پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت تھپڑوں کی گونج، طلاقوں کی بھرمار اور افیئرز کی بارش کی زد میں ہے۔
اگر کسی ڈرامے میں ایک شادی شدہ آدمی کسی دوسری عورت سے محبت نہیں کرتا تو اس میں وہ اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے۔ اگر بیوی پر ظلم نہیں کرتا تو کسی اور سے محبت کرتا ہے اور کبھی کبھی تو بیوی کو طلاق کا طعنہ دے کر اپنی من مانی کرتا ہے۔
ان ڈراموں کی وجہ سے اچھے اور معیاری ڈرامے دیکھنے والوں نے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے اور باقی لوگوں نے ‘ویڈیو اسٹریمنگ سروسز’ کا رخ کر لیا ہے۔
ایسے میں نام ور رائٹر بی گل اور ہدایت کار کاشف نثار نے ‘رقیب سے’ پیش کر کے ناظرین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کہانی بیان کرنے کا کلاسک پی ٹی وی اسٹائل آج بھی مقبول ہے بس اسے پیش کرنے کا ڈھنگ آنا چاہیے۔
Read more