ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام منیجر سلیم بزمی صاحب سے ایک بات چیت (چوتھی اور آخری قسط )

    اختر حسین اکھیاں کا پہلا فلمی گیت ” سلیم صاحب! مجھے موسیقار سجاد طافو نے بتایا کہ اختر حسین اکھیاں صاحب نے فلم ’پاٹے خان‘ ( 1955 ) میں محض 18 سال کی عمر میں میڈم نورجہاں کو گوایا تھا۔ کیا کبھی انہوں نے اس بارے میں آپ کو بتایا؟“ ” جی ہاں! یہ بالکل صحیح بات ہے اکھیاں صاحب نے خود مجھے بتایا کہ میری اٹھارہ اُنیس سال کی عمر تھی جب مجھے پہلی فلم ’پاٹے خان‘

Read more

سوشل میڈیا کے ”پائیڈ پائیپر

مجھے یقین ہے کہ آٹھ سو سال سے بھی پرانے بچوں کے لیے لکھی جرمنی کی ایک لوک کہانی the Pied Piper of Hamelin (دی پائیڈ پائپر آف ہملین) کے مشہور کردار پائیڈ پائپر سے بہت سے لوگ واقف ہوں گے۔ کہانی کچھ اس طرح ہے کہ جرمنی کے ایک قصبہ ہملین میں 1284 ءمیں چوہوں کی یلغار سے بچنے کے لیے وہاں کے میئر نے ایم پائیڈ (رنگ برنگ لباس میں ملبوس) پائپر کو اجرت پہ چوہوں سے نجات

Read more

دریائے سوات کا حادثہ؛ ایک مہنگا سودا

برسوں سے تعمیر کی راہ تکتی ہوئی گاؤں کی ٹوٹی پھوٹی سڑک جب ایک دم چمچماتی کارپٹ روڈ میں ڈھل گئی تو میرے ذہن میں وہ تمام حادثات اور لاشیں گھوم گئیں جو مین روڈ کے کارپٹ بننے پر ہوئے تھے۔ ہر دوسرے چوتھے روز کسی نہ کسی گاؤں میں حادثات اور اموات کا ذکر چھڑ جاتا۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا اموات کم ہوتی گئیں۔ وجوہات یہی تھیں کہ لوگ سن سن کر اور دیکھ کر محتاط ہو گئے

Read more

سوات المیہ: مرے کو مارے شاہ مدار

سوات وادی میں حالیہ المیہ، جہاں 18 سیاح دریائے سوات کے بے رحم دھاروں کی نذر ہو گئے، زندگی کی بے ثباتی اور نظام کی ناکامیوں کے سنگین نتائج کی دل دہلا دینے والی مثال ہے۔ یہ واقعہ، جو جون 2025 میں مینگورہ بائی پاس کے قریب پیش آیا، نے غم، غصہ، اور حکام کی ذمہ داریوں اور متاثرین پر الزام تراشی کے پریشان کن رجحان پر تنقیدی جائزے کو جنم دیا ہے۔ جانوں کا نقصان، جس میں پنجاب سے

Read more

پاکستان قوم کی غلط فہمیاں

ایک غلط فہمی دور کر لیں وہ یہ کہ پروٹوکول کی بیماری صرف حکمرانوں اور افسر شاہی میں ہے۔ یہ بیماری ہر پاکستانی کو لاحق ہے۔ اس کا علمی مظاہرہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں۔ بینکوں میں لائن بنانے کی بجائے ہم کوئی ”ریفرنس“ ڈھونڈتے ہیں کہ ہماری باری جلد آ جائے۔ ہسپتالوں میں او پی ڈی میں پرچی بنانے کی لائن بنانا بھی ہمیں اچھا نہیں لگتا، وہاں ”پروٹوکول“ لینے کے لئے ہسپتال کے عملہ کو پیسے دے کر جلدی

Read more

دیس پردیس

وہ اور میں پہلی جماعت سے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم رہے۔ میں انگلینڈ سے اپنی مونٹیسوری مکمل کر کے اس شہر آئی جبکہ وہ شروع سے یہاں کا باسی تھا۔ ہم دونوں میں سنجیدگی، حقیقت پسندی اور جستجو کا عنصر مشترک تھا۔ اسی بنا پر نصابی کتب کے علاوہ دوسری کتابیں بھی ہمارے زیر مطالعہ رہتی تھی سو ہماری آپس میں خوب نبھتی تھی۔ وہ اپنی دو بہنوں کا اکلوتا بڑا بھائی اور میں دو بڑی بہنوں کی

Read more

زندگی گزارنا اتنا خطرناک کیوں ہو گیا ہے؟ مکمل کالم

ایک شخص کو لندن میں نوکری ملی، وہ ہنسی خوشی اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ احمد آباد میں جہاز سے سوار ہوا کہ اب اگلی زندگی لندن میں گزرے گی، سارے دلِدَّر دور ہو جائیں گے مگر جہاز اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں کچھ طلبا کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ اچانک ہاسٹل کی چھت پر جہاز آن گرا اور وہ بیچارے وہیں عمارت کے ملبے تلے دفن ہو گئے۔ ایک

Read more

اوزار سے الگورتھم تک تہذیب کا سفر

ابتدائی ارتقائی عمل میں، اوزار بنانے کی صلاحیت ہی وہ نمایاں خاصیت تھی جس نے انسان کو بود و باش میں کرہ ارض پر بسنے والے دیگر انواع سے ممتاز کر دیا تھا۔ اوزار سازی میں ہتھیار پہلا اہم قدم تھا۔ جب انسان نے درخت کی شاخوں سے لاٹھی بنائی، پتھر تراش کر نوکیلے اوزار بنائے، اور جسمانی ساخت میں خود سے زیادہ طاقتور جانوروں پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ کھلے آسمان تلے یا غاروں میں رہنے والے

Read more

خاموش سسکیاں اور بوجھل دیواریں

پاکستانی معاشرہ بظاہر روایات، عزت، غیرت اور محبت کا امین کہلاتا ہے، لیکن اسی معاشرے کے اندر لاکھوں عورتیں روزانہ ایسے نفسیاتی، جسمانی اور جنسی تشدد سے گزرتی ہیں، جس کا ذکر کرنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ تشدد صرف جسم پر نہیں، بلکہ ذہن، وقار اور شناخت پر بھی کیا جاتا ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کا یہ معاملہ اب فرد یا خاندان کی سطح سے نکل کر ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے، جسے

Read more

ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام منیجر سلیم بزمی صاحب سے ایک بات چیت (3)

  ” شعبہ موسیقی کی طرح ڈرامہ کے شعبے میں بھی کوئی اسٹاف آرٹسٹ نہیں، اناؤنسر جز وقتی آتے ہیں، ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کے سامنے ایک ہی مقصد ہے کہ پیسے بچائیں“ سلیم بزمی صاحب نے کہا۔ ” اب ایسا کیا کیا جائے کہ ریڈیو پاکستان پھر سے پورے زور و شور سے پروگرام کرے؟“ ۔ میں نے سوال کیا۔ ” میرا میدان موسیقی ہے تو ہمارے نئے ڈی جی جب ریڈیو پاکستان لاہور کے دورے پر آئے تو

Read more

کیا پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر، جس میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں ہیں، ایک بار پھر اس پرانے مگر اہم سوال کو زندہ کر گیا ہے : کیا پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام کرنا چاہیے جب دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و ثقافتی فضا اتنی کشیدہ ہے؟ یہ ٹریلر پاکستان اور پنجابی بولنے والے عالمی

Read more

جام صاحب کا ناکستان: ایک ادبی حماقت نامہ

جام صاحب کی ایک کوالٹی ہے، وہ یہ کہ آپ کی ناک ایسی نایاب چیز ہے جو شاید نیشنل جیوگرافک والوں کی ڈاکیومنٹری کی فہرست میں بھی آپ کو نہ ملے۔ آپ ارد گرد کی خوشبو ایسے سونگھ لیتے ہیں جیسے پاکستانی الیکشن سے پہلے نتائج۔ اگر کوئی چیز کہیں سو کلومیٹر دور بھی کیوں نہ ہو رہی ہو، تو جام صاحب کی ناک کو فوراً وائی فائی کے سگنلز موصول ہو جاتے ہیں۔ اگر مختلف موبائل نیٹ ورکس والے

Read more

کالم پاکستانی، ہندوستانی شہریوں کے نام

نفرت سے کیا ملا ہے؟ نفرت سے کیا ملے گا؟ کیا تم نہیں جانتے، مسائل صرف بات چیت سے حل ہوتے ہیں؟ جنگوں سے صرف نقصان ہوتا ہے، جانی بھی اور مالی بھی۔ کبھی اُس کا زیادہ، کبھی اُس کا زیادہ۔ تم دونوں مل کر تماشا بنے ہوئے ہو اور دنیا تمہارا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اس خطے میں امن ہو گا تو ہی دونوں طرف ترقی ہو گی۔ کوئی بھی اکیلا بڑی ترقی نہیں کر سکے گا۔ آج تم

Read more

اسرائیل امریکہ جارحیت ؛ کیسے کیسے پیکروں کی شان زیبائی گئی

آج کی سائبر اور سپر سانک جنگوں کے حالات جس طرح تیز رفتاری سے بدلتے ہیں ’اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدلتے مزاج کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرنا آسان نہیں۔ دایاں دکھا کے بایاں مارنا‘ ٹرمپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ جنگ بندی سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دعوؤں کی نفی اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہر ملک کی خود مختاری کے تحفظ کی یقین دہانیوں کو اپنے پاؤں تلے روندتے ہوئے ایران کی

Read more

ماڈرن جنگیں اب کیسے لڑی جاتی ہیں

سوشل میڈیا کے اس دور میں ماڈرن جنگیں جیسے لڑی جاتی ہیں اور اپنی فتح کے ڈنکے کیسے اب بجائے جاتے ہیں، ذرا اس پہلو کو آج ہم دیکھتے ہیں۔ اب ماڈرن جنگوں کی تعریف یوں ہو گئی ہے۔ ایک حملہ کرنے والا ملک دوسرے ملک جس پر حملہ کر رہا ہے، اس کو باقاعدہ مطلع کرتا ہے کہ تم پر ہم حملہ کرنے جا رہے ہیں، یہ حملہ صرف ان ان مخصوص جگہوں پر ہو گا، اس کے علاوہ

Read more

کیا ہمارا تعلیمی نظام بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا قاتل ہے؟

پاکستان کا نظامِ تعلیم طویل عرصے سے اصلاحات کا منتظر ہے، لیکن اس کی سب سے بڑی خامی جو مسلسل نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے، وہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دبانے کا رویہ ہے۔ ہمارا تعلیمی ڈھانچہ ایک ایسی فیکٹری میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں ہر سال ہزاروں لاکھوں طلبہ صرف رٹنے، نمبر لینے اور امتحان پاس کرنے کی تربیت کے ساتھ باہر آتے ہیں۔ سیکھنے کی اصل روح، یعنی سوال کرنے کی جرات، نئی راہیں تلاش

Read more

کشمیر بنا درد کی تصویر

گزشتہ دنوں مجھے ”یومِ یکجہتی کشمیر“ پر خصوصی تحریر کا پیغام موصول ہوا۔ خیر جواب تو دیا۔ اور میں سوچ میں پڑ گئی کہ کیا لکھوں؟ یوِمِ یکجہتی کشمیر آ گیا ہے ہر سال کی طرح ایک عام تعطیل اور محض رسمی نعروں تقریروں سے پھر رخصت کر دیا جائے گا ہمیشہ کی طرح۔ ہماری عمر کے نوجوان بلکہ ہمارے ماں باپ بھی آزادی کے بعد کی نسل ہیں اور کشمیر کی خونی و سیاہ تاریخ اس سے بھی قدیم

Read more

تاریخ کا سیاہ باب اور ایک پاکیزہ کردار

تاریخ کبھی کبھی ایسے موڑ پر آ کھڑی ہوتی ہے جہاں قومیں آزمائش کے کٹھن مرحلوں سے گزرتی ہیں۔ کچھ کردار بکتے، جھکتے اور مصلحتوں کی چادر اوڑھ لیتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ بولنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کی حالیہ تاریخ کا ایک ایسا ہی سیاہ باب، اور اس میں ایک بے داغ، پاکیزہ کردار، سید منور حسنؒ۔ ایک الگ پہچان بن کر ابھرتا ہے۔ امریکی جنگ،

Read more

میاں شمس الحق، مالاکنڈ کا ابھرتا ہوا لکھاری

میں مئی 2024 ء میں پاکستان سے واپس برطانیہ آ رہا تھا۔ دبئی میں میرا دو ڈھائی گھنٹے کا سٹے تھا۔ وہاں پہ میں ائرپورٹ میں موجود میکڈونلڈ میں امریکانا کافی سے چسکے لے رہا تھا کہ وٹس اپ پر ایک پیغام ملا ”کہ میں آپ کے گھر کے باہر کھڑا ہوں اور آپ کو اپنی لکھی ہوئی کتاب دینا چاہتا ہوں۔“ اس نے جب دوسرے پیغام میں اپنا تعارف کیا تو یہ جان کر مجھے بے حد خوشی ہوئی

Read more

کیا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی نوبیل امن انعام کے مستحق ہیں؟

دنیا اس وقت ایک پیچیدہ سوال کے گرد گردش کر رہی ہے : وہ سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے حقیقی حقدار ہو سکتے ہیں؟ جہاں ایک طرف پاکستان نے ان کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کر کے سفارتی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی، وہیں اندرون ملک اور عالمی سطح پر سخت ردعمل نے اس دعوے کو نہایت متنازعہ بنا دیا ہے۔ یہ سوال اب محض ایک سیاسی قیاس آرائی

Read more

پاکستان کے نوجوانوں میں مایوسی کا بڑھتا ہوا رجحان اور وجوہات

پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو کسی بھی قوم کے لیے ایک انمول اثاثہ ہوتے ہیں۔ مگر المیہ یہ ہے کہ آج کا نوجوان اضطراب، بے چینی، اور مایوسی جیسے جذبات کی گرفت میں ہے۔ وہ خواب جو کبھی روشن مستقبل کی نوید دیتے تھے، اب ماند پڑتے جا رہے ہیں۔

Read more

بھوکا اور پراٹھے

جی ہاں ہم بالکل بھی عالمی صورت حال سے لا تعلق نہیں رہ سکتے کیونکہ ایک تو دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اور دوسرا دنیا بھر میں کوئی بھی مسئلہ بالآخر مالی مسئلے کی شکل اختیار کر جاتا ہے اور اس کا اثر لا محالہ عالمی سطح پر پڑتا ہی ہے۔ ہم جو اسی گلوبل ویلج کے باسی ہیں اس وجہ سے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے، تاہم ایسا اثر بالواسطہ ہوتا رہتا ہے۔ دنیا

Read more

سندھ میں ہندو لڑکیوں کے اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور شادی: ایک انسانی المیہ!

سندھ کو ہمیشہ صوفیوں اور رواداری کی سرزمین سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اقلیتی برادری، خاص طور پر ہندو لڑکیوں کے ساتھ جبری اغوا، مذہب کی تبدیلی اور زبردستی شادیوں کی بڑھتی ہوئی اطلاعات ایک گہرے انسانی بحران کی نشان دہی کرتی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقلیتوں کے تحفظ پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ اس سلسلے مین 2014 سے 2024 کے درمیان سندھ میں درجنوں ایسے کیسز رپورٹ

Read more

صدر ٹرمپ: جو دل میں وہ زباں پہ

صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شاندار کامیابی کے بعد امریکہ میں غیر معمولی تبدیلیوں کا رونما ہونا یقینی تھا۔ لیکن کسی کے گمان میں نہیں تھا کہ اقتدار میں آتے ہی وہ اس قدر تیزی سے دنیا کے سیاسی منظر نامے پر چھا جائیں گے۔ آج امریکا کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں پچھلی چند دہائیوں کے دوران شدت پیدا ہوئی ہے۔ یہ وہ دور تھا جب، چین امریکی منڈیوں پر قبضہ کر رہا تھا اور عالمی

Read more

نکاح نامے کے سادہ لفظوں میں چھپی پیچیدہ تقدیریں

نکاح صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ دو بالغ افراد کے درمیان ایک سنجیدہ، قانونی اور سماجی معاہدہ ہے جو ان کی زندگی کا ایک نیا باب کھولتا ہے۔ قرآن مجید نے نکاح کو ”میثاقاً غلیظاً“ یعنی نہایت مضبوط عہد قرار دیا ہے، لیکن ہمارے معاشرتی رویے اس کے برعکس ہیں۔ خصوصاً دیہی اور کم خواندہ طبقات میں نکاح نامے کو محض ایک رسمی دستاویز سمجھا جاتا ہے، جو شریعت سے بے تعلق اور صرف قانونی ضرورت کے طور پر

Read more

معقول اور مقبول قیادتوں کا فرق

ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ سیاسی و سماجی علوم کے ماہرین جو لامحالہ طور پر تاریخی شعور کے حامل بھی تھے، خبردار کرتے ہوئے ملتے کہ جہاں جنگیں بنی نوع انسان کو انگنت نقصانات سے دوچار کرتی ہیں وہاں ایسے انسانی گروہوں کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے کا کام بھی کرتی ہیں، جنہیں بعد میں ”قیادت“ کا نام دیا جاتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ دنیا کے تقریباً تمام پُرآشوب ادوار کی سب سے نمایاں پہچان

Read more

پاکستان میں پانی کا بحران: شفافیت اور مشترکہ طرزِ حکمرانی کا امتحان

پاکستان اس وقت ایک کثیر جہتی اور وسیع پانی کے بحران کا شکار ہے، جو بنیادی طور پر سیاسی فیصلہ سازی (سیاسی و غیر سیاسی حکومتوں کی طرف سے ) ، اس کے نتیجے میں تکنیکی مسائل، اور اب موسمیاتی تبدیلی، اداراتی ناکامی، اور وفاقی۔ صوبائی عدم اعتماد کی صورت میں قومی اہمیت کے مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ صورتحال صرف پانی کی تقسیم تک محدود نہیں رہی؛ یہ خوراک کی سلامتی، معاشی استحکام، اور وفاقی اتحاد

Read more

عظیم تر پاکستان کی خوشبو

بفضلِ خدا پاکستان ایک ہی جست میں زبردست علاقائی طاقت بن گیا ہے اور عالمی امور میں اُس کی رائے کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ مجھے 1982ء کے اوائل میں جناب صوفی برکت علی سے ہونے والی ملاقات یاد آ رہی ہے۔ وہ ایک معروف روحانی بزرگ تھے جو فیصل آباد میں اقامت پذیر تھے۔ وہ بالعموم اپنے ملاقاتیوں کو اُمید کی روشنی عطا کرتے تھے۔ اُن دنوں افغانستان پر سوویت یونین کی فوجیں قابض ہونا چاہتی تھیں

Read more

اردو ادب کا ارتقا، نئے زاویے

اردو ادب کے ارتقا پہ بات کریں اور اس میں اکیسویں صدی تک کے ادب کی بات کریں تو ہمیں اس کو قیام پاکستان کے وقت سے دیکھنا ہو گا کیونکہ تقسیم ہند ہوتے ہی جو سب سے پہلے ہوا، وہ یہ تھا کہ دونوں طرف کہانی و شاعری کے موضوعات بدل گئے۔ کچھ لاشعوری طور پہ ایسا ہوا تو شعوری طور پہ وہی تحریر پڑھی جا رہی تھی جو حالات ہو گئے تھے۔ دونوں طرف تاریخ کی بڑی ہجرت

Read more

نظریہ، اعتماد اور قیادت: علی امین خان گنڈاپور کے خلاف سازشیں کیوں؟

پاکستان تحریکِ انصاف کا بنیادی نظریہ ہمیشہ انصاف، خودداری اور عوامی فلاح پر مبنی رہا ہے۔ عمران خان نے جب سیاست میں قدم رکھا تو ان کے پاس نہ روایتی سیاسی ڈھانچہ تھا نہ خاندانی سیاست کا سہارا۔ لیکن ان کے پاس تھا ایک وژن نیا پاکستان ایک ایسا پاکستان جہاں ادارے مضبوط ہوں، کرپشن کا خاتمہ ہو اور عوام کو ان کا حق ملے۔ اسی نظریے کے سائے میں پی ٹی آئی نے کئی اہم رہنماؤں کو جنم دیا۔

Read more

خواب، محبت اور زندگی 40

باب ششم: بائیں بازو کی تحریک کا تنقیدی جائزہ شاید کچھ قارئین کے لئے یہ قسط بوریت کا باعث بنے لیکن اپنی آپ بیتی کو آگے بڑھانے سے پہلے میں یہاں اپنے تجربات کی روشنی میں آج کل کے نوجوانوں کے لئے بائیں بازو کی تحریک کا تنقیدی جائزہ لینا چاہوں گی۔ ویسے بھی میری ذاتی زندگی بائیں بازو کی تحریک سے عملی طور پر جڑی رہی ہے اور میں دونوں کو الگ کر کے نہیں دیکھ سکتی۔ سبق 1

Read more

ڈیجیٹل دنیا میں خواتین کہاں ہیں؟

کیا آپ نے کبھی اپنی فیس بک پروفائل کے پروفیشنل موڈ میں جا کر یہ اعداد و شمار دیکھے ہیں کہ آپ کی پوسٹیں کن لوگوں تک پہنچ رہی ہیں؟ میں کافی عرصے سے یہ مشاہدہ کر رہی ہوں کہ میری تحریریں بھلے خواتین کے مسائل سے متعلق ہوں ان پر مرد حضرات تو میٹھے پر مکھیوں کی طرح پہنچ رہے ہوتے ہیں لیکن خواتین خال خال ہی اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں۔ فیسبک کے مطابق بھی گزشتہ اٹھائیس

Read more

وے صورتیں الہٰی کس ملک بستیاں ہیں

میں نے انٹر کیا تو ابا نے کسی سے کہلوا کر ریلوے میں کلرک بھرتی کروا دیا۔ کہنے لگے بیٹا کام کرو اور تعلیم مکمل کرلو۔ ریلوے جنرل سٹور میں پوسٹنگ ہوئی جہاں میرے ساتھ 25 لڑکے اور بھرتی ہوئے تھے۔ اونچی اونچی دیواروں سے گھرے ہوئے جنرل سٹور کے اندر ایک دنیا آباد تھی جہاں سے پورے پاکستان میں ریلوے کے ہر دفتر میں استعمال ہونے والی اشیاء سپلائی کی جاتی تھیں۔ انگریزوں نے بڑی پلاننگ کے ساتھ اس

Read more

ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق: ایک غیر ضروری بوجھ

پاکستان کے تعلیمی نظام میں جہاں بہت سے چیلنجز پہلے ہی سے موجود ہیں، وہیں ایک ایسا مسئلہ بھی ہے جو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ وہ طلبہ کے لیے غیر معمولی زحمت کا باعث بنتا ہے۔ یہ مسئلہ تعلیمی اسناد کی دوبارہ تصدیق یا ویری فکیشن کا ہے۔ جب کوئی طالب علم میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی اے، ایم اے، ایم فل یا اس سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرتا ہے، تو متعلقہ تعلیمی ادارے یا بورڈ اس کے

Read more

احتیاط کے ساتھ

سنہ 2019 میں انڈیا کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا تھا کہ ”انڈیا اور امریکہ اتحادی ہیں لیکن یہ تعاون ایشو بیسڈ یعنی ضرورت کے تحت ہے“ ۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد اس وقت کے ”وزیر اعظم“ کو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں۔ اگر وہ اس وقت صرف ورلڈ کپ جیتنے جتنی معاملہ فہمی سے آگے بڑھ کر

Read more

اسرائیل ایران جنگ بندی۔ ٹرمپ کی قلابازیاں

12 روزہ اسرائیل ایران جنگ میں سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان ’مشرق وسطیٰ کے ممالک اور دنیا کے امن پسند ملکوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ امید ہے کہ یہ جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے کے دیگر اہم ممالک کی مداخلت اور ایران کی جوابی صلاحیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پائدار ثابت ہوگی۔ کیونکہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر اعتماد کا انتہائی فقدان پایا جاتا ہے لہذا معمولی سا واقعہ دوبارہ جنگ چھڑنے کا

Read more

سوال اور سیکھنے کا رشتہ

  ہمارے ایک بزرگ استاد کہا کرتے تھے، ”جس دن تم نے سوال کرنا چھوڑ دیا، سمجھو کہ تم نے سیکھنا چھوڑ دیا۔“ یہ جملہ میں نے ایک سنسان سی دوپہر میں سنا تھا، لیکن اس کی گونج آج تک دل و دماغ میں موجود ہے۔ سوال وہ دروازہ ہے جو ہمیں لاعلمی کے اندھیرے سے نکال کر آگہی کی روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ استادِ محترم کا یہ جملہ صرف ایک خیال نہیں بلکہ سیکھنے کا وہ بنیادی

Read more

خواب، محبت اور زندگی (39)

A Practical Marriage Pledge یونیورسٹی کی تعطیلات میں ممتاز اور میں ٹرین کے ذریعے سکھر اور شکارپور اپنے گھروں کو جایا کرتے تھے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد جب ہم چھٹیوں میں گھر جا رہے تھے تو ہمارا ایک کلاس فیلو بھی اسی کمپارٹمنٹ میں سفر کر رہا تھا۔ وہ سکھر اپنے دادا سے ملنے جا رہا تھا۔ سارا راستہ وہ ہمارے ایک لیفٹسٹ کامریڈ دوست کی سفارش کرتا رہا جو بقول اس کے سر تا پا میری محبت میں

Read more

اسرائیل و امریکہ کو ذلت آمیز شکست، مگر کیسے؟

حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بظاہر ایران کے قیمتی جوہری سائنسدان، ٹاپ ملٹری لیڈرشپ شہید اور جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اس کے ساتھ امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر بھی حملے کیے ہیں ان تمام تر نقصانات کے باوجود اس جنگ میں ایران کو کیسے کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے؟ اس کے لیے ہمیں اسرائیل کے علانیہ و پوشیدہ جنگی اہداف پر غور کرنا ہو گا۔ بظاہر اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کو بہانہ

Read more

جبری تبدیلی مذہب: سندھ کی بیٹیوں کو کس نے بے آواز کیا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ چند برسوں سے ہندو برادری کی کم عمر لڑکیوں کی جبری مذہب تبدیلی اور شادیاں ایک مسلسل اور تشویش ناک مسئلہ بن چکا ہے۔ کئی خاندانوں کے لیے یہ المیہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ان کی شناخت، سلامتی اور بقا سے جڑا ہوا سوال بن گیا ہے۔ پچھلی دہائی میں میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقلیتوں کے نمائندوں کی طرف سے سامنے آنے والے درجنوں کیسز میں ایک قدر مشترک رہی ہے

Read more

ایران نے کس کس طبقے کو طمانچہ رسید کیا

نام نہاد مہذب مغربی ممالک بالخصوص امریکی و نیٹو اتحاد کی کمک سے حالیہ صیہونی جارحیت سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ ہم انہیں بھرپور طمانچہ رسید کریں گے۔ انہوں نے عملاً تاریخی طمانچہ رسید کیا اور دنیا سے منوایا۔ جارح قوتوں کی تدبیریں اپنی موت آپ نہیں مریں، بلکہ انقلاب اسلامی کی جرات و ہمت نے اسے گھٹنوں پر آنے اور خود ہی جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور کیا۔ یہ وہی فرعونی ریاست

Read more

ٹرمپ عاصم ملاقات پر شکوک و شبہات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 18 جون 2025 کو وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں لنچ کئی لحاظ سے تاریخی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کو باقاعدہ سرکاری دعوت پر مدعو کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے متعدد سربراہانِ مملکت اور سربراہانِ حکومت اور آرمی چیفس امریکہ کے دورے پر جاتے رہے لیکن جو پذیرائی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملی

Read more

نوبل انعام برائے صبر و برداشت

آپ نے جنگ نہیں کی؟ بہت اچھے! بات مان لی؟ سبحان اللہ! اب جو صدرِ محترم ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے نگاہِ ناز دوڑائی تو قرعہ نکل آیا عسکری قیادت کے نام۔ جیسے ہی سلامی کا وقت آیا، ٹرمپ نے اسٹیبلشمنٹ سے براہِ راست بات کرنا ہی بہتر سمجھا، ظاہر ہے، کون چکر کاٹے جمہوریت کی گلیوں میں جہاں بات بات پر اختلاف ہو، اور ہر کوئی طنز کے تیر لیے گھات میں بیٹھا

Read more

ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام منیجر سلیم بزمی صاحب سے ایک بات چیت (قسط نمبر 2 )

  غزل موسیقی کے چار دبستان سلیم بزمی صاحب نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ”جہاں تک غزل کا تعلق ہے تو ریڈیو پاکستان نے غزل کی موسیقی کے چار دبستان متعارف کروائے۔ اِن میں پہلا اقبال بانو دوسرا فریدہ خانم تیسرا مہدی حسن اور چوتھا غلام علی ہے“ ۔ دبستانِ اقبال بانو ” اختری بائی فیض آبادی سے لے کر برکت علی خاں صاحب تک، غزل ٹھمری کے زیرِ اثر رہی۔ ٹھمری انگ میں غزل گانے میں لفظوں کے

Read more

عمر اصغر خان: سنگیوں کا سنگی

آج کا دن اس شخص کے نام، اس جوان کے نام جس نے کئی طوفانوں کو روکا ہے جس کی بنا پر آج ہم اس جوان کے مرنے کے 23 سال بعد بھی اسے یاد کر رہے ہیں۔ اس شخص نے ٹمبر مافیا، انتہاء پسندی اور شدت پسندی جیسے طوفانوں کے آگے رکاوٹ ڈالی۔ اس کی زندگی سے یہ سیکھا جاسکتا ہے کہ انسان کے اندر ہمت لگن اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو راستے میں حائل رکاوٹیں

Read more

عتیق احمد صدیقی کی کالم نگاری پر ایک نظر

ابلاغ عامہ میں کالم کی کوئی متعین یا طے شدہ تعریف نہیں ہے بلکہ کالم کو کالم نگار کا ذاتی مشاہدہ اور تجزیہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا کوئی مخصوص فنی سانچہ بھی نہیں ہے البتہ کالموں کے موضوعات سے اُس کو شخصی کالم، سیاسی کالم، فُکاہیہ کالم، سماجی کالم، اسپورٹس کالم، اقتصادی کالم وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ زیر بحث ”تقویم“ عتیق احمد صدیقی کے کالموں کا وہ مجموعہ ہے جس کا زمانی و مکانی تعلق اکیسویں

Read more

مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم

آج میں نے سوچا کہ اگر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تقریر لکھی جا سکتی ہے تو کالم کیوں نہیں لکھا جا سکتا؟ یہی بات ذہن میں رکھ کر چیٹ جی پی ٹی کو حکم دیا کہ ایک عدد ہلکا پھلکا کالم تو لکھ کر دکھاؤ۔ لیکن وہ جو آتشؔ نے کہا ہے نا کہ ’بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دِل کا‘ تو چیٹ جی پی ٹی کا بھی شور کچھ زیادہ ہی ہے، اِس سے کام لینے میں

Read more

تمہاری جنگوں میں جانور کیوں کچلے جائیں؟

حال ہی میں نیٹ فلیکس پر تفتیشی نوعیت کی ایک دستاویزی فلم دیکھی؛ ’امریکن مین ہنٹ: اسامہ بن لادن‘ ۔ اس کی تینوں قسطوں نے ہمارے زخموں کو ایک بار پھر ہرا کر دیا۔ نائن الیون کے بعد انکل سام کا غصہ، پاگل پن، بدلے کی آگ اور ہماری وحشت، سب نظروں کے سامنے گھوم گئے۔ ہنسی اس بات پر آئی کہ جو مناظر ہم نے اصلاً سہے اور اپنی اولادیں ان میں جھونک دیں۔ ان کی محض جھلکیاں دکھا

Read more

موجودہ عالمی صورتحال پر تبصرہ

عالمی واقعات پر تبصرہ کرنا، بہت ہی بڑی بات سمجھی جاتی تھی، ملکی سیاست پر سوجھ بوجھ بھی بڑی بات تھی، لوگ کونسلر اور ناظم تک محدود تھے، ان کے لیے ان کے علاقے کا ایم این اے، اور ایم پی اے ہی صدر جارج بش سے کم نہ تھا۔ دنیا ستمبر 11 کے بعد تیزی سے بدلتی ہوئی نظر آئی، پاکستان نے افغان رفیوجی اور افغان طالبانائزیشن، ہندوستانی ایجنسیز کی مداخلت سمیت ایک نئی ایٹمی مملکت ہوتے ہوئے بڑے

Read more

ڈاکٹر حبیبہ حسن جنگ کے دوران ایران کا حال سناتی ہیں

یہ چھ یا سات جون کی شام تھی جب میں نے ڈاکٹر حبیبہ حسن کو فون کیا اور کہا کہ دس جون کو رات کا کھانا غریب خانے پر کھائیے گا۔ ڈاکٹر شیرشاہ، گوہر تاج، شیما کرمانی اور کچھ دوست بھی ہوں گے۔ فون میں ان کی ہنسی گونجی اور آواز آئی ”میں تو نو جون کو الصبح ایران جا رہی ہوں۔ نئی ائر لائن چلی ہے، کراچی سے سیدھی تہران جائے گی اور دو گھنٹے میں پہنچ جائیں گے“

Read more

عائشہ خان: مُردوں کو کچھ نہیں چاہیے

منجھی اور خود میں ایک ادارہ، عائشہ خان اس جہان سے رخصت ہو گئیں۔ فنی دنیا کا ایک اور نقصان۔ پہلے پہل یہ خبریں آئیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر، سبھی ٹی وی چینلز پر پھر یہ تفصیلات کہ کس حالت میں مردہ پائی گئیں؟ کیسے معلوم ہوا؟ کتنے دن بعد پتہ چلا؟ کیسی بے خبری، کسمپرسی اور تنہائی میں وقت نزع آیا اور ان کی روح قبض کر کے لے گیا؟ کس کو سب سے پہلے خبر ہوئی؟ کس نے

Read more

نیم چاند نما گڑھے جو افریقہ کی زمین کو سیراب کر رہے ہیں : پاکستان کے لیے ایک موثر حل

اقوام متحدہ کی رپورٹ: دنیا کو لاحق خطرہ زندگی کا سیارہ ”زمین“ اس وقت خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین اثر ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پچھلی تین دہائیوں میں زمین کا تین چوتھائی ( 3 ⁄ 4 ) حصہ خشک سالی کا شکار ہو چکا ہے اور زرخیز زمین تیزی سے بنجر ہو رہی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سیکنڈ چار فٹ بال اسٹیڈیم

Read more

بیواؤں کا عالمی دن

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں بیواؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن بیواؤں کو زیر کفالت افراد، درپیش مسائل، غربت اور نا انصافی سے نپٹنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ وہ اس دن اپنی تمام تر مجبوریوں اور بے بسیوں کو بلائے طاق رکھ کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکتی ہیں۔ کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ اگر ان کے حقوق پر ڈاکا نہ

Read more

ایک اور جنگ اور پاکستان!

آج امریکا بہادر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اس بات کا بخوبی احساس دلایا ہے کہ امریکہ کسی بین الاقوامی قانون یا فورم کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ وہ اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ تمام قوانین اور اصول صرف باقی دنیا کے لیے ہیں، جبکہ امریکہ خود کو ان سے مبرا سمجھتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایران کی طرف سے دفاعی کامیابیوں نے امریکہ کو

Read more

تنہا اور غیر شادی شدہ افراد کا مستقبل کیا ہے؟

ڈاکٹر خالد سہیل رضوانہ شیخ رضوانہ شیخ کا خط تسلیمات، ڈاکٹر خالد، امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ ہمارے درمیان سابقہ خط و کتابت کافی مثبت رہی ہے اور اس بنا پر لکھے گئے مضامین سے کئی لوگوں کو رہنمائی ملی ہو گی۔ کچھ دنوں سے میں ایک اور معاشرتی مسئلے پر غور کر رہی ہوں اور اس کے بارے میں پڑھ کر اور دیکھ کر افسوس بھی ہوا ہے۔ میرے ذاتی مشاہدے میں بھی یہ بات آئی

Read more

حاشر ارشاد صاحب کے حضور: بلاول کی تقریر کا سیاق و سباق

ہمارے معاشرے میں اساتذہ کی بات کو چیلنج کرنا یا ان کی اصلاح کی کوشش کرنا اکثر گناہ کبیرہ تصور کیا جاتا ہے۔ خصوصاً جب وہ استاد ہمیں اخلاقیات کے طویل درس دے چکے ہوں۔ تاہم، جب بات تدریسی اصولوں کی ہو، تو خاموشی بعض اوقات نا انصافی کو دوام دے سکتی ہے۔ حال ہی میں ایک 74 یا 75 سیکنڈز پر مشتمل کلپ وائرل ہوا، جس میں جناب بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا ایک مخصوص حصہ پیش کیا

Read more

میزانیہ اور زائچہ!

بجٹ منظوری کی مشق آخری مرحلے میں ہے۔ یکم جولائی سے نئے مالی سال کا میزانیہ روبہ عمل آ جائے گا۔ عام آدمی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر کیا گزرے گی، نیم جاں معیشت کس قدر توانا ہوگی، بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ہم اپنے ماحول میں کتنی کشش پیدا کرسکیں گے، محصولات میں کتنا اضافہ ہو گا، داخلی اور خارجی قرضوں پر انحصار کس قدر بڑھے گا یا کم ہو گا،

Read more

مارکسی دانشور اور بابائے صحافت خورشید عالم کی یادیں

  حال ہی میں ترقی پسند خیالات کی ترویج و ترقی کی نامور علم بردار اور سوشلسٹ راہنما نزہت عباس جی کی مرتب کردہ کتاب ”خورشید عالم، یادیں، باتیں اور خطوط“ کی فیصل آباد میں تقریب رونمائی ہوئی، جِس میں نامور مارکسی دانشور اور صحافت کے درخشاں ستارے خورشید عالم کی یادوں، باتوں اور خطوط کو یکجا کر کے کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ نزہت جی کا کہنا ہے کہ ان کے خطوط اور مضامین اردو میں لکھے

Read more

ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام منیجر سلیم بزمی صاحب سے بات چیت (1 )

ریڈیو پاکستان لاہور میرا دوسرا گھر ہے۔ لاہور آنا ہو تو یہاں ضرور آتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے پروگرام منیجر سلیم بزمی صاحب سے ان کے براڈکاسٹنگ سفر پر بات ہوئی۔ پھر اتنے برس یہاں گزارنے کے بعد کیا وہ مطمئن ہیں؟ اور آخر میں بچتے بچاتے آج ریڈیو پاکستان کا جو حال ہے اس کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ ویسے عید تک انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیے۔ آج کل چھٹیوں پر

Read more

خواب، محبت اور زندگی 38

جب میں نے کرامت علی کو جمعیت کے ہاتھوں مرنے سے بچایا 1970 میں کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کئی سالوں کے وقفے کے بعد فارغ التحصیل طلبہ کے لئے تقریب تقسیم اسناد یعنی کانووکیشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ کرامت علی، رشید رضوی، عابد علی سید اور این ایس ایف کے دیگر لڑکوں نے کانووکیشن کی کارروائی کو درہم برہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ این ایس ایف کا کہنا تھا کہ ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو

Read more

دنیا کا مستقبل، اسرائیل ایران تنازعہ سے معلق ہو گیا؟

بالآخر اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو گھسیٹ لیا، ہفتہ کی شب امریکی فضائیہ نے فردو جوہری تنصیب سمیت تین ایرانی ایٹمی مراکز کو نشانہ بنایا، ہرچند کہ ایرانی جوہری تنصیبات پہ تازہ امریکی حملے علامتی ہیں تاہم امریکہ کی ایران کے خلاف اسرائیلی مہم میں شرکت کا فیصلہ تنازعہ کو زیادہ پیچیدہ بنا گیا، ایران پہ امریکی حملوں کے بعد مڈل ایسٹ جس نئے مرحلہ میں داخل ہونے والا ہے وہ مشرق وسطیٰ پہ امریکہ سمیت

Read more

ٹریفک وارڈنز کی بدمعاشی

کل فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں کلمہ چوک لاہور میں دو ٹریفک وارڈنز ایک شہری کو دھکم پیل اور مبینہ تشدد کرتے ہوئے زبردستی رکشہ میں ڈال رہے ہیں پیچھے سے ایک خاتون کے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی تھیں مگر بے رحم اور بے حس ٹریفک وارڈنز وردی کی طاقت کے نشہ میں چور ہو کر نوجوان کو رکشہ میں ڈال کر لے گئے اور خاتون کو چیختے چلاتے تنہا چھوڑ دیا، پھر وہی ہوا

Read more

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی 5 شخصیات – پارٹ 3

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں جہاں مختلف سائنسدانوں اور سیاست دانوں کا کر دار ہے۔ وہاں ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کلیدی رول ہے۔ اگر ڈاکٹر عبد القدیر خان کا رول کمتر ہوتا تو امریکہ ڈاکٹر خان کو اس کے حوالے کرنے کا کبھی مطالبہ نہ کرتا۔ پرویز مشرف نے تو امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو امریکہ کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔ یہ بہادر بلوچ لیڈر میر ظفر اللہ خان جمالی

Read more

دیار و دشت میں بھٹکتی کہانیاں

کچھ کہانیاں فقط کہانیاں نہیں ہوتیں، یہ وقت اور تاریخ کا ایسا ملاپ ہوتی ہیں جن میں انسان اپنے ماضی کی کوتاہیوں، کمزوریوں، حکام کے غلط فیصلوں، ان کے تعصبات اور ذاتی مفادات کے تحت رونما ہونے والے المیوں کو کسی فلم کی مانند اپنے سامنے رونما ہوتا دیکھتا ہے اور کف افسوس ملتا ہے۔ ماضی کی کچھ ایسی ہی درد ناک کہانیوں کو ذکی نقوی نے اپنے حساس قلم سے یوں زندہ کیا ہے جیسے وہ خود زمانوں قبل

Read more

بچے کی تربیت کا آغاز کب ہوتا ہے؟

ماں بننے کے آغاز کے ساتھ ہی بچے کی ذہنی اور روحانی تربیت کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ وقت بہت اہم ہے۔ اِس وقت کو عام طور پر تربیت کے سلسلے میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اور خیال کیا جاتا ہے کہ تر بیت کا آغاز پیدائش کے بعد یا بچے کے سکول داخلے کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ماں بننے کا آغاز اور تربیت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ دوران حمل جو

Read more

دنیا کے پاس پوری زمین کو تباہ کرنے سے بھی زیادہ ایٹم بم کیوں؟

عالمی سطح پر اس قسم کی مباحث بہت عام ہے کہ دنیا نیو کلیئر اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔ اس ضمن میں بہت سے عالمی اداروں نے جوہری توانائی اور ایٹم بم کے حصول پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں تخمینے اور سروے جاری کی ہیں، جن کے اعداد و شمار انتہائی خطرناک ہیں۔ دینا کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں؟ اگر

Read more

الوداعی پیغام: آصف حمید صاحب کی خدمات کا اعتراف اور قومی فریضہ

جب بھی کوئی سفارتی نمائندہ، خواہ وہ کسی بھی منصب پر فائز ہو، اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے رخصت ہوتا ہے، تو یہ محض ایک تقرری یا تبادلہ نہیں ہوتا۔ یہ لمحہ درحقیقت اس جذبہ خدمت کا اعتراف ہوتا ہے جو وہ اپنے ساتھ لاتا اور اپنی محنت سے چھوڑ جاتا ہے۔ آصف حمید صاحب کا ناروے میں بحیثیتِ ویلفیئر اتاشی کی ذمہ داریاں انجام دینا، صرف ایک سرکاری فریضہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسے رشتے کی تکمیل تھی

Read more

پرانی یادیں: ایوب خان بمقابلہ فاطمہ جناح

1965 پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین سالوں میں سے ایک تھا۔ اس سال کے دوران دو ایسے اہم واقعات رونما ہوئے جنہوں نے پاکستانی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ 1965 کے آغاز میں، میں آٹھویں جماعت میں تھا لیکن اپنے ارد گرد اس وقت رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں اپنے خیالات اور جذبات بہت واضح انداز میں یاد ہیں۔ اس مضمون کا مقصد 1965 میں وقوع پذیر ان تاریخی واقعات کو اپنے نقطہ نظر سے بیان

Read more

ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد آج رات سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہونے والا تھا۔ لیکن اسرائیل کے بعد ایران پر امریکی حملوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں۔ ایران تو ہو سکتا ہے کہ اس تباہی سے باہر نکل آئے تاہم یہ اصول طے ہونے کے بعد کہ طاقت ور جو چاہے کر سکتا ہے، دنیا میں انارکی اور تباہی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو

Read more

طاقت کا زعم

طاقتور کی ایک طاقت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ طاقت کے عملی استعمال سے حتیٰ الامکان گریز کرتا ہے۔ وہ البتہ مختلف انداز سے طاقت کی نمائش ضرور کرتا رہتا ہے تاکہ اس کی طاقت کو ہلکا نہ لیا جا سکے۔ ساتھ ہی وہ مخالف فریق کی قوت کی مکمل جانکاری بھی رکھتا ہے تاکہ مخالف کے ساتھ طاقت کا توازن برقرار رہے۔ یہ سن 2006 کی بات ہے کہ ایک ہزار فٹ لمبا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر ملاقات۔ کیا پاکستان ایک بار پھر امریکی راڈار پر آ گیا

18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین ہونے والی ملاقات کو پاکستان میں بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کی دعوت چند ہفتے قبل امریکی صدر کی طرف سے دی گئی تھی لیکن ایران اسرائیل جنگ کے آغاز کی وجہ سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا اور عالمی دنیا اور انڈیا اپنے اپنے تناظر میں اس ملاقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے

Read more

یہ دنیا یہ محفل مرے کام کی نہیں – مکمل کالم

کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے ہم غلط وقت اور غلط جگہ پر پیدا ہو گئے، ہر وقت جنگ کا خطرہ اور موت کا خوف۔ خدا خدا کر کے پاک بھارت جنگ ٹَلی تھی کہ ایران اسرائیل جنگ شروع ہو گئی اور وہ بھی بالکل ہمارے بغل میں، اُس سے پہلے دو افغان جنگیں بھی ہم بھگتا چکے ہیں اور اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم نے علیحدہ لڑی ہے۔ مگر اب تو دنیا کی بالکل ہی

Read more

ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز

حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان نے کم از کم ٹرمپ کے اس ’احسان‘ کا فوری بدلہ چکا دیا ہے کہ انہوں نے بدھ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وہائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کر کے اعزاز دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بدھ ہی کو میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف نے صدر ٹرمپ

Read more

ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلوچستان کے عظیم معدنی ذخیرے ریکوڈک کو 2028 ء تک ملکی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جائے، نہ صرف ایک قومی نوعیت کی اقتصادی حکمت عملی ہے بلکہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے جو پاکستان کے معدنی، مواصلاتی، اور علاقائی ترقیاتی منظرنامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریکوڈک، ضلع چاغی (بلوچستان) میں واقع ایک ایسا علاقہ ہے جس کے نیچے

Read more

ایٹم، امن اور استعمار

جب طاقتور امن کے نام پر تلوار کھینچیں اور کمزور اپنی حفاظت کے لیے ڈھال بھی اٹھائیں تو مجرم ٹھہریں، تو سمجھ لیجیے کہ دنیا کی لغت میں ”انصاف“ کا مفہوم بھی اشرافیہ کی جاگیر بن چکا ہے۔ موجودہ ایران اسرائیل جنگ، یا یوں کہیے کہ سامراجی پراکسیز کے بیچ ایندھن بنی انسانیت، محض ایک تازہ باب ہے اُس طویل داستان کا جو ایٹمی طاقت کے نام پر تحریر کی جاتی ہے اور ہر بار اپنے ہی لفظوں کو چبا

Read more

اداکار عامر خان کا انٹرویو اور ہندوستانی مسلمان کا مستقبل

بھارت میں رہنے والے مسلمان کس حد تک مجبور اور بے بس ہو چکے ہیں اس کا اندازہ مشہور اداکار عامر خان کے ٹی وی انٹرویو سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ انٹرویو ’حال میں آپ کی عدالت‘ نامی ٹی وی شو میں لیا گیا۔ انٹرویو میں سپر سٹار عامر خان کو دیش بھگت نہ ہونے، لالچ اور آدھا ہندو آدھا مسلمان ہونے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ حتّی کہ اپنے بچوں کے مسلم ناموں کی وضاحت کرنا پڑی۔

Read more

گیم چینجر: وعدے، حقیقت اور ناکامیوں کی داستان

”گیم چینجر“ کی اصطلاح سب سے پہلے 1980 کی دہائی میں امریکی کھیلوں کی دنیا میں سامنے آئی۔ یہ کسی ایسے کھلاڑی یا لمحے کو کہا جاتا تھا جو میچ کا رخ بدل دے۔ وقت کے ساتھ یہ اصطلاح کھیلوں سے نکل کر کاروبار، سیاست اور عالمی امور میں استعمال ہونے لگی، جہاں اسے کسی بھی بڑی تبدیلی یا انقلابی اقدام کے لیے استعمال کیا جانے لگا جو کسی نظام یا معیشت کا دھارا بدل دے۔ ترقی یافتہ ممالک تاریخ

Read more

پاکستانی عوام کی حسرتیں اور بجٹ

جالب بدل سکے گی نہ حالت عوام کی ابھرے گی جب تلک نہ حکومت عوام سے پاکستانی عوام کی حسرتیں تو بہت ہیں لیکن بدقسمتی کا یہ عالم ہے کہ عوام حسرتیں ہی پال سکتی ہے، ان کی حسرتیں پوری کرے کون کیونکہ ان کی حسرتوں پر اک اژدھا رکھوالی پہ بیٹھا ہے اگر وہ اپنی حسرتوں کا اظہار بھی کریں تو وہ ان کی حسرتوں کو نگل جاتا ہے۔ پاکستانی عوام کی حسرتیں بھی بہت چھوٹی چھوٹی ہیں جیسا

Read more

سفارت کا نایاب رنگ

حال ہی میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی پہلی نابینا سفارت کار صائمہ سلیم سے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات خبروں کا مرکز بنی۔ یہ ملاقات محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ بصارت سے محروم افراد کے لیے عزت، دلچسپی اور حوصلے کا پیغام ثابت ہوئی۔ صائمہ سلیم، جو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، نے اپنی شخصیت اور خدمات سے یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی جسمانی رکاوٹ کسی کے

Read more

پاکستان میں شناخت کا بحران: مقامی جڑوں سے انقطاع

پاکستان اس وقت ایک گہرے شناخت کے بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے قومی شناخت کے بارے میں ایک وسیع خلا پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شدت اختیار کرتا ہے جب لوگ اپنی اصلی شناخت کو فراموش کر کے دوسروں کی شناخت کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس عمل میں، وہ اپنی اصلی شناخت کو چھپاتے ہیں یا اسے جعلی شناختوں سے بدل دیتے ہیں، جس سے ایک گہری بیگانگی پیدا ہوتی ہے۔ یہ

Read more

سندھ اسمبلی میں مذہبی آزادی پر پابندی

گزشتہ چند روز سے سورج میاں خوب غیظ و غضب برسا رہے تھے، ایسے لال پیلے ہوئے جاتے تھے کہ نانی یاد آ گئی۔ البتہ اُس دن موسم قدرے رحم دل تھا تو ٹھنڈی یخ بستہ ہواؤں کے جھونکوں سے دل باغ باغ ہو گیا۔ مگر شام ڈھلے ایک خبر سے ایسی مایوسی چھانے لگی کہ دل یہ سوچ کر بیٹھنے اور فکر مند ہونے لگا کہ پاک وطن میں اقلیتوں خصوصاً مسیحیوں کا کیا مستقبل ہو گا؟ ان کی

Read more

خواب، محبت اور زندگی 37

جب فیض ہم سے ملنے آئے ہوسٹل میں میری نسرین تالپور سے دوستی ہو گئی۔ طارق فتح، شہریار مرزا اور انیس باقر ان دنوں جیل میں تھے۔ میں ایک مرتبہ نسرین کے ساتھ ان سے ملنے جیل بھی گئی۔ ہمارے ساتھ جامعہ ملیہ کا جاوید بھی تھا۔ ایک مرتبہ ہوسٹل میں ہمیں خبر ملی کہ حبیب جالب کراچی آئے ہوئے ہیں۔ میں ان سے ملنا چاہتی تھی۔ میں نے نسرین سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے والد رسول

Read more

پاکستان میں جبری تبدیلی مذہب اور اقلیتوں کے تحفظ کا چیلنج

پاکستان میں اقلیتوں، خصوصاً ہندو، عیسائی، سکھ اور دیگر چھوٹی برادریوں کو مختلف سماجی، معاشی اور مذہبی مسائل کا سامنا رہا ہے، جن میں سب سے گمبھیر مسئلہ حالیہ برسوں میں جبری تبدیلی مذہب اور جبری گمشدگیوں کا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے بلکہ آئینی اور مذہبی ہم آہنگی کی روح کے بھی منافی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی بے بسی حال ہی میں وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و اقلیتی

Read more

کیا مسلم اتحاد کبھی ممکن نہیں ہو سکتا؟

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے اسرائیل سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد کی بات کی۔ درسی کتابوں میں، مسجد کے منبروں پر ، تقریروں اور خطبوں میں اکثر مسلم امہ کے اتحاد کی بات کی جاتی ہے۔ پرانے پرانے واقعات سنا کر لہو گرمایا جاتا ہے۔ لیکن یہ کبھی نہیں بتایا جاتا کہ مسلمان متحد کب ہوئے تھے؟ اور کب متحد ہو کر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کیا تھا؟ یقیناً خاکسار کا علم

Read more

چومکھی میں پھنسا ہوا امریکہ

مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ غزہ کے بے گھر اور در بدر ہونے والے خاندان اپنی بے کسی پر اور معصوم بچوں کے لاشے اٹھانے والے ماں باپ حماس اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور غزہ کے قتل و غارت پر اسرائیل کے قہر کا ساتھی حماس کو بھی سمجھ رہے ہوں گے، جبکہ بے گھر ہونے اور جوان لاشے اٹھانے والوں کی نظر میں اسرائیلی ظلم اور بمباری کے مجرم حماس اور اسرائیل ایک ہی صف میں کھڑے

Read more

جغرافیائی سیاست اور پاکستان کی خارجہ حکمتِ عملی

پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ سے خطے میں وقوع پذیر جغرافیائی و نظریاتی تغیرات کے زیرِ اثر تشکیل پاتی رہی ہے۔ 1979 میں سوویت یونین کی افغانستان پر لشکر کشی کو پاکستان نے محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں، بلکہ اپنے تزویراتی مفادات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ تصور کیا۔ اگرچہ روس نے پاکستان کے خلاف کوئی براہِ راست اقدام نہیں اٹھایا تھا، تاہم ایک عالمی طاقت کا افغانستان میں مستقل وجود پاکستان کی مغربی سرحدوں، داخلی استحکام اور نظریاتی شناخت

Read more

میرے پیارے جونیئر اور فریش یونیورسٹی گریجویٹ طالب علم کے لیے ایک پیغام

جب ایک طالب علم یونیورسٹی سے فارغ ہو جائے تو اُس کے دل میں بڑے بڑے خواب ہوتے ہیں۔ لیکن ان خوابوں کو دفن کرنے کی سب سے بڑی غلطی وہ یہ کرتا ہے کہ وہ گھر بیٹھ جاتا ہے۔ وہ سوچتا ہے کہ آنے والے ٹیسٹ کی تیاری گھر بیٹھ کر کر لے گا۔ لیکن پاکستان میں گھر بیٹھے نوکری ملنا آسان نہیں، بلکہ تقریباً ناممکن ہے۔ چند ماہ گزرنے کے بعد گھر والوں کو محسوس ہوتا ہے کہ

Read more

”تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے“: ایک عام فکری مغالطہ اور پاکستان

”تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے“ ۔ یہ جملہ ہم پاکستانی اکثر بولتے اور سنتے ہیں۔ ملک میں کئی بار مارشل لا لگائے جانے کی بات ہو، ایک ہی سیاسی جماعت کے بار بار اقتدار میں آنے کا معاملہ ہو، ایک ہی طرح کے سانحے کا بار بار وقوع پذیر ہونا ہو، یا آزادی سے لے کر اب تک مجموعی طور پر ملک کو ایک سے مسائل کا سامنا کرنے کی بات ہو، ہم بے اختیار کہ اٹھتے ہیں، کہ

Read more

دشمنی

دشمنی کیوں کر پیدا ہوتی ہے؟ دشمنی کیوں پالی جاتی ہے؟ دشمنی کیوں نبھائی جاتی ہے؟ کیا دشمنی کرنا، پالنا، نبھانا محض نقصان دہ ہے یا اس کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے؟ اگر سب کچھ سب کا ہو، سب ایک دوسرے کا بھلا چاہیں، سب ایک دوسرے کے معاون و مددگار ہوں تو دوستی نہ سہی یگانگت بہر طور رہے لیکن دشمنی ہرگز نہ ہوگی۔ دشمنی کی عمومی وجوہ تو اکثر بیان کی جاتی ہیں یعنی زر، زن، زمین۔

Read more

Bilawal Bhutto’s Eloquent Representation of Pakistan’s Case During the Recent Skirmishes

He rightly confronted Prime Minister Modi at a time when bold, clear leadership was desperately needed. It is well known that Pakistan remains embroiled in a long and costly war against terrorism. Given this reality, it is highly improbable that Pakistan was involved in the recent Phalgam attack in Indian-occupied Kashmir. That said, we must […]

Read more

سول سروس کی اونچی دکان کے دو پھیکے پکوان

میں سول سروس میں بغلی دروازے ( پی سی ایس) سے داخل ہوا۔ طوعاً کرہاً بلند دروازے (سی ایس ایس) سے داخل ہونے والوں نے اپنے دَل میں جگہ دے دی۔ اس دَل میں میری حیثیت افرو امریکنوں کی امریکہ میں حیثیت سے کچھ ایسی مختلف نہ تھی۔ مزے کی بات یہ تھی کہ چمکتی چمڑی والے بھی اپنے درمیان برہمن تا شودر کی تقسیم کچھ یوں رکھتے تھے کہ زبان سے نہ سہی ان کی ہر ادا سے اس

Read more

کارکنوں کی اجرتوں کی چوری!

مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار انتہائی سادگی سے کھا گیا مزدور مات کارکنوں کی اجرتیں (Wages) وہ ادائیگیاں ہیں جو کارکنوں کی جانب سے ان کی خدمات کی تفویض کردہ مالی قدر (Monetary value) ہے۔ چنانچہ اجرت کو ”مزدور کی قیمت“ بھی کہا جاتا ہے۔ اجرت، آجروں کی جانب سے معاہدہ ملازمت کی چند ایک شرائط پوری ہونے پر ادا کی جاتی ہے، جن میں کارکن کی باقاعدہ حاضری، کام کے معیار اور کام کی تکمیل

Read more

یکساں نصابِ تعلیم اور تعلیمی بہتری

”ایک خواب کہ جو گاؤں کے مدرسے میں ٹھاٹ پر دو زانو بیٹھے عبداللہ اور بیکن ہاؤس میں ائرکنڈیشنڈ کلاس روم میں رو بہ لیپ ٹاپ ڈیسک پر بیٹھے روہان کا ایک جیسا نصاب و کتاب پڑھانے سے متعلق تو ہے مگر چند وجوہ کی بناء پر وا ہونے سے تادم تحریر قاصر ہے“ ۔ یعنی یکساں نصاب تعلیم۔ علم و تعلیم ایک کل معاشرتی عمل ہے اور کسی بھی معاشرے کا کوئی بھی فرد اس کے حصول کا کامل

Read more

ہم جنگل میں کیسے آ گئے؟

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں اخلاقیات، قانون اور انسانیت صرف تقریروں میں زندہ ہیں۔ ہر روز سڑکوں پر، دفاتر میں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہوتا ہے، وہ یہ سوال اٹھاتا ہے : کیا ہم واقعی ایک ملک میں رہ رہے ہیں یا کسی جنگل میں؟ کل دفتر سے واپسی پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو دل و دماغ کو جھنجھوڑ گیا۔ ایک موڑ پر ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان معمولی سا ٹکراؤ

Read more

ماں بولی کے ساتھ پنجابیوں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک

مجھے نہیں معلوم کہ لغت کو پنجابی زبان میں کیا کہتے ہیں چنانچہ میں نے ایک پنجابی پیارے سے پوچھا اُنہوں نے جواب میں ’پنجابی اُردو لُغات‘ کے مُرتّب جمیل احمد پال کی لُغات کا وہ صفحہ وٹس ایپ کیا جس صفحے میں لفظ ’لغت‘ کے سامنے ’ڈکشنری‘ لکھا ہوا تھا! (ڈکشنری انگریزی زبان کا لفظ ہے نہ کہ پنجابی زبان کا ) ۔ ایک تنظیم جو پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کی کوششوں میں مصروفِ پیکار ہے اُن

Read more

مرحوم مشاہیر کے نام پر قومی ادارے

نواز شریف کے سیاست میں آنے سے پہلے یہ روایت تھی کہ قومی اداروں کے نام مرحوم مشاہیر کے نام پر رکھے جاتے تھے۔ جیسے قائد اعظم یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی، قائد اعظم لائبریری۔ دوسری صورت میں مخیر حضرات اپنے پلے سے کوئی ادارہ اپنے نام سے بنا کر حکومت کے حوالے کر دیتے تھے۔ جیسے میاں منشی ہسپتال لاہور اور سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ وغیرہ۔ عوام کے لئے فلاحی ادارہ جب کوئی شخص اپنے پیسے سے بناتا ہے تو

Read more

ٹرمپ، فیلڈ مارشل ملاقات: ’’عاشقان‘‘حقائق سمجھنے سے قاصر

امریکہ میں مقیم عاشقان عمران خان کو اپنے گھر تک محدود ہوا یہ قلم گھسیٹ دیوانوں کی طرح اس کالم کے ذریعے سمجھاتا رہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان میں ’’اصل جمہوریت‘‘ کی بحالی کے لئے اپنے قائد کی رہائی یقینی بنانے کی توقع نہ باندھیں۔ مجھے مگر نہایت رعونت سے یہ بتایا گیا کہ جو عاشقان اپنے محبوب کی رہائی کے لئے متحرک ہیں وہ امریکہ کے سیاسی نظام اور اس پر اثرورسوخ کی حامل قوتوں اور افراد کو

Read more

کیا اردو کو بحیثیت قومی زبان وہ اہمیت حاصل ہے جس کی وہ مستحق ہے؟

زبان کسی بھی قوم کی شناخت، تہذیب، اور فکری ساخت کا آئینہ ہوتی ہے۔ جب کوئی قوم اپنے اظہار، خیالات اور روایات کو ایک مخصوص زبان کے ذریعے محفوظ کرتی ہے تو وہ زبان صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں رہتی، بلکہ اس قوم کی روح کا حصہ بن جاتی ہے۔ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد اردو کو اس زبان کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا جو مختلف لسانی و ثقافتی پس منظر رکھنے والے عوام کو یکجا کر

Read more

ثنا یوسف – والدین کی ایک غفلت

جب بھی کسی لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، تیزاب پھینکا جاتا ہے یا اسے قتل کیا جاتا ہے، تو ہمارا معاشرہ فوری طور پر ایک طرف مذمت کرتا ہے اور دوسری طرف لڑکی کے کردار، اس کے لباس، یا اس کے سوشل میڈیا استعمال کو مورد الزام ٹھہرانے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے، وہ ایک گہری سماجی بیماری کی علامت

Read more