اگلی گھنٹی کا انتظار

برصغیر میں وقت رک سا گیا تھا، پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں، جن کے درمیان عشروں پر محیط سیاسی، مذہبی اور جغرافیائی تناؤ، ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر آ کھڑی ہوئیں۔ لیکن اس بار معاملہ لفظوں اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تک محدود نہ رہا۔ اس بار میزائل داغے گئے۔ اور پھر 88 گھنٹے کے اس ہولناک سکوت کے بعد اچانک سیز فائر کا اعلان ہوا۔ یہ 88 گھنٹے صرف جنگی خبریں نہیں تھے، یہ 88

Read more

ایک نیا خواب، ایک نئی ذمہ داری

  بھارت میں بلکہ پورے خطے میں نریندر مودی ایک نئی تاریخ لکھنا چاہتا ہے کہ ”میں نے گاندھی، امبیڈ کر کے دیس کو ہندو راشسٹ بنا دیا۔“ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے۔ جنگ حل نہیں بلکہ اُم المسائل ہے۔ مودی کو ابھی بھی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ وہ سیز فائر سے مُنکر ہو رہا ہے تو پہلے دیکھ لیتے ہیں سیز فائر ہے کیا۔ اُردو میں اسے جنگ بندی کہا جاتا  ہے۔ کسی بھی

Read more

فتح مبین سے جنم لیتا ہوا عالمی انقلاب

پاکستان میں 10 مئی سے ایک جشن کا سماں ہے۔ نریندرمودی جو اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھ رہا تھا اور اَپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے سالہاسال سے جنگی تیاریوں میں مصروف تھا، 10 مئی کو اُس کا خواب چکناچُور ہو گیا۔ اُس نے 22؍اپریل کو ایک خونیں ڈرامہ رچایا جس میں مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے سیاحتی مقام پر 26 ہندو سیاح تہ تیغ کر دیے گئے اور گجرات کے قصاب نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہاں سے

Read more

مودی کی ترکی اور آذربائیجان کے خلاف یاوہ گوئی

جنگی جنون میں تاریخ کو بھلادینا کوئی ہندوتوا کے پجاریوں سے سیکھے۔ بغیر کسی ثبوت کے پہلگام میں ہوئی دہشت گردی کا بدلہ پاکستان سے لینے کے لئے مودی سرکار نے  6اور  7 مئی کی رات ہم پر جنگ مسلط کردی۔ چین کی ٹیکنالوجی ہمیں دفاعی اعتبار سے محفوظ بنانے میں اکسیر کی صورت ثابت ہوئی تو چند برادر ممالک نے اخلاقی اور نفسیاتی مدد سے ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ سعودی عرب نے خاموش سفارت کاری کو مہارت سے استعمال کرتے

Read more

تحریک انصاف خوف کی کیفیت سے باہر نکلے

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی یہ وضاحت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ نے خبر دی تھی کہ بیرسٹر گوہر علی نے وزیر اعظم کی تجویز پر حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم خبر میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر مذاکرات کی پیش کش قبول کرتے ہوئے تحریک

Read more

تعلیم ترقی کی بنیاد اور اسکردو میں معیاری اداروں کی سنگین کمی

تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد، ترقی کی کنجی، اور فکری ارتقا کا پہلا زینہ ہے۔ وہ معاشرے جنہوں نے تعلیم کی قدر کو پہچان لیا، آج دنیا میں علمی، سائنسی، تہذیبی اور اقتصادی میدانوں میں ممتاز مقام حاصل کر چکے ہیں۔ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر شعور، فہم، تحقیق اور تخلیق کی راہوں پر گامزن کرتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کسی بھی معاشرے کی پائیدار اور حقیقی ترقی

Read more

شکریہ مودی جی

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے تمام عالمی قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے پاکستان پر کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا، جس میں اسے منہ کی کھانی پڑی، ابتدائی گھنٹوں میں پاکستان ائرفورس کے شاہینوں نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ جدید ترین رافال سمیت پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون گرا کر اسے ہزیمت سے دوچار کر دیا۔ اگلے تین دن پاکستان نے بھارت کو کشیدگی کی سیڑھی کنٹرول نہ کرنے دی، اور ہر مرتبہ اینٹ کا

Read more

صحافت اور دھندا

انفارمیشن کی نشریات سے وابستہ لوگوں بالخصوص خبریں دینے والوں کو اپنی کریڈیبلٹی کی بڑی فکر ہوتی ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پوری تحقیق کے بعد کسی بھی ایشو کے زیادہ سے زیادہ پہلوؤں کا احاطہ کریں۔ یہ کافی جاں گسل عمل ہے، ایسی خبر بڑے زور دار اثر کے ساتھ منظر عام پر آتی ہے۔ اس خبر سے بحثیں پھوٹتی ہیں اور پھر سماج کی نچلی تہوں تک ڈیبیٹ منتقل ہوتی ہے۔ سوالات ابھرتے ہیں اور

Read more

کامران بشیر کی واپسی اور دہلی کی فتح

  یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتنے عقل مند ہو چکے ہیں کہ آپ کی پسند کے مطابق موضوعات، مضامین اور ویڈیوز خود ہی سامنے لے آتے ہیں۔ جس جے ٹین جہاز کو یورپ گھاس نہیں ڈالتا تھا اور ماضی میں فرانس نے پیرس ائر شو میں جس J 10۔ C کی انٹری 4.5 جنریشن کے جہازوں میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب اسی انتظامیہ نے اگلے پیرس ائر شو میں چنگڈو ایوی ایشن کو

Read more

بھارت مذاق بن گیا

اب ہمیں مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں رہی، دس مئی 2025 کو پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی ہے، یہ منظر ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، ساری دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے، پاکستان کی برتری تسلیم کر رہی ہے۔ یہ احمقانہ جنگ آغاز کرنے والے مودی جی اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ اس حوالے سے ابہام پیدا کر سکیں مگر اب ان کے افسانوں پر ان کی

Read more

انڈیا، پاکستان موجودہ تنازعہ اور مضمرات

دو جوہری طاقتوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان 4 مئی تا 10 مئی کے دوران تنازعے نے جو شکل اختیار کی وہ میڈیا نے دکھا دیا۔ جس میں جوہری جنگ کی طرف بڑھنے کے خطرات بھی سر پر منڈلا رہے تھے۔ ایسے میں چند ممالک نے سفارتی سطح پر اس تنازعے کو روکنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا لیکن آخر کار امریکہ نے دونوں ممالک کو سیز فائر کرانے میں اپنا رول ادا کیا۔ جس کے مثبت نتائج سامنے

Read more

چار روزہ جنگ کے بعد مودی کی مایوسی

نریندر مودی نے پیر کے روز اپنی قوم سے خطاب کیا۔ اس کے عین ایک روز بعد بھارتی پنجاب کے قلب میں واقع آدم پور ایئربیس پہنچ گئے۔ وہاں موجود فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کسی ’’پیپر میں کم نمبر‘‘آنے کو معمول کی بات ٹھہرایا۔ بعدازاں ایک ٹویٹ بھی لکھا جس میں اس امر پر زور دیا کہ اصل توجہ حتمی نتائج پر مبذول رکھنا چاہیے۔ ’’ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں‘‘ قسم کا پیغام دہراتے دکھائی

Read more

تین حقیقتیں : تاریخ کے آئینے میں

پہلی حقیقت: امن، انسانی بقا کی اولین شرط انسانی تاریخ کی خونچکاں روداد ہمیں بار بار یاد دلاتی ہے کہ امن نہ ہو تو تہذیبیں مٹی میں مل جاتی ہیں، علم و حکمت کی شمعیں بجھ جاتی ہیں، اور انسانیت اپنی شناخت کھو بیٹھتی ہے۔ قدیم رومی سلطنت، جسے تہذیب و قانون کی ماں کہا جاتا ہے، درحقیقت اپنی وسعت کے لیے لاکھوں انسانوں کا خون بہاتی رہی۔ قرطاجنہ کو نیست و نابود کرنے کے بعد رومیوں نے صرف شہر

Read more

بھارتی جارحیت کے بعد قومی سیاسی مکالمے کی ضرورت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو کسی نئی جنگ کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے بھی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے اعلانات سامنے آئے ہیں۔ ایکس پر ایک پیغام نے عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک بھی میرا، فوج بھی میری ہے‘ ۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے

Read more

پاک بھارت جنگی جنون میں امن پسند ادب کی تلاش

پہلگام واقعہ کیا ہوا کہ دو ہفتے بعد مودی سرکار کی طرف سے پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ شروع ہو گیا جس کا پاکستانی افواج کو ’بنیان مرصوص‘ سے جواب دینا ہڑا۔ اس جنگی جنون سے جہاں امن کی کاوشوں کو ریورس گیئر لگا وہیں دونوں ملکوں کے امن پسند عوام کا پچھلے پچیس تیس برسوں میں ایک بار پھر ادب، فن اور آرٹ کا سرحدوں سے ماورا ہونے پر یقین متزلزل ہو گیا۔ امن کی فاختہ زخمی ہوئی تو

Read more

نئے جنگی حربوں میں ٹیکنالوجی، بیانیہ اور حکمت کا امتزاج

دنیا کی تاریخ میں کچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جو صرف جغرافیہ نہیں، ایک مسلسل سانحہ ہوتے ہیں۔ جن کا ہر منظر، ہر موڑ ایک نئے المیے کو جنم دیتا ہے۔ جنوبی ایشیا ان میں سے ایک ہے۔ یہاں جنگیں صرف بارودی نہیں ہوتیں، یہ انسان کی فکری کم مائیگی، سفارتی ناکامی اور تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کی بدنصیبی کا استعارہ بن جاتی ہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کوئی پہلی بار نہیں، لیکن اس بار جنگ نے ایک نیا

Read more

کرنل صوفیہ قریشی کے نام ایک خط، لاہور سے (مکمل کالم)

ہیلو اینڈ گریٹنگز فرام لاہور! تم سوچ رہی ہو گی کہ میں پاکستان سے تمہیں خط لکھ رہا ہوں تو آداب یا السلام علیکم کیوں نہیں لکھا۔ پاکستان میں آداب کہنے کا رواج صرف تمہاری بالی وُڈ کی فلموں میں ہے، وگرنہ یہاں آداب کا تکلف کوئی نہیں کرتا۔ اور سلام اِس لیے نہیں کیا کہ کہیں تمہیں یہ نہ لگے کہ میں مذہب کی کامن گراؤنڈ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہاں ہاں، میں انگریزی کے الفاظ

Read more

چاند ستارے والے خدا، فریاد کے قاتل

  محکمہ پولیس میں ترقی، سزا اور اپیل کا نظام ایک ایسی بساط بن چکا ہے جہاں چالیں ذاتی انا، ضد اور طاقت کے نشے میں کھیلی جاتی ہیں۔ گزشتہ کالم میں جن ”پندرہ ہیروں“ کو شوکیس یعنی تھانوں میں سجا کر تراشنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔ مرشد نے سارے نگینے کارخانے طلب کرلئے تا کہ رگڑ کر نکھارے جائیں۔ مرشد اعلیٰ نے ثابت کیا کہ قیادت سرکاری دفتر کا صحن نہیں، جہاں منور ظریف کی طرح آن

Read more

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے

کہا جاتا ہے کہ جنگ میں سب سے پہلا قتل سچائی کا ہوتا ہے، اور ہماری نسل نے پہلی بار بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ میں سچائی کے قتل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ تاریخ دان بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ جنگ سے متعلق کسی بھی رپورٹ کو پڑھتے وقت اس کے ماخذ کو ضرور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس جانب سے لکھی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر جانب دار تاریخ دان لکھتا ہے تو اس پر

Read more

کیا ٹرمپ غزہ میں جنگ بند کرا سکیں گے؟

سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شام کے بارے میں رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم اس دورہ کے پہلے روز ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ کے مستقبل اور وہاں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ امید کی جا سکتی ہے کہ بدھ کو قطر روانہ ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کی متعدد عرب لیڈروں سے طے شدہ ملاقات میں اس معاملہ پر کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read more

پاک بھارت کشیدگی کامیاب کون؟

  تاریخ گواہ ہے کہ بعض واقعات محض وقتی تصادم نہیں ہوتے، بلکہ وہ پورے خطے کے تزویراتی، سیاسی اور سفارتی بیانیے کو تبدیل کر دیتے ہیں۔ 7 مئی 2025 کا دن بھی ایسی ہی ایک مثال بن کر سامنے آیا، جس نے بھارت کی عسکری برتری کے تصور کو چیلنج کر دیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔ بھارت طویل عرصے سے خود کو ایک ناقابلِ تسخیر علاقائی طاقت کے طور

Read more

بھارتی جارحیت اور ہمارے منافقانہ رویے

  پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی پر میں نے بہت سے انگریزی کالم لکھے۔ خواہش تو آج بھی یہی ہے مگر بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے کے بعد جہاں بہت سی حقیقتیں سامنے آئیں وہاں اس بات کا بھی یقین ہو چکا کہ امن یک طرفہ طور پر قائم نہیں ہو سکتا بلکہ امن کی یک طرفہ کوشش نہ صرف شرپسند ریاستوں کی جارحیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے بلکہ ان کے غرور اور تکبر کو

Read more

مودی کا چیلنج اور پاکستان کی راہِ استقامت: ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑی قوم

  جنوبی ایشیا اس وقت ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر، جو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت کی طرف سے کیے گئے ”آپریشن سندور“ کے تناظر میں دی گئی، ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔ مودی کا لب و لہجہ نہ صرف اشتعال انگیز تھا بلکہ ایک کھلا پیغام بھی کہ بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے

Read more

پاکستان فضائیہ کی ففتھ جنریشن پرواز: بھارتی ائرفورس کو کئی سال پیچھے دھکیلنے کی تیاری

  جب ایک خاموش، اسٹیلتھ طیارہ دشمن کی حدود میں داخل ہوتا ہے، ریڈارز خاموش ہو جاتے ہیں، اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی نظام بے جان ہو جاتے ہیں تو سمجھ لیجیے کہ پانچویں نسل کا جنگی طیارہ میدان میں آ چکا ہے۔ یہی وہ محاذ ہے جس کی جانب پاکستان پوری قوت اور اعتماد کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے چین اور ترکی کے ساتھ جدید ففتھ جنریشن طیاروں کی شراکت

Read more

مودی کا اپنی "قوم پرست خودمختاری” کا ڈرامہ

نوجوان نسل کو تاریخ کے حوالے دینا پسند نہیں۔ دو ہمسائے مگر جب ایٹمی جنگ کے دہانے کے بہت قریب پہنچ کر رک جائیں تو ذہن میں جمع ہوئے تاریخی واقعات بھلائے نہیں جا سکتے۔ حالت اضطراب میں ان کے حوالے دینا بلکہ مزید ضروری ہو جاتا ہے۔ کئی روز خاموش رہنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام اپنی قوم سے خطاب کیا۔ موصوف کا خطاب شروع ہونے سے تقریباََ ڈیڑھ گھنٹے قبل دنیا کی

Read more

لاہور شہر، جنگ، اور موت کے سائے

وہ کیا محاورہ ہے، ”سر منڈواتے ہی اولے پڑنا“ ؟ ہمارے ساتھ بھی کچھ یوں ہی ہوا اور ایسا ہوا کہ اولے تو کیا گولے برس پڑے۔ قریب دس برس کے بعد ہمیں سوجھی کہ اب مغرب کی چکاچوند کو خیرباد کہا جائے۔ کبھی واپسی کا دل کیا تو سوچیں گے لیکن فی الحال یہاں سے بوریا بستر لپیٹا جائے۔ جس چاردیواری کو بھلے لوگ گھر کا نام دیے ہوئے ہیں اس کا سامان تتر بٹر کیا جائے۔ برتنوں کو

Read more

ایف سولہ سے روسی طیاروں کی تباہی اور جے ٹین سے رافال کی تباہی تک

ہم سب پر ایک تحریر پڑھی جس میں پاکستان کے جہاز جے ٹین سی کا نام ٹین جے ایف (یا جے ایف ٹین) پڑھا تو ہنسی آئی۔ درحقیقت پاکستانی فضائیہ کی موجودہ شان ”جے ٹین سی“ جس کے ذریعے فرانس کی شان ”رافال“ طیارے گرائے گئے ہیں (عام طور پر لوگ اسے صدر ضیاء الحق کے ساتھ سی 130 میں مارے جانے والے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل کے نام کی طرز پر رافیل طیارہ پکار رہے ہیں ) ۔ کچھ

Read more

نرسوں کا عالمی دن

نرسوں کا عالمی دی انٹرنیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو باقاعدہ منانے کا آغاز 1965 سے ہوا۔ تاحال یہ دن اسی تواتر و تسلسل اور جوش و جذبہ کے ساتھ نرسوں کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ امسال بھی یہ دن دنیا بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر منایا جائے گا۔ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کی بنیاد بیگم رعنا لیاقت علی

Read more

انتہا پسندی کے سائے تلے بقا کی جنگ اور سائنس

ایک خطرناک حد تک بڑھتے جنگ کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ جنگ کا رک جانا، امن کا بحال ہونا، بذات ِ خود ایک جیت ہے۔ پاکستان اس جنگ کا کبھی بھی خواہش مند نہیں تھا، مگر ”جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے“ کے مصداق قوم نے اس جنگ کو تسلیم کر لیا۔ اور متحد ہو کر جوش و جذبے سے لڑ بھی لیا۔ لیکن یہ جنگ پاکستان کو بہت کچھ دے گیا۔ تاریخ کا اعلان ہمیشہ سے یہی

Read more

کلیجہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا

اس وقت پاکستان اور ہندوستان جس نازک دور سے گزر رہے ہیں اس کا اصل اندازہ صرف اور صرف ان کے عوام ہی لگا سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی جنگ کے ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں اصل متاثرین صرف عوام ہوں گے وہ عوام جو ذرا سی کامیابی پر سر پہ بٹھاتے ہیں وہی ذرا سی غلطی پر نیچے بھی گرا دیتے ہیں اور کسی بھی جنگ کی صورت میں کیے جانے والے فیصلوں سے عوام ہی براہ

Read more

سیز فائر کے بعد نیو نارمل: امن کا خواب یا وقتی سکون؟

پاک بھارت تعلقات میں حالیہ سیز فائر ایک خوش آئند پیش رفت ہے جو دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ تباہ کن جنگ کے خطرے کو وقتی طور پر ٹالتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ سیز فائر ایک نئے اور پائیدار ”نیو نارمل“ کی طرف پہلا قدم ہے یا صرف وقتی دباؤ کے تحت کیا گیا فیصلہ؟ اس امر میں شک نہیں کہ پاکستان نے موجودہ صورتحال میں غیر معمولی تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ اس

Read more

دل اور دماغ کے ساتھ آنکھیں کیوں؟

احمد جاوید صاحب، جو ہمارے عہد کے ایک صاحبِ فکر اور گہری بصیرت رکھنے والے فلاسفر، دانشور اور مفکر ہیں، آپ فرماتے ہیں : ”آدمی کی شخصیت دل، دماغ اور آنکھوں کی سرگرمیوں کے نتیجے کا نام ہے“ ۔ یہ ایک سادہ مگر نہایت عمیق جملہ ہے، جو انسانی شخصیت کی تشکیل کے بنیادی اصول کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔ انسان کے دل، دماغ اور آنکھیں، یہ تینوں اس کی شخصیت کی خالق ہیں۔ دل انسان کے جذبات

Read more

درویش کی آہ نے گودی میڈیا کا منہ کالا کر دیا

کمرے میں گمبھیر خاموشی چھائی تھی۔ ایک پرکشش اور بارعب شخص سب کا مرکز نگاہ تھا۔ کہنے کو تو وہ عمر رسیدہ تھا۔ چہرے کی جھریاں اور سر کی چمک اس کی عمر ستر برس سے اوپر بتا رہے تھے۔ لیکن اس کے چست کسرتی جسم کی حرکات و سکنات کہہ رہی تھیں کہ وہ جوانوں سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔ چہرے پر جلال ایسا تھا کہ نگاہ بھر کر اسے دیکھنا ممکن نہ تھا۔ اس شخص کا نام کیا

Read more

نقاب اُترتے چہرے

جب نظریات شکست کھانے لگیں اور قلم منافقت کی زبان بولنے لگے، تب سچ کو بچانے کے لیے ایک نئی جنگ لڑنا پڑتی ہے۔ بھارت کی سر زمین پر جن شخصیات کو ہم علم، عقل اور آزادی اظہار کے سفیر سمجھتے تھے، جب وہی نفرت، تعصب اور منافقت کے علمبردار بن کر سامنے آتے ہیں، تو یقین کی دیواریں لرزنے لگتی ہیں۔ یہ صرف ایک سیاسی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک تہذیبی زوال ہے جس میں انسانیت دم توڑ رہی ہے،

Read more

جنگ بندی کے بعد کیا؟ جنوبی ایشیا کی سفارتی حکمت عملی کا نیا موڑ

2025 میں پیش آنے والی پاک بھارت کشیدگی نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا کے غیر مستحکم اسٹرٹیجک توازن کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی جھڑپیں، شہری ہلاکتیں، اور سیاسی و عسکری بیانات کی شدت نے نہ صرف دونوں ملکوں کے در میان تناؤ کو ہوا دی، بلکہ عالمی برادری کو بھی ایک نئے بحران کا خدشہ لاحق ہوا۔ ان حالات میں اگر چہ جنگ بندی کا اعلان دونوں ممالک کی قیادتوں کی

Read more

مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی ایجنڈے پر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے خاص طور سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”وہ انڈیا اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ مل کر ’ہزار سال‘ پرانے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے“ ۔ پاکستان نے فوری طور سے

Read more

مجھے انڈیا کو دیکھ کر افسوس ہوا

مثل مشہور ہے، شاید آپ کو بھی پتہ ہو کہ، نمبر ون آنا کوئی بات نہیں، پر نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار رہنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہی حال انڈیا نے آج اپنا کر لیا۔ بیس پچیس برس کی بے مثال ترقی میں اس نے بلا شک و شبہ بہت محنت سے کام لیا اور بہت سارے شعبہ جات میں اپنا لوہا منوایا۔ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں اپنا شمار کروایا، اس کی آئی ٹی انڈسٹری، انفراسٹرکچر

Read more

جھوٹ کا جیولن تھرو ایوارڈ کس کو جاتا ہے؟

جب جنون اور عقل کے بیچ کی باریک سی لائن مٹ جائے تو پورے کا پورا عقلی ڈھانچہ زمین بوس ہو جاتا ہے، ساری کی ساری تعلیمی ڈگریاں، شائستگی و رکھ رکھاؤ، عقلی رویے، دلیل و استدلال اور علمی قد کاٹھ کے سارے وارنش ایک ہی جھٹکے میں دھل جاتے ہیں۔ اگر کسی سمے ایسا ہوتا ہے تو سمجھ لیجیے کہ آپ کی تعلیم و تربیت نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، خواہ مخواہ میں آپ ڈگریوں کا بوجھ اٹھائے

Read more

ماں کا عالمی دن اور ریاست ماں کا خواب

    ماں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ماں کا مقام و مرتبہ ہر اعتبار سے بے مثال اور نرالا ہے ماں وہ مقدس ہستی ہے جس کا دل انسانیت کی محبت سے لبریز ہوتا ہے اور جس کا سایہ زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی اور سکون فراہم کرتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد صرف ماں کی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنا نہیں بلکہ اس کے اعلیٰ

Read more

جنگ بندی، گودی میڈیا:کھسیانی بلی

ڈھٹائی کی بھی حد ہوتی ہے۔ بھارتی حکومت مگر اصرار کئے چلے جا رہی ہے کہ پانچ دنوں تک پھیلے ’’تخت یا تختہ‘‘ دِکھتے تنائو کے بعد پاکستان اور بھارت ’’ازخود‘‘ جنگ بندی کو آمادہ ہو گئے۔ کسی تیسرے ملک خصوصاََ امریکہ نے اس ضمن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے مودی سرکار حیران کن حماقت سے اس حقیقت کو نظرانداز کردیتی ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کی پاکستان اور بھارت کے کئی شہروں اور جنگی

Read more

جنگ بندی کے بعد ہوشمندی سے کام لینے کی ضرورت

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پیغام خوش آئند ہے کہ اس موقع کو امن، خوشحالی اور استحکام کا نقطہ آغاز بننا چاہیے۔ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ انسان مارے جاتے ہیں اور معاشروں کے کمزور طبقے تباہی کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیغام بروقت اور مناسب تھا کہ ’میں دونوں ممالک کو ذہانت اور تدبر

Read more

جنگ بندی، جیت کی نہیں جینے کی بات کرو

  ویسے تو ”جنگ“ کے ساتھ ”جیت“ کا لفظ جڑا ہونا ہمیشہ سے ایک عجیب تضاد رہا ہے۔ کیونکہ جنگ میں اگر کوئی جیتتا ہے تو دراصل سب ہی کچھ کھو بیٹھتا ہے۔ اور جب دو حریف ملک کسی تصادم کے بعد جنگ بندی پر آمادہ ہوں اور دونوں اپنی کامیابی کا دعویٰ کریں، تو ضروری نہیں کہ ہم یہ طے کرنے بیٹھیں کہ کس نے زیادہ نقصان پہنچایا یا کس کی حکمتِ عملی بہتر تھی۔ اصل جیت تو یہ

Read more

پاکستان کی بھارت پر عسکری، سیاسی، سفارتی، اور صحافتی فتح

  حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔ یہ جنگ کثیر الجہتی جنگ تھی، عسکری، سیاسی، سفارتی، صحافتی اور اخلاقی یعنی ہر لحاظ سے پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے۔ کارگل کی جنگ کے بعد بنائے گئے کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں نئی دہلی نے بھارت کی افواج کی کمزوریاں ختم کرنے اور اسے جدید تر فوج بنانے کا فیصلہ کیا، پچھلے 25 سال سے بری

Read more

مظلوم کی مُذمت

  وقت بنا پوچھے اپنے ایک مخصوص دائرے میں گردش کرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کہیں خوبصورت یادیں تو کہیں افسوس اور نہ ختم ہونے والی حقیقتیں چھوڑ جاتا ہے۔ تاریخ کے گرد و غُبار میں آپ جس سمت کا راستہ اپنائیں ہر قدم پر آپ مختلف اشخاص کی عجیب و غریب داستانوں کا سامنا کریں گے۔ کہیں ریاستوں کے نشیب و فراز دیکھیں گے تو کہیں علم و ادب کے خوبصورت بادلوں کے سائے تلے ایک ٹھنڈک محسوس

Read more

پاکستان فضائیہ، رافیل کا گرنا اور دنیا کی پریشانی

  حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں آج بھی کچھ افراد ایسے موجود ہیں جو نہ صرف جذباتی نعرے لگاتے ہیں بلکہ یہ مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان کو فوراً بھارت پر حملہ کر دینا چاہیے۔ ان افراد کا یہ بھی شکوہ ہے کہ پاکستان نے ابھی تک کوئی واضح اور سخت کارروائی کیوں نہیں کی۔ درحقیقت یہ سوچ اس حقیقت سے مکمل طور پر لاعلمی کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی تعلقات، عسکری حکمت

Read more

سیز فائر: ایک نئی اُمید کا آغاز

  یہ واقعی ایک خوش آئند پیش رفت ہے کہ پاکستان اور بھارت، جو عشروں سے کشیدگی، بداعتمادی اور تلخیوں کی زد میں رہے ہیں، اب سیز فائر کے لیے آمادہ ہو چکے ہیں۔ یہ صرف ایک وقتی سیاسی فیصلہ نہیں، بلکہ ایک بڑی انسانی ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا امن، ترقی، اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، دو عظیم ہمسایہ ممالک کا جنگی فضا سے نکل کر بات چیت کی طرف آنا ایک خوشگوار اور تعمیری

Read more

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی: امن اور ترقی کے لیے امید کا لمحہ

  10 مئی 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک ”مکمل اور فوری جنگ بندی“ پر اتفاق کیا ہے، جس کی تصدیق دونوں ممالک نے کی۔ یہ اعلان، جو امریکی کوششوں کے ذریعے گزشتہ رات کی طویل بات چیت کے بعد سامنے آیا، علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس جنگ بندی کے نتیجے میں زمین، ہوا اور سمندر پر تمام فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ یہ کروڑوں انسانوں کے

Read more

جنگ کے بعد ؟

  پشتو میں ایک محاورہ ہے (چی غریگی آخر بہ او وریگی) یعنی بادل جب گرجتے ہیں آخر وہ برس ہی جاتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف گرجتے رہے آخر کار برس بھی گئے۔ لیکن مقام شکر ہے کہ یہ برسنا بقدر ضرورت تھا۔ اس تین روزہ مختصر مگر پاکستان کے لئے کامیاب جنگ کے بعد کون کس پوزیشن میں ہے اور کس کو کیا کرنا چاہیے آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ 1۔

Read more

سیز فائر۔ اب آگے کیا؟

  پاکستانی دوستوں اور بھارتی شہریوں کو انٹرنیشنل بارڈر پر سیز فائر کی مبارک، رہ گئے ہم بیچارے کشمیری تو ہمارا خون ہمیشہ کی طرح اتنا ارزاں ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کا اطلاق کشمیر میں کرنا ضروری خیال نہیں کیا۔ سو کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر برنالہ سیکٹر میں ابھی بھی شیلنگ ہو رہی ہے، جنون، وحشت اور دہشت کا ننگا ناچ اب بھی جاری ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ چاہے ریاستِ پاکستان ہو یا ریاستِ

Read more

ایڈگر ایلن پو کی پراسرار موت: خوفناک کہانیوں کے خالق کی پراسرار موت کے واقعات

  انیسویں صدی کے امریکی مصنف ایڈگر ایلن پو، بیک وقت شاعر اور کہانی نویس تھے۔ وہ اپنے وقت کے ادبی تنقید نگار اور اپنے ملک کی رومانی تحریک کا بڑا نام تھے۔ اِن کی اصل وجہ شہرت پُراسرار، دہشت ناک او ر ڈراؤنی کہانیاں ہیں جنہوں نے جلد ہی انہیں بین الاقوامی شہرت بخشی۔ خوف، ڈر، موت اور اُس کی علامات، لاشوں کے گلنے سڑنے کے اثرات، زندہ دفن کیا جانا، حیاتِ ثانی، یاسیت، فِطرت اور جذباتیت اِن کی

Read more

ضرب مردانہ دید

ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکوں ناداں یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہم میں قوت للکار نہیں ہے ایک جانب پاکستانیوں کی بے خوفی، جذبہ جہاد، شہادت کی تمنا، دفاع وطن، بقا اسلام کا دینی جذبہ، اپنی عبادت گاہوں اور مظلوم و معصوم شہیدوں کے بدلے کا عزم چہروں پر دکھائی دیتا ہے۔ جہاں شہادت ایک مقدس انجام اور حیات جاوید کی نوید ہوتی ہے جو نسل در نسل ماں کی لوریاں بن بن کر

Read more

بالی ووڈ کا پاکستان

بھارتی میڈیا کا قصور نہیں انہوں نے پاکستان صرف بالی ووڈ میں دیکھا ہے جہاں ہر گلی محلے میں سبز جھنڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔ ہر آدمی کے داڑھی ہے۔ کندھے پر مکے مدینے والا حاجی رومال ہے۔ بوڑھے مردوں نے داڑھیوں میں لال مہندی لگائی ہوئی ہے اور جوانوں نے آنکھوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ پاؤ سرمہ لگا رکھا ہے۔ دکانوں پر ابھی تک سن انیس سو چورانوے والے پینٹروں کے لکھے لوہے کے سائن

Read more

!ایسے تو نہیں ہوتا نا

پاک بھارت معاملات، جنگی کیفیت کا شکار ہو کر خرابی کی طرف مائل ہوئے ہیں تو بھارت کی مرمت، بھارت کے اپنے ہی ہاتھوں، بھارت کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کم سمجھ بوجھ اور اپنی غلطیوں کو پاکستان کے سر منڈھنے کی گھسی پٹی پالیسی کو پھر سے اپنانے سے اب تک کے حالات میں کافی تلخی ہو گئی ہے۔ بھارت سے ڈرون اڑتے ہیں اور قریباً آدھے ڈرون بھارت کے اپنے ہی شہروں کو نشانہ بنا دیتے ہیں، اگرچہ

Read more

جوانی کا بھرم

  پروفیسر رضوان کی انگلیاں خزاں کے پتوں کی لرزتی ٹہنیوں کی مانند کپکپا رہی تھیں۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اُس نے مصنوعی مسکراہٹ چہرے پر سجائی، اور بالوں کی چاندی کو سیاہ خضاب میں چھپا دیا۔ اُس کے ہاتھ میں ایک ڈبہ تھا۔ وہ گولیاں جو وقت کو روکنے کا فریب دیتی تھیں، سانپ کی مکار سرسراہٹ کی طرح اُسے بہکا رہی تھیں۔ تیسری شادی کی تقریب میں جب دوستوں نے اُسے گھیر لیا، اُن کی آوازیں

Read more

کچھ ہم عصر جنگی دُکھڑے

  جنگیں سب سے پہلے اندر کے دشمن بے نقاب کرتی ہیں۔ کشیدگی بخیر، ہر دھڑے کے موجودہ حالات میں اپنے اپنے دکھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔ بلوچستانی دکھڑے : مدت سے پنجابی ہمارا حق کھاتے آ رہے ہیں۔ اس جنگی صورت حال نے اب مزید واضح کر دیا ہے کہ پنجاب ہمارے حصے کے میزائل اور ڈرون تک کھا رہا ہے۔ پختون دکھڑے : صدیوں سے ہمارے بزرگ جب بھی اس خطے میں آئے تو کبھی

Read more

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہوتی امن ہی اصل راستہ ہے

  دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جنگوں نے کبھی بھی کوئی سکون، خوشحالی یا انصاف نہیں دیا۔ جہاں بھی جنگ ہوئی۔ وہاں تباہی، دکھ، غربت، اور نفرت نے جنم لیا۔ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور جنگ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ اسی طرح اسرائیلؔ اور فلسطین تنازعہ بھی کئی عشروں سے جاری ہے۔ ان تمام برسوں میں ہونے والی جنگیں تباہی، انسانی جانوں کے زیاں اور بے شمار قربانیوں کے باوجود، ان تنازعات کا کوئی پائیدار حل

Read more

میں پاک فوج کے ساتھ کیوں کھڑا ہوں؟

  ہاں میں مانتا ہوں کہ ڈکٹیٹرز نے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ ایک قومی ادارے نے جمہوریت کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ بھی سچ ہے کہ ملک میں آئین کو معطل کرنے کے ناقابل معافی جرم کا بار بار ارتکاب کیا گیا۔ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ کی گئی، سیاستدانوں کو خریدا گیا، جھوٹے کیسز بنائے گئے، خاص لوگوں کے اشاروں

Read more

میمز اور پاکستان بھارت کشیدگی

  پاکستانی قوم کا مزاح کسی بھی ملک میں مروج روایتی مزاح سے کہیں زیادہ گہرا معنی خیز اور کبھی کبھار تلخ حقیقتوں کا آئینہ ہوتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ اور سیاست میں جو پیچیدگیاں رکاوٹیں اور مسائل رہے ہیں ان سب کے بیچ میں پاکستانی عوام کی زندہ دلی واقعی کمال ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جہاں پر مشکلات بڑھتی ہیں وہاں مزاح کا ایک نیا انداز بھی جنم لیتا ہے۔ آج کل جب پاکستان اور بھارت کے

Read more

دنیا کے دو تخریب کار بڈھے

    مشرق و سطیٰ اور جنوبی ایشیا کے امن کو کئی خطرات لاحق ہو چکے ہیں ان خطرات کے ذمہ دار دو تخریب کار، بدبخت اور خونخوار بڈھے ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی بقا کے لیے نفرت، انتہا پسند سوچ، فرقہ واریت، نسل کشی اور مذہبی کارڈ کا استعمال کر کے انسان کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا ہے ان دو بڈھوں میں ایک بڈھا ایسا ہے جو مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرچکا ہے جبکہ دوسرا بڈھا

Read more

جنگ نہیں امن چاہیے

  دہشت گردی کے بارے میں یول نوح حراری نے کہا ہے کہ دہشت گرد مچھر کی طرح کسی چینی دکان (نازک شیشے کے سامان کی دکان) میں کھڑے بدمست بھینسے کے کان میں بھنبھنا کر اس کو بد حواس کر دیتا ہے اور باقی کام بھینسا کر دیتا ہے۔ جموں و کشمیر کی سیاحتی وادی پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا  کے دو ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے

Read more

جنگ شدید ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے!

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے پر ڈرون حملے کرنے اور ان کی تردید کے دوران پاکستانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت کو حملوں کا اتنا ہی شوق ہے تو بے فکر رہیں پاکستان اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دے گا۔ ادھر برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ نے اطلاع دی ہے کہ بھارت نے سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری بیڑا پاکستان کی جانب روانہ کیا ہے۔ اس طرح جوہری ہتھیاروں

Read more

جنگ سے زیادہ جنگی ماحول خطرناک ہے

جنگ اور جنگی ماحول دو بالکل مختلف اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی کیفیات ہیں۔ جنگ دوطرفہ نقصان اور تباہی کی عملی تعبیر اور تصویر کا نام ہے جب کہ جنگی ماحول میں قبل از جنگ اپنے آپ کو تباہی اور نقصان کے لیے تیار کرنا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ اگر جزئیات میں جھانکنے کی کوشش کی جائے تو مذکورہ بالا دونوں موضوعات ناقابل برداشت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہیں اور اِنہوں نے انسانوں کی مدد سے روئے زمین

Read more

ماس میڈیا اور سچائی

  مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا قول ہے ”سچ کا سننا مشکل ہے، لیکن سچ بولنا بہت زیادہ مشکل“ ۔ معروف افریقی مزاحمتی رہنما نیلسن منڈیلا کہتے ہیں ”سچ بولنا کوئی جرم نہیں، ان کو شرمندہ ہونا چاہیے جو جھوٹ بولتے ہیں“ ۔ جبکہ نامور مغربی فلاسفر برٹرینڈ رسل کا مشہور قول ہے کہ ”دنیا کے ساتھ المیہ اس بات کا ہے کہ بیوقوف لوگ بڑے پر اعتماد ہوتے ہیں جبکہ عقلمند شکوک و شبہات میں مبتلا۔“ میڈیا اور صحافت

Read more

پاکستان ناگزیر تھا

مودی سرکار جو آر ایس ایس کے فلسفے ہندو توا پر پوری طرح کاربند ہے، اُس نے منگل کی شب لائن آف کنٹرول اور اِنٹرنیشنل باؤنڈری پر چھ مقامات سے پاکستان کے شہریوں پر میزائل داغے جس کے باعث 26 سویلین شہید اور 46 شدید زخمی ہوئے۔ اِس کے لیے پہلے سے ماحول تیار کیا گیا تھا۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگایا کہ وہاں سے کچھ دہشت گرد 200 کلومیٹر کا فاصلہ

Read more

کیا جنگ مذاق ہے؟

  کسی نے پوچھا جنگ سے کیا ملے گا؟ کون سا سکون ملے گا؟ کیا امن آئے گا؟ کیا ہم بہتر معیشت بن سکیں گے؟ ہمارے ہاتھ میں کیا آئے گا؟ ایک بوڑھی ماں جو ڈیوڑھی پر روز چادر پھیلائے جوان بچے کا انتظار کرتی ہے۔ وہ اس جنگ کے اثرات کو جانتی ہے۔ وہ بہن جس کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور جس کی آنکھوں میں دل سے قریب بھائی کی محبت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جاگ رہا

Read more

جب میں مقبوضہ جموں کشمیر گیا

  پہلگام کا دردناک واقعہ بھارتی سکیورٹی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گیا، بھارت کے بہت سے صحافی اور ریٹائرڈ ملٹری پرسنیلز جو بھارتی کشمیر میں موجود آرمی کی بڑی تعداد سے مکمل آگاہ ہیں، اس بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن کوئی انہیں سننے کو تیار نہیں کیونکہ کنٹرولڈ میڈیا کے ذریعے جنگی جنون بھارت میں خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے، جس کی رو میں بہت سے انٹلیکچولز، بظاہر پڑھے لکھے سمجھدار لوگ بھی بہہ

Read more

فسطائیت اور فلم سازی کی چومکھی

انڈر کور فلم میکنگ دنیا میں کہیں نہیں ہوتی سوائے ایران کے۔ آرٹ سینما کے یہ بے تاج بادشاہ، نت نئے، ہم عصر اور اچھوتے موضوعات پر فلمیں تو بناتے ہیں مگر سرکار سے چُھپ کر۔ فلم ریلیز ہوتی ہے تو جیل چلے جاتے ہیں۔ سزا کاٹ کر نکلتے ہیں تو پھر فلم بناتے ہیں۔ سو، ایرانی ریاست اور متوازی سینما کے ان فلمی ہدایت کاروں کے مابین آنکھ مچولی کا یہ کھیل جاری رہتا ہے۔ مگر کہانی کہنے پر

Read more

آپریشن سندور: جب عورت کے دکھ کو جنگ کا ہتھیار بنا دیا گیا

6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو ”آپریشن سندور“ کا نام دیا گیا۔ یہ نام ان عورتوں کے دکھ کی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے میں اپنے شوہروں کو کھو دیا۔ بھارت کے وزیر دفاع نے اس آپریشن کے اس نام کی یہی توجیہہ پیش کی۔ بھارتی میڈیا چینل انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اس آپریشن کا یہ نام، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

Read more

پاکستان بھارت جنگ کے ایک اور راؤنڈ کا عندیہ

عسکری امور کے ’’ماہرین‘‘ اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے مجھ  جیسے ’’عقلِ کل‘‘ دو ملکوں کے درمیان کشیدگی یا جنگ کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ ہماری ’’عالمانہ‘‘ گفتگو میں خلقِ خدا کے دلوں میں اْبلتے جذبات کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ محض نصابی معیار سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جنگ میں ملوث فریقین کے مابین ’’حساب‘‘ کب برابر ہو گا اور امن کے لئے مذاکرات کی گنجائش کب نکلے گی۔ کسی اور کو دوش

Read more

جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا!

پاک بھارت تنازعہ میں کمی کے آثار نہیں ہیں۔ پاکستان اصرار کر رہا ہے کہ مناسب وقت پر 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارتی میزائل حملوں کا جواب دے گا۔ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر گفتگو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت میں تصادم کم کرانے

Read more

ہمارے 4 جی صحافتی دماغ اور سلو انٹرنیٹ سگنلز

گزشتہ تین سالوں سے ملک میں جو سیاسی ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے وہ یقیناً تاریخ میں نئے مضامین تو رقم کر ہی رہا ہے ساتھ ہی مطالعہ پاکستان میں دھڑا دھڑ نئے ابواب بھی درج کر رہا ہے اور ان ابواب کے سیاق و سباق گاہے بگاہے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھنے، سننے اور پڑھنے کو مل ہی جاتے ہیں اب ظاہری سی بات ہے جب بد قسمتی سے نیشنل میڈیا اپنی فور جی دماغی صلاحیتوں مگر کمزور

Read more

خوددار اور باشعور پاکستان کی آواز

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جنگی ہیجان اور ہندوتوا سوچ نے نہ صرف بھارت اور پاکستان کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے بلکہ پورے خطے کو تباہی اور بربادی کے راستے پر دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام کے واقعہ کے بعد بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا دینا ایک نہایت احمقانہ حرکت تھی۔ اگرچہ بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بیرونی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں مل سکی لیکن اس

Read more

بھارتی جارحیت کا جواب کیوں ضروری؟

بھارت نے تمام عالمی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، گزشتہ رات ”آپریشن سیندور“ کے نام سے پاکستان پر یک طرفہ جارحیت کا ارتکاب کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب کے چھ مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے 24 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ پاکستان کی فوج نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے،

Read more

ممکنہ پاک بھارت جنگ کا پس منظر

آج صبح آنکھ کھلی تو خبر دیکھی کہ انڈیا نے پاکستان کو چھ مقامات پر ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جن میں زیادہ تر مساجد تھیں۔ اس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ پلک جھپکتے ہی سوشل میڈیا پر حملوں کی دہشتناک ویڈیوز وائرل ہو گئیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے

Read more

ہندوستان اور پاکستان: خدارا عقل کریں

  حسب معمول صبح جلدی اٹھ کر واک کرنے کا ارادہ تھا لیکن رات کو دیر سے سویا اور دیر تک سوتا رہا اور روٹین واک کے لئے آنکھ نہ کھل سکی جو آئے روز مجھ سے ترک ہو جاتی ہے۔ لیکن آج سات مئی کو جب آنکھیں ملتا ہوا بستر سے اٹھا تو معلوم ہوا کہ رات کو میرے خواب خرگوش میں آلتیاں پالتیاں مارتے ہوئے بھارت نے پاکستان پر تین اطراف سے دھاوا بولا۔ کشمیر، سیالکوٹ اور مریدکے

Read more

موجودہ سیاسی و عسکری صورتحال

  پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کے اثرات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے اور عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ 22 اپریل 2025 کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر ہندو سیاح شامل تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔ اس

Read more

جنگ

  راجکُمار کم سن تھا مگر راجہ صاحب نے اسے صغرسنی میں ہی اپنے مصاحب خاص کے حوالے کر دیا تھا کہ وہ ہمہ وقت اسے اپنے زیر سایہ رکھے اور راج پاٹھ پڑھائے کہ مستقبل میں سنگھاسن پر براجمان ہونے کے بعد اسے اقتدار کی پرپیچ گتھیوں کو سلجھانے میں ذرا بھی دقت نہ ہو۔ ایک شام شہزادہ اپنے اتالیق کے ساتھ ہوا خوری کے لیے جا رہا تھا کہ اس کی نظر ایک گھنے درخت پر پڑی اور

Read more

پاک بھارت بھائی چارہ

  عجیب ہے نا جب سے جنگ کا لفظ سنا ہے پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر مزاح نگاری کی بمباری کر دی ہے۔ کوئی جنگ جیتے یا ہارے، جنگ اچھی نہیں ہوتی۔ اور نقصان ہمیشہ عوام کا ہوتا ہے خواص کا نہیں۔ ریاستی فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگتی ہے۔ گھر جلتا ہے عوام کا، موت آتی ہے تو عوام کو ورنہ امرا کے ایوان تو سجے ہی رہتے ہیں۔ وزرا تو محفوظ ہی رہتے ہیں۔ اور المیہ یہ ہے

Read more

خواب، محبت اور زندگی 18

یہاں مجھے اعتراف کرنے دیجئے کہ ابتدائی عمر کے اسی طرح کے واقعات نے مجھے جارحیت کی بجائے مصالحت کرنا سکھایا اور میں ایک کسی کو بھی ناراض نہ کرنے والی ”پیپل پلیزر“ شخصیت میں ڈھل گئی۔ ایک دس سال کی بچی زندگی کے دکھ دیکھ کر اپنے پیاروں کو مزید دکھ نہیں دینا چاہتی تھی۔ بعد میں جب میرے اندر چھپی ہوئی بغاوت کا طوفان امڈ کر باہر آیا تو میں بغاوت اور بچپن میں سیکھی ہوئی ملنساری اور

Read more

یومِ فتح اور قومی عزم: 7 مئی 2025 اور سانحہ 9 مئی کے سبق

  7 مئی 2025 کا سورج جب طلوع ہوا، پاکستان ایک نئے امتحان سے گزر رہا تھا۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف علاقوں، خاص طور پر مدارس اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ نہ صرف پاکستان کی سرحدوں پر ایک جارحیت تھا بلکہ اس کی خودمختاری اور قومی عزت پر حملہ تھا۔ لیکن پاکستانی قوم، اس کی بہادر مسلح افواج، اور سیاسی قیادت نے اس چیلنج کا مقابلہ اس طرح کیا کہ دشمن کے

Read more

مُوکُوہاتوجُو کی مایا

  گزشتہ دنوں پڑوسی ملک سے حالات کشیدہ ہونے کی خبریں عام ہونے کی صورت میں سوشل میڈیا پر رنگ برنگی مِیمز دیکھنے کو ملیں۔ دشمن کو للکارنے کا یہ انداز سمجھ سے بالا تر تھا۔ ایسی ہی صورتحال میں بچوں کے جاپانی ادب کے بہت بڑے نام موکوہاتوجو کا ناول ”مایا“ پڑھنے کا موقع ملا جس کو اردو میں ترجمہ کرنے والی خاتون کا تعلق بھی اگرچہ جاپان سے تھا لیکن انہوں نے بہت عمدہ انداز میں کتاب کا

Read more

برصغیر ایک خطرناک تصادم کے دہانے پر

بھارت نے بالآخر ’آپریشن سندور‘ کے نام سے پاکستان کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کر کے اپنے دعوے کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام سانحہ میں ہونے والی ہلاکتوں کا بدلہ لے لیا ہے۔ ان حملوں میں 26 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے ہیں اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رات کے دوران ہونے والی

Read more

ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن اور ہم جنس پرستی

یکم دسمبر ہر سال بطور ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو اس سے بچانا اور محفوظ رکھنا ہے۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مختلف تقریبات و سیمینارز کا انعقاد اور اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں حالات کی سنگینی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی اور تجزیاتی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس دن کو پہلی مرتبہ 1987 میں

Read more

بھارت کا آبی جنگ کا محض "جھاکا”

پیدائشی بزدل ہونے کے علاوہ افغانستان، عراق اور لبنان پر مسلط ہوئی جنگوں کا برسرزمین جا کر مشاہدہ کرنے کے بعد میں دنیا کے کسی بھی خطے میں جنگ کے امکانات اجاگر ہوتے ہی گھبرا جاتا ہوں۔ بھارت اور پاکستان تو ویسے ہی ایک دوسرے کے قریبی ہمسائے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی پہل گام تحصیل میں واقع بائی سرن وادی پر ایک سفاکانہ حملہ ہوا۔ دہشت گردوں نے مذکورہ حملے کے دوران 26 کے

Read more

بھارت طے کرے، اسے تعاون چاہیے یا تصادم؟

قومی اسمبلی نے ایک قرار داد میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے اورقرار دیا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔ بھارتی حکومت بدنیتی سے پاکستان پر اس دہشت گردی کا الزام عائد کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو تصادم کی بجائے امن کا راستہ چننے اور ہمسایہ ملکوں میں تعاون کو فروغ دینے کا

Read more

ٹرمپ ریٹرنز: میمز کا بادشاہ

  اگر سیاست آپ کو بور کرتی ہے تو لگتا ہے آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی تھیٹر نہیں دیکھا۔ وہ ایک ایسے صدر تھے۔ اور اب پھر ہیں۔ جنہوں نے امریکہ کو نان اسٹاپ کامیڈی شو میں بدل دیا۔ ان کا ہر ٹویٹ ایک ایسا دھماکہ خیز اور چلبلا ہوتا ہے کہ دیکھنے اور پڑھنے والا بے اختیار ہنس پڑتا ہے، ان کی ہر پریس کانفرنس ایک ایسی محفل بن جاتی ہے جہاں ہر کوئی اپنی رائے دے رہا

Read more

فنانشل لٹریسی اور بچت: ایک مضبوط معیشت کی بنیاد

  دنیا بھر میں معاشی ترقی کا دار و مدار نہ صرف صنعتی پیداوار، برآمدات یا قدرتی وسائل پر ہوتا ہے، بلکہ ایک اہم عنصر ”فنانشل لٹریسی“ یعنی مالی خواندگی بھی ہے۔ فنانشل لٹریسی سے مراد افراد کا اپنے مالی معاملات کو سمجھنے، بہتر طریقے سے چلانے اور مالی فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایک مالی طور پر باشعور فرد نہ صرف اپنی آمدنی اور خرچ کو متوازن رکھ سکتا ہے بلکہ وہ بچت، سرمایہ کاری اور قرضوں کی ادائیگی

Read more

دونوں ممالک اور سوشل میڈیا کی خیر ہو

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں حب الوطنی کی دوطرفہ لہر اس قدر بلند ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تیار کردہ اصطلاح میں اس کو بھی سونامی ہی سمجھا جائے کیونکہ یہ سونامی جس قدر منہ زور ہے، کہیں کونے کھدرے میں دبکا بیٹھا احتیاطی استدلال آج کل صرف بزدلی اور حماقت محسوس ہوتا ہے۔ دونوں ممالک کی تاریخی چپقلش کے دوران ماضی کی جنگیں اطراف کے فوجیوں، سیاستدانوں، سرحدوں کے باسیوں اور گلوکاروں نے لڑی ہیں۔ ہاری ہیں

Read more

3مئی۔ آزادی صحافت کا عالمی دن

آزادی صحافت کا عالمی دن 3 مئی کو اقوام متحدہ کے حکم پر ہر سال دنیا کے بیشتر ممالک میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاس ہونے والی قراردادوں کو حکم نہیں کہا جاتا لیکن اِس کالم میں مندرجہ بالا جملے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی بجائے اقوام متحدہ کے حکم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ لکھنا اس لیے ضروری تھا کہ مغربی ممالک جن قراردادوں پر عمل کروانا چاہتے ہیں یا اُن

Read more

ننھی چڑیا اَور پاک بھارت کشیدگی۔ امن کی تلاش میں ایک سبق

ایک بار کا ذکر ہے کہ جنگل میں آگ لگ گئی۔ درختوں، پودوں، گھاس، سب میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جانور گھبرا گئے۔ شیر، ہاتھی، ہرن، خرگوش، سب جان بچا کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ ہوا تیز تھی، آگ مسلسل پھیلتی جا رہی تھی۔ پورے جنگل میں دھواں اور چیخ و پکار تھی۔ اِسی جنگل میں ایک ننھی سی چڑیا بھی رہتی تھی۔ اُس نے جب یہ منظر دیکھا تو بہت رنجیدہ ہوئی۔ وہ سوچنے لگی: ”یہ میرا گھر ہے، میرے

Read more

کرکٹ، مودی سرکار کا اگلا نشانہ؟ گواسکر کا متنازع بیان اور ایشیا کپ

ابھی جاوید اختر کے متنازع بیان کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ سنیل گواسکر ایک جانب دارانہ بیان کے ساتھ میدان میں کود گئے، اور گودی میڈیا کے جنگی ہیجان کو مزید ایندھن فراہم کر دیا۔ اسپورٹس اور آرٹ ؛ یہ دو ایسے ذرائع ہیں، جو دلوں کو قریب لاتے ہیں، کدورتیں مٹاتے ہیں، اور مخالفین کو ایک کر دیتے ہیں۔ برصغیر کے عوام اچھی کرکٹ کے شائق ہیں، یہ آرٹ کو سراہتے ہیں، اور ادیب اور فن

Read more

امریکہ کا بھارت کو حیران و پریشان کرنے والا مشورہ

غالب کا ’’ہم کہاں کے دانا تھے…؟‘‘ والا سوال عرصہ ہوا اپنی جبلت کا حصہ بنا لیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے میرا نہ ہونے کے برابر ’’نصرت جاوید آفیشل‘‘ کے نام سے چلایا یوٹیوب چینل بند ہوا تو خیال آیا کہ کسی نہ کسی کے دل میں کہیں نہ کہیں میرے بیان کردہ خیالات اب بھی کانٹے کی طرح چبھ جاتے ہیں۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت مجھ کو میسر نہیں۔ وہ مل بھی گئی تو شاید یہ

Read more

ماحولیاتی تبدیلی۔ حقیقت بھی، سرمایہ دار کا ایک نیا ہتھیار بھی

کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحولیاتی حرارت گیری کی سب سے بڑی وجہ ہے اور گرین ہاؤس گیسوں میں سے سب سے زیادہ منفی اثرات رکھنے والی گیس ہے۔ اس کی مقدار اس وقت پچھلے آٹھ لاکھ سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ کر چار سو دس حصے فی ملین ہو چکی ہے۔ عالمی درجہ حرارت صنعتی انقلاب کے دور کی نسبت ایک اعشاریہ دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔ یہ خطرناک ماحولیاتی تبدیلی سے صرف اعشاریہ آٹھ ڈگری کم ہے۔ کیونکہ سارے

Read more

کتاب ”رب سے جڑنے کا سفر“: (2)

4۔ ہدایت و تبلیغ کے نام پر شدت پسندی کا فروغ یہ ناول اتنا شدت پسندانہ انداز سے تحریر کیا گیا ہے کہ مجھے محسوس ہوا القاعدہ اور داعش جیسی گم راہ تنظیموں کے نظریات کو عین دین حق سمجھ کر پھیلایا گیا ہے۔ ابنِ قیم اور ابن تیمیہ جیسوں کی کتب کے حوالے اس کا ثبوت ہیں۔ ذیل میں مختلف جہتوں سے شدت پسندانہ نظریات کی نشان دہی کی ہے ان نکات پر غور کریں۔ 1۔ احساسِ گناہ کو

Read more

بیک فائر: لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

مؤمن خان مؤمن نے کہا تھا کہ: الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مودی ہیجان کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرنے پاکستان کو ڈرانے کے خواہاں تھے۔ حالات نے انہیں بیک فائر پر مجبور کر دیا۔ اب وہ ”جائے رفتن نہ پائے ماندن“ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ الزامات کی آگ اب ان کا پیچھا کر رہی ہے اور وہ اس کے شعلوں سے بھاگ رہے ہیں ان کے

Read more

جنگی جنون سے بچا جائے، ہیجان کم ہونا چاہیے

پہلگام سانحہ کو دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں لیکن برصغیر میں ہیجان اور جنگ کا ماحول پیدا کر کے خوف و ہراس کی شدید کیفیت پیدا کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت مسلسل ’پاکستان کو سزا‘ دینے کے اشارے دے رہی ہے جبکہ میڈیا کے ذریعے کوئی سوال اٹھائے بغیر یہ موقف راسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ حملہ پاکستان نے ہی کروایا تھا۔ حیرت انگیز طور پر بھارتی حکام یہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے پہلگام میں

Read more

ایران کے دارالحکومت سے

باقر العلوم یونیورسٹی ایران کی دعوت پر ایران روانہ ہو چکا ہوں کہ جہاں پر انسانی حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے اور مجھے ”مشرق میں انسانی حقوق کے تصور“ کے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھنا ہے۔ مگر اس سے قبل لاہور میں چین کی جانب سے منعقدہ پہلے فلم فیسٹیول میں شرکت کی جو کہ چینی قونصلیٹ لاہور، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ، جس کا میں چیئرمین ہوں، اور پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب

Read more

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ، جاوید اختر اور گودی میڈیا

جب سے جنگ کا طبل بجا ہے، مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ گودی میڈیا ہیجان پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہے، اور جاوید اختر جیسی روشن خیال شخصیات بھی جانب دارانہ بیانات کا ڈھول پیٹ رہی ہیں۔ اسے بدبختی ہی کہا جاسکتا ہے کہ جس سوشلسٹ سوچ کی جواہر لعل نہرو نے تقلید کی کوشش کی، اور جس سیکولر سوچ کو کانگریس نے کسی حد تک برقرار رکھا، وہ بی جے پی کی قوم پرستانہ

Read more

سوچ سمجھ کر شیئر کریں – مکمل کالم

”چند ماہ قبل میری بہن نے ایک واٹس ایپ نمبر کے ذریعے نوکری کے لیے درخواست دی، یہ نمبر اسے ملازمت کے متلاشیوں کے ایک مشترکہ گروپ سے ملا تھا۔ اِس نمبر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کراچی کے کسی تجارتی مرکز سے منسلک ہے۔ بہت سے امیدواروں کی طرح، اُس نے بھی اپنا تعارف (سی وی) بھیج دیا جس میں اُس کی ذاتی تفصیلات درج تھیں اور جواب کا انتظار کرنے لگی۔ پہلے پہل تو

Read more

درسی کتابیں، امتحان اور داخلہ مہم

سندھ میں نیا تعلیمی سال اپریل کے مہینے سے شروع ہو چکا ہے مگر بچوں کو نئے کتابیں نہیں مل سکیں، اور امید بھی نہیں تھی کہ بچوں کو اس سال کوئی نئی کتابیں وقت پر مل پائیں گی۔ سوشل میڈیا پر کسی دوست نے پچھلے سال پوسٹ کی تھی کہ اگلے سال بچوں کو نئی کتابیں مل جائیں گی، میں نے وہاں بھی اس دوست کو جواب دیا تھا کہ اگلے سال بھی نہیں ملیں گی اور میں اب

Read more