وزیراعظم عمران خان کے نزدیک کورونا محض ایک فلو ہے

ایک لیڈر کا کام مشکل حالات میں اپنی قوم کا حوصلہ اور ہمت بڑھنا ہوتا ہے۔ انہیں سمجھانا ہوتا ہے کک دشمن بیشک لاکھوں کی تعداد میں ہے اور تم سینکڑوں میں ہو تم پھر بھی اس دشمن پر نہ صرف قابو پا لو گے بلکہ ان کو قیدی بنا کر مال غیمنت بھی تمہارے حصے میں آئے گا۔ یہ بہادری کی نشانی ہوتی ہے۔ ناکہ انہیں کہا جائے دشمن ایک لشکر جرار لے کر آ رہا ہے تمہارا بچنا

Read more

شاعر کے بال اور فکر و فن کی جوئیں

اس جبری فرصت اور تنہائی (لاک ڈاؤن) کو جھیلنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں محصور مرد حضرات کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی طرح کے ذائقے کی چائے پی پی کر تھوڑا اپنی زبان کا ذائقہ خراب کر بیٹھے ہیں۔ لاک ڈاؤ ن سے پہلے ہر نیا دن، نیا ذائقہ۔ بہرحال خواتین لاک ڈاؤن اور شٹر ڈاؤن کے باوجود بھی عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ ان کو لاک ڈاؤن کی کوئی پرواہ

Read more

کرونا وائرس، میڈیا، شیخ رشید اور مادام متیرا

نوم چومسکی نے ایک دفعہ کہا تھا ”وہ کوئی جو میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے عوام کے ذہن کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔“ اس قول کو پیش نظر رکھ کر اگر ہم پاکستانی میڈیا کی کارکردگی اور کرونا بیماری کے چلتے عوام کے غیر سنجیدہ رویے اور ایس او پیز (S 0 P) کا مذاق اڑانے سے ہمیں یہ ضرور معلوم ہو گا کہ میڈیا کو تو اس کے کمرشل و ذاتی مفاد، سیاسی قباحتوں، ریٹنگ کے گندے دھندہ اور

Read more

جلال الدین اکبر کا جام کمال کو مناظرے کا چیلنج

بلوچستان میں ہر رنگ کی سلیمانی ٹوپی جیب میں رکھ کرنسلوں سے بلا خوف و خطر حکومت کرنے والے آخر کون لوگ ہیں ان کا احتساب کبھی ہوگا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب نہ کرپشن کرنے اور نہ حساب کتاب کرنے والے قانونی ذمہ داروں کے پاس ہے۔ چلتی کا نام گاڑی ہے جیسی صورتحال کے تحت یہ صوبہ چلایا جا رہا ہے ماضی میں وزراء اعلی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حاصل اختیارات کے

Read more

خواجہ سرا بھی انسان ہوتے ہیں

ہمارے معاشرے میں شاید اتنا ”کریٹیسائیز“ طوائف (کوٹھے والی) کو بھی نہیں کیا جاتا جتنا خواجہ سرا کو کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اگر دیکھا جائے تو طوائف اپنی مرضی سے بنتی ہے۔ اسے حالات بناتے ہیں۔ جبکہ خواجہ سرا اپنی مرضی سے نہیں بنتا۔ اسے خدا بناتا ہے۔ یہ خدا کی قدرت ہے۔ خدا کی مرضی ہے۔ وہ جسے چاہے لڑکی بنائے۔ جسے چاہے لڑکا بنائے۔ جسے چاہے خواجہ سرا بنائے۔ وہ جس کے ہاں چاہے لڑکی پیدا کرے۔ جس

Read more

مودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام!

مہاسبھائی سیاست، چانکیائی جمہوریت، پاکستان دشمنی اور اقوام عالم کا امن سبوتاژ کرنا، من گھڑت الزامات، نا کام پالیساں، کشت و خون کی ہولی کھیلنا مودی سرکار کا وتیرہ ہے۔ برصغیر ہند و پاک میں آج سے لے کر اگلی نسلوں کی تاریخ میں جس کو امن عالم کا دشمن اور جدید منفی سیاست کا بانی بلامقابلہ تسلیم کیا جائے گا وہ بے شک مودی سرکار کا نام ہوگا۔ پاک بھارت کشیدگی ویسے تو تقسیم ہند کے فوراً بعد شروع

Read more

تصوف کا مفہوم اور دائرہ اثر

کرہ ارض پہ رہنے والے تمام انسان خواہ کسی بھی خطے سے تعلق رکھتے ہوں اور کسی بھی مذہب کے معتقد ہوں، ان کے اندر ہمیشہ اپنے اندر کو جاننے اور اپنی روح کے تزکیہ کرنے کا جذبہ ہر حال میں موجود ہوتا ہے۔ اس معاملے میں باقی مذاہب کے ساتھ ساتھ اسلام، کے متبعین بھی اس بات میں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔ جن نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کا مبعوث

Read more

میرا دم گھٹ رہا ہے

میرا دم گھٹ رہا ہے محض انسانی تکلیف کا کربناک بیانیہ ہی نہیں ہے بلکہ اس میں ریاستی جبر کے مقابل انسانی بے بسی کا مکمل اظہار بھی ہے۔ تیسری دنیا کے پسماندہ ممالک کے باسیوں کے غیر سماجی اور غیر مہذب طرز زندگی اور رویوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے والے مہذب انسانوں کے معاشرہ میں ریاستی جبر تلے سسکتے ایک انسان کی کمزور پڑتی آواز میں میرا دم گھٹ رہا ہے جیسے الفاظ ان ممالک میں رائج

Read more

وبا اور اسلام کا طرز عمل۔ ۔ ۔

حضرت عمر ؓ کو خبر ملی کہ طاعون کی وبا نے پورے شام کو گھیر لیا ہے اور لوگ دھڑا دھڑ جانوں سے جا رہے ہیں۔ حضرت عمر ؓ بے چین ہوئے اور ادھر ادھر ٹہلنے لگا۔ اچانک رکے کچھ سوچا اور قاصد کو بلایا اسے ایک خط دیا اور کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے اس خط کو شام لے جاؤ اور امیر لشکر کے سپرد کرنا۔ قاصد نے سرپٹ گھوڑا دوڑایا اور بغیر آرام کیے دنوں کا سفر

Read more

گناہ گار چہرے بے نقاب ہو نے لگے!

ملک کی فضا کورونا وائرس کے ساتھ احتساب کے غلغلے سے گونج رہی ہے، ایک بار پھرگرفتاریاں ہو رہی ہیں، حکومت کا دعویٰ ہے کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے والوں اور پاکستان کو دوسروں کا محتاج بنا کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں بنانے والوں کو شکنجے میں لے لیا جا رہا ہے۔ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، سارا کام نیب کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے جو آزاد اور خود مختار دارہ

Read more

ابھی تھوڑا انتظار اور کرنا ہے

نیویارک میں یہ میرے گھر کے بیڈ روم سے بیک یارڈ گراونڈ کا خوبصورت اور زندگی سے بھرپور ایک دلکش منظر ہے۔ نیویارک میں ابھی کرفیو شروع ہونے میں ایک گھنٹہ اور کچھ منٹ باقی ہیں۔ کھڑکی سے ہٹے پردے سے جونہی نظر باہر کو جاتی ہے۔ کروونا کی حفاظتی پابندیوں سے بے نیاز گراؤنڈ میں فٹ بال سے کھیلتے خوبصورت بچے اور بچیاں زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور کھیل کود کے مشاغل میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ سائیکلنگ

Read more

وزیر اعظم کی سٹیزن پورٹل پر ایک بار پھر توجہ

کسی بھی ملک کی ترقی میں عوامی نمائندوں اور سرکاری افسروں کی عمدہ تال میل کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مہذب اور زندہ معاشروں میں فرض شناس اور سمجھ دار عوامی قیادت اوربیوروکریسی اپنے فرائض کی بجا آوری اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر کرتی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو دنیا میں ماضی یا موجودہ دور کی حاکم اقوام کو بام عروج تک لے جانے میں ان کی سیاسی قیادت اور اعلیٰ افسران کی مثبت اور دیانت دارانہ سوچ

Read more

نئے چہروں اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے تحریک انصاف تبدیلی لا سکتی ہے

سیاسی حالات پر نظر رکھنے والا ایک عام آدمی بھی بتا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اگلی حکومت تحریک انصاف کی بنا کے دی جائے گی۔ جمہوریت کی تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ عوام کی حکومت عوام کے ذریعے، مگر پاکستان کے اس دلفریب و دل کھینچ مگر تزویراتی نقطہ نگاہ سے حساس خطے میں جمہوریت ذرا اور معنوں میں پائی جاتی ہے۔ یہاں جمہوریت ایسی ہے کہ عوام کے لئے حکومت وفاق کے ذریعے۔

Read more

جناب وزیراعظم آپ کیسا لاک ڈاؤن چاہتے ہیں؟

دسمبر 2019 ء میں جب چین کے صوبے، ہوبے کے دارالحکومت ووہان شہر میں چند باشندے شدید کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال گئے تو ڈاکٹر ژینگ نے ان چند مریضوں میں نمونیہ کی ایک پر اسرار قسم کی مرض کی علامات پائی۔ پھر ووہان سنٹرل ہسپتال کے ڈاکٹر وینلیانگ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس نئے وائرس سے لوگوں کو خبردار کیا۔ جب ووہان شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Read more

ہمارے واجد خان

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان واجد خان نے گزشتہ روز مانچسٹر کے نوائی شہر برنلے کے میئر کا حلف لیا تو وہ اس شہر کے کم عمر ترین میئر کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میرے جیسے بہت سے لوگوں کے لئے سوچنے کا بہت سا سامان بھی کر گیے۔ واجد خان برطانیہ کے شہر برنلے میں متوسط طبقے کے پاکستانی گھرانے میں پیدا ہویے۔ ان کے والد ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ واجد خان سیاست میں آنے سے پہلے یونیورسٹی

Read more

بے قابو صرف کورونا ہی نہیں ہو رہا!

جیسے جیسے کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے ہم بھی قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں جب پہلے پہل ہمارے ملک میں کورونا نے پاؤں جمانے شروع کیے تو ہم اس کے خلاف لکھنے کے لیے بے قابو ہوگئے ہم نے سوچا کورونا کو لکھ لکھ کر ماریں گے۔ جیسے کسی سیانے خان نے کھجور خریدی تو اس میں سے کیڑا نکل آیا۔ ۔ ۔ اس طرح کے لطیفے عام طور پر ہمارے سکھ اور پٹھان بھائیوں سے

Read more

نظریہ کیوں ضروری

نظریہ سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی بھی درپیش معاملے میں کیا رائے رکھتے ہیں یا آپ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں اس کی سادہ ترین مثال ”یک قومی نظریہ“ اور ”دو قومی نظریہ“ ہے جب برٹش حکومت نے ہندوستان کی آزادی کے لئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت شروع کی تو اس معاملے میں کانگرس کا نظریہ تھا کہ ”ہندوستان میں صرف ایک قوم رہتی ہے اور وہ ہے ہندوستانی۔ ۔ ۔ اس لیے ہندوستان کو تقسیم

Read more

مزدور، بغاوت اور زندگی

آگے راستہ بند ہے گھبرائے نہیں، مزدور ہمارے ساتھ ہیں، راستہ کھل جائے گا۔ راستہ کھولنے والے مزدور اچانک تاریخ کی کتابوں سے غائب کر دے گئے۔ پھر وہ آوارہ سڑکوں پر نظر اہے۔ کروڑوں کی تعداد میں۔ یہ دنیا کی پہلی ایسی ہجرت تھی، جس کے لئے مزدوروں کے حصے میں صرف چار گھنٹے اے تھے۔ کیا کویی بتا سکتا ہے کہ کتنے مزدوروں نے ہجرت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی؟ کتنے مزدور ریل کی پٹریوں پر

Read more

ایک نئے فطری معاہدے کی ضرورت

مشکل وقت ہے، گزر جائے گا۔ لیکن اب کے یہ مشکل وقت، کرے کے کسی ایک حصے میں، یا کسی ایک قطعۂ ار اضی کے لئے نہیں آیا۔ کرۂ ارض پر موجود خشکی کے سبھی علاقوں کے لئے آیا ہے۔ دنیا ایک عالمی گاؤں بن چکی۔ اور یہ وہ کلیشے ہے کہ جو مبنی بر حقیقت ہونے کے باعث، کثرت استعمال کے با وجود، گھسنے والا نہیں بلکہ اس کلیشے کے اور اس کے حقیقی ثابت ہو جانے کی وجہ

Read more

نفرت کے قبیلوں کے لوگ

محبت کی وادی کے اس پار نفرت کے جزیرے ہیں۔ اور انسان کبھی اس پار کبھی اس پار، نفرت اور محبت کی پنڈولم پر لٹکتا ہوا ایک پتلا ہے۔ اس چھوٹی سی زندگی میں کچھ بھی نہیں سیکھ سکے لیکن اگر سیکھا تو وہ یہ ہے۔ کہ انسان کے لیے، اگر دنیا میں کچھ نقصان دہ ہو سکتا ہے تو وہ نفرت ہے جس طرح محبت ایمان کو تقویت دیتی ہے بالکل اسی طرح نفرتیں کفر تک لے جاتی ہیں۔

Read more

صحت عامہ کا تحفظ، اقتصادی سماجی ترقی کی ضمانت

عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہیں اور دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تریسٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی تین لاکھ اسی ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ یہاں خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ صحت یاب افراد کی تعداد بھی ستائیس لاکھ سے زائد ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں نوول کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیوں میں نرمی

Read more

شکر گزاری

پچھلے 3 برسوں میں بہت سارے لوگوں سے ملا جن میں سے صرف دو لوگ ایسے ملے جو اپنے خالق کی دی گئی نعمتوں اور رزق پر اس کے شکر گزار نذر آئے۔ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ بہت بڑی سلطنت کے مالک دکھا ئی دیے۔ چہروں پر اطمنان کا وہ عالم کہ محسوس ہوتا تھا کہ ملک الموت کو بھی ہنس کر خوش آمدید کہیں گے اور اپنے خالق کے حکم سے اپنی حیات کے

Read more

وزیر اعظم کو ایک تجویز: قومی پیغام اور ڈیجیٹل پاکستان

کسی بھی ملک کو دبانے کے لیے اتنا کافی ہوتا ہے کہ اس سے بولنے کا حق چھین لیا جائے یا اسے صرف اتنا بولنے دیا جائے جتنا ضروری ہے وزیر اعظم پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بہت سے اہم وزراء و سیاسی لیڈران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہیں جو پہلے ٹویٹر کے ذریعے لاکھوں صارفین تک پہنچتا ہے اور بعدازاں میڈیا بھی اسی پیغام کو خبروں میں چلاتا ہے

Read more

امریکی حکومت کو سانحہ ساہیوال سے سیکھنے کی ضرورت

ایک طرف امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں ایک پولیس افیسر کے ہاتھوں ایک شہری ”جارج فلوئیڈ“ کی گرفتاری کے دوران ایک پولیس افسر کے گردن پر گھٹنا رکھنے کی وجہ سے ہونے والی موت کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس پر امریکی حکومت کی طرف سے پولیس افسر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور اسے سوموار کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تین پولیس

Read more

نواز شریف کے ناقدین اور جدید طریقہ علاج سے لاعلمی

قائد محترم میاں محمد نواز شریف جب ایک عدالتی فیصلے کی روشنی میں علاج کی غرض سے لندن تشریف لائے تو اس وقت ان کی صحت کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔ پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم تھے اور دل و دماغ کی حالت بھی تسلی بخش نہیں تھی۔ میاں صاحب کے لندن پہنچتے ہی علاج کا آغاز کر دیا گیا۔ میاں صاحب کے ناقدین اور مخالفین انتہائی شرم ناک پراپیگنڈا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کبھی میاں صاحب

Read more

بچوں کے نفسیاتی مسائل

میں ایک سائیکالوجسٹ ہوں میں نے آج سوچا کے کیوں نا آج سے والدین کو اپنے بچوں کے متعلق کچھ آگاہی دی جائے تا کہ وہ بچوں کو سمجھیں اور ان سے جڑے نفسیاتی مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں اور ان کا حوصلہ بنیں۔ بچوں کے بارے میں عام طور پر مختلف مذاہب میں مختلف کہاوتیں ہیں۔ جیسا کہ بچے جنت کے پھول ہوتے ہیں یا بچے بھگوان کا روپ ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی ان پھولوں کی

Read more

میرا تعلق ضلع چترال سے ہے

ہم چترال کے باسی پر امن اور شریف ہوتے ہیں۔ شریف ایسے ہیں کہ اپنے حق کے لئے بھی نہیں بولتے۔ ویسے چترال میں اس وقت بھی امن تھا جس وقت پورے پاکستان میں قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔ آئے روز دھماکے ہوتے تھے، دھماکوں کی کمینٹری ٹی وی چینلز پہ ایسی ہوتی تھی جیسا کہ ورلڈ کپ کا فائینل میچ چل رہا ہو۔ اس کے باؤجود چترال میں مسائل کی بھرمار اور وسائل کا فقدان ہے۔ چترال

Read more

قدیم روم کی سینیٹ اور جدید پاکستان کی سینیٹ

سینیٹ پاکستان میں مستقل سیاسی ادارہ ہے۔ اس کے موجد پرانے رومنز تھے۔ سینیٹ لاطینی زبان کا لفظ ہے جس سے مراد ہے ”بوڑھا آدمی“ ۔ یہ 753 قبل مسیح کا زمانہ تھا جب روم شہر آباد ہوا۔ اس وقت روم میں قبائلی سوسائٹی تھی۔ سب قبائل سے امیر اور سمجھدار بوڑھوں کو لے کر ایک کونسل بنائی گئی جو سینیٹ کہلائی۔ دنیا کی اس پہلی سینیٹ کے سو اراکین تھے۔ انہوں نے اپنا بادشاہ منتخب کیا۔ وہ پرانے روم

Read more

ابتدائی بچپن کی تعلیم ECD

کامران گاؤں میں نہایت ہی قابل اور ہونہار بچہ تھا۔ ہمیشہ کلاس میں اول درجہ حاصل کرتا تھا۔ اس کا بھائی اور بہن بھی پڑھائی میں اچھے تھے اسی لئے ان کے والدین، خاندان اور گاؤں کے لوگ ان سے بہت خوش تھے۔ جب کامران نے کلاس ہشتم پاس کیا تو والدین نے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لئے گلگت شہر منتقل ہوئے۔ یہاں پر شروع کے کچھ مہینوں میں کامران کی پڑھائی اچھی ہو رہی تھیں پھر

Read more

کرونا وائرس اور ہم پاکستانی

ہم پاکستانی اتنا جانی اور مالی نقصان ہونے کے باوجود بھی ابھی تک کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ابھی میں ایک ڈاکٹر کا آرٹیکل پڑھ رہا تھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ ہم پاکستانی کتنے غیر ذمہ دار اور بے شعور قوم ہیں۔ ہم ہر مسئلے پر اپنی طرف سے اک عجیب و غریب قسم کی منطق پیش کرتے ہیں، من گھڑت مفروضے، علاج، ٹوٹکے اور غلط افواہیں پھیلا دیتے ہیں، جو دوسرے شعور رکھنے والے افراد

Read more

کرونا، آن لائن کلاس اور انٹرنیٹ

کرونا وائرس نے جو دنیا کی حالت کی ہے اس سے کون واقف نہیں۔ جہاں اس عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہاں یہ مضر جان بیماری کشمیر میں بھی موجود ہے۔ کشمیر میں اس بیماری نے خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ ابھی تک اکتیس افراد کو موت کے حوالے بھی کیا ہے۔ کشمیر کے ہر ضلع میں کوئی نا کوئی اس بیماری میں مبتلا ہے۔ اس سے ہر فرد گھر کے حصار

Read more

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن: اپنے ہی بنائے ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دس عالمی رہنما اور پالیسی ساز

Getty Imagesصدر ٹرمپ ایسے مقامات پر بھی بغیر ماسک نظر آئے جہاں ماسک پہننا لازم تھا دادا، دادی اور نانا، نانی اپنے نو مولود پوتوں، پوتیوں اور نواسے، نواسیوں کو گلے نہ لگا سکے، سوگوار اپنوں کی تجہیز و تکفین میں شرکت سے محروم رہے، دوست اور عزیز اپنے چہیتوں اور چاہنے والوں سے جدا رہے۔ لاک ڈاؤن کے ضوابط کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا تھا اور اس کے لیے بہت سے لوگوں نے عظیم قربانیاں

Read more

ای لرننگ- ہایر ایجوکیشن کے نئے دور کا آغاز

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلتے ہی جو اقدام سب سے پہلے اٹھائے گے ان میں سے ایک قدم سکول، کالجز اور جامعات کی بندش تھا۔ فیصلہ یہ ہوا کہ بجائے تعلیمی عمل کو روکنے کے اسے مکمل طور پر ورچویل کر دیا جائے۔ آن لائن کلاسز کے ذریعے طالب علموں کو ان کے گھر بیٹھے پڑھایا جائے۔ یہ کوی نیا طریقہ تعلیم نہیں۔ اسے ای لرننگ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں ورچویل یونیورسٹی ای لرننگ کے تحت ہی

Read more

ہم اپنے محسن نہیں پہچانتے

یہ بحث بہت عرصے سے چلی آ رہی ہے کہ آخر ایٹمی دھماکے کس کی بدولت ہوئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کس کا کردار تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب ذوالفقار علی بھٹو کے ڈٹ جانے کا نتیجہ ہے، بعض اس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو دیتے ہیں جبکہ بعض لوگ اس کو نواز شریف کی وفاداری کا ثبوت کہتے ہیں۔ سچ جاننے کے لیے میں نے تاریخ کے پنوں کو الٹانے

Read more

آہ ڈاکٹر پھاگ چند۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہم ایک ایسے نظام میں جی رہے ہیں جس نے معزز پیشوں کو بھی کاروبار بنایا ہوا ہے، جب میرا تعارف پہلی مرتبہ کامریڈ غفران احد سے ہوا تھا تو انہوں نے اپنے تعارف میں کہا تھا کہ وکیل ہوں اور انصاف بیچتا ہوں، کامریڈ نے ان الفاظ میں اس ظالمانہ اور گلے سڑے نظام کو گالی دی تھی جس نظام نے انسان کو پست زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہوا ہے، جہاں پر عزت اور شرافت کے جعلی معیار کی بنیادیں عقیدے، رنگ و نسل اور عہدہ و دولت ہیں۔

Read more

تکون (سندھی افسانے کا اردو ترجمہ)۔

”زری، یہ پتھر جب پانی سے لہر اور لہر سے دائرہ بناتا ہے، تب مجھے یہ خیال آتا ہے کہ جب زندگی کے اس بحر عمیق میں انسان اپنا جسم چھوڑتا ہے، تب کوئی بھی لرزش پیدا نہیں ہوتی۔ کوئی بھی لہر کسی دوسری لہر کو نہیں ہلاتی اور زندگی کا کوئی بھی مسئلہ، دائرہ بن کر نہیں گھومتا۔“

”توبہ، آخر تمہیں ہوا کیا ہے۔ تم مجھے یہاں اس لیے لائے تھے کہ میں یا تو بیٹھی تمہارا منہ تکتی رہوں اور تم لہریں گنتے رہو، یا پھر میں بیٹھ کر تمہاری تقریریں سنتی رہوں۔“

”یہی تو بات ہے زری، تم مجھ سے مطمئن نہیں ہو۔ مجھ سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔ مگر یقین مانو کہ میں بھی کسی سے مطمئن نہیں ہوں۔ ۔ ۔ سوائے ایک ہستی کے، جس سے لاپروا ہو کر میں خود کو جیسے دوسری الجھنوں میں الجھا دیتا ہوں۔ اگر وہ ہستی میری الجھن ہو تو میں ان دوستی کے مسائل کی طرف توجہ ہی نہ دوں۔“

Read more

ڈاکٹری کا دھندا

مملکت خداداد اور خان صاحب کی ریاست مدینہ میں ڈاکٹری سب سے بڑا دھندا بن چکا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر اور مریض دونوں ہی اسے خدمت خلق سمجھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹرز معاشرے میں خوب تکریم پاتے ہیں۔ یہاں میں نے خان صاحب کی ریاست مدینہ کا نام دانستہ استعمال کیا ہے، کیوں کہ اس سے پہلوں سے ہمیں سروکار نہیں۔ ہمیں جو سبق بائیس سال پڑھایا جاتا رہا اس تناظر میں ذکر کیا۔

Read more

صرف پاکستان اسٹیل ہی کیوں؟

فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستان اسٹیل کے سارے کے سارے 9250 ملازمین ملازمتوں سے فارغ کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ ملازمین کو فارغ کرنے سے قبل ہر ملازم کو 23 لاکھ روپے بطور گولڈن ہینڈ شیک ادا کیے جائیں گے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اگر 9250 ملازمین میں سے ہر ایک کو واقعی 23 لاکھ روپے دے کر فارغ کیا جائے تو کل رقم اس رقم سے تین گنا کم ہے جو اس سلسلے میں مختص کی گئی ہے۔ اس نقطہ نظر سے گولڈ ہینڈ شیک کا عمل کافی حد تک شکوک و شبہات کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔

Read more

میں بھی سردار ہوں تو بھی سردار ہے

بلوچستان میں دیگر چپقلشوں عداوتوں کے ساتھ ساتھ سرداری تیری میری والی جنگ نے ہر قبیلے میں ہر شخص کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ میں بذات خود کسی ایسے مسئلے سے دو چار ہوں۔ میں اس نظام کا اتنا دیدہ ور نہیں جتنا چند ایک قبیلے کے دوستوں کو دیکھ کر اپنی رائے دے رہا ہوں۔ سرداری نظام حقیقی معائنوں میں اتنا مضبوط نہیں رہا، جتنا پہلے کبھی تھا۔ سرداری ترتیب مکمل خراب ہونے کے باعث، اب یہ محض غیر ضروری بوجھ کا سودا ہے اور کچھ نہیں۔ جیسے مینگل قبیلے میں وڈھ سے ایک سردار ہے، جب کہ نوشکی سے اسی قبیلے کا دوسرا سردار ہے۔ اسی طرح مشکے میں محمد حسنی قبیلے کا ایک سردار ہے تو رخشاں میں اسی قبیلے کا دوسرا سردار موجود ہے۔ جب کہ بگٹی قبیلے سے لے کر زہری قبیلے تک یہ ڈبلنگ جاری ہے۔

Read more

خواجہ سرا بچوں کو والدین کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟

آج کل جس دور میں ہم رہ رہے ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہیں۔ دنیا سمٹ کر ایک گاؤں کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ایک دوسرے سے روابط رکھنا اور دوسروں کے خیالات جاننا اب مشکل نہیں رہا۔ اس دور میں لوگ تبدیلی کے حامی ہیں اور جانتے ہیں کہ کسی دماغی یا جسمانی بیماری کا ہونا ایک عام بات ہے۔ ڈپریشن، گھبراہٹ (اینگزائیٹی) ، یادداشت کی کمزوری، ڈسلیکسیا، شیزوفرینیا، فوبیا وغیرہ اب عام بیماریاں سمجھی جاتی ہیں جو قابل علاج ہیں، تو خواجہ سرا ہونا ایک گناہ کیوں تصور کیا جاتا ہے؟

Read more

ہم بھیڑیے، ہم وحشی، ہم درندے

الفاظ نہیں ہیں میرے پاس کے اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں۔ بلکہ شاید اپنے غم و غصہ کا یا پھر اپنی بے بسی کا۔
کئی دفعہ سمجھایا اپنے آپ کو کہ اب ایسا کچھ نہیں لکھوں گا، جو لوگوں کو اداس کردے، کیونکہ میرے اکثر قاری مجھ سے اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ میں انہیں اداس کردیتا ہوں، وہ میری تحریریں پڑھ کر پریشان ہو جاتے ہیں، ان کی امیدیں ٹوٹ سی جاتی ہیں۔

مگر کیا کروں مجھے شاید نظر ہی یہ سب کچھ آتا ہے، میں سنتا ہی سب برا ہوں۔ پورا ماہ رمضان المبارک خاموش رہا، باوجود اس کے کہ بہت کچھ سنا، دیکھا اور پڑھا، مگر پھر بھی اپنے لب سی لئے۔ مگر اب نہیں، بس بہت ہوگیا، اب میں بولوں گا بھی اور لکھوں گا بھی اور شور بھی مچاؤں گا۔

Read more

کنے کنے جانا بلو دے گھر: ابرارالحق کے لیے نیک خواہشات

کل ابرار الحق صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر پڑھی کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں تو دل پریشان سا ہوگیا اور ساتھ ہی ماضی کی وہ یادیں بھی تازہ ہوگئی جو ان کے گانوں کی وجہ سے قائم ہوئیں۔ ہم بچپن میں یہ گانا بہت مزے سے سنا کرتے تھے ٹی وی پہ لگا ہونا تو بہت مزے کے ساتھ سننا اور پھر جب سکول میں آنا تو اس گانے کو عملی شکل دینا کہ بچوں

Read more

کیسا کرونا، کیسی وبا؟

ملک صاحب مجھے دیکھتے ہی کہا کہ میں تو پہلے دن سے ہی کہ رہا تھا کہ یہ کورونا، یہ وبا کچھ بھی نہی یہ سب ڈرامہ ہے۔ مجھے میرے بھانجے نے انٹرنیٹ سے معلوم کر کے بتایا کہ یہ اس کے پیچھے ایک ایجنڈا ہے، دنیا کے تمام لوگوں کو خوف میں مبتلا کر کے اطاعت کے لیے آمادہ کرنا ہے جس کے بعد پوسٹ کورونا ایک ”جدید عالمگیریت“ کے دور کی شروعات ہوگی۔ جس میں ایک ویکسین کے

Read more

رنڈی اور مہذب سماج کا بدنما چہرہ

خان صاحب چلیں سب کچھ مل جائے گا ایک اجنبی سی آواز سن کر میں ایک دم چونک گیا گویا وجود میں ٹھنڈے پانی کا سیلاب امڈ آیا ہو آواز میرے عقب سے چلتی ہوئی کانوں کو ٹکراتے ہوئی دماغ تک سرایت کر گئی مڑ کر دیکھا تو ایک سترہ سالہ لڑکی نظر آئی جس کے ماتھے اور گول مٹول آنکھوں پر خوبصورت سیاہ بالوں کے شرارتی لٹھ بار بار آبشار کے پانیوں کی طرح گر رہے تھے۔ میں چند

Read more

فضل الرحمان خان ۔ سٹرکچرل انجینرنگ کا آئن سٹائن

آج کل کے غیر مسلم اور کچھ مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں پچھلے ایک ہزار سال سے مسلمانوں کا کوئی ہاتھ نہیں۔ وہ شاید فضل الرحمان خان جیسے مسلم سائنس دانوں سے واقف نہیں۔ یہ بلند و بالا عمارتیں جن پر آج دنیا ناز کرتی ہے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے، ان کا وجود فضل الرحمان خان کے تخلیق کردہ ڈیزائن کے بغیر نا ممکن تھا۔ سٹرکچرل انجینرنگ

Read more

سیاہ فام جارج فلوائیڈ اور اینٹی فا

حال ہی میں امریکہ میں جو احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں انہوں نے امریکہ کے نہ صرف شہروں اور شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ حکومت بھی حواس باختہ کر دی ہے۔ صدرٹرمپ حسب معمول اس ساری صورتحال کا الزام اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق دوسرے کے سر تھونپنے کی سر توڑ کوشش میں لگے ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکام ہی ہیں۔ پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام جارج فلوا ئڈ کی موت کی وجہ سے

Read more

مقدس خواب اور دور حاضر کے جرنلسٹ

خالق کائنات نے اس دنیا کو پیدا کرنے کے بعد انسانوں کی مختلف طریقوں سے رہنمائی کی، کبھی انبیاء کو مبعوث کر کے، کبھی فرشتوں کے ذریعے تو کبھی اپنے صالحین بندوں کے خواب کے ذریعے۔ لیکن جب بھی کوئی نبی باقاعدہ سے اپنی شریعت اللٰہ کی کتاب کے مطابق نافذ کر دیتا تو کسی اور بندے کا خواب کوئی حجت نہیں رکھتا پھر شریعت ہی حرف آخر ہے۔ عزیز مصر کو خواب آ یا سات دبلی پتلی گائیں سات

Read more

لاہور کا شاہی حمام

یہ حمام دہلی دروازہ کے ساتھ ہی واقعہ ہے۔ یہ عمارت نواب وزیر خاں جن کا اصل نام شیخ علم الدین انصاری تھا کے نام سے منسوب ہے۔ آپ پیشے کے اعتبار سے حکیم تھے عہد جہانگیری میں ملکہ نور جہاں کا حیرت انگیز طریقہ سے علاج کیا جس سے آپ کو شہرت ملی۔ اس کے بعد 1628 ء عیسوی میں شاہ جہاں تخت ہندو ستان کا وارث بنا تو آپ کو خلعت فاخرہ اور انعام و اکرام سے نوازا۔ مگر

Read more

دفعہ کرو جی، کچھ نہیں ہوتا

سرونسٹن چرچل دوسری جنگ عظیم کے ہیرو خیال کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کی بہترین حکمت عملی کے سبب ایک ایسی جنگ جو کہ اتحادی افواج تقریباً ہارنے والی تھی اسے فتح سے ہمکنار کیا۔ کیونکہ پرل ہاربر پر جاپانیوں کی طرف سے کامیاب حملہ اور ہاربر کے نقصان کو کوئی بھی عسکری تجربہ رکھنے والا بآسانی یہ اندازہ لگا سکتا تھا کہ اب یہ جنگ اتحادی کسی طور بھی نہیں جیت پائیں گے۔ تاہم ہیرو شیما اور ناکا ساگی

Read more

ہر سانس یہ کہتی ہے

انسان کی زندگی کے بنیادی طور پر دو پہلو ہیں۔ فکری پہلو اور عملی پہلو یعنی یا وہ سوچتا ہے یا وہ کرتا ہے۔ انسان زندگی میں ویسے ہی اعمال سرانجام دیتا ہے جس طرح کی اس کی سوچ، نظریات اور عقائد و تصورات ہوتے ہیں۔ سوچ انسان کے جملہ اعمال کی محرک ہوتی ہے اور انسانی جسم پر حکمرانی کرتی ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ انسان کے تمام اعمال اس کی سوچ کے تابع ہوتے ہیں۔ انسان

Read more

ارتغرل ڈرامہ: آخر پرابلم کیا ہے

ارطغرل تیرہویں صدی کا ایک عظیم کردار ہے جس نے اپنے مضبوط حوصلے، یقین محکم، کامل ایمان اور بہادری سے ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جو 600 سالوں تک دنیا پر راج کرتی رہی۔ اگر مسلمانوں کی 14 سو سالوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھی جائے تو وہ ایسے بے شمار کرداروں سے بھری پری ہے۔ جنہوں نے اسلام کا پرچم مضبوطی سے تھامے رکھا اور ظلم کے خلاف لڑتے رہے چاہے کتنی ہی اذیتیں ان کے سامنے کیوں نہ ہو وہ اپنے حق دین کے راستے سے کبھی نہیں بھٹکے اور نہ ہی کبھی اپنے دین سے منحرف ہوئے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، سلطان محمد فاتح، خالد بن ولید، محمود غزنوی، محمد بن قاسم، ٹیپو سلطان، بہادر شاہ ظفر اور ایسے بے شمار نام ملتے ہیں جو مسلمانوں کے عروج کی گواہی دیتے ہیں لیکن آج کا مسلمان زوال کا شکار ہے اور نہ ہی اپنے ماضی کے ان ہیروز کے بارے میں جانتا ہے۔

Read more

ضلع پشین کا تحصیل کاریزات ٹڈی دل کے نشانے پر

ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 600 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ پاکستان کا 38 فیصد حصہ ٹڈیوں کی پیدائش کے لئے موزوں ہے، جب کہ ان کے حملوں سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، یہ اقتصادی لحاظ سے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 25 فیصد زرعی شعبے سے وابستہ ہے وہ اس کی وجہ سے خطرہ میں ہے،

Read more

وبائی حکومت، میرا سلطان اور ٹڈی دل

وزیراعظم عمران خان پاکستانی سیاست کے طور طریقے بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ 7 سال میں انہوں نے بہترین سیاسی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آغاز سیاست میں عمران خان سولو فلائٹ اور صرف اپنے ورکروں اور امیدواروں کے ذریعے بازی پلٹنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے تھے لیکن 2013 ء کے الیکشن میں انہوں نے ”قابل انتخاب“ نظریے پر انحصار کرنا شروع کیا اور پہلی چھلانگ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت لے اڑے۔ 2018 ء کے

Read more

آن لائن کلاسز اور طلبا کے مسائل

کئی برسوں تک جاپان کے برفیلے کامیشراٹاکی ریلوے سٹیشن، ہوکیڈو سے روزانہ دو مرتبہ ریل کا گزر ہوتا تھا۔ یہ سٹیشن کافی فاصلے پر تھا اور یہاں صرف ایک سواری ریل کا انتظار کررہی ہوتی تھی۔ صبح ایک ٹرین اس سواری کو پک کرتی اور پھر شام کو وہی ٹرین یا کوئی دوسری ٹرین اسے واپس وہی ڈراپ کرتی تھی۔ اس سٹیشن تک کا سفر چاپانی ریلوے کے لئے کافی خسارے کا پڑرہا تھا کیونکہ یہاں سے رواذانہ صرف ایک

Read more

! تاریخی حقانیت اور ہے ؛ مروجہ حقانیت اور

کوئی مانے یا نہ مانے، تاریخی حقانیت اپنی جگہ یہی ہے کہ پاکستان ’مسلم قومی ریاست‘ ہے۔
تاہم مروجہ حقانیت چیزے دیگر است۔ مروجہ حقانیت مقبولیت عامہ کا درجہ پا جائے اور کلاماً و دستوراً اسے حق بحق ہونے کا درجہ بھی دے دیا جائے تو اس کے طے کردہ معنی جھٹلانے کا نتیجہ قدماء میں سے سقراط یا گلیلیو وغیرہ کی مثالوں سے اخذ کیا جاسکتا ہے یا موخر میں سے ’عبرت کا نمونہ‘ بھٹو کی پھانسی سے لیا جا سکتا ہے جنہیں ’تحریک نظام مصطفی ﷺ‘ کے مذہبی کلمہ حق کا دعویٰ گرما کر معزول کیا گیا اور پاکستان میں امریکی سفیر کو ان کی حکومت کی طرف سے ’بھٹو کو پھانسی دلوانے‘ کے حکم پر عمل کروانے سے پورا کر دکھایا گیا جس کی نشاندہی بریگیڈئیر ترمذی کی کتاب ’پروفائلز آف انٹیلیجنس‘ کے صفحہ 33 اور 38 پر درج ہے۔

Read more

لاہور کی مسجد شب بھر (مسجد شہید)۔

لاہور کی یہ مشہور و معروف مسجد شاہ عالمی چوک میں واقع ہے۔
اس مسجد کی وجہ شہرت اس کی تعمیر کے ساتھ جڑا ایک دلچسپ قصہ ہے، جس میں اہالیان لاہور نے مصالحے کچھ تیز ہی رکھے ہیں۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ جس جگہ مسجد ہے، اس زمین کے مدعی ہندو بھی تھے اور مسلم بھی۔ مسلمانوں نے یہاں ایک تھڑا بنا رکھا تھا جس پر وہ نماز ادا کرتے، آہستہ آہستہ یہاں اذان بھی شروع ہو گئی۔ یہ دیکھ کر ہندو بپھر گے اور اس جگہ کا تقاضا شروع کر دیا کہ وہ یہاں بھگوان کا گھر بنائیں گے۔ اس بات پر دونوں کے درمیاں تصادم ہوا اور معاملہ جا پہنچا انگریز منصف کے پاس۔

مسلمانوں کے وکیل جن کا نام بیشتر نے قائداعظم محمد علی جناح بتلایا ہے، یہ سب جان مسلمانان ہند کو مشورہ دیا کہ بھائیو جب صاحب بہادر یہاں قدم رنجہ فرمائیں تو اگر تو اس جگہ مسجد کے آثار ہوئے تو رسم اذاں قائم رہے گی ورنہ مندر کی گھنٹی بجے گی۔ کیونکہ انگریز کے قانون میں سبھی مذاہب کی عبادت گاہیں محترم ہیں یعنی منہدم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں۔ یہ سن فرزندان توحید معرکہ حق و باطل کے لیے تیار ہو گئے، ریل کے اسٹیشن تا شاہ عالمی اور شاہ عالمی تا باغبان پورہ اینٹیں قطار کی صورت ہاتھوں ہاتھ ترسیل کی گئیں۔

Read more

مگر میرا بیٹا نہیں سمجھتا!

ڈیڈی ہم مر کیوں جاتے ہیں! ڈیڈی ہم مرنے کے بعد کہاں چلے جاتے ہیں! ہم لائٹ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر کیوں نہیں آتا۔ Fish! مر کیوں جاتی ہے! ڈیڈی Spider۔ man رئیل میں کیوں نہیں ہوتا۔ یہ سوالات جب میرا پانچ سال کا بیٹا میرے بازو پر سر رکھ کر بڑی ہی معصومیت سے پوچھتا ہے تو اس وقت میرا دماغ کمرے سے باہر چلا جاتا ہے۔ میرے پاس ان سوالات کا جواب نہیں ہے مگر میرا

Read more

دارالعلوم دیوبند کی تاسیس اور حالیہ یوم تاسیس

یہ بات واقعی خوش کن ہے کہ شاید پہلی بار دارالعلوم دیوبند کے منتسبین نے اس جوش خروش کے ساتھ اس عظیم ادارے کا 154 واں یوم تاسیس منایا تو اصل اجتماعی سوشل سائٹس بالخصوص فیس بک پر اپنی عقیدت کا بھر پور اظہار کیا اور ٹویٹر پر نمبر 1# ٹرینڈ رہا۔ دارالعلوم دیوبند کی فکری علمی روحانی اور سیاسی ہمہ گیریت کا مکمل استیعاب میرے جیسے کم علم اور طالب علم کے لئے ممکن نہیں ہے تاہم ہر عقیدت

Read more

بننا تھا پائلٹ بن گئے جہاز

چند دن پہلے میرے ایک جاننے والے کا نوجوان بیٹا اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا اور اسے اسلام آباد کے دماغی امراض کے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ محلہ داروں سے معلوم ہوا کہ پہلے مرحلے میں وہ دوستوں کی محفل میں فلمی انداز سے شوقیہ سگریٹ سلگاتا تھا پھر ایک آدھ بار ”پکی سگریٹ“ کا کش لگایا اور پھر پکی سگریٹ کا کش پکا ہوگیا، پھر دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی اور چھوٹی عمر میں علاقے کا

Read more

حکومت کے اپنے چیلنج

پاکستانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عوام پر ہمیشہ حکومت ہی کی گئی ہے۔ ان کی خدمت کا جذبہ کہیں نظر نہیں آیا۔ قائد اعظمؒ کے بعد کوئی لیڈر ایسا نہیں آیا جو ہمارے مسائل کے بارے سنجیدہ ہو اور انہیں حل کرنا چاہتا ہو۔ پاکستان کے مسائل ابتدا میں کم تھے مگر جیسے جیسے ہمارے راج کرنے والے حکمران آتے گئے ان مسائل میں اضافہ ہی ہوتا گیا۔ قیام پاکستان کے وقت اس مملکت خداداد پر کسی بھی ادارے کا کوئی قرض نہیں تھا۔

Read more

بحریہ ٹاون کی دیواریں گراتے ارطغرل غازی

بچپن میں ”سچ میں برکت ہے“ ، ”ایمانداری بہترین حکمت عملی ہے“ اور ”نیکی کر دریا میں ڈال“ جیسی کہاوتیں سن اور پڑھ کر لگنے لگا، یہی زندگی کا نصب العین ہے۔ زندگی کا پہیا وقت کی لہروں کے دم پر آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگا تو اشفاق احمد صاحب کی طرز پر لکھی گئی یہ کہانیاں بودی اور بے اثر معلوم ہونے لگیں۔ تقریباً دو سال قبل خود لکھنے کا فیصلہ کیا تو معلوم ہوا کہ کہانیاں تو وہ

Read more

کورونا کی دھوپ میں چھاؤں کی تلاش!

پوری دنیا میں کورونا سے بچاوکے لیے لاک ڈاؤن کا تجربہ کیا گیا، لیکن ایک عرصہ گزرنے کے بعد سارے ہی ملک اپنے عملی اقدامات کی روشنی میں کورونا کے ساتھ زندگی کی تمام ضروری سرگرمیوں کی بحالی پر متفق نظر آتے ہیں۔ اس لیے دنیا بھر میں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے، پاکستان میں تو اس سے بہت پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی کہ پاکستان کے حالات یورپی اور ترقی یافتہ

Read more

آج کا اسلوب، تلوار نہیں سلوک

تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ انسان کے عقلی اور تمدنی ارتقاء کے سفر کے میں وقت کی منظم مسلح قوتوں یا بڑھتی پھولتی ریاستوں نے کسی نہ کسی الہامی مذہبی فلسفے کو مولڈ یا ہائی جیک کر کے اپنے اقتدار کے دوام کے لیے استعمال کیا ہے اور دنیا کی ہر ابھرتی سپر پاور، طاقتور ریاست یا ریاستی گروہوں کے اتحاد کی عوامی اکثریت میں رائج مخصوص مذہب یا مولڈڈ سیاسی و فکری فلسفہ ہی اپنے اپنے وقت میں غالب رہا ہے۔

Read more

عورت، ماں اور اسلام

صدیوں سے عورت خواہ وہ بہن ہو بیوی ہو یا ماں اپنے حقوق کی تکمیل کی طلبگار ہی رہی ہے۔ اور صدیوں سے ہمارے غریب طبقے کی عورت اپنی اس کوشش میں ناکام رہی ہے جبکہ امیر طبقے کی خاتون نے کسی نہ کسی طریقے سے اپنی اہمیت اور حقوق کو ثابت کر دیا ہے، گو کہ عورت کے حوالے سے احکام الٰہی چودہ سو سال پہلے ہی بذریعہ پیغمبر اسلام ﷺ کتاب اور حدیث سے ثابت ہوچکے ہیں، مگر دنیا کے مختلف کونوں بالخصوص پاکستان میں ان حقائق کو منوانے کے لئے عورت کو آج بھی بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے اور تاحال وہ اپنی اس کوشش میں پوری طرح سے کامیاب نہیں ہو سکی جو کہ اسلامی جمہوریہ میں رہتے ہوئے ہم سب کے لیے شرم کی بات ہے، اگر کوئی سمجھے تو !

Read more

شمالی علاقوں کی ایک چراگاہ کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلوں میں کہیں پہاڑی بکریوں (آئی بیکس) اور مارخوروں کا ایک جھنڈ روز برفیلے پہاڑوں سے پانی پینے میلوں کا صفر کر کے دریائے سندھ کے کنارے آتا تھا۔ اس زمانے کے ایک داستان گو سے روایت ہے کہ ہری بھری گھاس میں مارخور خوشی سے جھومتے، اٹکھیلیاں کرتے ہوئے پہاڑوں سے نیچے اترتے نظر آتے تھے۔ لوگ پاس سے گزر جائیں یا ان کے بچوں کو ہاتھ لگائیں تب بھی مارخور اپنی رنگ رلیوں میں مصروف رہتے تھے، یعنی کہ ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ انسان ان کے آس پاس بھٹک رہے ہیں۔ یقین کرنے والی بات تو نہیں ہے مگر کر لیتے ہیں کیونکہ داستان گو کی روایت یہی کہتی ہے۔

Read more

ہم سب کی انفرادیت!

آن لائن جرنلزم یا نیو میڈیا کے ناموں سے معروف ڈیجیٹل جرنلزم یا ڈیجیٹل صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ادارتی مواد انٹرنیٹ کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ تحریر، سمعی اور بصری مواد کے ذریعے پیش کی جانے والی خبریں، تجزیے، فیچرز ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے وزیٹرز تک پہنچائے جاتے ہیں۔

ہم سب ایک ایسا علمی، بر حقائق پلیٹ فارم ہے، جو ہر لمحہ قارئین کو حالات و واقعات سے حقیقی آگاہی فراہم کر تا ہے، وہ تلخ حقائق بھی جو شاہد ہی کہیں اور ملتے ہوں۔ میں ہم سب کی جملہ ٹیم سے بے حد متاثر ہوا ہوں، جدت و معیار ایک ساتھ اس ادارہ کا طرہ امتیاز ہے۔ لکھاری حضرات کو کالم موصول ہونے، اور پھر کالم کی اشاعت پر باقاعدہ بذریعہ ای میل آگاہی فراہم کی جانے کے علاوہ چیک لسٹ بھی مہیا کی جاتی ہے۔ جو کہ یقیناً اعلیٰ ظرفی کی ایک تابناک مثال ہے۔ یہ مثال بہت ہی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

Read more

پاکستان میں بدلتا ہوا طرز فکر

اگر ہماری قوم کا طرز عمل ہر سنجیدہ و غیر سنجیدہ موضوع پر صرف لطیفے بنانے تک محدود ہو چکا ہے تو یہ ان تمام مزاحیہ پروگراموں کی کامیابی ہے جو کہ پچھلی ایک دہائی سے مسلسل مختلف چینل دکھا رہے ہیں۔ جس نے من حیث القوم ہم سب کے رویوں میں ایک بھانڈ پن شامل کر دیا ہے۔ اور شاید ہماری بے حسی کی یہ بھی ایک وجہ ہے کیونکہ ہم اب اپنے مسائل کو لطائف کی نذر کر

Read more

عمران خان: حکومت بھی ہیں اور حزب اختلاف بھی

وزیر اعظم عمران خان متعدد بار اپنی گفتگو میں یہ فرما چکے ہیں کہ 22 برس اپوزیشن کرتے کرتے انھیں یہ دھیان ہی نہیں رہتا کہ اب وہ خود حکومت کر رہے ہیں لہٰذا ان کو ان کی اہلیہ اکثر یہ یاد دھیانی کراتی ہیں کہ آپ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ عمران خان یہ بات کچھ غلط بھی نہیں کہتے۔ جب وہ اخباری نمائندوں کے ساتھ کوئی رسمی و غیر رسمی بات چیت کر رہے ہوتے ہیں یا

Read more

خونخوار کتوں اور بدترین ہتھیاروں سے استقبال

امریکا میں نسل پرستی کے واقعے میں ایک مرتبہ پھر سیاہ فام کو تشدد کا نشانہ کر قتل کیے جانے کے بعد 40 سے زایدشہروں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا۔ سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ، پولیس سے یہ منتیں کرتے نظر آ رہا ہے کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے، وہ سانس نہیں لے سکتا، لیکن پولیس افس ٹس سے مس نہیں ہوا۔ اس اہلکار نے 44

Read more

اور امریکہ جل رہا ہے

اس وقت امریکہ میں جاری فسادات نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے اور ان حالات میں امریکہ کی پبلک کرونا نامی وبا کا خوف بھی شاید بھول چکی ہے۔

چھبیس مئی 2020 کو امریکہ کے شہر منیاپولس (منی سوٹا) کے ایک بے گناہ شہری جارج فلوئڈ کا پاور ہارن پولیس کے ہاتھوں ہونے والے مبینہ قتل کے نتیجہ میں جو احتجاجی فسادات شروع ہوئے، انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے امریکہ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہاں تک کہ صدر ٹرمپ کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کو زیرزمین بنکر میں پناہ لینی اور وائٹ ہاؤس اندھیرا میں ڈوب گیا جس کی روشنیوں کل سے گل کر دی گئیں اور وہ تمام ریاستیں جہاں یہ مظاہرے کیے جا رہے ہیں وہاں حکومت کی طرف سے کرفیو لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Read more

میری نانی کا گھر

بچپن کی یادیں نانی کے گھر کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں۔ یہ ایک ایسا مقناطیسی مرکز ہوتا ہے جس کے گرد سب بہن بھائیوں اور ان کے بچے گھومتے رہتے ہیں یہاں تک کے ایک دن نا نانی رہتی ہے نا نانی کا گھر۔ ہماری نانی نے اپنی سات بیٹیاں پورے پاکستان میں جگہ جگہ بیاہی ہوئی تھیں۔ دو بیٹوں میں سے ایک کا خاندان تو عرصے سے پردیس میں آباد تھا اور ایک بیٹا بہو اپنے تین بچے چھوڑ

Read more

جون 1818۔ سقوط ملتان

سرزمین اولیا ملتان اس جہان تگ و دو میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اور نا ہی ملتان کا حوالہ صرف گرد، گرما اور گورستان ہے۔ بلکہ ملتان کی مٹی میں جذبہ حریت، یہاں کے پانی میں عزم وہمت اور یہاں کی سخت آب وہوا میں مٹی سے محبت کی ٹھنڈک اور بیرونی حملہ آوروں کے خلاف نفرت کی لو بھی شامل ہے۔ وادی سندھ کا تہذیبی و ثقافتی مسکن ملتان نے ہر عہد میں ایک نئے بحران کا

Read more

ہمیں بہت سے استاد چاہییں

اچھے استاد کی تعریف کیا ہوتی ہے؟ یا کیا کی جا سکتی ہے؟ میرے خیال میں یہ ممکن نہیں۔ استاد عمل اور کردار میں تمام خوبیوں کا پیکر ہوتا ہے۔ سب سے عظیم استاد محمدعربی ﷺکی مثال رکھی جا سکتی ہے۔ طالب علموں کے لیے استاد ایک جامع نمونہ ہوتا ہے۔ اسکول، کالج، جامعہ سے باہر انسانی رویے اور عموماً زندگی میں بھی اس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ علم کے ساتھ استاد کا کردار و عمل بہت معانی رکھتا

Read more

میں ادب کیوں پڑھتا ہوں؟

ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائی حیرت زبان بستہ و چشم کشادہ رکھتے ہیں (غالب) ’میں مختلف طریقے سے ظاہر ہونے والی آواز ہوں۔ میں اس لا محدود کی آواز ہوں، جس کے بے شمار پہلو ہیں اور یہ پہلو مختلف نوعیت کے ہیں۔ میں اس کبھی نہ ختم ہونے والی مسرت کی آواز ہوں، جو تمام چیزوں میں جاری و ساری ہے۔ مسرت میرے تخلیق کا بنیادی نقطہ ہے اور میری زندگی کا مقصد بھی (رابندر ناتھ ٹیگور) بچپن

Read more

ہم موبائل استعمال کر رہے ہیں یا موبائل ہمیں؟

انسان اپنی تخلیق سے لے کر ہمیشہ سے اپنے آنے والے کل کو گزرے ہوئے کل سے بہتر بنانے کے لیے سرگرداں رہا ہے اور یہی بات انسان کو دوسر ے جانداروں سے ممتاز کرتی ہے۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا انسان اپنی ضروریات کے مطابق ایجادات کرتا رہا اور یہ ایجادات انسانی زندگی کے ہر شعبہ میں ہوتی رہی ہیں۔ کروڑوں سالوں کے سائنسی، سماجی اور نفسیاتی ارتقاء کے بعد انسان آج اپنی موجودہ حالت میں ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر نئی ایجاد نے انسانی سوچ کے نئے زاویوں کو جنم دیا اور یہی سوچیں مزید ایجادات کا موجب بنی ہیں جن میں سے بیشتر تو بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے جبکہ کچھ انسان نے اپنی تباہی کے لیے بھی تیار کی ہیں۔ جب مؤخرالذکر چیزیں انسان نے اپنائیں تو وہ اس کی عادات کا حصہ بنتی گئیں جو کہ شروع میں محض سہولت سمجھ کر اپنائی گئیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ مجبوری بن گئیں۔

Read more

سر! یہ تو پھوپھو کی بیٹی لگتی ہے

بچپن میں ہمارے گاؤں میں محمد حسین نامی ایک جولاہا رہا کرتا تھا۔ اس نے گھر میں ہی ایک کھڈی لگائی ہوئی تھی جس پر وہ کھدر کا کپڑا۔ کھیس اور سردیوں کے لیے پرانی اون سے جو لنڈے کی جرسیاں ادھیڑ کر حاصل کی جاتی تھی، گرم کمبل بنایا کرتا تھا۔ اس کا بننے کا عمل اتنا خوبصورت ہوتا تھا کہ ہم گھنٹوں اس کے پاس بیٹھ کر اس عمل کو دیکھتے۔ وہ کس محنت سے دھاگوں کو الجھنے سے بچانے کے لیے نلکیوں پر چڑھاتا، پھر ان نلکیوں کو چھت پر لٹکی ہوئی ہکوں سے لٹکاتا۔

Read more

بس کم ہونا چاہیے

اقوام عالم کی تاریخ دیکھی جائے تو ان کی تہذیب و تمدن، علم سے محبت اور خصوصاً معاشرتی رویوں میں ان کے عروج کا راز پنہاں نظر آتا ہے۔ مگر ان سنہری اصولوں کو خاک پا کر دینے کی جو صنف ہم نے پائی ہے وہ تاریخ کی کتب میں ڈھونڈے نہیں ملتی۔ ہر امر کا جواز اور کسی بات کا جواب رکھنے میں ہمارا جواب نہیں۔ ہمارے بیشتر اخلاقی کھوکھلے پن اور تربیت سے عاری اعمال کا ہمارے پاس یہی نادر نسخہ ہے کہ ”بس کم ہونا چائدہ اے“ (بس کام ہونا چاہیے) ۔

Read more

خودی کو کر بلند اتنا۔ ۔ ۔ یا حقائق کا ادراک؟

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو حریت اور آزادی کا جو درس دیا تھا اس میں ان کا تصور خودی بھی شامل تھا۔ میں نے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنے کی بہت کوشش کی لیکن ہمیشہ خفت اٹھانی پڑی اس لیے میں نے اس کا مفہوم اپنی آسانی کے لیے خودداری، حمیت، غیرت یا شعور ذات جیسی عام فہم اصطلاحات میں تلاش کیا۔

اگر پورا سچ بیان کروں تو میٹرک کے امتحان کی تیاری کے لئے استاد محترم نے علامہ اقبال کی ایک نظم کے حوالے سے پہلی مرتبہ ان کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالنے کا آغاز ہی کیا تھا کہ مجھے اندازہ ہوا کہ یہ موضوع ہم جیسے اوسط طلبا کے لیے نہیں۔ دوسری طرف استاد محترم تھے کہ موضوع کو کھینچنے چلے جا رہے تھے۔ انہوں نے موضوع کے حوالے سے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں مختلف ممالک کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

Read more

اٹھارویں ترمیم

اٹھارہویں ترمیم اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ سے قبل: پاکستان کا سرکاری نظام زیادہ فیڈرل اور نہ ہی تکنیکی طور پر پارلیمانی تھا۔ نیم صدراتی پارلیمانی تھا۔ نظام حکومت کے اختیارات صدر اور وزیراعظم کے مابین مشترک تھے اس لئے 2010 سے پہلے مشترکہ نظام تھا۔ نیم صدارتی نظام بھی کہا جاسکتا ہے تب کے پاکستان کو۔
مرکز انتہائی مضبوط اور طاقتور بمقابلہ چار صوبوں تھا۔

Read more

چھوٹے کی لیبر

گئے دنوں کی بات ہے میں بالوں کی کٹنگ کے لیے اس سیلون پر پہنچا جہاں سے میں کٹنگ کرواتا ہوں۔ رش کافی تھا، میں اپنی باری کے انتظار ویٹنگ روم میں بیٹھ گیا۔ اپنی باری آنے پر میں اندر کرسی پر بیٹھ گیا۔ ایک چھوٹی سی عمر کا لڑکا جس کی عمر بمشکل بارہ یا تیرہ سال ہو گی وہ نمودار ہوا، اس لڑکے کو میں نے پہلی بار اس سیلون پر دیکھا تھا، اور انتہائی چستی اور چابکدستی سے مجھے ایپرن باندھنے لگا۔ عام سی شکل، سادہ سے تیل کی کثرت سے گولڈن ہوتے ہوئے بال اور چہرے پر سادگی اور بھولپن لئے وہ مجھے کسی اور ہی دنیا سے آئی ہوئی ننھی منی مخلوق لگا۔

Read more

کسان پنجاب حکومت سے تعاون کریں اور ڈھول بجائیں

بزرگوں سے ہمیشہ سے یہی سنتے آئے ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہی کچھ چھوٹی کلاس سے لے کر ہائر کلاسوں تک بچوں کو پڑھایا گیا کہ پاکستان کی معاشیات میں زراعت کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کی طرح پاکستان میں بھی برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے ہمیشہ گزرتے وقت کے مطابق پالیسیاں بنائی کسی بھی ملک کا انحصار صرف زراعت نہیں ہے بلکہ کوئی ملک جہاز سازی کی صنعت سے کما رہا ہے تو کوئی اسلحہ سازی کے ذریعے کما رہا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے زراعت کے شعبہ پر انحصار تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

ہماری معاشیات کا 70 فیصد انحصار شعبہ زراعت پر ہے۔ وہی شعبہ زبوں حالی کا شکار چلا آ رہا ہے۔ زراعت کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن اقتدار کے ایوانوں میں موجود صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے مفادات کو فوقیت دیتے ہیں۔ زراعت کا شعبہ کل بھی مسائل کا شکار تھا۔ آج بھی اس کی حالت نہیں بدلی جا سکی۔ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں اقتدار میں آنے والے حکمران خواہ وہ فوجی تھے جس عوامی ووٹوں کے ذریعے منتخب ہوئے تھے،سب نے عوام کی حالت زار کو تبدیل کرنے کے نعرے لگائے لیکن معاملات کاغذی پالیسیوں تک محدود رہے ہمیشہ کسان اور کاشتکار کی قسمت بدلنے کے لئے بیوروکریسی نے حکمرانوں کو منصوبے بناکر دیے جو درحقیقت منصوبے ہی ثابت ہوئے۔ ہر سال اربوں روپے کے فنڈز کسانوں کے نام پر قومی خزانے سے جاری ہوتے ہیں لیکن 73 سال گزرنے کے باوجود پریشان حال کسان خوشحال نہ ہوسکا۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے ہمیشہ اقتدار میں موجود مخصوص طبقہ فیض یاب ہوتا رہا ہے اور کاشتکار کے لئے بنائے گئے منصوبوں سے حقیقی کسان کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔

پاکستان پر طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والی شریف فیملی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ زراعت کو صنعت کا درجہ دینے اور

Read more

غیر قانونی مگر جائز؟

گلگت بلتستان کا نام سنتے ہی ذہن میں قدرت کے شاہکاروں کا ایک نقشہ سا کھنچ جاتا ہے جس کا تصور کرنا، تصور بہشت سے کہیں کم نہیں! جہاں لوگ اس کے قدرتی حسن اور مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں اس کے باسیوں میں ایک طرح کا خلاء پایا جاتا ہے جسے تشخص کا خلاء کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ جہاں اس خطے کو اپنی قدرتی حسن کی بدولت دنیا میں ایک مقام حاصل ہے وہی پہ

Read more

کورونا وائس کے عالمی معیشت پر اثرات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ہر ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت متاثر ہوئی ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 1930 یعنی 90 سال کے بعد پہلی بار عالمی معیشت کو اتنا بڑا جھٹکا پہنچا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں 20 کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوچکے ہیں جب کہ غربت کی شرح میں میں 1998 کے بعد پہلی بار

Read more

بیرون ملک مقیم پاکستانی، حکومتی بے حسی، گدھ اور ہم

ایسی بھی کیا اندھیر نگری، ایسا بھی کیا چوپٹ راج! بیرون ملک مقیم محنت کشوں کی بوٹیاں نوچنے اور ان کی حق حلال کی کمائی میں سے اپنا ”حصہ“ بٹورنے کے لیے ہمارے ہی وطن عزیز کے کچھ باسی خود رو مگر بدبودار، بد ذائقہ اور قابل تلف پودوں کی طرح نمودار ہو گئے ہیں۔ ایسی بھی کیا ہوس مال و دولت جب کہ دنیا خود کا وجود ہی فانی ٹھہرا، حاصل مال مزید تگ و دو حاصل مال پہ منتج ہوا، اور کثرت مال کو خسارہ سے تشبیہ دی گئی۔ جب مٹی میں ہی مل جانا مقدور ٹھہرا گیا تو یہ سب مارا ماری اور لوٹ کھسوٹ کیوں؟

Read more

رینی ڈیکارٹ

ڈیکارٹ 1596 میں فرانس میں پیدا ہوا۔ وہ جدید فلسفہ کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اس نے اپنے پیش رو فلسفیوں کے کاموں کو قبول کرنے سے انکار کیا اور فلسفے کی از سر نو تشکیل کا بیڑا اٹھایا۔ اس نے اپنے فلسفیانہ انداز بیان کو آسان رکھنے کی کوشش کی۔ اس نے ہمیشہ اپنا اور کلیسا کا تعلق بنائے رکھا۔ مگر اس کے باوجود اس کو بدعتی اور ملحد کہا گیا۔ اس پر حملے بھی ہوئے۔ وہ کلیسا کے کرتا دھرتاؤں سے ملتا رہا اور کلیسا کو جدید سائنس کے متعلق نرم رویہ رکھنے کی درخواست کرتا رہا۔ وہ چاہتا تھا کہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو جیسا گلیلیو کے ساتھ ہوا۔

Read more

جب آپ فکشن نگار سے کچھ زیادہ کی توقع رکھتے ہیں۔ ۔ ۔

میں نے کیی دفعہ محسوس کیا، قاریین کا ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو مجھے ایک ایسے منصب پر دیکھنے کا خواہشمند ہے، جہاں میں چٹکی بجاتے ہی اس دنیا سے، نفرت کے رنگ کو غائب کر دوں گا۔ فنکار یا ادیب کے پاس نہ الہ الدین کا چراغ ہے نہ توقع اور خواہشوں کو پورا کرنے والا جن۔ ادیب کچھ سطحوں پر اتنا کمزور اور چھوٹا ہوتا ہے کہ بادل کی گھن گرج سے بھی کانپ اٹھتا ہے۔ آنکھوں

Read more

سبسڈی (زر تلافی) ہے کیا بلا؟

ہم پاکستانی ایک بات بہت شدت یا کثرت کے ساتھ سنتے چلے آ رہے ہیں کہ حکومت فلاں فلاں اشیا پر سبسڈی (زر تلافی) ادا کرتی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے لیکن پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے یہ واضح اعلان کیا کہ آئندہ حکومت کسی بھی شے پر کسی بھی قسم کی کوئی سبسڈی (زر تلافی) ادا نہیں کرے گی۔ یہ سبسڈی (زر تلافی) ہے کیا بلا، اس پر شاید عام فرد کا دھیان کم ہی گیا ہو۔

Read more

وزیراعظم گیلانی کا ایک جھوٹا وعدہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی مہربانی ہے کہ جس نے ”گلگت بلتستان امپاورمنٹ اینڈ سلف گورننس آرڈر 2009“ کی شکل میں خطے کو ایک انتظامی اصلاحاتی پیکیج کے ذریعے تھوڑے بہت اختیارات دیے۔ اب ان اختیارات کواستعمال میں لاکر عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے مقامی قیادت کے انتخاب کا اختیار ہمارے انگوٹھوں کو حاصل تھا۔ چنانچہ ہم سب نے ڈنکے کی چوٹ پراپنے اس اختیار کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار آ گئی اور

Read more

گلگت بلتستان: سٹیٹ ایکٹرز کی نوکری سے سٹیٹ کی نوکری اچھی

کہتے ہیں پاکستان کا ہر دوسرا آدمی بلکہ ہر شخص ہی کرکٹ کا تجزیہ کار ہے، اور میں کہتا ہوں گلگت بلتستان کا ہر بندہ سیاسی مبصر ہے بلکہ سیاسی آدمی ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ یہاں روزگار، کام کاج کے مواقع کم ہیں، کھیل کے میدان تو ہیں نہیں سو نوجوانوں کے پاس گزر اوقات کے لئے ایک ہی ”کھیل“ بچتا ہے وہ ہے سیاست۔ جناب مارک ذکربرگ نے اس شوق کو مزید جلا دی ہے، اس مقصد کے لئے فیس بک دی ہے۔

انتخابات کی آمد آمد ہے۔ دیکھتے ہیں بہت سے نوجوان بے قرار ہیں، بس انتخابی دنگل میں کودیں ہی کودیں۔ سیاسی

Read more

اعتدال پسند خوشحال معاشرے کے لیے عملی تقاضے

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی چین کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی ”دو اجلاسوں“ کے دوران سیاسی قیادت نے رواں برس ہر اعتبار سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں غربت کے خاتمے، روزگار کی دستیابی اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو اولین ترجیح حاصل رہے گی۔ سال دو ہزار بیس، چین میں انسداد غربت کی تکمیل کا عرصہ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین کی اعلیٰ قیادت وبا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

Read more

وقت کا قلم اور کتاب زندگی

کتاب زندگی کے اوراق پر وقت تیزی سے خامہ پرداز ہے۔ ہر گزرتا لمحہ زندگی کی قیمتی یادوں کو محفوظ کر رہا ہے اور اس بات سے قطع نظر کہ یہ یادیں اچھی ہوں یا بری، یہ بس رقم کرتا رہتا ہے۔ اس قلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہ رکتا ہے اور نا ہی لکھتے ہوئے تھکتا ہے۔ بس چلے جا رہا ہے۔ اور یہ آگے مزید کتنا لکھے گا اس بارے میں پیش گوئی کرنا محال ہے۔ پر اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کے صفحے پلٹ کر ماضی میں جھانک سکتے ہیں۔

Read more

کتابیں پڑھنے کا نقصان

”علم کتابوں سے نہیں، استادوں سے حاصل ہوتا ہے“ ۔ ہم اس نو جوان کی بات سن کر سمجھنے کی کوشش میں تھے کہ وہ دوبارہ گویا ہوا، ”آپ مسلمان ہیں۔ آپ قرآن کے ہر حرف پر ایمان رکھتے ہیں۔ آپ کو یقین ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہے اور اس میں جو بھی لکھا ہے، وہ حق اور سچ ہے۔ پھر آپ غور کیوں نہیں کرتے کہ اسی قرآن میں اللہ کہتا ہے کہ اس قرآن کو پڑھ

Read more

کردار کے غازی

دنیا میں کسی فرد کی شخصیت کو بنانے میں مندرجہ ذیل عوامل کارفرما ہوتے ہیں :

بچے کی شخصیت سازی میں ماں باپ اور اس خاندان کا حصہ ہوتا ہے جہاں ایک بچہ پروان چڑھتا ہے۔ گھر کے افراد بالخصوص ماں اور باپ کو بچے کی تربیت پر خصوصی تربیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماں کی آغوش کو پہلی درس گاہ کہا گیا ہے۔ حدیث مبارکہ ﷺ ہے :

”باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سب سے بہتر عطیہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت ہے“ ۔

Read more

مکس اچار سسٹم اور ٹھکیدار کی بیٹی

وایئرل ویڈیو میں جو دیکھایا گیا، وہ کسی فلمی سین اور کمانڈو ایکشن سے کم نہیں تھا۔ خیر شہری علاقوں میں ایسے کمانڈو ایکشن ہوتے رہتے ہیں۔ کمانڈوز کوئی خلائی مخلوق تھوڑی ہیں۔ جو بندہ اپنے فائلوں کو پہیہ لگاتا ہو۔ اس کے لئے اپنا کمانڈوز بھرتی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ یہ بندہ تو ماہر نفسیات ہے لفافے کو دیکھ کر مضمون پڑھ لیتا ہے اور لفافے کے اندر مضمون، جاری ہونے والے آرڈرز، دستخط کرنے والے ہاتھوں،

Read more

میعاری تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات

انسان کے سیکھنے کا عمل اس کی پیدائش سے ہی شروع ہو جاتا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے سیکھنے کا عمل اپنے مراحل طے کرتا چلا جاتا ہے، انسانی تاریخ شاہد ہے کہ انسانی ترقی و عروج کا دار و مدار تعلیم کے بل بوتے پر رہا ہے، اقوام عالم میں برق رفتار ترقی صرف انہی اقوام کا مقدر بنی کہ جو حصول علم میں پوری جدوجہد سے مصروف عمل رہی ہیں، آج وہی قومیں ترقی یافتہ

Read more

بھارت کو تاریخی رسوائی پر شرم نہیں آتی!

چین نے بھارت کے ساتھ وہی کیا جو ایک آزاد ’خود مختار غیرت مند ریاست کو زیب دیتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی طرح لداخ کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی اور اس کے فوجیوں نے لداخ کی سرحد پر متنازعہ علاقے میں خرمستیاں شروع کر دیں‘ چین نے ایک دو بار وارننگ دی کہ بھارت اپنی چھیڑ خانیوں سے باز رہے، مگربھارتی حکومت نے شریفانہ تنبیہ کی پروا نہ کی اور اپنی چھیڑ چھاڑ جاری رکھی، جس

Read more

کورونا اور ہمارا رویہ

یہ کورونا مورونا کچھ نہیں ہے، یہ سب یہودیوں کی سازش ہے، مسلمانوں کو تو یہ چھو بھی نہیں سکتا، یہ سارا گیم ڈالرز کا ہے، قرضے معاف کروانے کا پلان ہے، پاکستانی کورونا دو نمبر ہے اس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے، یہ ایک سادہ زکام ہے بس، دیکھنا رمضان میں کورونا فنا ہو جائے گا، یہ ہمیں مساجد میں عبادتوں سے روکنے کی ایک سازش ہے، ماسک کیوں پہنا ہے اتنا ایمان کمزور ہے آپ کا؟

Read more

لداخ میں بھارتی ہزیمت کے بعد پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے بڑھتے خدشات

بھارت کی جس طرح لداخ میں چین نے گوشمالی کی، اس کے بعد تحفظات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ بھارت اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے ’فالس فلیگ آپریشن‘ کی آڑ میں مذموم کارروائیاں کرنے کا ارادہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مملکت کے خلاف ایسی سازش تراشنا جس سے عالمی برداری میں ریاست بدنام ہو سکے، بالخصوص دہشت گردی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کرکے اسے دہشت گردوں کا معاون ثابت کرنا

Read more

سینیٹ انتخابات: ’شو آف ہینڈ‘ کی تجویز

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ برس مارچ میں سینٹ انتخابات سے قبل ووٹنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے لئے ’شو آف ہینڈ‘ کا قانون لانے کی تجویز دی گئی۔ بدقسمتی سے سینیٹ انتخابات عموماً شفافیت کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہے ہیں، گزشتہ انتخابی مرحلے میں قرار داد کی منظوری اور پھر خفیہ رائے دہی میں واضح فرق سے سینیٹ میں اکثریت کا پورا ڈھانچہ بدل گیا، ایوان بالا کے لئے ہارس ٹریڈنگ جیسی

Read more

کورونا وائرس: بیلجیئم میں چڑیا گھر دوبارہ کھلنے پر انسان تو انسان، ہاتھی بھی خوش

BBCلاک ڈاؤن کے دوران پیری ڈائزا کے ایک ہاتھی کو نہلایا جا رہا ہے بیلجیئم کے پارک پیری ڈائزا زولوجیکل گارڈن میں ایسا لگتا ہے کہ صبح صبح ہاتھیوں کی کوئی میٹنگ ہو رہی ہے۔ یہ مہوت کے ایک لفظ پر بے مثال نظم و ضبط کے ساتھ قطار در قطار کھڑے ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد دوستانہ انداز میں ایک دوسرے سے گھل مل جاتے ہیں۔ یہ رسم جمعہ 13 مارچ کو بیلجیئم کے لاک ڈاؤن میں جانے

Read more