غرض یہ کہ ہم دونوں میں بعد المشرقین ہے لیکن کبھی کبھی ہمارے ستارے ایک

Read more

نئی جنگ :بات چل نکلی ہے اب دیکھیں کہاں تک پہنچے

حال ہی میں اسرائیل نے حزب اللہ پر سائبر پلس حملے کیے ، لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ، ریڈیو ڈیوائسز اور سولر پینلز میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکوں میں 32 افراد شہید اور 3250 زخمی ہو گئے، سینکڑوں کی حالت تشویشناک ہے، بیک وقت بیروت، جنوبی اور مشرقی لبنان سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں سے مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، سب سے زیادہ دھماکے دارالحکومت بیروت میں ہوئے

Read more

ایمن آباد، احمد بشیر اور بشریٰ انصاری

پچھلے سال فروری میں لاہور کے الحمرا ہال میں ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا گیا۔ میں بھی ہمدم دیرینہ کے ہمراہ جا پہنچا۔ فیسٹیول میں ایک سیشن بشریٰ انصاری کے ساتھ تھا جس کا نام تھا ’احمد بشیر کا کنبہ‘ ۔ احمد بشیر صاحب کی بیٹیاں اور نواسی زارا بھی موجود تھیں۔ مجھے ممتاز مفتی یاد آ گئے جنہوں نے احمد بشیر کا ذکر اپنی تحریروں میں بڑی محبت کے ساتھ کیا ہے۔ مفتی صاحب احمد بشیر کو پیار

Read more

ہے ’گشت‘ کا جہان اور

چھوٹے سے ٹریولنگ بیگ کو کندھے کا زیور بنائے گھر کے اکلوتے ’صدر دروازے‘ کی طرف پیش قدمی کرتے ہیں تو سب سے پہلے موبائل فون کے سمارٹ واچ میں وقت کی رینگتی ہوئی سوئیوں پر نگاہ ِ ناز ڈالتے ہیں۔ ایک پُرکشش اور چمک دار دن کا سوا بجنے والا ہے لیکن سورج سوا نیزے پر نہیں۔ ’کاتک‘ میں سورج بڑا ’بُردبار‘ ہوتا ہے۔ موبائل ہی کے سکرین پر دن جمعرات، تاریخ پچیس، مہینہ اکتوبر اور سال دو ہزار

Read more

تھل کا وارث شاہ سجاد کلیم

یہ ان دنوں کی بات ہے جب تھل دھرتی کی پیاس کے قصے زبانوں پہ چھالے ڈالتے، کانوں میں اترتے تو پیاس و تنہائی کے خوف سے دل اچھل کر حلقوم میں اٹکتے چبھتے دھڑکنوں کی ترتیب بھولنے لگتے۔ ریگستان کے میدانوں کی وسعتیں ہوا کے جھونکوں کو مہمیز کرتیں تو ریت کی ہولی اڑاتے بگولے دھرتی کو اتھل پتھل کرتے دندناتے لگتے۔ تند و تیز ہواؤں کے ان خاکی طوفانوں کے گرداب میں پھنستے کئی خاکی خاک میں خاک

Read more

تاریخ کے نئے اور پرانے زخم

نریندر مودی کے متعصبانہ رویے نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں ایک مرتبہ پھر بھارت کو ماضی کے تلخ دور کی طرف دھکیل دیا ہے جو انسانی زندگی کے لیے کربناک ثابت ہوا تھا ثابت قدم لوگ ڈر اور خوف کا شکار ہو گئے تھے انسانی زندگی پر شب خون مارا گیا تھا کئی ریاستوں کے لوگوں کے زبردستی حقوق چھینے گئے تھے ان ریاستوں میں حیدر آباد دکن، جونا گڑھ اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔ بھارتی

Read more

میڈیکل یونیورسٹیوں میں بھی اقلیتی دو فیصد تعلیمی کوٹہ دیا جائے

میڈیکل یونیورسٹیوں میں اقلیتی کوٹہ کی اشد ضرورت ہے پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور تمام شہریوں کے لیے برابری کی ضمانت دیتا ہے۔ اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف آئینی اور قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مورخہ 18 مئی 2020 کو نوٹیفکیشن نمبر PA/AS (LM) /MISC/ 2020 میں حکومت پنجاب نے مذہبی اقلیتوں کے لیے

Read more

عمان ایک مثالی دیس

عمان قدیم تہذیبی روایتوں کا امین ہے۔ عمان لوبان کے درختوں کی سرزمین ہے۔ یہاں شفاف پانیوں کے جھرنوں کے ہمراہ دف کی آواز گونجتی ہے۔ یہاں سخاوت دوستی اور احترام کی بیلیں منڈیر چڑھتی ہیں۔ یہاں ساحلوں کی گل پوش ہوائیں لہروں سے بغل گیر ہو کر رُباب کی دھنوں پر رقص کرتی ہیں۔ یہ سمندری کچھووں کا مسکن ہے یہ عرب چیتوں کا دیس ہے یہ عمان ہے یہ ایک مثالی دیس ہے۔ عمان جزیرہ نُما عرب کے

Read more

شہرِ گل کے خس و خاشاک سے خوف آتا ہے

ہمارے عہد کے نادِرِ روزگار شاعر جناب افتخار عارف کے بعض اشعار ضرب المثل کا درجہ پا چکے ہیں۔ موجودہ دور کے پاکستانی سماج کی مجموعی نفسیات کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک شعر میں ایسی گہری بات کہی ہے کہ جس کا بیان کئی کتب کا متقاضی ہوتا۔ یہ شاعر کا اوج کمال ہے۔ رحمتِ سیدِ لولاک پہ کامل ایمان امتِ سیدِ لولاک سے خوف آتا ہے ہم نے برسوں پہلے چمن آرائی کے لیے جو فصل اپنی

Read more

فلسطین پر قبضہ۔ پہلا قدم

  فلسطینیوں کے لئے اور عام طور پر مسلم امہ کے لئے 7 اکتوبر 2023، تاریخ کا بدترین دن تھا جس دن ہالوکاسٹ کے دوران ادا کیے گئے صیہونیوں کے اپنے کردار کی طرح کہ یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈرایا بھی جائے اور دنیا کے سامنے انہیں مظلوم بنا کر بھی پیش کیا جائے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حماس سے حملہ کروایا گیا۔ کیسا اتفاق ہے کہ اسرائیلیوں نے خود ہی اس حملے کا موازنہ ہولوکاسٹ سے

Read more

کن فیکون اور انسان

حال ہی میں، میں نے ایک انٹرنیشنل کانفرنس اٹینڈ کی جس میں ایک لیکچر جدید دور کی ایجادات پر تھا سپیکر کے مطابق جتنی ایجادات آدمؑ سے لے کر 2004 تک ہوئیں اتنی آج ہر دو گھنٹے میں ہو رہی ہیں۔ اوپر کی سٹیٹمنٹ میں جتنا بھی مبالغہ ہو مگر یہ تو حقیقت ہے کہ آج کا دور ایجادات کا دور ہے جتنی ایجادات آج دنوں اور مہینوں میں ہو رہی ہیں اتنی شاید صدیوں میں نہیں ہوئیں۔ خدا کی

Read more

قدرت اور فطرت

کہتے ہیں کہ فطرت میں قدرت کے مظاہر جلوہ گر ہیں، قدرت کی یہ جلوہ گری بہت بڑی کاریگری ہے ایک ایک روپ حکمت کی مکمل کتاب اور ایک ایک ذرہ عبرت کا مکمل باب ہے۔ فطرت کے چہرے میں قدرت کا جلوہ دیکھنا اور قدرت کے جلوے میں فطرت کا اشارہ سمجھنا قدرت کا اصل منشا ہے۔ پس انسان پر لازم ہے کہ وہ تخلیق کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ہر لمحہ فطرت کی طرف دیکھے اور فطرت

Read more

شعور بغیر جرات کے اور علم بغیر عمل کے بیکار ہے

کامیاب سیلز لیڈرشپ صرف اس بات پر منحصر نہیں ہوتی کہ آپ کتنی معلومات رکھتے ہیں یا آپ کا شعور کس قدر بلند و بالا ہے۔ اصل کامیابی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب آپ اپنے شعور کے ساتھ جرات کا بھی مظاہرہ کریں اور اپنے علم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج حاصل کریں۔ جرات اور عمل کو جانچنے کا پیمانہ کیا ہو گا؟ اگر کوئی شخص صرف زبانی جمع خرچ کرے یعنی اپنے

Read more

تعلیم میں انکلوژن

تعلیم میں انکلوژن یعنی شمولیت سے مراد اس بات کو یقینی بنانے کا عمل ہے کہ تمام طلباء کو ، ان کی صلاحیتوں، پس منظر یا اختلافات سے قطع نظر، جماعت میں سیکھنے، حصہ لینے اور کامیابی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ تعلیم میں شمولیت کے کلیدی اصول یہ ہیں کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ تمام طلباء کو ان کے اختلافات یا پس منظر سے قطع نظر، اعلیٰ معیار کی تعلیم اور معاون خدمات تک مساوی رسائی

Read more

اہلِ جہاں اِسے کُرسی کہتے ہیں

اِس کی نہ تو کوئی آنکھیں نہ ہی کان، نہ ہی منہ اور نہ ہی کوئی لمبی سی دُم ہوتی ہے۔ ہاں چار ٹانگیں اور دو عدد بازو ضرور ہوتے ہیں۔ چشمِ عیاں سے دیکھیں تو بظاہر ایک معمولی سی اور بے جان شے نظر آتی ہے، مگر ہے بڑے کام کی چیز۔ سینگ نہ رکھتے ہوئے بھی اکثر و بیشتر ایسا دھاوا بول دیتی ہے کی بڑے سے بڑے سانڈ اور بھینسے بھی اِس کے سامنے حقیر و ناتواں

Read more

کمی پوری ہوتی ہے نہ محبت

سارنگ کی زندگی دو چیزوں سے مزین ہے ایک ہے ”کمی“ اور دوسری ”خواہش“ ۔ دونوں کو کم کرنے کی کوشش میں روز نیا بڑھاوا ملتا ہے اور سارنگ اپنی زندگی کے دن پورے کرتا جا رہا ہے۔ ہوش و حواس کے ابتدائی دنوں سے ہی سارنگ نے محسوس کرنا شروع کر دیا تھا کہ جو کچھ ہے یا ہو رہا ہے وہ سب ٹھیک نہیں۔ اس میں گھوٹالہ اور ملاوٹ ہے اور نہ ہی وہ قدرتی ہے۔ وہ تو

Read more

ویژن اور ٹیم ورک کے بغیر آثارِ قدیمہ میں بدلتی جدید عمارتیں

ویژن کی طاقت سے غفلت کوئی معمولی غفلت نہیں۔ ویژن کا وجود افراد اور تنظیموں کو ایک واضح سمت میں سرعت سے آگے بڑھاتا ہے۔ یہ ہر انسان کے لئے ایک چراغ بھی ہے اور قوّتِ متحرکہ بھی۔ ایک مضبوط ویژن کو معیاری منصوبہ بندی اور معیاری منصوبہ بندی کو ایک مضبوط ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کوئی ٹیم ایک بڑے ویژن کی خاطر کی جانے والی اسٹینڈرڈ پلاننگ کو مضبوطی سے اپنا لیتی ہے تو وہ پلاننگ ”مشن“

Read more

پاکستان کی بلند ترین عمارت: بحریہ آئیکون ٹاور

جنوبی کوریا کا ایک وفد دورہ پاکستان پہ آیا ہوا تھا انہیں کراچی میں حبیب بینک کی بلڈنگ کا دورہ کروایا گیا تو وہ حیران و پریشان ہو گئے کہ اتنی بڑی بلڈنگ انسانوں نے تعمیر کی ہے ان کے ذہن میں ہزاروں سوال گھومنے لگے وفد میں سے ایک شخص نے کہا جب میں اوپر دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے میں چکرا کر گر جاؤں گا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر سنہ 1963 میں تعمیر ہونے والی حبیب

Read more

تاریخ ِفرعون

اس کتاب کو خواجہ حسن نظامی نے لکھا ہے، اس کی دوبارہ اشاعت 2019 میں ہوئی تھی۔ میں نے ایک کاپی آن لائن حاصل کی ہے۔ ایک بات کی وضاحت کردوں آن لائن کُتب بیچنے والے بھی اپنی دیانت کے حوالے سے اُتنے ہی دیانت دار ہیں جتنا کہ سبزی فروٹ والے، چونکہ آرڈر کرنے والا پاس نہیں ہوتا، اس لیے بوقت پیکنگ گلا سڑا مال پیک کر دیتے ہیں۔ کتاب کے صفحات 248 ہیں۔ یہ کتاب 1941 میں لکھی

Read more

26 ویں آئینی ترمیم: بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا

پارلیمان میں ’آئینی پیکج‘ دھوم دھام سے پیش کیے جانے کا غلغلہ اور نمبرز پورے ہونے کے دعوے کیے جا رہے تھے مگر وہ پیکج تاحال اسمبلی میں نہیں آیا۔ مسودے کو دلہن کی طرح سات پردوں میں چھپانے والے حکمرانوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ ڈھونڈنی مشکل ہو رہی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں درکار دو تہائی اکثریت ”ہر چند کہیں ہے کہ نہیں“ والا معاملہ بن گئی گویا: بڑا شور

Read more

نیند سائنسی تناظر میں

ہم انسانوں کا نیند سے بڑا یارانہ ہے۔ تبھی تو ہم زندگی کا ایک تہائی دورانیہ سونے میں گزار دیتے ہیں۔ یعنی روز ہم آٹھ گھنٹے کی نیند کر لیں تو چوبیس گھنٹوں میں ایک تہائی اور اسی حساب سے ساٹھ سالہ زندگی کا بیس سال۔ عموماً انسان تھکاوٹ کے خاتمے کے لئے سونے کی سعی کرتا ہے جس کے پیچھے پوری سائنس ہے۔ مگر ہم نوجوانوں کی اکثریت سو سو کر تھک جاتی ہے۔ اسی کے بارے میں جاننے

Read more

طلاق: بالکل نہیں

اِن دنوں کورٹ جانا روز کا معمول تھا۔ بعض دفعہ ایک دن میں چھے کیس لگے ہوتے تھے۔ سارا دن کیسز کی پیشی میں بر وقت حاضری کو یقینی بنانے میں گزر جاتا تھا۔ عدالتی کیس میں حاضری کا عمل اس قدر اہم ہے کہ ذرا سی دیر ہونے سے ریڈر صاحب غیر حاضری لگا دیتے تھے۔ کیسز کی آئے روز تاریخ پڑنے سے میں خاصا پریشان تھا۔ ملازمت رِسک پر تھی جبکہ بے عزتی کا گراف انتہائی اونچے لیول

Read more

خیبرپختونخوا کے مسائل اور عوام کا غلط سیاسی انتخاب

خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت اور دلکش صوبہ مانا جاتا ہے۔ اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے اندرون ملک سمیت باہر ممالک سے بھی لوگ سفر کر کے آتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی مہمان نوازی کے پوری دنیا میں چرچے ہیں مجھ سمیت اس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا لیکن اس خوبصورتی اور مہمان نوازی کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی ٹھوس پلان موجود نہیں ہے البتہ مہمان نوازی کا پلان جیسے پہلے تھا

Read more

مہنگائی

گلیاں کیچڑ سے بھری تھیں، نالیاں بند ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع تھا یوں محسوس ہو رہا تھا ایک مدت سے بلدیہ کا اس طرف دھیان نہ گیا ہو۔ غریب ماں باپ کے ننگے بچے مفت کے چھوٹے چھوٹے تالابوں میں کھیل رہے تھے کسی کے منہ پر کیچڑ لگا تھا کوئی روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں لیے پانی میں چھلانگیں لگا رہا تھا۔ زندگی معمول کے مطابق چل رہی تھی جیسے کوئی نئی بات نہ

Read more

ایک ادبی مرکز کی مسماری

شام آئے اور گھر کے لئے دل مچل اٹھے، شام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو اسلام آباد شہر کی رنگینیاں دیکھ کر کوئی گزرتا مسافر اس شہر میں اپنے لیے گھر بنانے کی خواہش لیے چلا جاتا ہے، مگر اس شہر کا دوسرا روپ یہاں کئی سالوں سے بسے لوگ ہی جانتے ہیں کہ دارالخلافہ ہونے کی وجہ سے دن رات سانس لیتا یہ شہر اندر سے کتنا کھوکھلا ہے۔ یہاں لوگ صرف کام کو جانتے

Read more

استاد کا احتساب ہونا چاہیے

الحمدللہ رب العالمین ہمیں مسلمان اور حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر فخر ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم النبین ﷺ تک تمام انبیاء علیہم السلام نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا اور تیار بھی رکھا۔ حضرت محمد ﷺ کی زندگی میں بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ آپ ﷺ کے اکثر ارشادات احتساب ہونے یا کرنے پر موجود ہیں۔ میں صرف دو صحابہ رسول کی زندگی میں احتساب کی مثال پیش کروں گا

Read more

پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

ملک عزیز اس وقت اپنی 77 سالوں پر محیط تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے کو اپنی آہنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ بدقسمتی سے اس بحران کی شدت ہر آنے والے دن بڑھتی جا رہی ہے جس نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی نظام کو کچھ اس طرح سے جکڑا ہوا ہے کہ فی الوقت اس سے نکلنے کی بظاہر کوئی راہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ

Read more

کیا اس لالہ زار کے سب رنگ پھیکے ہیں؟

سقراط سے جب لوگوں نے سوال کیا کہ تم نوجوانوں کی عقل کو پراگندہ کیوں کر رہے ہو؟ تو جواب آیا کہ ایسی زندگی جینے کا فائدہ نہیں جس میں تسخیر نہ ہو۔ تسخیر سے اس کی مراد اپنی ذات اور عقل و دانش کو پرکھنا اور اپنی ذات کو پہچاننا ہے۔ جس کی بنیاد ایک ایسی زندگی ہے جس میں اپنی حقیقی جبلت اور صلاحیت کو پرکھنا ہے۔ بہترین زندگی کی موشگافیوں کو کن اصولوں پر پرکھا جاسکتا ہے

Read more

پاکستان کی اشرافیہ کے نام ایک خط

جان کی دشمن پاکستان کی ”پیاری“ اشرافیہ! السلام علیکم! امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گیں کیوں اس عہدِ پُر فتن میں اگر کسی کو عافیت حاصل ہے تو وہ آپ ہیں۔ میں جب بھی ملک کے ابتر معاشی حالات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بے یقینی اور بدحالی کے گرداب سے نکالنے کے لیے مختلف ادوار میں چند دردِ دل رکھنے والے اربابِ

Read more

ایکسٹینشن، ایکسٹینشن اور صرف ایکسٹینشن

محمد عبد اللہ اسسٹنٹ سیکورٹی سپروائزر تھا، اس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا تھا، بہترین اور مدلل گفتگو کرتا۔ تجربے کے ساتھ ساتھ اس کی مہارتوں میں اضافہ ہو رہا تھا یہ ہی وجہ تھی کہ وہ بہت جلد مینیجر بن گیا۔ لیکن اس کی تنخواہ میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہوا۔ اس نے مختلف اداروں میں اپنی سی وی جمع کروانی شروع کر دی۔ تقریباً ایک سال بعد دوبارہ ملاقات میں حال احوال دریافت

Read more

گر ایسا نہ ہوتا

کیا خوب ہوتا کہ سارنگ کو اپنے رنگ میں پھلنے پھولنے کا موقع ملتا مگر افسوس کہ اس کا رنگ اس وقت کی بے رنگی کی نظر ہو گیا۔ حق کی روشنی اتنی تیز تھی اور چندھیا دینے والی تھی کہ رنگوں میں تمیز کرنا ممکن نہ تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کی دنیا کے حالات ایسے بنا دیے گئے تھے کہ رنگ برقرار ممکن نہ تھا۔ سونے پہ سہاگا یہ کہ ان حالات کی اصلیت سے واقف

Read more

مقامی حکومتوں کے فیصلہ سازی عمل میں خواتین کی شمولیت

خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2019 کے تحت دو مراحل میں منعقد کیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 19 دسمبر 2021 کو 17 اضلاع میں انتخابات کا انعقاد ہوا جن میں 1174783 نفوس کی آبادی والا شہر ہری پور بھی شامل تھا۔ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق جب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تو کل 692185 ووٹرز رجسٹرڈ تھے جن میں

Read more

قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی گلگت میں بیتے لمحات

یہ ہمارے شباب اور عین جوانی کی بہار تھی۔ مارچ کا مہینا اور 2015 ء کا سال تھا۔ تاریخ ٹھیک سے یاد نہیں ’مگر وہ دل نشین لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے‘ جب میں نئے ارادوں، نئے جذبوں، امیدوں اور حسرتوں کو لیے جامعہ قراقرم کی دہلیز پر پہلا قدم رکھا تھا۔ صبح دس بجے کا وقت تھا۔ سورج اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ طلوع ہوا تھا۔ گلگت میں مارچ کا مہینا بہت خوش گوار ہوتا ہے۔

Read more

سیاسی تماشا

آئینی ترامیم کے نام پر کچھ عرصے سے ملک میں ایک سیاسی تماشا لگا ہوا ہے اور اس تماشے کا کچھ لوگ دفاع بھی کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صحافیوں کے عجیب و غریب تبصرے دیکھنے کو ملے۔ جو صحافی کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہیں ان سے غیر جانبدار تبصرہ کرنا ممکن نہیں اور کچھ صحافی ایک مخصوص جماعت سے بے حد نفرت کرتے ہیں، اس

Read more

انسانی روپ میں فرشتہ: سسٹر مورین اوٹول

کتابوں، فلموں اور کہانیوں میں یہ ضرور پڑھنے کو ملتا ہے کہ دُنیا میں ایسے انسان بھی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی ہو۔ میں نے تو اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں ہی ایسی شخصیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بچپن میں یہ بھی سنتے تھے کہ اکثر فرشتے اچھے انسانوں کے روپ میں دُنیا میں آتے ہیں، تاکہ وہ نیک لوگوں کی مدد کر سکیں۔ لیکن ہم نے ایسے

Read more

آئینی ترمیم اور آج کا پاکستان

آج کا پاکستان ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں آئینی ترامیم کا معاملہ ہماری سیاست، معاشرت اور ریاستی ڈھانچے کے استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، جو نہ صرف حکومتی ڈھانچے کی تشکیل کرتا ہے بلکہ عوام کے حقوق اور ریاستی فرائض کا تعین بھی کرتا ہے۔ پاکستان میں 1973 کا آئین ہماری سیاسی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن وقتاً فوقتاً اس میں کی جانے

Read more