طلبا کی ذلت، مشکلات اور استحصال

ہر سال کالجوں، یونیورسٹیوں، بورڈز اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء بشمول بچیوں کو داخلوں اور امتحانی فیس داخل کرنا پڑھتا ہے۔ ایسے داخلوں کے لیے اکثر متعلقہ محکموں نے ملک کے کچھ بنکوں یا دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہوتے ہیں اور وہ ان کے لیے داخلہ رقوم جمع کراتے ہیں۔ بنک شہروں مصروف برانچوں کے تیز ترین کاروبار کو متاثر نہ ہونے کی خاطر اس کے لیے مخصوص برانچز مقرر کرتے ہیں۔ وہ بھی ایسے برانچز جہاں

Read more

خاک ہو جائیں بھرے شہر میں عزت والے

چشم تخیل، آلہ انعکاس کے بغیر، خیال کے مسرح پہ وہ نقش بناتی ہے جو طبعی بصارت سے پرے ہو، جہاں بینائی کی رسائی ممکن نہ ہو۔ ایسی ہی تخیلاتی طلسم سے تخلیق کا ظہور ہوتا ہے جسے دیکھ کر ہم ایسے انگشت بہ دنداں ہیں کہ تخلیق کار کی ذہانت کو تحسین کی مالا کیسے پہنائیں؟ خیال کی بنتر سے، قرطاس پہ روشنائی بکھیرتے ہوئے، رجائیت کی ندی میں ڈوبی صدف کی کوکھ سے جوہر کی کشیدکاری سے امید

Read more

یوکرائن کے محاذ کی تازہ پیشرفت

یوکرائن کے خلاف روسی کارروائی فروری 2022 میں شروع ہوئی اب تک 19 ماہ ہوچکے ہیں۔ عوام کی زندگی خراب ہو گئی اور قومی ترقی میں جو مشکلات داخل ہوئیں ہیں وہ بھی ناقابل بیان ہیں مگر جس پامردی اور حوصلہ سے اس ننھی سی مملکت نے ایک بھیڑیے کا اب تک سامنا کیا ہے وہ قابل رشک بھی ہے اور قابل ستائش بھی ہے۔ انہوں نے قوم کے کمزور طبقات کو پہلے ملک سے انخلاء کروایا اور نوجوانوں نے

Read more

ہم اور ہمارے مسائل

پاکستان ساوتھ ایشیاء کا ایسا ملک جو اپنے محل وقوع کے اعتبار سے انفرادیت کا حامل اور اس کی آب و ہوا معتدل، موسموں کے اعتبار سے نہایت شاندار ملک اور زمین کی تزئین ایسی جس کا ثانی نہیں۔ یہاں کے باسی اپنی روایات کے حامل اور مہمان نوازی میں لاجواب۔ آزادی کے وقت سے یہ مختلف اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ آج کا پاکستان ان گنت مسائل سے دوچار ہے۔ دنیا میں یہ ہی واحد ایسا

Read more

ایک نوجوان امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹر کی کہانی جو زندگیاں بدل رہا ہے

ڈاکٹر زین عابدین آئی ایم جی (انٹرنیشنل میڈیکل گریجوایٹس) ہیلپنگ ہینڈز کے بانی اور سی ای او ہیں۔ انھوں نے اپنے سفر کا آغاز پاکستان کے ایک چھوٹے سے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کیا اور پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر زین ہاؤس جاب سے فارغ ہو کر اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے۔ میڈیکل اسکول میں تعلیم کے دوران، انہوں نے ایک رہنما کے طور پر متعدد فلاحی تنظیموں میں اپنا

Read more

کینیڈا، بھارت گرمی، تصویر کا دوسرا رخ، ایک نوحہ

ہردیپ سنگھ نجر الگ سکھ ریاست اور اس کے لئے چلائی جانے والی تحریک بنام ’خالصتان‘ کا سرگرم سربراہ تھا۔ انڈیا کے اندر اور باہر سکھوں کو اس مقصد کے لئے مجتمع کرنے کے لئے اس نے بڑا کام کیا۔ تاکہ مشرقی پنجاب انڈیا سکھوں کی علیحدہ جغرافیائی سلطنت بن جائے۔ اس کو بمطابق کینیڈین حکومت، دو ہزار پندرہ میں وہاں کی شہریت ملی۔ اس مد میں ہردیپ کی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں کینیڈا کی حکومت کی

Read more

اِس کا تالہ توڑیں گے

اس گلی کی عمر اس کی دو آنکھوں جتنی ہے، اور اس کی لمبائی اس کے قد برابر۔ نجانے وہ گلی میں رہتی ہے یا گلی اس میں۔ شام رات میں گھل رہی ہے اور وہ منڈیر پر کھڑی ہے۔ اپریل کی ہوا اس کے گالوں کو چھو رہی ہے۔ اور اس کے نیم گھنگھریالے بالوں میں کچھ نیم خوابیدہ خواب الجھے ہیں۔ آنکھیں گلی میں لٹکتی، بکھرتی، بہت سی تاروں میں الجھی ہیں۔ ’نظر‘ ان بے سری تاروں میں

Read more

تحریک انصاف اور قربانی

لازمی نہیں کہ ”قربانی“ کا مفہوم سمجھنے اور سمجھانے کے لئے ہم عید ِ قرباں کا انتظار کریں جب کہ اس کی مثالیں آج اور ابھی میرے گرد بکھری ہوئی ہیں۔ خیر و شر کا تصادم اور حق و باطل کی جنگ کسی ایک زمانے کی میراث نہیں، یہ ہر دور کا منظر ہے، یہ ہر ملک ہر خطے کی سب سے زیادہ بیسٹ سیلر کہانی ہے۔ سٹیج بدل جاتا ہے، کردار بدل جاتے ہیں مگر خیر و شر کی،

Read more

ظالمو، نواز شریف آ رہا ہے

چار سال پہلے کا نواز شریف اور تھا اور آج کا نواز شریف بالکل اس فاسٹ باولر کی طرح گیند پھینک رہے ہیں جیسے فاسٹ باولر کی تیز گیندیں بیٹس مین کو سمجھ نہی آتی جب تک سمجھ آتی ہے تب تک بیٹس مین آؤٹ ہو چکا ہوتا ہے۔ اپ سب کو یاد ہو گا جب میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے لندن تشریف لے کر گئے یہ اس وقت کی بات ہے جب میڈیا پر ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے

Read more

شُکر میں پوشیدہ سکون

خاندانی زمین و وراثت میں وہ بہت بڑا حصے دار تھا۔ پیدائشی ذہنی معذور تھا یا بعد میں حالات نے اسے عام انسان سے ابنارمل بنا دیا، اس بارے میں معلومات بہت کم ہیں۔ لیکن ایک حقیقت بہت دلچسپ ہے کہ آپ جیسے ہی کسی پریشانی میں مبتلا ہوں، وہ کسی نا کسی کونے سے نمودار ہوتا ہے اور آپ کے سامنے ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔ آپ ایک روپیہ ہاتھ پہ رکھیں یا سو روپے، خاموشی سے مسکراتے ہوئے اگلی

Read more

ادبی ”ہلکے“ اور قومی مزاج

ہمارا تعلق ایک غیر ادبی گھرانے سے ہے۔ بچپن میں گھر میں کبھی مشاعرہ تو درکنار، بیت بازی کا چھوٹا موٹا مقابلہ بھی نہیں ہوا۔ تعلیم تقریباً انگریزی میڈیم حاصل کی۔ والدین سادہ طبیعت، تصنع سے عاری اساتذہ تھے لہٰذا کتب بینی کا شوق ان سے وراثت میں ملا۔ والدہ کا اردو لب و لہجہ بے حد خوبصورت اور شستہ تھا، کم و بیش وہی تمام بہن بھائیوں میں راسخ ہوا۔ طبیعت میں موزونیت فطری طور پر تھی۔ تک بندی

Read more

سن 1930 کی دہائی کا سرکی شہر کیسا تھا؟

پانچ دریاؤں والے پنجند سے ذرا آگے جہاں سندھ، چناب کا ہاتھ پکڑتا ہے، سیت پور کا صدیوں پرانا قصبہ موجود ہے۔ مزید تھوڑا آگے بڑھیں تو دو دریاؤں کے بازوئی حصار میں موضع سرکی ہے جو آدھا یہاں اور آدھا اندر ہے یعنی دریا برد ہو چکا ہے۔ ضلع مظفر گڑھ کا قصبہ سرکی اپنی قدامت اور تاریخی عوامل کے حوالے سے مسلمہ حیثیت کا حامل ہے۔ ہڑپہ اور موہنجوداڑو کی تہذیب کا ہم عصر یہ قصبہ اس قدیم

Read more

امن کی آشا، شاردہ یاترا، حقائق و خدشات

عزیز دوست اور معروف دانشور جناب خیر الزماں راشد نے اپنی وال پر مشہور و معروف تاریخی مقام ”شاردہ پیٹھ“ کی تاریخ اور اس کے تناظر میں اس مقام سے وابستہ کشمیری پنڈت برادری بلکہ بھارت بھر کے براہمن طبقے کی دیرینہ خواہشات کے ضمن میں ان کی اور اپنی اس ضمن میں خواہشات کی یکسانیت کے تحت، اس مقام کے تاریخی اور مذہبی پس منظر کے حوالے سے اس علاقے کے مستقبل اور یہاں دوبارہ سے ہندو مذہبی تقریبات

Read more

تصوف

تصوف اور صوفی کے الفاظ کی تحقیق میں علمائے تصوف نے بہت کچھ کہا اور لکھا ہے بعض علماء اس کی لسانیاتی ( Etymology) تعریف بیان کرتے ہیں کہ یہ لفظ صوف سے نکلا ہے۔ یعنی صوفی وہ ہے جس نے صوف کا لباس پہنا ہو۔ صوف اونی کھادی ( ایک قسم کا موٹا کپڑا ) کو کہتے ہیں جو عیسائی راہب پہنا کرتے تھے۔ یہ کھردرا کپڑا ہوا کرتا تھا اس سے شاید خود کو عبادت کے لیے ایکٹو

Read more

درنہ کی داستان الم

لیبیا میں بحیرۂ روم کے کنارے ایک تاریخی شہر ہے جس کا نام ہے درنۃ، یہ لیبیا کا مشرقی ساحلی شہر ہے۔ بڑا خوبصورت اور انتہائی دلکش شہر ہے اس کی کل آبادی لگ بھگ نوے ہزار افراد پہ مشتمل ہے۔ یہ ایک بربری شہر ہے۔ کبھی خلافت عثمانیہ کا راج ہوا کرتا تھا تو یہ اس وقت بھی اپنے محل وقوع کی وجہ سے خاصا مقبول اور متمول ترین آبادی کا مسکن تھا۔ یہ کوۂ سبز کے کنارے آباد

Read more

پشتون ثفافتی دن

23 ستمبر چونکہ پشتون ثقافتی دن کے نام سے منسوب ہے تو آئے بتاتا چلوں، کہ اس دن کی ابتداء کہاں سے اور کیسے ہوئی؟ آج سے چھ سال قبل یعنی 2015 کو پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے ایک ادبی سیمینار میں ثقافت کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا جس میں باہمی فہم و تفہیم اور مشورے سے یہ دن پشتون ثقافت کے لیے طے کر دیا گیا یعنی 23 ستمبر 2015 سے یہ دن پشتون ثقافتی دن کے نام

Read more

”ون اینڈ اونلی“ سوال

مسلم لیگ (نون) کے صدر جناب شہباز شریف صاحب لندن سے وطن لوٹ کر ابھی کمر بھی سیدھی نہیں کر پائے ہوں گے کہ انہیں ایک بار پھر ”ہنگامی“ دِکھتے حالات میں بدھ کی سہ پہر سے برطانیہ پرواز کے لئے فلائٹ اور نشست ڈھونڈنے کی مشقت سے گزرنا پڑا۔ ہو سکتا ہے کہ جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں تو وہ قطر ائرلائن کی پرواز سے لندن پہنچ چکے ہوں گے۔ لاہور پہنچنے کے چند ہی گھنٹوں بعد

Read more

چین کو کووڈ کے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دینی ہوگی: اقوام متحدہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے ٹیڈروس اذانوم گیبریئس فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ وہ ماہرین کا ایک نیا مشن چین بھیجنے کے لیے تیار ہیں تاکہ کوویڈ 19 کی ابتدا کی تحقیقات کی جا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چین پر مکمل رسائی دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، اور ہم ممالک سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی دو طرفہ میٹنگوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائیں – اور بیجنگ پر زور دینے کے لیے

Read more

دانشور کی اہمیت اور موجودہ دور کا ہجوم

دانشور / انٹیلکچوئلز کسی بھی سوسائٹی کے لیے اعلی دماغ اور قومی راہنما کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ ایسی صلاحیتوں کے حامل لوگ ہوتے ہیں جن کی سوچ معاشرے کے مقاصد اور پہچان کو طے کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سجاوٹ اور شکل واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انٹلیکچولزم کو اگر میں اپنی عقل ناقصہ کے ذریعے درجہ بندی میں پرووں تو اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہو سکتی ہیں۔ 1سیاسی انٹلیکچوئل 2۔ مذہبی انٹلیکچوئل

Read more

امن۔ بقائے انسانی کا راز

معلوم انسانی تاریخ اگر حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کی جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ فرزندان آدم یعنی ہابیل اور قابیل کا تذکرہ کیے بغیر ہم انسانی تاریخ کا آغاز ہی نہیں کر سکتے۔ یہ بد قسمتی کہیے یا انسانی صبر و شعور کا امتحان کہیے کہ دنیا کے پہلے انسان کے دو بیٹے ہی امن اور بد امنی کی علامت ٹھہرے۔ دونوں ہی ظالم اور مظلوم کا استعارہ بنے۔ دونوں قاتل اور مقتول کا نشان قرار

Read more

اپنا کاروبار کیسے کامیاب بنایا جائے؟

گاوَں اور دیہاتوں کے رہنے والے عمومی طور پہ دو دو نہروں سے شناسائی رکھتے ہیں۔ ایک چھوٹی نہر جہاں سے وہ اپنے بچپن میں تیراکی کا فن سیکھتے ہیں۔ جہاں وہ لوڈے ویلے (سہ پہر کے وقت) اپنے پشووَں (جانوروں) کی دم کے ساتھ نہر میں اترنے کا ڈر اتارتے ہیں۔ الٹی سیدھی قلابازیاں اور ڈُم (گہرائی) میں زیادہ دیر تک ٹکے رہنے کی مشق’ اسی چھوٹی نہر کے حصے آتی ہے۔ دوسری نہر گاوَں سے ذرا باہر بڑی

Read more

مبارک قاضی اور شہر کی دیواروں پہ رہ گئے اشعار

موجودہ دور میں بہت کم زبانیں ایسی رہ گئی ہیں جن کے بولنے والے اپنی صلاحیتوں کا اظہار انہی زبانوں میں کریں۔ بڑی زبانیں جیسے انگری، مینڈریڈ یا ہندی و اردو وغیرہ چھوٹی زبانوں کے لئے خطرہ ثابت ہورہے ہیں۔ ایسی زبانوں کے قاری بڑی تعداد میں موجود ہیں اس لئے اکثر لکھاری انہی بڑی زبانوں میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ مگر جو مٹھاس مادری زبان میں موجود ہے اور ایک لکھاری جس طرح اپنی مادری زبان میں اپنے خیالات

Read more

یکم اکتوبر: معمر افراد کا عالمی دن

یوں تو ساری دنیا میں بالخصوص اور پاکستان میں کئی عالمی ایام منائے جاتے ہیں منانا بھی چاہیے لیکن کچھ ایام خاص اہمیت لیے ہوئے ہوتے ہیں کی جن کی وجہ سے شعور و آگہی کے مقاصد بھی بخوبی حاصل ہو جاتے ہیں اور ان ایام کو منانے کا مقصد تو حاصل ہوتا ہی ہے ایسے ہی دنوں میں ایک خاص دن معمر افراد کا عالمی دن بھی ہے جو کہ یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ اقوام عالم

Read more

شناخت پریڈ اور پولیسیہ پردہ

انسان جتنا مہذب ہوتا رہا اتنا ہی اس کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تبدیلی آتی رہی۔ ضروریات زندگی جب خاندان قبیلے محلے اور گاؤں سے باہر ضرورت بنی تو سماجی رویوں کی وجہ سے پردہ فروغ پاتا رہا۔ اسلام نے اس کو جتنی اہمیت دی مسلمانوں کے مابین اتنا ہی متنازعہ ہے۔ خاص کر مختلف فقہاء کے مابین اور پھر ایک ہی فقہ کے مختلف علماء کے مابین متنازعہ تو نہیں پر مختلف ضرور ہے۔ اور قرآن کریم کی

Read more

غریب پاکستانیو! تمہاری کیا بات ہے

پاکستان کو بنے پچھتر برس ہو گئے ہیں۔ اس ملک کے قیام کے ساتھ ہی اسے غریب مہاجرین کا ایک لاتعداد ہجوم تحفے میں ملا تھا۔ بیس سے چالیس لاکھ کے درمیان ان غربا کے خاندانوں کو پورے ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی۔ یہ مہاجرین تقسیم سے پہلے مالدار اور صاحب حیثیت و جائیداد تھے۔ ملک تقسیم ہوا اور یہ لوگ بھی تقسیم ہوئے۔ ایک نعرہ تھا، ایک جوش تھا، ایک مقصد تھا، ایک خواب تھا۔ ملک بنانا ہے اور

Read more

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کا قتل اور بھارتی غنڈہ گردی

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کسی عام شخص کا قتل نہیں یہ بھارتی نژاد کینیڈین کا قتل ہے۔ بھارت جو دنیا میں سب بڑا سیکولر ملک ہونے کا دعویدار ہے۔ کینیڈا جو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مساوات اور عوام دوستی کی وجہ سے انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہردیپ سنگھ ان دونوں جمہوریتوں کا نمائندہ تھا۔ وہ تیسری دنیا کے کسی غریب ملک کا باسی نہیں تھا جو کسی افریقی ملک

Read more

جی 20 کانفرنس دہلی: انگور کھٹے ہیں

جی 20 یا گروپ آف ٹوئنٹی دنیا کی بڑی معیشتوں کا ایک فورم ہے جو عالمی چیلنجوں پر بات چیت اور ان سے نمٹنے کے لیے سالانہ اجلاس کرتا ہے۔ 2023 میں دہلی نے G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کی جہاں 19 ممالک اور یورپی یونین کے رہنما کرہ ارض کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ G20 دہلی 2023 سمٹ کی قرارداد چار اہم نکات پر مشتمل ہے۔ جی 20 دہلی 2023 سربراہی

Read more

ناتوانی سے حریف دمِ عیسیٰ نہ ہوا – مکمل کالم

آپ اگر صبح شام کسی بچے کو نالائق ہونے کے طعنے دیں، فیل ہونے پر اُس کی ڈنڈے سے پٹائی کریں، کسی مقابلے میں پیچھے رہ جانے پر اُس کا کھانا بند کر دیں اور پھر اُس سے یہ امید رکھیں کہ وہ اسکول کے سب سے قابل اور ہونہار بچے سے زیادہ نمبر لے کر آئے گا تو آپ کی امید پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن آپ کی اِن تمام بیہودہ حرکتوں کے باوجود اگر آپ

Read more

ایشین گیمز کی تاریخ (دوسرا اور آخری حصہ )

ایشین گیمز کا 12 واں ایڈیشن اکتوبر 1994 میں ہیروشیما میں منعقد ہوا تھا۔ ان کھیلوں کا بنیادی موضوع ایشیائی ممالک کے درمیان امن اور ہم آہنگی کا فروغ تھا۔ یہ مقام جوہری بم دھماکوں کا مقام تھا۔ 1994 میں ہیروشیما میں منعقدہ ایشین گیمز میں تائیوان کی واپسی ہوئی اور سابق سوویت یونین سے آزاد ہونے والے پانچ وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کا اضافہ ہوا۔ یہ کھیلوں کا پہلا ایڈیشن تھا جو کسی غیر

Read more

بھوک اور خوف کا عذاب

ابتدائے آفرینش سے انسان جن مسائل سے نبرد آزما چلا آ رہا ہے ان میں بھوک اور خوف سر فہرست ہیں۔ یہی وہ بنیادی محرکات ہیں جو نظم انسانی کی داغ بیل ڈالنے کا سبب بنے اور یہیں سے انسان کے تہذیبی سفر کا آغاز ہوا۔ خاندانی و قبائلی ڈھانچوں سے لے کر ریاست کی تشکیل تک کا سفر طے کرنے میں ان دو عناصر نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ نعمتوں میں رزق کی کشادگی اور امن کی دستیابی

Read more

جاگیردارانہ طرز حکومت اور دردناک سسکیاں

اگر بات کریں جاگیرداری کی تو دوسرے الفاظ میں اسے جاگیردارانہ نظام بھی کہا جاتا ہے۔ ذرا گہرائی میں جا کر دیکھیں تو یہ ایک قانونی، اقتصادی، فوجی، ثقافتی اور سیاسی رسوم و رواج کا مجموعہ تھا۔ قرون وسطیٰ میں معاشرے کے طاقت ور لوگوں کی طرف سے سیاسی اور فوجی طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کو غلام رکھنے کے عمل کو جاگیردارانہ طرز کا نظام کہا جاتا ہے۔ اگر سندھ میں پیپلز پارٹی کی پندرہ سالہ دور حکومت

Read more

میرا پیغام نیا داخلے ہولڈر کے نام

جب آپ ایف۔ ایس۔ سی کر لیں تو ہر کوئی موٹیویشن سپیکر بن جاتا ہے۔ فلاں فیلڈ میں داخلہ لو بہت سکوپ ہے یہ کر لو بہت نوکریاں نکل رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ لوگ بچے کے دشمن ہوتے ہیں، دوست نہیں۔ میرے دوستو سب سے پہلے یہ جانے کی کوشش کرو کہ سکوپ کیا ہے۔ سکوپ ایک صلاحیت ہے۔ یہ ہر انسان میں ہوتی ہے۔ اور ہر انسان میں الگ الگ صلاحیت ہوتی ہے۔ آپ نے سنا ہو گا

Read more

مارگلہ کی پہاڑیوں سے

شام کے سائے افق تا افق پھیل رہے تھے۔ آسمان پر بادلوں کے ٹکڑے یوں پھیلے ہوئے تھے گویا قافلے سے بھٹکے ہوئے کچھ مسافر منزل کی جستجو میں سرگرداں ہوں۔ ڈوبتے سورج کی نارنجی دھوپ صرف پہاڑوں کی چوٹیوں پر باقی رہ گئی تھی۔ میں نے اپنے قدموں کی جانب دیکھا تو میرا آدھا دھڑ شام کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور سینے سے اوپر کے حصے پر سورج کی الوداعی شعاعیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں نے سوچا

Read more

معصوم عمار اور سیاسی گدھ

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کے دو بیٹے کافی وائرل ہوئے اور ان میں ایک بچہ کافی بیمار نظر آ رہا ہے۔ میاں عباد فاروق سانحہ نو مئی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بار بار ایک ہی آواز اٹھائی جاتی رہی کہ میاں عباد کو اپنے بیمار بچے سے ملنے دیا جائے۔ سوشل میڈیا چونکہ ایک بے لگام میڈیا ہے اس لئے ہر

Read more

حادثے کی منتظر قوم

ہمارے ہاں ایک رواج ہے جب بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو سب سے پہلے ہم باہر نکل کر دیکھتے ہیں کہ پڑوسی کی بجلی آ رہی کہ نہیں اگر تو پڑوسی کی بجلی بھی غائب ہو تو دل کو تسلی ہو جاتی ہے۔ خیر ہے سب کی چلی گئی ہے اور ہنسی خوشی اپنے گھروں میں ہاتھ والے پنکھے لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور اگر خدا ناخواستہ ہماری بجلی نہیں آ رہی اور پڑوسی کی آ

Read more

احمد پور شرقیہ (بہاولپور) میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال

ایک وقت تھا یہاں زندگی کی چہل پہل تھی، ہنستے کھیلتے بچوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، ہر گھر میں زندگی کی رونق تھی، اذان ہوتی تو لوگ مسجد کا رخ کرتے، مسجدیں آباد تھیں۔ مگر آج یہاں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں، کوئی انسانی آواز سنائی نہیں دیتی، ان گھروں کے مکین اپنے آشیانے اجڑ جانے پر رشتہ داروں کے ہاں جا بسے ہیں۔ اور اپنے اجڑے گھروں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آسمان کی طرف نگاہ

Read more

کم عمری کی شادی اور صنفی امتیاز

نیشنل کمشن آن دی سٹیٹس آف وویمن (این سی ایس ڈبلیو) کی جانب سے پرنٹ میڈیا ’الیکٹرانک میڈیا‘ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے وابستہ صحافیوں کے لئے کم عمری کی شادی اور صنفی امتیاز کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ’یہ دس روزہ تربیتی ورکشاپ سنٹر فار ایکسیلنس جرنلزم (سی ایس جے ) آئی بی اے کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے چالیس صحافیوں نے شرکت کی ’یہ ورکشاپ اس فیلو شپ کا

Read more

پاکستان کی مخدوش صورتحال پر ایک تجزیہ

نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹر جوزف ہوپ کے ایک آرٹیکل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی انڈیا کو ترقی کی راہ پر لے جانے اور پاکستان کو بین الاقوامی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی پر آسٹریلیا میں مقیم میرے ایک دوست نے نہایت دردمندی سے بہت تلخ تبصرہ کیا جس کے جواب میں میرا نکتہ نگاہ ملاحظہ ہو۔ ” محترم آپ کا تبصرہ چونکا دینے والا ضرور ہے لیکن معروضی حالات اور واقعات کی روشنی میں ان تلخ حقائق سے

Read more

سکھ رہنما کا قتل، بھارتی دہشت گردی بے نقاب

بھارت میں سکھ برادری کے خلاف مظالم کوئی نئی بات نہیں، جون 1984 میں بھارتی حکومت نے گولڈن ٹیمپل امرتسر پر حملہ کر کے 5 ہزار سے زائد سکھوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 29 مئی 2022 کو مشہور سکھ گلوکار سدھو موسے والا کو ہندو انتہا پسندوں نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔ 29 جنوری 2023 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 60 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں آزاد خالصتان کا مطالبہ

Read more

وہ گھر جو دیکھتے ہی دیکھتے مکان بن گئے

ہمارا بچپن اپنے ارد گرد کے ہم عمر نوجوانوں کے بچپن سے مختلف ہے یا نہیں، یہ تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان یادوں سے کچھ حد تک بہت خالی ہے جن کو شاید ہر بچہ اپنے معصوم ذہن کے کینوس پر اتارتا ہے، جیسا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں نانی اماں یا دادی جان کے گھر جانا اور وہاں کچھ دن گزارنا۔ دو ایک سال کے تھے کہ نانا جان چل

Read more

عمار فاروق کی موت پر

دل کا دیا کل سے گل ہے۔ بالکل بے نور۔ اس گھپ اندھیرے میں خود پر بے طرح جللال آ رہا ہے، جی چاہتا ہے، کہیں کسی ویرانے میں جا کر خوب چیخ چیخ کر اپنی بے بسی پر اپنے کو گندی گندی گالیاں دوں۔ معلوم نہیں مستقبل کے دامن میں ہمارے لیے کیسے کیسے زہرناک کانٹے بھرے ہیں۔ نو سالہ معصوم مجرم عمار فاروق کو مارڈالا گیا ہے۔ اسے اس بات کا مجرم ٹھہرایا گیا کہ خدا نے اسے

Read more

کب بدلیں گے حالات!

ملک ایسے افراد کے نرغے میں آ چکا ہے، جو کہ آئین، قانون اور اخلاقی ضابطوں کو یکسر فراموش ہی کیے چلے جا رہے ہیں، جبکہ انتخابات کرانے کے خواہشمند اور گریزاں حلقے، سبھی اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کسی کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ ہی عام انتخابات کی تاریخ دیے رہا ہے، الٹا سوال کر رہا ہے کہ سیاسی لوگ نگران کابینہ میں کیوں شامل کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کوئی

Read more

بیوی ایک عظیم رشتہ

جب برا وقت چل رہا ہو اور آپ کے تمام نام نہاد اپنے رشتے ماں باپ، بہن بھائی، دوست احباب تک آپ کو چھوڑ جائیں اور نوبت فاقوں تک آ جائے۔ اس برے وقت میں ایک اکیلی آپ کی بیوی آپ کے ساتھ آپ کا حوصلہ بن کر کھڑی ہو۔ کم خوراکی، بوسیدہ لباسی کا بھی گلہ نہ کرے۔ شوہر کی موجودگی یا غیر موجودگی میں گھر کا، اپنی عزت کا اور بچوں کی بہترین تربیت کا بھی اچھا خیال رکھے۔ برے

Read more

ایشین گیمز کی تاریخ (1)

ایشین گیمز ایک کثیر الجہتی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو ہر چار سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ تمام ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹس کو اس ایونٹ میں شرکت کے لئے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ ایشین گیمز کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ اولمپکس کے بعد دوسرا سب سے بڑا ملٹی اسپورٹس ایونٹ ہے۔ ایشین گیمز کو 1951 سے 1978 تک ایشین گیمز فیڈریشن نے ریگولیٹ کیا تھا۔ 1982 سے اولمپک کونسل

Read more

مودی سرکار یا قاتل سرکار؟

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ”انسان چاہے چاند پر پہنچ جائے، لیکن اگر اس میں انسانیت نہیں، تو اس میں اور گلی کے کتے میں کوئی فرق نہیں۔ یہی بات پڑوسی ملک، بھارت پر بھی صادق آتی ہے کہ وہ چاند پر تو پہنچ گیا، مگر سوچ کے اعتبار سے آج بھی کم ظرفی کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ گو کہ آئی ٹی انڈسٹری میں اس نے اپنا ایک نام، ایک مقام بنالیا ہے، لیکن بنیادی آداب

Read more

نفاذ اردو، عدالت عظمیٰ کا حکم اور پاکستان کی بیوروکریسی

اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔ اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ پاکستان کے طول عرض میں یہی زبان رابطے کے لیے استعمال میں لائی جاتی ہے۔ اس وقت پاکستان کے تمام سکولوں کا ابتدائی نصاب اردو زبان میں تحریر شدہ ہے چونکہملک کی تقریباً ساری آبادی اسی زبان پر انحصار کرتی ہے۔ اس لیے اس زبان کو پاکستان میں رابطے کے ساتھ ساتھ دفتری اور امتحانی زبان کا درجہ بھی حاصل ہونا چاہیے اور یہی بات

Read more

منگول سلطنت (ایک مختصر تذکرہ)

منگولیا مشرقی ایشیا کا ملک جس کے شمال مشرق میں روس، مغرب میں قازقستان اور جنوب میں چین واقع ہے۔ 1200 تک تاریخ میں اس کے باسیوں (منگولوں ) کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان کے قبیلے باہمی لڑ کر ایک دوسرے کے مال متاع (گھوڑے، ریوڑ اور بعض اوقات بچے اور خواتین چھین لیتے تھے۔ اس کے علاوہ مانچوریا اور شمالی چین میں ”جارجنیز“ قبیلے کی جن (Jin) سلطنت کے شمالی سرحدوں پر حملے کرتے تھے۔ 1162 میں منگول

Read more

آج بمقابلہ کل : ایک پریم کتھا

سب مذاہب پرانے اور بے عمل ہوئے، آج تو بس ایک ہی دھرم باقی بچا ہے۔ اب بس ہر سو اسی کی پرستش ہوتی ہے، اسی سے گھر چلتا ہے، اسی سے سماج میں عزت بنتی ہے، نئی ذات پات کی تقسیم بھی اب اسی کے مرہون منت ہے۔ جو جتنی زیادہ بڑھ چڑھ کر پرستش کرے گا، معاشرے میں اعلی مقام پائے گا، افضل کہلائے گا۔ اس مذہب سے متعلق پہلی دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس مذہب

Read more

طرز حکمرانی – ایک حکایت

گئے وقتوں میں ایک ملک میں عوام بادشاہ کے خلاف بوجوہ چند اٹھ کھڑے ہوئے۔ مذاکرات، انعامات، دھونس، دباؤ، مارپیٹ اور زندانوں کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو پا رہا تھا۔ اور تمام تر تدابیر کے آزمانے کے باوجود شورش بڑھتی جا رہی تھی۔ بادشاہ نے وزراء اور امراء کی مجلس بلا لی تاکہ مشورہ کر کے حالات قابو کرنے کے لیے کوئی راہ نکالی جا سکے۔ جو کوئی بھی، جو بھی تجویز پیش کرتا وہ آزمایا جا چکا

Read more

آسٹریلوی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیب

براعظم آسٹریلیا کو دنیا کے دیگر براعظموں اور ملکوں کے مقابلے میں غیر معمولی حیثیت حاصل ہے۔ آسٹریلیا دنیا کا سب سے چھوٹا براعظم ہونے کے باوجود دنیا کا چھٹا بڑا ملک شمار کیا جاتا ہے۔ مگر اس کی دنیا کے کسی بھی ملک سے سرحدیں نہیں ملتیں۔ اس کی ساحلی پٹی انسٹھ ہزار چھ سو اکیاسی کلومیٹر ( 59681 ) پر محیط ہے۔ یہاں کا سب سے بڑا دریا میوری (Murray) دو ہزار تین سو پچھتر کلومیٹر اور سب

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (آٹھواں حصہ)

وادیٔ سلام کم از کم چھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ پورا قبرستان ایک ہزار چار سو پچاسی ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں چھ ملین سے زیادہ قبریں موجود ہیں۔ اسے یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سائٹس میں شامل کیا ہے۔ اس وسیع و عریض قبرستان کو دیکھنے کے لیے ایک دن کیا دو دن بھی ناکافی ہیں۔ ہم بس چلتے چلتے دیکھتے چلے گئے۔ گاڑیاں نجف اشرف امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ

Read more

تذکرہ وارث شاہ

آج ہم اپنے وطن پنجاب کے ان دو جانبازان عشق کا ذکر کرنا چاھتے ہیں جنہوں نے حسن و عشق کے موضوعات کو سدا کے لئے لا فانی کر دیا ۔ ایک ہیر اور دوسرا رانجھا ۔ جس شاعر نے اس قصہ کو خلعت دوام بخشا ہے اسکا نام سید وارث شاہ ہے ۔ قدرت نے اس عظیم الشان شاعر کو غیر معمولی ذہانت و لیاقت سے نوازا تھا جسکو اس نے بروۓ کار لاتے ہوئے ” ہیر رانجھا ”

Read more

معروف بلوچ عوامی شاعر: مبارک قاضی

آپ بلوچستان کے کسی بھی گلی کوچے میں کسی عام آدمی سے ، کسی دوکاندار سے، کسی راہگیر سے، کسی طالب علم، کسی ادبی بندے سے ، کسی استاد سے، یا کسی صفائی والے یا کسی ہیروینی سے جو کسی دیوار کے کونے میں بیٹھ کر اونگھ رہا ہوگا، پوچھ لیں تو وہ لازمی ایک نام سے واقف ہوگا جسے "مبارک قاضی” کہتے ہیں۔ خیر شہر تو شہر ہیں آپ کا کسی چھوٹے بلوچ گاؤں سے گزر ہو جہاں کسان

Read more

بجلی کے بل ۔۔۔ھاۓ ھاۓ

ھمارے ھاں بدقسمتی سے کسی بڑے خیال یا ارادے کا کیا کوئی سوچے روزگار حیات کے مسائل ھی ختم ھونے کا نام نہیں لیتے ۔ بینادی ضروریات پورا کرنا حاکمین کا کام ھے مگر ھم ھمہ وقت ان مسائل کے گرداب میں پھنس کررہ گئے ہیں ۔ اب حالیہ بجلی کے مسائل نے تو ایک افریت کی شکل اختیار کر لی ھے ۔ جسے دیکھو اپنا بل لہرا لہرا کر دھائیاں دے رہا ھے ۔ دنیا تسخیر کائنات میں محو

Read more

کالج ایجوکیشن کی خراب صورتحال

الیکشن کمیشن نے کرپشن، صاف شفاف انتخابات اور سندھ حکومت کا حکومتی اداروں پر اثر و رسوخ ختم کرنے کے لیے تمام محکموں کے سربراہوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کردی ہے۔ اداروں کا دعویٰ ہے کہ اب ہم سندھ حکومت کا سسٹم ختم کردے گے لیکن شاید بہت سوں کو معلوم نہ ہوں کہ حکومت کے تمام محکموں کے سربراہ تبدیل ہوچکے ہیں ماسوائے کالج ایجوکیشن کے۔ جہاں تک ہماری معلومات ہے نہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری تبدیل ہوئے نہ ریجنل

Read more

افغانستان کا اصل مسئلہ کیا ہے؟

آرمی چیف بلاتفریق ملکی معیشت مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ جس میں سب اہم مسئلہ اسمگلنگ مافیا بھی شامل ہے۔ حکومت کو جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ۔ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں بلیک مارکیٹ کے قیام کی بنیادی وجہ ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پر رہا ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش تاحال برقرار ہے، ۔ مگر ہم ماضی پر

Read more

جمہوریت سے لپٹی مافیاز (قسط اول)

انسان آزاد پیدا ہوا تھا مگر جدھر دیکھو وہ پابۂ زنجیر ہے۔ یہ جملہ روسو کی مشہور زمانہ کتاب ”معاہدہ عمرانی“ کا ہے۔ یہ کتاب 1762 ء میں فرانس میں شائع ہوئی اور ایک عرصے تک سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث کا موضوع رہی۔ بہر کیف، اس جملے کو پڑھنے کے بعد ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ آج یعنی 21 ء ویں صدی میں بھی یہ جملہ کس قدر ”حقیقی“ اور ”واقعی“ ہے کہ آج کی صورتحال بھی 1762

Read more

عمیر نجمی: جدید اُردو غزل کا مصور شاعر

اکیسویں صدی اس حوالے سے خوش قسمت ہے کہ اسے ایک سے بڑھ کر ایک عمدہ شاعر میسر آ رہا ہے۔ اکیسویں صدی کے آغاز سے اردو غزل کا بانکپن مضمحل ہونے کی بجائے مزید نکھرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ گلوبلائزیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا نے اردو غزل کو مزید وسعت دی ہے۔ شاعر پہلے غزل کہتا تھا۔ دوست احباب کو سُناتا تھا۔ اس کے بعد بھول بھال جاتا تھا۔ زیادہ تعریف و تحسین کی خواہش ہوئی تو

Read more

ڈالر سستا، پیٹرول مہنگا، یہ کیسی نگرانی ہے

نگران حکومت کے پاس لوگوں کو ملازمت دینے کا اختیار نہیں ہے، مطلب کہ کسی بھی محکمے میں لوگوں کو ملازمت دینے کا کام قانون کے مطابق ان کے لیے گناہ تصور کیا جائے گا۔ ان کے سامنے عوام نے کے الیکٹرک حیسکو، سیپکو سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل 60 گز کے گھر کو بھی 60 ہزار کا دیا جا رہا ہے لیکن نگران حکومت کے پاس اس مسئلے کو حل

Read more

ذہنیت ہی ہماری شخصیت کی معمار ہے

ذہنیت یعنی مائنڈ سیٹ ہی وہ ڈھانچہ یا فریم ورک ہے جس کے مطابق ہم سوچتے ہیں۔ پھر اُسی سوچ کی بدولت ہم محسوس کرتے ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں۔ اُسی اعتقاد (ذہنیت) کی بنیاد پر کسی بھی معاملے ’بات یا واقع کے بارے میں ہم اپنی رائے قائم کرتے ہیں‘ اچھے اور بُرے کا تعین کرتے ہیں اور مختلف حالات و واقعات کے دوران ہمارا ردِعمل بھی اسی سوچ کے مطابق ہوتا ہے۔ سوچ اب مثبت ہو یا

Read more

الیکشن؟ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا دیں

چند دن قبل ایک نیوز چینل پر حامد میر کی الیکشن کے حوالے سے گفتگو سنی تھی کہ حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔ اگر فلائیٹ کراچی سے اسلام آباد گئی تو سمجھیں معاملات ٹھیک ہیں اور اگر فلائیٹ کراچی سے دوبئی روانہ ہوئی تو سمجھیں معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور الیکشن موخر ہوں گے ۔ دو جمع دو چار کریں تو حامد میر کا اشارہ سمجھنے والوں کے لیے بہت واضح تھا کہ وہ آصف زرداری کی بات کر رہے

Read more

ظالمو قاضی آ نہیں رہا، آ گیا ہے

وقت کا جبر دیکھیں جس عطار کے لڑکے کے ریفرنس پر ایک مدت تک پیشیاں بھگتاتے رہے اسی سے حلف لے کر عدل کے سب سے بڑے سنگھاسن پر براجمان ہونے والے بیمار کے دل کی کیفیت کیا ہوگی۔ اور ریفرنس بھیجنے والے کی ذہنی و قلبی کیفیت کیا ہوگی۔ سچ کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا مگر نئی روایت کچھ یوں بن رہی ہے کہ آنکھ میں شرم و حیا بھی نہیں ہوتی بلکہ اخلاقیات بھی

Read more

قاضی فائزعیسی صاحب، تھوڑی سی ہمت اور چاہیے

کیا پاکستان کی کہانی بدل رہی ہے؟ نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی آمد سے پہلے آرمی چیف کے سخت اقدامات سے کرنسی کی سمگلنگ کرنے والے 350 سے زیادہ مجرم گرفتار کیے گئے اور ڈالر 332 سے 305 پر آ گیا۔ یہ یاد رہے کہ ملک کے اندر معاشی بحران کرپشن، جرائم یا مہنگائی سے نہیں بلکہ ملک کا پیسہ باہر لے جانے سے پیدا ہوتا ہے۔ پنجاب سے بجلی اور گیس چوری کرنے والے بڑے سرمایہ داروں

Read more

سید خالد جاوید مشہدی- ایک عہد کا نام

سید خالد جاوید مشہدی ہم چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کی زندگی کی کہانی مسلسل محنت، کوشش، جستجو، اپنے کام سے محبت اور بھرپور امید سے عبارت ہے۔ آتش جوانی کے دنوں میں غصے اور لا ابالی کے جذبات سے بھرپور شخصیت آج کی ایک ٹھہری اور مستقبل مزاج شخصیت کے درمیان کا سفر، ابا جی مرحوم کے انہیں ڈاکٹر بنانے کے خوابوں سے لے کر نوائے وقت جیسے بڑے اخبار کے نیوز ایڈیٹر تک کا سفر

Read more

اخلاقیات کا ‘الف’

عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے، بالکل ٹھیک ہو رہا ہے۔ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ پاکستان جیسے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والے کے ساتھ ایسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔ یقیناً اس نے ریاست مدینہ پر تحقیق تو کی ہو گی لیکن اس قوم کی اخلاقیات پر تحقیق کرنا وہ شاید بھول گیا۔ کچھ روز قبل ٹی وی دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ جب بشری بی بی اپنی نیب کی پیشی بھگتنے جا رہی

Read more

لندن مہنگا ہے لیکن۔ ( 2 )

پاکستان اور لندن کے وقت میں چار گھنٹے آگے کا فرق ہے۔ اس لئے ہفتہ، دس کا قیام آپ جیٹ لیگ سہتے گزارتے ہیں۔ وہاں کی شامیں، اپنے ملک کی آدھی رات، وہاں کی صبحیں، یہاں کی دوپہر۔ تو آپ کام کے دوران جاگنے کی کوشش میں ہلکان ہوتے ہیں اور سونے کے وقت، آنکھیں بند کر کر کے تھکتے ہیں لیکن نیند کوسوں دور بھاگتی ہے اور آپ الو بنے رہتے ہیں۔ اور اسی چوہے، بلی کی دوڑ میں

Read more

بد نما داغ

روبیلہ، شفاف نیلے آسمان کو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی، وہ بچپن سے ہی آسمانی رنگت کے سحر میں مبتلا تھی، اسے آسمان پہ کبھی کوئی دھبہ دکھائی نہیں دیا تھا۔ وہ ایک افق سے دوسرے افق تک کئی کئی بار آسمان کا جائزہ لیتی اور ہر بار اسے آسمان کی رنگت پہلے سے زیادہ نکھری ہوئی دکھائی دیتی۔ روبیلہ آسمان پہ رنگ برنگے اڑان بھرتے پرندوں کو بھی توجہ نہیں دیتی تھی، اسے صرف شفاف چہرے پسند تھے، جن

Read more

بوڑھے برگد کی نغمہ سرائی

سردیوں کی خوشگوار دھوپ اپنی نرم گرم کرنیں ماں کی محبت کی طرح بلا معاوضہ ہر ایک کو دان کر رہی تھی۔ ہر وہ چیز جس پر یہ مہربان کرنیں پڑتیں کسی شہزادی کے تاج میں جڑے نگینوں کی طرح چمکنے لگتی۔ اشجار پر طیور اپنی خوش الحان آوازوں میں محفل موسیقی جمائے بیٹھے تھے۔ پودوں کے ارد گرد قوس قزح سے ست رنگ چرائے تتلیاں محو رقص تھیں۔ فضا میں ایک طرف تو کیتکی کی پھبن، موتیا کی دلفریب

Read more

دم توڑتی برطانوی سلطنت

حالیہ دنوں میں ایک نہایت پریشان کن خبر آئی کہ لندن کی ایک انتہائی محفوظ جیل سے ایک خطرناک قیدی فرار ہو گیا۔ اس خبر نے گویا برطانیہ میں ایک ہیجانی کیفیت طاری کردی۔ ادھر برمنگھم کی سٹی کونسل نے اپنے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر، نرسز، اور اساتذہ مسلسل ہڑتالیں کرنے پہ مجبور ہیں۔ سرکاری اسکولوں کی عمارات خطرناک حد تک اتنی بوسیدہ ہو چکی ہیں کہ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ان کی دیکھ

Read more

عالمی گورننس میں اصلاحات اور ترقی کی چینی دانش

چین نے عالمی گورننس کی اصلاحات اور ترقی کے بارے میں اپنی تجویز پر مبنی دستاویز جاری کر دی۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا تصور ایک خیال سے عمل اور ایک وژن سے حقیقت کی جانب بڑھا ہے، چین بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرے، بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھے جس میں اقوام متحدہ

Read more

سماجی ترقی میں پسماندہ طبقات کی شمولیت

پاکستانی معاشرہ ذات، برادری، مذہب، جنس اور نسل کے اعتبار سے تقسیم کا شکار ہے۔ یہاں مسلک اور فرقوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کا خون بہایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کی آگ بجھانے کے لیے مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔ علاقائی اور لسانی اختلافات بڑھ کر نوبت لشکر کشی تک آن پہنچتی ہے۔ کوئی ایک کسی دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ منفی سوچ اور رویوں نے معاشرہ میں محرومیوں اور پسماندگی

Read more

ایم ایس سی پاس خطیب انحراف

` چند روز پہلے ایک 31 سالہ اکبر علی نامی (فرضی نام ہے ) لڑکے نے رابطہ کیا جس نے بتایا کہ اس نے پنجاب یونیورسٹی سے طبیعات میں ایم ایس سی کی ہے۔ اس نے اپنا تعارف بڑے مرعوب اور پراثر انداز میں کروایا اور ساتھ ہی میسنجر پر اپنی یونیورسٹی کی ڈگری بھیج دی۔ اس لڑکے کی گفتگو بڑی مدلل اور عالمانہ لگ رہی تھی۔ وہ لڑکا اتنا چالاک تھا کہ تھوڑی ہی دیر بعد وہ مجھے وٹس

Read more

ڈالر، چینی، مرغی، انڈے اور دالوں کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پر تین ہزار کے قریب سمگلرز۔ مافیا۔ ذخیرہ اندوزوں کا جتھہ قابض تھا۔ جس کا علاج 70 سال بعد شروع ہو گیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 170 روپے تک کی کمی ہو گئی۔ جو مرغی سات سو روپے کلو بک رہی تھی اب پانچ سو فی کلو سی بھی کم میں دستیاب ہے۔ چینی بھی سستی ہو کر 159 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ انڈے 40 روپے

Read more

اپنا رستہ خود بنانے والے

چھوٹا سا میز تھا، گھر میں استعمال ہونے والا عام سا میز۔ اس پہ کپڑا بچھا کر سڑک کے ایک کنارے پہ رکھا ہوا تھا۔ اس میز کے اوپر باربی کیو کے لیے استعمال ہونے والی چھوٹی سی لمبوتری شکل کی انگیٹھی پڑی تھی۔ جس کے اندر کوئلے تھے۔ ایک کونے پہ تین چار سیخیں پڑی ہوئی تھیں، جن کے نیچے بجھے ہوئے کوئلے تھے۔ انگیٹھی کے دوسرے کونے پہ دہکتے ہوئے کوئلے تھے لیکن ان کے اوپر کوئی سیخ

Read more

اشفاق احمد۔ تعلیمات، اصلیت اور افسانہ

یہ ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے کہ، جب انسان بیمار پڑتا ہے تو علاج کی خاطر کسی طبیب کا رخ کرتا ہے، تاکہ جلد سے جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ کاروبار زندگی کی طرف لوٹ سکے۔ تاہم یہ طبیب کی قابلیت پر منحصر ہے کہ وہ مرض کی تشخیص کیسے کرتا ہے، اور اس کا علاج کیا تفویض کرتا ہے۔ اگر وہ ایک حاذق طبیب ہے، ماہر نباض ہے، تو مرض کی ظاہری علامات کی بجائے، اس کی حقیقی

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (ساتواں حصہ)

سوئے نجف: رات ڈیڑھ بجے واپس آئے تو سوتے سوتے دو بج گئے۔ اٹھ کر فجر کی نماز پڑھی اور دوبارہ لیٹ گئے۔ عائشہ نے رات کو ہی بتا دیا تھا کہ دس بجے ناشتہ کرنے چلیں گے، اس سے پہلے میں نہیں اٹھ سکتی۔ میری آنکھ تو نو بجے ہی کھل گئی۔ اٹھ کر پردے سرکائے۔ دریچے کے شفاف شیشے سے نیچے وادیٔ کربلا نظر آ رہی تھی اور 9 جولائی کی گرم سرخ دھوپ اس پر یوں پھیلی

Read more

مصنوعی ذہانت: انقلاب ثانی یا پیغام تباہی؟

آرٹیفیشل انٹیلی جنس جسے ترقی کا عروج سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وباؤں اور ایٹمی جنگ کی طرح مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بھی کوششیں شروع کرنی ہوں گی۔ مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ جولائی 2023 ء میں منعقد ہوئی تھی۔ جس کی صدارت ادارے کے صدر برطانیہ نے کی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے اس موقع پر کہا کہ:

Read more

ملک کا معاشی بحران اور مہنگائی؟

ملک میں 2022 ء سے شروع ہونے والا معاشی بحران شدید معاشی چیلنجز کے ساتھ جاری ہے اور اس معاشی بحران نے خوراک ’تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے جس کے باعث عام آدمی کے علاوہ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے اگر یہ کہا جائے کہ اس معاشی بحران نے ہر طبقہ ہائے زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کی

Read more

حالیہ مہینے میں بھارت اور پاکستان کے کارنامے

پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے ایک مہینے کے اندر دو بڑے کارنامے انجام دیے گئے اور یہ کارنامے پوری دنیا کے ایک ایک کونے تک دیکھے گئے۔ پہلا بھارت کا چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک جب کہ چاند پر پہنچنے والا دوسرا ایشیائی ملک کا اعزاز حاصل ہوا اور دوسرا بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں والے 20 ممالک کی تنظیم جی۔ 20 کا سربراہی اجلاس اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد

Read more

سب جانتے ہیں!

اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہیے کہ کسی کو کچھ علم نہیں ہے۔ سبھی جانتے ہیں۔ اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے۔ میں گزشتہ چند ماہ سے تاریخ، تہذیب، سماجیات، سیاسیات، معاشیات اور تقابل مذاہبیات کے موضوعات پر غیر جانبدار سکالرز کو سن رہا ہوں۔ ان کی حوالہ جاتی کتب کو گاہے گاہے پڑھ رہا ہوں۔ انٹر نیٹ ایجاد کرنے والے انگریز کا بھلا ہو ؛جس نے ان حقائق کو سامنے والے

Read more

ایک نیا معاہدہ

جی -20 ممالک کی ایک اہم بیٹھک نئ دہلی میں منعقد ہوئی جس میں آسٹریلیا ، امریکہ ، جرمنی ، فرانس ، روس ، برطانیہ ، افریقی یونین ، اٹلی ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سربراہان حکومت یا ان کے وفود شامل ھوۓ ۔ چین کی نمائندگی ان کے وزیراعظم نے کی ۔ اس کانفرنس میں افریقی یونین کو مکمل ممبر بھی بنایا گیا ھے جسے پہلے صرف مبصر کا درجہ حاصل تھا ۔ اس کانفرنس کے

Read more

جموں و کشمیر مونومنٹ مظفرآباد پر یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  اسلام میں شہادت کو ایک خاص مقام حاصل ہے جو اس راہ کو اختیار کرنے والوں کی ایمان کے ساتھ گہری وابستگی اور بے لوثی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلامی روایت میں شہید وہ ہے جو اللہ کی خاطر اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جان قربان کرے۔ شہادت اللہ کے نام پر اور مسلم کمیونٹی کی عظیم تر بھلائی کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا عمل ہے۔ شہید وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے عقیدے پر

Read more

ایک کہانی سو روپ

ایک کہانی کے سو ہی روپ کیوں ہو سکتے ہیں، اس کا پتہ ایک سو صفحات پر مشتمل نبیل احمد کی روپ کہانی پڑھ کر ہو سکتا ہے۔ پہلے ورق سے لے کر آخری جملے تک جو چیز قاری کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھتی ہے وہ محبت کی ایسی پھوار ہے جس میں بھیگا رہنا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے۔ ہر دوسرے صفحے کے نیچے لکھی تاریخ اور مقام سے یہ پتہ بھی چلتا ہے کہ محبت

Read more

سیاست نہیں معیشت بچاؤ

ایک دن مسند خلافت پر متمکن ہو کر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رفقاء کار سے ارشاد فرمایا ”میرا خیال تھا کہ امیر لوگوں پر زیادتی کرتا ہے، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ یہ عوام ہیں جو (اپنے ) امیر کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہوتے ہیں“ ۔ مدینۃ العلم کے اس مختصر سے جملہ میں امور مملکت کی یہ اہم ترین تلخ حقیقت مخفی ہے کہ بعض اوقات اہل یا نا اہل حکمرانوں کی وجہ

Read more

مہنگائی، لاقانونیت اور غریب عوام

تین دن قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں واقع بک شاپ میں ڈکیتی کے دوران بڑی ہی بے دردی سے باپ اور بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں۔ اور تمام رقم لوٹ کر تمام ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا جس میں ڈکیتی کے دوران کسی معصوم کو قتل کر دیا گیا ہو۔ روزانہ کی بنیاد پر ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ہمارے قانون نافذ کرنے

Read more

فرقہ واریت کی آگ

گلگت بلتستان کی بیس لاکھ آبادی میں تین قسم کے مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ یہ شیعہ اکثریتی آبادی والا خطہ ہے۔ دوسرے نمبر پر اہل سنت و الجماعت کے لوگ ہیں۔ یہ دیامر، چلاس، جگلوٹ اور کشروٹ کے علاقوں میں آباد ہیں۔ اسماعیلی برادری تعداد میں قدرے کم ہیں ’مگر منظم اور مربوط نظام کے تحت جی رہے ہیں۔ یہ ضلع ہنزہ، غذر اور گاہکوچ کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Read more

افلاطون کے فلسفی حکمران اور جمہوریت

دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 15 ستمبر کو جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی منظور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سن 2007 میں دی تھی۔ اس سال اس دن کا تھیم ہے ”نئی نسل کو با اختیار بنانا“ ۔ یونان کے شہر ایتھنز کو جمہوریت کی جائے پیدائش کہا جاتا ہے تاہم کچھ مورخین کا کہنا ہے کہ رومن تہذیب حقیقی معنوں میں جمہوری تہذیب تھی کیونکہ وہاں

Read more

ڈاکٹر عابد عباسی کی "بے تاب بیتی” اور ایک بے تاب قاری

جب آپ کسی سے تاریخ کے خشک واقعات کو دلچسپ کہانی کے سے حساب سے سنیں تو یقیناً ایک عام سا طالب علم جو علم کے ”ع“ کے واقفیت کے تگ و دو میں ہے اس شخص کو شاہکار قصہ ساز ہی تصور کرے گا جو یہ کام سرانجام دے، بالکل یہی کچھ کم و بیش 4 مہینے پہلے میرے ساتھ بھی ہوا، جب تاریخ کے کلاس میں ایک خوش لباس شخص اندر داخل ہوا، دل و دماغ تو پہلے

Read more

تحقیق کی دنیا اور ہماری درسگاہیں

تحقیق انسان کے لئے اپنے پسندیدہ شعبے میں منظم طریقے سے آگے بڑھنا، صحیح حقیقتوں، نتیجوں کے حصول اور کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے کار آمد ثابت ہوتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں تو ایسے ہوتا ہے جب وہ اپنے کسی بھی نظام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پہلے تحقیق کرواتے ہیں تاکہ نئی تبدیلی کے فوائد اور نقصانات معلوم ہو سکے۔ اگر نظام میں تبدیلی لائی گئی تو کچھ عرصہ گزرنے کے بعد دوبارہ اس پر

Read more

فیصلوں کا مرکز و منبع

ہاسٹل میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو جاننے ’جانچنے‘ پرکھنے ’کھوجنے‘ بوجھنے کے خوب مواقع ملتے ہیں۔ اپنی صلاحیتوں ’خوبیوں‘ اچھائیوں ’برائیوں‘ خامیوں ’کجیوں‘ کوتاہیوں کا ادراک بھی ہوتا رہتا ہے۔ مختلف علاقوں سے منفرد نفسیات ’منفرد سوچ کے حامل اور منفرد اہداف و مقاصد لئے ہم جنسوں کے درمیاں رہنا اپنے آپ میں ایک منفرد اور اچھوتا تجربہ ہے۔ بات کرنے‘ بات سمجھانے اور بات پہنچانے کا فن سیکھنے کا آغاز بھی یہیں سے ہوتا ہے۔ درسی اور نصابی

Read more

پاکستانی قانون اور غلامی کی باقیات

پولیس ٹریننگ سکول بیٹھے ہوئے تعزیرات پاکستان کا مجموعہ ہاتھ میں ہے، جبکہ متعدد سوالات ذہن کے دریچے پر دستک دیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ضابطہ فوجداری موجود ہے، جس کی کچھ دفعات پڑھ کر تو یوں محسوس ہونے لگتا ہے جیسے کسی اولین زمانہ کے گھٹن زدہ معاشرے کی روداد پڑھ رہا ہوں۔ جیسے دفعہ 60 اور 61 ض ف ہی لے لیں۔ ایک بندہ پر ایف آئی آر درج ہوتی، اس کو پولیس تحویل میں لیتی ہے۔

Read more

میٹروول کا واقعہ: شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے

میٹروول کا واقعہ، جو کراچی میں باب خیبر گیٹ کے قریب پیش آیا، نے عوامی تحفظ، آتشیں اسلحے کے استعمال اور شہر میں جرائم کے وسیع تر مسئلے کے بارے میں بہت سے سوالات اور خدشات کو جنم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی، اور ایک شہری شدید زخمی ہوا۔ اس واقعے میں پوشیدہ ذرائع کا پراسرار طور پر ملوث ہونا بھی شامل تھا، جس سے کراچی کی صورت حال مزید پیچیدہ

Read more

ذرا اس طرف بھی نگاہ فرمائیے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت پانچ دسمبر کو تاجروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا، ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اجلاس میں 50 سے زائد تاجران شریک تھے اسی اجلاس کے تناظر میں کراچی میں کور کمانڈر 5 کے ساتھ فالو اپ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ تاجران کے ساتھ اجلاس میں زیر بحث امور۔ تاجروں کے ساتھ اجلاس کا لب لباب، ہچکولیاں لیتی ملکی معیشت کو سدھارنا تھا۔ اجلاس میں ملکی معیشت کو دیمک کی طرح

Read more

جی 20سربراہ اجلاس: عوامل اور مضمرات

ہندو ستان میں دنیا کے امیر ملکوں کی تنظیم جی 20 کا دو روزہ سربراہ اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ چین اور روس کے صدور کی عدم شرکت نے اقتصادی تعاون کی اس اہم تنظیم کے اجلاس کے مقاصد کو یوں متاثر کیا کہ چین اور روس کے صدور کی عدم شرکت سے دنیا کے اس اہم اقتصادی فورم کا یہ اجلاس کثیر الجہت کے بجائے ایک ایسے محدود گروپ کے طور پر سامنے

Read more

سوال کی کیمسٹری

ذہن، جس کا مسکن ’سر‘ ہے، دو پاؤں کے بل عمودی خط پر کھڑے آدمی کا سب سے بلند مقام ہے۔ اس پر طرہ امتیاز اس کی صفت و صلاحیت سوال و استفسار ہے۔ یہ اپنے محل وقوع کے شایان شان اہمیت و افادیت کا حامل اور انسان کے لیے باعث صد افتخار، تحسین و آفرین ہے۔ آدمی کی ساری صلاحیتوں، لیاقتوں اور کامیابیوں کا سبب، تشبیہ و استعارہ اس کا ذہن ہے۔ انسانی ذہن کی اختراع، تخلیق، ایجاد و

Read more

مصنوعی ذہانت

آج کل دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور و معروف نئی جدت مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ہے جس نے کمپیوٹر کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ موجودہ عام کمپیوٹر کی رفتار اور حیرتناک تیزی سے ہم تو شاید اب تک پوری طرح باخبر بھی نہ ہوئے تھے لیکن اس سے بھی کہیں تیزرفتار اور ہوشیار پروگرام جسے مصنوعی ذہانت کہا جاتا ہے سامنے آ گیا ہے۔ دراصل انقلاب فرانس کے بعد جس رفتار سے صنعتی

Read more

بالی وڈ ایکٹر نوازالدین صدیقی کو بہاول پور کا میئر بنایا جائے

راقم کی نظر میں بالی وڈ کے جاری دور کا سب سے بڑا اداکار نوازالدین صدیقی ہے، شاہ رخ خان سے بھی بڑا اداکار۔ سلمان خان، عامر خان اور رجنی کانت اس کے مقابلے میں چھوٹے اداکار ہیں۔ مجھے اندازہ ہے کئی قارئین غصے میں آ گئے ہوں گے۔ اگر آپ اداکاری کے دوران چہرے پہ اظہار کے ”نیچرل پن“ اور مصنوعی پن کے درمیان فرق کو سامنے رکھ کر سوچیں تو بات سمجھ آ جائے گی۔ چندی پور گاؤں

Read more

تھل بنام محسن نقوی وزیراعلٰی پنجاب!

جناب نگران وزیراعلٰی محسن نقوی مظفرگڑھ کا مطلب آپ تھل میں داخل ہوچکے ہیں جو کہ (7) اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، جھنگ اور چنیوٹ پر مشتمل ہے۔ اس کو سیاسی اکائی کے طور پر دیکھیں گے تو نقوی صاحب یہ (19) قومی اسمبلی اور (37) صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مشتمل ہے، مطلب یہ ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن سے بڑی سیاسی اکائی ہے، لیکن اس تھل کے ساتھ قیام پاکستان سے لے کر آج تک سوتیلی ماں

Read more

"درحقیقت” روحانی مضامین کا گلدستہ

کسی لکھاری کی روح کو سمجھنے کے لئے اس فضا کو سمجھنا از حد ضروری ہوتا ہے جس ماحول میں اس نے تعلیم و تربیت اور پرورش پائی ہو۔ کیونکہ وہ اسی ماحول سے تخیلات و جذبات کا چراغ جلا کر اپنے قلم کی روانی سے اسے صفۂ قرطاس پر بکھیرتا ہے، تاکہ قاری کا دل بے اختیار ہو کر اسے سوچ بچار پر مجبور کر دے۔ کیونکہ ہر تخلیق کار کا طبعی رجحان اور صنف سے لگاؤ اس کی

Read more