ارطغرل ایک پروپیگنڈا: خاموش اسلامی ثقافتی ہتھیار

میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک مضحکہ خیز وقت سمارٹ فون، لیپ ٹاپ اور ٹیلی ویژن کی رنگین روشنیوں کے سامنے گزارا۔ پچھلے کچھ سالوں سے انگلش ڈرامے خاص طور پہ میری توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پریزن بریک، فرینڈز، بریکنگ بیڈ، گیمز آف تھرونز، سپار ٹکس، بگ بینگ تھیوری، وائکنگ، روم، اور منی ہا یسٹ میرے پسندیدہ ڈراموں میں سے ہیں۔ حال ہی میں ارطغرل ترکش ڈرامے کی ہائپ سنی تو سوچا یہ بھی دیکھ لیتی ہوں۔ اگرچہ بہت سے صاحب حیثیت لوگوں اور پاکستانی اداکاروں کو اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے پر اعتراضات بھی سنے اور اس ڈرامے سے مغربی دنیا کا خوف بھی سامنے آیا تو اپنے شوق اور تجسس کے لئے اس ڈرامے کو دیکھنا شروع کیا۔

ایک ریسرچر ہوں تو ڈرامے کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی حقیقت جاننے کی بھی کوشش کی، تو یہ جانا کہ یہ ڈرامہ تقریباً نوے فیصد افسانوی ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ البتہ اس میں اسلام کے تاریخی ہیرو ارطغرل اور دوسرے کرداروں کے بنیادی عقائد کو حقیقی معنوں میں من و عن پیش کیا گیا۔ پاکستانی عوام کی رائے ہمیشہ کی طرح اس معاملے پہ بھی دو حصوں میں تقسیم نظر آئی۔ کچھ لوگوں کو اس ڈرامے کے حق میں دیوانہ وار سوشل میڈیا پہ قربان ہوتے دیکھا اور کچھ لوگوں کو اس ڈرامے کو ترکش کلچر کہتے ہوئے اس کے خلاف زہر اگلتے دیکھا۔

Read more

اور پھر میرا سائبان کھو گیا

چند دن پہلے مرے بیٹے داؤد مجھ سے پوچھنے لگے میرے نانا جان کون ہیں مجھے ان کی سب باتیں بتائیں۔ میں مسکرا کر بولی، آپ کے نانا جان۔

میری زندگی، میری روشنی، میری جان اور میرے شہزادے ہیں۔ خاموشی سے میری بات سنتے سنتے داؤد اچانک سے بولے، لیکن مما آپ کا شہزادہ تو میں ہوں۔ نانا جان کیوں؟

اپنی سب سے زیادہ عزیز جان کو یہ بات سمجھانے میں کامیاب ہو ہی گئی کہ آپ سے بڑھ کر بھی کوئی میری متاع جان ہو سکتا ہے میری کل کائنات ہو سکتا ہے تو وہ میرے ابو ہیں۔

Read more

دیوار چین

دنیا کا آٹھواں عجوبہ مانے جانے والی اس تاریخی دیوار کی بنیاد سات سو قبل مسیح میں مختلف مقامات پر رکھی گئی۔ دو سو قبل مسیح میں چین کے پہلے بادشاہ چن شی ہوانگ نے ان حصوں کو جوڑ کر ایک بڑی دیوار کی بنیاد رکھی۔ منگولیا اور تبت کے علاقوں تک پھیلی اس دیوار کی کل لمبائی تیرہ ہزار میل، چوڑائی نیچے سے پچیس فٹ اور اوپر سے بارہ فٹ ہے۔ یہ تیس فٹ تک اونچی ہے۔ اس پر پہرا دینے کے لئے ہر دو سو گز بعد مضبوط پناہ گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔

چن شی ہوانگ کے بعد آنے والے شاہی خاندانوں نے اس کی تعمیر جاری رکھی، جن میں قابل ذکر منگ خاندان نے اس دیوار کی تعمیر پر خاص توجہ دی، جن کا تعمیر کیا ہوا حصہ اب تک بہترین حالت میں محفوظ ہے۔

Read more

”بروکر“ افسران

اگر آپ کا تعلق کسی سرکاری، نیم سرکاری یا پرائیویٹ ادارے سے ہے تو آپ کا پالا ”بروکر افسران“ سے ضرور پڑا ہو گا۔ یہ وہ افسران ہوتے ہیں جو نوکری میں اپنے والد، چچا، ماما، تایا، پھوپھا، سسر یا برادری کے کسی افسر کے باعث آئے ہوتے ہیں اور کیونکہ آغاز ہی حرام خوری سے کرتے ہیں تو نوکری کا تمام وقت بھی حرام خوریوں میں ہی گزارتے ہیں۔ یہ کبھی اپنے دفتر میں نہیں پائے جاتے بلکہ اپنے دفتر صرف سیکرٹری یا سیکشن افسر کو اطلاع کرنے آتے ہیں کہ بڑے صاحب کے ساتھ بہت اہم میٹنگ ہے اور یہ ”معمول کی خبر“ سن کر سیکرٹری کے دل کو بے وجہ قرار آ جاتا ہے کیونکہ اس کے بعد پورا دن سیکرٹری ہر سائل کو یہی کہ کر جان چھڑاتا ہے کہ صاحب بڑے صاحب کے ساتھ میٹنگ میں ہیں۔

پھر یہ بروکر افسر، ہاتھوں میں ایک فائل اٹھائے یا ایک لیپ ٹاپ اٹھائے بڑے افسران کے دفاتر کے بلاک میں ایسے کندھے جھکا کر داخل ہوتے ہیں جیسے سارے ادارے کا بوجھ ان ہی کے ناتواں، حرام خور کندھوں پر ہے۔ انھوں نے دن بھر کی مالش اور پالش کی تیاری ایک رات پہلے ہی کر لی ہوتی ہے۔ تمام ”بڑے افسران“ کے ماتحتوں سے صاحبان کے اگلے دن کے آنے جانے اور دیگر مصروفیات کی تفصیل لے لی ہوتی ہے اور اسی کے مطابق ایک ایک دفتر میں جاتے ہیں دروازہ کھٹکھٹا کر داخل ہوتے ہی فرماتے ہیں ”اسلام علیکم سر جی! بس یہاں سے گزر رہا تھا تو سوچا دیدار ہی کر لوں تاکہ دن اچھا گزر جائے“

Read more

علم سے رشتہ داری

کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔

Today a reader , tomorrow a leader

لائبریریاں قوم کی ترقی کی ضامن ہیں۔

کتاب کی رفاقت کردار کی لیاقت کا باعث ہوتی ہے۔

اوپر درج وہ اقوال ہیں جو اکثر و بیشتر ہمیں سکولوں، کالجوں اور جامعات کے در و دیوار پر بڑے لش پش انداز میں لکھے ملتے ہیں۔ کتاب کی افادیت بیان کرتے ایسے کئی جملے اور مضامین ہمارے درسی نصاب کا بھی حصہ ہیں۔ لوگ اس طرح کے کلمات فیسبک اور واٹس ایپ سٹیٹس پر بھی پورے خشوع و خضوع سے لگاتے ہیں۔ ان اقوال کو پڑھ کے یہ تاثر ملتا ہے کہ بس کتاب تھامنے کی دیر ہے، کتاب تھامتے ہی بندہ دنیا کی ایسی کی تیسی کر دے گا۔ میرے خیال میں کتاب کی حمد کرتے یہ قول نہایت بے کار اور گھسے پٹے ہیں۔

Read more

شیخوپورہ ٹرین حادثہ: مسافر وین اور ٹرین میں تصادم، کم از کم 15 سکھ یاتری ہلاک

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین اور ویگن کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ سے 14 کلومیٹر دور فاروق آباد میں سچا سودا کے قریب اس وقت پیش آیا جب پشاور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ایک مسافر ویگن سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کی وجوہات، سمارٹ لاک ڈاؤن یا حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد؟

EPA </figure>&#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1670;&#1606;&#1583; &#1729;&#1601;&#1578;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1608;&#1585;&#1608;&#1606;&#1575; &#1705;&#1746; &#1605;&#1585;&#1740;&#1590;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1578;&#1608;&#1575;&#1578;&#1585; &#1575;&#1590;&#1575;&#1601;&#1746; &#1705;&#1746; &#1576;&#1593;&#1583; &#1581;&#1575;&#1604;&#1740;&#1729; &#1583;&#1606;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1589;&#1583;&#1602;&#1729; &#1605;&#1578;&#1575;&#1579;&#1585;&#1740;&#1606; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1605;&#1740; &#1705;&#1575; &#1585;&#1580;&#1581;&#1575;&#1606; &#1583;&#1740;&#1705;&#1726;&#1606;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1570;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748; &#1605;&#1585;&#1740;&#1590;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1575;&#1587; &#1705;&#1605;&#1740; &#1705;&#1575; &#1576;&#1585;&#1575;&#1729;&#1616; &#1585;&#1575;&#1587;&#1578; &#1575;&#1579;&#1585; &#1605;&#1604;&#1705; &#1705;&#1746; &#1606;&#1592;&#1575;&#1605;&#1616; &#1589;&#1581;&#1578; &#1662;&#1585; &#1662;&#1681;&#1575; &#1729;&#1746; &#1580;&#1608; &#1605;&#1575;&#1729;&#1585;&#1740;&#1606; &#1589;&#1581;&#1578; &#1705;&#1746; &#1605;&#1591;&#1575;&#1576;&#1602; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1576;&#1575;&#1611; &#1605;&#1601;&#1604;&#1608;&#1580; &#1729;&#1608;&#1606;&#1746; &#1705;&#1746; &#1602;&#1585;&#1740;&#1576; &#1578;&#1726;&#1575;&#1748; پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص 40 سے 50

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کی وجوہات، سمارٹ لاک ڈاؤن یا حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد؟

EPA </figure>&#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1670;&#1606;&#1583; &#1729;&#1601;&#1578;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1608;&#1585;&#1608;&#1606;&#1575; &#1705;&#1746; &#1605;&#1585;&#1740;&#1590;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1578;&#1608;&#1575;&#1578;&#1585; &#1575;&#1590;&#1575;&#1601;&#1746; &#1705;&#1746; &#1576;&#1593;&#1583; &#1581;&#1575;&#1604;&#1740;&#1729; &#1583;&#1606;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1589;&#1583;&#1602;&#1729; &#1605;&#1578;&#1575;&#1579;&#1585;&#1740;&#1606; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1605;&#1740; &#1705;&#1575; &#1585;&#1580;&#1581;&#1575;&#1606; &#1583;&#1740;&#1705;&#1726;&#1606;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1570;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748; &#1605;&#1585;&#1740;&#1590;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1605;&#1740;&#1722; &#1575;&#1587; &#1705;&#1605;&#1740; &#1705;&#1575; &#1576;&#1585;&#1575;&#1729;&#1616; &#1585;&#1575;&#1587;&#1578; &#1575;&#1579;&#1585; &#1605;&#1604;&#1705; &#1705;&#1746; &#1606;&#1592;&#1575;&#1605;&#1616; &#1589;&#1581;&#1578; &#1662;&#1585; &#1662;&#1681;&#1575; &#1729;&#1746; &#1580;&#1608; &#1605;&#1575;&#1729;&#1585;&#1740;&#1606; &#1589;&#1581;&#1578; &#1705;&#1746; &#1605;&#1591;&#1575;&#1576;&#1602; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1576;&#1575;&#1611; &#1605;&#1601;&#1604;&#1608;&#1580; &#1729;&#1608;&#1606;&#1746; &#1705;&#1746; &#1602;&#1585;&#1740;&#1576; &#1578;&#1726;&#1575;&#1748; پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص 40 سے 50

Read more

بات لطیفوں سے وظیفوں تک آپہنچی

کنوارے پن سے شادی تک کے سفر کو کو اگر بات لطیفوں سے وظیفوں تک آپہنچی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اور اگر یہ کہا جائے، مرد کو شادی کے بعد سمجھ آتی ہے کہ فلم ہیرو اور ہیروئن کے ملتے ہی ختم کیوں کر دیتے تو غلط نہ ہو گا۔ پاکستانی عورتوں کی شرافت کی انتہا: وہ شوہر کو دیکھے بغیر شادی کر لیتی ہیں، اور شوہر کی شرافت کی انتہا: وہ خاتون کو بغیر میک اپ کے

Read more

حقیقت موت و حیات

موت برحق ہے اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا یہ ایک اٹل حقیقت ہے۔ مگر موت ہے کیا؟ بعض کے نزدیک یہ ایک ناقابل حل معمہ ہے تو چند اس کا سراغ لگانے میں بھی لگے ہیں۔ بعض اسے انسانی حیات کا ایک پروسیس مانتے ہیں کہ یہ ایک واقعہ ہے جیسے جلد یا با دیر رونما ہونا ہی ہے۔ کون کیا سوچتا ہے کیا سمجھتا ہے موت کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ موت و حیات نظام

Read more

بد انتظام، غیرسنجیدہ اور نااہل عمران حکومت

سہانے سپنے دکھا کر سال 2018 میں قائم ہونے والی حکومت اپنی نا اہلی، غیر سنجیدگی اور اہم معاملات سے نمٹنے میں پہ در پہ ناکامیوں کے باعث ایک ڈراونا خواب بن چکی ہے، ایک غیر مقبول اور ناقص حکومت جسے پالیسی سازوں کی ضد نے ملک اور عوام کے سر تھوپا، گزرے کم و بیش دو برسوں میں ملک کے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا چکی ہے۔ کسی ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی غیرموجودگی کا خلاء زبان

Read more

گڑ کھانا چھوڑیں گے تو آواز میں اثر آئے گا

گزشتہ کل مقبوضہ کشمیر میں ایک نہایت دلخراش واقعہ پیش آیا جب ایک عمر رسیدہ دادا کو اس کے 3 سالہ پوتے کے سامنے بھارتی فوج نے نہایت درندگی کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔ جسارت میں تصویر کے ساتھ شائع ہونے والی خبر کے مطابق ”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کمسن بچے کے سامنے اس کے دادا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا جب کہ 3 سالہ بچہ دادا کی لاش

Read more

شہید نانا کی لاش پر بیٹھے کمسن نواسہ کی کہانی

مقبوضہ کشمیر کے پینسٹھ سالہ بزرگ بشیر احمد خان کو اپنے تین سالہ نواسہ عیاد جہانگیر کے ساتھ بے حد محبت تھی۔ وہ عیاد کو ہر وقت گود میں اٹھائے رکھتے۔ عیاد کو بھی اپنے نانا ابو سے بہت انس تھا اسی وجہ سے عیاد زیادہ تر اپنے نانا ابو کی گود میں ان سے کھیلتا رہتاتھا، نانا ابو جہاں بھی جاتے، عیاد ان کی گود میں ہی ہوتا۔ بدقسمتی سے اس دن بھی کمسن عیاد اپنے نانا ابو کی

Read more

سوشنانت سنگھ کی خود کشی بمقابلہ قاسم علی شاہ

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سوشانت سنگھ جس کو ہم پاکستانی ایک مشہور فلم PK پی کے میں سرفراز کے نام سے جانتے تھے ممبئی میں اپنے ہی اپارٹمنٹ میں خود کشی کر لی۔ ویسے تو فلم میں سرفراز نے دھوکا نہیں دیا تھا لیکن حقیقی زندگی میں سرفراز سب کو دھوکا دے گئے۔ سوشنانت سنگھ کی اس خودکشی کو لے کر میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا میں خود کشی جیسے انتہائی اور غلط قدم

Read more

الٹ پلٹ

کبھی آپ نے سوچا کہ جیسا نظر آتا ہے ویسا کچھ نہ ہو تو کیا ہو؟ زیادہ کچھ نہیں آپ فقط روزمرہ اصطلاحات ہی ادل بدل کر دیکھیں کہ کیا تماشاہوتا ہے۔ یہ ہم خود سے نہیں کہہ رہے۔ استاد عطاء الحق قاسمی صاحب نے ایک کالم میں موشگافی کی تھی۔ ان کی تحریر میں دوکردار آپس میں بحث رہے تھے کہ ”تم مجھے بتاؤ کہ پنکھے کو پنکھا کیوں کہتے ہیں آلو بخارا یا تربوز کیوں نہیں کہتے؟“ ”اس

Read more

کورونا وائرس اور سوشل میڈیا

نوول کرونا وائرس کا مرض پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس نے دنیا بھر کے ممالک کی صحت، معیشت اور استحکام کو شدید خطرہ لاحق کیا ہے۔ آپ نے گزشتہ مہینوں کے دوران کروناوائرس کے لحاظ سے بہت کچھ سنا ہو گا۔ اس وائرس نے کسی بھی دوسری مرض یا آفت کی نسبت لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے انہیں گھروں پر رہنے کو مجبور تو کیا ہی ہے ساتھ ہی اس سلسلے میں لوگوں کا وائرس

Read more

وبا ایک سنہری موقع

فرصت کے لمحات بادلوں کی طرح جلد گزر جاتے ہیں عقل مندافراد ان لمحات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بے کار اور سست افراد ہمیشہ ”اچھاوقت آئے گا“ کے انتظار میں بہانے بناتے ہیں اور اپنا قیمتی ترین وقت برباد کرتے ہیں۔ مشہور مقولہ ہے : ”زندگی آپ کو لیموں دیتی ہے آپ اس کا پانی بنادو ”اب یہ ہم پہ منحصر ہے کہ لیموں کا پانی بناتے ہیں یا اس کا رس ناکارہ بنادیتے ہیں۔ سال رواں کے آغاز سے

Read more

ہم پچاس فیصد ہی کافی ہیں

دو بھارتی اہلکاروں نے اسلام آباد میں تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو کچل دیا جن کو حکومت پاکستان نے اندراج مقدمہ کے باوجود سفارتی استثنی دیتے ہوئے نہ صرف رہا کر دیا بلکہ واپس بھارت بھیج دیا اگر یہ جرم کسی پاکستانی سے انڈیا میں سرزد ہوجاتا تو نہ جانے پاکستان پر کیا کیا الزامات عائد ہوتے لیکن دوسری طرف بھارتی حکومت نے سفارتی اداب کی پاسداری پر پاکستان کا شکر گزار ہونے کے بجائے

Read more

نسل پرستی حماقت ہے

گھر کے آنگن میں کھیلتے بچوں کو دیکھ کر اکثر گھر کے بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ ”پوت کے پیر تو پالنے میں ہی نظر آ جاتے ہیں“۔ یعنی اس کے مستقبل کا اندازہ لگا لیا جاتا ہے لیکن افسوس کہ کہاوت کے لیے بھی آنگن میں کھیلتا صرف پوت ہی نطر آتا ہے۔ کیا اس کے ساتھ کھیلتی ”دھی“ بغیر پیروں کے جنم لیتی ہے یا پھر وہ پالنے کے بنا ہی پل جاتی ہے؟ بیٹے کے پیدا ہونے پر سینہ

Read more

کوویڈ۔ 19 دم توڑ رہا ہے؟

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کی اب وہ صورت حال نہیں رہی جو آج سے ایک ہفتہ پہلے تھی۔ شرح اموات بھی اوسطاً 100 فی یوم سامنے آ رہیں تھیں اور متاثرین کی تعداد بھی 8 سے 10 ہزار یومیہ کے قریب پہنچی ہوئی تھی۔ گزشتہ پانچ چھ دنوں سے اموات کی تعداد بھی 50 اور 60 کے درمیان ہے اور کیسز بھی 5 ہزار کے اندر اندر ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہو

Read more

معاشقانہ زندگی اب ماسکانہ ہوگئی

کورونا جیسے بے رحم صیاد نے نے اچھلتے، کودتے وجود کو خوف کا ماسک پہنا کر ذات کی جیل میں سکڑ کر بیٹھے رہنے پر مجبور کر دیا۔ حکم ہوا، تازہ ہوا سے فاصلہ رکھو، اپنی ہی سانس کے چکر میں الجھے رہو۔ ٹڈی دل، بے وقت بارشیں اور دیگر بحران بھی کم نہ تھے مگر خوف کا بحران زیادہ شدید ثابت ہوا۔ فکر تک محصور کر لی گئی۔ اندیشوں کی سولی تھامے کھڑے وقت نے نئی نئی خبروں کی

Read more

ایماندار قیادت

”ڈٹ کے کھڑا ہے عمران خان“ سے شروع ہونے والا کرپشن فری مشن ”میں نہیں چھوڑا گا“ کے فلائی اور سے ہوتا ہوا ”میں مافیا پر ہاتھ ڈالوں گا“ کے ہائی وے سے موڑ کھاتا مافیاز کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر اختتام پذیر ہوا۔ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کا ایجنڈا لئے تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی تو ہنڈسم وزیر اعظم نے تقریر کا آغاز میری قوم گھبرانا نہیں ہے سے کیا۔ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں سے پیسا

Read more

سیمانچل، قدرتی آفات اور مہانندا بیسن پروجیکٹ

شمال مشرقی بہارکا مقہور ومجبور خطہ سیمانچل آزادی وطن کی ستردہائی بعد بھی جملہ آزمائش و ابتلا کے دور سے گزررہی ہے۔ بحیثیت ملک ہندوستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں شہریوں کو جملہ حقوق، سہولیات اور مراعات حاصل ہے۔ مگر ملک کے نصف کروڑ سے زائد استحصال کی مار جھیل رہے پریشان حال آبادی کے لئے مرکزی اوریاستی حکومت کے پاس کوئی پالیسی اور کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ووٹ بنک کے طور پہ استعمال ہونے والا

Read more

کروونا واٸرس ، میڈیا اور ہم

جب سے دنیا میں کروونا کی وبا نمودار ہوئی ہے ہمیں اس سے بہت کچھ دیکھنے کو، سیکھنے کو ملا۔ اگر یہ کہیں کہ اس میں میڈیا کا کردار آگے ہے تو یہ حقیقت ہے۔ اب آتے ہیں کروونا وائرس ہے کیا اور اس کی علامات کیا ہیں؟ کرونا وائرس کی عام علامات میں نظام تنفس کے مسائل (کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری) ، نزلہ، نظام انہضام کے مسائل (الٹی، اسہال وغیرہ) اور کل بدنی علامات (جسے تھکاوٹ) شامل

Read more

فیمس ہونے کی چاہ

انسان میں ہمیشہ فیمس ہونے کا جنون کسی نہ کسی طرح سے موجود ہوتا ہے اور اس کے لیے انسانوں نے مختلف طریقوں سے اس جنون کو پایا تکمیل کرنے کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال وقت کے ساتھ کرتے رہے۔ ماضی میں فیمس ہونے کے لیے انسان مختلف روپ مختلف کردار ادا کرتا رہا، کوئی درویش بنا کوئی سنت کوئی ہیرو بنا تو کوئی ولن، کوئی قاضی بن کر اپنے آپ کو منوانے کی کوشش میں لگا رہا تو

Read more

کھلاڑیوں کا کھلاڑی ”کورونا“

لالی وڈ ہو یابولی وڈ، اب تک بے شمار فلموں کے ٹائٹل میں لفظ کھلاڑی استعمال کیا گیا جیسے، ہم کھلاڑی پیار کے، کھلاڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، میں کھلاڑی تو اناڑی، انٹرنیشنل کھلاری، مسٹر ایند مسز کھلاڑی، کھلاڑی 420، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑی 786 وغیرہ۔ رومانس اور ایکشن سے بھرپوران تمام فلموں کا کھلاڑی ہیرو ہوتا ہے جبکہ حقیقی زندگی میں جس طرح کورونا دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو ہوگیاہے اس سے تویہ لگتا ہے کہ اب کھلاڑیوں کا

Read more

گلگت بلتستان نگران حکومت۔۔۔ توقعات اور امتحان

2009 ء کا آڈر نافذ ہونے کے بعد سے اب تک گلگت بلتستان کی دوسری حکومت اپنا مدت پورا کرنے کے بعد گھر سدھار گئی ہے۔ اس حکومت کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر بحث اور تجزیے ابھی جاری ہے اور اگلا الیکشن بتائے گا کہ عوام کی اکثریت انہے کیا مقام دیتی ہے۔ 28 جون 2020 ء کو نئے نگران وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کا انتخاب مکمل ہوا اور اس پر سوشل میڈیا اور چوپالوں میں گفتگو

Read more

اقوام متحدہ، اسرائیلی منصوبہ اور ’اکیسویں صدی کی عصبیت‘

اسرائیلی انتخابات کے بعد 17 مئی 2020 کو بننے والی 35 ویں حکومت کے وزیراعظم بینجمن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام پر عمل درآمد کے لئے یکم جولائی سے شروعات کا اعلان کیا ہے۔ جس کی دنیا بھر میں شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ 120 کی پارلیمان کی اسرائیلی کابینہ اس وقت 36 وزیر، 16 نائب وزیر اور ایک متبادل وزیر اعظم پر مبنی ہے۔ متبادل وزیراعظم نصف مدت کے بعد بنجمن نیتن یاھوکی جگہ لیں گے۔ اسرائیلی

Read more

جنت سے بھیجے گئے گندم کے سات دانے

انبیاء کرام کے ایمان افروزحالات و واقعات پر مبنی کتاب قصص الانبیاء کے ایک قصے کے مطابق حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ حضرت جبرائل ؑ، حضرت آدمؑ کے پاس آئے اور گندم کے سات دانے ساتھ لائے۔ حضرت آدمؑ نے پوچھا یہ کیا ہے؟ ، عرض کیایہ اس درخت کا پھل ہے، جس سے آپ کو روکا گیا تھا، لیکن آپ ؑنے تناول کر لیا تھا۔ فرمایا تو اب میں اس کا کیا کروں؟ ، عرض کیا ان

Read more

سائنس اور آج کا میگناکارٹا

بعض لوگ کہتے ہیں سائنسی پیش رفت تجربات اور مشاہدات سے عمل میں آتی ہے، اس سے تشکیل پاتی ٹیکنالوجی کے میدان عمل میں مورل گائڈ لائن یا اخلاقی فلسفے کا کیا سوال، کیونکہ مورل فلسفہ تو تغیر پذیر ہے تو یہ قابل عمل کیسے ہو سکتا ہے؟ میرا کہنا ہے کہ اخلاقی فلسفے کی مدد سے تمدنی اصول و ضوابط متعین کر کے، تمدنی ترقی اور دور امن میں عقل و شعور سے کام لے کر شواہد کی روشنی

Read more

جی بی میں حفیظ دور کے غیر جمہوری اقدامات

جس طرح ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نواز شریف اپنے اقتدار کے دونوں میں جمہوری اقدارکا جنازہ نکال دینے والے اقدامات کرتے رہتے اور قتدار کے ختم ہوتے ہی جمہوریت کا راگ الاپتے پائے گئے تھے اسی طرح گلگت بلتستان میں ان کی جماعت کے منتخب وزیر اعلی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کے ساتھ ساتھ غیر جمہوری اقدامات پر آنکھیں بند کرتے رہے ہیں۔ ان کے اقتدار کے آخری

Read more

دماغ کی دہی بنانے والے لوگ

فوجی عارف میرا بہت اچھا دوست ہے۔ میرا جتنا وقت اس کے ساتھ گزرا ہے شاید ہی کسی اور کے ساتھ گزرا ہوگا۔ ابھی وہ فوج میں بھرتی نہیں ہوا تھا تب بھی ہم اسے فوجی ہی کہتے تھے۔ مگر اس کی فوج میں نوکری لگ نہیں رہی تھی۔ تو ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب اسے فوجی نہیں جٹ کہنا ہے۔ تو میں نے اسے جٹ کہنا شروع کر دیا اور کچھ عرصہ بعد وہ حقیقتاً فوجی

Read more

ہم کرونا اور دنیا کا مستقبل

کچھ باتیں کسی حد تک ہمیں اس وبا کے متعلق ابھی سے تسلیم کرنی شروع کر دینی چاہیں، تا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہم مزید ابہام سے بچ سکیں۔ کرونا کے بعد کی دنیا کیسی ہو گی یہ تو خدائے بزرگ وبرتر اللہ کی ذات ہی جانتی ہے۔ لیکن چند باتیں طے ہیں کہ سماجی فاصلے کی حدود و قیود اگلے چند مہینے ہمارے تعاقب میں رہیں گی جب تک اس وبا کا علاج دریافت نہیں ہو جاتا۔

Read more

ہم پاکستانی اور وبا کے یہ دن

وطن عزیز میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے (یہ سرکاری اعداد وشمار ہیں، طبی ماہرین کے مطابق تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ) ۔ اگرچہ اب نئے کیسیز کم رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے، اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے نئے کیسیز بتدریج کم

Read more

خدا کے لیے اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں

آج کل ایک پروگرام دیکھا جو نہایت دردناک سچے واقعے پر مبنی تھا۔ اس میں دکھایا گیا کہ ایک غریب ماں کو اپنے بیٹے کے سر پر سہرا باندھنے کی خواہش کتنی مہنگی پڑی۔ اس کے دو بیٹے تھے جو رنگ روغن کا کام کرتے تھے۔ کام کبھی ملتا تھا اور کبھی نہیں ملتا تھا۔ لڑکا تنگدستی کی وجہ سے شادی کے لیے نہیں مان رہا تھا۔ لیکن ماں کے بار بار اصرار اور شادی کے لیے اپنی ماں کا

Read more

ملکی اصلاح کا احساس جاگنے تک دیر نہ ہو جائے!

کشمیریوں کی خصوصاً گزشتہ تیس سال سے جاری آزادی کی مزاحمتی تحریک کے مطالبات کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جیسے کوئی بچہ کھیلنے کے لئے چاند کو اپنے ہاتھوں میں دیے جانے کی فرمائش کرے، بلکہ یہ تقسیم برصغیر کے بعد ریاست جموں و کشمیر سے متعلق ہندوستان، پاکستان اور اقوام متحدہ کی طرف سے کئی بار کیے گئے عہد ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق کیا جائے گا۔

Read more

گنجلگ اعداد و شمار کا کھیل نہ کھیلیں!

عوام پر پیٹرول بم گرا تو حکومتی ترجمانوں نے حسب روایت دفاع کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جائز کہتے خطے کے دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب بھی پیٹرول کی قیمت دوسرے ممالک کے مقابلے میں کئی گنا کم ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ منگول جب کسی ملک پر حملہ کرتے تو اسے تباہ و برباد کر دیا کرتے تھے، کسی بھی ملک کے دفاعی لائن کو توڑنے میں منگولوں کو

Read more

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننانوے برس

چین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے گزشتہ عرصے میں انتہائی تیزی سے کرشماتی ترقی کی ہے اور آج چین نہ صرف دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے بلکہ عالمی اور علاقائی امور میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ اٹھالیں چاہے معیشت، طب، تعلیم، صحت، دفاع، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہو یا پھر خلائی شعبے کی تسخیر اور ٹیلی مواصلات و آرٹیفشل انٹیلی جنس کا انقلاب، چین ہمیشہ آپ کو صف

Read more

کعبے پر پڑی جب پہلی نظر (حج سفرنامہ۔ 6)

رش کی دجہ سے طواف کرنے میں ہمیں تقریباً ڈیڑھ گھنٹا لگ گیا۔ طواف سے فارغ ہو کر ہم کچھ دیر ریسٹ کے لئے بیٹھ گئے۔ کوشش کی کہ مقام ابراہیم کے پاس نفل ادا کرسکیں لیکن رش کی وجہ سے بہت پیچھے جگہ ملی جہاں سب نے باری باری نفل ادا کیے۔ آب زمزم پیا اور فریش ہو کر سعی کے لئے صفا اور مروہ کی جانب بڑھے۔ وہاں بھی رش اسی طرح تھا۔ اماں حاجرہ نے ہزاروں سال

Read more

اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کے حقوق

یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ایمان اتنے کمزور ہیں کہ ایک مندر بننے سے یا کسی کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے سے خطرے میں پڑ جائیں گے اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو ہم نے بھی اسی مذہبی اور سیاسی آزادی کے لیے 73 سال پہلے ہزاروں جانیں قربان کر کے ایک زمین کا ٹکرا علیحدہ کرایا تھا اور آج ہم وہی سلوک غیر مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔

Read more

اک بنیادی حقِ عرض جسے لکھنا ضروری تھا

یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ آپ ان وائس چانسلرز میں سے ایک ہیں جو طلبا و طالبات کے دلوں پر حکمرانی کرنا جانتے ہیں، اس بات کا واضح ثبوت جب آپ یونیورسٹی میں گھوم پھر کر طلبا کے مسائل و معاملات کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور راہ چلتے ہر طالب علم کو جس عاجزی و انکساری سے مل رہے ہوتے ہیں، ایسے طرز عمل سے مجھ ایسوں کے لئے باعث حیرت و مسرت کا سامان پیدا کر رہے ہوتے ہیں اور آپ جس لمحے طلبا سے مل کر جا رہے ہوتے ہیں، آپ کے پیچھے ان طلبا کی خوشیوں سے بھرپور سرشاری کے عالم کو میں اچھی طرح محسوس کر رہا ہوتا ہوں، آپ جیسے قدر شناس انسان سے ہمیں بھی مکمل امید ہے کہ آپ ہماری گزارش کو پڑھیں گے، اس پر نظر ثانی بھی ضرور کریں گے اور بالآخر ہم ایسوں کے لئے یقیناً سرشاری کے دائمی لمحات بھی پیدا کریں گے۔

Read more

تیمم والا الیکشن

ہر الیکشن کے کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، کچھ تقاضے ہوتے ہیں۔ الیکشن سے قبل رائے دہندگان کی فہرست کی تجدید نو ہوتی ہے، یعنی ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ ہوا کرتی ہے۔ یہ انتخابات کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے، کیونکہ 5 سال بعد ہر حلقے میں بڑی تعداد میں نئے نوجوان ووٹر بن چکے ہوتے ہیں۔ آسان الفاظ میں یہ کہ پچھلے الیکشن میں جتنے تیرہ چودہ پندرہ سولہ اور سترہ سال کے لڑکے لڑکیاں نان ووٹرز تھے اب وہ رائے دہندگان بن چکے ہوتے ہیں۔

ان کو باقاعدہ ووٹر لسٹ میں لے آنا الیکشن کمیشن کا فرض عینی ہے۔ اسی طرح بہت سارے ووٹرز اپنے ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں لے جانا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے الیکشن قوانین میں طریقہ کار وضع کیا ہوا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ الیکشن شیڈول اعلان ہونے سے کئی ماہ قبل الیکشن کمیشن ووٹر لسٹیں اوپن کرتا ہے۔ اخباری اشتہارات، عوامی مقامات پر اشتہارات، ٹی وی، ریڈیو پہ اعلانات اور ایم ایس ایم وغیرہ کے ذریعے عوام کو باور کرایا جاتا ہے کہ نئے رائے دہندگان بطور ووٹر اپنا اندراج کرائیں۔

Read more

پنجاب میں پٹواری کی باعزت واپسی

سابقہ دور حکومت میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے زرعی اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے گراں قدر کام کیا اس دوران موجودہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک نئی اصطلاح پٹواری کلچر اور اس کا خاتمہ متعارف کروائی جو کے زبان زد عام ہوئی حتی کہ آج بھی ن لیگ اس کے کارکنان اور اتحادیوں کو پی ٹی آئی جماعت اور کارکنان کی طرف سے طنزاً پٹواری کہا جاتا ہے۔ عجیب کام یہ ہوا کہ بجائے اس نظام کی خرابیوں کو دور کر کے یہ ثابت کرنا کہ ہم اس قابل ہیں کہ نظام کی خرابیاں دور کر سکیں اور کرپٹ نظام کو دوبارہ ایک شفاف نظام میں بدل سکیں شہباز شریف حکومت نے اس نظام کو ہی لپیٹ دینے کی ٹھانی اور پٹواری کا وجود اور نام ہی ختم کرنے کا سوچ لیا یہ دراصل اس نعرے سے راہ فرار تھی۔

Read more

پولیو کے قطروں سے کرونا ویکسین تک

مغرب کے اینٹی ویکسرز ہوں یا ویکسینیشن کے خلاف پاکستان کا سازشی ٹولہ، ان کے نزدیک انسانی زندگی کی خاص قدر نہیں۔ مغرب میں آٹزم کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے تو مشرق میں بانجھ پن کا۔ ان شوشوں میں بھی دونوں معاشروں کی ترجیحات واضح دکھتی ہیں۔ مغربی ماؤں کو یہ خوف دلایا جاتا ہے کہ ان کے بچے آٹزم کا شکار ہو گئے تو با اعتماد زندگی گزارنے سے محروم رہیں گے، زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے جبکہ ہمارے یہاں جیسا کہ جینے کا واحد مقصد ہی بچے پیدا کرنا ہے تو اس لئے تیر بھی افزائش نسل کے مدعے پر داغا جاتا ہے۔ بانجھ پن اور نامردی کا لاگ الاپ کر پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکوں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے کہ ”یہ صحت مرکز نہیں دراصل مسلمانوں کی آبادی گھٹانے کے جال ہیں، کافروں کی تمنا ہے کہ جہاد میں مجاہدین کی تعداد کم پڑ جائے“ ۔ ہم ایسی ہی منطق سنتے آئے ہیں۔

جہاد تو نہ ہوا البتہ مسلمانوں کے ہزاروں بچے پولیو کے قطرے نہ پینے کے باعث معذور اور لاغر ضرور ہو گئے۔ یاد رہے کہ پولیو وائرس کا شکار بچہ زندگی کی ایک یا دو دہائیوں سے زیادہ نہیں جی پاتا اور جو جیتا ہے وہ بھی معذوری اور بے چارگی میں گرفتار رہ کر زندگی سے لڑتا ہے۔

Read more

کورونائی آفات اور کورونائی عمرانیات دونوں کی مناعات لاک ڈاؤن ہے

کورونائی عفریات یا آفات تو وبائی شکل میں رونما ہوتی ہیں جو نظام زندگی کے طبعی اور قدرتی عوامل کے لئے ہیجان اور بحران کا باعث بن اٹھتی ہیں۔ ایسی وبائیں اگر متعدی یعنی ایک متاثرہ زندگی سے آگے دیگر زندگیوں کی طرف پھیلنے والی ہوں تو ان کی وسعت پذیری کے تدارک کا فوری اور انتظامی حل ایک دوسرے سے دوری اور نقل و حمل پر پابندی اپنانے سے ہی نکالا جا سکتا ہے اور جو لاک ڈاؤن کے طریقے سے متعارف ہوتا ہے۔ ان کے طبی یا سائنسی علاج کا میدان متعلقہ شعبوں کی تحقیق کا مرہون منت ہو جاتا ہے۔

Read more

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی اور پاکستان میں اس کے اثرات

گزرشتہ رات اچانک وذرات خزانہ کی جانب سے ایک غیر متواقع نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے سے زائد تک اضافہ کرکے حکومت وقت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ ایک طرف تو حکومت یہ کہتی رہتی ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا ہے مگر یہاں تو مہینہ ختم ہونے کا بھی انتظار نہ گیا 26 جون کی رات کو عوام پر ایک نیا بوجھ ڈال دیا گیا۔ اس کے برعکس

Read more

شاہد علی خان: قرنطینہ کی کورونا ڈائری

مجھے چینی خاتون ووین کے بارے میں علم تھا، کہ اس نے ڈائری لکھی اور چینی حکومت اسے گرفتار کرنے کے لئے حیلے بہانے تلاش کرنے لگی۔ کورونا ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہر ایک صدی کے بعد ایسا دیکھنے کو ملا ہے کہ انسان اور فطرت ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔ فطرت کی فتح ہوتی ہے۔ اور انسان از سر نو زندگی کے تماشے میں الجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ جنگ کبھی

Read more

مثالی پولیس کی مثالی سزا۔ الامان و الحفیظ

ہم راؤ انوار کے مظالم کارونا رو رہے تھے لیکن عامر تہکالی نامی نوجوان لڑکے کی عزت نفس کا جنازہ نکال کر پشاور پولیس نے راوانوار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ راؤ انوار نے کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں کے دوران نقیب اللہ محسود سمیت سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پولیس کہیں بھی اورکسی وقت بھی ایک بے گناہ انسان کو جان سے مار سکتی ہیں۔ تاہم پچھلے دنوں پشاور

Read more

آگے راستہ بند ہے

بی اے کے کلاس فیلو اور دوست یاسر آفتاب کے والد محترم دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ میں اعلان نہیں کر رہا بلکہ آپ کو سیاق و سباق بتا رہا ہوں۔ اطلاع ملنے کے بعد میں نے اسد اور کاشف سے رابطہ کیا۔ یہ بھی خیر سے ہمارے کلاس فیلو ہی ہیں۔ ان سے پوچھا یار کیا ارادہ ہے کب جانا ہے یاسر کے پاس۔ تو اس سوال کا بھی وہی حال ہوا جو اسمبلی میں پیش کیے

Read more

ندامت

اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ہر وقت اس پر یہ سوچ قبضہ جمائے رکھتی جب بھی یہ سوچ اس پر حاوی ہوتی اسے یوں محسوس ہوتا جیسے کوئی تیز نوک دار ہتھیار اس کی کھوپڑی میں جا دھنسا ہو اس کا جسم کانپ اٹھتا۔ بدن کے ایک ایک حصے سے پسینے کے قطرے لپک کر باہر بہنے لگتے۔ اس نے سر کو جنبش دی عین اسی وقت اس کے ذہن کی سکرین پہ ایک سالہ نور اور اس کی ماں عالیہ کا عکس ابھرا۔ عالیہ، نور کو سلا نے کی کوشش کر رہی تھی اور نور سونے کے بجائے عالیہ کو دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہی تھی۔ اس خیال کے آتے ہی اس کے جسم کا تناؤ بڑھ جاتا۔ میرا وارث میری زندگی کا سہارا یہ خیال اس کے دماغ کو نچوڑ کر رکھ دیتا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ سوچوں اور خیالوں سے کیسے پیچھا چھڑا یا جائے اگر انسان پیچھا چھڑا نا بھی چاہے تو نہیں چھڑا سکتا۔ کہیں یہ سوچیں مجھے شکست نہ دے دیں۔

Read more

بڑھاپے کے جنسی مسائل

میں یہاں کسی حکیم کا نسخہ بیان کرنے والا نہیں اور نہ ہی کسی ایلوپیتھک دوائی کا ذکر کرنے والا ہوں چنانچہ جو یہ سوچ کر مضمون پڑھنے لگے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔ ہمارے معاشرے میں اکثر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ان واقعات میں زیادہ تر بڑے عمر کے افراد چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب پائے گئے کیونکہ بچے ان کے لیے آسان شکار ہوتے ہیں۔ آخر اس کی

Read more

نسلی القابات اور طاقت کا حصول

جب انسان نے اصل میں ہوش سنبھال تو زرعی دور کا افتتاح ہوچکا تھا۔ زرعی دور قبائلی دور نظام کو لایا تو اس میں بقا  کی جنگ یہ تھی کہ جس قبیلے سے خوف آتا تھا تو آپ اسے پہلے حملہ کرکے مار دیتے۔ آٹھ، دس ہزار سال تک یہ نظام چلا اس کے ساتھ ہی سلطنتوں کا وجود آ گیا تو وہاں بھی طاقت کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے محکوموں اور ممکنہ مخالفوں کو کچل دیا گیا۔

Read more

جینے کا ہمیں شوق نہ مرنے کا ذرا غم

انسان ہمیشہ سے جدت پسند واقع ہوا ہے۔ ماضی میں جہاں تک جھانکنا ممکن ہو جھانک کر دیکھیں تو ہر موڑ انسانی جدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صرف جدت پسندی ہی نہیں بلکہ خطرات سے کھیلنا بھی۔ کیونکہ ان دونوں جذبوں کے بغیر کسی بھی طرح کی ترقی ممکن نہیں۔ ان دونوں جذبات کو انسانی تاریخ بلکہ انسان میں سے نکال دیجیے باقی بچنے والی چیز صفر ہوگی۔ انسان اندھیرے غاروں اور جنگلوں میں ہوووو ہووووو کی آوازوں

Read more

قحطِ جناح میں مبتلا

آج مجھے مسز سیال کو کتابیں واپس دینے جانا تھا جب میں گیٹ سے اندر داخل ہوئی تو وہ بالوں میں کوئی غیر معروف سا پھول سجائے پودوں کی آبیاری کر رہی تھی۔ دن ڈھلنے کو تھا لیکن تپش کا احساس برقرار تھا۔ ان کے نزدیک ہی ان کا آٹھ سالہ نواسہ ویل چیئر پر بیٹھا تھا جبکہ ایک نوعمر لڑکی اس کے سامنے بیٹھی جھاگ کے بلبلے بنا رہی تھی جن کو ہوا میں اڑتے گھومتے دیکھ کر وہ مبہم آوازیں نکالتا اور ہاتھوں سے تالیاں بجانے کی کوشش کرتا تھا۔

میرے جانے پر مسز سیال میری جانب پلٹیں اور مسکرائیں۔ وہ ایک عہد کا چہرہ تھا جو نجانے کیا کیا دکھ جھیل چکا تھا۔ سلام دعا کے بعد ہم ان کے گھر کے اندرونی حصے کی طرف چل دیے۔ میں نے ان سے کتابیں دیر سے لوٹانے پر معذرت کی اور انہیں بتایا کہ جون میں کرونا وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ کے سبب میں نے خود کو بالکل گھر تک محدود کر لیا تھا لیکن آج آپ سے ملنے کو بہت دل چاہ رہا تھا اس لیے آ گئی۔ وہ مسکراتے ہوئے بولیں، ’احتیاط اچھی ہے اور ویسے بھی آپ اس قوم کا حصہ ہیں جو لاوارث ہے۔

Read more

گورنمنٹ ٹیکس، بھتہ اور بحریہ ٹاؤن کا شریفانہ غنڈہ ٹیکس

گورنمنٹ آف پاکستان ہر سال بجٹ میں ٹیکس ریٹ کا تعین کرتی ہے۔

اور یہ ٹیکس ریٹ وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو کسی نہ کسی صورت میں ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس وغیرہ ان میں سیلز ٹیکس جو عوام دواؤں سے لے کر ٹیلیفون کے بلز کے اوپر بھی ادا کرتا ہے۔ اور یہ ہر شہری پر فرض ہے۔

Read more

ایک نجی ادارے کی حقیقت

میں جوہر آباد ضلع خوشاب کے ایک نجی کالج میں انگریزی ادب کی طالب علم ہوں۔ جہاں ٹرم سسٹم کا نظام فائز ہے۔ یہ ادارہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ساتھ منسلک ہے۔ انٹرمیڈیٹ (پری میڈیکل) میں فرسٹ ڈویژن لینے کے بعد ہر طالب علم کی طرح میں بھی کسی اچھے ادارے سے میڈیکل سائنس کی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی مگر خاندان والوں کی باتوں اور سوچ نے میرے گھر والوں کو مجبور کر دیا کہ میں اپنے شہر میں ہی پڑھوں، عورت ذات کا باہر جانا مناسب نہیں ہوتا۔

خیر مجبور ہو کر مجھے اپنی خواہشات کو مارنا پڑا اور علاقے کے ایک نامور کالج میں داخلہ لے لیا۔ اس ادارے کے سڑکوں پر لگے بڑے بڑے پینا فلیکس اور ادارے کی تشہیر کرتے ہوئے بڑے بڑے دعوے، جیسا کہ کوالیفائڈ فیکلٹی، سیکیور ماحول، اور بہتر مستقبل کے مواقع اور ٹاپ کرنے والے کو گاڑی کا انعام وغیرہ نے مجھے بھی خوش کر دیا کہ شاید میرے گھر والوں کا انتخاب درست تھا۔ مگر گزرتے وقت کے ساتھ سارے دعوے جھوٹ ثابت ہونے لگے۔

Read more

پرواز

پرندوں کو نیلے آسمان پر پرواز کرتے دیکھنا ایک خوبصورت منظر ہے اور انسانوں نے شاید اسی منظر کی خوبصورتی، شان، آزادی اور اڑان کے سحر میں مبتلا ہو کر فضا میں پرواز کے خواب دیکھے اور ابتدا میں اس خواب کی تعبیر کی ابتدا ایسی کہانیوں اور قصوں کو لکھنے سے ہویٰ جس میں پرواز کی باتیں تھیں، شروع میں انسان نے پرواز کرنے کی خواہش کو ایسی کہانیوں کے ذریعے بیان کیا جس میں قوی الحبثہ پرندوں کے

Read more

استاد اور معاشرہ

ادنیٰ جماعت سے پانچویں جماعت تک کا زمانہ گویا قابل رشک زمانہ تھا۔ ہم صبح اٹھتے، منہ ہاتھ دھو کر پہلے ”تختی“ چھاپتے، پھر سلیٹ دھوتے اور اس کے بعد کاپی مکمل ہے یا نہیں یقین دھانی کے لئے چیک ضرور کرتے تھے۔ یہ کام کر لینے کے بعد ہم اپنا بستہ لیکر، بستے میں موجود تمام چیزیں چیک کرتے، اور ٹھیک وقت سے پانچ منٹ پہلے سکول پہنچ جایا کرتے تھے۔ یہ گاؤں کا سرکاری، پرائمری سکول تھا، جس

Read more

مبارک ہو چاند ہوا ہے

ابھی عید الفطر پہ ملنے والا زخم تازہ تھا کہ نیا گھاؤ مل گیا، یہ کیا کیسے اور کیوں ہوگیا، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ اب تو لگتا ہے تبدیلی سر پہ ہی سوار ہوگئی ہے۔ یہ کیا غضب کہ ملک اس مسئلہ پر ایک ہوتا نظر آ رہا ہے جس مسئلہ ٔ پر دو صوبوں کے مفتی کبھی نہ ایک ہو سکے۔ میں چاند ڈھونڈنے کے مسئلہ ٔ کی بات کر رہی ہوں۔ کہ اب یہ مسئلہ ٔ مسئلہ

Read more

سحر انگیز اشبیلیہ

کچھ چیزیں، لوگ اور مقامات بن بلائے مہمانوں کی طرح ہماری زندگی میں داخل ہوتے ہیں اور پھر یہ زندگی ان کے نام ہوجاتی ہے۔ اشبیلیہ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ یہ نومبر 2017 کے دن تھے جب میں، امجد اسلام امجد، خالد مسعود خان اور طیب میاں کے ہمراہ جنوبی اسپین کے ساحلی شہر مالاگا پہنچا تھا۔ ہماری منزل قرطبہ تھی۔ قرطبہ پہنچنے میں ابھی تین دن تھے۔ مالاگا، غرناتا، اور قرطبہ۔ یہ تھے ہمارے آنے والے

Read more

سیکولر ازم سے فاشزم تک کی داستان

ہم ہر روز لفظ سیکولر ازم سنتے ہیں۔ یہ سیکولر ازم کیا ہے؟ secularism ایک سیاسی نظریہ ہے۔ یہ کوئی لادین اور مذہب مخالف نظریہ نہیں ہے۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ مذہب کو ریاست کے معاملات سے الگ رکھا جائے۔ کسی بھی مذہب یا عقیدے کا ریاستی معاملات سے کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں ایک دوسرے سے الگ الگ رہیں تاکہ ریاست کے معاملات شفاف چلتے رہیں اور کسی قسم

Read more

رکارڈ شدہ کیسٹ اورمسلم معاشرہ

زیادہ پرانی بات نہیں، تقریباً دو دہائی پہلے تک گانے سننے کے شوقین افراد کو اپنے ساتھ بڑے بڑے ٹیپ پلیئر اینڈ رکاڈر اور کیسٹس (ایک ڈسک نما کم گنجائش والا آلہ) کے ڈبے رکھتے، جس سے لوگ اپنی پسندیدہ گانوں کے ریکارڈیڈ کیسٹ ٹٹولتے اور کیسٹ پلئیر میں لگا کر سنتے، بعض لوگ جو ایک ہی گانے کو بار بار سننا پسند کرتے انھیں بار بار اس کیسٹ کو ریوائنڈ کرنا پڑتا تھا، اس دوران لوگ کافی دیر تک انتظار بھی کرتے تھے کہ کب کیسٹ مکمل طور پر ریوائینڈ ہو۔ اب زمانہ یکسر بدل چکا ہے صرف ایک ہی کلک پر بغیر انتظار کی زحمت کے فوراً جو رکارڈنگ چاہو تو وہ مختلف آلات کمپیوٹر، موبائل وغیرہ پر ہم بمع ویڈیو دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

کیسٹ اور کیسٹ پلیئر کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں، صرف ایک صدی پہلے کی بات ہے۔ لیکن ہر معاشرے میں حرف بہ حرف مختلف سماجی اور تاریخی مواد کو رکارڈ شدہ مواد کی طرح لوگوں کو ازبر کروا کر اگلے نسلوں تک منتقل کرنے کی آرزو اور روایات بہت پرانی بات ہے۔ ان رکارڈیڈ مواد کے نسل در نسل منتقلی کے بہت سے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی۔

Read more

ذہنی دباؤ سے آزاد معاشرہ

گاہے بگاہے زندگی میں ہم سب اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ ذہنی یماریاں ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں پر ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات یہ کسی وجہ سے ہوتی ہیں اور کبھی بغیر وجہ کے شروع ہو جاتی ہیں۔ عموماً ہم اس اداسی سے خود بھی چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں بعض دفعہ دوستوں سے بات کر کے یا علاج کے ذریعے۔

Read more

شعر گوئی کا شوق اور۔۔۔ ایتھے رکھ

برمحل شعر پڑھنا گفتگو کو چار چاند لگا دیتا ہے لیکن جن صاحب کی ہم بات کر رہے ہیں وہ بے بات بلکہ بغیر کسی سیاق و سباق کے شعر کہنے میں ملکہ رکھتے ہیں۔ ان حضرت سے خاصے راہ و رسم یوں تھے کہ ہمارے کولیگ واقع ہوئے تھے سو دامن چھڑانے کی کوئی نوبت میسر نہ تھی۔ ہفتے کے چھ دنوں میں کام کے اوقات کے علاوہ قریبا ایک گھنٹہ ان کی ہمراہی میں گزرتا۔ اس ایک گھنٹے

Read more

بڑی تمکنت سے اہل دل اٹھ کے جا رہے ہیں!

کیسا وقت آن پڑا ہے، کوئی دن نہیں جاتا جب اہل علم کے اٹھ جانے کی خبر سننے کو نہ ملتی ہو۔ علم کی روشنی پھیلاتے، جہالت کی تاریکیاں کم کرتے اور سماج میں معتدل رویوں کو فروغ دیتے روشنیوں کے شہر کراچی کے مختلف مکاتب فکر کے دو آفتاب علم غروب ہو چلے ہیں۔ بادہ کش تھے جو پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس مفتی محمد نعیم جدوجہد کا استعارہ تھے

Read more

گدھا کہا نی

گدھا ایک حلیم الطبع اور منکسر المزاج جانور ہے۔ یہ ان جانوروں میں شامل ہے جو شروع سے انسانوں کا ہمدم ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انسانوں کو اس کی قدر نہیں۔ گرچہ مختلف ادوار اور مختلف علاقوں کے گدھوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا تاہم مختلف علاقوں اور مختلف ادوار میں اس کے وجود کو الگ الگ مفاہیم پہنائے گئے۔ تاہم ہمارے ہاں گدھا اس حد تک گدھا ہوتا ہے کہ اس کی نا اپنی کوئی

Read more

بے بس عوام اور آہنی ہاتھ

جوں جوں حالات آگے بڑھ رہے ہیں لوگوں کی ذہنی کیفیت پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ابھی تک عالمی صحت کے ادارے اور دیگر کو کچھ پتا نہیں چل رہا کہ صورت حال کیا رخ اختیار کرے گی آئے روز کوئی نہ کوئی نئی علامت کا انکشاف ہو رہا ہے۔ اس وائر س نے دنیا کا رہن سہن بدل کر رکھ دیا ہے خوشیاں چھین لی ہیں ہر ایک امنگ اور ترنگ کو سلب کر لیا ہے۔ ایسا لگتا ہے

Read more

عام آدمی کی امید زندہ رہنی چاہیے!

پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کے نئے نعرے کے ساتھ برسر اقتدار آئی تھی، مگر دوسال کاعر صہ گزرنے کے باوجود عوام کو سوائے الزام تراشی کی سیاست وباہمی اختلاف رائے کے کوئی تبدیلی نظرنہیں آ رہی ہے۔ عوام حکومت کی ناقص کارکردگی سے مایوسی کا شکار ہیں، جس کے باعث تحریک انصاف کے اندر سے بلند ہوتی آوازیں بتا رہی ہیں کہ عوام کے منتخب نمائندے عوامی دباؤمیں آ رہے ہیں۔ حکومتی وزراء پرگزرتے وقت کے ساتھ واضح ہو نے

Read more

دو مکالمے

دیو جانس کلبی 400 قبل مسیح کا ایک بہت بڑا فلسفی تھا۔ سکندر اعظم نے اپنے استاد ارسطو سے اس فلسفی کا بہت نام سنا تھا۔ اس کے اور سکندر کے درمیان دو بار ایسے مکالمات ہوئے جو نا صرف تاریخ کا حصہ بن گئے بلکہ سکندر کی زندگی اور سوچ کا رخ بدل گئے۔ سکندر اکثر اپنے مصاحبین کے ساتھ اس فلسفی کا ذکر کیا کرتا۔ یہ اور بات کہ وہ فتوحات میں اس قدر آگے نکل گیا تھا

Read more

انسداد وبا کے لیے چین کی اسمارٹ حکمت عملی

عالمگیر وبائی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو چین کا شہر ووہان سب سے پہلے دنیا کی نظروں میں آیا جہاں متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی اور عالمی توجہ کا نکتہ یہی موضوع رہا کہ چین ووہان میں وائرس پر کیسے قابو پاتا ہے۔ اس وقت کووڈ۔ 19 سے متعلق محدود معلومات اورکمیاب طبی وسائل کی بناء پر چینی حکومت نے لاک ڈاؤن جیسے مضبوط ترین اقدامات اپنائے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صرف تین

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے عوام

ماضی میں جب بھی پاکستان کے وزراے اعظم آزاد کشمیر تشریف لاتے، تو نہ کوئی سڑک بند کی جاتی اور نہ ہی عوام کی نقل و حرکت پر کوئی ناجائز قدغن لگائی جاتی، بلکہ یہ لیڈرز، چاہے وہ محمد خان جونیجو ہوں، راجہ پرویز اشرف ہوں یا نواز شریف ہوں، وہ کھلے عوامی اجتماعات سے بڑے بڑے جلسوں میں خطاب کرتے اور ان کی سیکیورٹی کے لیے کوئی سڑک، کوئی راستہ کبھی بند نہیں کیا جاتا رہا۔ آج وزیر اعظم

Read more

سو عظیم کتابیں اور قرآن مجید

کہا جاتا ہے کہ دو قسم کے لوگوں کی طلب کبھی پوری نہیں ہو سکتی ایک علم کے طالب کی اور دوسرے دنیا کے طالب کی۔ سرگودھا یونیورسٹی کی لائبریری میں ( جس سے مجھے ہمیشہ گلہ رہا کہ اس میں اعلیٰ پائے کی کتابیں بہت کم ملتی ہے ) میں نے مارٹن سیمورسمتھ کی کتاب ”سو عظیم کتابیں“ دیکھی جسے یاسر جواد نے ترجمہ کیا ہے۔ 528 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے بارے میں مترجم یاسر جواد کا

Read more

کام کے وقت کھیل اور کھیل کے وقت کام

زمانہ قدیم سے ماہرین تعلیم اور ماہرین نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ اچھا شہری بننے کے لئے بچوں کو صرف دو کام کرنے چاہئیں یعنی انہیں جی بھر کر کھیلنا کودنا چاہیے اور انہیں اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوب پڑھنا چاہیے۔ بچوں کی یہی دو سرگرمیاں انہیں تنومند اور زیور تعلیم سے آراستہ شہری بناتی ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ والدین، اساتذہ اور معاشرہ ان کی بھرپور رہنمائی اور مدد کرے یعنی پڑھائی کے

Read more

قاسم علی شاہ جیسے اسپیکرز اور ہمارے عوام

ہمارے سماج میں قاسم علی شاہ جیسے لوگ کیوں مقبول ہیں؟ اس کا تین چار لفظوں میں جواب تو یہی بنے گا ”مواقع کی عدم دستیابی“ ۔ ۔ ۔ قاسم علی شاہ کو کونسی کلاس کے لوگ زیادہ سنتے ہیں اگر غور کریں تو مڈل کلاس، لوئر مڈل کلاس اور لوئر کلاس سنتے نظر آتی ہیں، بالخصوص ثانی الذکر دو کلاس کے لوگ انہیں زیادہ سنتے ہیں۔ سوال تو یہاں یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہی دو تین

Read more

ایک خط: کشمیر میں چلتی گولی کے نام

ننھی گولی سلام آج تیرے دادا دھماکہ خان نے پورے شہر پہ لرزہ طاری کر دیا۔ نقصان اور لاشیں دیکھ کر فوراً تو یاد آئی۔ توروز ہی چلتی تھی مگر اتنا نقصان تو نے کبھی نہ کیا، لیکن تیرا دادا بڑا سفاک نکلا تجھ سے بھی بڑ کر۔ وہ بڑے ہیں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ تو چھوٹی تھی تجھے ایسی حرکتیں شوبھا نہیں دیتی۔ تو بھی اپنے دادا کی طرح نقصان کرتی ہے۔ ہرے بھرے اور ہنستے مسکراتے گھروں

Read more

سب کہہ دو، بول دو

سوشانت سنگھ کی وفات پر سوشل میڈیامیں ایک کہرام سا برپا دیکھا۔ ایک وہ سلیبرٹی تھے دوسرا بالکل ینگ اور زندگی سے بھرپور دکھائی دیتے۔ کیا زندگی سے بھرپور دکھائی دینے والے سچ میں ایسے ہی نظر آتے جیسے ہماری آنکھیں انھیں دیکھ رہی ہوتی اور جیسے ہمارا ذہن انھیں قبول کر رہا ہوتا؟ ایک لاحاصل بحث کا سمندر تھا، جس میں قصور وار الفاظ خودکشی حرام ہے، ایک ہندو کی موت پر مسلمان ایسے کیوں دکھی ہو رہے؟ پاکستانیوں

Read more

چیف آف آرمی اسٹاف و ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان امن کی امیدیں!

افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان، پاکستان اور قطر کا ایک بار پھر دورہ کیا۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دوحہ معاہدے اور امریکا، افغانستان مشترکہ اعلامیہ میں کیے گئے تمام وعدوں میں خصوصاً تشدد میں کمی اور قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے پر 29 فروری کو دستخط کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لئے سازگار ماحول

Read more

عدلیہ کی بے بسی، پولیس اسٹیٹ اور سائیں سرکار

عنایت اللہ بھٹو صاحب (ایڈشنل سیشن جج کھپرو) کے لیے مشہور ہے آپ Face دیکھ کر نہیں Case دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ دو تصاویر اس کی گواہ ہیں، ایک طرف گاؤں کا انپڑھ غریب چاچا مبارک (مقتول کا والد) تو دوسری طرف 19 گریڈ کا پولیس افسر ۔ (قاتل) جب چاچا مبارک اپنے بے گناہ بیٹے کی پولیس کے ہاتھوں جھوٹے مقابلے میں قتل کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کھپرو کے پاس لایا ( 22 اے کے تحت

Read more

زیارت اور بلوچستان کے لوگوں کا قاتل کورونا وائرس؟

ظفرسید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ علامہ موفق الدین بغدادی کا شمار دنیا کے اولین سائنسدانوں میں ہوتا ہے جو پوسٹ مارٹم کرکے موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کرتے تھے، علامہ موفق الدین نے اپنی کتاب ’طبائع البلدان‘ میں لکھا ہے : ’چین سب سے زیادہ وبائیں پھیلانے والی سرزمین ہے، ۔ یہ مختلف قسم کے طاعونوں اور مہلک امراض کی آماجگاہ ہے اور یہاں کے باسی ان سے بہت زیادہ بچنے کی کوشش کرتے

Read more

کیا ہم ایک ایجنڈا آگے لے جا رہے ہیں؟

جس دن ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے بیماری کو وبا قراد دی اس روز سے ایسے سازشی آراء سامنے آرہے ہیں جس سے ایک عام آدمی پریشان اور تذبذب کا شکار ہے۔ ایک دن پشاور میں اپنے فلیٹ کے کمرے میں بیٹھا تھا پولیس آ گیا۔ میں حیران بھی ہوگیا اور پریشان بھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس فلیٹ میں جو بھی رہائش پذیر ہیں اور ساتھ کوئی مہمان ہے تو میرے ساتھ پولیس اسٹیشن

Read more

زبان اور بیان، اللہ حافظ!

سفر کو دوام ہے، مسافر کو نہیں۔ کوئی آج اس جہاں تو اگلے دن کا اجالا پھیلنے تک، ابدی وادی کے حسین و جمیل مرغزاروں میں۔ منیر نیازی نے کمال مہارت سے ٹکڑا دل کی حقیقت بیان کر دی تھی جس کی سمجھ بوجھ کو آج بھی طبی دنیا میں ایک چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں صبح کاذب کی ہوا میں، درد تھا، کتنا منیر ریل کی سیٹی بجی، تو دل لہو سے، بھر گیا وہ گرمیوں کی

Read more

حالات 1962 والے لگتے ہیں

مطالعہ تاریخ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تقسیم برصغیر کے بعد چین کے خارجہ تعلقات دونوں ہمسایہ ممالک یعنی بھارت اور پاکستان سے دوستانہ نہیں تھے حالانکہ انڈونیشیا اور چین کی جنگ میں پاکستان نے اپنی افواج کو انڈونیشیا بھیجنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ چین کو پاکستان کے اس عمل کو حق دوستی یا حمایت سمجھتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کوئی۔ چین کی طرف سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا

Read more

خدا کی خدا ہی جانے

یہ سال 2020 ء ہے، اور شروع ہوتے ہی پوری دنیا کی طرح ملک کو وبا نے آن گھیرا، جو ابھی تک ختم نہ ہو سکی اور اس کا علاج گھر رہنا اور احتیاط کرنا تھا عوام کو گھروں تک محدود رکہنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تو دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا اور کاروبار ٹھپ ہو کے رہ گئے جس کی وجہ سے ملک کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو وبا نے

Read more

یوں بددعا کے بدلے دعا مل گئی

طویل فاقوں اور رذیل غربت سے متاثر شخص مارا مارا پھر رہا تھا کہ اس کا گزر وقت کے عظیم حکمران کے محل کے پاس سے ہوا۔ چند لمحو ں کے لئے اس کے قدم رک سے گئے، اس کی نظر عالیشان محل کے اطراف کا محاصرہ کرنے لگی، دل میں اس محل کے رہائش پذیر لوگوں کے پر ستائش زندگی کے خیالات نے ڈیرے ڈال دیے۔ چنانچہ ان تما تر احساسات کے بعد وہ محل کی دیوار کی طرف

Read more

زرتاج گل بمقابلہ فواد چوہدری

یہ دور سوشل میڈیا کا ہے اور اس بارے میں کوئی حتمی رائے یا اندازہ قائم کرنا قطعی ممکن نہیں کہ کب تک سوشل میڈیا کی حکمرانی انسانی اقدار اور اقوام کی سوچ پر حاوی رہے گی، البتہ یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ کم از کم مستقبل قریب میں اس کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ حقیقتاً بہت پرانے گم ہوئے روابط اسی سوشل میڈیا کی مرہون منت بحال ہوئے۔ بچپن کے ساتھی پچپن برس میں دوبارہ سے ایک

Read more

بڑے بھائی صاحب کی لاٹھی، بگ برادر کا ڈنڈا

فلسفہ اقبال کے دور رس اور دیرپا نشے میں مخمور، اہل مغرب کو باقاعدہ اور باضابطہ نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھا۔ ابھی ممولا ہی تھا کہ ہو نہار اور چکنے پا توں والی ملت کی پاسبانی اور نگہبانی کے لیے سر گرم عمل ہو گیا جو بہ امر الٰہی اور بہ فضل خدا، نیل کے ساحل سے لے کر تابہ خاک کا شغر سراٹھائے کھڑی تھی اور اپنی پوری تمکنت، طنطنے اور جاہ و جلال کے ساتھ مسلسل

Read more

خلافت کمالیہ کا بلوچستانی ایئر ایمبولینس

بلوچستان حکومت کے بجٹ کا سرسری جائزہ لینا بیٹھا ہوں یوں لگا جیسے اچھے مقرر نے الفاظ کے ہیر پھیر سے سب کو مطمئن اور رائے عامہ اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی ہے میں نے ابھی صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کی بجٹ تقریر کے کچھ صفحات کا تنقیدی جائزہ لیا ہے معلوم ہوا کہ جام کمال کی حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے پارلیمنٹرین کو بھی ماموں بنانا شروع کر دیا۔ پچھلے سال۔ 923۔ 419 ارب

Read more

جیت گئی ملالہ یوسف زئی

جنگ کسی بھی شکل میں ہو، بھوک، افلاس، بد امنی، انتشار، تشدد لاتی ہے۔ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کرتی ہے۔ اور غاصب گروپ جس علاقے پر اپنا قبضہ جماتے ہیں وہاں زندگی کو اپنے قانون اور اپنے خودساختہ طے کردہ اصولوں کے طابع کرنا چاہتے ہیں۔ قطع نظر کہ ان کے اصول مہذب معاشرے میں قابل قبول ہیں یا نہیں۔ ان کے قانون میں انصاف کا پہلو ہے یا انسانیت کی تذلیل کا۔ ان

Read more

آسمان ہدایت کا روشن ستارہ

پیر طریقت حضرت اقدس مولانا عزیز الرحمان ہزاروی رحمہ اللہ 23 جون پیر کی عصر کے بعد غروب آفتاب سے کچھ قبل ہزاروں علماء، محدثین مفسرین، شیوخ الحدیث، شیوخ القرآن، قراء کرام، حفاظ، مبلغین، واعظین اور نیک لوگوں کی موجودگی میں سفرآخرت پر روانہ ہوگئے۔ بٹگرام کے ایک گاؤں چھپر گرام سے علوم نبویہ سے اپنے سینے کو منور کرنے والے اسلام آباد کے علاقے ترنول کی بستی انوار مدینہ میں اپنی اماں جاں کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے۔

Read more

انڈیا میں کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی: ’مودی حکومت چین سے ہماری‎ زمین واپس کب لے گی؟‘

Getty Images </figure>&#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1605;&#1740;&#1722; &#1581;&#1586;&#1576; &#1575;&#1582;&#1578;&#1604;&#1575;&#1601; &#1705;&#1740; &#1585;&#1729;&#1606;&#1605;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1705;&#1575;&#1606;&#1711;&#1585;&#1740;&#1587; &#1662;&#1575;&#1585;&#1657;&#1740; &#1705;&#1740; &#1589;&#1583;&#1585; &#1587;&#1608;&#1606;&#1740;&#1575; &#1711;&#1575;&#1606;&#1583;&#1726;&#1740; &#1606;&#1746; &#1604;&#1583;&#1575;&#1582; &#1605;&#1740;&#1722; &#1576;&#1592;&#1575;&#1729;&#1585; &#1670;&#1740;&#1606;&#1740; &#1601;&#1608;&#1580; &#1705;&#1746; &#1576;&#1681;&#1726;&#1578;&#1746; &#1729;&#1608;&#1574;&#1746; &#1583;&#1576;&#1575;&#1572; &#1705;&#1746; &#1585;&#1583;&#1593;&#1605;&#1604; &#1605;&#1740;&#1722; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1593;&#1592;&#1605; &#1606;&#1585;&#1740;&#1606;&#1583;&#1585; &#1605;&#1608;&#1583;&#1740; &#1705;&#1740; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1587;&#1746; &#1587;&#1608;&#1575;&#1604; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1576;&#1578;&#1575;&#1574;&#1746; &#1705;&#1729; &#1608;&#1729; &#1670;&#1740;&#1606;&#1740; &#1601;&#1608;&#1580;&#1740;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1606; &#1582;&#1591;&#1746; &#1587;&#1746; &#1705;&#1576; &#1575;&#1608;&#1585; &#1705;&#1740;&#1587;&#1746; &#1606;&#1705;&#1604; &#1576;&#1575;&#1729;&#1585; &#1705;&#1585;&#1746; &#1711;&#1740;&#1748; سونیا گاندھی نے جمعے کو ایک ویڈیو پیغام میں مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’وزیر اعظم کہتے ہیں ہماری سرزمین

Read more

مہرانگ بلوچ: ’جب بھائی لاپتہ ہوا تو میں نے نقاب اتار پھینکا اور احتجاج شروع کر دیا‘

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طلبہ کے ایک احتجاج کے دوران بولان میڈیکل کالج کی طالبہ مہرانگ بلوچ سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر موجود کئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدھ کو مہرانگ بلوچ کو خواتین پولیس اہلکار گرفتار کر رہی ہیں۔ بعد ازاں اسی روز انھیں رہا کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بیان جاری کیا تھا کہ ’حکومت نے کسی طالب علم کی گرفتاری

Read more

پاکستان میں گریڈ 20 اور آسٹریلیا میں نقل مکانی

میری خالہ آج کل ذہنی مسائل کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ اس نے قدرے اداس لہجے میں کہا۔ وہ دیکھو پہاڑپر بادل ایسے ساکت ہو گئے ہیں کہ جیسے ہوا رک گئی ہو۔ میں نے باہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے کہا۔ یار، تمہیں یہاں پہاڑ کی پڑی ہے، اور جو میں کہہ رہا ہوں اس کا احساس ہی نہیں۔ اس کے لہجے میں ناراضگی کا عنصر نمایاں تھا۔ ارے یار تمہاری خالہ کو دماغی مسائل کا سامنا

Read more

قرض کی مالا اور یہ زندگی

سوال کرنا اور اس کا جواب کھوجنا ہر انسان کا حق بھی ہے اور فطرت بھی اور اسی لئے انسان کو اشرف لمخلوکات کہا گیا ہے۔ آج کا سوال بہت اہم تو ہے پر اتنا منفرد نہیں۔ آپ کی زندگی کا حقیقی مقصد کیا ہے؟ بہت سے لوگوں نے اس سوال کو اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں سوچا ہو گا۔ کچھ کو شاید اس وقت اس کا جواب سمجھ نہیں آ سکا ہو پر وہ مرحلہ طے پا جانے

Read more

منشیات ایک ناسور

حالیہ عرصہ میں منشیات نے بہت زور پکڑ لیا ہے۔ جس سے ہماری نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے۔ کہتے ہیں نوجوان کسی بھی ملک کا پہیہ ہوتے ہیں مگر ہمارے نوجوانوں کو خود کسی سہارے کی ضرورت آپہنچی ہے۔ شروع شروع میں کوگ فیشن کے طور پر اس کا استعمال کرتے ہیں اور پھر اس لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ایک دو بار استعمال کے بعد سوچتے ہیں ہم اس سے چھٹکارا حاصل کر لے گے۔ مگر

Read more

قوم کی ترقی اور عورتوں کی تعلیم پر منحصر

تمام مذاہب نے عورتوں کو ایک الگ اہمیت دی ہے لیکن جو اہمیت اسلام نے دی ہے وہ سب سے جدا ہے وہ عورت جس کے قدموں کے نیچے جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ آج اسی جنت کو اس سماج نے بہت بری طرح روندا اور کچلا ہے، آج عورتوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے کامیابی کے لئے امیری، غریبی معنی نہیں رکھتی ہے پختہ ارادہ اور مقصد اہم ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ

Read more

نرگسیت کا مرض

نرگسیت ایک خطرناک نفسیاتی مرض ہے۔ آج جب ہم اپنے اردگرد نظر دوڑاتے ہیں تو اس عفریت نے ہر دوسرے شخص کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ معاشرہ فرد سے بنتا ہے اور جب ایک فرد کا طرزعمل، اس کے نظریات، احساسات اور نفسیات خود پسندی اور انا پرستی کا تعفن زدہ لبادہ اوڑھنے کی طرف مائل ہوتے ہیں تو یہ ناسور آہستہ آہستہ پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ اس مرض کا

Read more

نفرت کی انچی ٹیپ اور پیمائش

آئے روز میڈیا پر کسی معروف شخصیت کی مرگ کی خبر تو سننے کو مل جاتی ہے مگر کتنے لوگ مرنے والے کے لیے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور کتنے خاموشی کی چادر اوڑھ کر لمبی تان لیتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔ تقریباً چار سال پہلے عبدالستار ایدھی کا انتقال ہوا تو وطن عزیز میں ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ کسی نے رو کر کہا ہمارا سہارا ختم ہو گیا تو کسی نے چھلکتے آنسوؤں کے ساتھ

Read more

موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس

جہاں فکر حسین (ع) کا ذکر ہو گا، عشق خانوادہ ء پیمبر رحمت (ص) کی بات ہو گی، مرحلہ ء شام غریباں میں چراغ بجھنے سے قبل ہچکیوں کی لو بڑھے گی، تو ایسے میں طالب جوہری کا ذکر بھی ہو گا۔ ۔ ۔

علامہ طالب جوہری 1939 کو انڈیا میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا مصطفی جوہری کے زیر نگرانی حاصل کی، 1949 میں اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آئے، 10 سال نجف میں اعلی دینی تعلیم حاصل کی، علامہ طالب جوہری کو نجف اشرف کے ممتاز عالم، آیت اللہ سید عبداللہ شیرازی، آیت اللہ سید علی رفانی، آیت اللہ سید محمد بغدادی، آیت اللہ باقر الصدر نے فارغ التحصیل ہونے کی سند دی! علامہ 1965 کو کراچی واپس آئے۔ ، پانچ سال جامعہ امامیہ کے پرنسپل رہے، اس کے بعد گورنمنٹ کالج ناظم آباد کراچی میں اسلامیات کے مدرس کی حیثیت سے تقرر ہوا

Read more

فنا کا خوف

مجھے لگتا ہے کہ انسان کے فناء ہو جانے کے خوف کا مسئلہ اس دن حل ہو جائے گا جس دن انسان کو آسانی سے یہ سہولت مل جائے گی کہ وہ کسی بایونک روپ میں یا سائنسی آب حیات کے ذریعے جب تک زندہ رہنا چاہے زندہ رہ سکے۔ اور پھر کسی لیول پہ بوریت کا شکار ہو کر خود ہی اپنا خاتمہ کر لے۔ ویسے بھی یہ دنیا، اس کے وسائل اور حیاتیات انسان کی بڑھتی ہوئی آبادی

Read more

پبجی اور فری فائر

پبجی (PUBG) مطلب PlayerUnknown ’s Battlegrounds یعنی نامعلوم کھلاڑیوں کا میدان جنگ، یہ ایک آن لائن ملٹی پلیئر گیم ہے جسے جنوبی کوریا کے ویڈیو گیم کمپنی ”بلیو ہول“ کے زیر نگرانی PUBG کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔ اس گیم میں بیک وقت ایک سو تک کھلاڑی پیراشوٹ کے ذریعے ایک جزیرے میں اتر کر ہتھیار حاصل کرنے کے لئے مقابلہ کرتے ہیں تاکہ خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو قتل کر سکے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ رقبہ

Read more