لاہور یونیورسٹی کا واقعہ اور انتہاؤں پر رہنے والے لوگ

یونیورسٹی آف لاہور میں ایک طالبہ اپنے ساتھی طالب علم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پھول پیش کرتی ہے اور وہ لڑکا جواباً فرط جذبات میں اسے گلے سے لگا لیتا ہے۔ یہ بات دنیا کے بیشتر ممالک میں بالکل ایک عام سی بات لگتی ہے لیکن ہمارے ملک میں کوئی بھی بات کبھی بھی عام نہیں ہوتی۔ اس واقعے سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھا اور حسب معمول پاکستانی سوشلستان کے باسی دو حصوں میں تقسیم ہو

Read more

اظہارِ محبت کیلئے یہ جگہ مناسب نہیں

چند روز قبل سوشل میڈیا پر یونیورسٹی آف لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبہ نے ایک طالب علم کو سب کے سامنے جھک کر پھول پیش کیے اور جواب میں لڑکے نے لڑکی کو گلے لگا لیا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں سب کے سامنے محبت کا اظہار معیوب سمجھا جاتا ہے۔ پھر یہ واقعہ چونکہ ایک یونیورسٹی میں پیش آیا، اس لیے اس پر

Read more

ماں کی یاد میں

اس دن کی قدر ماں کے جانے کے بعد محسوس ہوئی۔ ہچھلے دنوں کوئٹہ اپنے میکے جانا ہوا۔ در و دیوار ساز و سامان سب کچھ وہی تھا پر ماں نہی تھی میری وہاں۔ ایسا لگا جیسے ان تمام چیزوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہو۔ امی کے علاوہ بہن بھائی ابو سبھی تو تھے مگر رشتوں کی حرارت امی اپنے ساتھ ہی لے گئیں۔ دوسرے شہر میں شادی ہونے کی وجہ سے اپنے میکے آنا ہمیشہ مسئلہ بنا رہتا

Read more

سیکس، نکاح اور ہم جنس پرستی

سیکس آج کے جدید دور میں اہم موضوع ہے، انسانی جسم جب سن بلوغت کو پہنچتا ہے تو سیکس بھی اس کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس طرح بھوک لگتی ہے تو اسے مٹانے کے لئے ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح جب جسم میں گرمائش ہو اور سیکس کی شدت دماغ میں پڑ جائے تو جسمانی سکون کے لئے سیکس کرنا ہونا ہے۔ سیکس کا بھوک کی طرح کوئی ٹائم نہیں ہوتا۔ ہمارے مشرقی معاشرے میں

Read more

توحید ہالیپوتہ: پی آئی اے کے وائرل فلائٹ سٹیورڈ جن کے کندھے پر ایک روتے بچے کو سکون ملا

توحید ہالیپوتہ کے مطابق وہ گذشتہ 30 سال سے پی آئی اے سے وابستہ ہیں، یہ ان کے فرائض میں شامل ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے۔ ان کے مطابق چھوٹی عمر کے بچوں کے ساتھ فضائی سفر آسان نہیں اور کیبن میں دباؤ کی وجہ سے بچوں کے کان کے پردوں پر اثر پڑتا ہے۔

Read more

کچھ معاشرتی مشاہدات

شام کا وقت ہو، سہانی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو، سامنے میز پر چائے کا ایک کپ پڑا ہو تو سوچیں کبھی کبھی بے لگام ہو ہی جاتی ہیں، آج میں نے سوچا کہ موجودہ معاشرتی نظام پر نظر دوڑاؤں اور اپنا محاسبہ کروں، یہ سوچوں کہ ہم اقوام عالم سے پیچھے کیوں رہ گئے ہیں؟ ہم ایک منضبط، پرسکون اور قانع قوم کیوں نہیں بن سکے؟ ہمارے جسمانی اور ذہنی نظام کی کون سی چول ڈھیلی ہے جس

Read more

مشرف عالم ذوقی کا ناول ’نالۂ شب گیر‘ کیوں متاثر کن نہیں؟

”میں برابری اور آزادی کا قائل ہوں۔ اس لئے برسوں سے ایک ایسی کہانی کی تلاش میں تھا، جہاں اپنے تصور کی عورت کو کردار بنا سکوں۔ اس ناول میں دو کردار ہیں۔ صوفیہ مشتاق احمد ایک خوفزدہ لڑکی کی علامت بن کر سامنے آتی ہے یہاں مجھے ضرورت ایک ایسی عورت کی تھی، جسے صوفیہ مشتاق احمد کے ساتھ مضبوطی کی علامت بنا کر پیش کر سکوں۔ ناہید انصاری کا کردار ایک ایسا ہی کردار ہے کہ جب ناہید

Read more

ماؤ، بہنو، بیٹیو، اپنے آپ سے محبت کیجیے!

عائشہ تمہاری موہنی سی صورت دل میں کھب سی گئی ہے۔ میٹھی آواز، تیزی سے پلکیں جھپکاتی، آنسو چھپانے کی کوشش، باپ کو دلاسا دیتی، تقدیر سے گلہ کرتی، دوستوں اور والدین کی محبت پہ ناز کرتی، اپنی ادھوری یک طرفہ محبت کا فسانہ سناتی، اللہ سے مل کر سوال پوچھنے کا عندیہ دیتی، ندی میں کودنے سے چند لمحے پہلے کی عائشہ! وڈیو ہے یا پدرسری نظام کے منہ پہ ایک زور دار طمانچہ اور ایک ایسا آئینہ جو

Read more

یہ بغض درحقیقت ملالہ، مختاراں یا اقبال سے نہیں ہے

پیش خدمت ہیں تین الگ الگ واقعات۔ تینوں میں جرم الگ ہے، مگر تینوں واقعات میں متاثرہ فریق ہی قابل نفرت، اجتماعی بغض یا سماج کی مجرمانہ خاموشی کا حقدار قرار پاتا ہے۔

Read more

ہانگ کانگ: نومولود بچوں کو بھی قرنطینہ کرنے پر والدین پریشان

ویب ڈیسک — ایشیا کے اقتصادی مرکز ہانگ کانگ میں خاندانوں کو کرونا وائرس سے متعلق سخت ضابطوں کے سبب ایک دوسرے سے علیحدگی اور صدموں کا سامنا ہے۔ کئی بچوں کو والدین سے الگ کیا جا رہا ہے حتیٰ کہ نومولود بچوں کو بھی 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

Read more

عورتیں کر سکتی ہیں مگر نہیں کریں گی

مرد اس معاشرے میں اپنی طرف سے جو کر سکتے ہیں ، وہ کرتے ہیں۔  مردوں کا جس کو دل چاہے اس کی گڈی چڑھا دیتے ہیں اور جس پر دل کرتا ہے طعن و تشنیع کر کے حقائق کو اس گہری کھائی میں گرا دیتے ہیں جہاں ان کی اپنی سوچ گھوڑے بیچے سو رہی ہوتی ہے۔

اس میں وہ لوگ سب سے آگے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ عورت کا مطلب پردہ، فتنہ اور صنف نازک ہے۔ جن لوگوں نے یہ سوچ رکھا ہے کہ عورت اور مرد اس معاشرے میں ایک ہی درد رکھتے ہیں تو جناب چھوٹا سا سوال ہے کہ کیا احتلام اور ماہواری کا درد ایک جیسا ہوتا ہے؟ ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ پدرشاہی نے مرد ذات کو بھی نہایت نقصان پہنچایا ہے اور اس کے باوجود بھی مرد ذات نے پدر شاہی کو اوڑھنا بچھونا بنا کر عورت کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھا ہوا ہے۔

Read more

شمالی وزیرستان میں چار خواتین کا قتل: ’وہ بہت معصوم تھی، پتا نہیں ظالموں نے کیوں اتنی بےدردی سے قتل کر دیا‘

ناہید اختر اور جویریہ خان ان چار خواتین میں شامل تھیں جنھیں رواں برس 22 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ وابستہ تھیں اور مقامی خواتین کو سلائی کڑھائی، دستکاری اور بیوٹیشن کی تربیت فراہم کر رہی تھیں۔

Read more

بات کیسے ویران ہوتی ہے؟

ٹھیک 72 برس گزر گئے۔ بارہ مارچ سے بارہ مارچ تک دائرے کا سفر ہے۔ دھول جھونکنے کی حکایت دھند چھانے کی کہانی تک آن پہنچی۔ بارہ مارچ 1949 کو ہم نے دستور ساز اسمبلی میں قرار داد مقاصد منظور کی تھی۔ چوہتر سالہ قائد حزب اختلاف سریس چندر چٹوپادھیا دلیل کی دہائی دیتے رہ گئے، سرکاری بیانیے نے نعرے، طفل تسلی اور ملفوف دھونس کی مدد سے اقلیت کی اختلافی آواز کو کچل ڈالا۔ اس روز ہم نے شہریوں

Read more

اردو ناول: 2000 کے بعد کا منظر نامہ، مختصر نوٹس

وقت کے ساتھ ناول اور فکشن کی دنیا بہت حدتک تبدیل ہو چکی ہے۔ مشکل یہ ہے کہ ہمارا نقاد آج بھی فکشن اور ناول کو اپنی اپنی تعریف و تشریح کے محدود پیمانے میں قید کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ کیا واقعی کہانی کا ایک آغاز ہوتا ہے۔ ایک انجام یا کلائمکس ہوتا ہے۔ کہانی ایک صدی سے زیادہ کا سفر طے کر چکی ہے۔ اور ہماری زندگی تہذیب کی اس اندھیری سرنگ میں گم ہے جہاں نہ کوئی آغاز ہے نہ انجام۔ اس تیز رفتار بھاگتی ہوئی زندگی کا کوئی انجام کیونکر لکھا جا سکتا ہے۔

Read more

برف کی چادروں میں سانپ

مجھے احساس تھا کہ برف گر رہی ہے۔ میرا وجود شل ہے۔ پاؤں نے چلنا بند کر دیا ہے۔ دھند کی ایک چادر ہے اور مجھے دور تک کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہ میرا واہمہ ہو سکتا ہے کہ وہ چلتی ہوئی میرے قریب آئی اور اس نے پوچھا، تم خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہو؟ ہاں۔ سیاہ و سپید میں تمہیں زیادہ کون پسند ہے؟ پتہ نہیں اس نے پھر پوچھا کیا خدا ہے؟ کیا

Read more

گلے میں جوسر لٹکانے کی خواہش

جس طرح ہر فوجی سپاہی کی خواہش ہوتی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گاؤں میں اسے صوبیدار صاحب بلایا جائے اسی طرح ہر ہومیوپیتھک معالج کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ڈاکٹر پکارا جائے۔ اس لئے ہر ہومیو کلینک پر معالج کے اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھا ہوا ہوتا ہے، بلکہ میڈیکل ڈاکٹروں کی ہومیو معالجین کے ساتھ سب سے بڑی لڑائی یہی ہے کہ ہومیو معالج ڈاکٹر نہیں ہوتے، پھر ساتھ ڈاکٹر کیوں لکھتے ہیں۔ پچھلی رات کو

Read more

خواتین کے حقوق یا آزادی

1975 ء میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ نے خواتین کا عالمی سال منایا بعد میں 1977 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو باقاعدہ منانے کی منظوری دی جس کے بعد سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے لگے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی آواز بلند کرنا ہے لیکن اب خواتین کا عالمی دن عورت آزادی مارچ میں تبدیل

Read more

محبت کیجئے مگر سرعام نہیں

الحمدللہ جوان بچیوں کی ماں ہوں۔ اسکول کالج اور ہر ممکنہ تعلیمی سرگرمیوں سے بھی گزری ہوں اور اب اس دور میں اپنی بچیوں کو بھی اجازت دے رکھی ہے کہ جہاں جہاں انہیں اپنی صلاحیتیں منوانی ہیں وہاں بلاجھجک آگے بڑھیں۔ بلاشبہ میرے اور آج کی بچیوں کے تعلیمی اداروں میں کافی فرق آ گیا ہے۔ میں ایک اردو گرلز میڈیم سے پڑھی لڑکی تھی لیکن میری بیٹیاں مخلوط تعلیمی اداروں سے تعلیم کے مراحل پورے کرتے ہوئے یونیورسٹیز

Read more

کیسی زمیں! کیسا آسماں!

امتیاز کارڈف رائل انفرمری میں بوڑھوں کے وارڈ کا رجسٹرار تھا۔ آج کل جاب کی صورتحال بہت خراب ہے۔ دس سال پہلے پاکستان انڈیا کے ڈاکٹروں کو گھر بیٹھے بیٹھے جاب مل جایا کرتی تھی۔ وہ اچھا وقت تھا۔ نہ کوئی امتحان تھا اور نہ کوئی مقابلہ۔ انگلینڈ کے ڈاکٹر پاس ہوتے تھے تو امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا چلے جاتے تھے اور انگلینڈ کے ہسپتال چلانے کے لیے ایشیا اور افریقہ سے ڈاکٹر آیا کرتے تھے۔ مگر اب صورتحال ہر

Read more

ناروے کا شاہی خاندان جو بہت شاہی نہیں ہے

ناروے کا شاہی خاندان دوسرے شاہی خاندانوں سے ذرا الگ سا ہے۔ یہ کچھ عوامی سا خاندان ہے۔ شہزادے شہزادیاں محبت میں گرفتار ہوئے۔ خاندان سے بغاوت کی۔ اپنی بات منوا کر چھوڑی۔ عوام میں گھل مل جاتے ہیں۔ فلاحی رفاہی کام کرتے ہیں۔ اور بادشاہ تاج بھی نہیں پہنتے۔ یہ رواج اب ختم ہو گیا ہے۔ بادشاہ کا تاج ایک میوزیم میں رکھا ہوا ہے، اس کا وزن ڈیڑھ کلو گرام ہے۔ شاہی خواتین ضرور اپنے سر پر جڑاؤ

Read more

سندھ ادبی میلے میں بلوچستان پر سیشن منسوخ: ’یہ ثابت کرتا ہے ہمیں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں ہے‘

کراچی میں جاری سندھ ادبی میلے کے تیسرے روز بلوچستان کی صورتحال پر مجوزہ سیشن کو منسوخ کر کے آڈیٹوریم کو بند کر دیا گیا جبکہ اس پروگرام سے چند گھنٹے قبل مقررین کو آگاہ اس کی منسوخی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

Read more

برسات کی وہ رات!

کیا کبھی آپ نے بہت سی بدروحوں کو مل کے چیختے سنا ہے؟ یا پھر ٹھہر ٹھہر کے بین کرتی آوازوں کا شور جو ریڑھ کی ہڈی میں خوف کی سرد لہر دوڑاتے ہوئے آپ کو اپنی جگہ پہ ساکت کردے۔ بالکل بچپن کے اس کھیل کی طرح جس میں ایک بچے کو اشارے سے ساکت کر دیا جاتا تھا۔ اب بھلے کچھ بھی ہو، جسم جس بھی پوزیشن میں ہو، اردگرد کچھ بھی ہو رہا ہو، ساکت بچے کو

Read more

واویلا کرنے والی عورتیں

چند دن پہلے ایک تعلیمی ادارے میں سر عام محبت کے برملا اظہار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ سوشل میڈیا پر پڑھی لکھی خواتین کی جانب سے ان بچوں کی اس حرکت پر خوب لے دے ہوئی، ان کی جانب سے محبت کا اظہار کرنے والے بچوں پر تعلیمی ادارہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ہم حیران ہیں کہ وہ یہ مطالبہ کیسے کر سکتی ہیں۔ عورتوں میں ممتا کا جذبہ بلا تفریق ہوا کرتا ہے۔ یہ تووہ

Read more

میری بہن جو مجھ سے بچھڑ گئی

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، اسی طرح زندگی کا رشتہ جہان فانی سے کب ٹوٹ جائے، اس کا علم بھی کسی کو نہیں، لیکن دل میں یادیں اور دماغ پر اپنوں سے بچھڑنے کا غم جاتا نہیں، بہت درد و تکلیف کے ساتھ تاحیات رہتا ہے، 11 مارچ 2020 وہ دن تھا جب میری اکلوتی بہن مجھ سے ملے بغیر روٹھ کر اس دنیا میں ہم سب کو تنہا کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی، یقینی طور

Read more

بلوچستان میں شاہراہوں پہ موت کا رقص

12 مارچ 2020 کو بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اور بلوچستان میں قومی شاہراہوں (جنہیں آج سے تیس سال پہلے کے ٹریفک کے حساب سے ترتیب دے کر بنایا گیا تھا) کی بہتری کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بھی انہی تیس سال پرانی قومی شاہراہوں سے منسلک ہونے اور قوانین پر

Read more

عورت آزادی مارچ اور خواتین کے حقوق

اسلام وہ واحد مذہب ہے، جس نے خواتین کو 14 سو سال پہلے حقوق دیے، عزت، تحفظ، مقام، رتبہ، اہمیت اور ساتھ ساتھ حق و ملکیت وراثت سے حصہ بھی دینے کا حکم دیا۔ دور جاہلیت میں بچی پیدا ہونے پر زندہ دفنایا جاتا تھا۔ مگر اسی عورت کو جو مرتبہ ملا تاریخ اس پر رشک کرتی ہے۔ ماں جس کا نام لیتے ہی دل کو سکون مل جاتا ہے۔ اللہ پاک نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ہے۔

Read more

عورت معمار ہے

محبت انسان کا ایک بنیادی اور فطری جذبہ ہے۔ انسانی وجود، رشتوں اور تعلقات میں یہ جذبہ بڑے جمال اور حسن کے ساتھ اپنا ظہور کرتا ہے۔ خدا اور بندے، اولاد اور والدین، دوست اور اقربا کے رشتوں کی ساری خوبصورتی نہ صرف اس جذبہ کی عطاء کردہ ہے بلکہ ان رشتوں کو زندگی کے ہر امتحان میں اگر کوئی سرخرو کرتا ہے تو بلاشبہ یہی محبت کا جذبہ ہے۔ محبت کے رشتہ کی ایک اور لطیف شکل وہ ہے جو آغاز شباب میں دل کے صحرا پر پہلی پھوار کی طرح برستی ہے۔

Read more

دنیا بھر میں جڑواں بچوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

دنیا میں اس وقت ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ سنہ 1980 کی دہائی سے تاخیر سے بچے پیدا کرنے کا رجحان اور آئی وی ایف جیسی طبی تکنیکوں سے جڑواں بچوں کی شرح میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔

Read more

فیمینزم اور فحاشی میں فرق کرنا سیکھیں

ہر سال عورتوں کے عالمی دن پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ عورت کے حقوق کے بات کرتے نظر آتے ہیں۔ عورت مارچ کو درست قرار دے رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف حیا مارچ والے جو یہ کہتے نظر آ رہے ہوتے ہیں کہ عورت کو سارے حقوق مل چکے ہیں اور اسے اب یہ بے حیائی والے حق حاصل نہیں کرنے۔ کچھ لوگ فیمینزم کے حامی تو دوسرے اس کے خلاف بات کرتے نظر آتے

Read more

سروگیسی: برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کا بچہ اپنی کوکھ سے پیدا کر کے اس کی جان بچا لی

ایک ایسی خاتون جنھیں ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ حاملہ ہونے پر ان کی جان بھی جا سکتی ہے، چند ماہ پہلے ماں بننے میں کامیاب ہو گئیں اور اس کے لیے وہ اپنی سہیلی کی شکرگزار ہیں۔

Read more

اپنی مٹی اور بارش کی پہلی بوندیں

بارش کی پہلی بوندیں زمین کا بوسہ لیتی ہیں تو ہر سو مٹی کی مہک پھیل جاتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل کوئی پوچھتا کہ آپ کی پسندیدہ خوشبو کیا ہے تو بہت سے لوگ جواب دیتے تھے کہ مٹی کی خوشبو۔ بارش کی پہلی بوندوں کے بعد مٹی کی خوشبو۔

Read more

ہم آزادی سے فرار کیوں چاہتے ہیں؟

میں گھر سے نکلتا ہوں تو اپنے ڈرائیور کے سامنے مالک کا نقاب پہنتا ہوں، آفس داخل ہو کے اپنے اسسٹنٹ کے سامنے افسر کا روپ دھار لیتا ہوں اور اپنے سپروائزر کے سامنے اسسٹنٹ کا نقاب اوڑھ لیتا ہوں مگر جب دوستوں کے سامنے موجود ہوتا ہوں تو ان میں سے کوئی نقاب کام نہیں آتا۔اس لئے عہدے سے متعلق جتنے نقاب ہیں ان کو اتار پھینک دیتا ہوں۔

انسان کی ذات اندر سے کھوکھلی تب ہونے لگتی ہے جب وہ باہر کے نقاب کو اندر کی ذات پر ترجیح دینے لگتا ہے۔ اس عمل میں ہوتا یوں ہے کہ باہر کا نقاب آہستہ آہستہ ہمارے اندر سرایت کر جاتا ہے۔ ہم نقاب کے تقاضے پورے کرنے میں اتنے محو ہو جاتے ہیں کہ اپنی ذات کو یکسر بھول جاتے ہیں۔ اس بھولپن کو معروف جرمن فلاسفر مارٹن ہائڈیگر ذات سے غفلت یا ذات کی گمنامی کا نام دیتا ہے۔

Read more

ہمیں یقین ہے کہ آپ فیمینسٹ ہیں!

فیمینزم سے جڑے طعن و تشنیع کے تمغے وصول کر کے بڑی بٹیا سے دل کا حال بیان کیا تو وہ جان عزیز قہقہہ لگا کر کہنے لگیں، "سارے جہاں کا درد جگر میں سمیٹنے والی میری ماں، آپ فیمینسٹ نہیں ہیں” "کیا….. کیا … کیا کہہ رہی ہو؟ کیوں میری کمائی ڈبو رہی ہو؟” (للہ فارن فنڈنگ نہ سمجھ لیجیے گا ) وہ مزید ہنسی، ” اماں، آپ ایک محلوں میں رہنے والی خاتون اور ایک جھونپڑی کی مکین

Read more

گیتا: کیا پاکستان سے انڈیا لوٹنے والی لڑکی کا اصل نام رادھا واگھمارے ہے؟

گیتا کے بارے میں پاکستانی میڈیا میں یہ اطلاع آئی تھی کہ ان کا اصل خاندان مل گیا ہے تاہم ان کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیم نے اس کی تردید کی ہے۔

Read more

’’تخت لہور ‘‘ شوباز اور بزدار

فقدان راحت سے گھبرائے افراد کامیاب لوگوں کے بارے میں حسد سے کڑھتے رہتے ہیں۔ میری اپنی زندگی بھی بے شمارناکام حسرتوں کی زد میں رہی ہے۔ میری مرحومہ ماں کی تربیت نے مگر صبر و قناعت کو طبیعت کا کلیدی حصہ بنادیا۔اپنے شعبے میں مشہور وخوش حال ساتھیوں کو دل سے سراہتا ہوں۔ ہمیشہ مصر رہا کہ ان میں یقینا کوئی خاص بات ہوگی جس نے انہیں صحافت جیسے مشکل دھندے میں بلند ترین مقام تک پہنچایا۔ نہایت خلوص

Read more

شہزادہ ہیری اور ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کا ذریعہ آمدن کیا ہے اور یہ کتنے امیر ہیں؟

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے جنوری 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان میں عملی طور پر فرائض سرانجام دینا بند کر دیں گے اور اپنے آپ کو مالی طور پر آزاد بنانے کے لیے اپنا کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read more

عورت مارچ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

آٹھ مارچ ہمارا دن تھا، عورتوں کا دن۔ فطری طور پر اس دن کے حوالے کچھ توقعات اور امیدیں وابستہ رہتی ہیں۔ ایک دن کے لیے ہی سہی لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پوری کائنات آج ساتھ ہے اور ہماری تعظیم کر رہی ہے۔ ویمن ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس بار مجھے اسلام آباد میں ایسی دو ایک تقریبات میں شرکت کرنے کا موقع

Read more

فیملی پلاننگ، اسلام اور ناخواندہ غریب مسلمان

رضا و رغبت کے ساتھ مسلم سماج کا ہر خاندان بلکہ ہر فرد بشر خواہ مرد ہو یا عورت فیملی پلاننگ کے اصول پر حسب سہولت جزوی عمل کرتا ہے، اس کے باوجود فکر و عمل کے دوہرے پن کا حال یہ ہے کہ عمومی طور پر اسے حرام بھی کہتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں نے فیملی پلاننگ کو درست طریقے سے سمجھنے کی کبھی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔ اسے سماجی، معاشی، تعلیمی و

Read more

کورونا آئی سی یو میں ایک ڈاکٹر کے شب و روز

آج کل میری کورونا آئی سی یو میں ڈیوٹی ہے، روزانہ کتنے ہی لواحقین آتے ہیں، وینٹی لیٹر پر پڑے اپنے مریض دیکھتے ہیں، سسکیوں کے ساتھ دعائیں مانگتے ہیں۔ سورۃ الرحمن کی تلاوت چلا کر مریض کے سرہانے موبائل رکھ دیتے ہیں۔ بار بار ہمارے پاس آتے ہیں، ایک ہی سوال پوچھتے ہیں کہ ”کیا کچھ بہتری کی گنجائش ہے، ہمارا مریض کب تک ٹھیک ہو جائے گا“ میں انہیں بس یہی جواب دیتا ہوں کہ ہمارے بس میں

Read more

حضرت سلطان باہو ؒ : ایک باعمل صوفی بزرگ اور پنجابی شاعر

مادر زاد ولی، قلندرانہ جلال، علم وحکمت کے خزانوں سے بہرہ ور، معرفت کا پیکر جمال اور ایمانی جگمگاہٹوں سے بھرپور شخصیت، جنہوں نے اپنا پیغام پنجابی اور فارسی میں عوام و خواص تک پہنچایا۔ ان کے اس پیغام نے لاتعداد لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا کر دیا۔ وہ سادگی کا پیکر تھے۔ خلوص و وفا ان کی حیات کا لازمی جزو اور اخلاص و مروت ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ آپؒ ریاکاری، نمود ونمائش، تکلف و تصنع

Read more

نہیں، نہیں، مجھے فیمینسٹ نہ کہیے!

ٹی وی سکرین پہ ایک خود مختار اور با اعتماد عورت کے منہ سے یہ دفاعی الفاظ سن کے ایسا محسوس ہوا کہ ان کا مفہوم کچھ یوں ہو، نہیں، نہیں، مجھے دیوانہ مت کہیے، نہیں، نہیں، مجھے نام و نمود کی کوشش میں نعرے باز عورت مت سمجھیے۔ مجھے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناتی، فہم و شعور سے عاری ایک کردار مت سمجھیے۔ مجھے پتی ورتا عورتوں کو اکسانے والی باغی عورت مت سمجھیے۔ مجھے مردوں سے نفرت کرتی

Read more

خواتین کے خلاف جرائم: بنوں سے اغوا ہو کر افغانستان میں فروخت ہونے والی خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کی کہانی

بنوں کی رہائشی خاتون کو اُن کے پڑوسیوں نے عید کی خریداری کے لیے چلنے کو کہا مگر راستے میں بے ہوش کر کے افغانستان لے گئے۔

Read more

پنجابیوں نے پنجابی زبان سے بے اعتنائی کیوں برتی؟

21 فروری 1952 کو ڈھاکہ کی سڑکوں پر لسانی فسادات نے جس نئی ریاست کی بنیاد رکھ دی، وہ کبھی مشرقی پاکستان تھا اور آج بنگلہ دیش کے نام سے دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔ 1947 میں برطانوی نو آبادیاتی حکمران برصغیر سے واپسی پر دو ایسی قوموں کے ساتھ پاکستان کی بنیاد رکھ کر گئے جن کی نہ صرف زبانیں الگ تھیں بلکہ وہ ثقافتی طور پر بھی یکساں نہیں تھے۔ ایسے میں نطریاتی اختلافات ہونا ایک فطری

Read more

وہ ہوس تھی یا محبت

گزرے پل جو انہوں نے اپنی محبت کے سنگ گزارے تھے۔ اس کے لئے وہ پل جو کبھی حسین لمحے تھے۔ آج ان لمحوں کی یاد سوئی کی طرح چبھ رہی تھی۔ اس کی پلکوں پر آنسوؤں کی ایک لڑی جاری تھی۔ اسے غم اس کی جدائی کا نہیں تھا۔ اسے محض تکلیف اس بات کی تھی کہ جس کو کل کائنات سمجھتی رہی اور جس کے لئے دنیا کی ہر آسائش چھوڑ دی تھی۔ اپنے نازک وجود اور کم

Read more

آپ کی عینک گندی ہے

بنیادی طور پر فیمنزم ایک نظریہ ہے جو برابری کے مطالبے پر مبنی ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد بغیر کسی صنفی تفریق کے ایک شہری ہونے کے ناتے اپنے تمام حقوق سے مستفید ہو سکے اور  جنس کی بناء پر تشدد کا شکار نہ ہو۔ بعض لوگ فیمنزم کو عورت کے راج میں مرد کو غلام بنا دینے سے جوڑ دیتے ہیں۔ ایسے لوگ اس نظریے کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے،  تبھی ایسے تصورات قائم کر لیتے ہیں۔ آپ

Read more

کیا کپتان زرداری کی ٹکر کا کھلاڑی ہے؟

بصد احترام، زرداری صاحب کو میں حقیقت پسند سیاست کا گیری کاسپاروف سمجھتا ہوں۔ وہ جب سیاسی داؤ کھیلتے ہیں تو مخالف کو لگتا ہے ابھی سوچ رہے ہیں اور جب سوچتے ہیں تو مخالف کو پتہ نہیں لگتا کہ وہ کون سا داؤ کھیلنے والے ہیں۔ اگرچہ وہ کھیلنے اور سوچنے کا کام کبھی ایک ساتھ نہیں کرتے، کیونکہ وہ کھیلنا شروع کریں تو پھر سوچتے نہیں، جیسے حال ہی میں سینیٹ کی واحد نشست جیت کر ایک صفحے

Read more

پل دو پل کا شاعر اور پل دو پل کی کہانی: برصغیر کے عظیم شاعر ’ساحر لدھیانوی‘ کی 100 ویں سالگرہ

عبدالحئی صاحب 8 مارچ 1941کو لدھیانہ کے ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کے کئی بیویاں تھیں، ساحر جب آٹھ سال کے تھے تو ان کی والدہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی محنت کے بل بوتے پر برصغیر کے اس عظیم شاعر کو تن تنہا پالا۔ عبدالحئی نے اپنے تخلص کا انتخاب علامہ اقبال کے اس شعر سے متاثر ہو کر اپنایا۔ ؎ اس چمن میں ہوں گے پیدا بلبل شیراز بھی

Read more

عورت مارچ: نسوانیت کے ساتھ مذکر اور مونث

میں فطری طور پر ریلیوں جلسوں اور دھرنوں کے حق میں نہیں ہوں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہزاروں یا لاکھوں افراد کا مجمع سڑک پر جمع کر کے اسے بند کر دینا کہاں کی انسانیت ہے؟ اس سے سڑک پر سفر کرنے والوں کا وقت اور توانائی بے جا ضائع ہوتی ہے۔ ہمارے عزیر وزیراعظم نے ماضی میں 126 دن کا دھرنا دے دیا مگر پی ٹی وی کی دیواروں سے زیادہ کچھ نہ پھلانگ سکے۔

Read more

عورت مارچ کے توجہ طلب نعرے

عورت مارچ میں ہونے والے اس مارچ کے بارے میں لوگوں کی رائے کافی متصادم ہے اور ہر کوئی اپنے زاویے سے اس مارچ کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے مارچ میں پلے کارڈ پر درج کچھ نعروں کا کافی لوگوں نے برا منایا تھا جو سمجھ سے بالاتر ہے، وہ نعرے الفاظ میں شاید سخت ہوں مگر ان نعروں کی پیچھے ایک تکلیف اور درد پنہاں تھا۔

Read more

عورت مارچ اور سستی شہرت کےرسیا لوگ

کچھ عجیب سا جملہ ہے۔ اپنے اندر بے شمار ذومعنی مطالب لیے یہ جملہ یوم خواتین کو منعقد کیے جانے والے عورت مارچ کا سلوگن ہے۔ اس کی حمایت میں مارچ میں شامل خواتین کے پاس بہت سارے دلائل ہیں۔ جن میں کچھ تو واقعی کافی حد تک صحیح ہیں لیکن کچھ میں شکوک وشبہات ہیں۔

ایک خاتون نے کہا کہ یہ نعرہ مرد وعورت دونوں کے لئے ہے۔ کافی حد تک صحیح کہا۔

Read more

عورت مارچ پر دو انتہاپسند گروہوں کی چپقلش

گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی عورت مارچ کے موقع پر دو روایتی حریفوں کے درمیان گھمسان کا رن دیکھنے میں آیا۔ یہاں دو حریفوں سے مراد مرد و زن نہیں بلکہ شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے وہ دو گروہ ہیں جن کے مطابق دنیا کی بقاء کا دار و مدار عورت مارچ کی کامیابی یا ناکامی پر ہے۔

پہلا گروہ تو اس شدت پسندانہ سوچ کے حامل افراد پر مشتمل ہے جن کا دین عورت مارچ کے انعقاد سے ہی خطرے میں آ جاتا ہے۔ ان کے مطابق اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنے اور آواز اٹھانے والی تمام خواتین کا بنیادی مقصد معاشرے میں بے حیائی پھیلانا ہوتا ہے۔ اس گروہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اسلام عورت کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے ، ایسے میں آواز اٹھانے والی خواتین کے مطالبات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Read more

عورت مارچ اور استبداد کے نئے حربے

سوشل میڈیا پر رائٹ ونگ کی خواتین کی تصاویر نظر سے گزریں مع فرسودہ نعروں کے تو ذہن میں بے ساختہ یہ مصرعہ گونج اٹھا۔ جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنا دیا۔ دل جلانے والے دل بنانے اور دلوں کو جوڑنے کی بات کہاں کرتے ہیں؟ کسی نے لکھا کہ ان کا بیانیہ بدل رہا ہے اور آج سے پانچ برس بعد وہ کہیں گے کہ اس تحریک میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ ہمیں تو سوچ کر ہی جھرجھری سی آتی ہے کہ جو قتل کرتے ہیں وہی مظلومیت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

Read more

اہم تنصیبات پر حملہ

ہماری بیگم کو خوبصورت چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے اور پھر ان خوبصورت چیزوں کو جان سے لگا کر رکھنے کا بھی شوق ہے۔ شامت اعمال اگر کسی بچے سے ان کی کوئی پسندیدہ چیز ٹوٹ جائے تو سمجھو اس کا جیون نرک ہو گیا اور اگر نصیب دشمناں یہ گناہ خود ان سے سرزد ہو گیا تو دنوں یاسیت کا شکار رہیں گی۔ حزن وملال کی تصویر بنی رہیں گی۔ ہم نے سمجھایا کہ مومن کو زیب نہیں دیتا کہ دنیاوی چیزوں سے اتنا دل لگائے ، پٹ سے بولیں۔ ”دل تو میرا آپ سے بھی لگا ہے۔“

Read more

مجھے اچھا لگتا ہے شوہر سے ایک قدم پیچھے چلنا۔ کیوں؟(مکمل کالم)۔

آج میرا ارادہ عورت مارچ کے خلاف لکھنے کا ہے اور اس ضمن میں مجھے اپنے پیٹی بند بھائیوں اور ان بہنوں کی مدد درکار ہے جو عورت مارچ کو مغرب زدہ این جی اوز کا یجنڈا، صیہونی سازش، غیر ملکی امداد اکٹھا کرنے کی مہم اور ہماری اخلاقی اور مذہبی اقدار پر حملہ سمجھتے ہیں۔ جو لوگ میری اس بات طنز سمجھ رہے ہیں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ میں گزشتہ دو دن سے پوری نیک نیتی کے ساتھ عورت مارچ کے خلاف دلائل اکٹھے کر رہا ہوں۔

Read more

برطانوی شاہی محل کا ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر ‘تشویش’ کا اظہار

ویب ڈیسک — برطانوی شاہی محل نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو پر خاموشی توڑ دی ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کو اس انٹرویو پر ‘تشویش’ ہے اور ان مسائل پر نجی طور پر بات چیت کی جائے گی۔

Read more

اللہ بیٹی دے تو نصیب بھی اچھا دے

خودکشی کا ارتکاب ہر اعتبار سے انتہائی نوعیت کا اقدام ہے۔ کوئی بھی انسان، عورت ہو یا مرد، نارمل حالات کے تحت خودکشی جیسا انتہائی اقدام نہیں کر سکتا۔ خودکشی کا اقدام بظاہر دو متضاد پہلو رکھنے والا عمل ہے، یہ کئی لحاظ سے آسان بھی ہے اور بعض لحاظ سے مشکل بھی۔ یہ کئی معنیٰ میں بزدلی والا کام بھی ہے اور بعض اعتبارات سے ہمت والا عمل بھی۔ مشکل اس لحاظ سے ہے کہ جان آسانی سے نہیں

Read more

راولپنڈی سازش کیس 1951: مقدمے کے کردار اعلیٰ فوجی افسران اور دانشور کیا چاہتے تھے اور نتیجہ کیا نکلا؟

سنہ 1951 میں ماہِ فروری کا یہ آخری جمعہ تھا جب راولپنڈی کی فوجی چھاؤنی میں واقع کرِیگ روڈ پر ایک جنرل کی سرکاری رہائش گاہ میں درجن بھر کے قریب فوجی افسران، ایک جنرل کی بیوی اور کمیونسٹ پارٹی کے تین دانشور عشائیے پر جمع ہوئے۔ وہاں مبینہ طور پر ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا۔

Read more

عورت کی جنسی زندگی اس کا پرلطف اثاثہ ہے، بوجھ نہیں

وہ مرد بہروپیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عورت کو تخلیق کیا اپنی ایک پسلی سے عورت مرد کی پسلی سے نہیں آئی، کبھی نہیں مرد عورت کی کوکھ سے نکلتا ہے جیسے کوئی مچھلی پانی کی گہرائیوں سے نکلتی ہے جیسے دریا میں ‌ سے ندیاں ‌ نکلتی ہیں یہ وہ ہے جو اس کی آنکھوں کے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور تصور کرتا ہے کہ وہ مستقل ہے (نظار قبانی) میں کلینک میں مریض

Read more

ساحر لدھیانوی: بالی وڈ میں رومانس اور انقلاب کے درمیان ایک فیمنسٹ نغمہ نگار

یوں تو ساحر کے کئی روپ ہیں” وہ عوام کے شاعر ہیں، وہ انقلابی شاعر ہیں، رومانوی شاعر ہیں اور حوصلے اور امید کے شاعر بھی ہیں۔

Read more

ہکلے نواب کی ادھوری کہانی

یقین تو نہیں مگر حقیت تو یہی ہوگی کہ وہ یعنی وصی چچا کب کے مر کھپ گئے ہوں گے۔ آخر کوئی ہمیشہ جینے کے لیے تو آتا نہیں۔ آخری بار انہیں اپنے ابا کے سوئم والے دن دیکھا تھا۔ صوفے کے ایک کونے پہ بیٹھے خاموشی سے آنسو بہاتے ہوئے۔ حسب معمول ان کی آنکھوں پہ اس وقت بھی پہ کالا چشمہ لگا ہوا تھا جو وہ اپنی بینائی سے محروم ایک آنکھ کو جو دوسری آنکھ سے قدرے

Read more

نمرہ احمد کا ناول: مصحف

قرآن میں انسانی زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں ہدایت موجود ہے۔ سورۃ البقرہ میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے، ”ذٰالک الکتاب لاریب فیہ، ہدًی للمتقین“ (یہ ایسی کتاب ہے جس میں کوئی شبہ نہیں، یہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے ) ۔ حضرت علیؓ کا قول ہے، ”جب تمہارا اپنے رب سے بات کرنے کو دل چاہے تو نماز پڑھا کرو اور جب تم چاہو کہ رب تم سے بات کرے تو قرآن پڑھا کرو“ ۔

Read more

بچوں کا جنسی استحصال: انٹرنیٹ پر پیسے ادا کر کے بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز دیکھنے والے مجرم کو 18 سال قید

حکام کے مطابق مجرم نے فلپائن میں ایک خاتون سے انٹرنیٹ پر رابطہ کر کے بھاری رقم کے عوض براہ راست ‘سیکس شو’ دکھانے کی بات کی اور ان شوز میں بچے بھی شامل تھے جن میں سے بعض کی عمر 13 برس سے بھی کم تھی۔

Read more

انسپکٹر میاں عمران عباس: مشکل حالات سے گزر کر ترقی پانے والے افسر جو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے

پولیس انسپکٹر میاں عمران عباس کو سات مارچ کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ مونال ریسٹورنٹ صدر راولپنڈی سے لنچ کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

Read more

میرا جسم میری مرضی اور کلکتے کی گوہر جان

ایک تھیں گوہر جان کلکتے والی، یہودی نژاد گوھر جان، جن کے مجالس محرم کے حصے چاندی کی طشتریوں میں بانٹے جاتے تھے۔ انگریز باپ اور آرمینی یہودی ماں کی اولاد اور باپ ان کی پیدائش کے بعد غائب ہو گیا تھا۔ گوہر جان نے جو عروج دیکھا ہما شما ارباب نشاط صرف اس کی خواہش ہی کر سکتی تھیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ گھریلو خواتین بھی شاید رشک کرتی ہوں گی، واللہ اعلم وہ انگریزی، عربی، فارسی، بنگالی

Read more

شہریت کے متنازع قانون پر علی گڑھ میں تقریر کرنے والے اترپردیش کے ’ہسٹری شیٹر‘ ڈاکٹر کفیل کون ہیں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے ایک ڈاکٹر جنھیں بار بار جیل بھیج دیا جاتا ہے، عدالت ان کو رہا کر دیتی ہے اور حکومت پھر انھیں جیل بھیج دیتی ہے۔ وہ اب کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

Read more

شاہی محل میں اتنا دباؤ تھا کہ خودکشی تک کا سوچا: میگھن

برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی جلد کی رنگت پر تکلیف دہ باتوں سے لے کر شاہی خاندان کے اعزاز سے محروم ہونے اور اس طرح کے دباؤ والے ماحول کی وضاحت کی ہے۔

سابق شاہی جوڑے نے شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انٹرویو دیا ہے۔

امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ دو گھنٹے کے اس طویل انٹرویو میں دونوں میاں بیوی نے کئی انکشافات کیے۔

Read more

سوڈو شریف بیبیو، آپ کو عورت مارچ سے کیا مسئلہ ہے؟

چلیں عورت آزادی مارچ سے مردوں کا بدکنا تو سمجھ آتا ہے۔ جب ازل سے ملی حاکمیت ہاتھ سے جانے لگے تو مردوں کا رونا جائز بھی ہے اور فطری کمزوری کے باعث ان کا حق بھی، جسے ہم تسلیم کیے لیتے ہیں لیکن ان بیبیوں کا کیا مسئلہ ہے جو عورت ہو کر مردوں کی چاپلوسی میں عورت مارچ کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولتی ہیں؟ بیبیو! یہ واقعی علمی کمزوری ہے یا مجبوری اتنی بڑھ گئی ہے؟

Read more

دلی فسادات کا ایک سال: انڈیا میں مسلمانوں کے لیے گھر ڈھونڈنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

گذشتہ برس ہونے والے فسادات نے مقامی مسلمان آبادی کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے اور وہ خطرہ مول لینے سے بہتر محتاط رہنا پسند کر رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کئی لوگ یا تو مسلم اکثریتی علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں یا ایسے علاقے جہاں ہندو مسلم مشترکہ آبادی ہے میں مزید مخصوص محلوں میں رہائش اختیار کر رہے ہیں۔

Read more

لبرل فیمینزم ناکام ہو چکا

شیرل سینڈ برگ نے 2018 میں اپنی فیس بک وال پہ لکھا ”کیا ہی اچھا ہوتا ا‏گر دنیا کے آدھے ملکوں اور آدھی کمپنیوں کی باگ دو‌‍ڑ عورتوں کے ہاتھ میں ہوتی اور دنیا کے آدھے گھر مرد چلاتے اور ہم اس وقت تک چین سے نہ بیٹھتے جب تک یہ مقصد مکمل طور پہ حاصل نہ ہو جاتا“ ۔ یہ کارپوریٹ فیمینزم کی ایک بڑی داعی سینڈ برگ کا قول ہے جو دنیا میں خواتین مینیجروں کی کمپنیوں کے

Read more

کیا عورت واقعی آدھی ہے؟

جب کسی معاشرے میں افراد کے لیے ذمہ داریوں کی تکمیل اذیت بن جائے، جب عدالتیں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کرنے لگیں، جب حفاظتی ادارے مجرموں تک رسائی میں کوتاہی کا شکار ہوں اور جب حکمران معاشرے کو درپیش مسائل حل کرنے اور عدل قائم کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ نا کریں، تو پھر معاشرہ جہالت کے ہاتھوں بری طرح تباہی کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہی حال قبل از اسلام عرب معاشرے کا بھی تھا کہ جہاں افراد

Read more

عورت مارچ: بار بار پوچھے جانے والے 11 سوال

لینہ اور حاشر عورت مارچ پر چبھتے سوالات کے جواب دیتے ہیں

کیا ہمیں عورت مارچ کی اجازت دینی چاہے؟
کیا عورت مارچ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کے خلاف نہیں ہے؟
عورت اور مرد کا معاشرے میں اپنا اپنا کردار ہے۔ آخر عورتیں اس کو کیوں بدلنا چاہتی ہیں؟
آخر عورتوں کا عالمی دن منانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
میرا جسم میری مرضی کا مطلب کیا ہے؟
کیا آپ اپنی بیوی، بیٹی، بہن اور ماں کو عورت مارچ میں جانے کی اجازت دیں گے؟
اگر مرد مارچ نہیں ہوتا تو عورت مارچ کی کیا ضرورت ہے؟
کیا عورت اور مرد برابر ہو سکتے ہیں؟
اسلام نے عورت کو سارے حقوق دے دیے ہیں، اور انہیں کیا چاہیے؟
کیا عورت مارچ میں بہت سارے قابل اعتراض پلے کارڈ نہیں ہوتے؟
عورت مارچ کے اصل مقاصد کیا ہیں؟

Read more

میں اگر اپنے والدین کی چھٹی بیٹی ہوتا؟

میں ایک بھائی اور تین بہنوں کے بعد پیدا ہونے والا چوتھا بچہ تھا۔ مزید دو بہنیں میرے بعد پیدا ہوئی تھیں۔ میرے والد کی شدید خواہش تھی کہ تین مسلسل بیٹیوں کے بعد ایک بیٹے کی ولادت ہو۔ میری تھکی ہوئی ماں بھی مزید کسی لڑکی کا چہرہ دیکھنے کی متحمل نہ تھی۔ میرے بڑے بھائی کی بہار ولادت کے بعد وہ متواتر تین خزاؤں سے پژمردہ تھی۔ اس بار وہ کچھ زیادہ ہی مضطرب تھی۔ اس لئے بیٹے کی امید میں دعاؤں کے ساتھ انھوں نے ایک ٹوٹکا بھی آزمایا۔

Read more

وہ پانچ نکات جو پدرسری نظام سمجھ نہیں پاتا

پدرسری نظام کی کرامات کا نظارo ہم نے اوائل عمری ہی میں کر لیا۔ نہ صرف ہم نے بلکہ ہمارے ابا نے بھی، جنہوں نے ناصرف پدرسری نظام کی سفاکی کو پہچانا بلکہ اپنی اولاد کی نبض پہ بھی ہاتھ رکھتے ہوئے ہوا کا رخ بھی بھانپ لیا! آج جی چاہتا ہے کہ لکھ ڈالوں کیسے ہمارے ابا نے اپنی بیٹی کی باغی طبعیت کی تشخیص کرتے ہوئے پدرسری نظام کا ساتھ دینے کی بجائے نظام میں ہی دراڑ ڈال

Read more

کورونا کی عالمی وبا کے دنوں میں پاکستان کی مادری زبانوں کا ادب

(اس مضمون کا متن انڈس کلچرل فورم کی جانب سے 21 فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی مادری زبانوں کے ادبی میلے میں پیش کیا گیا، جو معمولی ترامیم کے ساتھ ’ہم سب‘ کے قارئین کے لئے حاضر ہے۔ تاہم یہ ایک سرسری جائزہ ہے جو کسی بھی صورت پاکستان کی مادری زبانوں میں ہونے والے کام کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔ یہ موضوع ایک مفصل اور جامع تحقیق کا متقاضی ہے جس کے لئے یہ مضمون ناکافی

Read more

ست رنگے پرندے کے تعاقب میں

کہانی کار:رشید امجد۔ انتخاب و تجزیہ:احمد اعجاز ناشتہ کرتے ہوئے اچانک ہی خیال آیا کہ پچھلے ٹیرس پر پڑی چارپائی کو بنوانا چاہیے۔ محلے والے گھر سے اس نئے گھر میں منتقل ہوتے ہوئے اپنا بہت سا پرانا سامان وہیں بانٹ بونٹ آئے تھے، بس یہ ایک چارپائی کسی طرح ساتھ آ گئی۔ کچھ عرصہ پچھلے ٹیرس پر دھوپ میں بیٹھنے کے کام آئی، پھر زندگی کی مصروفیات بڑھیں تو دھوپ میں بیٹھنا بھی کبھی کبھار ہو گیا۔ چارپائی نواڑ

Read more

ہمیں عورت مارچ کی کیا ضرورت؟

ہمارے ہاں 8 مارچ آتے ہوئے دو فریقوں کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے ایک جو اقلیت میں ہے اور عورت کے حق کے لئے آواز اٹھاتی ہے وہ الگ بات کہ عورتیں بھی ان کے ساتھ نہیں دیتی کیونکہ ان کی ذہن سازی پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ دوسرافریق جو اکثریت میں ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عورتوں کا دن یہ غیر مسلمان ملکوں کی ایجاد ہے چونکہ ہم مسلمان ہیں عورتوں کے حقوق ہم سے بہتر کون

Read more

فرعون کا دوسرا جنم!

ضروری انتباہ! یہ کہانی قبل از تاریخ ہندو مت کے ماننے والے لوک فنکار کی تحریر کردہ لوک داستان سے ماخوذ سے، اور تمام کردار اور واقعات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرعون کی روح جب اس کے جسم سے نکلی تو وہ تھوڑا سا حیران تھا کہ یہ کیا ہو گیا ہے، میں تو ہٹاکٹا ہوں پھر بھی یہ لوگ مجھ سے ڈر کیوں نہیں رہے؟ آخر میری ساری طاقت اور جلال ایک دم سے سب کو دکھائی دینا بند

Read more

فیمنسٹ ہونے کی نشانیاں

گزشتہ برس کی بات ہے، ایک ویڈیو نظروں سے گزری۔ گزری بھی کیا، خود نیت کر کے دیکھنا شروع کی۔ معلوم نہیں اس ویڈیو میں تلاوت ختم ہونے کے بعد درس کب شروع ہوا مگر جیسا کہ ہمارے شعور کی گھٹی میں یہ خوف ڈالا گیا ہے کہ بھول کر بھی کوئی بھی دینی بات بیچ میں ہی دیکھنا یا سننا ترک کر دی تو نجانے کیسا گناہ سرزد ہو جائے گا، قیامت کے دن بری گھڑیاں سہنا نہ سہنا

Read more

عورت آدھی ادھوری نہیں، پوری انسان

مارچ کا مہینہ موسم بہار کا مہینہ ان بہاروں کے مہینے مین اللہ کی تخلیق کی گئی سب سے خوبصورت مخلوق کا دن منایا جاتا ہے، وہ ہے عورت۔ وہ عورت جو برداشت کے کوہ گراں سے گزر کر نسل انسانی کو جنم دیتی ہے اور ماں کے درجے پر فائز ہوتی ہے یہی عورت صرف اتنا چاہتی ہے کہ اسے برابر کا انسان سمجھا جائے، اس سے صنفی امتیاز نہ برتا جائے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی مارچ

Read more

افسانہ: چراغ

گلی کی نکڑ پہ کھڑے چراغ کی آنکھوں میں اداسی تھی۔ جھکے کندھوں کے ساتھ وہ برسوں کا بیمار لگ رہا تھا۔ اس نے نگاہ اٹھا کر دو منزلہ عمارت کو دکھ سے دیکھا، جس کی تیسری منزل پر کام ہو رہا تھا۔ کبھی یہ عمارت اس کے لیے خوشی کا سبب تھی۔ لیکن آج اس کے چہرے پر اداسی، بے بسی اور لاچاری تھی۔ آج اسے اپنے کیے پر شرمندگی بھی تھی، اسے دکھ ہو رہا تھا کہ کاش اس نے وہ سب نہ کیا ہوتا۔ اگر اس کے ساتھ یہ سب ہی ہونا تھا تو پھر وہ کسی کا حق نہ مارتا، کاش وہ انصاف سے کام لیتا، کاش وہ خدا کی رحمت کی قدر کرتا۔

Read more

عورتیں اگر گھر کا کام کرنا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟

سنہ 1975 میں آئس لینڈ کی نوے فیصد خواتین نے 24 اکتوبر کو ایک دن کے لیے کھانا پکانے، صفائی کرنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے انکار کردیا۔ خواتین کے اس اعلان کا اثر یہ ہوا کہ پورا ملک اچانک رک گیا۔ کام پر جانے والے مردوں کو فوری طور پر گھر واپس آنا پڑا اور بچوں کو ریستوران لے کر بھاگنا پڑا اور وہ تمام کام رک گئے جو عام طور پر مرد کرتے تھے۔

Read more

میرا جسم میری مرضی” پر اعتراض کیا ہے؟ "

عورت مارچ پر اعتراضات ختم نہیں ہو رہے ہیں۔ عورت کی شخصی آزادی کو بے حیائی اور بدچلنی قرار دیگر شعور کا گلا دبانے کی کوشش بڑی شدومد سے جاری ہے۔ بڑا معصوم سوال کیا جاتا ہے کہ حقوق کس سے مانگے جا رہے ہیں۔ عورت اور مرد کا تقابل کیا جاتا ہے۔ میاں بیوی، بہن بھائی، ماں باپ سمیت دیگر رشتوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ مذہبی حوالے دیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اسلام نے چودہ

Read more

پاکستان کا نوجوان سائنسدان جسے ملک کی کسی یونیورسٹی نے ایک سال تک داخلہ نہ دیا

عمیر مسعود نے اپنی ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ مورثی بیماروں کے شکار افراد کے مرض کا جلد اور سستے طریقے سے پتا چلایا جا سکتا ہے۔ جس سے ان افراد کو بیماریوں میں جلد مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔

Read more

8 مارچ خواتین کے حقوق کا عالمی دن

ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں۔ تادم تحریر دنیا بھر میں سو سے زائد دفعہ یہ دن منایا جا چکا ہے۔ اس دن کی جب بھی بات کی جائے تو امریکہ کی ان خواتین کو ضرور یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور اس تحریک کا آغاز کیا۔ 8 مارچ 1907ء میں نیو یارک کی لباس ساز کی صنعت سے وابستہ سینکڑوں کارکن عورتوں نے مردوں کے مساوی حقوق اور بہتر حالات

Read more

عشق کے کوچے سے

محبت کیا ہے؟ خود سے سوال کرتا ہوں تو دنیا کی بھیڑ بھاڑ سے الگ ایک نئی دنیا کے دروازے میرے سامنے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ غیب سے ایک آواز گونجتی ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو عشق کرنا جانتے ہیں۔ میرا بے خوف عشق مجھ سے اور میری روح سے وابستہ ہے۔ اس کی محبت میری ہی محبت کا پرتو ہے۔ اس کی لبیک مجھے انتہا کے دروازے تک لے آتی ہے اور محبت کا نغمہ مجھے مسحور و

Read more

ہندوستان کی عائشہ کے نام ایک خط

الوداع عائشہ عارف خان، تم تو سابرمتی ندی کی لہروں پر پنکھ پھیلائے، جلدی میں اپنے خدا کے پاس چلی گئی مگر اس دھرتی کی کتنی ہی عائشائیں اب بھی ستم کے سائے میں خدا سے امید لگائے بیٹھی ہیں۔ جب تم خدا سے ملو تو اسے ان سب کی کہانیاں بھی یاد دلانا۔ تمہیں لگتا تھا کہ تمہارا روگ بڑا ہے، تو تم اپنی جان سے گزر گئی۔ مگر یہاں تو ہر گلی ہر نگر ہم ظلم کی ایسی

Read more

تانیثیت ( فیمینزم ) اور حقوق نسواں

زمانہ جدید میں تانیثیت ( فیمینزم ) کے علم برداروں نے خاتون کو یہ بات باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ قرنوں سے مرد کے پنجہ استبداد میں جکڑی ہوئی ہے۔ بات خواتین کے حقوق کی بازیابی اور ان کی عزت کی بحالی کی خاطر کی جاتی تو معاملہ بڑا ہی حوصلہ افزاء ہوتا کیوں کہ معاشرے کے نصف حصے کو کسی بھی صورت میں دیوار سے لگائے رکھنا کوئی خوش کن بات نہیں ہے۔ لیکن سارے معاملے کو

Read more

شہید محبت رابعہ بلخی اور چند بہادر خواتین کا ذکر

یہ رابعہ بلخی کا مزار ہے۔ صوبے کا نام بلخ جبکہ مزار شریف اس کا دارالحکومت ہے جہاں فضل امین کا گھر ہے ، اس کے گھر سے ٹھیک پندرہ میٹر کے فاصلے پر ہم لوگ کھڑے ہیں۔ یہ بتانا تھا مریم کوشہ کا جو افغان ایڈ میں کام کرتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں تحقیق اور جستجو کے لئے سفر کر چکی ہے۔ دنیا کی کئی زبانوں پر دسترس رکھتی ہے ، اس کے لئے دنیا بھر میں

Read more

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

عورت کا ہر روپ خوبصورت اور اہم ہے۔ عورت اگر ماں ہے تو قوم کی معمار ہے کیونکہ پر اعتماد ،باوقار، با کردار ،عفت و عصمت کی حامل، اعلیٰ اخلاق کی مالک ماں جب بچوں کی پرورش کرتی ہے تو ایک مہذب معاشرہ تخلیق دیتی ہے ، ایسے سپوت پیدا کرتی ہے جنہیں تاریخ سنہری حروف میں امر کر دیتی ہے۔ ایک ماں اپنی تعلیم و تربیت سے بڑے بڑے مایہ ناز اسکالرز ،موٹیویٹرز، ادیب ، شاعر، ڈاکٹرز ، انجینئیرز،

Read more

مکالمے کی نہیں، معالجے کی ضرورت ہے

کہتے ہیں کہ خبر یہ نہیں ہوتی کہ کتے نے انسان کو کاٹ لیا، خبر تب بنتی ہے جب انسان کتے کو کاٹ لے یعنی عمومی نہیں بلکہ غیر معمولی واقعہ خبر بنتا ہے۔ اس مقولے کے مصداق اگر اسپوراڈیکلی (sporadically) کہیں کوئی پرورٹڈ (perverted) بھائی یا باپ اپنی بہن یا بیٹی کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے تو خبر تو بنتی ہے اور ایسے شخص کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔ لیکن اگر اس خبر کو مکرر بیانیہ بنالیا جائے تو

Read more

میں حقوق نسواں کا مخالف ہوں

میں حقوق کے سلسلے میں جنس کی تخصیص کا مخالف ہوں۔ مردوں اور عورتوں کے حقوق یکساں ہونے چاہئیں لیکن کیا کبھی یہ یکساں تھے بھی؟ کیا کہیں یکساں ہیں بھی؟ کیا کبھی یکساں ہوں گے بھی؟ ایسا ہو نہیں سکتا۔ آپ نے میرے بارے میں شاید فوراً طے کر لیا ہو کہ میں لبرل ازم کا مخالف ہوں یا مذہبی رجعت پسند ہوں یا شاید اذیت پسند انا پرست ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ کوئی بھی مرد چاہے

Read more

کس کو کس پر اعتماد ہے؟

وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان پر سب کا اعتماد تھا کہ ان کا حلف لیتے ہی ملک میں ڈالروں کی ریل پیل ہوگی جو سامراجی قرض خواہوں کے منہ پر مار کر ملک کی معاشی اور اقتصادی آزادی کا اعلان کیا جانے والاہے۔ ورلڈ کپ جیت کر کرکٹ کو خیرباد کہنے کے ساتھ اپنی مرحومہ ماں کے نام پر کینسر ہسپتال بنانے کے ان کے اعلان کو ملنے والی پذیرائی نے صرف ان کے اندر خود اعتمادی پیدا

Read more

زندگیاں بچانے والی رضا کار خواتین امدادی کارکن: ’کسی مرد کو بچی نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ ہماری مدد کریں‘

بی بی سی نے چند ایسی خواتین امدادی کارکنان سے بات کی ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مختلف پیشوں میں اپنی خدمات انجام سر دینے کے ساتھ ساتھ رضا کارانہ طور پر امدادی سرگرمیوں میں نہ صرف حصہ لیتی ہیں بلکہ مکمل طور پر تربیت یافتہ بھی ہیں۔

Read more

انڈیا کے زیر انتطام کشمیر کے ایک جنگل میں رہنے والی ’ریبٹ گرل‘ نے سکول کیوں چھوڑا؟

رُوبینہ نے سکول چھوڑ دیا لیکن والد سے اصرار کیا کہ باقی بھائی بہن سکول جاتے رہیں۔ اب ہر روز رُوبینہ خرگوشوں کے ہمراہ سیاحوں کی تاک میں ہوتی ہیں۔ جونہی سیاحوں کا گروپ گھوڑوں پر سوار ہو کر اُن کے جھونپڑے سے گزرتا ہے تو وہ فوراً اُنھیں خرگوش تھماتی ہیں۔

Read more

مقدس رفیق، ابونائل اور مغرب زدہ عورتوں کی پارٹیاں

ابونائل تو عورتوں کے حقوق کے قائل نکلے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اگر ہماری عورتوں کو بھی تعلیم ملے اور صحت کا خیال رکھا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جیسے ہم اپنے موٹرسائیکل یا کار کی صحت کا بھی تو خیال رکھتے ہیں۔ وقت پر اسے ورکشاپ لے کر جاتے ہیں۔ کیونکہ ہم اگر اسے اچھی کنڈیشن میں رکھیں گے تو کار ہماری بہتر خدمت کر پائے گی۔ اور اپنی کار کی خوراک یعنی اس میں پٹرول ڈالنا تو اور بھی لازمی ہے، اس کے بغیر تو وہ ہمارے مقاصد پورے ہی نہیں کر پائے گی۔ اور ہماری جو پراپرٹی ہماری خدمت نہ کر پائے اس کا کیا فائدہ۔

Read more

تاریخی حقائق اور پیریڈ پارٹی

انسانی زندگی پیدائش سے موت تک مختلف مدارج طے کرتی ہے۔ ان تبدیلیوں پر خوشی اورغمی کے اظہار کے لیے ہر دور میں انسان مختلف رسوم و رواج اپناتا رہا ہے۔ وہ جب مذہب کے تصور سے آشنا نہیں ہوا تھا اس وقت بھی اپنے مردوں کو دفناتا تھا اور کچھ رسوم ادا کرتا تھا۔ یہی رسوم بعد میں مذاہب کی بنیاد بنیں۔ قدیم حجری دور میں مبہم اور درمیانی دور میں اس کی واضح نشانیاں ملتی ہیں۔ پنتیس سے

Read more

سر پہ فلک اٹھائے

کالج کی لائبریری میں کسی ادبی رسالے میں اساتذہ شعرا میں سے کسی کا شعر پڑھا تو ہم نا تجربہ کاروں کا شاعر کی بلندیٔ خیال سے متاثر ہونا لازم تھا

سر پہ فلک اٹھائے ہاتھ میں دم دار ستارا
کس شان سے جاتا ہے محبوب وہ پیارا

کچھ عرصہ بعد کسی تنقیدی رسالہ میں پھر اس کی شان نزول نظر پڑی۔ چلئے اب ایک واقعہ سن لیجیے

Read more

عائشہ کی خودکشی سے ہم کچھ سیکھیں گے؟

جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس نے نہ جانے اب تک کتنی ہی حوا کی بیٹیوں کو موت کی آغوش میں سلا دیا ہے۔ یہ ایک ایسا ناسور ہے جو رفتہ رفتہ ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اس لعنت کی وجہ سے نہ جانے کتنی ہی ایسی بیٹیاں ہے جو اپنے گھروں میں بیٹھی ہیں۔

حال ہی میں ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے علاقے احمد آباد کی 23 سالہ عائشہ نامی لڑکی کی خودکشی سے پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دیکھی گئی۔ ظلم سے دل برداشتہ اور غم میں ڈوبی عائشہ کی آواز بتا رہی تھی کہ وہ واقعی حالات سے تنگ آ چکی ہے ، اس کی اپنے والدین سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اس کا اپنے والدین کے لئے محبت اور پیار کا عنصر بھی تھا مگر عائشہ کا درد اور دکھ شاید والدین کی محبت پر حاوی ہو چکا تھا۔

Read more