آبلہ پا: ایک شاہکار تخلیق

رضیہ فصیح احمد اُردو کی نامور ادیب، افسانہ نویس، ناول نگار اور شاعرہ ہیں۔ انہوں نے کئی یادگار اور شہکار کہانیاں تخلیق کیں۔ 1965 میں جب پاکستان میں زیادہ تر ادب تقسیم ہند اور اس کے اثرات کو بیان کر رہا تھا۔ ایسے میں رضیہ آپا نے ایک منفرد موضوع پر قلم اُٹھایا اور ” آبلہ پا ” جیسا شاہکار ناول تخلیق کیا اور آدم جی ادبی ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ناول میں مصنفہ نے یہ بیان کیا کہ مزاجوں

Read more

باعزم لوگوں کے ہمراہ

جب پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کی روح رواں محترمہ صائمہ نقوی نے 3محرم 22جولائی کے "پیرا سپورٹس سیمنار” کا دعوت نامہ بھیجا تو اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔ اسی روز شام 5 بجے عجمان میں بھی ایک عشایہ تھا مگر جونہی پیپل آف ڈیٹرمینیشن کے بارے میں کچھ معلومات ملیں تو اس ایونٹ کو اٹینڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پروگرام شام 3بجے شروع ہونا تھا مگر بچے، جوان، طلباء اور فیملیاں دو بجے ہی آنا شروع ہو

Read more

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

گلگت بلتستان میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بارشوں ، آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اس مرتبہ آفت کا رخ وادی یاسین کی طرف ہے جہاں پرسیلاب کے باعث گاؤں سندی، قرقلتی، طاوس، سلطان آباد ، نازبر، ہندور، اوملست، درکوت، بجایوٹ اور مضافاتی علاقوں میں لوگوں کے رہائشی مکانات، مویشی خانے، درخت، کھڑی فصلیں، واٹر چینلز، رابطہ سڑکیں، پل اور دیگر

Read more

فی امان الله اے ماں

رات 11 بجے چک نمبر 127 شمالی والے قبرستان میں ہر طرف خاموشی اور اداسی کا راج تھا جب والدہ محترمہ کا جنازہ قبرستان کی حدود میں داخل ہوا تو خاموشی میں ایک مانوس سی خوشبو پھیلی۔ جس نے پورے قبرستان کو معطر کر دیا۔ قبر تیار تھی والدہ محترمہ کا جنازہ قبر کے ساتھ رکھا گیا اور بھائی عمران نے مجھے کہا علی قبر میں اترو ساتھ ماموں مظاہر اور علی کزن قبر میں اترے نعرہ تکبیر کی صدا

Read more

چندریان اور امتحان

ہماری عمر تو اتنی نہیں ہوئی کہ یاداشتیں لکھنے بیٹھ جائیں لیکن عمر کے اس حصے میں بہرحال ضرور آن براجے ہیں جہاں اگے دیکھنے کے لیے پیچھے مشاہدات و تجربات کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔بلکہ یوں سمجھیے کہ ہر چیز جذبات و نظریات کی بجائے حقائق اور تجربات کی نظر سے دیکھی جاتی ہے۔ یہی کوئی دو دہائیاں گزری ہیں جب ہم نوجوان تھے۔ کالج کی جان تھے اور اساتذہ کا ارمان تھے۔ گورنمنٹ ایف سی کالج

Read more

محرم اور عاشورہ کا تقدس

اسلامی سال کا آغاز محرم کے مہینے سے ہوتا ہے جس میں 10 محرم الحرام کا تاریخ ساز واقعہ کربلا پیش آیا۔قرآن کریم نے محرم کے مہینے کو حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ اللہ تعالٰی نے یہ بتلا دیا کہ چار مہینے ایسے ہیں جو حرمت والے ہیں، ان میں سے ایک محرم کا مہینہ ہے۔ خاص طور پر محرم کی دسویں تاریخ جسے عاشورہ کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت و برکت کا خصوصی دن ہے کیونکہ

Read more

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، ذرائع اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ہے جس کے تحت 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ101 سے 200 یونٹ

Read more

اب تو سب کچھ بدل چکاہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت اپنے آخری دنوں کی طرف جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نگران سیٹ اپ بالخصوص نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرلی ہے۔ جس میں نگران سیٹ اپ پر بات چیت ہوئی ہے۔ اب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اگلی ملاقات وزیراعظم شہباز

Read more

آخر اِنسانیت کربلا سے محبت کیوں کرتی ہے؟

کیا صرف مُسلمان کے پیارے ہیں حُسین چرخِ نوعِ بَشَر کے تارے ہیں حُسین انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین حضرت جوش ملیح آبادی کے یہ اشعار تاریخ آدمیت میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہر ذی شعور انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ واقعہ کربلا خطے عرب کی سرزمین عراق پر وجود میں آیا ، جس میں ہاشم کی نسل اور دینِ اسلام سے تعلق رکھنے

Read more

عشق بیچارہ اور عقل عیار (5)

چالیس چراغ عشق میں آگے چل کر مولانا روم فرماتے ہیں ( 16 ) بلند و برتر اور ہر طرح کے نقص سے پاک ذات خدا، سے محبت کرنا تو بظاہر آسان سی بات ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ مشکل انسان کا اپنے ابنائے جنس سے محبت کرنا ہے، جس میں ہر طرح کی کمزوریاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں، یاد رکھو، انسان اسی کو جان سکتا ہے جس سے وہ محبت کرنے پر قادر ہو۔ محبت کے بغیر

Read more

لندن مہنگا ہے لیکن ۔۔۔۔ (1)

گڈ ہوٹل دریائے ٹیمز پر بستا ہے۔ بلکہ کہا جاتا ہے کہ دریا کے اوپر ہے۔ اور واقعی جب گراونڈ فلور پر پیچھے کی طرف بنی بیٹھنے کے ان جگہوں میں سے کسی ایک کرسی پر بیٹھے ہوں جس کی کھڑکیاں سیدھی دریا میں کھلتی ہیں تو دو چار سیکنڈز بیٹھنے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ بھی پانی کی لہروں کے سنگ بہہ رہے ہیں۔ ہلکا ہلکا، سبک رو۔ سر چکراتا ہے اور پانی اپنی طرف کشش

Read more

گلگت بلتستان میں ذہنی صحت سے متعلق اعلامیہ

گلگت بلتستان میں ذہنی صحت جیسے اہم بنیادی انسانی حق کے تحفظ کے سلسلے میں ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کا ایک مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں مورخہ ٢٢ جولائی ٢٠٢٣ کو منعقد ہوا جس میں محققین، سماجی کارکنوں، سرکاری و غیر سرکاری محکموں اور گلگت بلتستان میں ذہنی صحت پر کام کرنے والےمختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسانی حقوق کے بین القوامی

Read more

پسندیدہ شخصیت کیسے بنیں؟

ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں کے لئے پسندیدہ شخصیت بنا جائے خواہ ہم کسی کی آستین کا سانپ ہوں یا آدمیت ہی اٹھ چکی ہو، ہر کوئی بغیر اچھا بنے اچھا کہلانا چاہتا ہے۔ اچھا انسان کون ہوتا ہے، اس پر گفتگو کر لیتے ہیں۔ اچھا انسان وہ ہے جو حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھے، جس کا اخلاق اچھا ہو، ہر کسی کو اس کا حق دے اور زیادتی نہ کرے۔

Read more

نیٹ ورک

پیدا ہونے سے لیکر قبر تک انسان مختلف نیٹ ورکس پر رہتا ہے۔ اس کے نیٹ ورک تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ جیسے جیسے زندگی گزرتی رہتی ہے۔ جب رانگ نمبر سے کال آتی ہے تو انسان اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالی اس کو ہدایت دیتے ہیں اور وہ صحیح نیٹ ورک پر آجاتا ہے۔ میں بقلم خود مختلف ادوار میں مختلف نیٹ ورکس کا حصہ رہا اور جب ہدایت ملی تو واپسی کا راستہ

Read more

دو روپے کی روٹی دو ارب کی کاریں

بات کرتا ہوں تو یار لوگ کہتے ہیں کہ بولتا ہے پر چپ رہوں بھی تو کیسے! ملک میں سب سے زیادہ آمدنی, کاروبار, روزگار, ٹیکس, بہتر مستقبل کے مواقع, بہتر علاج و اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے صوبے کا گورنر ملک کے سب سے بڑے شہر میں دو روپے میں روٹی کی فراہمی کے لیے تندور لگانے کا اعلان کرتا ہے تو دوسری جانب ملک کے سب بڑے صوبے جسے حصول اقتدار میں فیصلہ کن اہمیت حاصل ہے جہاں

Read more

بندگیِ مطلق سے مقامِ قبولیت تک

جس طرح ایک میان میں دو تلواریں نہیں سما سکتی،اسی طرح ایک دل میں دو محبتیں نہیں سما سکتیں اور جہاں دُنیا کی محبت ہو وہاں رب تعالیٰ کیسے سما سکے گا اس لیے کہ دُنیا رب تعالیٰ کی نظر میں ایسے ہی ہے جیسے پیٹ بھرے کے لیے بچا ہوا کھانا کہ جسے فقط آنکھیں دیکھ تو سکتی ہیں لیکن اسے نگلنے کے لیے گنجائش نہیں ہوتی۔جہاں گنجائش نہیں رہتی وہاں خلا کیسے پیدا ہو سکتا ہے اور جہاں

Read more

پاکستان کے معاشی حالات

ملک عزیز کو جانے کس کی نظر لگی ہوئی ھے کہ آۓ دن معاشی حالات خراب سے خراب تر ہوتے رہے ھیں اور فی الحال کسی بہتری کی کوئ کرن جلوہ گر ہوتی دکھائ نہیں دیتی ۔ راقم کو بخوبی یاد ھے کہ بچپن میں اکثر بازار بھیجا جاتا یہ پوچھنے کے لئے کہ کوٹہ آگیا کہ نہیں ۔ اب کوٹا کیا بلا تھی جس کا لوگوں کو ھر وقت انتظار کرنا پڑتا ، بالخصوص نوجوان قارئین کو تو یقیناً

Read more

چین اک پل نہیں اور کوئی حل نہیں

صاحبو ہاسٹل میں رہنا اور پڑھنا دو الگ فعل ہیں۔ اور اگر آپ لڑکے ہوں، مزید غبی اور آلسی ہوں تو صورت حال دو چند ہو جاتی ہے۔ ہمارے ساتھ بھی یہ ہی ہوا اور اتوار کا دِن کسی بھالو کی طرح بستر پر لوٹیاں لگانے میں بیت گیا۔ ایک وحشی خواب سے بھی ہم کنار ہوئے جسکا ذکر بیان کیے دیتے ہیں۔ ہسپتال کی ڈیوٹی سے لوٹے، بیٹھے بیٹھے سویا کیے، سوچا کڑک سی چائے بنائی جائے۔ گھر سے

Read more

عشق بیچارہ اور عقل عیار (4)

رومیؒ فرماتے ہیں، اگر خدا کے ذکر سے ذہن میں محض الزام اور خوف ابھرے تو یہ اس امر کی علامت ہے کہ خوف اور الزام تراشی ہمارے سینے میں پنپ رہی ہے۔ خدا اگر ہمیں محبت اور شفقت سے لبریز دکھائی دے، تو یقیناً ہم بھی محبت اور شفقت سے چھلک رہے ہیں۔ ( 2 ) سچائی کا راستہ دراصل دل کا راستہ ہے دماغ کا نہیں۔ دل کو اپنا اولین مرشد بناؤ، عقل کو نہیں۔ نفس کا سامنا

Read more

احتیاط کریں اور ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں

ڈینگی وائرس ایک مخصوص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے جس سے تیز بخار ، جسم میں شدید درد اور قے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ خون میں جراثیم کی موجودگی کے سبب پلیٹ لیٹس اور پانی کی مقدار تیزی سے کم ہونی شروع ہوتی ہے۔ ڈینگی وائرس کی تشخیص پر مریض کو ہسپتال منتقل کرکے بخار ، درد اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے علاج کیا جاتا ہے تاہم

Read more

خوش رہنا آپ کے اختیار میں ہے

انسان اپنے شب و روز کے بیشتر لمحات افسردگی کی حالت میں گزار دیتا ہے۔ زندگی ختم ہو جاتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس نے خوشی کا کوئی دن دیکھا ہی نہیں۔ ہماری زندگی میں روز ہی ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ آدمی اس پر غم نہ کرے تو کیا کرے۔ خوشی کا کوئی پل دروازے پر دستک نہیں دیتا کہ غم اس سے پہلے گھر کے اندر کھڑکی سے داخل ہوجاتا ہے۔ آپ جب تک زندہ

Read more

(1) جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اُن کا ملن زمین پر ہوتا ہے۔ تمہارے اور میرے ازدواجی بندھن کا وقوع پذیر ہونا اس کہاوت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہے۔ تمہارے والد اور والدہ دونوں ہی میرے خالہ زاد تھے۔ باپ کے رشتے کے لحاظ سے تم میری بھتیجی اور والدہ کے ساتھ رشتے کے لحاظ سے تم میری بھانجی لگتی تھیں۔ ہمارے یہاں مروجہ معاشرتی اصولوں کے مطابق ماں کے رشتے کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے

Read more

تحفہ

جس کے پاس جو سب سے قیمتی چیز ہوتی ہے جو اس پر احسان کرتا ہے وہ وہی اس کو پیش کر دیتا ہے۔ کل ہی اشفاق احمد صاحب کے حوالے سے ایک قصہ سن رہا تھا سنا پہلے بھی تھا کل مختلف طرح سے سمجھ آیا۔ ایک بزرگ اور ان کا چیلا جنگل میں جا رہے تھے۔ بزرگوں کو ایک سردی سے بے ہوش سانپ مل گیا انھوں نے اس کو اٹھا کر دھوپ میں رکھا دھوپ کی حدت

Read more

میڈیائی ذرائع۔ مثبت و منفی پہلو

دورِ حاضر میں انسانی ایجادات اور ذہنی تنوّع میں شب و روز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ یہ تبدیلیاں جہاں سماجی و معاشرتی رہن سہن اور بودوباش پر اثر انداز ہو رہی ہیں وہیں انسانی اذہان پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ آج کا انسان سو سال پہلے کے انسان سے کہیں زیادہ سہل پسند نظر آتا ہے۔ اس سہل پسندی اور ذہنی آسودگی کی بنیادی وجہ صد سالہ قبل کے وسائل کے مقابلہ میں حالیہ آسائش و

Read more

اسلام آباد: بنیادی سہولتوں تک رسائی

عوام اور حکومت کے درمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ شہریوں کی بنیادی سہولتوں کے متعلقہ اداروں تک رسائی کا نہ ہونا ہے۔ شہریوں کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ لیکن موجودہ حالات پر نظر دوڑائیں تو انتظامیہ نہ صرف ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام نظر آتی ہیں بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی ترجیحات ہی یکسر تبدیل ہو چکی ہیں۔ سڑکوں

Read more

زندگی اک سفر ہے

زندگی کا سفر ہے یہ کیسا کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں زندگی اک سفر ہے۔ مگر کیسا سفر ہے کہ نہ ابتدا کی خبر ہے، نہ انتہا معلوم۔ ہمارے چچا غالب کا زندگی کے اس سفر کے حوالے سے کیا خوبصورت شعر ہے : رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھئے تھمے نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں سرپٹ اپنی منزل کی جانب دوڑتا ہوا عمر کا گھوڑا جس کی لگام ہمارے ہاتھ میں نہیں،

Read more

نگران سیٹ اپ اور اپوزیشن لیڈر کی ٹوپی

یہ 2020 کی بات ہے جب بلوچستان میں جام کمال خان کی حکومت، موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سپیکر صوبائی اسمبلی تھے، تب جمعیت العلما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی آج کی طرح ”فرینڈلی“ نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن جماعتیں تھیں، تب صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک حکومتی رکن نے اپوزیشن لیڈر پر ان کی ٹوپی کو لے کر ایک نامناسب جملہ کسا۔ جس پر ایوان میں خوب شور شرابا ہوا، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں، واک آؤٹ

Read more

مرحبا! بیت المقدس سے مہمان آئے ہیں

گزشتہ دنوں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی کال موصول ہوئی، اس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین سے کچھ مہمان آئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی ان کی میزبانی کریں۔ میں نے جواب کیا دینا تھا، بیت المقدس سے آئے مہمانوں کو مرحبا کہنے کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کر لیے۔ گزشتہ دنوں ہمارے دفتر میں ڈاکٹر صابر ابو مریم کے ہمراہ شیخ ادیب یاسر جی صدر مجلس علماء فلسطین اور

Read more

غلامی کے پنجرے میں بند ہماری آزادی!

انسان نے جتنا آزادی کی طرف سفر کیا اتنا ہی غلامی نے بھی انسانوں کا پیچھا کرنا شروع کیا، آج اس جدت اور ماڈرن دنیا میں بھی ہم غلام ہیں، اپنی سوچ، نظریات اور معاشرتی اقدار کے غلام۔ حقیقت یہی ہے کہ انسان کبھی پوری طرح آزاد ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ پوری آزادی کے لئے ہمیں زماں اور مکاں کی قید سے بھی آزاد ہونا ہو گا، انسان پنجرے میں رہنے والے اس پرندے کی طرح ہے جسے ایک

Read more

ناسا کی پاکستانی طالبہ کو دعوت

پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2018 ء سے اوسطاً 21 افراد روزانہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 40 ہزار 132 ہلاکتیں جبکہ 23 لاکھ افراد زخمی ہونے کی اعداد و شمار سامنے آئی ہیں۔ پاکستان میں یومیہ ایک ہزار 41 چھوٹے بڑے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران 19 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے

Read more

اداسی سے لپٹے نوجوان

تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں اہم اور انقلابی موڑ تب آیا جب انسانوں نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا، انسان جیسی سوچ مشینوں میں منتقل کرنے کی دوڑ نے دنیا کو اس جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں لا کھڑا کیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، انسان پھر بھی رکا نہیں اور اسی مصنوعی ذہانت کی بدولت ایسے روبوٹس کو حقیقت کا روپ دیا جو بغیر روح کے انسانوں کی طرح بولنے اور جواب دینے کے ساتھ ساتھ

Read more

امتحانات میں نقل، ایک کینسر یا لازمی برائی

انفراسٹرکچر کی زبوں حالی، ناقص نصاب تعلیم، غیر موثر تدریسی طریقہ کار، صنفی عدم مساوات، تربیت یافتہ سٹاف کی کمی، مانیٹرنگ کا ناقص نظام، اور ایسے کئی مسائل کے انبار سے دوچار ہمارے تعلیمی نظام میں ایک اور ایسا مسئلہ ہے جس ہم شاید بحیثیت مجموعی آنکھیں چرانا ہی بہتر خیال کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ ہماری اجتماعی یاداشت سے بسا اوقات اوجھل ہی رہتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو نظر انداز کرنا ہی بہتر سمجھتے ہیں، کیوں اس سے نبٹنا

Read more

ڈی رسکنگ کے دنیا کے مستقبل پر خطرات

دنیا کی ترقی میں باہمی مشاورت اور تجربات کا اشتراک نہ ہو تو دنیا کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ایک زمانے میں یونی پولر اور ڈائی پولر کی اصطلاحات نے دنیا کو بعد میں حقیقی طور پر تقسیم کیا اور پھر سرد جنگ نے اس حقیقت کو آشکار بھی کیا۔ دنیا، یونی پولر ہوئی اور پھر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون سر چڑھ کر بولتا رہا۔ اس عرصے میں دنیا نے کئی

Read more

جھوک سرکار

جھوک سرکار اے آر وائی سے حال ہی میں نشر ہونے والا منفرد ڈرامہ ہے۔ جس کی ابتدائی چند اقساط نے ہی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے ڈرامے کے مصنف ہاشم ندیم اس سے پہلے بھی کئی شاہکار ڈرامے تخلیق کر چکے ہیں۔ جن میں خدا اور محبت، رقص بسمل، پری زاد، وصال اور عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ ان کا ہر کردار انفرادی نوعیت کا حامل ہے۔ پاکستانی ڈرامہ لمبے عرصے سے یکسانیت کا شکار ہے۔

Read more

ہجری سال کی ابتداء کیسے کی؟

اسلام سے قبل صرف عیسوی سال اور مہینوں سے تاریخ لکھی جاتی تھی، مسلمانوں میں تاریخ لکھنے کی روایت نہیں تھی۔ 17 ہجری میں حضرت عمرؓ کی خلافت کے دوران حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے حضرت عمرؓ کے نام ایک خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کی طرف سے حکومت کے مختلف علاقوں میں خطوط جاری کیے جاتے ہیں لیکن تاریخ ان خطوط میں نہیں لکھی جاتی۔ حالانکہ تاریخ لکھنے سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپ

Read more

میثاق پاکستان۔ وقت کی اہم ضرورت

میں نے اس موضوع پر مختلف اوقات میں لکھا ہے۔ میثاق جمہوریت کے بعد آج کل تپتے صحراؤں میں میثاق معیشت کی باز گشت سنائی دیتی رہی ہے۔ میرا خیال ہے لگے ہاتھوں میثاق پاکستان بھی کر ڈالیں اور کرنے والے اپنے آپ اور اپنی نسلوں کے لیے کوئی منا سب سزا بھی تجویز کر ڈالیں۔ انعام و اکرام کی بہاریں تو وہ پہلے سمیٹ چکے۔ پاسبان سینٹ کی منظوری کا بل اس کی ایک مختصر سی جھلک ہے، جس

Read more

آپ ہر انسان کو خوش نہیں کر سکتے

دوسروں کو خوش کرنا اخلاقی طور پر ایک اچھا عمل ہے۔ انسانی سماج کی یہ خوبصورتی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ انسانی ہمدردی ہماری فطرت کا حصہ ہے، اسی لیے ہم ایک دوسرے کی ضرورت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انسان اور جانور میں جو فرق ہے وہ صرف نطق کا نہیں ہے۔ ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور ایک دوسرے کے کام آنا بھی انسانی اوصاف میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ اگر آپ سے وہ

Read more

دو ہی سیاسی نظریات ہیں.

ہم اکثر ٹاک شوز اور ٹی وی پروگراموں میں سنتے ہیں یا اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ فلاں شخص بڑا نظریاتی تھا. انھوں نے کبھی نظریات پر سمجھتا نہیں کیا. ساری عمر نظریات کے لیے قربانیاں دی وغیرہ وغیرہ. ہم ریاست جموں کشمیر میں پائے جانے والے مختلف سیاسی نظریات پر نظر ڈالتے ہیں. ان میں ایک نظر یہ خودمختار کشمیر ہے اس کی روح سے84471مربع میل پر مشتمل ریاست جموں کشمیر کو ایک ریاست کا درجہ دے دیا جائے.

Read more

خیبر پختونخوا کی سیاسی تاریخ

خیبر پختونخوا کی سیاست کا درجہ حرارت اور یہاں کا سیاسی کلچر چونکہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت ہمیشہ سے کافی متلون واقع ہوا ہے اس لئے یہاں کی سیاست کے مستقبل اور خاص کر یہاں کے ووٹرز کے مزاج کے بارے میں کبھی بھی کچھ بھی یقین سے کہنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے حوالے سے یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ یہاں کبھی بھی کسی بھی جماعت کو تن تنہا کوئی بڑی سیاسی

Read more

میثاق جمہوریت کی روح شرمندہ دکھائی دے رہی ہے

  میثاق جمہوریت محترمہ بے نظیر اور نواز شریف کے درمیاں ہوا تھا اور لگتا یوں ہے کہ اس کی اہمیت اور اس کو سمجھنے کی صلاحیت بھی صرف ان دو شخصیات کے پاس ہی تھی جن میں سے ایک لقمہ اجل بن گئیں اور دوسرا اقتدار سے زبردستی نکال دیا گیا۔ لیکن اب لگتا یوں ہے کہ نواز شریف بھی کچھ کچھ بھولتے جارہے ہیں۔ شائد بے نظیر زندہ ہوتیں تو ایک دوسرے کو یاد دہانی کرواتے رہتے مگر

Read more

درد کی دوا کون ؟

بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدہ 17 جولائی کو ختم ہو گیا ۔خبر رساں ادارے اس بات کا دعوی کر رہے تھے کہ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا۔ روسی صدر پیوٹن نے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا تھاکہ روسی اناج اور کھاد کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

Read more

مقامی باشندے اور مہاجرین

انسان جب اپنے پیدائشی ملک سے دوسرے ملکوں میں ہجرت کرتا ہے تواس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انسان اچھا ہوتا ہے یا برا۔ اس کا تعین کرنے کا معیار بھی ریلیٹو، یعنی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں ، ہے ۔ میڈیکل سائنس کے مطابق، ہر انسان میں، ڈی۔این۔اے یعنی ڈی آکسی رائبو نیو کلک ایسڈ نامی وراثتی مادہ، جو انسانی وراثتی خصوصیات کو نسل در نسل منتقل کرتاہے،موجود ہے۔ یہ مادہ انسانی جسمانی

Read more

ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا فقدان

کسی بھی سماج کی بہتری کے لئے اس کے افراد کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے۔ تعلیم بغیر تربیت کے نامکمل و ادھوری ہوتی ہے۔ یوں کہہ لیجیے کہ تعلیم و تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ اگر کسی سماج میں تعلیم محض، زبانی جمع خرچ، حصول نوکری اور پیسے کمانے کا ذریعہ بن جائے تو وہ اپنے معنی کھو بیٹھتی ہے۔ تعلیم محض ڈگری حاصل کر لینے کا نام بھی نہیں ہے۔ تعلیم سماج کے

Read more

بامقصد کمائی اور روحانی بہبود میں توازن

مالی کامیابی کے حصول میں، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے کیریئر (career)کی خواہشات اور اپنی روحانی صحت کے تحفظ کے درمیان ایک نازک توازن قائم کریں۔ اسلام اس بارے میں قابل قدر رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی کمائی کی کوششوں کو آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے اپنے حتمی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔ بامقصد کمائی کا مطلب ایسے پیشوں اور کوششوں میں شامل ہونا ہے جو محض مالی فائدے سے بڑھ

Read more

صحت مند کشمیر کی جانب بہترین قدم

کھیل افراد اور معاشروں کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جسمانی تندرستی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے سے لے کر ٹیم ورک اور نظم و ضبط جیسی ضروری اقدار کو جنم دینے تک کھیل ہر عمر کے افراد کو بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ کھیلوں میں باقاعدگی سے حصہ لینے سے جسمانی تندرستی اور مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے طاقت، برداشت اور لچک پیدا کرنے میں

Read more

رویوں میں تبدیلی کی ضرورت

دنیا تیزی سے تغیر و تبدل کے ڈھانچے میں ڈھل رہی ہے اور نتیجتا ہر اصلی شے اپنا مقام کھو رہی ہے۔ہر سو مصنوعی پن اپنا رنگ و اثر جما رہا ہے۔ عصر حاضر میں دولت کی ریل پیل نے انسانوں کو بے حسی کے ماحول میں پھینک دیا ہے۔انسانوں کے درمیان ایک عجیب طرح کا تصادم پیدا ہو گیا ہے۔ لوگ ظاہر و باطن میں ماحولیاتی آلودگی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔دولت کے بت اور سخت دلی نے

Read more

بکربیتی, دہشت ناک صحرا کی کہانی

پہلے پہل آپ کو خبردار کر دوں کے ہندوستانی مصنف بنیامین کا لکھا ہوا ناول ”بکربیتی* پڑھنے کے بعد خلیج ممالک میں کام کی غرض سے جانے سے توبہ کریں گے جی ہاں بلکہ آپ اپنے عزیز اقارب کو بھی منع کریں گے۔ اس ناول کو پڑھنے سے آپ خدا کی نعمتوں کا بھی شکریہ ادا کریں گے کہ جن کو آپ ان کی فراوانی کی وجہ سے نعمت ہی نہیں سمجھتے۔ خاص طور پر تین نعمتوں کو لیکن پہلے

Read more

ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں!

ملک اس وقت انتہائی نازک حالات ہیں ملکی معیشت عدم استحکام سے اس قدر دوچار ہے کہ ملک کے مستقبل کا تعین نہیں ہو پا رہا اور اس صورتحال نے عوام میں جو بے یقینی کو جنم دیا ہے موجودہ حکومت اپنے اقدامات سے عوام کے سروں پر منڈلاتے بے یقینی کے سایوں کو کم کرنے میں عملاً ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ملک کے معاشی و سیاسی حالات عدم استحکام کی اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں تا

Read more

چک نمبر 50 مریم ٹاؤن: اہانت مذہب کے حقائق کی غلط اور نامکمل رپورٹنگ سے بڑے سانحہ کا خطرہ

( سرگودھا، پنجاب ) مورخہ 16 جولائی 2023 صبح 5 بجے چک نمبر 50 شمالی کینٹ سے ملحقہ اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی حدود میں واقع گرین ٹاؤن کی دیوار پر مذہبی مقدسات کی بے حرمتی پر مبنی پینا فلیکسز آویزاں کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔ گرین ٹاؤن میں زیادہ آبادی مسلم ہے اور چند ایک گھر مسیحی ہیں، چونکہ مسیحی برادری کی بہت بڑی تعداد 49 ٹیل مریم ٹاؤن میں آباد ہے اس لیے توہین رسالت کے اس

Read more

جنگ 71ء: بھارتی بحریہ کی ناکہ بندی توڑنے والی راجشاہی کی کہانی

1965 کی جنگ میں دشمن کو گھر جاکر مارنے والی پاک بحریہ جنگ 71 میں بالکل مختلف بحریہ تھی 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد لگنے والی فوجی پابندیوں نے جہاں پاکستان کی بری اور فضائی افواج کو متاثر کیا وہیں پاک بحریہ بھی ان پابندیوں کا شکار ہوئی، ایک مارشل لاء کے بعد دوسرے مارشل لاء سے ملکی حالات مزید خراب ہو گئے مشرقی پاکستان میں آنے والے ”بھولا“ طوفان نے تباہی مچا دی، جس سے بد

Read more

پھولوں کی آرزو میں

کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق کی بنیاد اس کا جذبۂ حب الوطنی ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں معاملہ مگر یکسر مختلف کہ ہم نے ایسے بت پال رکھے ہیں جن پر ہم اپنی عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نچھاور کرتے رہتے ہیں۔ ہم یہ سوچنے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ ہمارے رہنماء سے کوئی خطا بھی سرزد ہو سکتی ہے حالانکہ سوائے انبیاء کے معصوم عن الخطاء کوئی بھی نہیں ہوتا۔ یہاں ہر کسی کا اپنا اپنا ممدوح، اپنی

Read more

انسانی حقوق کونسل قرارداد کی منظوری

پاکستان اور او آئی سی کے تعاون سے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انسانی حقوق کونسل میں سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد کی منظوری جہاں دنیا بھر کے پونے دو ارب مسلمانوں کی جیت ہے وہاں اس قرارداد پر امریکہ سمیت یورپی ممالک نے اپنی مخالفت کے ذریعے ان کی انسانیت دوستی اور انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے دعوؤں کی قلعی بھی کھول کر

Read more

آج کل مروجہ مضاربہ

پاکستان بالخصوص کراچی میں ”مضاربہ“ کے نام پر بہت سے لوگوں کا بیڑہ غرق کیا گیا دینے والے تباہ ہو گئے لینے والے بیرون ملک آباد ہو گئے۔ پھر یہاں فیسبک پر بھی اچھے بھلے صاحب اعتماد لوگوں کو مختلف ٹائپ کے افراد نے کاروبار کے لئے پیسے دیے وہ بھی غائب ہو گئے۔ کوئی بیرون ملک اینٹیں اور آلو بھیجنے کے نام پر لوگوں کو چونا لگا کر روپوش ہو گئے، اور کچھ چلہ و چار ماہ کے لئے چلے گئے۔

Read more

اعتبار توڑنے کی سزا

ہر انسان کے اندر ایک نو گو ایریا ہوتا ہے۔ جہاں اس کے اس کی روح کے گھاؤ، پچھتاوے اور غم بے آب و گیاہ کٹے پھٹتے پڑے ہوتے ہیں۔ ہر آدمی اپنے لا شعور کی اس وادی میں قدم رکھنے سے کتراتا ہے اور وہاں جانے کی کسی کو اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے دکھ، اور ہر طرح کے ذہنی امراض کی زیادہ تر وجوہات کا سراغ لا شعور کی کھوج میں مل سکتا ہے لیکن یہ تھراپسٹ کے لیے

Read more

وسطی یورپ میں آسٹریا اور پرشیا (متحدہ جرمنی کا پیشرو ) کا عروج

30 سال جرمنی جنگ ( 1618 تا 1648 ) کے بعد ہونے والے ویسٹ فلایا امن معاہدہ ( 1648 ) کی اگلی دہائیوں میں یورپ کی سیاسی صورت حال کافی تبدیل ہو گئی تھی اسپین، ہرتگال۔ نیدر لینڈ، پولینڈ، وینس، سویڈن، مختلف باہمی لڑائیوں کے باعث طاقتور حیثیت میں نہیں رہے تھے مغربی جانب انگلینڈ، اور فرانس کے علاوہ مشرقی یورپ میں روس مضبوط طاقت تھی۔ فرانس اور روس کے درمیانی خطہ ( وسطی یورپ) میں 1 ) مقدس رومن

Read more

سرکاری ہسپتال کے مسائل متعلق

لنگر تقسیم کرنی والی ٹرالی آئی تو خواتین و حضرات تیز گام بن گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرالی ندارد ایک دم سے حصار ٹوٹا تقریباً افراد کے ہاتھ میں ان کو ان کا رزق نصیب تھما دیا گیا تھا۔ پھر سے تمام افراد اپنی اپنی مقبوضہ جگہوں پر جم گئے گویا اس وقت کی بہت بڑی تسخیر کے ساتھ ان کے چہروں پر بشاشت کے اثرات نمودار تھے۔ احاطہ ہسپتال میں جس کو جو جگہ ملی سبزہ، سیمنٹ سے

Read more

غموں کی فیکٹریاں : ایکسٹینشن لیڈ

تالیف نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا مجموعہ خیال ابھی فرد فرد تھا غم کی حقیقت و ماہیت پر اویس قرنی صاحب نے ڈسکشن کے لحاظ سے پوچھا تھا تو ذہن میں کچھ باتیں منتشر تھیں جنہیں غور و فکر اور کچھ مطالعے سے مرتکز کیا جو پیش خدمت ہے۔ پہلی بات مصدقہ ہے کہ یہ کائنات وجود و عدم سے مرکب ہے۔ طبعی لحاظ سے بھی، صفات و کمالات کے لحاظ سے بھی اور ہر گوشہ ہائے کائنات کے

Read more

نلتر حسنِ فطرت کا عظیم شاہکار

آج جولائی کی 16 تاریخ ہے۔ میں اپنے کولیگز اور طلبہ کے ساتھ نلتر وزٹ کرنے آیا ہوں۔ سٹی گلگت سے وادی نلتر 34 کلو میٹر جبکہ نومل سے 18 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اگر آپ دنیا میں جنت تلاش کرنا چاہتے ہیں تو لازمی نلتر وزٹ کریں۔ جب آپ گاڑی پر پرپیچ راستوں کو طے کرتے ہوئے نلتر بشہ کی پندرہ ہزار فٹ بلندی پر پہنچ جاتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے آپ کے سامنے باغ

Read more

کیپٹن علیم شہید کی قربانی، پاک فوج مداخلت کرے

شہریوں نے انتظامیہ، صوبائی، مرکزی حکومت، عدلیہ، سیاستدانوں، حکمرانوں سب کے دروازے کھٹکا کر دیکھ لیا، کہیں سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کو ضروری نہیں سمجھا گیا بلکہ ”چونکہ، چنانچہ“ میں محدود رہتے ہوئے ایسا رویہ اپنایا جو سراسر سرکاری چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا کے لئے سہولت کاری فراہم کرتا ہے۔ چند ہی دن قبل راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک میں واقع پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا نے ہیوی مشینری

Read more

مسلمانوں کا نوحہ

دین اسلام میں تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جو ترجیح کے لحاظ سے سب سے اوپر نظر آتا ہے۔ یہ دین کو کرہ ارض میں ہر رنگ و نسل میں بذریعہ تعلیم پھیلانے کا حامی ہے جس سے عالمگیریت کا نظام اور انسانیت کی معراج ٹپکتی ہے۔ دین میں مرد و عورت کے تعلیم حاصل کرنے میں کوئی تفریق نہیں۔ قرآن اور حدیث میں مرد و عورت دونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے پر کوئی قدغن نہیں لگائی

Read more

عشق بیچارہ اور عقل عیار ( 2 )

عام طور پہ عشق و محبت کی جڑیں جذبات میں ملتی ہیں (جذبات روح کے ہنگامے اور فساد کا مظہر ہیں ) مولانا جلال الدین رومیؒ کی ترجمانی کرتے ہوئے، علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں کہ عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہے عشق بیچارہ نہ ملا ہے نہ زاہد نہ حکیم۔ بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق، عقل ہے محو تماشا لب بام ابھی۔ عشق کی اک جست نے طے کر دیا قصہ تمام اس زمین و

Read more

لون ایپس:میں زندگی سے گیا زندگی بناتے ہوئے

مرے کو مارے شاہ مدار یہ کہاوت اس وقت کہی جاتی ہے جب کوئی شخص تکلیف یا مصیبت میں گرفتار ہو اور اس پر کوئی دوسری نئی مصیبت وارد ہو جائے اس کہاوت کے معانی، مضمرات اور متعلقات سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ مشہور ہے کہ حضرت بدیع الزمان زندہ شاہ مدارؒ جن کا مزار مبارک قصبہ مکھن پور ضلع کانپور، یوپی میں واقع ہے۔ شاہ مدار کا روحانی تربیت کا خاص طریقہ تھا۔ صوفی کی روحانی زندگی میں

Read more

احسان کرنے کی آڑ میں بہروپیے

ایک ویران وادی میں در بدر گھومنے کے بعد اچھی امید کے ساتھ ایک راستہ اختیار کیا۔ جس کی منزل کا مجھے کوئی علم نہیں تھا کہ یہ راستہ کس جانب کو جاتا ہے۔ لیکن ہر راستے کی ایک منزل تو ضرور ہوتی ہے۔ اس راستے کی بھی کوئی منزل ضرور ہو گی۔ منزل کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر احساس ہوا کہ یہ راہ کتنی کٹھن ہے۔ کبھی ہار مان کر بیٹھ جاتی ہوں، تو کبھی

Read more

پاکستان سے "ذہانت کا انخلا” کیسے روکا جائے؟

کل دو پروگرامز تھے۔ پہلا پروگرام سابق گورنر چوہدری محمد سرور اور دوسرا پروگرام مشہور صحافی سہیل وڑائچ کے اعزاز میں تھا۔ پہلا پروگرام دبئی جمیرا روڈ پر ہوا جس کے میزبان خود چوہدری محمد سرور تھے۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ”گرانڈ اوور سیز کلب“ (GOC) کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے۔ بقول چوہدری محمد سرور اس تنظیم کے 131 ممالک میں دفاتر ہیں۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر ایک لنچ پارٹی

Read more

کیا فیمنزم ہمارے ماحول کے مطابق ہے؟

وہ ممالک جو تیسری دنیا میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کی معیشت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بھٹہ بھی بیٹھا ہوتا ہے، وہاں مردوں سے زیادہ عورتوں کو زیادہ کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے ہمارے ہاں مردوں کی نسبت عورتوں کو بطور انسان بہت کم تر سمجھا جاتا ہے۔ ابھی چند روز قبل ضلع میانوالی کے ایک نواحی علاقہ دندہ شاہ بلاول میں لوگوں کو ایک عورت کی لاش ملی۔ جب چھان بین ہوئی تو پتا چلا کہ اس

Read more

کتابیں جل رہی ہیں

طاقت ور کے سامنے پورا سچ بولنے کے لیے آزادی اظہار رائے سے زیادہ جرات اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ صاحب عزیمت افراد نے سماج میں آزادی اظہار رائے حاصل نہ ہونے کے باوجود بھی طاقت ور کے سامنے ڈٹ کر سچ بولا، صرف اس لیے کہ ان میں اخلاقی اعتبار سے اس بلندی پر تھے کہ ان میں جرات اظہار کی کمی نہ تھی۔ جبکہ دور جدید میں لوگوں کی اکثریت جھوٹ کے سامنے

Read more

پہلا انسان اور پہلا ایٹم بم : کیا واقعی انھیں آسمان سے زمین پر پھینکا گیا تھا

عوام کو صرف سیدھے سادے اور دو ٹوک الفاظ میں ہی کوئی بات سمجھ آتی ہے۔ مشکل اور پیچیدہ جملے عوام میں مقبول نہیں ہوتے بلکہ خواص انھیں اپنے لیے مختص کرلیتے ہیں۔ پیچیدہ جملوں سے ہی قوانین بنتے ہیں جن کی مدد سے خواص عوام پر حکومت کرتے ہیں، یعنی حکم چلاتے ہیں۔ کبھی کبھار معاملہ الٹ بھی ہوجاتا ہے کہ عوام پڑھے لکھے ہوں اور خواص کم علم یا لاعلم ہوں۔ جیسے ایک لطیفہ مشہور ہے کہ کسی

Read more

نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی خوش آئند ٹویٹ

پاکستان کے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ Ahmadiyyas are citizens of Pakistan and are entitled to protection by the Govt۔ Open vandalism against their homes, graveyards and businesses must be stopped by the district administration۔ No one has the authority to perpetuate violence against any citizen with impunity۔ یہ ایک خوش آئند ٹویٹ ہے جس میں

Read more

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے بول زباں اب تک تیری ہے تیرا ستواں جسم ہے تیرا بول کہ جاں اب تک تیری ہے دیکھ کہ آہن گر کی دکاں میں تند ہیں شعلے سرخ ہے آہن کھلنے لگے قفلوں کے دہانے پھیلا ہر اک زنجیر کا دامن بول یہ تھوڑا وقت بہت ہے جسم و زباں کی موت سے پہلے بول کہ سچ زندہ ہے اب تک بول جو کچھ کہنا ہے کہہ لے فیض احمد فیض کے لسانی

Read more

لیٹر باکس نہیں خط کیا لکھیں

لیٹر باکس کہیں نظر نہیں آتے، پتا ہی معلوم نہیں تو آنے والے زمانوں کو کیا خط لکھا جائے گا! اپنی شناخت کی تلاش نہ جانے کب سے گمشدہ راستوں میں بھٹک گئی۔ ماضی میں پلٹ کر جنہیں ڈھونڈنے کی کوشش کرتے اور ان سے کچھ سیکھنے کی خواہش تھی وہ شاید اس سوچ کے بعد دم توڑ گئی کہ ہمیں نے سب کچھ مسخر کیا اور آنے والے دنوں کی پہچان بھی ہمیں سے ہے۔ جب ڈاک کا رابطہ

Read more

بھارت: ایک ابھرتی ہوئی ناکام ریاست

بھارت جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن اور ایک سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر زمینی حقائق ان کے دعووں کے بالکل برعکس ہیں۔ بھارت ایک کامیاب ملک ہونے کا بھی دعویٰ کرتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ یہ دنیا کو ہندوستان کا اصلی چہرہ دکھانے کا بہترین وقت ہے۔ ماحولیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ 2021 کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے

Read more

پر تشدد معاشرتی رویے اور ہماری فلمیں

بڑے شہروں میں سڑکوں پر افراتفری، بے یقینی اور ہماری زندگیوں میں کسی بھی وقت کچھ ہو جائے کا ڈر تقریباً ہر شہری کو دبوچے رکھتا ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے ایسے دعائیں پڑھتی ہیں جیسے لڑنے سرحد پر بھیج رہی ہوں۔ کبھی کسی نے سوچا کیوں؟ کیونکہ اگر کسی کمیونٹی کو یاد آ گیا اس کی تنخواہ کم ہے یا کوئی اور محکمانہ زیادتی ہوئی تو ان میں سے کوئی شخص ہم سب کے فلمی

Read more

کشمیر، ہندوستانی بندوق کی نوک پہ

ہندوستانی حکومت زور و شور سے یہ پروپیگنڈہ کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہو گئے ہیں اور وہاں اب ترقی ہو رہی ہے۔ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت ختم کرنے اور اسے ہندوستانی مرکز یعنی نئی دہلی کے زیر انتظام علاقہ قرار دینے کے بعد ہنگامہ خیز خراب حالات بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں تقریباچار سال کے بعد متعدد درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی ہے جس میں

Read more

فاؤنٹین ہاؤس اور ریاست کی ذمے داری

ریاست کیوں بنائی جاتی ہے اور ایک ریاست کی انسانوں کی طبعی اور تمدنی زندگی میں کیا اہمیت ہوتی ہے؟ یہ سوال تو سیاسیات کے طالب علموں اور علماء کے لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ کا یہ خادم اس موضوع پر کسی درک کا دعویدار نہیں۔ ہاں اپنے سطعی مشاہدے اور معمولی مطالعے کی بنا پر سامنے کی کچھ حقیقتوں سے کچھ واقفیت ضرور رکھتا ہے۔ دنیا میں دو طرح کی ریاستیں ہیں ایک وہ جو اس اپنے زیر

Read more

تنظیمی رومانس سے باہر آئیں حقیقت پسند بنے

جب تک ہم سماجی علوم پر دسترس حاصل نہیں کریں گے اور صرف تصوراتی سوچوں میں کھوئے رہے گے۔ ہم کسی سطح کی کامیابی حاصل نہیں کر پائے گے ذاتی اور نہ ہی سیاسی یا معاشی۔ اگر ہم وطن کی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر سب سے پہلے اپنی ذات کا گلہ دبا دو پھر عمیق گہرائیوں سے سماجی علوم، فلسفہ اور تاریخ کا علم حاصل کرو۔ اپنے ہر عمل کو خود احتسابی سے گزارو۔ چاہے ذاتی ہے

Read more

پاک امارات اقتصادی تعاون کے ذریعے دوستی مستحکم کرنے کا موقع

عالمی معیشت کی بحالی اور معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے متحدہ عرب امارات ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا آغاز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئے سال میں وزراء کی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تھا۔ 2023 کے دوران حکومت نے اپنی 5 اہم ترجیحات تشکیل دی تھیں جن میں متحدہ عرب امارات کی اقتصادی شراکت

Read more

بلوچستان صحافت کا منتظر

بلوچستان کے حالات پر ہم نے سوچا کچھ لکھا جائے کیونکہ ہمارے بلوچ بہن بھائیوں کی انتہائی تکلیف دہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ اسی طرح مین اسٹریم میڈیا میں ہمارے فورسز کے لوگوں پر حملوں کی خبریں اور تصاویر شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ہمیں حیرت اس وقت ہوئی جب ہم نے بلوچستان کے حوالے سے خبریں اور رپورٹس پڑھنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ماسوائے چند تصاویر اور شہ سرخیوں کے کوئی تفصیلی خبر

Read more

مانگی ہوئی محبت

قرآن مجید فرقان حمید کے گیارہویں پارے کی آیت نمبر بارہ میں ارشاد ربانی ہے کہ ”لوگو! تم سے پہلے کی قوموں کو ہم نے ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی“ ۔ انسانی تہذیب کے عروج و زوال کی داستان محض ایک آیت میں ہی مضمر کر دی گئی کہ نہ جانے کتنی اقوام اس کرہ ارض پر انسانی تہذیب کے عروج پر متمکن ہو کر روبہ زوال ہوئیں۔ بنی نوع انسانی کے عروج و

Read more

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ (2)

وطن عزیز میں خواتین کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے بہت سی خواتین کام کر رہی ہیں۔ ان کے نزدیک مغرب کی عورت کی زندگی ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ اس آئیڈیل کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ کام اکیلے دھکیلے بھی سر انجام دیا جا رہا ہے اور این جی اوز بنا کر اجتماعی شکل میں بھی ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کو سمجھنے کی ہے کہ ہر دو معاشروں میں عورت

Read more

اکیڈیمیا سے چند اعتراضات۔ حصہ اول

کہتے ہیں خیالات کسی کی ملکیت نہیں ہوتے۔ جبکہ ہم یونیورسٹیز میں یہ طے کرنے میں مصروف ہیں کہ کون سا خیال کس کی جاگیر ہے۔ یہ بات بجا ہے کہ کلام ہمیشہ متکلم کی نسبت سے پہچانا جاتا ہے ورنہ علم کا شاید کوئی وجود ہی نہ رہے۔ یعنی یہ کہ افلاطون کی کہی گئی باتیں دراصل صرف باتیں ہیں، افلاطون کی باتیں ہونا بے معنی ہے، خود میں ایک ایسی کی پیداوار ہے جس کو رو میں بہتے انسان

Read more

معاصر نقاد کے نام ایک خط

لوگ کہتے ہیں کہ تمہارا مطالعہ نہایت سطحی اور بودا ہے اور زندگی کے تجربات نہ ہونے کے برابر۔ ان کا خیال ہے کہ تمہاری دانش اس جعلی زیور کی مانند ہے، جو دیکھنے میں تو کھرا سونا لگتا ہے، لیکن ٹھوک بجا کر دیکھا جائے تو دیگی لوہے کی چادروں پر سنہری پانی کے چھینٹوں سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ تمہیں چند مخبوط الحواس مدیروں اور تمہارے اپنے طالب علموں کے علاوہ کسی نے

Read more

نوجوانوں کی مہارتوں کو تسلیم کریں

پندرہ جولائی کو دنیا بھر میں نوجوانوں کی مہارتوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 15 جولائی کو نوجوانوں کی مہارتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار اور انٹر پرینیورشپ کے لئے مہارتوں سے لیس کرنے کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع: تبدیلی سے آراستہ مستقبل کے لئے اساتذہ، ٹرینرز اور نوجوانوں

Read more

توانائی کا بحران اور متبادل ذرائع

پاکستان میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور بجلی کے شدید شارٹ فال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے کوئلے کے وسیع ذخائر پر مشتمل فیلڈز کے بلاک سکس میں لاکھوں سولر پینلز نصب کیے جانے والے ہیں۔ ایسی خبریں جو مقامی طور پر لہریں پیدا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کول فیلڈز 14 بلاکس میں تقسیم ہیں لیکن ان میں ابھی تک صرف بلاک ون اور

Read more

ناول "سدھارتھ” ایک مطالعہ

ہرمن ہیسے ادبی دنیا کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔ ادب کے سنجیدہ قارئین ضرور ان کی شخصیت سے واقف ہیں۔ وہ 2 جولائی 1877 ء کو جرمنی میں پیدا ہوئے اور 9 اگست 1962 ء میں 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ بنیادی طور پر ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر تھے۔ وہ اپنے تین شاہکار ناولز، سدھارتھ، اسٹیفن وولف اور دی گلاس بیڈ گیم کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ 1946 ء میں انہیں نوبل انعام برائے

Read more

سوشل میڈیا سے بدلتے صنفی رجحانات

سوشل میڈیا کے صنفی رویوں میں تبدیلی کے متعلق کچھ لکھنے سے پہلے صنف اور جنس کی وضاحت ضروری ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنس عورت اور مرد کی حیاتیاتی تخصیص جبکہ صنف مرد اور عورت کے متعلق معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی معاشرے میں جنس اور صنف کو بیان کرنے میں مذہبی اور معاشرتی بیانیے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ لیکن درحقیقت جنس اور صنف کے متعلق معاشرتی بیانیہ مذہب کی نسبت کہیں زیادہ غالب ہے۔

Read more

شعبہ صحت میں اصلاحات کی ضرورت

پاکستان میں جملہ شعبوں میں اصلاحات ضرورت و گنجائش ہے اسی طرح طب کے شعبہ میں بھی انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ المیہ یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کے کسی شعبہ کو دیکھیں نہ ختم ہونے والا رش نظر آئے گا، ایک طرف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا فقدان ہے دوسری طرف ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ مجبوراً ڈاکٹرز اپنی استعداد سے زیادہ اور عالمی معیار سے کم وقت میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرنے پر مجبور

Read more

تنقید کا استقبال کریں

تنقید کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ تنقید سے ہی ہمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے۔ ہم اپنے تنقیدی شعور کی مدد سے خود کو بہتر طور پر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ اپنے تنقیدی شعور کی روشنی میں ہمیں پڑھتے اور پرکھتے ہیں۔ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کیا ہیں اور کیسے ہیں۔ یہ بہت ممکن ہے کہ ہمارے تنقیدی شعور میں اتنی بالیدگی نہ ہو جتنی کہ ان لوگوں کے تنقیدی

Read more

کاروکاری تور یا تورا

کارو کاری پر سندھی ادب اور اردو ادب میں بہت کچھ لکھا گیا۔ اگر ایک جانب سب سے زیادہ اس قبیح رسم پر ادباء اور شعراء نے لکھا ہے تو دوسری جانب یہ عمل اسی طرح پروان بھی چڑھا ہے اور چڑھ رہا ہے۔ شاید یہ سائنسی بنیادوں پر مانے گئے اس فارمولے کے مصداق ہو کہ کسی چیز کو جب جتنا دبایا جاتا ہے تو اتنا ہی وہ پھیلتا جا رہا ہوتا ہے۔ گزشتہ جمعے کو آرٹس کونسل میں

Read more

پاکستان۔ کبھی خود مختار بھی ہو گا؟

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً 22 مرتبہ بیل آؤٹ پیکج کا معاہدہ ہو چکا ہے اور ایسے میں ایک خبر حال ہی میں سننے کو ملتی ہے کہ آئی ایم ایف نے آخر کار پاکستان کا 3 بلین ڈالر کا قرض منظور کر لیا ہے، یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کا پیکج معیشت کی ضرورت تھا۔ اس خبر پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں

Read more

غربت کی لکیر

آپ نے کبھی غربت دیکھی ہے؟ وہ گہری آنکھوں سے مجھ پہ نظر جماتے ہوئے بولی اور سچی بات تو یہ اس کی نظر غضب کی تھی اور میری نظر اس کے سوال سے زیادہ اس کی نظر پر تھی۔ کوئی جواب نہ پا کر وہ ایک توقف کے بعد بولی نہیں ناں۔ مجھ پہ گزری ہے۔ اس کے اس جواب کا بھی میری پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اس نے ایک گہری سانس لی لیکن اس کی نظریں اب

Read more

پنجاب کا متحرک نگران وزیر اعلیٰ

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کو متحرک دیکھ کر بہت اطمینان ہوتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے صوبے کی ترقی کے لئے محسن نقوی نے شاید آرام کو خود پر حرام ہی کر لیا ہے۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ محسن نقوی فرنٹ مورچوں پر لڑنے والا سپاہی ہے۔ وہ رات گئے تک کاموں، بلکہ صوبے کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے امور پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ قبل از وقت تکمیل کے لئے

Read more

عمران خان اور جنرل باجوہ میں لڑائی کیوں ہوئی

18 اگست 2018 عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انہیں اس منصب تک پہنچانے میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کا مرکزی کردار تھا۔ جس کا اعتراف جنرل باجوہ اور عمران خان کھلے لفظوں میں کر چکے ہیں۔ عمران خان اپنے تمام تر اقتدار کے دوران جنرل باجوہ کو ہر لحاظ سے آئیڈیل قرار دیتے رہے۔ اس عرصے میں پوری پی ٹی آئی اور عمران خان جنرل باجوہ کی قصیدہ گوئی میں

Read more

بلی تھیلے سے باہر

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے کہا کہ اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال پر گہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروپوں کے خلاف تشدد جاری ہے۔ ضروری ہے کہ پاکستان من مانی گرفتاریوں، تشدد، دوسرے ناروا سلوک کو روکے، ایسی کارروائیوں کے مرتکب افراد کو

Read more

صفدر زیدی کا ناول: "بنت داہر” اور بن قاسم

ناول کا انتساب مفتوح اقوام کے نام ہے۔ خود کلامی میں اپنے خلاف تھیسس کھڑا کیا گیا ہے اور اختتامی انتساب کی روایت قائم کرتے ہوئے راج کماری کو اس کا حق دار ٹھہرایا گیا، اور پھر البرٹ کامیو کے قول کو جھوٹ اور سچ کی صلیب پر رکھے فکشن نگار نے اپنے ہنر کی تابانیاں دکھائی ہیں۔ ہر سامراج کے اپنے ظلمات ہوتے ہیں۔ لیکن ہر اچھے ناول نگار کے اپنے بحر ظلمات بھی ہوتے ہیں۔ بنت داہر دو

Read more

شعری ہیئت اور معنویت

مشرقی تنقید میں یہ خیال عام یہ ہے کہ اعلیٰ قسم کی شاعری وہی ہو سکتی ہے جو بعض اصول و ضوابط پر پوری اترتی ہو اور اس کا معیار وزن اور ترنم کے تقاضوں کی تکمیل سے قائم کیا جاتا ہے۔ اس نظریہ میں ایک خامی یہ محسوس ہوتی ہے کہ اس سے شعری آہنگ کا تعلق محض الفاظ کی صوتی بنیادوں تک محدود رہ جاتا ہے اور قاری کے ذہن پر اس کا اثر قائم نہیں ہو پاتا۔

Read more

ماہ صفر

دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی کرتا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ اپنی محدود سوچ سے کوئی بھی عمل تراش کر اسے دین میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسے یہی سمجھا جاسکتا کہ ان تک دین مکمل نہیں پہنچا انہوں نے دین کو خود میں ڈھالنے کی کو شش ہی نہیں کی بے شمار خود ساختہ نظریات میں ماہ صفر کے حوالے سے کچھ بے بنیاد باتیں عوام میں

Read more

عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی داستان

ابھی چند دن پہلے جب عمران خان صاحب کو گرفتاری سے بچانے کے لیے ملک میں توڑ پھوڑ ہوئی، یا تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا تو اس میں مردوں کے ساتھ عورتوں نے بھی اپنی پارٹی لیڈر کے لیے قربانیاں دیں۔ بعد میں جب یہ صورتحال حد سے آگے بڑھ گئی تو ریاست کی طرف سے پکڑ دھکڑ شروع ہوئی۔ لیکن اس میں بھی ہمارے ہاں جو صنفی امتیاز ہے اسے روا رکھا گیا۔ متشدد اراکین کی پکڑ

Read more

کرسی کی جنگ اچھی نہیں

پچھلے سال کی بات ہے جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے اتحادی اور اس وقت مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان سے ملاقات کے لئے لاہور آئے تھے اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا تھا جبکہ پرویز الہی اپنے بیٹے کے ساتھ سامنے والی کرسیوں پر بیٹھے تھے۔ کچھ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر نہ ہوتے ہوئے

Read more