اماں کے فون سے لے کر بھارتی میڈیا تک: فیک نیوز کی جنگ

رات کا پہر، کراچی کی خاموش فضا  اور میں اپنے بستر پر نیم دراز، لیپ ٹاپ پر پاک بھارت کشیدگی کی تازہ ترین خبریں کھنگال رہا تھا۔ بھارتی میڈیا نے ایسی ”جنگی صورتحال“ تراشی ہوئی تھی جیسے پورے لاہور کو بندرگاہوں کا گڑھ بنا دیا گیا ہو، اور خبر دے دی کہ بھارتی فوج نے کراچی کی بندرگاہ پر قبضہ جما لیا ہے۔ میں ابھی ان ”نئی نویلی“ جنگی خبروں  پر قہقہے مار ہی رہا تھا کہ اماں کا فون

Read more

وہ پاکستانی جس نے آزادی کی جدوجہد اور تعلیم کو عام کرنے کے جرم میں 33 سال جیلوں میں گزارے

باچا خان ایک غدار یا عوام دوست؟ لڑکپن سے ہی میں ان کے بارے میں بہت سی منفی باتیں پڑھتا یا سنتا رہا ہوں۔ لیکن کافی عرصہ پہلے میں نے یہ طے کر لیا تھا کہ جو کچھ بھی سنوں یا پڑھوں، اسے سو فیصد سچ اور حقیقت تسلیم نہ کروں، بلکہ اس میں شک کی گنجائش رکھوں اور خود اس پر تحقیق کروں۔ باچا خان کے بارے میں سچ کی تلاش میری مسلسل کوشش تھی کہ اتفاقاً الجزیرہ چینل

Read more

آپریشن بنیان المرصوص، پاکستان آرمی اور چند نادان

  پاکستان کی خاموشی کو اس کی کمزوری سمجھا جا رہا تھا۔ ابھینندن گرا تھا تو کہا گیا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس سسرا ”راپھیلوا“ نہیں تھا۔ یہ تصور کر لیا گیا تھا کہ رافیل اور S۔ 400 کی موجودگی میں پاکستان ”چُسکے“ گا بھی نہیں۔ دشمن کی معیشت، دفاعی بجٹ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی اس کے غرور کو بڑھاوا دے رہے تھے۔ قصہ مختصر وہ اس خطے کا چودھری بننا چاہتا تھا۔ انکل سام بھی چین

Read more

مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہو گئیں (4)

جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو بہت سے خیال، بہت سی سوچیں بہت سے ادھورے کام یاد آتے ہیں جو آپ نے پورے کرنے تھے لیکن نہیں کر سکے۔ پرامید ہونے کے باوجود بھی کبھی کبھی خیال آتے ہی ہیں، جب میں سوچتی تھی تو اطمینان ہوتا تھا کہ میں نے اپنا وصیت نامہ لکھ رکھا ہے۔ یہ وصیت نامہ برسوں پہلے جب پہلے عمرے پہ جا رہی تھی تو میں نے فرحت ہاشمی کی کتاب ”میرا جینا میرا مرنا

Read more

وادی ترئی میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع

میں پچھلے سال سویٹزر لینڈ گیا ہوا تھا۔ جنیوا میں ایک بہت بڑی جھیل ہے جو 73 کلومیٹر لمبی ہے۔ اس جھیل کی سب سے بڑی خاصیت اور قابل دید چیز یہ ہے کہ جھیل میں ایک مشین لگائی گئی ہے جو 500 لیٹر پانی فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک سو چالیس میٹر تک ہوا میں پھینکتی ہے، یہ جھیل کی خوب صورتی میں بے انتہا اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اس جھیل کی دوسری بڑی خاصیت یہ ہے

Read more

ششی تھرور صاحب، کشمیر اور میری لائبریری

بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپ ہوئی شکر ہے کہ سیز فائر ہو گیا۔ ہم سکرینوں سے چپکے ہوئے سنتے رہے کہ پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ کراچی اجڑ رہا ہے۔ نہ صرف کراچی بلکہ لاہور کی بندرگاہ بھی تباہ ہو گئی۔ راولپنڈی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ بھارتی سینا بین الاقوامی سرحد عبور کر کے داخل ہو گئی۔ (اس اعلان پر مسرت پر بھارتی صحافی تالیاں بجاتے اور ہوا میں بازو لہراتے نظر آتے تھے ) ۔ پھر

Read more

کامران بشیر کی واپسی اور دہلی کی فتح

  یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتنے عقل مند ہو چکے ہیں کہ آپ کی پسند کے مطابق موضوعات، مضامین اور ویڈیوز خود ہی سامنے لے آتے ہیں۔ جس جے ٹین جہاز کو یورپ گھاس نہیں ڈالتا تھا اور ماضی میں فرانس نے پیرس ائر شو میں جس J 10۔ C کی انٹری 4.5 جنریشن کے جہازوں میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب اسی انتظامیہ نے اگلے پیرس ائر شو میں چنگڈو ایوی ایشن کو

Read more

بھارت مذاق بن گیا

اب ہمیں مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں رہی، دس مئی 2025 کو پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی ہے، یہ منظر ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، ساری دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے، پاکستان کی برتری تسلیم کر رہی ہے۔ یہ احمقانہ جنگ آغاز کرنے والے مودی جی اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ اس حوالے سے ابہام پیدا کر سکیں مگر اب ان کے افسانوں پر ان کی

Read more

پاک بھارت جنگی جنون میں امن پسند ادب کی تلاش

پہلگام واقعہ کیا ہوا کہ دو ہفتے بعد مودی سرکار کی طرف سے پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ شروع ہو گیا جس کا پاکستانی افواج کو ’بنیان مرصوص‘ سے جواب دینا ہڑا۔ اس جنگی جنون سے جہاں امن کی کاوشوں کو ریورس گیئر لگا وہیں دونوں ملکوں کے امن پسند عوام کا پچھلے پچیس تیس برسوں میں ایک بار پھر ادب، فن اور آرٹ کا سرحدوں سے ماورا ہونے پر یقین متزلزل ہو گیا۔ امن کی فاختہ زخمی ہوئی تو

Read more

بھارتی جارحیت اور ہمارے منافقانہ رویے

  پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی پر میں نے بہت سے انگریزی کالم لکھے۔ خواہش تو آج بھی یہی ہے مگر بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے کے بعد جہاں بہت سی حقیقتیں سامنے آئیں وہاں اس بات کا بھی یقین ہو چکا کہ امن یک طرفہ طور پر قائم نہیں ہو سکتا بلکہ امن کی یک طرفہ کوشش نہ صرف شرپسند ریاستوں کی جارحیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے بلکہ ان کے غرور اور تکبر کو

Read more

مودی کا اپنی "قوم پرست خودمختاری” کا ڈرامہ

نوجوان نسل کو تاریخ کے حوالے دینا پسند نہیں۔ دو ہمسائے مگر جب ایٹمی جنگ کے دہانے کے بہت قریب پہنچ کر رک جائیں تو ذہن میں جمع ہوئے تاریخی واقعات بھلائے نہیں جا سکتے۔ حالت اضطراب میں ان کے حوالے دینا بلکہ مزید ضروری ہو جاتا ہے۔ کئی روز خاموش رہنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام اپنی قوم سے خطاب کیا۔ موصوف کا خطاب شروع ہونے سے تقریباََ ڈیڑھ گھنٹے قبل دنیا کی

Read more

پاک فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ اور انڈیا کا ٹوٹا ہوا بھرم

یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ہونی چاہیے کہ انڈیا کی موجودہ سوچ صرف مودی کے بر سر اقتدار آنے یا دو تین عشروں پر محیط انڈین سیاست کی حرکیات کی بنا پر نہیں ہے بلکہ یہ ایک سوچ کا تسلسل ہے جو کہ آزادی سے قبل کی کانگریس میں بھی موجود تھی۔ ابھی حال ہی میں ایک انڈین فلم کی وجہ سے انڈیا میں فسادات تک ہوئے۔ خالص ہندو حکومت قائم کرنے اور دوسروں کو نہ جینے دینے کی

Read more

پاکستان کا سافٹ امیج کیسے برباد ہوا

سب سے پہلے تو یہ جانیے کہ سافٹ امیج کسے کہتے ہیں۔ ایسا ملک جہاں زندگی کے نرم رویوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ یہ نرم رویے فن و ثقافت در کلچر اور تہذیب سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں فنون لطیفہ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔ فنون لطیفہ کا تعلق جمالیات سے ہے۔ اور جمالیات کا مطلب ہی زندگی کو خوبصورتی کے ساتھ بسر کرنا ہے۔ یہ رویہ ہمیں انسان دوست بناتا ہے۔ یہ ایک دوسرے کا

Read more

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

لیکن فری جب یہاں آئی تو میری ٹانگ کا انفیکشن اور مرہم پٹی چل رہی تھی ہر دوسرے دن صبح وہ مجھے سی ایم ایچ جانے کے لئے تیار کرتی پھر بہت مشکل سے گاڑی میں بیٹھاتی، گاڑی سے اترنا مشکل، اتر کر ویل چیئر میں بیٹھنا، آپریشن تھیٹر میں جانا اور اونچی آپریشن ٹیبل پر چڑھنا ایک اور مشکل کام تھا مگر سی ایم ایچ کے ڈریسر اور نرس بہت پیار اور توجہ سے سہارا دے کر آپریشن ٹیبل

Read more

درویش کی آہ نے گودی میڈیا کا منہ کالا کر دیا

کمرے میں گمبھیر خاموشی چھائی تھی۔ ایک پرکشش اور بارعب شخص سب کا مرکز نگاہ تھا۔ کہنے کو تو وہ عمر رسیدہ تھا۔ چہرے کی جھریاں اور سر کی چمک اس کی عمر ستر برس سے اوپر بتا رہے تھے۔ لیکن اس کے چست کسرتی جسم کی حرکات و سکنات کہہ رہی تھیں کہ وہ جوانوں سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔ چہرے پر جلال ایسا تھا کہ نگاہ بھر کر اسے دیکھنا ممکن نہ تھا۔ اس شخص کا نام کیا

Read more

تیشۂ نثر

درویش کی تحریر پر بعض احباب کو مشکل پسندی اور تفہیم میں دقت پر اعتراض ہے۔ اس سلسلہ میں دو معروضات پیشِ خدمت ہیں۔ پہلی یہ کہ خدا لگتی کہیے تو عرض ہے کہ ایک بار لکھنے کے بعد خود درویش کو بھی اپنی تحریر پڑھنے کے لیے کم و بیش اسی دقّت کا سامنا رہتا ہے جس کا اظہار قارئینِ محترم کرتے رہتے ہیں اور کئی دفعہ انتہائی کوشش کے باوجود خود یہ طالب علم اپنی تحریر کا مطالعہ

Read more

7مئی: یومِ دفاعِ پاکستان۔ ایک نئی تاریخ کا آغاز

ہر قوم کی تاریخ میں کچھ دن ایسے آتے ہیں جو ناقابلِ فراموش ہوتے ہیں۔ جیسے 6 ستمبر 1965 کو قوم نے اپنی سرزمین کا دفاع کیا، ویسے ہی اب 9 مئی کو ”یومِ دفاعِ پاکستان“ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن تھا جب بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں، چپکے سے، چوروں کی طرح میزائل فائر کیے۔ خیال تھا کہ پاکستان سو رہا ہو گا، مگر دشمن یہ نہیں جانتا تھا کہ یہ قوم

Read more

ایڈگر ایلن پو کی پراسرار موت: خوفناک کہانیوں کے خالق کی پراسرار موت کے واقعات

  انیسویں صدی کے امریکی مصنف ایڈگر ایلن پو، بیک وقت شاعر اور کہانی نویس تھے۔ وہ اپنے وقت کے ادبی تنقید نگار اور اپنے ملک کی رومانی تحریک کا بڑا نام تھے۔ اِن کی اصل وجہ شہرت پُراسرار، دہشت ناک او ر ڈراؤنی کہانیاں ہیں جنہوں نے جلد ہی انہیں بین الاقوامی شہرت بخشی۔ خوف، ڈر، موت اور اُس کی علامات، لاشوں کے گلنے سڑنے کے اثرات، زندہ دفن کیا جانا، حیاتِ ثانی، یاسیت، فِطرت اور جذباتیت اِن کی

Read more

بالی ووڈ کا پاکستان

بھارتی میڈیا کا قصور نہیں انہوں نے پاکستان صرف بالی ووڈ میں دیکھا ہے جہاں ہر گلی محلے میں سبز جھنڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔ ہر آدمی کے داڑھی ہے۔ کندھے پر مکے مدینے والا حاجی رومال ہے۔ بوڑھے مردوں نے داڑھیوں میں لال مہندی لگائی ہوئی ہے اور جوانوں نے آنکھوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ پاؤ سرمہ لگا رکھا ہے۔ دکانوں پر ابھی تک سن انیس سو چورانوے والے پینٹروں کے لکھے لوہے کے سائن

Read more

اے وطن تونے پکارا تو لہو کھول اٹھا

برتری کے ثبوت کی خاطر خوں بہانا ہی کیا ضروری ہے گھر کی تاریکیاں مٹانے کو گھر جلانا ہی کیا ضروری ہے (ساحر لدھیانوی) امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کا گٹھ جوڑ ایک کھلی حقیقت ہے، نظریاتی طور پر تینوں مسلمانوں کو اپنا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔ یہودی اپنی نسلی برتری پر یقین رکھتے ہیں، مودی ہندو نسل پرستی کا پرچارک ہے اور ٹرمپ کی مسلم دشمنی صدارتی انتخاب کے بعد ہمارے سامنے ہے۔ امریکہ، انڈیا اور اسرائیلی مثلث (تکون )

Read more

”مشکلیں اتنی پڑی مجھ پہ کہ آساں ہو گئیں“ قسط نمبر 2

  تو میں ہسپتال کے بستر پر تھی اور میرے ارد گرد بچے، بہن بھائی سب اکٹھے کھڑے تھے۔ نیم غنودگی کی حالت میں میری بھتیجی ڈاکٹر مشال میرے ماتھے پہ بوسہ دے کر گلو گیر آواز میں بار بار پوچھ رہی تھی، پھپھو طبیعت کیسی ہے میں نے کہا میں ٹھیک ہوں کینیڈا میں میری بڑی بیٹی فری اور دبئی میں عائشہ سخت پریشان تھیں، وہ اسد کے ساتھ فون پر لمحہ بہ لمحہ میری حالت پوچھ رہی تھیں۔

Read more

!ایسے تو نہیں ہوتا نا

پاک بھارت معاملات، جنگی کیفیت کا شکار ہو کر خرابی کی طرف مائل ہوئے ہیں تو بھارت کی مرمت، بھارت کے اپنے ہی ہاتھوں، بھارت کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کم سمجھ بوجھ اور اپنی غلطیوں کو پاکستان کے سر منڈھنے کی گھسی پٹی پالیسی کو پھر سے اپنانے سے اب تک کے حالات میں کافی تلخی ہو گئی ہے۔ بھارت سے ڈرون اڑتے ہیں اور قریباً آدھے ڈرون بھارت کے اپنے ہی شہروں کو نشانہ بنا دیتے ہیں، اگرچہ

Read more

چڑیوں کی موت اور لفظوں میں لپٹی عزت

دن پھر آئے ہیں باغ میں گل کے۔ اس خطے میں یہ موسم باقاعدہ وقفوں سے اترتا ہے۔ سرحد کے دونوں طرف ’باخبر‘ صحافیوں، ’قادر الکلام‘ شاعروں، گمنام سیاستدانوں، ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور ’کہنہ مشق‘ فنکاروں کو حب الوطنی کے بلند بانگ بیانات داغنے کا اچھا موقع ہاتھ آتا ہے۔ جنہیں اپنے ملک کی عسکری تاریخ کی الف بے معلوم نہیں، وہ عالمی تاریخ کے حوالے نکال کر دشمن کو للکارتے ہیں۔ 22 اپریل کو پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت

Read more

کیا جنگ مذاق ہے؟

  کسی نے پوچھا جنگ سے کیا ملے گا؟ کون سا سکون ملے گا؟ کیا امن آئے گا؟ کیا ہم بہتر معیشت بن سکیں گے؟ ہمارے ہاتھ میں کیا آئے گا؟ ایک بوڑھی ماں جو ڈیوڑھی پر روز چادر پھیلائے جوان بچے کا انتظار کرتی ہے۔ وہ اس جنگ کے اثرات کو جانتی ہے۔ وہ بہن جس کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور جس کی آنکھوں میں دل سے قریب بھائی کی محبت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جاگ رہا

Read more

فسطائیت اور فلم سازی کی چومکھی

انڈر کور فلم میکنگ دنیا میں کہیں نہیں ہوتی سوائے ایران کے۔ آرٹ سینما کے یہ بے تاج بادشاہ، نت نئے، ہم عصر اور اچھوتے موضوعات پر فلمیں تو بناتے ہیں مگر سرکار سے چُھپ کر۔ فلم ریلیز ہوتی ہے تو جیل چلے جاتے ہیں۔ سزا کاٹ کر نکلتے ہیں تو پھر فلم بناتے ہیں۔ سو، ایرانی ریاست اور متوازی سینما کے ان فلمی ہدایت کاروں کے مابین آنکھ مچولی کا یہ کھیل جاری رہتا ہے۔ مگر کہانی کہنے پر

Read more

کوہی گوٹھ ہسپتال میں والینٹیر

میں خواب دیکھنے کی عادی ہوں۔ دو سال قبل میرا خواب کوہی گوٹھ میں مڈ وائیفری طالبات کے لیے بحیثیت تھریپسٹ والینٹیر کرنے کا تھا لیکن دوسرا خواب تھا ان طالبات کے ساتھ اپنی دوست پروفیسر فریدہ فیض اللہ کے ساتھ ایک لیکچر کروانے کا۔ فریدہ کالج میں میری ساتھی استاد تھیں۔ میں نے عبداللہ کالج میں بطور مائیکرو بیالوجی استاد دس سال پڑھایا۔ جبکہ فریدہ انگریزی پڑھاتی تھیں۔ پھر میں نے دیار غیر، امریکہ، کی راہ پکڑی اور انہوں

Read more

ایسا کیوں ہے

یہ 1970 کی بات ہوگی جب ہماری نانی کے چچا زاد بھائی کی شادی ٹھہری اور برات کو میرپور خاص جا نا تھا۔ شادی کا سندیسہ اس خبر کے ساتھ آیا کہ برات بذریعہ سڑک جائے گی۔ اس وقت تک بذریعہ سڑک جانے کا تصور ہمارے ذہن میں واضح نہ تھا کہ آنے جانے کے معاملات بذریعہ ٹرین ہی طے ہوتے تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ میرپور خاص کہاں ہے؟ کیسا ہے؟ یہ بھی کچھ خاص واضح نہ تھا۔

Read more

مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ

یہ 2023 کی آخری سہ ماہی تھی، جب دبئی سے پاکستان کی طرف رخت سفرِ باندھا تو یادوں کی پوٹلی میں کربلا، نجف، بصرہ، بغداد کی حسین یادیں اور ان یادوں پر مشتمل سفر نامے کا مسودہ شامل تھا۔ اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ گزارے گئے شب و روز دبئی کے ساحل، دبئی فریم، پام جمیرہ اور طرح طرح کی تفریحات کی حسین یادیں بھی اس پوٹلی کا حصہ تھیں۔ سفرنامہ ایک ماہ رات دن بیٹھ کر مکمل کیا

Read more

سماجی جبر ریاستی جبر سے زیادہ خطرناک ہے

  ”سماجی جبر ریاستی جبر سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے“ کالم کا یہ عنوان جان اسٹورٹ مل کی کتاب On Liberty سے ماخوذ ایک فکر انگیز جملے پر مبنی ہے۔ یہ کالم جان اسٹورٹ مل کے اس انتباہ سے آغاز لیتا ہے کہ اصل استبداد صرف حکومت نہیں بلکہ وہ سماج ہوتا ہے جو سوچنے کا حق چھین لیتا ہے۔ یعنی جب کوئی جبر ریاست، قانون یا پولیس کے ذریعے نہیں بلکہ رسم رواج، مذہب، ثقافت یا ”اکثریتی رائے“

Read more

گریباں چاک کر ڈالو

  رانا اور میں ایک دوسرے کو سکول کے زمانے سے جانتے ہیں۔ میں نے ایف سی کالج میں داخلہ لیا تو بطور کیجول سٹوڈنٹ وہ میری ہی کلاس میں آ گیا۔ آج کل کا تو پتہ نہیں، اس زمانے میں جس بچے کو میرٹ پر یا لیٹ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہ ملتا تو وہ بطور کیجول سٹوڈنٹ کالج میں داخلہ لے لیتا اور اسے کسی بھی کلاس میں بیٹھنے کی اجازت ہوتی تھی۔ رانے میں حس مزاح

Read more

ٹرمپ ریٹرنز: میمز کا بادشاہ

  اگر سیاست آپ کو بور کرتی ہے تو لگتا ہے آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی تھیٹر نہیں دیکھا۔ وہ ایک ایسے صدر تھے۔ اور اب پھر ہیں۔ جنہوں نے امریکہ کو نان اسٹاپ کامیڈی شو میں بدل دیا۔ ان کا ہر ٹویٹ ایک ایسا دھماکہ خیز اور چلبلا ہوتا ہے کہ دیکھنے اور پڑھنے والا بے اختیار ہنس پڑتا ہے، ان کی ہر پریس کانفرنس ایک ایسی محفل بن جاتی ہے جہاں ہر کوئی اپنی رائے دے رہا

Read more

جاپان کا تاج محل ” خیال ِ یا ر تیرے سلسلے نشوں کی رُتیں“ (پہلی قسط)

ہمارے سامنے سمندر تھا۔ ہم دونوں ساحل پر رکھے بنچ پر بیٹھے سمندر کا نظارہ کر رہے تھے۔ جہاں تک نظر پڑتی تھی پانی کی سلطنت تھی۔ پانی کی مدھر لہریں ساحل سے ٹکرا رہی تھیں۔ اگرچہ سمندر کی وسعت دیکھ کر ہیبت طاری ہو جاتی تھی لیکن یہ سب اچھا بھی لگ رہا تھا۔ فضا میں سیگل کا شور تھا جو پانی کے اوپر چہکار رہی تھیں۔ بادبانی کشتیاں سمندر کی سطح پر بادبان کھولے رواں دواں تھیں۔ آسمان

Read more

ایران کے دارالحکومت سے

باقر العلوم یونیورسٹی ایران کی دعوت پر ایران روانہ ہو چکا ہوں کہ جہاں پر انسانی حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے اور مجھے ”مشرق میں انسانی حقوق کے تصور“ کے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھنا ہے۔ مگر اس سے قبل لاہور میں چین کی جانب سے منعقدہ پہلے فلم فیسٹیول میں شرکت کی جو کہ چینی قونصلیٹ لاہور، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ، جس کا میں چیئرمین ہوں، اور پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب

Read more

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ، جاوید اختر اور گودی میڈیا

جب سے جنگ کا طبل بجا ہے، مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ گودی میڈیا ہیجان پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہے، اور جاوید اختر جیسی روشن خیال شخصیات بھی جانب دارانہ بیانات کا ڈھول پیٹ رہی ہیں۔ اسے بدبختی ہی کہا جاسکتا ہے کہ جس سوشلسٹ سوچ کی جواہر لعل نہرو نے تقلید کی کوشش کی، اور جس سیکولر سوچ کو کانگریس نے کسی حد تک برقرار رکھا، وہ بی جے پی کی قوم پرستانہ

Read more

شرلاک ہومز کی پیچ دار گتھی سلجھائیے!

لیبر روم سے فون : تین ہفتے پہلے ڈلیوری ہوئی تھی، کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ دو دن ہسپتال رہنے کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ تین ہفتے وہ ٹھیک رہی اور آج صبح ویجائنا سے بلیڈنگ شروع ہوئی۔ پہلے ہلکی ہلکی اور دوپہر کے بعد بڑے بڑے کلاٹس ( لوتھڑے ) ۔ ہمارے پاس پہنچی تو بلڈپریشر لوئر سائیڈ پہ تھا، رنگت انتہائی پیلی، ہیموگلوبن چیک کروایا، سات نکلا۔ ڈاکٹر نے ہسٹری بتائی۔ بخار؟ ہم نے پوچھا۔ نہیں ہے۔

Read more

سوچ سمجھ کر شیئر کریں – مکمل کالم

”چند ماہ قبل میری بہن نے ایک واٹس ایپ نمبر کے ذریعے نوکری کے لیے درخواست دی، یہ نمبر اسے ملازمت کے متلاشیوں کے ایک مشترکہ گروپ سے ملا تھا۔ اِس نمبر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کراچی کے کسی تجارتی مرکز سے منسلک ہے۔ بہت سے امیدواروں کی طرح، اُس نے بھی اپنا تعارف (سی وی) بھیج دیا جس میں اُس کی ذاتی تفصیلات درج تھیں اور جواب کا انتظار کرنے لگی۔ پہلے پہل تو

Read more

ملازمت کا آغاز

بی ایس سی کا امتحان دینے کے بعد میں گاؤں میں چلا آیا۔ ہفتہ ڈیڑھ ہفتہ گاؤں میں گزارا۔ میں ذہنی طور پر گو مگو کی کیفیت میں تھا۔ کورس کی کتابیں پڑھنے کو دل نہ کرتا کیوں کہ میں تو امتحان دے چکا تھا لیکن فیل ہونے کا ڈر لگا رہتا۔ ایک ڈیڑھ ہفتے بعد میں اکتا کر دوبارہ بوریوالا چلا آیا۔ یہاں بازار میں مجھے بشیر شاہین مل گیا۔ پوچھنے لگا کہ آج کل کیا کر رہے ہو

Read more

سندھی ادب و ثقافت کی ہمہ جہت شخصیت: ایاز عالم ابڑو

ادب اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں بے شمار کام کرنے کے باوجود، ان کی عادت میں شور مچانا شامل نہیں۔ وہ محفلوں کے شوقین کبھی نہیں رہے۔ اگر کسی قریبی دوست کے اصرار پر کسی تقریب میں شرکت کرتے بھی ہیں تو خاموشی سے کسی کونے میں بیٹھ جاتے ہیں، اور بات کرنے کے بجائے سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خاموشی سے بس کام کیا ہے، اور ہمیشہ ان کے کام کی خوبصورتی نے

Read more

زندگی سے خالی پروفیسر

پاکستانی سماج ایک ایسا سماج ہے جو مجموعی طور پر اینٹی آرٹ/ فن مخالف مزاج رکھتا ہے۔ پاکستان میں فن / آرٹ کو یا تو غیر سنجیدہ سرگرمی سمجھا جاتا ہے یا پھر وقت کا ضیاع سمجھ کر مسترد کر دیا جاتا ہے۔ یہ تصور صرف عوامی حلقوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ ہمارے تعلیمی اداروں خاص طور پر اکیڈمیا میں بھی سرایت کیے ہوئے ہے۔ وہ یونیورسٹیاں جو تخلیق، تنقید، اور علم کا مرکز ہونی چاہیے وہ خود

Read more

خواب، محبت اور زندگی 15

The Rigged game of the rich, by the rich, for the rich اشرافیہ کا دھاندلی زدہ کھیل ہو سکتا ہے ابھی تک میں نے اپنے سوشلسٹ اور لیفٹسٹ بننے کے جو اسباب بیان کیے ہیں، وہ محض دانشورانہ فصاحت و بلاغت کا نمونہ ہوں اور اصل وجہ جذباتی، ذاتی اور سیدھی سادی سی ہو۔ میں یوسف سہگل کی سب سے چھوٹی بیٹی ناز سہگل کا ذکر کر چکی ہوں۔ بچپن میں وہ کبھی کبھار اپنی ملازمہ رسولاں کو بھیج کر

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 40 : خدشات

” کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکرگزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خدا کا وہ اطمینان جو سمجھ سے بالاتر ہے، تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔“ فلپیوں 4 : 6۔ 7 اگلے دن یومِ آزادی کی چھٹی تھی۔ پچھلی رات کو پوری فیملی تھکن سے چور تھی۔ عارف بھی اپنے والدین کے گھر رک گیا تھا

Read more

جادوئی تھر کا سفر: سندھ کے چھپے ہوئے خزانوں کی کھوج

پہلا حصہ : رحیم یار خان سے تھر کے دروازے امرکوٹ تک ہمارا یہ یادگار سفر رحیم یار خان سے شروع ہوا، جہاں میں اور حماد خان اپنے دیگر چھے ساتھیوں کے ساتھ موٹروے پر سکھر کی طرف روانہ ہوئے۔ ہموار شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ہمیں سندھ کے دیہی مناظر کی جھلکیاں دکھائی دیں، لیکن اصل جادو کا آغاز روہڑی بائی پاس پار کرنے کے بعد ٹھہڑی سے ہوا۔ وہاں، کھجوروں کے سرسبز و شاداب باغات سورج کی سنہری

Read more

جبری خوبصورتی کا تصور: ایک نفسیاتی بوجھ

خوبصورتی کا تصور ہمیشہ سے انسانی سماج کا حصہ رہا ہے لیکن جدید دور میں یہ تصور خاص طور پر خواتین کے لیے ایک گہرا نفسیاتی بوجھ بن چکا ہے۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، فلموں، ٹی وی ڈراموں، اشتہارات، سوشل میڈیا اور فیشن انڈسٹری نے اس تصور کو ایک مخصوص معیار میں قید کر دیا ہے جس میں چمکتی ہوئی جلد، گوری رنگت، دبلا پتلا جسم، متناسب چہرہ، اور جدید طرزِ لباس شامل ہیں۔ خواتین کی اکثریت جو ان مصنوعی

Read more

ہونڈورس والے ابو عمر کی دوسری شادی

آئیں آپ کو اپنے تاجر میمن ایکسپورٹر دوست ابو عمر کاپڑیا سے ملوائیں۔ بحر الکاہل اور کیریبئن سمندر کے درمیاں آباد اس وسطی امریکہ کے ملک کا نام ہے ہونڈورس۔ مگر ہسپانوی زبان میں ہ کو ڈراپ کر کے بولا جاتا ہے اسی لیے وہاں مقامی لہجے میں اسے اون دو رس پکارتے ہیں، جب کہ امریکہ میں اسے ہونڈورس پکارتے ہیں۔ اب وہ وہاں رہتا ہے۔ ابو عمر پہلے ایسا نہیں تھا۔ اب عیاش بھی بہت ہو گیا ہے۔

Read more

واقعی خدا کوئی نہیں ہے؟

کتاب کا سرِ ورق اپنے ساتھ ایک بڑا سوال لے کر حاضرِ خدمت ہوا ہے۔ نبیل حیدر کی صنف نظم پہ مبنی کتاب ’خدا کوئی نہیں ہے‘ ہمیں بہت سارے اٹھتے مسائل پہ خاموشی سے غور و فکر کرنے پہ مجبور کرتی ہے۔ مجھے اس کتاب کو دیکھتے ہی ہالی ووڈ کی ایک شاندار فلم Blood Diamond یاد آنے لگی ہے۔ یہ فلم افریقہ کے اک غیر معروف ملک سیرالیون میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پہ مبنی ہے۔ فلم

Read more

خواب، محبت اور زندگی (15)

The rigged game of the rich, by the rich, for the rich اشرافیہ کا دھاندلی زدہ کھیل ہو سکتا ہے ابھی تک میں نے اپنے سوشلسٹ اور لیفٹسٹ بننے کے جو اسباب بیان کیے ہیں، وہ محض دانشورانہ فصاحت و بلاغت کا نمونہ ہوں اور اصل وجہ جذباتی، ذاتی اور سیدھی سادی سی ہو۔ میں یوسف سہگل کی سب سے چھوٹی بیٹی ناز سہگل کا ذکر کر چکی ہوں۔ بچپن میں وہ کبھی کبھار اپنی ملازمہ رسولاں کو بھیج کر

Read more

ارے بھارت، جنگ کا ڈرامہ چھوڑو، پڑوسیوں سے پیار کرو

ہائے ہائے، ہمارا پڑوسی بھارت پھر سے ”جنگی جنون“ کے موڈ میں ہے! صبح شام ٹی وی پر خبریں، سوشل میڈیا پر ہاہا ہوہو، اور بالی ووڈ تو بس نئی فلم کا ٹریلر لانچ کر رہا ہے : *بارڈر 2.0 : ایک گولی، دس دشمَن! * ارے بھائی، ایک منٹ رکو، پاپ کارن لاؤ، اور ذرا سوچو کہ یہ ”جنگ جنگ“ کا ٹھمکا لگا کر تمہارا کیا بھلا ہو رہا ہے؟ بھارتی میڈیا کو تو بس ایک بہانہ چاہیے۔ کوئی

Read more

کتابِ کتاب: سائنس اور تخیل کے اوراق

  کائنات ایک لامتناہی کتاب ہے جس کے اوراق پر طبیعیات کے قوانین سچائی کے حروف رقم ہوتے ہیں، تو سائنس فکشن کا تخیل انہیں کہانیوں کے تاروں میں پروتا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں۔ جیسے روشنی اور سائے کا رقص، یا سمندر اور لہروں کا ابدی رشتہ۔ انسانی تاریخ کا ہر کارواں اُس سوال کے پیچھے چلا: ”ہم کون ہیں؟“ جب آئن سٹائن نے روشنی کی رفتار سے سفر کا خواب دیکھا، تو جولز ورن

Read more

اِشپاتا: کیلاش لوگوں کے بارے میں اُستاد محمد عنایت اللہ سے ایک گفتگو (دوسری اور آخری قسط)

  کتاب کا پہلا ایڈیشن کب آیا؟ ” یہ 2010 میں آیا جو میری 22 سال کی محنت ہے“ ۔ ” اپنی تحقیق کو کتابی شکل دینے کا خیال کب اور کیسے آیا؟“ ” جب میں وادی بِیر یر سے تبدیل ہو کر بُونی آیا تو بریر میں جو کچھ کیلاش تہذیب و ثقافت کے بارے میں مشاہدات اور تحقیقی تحریری نوٹس لکھے تھے اُن کو پڑھ کر فیصلہ کیا کہ اب انشاء اللہ اس کو کتابی شکل دینا چاہیے“

Read more

1948 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کا عارضی معاہدہ

1947 ء میں جب ہندوستان اور پاکستان دو آزاد ریاستوں کے طور پر سامنے آئے اور برصغیر کی تقسیم ہوئی، تو سندھ طاس کا نظام بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ خاص طور پر مشرقی اور مغربی پنجاب کے صوبے نہ صرف خونریز تقسیم کے ساتھ بٹے بلکہ اپنے ہیڈ ورکس اور نہریں بھی بانٹ بیٹھے۔ مثال کے طور پر فیروزپور اور مادھوپور ہیڈ ورکس مشرقی پنجاب میں رہ گئے، جبکہ ان سے نکلنے والی نہریں مغربی پنجاب کو

Read more

عورت: خوبصورتی اور غربت کا چکر

صبح نو بجے کا وقت دروازہ پہ دستک ہوتی ہے۔ میں دروازہ کھولتی ہوں۔ دروازہ کے اوپری جالی دار حصے سے ایک بہت دلکش نقوش والی عورت نظر آتی ہے۔ جس کی خوبصورت کٹیلی آنکھیں کسی کو بھی مار سکتی ہیں۔ لبوں پہ مسکان سجائے وہ کہتی ہے، ”باجی میں رضیہ ہوں۔ یہاں کام کرتی ہوں۔ “ اتنے میں میری بہن کی آواز آتی ہے۔ ”ہاں دروازہ کھول دو۔ یہ ہماری کام والی ہے۔“ کراچی میں میرا قیام ہمیشہ اپنی

Read more

کافی ہاؤس لاہور کی چند شخصیات کا تذکرہ

کے کے عزیز کی کتاب لاہور کا کافی ہاؤس (The Coffee House of Lahore: A Memoir) ادبی اور علمی شخصیات کا ایک دلچسپ تذکرہ ہے۔ اس وقت کا کافی ہاؤس خاص کر بائیں بازو والوں کا گڑھ تھا۔ سوشلسٹ اور لبرل رجحان رکھنے والوں نے کافی کو چائے کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا۔ شاید کافی سیاسی اور سماجی مزاحمت کی علامت سمجھی گئی تھی۔ یہاں بیٹھنے والوں کی اکثریت یا تو کمیونسٹ پارٹی کی رکن تھی یا پھر اس

Read more

پاک بھارت ٹویٹر جنگ – مکمل کالم

پاک بھارت جنگ تو ابھی شروع نہیں ہوئی البتہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر یہ جنگ چھِڑ چکی ہے اور اگر مجھ پر متعصب ہونے کا الزام نہ لگایا جائے (لگا بھی دیا جائے تو فرق نہیں پڑتا) تو میں کہوں گا کہ ٹویٹر والی جنگ پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستانی منچلے ایسی شاندار پھبتیاں کَس رہے ہیں کہ دیکھ کر آنجہانی خود ساختہ فیلڈ مارشل ایوب خان کی تقریر کا وہ جملہ یاد آ جاتا ہے کہ دشمن کو اندازہ

Read more

جنگ اور امن میں انتخاب کی گھڑی

منگل کے روز جموں کشمیر کے شمال مشرقی علاقے پہل گام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو غیر ملکی شہریوں سمیت 28 افراد مارے گئے۔ حالیہ برسوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد متنازع علاقے میں یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔ بھارتی حکومت نے بغیر کسی تصدیق یا دستاویزی ثبوت کے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کر

Read more

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں کے لیے کراچی میں ادارہ ’سائنوسا‘ کیا کر رہا ہے؟

میرا تقریباً ہر دو سال پہ پاکستان آنا ہوتا ہے۔ ہر بار اس کی مدت ڈھائی تین ہفتے سے زیادہ نہیں ہوئی۔ کبھی کسی شادی میں شرکت تو کبھی کوئی اور خاص موقعہ لیکن اس دفعہ میرا ہدف ساڑھے تین ماہ قیام کا تھا تاکہ کراچی میں واقع عورتوں کے مفت کوہی گوٹھ اسپتال کی مڈوائفری طالبات کے ساتھ گروپ اور انفرادی تھرپی کا سلسلہ شروع کر سکوں۔ جو ملازمت کو خیر باد کہے بناء ممکن نہ تھا۔ اس دوران

Read more

عظیم کلاسیک گائیک بڑے غلام علی خان پاکستان چھوڑ کر انڈیا کیوں چلے گئے؟

سنہ 1953 میں جب بڑے غلام علی خان انڈیا منتقل ہو گئے تو ریڈیو پاکستان میں ان پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی اور لگ بھگ 56 سال تک ریڈیو پاکستان کو استاد محترم کی لافانی آواز سے محروم رکھا گیا تاہم سنہ 2009 میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے آدھی صدی سے زائد عرصہ کے بعد ریڈیو پاکستان کو اس پابندی سے آزاد کرا دیا۔

Read more

سیٹ 1-C کا مسافر

ہم پانچ دوست سیر و سیاحت کی غرض سے گلگت گئے، یہ اگست 1989 کی بات ہے، ایک ہفتہ قیام رہا،خوب سیر کی، بہت لطف آیا۔ واپسی کی ہوائی ٹکٹیں 24 اگست کی تھیں، صبح ہوائی اڈے پہنچے تو خبر ملی کہ اس جہاز پر تین سیٹیں مل سکتی ہیں۔ فیصلہ یہ ہوا کہ تین دوست آج ہی چلے جائیں اور دو اگلے دن آ جائیں۔ لہٰذا، شہباز شیخ، عماداللہ شیخ اور برادرِ بزرگ سیّد جنید غزنوی، اُس پرواز پر

Read more

قصہ ڈاکٹر ہارون اور ان کے آشرم کا

                                    پروفیسر ہارون احمد صاحب سے پہلی ملاقات ایک کالج کے طالبعلم کی حیثیت سے لگ بھگ 4 دہائیوں قبل ہوئی، 80 کی دہائی، ملک بھر میں جنرل ضیاء کے آمرانہ دور کی سیاہ پرچھائیاں قومی تشخص پر مذہبی جماعتوں، افغان جہاد کی جنونیت اور ریاستی جبر کے تسلط کا ماسک چڑھانے کی کوششیں، معاشرے کے گرد گھٹن کے جالے جنھوں نے تعلیمی

Read more

خواب، محبت اور زندگی (13)

ٹیچرز ہاسٹل کالونی کے اندر ہی اسکول کے سامنے واقع تھا اور امی کی میری کئی استانیوں سے دوستی ہو گئی تھی۔ ایک مرتبہ اسکول کے ڈرامے میں ایک کردار میرا بھی تھا۔ اسٹیج پر آنے کے بعد میں نے اپنے مکالمے بولنا شروع کیے تھے کہ اچانک میری نظر امی پر پڑی جو پہلی قطار میں صوفے پر استانیوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان کی موجودگی میرے لئے غیر متوقع تھی۔ نروس ہو کے میری ہنسی چھوٹ گئی

Read more

غیرت کے خونی سائے : کیا پاکستان میں عورت کی مرضی ایک گناہ ہے؟

”میری بیٹی نے ہماری عزت خاک میں ملا دی۔“ یہ جملہ پاکستان میں ہر اس واقعے کی بنیاد بنتا ہے جہاں کسی عورت کو صرف اس لیے قتل کر دیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے جینے کی کوشش کی۔ غیرت کے نام پر قتل ہمارے معاشرے کی اس پدرشاہی سوچ کی ایک خونی علامت ہے جو عورت کی زندگی، فیصلہ اور آزادی کو سماجی بدنامی سے جوڑتی ہے۔ ہمارے ہاں یہ ایک ایسا مسئلہ بن چکا ہے

Read more

نفرت کی گولی پلٹ کر آتی ہے

بھول پن سے یا قصداً قیام پاکستان کے بعد ہم نے اپنی شناخت مذہب سے جوڑ کر اپنی ترقی، خوشحالی اور بلند اڑان کے لئے دیگر اقوام اور مذاہب کو کمتر اور حقیر بنا کر پیش کر نے کو نسخہ کے طور پر اپنا لیا۔ چنانچہ اِس مقصد کے لئے تمام ذرائع ابلاغ ( نصاب تعلیم، اخبار، ریڈیو، ٹی وی، فلم، ڈرامہ وغیرہ) کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ اِس کا رنگ پاکستانی معاشرے پر یوں چڑھا کہ ہماری روز مرہ

Read more

مردوں کو عورتوں کے حقوق (فیمینزم) سے خوف کیوں آتا ہے؟

کیا فیمنیزم پر منفی ردعمل غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہے یا یہ ایک دفاعی کوشش ہے؟ حالیہ برسوں میں ہم نے خاص طور پر نوجوان مردوں میں اینٹی۔ فیمینزم رجحانات کا ابھرتے دیکھا ہے۔ اینٹی فیمینزم کو عام طور پر مساجونسٹ سمجھا جاتا ہے اور کسی حد تک ان پر خواتین سے نفرت کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ اینٹی۔ فیمینسٹ رویے اکثر خواتین یا برابری کی مخالفت سے نہیں،

Read more

زندگی آسان بنانے والی مزید کچھ باتیں – مکمل کالم

”گزشتہ ایک برس سے میں موت کے سائے تلے زندگی گزار رہا ہوں۔ اِس خوف کی وجہ سے میں نے اپنی زندگی میں کچھ فیصلوں کا انتخاب کیا۔ اِس انتخاب کے نتائج مجھے اکیلے ہی بھگتنا ہوں گے، کسی اور کو نہیں۔ اور اُن نتائج کا وقت اب آن پہنچا ہے۔“ یہ ایک فلم کا مکالمہ ہے جو مجھے نہیں بھولتا۔ کچھ باتیں دہرانے میں کوئی حرج نہیں ہوتا اور یہ بھی ایسی ہی ایک بات ہے۔ زندگی میں اگر

Read more

جنید حفیظ: لرزتا ہوا انصاف

میرے ذہن کی پٹاری میں میرے وطن کا ایک مقدمہ ایسا بھی ہے جو 2013 سے کسمسا، بلبلا اور کروٹیں بدل بدل کے تھک سا گیا ہے مگر مقدمے کی برسوں بعد لگنے والی پیشی Forward as Recieved کی طرح بغیر سنے اور کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچے بنا اور کسی تفتیشی عمل سے گزرے بغیر ہی ختم کر دی جاتی ہے، اب میں نہیں جانتا کہ ہماری عدلیہ بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروپیگنڈے Forward as Recieved کی طرح

Read more

خواب، محبت اور زندگی 12

میرے سامنے فرش پر بیٹھی ہوئی لڑکیوں میں سے دو میری طرف اشارے کر کے بڑی سنجیدگی سے ایک دوسرے کے کانوں میں کھسر پھسر کر رہی تھیں۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا اور میں نے پھر گھٹنوں پر سر رکھ کر رونا شروع کر دیا۔ درمیان میں جب بھی سر اٹھا کر دیکھا، ان لڑکیوں کو اسی طرح کھسر پھسر کرتے پایا۔ چھٹی کے وقت سے کچھ پہلے مجھے اندازہ ہوا کہ امی صبح مجھے جلدی میں جانگیہ

Read more

امریکن سول وار کا سپاہی

پاکستان میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انیسویں صدی کے درمیان جب برصغیر پاک و ہند میں انگریزوں کے خلاف بغاوت ناکام ہو چکی تھی اور انگریز ہندوستان کے طاقتور ترین حکمران بن کر ابھرے تھے عین اسی وقت ہزاروں میل دور امریکہ میں ایک ایسا تنازعہ جنم لے چکا تھا جو امریکی تاریخ کی خونخوار خانہ جنگی کا سبب بنا، یہ جنگ چھ سے سات لاکھ جانیں کھا گئی، چار لاکھ لاپتہ انسان اس کے علاوہ

Read more

سلطانہ وقاصی: گھر کی چہار دیواری سے دفتر تک

انسانی معاشرہ جتنا قدیم ہے، انسان کی کہانی بھی اُتنی ہی پرانی ہے، اور اس کہانی کے کرداروں کی رنگا رنگی مرد و زن کے گرد گھومتی ہے۔ چاہے وہ اساطیر ہوں یا تاریخ، داستان ہو یا ناول، فلم ہو یا اسٹیج۔ عورت کا کردار ہر صورت میں ایک علامت بن کر ابھرتا ہے۔ وہ کبھی رانی، شہزادی، پری، دیوی، کنیز، جادوگرنی یا نائکہ کے روپ میں جلوہ گر ہوتی ہے، تو کبھی منفی کرداروں میں بھی اپنی ہیبت رکھتی

Read more

یونیورسٹی کا خفیہ نصاب: کینٹین میں بیٹھ کر ڈگری کیسے حاصل کی جائے؟ (2)

اگر آپ کا تعلق کسی راجہ مہاراجہ کے خاندان سے ہونے کی وجہ سے احسان لینا طبیعت میں ہی نہیں ہے تو اس بیماری کا بھی یونیورسٹی میں مکمل طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور وہ یہ کہ اوپر والا طریقہ کار، یعنی پہلے تو خالص ”خدمت“ سے کام چلائے اور اگر یہ نہ چلے جو کہ عین ممکن ہے کیوں کہ یہاں پر کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اسلام کے اس اعلیٰ اصول کی قدر

Read more

(11) خواب، محبت اور زندگی 

ابی پان کھانے کے عادی تھے۔ ہر صبح دکان کی طرف جاتے ہوئے، وہ راستے میں فٹ پاتھ پر چھابڑی لگائے بیٹھی ایک بڑھیا سے پان بنوایا کرتے تھے۔ میں جس روز بھی ابی کے ساتھ جاتی، وہ بوڑھی عورت مجھے دیکھتے ہی پان کی ایک گلوری بنا کر میری طرف بڑھا دیتی تھی اور میں اسے اس کا محبت بھرا تحفہ سمجھ کر خوشی خوشی کھا لیا کرتی تھی۔ بہت عرصہ بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ اس گلوری

Read more

کے کے عزیز کا کافی ہاؤس

کے کے عزیز کی کتاب کافی ہاؤس لاہور کی ادبی اور سماجی تاریخ کی ایک اہم دستاویز ہے۔ وہ اپنی خود نوشت کا دوسرا حصہ لکھنے لگے تو کافی ہاؤس پر ان کا باب اس حد تک پھیلتا چلا گیا کہ اس نے کتاب کی شکل اختیار کر لی۔ چنانچہ انہوں نے اسے The Coffee House of Lahore: A Memoir، 1942۔ 57 کے عنوان سے علیحدہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے کے عزیز کتاب کے دیباچہ میں لکھتے ہیں

Read more

ہمارا فرسودہ خاندانی نظام بدلنے کی ضرورت

ہم اپنی انشورنس کمپنی کی ششماہی بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی کے میریٹ ہوٹل میں مقیم تھے۔ میں جو صبح کی فلائیٹ سے کراچی پہنچا تھا، دن بھر کی میٹنگ اور سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے ایک پرانے دوست کی دعوت پر اُس کے گھر جانے کی بجائے ڈنر کے لیے ہوٹل کے ریستوران میں ہی بیٹھ گیا تھا۔ میں نے کھانے کا آرڈر دیا۔ کھانے کا آرڈر دیے ابھی تھوڑی دیر گزری تھی کہ سینٹرل پنجاب

Read more

جلیانوالہ والا باغ کے قتل عام کا 106 واں برس

یکم بیساکھ 1976 بکرمی بہ مطابق 13 اپریل 1919 عیسوی کو مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر کے بیچ میں واقعہ جلیانوالہ باغ میں کرنل ریجنالڈ ڈائر کے حکم سے نہتے مسلمان، ہندو اور سکھ شہریوں پر برطانوی فوج کے پچاس سپاہیوں نے براہ راست گولیاں چلا کر ان کا ظالمانہ قتل عام کیا۔ اس قتل عام کا باعث برطانوی ہند کا بد نام زمانہ رولٹ ایکٹ مجریہ 21 مارچ 1919 تھا جس کے مطابق مظاہروں اور ہڑتالوں پر پابندی لگانا

Read more

پھر یہ سودا گراں نہ ہو جائے

سیدنا نظام الدین اولیاؒ کے ملفوظات کا مجموعہ فوائد الفواد (یعنی قلوب کا فائدہ) ان کے مرید خاص علائوالدین سنجری نے مرتب کیا ہے۔ راہ سلوک کا مسافر اگر طلب صادق رکھتا ہو تو تالیف قلب کے لیے یہ بے حد عمدہ کتاب ہے۔ اس میں کچھ بہت نایاب وظائف بھی ہیں جو بہت سوں کے لیے باعث فیض رہے ہیں۔ آپ کے بستر کے سرہانے رہنے کے لائق کتاب کو گاہے گاہے پڑھا کیجیے۔ اس کتاب میں خانقاہِ نظامیہ

Read more

اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر

1960 سے 1974 تک میں حصول تعلیم کے سلسلہ میں بوریوالا مقیم رہا۔ پرائمری تک مجھے اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ میں کیسا طالب علم تھا۔ کیوں کہ حساب پڑھتے ہوئے کبھی کبھار ابا جی سے ٹھکائی ہو جایا کرتی تھی لیکن پانچویں جماعت کا امتحان دینے کے بعد حصولِ وظیفہ کے لیے امتحان دینے والے طلبا میں میرا شمار ہوتا تھا۔ ہماری پانچویں کلاس کے ٹیچر بھا جی مختار تھے۔ بہت چاق و چوبند، خوش لباس، دبنگ

Read more

رابطوں کے ہجوم میں تنہا انسان

ایک وقت تھا کہ خاندانوں کے اندر خاموش بیٹھ کر چائے پینا، بزرگوں کی باتیں سننا، محلے کے چھوٹے بڑوں سے سلام لینا، اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہماری روزمرہ زندگی کا فطری حُسن ہوتا تھا۔ یہ سب کچھ ہماری تہذیب کا حصہ تھا، اور یہی وہ خوشبو تھی جو ہماری گھریلو فضا میں بکھری ہوتی تھی۔ دلوں میں نرمیاں تھیں، چہروں پر مسکراہٹیں، اور رشتوں میں ایک ان کہی مٹھاس ہوتی تھی۔ مگر آج اگر

Read more

اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا! مکمل کالم

آج صبح موبائل فون دیکھا تو اُس پر سبوخ سیّد کا پیغام تھا ”سلام، سر اِس پر ضرور لکھیں۔“ پیغام کے ساتھ اُن کی تحریر تھی۔ جو لوگ سبوخ کو نہیں جانتے اُن کے لیے عرض کیے دیتا ہوں کہ سبوخ ایک صحافی ہیں، آئی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نام سے خبروں اور تجزیوں پر مبنی ویب سائٹ چلاتے ہیں، صاحب مطالعہ ہیں، مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں، بلکہ میں تو انہیں اچھا خاصا عالم دین

Read more

صحافت کے عطائی

صحافت مکمل طور پر ایک پیشہ ورانہ علم و تربیت کا عمل ہے۔ اس عمل کے لیے باقاعدہ طور پر جامعات اور کلیات اپنے یہاں ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ پیش کرتے ہیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کے بعد اسناد عطا کرتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے قانون کی ڈگری ہے مطلب وکالت کی سند۔ شعبہ طب میں مختلف امور سر انجام دینے کے سرٹیفیکیٹ اور اسناد موجود ہیں۔ مزید اس میں تخصیصی علوم اور مہارتوں کے لیے ڈگریاں اور

Read more

فلم بلڈ ڈائمنڈ

سیرا لیون، مغربی افریقہ کا ایک پسماندہ ملک، جہاں قدرت نے ہیروں کی فراوانی تو بخشی، لیکن یہی ہیرے ان کے لیے عذاب بن گئے۔ 1991 سے 2002 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی نے اس ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔ یہ جنگ صرف حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان نہیں تھی، بلکہ یہ غربت، نا انصافی اور لالچ کا ایک ایسا خونی کھیل تھا جس میں معصوم لوگ پس گئے۔ اس تباہ کن جنگ میں 50,000 سے

Read more

خواب، محبت اور زندگی – 8

آج کل کے دور میں یہ سوچنا بھی مشکل لگتا ہے کہ اس ”پرانے“ دور میں امی اور ابی کے درمیان رومانس کیسے پروان چڑھا ہو گا؟ موجودہ نسل کے لئے تو اس کا تصور بھی مشکل ہے۔ لیکن جمشید پور کے امتیاز علی نے اپنی فلم ”لو آج کل ”میں ان کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ میرے خیال سے وہ بھی اسی راہ سے گزرے ہوں گے جس سے سیف علی خان اور ان کی محبوبہ یعنی

Read more

سفید جھوٹ : پی آئی اے کا طیارہ چوری چھپے بیچنے کی خبر: اصل کہانی

ہمارے ملک میں متعدد غلط العام باتیں عام ہیں (اور لگ بھگ سچ تصور کی جاتی ہیں ) جب کہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ بعض اوقات حقیقت اس لئے بھی سامنے نہیں آتی کیوں کہ پھر جو ممکنہ بدنامی ہونے والی ہوتی ہے، بندہ کہتا ہے اس سے پچھلی بدنامی ہی بھلی۔ یہ قصہ بھی ایک ایسے ہی جھوٹ کا احاطہ کرتا ہے۔ یعنی پی آئی اے کا وہ جہاز جو ”کسی“ نے بیچ دیا اور متعلقہ لوگوں کو

Read more

قربانی کی عورت – دوسرا حصہ

اپنے کام سے فارغ ہو کر یاسر ایک بار پھر کنزا سے بارعب آواز میں مخاطب ہوا ”کبھی مت بھولنا کہ اب تم میری بیوی ہو۔ میری آنکھوں کے ذرا سے سوال پر بھی تمہارے جسم کی باہیں مجھے ہر وقت کھلی ملنی چاہئیں“ ۔ وہ بستر سے اُتر کر واش روم گیا اور وہاں سے سیدھا باہر چلا گیا۔ کوئی شخص اپنی نوبیاہتا بیوی کے ساتھ ایسا ذلت آمیز سلوک بھی کر سکتا ہے؟ یہ سوال کنزا کے دماغ

Read more

طارق جمیل کا مہک ملک کو گلے لگانا اور مناہل ملک کی ننگی تصاویر کا اسکینڈل

انسانی زندگی اور ذہن انتہائی گنجلک اور پیچیدہ قسم کا مظہر ہے، جو سامنے یا بظاہر دکھائی دیتا ہے وہ کچھ اور ہوتا ہے اور جو مخفی ہوتا ہے اس کی حقیقت بالکل ہی مختلف ہوتی ہے، کمال دیکھنے والی کی آنکھ میں اور سمجھنے والے کے دماغ میں پنہاں ہوتا ہے کہ وہ اس منظر یا حقیقت کو کیا معنی دیتا ہے؟ معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر خالد سہیل کے خوبصورت الفاظ انسانی زندگی کی اس پیچیدگی کی بخوبی عکاسی کرتے

Read more

’بھٹو کی پھانسی‘ : ٹونی عثمان کا نیا اسٹیج ڈرامہ

پاکستانی نارویجئن ڈائریکٹر، کہانی نویس اور اداکار ٹونی عثمان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے بارے میں اسی عنوان سے ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے والے ہیں۔ پروگرام کے مطابق اس ڈرامہ کا پریمیم 9 اکتوبر کو اوسلو کے ایک تھیٹر میں ہو گا۔ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ’کاروان‘ نے بھٹو کو سزائے موت کے موضوع اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کے حوالے سے ٹونی عثمان سے بات

Read more

کیا فرائیڈ کو ازسرِ نو پڑھنے کا وقت آ گیا ہے؟

سگمنڈ فرائیڈ گزشتہ صدی کے چند ایسے انسانوں میں سے ہیں۔ جنہوں نے علمِ نفسیات، سینما اور ادب پہ گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ بالخصوص نفسیات کے شعبہ میں ان کے ذکر کے بغیر مضمون کا تعارف ادھورا معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک مشہور تھیوری یعنی نفسیاتی تجزیہ Psychoanalysis کی بنیاد رکھی۔ میں نے اپنے ادبی سفر اور سکول و کالجز میں درس و تدریس کی زندگی میں محسوس کیا ہے کہ مذکورہ تھیوری کو اک باقاعدہ علم کے طور

Read more

بورے والا میں قیام

میں 1960 میں تقریباً سات سال کی عمر میں بورے والا آ گیا تھا اور 1974 میں بی ایس سی کرنے تک یہیں قیام پذیر رہا۔ جس چوبارے میں ہم رہائش پذیر تھے وہ ایک تنگ و تاریک آسیب زدہ سی کوٹھڑی پر مشتمل تھا۔ جس کے سامنے چھ، سات فٹ چوڑی لکڑی کی بنی ہوئی ایک گیلری تھی جس کے دریچے سامنے بازار میں کھلتے تھے۔ ہماری اس گیلری کے بالکل سامنے مختار سوڈا واٹر کی دکان تھی۔ اس

Read more

خواب، محبت اور زندگی 7

خالہ کی طرح ابی بھی سرکاری ملازم تھے اور انہیں بھی یہ فیصلہ کرنا تھا کہ وہ ہندوستان میں رہیں گے یا پاکستان جائیں گے۔ ابی نے تنہا پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ شاید اس فیصلے کی تین وجوہات رہی ہوں گی: اول یہ کہ دادا نیشنلسٹ تھے اور قیام پاکستان کے حامی نہیں تھے۔ ویسے بھی وہ چاند والی حویلی کو چھوڑنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے تھے۔ دوسرے، امیتابھ بچن کی مشہور فلم دیوار کی طرح ابی کا

Read more

یہ شہرت بھی لے لو، یہ دولت بھی لے لو

شہرت اور مقبولیت کچھ اور شے ہے۔ مانگے اور کوشش کا کھیل نہیں۔ شہرت دراصل گمنامی کا خوف ہے۔ ایسا سیدنا واصف علی واصف کا بھی ماننا تھا۔ اب جب سے سیل فون اور انٹرنیٹ تک سب کی رسائی عام ہو گئی ہے اور انسٹا گرام، ٹک ٹاک فیس بک پر لائیکس دیکھ کر شہرت اور مال کمانے کا شوق کا ایسا عام ہوا ہے کہ مت پوچھیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میڈیا کے دوش پر سوار ہو

Read more

عید کا تحفہ: حفیظ جوہر کی کلیات

  باصر سلطان کاظمی لاہور جانا ہوتا ہے تو مادر علمی گورنمنٹ کالج، جو اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ہے، میں حاضری دینا تقریباً لازمی فریضہ ہوتا ہے۔ بالعموم شعبہ اردو کے زیر اہتمام طلبہ سے ملاقات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایسا ہی ہوا۔ چونکہ یہ ناصر کاظمی کی سو سالہ ولادت کا سال ہے لہذا تقریب، جس کی منتظم صدر شعبہ اردو ڈاکٹر صائمہ ارم تھیں، ’ناصر کاظمی صدی سیمینار‘ کے زیر عنوان 17 اپریل

Read more

شہنشاہ جذبات ادا کار محمد علی کا 19 واں یوم وفات

پاکستانی فلمی صنعت کی مختصر تاریخ ادا کار محمد علی کے ذکر کے بغیر بالکل ہی ادھوری رہے گی۔ انہوں نے 33 برس تک پاکستانی فلمی صنعت پر راج کیا۔ 1962 ء میں ہدایت کار فضل کریم فضلی کی، فلم چراغ جلتا رہا، سے اپنا فلمی عہد شروع کیا۔ اس فلم کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا اور یہ فلم کراچی کے نشاط سنیما میں نمائش پذیر ہوئی۔ چراغ جلتا رہا اتنی کامیاب فلم ثابت نہ ہوئی لیکن یہ

Read more

بنوں گی ڈاکٹر

  صنوبر بیٹا اِدھر دیکھو جب میں تم سے مخاطب ہُوں، اپنے بھائی کی فکر چھوڑو اسے کھلونوں میں ہی مگن رہنے دو۔ بڑا منہ کھولو آ آ یہ کھیر بھی تو جلدی سے ختم کرنی ہے۔ ”ماما آپ ڈوکر کے پاس کیوں گئے تھے“ ۔ ڈوکر نہیں بیٹا، ماما کو ہائی ہوئی تھی۔ اس لیے ڈاکٹر سے بینڈیج کرانے گئی تھی۔ آپ سو رہے تھے اس لیے آپ کو دادو کے پاس ہی چھوڑ گئی تھی۔ اگلی دفعہ آپ

Read more

جنوں میں جتنی بھی گزری۔

جوانی کیا ہے ایک جھونکا ہوا کا ہے۔ وہ جھونکے کی طرح آتی ہے اور گزر جاتی ہے اور ہم انسان گرد راہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ زندگی کے کچھ واقعات وقت کی ریت پر اس طرح ثبت ہوتے ہیں کہ ہوا کے ایک جھونکے سے ملیامیٹ ہو جاتے ہیں لیکن کچھ واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جو دماغ کی سلیٹ پر مستقل نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ ہر زمانے کا اپنا ہی انداز ہوتا ہے اور الگ ہی فیشن ہوتا

Read more

انسانی حقوق اور سعودی عرب

آج کی داستاں ہے اس معاشرے کی جو انسانی فطرت کے قوانین اور انسانی روایات کوسوں دور نظر آتا ہے ایک ایسا سماج جہاں زندگی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی اور جہاں خوف کے بادل ہر پل منڈلانے نظر آتے ہیں۔ جی یہ کہانی ہے عرب سماج کی جس کے متعلق نبی آخرالزمان نے اپنے آخری خطبے میں بھی فرمایا کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت نہیں لیکن اس کے باوجود عرب معاشرے پر کوئی فرق نہیں

Read more

عاصم رضا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کا معتبر نام

  عاصم رضا پاکستان کی فلمی دنیا کا ایک معتبر نام ہے جنہوں نے اپنی تخلیقی بصیرت اور فنی شعور سے نہ صرف سنیما کو نیا رنگ دیا بلکہ ہر منصوبے میں انسانی احساسات اور سماجی حقیقتوں کی کہانی بُنی۔ ان کی شخصیت میں فن کی گہرائی، فکر کی وسعت اور تخلیق کا جنون یوں سمٹ آیا ہے جیسے کوئی مصور اپنے کینوس پر رنگوں کو روح عطا کر رہا ہے۔ عاصم کا تخلیقی سفر آرکیٹیکچر کی سنگین دیواروں سے

Read more

افضل اسٹوڈیو والے افضل ملک سے ایک بات چیت

  ریڈیو پاکستان لاہور میرا دوسرا گھر ہے۔ یہاں گیٹ کے سیکورٹی اہلکار، استقبالیہ اسٹاف، پروگرامز منیجر سلیم بزمی، میوزک پروڈیوسر استاد ثروت علی خان، لائبریری کی عظمیٰ صاحبہ، کرکٹ کمنٹیٹر راجہ اسد علی خان اور دیگر شعبوں کے ذمہ دار سب ہی بہت پیارے اور میٹھے لوگ ہیں۔ کچھ عرصہ اُدھر ایک موقع پر راجہ اسد علی خاں صاحب نے مجھے اپنے دوست، مشہورِ زمانہ افضل اسٹوڈیو کے افضل ملک کا ذکر کچھ اس انداز سے کیا کہ مجھے

Read more

داستان ایک ڈاکے کی

زندگی کا سفر طویل ہے۔ اس سفر میں بہت سے لوگ آتے ہیں۔ چلے جاتے ہیں۔ مقام آتے ہیں۔ تغیرات آتے ہیں۔ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو دل و دماغ پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ لیکن وقت ظالم ہے۔ یہ دل کے قریب رہنے والے لوگ چھین لیتا ہے، وہ چہرے بھی چھین لیتا ہے جن کے بغیر ہم زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ پھر ان کی جگہ نئے چہرے آ جاتے ہیں۔ یہ گھر،

Read more

انوکھی لٹک اس کی باتوں میں ہے

(ارشد معراج کے لئے ایک اظہاریہ) دن کا پہلا پہر ہزارہ ایکسپریس نے جب ذرا ٹھیکی لی تو پتہ چلا یہ بھلروان ریلوے اسٹیشن ہے۔ پلیٹ فارم پر لگے سائن بورڈ پر نظر پڑتے ہی ذہن میں بے ساختہ ایک نام گونجا: ارشد معراج۔ کیوں؟ ابھی چند سال قبل تک یہ شہر اور اس کا نام میرے لیے بالکل اجنبی تھا مگر جب سے ارشد معراج کا لکھا ”بھلروان ریلوے اسٹیشن“ پڑھا مجھے یوں لگا یہ سب تو جیسے میرا

Read more

بھارت میں سیکولر ازم محض ایک کھوکھلا نعرہ

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو گرانے کے لیے کیے گئے مظاہروں کے نتیجے میں ہندو مسلم کشیدگی میں شدت آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہر میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، کئی گاڑیاں جلا دی گئیں، اور گھروں پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے 20 افراد کو حراست میں لے کر علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ کانگریس کے

Read more

عمران خان اقتدار میں آ بھی گیا تو؟

بہاول پور شہر میں 15 مارچ 2025 کو ریڑھیوں ٹھیلوں پہ آلو تیس روپے، خشک پیاز چالیس روپے اور تازہ خشک لہسن دو سو روپے کلو بک رہا تھا لیکن شہر کی مشہور بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پہ ”خود ساختہ اہلِ ایمان“ آلو والا سموسہ روزہ دار عوام کو فی عدد چالیس روپے کا بیچ رہے تھے جبکہ ریجن کا کسان رو رہا تھا کہ گندم کا مناسب ریٹ نہ ملنے سے اس نے تو بحران کا سامنا کیا

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال پارٹ3

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبہ میں عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہیں لیکن ان اقدامات پر عمل درآمد کے لئے موثر مانیٹرنگ کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ، وزیر و سیکریٹری صحت کی طرف سے صوبے کے ہسپتالوں کے دورے سے یقیناً مثبت نتائج برآمد ہوں گے لیکن مریم نواز نے اپنے حالیہ دورہ میو ہسپتال کے دوران ایم ایس ہسپتال کی جس طرح

Read more

مارکو – مکمل کالم

وہ دونوں کافی دیر سے اُس بنچ پر بیٹھے تھے، لڑکی کی عمر تئیس چوبیس سال تھی جبکہ لڑکا اُس سے کچھ دو چار برس بڑا تھا، لیکن معصومیت دونوں کے چہروں پر ایک جیسی تھی، یوں لگتا تھا جیسے دونوں بہن بھائی ہوں، مگر اصل میں دونوں دوست تھے۔ اُن کی دوستی کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا، لڑکا اِس شہر میں نیا تھا، اسے یہاں ایک یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کا موقع ملا تھا سو وہ

Read more