سول میں تصورِ جاناں (مکمل کالم)

ایک منٹ کے لیے فرض کریں کہ پاکستان میں معجزہ رونما ہو گیا ہے اور وہ معجزہ یہ ہے کہ حکمران اشرافیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک اِس طرح نہیں چل سکتا لہذا انہوں نے اللے تللے اور عیاشیاں ختم کردی ہیں، قانون کی آڑ میں حاصل کردہ مراعات سے دستبردار ہو گئی ہے اور معاشی پالیسیوں کا تعین یوں کر دیا ہے کہ صرف قومی مفاد پیشِ نظر ہے۔ اسی معجزے کے سبب تمام اسٹیک ہولڈرز نے

Read more

انسانی دماغ ایک چاند ہے

آج کل سب کی سوچ اسی خیال کے متعلق ہے کہ پاکستان باقی تمام ممالک سے ہر شعبے میں پیچھے ہے۔ مگر غور کرنے والی بات تو یہ ہے کہ کوئی اس کی وجہ تلاش نہیں کرتا۔ کوئی بھی ملک یا قوم وہاں موجود بڑے لوگوں یا سیاست دانوں سے نہیں جانی جاتی بلکہ وہاں کے عوام ان کے رہن سہن کا طریقہ اس ملک کی پہچان ہے۔ پاکستانی ہونے کے تحت ہم پر ایک مہر لگ چکی ہے۔ وہ

Read more

اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان

18 اکتوبر 2024 ء کو انجمن ترقی پسند مصنفین اور انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کراچی کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادبی نقاد، عصرِ حاضر کے دانشور اور غیر روایتی فکر کی حامل شخصیت محترم فرحت عباس شاہ کی کتاب ”اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان“ پر سہیل یونیورسٹی کراچی میں ڈاکٹر سید جعفر احمد کی زیرِ صدارت نقدو نظر کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس علمی و فکری محفل میں ڈاکٹر سید جعفر احمد، پروفیسر شاہد کمال،

Read more

برکس کے اہداف اور توقعات

22 اکتوبر سے روس کے شہر کاذان میں شروع ہونے والے برکس اجلاس پر دنیا کی نظریں ہیں کیوں کہ یہ اجلاس برکس میں توسیع کے بعد پہلا اجلاس ہے۔ گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ہونے والا برکس کا اجلاس ایک تاریخی اجلاس ثابت ہوا کیوں کہ اس میں رکن ممالک کی توسیع کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی اور نئے اراکین کا خیر مقدم کیا گیا۔ برکس نے گزشتہ برسوں کے دوران تیزی سے ترقی کی ہے اور

Read more

آئینی ترمیم: اگر میں کہوں

واہ بھئی واہ! کیسا زبردست ڈرامہ رچا ہے اس نام نہاد مقدس ایوان میں۔ میں آخری وقت تک بیوقوفوں کی طرح سمجھتی رہی کہ یہ نہیں ہو پائے گا۔ آخر کہیں تو رکے گا۔ لیکن ہمیشہ کی طرح میں غلط ہی ثابت ہوئی۔ یہ سب ایسے ہی ہوتا آیا ہے اور ایسے ہی ہونا ٹھہر گیا ہے۔ یہ اقتدار اور پیسے کی بھوک کب ختم ہو گی؟ یہ مار دھاڑ، پکڑ دھکڑ، اس کا نام نا لو، اس کا نعرہ

Read more

انار کلی لاہور کی داستان

انارکلی بازار کا شمار لاہور کے قدیم ترین اور مشہور ترین بازاروں میں ہوتا ہے، اور اس کا نام بھی ایک ایسی داستان سے جڑا ہوا ہے جس نے صدیوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی ہے۔ انارکلی بازار کا نام شہنشاہ اکبر کے دور کی ایک معروف داستانی شخصیت انارکلی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ روایت کے مطابق انارکلی، جو شہنشاہ اکبر کے دربار کی ایک رقاصہ تھی، شہزادہ سلیم (جو بعد میں شہنشاہ جہانگیر بنے

Read more

سیاست، ریاست اور غلاظت

بدقسمتی کہیں یا موجودہ حالات کی ستم ظریفی، ایسے ملک میں آنکھ کھولی جہاں آج تک بس خوشحالی اور ترقی کے لئے صرف مسلسل جدوجہد ہی دیکھی۔ ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس جدوجہد میں مزید اضافہ دیکھا اور نتائج زیرو۔ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا نے اتنی ترقی کرلی، ٹیکنالوجی کا جدید دور دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہمارے قدم اب تک ڈگمگا رہے، ہم نے چاند کیا پہنچنا یہاں تو ہم اپنے گھروں میں خیریت سے

Read more

عمران خان کی پی ٹی آئی اور بھارتی پی ٹی آئی میں فرق؟

جب 90 ء کی دہائی کے آغاز تک کوئی کہتا تھا کہ پی ٹی آئی نے یہ بات کہی ہے تو فوراً سمجھ میں آ جاتا تھا کہ ضرور پاکستان کے خلاف کچھ کہا سنا گیا ہو گا۔ اُس وقت پی ٹی آئی صرف بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مختصر نام کے طور پر پہچانی جاتی تھی۔ پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کا چھوٹا نام بھی ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی اور پاکستان تحریک

Read more

پنجاب کالج

پنجاب کالج سے وابستگی کافی عرصہ سے ہے۔ میری تین بیٹیاں دو بھتیجیاں، ایک بھانجی اور بھانجا پنجاب کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔ ہمارا تجربہ اتنا شاندار تھا کہ ہم نے سب دوستوں کے بچوں کو پنجاب کالج ہی بھیجنا شروع کر دیا۔ میں پچھلے تیس سال سے پڑھانے سے وابستہ ہوں۔ میں زندگی میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔ کئی دہائیوں کی مسلسل محنت نے اس کالج کو عظیم بنایا۔ ایک جیسے معیار کے سینکڑوں کالجز

Read more

آئینی ترمیمی بل: حکومت اتنی جلدی میں کیوں ہے

26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اتنی حواس باختہ کیوں ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے حکومت بہت جلدی میں ہے اور اس آئینی ترمیم کو جلد از جلد پارلیمنٹ سے پاس کروانا چاہتی ہے۔ ایسا کیا ہے اس ترمیمی بل میں کہ حکومت اس کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے اور اوپر سے جلد از جلد اس کو منظور بھی کروانا چاہتی ہے۔ خبر یہ ہے کہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی سے پاس ہو

Read more

26 ویں آئینی ترامیم، مولانا کا قوم پر احسان۔

آپ نے بڑے آئینی بحران سونامی طوفان سے ملک کو سیاسی حادثہ سے بچایا۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ، ایم کیو ایم، اے این پی سمیت دیگر پارٹیوں کا مولانا پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ مولانا جیسے مدبر سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاسی شخصیت، مذہبی رہنما میں وہ صلاحیتیں ہیں کہ وہ ملک کو معاشی اقتصادی، بیرونی خطرات سے بھی بچا سکتے ہیں، آپ کا اعتماد، ڈٹ کر کھڑے رہنا، اخلاق، انکساری سے پیش آنا

Read more

جواں مرگ افغان قصہ نویس کا قصہ

افغان محقق سید محی الدین ہاشمی اور ڈاکٹر بریالی باجوڑی وغیرہم کے مطابق افغانستان میں ناول کی ابتدا 1938/39ع میں برہان الدین کشککی او ر محمد رفیق قانع کے ناولوں۔ ’پوشیدہ محبت‘ اور ’دو عاشق بھائی‘ سے تصور کیا جاسکتا ہے جو بعد میں اشتراکی فکر کے سرخیل نور محمد ترہ کئی نے ’بے تربیت بیٹا‘ کے ذریعے آگے بڑھایا۔ تاہم اولین پشتو ناول کے درج بالا ظنی رائے کے ساتھ اختلاف کی کافی گنجایش ہے۔ بعد ازاں فارسی، روسی،

Read more

ڈاکٹر امجد ثاقب کا اخوت

حال ہی میں کوٹ ادو میں ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کے ادارے اخوت کی اک میٹنگ اٹینڈ کرنے کا موقع ملا۔ میرے ساتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دو دو امتحانات پاس کر کے آنے والے مستقبل کے دو افسران بھی ساتھ تھے۔ اسد شاہ نامی نوجوان نے تفصیل اور دلچسپ پیرائے میں اخوت کی پالیسی ان کے منصوبہ جات ان کی گزشتہ کارکردگی کے متعلق بریف کیا۔ میرے ساتھ مستقبل کے افسران بھی اخوت اور اس کے ویژن سے

Read more

سوال بہت، جواب کوئی نہیں!

میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کراچی اور اس کی سیاست کو محور قلم رکھا۔ کراچی کے حالات آج جیسے ہیں، ویسے آج تک اس شہر درماں نے نہیں دیکھے۔ کرفیو ہو، ہڑتالیں ہوں، بھتہ خوری ہو یا کچھ اور مگر جس طرح آج اس شہر کے باسیوں کو لوٹا جا رہا ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کم از کم آٹھ سال سے کراچی کی سیاست سے غائب

Read more

تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں ہم پیچھے کیوں ہیں؟

ایک مشہور مقولہ ہے کہ ”نظام کو نہیں چہروں کو بدلنا ہو گا“ تو اس تیز ترین دور میں ہم پاکستانی بالخصوص پشتون بیلٹ پیچھے کیوں ہے اس ٹیکنالوجی کے دور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ہم ابھی بھی ان باتوں میں لگے ہوئے ہیں جس سے ترقی یافتہ ممالک صدیوں پہلے نکل گئے تھے۔ اس کی چند بنیادی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ہماری سوسائٹی ترقی یافتہ کیا ترقی کی صحیح راہ پر بھی گامزن نہیں

Read more

یحییٰ سنوار امر ہو گئے

”اگر دنیا یہ چاہتی ہے کہ ہم اچھے مظلوم بن جائیں کہ وہ جب چاہیں آئیں اور ہمارے بچے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں، ہماری عورتیں قتل کر دیں، ہمارے بوڑھوں کو مار ڈالیں، ہماری زمینیں ہم سے چھین لیں، ہمیں محاصرے میں ڈال دیں اور ہم پر زندگیاں تنگ کر دیں اور ہم یہ سب اخلاق اور محبت سے سہ لیں۔ وہ ہمیں ذبح کریں اور ہماری آواز تک نہ نکلے؟ یہ اب ہم فلسطینیوں سے نہیں ہو گا۔“ یہ

Read more

مادیت کی دوڑ اور عصر حاضر کے انسان کا المیہ

آج دنیا میں ہر طرف شور ہی شور ہے، سڑکوں پہ دوڑتی گاڑیوں کا شور، کارخانوں اور فیکٹریوں کا شور، ٹیکنالوجی کا شور، اور ہمارے ذہنوں میں برپا جذبات کا شور، سب مل کر ایک ایسی بے چینی کو جنم دیتے ہیں جس میں سکون ناپید ہو چکا ہے۔ آج کا انسان ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں مادی ترقی اور خود غرضانہ خواہشات نے جذباتی اور انسانی رشتوں کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زندگی

Read more

امریکی صدارتی انتخابات، تمام ممالک نتائج کے منتظر

امریکی صدارتی انتخابات کے فیصلے کی گھڑی نزدیک آن پہنچی ہے۔ چند روز بعد 5 نومبر 2024 ء کو امریکہ میں صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن منعقد ہو گا۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواران کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کی امید ہے۔ امریکہ میں الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر طرف الیکشن کے حوالے سے گہماگہمی کا سماں ہے۔ امریکہ میں صدارتی نظام رائج ہے اور ہر چار سال

Read more

کیا آپ ریموٹ کنٹرول سے چلتے ہیں

دنیاوی معاملات میں جب کوئی شخص ہمارے پاس معلومات لے کر آتا ہے تو ہم اس کی تصدیق طلب کرتے ہیں ان معلومات کے کھرا ہونے کی جانچ کرتے ہیں لیکن جب معلومات کا تعلق دین سے متعلق ہو کیا ہم ان معلومات کی صحت کی جانچ کرتے ہیں؟ یا سنی سنائی بات پر نسل در نسل عمل کرتے ہیں۔ سچائی کو دریافت کرنے کا ہمارا معیار دوہرا اور منافقانہ کیوں ہے؟ ہمارے لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ان

Read more

الوداع، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بچپن ہی سے سنتے آئے ہیں کہ جو شخص جتنا زیادہ بولے گا اتنی ہی غلطیاں کرے گا اور وہ اتنا ہی متنازعہ ہو گا۔ یہ مقولہ 5 اکتوبر 2024 کو حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر خوب صادق آتا ہے۔ اس دورے کا ایک ہی مقصد نظر آتا ہے کہ حکومت کو ذاکر نائیک اور ذاکر نائیک کو حکومت پاکستان کی ضرورت تھی اس لیے وہ اپنی اور حکومت پاکستان

Read more

جھوٹ کا چلن: کہ خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

2016 ءکے اختتام پر آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل ہونے والے اس لفظ ”پوسٹ ٹروتھ“  کو ”ورڈ آف دی ائر“ قرار دیا گیا۔ ایک افسانہ تراشنا اور پھر اسے واقعہ بنا کر پیش کرنا ’پوسٹ ٹروتھ‘ کہلاتا ہے یعنی حقائق اور دلائل پس پشت ڈال کر وقتی ہیجان میں جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرنا یعنی سچ ابھی جوتے ہی پہن رہا ہو اور جھوٹ آدھی دنیا کا چکر لگا کر واپس آ جائے۔ پروین شاکر کا یہ شعر میں سچ

Read more

بچو! الوداع

میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ لفظ ”الوداع“ تعلق ٹوٹ جانے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے یا ایسے تعلق کے معنوں میں جس کی تاثیر تو ہوتی ہے مگر تصویر موجود نہیں ہوا کرتی۔ میرے لیے یہ ایسے معمے کی بات تھی جسے میں کبھی حل نہ کر پایا۔ ادب کا طالب علم ہونے کے ناتے، مجھ پر لازم تھا کہ اس سوال کو حل کرنے کی جستجو کرتا مگر کوئی ایسا طریقہ میسر نہ آیا کہ جس کے

Read more

برکس سے اب برکس پلس

”برکس“ دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی معیشتوں اور دنیا کا ایک چوتھائی جی ڈی پی رکھنے والے ممالک کا بلاک ہے۔ برکس کی اصطلاح 2001 میں ماہر اقتصادیات جم اونیل نے اپنی رپورٹ بلڈنگ بیٹر گلوبل اکنامک برکس میں استعمال کی تھی۔ اونیل نے پیش گوئی کی تھی کہ تیزی سے ترقی کرنے والے برکس ممالک 2050 تک اجتماعی طور پر عالمی معیشت پر غلبہ حاصل کریں گے۔ اس وقت برکس میں شامل ممالک میں روس، بھارت اور چین دنیا

Read more

عمران خان کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے الیکشن میں نا اہلیت کی اندرونی کہانی

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن سے نا اہل کر دیا گیا ہے۔ یہ کوئی ایسا اچانک فیصلہ نہیں ہے کہ جس سے حیران ہوا جائے۔ جناب زلفی بخاری کی طرف سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، اور ان کے ساتھ منسلک کی گئی دس سالہ منشور کی دستاویز کے مندرجات سے محسوس کیا جا سکتا تھا کہ یہ درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ یہاں یاد رکھنا چاہیے کہ کسی بھی برطانوی یونیورسٹی کی

Read more

ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کا سنگم

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، جس کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، غیر متوقع بارشوں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی لہروں کی تعدد اور شدت میں اضافہ کا سامنا ہے۔ یہ آب و ہوا کے واقعات نہ صرف فوری طور پر انسانی بحران کا باعث بن رہے ہیں بلکہ طویل مدتی میں اقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Read more

سوشل میڈیا کے نوجوان کی ذہنی کیفیت پر منفی اثرات

اگر آپ بھی صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا موبائل فون پکڑ کے واٹس ایپ، فیس بک انسٹاگرام ٹویٹر یا ٹک ٹاک میں سے کوئی سی بھی ایپ کھول کر دیکھتے ہیں کہ کہیں کسی عزیز کا کوئی پیغام تو نہیں آیا یا پھر کسی دوست نے کوئی تصویر یا ویڈیو وغیرہ تو نہیں شیئر کی تو سمجھ جائیں آپ کو بھی سوشل میڈیا کی لت لگ چکی ہے جو کہ ایک تشویش ناک بات ہے۔ آج کے دور

Read more

امن، رواداری، مزاحمت، سرزمینِ سندھ اور عاشقانِ دھرتی

جس طرح دنیا بھر میں انسانی ذات کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ہر طرف آگے جانے کی دوڑ میں انسانیت پیچھے جا رہی ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دور انسانی حقوق کی پامالی کا دور ہے۔ دنیا کہ سارے مسائل اپنی جگہ لیکن ہم اُس دھرتی کی طرف جائیں گے جس کی تاریخ انسانی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضامن رہی ہے جب دنیا کے ممالک جنگی جارحیت کی لپیٹ میں تھے تب وادیِ سندھ

Read more

ہوائی جہاز کا سفر۔ افسانہ

بابا جی کے ہینڈ بیگ کو ائر ہوسٹس نے بابا جی کے سیٹ نمبر کے اوور ہیڈ کیبن میں رکھ دیا۔ بابا جی کے ساتھ ان کی بہو اور پانچ سالہ پوتی، سکیورٹی چیک اپ تک آئے تھے۔ اب بابا جی کو ہوائی جہاز میں بیٹھنے تک اکیلے ہی سارے مراحل طے کرنا تھے۔ ستر سالہ بابا جی، زندگی میں پہلی دفعہ ہوائی جہاز کا سفر کر رہے تھے۔ وہ، اپنے سعودیہ میں مستقل سکونت پذیر بیٹے کے پاس جا

Read more

نگاہ دگر کی روشنی (نظمیں)

کوثر جمال کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب میرے اور ان کے افسانے محترمہ کشور ناہید کے ”ماہ نو“ میں شائع ہوتے تھے۔ پھر وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے چین چلی گئیں اور ہمیں افسانوں کی کتاب ”چینی منگولوں کے شہر میں“ سے نوازا۔ میں انہیں بحیثیت افسانہ نگار ہی جانتا تھا اور ان کی افسانہ نگاری کا معترف بھی تھا لیکن کرونا کے دوران جب ساری دنیا آن لائن ہونے پر مجبور ہو گئی تو مجھے کوثر

Read more

کرونیکل ان ڈارک

میں نے مائکروسافٹ ورڈ میں کتابوں کی ایک فہرست تیار کی اور کنٹرول، پی دبا کر اس کا پرنٹ نکال لیا۔ اس روز میں نے دفتر سے جلدی رخصت لی اور ایک کولیگ کے ساتھ ایکسپو سینٹر میں کتابوں کی سالانہ نمائش دیکھنے پہنچ گیا۔ کتابوں کی لسٹ میرے ہاتھ میں تھی۔ ہال میں داخل ہوتے ہی میں نے کتابوں کی تلاش شروع کر دی۔ اتنا بڑا بک فیئر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہر طرف لوگوں کی

Read more

ایک ننھی سی مسکراہٹ: ہندی کہانی

(تحریر: گیتا انجلی شری، ہندی زبان سے ترجمہ: وقار احمد) اپنے کپڑے بدلتے ہوئے راجن نے ریتا سے کہا، جو کچن میں رات کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی لفٹ میں آتے سمے میں نے ڈاکٹر پامانی کو لفٹ سے باہر نکلتے دیکھا ہے۔ بلڈنگ میں شاید کوئی بیمار ہے۔ ریتا نے ہاتھ میں پکڑی پلیٹیں رومال سے پونچھتے ہوئے کہا، ”رتی بیمار ہے، آج آفس بھی نہیں گئی۔ کھانے کا پہلا لقمہ منہ میں ڈالتے ہوئے راجن نے

Read more

سیاست اور سماج: ایک مثالی پاکستانی معاشرہ

پاکستان ایک مثالی معاشرہ ہے جہاں ہر ذی روح کو عزت و منزلت و برکات نصیب ہیں۔ پیارے وطن کا ہر ایک ادارہ مکمل دیانت داری، لگن، خلوص اور عمدگی سے اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ تمام سیاستدان، ریاستی ادارے اور ہمارے محافظین، اپنی تئیں، شانہ بشانہ خدمات سے اپنے عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے ہر لحظہ اور لمحہ، مسلسل، مصروفِ عمل ہیں۔ الحمدللہ! بات سادہ لوگوں یعنی معزز اور محترم شہریوں کی ہو تو ان کی

Read more

فیض صاحب کی سحر کا طلوع

پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) پشتون قوم پرستی کے نام سے ایک تحریک جو ریاستی سرپرستی میں پشتونوں کے ماورائے عدالتی قتلوں اور جبری گمشدگیوں کے الزامات کے پس منظر میں 2018 میں تشکیل پائی تھی۔ تحریک میں نوجوانوں کی جانب سے لگنے والے مقبول نعروں پہ یقیناً اعتراض ہو سکتا ہے لیکن تحریک نے خان عبد الغفار خان کا عدم تشدد کا علم بلند کر کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جو اصولی موقف اپنایا

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم اور جمہور

گزشتہ چند ہفتوں سے ملک میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر بحث ہو رہی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے حق اور مخالفت میں لفظی گولہ باری جاری ہے لیکن عوام کو نہ اس مسودے کا پتہ ہے اور نہ عوام کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں حکومتیں مجوزہ ترامیم کو انٹرنیٹ کے ذریعے جمہور کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ تاکہ عوام اپنی آراء دیں۔ کیونکہ جمہوریت میں پارلیمنٹ کا کام عوام کی فلاح و بہبود

Read more

ایس سی او سربراہی اجلاس: سفارت کاری، تجارت اور علاقائی استحکام

پاکستان نے حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اجلاس نہ صرف پاکستان ک سفارتی صلاحیتوں کا مظہر تھا بلکہ اس نے خطے میں تجارت، رابطے اور سلامتی کے نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ تاہم، ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے باوجود، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مواقع کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کرنا ضروری ہے۔ ایس سی او سربراہی

Read more

مَین از اے سوشل میڈیا اینیمل

ارسطو کے زمانے میں انسان محض سماجی حیوان تھا مگر نظریہ ارتقاء کی بدولت آج وہ، سوشل میڈیا اینیمل، بن چکا ہے۔ لمحہ موجود میں سوشل میڈیا دلوں کی دھڑکن، آنکھوں کی ٹھنڈک، روح کی غذا اور آدابِ حیات کا جزوِ لاینفک اور رنگ، نسل، زبان اور علاقہ کی تفریق کے بغیر مرد و زن اور پیر و جواں کے لئے آن لائن مرجع خلائق ہے۔ اب کروڑوں کی تعداد میں مخلوق خدا اس کے اخلاقی، معاشرتی، روحانی اور سیاسی

Read more

خیبر پختونخوا سے خیبر کا اخراج

جب 2010 میں این ڈبلیو ایف پی کا نام خیبر پختونخوا میں تبدیل کیا گیا، تب میں کالج میں فرسٹ ائر کا طالب علم تھا۔ اُس وقت بھی مجھے حیرت ہوئی کہ خیبر اور پختونخوا کو جوڑنے کا کیا مقصد تھا، کیونکہ دونوں کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں تھا۔ تاہم، یہ تبدیلی ایک آئینی ترمیم کے ذریعے عمل میں لائی گئی اور اسے پشتون قومیت کے جذبات کی عکاسی کے طور پر قبول کیا گیا۔ اب، جب خیبر کو

Read more

سرسید ڈے تقریبات: کیا ہم سرسید کو اس سے بہتر خراج عقیدت پیش نہیں کر سکتے؟

ہر سال 17 اکتوبر کو دنیا بھر میں علیگ برادری اور عقیدت مندان سرسید بڑے تزک و احتشام کے ساتھ سرسید ڈے مناتے ہیں۔ سیاہ شیروانیاں زیب تن کی جاتی ہیں۔ ’پارٹنر‘ اور ’جگروں‘ کی ٹولیاں ”یہ میرا چمن ہے میرا چمن“ کا ورد کرتے ہوئے جوق در جوق جلسہ گاہ کا رُخ کرتی ہیں۔ روایتی تقاریر کے ساتھ تقریب کی شروعات ہوتی ہے جس میں مقررین ”ایک ہاتھ میں سائنس اور دوسرے ہاتھ میں قرآن“ کا فلسفہ سمجھانے کی

Read more

ڈرامہ دنیا پور اور فن کے نام پر عورت کی تذلیل

فلم اور ڈرامہ فنون لطیفہ کے نہایت اہم شعبے ہیں جو کسی قوم کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ قوموں کی شناخت، ان کے فکری ارتقاء اور سماجی شعور کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہندوستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اس کی ایک اعلیٰ مثال ہے، جہاں فلم اور ڈرامہ نے نہ صرف ملک کی قومی شناخت کو مستحکم کیا، بلکہ عالمی سطح پر اس کے وقار

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک: بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مذہبی مکاتب فکر کے علماء کی جانب سے عوام الناس کو یہ سمجھانے کی مسلسل کوشش ہو رہی تھی۔ کہ دیکھو جس ڈاکٹر ذاکر نائیک کو تم لوگ عالم دین مانتے ہو۔ وہ عالم دین نہیں بلکہ بہت بڑا رٹے باز ہے۔ جس نے اچھی یادداشت کے سہارے ہندوؤں اور عیسائیوں کی مذہبی کتب کے حوالے یاد کر کے عوام پر اپنی علمیت کی دھاک بٹھائی ہے۔ ورنہ وہ

Read more

رواقیت ( Stoicism ): تعارف اور پس منظر

فلسفہ جہاں آدمی کو غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا اس کے پہلو بہ پہلو عہدِ قدیم سے یہ رائج رہا ہے کہ جتنے بھی عظیم مفکرین تھے وہ کسی نہ کسی طریقے سے موجودہ انسانی زندگی میں قدرے بہتری لانے میں کوشاں تھے، وہ زندگی کو کسی خاص مقصد اور نقطہ نظر کے تحت گزارنے اور حیات و ممات کی حقیقتوں سے پردہ اٹھا کر اس میں موجود کمی کوتاہیوں کو دور کر کے اسے نسلِ نوعِ انسان

Read more

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق

حال ہی میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروژبا کا آغاز دونوں ممالک کے لیے نہایت اہم واقعہ ہے، جو نہ صرف ان کے درمیان دفاعی تعاون کی عکاسی کرتا ہے بلکہ وسیع تر جغرافیائی سیاسی منظرنامے میں بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مشق 13 اکتوبر 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں شروع ہوئی اور دو ہفتے تک جاری رہے گی۔ اس مشق میں پاکستان کی لائٹ کمانڈو فوج اور روس کی فوجی دستے شرکت

Read more

کامیابی کا راز : اچھا ماحول اور اثرات

ہماری زندگی میں کامیابی یا ناکامی کا زیادہ تر انحصار اس ماحول اور ان لوگوں پر ہوتا ہے جو ہمارے اردگرد ہوتے ہیں۔ یہ ایک عام سی بات ہے کہ انسان اپنے ارد گرد کے اثرات کو قبول کرتا ہے، لیکن اس بات کی گہرائی میں جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ماحول کا کردار کتنا اہم ہے۔ یہ اثرات نہ صرف ہماری سوچ اور عادات پر ہوتے ہیں بلکہ ہماری پیشہ ورانہ اور ذاتی کامیابیوں کو بھی براہ راست

Read more

حرکت میں برکت

بعد از نمازِ عصر کچھ افراد کا قافلہ، گول آستین والی قمیض پہنے اور شلوار کے پائنچے اوپر کیے ہوئے گلی کوچوں میں گھومتے نظر آتے ہیں، سروں پر ٹوپی، چہروں پر داڑھی، ہاتھوں میں تسبیح، لوگوں سے مل مل کر ایک آدھ منٹ بات کرتے ہوئے۔ ایسی واضح علامتیں رکھنے والے گروہ کے ساتھ کافی لوگوں کا واسطہ پڑا ہو گا۔ یہ مانگتے کیا ہیں لوگوں سے؟ تھوڑا سا وقت، مسجد میں آنے اور اُن کی بات سننے۔ ایک

Read more

جھونپڑی

فلک پر کالے بادل چھا رہے تھے اور ہوا کی شدت میں بھی تیزی آ رہی تھی۔ اس عالم میں کچھ لوگ اس نظارے سے محظوظ ہو رہے تھے۔ ” امّاں، تم آسمان کی طرف دیکھ رہی تھی۔ کیا بارش ہونے والی ہے؟“ شمائلہ کی آواز میں معصومیت اور اندیشے نجانے کب سے مدغم ہو چکے تھے۔ پینتیس سالہ ماں جو معاشرے کی مار کی وجہ سے پچاس سال سے بھی زیادہ عمر رسیدہ لگ رہی تھی بہت آہستہ سے

Read more

ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات اور ممکنہ حل

ضلع کرم جو کہ پاکستان کے جغرافیائی سیاسی تاریخی اور سماجی منظرنامے میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے قدرتی حسن اور ذخائر سے مالامال دلفریب وادی کئی دہائیوں سے اس خونریزی جنگ کے لپیٹ میں ہے۔ ضلع کرم میں بنیادی طور پر دو مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں ایک اہل تشیع جو 43 فیصد ہے اور دوسرا گروہ اہل سنت کا ہے جو 57 فیصد ہے دونوں فریق ایک دوسرے کی خون کے پیاسے ہیں جس میں ایک بنیادی

Read more

سندھ رواداری مارچ کی روک تھام اور ریاست کی ترجیح

مذہب کی توہین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام کے نام پر قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کے ناجائز قتل اور ریاست کی پشت پناہی میں سندھ میں بڑھنے والی مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کراچی میں ”سندھ رواداری مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی جماعتوں، ادیبوں، شاعروں، شاگردوں اور باشعور لوگوں کی جانب سے پرامن طریقے سے تین تلوار چوک سے پریس کلب کراچی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک پر ایک سو پچتھرواں کالم – مکمل کالم

میں نے تہیہ کیا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر کالم نہیں لکھوں گا کیونکہ ڈاکٹر صاحب پر اب تک ڈیڑھ پونے دو سو کالم لکھے جا چکے ہیں جس کے بعد اُن سے متعلق بحث کا کوئی نیا پہلو تلاش کرنا تقریباً نا ممکن ہے، لیکن ‘دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں‘ سو یوں سمجھیے کہ جس طرح ڈاکٹر صاحب کا دل اسلام کے نام پر بنے اِس ملک کی حالت

Read more

ایس سی او کانفرنس: اے آمدنت باعث آبادی ما

15، 16 اکتوبر 2024 کو ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ”شنگھائی تعاون تنظیم“ ( SCO) کی 25 ویں دو روزہ سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے۔ تقریباً تین عشروں بعد پاکستان میں عالمی نوعیت کا ایک بڑا ایونٹ ہے جو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں KSE۔ 100 انڈیکس میں ڈالر کے لحاظ سے 27 فیصد اضافہ معاشی ترقی ملکی کرنسی کی استحکام، کم افراط زر

Read more

قائداعظم محمد علی جناح بطور عوامی رہنما

  قائداعظم محمد علی جناح کی عملی زندگی کے ابتدائی ایام ان کی تعلیم اور قانون کی پیشہ ورانہ تربیت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہونے کے بعد ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ بعد ازاں، 1892 میں محمد علی جناح نے انگلینڈ کا رخ کیا اور وہاں لنکنز اِن سے قانون کی تعلیم حاصل کی، اور 1896 میں بطور بیرسٹر اپنی تربیت مکمل کی۔ انگلینڈ سے واپسی پر محمد علی جناح

Read more

جولگرام کی روخانہ فلاحی تنظیم کے لئے چند تجاویز

کسی فرد یا گروہ کا وہ کام جو وہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور مشکلات کم کرنے کے لیے مفت میں سرانجام دیا جاتا ہے، اس کو رضاکاری VOLUNTEERING کہا جاتا ہے۔ اس کی ابتداء اس وقت سے ہوئی ہے جب سے انسان نے دنیا میں زندگی کا آغاز کیا ہے۔ رضاکاری کا عمل ہر وقت اور ہر زمانے میں وقت کے حالات اور انسانی سوچ کے مطابق ہوتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر رضاکارانہ سوچ اس وقت منظرعام

Read more

مجھے پینک اٹیک کیوں آیا؟

یہ تقریباً تین ہفتے پہلے کی بات ہے جب مجھے پینک اٹیک آیا۔ یہ اس نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔ والد صاحب گھبرا گئے اور فوراً گاڑی کا بندوبست کیا اور نزدیک کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں کچھ دیر مجھے ڈاکٹر کے معائنے میں رکھا گیا، دوائیاں دی گئیں اور ڈرپ لگائی گئی۔ روایتی ڈاکٹروں کی طرح ان صاحب نے بعد میں اپنا ناٹک پیش کیا جس میں انھوں نے میری سانس کی دقت کو ہارٹ اٹیک سے تشبیہ

Read more

تلخ سیاسی منظر نامہ

پچھلے کافی عرصے سے جاری سیاسی کھیل تلخ ہوتا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ آئینی ترمیم پاس کروانا چاہتی ہے جس کے تحت چیف جسٹس کی تبدیلی کے باوجود وہ اپنے آپ کو مستحکم رکھنے کی تگ و دو میں ہے تاکہ نیا آنے والا چیف جسٹس آٹھ فروری کو ہوئے عام انتخابات کی سکروٹنی کی طرف نہ چل پڑے اور بہت سے حلقوں میں رزلٹ کالعدم نہ قرار پائیں۔ آئینی ترمیم کو پاس کرانے کے لئے دو تہائی اکثریت کی

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم: مختصر تعارف

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اکتوبر کی پندرہ اور سولہ تاریخ کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس علاقائی اجلاس میں رکن ممالک کو دعوت دی گئی ہے کہ خصوصی طور پر علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی سے نمٹنے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے اور ان نکات پر لائحہ عمل طے کیا جائے۔ شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو یوریشیا میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے مسائل پر

Read more

ہونہار سکالر شپ پروگرام۔ اک خواب کی تعبیر۔ اک وعدے کی تکمیل

آپ طالبعلم ہیں، ہونہار ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش تو رکھتے ہیں لیکن پاس وسائل نہیں ہیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپ کے لئے ”ہونہار سکالرشپ پروگرام“ لانچ کر دیا ہے۔ آپ کا تعلق چاہے کسی سرکاری کالج یا یونیورسٹی سے ہو یا پرائیویٹ سے، ہونہار سکالرشپ پروگرام آپ ہی کے لئے ہے۔ اگر آپ میرٹ پر ہوں گے تو سکالرشپ کے عوض آپ اپنے پسندیدہ تعلیمی ادارے میں

Read more

ارنگ کیل، جادوئی وادی

بچپن میں محمد علی سدپارہ کو اس کی ماں پہاڑوں پر چڑھنے سے منع کرتی تھی تو وہ کہتے تھے ماں میں نہیں جاتا پہاڑ مجھے بلاتے ہیں۔ پہاڑ بھی انہیں بلاتے ہیں جو انہیں جی جان سے چاہتے ہیں ایسے ہی بلاوے ہمیں بھی آتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک بلاوے کو آواز دوست سمجھتے ہوئے دوستوں سے مشاورت کی اور ہم پانچ دوست تیار ہو گئے سارے دوست چونکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے چھٹیاں

Read more

دیہی خواتین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 18 دسمبر 2007 کو پیش ہونے والی قرارداد 62 / 136 کی منظوری کے بعد 15 اکتوبر 2008 کو پہلی بار دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کا مقصد دیہات میں رہ کر معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کے مسائل اجاگر کرنا تھا۔ 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کے عالمی دن پر مختلف ممالک میں صنفی مساوات کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے۔ 2023 میں ہونے والی مردم

Read more

تین مختصر ہندی کہانیاں

کرایہ (کمال چوپڑا) بیٹھے بیٹھے مستقل آمدنی آنے کی خوشی تو آنند کو ہو رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیوں اسے اپنے باپ کی بہت یاد آنے لگی تھی۔ پتا جی کو گاؤں بھیج کر کیا ہم نے اچھا کیا؟ انھوں نے ہمیں پالا پوسا، کھلایا، بڑا کیا، اچھی طرح رکھا اور ہم نے؟ ”لکشمی، ہمارا اوپر والا کمرہ تین سو میں چڑھ گیا ہے۔ کرایہ ایڈوانس مل گیا ہے۔ رماکانت انکل کے ہی کسی دوست نے لیا ہے۔ ان

Read more

بینظیر بھٹو بنام بلاول: سندھ میں خیر کی توقع نہیں

میرے پیارے بیٹے بلاول، امید ہے آپ خیریت میں ہوں گے۔ لیکن میں اور سندھ اس وقت نہ ہی کسی خیر کی توقع میں ہیں نہ ہی کسی عافیت کی امید۔ بیٹے میں یہ خط آپ کو نہ صرف رنج و الم کی کربناک کیفیت کے مابین لکھ رہی ہیں، بلکہ میرا یہ خط میرے ان سسکیوں اور اشکوں کا پروانہ ہے، جو میں نہ کسی کو کہہ سکی اور نہ کوئی سن سکا۔ یہ خط اس جماعت کے جنازے

Read more

تمام مذہبی سکالرز کا احترام، فرقہ وارانہ حدود سے بالاتر

میں ذاتی طور پر تمام مذہبی سکالرز کا احترام کرتا ہوں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب / فرقہ سے ہو۔ شرط صرف ان کے سکالر ہونے کی ہے، مذہب شرط نہیں ہے۔ میرا مذہب اسلام ہے، اور آپ کا کوئی بھی مذہب ہو، میرے لیے وہ ایسے ہی محترم ہے جیسے میرے لیے میرا مذہب اسلام ہے۔ میں صرف ان لوگوں کو ناپسند کرتا ہوں جو مذہب کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں یا شدت

Read more

ذاکر نائیک اور کچھ باتیں

کچھ دن قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان آئے ہوئے تھے انہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں تقاریر کیں۔ وہ یہاں پر ریاست کے مہمان کی حیثیت سے آئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی آیا ہوا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے جو تقاریر کیں اور پوچھے گئے سوالات پر انہوں نے جو جوابات دیے اس پر کافی تنقید ہو رہی ہے اس پر کچھ اپنی رائے ہم بھی رکھتے ہیں۔ سب سے پہلے آتے ہیں اپنی ریاست

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک، پلوشہ بی بی اور ایک مکمل اسلامی معاشرہ

مکالمہ اور سوال و جواب چاہے جس بھی نوعیت اور موضوع کے بارے میں ہو اگر متعلقہ موضوع کے مرکزی نقطے پر فصاحت کے ساتھ مکمل دلیل سی کی جائے تو معاشرے کے بہتری اور عام لوگوں کے متعلقہ پیچیدہ موضوع کے بارے میں دماغ کے دریچے کھول دیتے ہیں اور مذکورہ موضوع سے حقیقی دلچسپی رکھنے والا ہر بندہ اپنے دانست کے مطابق اپنی سی کوشش میں لگ جاتا ہے جس کے لئے وہ موجودہ دنیا کے رائج ٹولز

Read more

پارلیمنٹ و عدلیہ بھائی بھائی

اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں پاکستان کی عدلیہ کسی خاص شخص و ادارے کے ہاتھوں استعمال ہوئی ہے، بھٹو پھانسی ایک سیاہ دھبہ سپریم کورٹ کی ساکھ پر لگا ہوا ہے جس کو دھونے کی کوشش بھی کی گئی، عدلیہ جانبدار و متنازعہ فیصلے کرتی رہی ہے اور کچھ جج صاحبان تاریخ کا حصہ رہے ہیں جنہوں نے اپنی وفاداری آئین پاکستان کی بجائے کسی طاقتور شخصیت کے ساتھ ثابت کی ہے اور آئین کی تشریح کی

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد نے کیا سوالات کھڑے کر دیے؟

متنازعہ امور کے حوالے سے عالمگیر اور اسلام کی خدمت کے حوالے سے بین المسلمین شہرت پانے والے ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کے موضوع پر بڑی شد و مد سے سنجیدہ و غیر سنجیدہ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ ان کو پاکستان آنا چاہیے تھا یا نہیں؟ کچھ یاران غار کے بقول سننے میں آیا کہ ڈاکٹر صاحب کو سرکار نے اپنا خاص مہمان بنا کر دورہ پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش

Read more

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا زوال

1877 میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوا۔ اور پاکستان میں اس کا اختتام 2024 میں ہو گیا ہے۔ اختتام اس معنی میں کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی بنگلہ دیش سے میچ نہیں ہارا تھا۔ لیکن اس سال بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو میچوں کی سیریز بنگلہ دیش نے دو صفر سے اپنے نام کی۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو

Read more

دادا، دادی اور نانا نانی کا عالمی دن

رشتوں کی اپنی ایک عجیب کائنات ہوتی ہے۔ ہر رشتہ اپنی اپنی جگہ اہم اور معتبر ہوتا ہے اور ہر رشتے کی محبت کا اپنا ہی ایک پیمانہ ہوتا ہے۔ دنیا میں آج تک ان قدرتی رشتوں کی محبت اور پیار کو ماپنے کا کوئی پیمانہ نہیں بن سکا۔ یہ رشتے قدرت کے تخلیق کردہ ہوتے ہیں اور ان کی محبت بھی قدرت کی جانب سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ان ہی رشتوں میں ہمارے بزرگوں سے قائم بچوں کی

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اسلامی دنیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بہت بڑے اسلامی اسکالر ہیں۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے آپ کے لیکچرز سنتا آ رہا ہوں۔ ہمیشہ آپ سے کچھ نا کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ ادیان کے تقابلی جائزے کے ماہر ہیں اور زندگی کے عمومی مسائل کو احادیث و قرآن کی روشنی میں حل کرنے کا فن اور ہنر بخوبی جانتے ہیں۔ آپ دنیا میں ہزاروں غیر مسلموں کو مسلمان کر چکے ہیں۔ آپ دلیل اور منطق کا استعمال انسانی

Read more

ویرانیاں

ویرانیاں ایک جگہ ہی نہیں ہوتیں، ویرانی کا معنی آنکھ میں بس جانا ہے۔ قطرہ بن کر غائب ہو جانا ہے۔ سمندر میں کسی قطرے کا گم ہو جانا ہے۔ ہوا کی بھیڑ میں درخت سے الجھے پتے کا کھو جانا ہے۔ سیاہ رات میں چاند کو تکتے رہنا ہے۔ درد کے ساحل پر قطرہ قطرہ پگھلتے رہنا ہے۔ درد کے موضوع پر قلم کا چلتے رہنا ہے۔ ان تھک راہوں میں کسی تھکی ہوئی بستی میں ٹھہر جانا ہے۔

Read more

ہجر و وصل

ہجر کیا ہے؟ اور وصل کیا ہے؟ اس پر بات کرنا اور اس کے معنی و مفہوم کو سمجھنا تو آسان ہے لیکن اس کی حقیقت کو جاننا اتنا ہی مشکل ہے۔ ہجر و وصل کی گہرائیوں میں اتر کر اس کو سمجھنا نہایت مبہم عمل ہے۔ ہجر کا معنی فراق، جدائی، دوری، کے ہیں۔ یہ دوری محب کی محبوب سے عاشق کی معشوق سے اور طالب کی مطلوب سے ہے۔ سب سے پہلے اس کو سمجھنا ضروری ہے کہ

Read more

دس اکتوبر عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے مضمون

ڈاک صندوق یا لیٹر بکس سے میری آشنائی بہت پرانی ہے، اس سے میری بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا جب سے میں نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔ بچوں کے رسائل و جرائد اور اخبارات میں قلمی دوستی کا صفحہ بھی ہوتا تھا جس میں بچوں کی تصاویر اور ان کا مختصر تعارف چھپا ہوتا تھا۔ ان میں سے جو اچھا لگتا اسے خط لکھ کر قلمی دوستی شروع کر دیتے۔ اس وقت پوسٹ کارڈ

Read more

کتاب آشفتہ بیانی: ایک مختصر تجزیہ

شاید وہ وقت تیزی سے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے جب نوکر شاہی یا سول سروس سے وابستہ افراد اپنے تجربات و حوادث کی شکل میں اپنا سیکھا ہوا نوواردانِ جستجو و طلب کو لوٹا دیتے۔ ماضی قریب میں خارجی محققین اور تاج برطانیہ کے متعین افسران نے یہاں کے فن حکومت، ثقافت، تاریخ، جغرافیہ، قانون، علم الانساب، اور زبان و ادب پر وہ کچھ لکھا جو تاحال معتبر و مستند ماخذات سمجھے جاتے ہیں۔ ستم ظریفی مگر یہ

Read more

طلبہ کے خوابوں کی حفاظت کی ضرورت

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے کیمپس میں آج کل بے پناہ رونق اور جشن کا سماں ہے۔ ہزاروں طلبہ اپنے بی ایس پروگرامز کو مکمل کر کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے چہروں پر مسکراہٹیں، آنکھوں میں خواب اور دل میں ایک ناقابلِ بیان خوشی دکھائی دیتی ہے۔ ہر دن جب کسی کا آخری پرچہ ختم ہوتا ہے، تو طلبہ انتہائی جوش و خروش سے ہال سے باہر نکلتے ہیں، ایک دوسرے

Read more

شنگھائی کانفرنس کے موقع پہ دبئی مذاکرات کی باز گشت

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے بزرگ رہنما سردار سکندر حیات خان کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ”آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزارش ہے کہ جنرل باجوہ جو کچھ دبئی مذاکرات کے ذریعے طے کر گئے ہیں اس کی تفصیلات سے کشمیریوں کو آگاہ کریں، فوج کے ساتھ کشمیریوں کا قلبی تعلق ہے، فوج ہماری نگہبان ہے ہم بھی فوج کے پشت بان ہیں، جنرل باجوہ کی

Read more

اہل غزہ کی قربانی:پتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جواب

7 اکتوبر 2024 کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو ایک سال ہو گیا۔ اس دوران اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے نسل کشی کا مرتکب بھی قرار دیا۔ اسرائیل کا بچوں، خواتین اور غیر جنگجو افراد کو نشانہ بنانے کا کھلا اعلان عالمی سطح پر ایک ایسی تشویشناک تبدیلی کا عکاس ہے، جہاں ”طاقت ہی سب کچھ“ کا نظریہ پروان چڑھ رہا ہے۔ درج ذیل اعداد و شمار اس کے گواہ ہیں۔ • اب تک 51,615 افراد، جن

Read more

خان پور اور تعلیم

یوں تو اکثر و بیشتر میرا موضوع قومی و بین الاقوامی سطح کے حالات و واقعات ہوتے ہیں۔ مگر ”خان پور“ کے عوام الناس کے موجودہ حالات و واقعات و معاملات زندگی خاص طور پر انسانی ترقی بڑھوتری کی بجائے ترقی پذیر بلکہ پسماندگی و تنزلی پسند معاشرے کی جانب گامزن ہیں۔ اور خان پور کے ترقی پذیر و پسماندگی کے رجحان نے میرے قلم کی توجہ اہم قومی و دیگر مسائل کو چھوڑ کر اپنی جانب مبذول کروا لی۔

Read more

ذہنی صحت کا عالمی دن

انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان نعمتوں میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل انسانی جسم کے اعضاء اور نظام ہے، سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک کسی ایک عضو میں بھی خرابی پیدا ہو جائے تو پورا نظام پگڑ جاتا ہے اور انسان بے چین ہو جاتا ہے، انسانی جسم کے ہر عضو کی اہمیت اپنی جگہ اہم ہے لیکن انسان میں دماغ ایک ایسا پُرزہ ہے کہ اگر اسے جسم

Read more

نوید صادق کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ”ارتکاز“ ایک جائزہ

معاصر شعراء کے بارے میں کم لکھا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نقاد مخالفت مول نہیں لینا چاہتا ہے۔ اگر کچھ لکھتا بھی ہے تو زیادہ تر توصیفی ہوتا ہے۔ وہ حسن و قبح کے اعلٰی معیارات سامنے رکھ کر تخلیقات کا جائزہ لینے کے بجائے مصلحت کا شکار ہو جاتا ہے۔ ”ارتکاز“ میں معاصر شعراء کی شاعری پر مضامین شامل ہیں۔ یہ کتاب دو اعتبار سے اہم ہے۔ پہلا یہ کہ انھوں نے شعراء

Read more

یہ ہے ایران اور یہ ہے اس کا اسٹیٹس

ایران نے یہ جانتے ہوئے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے جوابی کارروائی کی تو ایران ایران نہیں بلکہ تاریخ کا حصہ بنے گا یا کم از کم پتھر کے زمانے میں چلا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود ایران نے اتنا بڑا خطرہ کیوں مول لیا؟ کیوں؟ کیونکہ ایران کسی ملک کا مقروض نہیں ہے، ایران کو لیڈ کرنے والے نہ تو کسی ملک کے ایجنٹ ہیں اور نہ ہی ان کی

Read more

نوبل انعام کیا ہے؟

دنیا کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک، نوبل انعام، صرف ایک ٹرافی یا سرٹیفکیٹ نہیں بلکہ ان غیر معمولی ذہنوں کی پہچان ہے جنہوں نے اپنی سوچ، محنت، اور لگن سے دنیا کو نئی راہوں پر گامزن کیا۔ یہ انعام اُن افراد کو دیا جاتا ہے، جن کی کاوشوں نے نہ صرف سائنس اور ادب میں انقلاب برپا کیا ہو بلکہ انسانیت کی بھلائی اور امن کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ اگرچہ نوبل انعام

Read more

منظور، منظورِ نظر کیوں؟

منظور پشتین کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے قبائلی علاقوں کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ایک منفرد بیانیہ پیش کیا ہے، جس نے پختون عوام کو ان کی جدوجہد میں متحد کر دیا ہے۔ منظور پشتین کا عوامی خدمت اور سادہ قیادت کا انداز انہیں عوام کے دلوں میں جگہ دینے کا باعث بنا ہے۔ ضلع خیبر میں منظور پشتین نے حالیہ جاری ”قومی عدالت“ کے نام سے ایک بڑے اجتماع کا

Read more

ذاکر نائیک کا بیان: ہمارے معاشرے کا المیہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مباحث جاری ہیں۔ خصوصاً ان کے پاکستان کے متعلق بیان کے بارے میں جس میں انھوں نے پاکستان کو غیر اسلامی معاشرہ گردانا۔ بقول ڈاکٹر صاحب کے وہ پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ خیال کر رہے تھے۔ اس بات کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ان کے خیال میں پاکستان ایک ایسا اسلامی معاشرہ تھا جہاں اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل در آمد

Read more

بلوچ خواتین اور ان کی جدوجہد

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بلوچ عورت ہر دور میں اپنے بھائیوں کے قدم سے قدم ملا کے چلتی آئیں ہیں اور کوئی بھی مصیبت ہو اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر ان کا مقابلہ کیا ہے دور ماضی ہو یا دور حاضر بلوچ خواتین کی جدوجہد نے اپنا لوہا منوایا ہے اور اپنی جدوجہد کے لیے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی یہی وجہ ہے کہ بلوچ عورت کی جدوجہد آج پوری دنیا میں مقبول ہے۔

Read more

لگے رہو منے بھائیو!

گنڈا پور صاحب آج کل پھر ٹاپ ٹرینڈ پہ ہیں۔ میڈیا میں کچھ حضرات ان کی گمشدگی کو سکرپٹ کے مطابق قرار دے رہے ہیں تو کوئی اسے جبری گمشدگیوں کی فہرست میں ڈال رہے ہیں۔ خیر جو بھی ہو رہا ہے، جو کوئی بھی کر رہا ہے یہ وفاق کے لیے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ پنجاب اس کو ایک صوبے کے طرف سے خود پہ چڑھائی سے تشبیہ دے رہا ہے اور خیبرپختونخوا مظلومیت کا کارڈ کھیل رہا

Read more

نوجوان خواتین میں دل کی بیماریاں

  ماہر امراض دل سے سوالات۔ خواتین میں دل کی بیماری سے شرح اموات کیا ہے؟ خواتین میں دل کی بیماری کی شرح کتنی ہے؟ سرکیڈین ردھم میں بے ترتیبی کیا خواتین میں دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟ وہ افراد جنھیں رات کو جاگنا ضروری ہو جیسے چھوٹے بچوں کی مائیں بیمار افراد کے تیماردار یا نائٹ شفٹ میں نوکری کرنے والے وہ کس طرح اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے سکتے ہیں؟ کیا خواتین خاموش

Read more

خان کی خود پسندی:جلتا ہے چراغ آج مرے نقش قدم سے

خود پسندی میں انسان خود کو دوسروں سے بڑا اور افضل سمجھتا ہے، اس سے تکبر اور انانیت جنم لیتی ہے جو خود پسند کو اس کے عیوب بھلا دیتی ہے۔ خود پسند اپنی کامیابیوں کی ہر خاص و عام کو جھوٹی سچی کہانیاں سناتا ہے۔ برطانوی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ٹینیسن لی کی تحقیق کے مطابق خود پسندی کی پرکھ ان نکات سے ہوتی ہے۔ *اپنی اہم ہونے کا انتہائی احساس۔*کامیاب اور طاقتور ہونے کا وہم۔*خود کو انوکھا اور منفرد خیال

Read more

مٹی سے بھری ایک ٹوکری: ہندی کہانی

مٹی سے بھری ایک ٹوکری ہندی کہانی کار: ”مادھو راؤ سپرے“ ہندی سے اردو ترجمہ ”وقار احمد، گوجرانوالہ“ کسی امیر زمیندار کے محل کے قریب ایک غریب یتیم بیوہ کی جھونپڑی تھی۔ زمیندار صاحب کو جھونپڑی کی جگہ کا رقبہ اپنے محل میں شامل کرنے کی خواہش ہوئی۔ بیوہ سے بہت دفعہ کہا کہ اپنی جھونپڑی یہاں سے ہٹا لو، پر وہ تو کئی سالوں سے وہاں رہ رہی تھی، اس کا پیارا شوہر اور اکلوتا بیٹا بھی اسی جھونپڑی

Read more

انڈیا اور پاکستان تبدیلیوں کے نئے مسافر

جنوبی ایشیا اس وقت مذہب، معیشت اور ثقافت کے میدانوں میں بہت بڑی تبدیلی، ٹوٹ پھوٹ اور آتش فشاں پھٹنے جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ لبرلز اور مذہبی کی تقسیم بڑھ رہی ہے۔ کئی عقیدے ختم ہو رہے ہیں۔ کئی پرانی ثقافتیں اپنا آخری سانس لے رہی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چار ہزار سال پہلے جنوبی ایشیا لبرل ثقافتوں کی نمائندگی کرتا تھا۔ پھر چار ہزار سال قبل ہی اس خطّہ میں مذہب کے غلبے کا آغاز

Read more

جونؔ ایلیا کو کس بات کا غصہ ہے؟

مری ہر بات بے اثر ہی رہی نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا اُردو شاعری میں جعفر ؔزٹلی سے شروع ہونے والا مزاحمتی سلسلہ کئی ادوار کا سفر طے کر کے مرزا غالبؔ تک پہنچا۔ غالب ؔ نے رہی سہی کسر نکال دی، غالبؔ کے بعد جونؔ ایلیا کی باری آتی ہے جس نے اُردو غزل کو سراپا مزاحمت کا استعارہ بنا ڈالا۔ جون ؔایلیا کے ہاں کوئی ایسا موضوع چُھوٹ نہیں گیا جس پر جونؔ نے اپنی رائے

Read more

بھاری بستے اور خالی دماغ

اسکول اور مدارس میں فرق اتنا ہے کہ والدین بچے کو دنیاوی طور سے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اسکول بھیج دیتے ہیں۔ مذہبی بنانا چاہتے ہیں تو مدرسے میں ڈال دیتے ہیں۔ اسکولوں کی بھی مختلف اقسام ہیں مثلاً سرکاری اور پرائیویٹ اور پھر پرائیویٹ اسکولوں میں اعلیٰ اور ادنیٰ کی بحث الگ ہے۔ یہی نہیں اب مدارس کی اقسام کو ہی دیکھ لیں شیعہ، دیو بندی، اہلسنت و الجماعت تمام فرقوں کے اپنے اپنے مدارس ہیں۔ اسکولوں میں

Read more

ایک سال میں سیکولر بنیئے

کیا آپ جلد اور فوری شہرت کے طلبگار ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی، مغربی، یورپی، امریکی و کینیڈین میڈیا کے ٹاک شوز میں آپ کو مدعو کیا جائے؟ کی آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مسلمانوں کا اکلوتا نمائندہ تسلیم کر کے اخبارات اور تقریبات میں اعلیٰ مقام عطا کیا جائے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گلابی انگریزی والے الفاظ پر مبنی مسودے کو بنا سنوار کے، سولہ سنگھار کر کے اعلیٰ معیار کی انگریزی

Read more

حسن نصراللہ کی شہادت۔ نتیجہ خیز جنگ کا آغاز

سید حسن نصراللہ کی شہادت ایک جذبے، ایک طوفان اور ایک فکر کا نام ہے، وہ امام خمینی کی فکر کے امین تھے۔ فکر امام خمینی نے دنیا کے اندر مزاحمت اور وحدت کا درس دیا۔ حسن نصراللہ نے انقلاب کی لہروں کو اور اپنی شہادت سے رنگ دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں، مزاحمت کا ہیرو سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ ہے، سید حسن نصراللہ پوری دنیا میں ظالموں کے خلاف للکار بن گئے ہیں جو مظلوم کی

Read more

مُرکم: فطرت کی دیوی

تحریر۔ عزیز علی داد ترجمہ۔ اشفاق احمد ایڈوکیٹ۔ گلگت کی دیومالائی کونیات کی دیویوں میں مرکم دیوی شاید سب سے اہم اور مشہور دیوی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ نسوانی دیویوں کے نام اور ان سے منسوب خاصیتیں اور رسومات گلگت کے لوگوں کی یاداشت سے تقریباً محو ہو گئی ہیں، تاہم مرکم دیوی ایک استثنا اس لئے ہے کیونکہ وہ لوگوں کی ثقافتی یاداشت میں آج تک زندہ ہے اور سماج میں اس سے متعلق تصورات اور رسومات کی

Read more

ماحولیاتی آلودگی : کرے کوئی، بھرے کوئی

ایک قومی روزنامے میں حکومت پنجاب کا ایک بڑا سا اشتہار دیکھا۔ جس میں لکھا تھا ”لاہور میں 83 فیصد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ آپ کی گاڑیاں اور موٹر بائیکس ہیں۔“ اس دعوے کے بعد سرکاری ناصح نے فرمایا ہے کہ ”فوری اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے انجن اور سائلنسر مرمت کروائیں اور پبلک ٹرانسپورٹ اور کار پولنگ یا رائیڈ شیئرنگ کو ترجیح دیں ؛گاڑیوں اور موٹر بائیکس کا استعمال کم سے کم کریں“ ۔ بظاہر اس اشتہار میں

Read more

ماں جیسی ریاست

پچھلے دنوں ایک سروے کا کافی چرچا رہا جس کے مطابق ملک کے 90 فیصد سے زائد باشندے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان میں اکثریت یقیناً نوجوانوں کی ہے۔ یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے؟ نوجوان کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے۔ ان کے قوت بازو پر ہی ملک کے استحکام کا دار و مدار ہوتا ہے۔ اب وہ نوجوان یہ

Read more

یوم تکریم اساتذہ 5 اکتوبر

یوم اساتذہ پر کچھ لکھنے سے پہلے آپ کو استاذ اور استاد میں فرق بتا دیا جائے۔ کتابوں سے کسی قسم کا بھی علم سکھانے والوں کو استاذ کہتے ہیں۔ جسے اردو، انگریزی اسلامیات، طبعیات، کیمیا، ریاضی، معاشرتی علوم، علوم دین اور علوم سائنس وغیرہ۔ ایسا شخص جو دوسرے انسان کو ہنر یا فن سکھائے اسے استاد کہتے ہیں۔ جیسے۔ بجلی کا کام سکھانے والا گاڑیاں کو ٹھیک اور مرمت کرنا سکھانے والا اے سی اور فریج کا کام سکھانے

Read more

دماغی فالج کے بارے میں آگاہی کا دن

دماغی فالج کی بیماری، کے حوالے سے، ہر سال 6 اکتوبر کو اس کا دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ سال 2024 کے لیے اس کی تھیم ”Uniquely CP“ رکھی گئی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ دماغی فالج میں مبتلا افراد کی منفرد صلاحیتوں اور شخصیت کو اجاگر کیا جائے۔ یہ تھیم اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ افراد صرف اپنی معذوری سے پہچانے نہیں جاتے بلکہ ان کی اپنی مخصوص دلچسپیاں اور صلاحیتیں ہیں

Read more

پاکستان کے تعلیمی انحطاط کے مسائل

پاکستان میں تعلیمی انحطاط کے مسائل متعدد اور پیچیدہ ہیں، جن میں کئی سماجی، معاشی، اور حکومتی عوامل شامل ہیں۔ چند اہم مسائل درج ذیل ہیں : 1۔ تعلیمی بجٹ کی کمی: پاکستان میں تعلیم کے لیے بجٹ کا مختص حصہ بہت کم ہے، جو تعلیمی نظام کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اس سے تعلیمی اداروں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں، جیسے کہ انفراسٹرکچر، سہولیات، اور اساتذہ کی تربیت۔ 2۔ اساتذہ کی کمی اور تربیت کا فقدان:

Read more

ایسا کیوں ہے؟

میرا کالم ”ایک نظر ادھر بھی“ جو آج کل شادیوں میں مشکلات سے متعلق معاشرتی مسئلے پر لکھا گیا تھا۔ اس کالم کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور اس پر بے شمار لوگوں کی رائے اور کمنٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔ میرے کالمز کی ایک مستقل قاریہ نے مجھے لکھا کہ ”آپ نے بہت اچھا لکھا ہے لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے کالم میں آج کل بچیوں اور ان کے والدین کو پیش آنے والی

Read more

پھر سیٹی بجے گی اب کھیل جمے گا

کرکٹ کو پاکستان کا قومی کھیل نہ ہونے کے باوجود ملک میں سب سے زیادہ کھیلا اور پسند کیا جاتا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں ہر عمر کا شخص چاہے اس کا تعلق معاشرے کے کسی بھی طبقے یا صنف سے ہو اس کھیل کو دیوانہ وار چاہتا ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کھیل کسی بھی بڑے مقابلے میں پوری قوم کو ایک مضبوط لڑی میں پرو دیتا ہے جب اپنے اپنے مذہبی، سماجی اور سیاسی

Read more