پہلی اُڑان: دبئی ایئرپورٹ

تقریبا تین گھنٹے کی پرواز کے بعد ہم دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے تھے۔ لینڈنگ کے دوران میرے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے شخص نے کھڑکی سے دور کہیں اشارہ کر کے مجھے برج خلیفہ دکھایا۔ ریت کے سوا مجھے کچھ دکھائی نہیں دیا مگر میں نے دل کو سمجھا دیا تھا کہ ہاں میں نے برج خلیفہ بھی دیکھ لیا ہے۔ دبئی لینڈ کرنے والی اس پرواز میں زیادہ تر لوگ لمبی لمبی داڑھیوں والے پٹھان تھے۔

Read more

فرد کی بنیادی ضروریات اور اس کے معاشرتی رویے

ہمارے معاشرہ کے پڑھے لکھے یامراعات یافتہ طبقہ میں ایک رویہ پایا جاتا ہے کہ کسی بھی حادثہ یا غیر معمولی واقعہ کے رونما ہوجانے کے بعد ہمارے ملک کے باسیوں کا جو عمومی رد عمل سامنے آتا ہے اس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کا ترقی یافتہ ممالک کے رہائشیوں کے ساتھ موازنہ کیاجاتا ہے اور اپنے ہی ہم وطنوں کی سخت تذلیل کی جاتی ہے۔ یہ رویہ اب عام ہوتا جارہا ہے اور ہر کوئی

Read more

خاطر جمع رکھیے، کرونا کہیں نہیں جا رہا

اس کو سازشی تھیوری سمجھیں، پیشن گوئی یا پھر بنیادی سمجھ بوجھ، یہ بات تو اب تقریبا طے ہے کہ ہماری تمام توقعات، خواہشات اور دعاؤں کے برعکس کووڈ۔ انیس کہلانے والا موزی وائرس اتنی جلدی کہیں نہیں جانے والا ہے۔ انسانی تاریخ کی سات بڑی وبائی بیماریوں میں سے چند ایک کی طرح جن میں طاعون، ملیریا، انفلوئنزا، ہیضہ اور ایچ آئی وی شامل ہیں یہ وائرس مستقل طور پر ہمارے ماحولیاتی نظام کا حصہ بن سکتا ہے۔ چنانچہ

Read more

قومی بحران میں سیاسی جماعتوں کا کردار

پاکستان کے سیاسی نظام میں سیاسی جماعتوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ سیاسی جماعتیں حکومت میں ہوں یا حزب اختلاف کا حصہ ہوں وہ سیاسی نظام کی حقیقی وارث ہوتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی توقعات بھی سیاسی جماعتوں ان کی قیادت اور سیاسی کارکنوں سے جڑ ی ہوتی ہیں۔ ہر سیاسی جماعت یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑتی ہیں اور مشکل وقت میں عوام بالخصوص کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہوتی

Read more

ٹیکسی ڈرائیور: فلم جس نے امریکی صدر کو تقریبا ہلاک کر دیا

پانچ سال قبل، بل او رئیلی اور مارٹن ڈوگارڈ کی کتاب ”کلنگ ریگن“ منظر عام پر آئی اور بیسٹ سیلر رہی، یہ کتاب 1981 ء میں امریکی صدر رونلڈ ریگن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی روداد ہے۔ ایک ایسا حملہ جس نے ان کے دور صدارت کو یکسر بدل دیا۔ آج ریگن کو گزشتہ پچاس سالوں کا بہترین امریکی صدر گردانا جاتا ہے، ان پر ہونے والے حملے کی کہانی حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔

Read more

وبا کا سنا تھا، پالا اب پڑا

طاعون کی وبا پھیل گئی تھی۔ قصبے کی بیشتر آبادی گھروں سے نکل کر کھلے کھیتوں میں زندگی گزارنے لگی تھی مگر حکیم مرزا عبدالعزیز اپنی حویلی میں ہی رہتے رہے، روز اپنی گھوڑی پہ سوار ہو کر لوگوں کا حال پوچھنے قصبے سے باہر جایا کرتے تھے۔ ایک روز لوٹے تو اپنی دوسری بیوی سے بڑے بیٹے مرزا رفیق سے کہا، ”آج میں کچھ تھک گیا ہوں، تھوڑی دیر کے لیے میری ٹانگیں دبا دو“۔ ٹانگیں دباتے دباتے مرزا

Read more

پدر شاہی، خواتین اور قرنطینہ

مجھے نا چاہتے ہوئے بھی اپنی بات کا آغاز سوشل میڈیا پر وائرل اس جملے سے کرنا پڑ رہا ہے۔ ”مختاریا! گل ودھ گئی ہے، عورتاں اپنے بندیاں کولوں گھر دے کم کرا ریاں نے پر اوہ دسدے نیں پئے“۔ بظاہر ہم لوگوں کو اس میں کوئی ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی جو کہ قابل اعتراض ہو یا اسے عورتوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا جائے۔ ویسے بھی ”پدر شاہی“ ہمارے معاشرے میں اتنی رچ

Read more

اگر قائد اعظم نے نہیں فرمایا تو فرمانا چاہیے تھا

میرے ان احباب کو یاد ہوگا جو آج سے تیس، پنتیس سال پہلے ٹین ایجر تھے اور صرف پی ٹی وی دیکھا کرتے تھے کیونکہ اس وقت نہ کیبل تھی نہ ڈش نہ کوئی اور چینل، بس پی ٹی وی ہی واحد ذریعہ تفریح تھا اور ہم جیسے ندیدے لوگ ٹی وی کا کھیڑا اس وقت تک نہیں چھوڑتے تھے جب تک وہاں سے قومی ترانہ نشر نہیں ہوجاتا تھا اور ٹی وی پر مکھیاں بھنبھنانا شروع نہیں کردیتی تھیں۔

Read more

کرونا کی وبا: کیا حکومتی اعداد و شمار صحیح ہیں؟

آج کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ سچ کیا ہے؟ کیا وہ سب کچھ سچ ہے جو کہ میڈیا پر بتا یا جا رہا ہے؟ کیا حکومتی اعداد و شمار صحیح ہیں؟

دنیا میں جہاں کہیں بھی اور جب کبھی بھی کوئی وبا پھوٹتی ہے تو لوگ، حکومتیں، میڈیا اور صحت کے ادارے ہمیشہ ایک ہی طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ سب سے پہلے وہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ یہ مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، ایک وبا شروع ہو چکی ہے۔ یہ سٹیج انکار کی ہو تی ہے۔ چین کا بھی شروع میں یہی رویہ تھا۔ (جس ڈاکٹر کو اب نیشنل ہیرو قرار دیا جارہا ہے اسے معاشرہ میں جھوٹی خبر پہلا کر خوف پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ )

Read more

کورونا وائرس کی وبا اور 50 لاکھ گھر

عمران خان نے 22 سال کی جدوجہد کے بعد حکومت تو حاصل کرلی لیکن ملک میں جاری بحرانوں سے نمٹنا ان کے لئے بڑا چیلنج تھا۔ حکومت ملی تو عمران خان اور ان کی کابینہ کو سمجھ آیا کہ کرکٹ کے میدان اور سیاسی میدان کے دنگل میں بڑا فرق ہے۔ ملک قرضوں میں ڈوبہ ہوا ہے، مہنگائی اور کرپشن کا جن بے قابو تھا اور اپوزیشن عمران خان کی کابینہ کی طرح اس میدان میں نئی نہیں تھی، عمران

Read more

روٹی بھی ضروری ہے اور انٹرنیٹ بھی

انسان جدوجہد کے معاملے میں تقسیم در تقسیم ہے وہ بیک وقت اپنے وجود کو کئی محازوں پر برسر پیکار پاتا ہے۔ ایک جنگ انسان کی اپنے باطن کے ساتھ ہوا کرتی ہے، یعنی منازل کے حصول تک کی جستجو، اس چنگاری کو لپکتے رہنا چاہیے، شکیب جلالی نے کہا تھا۔ یہ کائنات ہے، میری ہی خاک کا ذرہ میں اپنے دشت سے گزرا تو بھلا پائے بہت ساٹھ کی دہائی میں ایوب خان کا شخصیت پرست دور اختتام کو

Read more

اسلام آباد میں خودکشی اور پولیس کا رویہ

موت برحق ہے لیکن اس کے باوجود ہر شخص موت سے خوف زدہ ہوتا ہے۔ ناجانے کب ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ انسان اپنے ہی ہاتھوں موت کو گلے لگانے کے بارے میں سوچنے لگتاہے۔ شاید ایسے شخص کا دماغ اسے کسی بند اندھیرے گلی میں پہنچا دیتا ہے جہاں سے نا تو آگے بڑھا جاسکتا ہے نا پیچھے۔ آج فیصل نے خودسوزی کرلی۔ سڑک پہ آگ لگانے کے بعد موت کی دہلیز پار کرنے تک کا دورانیہ کس

Read more

کرونا اور ایک سرکاری دفتر کی پریشانیاں

میں صبح سویرے اُٹھ کر تیار ہو رہا تھا کہ ثانیا کی آنکھ کھل گئی اور وہ حیرت کے تاثرات کے ساتھ تیوری پر بل لاتے ہوئے پوچھنے لگی، ”اجی اتنی صبح کہاں جا رہے ہو تیار ہو کے؟ “ معنی خیز مسکراہٹ چہرے پر لاتے ہوئے میں نے جواب دیا، ”آفس جا رہا ہوں بیگم صاحبہ“ تو پھر سوالوں کی بوچھاڑ شروع ہو گئی، ”ہر دفعہ تو اتنی جلدی نہیں جاتے؟ اور 15 دن پہلے ہی تو گئے تھے، ابھی مہینہ پورا بھی نہیں ہوا۔ “

”ہاں، بتانا بھول گیا تھا، معظم صاحب کا فون آیا تھا رات کو، آنے کی گزارش کر رہے تھے، میں نے بھی سوچا کہ بھئی اتنے دنوں سے باہر نہیں نکلا، تازہ دم ہو کر آ جاؤں گا۔ “ یوں کہہ کر اس کو ماتھے پہ بوسا دیا اور گاڑی کی چابیاں لیتے ہوئے گھر سے نکلا۔ گاڑی پر نظر پڑتے ہی خیال آیا، ”3 سال پہلے کا ماڈل ہے، کیا مصیبت ہے کہ اب بڑی گاڑی رکھنے میں بھی خطرہ! لعنت ہو اس نیب پر کہ جس نے جینا حرام کر دیا ہے۔ “

Read more

کیا کورونا پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا؟

پاکستان کے صحت کے کمزور نظام نے نئے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات بڑھا دیے ہیں۔ پاکستان میں صحت کا نگہداشت کا نظام نہ صرف پیچیدہ ہے بلکہ عدم مساوات اور محدود وسائل سے دوچار ہے۔ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی انڈیکس 2019 میں پاکستان کا شمار 195 ممالک میں سے 105 نمبر پر ہے، جس کے نتیجے میں ماہرین وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی صلاحیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔ لیکن انگریزی کا لفظ کمپلیسنسی شاید ہم پاکستانیوں کے لیے ہی بنا ہے۔

Read more

فرصتِ بے لذت

وقت گزارنا یا اس کی تقسیمِ کار، ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اپنے ارد گرد عموما ہم دو طرح کے لوگوں کو دیکھتے ہیں۔ ایک وہ، جن سے وقت، کاٹے نہیں کٹتا اور دوسرے وہ، جن کے پاس وقت کی قلت ہے۔ فی زمانہ ہم، آپ جن معاشروں میں رہتے ہیں، وہاں مصروفیت کا رونا عام ہے۔ ملازمتیں، تیز رفتار زندگیاں، سماجی اور معاشرتی سرگرمیاں، سر اٹھانے کی فرصت نہیں دیتیں۔ وہ خواتین، جو مسلسل، گھر اور دفاتر

Read more

قومی تشکیل اور شعوری کاوش

موجودہ کرونا وائرس حملہ سے جہاں ریاست مکمل ناکامی اور محرومی کی تصویر بن کر سامنے آئی ہے وہاں عوام کی اپنی مدد آپ فلاحی کاموں کی شروعات ایک اچھی کاوش اور ”قوم کی تعمیر“ کی جانب پیش قدمی ہے جسے امریکی مصنف Seymour Martin Lipset قوم کی تعمیر میں conscious integration and assimilation process کا نام دیتا ہے۔ ہمیں جہاں ایک طرف عوامی انجمنوں کو مزید فعال کرنا ہو گا دوسری طرف انہی انجمنوں کو اپنے حقوق کی مانگ کے

Read more

پاکستان میں رضاکارانہ کام اور وزیر اعظم کووڈ 19 ریلیف ٹائیگر فورس

کسی آفت کے موقع پر کیا کرنا ہے اس کی منصوبہ بندی ہمیشہ پہلے سے کی جاتی ہے۔ تیاری اور آفات سے نپٹنے کی اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا عمل عام حالات میں بھی مسلسل جاری رہتا ہے۔ جیسے ہی کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے آفات سے نپٹنے کا نظام ایک مشین کی طرح متحرک ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں پچھلی دو دہایوں میں ملکی تاریخ کی بڑی قدرتی آفات کے باوجود بھی ہمارا نظام آفت آنے کے بعد ہی

Read more

کیا مذہب اور سائنس اپنی الگ شناخت برقرار رکھیں گے؟

قرنطینہ میں مقید ہوئے پتا نہیں کتنا عرصہ بیت چکا ہے ہوئے مگر سورج اور چاند کی آنکھ مچولی کھڑکی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ تنہائی میں گردشِ شب و روز تو وہی رہتی ہے مگر وقت کا پیمانہ بدل جاتا ہے جیسے مارکیز کے ہاں تنہائی کے سو سال بیتے تھے۔ مارکیز کی تنہائی میں انتظار تھا، فرصت تھی، وقت تھا، ارتقا تھا اور قرنطینہ کی تنہائی خوف میں لپٹی ہوئی ہے، اندیشوں میں گھری ہوئی ہے۔ اس تنہائی نے دنیا کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ہے۔

Read more

ہاتھ دھو کر گھر بیٹھنے کے دن

کہتے ہیں کہ خوشیوں، غموں اور آفات کو جھیلنا پارٹ آف لائف ہے جبکہ ہر حال میں خوش رہنے کی کوشش“ آرٹ آف لائف“ ہے۔ وقت تو ہوتا ہی گزرنے کے لئے ہے اسے ہنس کے گزاردیں یا رو کر: مانا کہ اس وقت دنیا کو شدید رنج و خوف سے سابقہ ہے مگر یہاں مایوسی اور خوف کی بجائے حوصلے اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ بھلے فریب سہی، خود اور دوسروں کو مایوسیوں سے نکال کر خوش رکھنے کی

Read more

مشترکہ خاندانی نظام استحصال کی منڈی ہے

ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ جب چار برتن ایک ساتھ پڑے ہوتے ہیں تو وہ بجتے ہیں یعنی کہ شور مچاتے ہیں اب وہ شور کیوں ہے؟ اس کو سمجھنا بہت اہم ہے خاص طور پر والدین کے لیے جن کا ماننا ہے کہ ہمارے بچے اپنے کزنوں سے بہت سسیکھتے ہیں بچے پیدا کرکے اپنا فرض پورا کر دیا ہے اب وہ جو سیکھیں گے اپنے سے بڑے کزنز یا مشترکہ خاندانی نظام کی قائم کردہ حدود و

Read more

وہ لوٹ رہا ہے۔۔۔

وہ بھاگ رہا تھا۔ اس کی سانس پھولی ہوئی تھی۔ مگر پھر بھی اس کی رفتار کم نہیں ہو رہی تھی۔ وہ بہت جلدی میں تھا۔ تمام حدیں کراس کر جانا چاہتا تھا۔ وہ بھول گیا تھا کہ یہ زندگی ایک سفر ہے اور سفر میں ناتے، رشتے، تعلق، واسطے، رابطے، باتیں اور سب کچھ عارضی ہوتا ہے۔ سفر میں پوری توجہ صرف اور صرف منزل پر مرکوز رکھنی پڑتی ہے۔ مگر اس نے سفر کو ہی منزل سمجھ لیا

Read more

کشمیر کے مسلم تشخص پر آخری وار

پانچ اگست کو گزشتہ برس بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی اور آئینی تشخص پر شب خون مارا۔ ابھی یہ زخم ہرا ہی تھا کہ بھارتی حکومت نے ڈومیسائل کا قانو ن ہی بدل ڈالا۔ یعنی جلتی پر تیل ڈال دیا۔ اس تبدیلی کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر دشمنی میں جو کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوگئی۔ اب باقاعدہ قانون سازی کے ذریعے بھارتی باشندوں کو ریاست میں زمین خریدنے اور دیگر وسائل ہتھیانے کی اجازت

Read more

کوئٹہ میں مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے والے

کورونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے جو نہ صرف بلوچستان وپاکستان بلکہ پوری دنیا کامسئلہ ہے۔ اس بیماری کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کا واحد حل احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہے۔ صوبائی حکومت غریب عوام، مزدور اور دیہاڑی طبقے کے مسائل سے باخبر ہے۔ ان کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ یہ صوبائی حکومت میں شامل وزرا، مشیر اورمعاون خصوصی کے وہ بیانات ہیں جو گزشتہ دوہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ذرائع سے آرہے ہیں لیکن تاحال کوئی حکمت عملی بنی ہے نہ ہی غریب عوام کوریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

Read more

کرونا اور مذہبی شدت پسندی گلے پڑ رہے ہیں

پاکستان میں کوئی اس بات کی حساسیت کو سمجھ ہی نہیں پا رہا کہ ان کٹھن حالات میں سوشل ڈسٹینسنگ رکھنا کتنا ہی ضروری ہے، سوشل ڈسٹنسنگ رکھ کر ہم اس خطرناک وبا کو کافی حد تک قابو کر سکتے ہیں، لاک ڈاؤن کا مطلب ہی یہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہے، فاصلہ میں رہے تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل جائے۔ کیونکہ یہ ایک خطرناک وائرس ہے ایک ملین متاثرہ افراد میں پچاس ہزار افراد ہلاک

Read more

ضرورت ہے ایک ”مولانا“ کی

ایک ملک جو اس وقت ایک وبائی مرض کی وجہ سے شدید بحرانی صورتحال سے دو چار ہے اسے اپنی مذہبی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مولانا کی ضرورت ہے جو نا صرف دین انسانیت کے حکمت و مصلحت پر پوری دسترس رکھتا ہو بلکہ سائنسی علوم کے بنیادی اساس کی بھی سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔ اس کی دلیل و تہذیب اتنی قوی ہو کہ اسے امت کے سامنے ”کوئی شخص بیماری سے نہیں مرتا“ جیسی بودی دلیل پیش

Read more

لبنان سے ووہان تک: کچھ تو سیکھنا ہو گا

جس ملک کو کتاب مقدس میں کنعان کہا گیا ہے اسے یونانیوں نے فنیقیہ کا نام دیا تھا۔ آ ج کل اسے لبنان کہتے ہیں جس کے پہاڑوں کی چوٹیاں سارا سال دودھ جیسی سفید برف سے ڈھکی رہتی ہیں۔ عربی میں لبن دودھ کو کہتے ہیں۔ اس لئے عرب اسے لبنان کہنے لگے۔ کتاب مقدس میں ہے ”تیرے لباس سے لبنان کی خوشبو آتی ہے“ زیتون لبنان کا خاص درخت ہے، قدیم ترین زمانوں سے ہی زیتون کو مقدس

Read more

حاجی بینا کی احتیاط اور سیدو مزارع کی چھینک

حاجی بینا صاحب میرے محلے دار اور قریبی دوست ہیں۔ حاجی صاحب نے انتہائی نفیس اور بے حد محتاط شخصیت پائی ہے۔ یہ کرونا وائرس منحوس تو ابھی آیا ہے حاجی صاحب نے اس کی تیاری پچھلے کوئی بیس سال سے کر رکھی ہے۔ یہ مصافحہ معانقہ سے پرہیز، لوگوں سے دو چار گز کے فاصلے پر ملاقات کرنا، اور سارا دن ہاتھ دھوتے رہنا۔ جو بھی احتیاطیں آج کل بتائی جا رہی ہیں یہ سب تو قبلہ حاجی صاحب

Read more

بھٹو زندہ ہے!

ستر کے عام انتخابات کی باتیں صرف اتنی یاد ہیں کہ انتخابات والے دن پڑوسیوں کے خالو کی کالی گاڑی آئی اور گھر کی خواتین اس میں بیٹھ کر ووٹ دینے گئیں۔ پڑوسی جماعت اسلامی کے ہمدرد تھے۔ ہو سکتا ہے، گھر والوں نے ووٹ جماعت اسلامی کو ہی دیا ہو۔ پاپا مرحوم ان دنوں سابق مشرقی پاکستان میں بحیثیت آڈٹ افسر مقیم تھے۔ ایک بات اور ذہن میں ہے کہ غبارے اور کھلونے بیچنے والے پلاسٹک کا ترازو بھی

Read more

اردو: اشرافیہ کی زبان

اردو کے قومی تشخص کا تعلق دو قومی نظریے سے ہے۔ مثال کے طور پر آپ مسلمان ہیں اور آپ بنگالی بولتے ہیں تو آپ پاکستانی تو ہیں لیکن اتنے پاکستانی نہیں ہیں جتنا کہ ایک اردو بولنے والا۔ اردو کو مسلمان کرنے کا نظریہِٕ پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اردو صدیوں سے ہندوستانی زبان کا درجہ رکھتی ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مذہب کا تعلق زبان سے ہوتا ہے؟ اگر مذہب پہچان

Read more

ایف آئی اے انکوائری رپورٹ: جہانگر ترین سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات چینی اور آٹے بحران کی ذمہ دار قرار

کاروباری افراد جو چینی ذخیرہ کرتے ہیں ان کا مؤقف ہے کہ چینی کے کاروبار کے لیے چینی ذخیرہ کرنا ناگزیر ہے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں ملک میں ماضی قریب میں پیدا ہونے والے چینی کے بحران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور

Read more

وبا کے دوران ٹورانٹو میں سوشل سروس ورکر کا ایک دن

ویسے تو کافی دنوں سے مجھے یہ خیال آرہا تھا کہ مجھ کو سوشل سروس ورکر کی ڈائری لکھنی چائیے مگر آج کا دن کام پر کچھ ایسا تھا کہ مجھے لگا آج تو ڈائری لکھنا ہی پڑے گی۔ ایسا بھی کوئی مختلف دن نہیں تھا آج۔ مگر شاید میں نے کل اور آج کام کرنے میں ایک خاص طرح کی فرحت محسوس کی جس نے مجھ کو اس کو قلم بند کرنے پر اور اکسایا۔ ڈائری لکھنے کی ایک

Read more

دنیا بعد از کورونا

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وبا سے بلا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ حالانکہ کہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ماضی میں پھوٹنے والی وباؤں مثلاً طاعون، ایشیا فلو وغیرہ سے بہت کم ہیں۔ اس قدر خوف و ہراس کی ایک وجہ شاید دنیا کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے میں بسنے والے لوگوں کی ایک دوسرے کی پل پل کی خبر سے آگاہی ہے۔ کورونا کا جن بوتل سے باھر آنے تک روزانہ کی بنیاد پر

Read more

سوال کرنا ایک فطری حق ہے

آج سے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے ایک دن سورج ایسے ہی طلوع ہوا تھا۔ ایتھنز کی عدالت کے کٹہرے میں بوڑھا انکسا غورث کھڑا تھا۔ ملک کے بڑے جج، مذہبی رہنما اور حکمران طبقہ اسٹیج پر براجمان تھے۔ ہزاروں لوگوں پر مشتمل بھیڑ جمع تھی۔ انکسا غورث پر الزام تھا کہ ان کے افکار مذہب کے خلاف ہیں بھیڑ میں جمع کچھ افراد کا مطالبہ تھا پھانسی دی جائے، کچھ لوگ اپیل کر رہے تھے کہ علاقہ بدر کیا

Read more

پاٹے خاں اور کرونا وائرس

آپ میرے دوست "پاٹے خان” سے تو واقف ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاٹے خاں خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے۔ اس لیے وہ تمام سیاسی، سماجی، مذہبی، سائنسی علوم پر خود ہی سند ہے۔ یعنی اس سے کچھ پوشیدہ نہیں ہے۔ تین ہفتے قبل جب ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنا شروع ہوئی اور یہ سوچ بچار ہو رہی تھی کہ اس سے کیسے بچا جائے، کیسے اس پر قابو پایا جائے اور ممکنہ نقصان میں

Read more

جانور راج: انقلابی ہیرو باکسر، قصاب کو بیچ دیا گیا

جب باکسر کا کھر، مندمل ہو گیا تو اس نے ہمیشہ سے زیادہ کام کیا۔ درحقیقت، اس برس، تمام جانوروں نے غلاموں کی طرح کام کیا۔ فارم کے روزمرہ کے کاموں، پون چکی کی تعمیرِ نو کے علاوہ، ننھے سؤروں کے لئے سکول کی عمارت بھی تھی جس ابتداء مارچ میں ہوئی۔ بعض اوقات، کم خوراک کھا کے کئی کئی گھنٹے کام کرنا، برداشت سے باہر بھی ہو جاتا تھا، لیکن، باکسر کبھی نہ لڑ کھڑایا۔ اپنے قول اور فعل سے وہ کبھی یہ ظاہر نہ کرتا کہ اس کی طاقت اب وہ نہیں جو کبھی ہوا کرتی تھی۔

Read more

گلیلیو کا جرم!

ہرگاہ کہ تم مسمی گلیلیو ولد مرحوم ونچن زیو گیلی لائی‘ سکنہ فلورنس‘ عمر 70 برس، 1615ء میں اس مقدس عدالت کے حضور پیش کئے گئے۔ تمہارا جرم یہ تھا کہ تم اس غلط عقیدے کو درست سمجھتے ہو کہ سورج کائنات کا مرکز اور غیر متحرک ہے اور یہ کہ زمین گردش میں ہے اور یہ کہ تم زمین کو دوری اور محوری لحاظ سے متحرک سمجھتے ہو اور یہ کہ تم نے یہ خرافات اپنے بہت سے شاگردوں

Read more

کرونا وائرس، بے حیائی اوراللہ کا عذاب

لاوڈاسپیکر پر چیختے چلاتے مقامی مسجد کے پانچویں پاس مولوی صاحب ہوں یا پھر ٹی وی چینلز، یوٹیوب اور فیس بُک پرہزاروں دینی کتابیں پڑھ کر بیٹھے علماء دین، سب سائنس کی ترقی سے فائدہ اُٹھا کر اُسے معاشرتی بے راہ روی کا مرتکب ٹھہراتے ہیں۔ یوں تو یہ مولوی حضرات سال میں کئی بار ہوائی جہاز اور تیزرفتار کاروں میں دُنیا بھر کا سفر شان سے کرکے چند ہی گھنٹوں میں دُنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تبلیغ

Read more

ذوالفقار علی بھٹو، وہائٹ ہائوس اور سی آئی اے

ان دنوں انٹرنیٹ، ای میل، فیکس، موبائل فون اور موجودہ سوشل میڈیا کے ذرائع کا وجود ہی نہیں تھا۔ صرف لینڈ لائن فون سب سے موّثر رابطے کا ذریعہ تھے۔امریکی ریاست نیوجرسی میں 3اور 4؍اپریل 1979ء کی درمیانی شب سو رہا تھا کہ کمرے میں پڑے فون کی گھنٹی نے اچانک نیند سے اٹھا دیا۔ پاکستان میں 4؍اپریل کا دن شروع ہو چکا تھا۔ امریکی ریاست مشی گن سے میرے محترم دوست سلام شیخ انتہائی غمزدہ آواز میں روتے ہوئے

Read more

ذوالفقار علی بھٹو سے دو ملاقاتیں اور تیسرا تجاذب

میں تب گورنمنٹ کالج لاہور میں سال دوم کا طالبعلم تھا۔ ایوب خان کے خلاف جلوس نکلا کرتے تھے۔ میں بھی شریک ہوتا تھا۔ میں نے بھٹو کو پہلی بار مال روڈ پر ایسے ہی ایک جلوس میں دیکھا تھا۔ وہ ٹرک کے اوپر کھڑے تھے۔ شلوار قمیص میں ملبوس تھے۔ حسب معمول گریبان کے بٹن کھلے تھے ۔ کف چڑھائے ہوئے تھے۔ سیاہی مائل سفید بال پریشان تھے اور انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا ’اب تو مجھے

Read more

لاقو کے کاروبار قسمت لے ڈوبی

نام تو اُس کا لیاقت تھا مگر لوگوں کی اکثریت اُس کے اس اصل نام سے ناواقف تھی۔ سبھی اسے لاقو کے نام سے جانتے تھے۔ پڑھا تو شاید زیادہ نہیں تھا لیکن تھا نہایت محنتی۔ اس نے زندگی میں طب سے لے کر کتب فروشی تک اور مرغی بانی و مگس رانی سے لے کر شکرقندی کی فروخت تک غرض کہ کون سا پیشہ و کام تھا جس میں قسمت و طبع آزمائی نہ کی ہو۔ اب اُسکی طب کی کہنہ مشقی کو ہی لے لیجیے۔ اس کا علمِ طب اگرچہ منجن سازی تک محدود رہا مگر جب تک شعبہ طب سے منسلک رہا نہایت تن دہی اور مستقل مزاجی سے فرائض سرانجام دیے۔

Read more

یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا

کہتے ہیں کہ ایک دفعہ محمود غزنوی نے اپنے چیہتے مگر زیرک غلام ایاز کو کہا کہ مجھے کوئی ایسی چیز بتاؤ کہ اگر میں خوش اور مسرور ہوں تو اُسے دیکھ کر نارمل ہو جاؤں اور اگر غم اور پریشانی کی کیفیت ہو تو طبعیت میں سکون اور قرار آ جائے۔ ایاز نے کاغذ کا ایک ٹکڑا پکڑا۔ اس پر کچھ لکھا اور کاغذ کی اچھی طرح تہہ لگا کر بادشاہ کے حوالہ کیا اور کہا بادشاہ سلامت جب کبھی متذکرہ بالا دو کیفیتوں کا سامنا ہو اس کاغذ کو کھول کر پڑھ لینا۔ طبعیت میں سکون اور قرار آ جائے گا۔ کچھ عرصہ گزرا کہ بادشاہ کو امور سلطنت کے کچھ معاملات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی قسم کے خطرات نے اسے گھیر لیا۔ اسے یاد آیا کہ ایاز نے کاغذ پر کچھ لکھا تھا اور ایسے ہی کسی موقع پر پڑھنے کا کہا تھا۔ اس نے حفاظت سے رکھا ہوا وہ کاغذ نکالا اس پر لکھا تھا ”یہ وقت بھی گزر جائے گا“

Read more

جب بھٹو نے جلاد سے کہا ’پھندا کھینچو۔۔۔فنش اٹ‘

4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو رات دو بجے راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گيا۔

ان کو راولپنڈی جیل کے زنانے حصے میں ایک سات بائی دس فٹ کی کوٹھری میں قید کیا گیا تھا۔

بھٹو کو ایک پلنگ، گدا، چھوٹی سی میز، اور ایک بک شیلف دی گئی تھی۔ بغل میں ایک چھوٹی سی کوٹھری تھی جہاں ان کے لیے ایک قیدی کھانا بناتا تھا۔

Read more

کرونا کے مریض کی خصوصی اجازت

کرونا کا وہ مریض جانتا تھا کہ وہ اپنے بیوی بچوں کو نہ چھو سکتا ہے نہ قریب سے دیکھ سکتا ہے، پھر بھی وہ انہیں آخری دفعہ دور سے ہی سہی مگر دیکھنا چاہتا تھا۔ اسے احساس تھا کہ وہ اس دنیا میں اب کچھ ہی گھنٹوں کا مہمان ہے۔

بیس سال پہلے جب وہ دنیا کے اس ترقی یافتہ ملک میں آیا تھا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک پسماندہ ملک سے ترقی یافتہ ملک میں ہجرت کرنے کے باوجود اس کی موت اتنی ہی لاوارث اور بے یارومددگار ہو گی جتنی کے اس کے اپنے ملک میں ہو سکتی تھی۔ برسوں کا یہ سفر اور ترقی کا یہ راستہ کتنا بے معنی تھا۔ جس دنیا کو ٹیکنالوجی نے جوڑ کر ایک گاؤں بنا دیا تھا، اسی دنیا کو ایک ننھے سے جرثومے نے پھر سے بکھری ہو ئی دنیا بنا ڈالا تھا۔ دلوں کے فاصلے، جسمانی فاصلوں میں بدل چکے تھے۔

Read more

ڈینئل پرل کے فیصلے نے پاکستان کو کس پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے؟

مغربی صحافت ہمارے ملک کی طرح نہیں کہ میڈیا مالکان فیلڈ رپورٹرز کی محنت کے بل بوتے پہ اربوں روپے کمائیں اور فیلڈ رپورٹرز بنا تنخواہ سیاستدانوں کی کوریج کی مٹھائیوں محکمانہ اشتہارات یا بلیک میلنگ سے گزارہ کریں۔ مغربی ادارے نہ صرف تنخواہیں دیتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے ڈیسک بنا کر ٹیمیں بناتے ہیں جرنلسٹ فیلڈ میں جاتا ہے تو ان کے سفر قیام و طعام کا خرچہ ادارے کے ذمے ہوتا ہے۔ دوسرا مغرب میں معلومات تک رسائی بہت آسان ہے جبکہ پاکستان میں قانون تو موجود ہے مگر مجال ہے کہ آپ تحصیل کے ہسپتال کے کینٹین ٹھیکے کے ٹینڈر کی ہی معلومات لے سکیں بجٹ تو بہت دور کی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی میڈیا کی رپورٹس عموماً غیر جانبدار اور حقائق پہ مبنی ہوتی ہیں۔

Read more

محبت کرنے اور اپنی نمائش لگانے میں فرق ہے

گھر پہ شادی کی بات نکلتی تو وہ الجھنے لگتی۔ ایک دو دفعہ تو اس نے کہہ بھی دیا کہ امی مجھے ابھی شادی نہیں کرنی آپ لوگوں کے پاس رہنا ہے آپ کا اور ابو کا خیال رکھنا ہے۔

دوسری طرف اسکول جاتی تو جان بوجھ کر اسلم کے سامنے جاتی وہ اب چاہنے لگی تھی کہ اسلم اس سے کچھ کہے کسی طرح اسے اس ذہنی اذیت سے نکال لے۔ اس ماحول سے دور لے جائے۔ کبھی کبھی وہ سوچتی اسلم نہیں تو ارمغان ہی سہی۔ مگر زبردستی کی شادی نا ہو۔ پھر خود ہی خیال جھٹک دیتی، اتنی عام سی صورت والے بندے کے ساتھ پوری زندگی گزارنا اسے بہت مشکل لگتا تھا۔

Read more

کورونا سے بچو تو کرلی ڈرائے

جب میں انقلابی ہوا کرتا تھا تب جیل میں بنے میرے انقلابی دوست، جو بعد میں انقلابی رہنما بنا پھر پیپلز پارٹی کا مددگار اور آخر میں قریب قریب صوفی، یعنی جام ساقی نے میری کراہت اور خوف کا ذکر سن کے جن میں چھپکلی پنجابی میں جسے کرلی اور سرائیکی میں لہجہ بدل کے کرڑی کہا جاتا ہے، چپچپاہٹ اور کتے کا ذکر تھا، مجھے مشورہ دیا تھا کہ اپنے ایسے معاملات کا عام ذکر نہ کیا کرو کیونکہ پکڑے جانے کی صورت میں، قانون لاگو کرنے والے یہی کچھ تمہارے خلاف برت سکتے ہیں۔ بات تو سچ تھی کہ مجھ پر چھپکلی چھوڑنے کی محض دھمکی دے کر مجھ سے ڈونلڈ ٹرمپ، بورس جانس اور عمران خان تینوں کا ہی قتل کرنا تسلیم کروایا جا سکتا ہے، بھلے وہ تینوں زندہ ہوں اور اپنے عہدوں پہ برقرار۔

Read more

کورونا کا رونا، دنیا اور ہم

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا۔ گزشتہ سال کے اختتام پرسر اٹھانے والے اس وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ 180 سے زائد ممالک میں یہ بیماری وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اس بیماری کے باعث دنیا بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے نہ صرف تجاوز کرچکی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

Read more

نمّی۔ جیا بے قرار ہے

بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی نمّی رخصت ہوگئیں۔ نمّی 50 اور 60 کی دہائی کی بے حد مشہور ہندوستانی اداکارہ تھیں۔ پرانی فلموں کے شائق ان کے نام اور کام سے خوب واقف ہیں۔

نمّی کا حقیقی نام نواب بانو تھا۔ انہیں یہ فلمی نام ’نمّی‘ راج کپور نے دیا تھا۔ وہ 18 فروری 1933 کو آگرہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد عبدالحاکم ایک ملٹری کانٹریکٹر تھے۔ جب وہ صرف 11 سال کی تھیں، ان کی ماں کا انتقال ہوگیا اور نمّی اپنی نانی کے ساتھ رہنے کے لیے ایبٹ آباد چلی گئی آئیں، لیکن 1947 میں ملک کی تقسیم کے بعد جب ایبٹ اباد پاکستان میں شامل ہوگیا تو نمّی اپنی نانی کے ساتھ بمبئی منتقل ہو گئیں اور یہیں فلمی دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہوا۔

Read more

دبئی کرونا۔ لاتو ں کے بھوت

پیوستہ تھے ہم شجر تھے، امید بہار تھی۔ مگر خطبہ سماعت فرمانے کی دیر تھی۔ سبی شہر کی گر می تن بدن میں تلملانے لگی۔ اور ہم سب گھر والوں سے منہ چھپائے پھر رہے تھے۔ کیونکہ آج کل سب کو منہ صرف گھر والوں کو دکھانے کی اجازت ہے۔ باقی پردہ عام و عوام ہے۔ مگر ہم آنکھیں نہیں جھکاتے کہ کہیں ٹکرا ہی نہ جائیں۔ وبا کے دن ہیں۔ محبت پہ پابندی ہے مگر کچھ ظالم مصنفوں کو وبا میں بھی محبت سوجتی ہے تو ناول لکھ مارتے ہیں خیر جی منہ چھپانے کی وجہ یہ کہ ہم جیسے ہی چند جنات اور چڑیلیں ہیں جو اب بھی امید بہار کے گیت گنگنا رہے ہیں۔

Read more

بائی فوکل کلب – مشتاق احمد یوسفی

چار مہینے ہونے آئے تھے۔ شہر کا کوئی لائق ڈاکٹر بچا ہو گا جس نے ہماری مالی تکالیف میں حسب لیاقت اضافہ نہ کیا ہو۔ لیکن بائیں کہنی کا درد کسی طرح کم ہونے کا نام نہ لیتا تھا۔ علاج نے جب شدت پکڑی اور مرض نے پیچیدہ ہو کر مفلسی کی صورت اختیار کر لی تو لکھنؤ کے ایک حاذق طبیب سے رجوع کیا جو صرف مایوس اور لب گور مریضوں پر عمل مسیحائی کرتے تھے۔ مریض کے جانبر ہونے کا ذرا بھی امکان نظر آئے تو بگڑ جاتے اور اسے دھُتکار کر نکلوا دیتے کہ جاؤ، ابھی کچھ دن اور ڈاکٹر سے علاج کراؤ۔

اللہ نے ان کے ہاتھ میں کچھ ایسا اعجاز دیا تھا کہ ایک دفعہ ان سے رجوع کرنے کے بعد کوئی بیمار خواہ وہ بستر مرگ پر ہی کیوں نہ ہو، مرض سے نہیں مرسکتا تھا۔ دوا سے مرتا تھا۔ مرض کے جراثیم کے حق میں تو ان کی دوا گویا آب حیات کا حکم رکھتی تھی۔ غریبوں کا علاج مفت کرتے، مگر رؤسا کو فیس لیے بغیر نہیں مارتے تھے۔ حکیم صاحب اونچا سنتے ہی نہیں، اونچا سمجھتے بھی تھے۔ یعنی صرف مطلب کی بات۔ شاعری بھی کرتے تھے۔ ہم اس پر اعتراض کرنے والے کون؟

Read more

مس چڑیا کی کہانی

ایک چڑے چڑیا نے نئی روشنی کی ایک اونچی کوٹھی میں اپنا گھونسلا بنایا تھا۔ اس کوٹھی میں ایک مسلمان رہتے تھے جو ولایت سے بیرسٹری پاس کرکے اور ایک میم کو ساتھ لے کر آئے تھے۔ ان کی بیرسٹری کچھ چلتی نہ تھی۔ مگرگھرکے امیر زمیندار تھے۔ گزارہ خوبی سے ہوا جاتا تھا۔ ولایت سے آنے کے بعد خدا نے ان کو ایک لڑکی بھی عنایت کی تھی جو ماشاء اللہ چلتی پھرتی تھی اور باپ کی طرف سے مسلمان اور ماں کی طرف سے مس بابا تھی۔

Read more

آم – سعادت حسن منٹو کا افسانہ

خزانے کے تمام کلرک جانتے تھے کہ منشی کریم بخش کی رسائی بڑے صاحب تک بھی ہے۔ چنانچہ وہ سب اس کی عزت کرتے تھے۔ ہر مہینے پنشن کے کاغذ بھرنے اور روپیہ لینے کے لیے جب وہ خزانے میں آتا تو اس کا کام اسی وجہ سے جلد جلد کردیا جاتا تھا۔ پچاس روپے اس کو اپنی تیس سالہ خدمات کے عوض ہر مہینے سرکار کی طرف سے ملتے تھے۔ ہر مہینے دس دس کے پانچ نوٹ وہ اپنے خفیف طور پر کانپتے ہوئے ہاتھوں سے پکڑتا اور اپنے پرانے وضع کے لمبے کوٹ کی اندرونی جیب میں رکھ لیتا۔ چشمے میں خزانچی کی طرف تشکر بھری نظروں سے دیکھتا اور یہ کہہ کر ”اگر زندگی ہوئی تو اگلے مہینے پھر سلام کرنے کے لیے حاضر ہوں گا“ بڑے صاحب کے کمرے کی طرف چلا جاتا۔

Read more

وائرس اور انسان

کورونا وائرس نے دنیا میں ایک ہلکم ڈال رکھی ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی اس بیماری نے دنیا کو ایک عجیب معاشرتی اور معاشی دباؤ کا شکار کر دیا ہے اور ہر ملک اس کوشش میں ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے اس بیماری پر قابو پایا جائے لیکن انسان بہر حال انسان ہے اور ایک معاشرتی جانور ہے۔ مکمل علیحدگی نہ صرف ممکن نہیں بلکہ اس کے نتیجہ میں معاشی مسائل بھی

Read more

کشمیریوں کو بے وطن کرنے کی سازش!

دنیا بھر میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس ناگہانی آفت کی وجہ سے ہر طرف افراتفری کا سماں ہے۔ بھارت بھی اس وباسے مبرا نہیں ہے، بلکہ وہاں سے آنے والے وڈیو کلپ دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ وہاں پر لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ انتہائی متشدد ہے، لیکن ایسے حالات میں بھی بھارتی وزیر اعظم مودی مسلسل اپنے ہندوتوا کے نظریے کو نافذ کرنے کا

Read more

کورونا اور ذاتی انا کے ٹائیگر پر سوار قیادت

کورونا وبا کے اس زمانے میں دنیا کی بدقستمی ہے کہ اس کی قیادت ڈونلڈ ٹرمپ اور بوریس جانسن جیسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں نے انتہائی احمقانہ رویّہ اپنا اور شروع میں اس بلا کو صرف چین کا مسئلہ قرار دے کر اس سے پہلوتہی کی۔ اپنی ناک کے اگے سوچ نہیں سکے۔ پاکستان کی بدقسمتی یہ کہ اس بلا نے عمرانی زمانے میں ہی انا تھا۔ عمرانی انا بنی گالہ سے بڑی ہے جو اس وبا سے

Read more

خدمت خلق کرنے والوں کو سلام

پاکستان اس وقت کرونا سمیت کئی طرح کی آفات و بلیات میں گھرا ہوا ہے، کرونا تو ایک نہ دن اللہ کے فضل و کرم سے چلاہی جائے گا لیکن دوسری آفات و بلیات جو کہ ہمیں کیکڑے کی طرح جکڑچکی ہیں وہ باید و شاید ہی جائیں۔ آفات و بلیات کے نام یہ ہیں ناجائز منافع خوری، عدم احساس، نا اہلی، ضد، تعصب، نالائقی، بداحتیاطی، فتوے بازی وغیرہ وغیرہ۔ ایک طرف آزمائش کی گھڑی ہے دوسری طرف ہم نے

Read more

تبلیغی جماعت کی حمایت میں چوہدری پرویز الہٰی کا دندناتا بیان اور کچھ ملحقہ قصے

ملک میں جنرل پرویز مشرف کا اقتدار بھی عروج پر تھا اور ”وار آن ٹیرر“ یعنی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف نیٹو فورسز کی جنگ بھی، اور دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں کہ اس جنگ میں پڑوسی ملک پاکستان کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے امریکہ کو ایک باوردی آرمی چیف ڈکٹیٹر کی صورت میں فرد واحد کی حکومت ہی suit کرتی تھی جبکہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والا آمر کسی

Read more

کرونا اور خواتین کی مشکلات

کرونا کی وجہ سے ویسے تو سبھی پریشان ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن خواتین کو اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے۔ ویسے تو بہت سارے مسائل ہیں لیکن اس وقت میں کرونا وائرس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پریشانیوں اور ذمہ داریوں کی بات کروں گی۔ چونکہ اسکول میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں بچے سارا وقت گھر پر ہی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں خواتین کے کام میں دو

Read more

کورونا سرمایہ دارنہ معشیت کی شکست ہے

کرونا کے اچانک وار کے بعد امریکہ نے اس کو چائنہ کا حیاتیاتی ہتھار گردانا اور چائنہ نے امریکہ کو لیکن سائنس نے ثابت کردیا کہ کرونا ڈی۔این۔اے نہیں بلکہ ار۔این۔اے وائرس ہے اور اس کی مصنوعی تخلیق ابھی انسان کے تصور میں نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات اس کا کارن ہیں۔ کیونکہ ماحولیاتی آلودگی سے ایسے بہت سارے جاندار جن کو کرونا اور بہت سارے دیگر وائرسز اپنا میزبان بناتے تھے اب

Read more

وبا کے دنوں میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

وبا کے دنوں میں، خوف کے ماحول میں، بے یقینی، بیماری اور موت کے پھیلتے ساۓ، محدود یا مکمل لاک ڈاؤن، راستے بند، سڑکیں سنسان، مسجدیں ویران، اس پر میڈیا کی سنسنی اور خوف پھیلاتی خبریں اور تجزیے، خوراک کی کمی اور قحط کے اندیشے، قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز سے آنے والی خوفناک خبریں، حکومتی اداروں کی بے بسی اور بے حسی، ہر پل پھیلتی نت نئی افواہیں اور دل دہلا دینے والی وڈیوز۔ یہ سب ہمارے اعصاب پر بوجھ

Read more

کورونا بھگانے کا وظیفہ، مسجد کا قرضہ اور بچے کا دودھ

شہر اقتدار میں ٹریفک کم مگر اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی وجہ سے ہیلی کاپٹروں کی آوازیں زیادہ سنائی دیتی ہیں۔ راستوں پر بیلچے سجائے مزدوروں کی چوکڑیاں اور بیکریوں اور میڈیکل اسٹوروں کے باہر حسب معمول بچے کا دودھ لینا ہے، صاحب جی مدد کیجئے والی عورتیں نیند میں سوئے ہوئے بچوں کو گود میں لیے گھومتی نظر آتی ہیں اور گلیوں میں کباڑیوں کی آوازیں اور کچرے کے ڈھیروں پر کچرا چننے والے بھی اکا دکا دکھائی دیتے

Read more

بھارتی جنتا سوچو اگر حافظ سعید پاکستان کا وزیر اعظم ہوتا

شاباش پاکستانی ووٹر! ہم کسی مذہبی جنونی اور دہشت گرد کو کبھی بھی ووٹ ڈال کر حکومت میں نہیں لائے۔ بدقسمتی سے دہشت گردی میں ہمارا گراف بہت اونچا چلا گیا ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے ہم عام پاکستانیوں کو دہشت گردی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان کے افسوس کے ساتھ یہ فکر بھی لاحق ہوتی ہے کہ ابھی اس واقعہ میں پاکستان کا نام آئے گا۔ دہشت گرد پاکستانی ہو گا یا اس نے کبھی پاکستان میں تربیت لی ہو گی۔ یا کسی بھی طریقے سے پاکستان کے دہشت گردی کے واقعہ کے لنک نکلنے کے امکانات تو رہتے ہیں۔ پچھلے دس بارہ سالوں میں پاکستان کے اندر بھی دہشت گردی کے ہزاروں واقعات ہو چکے ہیں اس لئے دہشت گردی میں ہمارا گراف اونچا تو ہے۔

Read more

پیرس میں فوڈ مارکیٹ کا فروزن ہال نعشوں کے لیے مختص

ایک بڑی فرانسیسی فوڈ مارکیٹ کے یخ بستہ ہال کو نعشیں رکھنے کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ یہ مارکیٹ خوراک کی فروخت بھی جاری رکھے گی۔

پیرس میں قائم فرانسیسی فوڈ مارکیٹ رانجیس کا شمار یورپ کی سب سے بڑی ہول سیل فوڈ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔ اس مارکیٹ کے کئی بڑے گاہکوں کا تعلق دوسرے یورپی ممالک سے بھی ہے۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا سے مشرقِ وسطیٰ میں گھریلو تشدد میں اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں کورونا وائرس کی وبا نے گھریلو تشدد میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ مردوں کا زیادہ وقت گھروں میں گزارنا قرار دی جا رہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ملکوں کی حکومتیں کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ اس خطے کی ریاستوں بشمول خلیج فارس کے عرب ممالک اور اسرائیل میں ان دنوں بیسیوں ہزار مریض کووِڈ انیس نامی بیماری میں مبتلا ہیں اور سماجی طور پر لاک ڈاؤن کی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔

Read more

وبا کے دنوں میں خود سے ملاقات

ان دنوں کرونا کے حوالے سے رنگا رنگ موضوعات کی بہار آئی پڑی ہے۔ کرونا وائرس کے وبائی دنوں میں محبت، پھر تجدید محبت۔ پھر خود سے ملنے کے دن، اپنے آپ کو پہنچاننے کے دن وغیرہ وغیرہ۔ آمنہ مفتی نے بھی لکھا۔ ان وبائی دنوں میں گھر پر رہئیے اور خود سے ملئے۔ اب اپنے آپ سے باتیں کرتی اور پوچھتی ہوں بھئی یہ خود سے ملنا کیا ہوا؟ ہم جیسے اجڈوں نے تو ساری زندگی خود کا نہیں

Read more

کرونا وائرس اور انسانیت کی تذلیل کے واقعات

دن ہے 26 مارچ کا۔ شہر ہے کوٹلی آزادکشمیر۔ مقام ہے شہر کے نکڑ پر لگایا گیا پولیس کا ناکہ اور وقت ہے تقریباً دن دو بجے کا۔ کچھ نوجوان جانے انجانے میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکے کے پاس آتے ہیں۔ پولیس کے درجنوں جوان ان پر تشدد شروع کر دیتے ہیں۔ نوجوان وحشیانہ تشدد پر سر پر پاٶں رکھ کر بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔ پولیس کے لاٹھی بردار جوان، بھاگنے والے نوجوانوں کا پیچھا کرتے ہیں۔ نو جوان آگے آگے اور پولیس کے جوان ان کے پیچھے پیچھے۔

Read more

این طبیب از دیدن بیمار می ترسد

کچھ ‏غزلیں بہت منفرد ہوتی ہیں۔ ایک بار پڑھنے یا سننے سے تسکین نہیں ہوتی بلکہ تشنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک فارسی غزل ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔ امیرجان صبوری کی اس غزل کی حالیہ دنوں میں مقبولیت کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ آج کے حالات کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ گویا موجودہ کرونائی دور کے لئے ہی کہی گئی ہو۔ مقبولیت کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اسے معروف تاجک گلوکارہ ’نگورہ خالوا‘ نے کمال عمدگی سے حقیقی درد میں پرو دیا ہے۔

Read more

تعلیمی نظام کی ضرورت و اہمیت

کسی معاشرے کی ترقی اس کے تعلیمی نظام پر منحصر ہوتی ہے۔ جن معاشروں میں معیارِ تعلیم بہتر ہوتا ہے وہاں کا نظم و نسق بہتر نظر آتا ہے، نئی نئی ایجادات ہوتی ہیں اور سماجی مسائل کو بہترین انداز میں حل کیا جاتا ہے۔ نئے زاویوں سے سوچنے کا عمل تیز ہوتا ہے اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس لئے تعلیمی نظام کی ضرورت و اہمیت کو ہم قطعی طور پر نظر انداز نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ریاست کے تمام اداروں میں کام کرنے والے لوگ ایک مخصوص تعلیمی نظام سے گزر کر متعلقہ محکموں میں مقرر ہوتے ہیں اور اپنا فرض ادا کرتے ہیں مثلاًً ڈاکٹرز، انجننیئرز، اساتذہ، وکلاء، ملازمین وغیرہ وغیرہ۔

Read more

وبائی امراض، کورونا اور تعلیماتِ شریعت

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں معاشی پہیہ جام کر رکھا ہے، وہیں اس سے روزمرہ کی زندگی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اکثر ملکوں میں لاک ڈاؤن کی کیفیت ہے، سعودی عرب، بھارت، عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک اور شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں گھر پہ رہنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور تاحال علم نہیں کہ یہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔ اگرچہ ہمارے ہاں کورونا کے حوالے سے بہت

Read more

عمران خان کی ٹائیگر فورس

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ایک ایپ بنائی گئی ہے بالکل اسی طرح جیسے سٹیزن پورٹل ایپ بنائی گئی جو آج کل لاپتہ ہوچکی ہے۔ یا پھر صرف کاغذوں میں درج ہے۔

خیر نیتوں کا حال رب تعالی ہی جانتا ہے مگر بندے کے کرتوت دیکھ کر انسان اندازہ لگا سکتا ہے کہ کیا حشر نشر ہونے جارہا ہے۔ اس ایپ کے بہت سے فوائد ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ جو فوائد یہاں گنوائے جائیں انہیں اپنی ذمہ داری پر دیکھ لیجیے گا اور جو نقصانات کی طرف اشارہ ہو وہ ضروری نہیں کہ درست ہوں۔

Read more

ذہنی، فکری اور اخلاقی وبائیں

حوزے سارا ماگو پرتگال کے ایک ناول نگار تھے۔ 1995 ء میں انہوں نے ”اندھا پن“ کے عنوان سے ایک ناول لکھا۔ یہ ناول بے حد مقبول ہوا۔ دنیا کی متعدد زبانوں میں اس کے تراجم ہوئے۔ فلمیں بنیں۔ 1998 ء میں اسے نوبل انعام سے نوازا گیا اور عالمی ادب کے سو بہترین ناولوں میں جگہ دی گئی۔

یہ ناول ایک شہر میں پھیلنے والی سفید اندھے پن کی وبا کی کہانی سناتا ہے۔ اس شہر کے لوگ اچانک سفیداندھے پن میں مبتلا ہونے لگتے ہیں۔ یکے بعد دیگرے ہر کسی کی بینائی ضائع ہوتی چلی جاتی ہے اور ان کی آنکھوں کے سامنے سفید رنگ کی دیوار حائل ہو جاتی ہے۔

Read more

عزیز میاں قوال کے ساتھ ایک یادگار شام

فروری کی ایک خنک شام سب دوست میرے گھر پر جمع تھے اور گاؤں کے دربار کا عرس کا معاملہ زیر بحث تھا جو ہم مارچ کے دوسرے ہفتے میں مناتے تھے۔ صوبیدار لیاقت ہماری کمیٹی کا سب سے سرگرم رکن تھے جو بار بار مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ اس دفعہ کس قوال کو عرس پر بلائیں گے۔ میں اس بارے میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ چوہدری زمان نے کہا یار اس دفعہ تو عزیز میاں

Read more

اختر وقار عظیم کی کتاب اور کھیل کی دنیا کے واقعات

اختر وقار عظیم صاحب کی کتاب ”ہم بھی وہیں موجود تھے“ ہاتھ لگی، کتاب اتنی دلچسپ ہے کہ ایک ہی نشست میں پڑھے بغیر رہا نہ گیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اختر وقار عظیم کا واسطہ ہر شعبہ زندگی کے لوگوں سے پڑا، جس کا ذکر کتاب میں واقعات کے صورت میں باطریق احسن کیا گیا ہے۔ کھیل کی دنیا سے وابستگی کے دور میں درپیش واقعات پُر لطف ہیں۔ اختر وقار عظیم لکھتے ہیں

Read more

مذہبی، معاشرتی، لسانی اور ثقافتی دیواریں گرا دیں تو صرف انسانیت بچتی ہے

میری طرح یقیناً آپ بھی کبھی کبھی معاشرے کی ان فرسودہ روایات سے تنگ آجاتے ہوں گے جو ہمارے گلے کا طوق بنا دی گئیں۔ اور کبھی کبھار میری طرح آپ کے دل کے کسی کونے میں بھی یہ آواز گونجتی ہوگی ”میں دنیا داری نبھانے والا بندہ نہیں“۔ جی ہاں۔ ہم سب دنیاداری نبھانے کے لئے ہی تو کررہے ہیں۔ ہم اپنی ساری زندگی جس معاشرے کی سوچ اور پیرہن کو اوڑھنے میں صرف کردیتے ہیں۔ وہ معاشرہ بدلے

Read more

2 اپریل: بچّوں کی کتب کا عالمی دن

2 اپریل کو ”بچّوں کی کتب کے عالمی دن“ کے طور پر منایا جاتا ہے، جبکہ اسی مہینے کے دوران ہی اس دن کے 20 دن بعد 23 اپریل کو اقوامِ مُتحدہ کی جانب سے ”کتب اور کاپی رائٹ کا عالمی دن“ منایا جاتا ہے۔ ”کتب اور کاپی رائٹ کا عالمی دن“ 1995 ء سے منایا جاتا ہے، جبکہ ”بچّوں کی کتب کا عالمی دن“ ایک بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے ”انٹرنیشنل بورڈ آن بُکس فار یَنگ پیپل“ (آئی بی

Read more

مسئلہ مذہب کا نہیں ہے

آپ نے اکثر ایسی دیومالائی کہانیاں سنی یا پڑھی ہوں گی کہ ایک جن یا بدروح کسی انسان کے اندر حلول کرجاتی ہے کیونکہ اس روح کو اپنی بقا کے لئے کوئی جسم چاہیے ہوتا ہے۔ اور دیگر تمام ناسمجھ لوگ جسم کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ کہانی کا ہیرو جو کبھی بزرگ ہوتا ہے اور کبھی سنیاسی وہ عقل کا استعمال کرتے ہوئے جسم کو بچا لیتا ہے اور اس بدروح کو جسم سے علیحدہ کرکے اس کا خاتمہ

Read more

بھوک کا کوئی مذہب، نظریہ اور عقیدہ نہیں ہوتا صاحب

کبھی سوچا ہے ہمیں بھوک کیوں لگتی ہے؟ اگر کھانے کا ٹائم ذرا اوپر نیچے ہوجائے تو بھوک سے چکر آنے لگتے ہیں تو سوچا ہے جب کسی کو فاقوں سے چکر آتے ہوں گے تو کیسا لگتا ہوگا؟ جب کسی کے پاس ایک وقت کا آٹا بھی نہ ہو اور اس نے کبھی اپنی خود داری کا سودا نہ کیا ہو مگر حالات نے اس کو کڑی دھوپ میں لاکر کھڑا کردیا ہو۔ اس کو کیا لگتا ہوگا؟ کیسے

Read more

گڑوی والوں کا محلہ

آئیے آج ہم شہر لاہور کی رونقوں، اشتہا انگیز کھانوں اور پکی سڑکوں کے جال سے کچھ پرے دریائے راوی کے اس پار نظر ڈالتے ہیں۔ ان تصویروں کو دیکھ کر اگر آپ یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید ہم آپ کو آج ایک کچراکنڈی سے متعارف کروانے جا رہے ہیں تو آپ صحیح پہچانے یہ علاقہ کچرا کنڈی ہی تو ہے۔ کیوں کہ ہمارے معاشرے میں طاقت کی اونچی مسندوں پہ بیٹھے ہوئے شرفاء اور نام نہاد ملا اس جگہ کے باسیوں کو معا شرے کا کچرا ہی تصور کرتے ہیں یا پھر کچرے پہ بھنبھناتی ہوئی مکھیاں۔

Read more

مخیر افراد کی دولت کے پیچھے چھپے جرائم

اس واقعے کو کوئی چھ سات سال ہو گئے ہیں لیکن مُنّو بھائی کی ہر بات کی طرح یہ بات بھی ابھی تک میرے ذہن پہ نقش ہے، میں مُنّو بھائی کے گھر اُن کی دانش سے اپنی جہالت کو کم کر رہی تھی کہ وہ کہنے لگے فرح پتہ ہے جب ایک بڑا گھر، بڑی کوٹھی بنتی ہے تو کتنے ہی چھوٹے گھر بننے سے محروم رہ جاتے ہیں میں حیرانگی سے اُنہیں دیکھنے لگی وہ بولے Behind every

Read more

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہی نہیں تو توسیع کیسی؟

خبروں کے مطابق وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 14 دنوں کی توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کا پھیلاؤٔ روکنے کے لیے 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی تاہم ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہے گی۔ وزیر اعظم پاکستان ملک میں لاک ڈاؤن کے

Read more

دفعہ ایک سو چوالیس کا طبقاتی نفاذ

فیصل آباد کی سرگودھا روڈ پر پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا پہلی نظر میں ماؤں کے ان سپوتوں پر فخر محسوس ہوا جو ان حالات میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ میری گاڑی سے آگے تین گاڑیاں لائن میں لگی تھیں اور اگلی گاڑی میں چار بندے بیٹھے نظر آئے اب میں دیکھنے لگا کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ اتنی دیر میں ایک موٹر سائیکل والا ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرتے گزرا اچانک پولیس سب کچھ بھول

Read more

گھاس پر مری ہوئی آسکروائلڈ کی بلبل اور عوام

انگریزی کے ایک بڑے ادیب ”آسکر وائلڈ“ اپنی مشہور کہانی The Nightingale & The Rose میں لکھتے ہیں کہ ”نوجوان طالبعلم گھر کے لان میں بے حد اداس بیٹھا تھا۔ وہ سوچ رہا تھا کہ اگر اسے کل صبح تک سرخ گلاب نہ ملا تو وہ پروفیسر کی بیٹی سے دوستی نہیں کرسکے گا۔ لڑکے نے اردگرد دیکھا اور سرد آہ بھری کہ میرے گھر کے لان میں کہیں بھی سرخ گلاب نہیں ہے۔ وہ مایوسی اور جذبات کی شدت

Read more

بڑھاپے کی ورچوئل محبت، وبا اور موت کا دکھ

ایک پیلا پھول تھا جس کے گرد کئی سارے کاسنی ننھے ننھے پھول تھے اور ان کے بیچوں بیچ ’صبح بخیر‘ کا پیغام تھا۔ دل میں تازگی کی لہر دوڑ گئی تو ارجمند بیگم بستر پر ہی پڑی مسکرا اٹھیں۔ آج کل ایسی حسین صبحیں ان کا سواگت کیا کرتیں کہ ان کا جی چاہتا وہ ننگے پاؤں پھولوں سے سجی دھرتی پہ دوڑتی چلی جائیں۔ ایک لا ابالی لڑکی کی طرح ناچتی گاتی پھریں۔ ہواؤں کو اپنے من کے

Read more

کیا ٹائیگرفورس کارگر ثابت ہوسکے گی؟

ہماری سیاسی حکومتوں کا المیہ یہ ہوتا ہے کہ وہ مشکل حالات یا غیر معمولی صورتحال میں مسائل سے نمٹنے کے لیے بعض اوقات ایسے اقدامات کرتی ہیں جو مثبت نتائج دینے کی بجائے ان کو ناکامی سے دوچار کرتی ہیں۔ یہاں مسئلہ حکومتوں کی سیاسی نیت پر شبہ کرنا نہیں بلکہ ان کے سیاسی فیصلوں یا سیاسی حکمت عملیوں کا جائزہ لینا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارا حکمرانی کا نظام فرسودہ بھی ہے اور اپنی

Read more

کہیں بھوک، کورونا سے پہلے ہی نا آ دبوچے

وزیراعظم عمران خان پچھلے دو تین ہفتوں سے فرما رہے ہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ملک کے لئے ضروری نہیں ہے کیونکہ ملک کا مزدور طبقہ، روزانہ مزدوری کرکے دیہاڑی لگانے والا، رکشے، ریڑھے، چھابڑی فروش سے لے کر گداگر تک کہیں کورونا سے پہلے بھوک سے نہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، خان صاحب کا یہ استدلال خاصا اہمیت کا حامل تھا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس مضبوط مؤقف رکھنے کے بعد وہ مسلسل لاک ڈاؤن کی

Read more

چھوٹی سی دنیا کا بڑا آدمی۔ عبدالقادر جونیجو

پاکستان میں ٹیلی وژن کا باقاعدہ آغاز طور 26۔ نومبر 1964 میں لاہور میں ہو ا تھا اور اس دور میں ڈرامے براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوتے تھے۔ کراچی میں ٹیلی ویژن مرکز کے قیام کے بعد کراچی سے بھی ڈرامے نشر کیے جانے لگے تو لاہور اور کراچی میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گئی۔ پاکستان میں موضوعاتی اعتبار سے ہم ٹیلی ویژن ڈرامے کو چار مختلف ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ہر دور دوسرے سے منفرد خصوصیات

Read more

مریم نواز نے نواز شریف کی کون سی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا؟

” نوُن لیگ۔ “ میں قیادت کی لڑائی اور رسہ کشی بدستور جاری ہے، پارٹی صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچ جانے کے باوجود پارٹی کو عملاً ٹیک اوور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شہباز شریف کے واپس پاکستان پہنچ جانے کے بعد سے مسلم لیگ (نواز) کا مریم نواز گروپ اگرچہ اب تک خاموشی سے صورتحال کا جائزہ لے رہا تھا اور پارٹی صدر کی وطن واپسی کے بعد بظاہر پس منظر میں چلا گیا تھا لیکن اب اس

Read more

خان صاحب خدا کے واسطے ایک یوٹرن اور لے لیں۔۔۔۔

آخر اللہ اللہ کر کے مرکزی حکومت نے اس لاک ڈاون کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع کر دی ہے جس سے گریز کے مثبت پہلوؤں پر خان صاحب کی طرف سے بے شمار بار روشنی ڈالی چکی تھی۔ پہلے خطاب میں جب خان صاحب نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ٰ ”لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے“ تو مجھ جیسے بے شمار لونڈے لپاڑے جن کے ”تبدیلی آئے

Read more

جانور راج: نئے ترانے اور اچانک مظاہرے

جانور راج: نئے ترانے اور اچانک مظاہرے
جارج آرویل

اخیر فروری کی ایک سہ پہر، جانی صاحب کے دور کے متروکہ، کشید خانے سے جو بارچی خانے سے پرے تھا، ایک کوسی کوسی، اشتہا انگیز، مخمور سی خوشبو کی لپٹیں احاطے کی طرف آئیں، یہ ایسی خوشبو تھی جو جانوروں نے پہلے کبھی نہ سونگھی تھی۔ کسی نے کہا کہ یہ ابلتے جو کی بھپکار ہے۔ جانوروں نے ہوا کو ندیدے پن سے سونگھا اور سوچا کہ ممکن ہے ان کے کھانے کے لئے گرما گرم دلیہ پک رہا ہو۔ مگر کوئی گرم دلیہ نمودار نہ ہوا، اور اگلی اتوار یہ اعلان ہوا کہ اب سے سارا جو، صرف سؤروں کے لئے مختص ہو گا۔ باغ سے پرے والے کھیت میں پہلے ہی جو بویا جا چکا تھا۔ اور جلد ہی خبر اڑی کہ نپولین کے ساتھ ساتھ، جس کے لئے آدھا گیلن شراب پہلے ہی مختص تھی، اور جو اسے ہمیشہ کراؤن ڈربی کے بادیے میں پیش کی جاتی تھی، اب ہر سؤر کوبھی شراب کا ایک پوا راشن میں ملا کرے گا۔

Read more

سفید پوش اور برساتی مینڈک

ان دنوں کراچی کی سڑکوں کے کنارے بیلچے، کھدال، ٹرالی، کنستر، رنگ کے خالی ڈبے، اور برش تھامے افراد کی ایک لمبی قطار جگہ جگہ صبح سے شام تک نظر آرہی ہے، ان میں کچھ افراد تو حقیقی مزدور ہی ہیں جو روز کماتے اور کھاتے ہیں اوراس امید پر بیٹھے ہوتے ہیں کہ شاید ان کی مزدوری لگ جائے اور وہ باعزت طریقے سے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں، تاہم ان افراد میں ایک بڑی تعداد ان

Read more

تیسری قسم: مارے گئے گلفام

فلم ’تیسری قسم‘ پھنیشور ناتھ رینو کی ہندی کہانی ’مارے گئے گلفام‘ کے پلاٹ پر مبنی ہے۔ باکمال باسو بھٹا چاریہ نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں راج کپور اور وحیدہ رحمان کو منتخب کیا گیا۔ شنکر داس کیسری لال 30 اگست 1923ء کو راول پنڈی میں پیدا ہوئے؛ وہ ’شیلندر‘ کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں۔ فلم ساز، ہدایت کار، مصنف و شاعر گلزار کا کہنا ہے، ہندستانی سینما کا سب بہترین

Read more

آفت جو خدا کے قریب کر دے رحمت ہوتی ہے

کرونا وائرس نے جس طرح دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے. یورپ اور امریکہ جس طرح اس وائرس کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں. بڑے بڑے بادشاہ اور حکمران اس وائرس کا شکار ہو کر گھروں میں نظر بند ہیں.دُنیا کی تقریباً سات ارب آبادی ایک خوف.وہشت اور بے چارگی کی تصویر بنی گھروں میں دبکنے پر مجبور ہے۔ پوری دُنیا خصوصاً ترقی یافتہ ممالک اس بیماری سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہے. مگر

Read more

مرد بھی اچھے ہوتے ہیں

رات کو بچے سلانے کے بعد کچھ لکھنے کا ارادہ کر کے کرسی میز سنبھالی، ہر طرف خاموشی کا راج ہے سوائے چوکیدار کی سیٹی کے جو وقفے وقفے سے بج کر خاموشی کو توڑ رہی تھی۔ یونہی خیال آیا کہ کہ یہ چوکیدار بھی تو مرد ہے۔ اتنی سخت سردی میں انتہائی قلیل معاوضہ لیتا ہوگا اپنے کنبے کو پالتا ہوگا۔ اتنی محنت طلب نوکری ایک عورت نہیں کر سکتی یقیناً۔ اور یاد آیا صبح آفس جاتے ہوے گاڈی

Read more

کرونا وبا میں ابھرتی ہوئی فرقہ واریت کی وبا

26 فروری 2020 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ملک خداداد پاکستان میں کورونا کے دو کیس رجسٹرڈ ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دونوں کیسز کی تصدیق کی اور لکھا کہ دونوں کیسز ایران کے راستے پاکستان منتقل ہوئے واضح رہے دونوں مریض ایران میں مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے گئے تھے اور ایرانی شہر قم سے پھیلی اس وبا کی زد میں آ گئے۔ اس نا خوش گوار دن کے

Read more

شاید اب ہتھیار ڈالنے کا وقت ہے

گزشتہ برس دنیا بھر میں طرح طرح کے ہتھیاروں کے حصول اور مسلح افواج پر کل 1730 کھرب ڈالر خرچ کیے گئے، جو سرد جنگ کے بعد کے دور کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سب سے زیادہ دفاعی بجٹ والے تین ممالک امریکا، چین اور سعودی عرب تھے۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کی اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اسلحے کی خریداری اور مختلف ممالک کی مسلح افواج کو

Read more

کووڈ۔ 19 اور چین کی کامیاب سائنٹفک اپروچ

اس وقت عالمی سطح پر کووڈ۔ 19 کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک جانب جہاں دنیا بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے وہاں دوسری جانب بدقسمتی سے بیالیس ہزار سے زائد قیمتی جانیں بھی جا چکی ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین وغیرہ نوول کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر ہیں۔ امریکہ اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد

Read more

وقت عمل کا ہے، الزام تراشی کا نہیں

گزرا ہوا وقت کبھی واپس آ نہیں سکتا اور جو زیاں ہو جائے کبھی اصل صورت بحال ہو نہیں سکتا۔ ماضی کو کوستے رہنے سے حال بھی خراب رہتا ہے اور حال خراب رہے تو مستقبل برباد ہونا بھی لازم ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا دوبارہ عرض کیے دیتا ہوں یہ وقت لکیر پیٹنے کا نہیں۔ تفتان میں جو حماقت ہونی تھی ہو چکی، جو نقصان ہونا تھا ہو گیا اب الزام تراشی کا کوئی فائدہ نہیں۔ درست ہے کہ

Read more

جیکب آباد کے خواجہ سرا اور کورونا وائرس

ناچ ناچ کے ان لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کیا، لیکن اب یہ لوگ اس حالات میں پوچھنے بھی نہیں آرہے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ یہ کہنا تھا صوبہ سندھ کے تاریخی شہر جیکب بازار میں رہنے والی 25 سالہ خواجہ سرا زویا کا۔ زویا جیکب آباد کے ان 60 خواجہ سراؤں میں سے ہیں، جو اب ایک وقت کی روٹی کے لئے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ زویا کہتی ہے کہ پچھلے دس سال سے شادی اور

Read more

ہرے لوٹے سے دین کو خطرہ نہیں

قدرتی آفات میں جب بھی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے ہماری معصوم، ایماندار، با اخلاق اور انسانیت کا درد رکھنے والی عوام کی اکثریت نے اسے اللہ کے عذاب سے تعبیر کیا، اللہ کا عذاب ہمیشہ عورت کی بے حیائی کی وجہ سے آیا۔ پھر سینما کی فلمیں اور بے ہو دہ گانوں نے الگ، اللہ کے قہر کو دعوت دی، اور اب کرونا نے جس طرح غدر مچایا ہے اس کی وجہ سعودی عرب میں کھلنے والے سینما گھر،

Read more

وبا کے دنوں میں ہماری ذمہ داری!

باقی ہم وطنوں کی طرح میں بھی ان دنوں قرنطینہ کر رہی ہوں۔ بچے اور بہن بھائی جو قریب میں رہتے ہیں ان سے ملاقات ہوئے قریباً پندرہ دن ہوگئے۔ روزانہ فون پر بات ہوتی ہے۔ ہم سبھی اپنی اپنی تنہائیوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہوئے، ملکی اور بین الاقوامی حالات پر چھوٹا موٹا تبصرہ کرتے ہیں اور اس کے بعد اس دعا پر کال ختم ہوتی ہے, انشا ء اللہ جلد ملیں گے۔ یہی حال کم وبیش تمام لوگوں کا

Read more