انٹرنیٹ بند کرنے سے ملکی قرضے اتر سکتے ہیں؟

گْوادر کے پدی زِر کے ساحل پر ناخدا مسکرا کر کہنے لگے کہ کیا انٹرنیٹ بند کرنے سے ملک کے قرضے اتر گئے؟ میں یہ سن کر ہنس پڑا کہ واقعی چھ دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کیا فرق پڑا ہو گا۔ گیارہ نومبر سے سترہ نومبر تک سی پیک کے شہر گْوادر سمیت بلوچستان کے جن چند شہروں میں موبائل انٹرنیٹ دستیاب تھا وہاں اسے بند کیا گیا تھا۔ منصوبہ ساز اداروں کو سات دہائیوں بعد بھی اپنے پرانے

Read more

دورہ سندھ کی کچھ اور یادیں اور باتیں

اس سفر میں ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی خاتون کونسلر بیگم علی اکبر میرے ہمراہ تھیں۔ ہم دونوں کا یہ پہلا ہوائی سفر تھا۔ کہ 83 میں ہوائی سفر بھی امیر امرا ہی کرتے تھے۔ ہمارے جیسے متوسط طبقے کے لوگ عمرے اور حج پر ہی پہلا ہوائی سفر کرتے تھے۔ سو ہم نے بھی اپنے اس پہلے ہوائی سفر سے خوب لطف اٹھایا۔ کہ تب ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ والی اس ایر لائن میں دم خم باقی تھا۔ ہوا کے

Read more

سموگ، لاہور، شادی اور حکومتی لطائف

کبھی موسم بدلنے کا انتظار شدت سے ہوا کرتا تھا کہ خنک ہواؤں کی چہل قدمی ذہنی سکون کا باعث ہوتی تھی۔ وقت دیکھتے دیکھتے قیامت کی طرح بدل گیا۔ فوگ کا رومان سموگ کی کالک میں بدل گیا لیکن یہ یک دم نہیں ہوا۔ ترقی کے نام پہ آئے زوال کی یہ تیس چالیس سالہ داستان ہے۔ یہ داستان پنجاب میں محو رقص ہے اور پنجاب کا دل اور نظام تنفس لاہور اس وقت دنیا کا سب سے فضائی

Read more

خواجہ مظہر صدیقی: انسانیت کی خدمت کرنے والا بندہ حقیقی

مجھے ہمیشہ ایسے لوگوں سے ملنے کا اشتیاق رہتا ہے جن کے بارے میں لوگ کہیں کہ ”آپ کو ان سے ملنا چاہیے۔“ خواجہ مظہر صدیقی کے معاملے میں بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال تھی۔ ہمیں ملانے والے ہمارے دو مشترکہ دوست تھے، جن کی خواہش اور کوشش تھی کہ ہماری ملاقات ہو۔ میں کراچی میں جبکہ خواجہ مظہر صدیقی صاحب ملتان میں رہائش پذیر ہیں۔ پچھلے ماہ، جب میں ٹریننگ کے سلسلے میں ملتان گیا تو میرے دوست

Read more

 آخری خواہش۔ کہانی: اورلن واسیلیف – بلغاریہ

ترجمہ: جاوید بسام۔ (کراچی۔ ) خزاں نے جنگل میں آباد ان خوش و خرم اور بے پروا پرندوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا تھا جو ہر وقت درختوں پر چہچہاتے رہتے تھے۔ پہاڑوں پر سے برفیلی جسم چھیدنے والی ہوا چل رہی تھی۔ رات کو خزاں کی بارش بھی ہوئی تھی، درختوں پر سے رہے سہے پتے بھی جھڑ گئے تھے۔ جنگل میں ہر طرف نمی، کیچڑ اور ٹھنڈک تھی، لیکن بوڑھی چیونٹی کے گھر میں آتش دان گرم

Read more

ڈیجیٹل کرنسی اور پاکستان: میری تجویز

آج کل پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں مختلف آراء اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر این ایف ٹی، سپر اے آئی، کرپٹو کرنسی، اور بٹ کوائن کے بارے میں۔ کچھ لوگ ڈیجیٹل کرنسی کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ قانونی حیثیت کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف انجینئر

Read more

اُف! یہ 235 گھس بیٹھیے

شاعر سے دست بستہ معذرت کے ساتھ کہ : وہ بات ( 235 گھس بیٹھیے ) کالم میں جس کا ذکر تھا وہ بات بہت ناگوار ( گزری ) ہے اس بات کی ناگواری بڑھ گئی جب ہم نے سنت ِ یوسفی پر عمل کرتے ہوئے ’گھس بیٹھیے‘ کے معنی آن لائن لغت ریختہ اور فرہنگِ آصفیہ میں پڑھے، املا بھی درست ہوا کہ لفظ بیٹھیے نہیں بلکہ بیٹھیے ہے۔ ریختہ کے مطابق یہ ہندی اسم ِ مونث ہے، معنی

Read more

پاک چین تعلقات میں سکیورٹی کی دراڑ

وزارت خارجہ نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے کہ چین، پاکستان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے خود ذمہ داری لینا چاہتا ہے۔ وزارت کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ باتیں ’قیاس آرائیوں‘ پر مبنی ہیں۔ اور دونوں ملکوں کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔ اسی قسم کی یقین دہانی اس ہفتہ کے شروع میں بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بھی کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم

Read more

اندھے حافظ جی اور آموں کی پیٹیاں

پہلی دفعہ The Case of Exploding Mangoes ”(قصہ آموں کی پیٹیاں پھٹنے کا) نامی کتاب انگریزی زبان میں شائع ہوئی تو پاکستانیوں نے اسے درخور اعتنا نہ جانا۔ پاکستانی انگریزی زبان میں اگر کسی کتاب کو پڑھنا مناسب سمجھتے ہیں تو وہ چیک بک ہے اور دوسرے خوشونت سنگھ کی کتابیں ہیں۔ ایک تو تھے بھی وہ سرگودھے کے دوسرے مذاق بھی اپنی طرف والا کرتے تھے۔ انڈین سول سروس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ“ اگر گورنر جنرل

Read more

سہیل اصغر: جو آدمی تھا ذرا وکھری ٹائپ کا

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) یہ کم و بیش چالیس برس پرانی کہانی ہے۔ سال 1985ء اور مہینہ جون کا میں ملتان سے شمع ریل کار (جس کا نام بعد ازاں موسیٰ پاک ایکسپریس ہو گیا) پر لاہور جا رہا تھا ٹرین چونکہ ملتان سے ہی چلتی تھی اس لیے سیٹ بک کروانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی تھی۔ جیسے ہی ٹرین پلیٹ فارم پر آتی، ہم اپنے بیگ اٹھا کر اس میں سوار ہو جاتے اور کوئی

Read more

ناول ”سندھو“ کا تہذیبی مطالعہ

ایک عرصے تک آثارِ قدیمہ کے ماہرین وادی سندھ کی تہذیب کے بارے میں لاعلم تھے۔ ان کا خیال تھا کہ برِ صغیر میں انسانی تہذیب کا آغاز آریاؤں کی آمد سے ہوا ہے جو 2500 ق م سے 1500 ق م تک ہندوستان میں وارد ہوتے رہے۔ گزشتہ صدی کی دوسری دہائی میں جب سندھ کی قدیم تہذیب کی دریافت ممکن ہوئی تو دنیا کو معلوم ہوا کہ یہاں، ایک ایسی تہذیب موجود رہی ہے جسے ترقی یافتہ تہذیبوں

Read more

خان پور کا تاریخی و ثقافتی ورثہ

خان پور، آبادی کے لحاظ سے ضلع رحیم یار خان کی دوسری بڑی اور پنجاب کی پانچویں بڑی تحصیل ہے۔ میری تحقیق کے مطابق اس وقت پاکستان میں خان پور نام کے دس علاقے ہیں، یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کے پاکستان کے شہروں میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام خان پور ہے۔ خان پور کو خان پور کٹورہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ اس شہر کی طبعی ساخت

Read more

ڈی ایس ایف اور ادریس خٹک

12 نومبر 2019 کو حیدرآباد کی وہ شب بھلا کیسے بھلائی جا سکتی ہے جس شب ہم سب کمیونسٹ فکر و فلسفہ کے دھنی دوست، معین قریشی، منظور تھہیم، لطیف لغاری، یونس راہو کامریڈ بخشل تھلو اور عالیہ تھلو کے فلیٹ پر ساری رات سیاست اور ملکی حالات پر اختلاف اور اتفاق کے ماحول میں گفتگو کرتے رہے، اور جب 12 نومبر کی وہ رات بھیگنے لگی تو ہر دوست کی جمائی نے نیند کا احساس دلایا کہ اسی لمحے

Read more

کچھ باتیں خواب دیکھنے والے آشفتہ سر ڈاکٹر شیر شاہ سید اور کینیڈا میں کوہی گوٹھ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ پروگرام کی

آٹھ نومبر 2024 ٹورنٹو، کینیڈا میں واقع آغا خان میوزیم کا ہال، جہاں ماسوا چار پانچ خالی سیٹوں کے پورا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ یہ ایک فنڈ ریزنگ پروگرام ہے جہاں فنڈنگ کے بعد رومیو اور جیولیٹ کے اردو مزاحیہ ورژن ”جنت اور رمضان“ کا بھی اہتمام ہے۔ میں نے غور کیا اس تقریب میں شرکت کرنے والے اتنے سارے لوگوں میں جو بات مشترک ہے وہ ان کا والہانہ انسانی محبت کا جذبہ ہے۔ ان میں سے

Read more

2اپنے پرائے کی جستجو: نیپال کی سیر۔

  کماری کا گھر دیکھنے پہنچے۔ کماری کون ہوتی ہے نیپالی کلچر میں؟ دلچسپ مگر تکلیف دہ قصہ ہے۔ صدیوں پہلے بادشاہوں، خداؤں اور دیویوں کے جھگڑے کے نتیجے میں کئی نسلوں تک لڑکیاں خدائی راستے میں قربان ہوتی رہی ہیں۔ ہم یہاں بچوں کی ذہنی صحت کی کانفرنس میں مدعو تھے اور پوری دنیا سے لوگ بچوں کی ذہنی صحت پر دو روز مقالے پڑھتے رہے تھے۔ کسی نے مگر بغل میں ہوتی اس رسم کا نہ سوچا جو

Read more

علامہ اقبال، ہائیڈل برگ اور ‘ایک شام’

‘بانگِ درا’کے حصہ دوم میں شامل نظموں اور غزلوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا قدرے دشوار سا ہے کہ ان میں سے کون کون سی نظم یا غزل جرمنی میں قیام کے دوران لکھی گئی ہو گی، ان کی نظم ‘ایک شام’میں چونکہ ذیلی عنوان میں دریائے نیکر کی صراحت موجود ہے، اس لیے ہر کوئی جانتا ہے کہ انھوں نے یہ نظم ہائیڈل برگ میں اپنے زمانہ قیام کے دوران کہی. جرمنی اور اقبال کے باہمی روابط اور

Read more

جعلی مذہبی مقدمات اور ہنی ٹریپ: وزیراعظم کہاں ہیں؟

اگر میری طرح آپ کے بال سفید ہو چکے ہیں۔ منہ میں اکثر دانت ڈینٹسٹ کی عنایت ہیں۔ اور چہرے پر جھریوں میں اسی تیزی سے اضافہ ہو رہا جس طرح کوئی پارلیمنٹ عجلت میں آئینی ترامیم کر رہی ہو۔ کبھی دمہ کی وجہ سے سانس رکتا ہے اور اگر سینے کے دائیں جانب ٹیس اٹھے تو یہ وہم ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔ اور یکایک حفیظ جالندھری مرحوم آپ کے پسندیدہ شاعر بن گئے۔ اس

Read more

اسموگ، ٹرمپ، یونیورسٹی لائف اور خواہشوں کا سمندر

آج کل بہاول پور میں صبح کے وقت اسموگ ہوتی ہے۔ میں واک کے لیے تھوڑا تاخیر سے نکلتا ہوں۔ ویسے روزانہ نیم گرم پانی میں تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیا جائے تو اسموگ سے ہونے والے گلے کے درد، کھانسی اور بخار سے کچھ نہ کچھ بچاؤ ہو سکتا ہے۔ اصل میں  جس فرد میں قوتِ مدافعت مضبوط ہو تو وہ کینسر کے مرض پہ بھی قابو پا سکتا ہے اور اگر قوت مدافعت کمزور تو وہ

Read more

سعیدہ گزدر: خود فراموشی کے ماہ و سال

اب یہ کہانی سنانا ضروری ہو گیا ہے کہ اس لشکر کے بچے کھچے سپاہی بھی ایک ایک کر کے رخصت ہوتے جا رہے ہیں جن کے دلوں میں صداقت اور جن کے نطق اور قلم میں طاقت تھی۔ جو ضیاءالحق کے طوق و سلاسل کو شورش بربط و نے سکھانے نکلے تھے جو ہمت کا بھرپور خزینہ رکھتے تھے، جن کی ہر ساعت ایک عمر تھی اور ہر فردا ان کا امروز تھا۔ ہاں وہ سب رخصت ہو رہے

Read more

اپریل 2022 کے بعد پہلا ناقابل اشاعت کالم (بھلا ہوا میری گاگر ٹوٹی)

ہر اشاعتی ادارے کی ایک پالیسی ہوتی ہے اور کچھ خارجی تحدیدات بھی۔ ادارتی صفحے پر لکھنے والے کا ادارے سے معاہدہ ضرور ہوتا ہے لیکن کسی موقر ادارے میں کالم لکھنے والے کو ہدایت نامہ جاری نہیں کیا جاتا۔ لکھنے والا اپنی رائے کے اظہار میں آزاد ہے۔ دوسری طرف ادارے کو استحقاق ہے کہ اگر کسی تحریر کو کسی بھی وجہ سے شائع نہ کرنا چاہے تو اسے روک لے۔ آخر لکھنے والا بھی تو ایک فرد ہی

Read more

لیا درس نسخۂ عشق کا

وہ ہم سے ایک دن پہلے اسکول میں داخل ہوئی تھی۔ فرح نیسنی نام تھا مگر یہ اصل نام نہیں۔ ہم دونوں کا معاملہ بھی عیسائیوں کے اس مدرسے Convent of Saint میں وہی تھا جو امام احمد بن حنبل اور ابن الہثیم (بغداد کا مشہور چور، نام میں غلطی کا احتمال ہے) کا بغداد کی جیل میں ملاقات کے وقت تھا۔ ابن الہیثم کو اس دن چوری کی سزا میں کوڑے، امام احمد بن حنبل کے بعد مارے گئے۔

Read more

پرانے کمپیوٹر اور موبائل فون کے مدر بورڈز سے سونا نکالنے کا رجحان

آآآآ، پرانے کمپیوٹر بیچو ہا، پرانے موبائل فون بیچو ہا، نقد نقد پیشے لِیو ہا۔ ”ابّے بھورُو! تَنے سے آواج نہ لاگے۔ کل راتو ساہدرہ میں کانڈی کے ہوٹل ما تَنے پورا کڑاہی گوست کھا گِیو، اِب کے تَنے سے آواج نہ لاگے“ ۔ ”ابّے اُستاد طوطُو! کا یاد دِلا دیا۔ کڑاہی گوست اپنو جگہ پر قائدِ اعجم کالونی والے مرغی کے چنبوں والے کوئلہ کباب کا جو مجا ہے قشم شے پورے بہاول پور کے کِشی ہوٹل ما وہ

Read more

کے ایف سی گلوبل کے سربراہ بننے والے پاکستانی صابر سمیع

اگر کبھی ہمیں خبر مل جائے کہ ہندوستان سے کوئی بندہ کے ایف سی کا سی ای او بن گیا ہے، تو ہماری قوم اس کا اتنا شور مچاتی ہے کہ لگتا ہے اب پاکستان پیچھے رہ گیا ہے اور بھارت چاند پر پہنچ گیا۔ ”دیکھو بھئی! ہندوستان والے ہم سے کتنے آگے نکل گئے ہیں“ جیسے جملے ہر طرف سنائی دیتے ہیں۔ یہ انگریزی ”بریکنگ نیوز“ بن جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل، کہ ہماری قومی خودداری کا

Read more

فالج (سٹروک) کی اقسام، علامات اور بچاؤ

ہر سال 29 اکتوبر کو فالج سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو اس مرض کی علامات، خطرناکی، علاج اور اس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر سے علم و شعور اور آگاہی دینا ہوتا ہے۔ فالج کا پہلا عالمی یوم 29 اکتوبر 2004 کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک طبی کانفرنس میں منایا گیا تھا جس کا مقصد فالج کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے اور علاج و معالجہ اور احتیاطی

Read more

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ ہے۔ یہ آج سے پانچ سال قبل ایک خاتون نے اسٹارٹ کیا تھا۔ اس نے کوہسار مارکیٹ کی ایک دکان میں چھوٹی سی کافی شاپ بنائی، کاروبار چل پڑا تو بیٹے نے بھی اسے جوائن کر لیا، سیل میں اضافہ ہوا تو دوسرا اور تیسرا بیٹا بھی آ گیا۔ یہ ڈاکٹروں کی فیملی ہے۔ پورا خاندان میڈیکل پروفیشن سے وابستہ ہے۔ یہ لوگ میڈیکل لائن چھوڑ کر ڈونٹس کے کاروبار

Read more

ہر خبر سے باخبری یا نِری بے خبری

مائی نیم از کرسچن، یو آر واچنگ کینگرو انگلش؛ یہ انگلش سکھانے کا یوٹیوب چینل ہے جس میں سر کرسچن پڑھاتے ہیں۔ ان کے پڑھانے کا غیر روایتی انداز، باغیانہ بھی کیوں کہ انگریزی زبان سیکھنے سکھانے کے روایتی انداز کے چینلوں کے اساتذہ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ ہمارے قدیم طریقہ تدریس کو غلط کیوں کہتے ہو، حالانکہ سر کرسچن جو بھی ثابت کرتے ہیں وہ علم لسانیات کے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہ

Read more

شرجینا کا بچہ کیسے ضائع ہوا؟

صاحبو۔ ہم ڈرامے نہیں دیکھتے مگر کبھی کبھار احباب ہمیں کسی نہ کسی ڈرامے کا حصہ ضرور بنا دیتے ہیں۔ مشہور شاعر سلمان حیدر نے لکھا کہ اللہ نہ کرے شرجینا کو کچھ ہو جائے ورنہ مصطفی کو میری بیوی اور ڈاکٹر طاہرہ کاظمی نہیں بخشیں گی۔ پڑھ کر ہم بے ساختہ ہنس دیے مگر پھر سوچا کہ کون ہیں یہ شرجینا اور مصطفی؟ ادھر ادھر پوچھنے کے بعد علم ہوا کہ ایک مشہور ڈرامے کے کردار ہیں اور عزیزی

Read more

بارہ اکتوبر 1999 کو پچیس سال

  پچیس سال پہلے بارہ اکتوبر کو جنرل مشرف کا لگایا مارشل لاؑ، ڈائریکٹ ملٹری حکومت کی تازہ ترین مثال ہونے کے باعث کچھ عرصہ کے سیاسی حالات میں پچھلے ایسے ادوار سے زیادہ تعلق رکھتا ہے۔ مشرف حکومت کی باقیات کچھ عرصہ بعد ایک ہائبرڈ نظام کے آغاز کی صورت میں سامنے آئیں اور جو اب بھی نافذ العمل ہے۔ ایسی سکالرشپ سامنے آ چکی ہے جو بارہ اکتوبر اور اس کے پس منظر کے بارے میں یاداشت تازہ

Read more

آغا صاحب

آغا صاحب بھی چلے گئے اور گئے بھی تو بالکل اسی طرح جیسا وہ کہا کرتے تھے کہ ”جب مر جاؤں گا تو کسی سے خبر مل ہی جائے گی“ ۔ اور یہی ہوا بھی۔ شاید جانے والے کو کچھ آگہی ہوجاتی ہے۔ وہ میرے لڑکپن کے دوست تھے ان کا نام آغا فردوس رضا تھا۔ کچھ ان کو رضا اور اکثر آغا کے نام سے پکارتے۔ میں انہیں آغا ہی کہا کرتا تھا۔ ان کے والد بڑے آغا صاحب

Read more

پیڑا جلیبی لڈو جو کھاؤ سو منگا دیں

ہمیں کچھ عارضے ایسے لاحق ہوتے ہیں کہ ہم اپنے من چاہے پکوان نہیں کھا سکتے بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ ہم مشروبات کا پرہیز کرنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں، ایسے میں اگر یہ بھی ہو جائے کہ سادہ پانی بھی ممنوع قرار پائے تو پھر سوچیئے کہ آپ پر کیا گزرے گی اور آپ کسے پکاریں گے۔ ایسی ہی مشکل زندگی سے اسلام آباد میں مقیم ہمارے ایک شفیق دوست نبرد آزما ہیں۔ گزشتہ

Read more

کیا خوشی ایک سراب ہے؟

  پچھلے دنوں میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی میں ایک پروگرام بنام ”داستان گوئی اینڈ ریڈنگ فرام کافکا ٹیکسٹس“ میں شریک ہوا، جس میں سعادت حسن منٹو اور کافکا کی تصنیف کردہ کہانیاں پیش کی گئیں۔ کافکا اور منٹو کی تصاویر کو ایک ہی اسٹیج پر دیکھ کر دل میں خیال آتا ہے کہ ان دو شخصیات کو ایک ہی نشست میں جوڑنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ حالانکہ دونوں مختلف ثقافتوں، زبانوں، اور دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن

Read more

کلیات جمال احسانی پر ایک مطالعہ

جمال احسانی اردو ادب کے ایک اہم شاعر ہیں جنہوں نے جدیدیت کے رجحانات کو اپنایا اور اپنی شاعری میں زندگی کے گہرے تجربات اور جذبات کی عکاسی کی۔ ان کی شاعری میں جو گہرائی اور نیا پن ہے وہ انہیں اردو ادب میں ایک ممتاز مقام عطا کرتا ہے جمال احسانی 21 اپریل 1951 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ تقریباً بیس سال کا عرصہ انہوں نے سرگودھا میں گزارا۔ پھر سرگودھا چھوڑ کر کراچی چلے آئے۔ انہیں تمام عمر

Read more

کوئی رفیق نہیں کتاب سے بہتر: منفی سوشل میڈیا پروپیگنڈا

ہمیشہ سے یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا نے زیادہ تر اپنا منفی کردار ہی ادا کیا ہے۔ ہر غلط اور سنسنی خیز خبر کو اچھالا ہے۔ یہ ایک طرح سے رجحان ہی بنتا جا رہا ہے کہ کسی کا اچھا کام یا محنت لوگوں کو نظر نہیں آتی، نا ہی اس کی ریاضت کی داد دی جاتی ہے اور نہ ہی اسے توجہ ملتی ہے لیکن منفی اور فضول بات اور عمل فوراً وائرل ہوجاتا ہے۔ شاید

Read more

یہ زہر بھرے سانس

پاکستان کے وسیع و عریض شہروں میں زندگی بقا اور گھٹن کے درمیان ایک مستقل جنگ بن چکی ہے۔ لاہور، کراچی اور فیصل آباد جو کبھی اپنے گہما گہمی والے بازاروں اور ثقافتی مقامات کے لیے مشہور تھے، اب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ وہ ہوا جس میں لوگ سانس لیتے ہیں وہ زندگی کو برقرار رکھنے والی طاقت نہیں رہی۔ یہ ایک سست زہر بن گیا ہے، جو پھیپھڑوں میں رینگتا ہے اور زیادہ

Read more

داستانِ غم دل سب سے پرانی ہے مگر

مصطفے زیدی مرحوم جن کے سانحۂ قتل کے بارے میں ہماری شنید معلومات کم از کم جوڈیشل انکوائری افسر ان دنوں کے سابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کراچی، کنور ادریس سے زیادہ تھیں۔ انہی مصطفے زیدی کا شعر ہے داستانِ غم دل سب سے پرانی ہے مگر کہنے والے کے لیے سب سے نئی رہتی ہے یہ سن 1970 کی بات ہے۔ ان دنوں نیپ کے سربراہ عبدالولی خان نے کہا تھا جس وقت مشرقی پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال

Read more

نیلام گھر۔ طارق عزیز شو، بزم طارق عزیز

طارق عزیز اور ان کا ذہنی آزمائش کا پروگرام نیلام گھر لازم ملزوم بن گئے ہیں، جب ایک کا تذکرہ ہو گا تو دوسرے کا بھی تذکرہ ہونا لازم ہے۔ 49 برس پہلے تخلیق کیے گئے نیلام گھر کا احوال ماضی کے دریچوں سے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ طویل المدتی ذہنی آزمائش اور گفتگو کا پروگرام جو جنوب مشرقی ایشیاء میں ٹی وی پر نشر ہونے والا سب سے مقبول ترین اور اولین شو تھا۔ اس پروگرام

Read more

سیاسی مخالفین کی تضحیک کا شرمناک کلچر

اگر کوئی شخص پی ٹی آئی کی حمایت یا دوسری سیاسی جماعتوں کی پالیسیز کی مخالفت میں بیان بازی کرتا ہے تو وہ یوتھیا کہلاتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص پی پی کی حمایت اور دوسری سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں کچھ کہنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے جیالا سمجھا جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا پی ایم ایل ن کے ورکرز کو ہے، اگر وہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی پالیسیز پر منفی رائے

Read more

داستان بابت سفر از لکسمبرگ تا اوسلو اور نیازی بس سروس

جب میں پاکستان سے لکسمبرگ پہنچا تو ناروے سے ڈاکٹر افضل سعید کا فون آیا کہ آپ ناروے میرے پاس کب آرہے ہیں۔ میں نے حسبِ عادت ہوں ہاں کر کے بات کو ٹالنے کی کوشش کی جب مجھے یہاں آئے ہوئے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا تو اس نے دوبارہ رابطہ کیا بلکہ مجھے لکسمبرگ سے ناروے کے لیے لکسمبرگ ائر لائن کا ٹکٹ بھجوا دیا تاکہ میرے لیے کوئی حجت باقی نہ رہے۔ اب وہاں جانے

Read more

می لارڈ! پھول ایک رنگ کے نہیں ہوتے

آج بحیثیت چیف جسٹس فائز عیسیٰ صاحب کا آخری دن ہے۔ کل نئے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ اور اس کے ساتھ پاکستان کی سپریم کورٹ کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ مکرمی سید مجاہد علی صاحب کا ایک عمدہ کالم ’ہم سب‘ پر شائع ہوا۔ اس کالم میں انہوں نے مکرم جسٹس فائز عیسیٰ صاحب کے دور کا جامع خلاصہ پیش فرمایا ہے۔ اس کالم میں انہوں نے تحریر فرمایا ہے : ’ سیاسی فیصلوں کی بنیاد پر

Read more

سیمسن جاوید کی کتاب گل و خار

حال ہی میں مجھے سیمسن جاوید کی کتاب ”گل و خار“ پڑھنے کا موقع ملا۔ اس کتاب کو پڑھ کر یہ احساس ہوا کہ ایک صحافی کے کالم ادبیات میں ایک منفرد اضافہ ہوتے ہیں۔ سیمسن جاوید نہ صرف ایک کہنہ مشق صحافی ہیں بلکہ ایسے لکھاری بھی ہیں جو پاکستانی مسیحیوں کی جانب سے مین اسٹریم میڈیا میں ایک مضبوط آواز ہیں۔ چونکہ وہ کسی طور مذہبی شخصیت نہیں، بلکہ ایک سماجی مبصر کی حیثیت سے پاکستان میں مذہبی

Read more

کوریا کا چکن، بطخ اور پھر آکٹوپس – مکمل کالم

مجھے آج تک دو باتیں سمجھ نہیں آئیں۔ پہلی، جہاز کے سفر میں بے ضرر اشیا لے جانے کی ممانعت کیوں ہے، دوسری، ہوائی اڈوں پر ڈیوٹی فری شاپس کس مرض کی دوا ہیں۔ چھوٹی قینچی، سگرٹ لائٹر، پانی کی بوتل، اور اِس طرح کی بے شمار چیزیں آپ دستی سامان میں نہیں لے جا سکتے۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ اِن میں سے کون سی چیز جہاز کو اغوا کرنے میں کام آ سکتی ہے، بہت سوچا تو

Read more

جمہوریت سیکھنا پڑتی ہے

پچھلے 25 برس میں ہمارے عامل صحافیوں کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے آ گئی ہے۔ دوسری طرف کچھ صحافیوں کی قسمت ایسی کھلی ہے کہ وہ مشاہرے وغیرہ کے جھنجھٹ سے بے نیاز ہو گئے ہیں۔ رزق میں ایسی کشائش آئی ہے کہ باقاعدگی سے ترقی یافتہ مغربی ممالک میں چھٹیاں وغیرہ مناتے ہیں اور واپسی پر ہمیں یورپ کی صاف ستھری سڑکوں، عالی شان عمارتوں اور خوابناک تفریح گاہوں کے قصے سناتے ہیں۔ درویش کو چند

Read more

انسانی وقار اور جبر

پاکستان میں ایل جی بی ٹی (ہم جنس پرست، ہم جنس پرست، ابیلنگی، اور ٹرانس جینڈر) کمیونٹی کو ملک کی قدامت پسند سماجی اقدار اور اسلامی روایات میں جڑے قانونی ڈھانچے کی وجہ سے اہم سماجی، ثقافتی اور قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں ایل جی بی ٹی کے حقوق کا مسئلہ بڑی حد تک ممنوع ہے، اور عوامی زندگی میں محدود مرئیت اور قبولیت کے ساتھ کمیونٹی کو اکثر پسماندہ اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

رواداری اور جدوجہد کی علامت: سندھو نواز گھانگرو!

سندو نواز گھانگرو جو لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹ (این سی اے ) سے فلم سازی میں گریجوئیٹ کیا۔ جو گزشتہ کتنے عرصے سے عوامی مسائل کے خاطر عملی طور پر سیاست کر رہی ہے۔ سندھو نے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ قومی اور عوامی مقاصد کے لیے سماجی کاموں اور سیاست میں پاؤں رکھا۔ سندھو کا کام مقامی کمیونٹیز اور ان کے مسائل پر محیط ہے۔ جس کا کنڈیارو سے تعلق ہے، جو حیدرآباد سندھ میں مقیم ہے۔

Read more

’میں عجیب ہوں‘: ایک منفرد آپ بیتی

محمد عجیب سے میری پہلی بالمشافہ ملاقات چند سال پہلے برطانیہ کے علاقہ یارکشائر میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ اتنے بڑے سیاسی عہدے پر براجمان رہنے کے باوجود وہ مجھے انتہائی سادہ سے انسان لگے۔ تقریب میں ان کی مدلل اور پُرمغز گفتگو سن کر اُن کی شخصیت کے کچھ پرت وا ہوئے۔ کچھ عرصہ بعد جب میں نے اُن پر لکھے جانے والی کتاب ”Muhammad Ajeeb۔ Rising above the ordinariness“ کا اردو میں ترجمہ کرنے کا بیڑا

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور پی ٹی آئی کا طرز عمل

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گیا خبر یہ نہیں کہ پاکستان میں 27 سال بعد بہت بڑا بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہوا ہے بلکہ خوش آئند بات ہے کہ جب پاکستان چاروں اطراف سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور کشیدہ سیاسی ماحول کی وجہ سے ایک بڑی سیاسی جماعت اپنے قائد کی رہائی کے لئے آئے روز ڈی چوک پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ اس نے ایس سی

Read more

اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان

18 اکتوبر 2024 ء کو انجمن ترقی پسند مصنفین اور انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کراچی کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادبی نقاد، عصرِ حاضر کے دانشور اور غیر روایتی فکر کی حامل شخصیت محترم فرحت عباس شاہ کی کتاب ”اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان“ پر سہیل یونیورسٹی کراچی میں ڈاکٹر سید جعفر احمد کی زیرِ صدارت نقدو نظر کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس علمی و فکری محفل میں ڈاکٹر سید جعفر احمد، پروفیسر شاہد کمال،

Read more

جنوبی پنجاب کی ترقی کا سیاسی بیانیہ

عمومی طور پر پنجاب کی ترقی کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک مثالی، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد پر بہتر صوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن جب ہم پنجاب کے حصہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر نظر ڈالتے ہیں یا اس کا سیاسی، سماجی، انتظامی اور معاشی تجزیہ کرتے ہیں تو اس کی مجموعی صورتحال پورے صوبہ کے مقابلے میں کمزور نظر آتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ چاروں صوبوں میں ایک بڑا صوبہ ہونے کے باوجود جنوبی

Read more

انڈیا کے جارحانہ بحری عزائم اور پاکستان

مغل شہنشاہ اکبر نے 1594 اور 1596 میں لاہور میں دو بحری جہاز تیار کروائے تھے۔ یہ لاہور پر وہ ہی دور تھا کہ جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے کیپٹن ہاکنز کے ساتھ انڈیا آئے تاجر ولیم فنچ نے کہا تھا کہ لاہور مشرق کا سب سے عظیم شہر ہے۔ اکبر کے متعلق تو یہ خیال ہے کہ دکن کی مہم 1598 کے سبب سے وہ لاہور میں جہاز سازی کی صنعت کو قائم نہ رکھ سکا مگر پاکستان میں

Read more

انجینئر وقار کی واٹر کٹ، ماحولیاتی آلودگی میں ہماری سنجیدگی اور کاربن کریڈٹ (2)

ترقی یافتہ ممالک گرین ہاؤس گیسوں (بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ) ، جلانے کے لئے لکڑی، کوئلہ، زمینی تیل اور قدرتی گیس سے 2010 سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے 2015 میں ایک بار پھر پیرس معاہدہ بھی کیا۔ جس میں ہر سنجیدہ ملک نے اپنے لئے زیرو کاربن کا ہدف دوبارہ مقرر کر لیا۔ امریکہ اور یورپی ممالک تو 2050 کو اپنے لئے زیرو کاربن کا ہدف قرار دیتے ہیں جب کہ چین نے 2060 اور انڈیا

Read more

سوال بہت، جواب کوئی نہیں!

میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کراچی اور اس کی سیاست کو محور قلم رکھا۔ کراچی کے حالات آج جیسے ہیں، ویسے آج تک اس شہر درماں نے نہیں دیکھے۔ کرفیو ہو، ہڑتالیں ہوں، بھتہ خوری ہو یا کچھ اور مگر جس طرح آج اس شہر کے باسیوں کو لوٹا جا رہا ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کم از کم آٹھ سال سے کراچی کی سیاست سے غائب

Read more

ابو کی یادیں

انسان اپنے تجسس یا شوق کی خاطر مشکل سے مشکل کام بھی کر گزرتا ہے۔ یہ انکشاف مجھ پر اُس رات دو بجے اُٹھ کر ہوا۔ تجسس مجھے تھا اور شوق میرے ابو کا، یعنی ”مچھلی کا شکار!“ صرف تجسس اور شوق ہی ایسی تحریک ہو سکتی ہے جو جاڑے کی سرد راتوں میں کسی کو گرم گرم بستر چھوڑ دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔ چنانچہ دسمبر کی اس رات میں دھندلی سڑک پر نہر کنارے موٹر سائیکل پہ

Read more

سلہٹ کا الو

سلہٹ کا ضلع قدرت کا حسین انعام تھا جو تقسیم ملک کے وقت ہمیں ملا۔ آسام کے پہاڑوں کے دامن میں یہ انتہائی شاداب علاقہ باقی بنگال سے مختلف ہے۔ آبادی بھی کم گنجان۔ چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں جو جنگلات سے ڈھکی ہوئی یا چائے کے باغات یا بانس کے جھنڈ اور سنرما دریا اور دوسری ندیاں سردی میں خوبصورت سبز پانیوں کو کھیتی ہوئی دریائے میگھنا کی جانب رواں دواں۔ اس پرفسوں ماحول پر ایک پر اسرار خاموشی کا غلاف۔

Read more

کامریڈ شاداب مرتضیٰ کے نام

ارتقائی علوم اور سماجی تبدیلیوں کے حوالے سے ہمارا مضمون مورخہ 7 اکتوبر 2024 کو ’ہم سب‘ میں شائع ہوا۔ اشاعت کے کچھ ہی وقت بعد ہمیں  مرتضیٰ کا وضاحت طلبی، تنقیدی یا محض ہماری درستی پر مبنی پیغام بذریعہ فیس بک موصول ہوا جسے ہم من عن نقل کر رہے ہیں۔ ”ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ فطرت اور سماجی زندگی کے ارتقا کے اصول مختلف ہیں مگر دوسری طرف آپ ڈارون ازم کے ذریعے یعنی حیاتیاتی (فطرتی) ارتقا

Read more

مشرف مبشر کی کتاب: ”سرگزشت فرنٹیئر کالج“

مشرف مبشر سے میری پہلی ملاقات ہوم اکنامکس کالج کی تقریب پذیرائی میں ہوئی۔ ان کی ملنساری اور مشفق شخصیت نے متاثر کیا۔ دوسری ملاقات گندھارا ہندکو بورڈ میں ہوئی جہاں میں نے انہیں اپنی کتاب ”بیتے ہوئے کچھ دن ایسے ہیں“ دی تو کہنے لگیں میں بڑی سخت ممتحن رہی ہوں۔ تمہاری خود نوشت پڑھ کر تنقید کروں تو خفا مت ہونا۔ میں نے کہا جیسے دل چاہے لکھو۔ پھر دو دن بعد ان کا فون آیا۔ ایک سرشاری

Read more

کیا سوال اُٹھانے والوں کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا رویہ درست ہے؟ (حصہ اول)

عالمی شہرت یافتہ تقابل اَدیان کے ماہر سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اِن دنوں حکومت پاکستان کے مہمان کے طور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کے ساتھ ساتھ سوال و جواب کے سیشنز بھی کر چکے ہیں۔ اُن کے کریڈٹ پر لاکھوں لوگوں کو مسلمان کرنے جیسے عظیم کام ہیں جو از خود کسی بھی انسان کے ایک بڑے اسلامی سکالر ہونے کا ثبوت ہیں۔ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے اجتماعات اور سوال و جواب

Read more

ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کا سنگم

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، جس کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، غیر متوقع بارشوں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی لہروں کی تعدد اور شدت میں اضافہ کا سامنا ہے۔ یہ آب و ہوا کے واقعات نہ صرف فوری طور پر انسانی بحران کا باعث بن رہے ہیں بلکہ طویل مدتی میں اقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Read more

بھوپال کی تانیا، کمالا حارث اور ہان کانگ

تانیا کا گھرانا بھوپال کا گھرانا ہے۔ تعلیم یافتہ، بین الاقوامی واسطے داریاں، خوشحال اور بے حد شائستہ اور کشادہ طبع۔ چھوٹے بڑے سب کے سب گفتگو اور چال چلن دونوں میں لیے دیے رہنے والے۔ اپنا دور پرے کا تعلق سیف علی خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بھی جوڑتے ہین۔ ان کے ہاں کیسری رنگ جو زردے زعفران کا رنگ ہے اسے بھوپال والیاں ترئیا کلر کہتی ہیں۔ راجھستان جہاں اس کی ٹھمری کیسریو بالم آؤ پدھارو (تشریف)

Read more

امن، رواداری، مزاحمت، سرزمینِ سندھ اور عاشقانِ دھرتی

جس طرح دنیا بھر میں انسانی ذات کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ہر طرف آگے جانے کی دوڑ میں انسانیت پیچھے جا رہی ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دور انسانی حقوق کی پامالی کا دور ہے۔ دنیا کہ سارے مسائل اپنی جگہ لیکن ہم اُس دھرتی کی طرف جائیں گے جس کی تاریخ انسانی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضامن رہی ہے جب دنیا کے ممالک جنگی جارحیت کی لپیٹ میں تھے تب وادیِ سندھ

Read more

ملکی حالات اور دوسری ہجرت

میں نے ہجرت کا بیج کیا بویا پاؤں جڑ سے اکھڑ گِئے میرے تاریخ انسانی میں ہجرت کوئی نئی بات نہیں یہ عمل مختلف محرکات کی بنا پر ازل سے ہوتا آیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس کے عوامل معاشی۔ سماجی۔ سیاسی یا کچھ اور بھی ہوسکتے ہیں۔ ہجرت انسان ہی نہیں پرندے اور مختلف جانور بھی موسم کی تبدیلی اور خوراک کی تلاش کے لیے کرتے ہیں۔ اسی میں ان کی بقا ہے۔ لفظ خانہ بدوش جس

Read more

صرف روماسا جامی ہی کیوں؟

  جنگوں کی تاریخ بتاتی ہے کہ تمغے اور ترقیاں شجاعت و بہادری کے اعزاز صرف میدان جنگ کے کیمپوں میں نقشوں پہ جھکے جرنیلوں کو ہی ملتے ہیں۔ وطن کی بقا قوم کی آزادی کے لئے سینے پہ گولی کھانے والے عام سپاہی کی قبر کے نشان بھی کہیں نہیں ملتے۔ وہ فراموش کر دیے جانے کے لئے مرتے ہیں جن کے سینوں میں وطن کی محبت سے بڑھ کر کسی اور اعزاز کی گنجائش نہیں ہوتی۔ تیرہ اکتوبر

Read more

ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کا قتل

امرکوٹ جو ایک پرامن شہر ہے جس سے تھر کی مٹی کی خوشبو بھی آتی ہے تو ماروی کی اپنے دیس باسیوں کے ساتھ محبت بھی نظر آتی ہے اس پرامن شہر میں 12 ربیع الاول کو کچھ شرپسند افراد نے امرکوٹ کے مقامی ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کی سوشل میڈیا سے پوسٹ جاری ہوئیں کہ انہوں نے توہین مذہب کیا ہے جس کو ہرحال میں قتل کا جائے اور وہاں پر موجود ملا عمر سرہندی نے تو باقاعدہ اعلان کیا

Read more

رواداری مارچ: پیپلز پارٹی اتنی مجبور کیوں نظر آ رہی ہے؟

اکتوبر 2024 کو سندھ کی سول سوسائٹی نے رواداری اور امن مارچ کے لیے کراچی میں کال دی تھی، جس میں سول سوسائٹی کے دوستوں کو کلفٹن تین تلوار سے پریس کلب تک سندھ میں امن اور رواداری کے لیے مارچ کرنا تھا۔ یہ رواداری مارچ 15 دن پہلے کیا گیا تھا، جسے سندھ کے لوگوں نے بھرپور حمایت دی۔ سندھ کے تمام شہروں کے لوگوں نے سندھ کو پرامن اور روادار رکھنے کے لیے کراچی آنے کا عہد کیا۔

Read more

پِیٹھ پر کھائی لاٹھی کا دکھ

  ”امن جی دھرتی امن تھی چاہے“ ”امن زندہ باد رواداری زندہ باد“ کے نعرے اچانک چیخ و پکار میں بدل گئے کراچی پریس کلب کے سامنے لاٹھیاں چلنے لگیں۔ گریباں چاک ہونے لگے۔ سروں سے لہو رسنے لگا۔ امن اور رواداری کی بات کرنے والوں سے حکومت اور نظام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ پولیس اہلکار پُر امن مارچ کے شرکاء سول سوسائٹی ورکرز کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر لاٹھیاں اور مکے برسا کر پولیس موبائلوں میں

Read more

سندھ رواداری مارچ کی روک تھام اور ریاست کی ترجیح

مذہب کی توہین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام کے نام پر قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کے ناجائز قتل اور ریاست کی پشت پناہی میں سندھ میں بڑھنے والی مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کراچی میں ”سندھ رواداری مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی جماعتوں، ادیبوں، شاعروں، شاگردوں اور باشعور لوگوں کی جانب سے پرامن طریقے سے تین تلوار چوک سے پریس کلب کراچی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں

Read more

پاکستان میں ہونے والے احتجاج ملک کو نقصان کیسے پہنچاتے ہیں؟

پاکستان میں احتجاجی مظاہرے ایک عام سیاسی اور سماجی رویہ بن چکے ہیں۔ جمہوری معاشروں میں احتجاج عوامی رائے اور حقوق کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ہونے والے احتجاجات اکثر ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ نقصان معاشرتی، سیاسی، اور اقتصادی سطح پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم ان عوامل کا جائزہ لیں گے جن کی وجہ سے پاکستانی احتجاج ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 1۔ پرتشدد احتجاج: عوامی اور

Read more

قائداعظم محمد علی جناح بطور عوامی رہنما

  قائداعظم محمد علی جناح کی عملی زندگی کے ابتدائی ایام ان کی تعلیم اور قانون کی پیشہ ورانہ تربیت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہونے کے بعد ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ بعد ازاں، 1892 میں محمد علی جناح نے انگلینڈ کا رخ کیا اور وہاں لنکنز اِن سے قانون کی تعلیم حاصل کی، اور 1896 میں بطور بیرسٹر اپنی تربیت مکمل کی۔ انگلینڈ سے واپسی پر محمد علی جناح

Read more

بینظیر بھٹو بنام بلاول: سندھ میں خیر کی توقع نہیں

میرے پیارے بیٹے بلاول، امید ہے آپ خیریت میں ہوں گے۔ لیکن میں اور سندھ اس وقت نہ ہی کسی خیر کی توقع میں ہیں نہ ہی کسی عافیت کی امید۔ بیٹے میں یہ خط آپ کو نہ صرف رنج و الم کی کربناک کیفیت کے مابین لکھ رہی ہیں، بلکہ میرا یہ خط میرے ان سسکیوں اور اشکوں کا پروانہ ہے، جو میں نہ کسی کو کہہ سکی اور نہ کوئی سن سکا۔ یہ خط اس جماعت کے جنازے

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور پی آئی اے: معاملے کی تفصیل

30 ستمبر 2024 کی صبح ڈاکٹر ذاکر نائیک قطر ایئرویز کی پرواز QR۔ 614 سے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے استقبال کے انتظامات ایک قومی مہمان کے طور پر کیے گئے تھے۔ جبکہ ایک پاکستانی کاروباری شخصیت نے ان کی ٹکٹ خریدی تھی۔ تاہم، ان کی ٹیم کے چھ افراد پی آئی اے کی پرواز PK 895 کے ذریعے کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچے۔ یہ چھ افراد ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ سامان کے ساتھ سفر کر رہے تھے،

Read more

روماسہ جامی: ریاستی جبر کا نشانہ بننے والی ایک باوقار شہری

تصویر میں جو ظلم اور بربریت کا نشانہ بن رہی ہے، یہ کوئی اور نہیں بلکہ روماسہ جامی ہے۔ ایک پڑھی لکھی، نجیب الاصل اور شائستہ خاتون، جن کا وقار اور متانت ہر اس شخص کے دل میں احترام پیدا کرتا ہے جو ان سے ملتا ہے۔ ہم نے کچھ وقت ایک ہی ادارے میں اکٹھے خدمات سرانجام دیں، جہاں ان کی نرم گفتاری، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی وقار کا خیال رکھنے والی طبیعت نے ان کے ارد گرد

Read more

کراچی میں ’سندھ رواداری مارچ‘ پر پولیس تشدد

اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ’سندھ رواداری مارچ‘ کے نام سے صوبے میں مذہبی انتہا پسندی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا لیکن پولیس نے اس احتجاج میں شامل سول سوسائٹی کے لوگوں، فنکاروں، خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے نام پر پولیس نے مظاہرین کو افسوسناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر موجود پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر اسد اقبال بٹ کو گرفتار کرنے

Read more

غیر ملکی سرمایہ کاری یا فسانہ

ملک میں قائم مخلوط حکومت کے لیے 9 اکتوبر 2024 ایک اہم دن تھا جب سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری جناب خالد بن عبدالعزیز الفلح کی زیر قیادت 158 سعودی سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچا۔ حکومت وقت اس دورے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ معاہدوں کی تشہیر کے لیے ایک منظم مہم کا آغاز کئی دنوں پہلے کر چکی تھی جہاں وہ اس دورے کو سعودی عرب کی جانب سے اپنی خود ساختہ کامیاب اقتصادی اور

Read more

کیا میں غلط سوچ رہی ہوں؟

21 ستمبر کی دوپہر میں گاڑی کی پچھلی نشست پر آدھی لیٹی، آدھی بیٹھی کیفیت میں اس دن کا اخبار اُلٹ پلٹُ رہی تھی کہ ایک خبر پے نظر پڑتے ہی میں یک دم سیدھی ہو گئی۔ خبر کو نیچے سے اوپر تک لفظ با لفظ پڑھا۔ جتنی دیر خبر پڑھتی رہی دماغ میں بیتے وقت کی ریل گاڑی چھکا چھک چلتی رہی۔ خبر ختم ہوئی تو میں نے سوچا اس خبر کا اصل کردار منصور راہی تو بہت ہی

Read more

کیا مروجہ سیاسی نظریات کو چیلنج کیا جاسکتا ہے؟

برصغیر کے ممتاز شاعر اسرار الحق مجاز نے کہا تھا۔ کلیجہ پھنک رہا ہے اور زباں کہنے سے عاری ہے بتاؤں کیا تمھیں کیا چیز یہ سرمایہ داری ہے ریاست سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، سماجی بگاڑ بڑھتا جا رہا ہے، ایسا ہے کہ ملک میں کوئی بھی چیز اپنے ٹھکانے پر نہیں ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا روتے روتے آنکھیں پتھریلی ہو چکی ہیں۔ تعلیم تجارت بن گئی ہے تو صحت عامہ اور علاج

Read more

دکی دہشت گردی: چند بیانات کے بعد حالات ’معمول‘ پر ہیں

بلوچستان میں دکی کے مقام پر ایک کان میں کام کرنے والے کارکنوں پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بیس افراد کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں راکٹ لانچر اور گرینیڈ بھی استعمال کیے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ بعد میں لیویز اور پولیس نے آ کر لاشیں تلاش کیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ اس حملہ کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم شہباز

Read more

جنٹل مین

آخر کون ہوتا ہے یہ جنٹل مین؟ کیا وہ سوٹِڈ بوٹِڈ سی ایس ایس افسر جو کہنے کو تو عوام کا خادم یعنی پبلک سرونٹ ہوتا ہے، مگر در حقیقت گردن میں سریا فٹ کیے ہوئے عوام پر حاکم بنا ہوتا ہے اور اپنے لامحدود اختیارات کو عوام کے حقوق غصب کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے؟ یا جنٹل مین وہ وردی والا پولیس کا افسرِ اعلیٰ ہوتا ہے جو یوں تو قانون کی پاسداری اور قانون کے نفاذ اور

Read more

ایس سی او کانفرنس اسلام آباد

یہ چوبیس ستمبر کا ذکر ہے کہ اسلام آباد میں صوفی تعلیمات کی پرچارک تنظیم سچ کے زیر اہتمام کانفرنس میں کچھ سفرائے کرام مدعو تھے۔ اسی روز کچھ دیگر سفارت کاروں سے بھی ملاقاتیں رہی تھی۔ ایس سی او کانفرنس کے انعقاد سے قبل کے امور میں انڈین وزیر خارجہ کی آمد کے امکانات زیر بحث تھے کہ ایک سفارت کار نے دعوی کیا کہ جے شنکر ایس سی او میں شرکت کی غرض سے نہیں آ رہے۔ میں

Read more

پشتون جرگے پر بھی پابندی کی کوشش

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے اور اس کے متعدد لیڈروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے بعد حکومت نے پی ٹی ایم کے تحت خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں پشتون جرگے کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ جرگہ جمعہ 11 اکتوبر سے خیبر کے بڑے میدان میں منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جرگے کی جگہ پر پولیس کے اقدامات اور تشدد کی مختلف کارروائیوں میں چند لوگ جاں بحق بھی

Read more

سیاسی پیر

غلام محمد تگڑے بیوروکریٹ تھے، بعد ازاں بیوروکریسی سے اچھل کر گورنر جنرل کی کرسی پر بیٹھ گئے، گورنر جنرل غلام محمد خاصے پیر پرست تھے۔ ان کے پیر وارث علی شاہ دیول شریف کے پیر تھے جو لکھنؤ انڈیا کے کہیں قریب ہے۔ شہاب نامہ میں قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں۔ گورنر جنرل کو اپنے پیر سے خاصی عقیدت تھی ان کی تصویر اپنے بیڈروم کے اس حصے میں لگائے رکھتے جہاں سے آسانی سے ان پر نظر پڑ

Read more

دوستی کی راہ میں تحفظ اب بڑا مسئلہ ہے

7 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے نے ایک بار پھر پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ایک بار پھر عالمی میڈیا اور پاکستان دشمن عناصر کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ چین پاکستان دوستی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نمایاں منصوبے سی پیک کے مستقبل پر سوالات اٹھا سکیں۔ کراچی ائرپورٹ کے قریب ہونے والی اس دہشت گردی میں دو چینی اور ایک پاکستانی کے جاں

Read more

پی ٹی وی ادا کار مظہر علی کا سانحہ ارتحال

پی ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ناظم آباد کی ایک مسجد میں ادا کی گئی۔ مظہر علی امریکی شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے۔ ان کے دیگر اہل خانہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں اسی عارضے کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی دو بیٹیاں

Read more

مائی بختاور: بلوچ انقلابی خاتون

مائی بختاور کو برصغیر کی تقسیم سے عین قبل نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک المناک واقعہ پیش آنے سے پہلے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ جب برطانوی استعماری حکومت ہندوستان پر قابض ہوئی تو اس نے ان با اثر قبائلی سرداروں کو زرعی زمینیں اور بڑی بڑی جاگیریں عطا کیں جو جنگ آزادی میں یا اس پہلے ان کے بڑے وفادار رہے تھے۔ برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی یہ خصوصیت رہی تھی کہ اس نے ہندوستان میں مستقل اور نجی زمین

Read more

قیامت کب کی آ کر گزر گئی

صبح 6 بجے اٹھ کر خوشی خوشی سکول کے لئے تیار ہوئی، وین نے ہارن بجایا تو بھاگ کر وین میں بیٹھ کر سکول کی طرف روانہ ہو گئی۔ سب دوستوں سے ہنسی خوشی باتیں کرتے کرتے سکول کب آ گیا پتہ ہی نہیں چلا۔ صبح کے50 :8 بجے تھے، ابھی دن کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اچانک سکول کی عمارت ہلنے لگی ایسا لگ رہا تھا جیسے زمین گول گول گھوم رہی ہے، دروازے کھڑکیاں زور زور سے

Read more

ڈی چوک میں لال گلاب کا تختہ

لکھنے والے بھی عجیب مخلوق ہوتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں کئی دنیاؤں میں بسیرا کرنے والے نہ چاہتے ہوئے بھی گلی کوچوں میں بسنے والی سادھارن مخلوق سے الگ کسی کھپریل کے نیچے جا بیٹھتے ہیں۔ کوئی ٹکسالی گیٹ کے حجرے میں جا بیٹھتا ہے تو کوئی دریا کے کنارے کسی بے آباد عبادت گاہ کے خاموش کونے میں چند بوسیدہ کتابوں اور اپنے ہی لکھے پرانے کاغذوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ یہ لوگ کسی کو فائدہ پہنچاتے

Read more

پلوشہ… تیرا سوال تلوار ہے

ذاکر نائیک جب سے پاکستان پدھارے ہیں متنازع خبروں کے حوالے سے کافی زیرِ بحث آ رہے ہیں۔ حال ہی میں پلوشہ سے ان کی بحث سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔ اس پہ بہت سے لوگوں نے بات کی۔ اچھی باتیں کی۔ لیکن میرے لیے جو خوش کن بات تھی کہ پدر سری معاشرہ اپنی تمام تر خباثتوں کے باوجود پاکستانی عورت سے پشتون عورت سے سوچنے کا حق نہیں چھین سکا۔ یقین جانیے دل کو اطمینان ہوا۔ اس

Read more

ایوب خان نے اسکندر مرزا کی چھٹی کیسے کروائی ؟

 مارشل لا حکومت کے تحت کام کرتے ہوئے کوئی تیرہ روز گزر گئے۔ چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ایوب خان لاہور اور ڈھاکہ میں بہت بڑے عام جلسوں سے خطاب کر کے کراچی واپس آئے تھے۔ شام کو اعلان ہوا کہ اسکندر مرزا، جنہوں نے 56 کے آئین کے کچھ حصوں کو بحال کر دیا ہے، ایک نئی کابینہ تشکیل دے رہے ہیں جس کے وزیراعظم جنرل محمد ایوب خان ہوں گے، میں نے دفتر میں ایسوشی ایٹڈ پریس

Read more

پاکستان میں جمہوریت پر پہلا شب خون

تئیس اکتوبر سن انیس سو چون کا وہ پر آشوب دن مجھے ابھی تک یاد ہے جب اُس زمانہ کے نئے وزیر اعظم محمد علی بوگرا امریکا کا دورہ اچانک ادھورا چھوڑ کر لندن کے راستہ کراچی واپس آئے تو ہوائی اڈہ سے انہیں پولیس کے سخت پہرے میں عملی طور پر ایک قیدی کی طرح سیدھے گورنر جنرل ہاؤس لےجایا گیا، جہاں گورنر جنرل ملک غلام محمد، فوج کے کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان اور اُس زمانہ کے مشرقی

Read more

حسن نصراللہ کی شہادت۔ نتیجہ خیز جنگ کا آغاز

سید حسن نصراللہ کی شہادت ایک جذبے، ایک طوفان اور ایک فکر کا نام ہے، وہ امام خمینی کی فکر کے امین تھے۔ فکر امام خمینی نے دنیا کے اندر مزاحمت اور وحدت کا درس دیا۔ حسن نصراللہ نے انقلاب کی لہروں کو اور اپنی شہادت سے رنگ دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں، مزاحمت کا ہیرو سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ ہے، سید حسن نصراللہ پوری دنیا میں ظالموں کے خلاف للکار بن گئے ہیں جو مظلوم کی

Read more

اکیلی عورت کو ”پبلک پراپرٹی“ سمجھنا عین اسلامی ہے؟

چند روز قبل میرے آفس کے ایک دوست نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اسکالر کو سرکاری طور مدعو کرنے کے معاملے پر تنقید کرنا شروع کی کہ گلی محلوں کی ہلڑ بازیوں سے کنورٹ ہو کر دانشور ٹائپ پوڈ کاسٹر بننے والے ایک یوٹیوبر کے انٹرویو کے بعد حکومت نے جس شخص کو مدعو کیا ہے اس پر نفرت پھیلانے کے الزامات ہیں اور وہ اپنے ہی ملک سے فرار ہے اسے یہاں کیوں بلایا جا رہا ہے؟

Read more

سات اکتوبر: پاکستان میں پہلی فوجی آمریت مسلط کی گئی

پاکستان میں جنرل اسکندر مرزا اور جنرل محمد ایوب خان کے مشترکہ فوجی انقلاب کے بعد ملک کی سیاست میں زبردست ہنگامہ تھا۔ چند مہینے پہلے عراق میں بھی فوجی انقلاب برپا ہوگیا تھا جس کے دوران شاہ فیصل اور وزیراعظم نوری السعید اور ان کے دوسرے ساتھی مارے جا چکے تھے۔ عراق کا یہ انقلاب امریکہ اور برطانیہ کی سیاسی پشت پناہی کے خلاف انتہائی تشدد کے عالم میں ہوا تھا مگر پاکستان میں بہرحال فوجی انقلاب کی نوعیت

Read more

سر سلیم اور سر خالد سعید، باقی سب خیریت

ملتان میں میرا پہلا سکول گھر سے دو گلیاں چھوڑ کر تھا۔ نام تھا لٹل سکالرز سکول۔ گھر کی شفٹنگ کے دوران ایک مرتبہ پرانے ڈبے کھولے تو نرسری پریپ کے رزلٹ کارڈ نکلے۔ بچوں کی تعداد لکھی تھی 35۔ نیچے اپنی پوزیشن کے ڈبے میں دیکھا تو الحمدللہ وہاں بھی 35 ویں ہی لکھا پایا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ شکر ہے میں بچپن سے ہی مستقل مزاج تھا۔ اس کے بعد بس پانچویں کلاس اور پھر فضائی میزبانی کا

Read more

پارٹ۔1 :کیلاش وادی کا حُسن اور کُچھ حسین یادیں

رات کے تقریباً دس بج رہے تھے اور مُجھے میرے ایک جرمن دوست کی کال آئی کہ ہم نے کل کیلاش جانا ہے کیلاشیوں کا چلم جوشی تہوار دیکھنے تو تم ساری بکنگ اور انتظامات کرو، ”ویڑے آئی جنج تے وینو کُڑی دے کن“ کے مصداق وطنِ عزیز کے لوگوں کا یہ رویہ کہ آخری وقت پہ ساری منصوبہ بندی تو اکثر دوستوں سے سُننے اور دیکھنے کو ملتی ہے لیکن ایک جرمن گورا یہ بات کہہ رہا ہے پھر

Read more

کمیونٹی سروس بطور قانونی سزا

کم خواتین کا نام اتنا نشیلا ہوتا ہے کہ اپنے نام ہی میں مے کدہ آباد کردے، اور بقول سیدنا ذہین شاہ تاجی کے مئے بن کر مے خانہ بن کر ہستی کا افسانہ بن جا RefaEli-Bar اسرائیل کی دگج اور دنیا میں نام چین ماڈل مانی جاتی تھیں۔ ریمپ پر چلتی تھیں تو گردشیں بدن کا طواف کرتی تھیں اور زمانے ٹھہر کے دیکھتے تھے۔ چند سال قبل علم ہوا کہ باقاعدگی سے آئی پی پی ز والوں کی

Read more

توہین، الزام اور قتل: شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے

سندھ کے شہر عمر کوٹ میں توہین مذہب کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ شاہنواز کے رشتے داروں کے مطابق وہ ڈپریشن اور ہائپر ٹینشن کے مریض تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں جاری تھا۔ اس اندوہناک واقعے پر شدید رد عمل سے حکومت کو مجبوراً ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کو معطل کرنا پڑا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد سوشل

Read more

سلگتا ساحل: گوادر

بلوچستان میں بطور سیکرٹری زراعت میری تقرری مئی 2005 ء میں ہوئی۔ زراعت کے شعبہ میں ملکی سطح سے شروع کیے گئے کئی منصوبوں میں صوبہ بلوچستان بہت پیچھے تھا۔ سب سے اہم اصلاح آبپاشی کا پروگرام تھا۔ فنڈ موجود تھے لیکن زمین پر کام کی رفتار سست تھی۔ اس رفتار کو باقی صوبوں کے مساوی لانے کا مشن سونپا گیا تھا۔ بہت محنت درکار تھی۔ مقام شکر ہے کہ دن رات کی محنت سے ہم پانچ چھ ماہ میں

Read more

دیشت گردی کا تسلسل اور حکمت عملی کا فقدان

کیا ہمارے ہیلی کاپٹر صرف دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ مارے جانے والوں کی لاشیں ڈھونے کے لیے ہی رہ گئے ہیں۔ کیا بلوچستان کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے قائم کردہ فراری کیمپوں کا سراغ لگا کر ان کو گھیر کر تباہ کرنے کے کام نہیں آ سکتے؟ بلوچستان کے سنگلاخ اور بے آب و گیاہ پہاڑ کون سے کوہ ہمالیہ ہیں جہاں ان دہشت گردوں کے قائم کئیے اڈوں کو ڈھونڈا اور تباہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

آن لائن ارننگ کورسز، سکل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹس کا کالا دھندا

میرے محدود علم کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر کے آئی ٹی سیکٹر میں آن لائن ارننگ سکلز سیکھنے کی دوڑ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کم و بیش تیس لاکھ ہر دو صنف کے نوجوان اس سیکٹر سے سالانہ چار سے پانچ ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان لا رہے ہیں۔ جہاں یہ زرمبادلہ ملکی کمزور معیشت کو سہارا دے رہا ہے وہیں لاکھوں بے روزگاروں کو

Read more

دھوبی کا بجلی کا میٹر اور کرائے پر کپڑے چلانے کا کاروبار

ایک زمانہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کے کپڑے پہن لیا کرتے تھے۔ ہم سب کزن جسامت میں یکساں ہوا کرتے تھے۔ جب میں اپنی خالہ یا چچا کے گھر چھٹیاں گزارنے جاتا تو صرف ایک آدھا جوڑا ہی ساتھ لے جاتا ورنہ وہاں جا کر کسی بھی تقریب میں ضرورت پڑنے پر ہم کزن آپس میں ایک دوسرے کے کپڑے پہننا کوئی برائی نہ سمجھتے تھے۔ یونہی جوتے اور چپل ایک دوسرے کے پہن لیتے تھے۔ یہی نہیں اس

Read more

پچاس کی دہائی کا پاک ٹی ہاؤس

سید راشد اشرف بے پناہ آدمی تھے۔ اردو ادب کے قبیلے میں کون ہے جو سید راشد اشرف کو نہیں جانتا۔ اور جو نہیں جانتا، اس کے جانے یا نہ جاننے سے کیا فرق پڑتا ہے کہ جون 1932 میں پیدا ہونے والے سید راشد اشرف تو مارچ 2023 سے وجود اور عدم سے ماورا اس پینگ کے ہلارے میں ہیں جہاں شفق رنگ بدلیوں میں اڑان بھرتے پرندے ان کی ہر آن بلائیں لیتے ہیں۔ ***       

Read more

بگٹی بچہ

شام کو علی، عدنان کے جوتے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا جو عدنان کے ابو کراچی سے لے کر آئے تھے۔ عدنان کے ابو کراچی سے سال میں دو دفعہ واپس گھر آتے ہیں۔ اپنے والد کی گیس کمپنی کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں اپنے والد کی جگہ گیس کمپنی میں ملازم نہیں رکھا گیا، جو گیس کمپنی کے قیام کے وقت معاہدے میں شامل تھا۔ مزید یہ کہ علاقے بھر میں خوف و ہراس کے

Read more