میں اور شیطان

وہ میرا ہم عصر و ہم نوا۔ میرے آباء کے زمانے کی آخری، ”غیر تبدیل شدہ“ نشانی ہے۔ اس پر ایمان لائے بغیر چارہ نہیں، اس کے وجود سے انکار، اس کی چالوں سے فرار ممکن نہیں۔ میرے اور میرے آباء کے بہت سے راز اس کے پاس محفوظ ہیں۔ ایسا شخص جو آپ کے متعلق سب کچھ جانتا ہو، اسے یا تو آپ کا دوست ہونا چاہیے یا پھر ہونا ہی نہیں چاہیے۔ گو کہ میں آخر الاذکر کلیے

Read more

64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ایک ملک کی کہانی

یہ کہانی ایک ایسے ملک کی ہے جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک ہے، 2020 میں اس کی آبادی بائیس کروڑ نواسی لاکھ بانوے ہزار تین سو چالیس ( 220,892,340 ) تھی، یہ دنیا کی آبادی کا 2.83 فیصد حصہ ہے، اس میں 64 فیصد نوجوانوں کی تعداد چودہ کروڑ تیرہ لاکھ اکہتر ہزار اٹھانوے ( 141,371,098 ) بنتی ہے۔ یہ ملک نوجوانوں کی اس قدر کثیر افرادی قوت کے باوجود ترقی کی راہوں میں ڈگمگا جاتا

Read more

افسر شاہی اور میرا بہاول پور

کبھی کبھی ہمیں بھی عوامی خدمت کا شوق چراتا ہے تو اپنی عزت و ناموس کو داؤ پر لگا کر متعلقہ افسر کی منت ترلے سے کام نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی کسی کام کے سلسلے میں پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس۔ ای محترم خالد بخاری سے ملنے کے لئے کمر باندھی۔ جب دفتر کے باہر پہنچے تو برآمدوں اور سڑک پر پانی کا ایک ٹھاٹھیں مارتا دریا میرا منتظر تھا۔ دل میں یہ خیال

Read more

افغانستان، انخلا اور انٹیلیجنشیا

سقوط کابل کے بعد کابل میں کرزئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر افغانستان چھوڑنے والوں کا ایک جم غفیر جمع ہو چکا ہے۔ یہ زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو گزشتہ بیس سالوں میں امریکہ، نیٹو اور دیگر اتحادی فوجوں کے ساتھ کام کرنے والے، یا افغان فورسز، افغان بیوروکریسی، سول سوسائٹی، تعلیم، ثقافت، اقتصاد، صحت، ہوابازی، مواصلات، ۔ ٹوورزم، دفاع، کھیل اور دیگر شعبوں میں کام کرتے آئے ہیں۔ اگر یہ سارے لوگ یکمشت ملک چھوڑ جائیں تو افغانستان ایک

Read more

بادشاہ خان، بے نظیر اور سرزمین افغانستان

سرزمین ہندوستان اسلام وعلیکم یہ مکالمہ ہندوستان کے فلم لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی فلم خدا گواہ کے لئے ادا کیا، اس فلم میں ان کے کردار کا نام بادشاہ خان تھا جو اپنی محبوبہ بے نظیر کے پتا جی کے قاتل کو افغانستان سے مارنے ہندوستان جاتے ہیں، ہندوستان پہنچ کر اپنا تعرف کراتے ہوئے بادشاہ خان کا مزید کہنا تھا میرا نام بادشاہ خان ہے عشق میرا مذہب اور محبت میرا ایمان ہے، فلم میں بادشاہ خان

Read more

گردش ایام

زندگی خدا کا ایک معجزہ ہے جس کے حقائق روز اول سے تاحال دنیا میں موجود ہیں۔ اس عالمگیر سچائی سے واقف ہونے کے لیے خیالات کی مجسمہ سازی سے سوچ و بچار کا چراغ جلا کر اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے اور ان تلخ حقائق کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جو زندگی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ آسمان و زمین کی وسعتوں میں ایک چیز حیرتوں کے نور سے منور ہے، جس کا

Read more

خواب نگر کے پرائم منسٹر کی لانڈری

جمہوری اقتدار کا مطلب عوام کی حکومت ہونا تصور کیا جاتا ہے اور اس سلسلہ اقتداریہ میں یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے حق سے ایک فرد کو منتخب کرتے ہیں اور وہ فرد ایوان اقتدار میں ان کی آواز بنتا ہے اور ان کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے۔ اسی طرح کا ایک ملک دور پار پہاڑوں اور جنگلوں سے پرے وجود میں آیا جس کا نام اب ہمارے ذہن سے اتر چکا ہے

Read more

  دیدہ ہائے اشک فشاں :معاشرے کی مسکراتی اداسیاں

اسلام نے خاتون کو علم کے حصول میں اس قدر منہمک اور اس سے نتائج حاصل کرنے میں اس حد تک با حوصلہ اور بے باک بنا دیا کہ خلیفہ ثانی، سیدنا عمر (رض) جیسے حکمراں عادل کے سامنے ایک بوڑھی خاتون اٹھ کر خلیفہ کے اس فیصلے پر اعتراض کرتی ہیں کہ انہوں نے کس بنیاد پر عورتوں کا حق مہر متعین (فکس) کر دیا، جبکہ قرآن کی رو سے مرد یہ حق ڈھیر (قنطارا) کی صورت میں بھی

Read more

مرتضی وہاب: کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر

سندھ حکومت نے مرتضی وہاب کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر شہر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ہونے کہ ساتھ ساتھ وہ وزیراعلی سندھ کے مشیر اور سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہیں اس لیے ان پر اب بھاری ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں اب وہ ان ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نبھاتے ہیں یا نہیں یہ تو

Read more

پاکستان اور طالبان حکومت تعلقات

افغانستان میں جنگ اور انتشار ہمیشہ پاکستان کے لیے مضر ثابت ہوئے ہیں اس لیے وہاں امن و استحکام کا قیام اس کے اپنے مفاد میں ہے۔ 1979 میں روسی مداخلت کے بعد سے افغانستان مسلسل جنگوں اور بدامنی کا شکار چلا ہے۔ جن سے خطے میں سب سے زیادہ متاثر پاکستان رہا۔ روس کے نکلنے اور نجیب حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان نے کوشش کی کہ افغانستان میں پاکستان دوست ٹولہ برسراقتدار آئے مگر وہاں مسلسل خانہ جنگی

Read more

اصل شکست کس کی؟

امریکہ کو بالآخر افغانستان میں تقریباً بیس سال بعد شکست کا منہ دیکھنا ہی پڑا۔ افغان طالبان نے دلیری، بہادری اور جذبہ ایمانی کے ساتھ امریکہ جیسی سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر جس طرح مجبور کیا اس کی مثال ہی نہیں ملتی ساتھ ہی ساتھ اپنے ملک میں اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ان سب کو بھی معافی دی جنہوں نے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے تھے۔ افغانستان کی اس دیدہ دلیری کی داد

Read more

پی ڈی ایم کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

قیام پاکستان کے بعد جب سے جمہوری حکومتیں قائم ہوتی رہی ہیں تو وہاں پر اس جمہوری حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بھی قائم ہوتا آ رہا ہے جو منتخب جمہوری حکومتوں کو دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی ضرورت اس وقت محسوس ہوتی ہے جب حکومت اپنے ملک کی عوام کی آواز کو ترجیح نہ دیتی ہو، ان کے مسائل حل نہ کرتی ہو،

Read more

کشمیر کی وجہ تسمیہ!

کشمیر کو دنیا کی جنت بھی کہا جاتا ہے ’اس خطہ ارضی کو کشمیر کیوں کہتے ہیں؟ اس حوالے سے اسلامی اور سائنسی مورخین کی مختلف آ راء ہیں :پنڈت کلہن نے راج ترنگنی میں کشمیر کی وجہ تسمیہ بیان کی کہ جھیل ستی سر میں سے پانی کے اخراج کے بعد اس خطہ کا پہلا حکمران ”کشپ“ تھا۔ کشپ کی وجہ سے اس کو ”کشپ مر“ کہا جانے لگا۔ اور بعد میں کثرت استعمال کی وجہ سے یہ کشمیر

Read more

لاہور /راولپنڈی کے واقعات: انشا پردازی سے آگے بڑھیں

چودہ اگست پر ہماری نوجوان نسل نے جو جشن آزادی کے نام پر جو غل غپاڑہ برپا رکھا، ابھی اسی کی گونج کانوں میں ہی تھی کہ 18 اگست کو ایک ٹک ٹاکر نے چار روز بعد یہ انکشاف کیا کہ چودہ اگست کو ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کا سانحہ اس وقت پیش آیا جب وہ مینار پاکستان پر اپنے تئیں ایک معروف شخصیت کے طور پر جشن آزادی منانے پہنچیں۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو بھی خبروں میں

Read more

دور کے ڈھول سہانے

اونچے، لمبے برج، سجے سجائے جھروکے، پھولدار بالکونیاں، کھلے کھلے لان، منقش دروازے، رنگدار کھڑکیاں، جدید اور قدیم طرز تعمیر پر ایستادہ، وسیع و عریض رقبے پر پھیلی وہ عمارت ہر گزرنے والے کو ایک دفعہ تو ضرور رکنے پر مجبور کرتی ہے۔ ماسی رحمتے : چالیس سالہ عورت، جو روز اس راستے سے گزرتی ہے اور ساتھ والی پوش سوسائٹی میں گھروں میں کام کرتی ہے۔ جب تھکی ہاری گھر کو واپس آتی ہے تو بڑی اوکھی ہو کے

Read more

طالبان کی اسلامی امارت اور ہائبرڈ مسلمانی کا دلفریب جھانسہ

افغان طالبان کا پالیسی بیانیہ جاری ہوا ہے، جس میں اسلامی امارت کے قیام اور اس کے بعض دیگر خد و خال کی جھلک پیش کی گئی ہے۔ اسلامی امارت کا نمایاں ترین پہلو جو سامنے لایا گیا ہے، اس کے مطابق افغانستان میں جمہوریت نہیں شریعت ہوگی۔ جمہوریت انتخابات سے مشروط ہوتی ہے۔ جب جمہوریت نہیں ہوگی تو اس پالیسی بیانیہ میں نہ جانے یہ بات کیسے شامل کر لی گئی کہ ’انتخابات جامع حکومت کے بعد ہوں گے‘

Read more

اسٹوڈنٹس کی حمایت کیوں؟

پاکستان کی مذہبی سوچ میں جو انتہا پسندی تھی اس انتہا پسندی کے فروغ میں ریاستی مفادات کا بہت بڑا عمل دخل رہا ہے، مگر آج کی مذہبی سوچ 20 سال سے پہلے کے مقابلے میں خود کو انتہاپسندی سے کافی حد تک الگ تھلگ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مذہبی سیاسی تنظیموں با الخصوص جے یو آئی نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ میں مذہبی اور لبرل ازم یا

Read more

اٹھو کہ وہی معرکہ روح بدن ہے

فکری پسماندگی اور ذہنی افلاس کا نوحہ کیا لکھا جائے کہ صد بار وہی دلائل، وہی ڈھاک کے تین پات، اور وہی رویہ کہ ذبح کر کے ثواب بھی سمیٹنا۔ عقل کی ناؤ جب بحر جہالت میں ہلکورے کھانے لگے تو سمجھ لینا چاہیے کہ سوچ کے پتوار دریا برد ہو چکے ہیں۔ قوموں پر فکری زوال بھی آتے ہیں، مگر چند سالوں کے لیے۔ ہمارے یہاں تو ایسا اندھیر ہے کہ لفظ ”زوال“ اس مفہوم کو ادا کرنے سے

Read more

تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہ

وہ آنکھیں بند کر کے کچھ دیر آرام کی غرض سے لیٹی ہی تھی کہ دروازہ زور زور سے دھڑ دھڑایا۔ اس نے ہڑبڑا کر دروازہ کھولا۔ ”مس گل کیا آپ نے ولی بخت کو کہیں دیکھا ہے؟ ولی بخت کو تو جانتی ہیں ناں آپ؟ اسکول کے سب سے بڑی فنانسر، عثمان بخت کا بیٹا۔ پونے بارہ ہونے کو آئے ہیں وہ نہ تو اسکول گیا ہے نہ ہی ہاسٹل میں کہیں ہے۔ بلڈنگ کا کونا کونا چھان مارا

Read more

ضمیر کی عدالت میں سرخرو ہونے کا نام حسینیت ہے

  امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ میں اس نقطہ ماسکہ کی حیثیت رکھتے ہیں جس کے گرد امت کے تمام گروہ اپنا توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیعہ سنی تقسیم اگرچہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد ہو چکی تھی لیکن شہادت امام حسین علیہ السلام نے اس تقسیم کی خلیج کو مزید گہرا، وسیع اور منظم کر دیا۔ امام حسین علیہ السلام انتہائی زیرک انسان تھے وہ اپنے والد بزرگوار خلیفہ چہارم

Read more

ٹھرکی بڈھے اور موقع پرست خواتین

میں آج تک شریفانہ اور غیر شریفانہ رویے کے درمیان کوئی لکیر نہ لگا سکا۔ کچھ لوگوں کے لیے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا ناپسندیدہ عمل ہے، کچھ کے لیے برقع کے بغیر گھر سے نکلنا ناپسندیدہ عمل ہے، کچھ چادر تک محدود ہیں تو کچھ دوپٹے کو بہتر خیال کرتے ہیں اور کچھ کے نزدیک تو لباس ہی کافی ہے۔ اسی طرح مردوں سے بات کرنے، دوستی کرنے اور ملنے جلنے پر بھی مختلف لوگوں کے خیالات مختلف

Read more

ویپنگ (Vaping): موثر یا غیر موثر

یہ بات تو سب جانتے اور مانتے ہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ یہ ایسی نعمت ہے جس سے محروم ہونے پر کسی انسان کو اگر سکندر اعظم یا مغل بادشاہ کا رتبہ دیا جائے تب بھی اسے سکون نہ آئے۔ پشتو کی ایک کہاوت ہے ’روغ صورت اختر دی‘ یعنی اصل عید تندرستی ہے۔ تندرستی کا سب سے بڑی نعمت ہونے کی اس مسلمہ حقیقت کے باوجود انسان دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسی چیزیں استعمال کرتا ہے

Read more

پی ٹی آئی کے 3 برس اور نت نئی تبدیلیوں کے تجربے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر ایک بار پھر بڑی شد و مد کے ساتھ سوال اٹھائے جانے لگے ہیں کہ کیا عمران خان اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرچکے یا پیش رفت جاری ہے۔ حکومتی معاشی اعداد و شمار گواہی دے رہے ہیں کہ عوام کو بدترین مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال نے جکڑ رکھا ہے، اس کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں جن میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتساب پر مکمل

Read more

سندھ میں تعلیمی اداروں پہ بندش

صوبہ سندھ کے اندر رواں نیا تعلیمی سال اس دفعہ اگست کے مہینے سے شروع ہونا تھا، پر کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے، پہلے تو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، پھر محرم کی آمد پر لاک ڈاؤن تو ختم کر دیا گیا پر اسکول نہ کھولے گئے، اور عاشورے کے بعد اسکول کھولنے کا اعلان کر کے واپس لیا گیا۔ پر جب پیر کے روز آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے کراچی

Read more

پاکستان میں پشتون محفوظ کیوں نہیں؟

14 اگست یوم آزادی پاکستان کے دن، پاکستان کے سب سے بڑے، روشنیوں کے شہر کراچی میں خوازہ خیلہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 13 خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا۔ یہ واقع 14 اگست کی شام پیش آیا۔ جب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین اور بچے شادی کی تقریب سے شازور ٹرک میں واپس گھر آرہے تھے۔ تو بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم حملہ آوار نے روسی ساختہ گرنیڈ سے

Read more

پیرس میں تین یادگار دن

دو ہزار چار کی بات ہے ہم چار بینکروں نے سپین کی سیر کا پروگرام بنایا۔ ان دنوں ویزہ میں ابھی اتنی سختی نہیں تھی پھر بھی ہمیں ویزہ کے لئے سپین کی ایمبیسی سے ایک ماہ بعد کی تاریخ ملی۔ مارچ کے پہلے ہفتہ میں ہم چاروں کنونشن سینٹر سے بس میں بیٹھ کر سپین کی ایمبیسی میں حاضر ہوئے۔ مختصر انٹرویو کے بعد انہوں نے ہمیں ایک ماہ کا ویزہ دے دیا۔ سپین کا ویزہ ملنے کے بعد

Read more

بابو چوڑی والے کا تعزیہ

بچپن میں ہم شرارتی بچوں کا ٹولہ دوپہر میں آرام کرتے بڑوں سے نظریں بچا کر چھت پر جا نکلتا اور اپنے قد سے دوگنی اونچی دیواروں سے پرے کی دنیا کو دیکھنے کے لیے کئی جتن کرتا۔ چھت پر پڑی مختلف کباڑ نما چیزوں مثلاً ٹوٹی ہوئی کرسیوں، بےکارپیڑھیوں، پرانی اینٹوں یا ٹوٹے ہوئےگملوں میں سے چند کا انتخاب کیا جاتا اور انھیں الٹا سیدھا ترتیب دے کر ایک ایسا چبوترہ تشکیل دیا جاتا جس سے لمبے قد والے

Read more

صیہونیت، یہودیت سے کیسے مختلف ہے

یہودیت کا بحیثیت مذہب آغاز تاریخی حوالوں کی رو سے ہلنستی دور ( 31 ق م۔ 323 ق م) میں بنی اسرائیل میں ملتا ہے۔ مذہبی ادب بنی اسرائیلیوں کی کہانی 1500 سال ق م بتلاتا ہے۔ یہودیت توحیدی اور ابراہیمی ادیان میں سے ایک دین ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں یہودی وہ لوگ کہلاتے ہیں جو حضرت موسی علیہ السلام پر ایمان رکھتے تھے اور ان پر جو کتاب نازل ہوئی، اس کے مطابق عمل کرتے تھے۔ یہودیت میں

Read more

ریاست مدینہ کی حقیقت

ریاست مدینہ کے خد و خال پر جب غور کیا جاتا ہے تو اس میں مندرجہ ذیل خوبیاں نظر آتی ہیں : 1۔ اللہ تعالیٰ کی توحید اور حاکمیت کا قیام: نبی کریمﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ بد اعتقادی کے خاتمے کے لیے کوشاں رہی اور بت پرستی، سورج اور چاند کی پرستش، شجر اور حجر پرستی کی بجائے اللہ تبارک و تعالیٰ کی بندگی کو فروغ دینے کے لیے آپﷺ ساری زندگی کوشاں رہے۔ 2۔ نظام صلوٰۃ کا

Read more

جناب اینکر پرسن! پاکستان کو بدنام نہ کیجئیے

پاکستان ایک اسلامی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا، اس کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی ہے۔ ہمارے قائدین، آبا و اجداد نے صرف علیحدہ وطن کے حصول کے لیے اس لیے قربانیاں دیں کہ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرسکیں، اسلامی ڈھانچے کے مطابق لوگ اپنی زندگی بسر کرسکیں، مسلم خواتین کی عزت محفوظ رہے، مسلمان بغیر کسی خوف و خطر اپنے کام کاج سر انجام دے سکیں،

Read more

سماجی درندگی اور تہذیبی خلا

چودہ اگست کو مینار پاکستان پر ایک واقعہ ہوا جس نے پورے پاکستان اور پنجاب حکومت کو ہلا کے رکھ دیا یعنی یہ سسٹم محض ایک ویڈیو کی مار نکلا۔ میں اس موضوع پر اس لیے بھی نہیں لکھنا چاہ رہا تھا کہ میرے کالم سے قبل اس ایشو پہ نہ صرف بہت کچھ لکھا جا چکا بلکہ اس واقعے کو ملکی و غیر ملکی میڈیا کی طرف سے غیرمعمولی کوریج بھی مل گئی اور پوری دنیا عائشہ بیگ کی

Read more

قدیم رومن سلطنت۔ مختصر تاریخ

(حضرت عیسی علیہ سلام کی پیدائش سے صدیوں قبل اٹلی کے دریائے ٹائبر (Tiber) کے کنارے سات چھوٹی پہاڑیوں پر مٹی کے بنے سات گاؤں آباد تھے جو وقت کے ساتھ ترقی کر کے ”روم“ نام کے ایک چھوٹے سے شہر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اگلی صدیوں میں اس کا بتدریج بحیرہ روم کے اردگرد اور دوسرے ممالک پر قبضہ کر کے 500 سال تک ایک طاقتور سلطنت کا مرکز بن جانا دنیا کی تاریخ کا ایک دل آویز

Read more

نئے شاگرد اور نئی دنیا

15 اگست 2021 ء کو سقوط سائیگون کی طرح سقوط کابل بھی ہو گیا، وہ شاگرد (طالبان) جن سے افغانستان کو نجات دلانے کی نوید لے کر امریکہ افغانستان کا نجات دہندہ بن کر آیا تھا، آج افغانستان سے وہ اور اس کے حواری (نیٹو) جا چکے ہیں۔ ہم جیسوں نے سقوط سائیگون تو نہیں دیکھا لیکن اللہ پاک نے ہمیں سقوط کابل زندگی میں دو مرتبہ دیکھنے کا موقع عطا فرمایا ہے۔ ایک 14 نومبر 2001 ء کو جب

Read more

کیا سقوط کابل واقعی شکست سائیگون کے مترادف ہے

سقوط کابل کے بعد جو افسوس ناک آڈیو ویڈیو تصویری مناظر دکھائے جاتے ہیں اس کا مرکز کابل میں کرزئی ائرپورٹ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات میں جانے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ یہ دل دہلانے والے واقعات اور رونگٹے کھڑے کرانے والی خبریں کسی سے بھی پوشیدہ اور ڈھکی چھپی نہیں۔ لوگ ہیں کہ جوق در جوق کابل سے امریکن ائر فورس کی مدد سے انخلا کے لئے صف در صف، قطار در قطار یا کہیں کہیں بے ہنگم

Read more

گریٹر اقبال پارک کا اونچا مینار اور چھوٹے لوگ

سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم موجودہ دور میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں بے پناہ مقبولیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آج کل کے فارغ دور میں گھر بیٹھے کمائی کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف ایپس یعنی فیس بک، ٹک ٹاک اور یوٹیوب وغیرہ نوجوان طبقے کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ سوشل میڈیا کے صارفین اپنی آئی ڈی کو مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچانے اور فالورز بڑھانے کے لئے

Read more

ایک اور کٹا کھل گیا۔۔۔

کیا لکھوں! پہلے عنوان دینا چاہا لیکن ایک خاص حلقے کی ہٹ دھرمی اور بے حسی نے عنوان تبدیل کروا دیا۔ جن سانحات کا ذکر نیچے کرنا چاہ رہا ہوں، وہ میرے اور میرے جیسے انسانوں کے لئے تو بیشک سانحات سے کم نہیں لیکن ارباب اختیار کے لیے بس چند کھلے کٹوں سے زیادہ نہیں۔ اب معاملہ چاہے ٹک ٹاکر عائشہ کا ہوں جو کہ اس کا اپنا قصور تھا کئی میڈیائی و سوشل میڈیائی الباکستانی دانشوروں کے مطابق

Read more

اوچ شریف کی ستم رسیدہ مادر علمی کے بارے میں جانیے

یادش بخیر، گزشتہ روز جام صفدر حسین صاحب سے شرف بازیابی کے لئے اوچ شریف کالج جانے کا اتفاق ہوا، ملاقات کے دوران جہاں مختلف امور پر بات چیت ہوئی وہاں کالج کے دیرینہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے ساتھ ساتھ لذیذ بسکٹ اور چائے کا ذائقہ ابھی تک زبان پر جام صاحب کی محبت اور بندہ پروری کی یاد دلا رہا ہے۔ راؤ محمد عمران کی ترقی اور تبادلے کے بعد جام صفدر حسین کالج کے

Read more

کھیل جیت اور تشدد

یہ کافی سال پرانی بات رہی ہو گی۔ میں اپنے ددھیال کے گاؤں، گرمیوں کی تپتی دوپہر، پیپل کے درخت تلے رکھی چارپائی پر دراز تھا۔ چند بچے میرے ارد گرد کھیل رہے تھے۔ وہ دھریک کے درخت سے دھرکونے (کڑوے پھل) توڑ کر ”کلی جوٹا“ کھیل رہے تھے۔ مٹھی میں چار، پانچ، چھ گول پھل دباتے اور مقابل بیٹھے کھلاڑی سے پوچھتے کہ کلی یا جوٹا؟

Read more

آپ سب آزاد ہیں

سیاست دان کی تقریر دو قسم کی ہوتی ہے۔

ایک ”سیاسی بیانیہ“ کہلاتی ہے جبکہ دوسری کو ”پالیسی بیانیہ“ کہا جاتا ہے، عموماً سیاسی جدوجہد میں سیاسی قیادت ایک بیانیہ اپناتی ہے، جسے سیاسی بیانیہ کہا جاتا ہے، جو وقت کی نزاکت کے عین مطابق ہوتا ہے، لیکن جب وہی جماعت یا تحریک اقتدار میں آتی ہے، تو اسے سمجھ آتی ہے کہ ملک جلسوں کے بیانات پر نہیں چلایا جا سکتا اس کے لئے پھر پالیسی بیانیہ پیش کیا جاتا ہے، جو پہلے سے قائم سیاسی بیانات سے یکسر مختلف نوعیت کا ہوتا ہے، جس کی وجہ بھی وقت کی نزاکتیں ہی ہوتی ہیں۔

Read more

عمر کمال کا کمال

کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک سیشن کروا کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے۔ موبائل ڈیٹا آن کیا تو یہ پاکستان کے واحد فنڈ ریزنگ ایکسپرٹ محمد عمر کمال صاحب کی سٹوری سامنے آئی۔ دو ڈھائی گھنٹے سیشن کے بعد تھکاوٹ بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ خیر ویڈیو دیکھنا شروع ہوئے تو دیکھتے دیکھتے آنکھوں سے پانی کی چند بوندیں موبائل کی سکرین پر ٹپکیں تو اندازہ ہوا کہ ویڈیو میں یہ عمر کمال صاحب ہی نہیں ہم بھی اسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ کمال ہے یہ شخص اس نابینا شہر میں بریانی نہیں روشنی بانٹ رہا ہے۔

Read more

ہمارے چند فکری مغالطے

اس تازہ واقعے کے تناظر میں دیکھیں تو موٹروے پر سفر کرنے والی خاتون کی آبرو ریزی ہو یا پھر نور مقدم کا بہیمانہ قتل، ماضی میں پیش آنے والے ان چیدہ دلخراش سانحات کا تقاضا تھا کہ ہماری اجتماعی دانش اور قومی شعور ایک جھرجھری لے کر اس قسم کے حادثات روکنے کے لئے بیدار ہو جاتے لیکن ہماری بدقسمتی کہ اس خواب خرگوش سے جاگنا تو درکنار، اکثریت جانے انجانے میں متاثرین کے ساتھ ہوئی زیادتی پر مختلف قسم کے عذر تراش کر ”عذر گناہ بد تر از گناہ“ کے مصداق متاثرین کی اہانت اور ان سفاک مجرموں کے مکروہ فعل کی ڈھکی چھپی اعانت میں مصروف عمل نظر آئی۔

Read more

بانی دارالعلوم کا تصور تعلیم

الہامی مدرسہ ( بحوالہ تذکرہ العابدین از مولوی نذیر احمد دیوبندی طبع 1899ء) :

”ایک روز آپ ( حاجی سید عابد صاحب) نے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا صبح کو مولوی فضل الرحمن وغیرہ کو بلایا اور فرمایا“ علم دین اٹھا جاتا ہے کوئی تدبیر کرو کہ علم دین قائم رہے۔ پرانے عالم نہ رہیں گے تو کوئی مسئلہ بتانے والا بھی نہ رہے گا۔ (تذکرۃ العابدین 60 )

Read more

ہم لوگ کون ہیں؟ ہماری پہچان کیا ہے؟ ہم لوگ کیا ہیں؟

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والے لاہور واقعہ نے ہم لوگوں کے کرداروں پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ لاہور اقبال باغ میں ایک لڑکی کو سرعام برہنہ کر دیا جاتا ہے۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔ عوام کا رد عمل دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ ایک دن واقعہ کے حق میں دلائل دیکھنے کو ملے تو دوسرے دن اس کی مخالفت میں ملتے ہیں۔

Read more

”آپ ہوسیں“

کافی عرصہ پہلے جھنگ میں ہمارے آبائی گھر سے تھوڑے ہی فاصلے پر مقامی دیہاتوں کو آنے جانے والی بسوں کا اڈہ تھا۔ دیہی علاقوں کو جانے والی سڑکوں کی حالت عمومی طور پر ناگفتہ بہ تھی مگر اڈے کو آنے والی ایک قریبی سڑک تو بالکل ہی ”نام نہاد“ تھی۔ کسی دوسرے شہر سے آئے ہوئے شخص نے ایک دن ایک مقامی آدمی سے پوچھا یہ سڑک کہاں جاتی ہے؟ انتہائی دکھ بھرے اور غم و غصے کی ملی جلی کیفیت میں ڈوبے ہوئے لہجے میں جواب ملا ”اس بیچاری نے کہاں جانا ہے؟“ آپ کو کیسے لگتا ہے کہ یہ بیچاری کہیں آنے جانے کے قابل ہے یہ تو یہیں پڑی بس زندگی کے دن پورے کر رہی ہے

Read more

طارق سعید بھی چل بسے

انیس سو ساٹھ میں جب میں نے اپنی دکان کے لئے آٹو پارٹس کی خریداری کے لئے کراچی جانا شروع کیا تو اس وقت پلازہ سکوائر بندر روڈ ( بعد میں ایم اے جناح روڈ ) میں قلعہ دیدار سنگھ اور ایمن آباد سے آئے آٹو پارٹس کے روز افزوں بڑھتے کاروبار میں معروف دکاندار نہ صرف اپنی نئی پود کو کاروبار میں لانا شروع کر چکے تھے بلکہ اپنے آبائی علاقہ کے نوجوانوں کو بلا، ملازمت کے ساتھ ٹریننگ دیتے، اپنا کاروبار شروع کرنے میں معاونت کر رہے تھے۔

Read more

طالبان کا عام افغان عوام کے ساتھ رویہ کیسا ہوگا؟

چونکہ اب طالبان افغانستان پر مکمل کنٹرول کر چکے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ طالبان کی حکومت کیسی ہوگی؟ طالبان کا عام افغان عوام کے ساتھ رویہ کیسا ہوگا؟ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے سے پہلے اس بات کو بھی جاننا ضروری ہے کہ جتنا حق افغان طالبان کو ہے کہ وہ افغانستان میں کس طرح حکومت کرنا چاہتے ہیں اتنا حق افغان عوام کو بھی ہے کہ وہ ایسے حکومت کو تسلیم کریں کہ جو ان کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دے، اگر افغان عوام کو ان کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت نہیں دی گئی اور حکومت کو عوام کے رائے کے تابع نہ کیا ان پر اپنی رائے بالجبر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہی افغان عوام اختلاف پر بھی اتر سکتی ہے تو طالبان کو فیصلہ ابھی سے ہی کرنا ہوگا کہ وہ بندوق کے زور کو ترجیح دیتے ہیں یا افغان عوام کی رائے کو۔

Read more

کیا ہراسمنٹ کا سبب صرف بے حیائی ہے؟

جس حکمران کی حاکمیت کے زیر سایہ رہنے والا ہر شخص خود کو محفوظ تصور نہ کرے، جہاں ہر شخص کو ایک انجانے خوف نے ہر آن گھیرے رکھا ہو، جہاں ڈر انسان کا سایہ بن کر دفتر، مارکیٹ، پارک، سڑک، تفریحی مقامات حتی کہ مسجد میں بھی ساتھ نہ چھوڑے، جہاں دیہاتوں کی معصوم کلیاں محفوظ ہوں اور نہ ہی شہروں کے معصوم پھول، حیاء کی دھجیاں اڑانے والی خوبرو دوشیزاوں کو تو ایک جانب رکھ دیں، قبر میں دفن شدہ لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں مگر اس کے باوجود آکسفورڈ کا پڑھا ہوا وزیر اعظم اپنی ذمہ داری نبھانے اور اپنی رعایا کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے ہر پلیدی اور درندگی کو عورت اور اس کے لباس کا شاخسانہ قرار دے تو پھر وہاں یہ بحث ہی فضول بن جاتی ہے کہ قصوروار مرد ہے یا عورت؟

Read more

چار سو اوباش لڑکے، ہم لوگوں ہی کے بچے ہیں

یوم آزادی کے موقع پر ”یاد گار آزادی“ پر 400 اوباش لڑکوں نے اپنی ”آزادی“ کا آزادانہ اظہار کر کے ایک لڑکی کی ”آزادی اظہار“ پر ڈاکا ڈال کر ملکی، اپنی اور دوسروں کی آزادیوں کو مجروح کر ڈالا۔

اگر یہ سارا کچھ لڑکی کی خواہش کے برعکس ہوا ہے تو یہ بے غیرتی، بے ہودگی اور درندگی ہے اور اگر ایسا سب کچھ لڑکی کی عین خواہش اور منصوبے کے تحت ہوا ہے تو یہ سراسر بے شرمی، بداخلاقی اور آوارگی ہے۔

Read more

مینار پاکستان واقعہ پر ردعمل

مینار پاکستان کی چھاؤں میں رونما ہونے والے واقعے پر تصویر کے دوسرے رخ کے حوالے سے کچھ بھی لکھنے سے قبل مجھے بہت اچھی طرح اندازہ تھا کہ لبرلز کی ایک فوج، وہ بمباری کرے گی جس کو سہنا آسان نہیں۔ اس کے باوجود اپنا اور ایک بڑے طبقے کا موقف پیش کیا کہ یہ لبرلز کی مخالفت سے دبایا نہیں جاسکتا۔

Read more

افغانستان میں طالبان کا اقتدار

افغانستان کی سرزمین بھی کافی عجیب ہے، زیادہ دیر تک کسی کو اپنے اوپر حکومت کرنے نہیں دیتی، جمہوری حکومت ہو یا قبائلیوں کی حکمرانی، فوجی حکومت ہو یا طالبان کا اقتدار وقت کے ساتھ ساتھ یہ کروٹ بدلتی رہتی ہے۔ طالبان نے بھی افغانستان پر کئی عرصہ حکمرانی کی لیکن آج سے بیس سال قبل امریکہ کے ہاتھوں طالبان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اب بیس سال بعد ایک بار پھر طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال

Read more

کلائمیٹ چینج: گلگت بلتستان کا نیا چیلنج

گلگت بلتستان جہاں اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت اور دفاعی اہمیت کے سبب دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ وہی پر یہ خطہ طرح طرح کی قدرتی آفات کا محور بھی ہے۔ ماضی میں پہاڑی اور زمینی تودوں کے سرکنے اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب اور طغیانی سے خطے میں انسانی جان و مال اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا رہا۔ جیسا کہ سال 2010 میں ہنزہ عطا آباد کا سانحہ، 2012 میں

Read more

کرونا وبا کے نتیجے میں بدلتا ہوا نظام تعلیم

کرونا وبا سے پہلے کی دنیا اور بعد کی دنیا میں بہت فرق ہے۔ بہت ساری تیز رفتار تبدیلیوں سے گزرنے کے بعد پوری دنیا کے لوگ رہن سہن کے نئے طور طریقے سیکھ رہے ہیں اور نئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ کرونا وبا نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے مگر اس کے سب سے زیادہ گہرے اثرات نظام تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پوری دنیا میں آن لائن طریقہ تدریس

Read more

مرد اور دوسری شادی

جام صاحب فرماتے ہیں کہ اس دنیا کے ننانوے فی صد مرد اپنی شادی شدہ زندگی میں کبھی نہ کبھی دوسری شادی کرنے کا ضرور سوچتے ہیں باقی ایک فی صد جو ہیں ان کے مرد ہونے پر شک کرنا لازم ہے۔ مردوں کی نفسیات بھی عجب ہے ایک طرف تو شادی کو خانہ بربادی، محکومیت اور غلامی گردانتے ہیں دوسری طرف یہ غلامی کا طوق کئی مرتبہ اپنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں مردوں کو اسلام کی کوئی دلیل

Read more

سب مرد بھیڑیے ہیں؟

ایک طوطا اور طوطی ٹہلتے، پیار محبت کی باتیں کرر ہے تھے کہ ایک گاؤں سے ان کا گزر ہوا۔ طوطے نے تباہ حال گاؤں کو دیکھ کر کہا ”لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ہے“ ۔ یہ کہنا تھا کہ قریب کھڑے الو نے سن لیا اور وہ غصے میں طوطی کو اٹھا لے گیا۔ معاملہ قاضی کے پاس پہنچا تو سب عدالت میں جمع ہوئے۔ عدالت میں الو نے طوطی پر اپنا حق جتایا تو قاضی

Read more

بول کون رہا ہے؟

صنم ایک ہفتے کی چھٹیوں کا بھرپور فائدہ لے کر آج سگنل پر لمبی کال کی، ہیلو بولنے سے پہلے ”مردوں“ کو طویل گالیوں سے بھون دیا، اور کہا کہ موٹروے پر جو معاملہ ہوا، پھر نور مقدم والا کیس اور اس کے بعد مینار پاکستان اور جیسے ہی اس واقعے نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنا اسپیس بنایا تو بات ڈجیٹل میڈیا کے ہاتھوں سے نکل کر مین اسٹریم میڈیا کا حصہ بن گیا۔ عین اسی وقت ذہنی معذور

Read more

ڈھنڈورا نہ پیٹو حل ڈھونڈو!

پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان میں سوشل میڈیا کا میدان خاصہ گرم ہے، مینار پاکستان میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے بحث چھڑی جو اب انا کی جنگ کا روپ دھار چکی ہے، پاکستان کی عوام دو گروہوں میں بٹی ہوئی ہے ایک وہ جن کو لگتا ہے کہ پاکستان کے مرد درندے ہیں اور یہ ملک عورتوں کے لیے غیر محفوظ ہے، اور دوسرے گروہ کو لگتا ہے کہ عورتیں ہی اس سب کی وجہ ہیں جو

Read more

امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں؟

پاکستان کے نظام حکومت میں بے پناہ خامیاں موجود ہیں۔ مٹھی بھر لوگ اکثریت پر حکومت کرتے ہیں۔ اور یہی مٹھی بھر لوگ اکثریت کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر عیاشیاں کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں سے غریب عوام کے نام پر کروڑوں ڈالر حاصل کیے جاتے ہیں۔ مگر وہ خرچ غریب عوام پر نہیں ہوتے اس کا زیادہ حصہ یہ مٹھی بھر لوگ لے جاتے ہیں جو عوام پر حکمرانی کرنے کے لئے مسلط کر دیے جاتے

Read more

جنسی استحصال کا بڑھتا ہوا طوفان

ہر گزرتا دن ایک چیخ ایک آہ ایک نئے حادثہ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے، لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتا ہے اور پھر ایک نا خوشگوار یاد بن کر ماضی کے پردوں میں روپوش ہو جاتا ہے۔ کہیں کسی ننھی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، تو کہیں کسی مظلوم عورت کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی، کہیں استاد کا شاگرد طالبہ کے ساتھ زیادتی، جیسے گزشتہ دنوں ایک نہایت ہی دلخراش خبر نے مغموم کر دیا،

Read more

یو ایس ائر فورس اور طالبان کا ناشتہ

کچھ دن پہلے ایک انتہائی دلخراش ویڈیو الجزیرہ چینل پر دکھائی جا رہی تھی جس میں یو ایس ائر فورس کا جہاز مسافروں کو لے کر جانے لگا تو افغانی عوام کا سمندر اس جہاز کے ساتھ ساتھ بھاگ رہا تھا، کچھ لوگ لینڈنگ گئیر میں دبکے بیٹھے تھے جو بعد میں نیچے بھی گرے۔ اس افسوسناک واقعے پر ہر حساس آنکھ میں نمی ہے۔ لیکن اس کے پیچھے جو سیاست ہے، جو نا اہلی ہے اور جو قومی غیرت

Read more

لبرل دہشت گرد۔

کیا دوران حج کسی مسلمان مرد کی نیت میں فتور آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں تو پھر عورت کو صفا مروہ میں بھاگ کر سعی کرنے سے اسلام نے کیوں روکا۔ عقل کے اندھو عورت شرم و حیا کا پیکر اور چھپا ہوا راز ہے۔ اسلام کا سب سے اہم اور بڑا رکن حج جس کے بارے حکم ہے کہ عورت محرم کے بغیر حج پہ روانہ نہ ہو۔ لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی متعدد بیٹیاں کرکٹ کے میدانوں کی

Read more

افغان مستقبل پر بے معنی بحث کا خاتمہ بھی ناگزیر!

افغانستان میں دو دہائیوں یا چار عشروں سے جاری جنگ ختم ہو چکی، اس کا اعلان، فاتح کابل کے بعد کر دیا گیا، لیکن سوشل میڈیا اور ٹاک شوز میں ایک نئی جنگ کا آغاز شروع ہو چکا کہ آیا، خواتین کے حقوق پورے کیے جائیں گے یا نہیں، بچیوں کی تعلیم کا مستقبل، انسانی حقوق، عوام میں خوف و ہراس، قومی حکومت قائم ہوگی یا اسلامی، غرض یہ ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں

Read more

ٹوئٹری صحافیوں کی بہتات سے صحافت کو درپیش خطرات!

سوشل میڈیا کی ایجاد نے صحافت کے شعبے میں نئی جدت پیدا کی ہے۔ اب صحافت صرف اخبارات کی حد تک نہیں محدود ہے۔ نئے دور کے تقاضے بدل چکے ہیں ہے۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک بہت بڑا ہتھیار ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سینسرشپ نہیں لگائی جا سکی ہے۔ ہر شخص کو مکمل آزادی رائے حاصل ہے۔ جہاں سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں وہیں سوشل میڈیا ایک بے لگام گھوڑے کی طرح ناسور بنتا جا رہا ہے۔ صحافت کی دھجیاں اڑائی جا رہے ہیں جن لوگوں کو اپنے دستخط بھی نہیں کرنے آتے وہ بھی ہاتھ میں مائیک تھامے یوٹیوب پر اپنا ذاتی چینل کھولے وی لاگرز بنے بیٹھے ہیں یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔

Read more

عائشہ اکرم اور ہمارا اجتماعی رویہ

پچھلے چند دنوں سے عائشہ اکرم اور مینار پاکستان کو لے کر جو مذمتوں کا ایک لا متناہی سلسلہ فیس بکی توشہ خانے سے برابر ماتم کناں ہے وہ حقیقت میں انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے کے لیے کافی ہے۔

ایک تن تنہا خاتون کے اردگرد بھیڑیوں کا جم غفیر اس بات کا غماز ہے کہ عورت مظلومیت کے آخری درجے سے بھی نکال باہر کر دی گئی ہے۔ اور یہ وحشت ناک درندگی اس بات کی چغلی کھا رہی ہے کہ آنے والا وقت عورت قبیلہ کے لیے کوئی بھی اچھی خوش خبری نہیں لا سکے گا۔

Read more

گر تم برا نہ مانو

پاکستان کے اندرونی اور بیرونی حالات کچھ ایسے ہیں کہ ان کے متعلق بہت سے موضوعات پر لکھا جا سکتا ہے۔ بیرونی حالات پر لکھنا ہو تو افغانستان، امریکہ اور بھارت کے ساتھ تعلقات بارے لکھا جا سکتا ہے۔ اور اگر ملک کے اندرونی معاملات پر بحث کرنی ہو تو ٹک ٹاکرز کے کی خبروں کو تحریر میں لانا جا سکتا ہے۔ لیکن ان سب موضوعات پر تو بہت سے لکھاری ہر فورم پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔ میرے

Read more

امریکہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف جنگ

امریکہ سرمایہ دارانہ نظام کا پاسبان ہے۔ اس نظام کے تحت عوام کو مراعات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں بلکہ اس کی ذمے داری ان مراعات کو حاصل کرنے کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام میں معیار زندگی کو پیسوں اور اشیا کی مقدار سے ناپا جاتا ہے اور زندگی کی کوالٹی کے متعلق ضروریات مثلاً پبلک ٹرانسپورٹ، علاج معالجہ کی سروس، امن و امان، غربت کے خاتمے کی ترجیحات کم ہوتی ہیں۔

Read more

عوام میں بے چینی بڑھنے لگی

موجودہ دور میں قانون کو جس قدر نظرانداز کیا جار ہا ہے، میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا کہ عصمتیں لٹ رہی ہیں، سینہ زوری کے مظاہرے عام ہیں، کمزوروں کی جائیدادوں اور مکانوں پر قبضے ہو رہے ہیں، ملاوٹ کرنے والے پوری دلیری کے ساتھ اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رشوت کا بازار گرم ہے۔ غنڈے دندناتے پھرتے ہیں۔ تھانے اور پٹوار خانے پہلے سے کہیں زیادہ اندھیر مچائے ہوئے ہیں۔ کہنے کو بہت کچھ ہے

Read more

فاروق اور حسین کا محرم!

جشن آزادی اس بار کیسے منایا گیا؟ لمبی بات کیا کرنی بس اتنا ہی کہنا ہے کہ ایک عظیم ترین دن، ایک احسان فراموش اور وعدہ فراموش اور وعدہ شکن قوم نے خرافات کی نذر کر دیا۔ محرم الحرام کا مہینا بھی کیا مہینا ہے جس کا پہلا صفحہ فاروق اعظم کی شہادت کا عنوان اور دسواں دن امام عالی مقام کی شہادت کے باب سے مزین ہے۔ ہم اہالیان پاکستان نے جو حشر یوم آزادی کا کیا، کم و

Read more

کیا میرے باپ بھائی شوہر بیٹا انہی چار سو میں شامل ہیں؟

میرا دل کرتا ہے میں کتابیں پڑھوں، بہت سارا کام کروں، پیسے کماؤں، دنیا گھوموں، چھٹیاں مناؤں، ریلیکس ہونے کے لیے اپنی مرضی کے کام کروں اور اپنی مرضی کی جگہوں کی سیر کروں۔ میری ان خواہشوں کے اظہار سے اور انہیں پورا کرنے کے ارادے سے اگر تمہارا سر شرم سے جھک جاتا ہے تو تم ان چار سو مردوں میں سے ہی ہو جو یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی ایسی خواہشات پوری کرنے والی عورتیں گندی ہوتی ہیں

Read more

"قرارداد پاکستان سے ٹک ٹاک تک”

مینار پاکستان جہاں پاکستان بننے کی قرار داد منظور کی گئی تھی کہ مسلمان اپنی مرضی سے اسلام کے مطابق زندگی گزار سکیں میرا دوست نون مقدمہ لے کر حاضر تھا۔

لڑکوں کی تربیت کون کرے گا؟ نون کا اسرار جب حد سے بڑھ گیا تو مجھے ٹوکنا پڑا۔ وہ ایک لڑکی اور 400 لڑکے آخر وہ 400 کسی ماں کے بیٹے نہیں ہیں؟ اور وہ ماں عورت نہیں ہے؟ یا پھر سعادت حسن منٹو ٹھیک کہتے تھے کہ مرد صرف عورت اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کو مانتا ہے باقی عورتیں اسے قصائی کی دکان پر لٹکتے ہوئے گوشت کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

Read more

مینار پاکستان پہ ٹک ٹاک

کچھ عرصہ قبل جب کرونا وائرس سے نبرد آزما قوم کو کسی موثر انداز سے سمجھانے کی کوشش کے بارے میں سوچا گیا تو ٹک ٹاکرز کو فالونگ کی بنیاد پر سٹار کی حیثیت دی گئی اور انہیں حکومتی ایوانوں میں بلوا لیا گیا۔ اب یہ اتنا بڑا اقدام تھا کہ جس کا شاید کسی کو اندازہ نہیں ہے۔ اس سے نان پروڈکٹو ویلی یوتھ جو پہلے ہی صلاحیتوں سے عاری ہے فٹا فٹ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی اور

Read more

طالبان کی فتح

20 سال پرانی جنگ آخر اپنے اختتام کو آ پہنچی، تاریخ گواہ رہے گی کہ ایک ایسی قوم تھی جس نے بغیر کسی ٹیکنالوجی کے بغیر کسی جدید اسلحہ کے دنیا کی ایک سوپر پاور کو شکست دی اور اسے دم دبا کے بھاگنے پر مجبور کیا۔ یہ جنگ آج سے 20 سال پہلے تب شروع ہوئی جب امریکہ میں World trade centre پر حملہ ہوا، جس میں دو جہاز world trade centre کی عمارتوں سے ٹکراتے ہیں اور دوسرا

Read more

ہوشاب کیچ کی طالبات سڑکوں پر کیوں نکل آئیں؟

ہوشاپ کیچ کا دل کہلاتا ہے۔ کیچ کو آواران، پنجگور، خاران، قلات تا کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے لنک کرنے کا مرکز ہوشاپ ہے۔ سی پیک روٹ کا گزر یہیں سے ہوتا ہے۔ مگر گزشتہ روز یہ روٹ ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا۔ سکول کی طالبات سراپا احتجاج تھیں۔ مطالبات جائز اور سادہ تھے : تعلیمی اداروں تک رسائی یقینی بنائی جائے، نامکمل بلڈنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ استانیوں کا کوٹہ پورا کیا جائے۔ مطالبات کو لے کر

Read more

ڈوبتا بلوچستان

آپ کچھ لوگوں کو ہر وقت اور تمام لوگوں کو کچھ وقت کے لیے بے وقوف بنا سکتے ہیں، لیکن آپ تمام لوگوں کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ابراہم لنکن۔ گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور ان کی میڈیا ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بڑے فخر سے کوئٹہ میں نئے تعمیر کیے گئے 6 کلومیٹر روڈ کی تصویریں دیکھی۔ جس کے نیچے ابھرتا بلوچستان کا فریب نما جملہ لکھا ہوا تھا ( حالانکہ اس روڈ

Read more

ہمارے ہیں حسینؓ

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا۔ جہاں دو مختلف نظریات، منشور اور سوچوں کے درمیان فرق ظاہر ہونا تھا۔ کربلا میں مختلف افواج، لشکروں، قبائل یا طبقات کے درمیان محض ایک جنگ نہیں تھی بلکہ دین محمدی کی بقاء اور حفاظت کے لیے وفاؤں، صبر اور آزمائش کا امتحان تھا۔ کربلا میں اللہ کے دین کو دوام حاصل ہونے یا اس کے خاتمے اور بگاڑ کی ابتداء ہونا تھا۔ گو کہ یزید بھی صحابی کا

Read more

او آئی سی اور امت مسلمہ

دنیا کے چار براعظموں میں پھیلے ہوئے 57 ممالک پر مشتمل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشنOIC اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ تنظیم کے تمام اسلامی ممالک دنیا کے مختلف خطوں مثلاً مشرق وسطیٰ، براعظم افریقہ، وسطی ایشیا، حطنہ بلقان، جنوب مشرقی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء میں واقع ہیں۔ چھ ممالک کو اس تنظیم میں مبصر کی حیثیت حاصل ہے جن میں بوسنیا، جمہوری وسطی افریقہ، شمالی قبرص، تھائی لینڈ، روس اور سربیا شامل ہیں۔ اس کے

Read more

ڈیرہ غازی خان میں عزاداری اور تعزیے کی تاریخ

عرب کے ایک فلسفی شاعر نے کہا ہے ”بڑے کارناموں کے لیے بڑے نفوس ہی درکار ہوتے ہیں“ ۔ عرب کے اس بوڑھے فلسفی کی بات پر اگر غور کیا جائے تو کوئی شک نہیں ہے کہ میدان کربلا کے واقعہ میں اہل بیت کی قربانیوں اور امام عالی مقام ؓ کے نفس بزرگی اور ان کے کردار کی رفعت کے متعلق اندازہ ہوتا ہے کہ بنی نوع انسان کی معلوم تاریخ کے اندر اہل بیت سے بڑے کردار کی

Read more

آئیں دیکھیں بلوچستان (تیسری قسط)

بلوچستان قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ خوب صورت مناظر، دلکش اور دل فریب سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثہ اور وائلڈ لائف کی موجودگی نے اس صوبہ کی جغرافیائی اہمیت میں بیش بہا اضافہ کر دیا ہے۔ خوب صورت پہاڑوں، گھنے جنگلات، پانی کے بہتے آبشار، سبزے اور چٹانوں سے مزین یہ سرزمین دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنا اسیر بنا لیتی ہے۔ جو بھی ایک بار اس سرزمین کو دیکھتا ہے، اسے واپس جانے کا من نہیں

Read more

اگر ٹی ٹی پی نے سانحہ اقبال پارک سے فائدہ اٹھانے پر کمر باندھ لی تو؟

14 اگست کی شب گریٹر اقبال پارک میں ایک معزز خاتون کے ساتھ جو کچھ بیتی ہے اسے دہرانے کا یارا نہیں۔ مجھے حیرت ہے یہ سب کچھ پاکستان کے ثقافتی اور علمی و ادبی اعتبار سے سب سے زیادہ روشن فکر۔ کشادہ دل اور زندہ دلان کے شہر میں رونما ہوا ہے اور یہ بھی کہ تاحال لاہور کے عوام کا وہ ردعمل نہیں آیا جس کی امید کی جا سکتی تھی۔ دو کروڑ انسانوں کی اس بستی میں

Read more

ٹرک کی بتی اور عمران خان کی حکومت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قیام 25 اپریل 1996 میں لاہور میں ہوا تھا، جس کی بنیاد پارٹی کے چیئرمین عمران احمد خان نیازی نے رکھی تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے کے بعد عمران خان نے کہا میں نے دنیا دیکھی ہے میں کپتان رہا ہوں میں فائٹر ہوں زندگی میں سب کچھ اچیو کیا ہے میں سب جانتا ہوں اس لئے میں نے ایک سیاسی پارٹی بنائی ہے ہے ملک کی تقدیر بدل دوں گا عوام کو

Read more

کورونا ویکسین اور زندگی و موت کا فلسفہ

گزشتہ برس سے دنیا کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کورونا کے ابتدائی ماہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے انتہائی کٹھن رہے اور کئی ممالک میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا۔ کویڈ انیس کی دوا آنے کے بعد کورونا کے خوف میں کچھ کمی آئی لیکن ساتھ ہی نئے خدشات بھی جنم لینے لگے۔ کورونا بھی اپنی قسم تبدیل کرنے لگا اور اس کی شدت میں بھی اتار چڑھاؤ آتا رہا جسے دوسری تیسری اور چوتھی

Read more

شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے

کربلا کے میدان میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ہم عموماً جناب زینبؑ اور ان کے ساتھ معروف پاک بیبیوں کا ذکر پڑھتے ہیں۔ ان کے مقام کو تو کوئی بشر نہیں پہنچ سکتا لیکن کربلا میں کئی غیرمعروف اور عام خواتین نے بھی نواسہ رسول ؑحضرت امام حسینؑ کی قیادت میں اہم کارنامے سرانجام دیے۔ ان خواتین سے مراد وہ عام خواتین ہیں جو واقعہ کربلا سے چند روز پہلے دوسری دنیاوی خواتین کی طرح امور خانہ داری،

Read more

کابل پر فتح کیسے ممکن ہوئی؟

بیسویں صدی کے اختتام سے افغانستان میں جاری کشیدگی کا براہ راست اثر جنوبی ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان پر ہوا ہے۔ 9 / 11 سے لے کر افغانستان میں امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے پڑاؤ سے خطے میں بد امنی میں اضافہ ہوا۔ 20 سال کی ناکام جنگ کے بعد رواں سال امریکی قیادت نے واپسی کا فیصلہ کیا تو افغانستان میں صورتحال مکمل طور پر بدل کر رہ گئی ہے۔ 2 دہائیوں کی منصوبہ بندی،

Read more

سانحہ مینار پاکستان اور ہمارا ہیومن ریسورس

وطن عزیز کے یوم آزادی پر مینار پاکستان کے سائے تلے جو سلوک اک ہجوم نے ایک نہتی لڑکی کے ساتھ کیا اس پر انسانیت تو کیا حیوانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہو گا۔ اس سے ہمارے عوام خصوصاً نوجوان طبقہ کی اجتماعی ذہنی سوچ ہی عیاں نہیں ہوئی بلکہ دراصل ثابت یہ ہوا ہے کہ ملکی تعلیمی ڈھانچہ ہی زمین بوس ہو چکا ہے۔ اس واقعہ اور خواتین پر ظلم و ستم کے گزشتہ دنوں کے چند واقعات کا احوال جاننے کے بعد ہجرت کے وقت خواتین کی عصمت دری کے واقعات تو اب صرف ایک کہانی ہی معلوم ہوتے ہیں۔

Read more

درس معرکہ کربلا

جہاں اس کرہ ارض میں دیگر انقلابی فتوحات بے شمار قربانیوں و جدوجہد کا نتیجہ ہیں وہیں تاریخ اسلام بھی اپنے بطن میں عظیم و بے شمار قربانیوں کو پناہ دے چکی ہے۔ تاریخ اسلام میں نظریہ اسلام کی سینکڑوں مزاحمتی جنگیں و غزوات ہوئیں جن کی اہمیت و افادیت سے انکار کوئی صاحب ایمان نہیں کر سکتا مگر آج میں جس عظیم مزاحمتی نظریاتی معرکے کی طرف آپ احباب کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں وہ صرف تاریخ اسلام

Read more

بدلے بدلے طالبان نظر آتے ہیں

کیا کسی کے وہم و گمان میں بھی تھا۔ طالبان اتنا جلدی کابل پر قبضہ کر لیں گے۔ اور وہ بھی بغیر ایک گولی چلائے ہوئے۔ کبھی کبھی گماں ہوتا ہے۔ جیسے یہ سب کچھ دوہا سکرپٹ کا حصہ تھا۔ گزشتہ بیس سالوں میں چار امریکی صدور ٹریلین ڈالر، ہزاروں جانوں کی قربانی مگر نتیجہ پھر طالبان۔ یہ بات طاقتور حلقوں کو سمجھ لینی چاہیے۔ آپ اپنی طاقت سے کسی کو دبا تو سکتے ہیں۔ مگر اس کی اہمیت ختم

Read more

تباہ حال بلوچستان

اہم ترین تذویراتی اہمیت اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان اکیسویں صدی میں بھی پتھر کے زمانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس جدید اور ٹیکنالوجی سے بھرپور دور میں بھی بلوچستان کے اکثریتی علاقے گیس، بجلی، ہسپتال، روڈ اور دوسرے بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔ 770 کلومیٹر کا ساحل اور لاتعداد وسائل سے بھرے اس صوبے کی حالت دگرگوں ہیں۔ اربوں روپے کے معدنیات والے صوبے میں غربت کی شرع 71 فیصد ہے جو کہ ملک

Read more

مذاکرات سے آگے

افغانستان تقریباً چالیس پینتالیس سالوں سے جنگ کی حالت میں ہے دونوں جنگیں افغانستان جیسے پسماندہ ملک نے دنیا کیدو سب سے بڑی طاقتوں کے خلاف لڑیں، پہلی جنگ اس وقت کے متحدہ سویت رشیاء کے خلاف لڑی اور دوسری جو اب اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے وہ امریکہ کے خلاف لڑی، پہلی جنگ کا نتیجہ تو ہم سب نے دیکھا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں میں سے ایک طاقت کا شیرازہ بکھر گیا اور کئی ریاستوں میں

Read more

کشمیر، سیالکوٹ الیکشن اور مستقبل کی صورتحال

تحریک انصاف کشمیر کا الیکشن جیتنے کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیت چکی۔ حالیہ ان دو الیکشنوں میں کامیابی کے بعد حکمران جماعت حسب سابق دھاندلی جیسے الزامات کی ضد میں ہے۔ مخالف سیاسی جماعتوں نے ان دونوں جگہ پر ہونے والے الیکشن میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے جو کہ ایک معمولی بات ہے کیونکہ پاکستان کے ہر الیکشن میں ہارنے والا امیدوار جیتنے والے پر دھاندلی کے الزامات لگاتا ہے۔ جہاں تک کشمیر کے

Read more

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

پاکستان الحمدللہ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے۔ یوں تو سال 2021 کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا۔ 5 فروری کو ہمارے ہیرو محمد علی سد پارا صاحب کے ٹو سر کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔ پھر ان کے بیٹے ساجد سد پارا صاحب نے پاک فوج کی مدد سے اپنے والد کو تلاش کیا اور وہیں پر تدفین کی۔ اللہ تعالٰی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں آمین۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے

Read more

وزیراعلی عثمان بزدار فائرنگ میں محفوظ رہے لیکن؟

شکر ہے، وزیراعلی پنجاب اس وقت فائرنگ میں محفوظ رہے، جب ان کو کھوکھر برادران نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمہ کے بعد ان کو رخصت کر رہے تھے اور تاک میں بیٹھے مسلح سزایافتہ شخص نے اس وقت پنجاب پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کے انتظامات کا پول کھول دیا، جب اس نے فائر کھول دیا، اور وہ اتنا قریب آ چکا تھا کہ کھوکھر برادران میں سے ایک بھائی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر

Read more

پیغام حسینیتؓ شعور انسانیت

یوں تو تاریخ انسانی وحشت و بربریت کی المناک داستانوں سے بھری پڑی ہے مگر سانحہ کربلا ظلم و جبر اور نا انصافی کا ایک ایسا باب ہے کہ جس میں جبر کو صبر کے ہاتھوں اذیت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ جس میں انکار کی کوکھ سے جنم لینے والے اظہار اور شعور نے تاریخ انسانی کو ایک ایسے پہلو سے روشناس کرایا کہ جس کی شمع آج بھی ہر اس جگہ جلتی ہوئی نظر آتی ہے جہاں

Read more

کشید کیا ہوا خیال (2)

لیکن اس ویڈیو میں ایک اور سبق بھی ہے جو ان سب سے نا صرف منفرد ہے بلکہ کشید کیے گئے اس سبق نے بہت سے کثیف عوامل ہٹا دیے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیاز پہ کئی بار سامنے آئی۔ ہر بار دل مضبوط کر کے اسے پورا دیکھنے کا عزم مصمم کیا لیکن اس ایک نکتے سے بات آگے نہیں جا سکی۔ جیسے پہلے ذکر ہوا کہ کسی بھی واقعے کی مختلف توجیہات اور اس کے مختلف مقاصد اور

Read more

افغان طالبان کی جنگی حکمت عملی پر ایک نظر

افغانستان میں افغان طالبان کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی اور قریبا پورے افغانستان کا کنٹرول بظاہر ’چند ہفتوں‘ میں حاصل کرلینا، دنیا کے لئے باعث حیرت ہے کہ یہ کس طرح ہو گیا، امریکی صدر بھی شدید تنقید کی زد میں اور انہیں فوجی انخلا کو عجلت کا موجب قرار دے کر موجودہ صورت حال کا ذمے دار قرار دیا جا رہا ہے۔ مغرب میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ جنگ تو اربوں ڈالرز خرچ کیے بغیر

Read more

ہم بدلیں گے، سب بدلے گا

ہم سب ادھر ادھر بھٹکے ہوئے بے ہنگم ہجوم کی مانند سرگرداں کسی کا ریموٹ کنٹرول ایران کے پاس تو کسی کا سعودی عرب کے پاس، چند ایک مغرب کے پیروکار تو چند اب طالبان کی آمد پہ شاداں۔ کیا ہم قوم کی تعریف پر پورا اترتے ہیں جبکہ ہم کسی اور کے مقاصد کی تکمیل کے لئے بطور ہتھیار استعمال ہوئے جاتے ہیں۔ انقلاب ایران سے نکل کر، سوویت یونین کے انخلا سے ہوتے ہوئے، جب ہم فتح کابل

Read more

جنرل ضیاء الحق ہی اکیلے مجرم کیوں؟

ہمیں ضیاء الحق مرحوم کی آمریت، ایم کیو ایم کی تخلیق اور دیگر کئی پالیسیوں اور فیصلوں سے شدید اختلاف ہے مگر انھیں پاکستان بلکہ دنیا کی تمام تر خرابیوں اور انتہاپسندی، دہشت گردی، لسانیت اور فرقہ واریت کا ذمہ دار ٹھرانا بھی قرین انصاف نہیں سمجھتے۔ (حیرانی کی بات یہ ہے کہ داعش کو بھی یہ حضرات ضیاء الحق کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔) جنرل ضیاء الحق پر دو حوالوں سے شد و مد کے ساتھ الزامات لگائے جاتے

Read more

ماضی کی طرح سب مل کر محرم مناتے ہیں

دنیا میں روزبروز نفرت بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ نفرت ایک کاروبار ہے اور نفرت کے کاروبار ترقی دلانے کے لئے محبت کے پرانے سودے خراب کیے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نفرت کی کیفیت پروان چڑھ رہی ہے جب کے محبت کی فضا آلودہ کی جا رہی ہے۔ نفرت کی کچھ ایسی ہی فضا پاکستان میں بھی گزشتہ کئی سالوں سے بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے۔ مگر یہ فضا ہمیشہ

Read more

حسینیت کا پیغام ’انسانیت کے نام!

صداقت و شجاعت کے اس کاروان کا امام و رہبر ’مجاہد فی سبیل اللہ سرفروش ’راکب دوش خیر الانام ﷺ امام عالی مقام حسین ؑ کی ذات ستودہ صفات ہے۔ اس ذات کے وجود اقدس کے ساتھ نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے قلب کی دھڑکنیں وابستہ ہیں بلکہ ہر غیرت مند انسان کے لیے تا صبح قیامت یہ حماسہ ساز‘ امام الاحرار ہستی عقیدت کا ایک طاقتور مرکز و محور بنی رہے گی۔ نواسہ رسولﷺ امام حسینؑ

Read more

شادی شدہ اور کنوارے

ہمارے ہاں جو عمل بیک وقت مقبول اور بدنام ہے وہ شادی ہے۔ جو اس پل صراط کے پار گیا جنت پائی اور جو ابھی پار کرنے کا سوچ رہا ہے وہ بھی جنت میں ہی ہے۔ شادی شدہ افراد شادی کرنے کے بعد اتنے خوش ہوتے ہیں جتنے کنوارے شادی سے پہلے ہوتے ہیں۔ قدیم زمانے سے یہ بحث چلی آ رہی ہے کہ شادی شدہ بہتر ہے یا کنوارا۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کہ کس کو فاتح قرار دیا جائے، کون خسارے میں اور کون فائدے میں ہے۔

Read more

طالبان سے شکست کھانا افغان حکومت اور امریکہ دونوں کی ذمہ داری ہے

کیا امریکہ نے جو 20 سال سے 3 لاکھ افغان فوجیوں کو تیار کیا تھا وہ صرف کرائے کے فوجی تھے؟ یا امریکی ڈالر کھانے کے لئے تھے؟ یا یہ فوجی اتنے کمزور ہیں کہ جو ایک ان ٹرینڈ طالبان کا مقابلہ نہیں کر سکتے؟ بجائے خود اپنی بزدلی اور شکست کو ماننے کے الزام پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے

Read more

امریکا ریت کی دیوار ثابت ہوا

افغان طالبان کابل کے صدارتی محل میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوحہ معاہدے کے بعد امریکہ اور دیگر نیٹو فورسز نے 11 ستمبر تک انخلا کا مرحلہ طے کرنا تھا۔ لیکن امریکا سمیت تمام نیٹو فورسز بہت جلدی اور عجلت میں افغانستان چھوڑ دیا۔ ان کے جانے کے بعد افغان فورسز طالبان کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور یوں وہ چند دنوں میں افغانستان کے 34 صوبوں میں سے اکثریت افغان طالبان کے زیر کنٹرول آ گئے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے امریکہ نے یہ فیصلہ کر لیا گزشتہ بیس سالوں کے دوران 2 ٹریلین ڈالر اور ڈھائی ہزار فوجیوں کی قربانی دینے کے باوجود وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جو وہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔

Read more