بیبگر امداد: لاہور کی پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف طلبہ کا احتجاج، سوشل میڈیا پر بھی رہائی کا مطالبہ

پاکستان کے شہر لاہور کی جامعہ پنجاب کے ہاسٹل سے بدھ کی صبح ایک بلوچ طالب علم کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کے بعد دھرنا دے رکھا ہے۔

Read more

نالائے بلبل

ویسے تو ماہ رحمت رمضان المبارک کی ہر رات ہی اپنے دامن میں رحمتوں کا خزینہ لیے ہوئے ہے۔ بالخصوص ستائیسویں شب کی بات ہی نرالی ہے۔ ماہ صیام کی اس بابرکت شب میں چاروں طرف سے آنے والی کلام الہی کی پرکیف صدائیں سماعتوں کو معطر کرنے کے ساتھ ساتھ من کی دنیا کو بھی آباد کرتی ہیں۔ اس شب نور میں بندگان خدا اپنے رب کے حضور جس خشوع و خضوع سے حاضر ہوتے ہیں وہ بھی ایک

Read more

انڈیا میں پاکستانی ڈگری کالعدم: پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا ذہنی تناو کا شکار

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے کئی طالب علموں، جو پاکستان کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا حال ہی میں کر چکے ہیں، کے لیے انڈیا کے اعلی تعلیم کے وفاقی اداروں کا اعلان ذہنی تناو کا باعث بن چکا ہے جس کے مطابق پاکستان سے حاصل کردہ ڈگری آئندہ سے انڈیا میں نہیں مانی جائے گی۔

Read more

’ذمیم دفتری‘ اور ’صدقے کا پتھر‘، ترکی میں ضرورت مندوں کی مدد کی منفرد روایات

رمضان اور عید پر غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا مسلم معاشروں میں عبادت کے ساتھ ساتھ ایک روایت کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں رمضان کے دنوں میں بڑے پیمانے پر افطار کے اہتمام اور خیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ عید سے قبل غریب افراد کو تہوار کی خوشی میں شامل کرنے کے لیے صدقہ فطر بھی ان ایام سے مخصوص عبادت ہے۔ اس کے علاوہ مالدار افراد کے لیے غریب اور نادار

Read more

سرمہ، کاجل، قاتل نین اور سائنس

گمان غالب ہے کہ اس دنیا میں آنکھ کھولنے کے بعد ہماری آنکھ میں جو سب سے پہلے چیز پڑی ہو گی وہ کورے سرمے کی سلائی ہے۔ نومولودوں کے استقبال کا یہ طریقہ زمانہ قدیم سے رائج ہے جس کا مقصد نومولود کو نظر بد اور بیماریوں سے بچانا ہوتا تھا۔ ایک روایت کے مطابق اس سے آنکھیں بڑی اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ ذہین قارئین ہماری تصویر کو اس روایت کی ضعیفی کے ناقابل

Read more

مظلوم وزیرستان

جب سے نیا پاکستان ختم ہوا تو پرانا پاکستان کے ساتھ کیا وہی پرانی دہشت گردی واپس آ گئی؟ وزیرستان میں کئی دنوں سے انٹرنیٹ بند ہے، دن بدن دہشت گردی بڑھ رہی ہے کئی بار بارڈر پر حملے ہوئے اس رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو بارڈر پر تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے پیارے جنت نظیر وزیرستان میں ایک بار پھر حالات بدامنی کی طرف جا رہے ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ خطرہ ہے کہ اہل

Read more

ایک سفر رانیوں کے ساتھ

بیگ میں لیپ ٹاپ رکھنے کی وجہ سے کندھے اس قدر دکھ رہے تھے کے میں کسی بھی بس پر چڑھ جاتی مگر آفس سے لیٹ نکلنے کی وجہ سے نہ تو کوئی بس نظر آ رہی تھی نہ ہی رکشہ، ایک عام انسان کی طرح سب سے پہلے تو میں نے سسٹم کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ہر اس شے کو برا بھلا کہا جسے ٹھیک کرنا میرے بس میں نہیں تھا۔ مگر جب ہاتھ اٹھا کے گھڑی دیکھی

Read more

سیاسی گہما گہمی

ہمارے علاقے میں ایک وڈیرا گزرا ہے جس کو سب غریبوں کی آواز کے نام سے پہچانتے تھے۔ اس کے بارے مشہور تھا کہ وہ کسی کو نراش نہیں کرتا بلکہ سب کی شنوائی کرتا ہے اور سچ بات بھی یہی تھی کہ وہ کسی بھی مسئلے کا فوری حل پیش کرتا تھا۔ ایک دفعہ کسی غریب شخص کے دو موٹے تازے بیل چوری ہو گئے، وہ سر پیٹتا ہوا سردار صاحب کے پاس گیا اور ان سے فریادیں کرنے

Read more

جدید روزے دار کے تقاضے

نیا دور نئے تقاضے لے کر آتا ہے۔ اس لیے ہم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ جدید روزے دار کے نئے اور اچھوتے تقاضے ہیں کیونکہ وہ واٹس ایپ، فیس بک کے دور میں جی رہا ہے اس سے پہلے کوئی نسل اس دور میں نہیں تھی۔ اس لیے جدید روزے دار کو جدید ہی ہونا تھا۔ اس جدید دور میں سب سے پہلے روزے دار فطرت سے لڑتا ہے اور دن کو رات اور رات کو دن میں

Read more

دیس میں ان کا چاند کب نکلے گا؟

ڈیئر پروفیسر، سلام سورج کی حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ جاتا ہے مگر سیاسی سطح پہ سورج نصف النہار پہ پہنچ چکا ہے۔ یہ گرما گرمی اور کتنا قہر ڈھائے گی ابھی کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا۔ ماہ رمضان میں جسمانی کمزوری کے ساتھ برداشت میں اتنی کمی واقع ہو چکی ہے ہر کوئی بات بے بات لڑنے مرنے پہ تلا بیٹھا ہے۔ روزے کا مقصد اپنے

Read more

روداد سفر حصہ 17

شادی چائنا میں صرف ایک نکاح پڑھانا نہیں بلکہ اس کی باقاعدہ متعلقہ علاقے میں جا کر رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے۔ ویسے یہ اب ہمارے ہاں بھی ایسے ہی ہے کہ باقاعدہ نادرا جا کر رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے۔ میں اور میری بیوی ماریا نے جہاز کا ٹکٹ لیا اور لانزو ( Lanzhou ) ائرپورٹ پر اتر گئے۔ جہاز کے سفر میں ماریا کہ طبیعت بہت خراب رہی اور اس کا غصہ مجھ پر نکالا کہ تمہیں کس نے کہا

Read more

کیا عمران خان قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہوں گے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انتخابات کے ذریعے عوام کو موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اپنی حمایت میں اٹھنے والی عوامی لہر کو وہ تحریک کی شکل دے سکیں گے؟

Read more

بلقیس ایدھی کی ’لاڈلی پوتی‘ ڈاکٹر رابعہ جو اس عید پر بچوں کو ’ممی‘ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گی

فیصل ایدھی کو لگتا ہے کہ ’رابعہ بالکل ممی کی طرح ہے۔ ہمیں تو وہ ممی ہی کا عکس لگتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ خدمت کا وہ سفر جو عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے شروع کیا تھا وہ اس کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لائے گی۔‘

Read more

نواز اور عمران ایک دوسرے کی ضد

نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم ہوں یا نہ ہوں وہ نماز، روزہ، ذکر و اذکار اور محفل میلاد کے پابند ہیں۔ آج بھی نواز شریف کی لاہور کی رہائشگاہ جاتی امراء اور لندن میں ہر جمعرات شریف فیملی کے افراد اکٹھے ہو کر ذکر و اذکار کی محفل منعقد کرتے ہیں۔ جبکہ عمران خان کی وزیراعظم بننے سے قبل کبھی عوام نے ان کو نماز پڑھتے کی بھی تصویر نہیں دیکھی۔

Read more

ٹچ سکرین جنریشن

خوف ناک بات یہ ہے کہ موجودہ نوجوان نسل کی اکثریت نیم پاگل ہے۔ یہ بچے تخلیقی صلاحیتوں سے عاری، ڈپریشن، خود اعتمادی کی کمی، سستی اور کاہلی، جسمانی اور دماغی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ دماغی اور جسمانی دونوں لحاظ سے سٹنڈ گروتھ ( نامکمل نشوونما ) کا شکار ہیں۔ یہ وہ نسل ہے جو سن ننانوے یا سن دو ہزار کے آس پاس پیدا ہوئی۔ سن دو ہزار آٹھ میں پوری دنیا میں عالمی مالیاتی بحران آیا تھا۔

Read more

گھر کا نہ گھاٹ کا: افسانہ

مقصود بھائی سے ہماری کوئی دور پرے کی رشتہ داری نہ تھی۔ ان کی ماں ہماری چچیری یا پھپیری بہن ہوتی تھیں۔ اس رشتے سے ہم مقصود بھائی کے ماموں ہوتے تھے۔ مقصود بھائی عمر میں ہم سے چھ ماہ بڑے رہے ہوں گے، اس لئے ہم لہذاھ انہیں مقصود بھائی کہتے تھے۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ مقصود بھائی نے بھی ہم سے آپ جناب ہی رکھی ہوئی تھی اور خاصا لحاظ کرتے تھے۔ یوں بھی ہماری ان کی دوستی تھی نہ بے تکلفی۔ جیکب آباد میں رہتے تھے اور کبھی کسی شادی بیاہ کے موقعے پر کراچی آتے تو ملاقات ہو جاتی، جو چند گھنٹوں سے زیادہ نہ ہوتی۔ مگر انٹرنس پاس کرنے کے بعد جب مقصود بھائی کو تلاش معاش کی سوجھی تو وہ کراچی آئے اور کئی ہفتے ہمارے ہاں ہی رہے۔ بس یہیں سے ہماری ان کی دوستی یا رشتہ داری کا آغاز ہوا۔ مگر جب مقصود بھائی کو کہیں منزل مقصود نہ ملی تو وہ با دل ناخواستہ جیکب آباد لوٹ گئے۔

Read more

مرد بھی مظلوم ہوتے ہیں!!

ہمارا ذاتی اعتقاد ہے کہ مرد بھی مظلوم ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں مظلوم کا لفظ فقط عورت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ لفظ صنف مخالف کے لیے استعمال کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ہم کیسی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، ارے مظلوم تو فقط عورت ہوتی ہے مرد بھلا کہاں؟ ہمارے ہاں عورت کو ہی مظلوم گردانا جاتا ہے کیونکہ یہ وہ چورن ہے جو اچھا بکتا ہے

Read more

کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک

اس سال بھی آسٹریلیا میں مسلمانوں نے دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کیا ہے۔ ان حالات میں قیاس یہی ہے کہ عید بھی دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔ برسوں سے یہی ہو رہا ہے اور شاید آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے جب تک کہ ہمارے علما اور ائمہ مساجد اکٹھے بیٹھ کر کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار نہیں کر لیتے۔ عید الفطر مسلمانوں کے لیے سال کا سب سے پر مسرت دن ہوتا ہے۔ یہ مسرت

Read more

آخر کار ایک ہیجان انگیز اور ڈرامائی انداز میں چلنے والے قومی اسمبلی کے سیشن کا اختتام ہوا

پوری پاکستانی قوم سکتے کے عالم میں تھی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستان اور اس کے پارلیمانی نظام کا مذاق اڑا رہا تھا۔ پاکستان کا آئین جو کئی زرخیز دماغوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، آج خطرے سے دوچار تھا۔ لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال نے پورے ملک کو متاثر کیا۔ ایک بے یقینی کی صورتحال تھی، پوری ریاست ایک شخص کی انا، ہٹ دھرمی اور ضد کے سامنے بے بس نظر آ رہی تھی۔ امید ضرور تھی کہ ریاستی

Read more

بھٹو تو دور آپ تو نواز شریف بھی نہیں

میں نے انہیں جب بھی دیکھا، جب بھی سنا، میں نے سوچا اسے بتا دوں کہ عمران خان صاحب اب کرکٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے کپتان نہیں ہیں بلکہ بائیس کروڑ لوگوں اور چھ لاکھ فوج کے ایٹمی ملک کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ پتہ نہیں کیوں انہیں وزیراعظم بننے کا اعزاز کرکٹ ٹیم کے کپتانی سے کمتر لگتا تھا۔ جبکہ کرکٹ میں بھی ان کی وجہ شہرت مختلف قسم کی سکینڈلز تھے کیونکہ ان کی کارکردگی کبھی بھی

Read more

رمضان اور اتحاد بین المجرمین!

   شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ ”نیکی کر ’اس سے قبل آواز آئے کہ فلاں شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا“ ۔ نیکی ایک چھوٹا سے لفظ ہے‘ مگر اپنے معنی اور مفہوم کے باعث تمام دنیاوی خزانے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ نیکی میں اتنی خوبصورتی ہے کہ دنیابھر کی تمام برائیاں ایک چھوٹی سی بھلائی کے سامنے سر نگوں ہو جاتی ہیں۔ رمضان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔ جسے نیکیوں کی فصل بہار کہا

Read more

سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل

متھرا: ہندوستان میں ہندوؤں کا ساتواں مقدس ترین شہر جسے اورنگزیب نے اسلام آباد کا نام بھی دیا تھا۔ 1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے۔ ہم تینوں دوست آگرہ کے قلعے سے باہر نکلنے کے بعد کافی دیر خاموش رہے، جس کی وجہ صرف شاہجہاں کا واقعہ تھا۔ بالآخر میں نے خاموشی توڑی اور کہا کہ وہ جو تخت کی خواہش مند نہیں تھی، اسی نے محبت

Read more

مدھو بالا ایک عظیم بیٹی

وی سی آر کے دور کی بات ہے۔ داداجی مرحوم کے بچپن کے دوست جنہیں ہم میاں جی کہتے تھے مجھے گھر بلایا۔ دو نئی ویڈیو کیسٹیں تھمائیں اور ساتھ میں کوئی بیس کے قریب پرانی وڈیو کیسٹس پکڑائیں۔ فرمانے لگے یہ ساری بیس کیسٹس مدھوبالا کی فلموں کی ہیں۔ کام یہ ہے کہ ان ساری فلموں کے جتنے بلیک اینڈ وائیٹ گانے ہو سکتے ہیں، اس ایک نئی تین گھنٹے کی ویڈیو کیسٹ میں بھر دو اور دوسری تین

Read more

بابا عالم سیاہ پوش کے شاگرد گیت نگار، ہدایت کار اور موسیقار محمد یوسف ڈسکوی

مسلسل پچھلے کچھ سالوں سے پاکستانی فلمی صنعت کو زبوں حالی کا سامنا کرنا پڑا۔ رہی سہی کسر کورونا کی پہلی لہر نے پوری کر دی۔ کیا ہوا، کیسے ہوا اور کیوں ہوا۔ پھر سہی۔ اس وقت ایک صاحب یاد آ گئے جنہوں نے آندھی میں دیا روشن کر رکھا ہے۔ جو کام فلم اسٹوڈیو اور سنیما گھروں میں ہونا چاہیے تھا موصوف چھوٹے پیمانے پر کیبل ٹیلی وژن پر کر رہے ہیں۔ یہ محمد یوسف ڈسکوی صاحب ہیں۔ مجھے

Read more

تقدیر کا انتقام (سچی کہانی)۔

یہ ستر کی دہائی کی بات ہے، ان دنوں ٹیلی ویژن بلیک اینڈ وائٹ اور لوگ بڑے رنگین ہوا کرتے تھے۔ میل جول اور دوستیاں نبھانا اپنے عروج پر تھا۔ ہم ایک قدرے متمول لوگوں کے علاقے میں رہتے تھے، جہاں عموماً لوگ خوشحال، اور آسودہ زندگی گزار رہے تھے، لوگوں کے ایک دوسرے سے بہت ہی اچھے تعلقات تھے، کسی کے گھر جو کوئی اچھا سالن بن جائے یا کوئی سوغات آ جائے تو بنا ہمسائیوں کے گھر بھیجے

Read more

میں ہر دور میں یزید کے ساتھ ہی تھا

بھائی آپ تو بہت خوش ہوں گے کپتان جا رہا ہے؟ یہ سن کر جی خوش ہو گیا۔ آپ غلط سمجھے خوشی کی وجہ کچھ اور تھی۔ اس سوال کے ساتھ ہی تین دوستوں کی ایک فوٹو ذہن میں آئی تھی۔ یہ وزیر اعظم ہاؤس میں کپتان کی وہی تقریر سن کر نکلے تھے۔ جو وہ دن میں درجنوں بار کرتا ہے۔ لٹکے منہ کھڑے ان دوستوں کو کپتان نے چائے شربت کا نہیں پوچھا تھا۔ ہنسی اس بات پر

Read more

امریکہ کیوں کپتان سے خوفزدہ ہے؟

بعض لوگ حیران ہو رہے ہیں کہ ایسی کیا بات ہے کہ امریکہ کپتان سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اس کے عہدیداروں نے پاکستانی سفیر کو ایک غیر سرکاری ملاقات میں بعض ایسے پیغامات دیے جو اس نے اپنی روٹین کی بریفنگ میں دفتر خارجہ بھیجے تو کپتان کو بیس لاکھ پلس افراد کے جلسے میں ان کا انکشاف کرنا پڑا کہ کیسے اس کے خلاف غیر ملکی سازش ہو رہی ہے۔ پاکستانی سفیر کے خط کے بارے میں

Read more

ایک طویل عشق کا المناک انجام

ہمارے عشق کا دورانیہ کم و بیش پینتیس سال ہے اس لیے اس کی حکایت بھی کچھ طویل ہو گی۔ ہمیں بچپن ہی سے کرکٹ کا جنون تھا۔ چھٹی کا سارا دن کرکٹ کھیلتے گزرتا۔ بچپن میں کہیں سے سن لیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا تعلق ہمارے ضلع میانوالی سے ہے۔ ایک طرف کھیل سے محبت تو دوسری طرف کپتان سے عشق ہمارا اوڑھنا بچھونا بن گیا۔ ہم پاکستان کے دورہ آسٹریلیا انیس سو چھیاسی ستاسی کے

Read more

مرزا چپاتی – اشرف صبوحی کے قلم سے

خُدا بخشے مرزا چپاتی کو، نام لیتے ہی صورت آنکھوں کے سامنے آگئی۔ گورا رنگ، بڑی ہوئی ابلی ہوئی آنکھیں، لمبا قد شانوں پر سے ذرا جھکا ہوا۔ چوڑا شفّاف ماتھا۔ تیموری ڈاڑھی، چنگیزی ناک، مغلئی ہاڑ۔ لڑکپن تو قلعے کی درودیوار نے دیکھا ہوگا۔ جوانی دیکھنے والے بھی ٹھنڈا سانس لینے کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ڈھلتا وقت اور بڑھاپا ہمارے سامنے گزرا ہے۔ لٹے ہوئے عیش کی ایک تصویر تھے۔ رنگ روغن اترا ہوا محمد شاہی کھلونا تھا جس کی کوئی قیمت نہ رہی تھی۔

کہتے ہیں کہ دلّی کے آخری تاج دارظفر کے بھانجے تھے۔ ضرور ہوں گے۔ پوتڑوں کی شاہ زادگی ٹھیکروں میں دم توڑ رہی تھی، لیکن مزاج میں رنگیلا پن وہی تھا۔ جلی ہوئی رسّی کے سارے بل گن لو۔ جب تک جیے پرانی وضع کو لیے ہوئے جیے۔ مرتے مرتے نہ کبوتر بازی چھوٹی، نہ پتنگ بازی۔ مرغے لڑائیں یا بلبل، تیراکی کا شغل رہا یا شعبدے بازی کا۔ شطرنج کے بڑے ماہر تھے۔ غائب کھیلتے تھے خدا جانے غدر میں یہ کیوں کر بچ گئے اور جیل کے سامنے والے خونی دروازے نے ان کے سر کی بھینٹ کیوں نہ قبول کی؟ انگریزی عمل داری ہوئی۔ بدامنی کاکوئی اندیشہ نہ رہا تو مراحمِ خسروانہ کی لہر اٹھی۔ خاندانِ شاہی کی پرورش کاخیال آیا، پینشنیں مقرر ہوئیں۔ مگر برائے نام۔ ساڑھے تیرہ روپے مرزا چپاتی کے حصے میں آئے۔ اللہ اللہ کیا زمانے کا انقلاب ہے۔ ایک ذرا سے چکر میں تقدیر ہزار قدم پیچھے ہٹ گئی۔

Read more

اب خان صاحب پر کوئی بھی اعتبار کیوں نہیں کرتا؟

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے اب تک عمران خان نے کئی پینترے بدلے، کئی داؤ آزمائے، کئی وعدے کیے اور کئی دھمکیاں دیں۔ بہت سوں کو ناراض کیا اور بہت سوں کو منانے کی کوشش کی۔ اپنی بدترین کارکردگی کے باوجود جلسوں میں گھیر گھار کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو لایا گیا اور ان کو نت نئے بھاشن سنائے گئے۔ حتی کہ ”امر بالمعروف“ کی تھیم پر وفاقی دارالحکومت میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا

Read more

جذبات کی عکاسی

ننھی سی انگلی سے شیشے پر جمی دھول پر اپنا نام لکھا اور کلاس بھی۔ ہیڈ ماسٹر کے قدموں کی آواز آتے ہی میں نے ان کی کار کا شیشہ فورا اپنی چھوٹی چھوٹی ہتھیلیوں سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ ہیڈ ٹیچر جب تک میرے کارناموں کا مظاہرہ کر چکی تھیں اور یوں میری کلاس لگی۔ بچپن میں جس نظم نے مجھے شدید متاثر کیا وہ تھی ”ابو لائے موٹر کار! اس کے نیچے پہیے چار! پہلے تو لگتا

Read more

عید نوروز کے ساتھ اسلام کا برتاؤ

عید نوروز ایک بین الاقوامی تہوار ہے۔ 2010 میں اقوام متحدہ نے بھی اسے ایک انٹرنیشنل ایونٹ قرار دے دیا ہے۔ قدیم فارس سے اس کا رواج چلا آ رہا ہے۔ شروع سے ہی لوگ اسے مذہبی دن کے بجائے ایک موسمی تہوار کے طور پر مناتے تھے۔ آج بھی ایران، پاکستان، کشمیر، ہندوستان، افغانستان، آذربائیجان، تاجیکستان، اور ازبکستان میں یہ عید بطور تہوار منائی جاتی ہے۔ ارباب دانش جانتے ہیں کہ دنیا میں مروجہ شمسی جنتریوں میں سے ایک

Read more

گلگت بلتستان میں جشن نوروز کا رنگ و سماں

عید نوروز ہر سال 21 مارچ کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگ مناتے ہیں۔ مگر یہ دن قریب آتے ہی اکثر لوگ اس بحث میں پڑے رہتے ہیں کہ عید نوروز کی شرعی حیثیت کیا؟ یہ اسلامی عید ہے بھی یا نہیں؟ تو سب سے پہلے یہ جان لیں کہ عید کیا ہے؟ عید خوشی کا وہ دن ہوتا ہے ’جو کسی ملک، قوم یا مخصوص علاقے کے لوگ اجتماعی طور پر مناتے ہوں۔ جس سے باہمی اتحاد و یگانگت،

Read more

وزیر اعظم صاحب! یہ فتوے بھی تاریخ کا حصہ ہیں

آج کل ایک بار پھر سیاسی افراتفری عروج پر ہے۔ ہر طرف یہی بحث ہو رہی ہے کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو گی کہ نہیں ہو گی؟ نمبر پورے ہوں گے کہ نہیں ہوں گے؟ ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے کہ کچھ ارکان تطہیر قلب کی مختلف منازل طے کر کے اب اس قابل ہو گئے ہیں کہ صحیح اور غلط کی تمیز کر سکیں۔ اس لئے وہ اب اس پارٹی کے خلاف ووٹ دیں گے جس کے ٹکٹ

Read more

بالی وڈ ڈائری: سنی لیونی ایکشن سیریز میں، سلمان خان کی دریا دلی اور رشی کپور کی ادھوری فلم

بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی ایک بار پھر فلسماز وکرم بھٹ کے ساتھ کام کر رہی ہیں لیکن اس بار نہ وہ کوئی آئٹم نمبر کر رہی ہیں اور نہ ہی کوئی رومانوی کردار۔

Read more

جمہوریت: دائروں کا سفر

یہ مشرف کی سیاہ ترین آمریت تھی۔ آمریت میں جمہوریت کے لئے سپنے سجائے جا رہے تھے۔ بہتر مستقبل کی آرزو کی جا رہی تھی۔ کالم نگار اور الیکٹرانک میڈیا میں اینکر، تجزیہ کار ان خوابوں کو نئی مہمیز بخش رہے تھے۔ افتخار چوہدری کی عدلیہ مہم کسی نئے انقلاب کی نوید محسوس ہوتی تھی۔ اعلی عدلیہ کے اوصاف گلی گلی بتائے جا رہے تھے۔ آمریتوں کی برائی کو لفظ لفظ جوڑ کے بتایا جا رہا تھا۔ اسی دوران مشرف

Read more

تحریک عدم اعتماد اور اتحادی

اس وقت وطن عزیز میں سیاسی ماحول انتہائی درجہ حرارت پر ہے۔ سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی اپنی جگہ مگر عدم اعتماد کی تحریک نے درجہ حرارت کئی گنا بڑھادیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، آصف علی زرداری کے سیاسی گر، مولانا فضل الرحمٰن کی تجربہ کاری، نون لیگ کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ ان کی پارٹی کی صفیں انتشار کا

Read more

خدایان دین کو بلاؤ

اس کا نام حاجرہ تھا۔ ہاں ; یہی اصلی نام تھا اس کا۔ جب سماج کو لاج نہیں آتی اس پر ظلم کرتے ہوئے تو میں کیوں فرضی نام کے پیچھے اس ظلم کی پردہ داری کروں۔ وہ صرف بارہ یا شاید تیرہ برس کی تھی جب اسے اپنے چچا کی جان بچانے کے لئے رب نواز کے حوالے کیا گیا تھا۔ مارئی کا خون اس کے چچا نے نہیں کیا تھا یہ خون تو مارئی کے اپنوں نے کیا

Read more

کیا پی آئی اے کی ائر ہوسٹسز اور فلائیٹ اسٹیورڈ، نوکریاں چھوڑ دیں؟

ہوائی جہازوں کی ایک اپنی ہی دنیا ہے۔ اس دنیا میں ہوائی میزبانوں کی زندگی بظاہر تو ایسی پر کشش نظر آتی ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ائر ہوسٹس بن جائے یا فلائیٹ اسٹیورڈ بن کر دنیا گھومے۔ مزے کرے، ایسا تھا بھی، آج سے دس پندرہ سال پہلے تک یہ ملازمتیں، ہوابازی کے ورلڈ اسٹینڈرڈ کو فالو کرتی تھیں جس کے تحت لنڈن، پیرس کی ایک فلائیٹ اور کیبن کریو کی فائیو اسٹار ہوٹل میں دو دن

Read more

فیصلے کی گھڑی

تیس ہزار فٹ کی بلندی پر کسی یورپین شہر کے اوپر سے گزرتے ہوئے میری آنکھیں یکایک کھل گئیں۔ میرے برابر وسیم اور سلمیٰ سو رہے تھے۔ ان کے برابر اسما بھی بے خبر سو رہی تھی۔ میں نے غور سے اس کے چہرے کو دیکھا۔ وہی معصوم چہرہ، وہی موٹے موٹے پپوٹے اور ان کے اوپر لانبی سیاہ پلکوں کی آنکھوں پر چھایا۔ آنکھوں کے گرد ہلکے، سیاہ حلقے جو جاکر بھری بھری بھنوؤں کے ساتھ مل جاتے تھے۔

Read more

لمپی سکن وائرس: کیا متاثرہ جانوروں کا دودھ، گوشت انسانی صحت متاثر کر سکتا ہے؟

سندھ کے محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق ملک میں جانوروں میں لمپی سکن وائرس کا پہلا کیس گذشتہ سال نومبر میں سامنے آیا تھا جس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی گئی جہاں سے وائرس کی تصدیق ہوئی تاہم ملک میں اس وائرس کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

Read more

میاں والی کی نوزائیدہ بچی اور روحانی بابا جی کے بھاشن

عورت مارچ، می ٹو یا عالمی یوم خواتین بلاوجہ نہیں ہیں نہ ہی یہ ایک دم سے وجود میں آئے ہیں بلکہ ان کے پیچھے نہ جانے کتنی بچیاں، لڑکیاں، عورتیں اور بوڑھیاں ہیں جو کچل دی گئیں، مار دی گئیں، جلا دی گئیں۔ چہروں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ ونی کردی گئیں۔ کاروکاری کی بھینٹ چڑھا دی گئیں۔ ستی کردی گئیں۔ لونڈیاں بنا کر بازاروں میں بیچ دی گئیں۔ جنسی دوزخوں میں پھینک دی گئیں۔ لوہے کے جانگیوں (کچھوں

Read more

تحریک عدم اعتماد پر 86 دستخط، سیاسی پینترے اور فضل الرحمنٰ کی دھمکی

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آنا ان کا مقدر بن چکا تھا۔ سو اپوزیشن کے 86 ارکان کے دستخطوں سے سابق سپیکر ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری، سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے اپنی ریکوزیشن سپیکر چیمبر میں جمع کرا

Read more

محمد رفیق تارڑ بھی رخصت ہو گئے

محمد رفیق تارڑ بھی رخصت ہو گئے۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ کیا بھر پور شخصیت تھی۔ اپنے انداز میں یکتا، اپنے ڈھب میں منفرد، اپنے اسلوب میں بے مثل، اپنے اطوار میں بے لچک، اپنے اصولوں میں پختہ کار۔ ان کے بارے میں نہ جانے کیسی کیسی کہانیاں گھڑی گئیں۔ ان کے دامن پر کیسے کیسے داغ تھوپے گئے۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ رفیق تارڑ ان میں سے تھے جن کو پوری طرح سمجھا ہی نہیں گیا۔

Read more

سیلاب، ہیڈ پنجند اور الٹی زقند

ستمبر 1992 کا پہلا عشرہ تھا۔ میں ان دنوں ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات تھا۔ عید میلاد النبی کی تعطیل کا روز تھا۔ بہاولپور ضلع میں عید میلاد النبی بہت یکجہتی اور دل بستگی کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ میں اطمینان سے محو خواب تھا۔ آج میرا معمول سے ایک دو گھنٹے زیادہ سونے کا دل تھا۔ آٹھ بجے صبح ٹیلیفون آپریٹر نے مجھے جگا دیا کہ کور ہیڈ کوارٹر سے ضروری فون ہے۔ دوسری طرف بریگیڈیئر چیف آف سٹاف تھے۔

Read more

دم مستم ”لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی“

کرونا کے وار کم ہوتے ہی زندگی معمول پر آ رہی ہے اور خوش خبری یہ ہے کی سینماؤں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ عید الفطر کے موقع پر کئی پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کرنے کی خبریں بھی منظر عام پر آ گئی ہیں اور ان دنوں فلموں کے ٹریلرز اور پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ جن پاکستانی فلموں کی عید پر نمائش متوقع ہے ان میں ”دم مستم“ کا نام بھی قابل

Read more

کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا!

میں چاہے جانے کے قابل ہی نہیں ہوں ہر ایک مجھ سے نفرت کرتا ہے کسی کو بھی میری پرواہ نہیں ہے میں اکیلا ہوں میرے سوا سب خوش ہیں میری زندگی سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بعض اوقات ہم زندگی کے ایسے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں جب ایسے خیالات ذہن سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اقبال صاحب سالوں ملک سے باہر رہے، اولاد کو سیٹل کر کے جب وطن واپس لوٹے تو گھر میں بہت

Read more

گوادر میں اتوار 27 فروری کو چار روزہ کتب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا

گوادر کتب میلہ آج اتوار 27 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ بلوچستان کے چیف سکریٹری اور دیگر اعلی افسروں نے شرکت کی۔ آر سی ڈی کونسل میں آئے ہوئے شرکاء سے گھل مل گئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ علم و ادب اور فنون لطیفہ کے فروغ سے تہذیب و تمدن بڑھتی ہے۔ بچوں میں ادب اور فنون لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اور کتاب سے ان کی محبت اور

Read more

پانچ سال، پانچ سو کالم اور پانچ محسن

آج سے پانچ برس پیشتر اگر کوئی مجھ سے کہتا کہ ڈاکٹر سہیل! آپ اگلے پانچ برسوں میں پانچ سو کالم لکھیں گے تو مجھے بالکل یقین نہ آتا۔ ان دنوں میں تواتر سے اپنی نئی محبوبہ انگریزی سے راہ و رسم بڑھا رہا تھا اور اپنی پہلی محبوبہ اردو کو خدا حافظ کہہ بیٹھا تھا لیکن پھر اس پہلی محبوبہ کے عشوہ و غمزہ و انداز و ادا نے ایسے کرشمے دکھائے کہ میں نے نہ صرف راہ و

Read more

روداد سفر حصہ 8

کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھے ہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے تائیوان پانچ چھ سال گزارنے کے بعد وہاں کی حسین یادیں اور کچھ مشاہدات کے ہمراہ، میں واپس پاکستان پہنچ گیا۔ ائرپورٹ پر اترتے ہی امیگریشن عملے اور کسٹم والوں سے واسطہ پڑا تو یقین محکم ہو گیا کہ ہم ابھی تک اسلام کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں، کیونکہ اسلام کے قلعے کے سرکاری ملازمین، جن سے بیرون ملک سے آنے

Read more

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت، والدین بری

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ ان کے دو ملازمین کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ظاہر جعفر کے والدین سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

Read more

ایک زوال زدہ معاشرے کی المناک کہانی

وہ اینکر مائیک لے کر بازار میں جا گھسا اور سب سے سوال کرنے لگا آپ بل گیٹس کو جانتے ہیں؟ نوجوان بولا۔ مائیکرو سافٹ والا مکیش امبانی کون ہے؟ انڈیا کا امیر ترین بلکہ شاید دنیا کے بھی ٹاپ ٹین امیروں میں شامل ہے۔ کاؤنٹر پر شاپنگ کرتی لڑکی مسکرا کر بولی ٹام کروز سے واقف ہو؟ صاحب! انگریزی فلموں کا بڑا ہیرو ہے۔ ایکشن ویکشن کرتا ہے۔ میرے تو چھوٹے بیٹے کو بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ طیب

Read more

انڈیا: ’نفرت کے بیانیے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، سوائے ان لوگوں کے جو نفرت کا ایجنڈا چلا رہے ہیں‘

انڈیا میں دائیں بازو کے نوجوان ہندوؤں کے درمیان ایک نئی قسم کی آن لائن جنگ چھڑ چکی ہے جس میں ایک گروہ ’ٹراڈز‘ کہلانے والے شدت پسند دائیں بازو کے نوجوان ہیں جبکہ ان کےمخالفین، دائیں بازو ہی سے تعلق رکھنے والے اعتدال پسند ہندو ’رئتاس‘ کہلاتے ہیں۔

Read more

ایران: کانسپریسی تھیوری کی عمدہ مثال

کانسپریسی تھیوری سے آشنائی ضروری ہے۔ اسے سازشی مفروضہ بھی کہتے ہیں۔ یہ ایسے مفروضے ہوتے ہیں جنہیں تحقیق اور مستندات کے بغیر ہی لوگ تسلیم کر لیتے ہیں۔ ان کا مقصد لوگوں کی لاعلمی اور جہالت کو ایک خاص سمت میں اپنے فائدے کے لئے جہت دینا ہوتا ہے۔ گویا یہ لوگوں کی لاعلمی سے فائدہ اٹھانے کا ہتھکنڈہ ہے۔ ہماری اکثریت انہی سازشی مفروضوں پر بہت جلدی ایمان لے آتی ہے۔ سازشی مفروضوں کا خطرہ اس وقت اور

Read more

قندیل بلوچ کا عالم ارواح سے ماں کے نام نوحہ

ماں آخر کار قندیل بجھ گئی ایک مرتبہ پھر زندگی سے بھرپور لڑکی کی روح بھی دیگر سینکڑوں لڑکیوں کی طرح بیدردی سے قتل کر دی گئی۔ تم نے صلح کر کے اپنی ہی کوکھ جائی کا سودا کر دیا۔ کیا غیرت اتنی سستی ہے کہ اس کے لئے زندگیاں مقتول بنا دی جائیں مگر قاتل زندہ و سلامت باعزت بری ہوتے رہیں۔ ماں برسوں بعد ہم لڑکیوں کے لئے بدلا ہی کیا ہے؟ ماں تم تو وہاں موجود تھیں

Read more

فقیر یا کیش سے لدا ہوا چلتا پھرتا بینک

ہم نے بینک میں پیسوں کے نوٹ یا نوٹوں کی گڈیاں دیکھی ہیں، ہم نے بینک میں پیسوں کے نوٹ گنتے ہوئے دیکھیں ہیں، ہم نے بینک سے پیسوں کے نوٹوں کی گڈیاں نکلتے ہوئے دیکھی ہیں۔ ہم نے اے۔ ٹی۔ ایم مشین سے پیسوں کے نوٹ نکلتے ہوئے دیکھے ہیں۔ ہم نے عید، شادی بیاہ، کاروبار لین دین، بیوپار، محفل موسیقی، ناچ گانے، محفل سماع، محفل نعت و برکات میں نوٹوں کی بارش اور ان نوٹوں کی بوندا باندی،

Read more

نور مقدم قتل کیس: ذاکر جعفر کے وکیل کا پولیس پر نور مقدم کے فون کے حوالے سے الزام

نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں ذاکر جعفر کے وکیل نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نور مقدم کے موبائل فون کا ڈیٹا پیش نہ کیے جانے پر سوالات اٹھائے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے نور مقدم کا اصلی فون پیش نہیں کیا۔

Read more

مقصود گل کا مجموعۂ کلام ”رت بھنا رابیل“ (لہو لہان گل ہائے یاسمین)

  14 فروری 2022 ء کو سندھ اور سندھی زبان کے منفرد لہجے کے صاحب طرز شاعر، نثر نویس، عالم، دانشور، محقق، مترجم، کالم نویس، صحافی، بچوں کے ادیب، ماہر تعلیم اور مصنف، مقصود گل کو بچھڑے 7 برس پورے ہو رہے ہیں۔ ان کی پیدائش سندھ کے تاریخی ضلع لاڑکانے کے ”رتودیرو“ نامی شہر میں 15 اپریل 1950 ء کو، سندھ کے نامور اور قادر الکلام شاعر، ادیب، عالم، تعلیم دان، صحافی، مدرس اور سماجی کارکن، قاضی عبد الحیی

Read more

مولانا طارق جمیل کے علاقہ میں بربریت اور علما کی خاموشی

علاقہ تلمبہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا جم پل ہے اور ایک طویل عرصے سے مولانا صاحب دعوت و تبلیغ کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ ان کی تقاریر سن لیں جن میں وہ اکثر پیار و محبت کا درس دیتے ہوئے پائے جاتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ہونے والے المناک واقعہ نے ان کے تبلیغی اثرات اور ان کی مسلسل محنت پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں اور یہ جملہ بالکل صحیح محسوس ہونے لگا ہے کہ

Read more

چودہ فروری اور میرے پاپا کی بیلن ٹائن

پچھلے سال کی بات ہے کہ ہم نے پاپا کے ہاتھ میں ایک بڑا سا شاپر دیکھا تو جھٹ سے پوچھا کہ یہ کیا ہے پاپا؟ ان کے ہاتھوں سے سامان پکڑتے پکڑتے مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ کیک ہے۔ ہمارے گھر میں کیک عام طور پر کسی کی سالگرہ یا پھر کسی کے گھر جاتے وقت آتا ہے مگر آج تو ان میں سے کوئی بھی موقع نہیں تھا۔ ہمیں بتایا گیا کہ یہ ویلنٹائن کیک ہے اور

Read more

ایوان صدر میں یوم محبت

صحافتی بے قراری (ایکسائٹمنٹ) کیا ہوتی ہے، اس کا تجربہ صدر ممنون حسین کی ایک تقریر کی وجہ سے ہوا۔ یہ موقع تھا سردار عبدالرب نشتر کی برسی کا اور موضوع تھا ویلنٹائن ڈے کا۔ ممنون صاحب پیدائشی مسلم لیگی تھے۔ قیام پاکستان سے قبل ان کے بزرگ آگرہ مسلم لیگ سے وابستہ تھے۔ آزادی کے بعد یہ خاندان کراچی منتقل ہوا تو یہاں بھی یہ روایت برقرار رہی۔ تعلیم مکمل ہوتے ہی انھیں عبدالخالق اللہ والا کی تربیت دے

Read more

عدم اعتماد کی سیاست کے امکانات

پاکستانی سیاست میں حزب اختلاف کی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے ہر محاذ پر کچھ نہ کچھ سیاسی مہم جوئی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس نے اس مہم جوئی کی مدد سے اپنی سیاست، جماعت اور کارکنوں کو یکجا رکھنا ہوتا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی مجموعی سیاست میں حزب اختلاف مثبت سیاست کے مقابلے میں منفی سیاست پر زیادہ زور دیتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ایک عمومی خیال یہ

Read more

مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے انکار کر دیا

اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر قتل کے الزام سے مکر گیا۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے وکیل نے سوال نامے کے جوابات لکھوائے ہیں اور بتایا کہ 20 جولائی کو نور مقدم نے اپنے دوستوں کو ڈرگ پارٹی کے لیے میرے گھر بلایا۔ جوابات میں کہا گیا کہ نور مقدم اور میرا تعلق تھا،مقتولہ سے 6 ماہ

Read more

نور مقدم قتل کیس: ’ڈرگ پارٹی کے بعد ہوش آیا تو کوئی نور کو قتل کر چکا تھا‘

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر قتل کا الزام جھوٹا ہے اور 20 جولائی کے دن ان کے گھر پر مقتولہ نے زبردستی منشیات کی پارٹی رکھی تھی جس میں نشہ کرنے کے بعد وہ خود بے ہوش ہو گئے تھے اور جب انھیں ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ کوئی نور مقدم کو قتل کر چکا تھا۔

Read more

کولکتہ میں یہودی عبادت گاہوں کے مسلمان متولی

دوسری جنگِ عظیم کے بعد تقریباً 5000 یہودی کولکتہ میں رہتے تھے۔ 1940 کی دہائی میں جب اس برادری کی آبادی اپنے عروج پر تھی، کولکتہ میں پانچ کنیسہ یعنی یہودی عبادت گاہیں تھیں۔ مگر انڈیا کی ایک وقت میں سب سے بڑی یہودی آبادی آج کل 24 افراد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ زیادہ تر بغدادی یہودی اسرائیل، برطانیہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا منتقل ہوگئے ہیں۔

Read more

راولپنڈی میں شاپنگ

کیا آپ شہر راولپنڈی کے خریداروں کی مشکلات کا اندازہ کر سکتے ہیں؟ یقیناً نہیں، اگر آپ لاہور میں رہتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں کہ دکان دار آپ کو توجہ سے مخاطب کرتے ہیں وہ آپ کو دور سے ہی پہچان کر پکارتے ہیں : ”آپی یہ دیکھیں، آپ کے لیے بہت اچھے کلر کا سوٹ آیا ہے“ ”باجی اندر تو آئیں آپ کو پسند نہ آیا تو آپ کا بھائی ذمہ دار ہے۔“ ایک بار میں نے

Read more

نئے سال کے نئے خواب – طنز و مزاح

جنوری کا شروع ہے، خوب کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ ابھی صحیح طرح سے نیو ائر کی مبارکبادیں بھی ختم نہیں ہوئیں اور ذہن پر سال گزشتہ کی کامیابیوں کا خمار بھی باقی ہے۔ دل کرتا ہے کہ دو ایک چھٹیاں اور کر کے وزیراعظم یونیورسٹی (سابقہ وزیراعظم ہاؤس) کے لان پر خوب قلابازیاں کھاؤں اور خوب انگڑائیاں لوں۔ مگر صاحب عملیات کی دنیا میں چھٹی کہاں؟ ابھی کل کی بات ہے کہ میں اپنی کٹیا یعنی دھرم شالہ

Read more

ایوا گارڈنر اور ’بھوانی جنکشن‘ کے قصے جو لاہوریوں کے ذہن میں مدتوں تازہ رہے

32 برس قبل برطانیہ میں وفات پانے والی اداکارہ ایوا گارڈنر کے کریڈٹ پر یوں تو ہالی وڈ کی کئی مشہور فلمیں ہیں لیکن برصغیر میں لوگ اور خصوصاً اہلِ لاہور آج بھی انھیں ان کی فلم ’بھوانی جنکشن‘ کے لیے یاد کرتے ہیں جس کی عکس بندی مارچ 1955 میں لاہور میں ہوئی تھی۔

Read more

شاہد احمد خاں

شاہد احمد خاں ”خاصاحب“ کے نام سے پکارے جاتے۔ عمر یہی کوئی چالیس پینتالیس کے لگ بھگ ہوگی۔ دراز قد۔ خوب گورا رنگ۔ بڑی بڑی آنکھیں۔ کھچڑی بال۔ پاٹ دار آواز۔ کھڑی زبان اور باتوں میں بولی ٹھولی کا دلچسپ انداز۔ استعاروں کا برجستہ استعمال خوب کرتے جو سننے سے تعلق رکھتا تھا دوران گفتگو نہایت ”شستہ“ گالیوں کا موقع کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیتے وہ ان مغلظات کو اپنے روہیلکھنڈی اور پٹھان ہونے کی دلیل سمجھتے۔ لیکن میرے

Read more

بی بی سی کی خصوصی تحقیق: انڈیا میں سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کے خلاف نفرت پھیلانے کا نیٹ ورک کیسے کام کرتا ہے؟

یہ عید کا دن تھا جب ایک یوٹیوب چینل نے پاکستانی لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پر نازیبا تبصرے کرنے کے لیے لائیو سٹریم شروع کر دیا۔ یہاں مسلم خواتین کے بارے میں فحش اور نازیبا باتیں کہی گئیں، انھیں گالیاں دی گئیں اور شرکا ان کی درجہ بندی کر رہے تھے۔

Read more

ایک تھا کرونا

برسوں بعد بھی لوگ اپنے بچوں کو یہ کہانی سنایا کریں گے کہ ”کرونا“ نامی ایک وبا پھیلی تھی اور دنیا بھر کے لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے تھے۔ ان دنوں انسان، انسان سے دور بھاگتا تھا۔ محبتیں صرف سوشل میڈیا اور موبائل فونز تک محدود ہو گئی تھیں۔ کنواروں کی شادیاں رک گئی تھیں اور شادی شدہ لوگوں کو سوشل ڈسٹنس کا مشورہ دیا جا رہا تھا۔ لوگ ہاتھ کی بجائے کہنیوں سے مصافحہ کرتے تھے۔ یہاں

Read more

’بانگ درا‘: اقبال کی ملکہ وکٹوریہ کی وفات پر لکھی گئی نظم جسے انھوں نے اپنے مجموعہ کلام میں شامل نہ کیا

اقبال نے اپنی اس نظم کا عنوان ’اشک خوں‘ رکھا تھا۔ نظم میں دس بند تھے اور ہر بند میں گیارہ اشعار۔ ہر بند میں یکساں تعداد اشعار نے نظم کی ظاہری صورت میں ایک شان پیدا کردی، یہ نسخہ اقبال نے بعد میں اپنی مشہور ترین نظموں میں شان و شکوہ پیدا کرنے کے لیے کئی بار استعمال کیا۔

Read more

وقاص گورایہ: ’میں نے کھانا بنانے کے لیے چاقو خریدا، قتل کرنے کے لیے نہیں‘، ملزم کا عدالت میں بیان

ملزم نے کئی بار اپنا یہ بیان دہرایا کہ اُن کا بلاگر وقاص گورایہ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اُنھوں نے نیدرلینڈز کا سفر مسٹر مزمل سے رقم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا جنھوں نے اُن کا کارگو کا کاروبار تباہ کر دیا تھا۔

Read more

قبائلی اضلاع سیاحت بھی، مہمان نوازی بھی

” ہم ایک دکان میں داخل ہوئے، پیکنگ کے لئے درکار تمام چیزیں خرید لی تو آخر میں نمک یاد آیا۔ دکاندار سے نمک دینے کا کہا تو اس نے دکان میں اپنے لئے رکھی ہوئی نمک میں سے ادھا نمک ہمیں دیا، ہم نے ماچس طلب کی تو اس نے دکان سے نئی ماچس دینے کی بجائے اپنے جیب کی ماچس دے کر کہا اسے استعمال میں لاؤ۔ ایک کی بجائے دو شاپرز دیے جبکہ ہماری سہولت کے لئے

Read more

جاوید صدیق: لاہور کے پولیس افسر جنھوں نے قتل اور ریپ کے کئی اندھے کیس گھنٹوں میں حل کیے

جاوید صدیق کی کبھی ٹرانسفر ہوئی بھی تو علاقے کے عوام کے مطالبے پر ان کی ٹرانسفر واپس کی گئی۔ انھیں ٹیکنالوجی، جیوفینسنگ، لوکیشن ڈیٹا اور کال ریکارڈز سے پہلے کے وقتوں میں مشکل کیسز کو حل کرنے پر خود پر فخر ہے۔

Read more

مری کا رومان اور انتظامیہ کی نا اہلی

کوئی بھی موسم ہو مری کا رومان اور جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ موسم گرما میں فضا میں رچی چناروں اور چیڑ کی خوشبو دل موہ لیا کرتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں مری کے آسمان کے رنگوں کی چھب ہی نرالی ہوتی ہے۔ سرمئی، ارغوانی، بنفشی، فاختئی، پیازی سبھی رنگ امڈ امڈ کر اپنی بہار دکھاتے ہیں۔ یکا یک بادلوں کے چھا جانے سے آسمانی رنگ لاجوردی اور گلابی چادر اوڑھ لیتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ

Read more

پاکستان اور دوسرے ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا تقابلی جائزہ

آج سے بیس تیس پہلے زمانہ طالبعلمی میں جب سو کے اٹھتے تھے تو پی ٹی وی پر قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تلاوت لگا کرتی تھی، دعا ہوا کرتی تھی اور پھر صبح کی نشریات کا آغاز نعت سے ہوا کرتا تھا، بچوں کے لیے کارٹون اور بڑوں کے لیے معلوماتی پروگرام ہوا کرتے تھے۔ مستنصر حسین تارڑ جیسے ادیب لوگ اس ٹرانسمیشن کو ہوسٹ کیا کرتے تھے۔ شام چار بجے بچوں کے لیے ڈرامے اور رات آٹھ

Read more

راوی چین ہی چین کیوں نہیں لکھتا

اب کے وبا آئی تو خود پھیلنے سے قبل ہی اتنا اضطرار پھیلا چکی تھی کہ مہذب ممالک میں بھی لوگوں نے ذخیرہ اندوزی اور گرانی کو اٹھانے میں اپنا اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس گرانی اور افراط زر کے حساب لگانے کا ایک حد تک صحیح پیمانہ ہے۔ اس کے بڑھنے میں کئی عوامل کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر روزمرہ کی خوراک کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک وجہ تو انفرادی ذخیرہ

Read more

طوفانی رات، سرد بے حسی

دن چڑھتے ہی ایک مجمع لگ چکا تھا، خلقت جمع تھی اور گاڑیوں کا سمندر تھا۔ اردگرد دیو قامت چیڑ کے درخت اور برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑ کھڑے تھے۔ سانپ کی طرح بل کھاتی مری کی سڑک کنارے مقامی افراد سیاحوں کو رنگ برنگی چھتریاں، گرم مفلر، جرابیں، پانی اور چائے فروخت کرتے نظر آرہے تھے۔ حسب معمول معیاری، غیر معیاری ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے دلال سیاحوں کی ضرورت اور جیبوں کے وزن کو اپنی لالچی آنکھوں

Read more

مغرب اور روس سے مثبت اشارے

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے گزشتہ سال کے اواخر میں کہا تھا کہ پیغمبر محمد (ﷺ) کی توہین تخلیقی آزادی کے زمرے میں نہیں آتی۔ انہوں نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران میں کہا کہ، محمد ﷺ کی توہین، ”مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے۔“ اس موقع پر روسی صدر نے نازیوں کی تصویریں ”لافانی رجمنٹ“ سمیت مختلف ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کی، جو ویب سائٹس دوسری جنگ

Read more

پیسہ کھپے : سانحہ مری

موجودہ دور حکومت جس کا وتیرہ ہی تنقید ہے امید ہے سانحہ مری کو بھی سابقہ حکومتوں کی نا اہلی گردانتے ہوئے پاک دامن ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس سانحہ پر جتنا افسوس کیس جائے کم ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر چند بہت اہم ہیں۔ یہ سانحہ سو فیصد انتظامی غفلت کا سبب ہے۔ کیا حکومتی نمائندگان کو معلوم نہیں ہر سال چند دنوں کے لیے عوام مری کا رخ کرتی ہے؟ ان کی گنتی

Read more

ممی خالہ

نام تو ان کا زہرہ نگاہ تھا لیکن زمانے بھر میں وہ ممی خالہ کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ سندھی مسلم سوسائٹی کے ایک پرانی طرز کے بڑے سے بنگلے میں چوڑی چکلی ممی خالہ تنہا رہتی تھیں۔ دس سال پہلے ان کے میاں کسی بیماری کا شکار ہو کر لقمہ اجل ہو چکے تھے۔ ان کا واحد لے پالک بیٹا امریکہ میں بود و باش اختیار کیے ہوئے تھا اور سال میں ایک بار بھی پاکستان آنا گوارا

Read more

بُلی بائی ایپ: انڈیا میں مسلم خواتین کی جعلی نیلامی کے کیس میں مرکزی ملزم سمیت چار افراد گرفتار

انڈیا میں پولیس نے 100 سے زیادہ مسلمان خواتین کی تصاویر کے ذریعے ان کی آن لائن ’نیلامی‘ کے الزام میں اب تک مرکزی ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Read more

عبد الرشید — ایک خود دار اور بہادر شخص

میں جب بھی سڑکوں، چوراہوں، بازاروں میں ہاتھ پاؤں سے سلامت، ہٹے کٹے مردوں، عورتوں، جوانوں، بچوں کو بھیک مانگتے اور ما نگنے کے نۓ نۓ طریقوںپے عمل کر تے دیکھتی ہوں خاص طور پر سفید شلوار کرتوں میں ملبوس سفید  ٹوپیاں لگاۓ ہاتھ میںتسبحیاں  گھماتے برگزیدہ افراد تو میرا سر نہ صرف شرم سے جھک جاتا ہے۔ ان کے پیچھے گھروں میں بیٹھے ان کے لواحقین پر بھی بہت غصہ آتا ہے۔ اور بے اختیار ۳۲سال پہلے سفید شلوار

Read more

ہولی یا کرسمس کی مبارک باد اور انجینئر محمد علی مرزا کا موقف

گزشتہ دنوں مجھے کسی دوست نے انجینئر محمد علی مرزا کا ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں وہ بیرون ملک میں مقیم مسلمانوں کو ہولی یا کرسمس کی مبارکباد ہندو اور مسیحی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرنے کا طریقہ سمجھا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی آفس میں ہندو اور مسیحی لوگ کام کرتے ہوں تو مسلمان اس کمیونٹی کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بڑی خوشی سے قبول کر لیتے ہیں مگر جب دوسروں کی

Read more

ذہنی امراض اور پرتشدد رویے: کیا ذہنی بیماری کو سزا سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؟

نظام عدل سے رعایت حاصل کرنے کے لیے نفسیاتی یا ذہنی امراض کا بطور جواز پیش کیا جانا ایک متنازع بحث ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق تشدد کے پیچھے دراصل معاشرتی اور معاشی عوامل کار فرما ہیں اور ذہنی بیماری اور تشدد کے درمیان تعلق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Read more

جب حافظ جی نے پہلا قدم اٹھایا

تھانے کی مسجد میں آ کر نماز پڑھانے والا یہ نوجوان حافظ حق نواز مجھے بہت دلچسپ معلوم ہوتا تھا، اس لیے نماز کے بعد میں اس سے کوئی ہنسی مذاق کی بات کر لیا کرتا تھا، اس کے چہرے پہ پھیلی اداسی کی دبیز چادر کچھ وقت کے لیے ہٹ جایا کرتی تھی، وہ معمولی شکل و صورت کا حامل تقریباً بیس سالہ نوجوان تھا جس کا لہجہ عاجزی سے بھرپور تھا، آواز میں حد درجہ لجاجت تھی، شکل

Read more

آم کی ٹوکریاں، مٹھائی اور کیک: صحافت میں تحائف لینا کتنا صحیح کتنا غلط

پاکستان کی صحافتی تاریخ جہاں ان گنت پابندیوں اور ان پابندیوں کے خلاف ڈٹ جانے والے صحافیوں سے بھری ہے، وہیں ایسے بھی متعدد واقعات رقم ہوئے جب کسی صحافی پر تحفہ اور کسی پر رشوت لینے کا الزام لگا۔ تحفے کی حد کا تعین کیسے کیا جائے۔ تجزیہ نگاروں کی طرف سے حکومتوں، حزب اختلاف کے سیاستدانوں، حاضر سروس بیوروکریٹس اور ملک کے خفیہ اداروں سبھی پر مختلف اوقات میں تحائف اور ’رشوت‘ دینے کا الزام لگتا ہے۔

Read more

عورت کو غلطی کے حقوق

writer403@gmail.com  دو بھائی، دو بہنیں، پانچویں خود نورین اور ماں باپ، کل ملا کر سات افراد کا کنبہ تھا، جس میں نورین نے آنکھ کھولی اور پلی بڑھی۔ والدہ، بنت ِ فاطمہ اور والد، محمد حسنین بھی اچھے تعلیم یافتہ تھے۔ گھر میں بہت سی کتابیں تھیں اور ماحول بھی بڑا علمی ادبی تھا۔ والدہ بے شک پانچ وقت کی نمازی تھیں اور ہر صبح قران شریف کی تلاوت بھی اُن کا معمول تھالیکن والد عید کی نماز کو ہی

Read more

انڈیا میں ’سُلی ڈیلز‘ کے بعد ’بُلی بائی‘: سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو کیسے ہراساں کیا جا رہا ہے؟

نئے سال پر انڈیا میں متعدد مسلم خواتین کو ’بُلی بائی یا بُلی ڈیلز‘ ایپ کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ عصمت آرا کے مطابق ’سلی ڈیلز‘ کا ہی ایک روپ ہے۔

Read more

آلنا

شام کے سائے گہرے ہوئے تو خنکی بڑھ گئی اور چہل پہل میں کمی ہو گئی۔ قدیم شہر کی تنگ و تاریک گلی کی نکڑ پر بوسیدہ حال مکان کی چھت سے بارش کا پانی ٹپ ٹپ برس رہا تھا۔ گلی کے بائیں جانب پتلی سی نالی غلاظت سے بھری پڑی تھی۔ اکہرے بدن کا پچاس سالہ شخص گندگی سے بچتا بچاتا، چھپ چھپ کرتا ہوا سبزی فروش کی ریڑھی کو تقریباً گراتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ سبزی فروش، ریڑھی

Read more

کرسمس کی مبارک باد اور ایمان کو لاحق خطرہ

عیسائی برادری کے مذہبی اور سماجی تہوار سے کچھ دن قبل میرے ایک دیرینہ، تعلیم یافتہ اور مہربان دوست نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایک ویڈیو کلپ بھیجا، جس میں وہ اپنے مخصوص اسلوب اور لب و لہجے میں ہیپی کرسمس کہنے والوں کو دین اسلام سے خارج ہونے کی سخت وعید سناتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اس تہنیتی جملے کا جو مفہوم اخذ کرتے ہیں وہ واقعی ہمارے عقائد اور مذہبی تعلیمات سے نہ صرف متصادم ہے بلکہ سنگین ہے۔

Read more

کیک پر "میری کرسمس” لکھنے سے انکار !

ایک خاتون پچھلے دنوں کراچی کی ایک مشہور بیکری میں کیک خریدنے گئیں- خاتون نے فرمائش کی کہ کیک پر Merry Christmas لکھ دیا جائے لیکن وہاں بیکری کے ملازم نے محترمہ کو منع کر دیا کہ یہ شرک والا کام وہ نہیں کر سکتا- سیالکوٹ واقعہ کے بعد خاتون نے بھی عافیت اسی میں جانی کہ وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے واپس گھر لوٹ گئیں- کہنے کو تو یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے لیکن یہ مجموعی طور

Read more

واٹس ایپ گروپس کے ممبران کی درجہ بندی

ٹیکنالوجی نے کئی رنگ دیے ہیں، چوپال کا متبادل واٹس ایپ گروپس کی شکل میں آیا ہے جہاں مختلف لوگ ارشادات، فرمودات اور خرافات پیش کرتے ہیں۔ خرافات کو پیش کرنے پر کس کو اعتراض ہو سکتا ہے مگر جس محبت سے پیش کرتے ہیں، وہ کوئی ایسی خوشی کی بات بھی تو نہیں۔ شاعر نے کہا تھا کہ ”اے محبت تیرے انجام پر رونا آیا“ مگر یہاں تو کئی دفعہ آغاز پر ہی رونا آ جاتا ہے۔ ایسے ایسے

Read more

عمران خان کے بارے میں گزشتہ گستاخی پر معافی نامہ

میں انیس الدین شیخ آ ج اپنے (اندرون اور ییرون ملک مقیم) وطن کے تمام نونہالوں، نوجوانوں، جوانوں، خواتین، حضرات اور بزرگان سے معافی کا طلب گار ہوں جنھیں جناب عمران خان کے بارے میں میرے خیالات سے تکلیف پہنچی ہے۔ علاوہ ازیں اس امید کے ساتھ ان سطور میں اپنے تصیح شدہ خیالات کا خلاصہ پیش کرنے کی جسارت بھی کر رہا ہوں کہ آئندہ فدوی کو محب وطن پاکستانی سمجھا اور لکھا جائے گا۔ ویسے بھی اگر گالیاں

Read more

بےنظیر بھٹو: جوگرز جن کے ذریعے سابق وزیراعظم پر خودکش حملہ کرنے والے کا پتا لگایا گیا

حملہ آور بلال کو ساتھی نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے جوگرز اتار لے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ ہے کہ جہادی یہ جوتے استعمال کرتے ہیں۔

Read more

ہیپی کرسمس کہنے کا رجحان، ہمارا رویہ اور فلسفہ لبرلزم

تقریبا دو دن پہلے میں نے ایک مضمون بعنوان "بطور استاد میں شرمندہ ہوں” لکھا تھا جو "ہم سب” پر شائع ہوا تو پڑھنے والوں نے بہت پسند کیا اور میں ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔ کچھ قاری مضمون پڑھ کر صرف لائک کرتے ہیں، کچھ غصہ والی ایموجی شو کرتے ہیں مگر کچھ مضمون کو اچھے سے پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں اور انہی لوگوں کی وجہ سے ہمیں اپنے مضمون کو ری

Read more