تھوڑی کو زیادہ جانیے

بیمار ہونا کوئی عیب تو نہیں لیکن جانے کیوں عیب جانا جاتا ہے حالانکہ بیماری تو ایک نعمت ہے اس سے گناہ جھڑتے ہیں، جن سے لڑائی ہو ان سے صلح ہوجاتی ہے، اس دوران کی گئی توبہ جلد قبول ہوجاتی ہے، دنیا کی قید سے تو رہائی ملتی ہے، بعض اوقات دنیا کی بنائی ہوئی قید سے بھی رہائی مل جاتی ہے۔ اور بعض اوقات تو مخالفین کا دل ایسا پسیجتا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ

Read more

جمہوریت، سیاست اور نظام!

جمہوریت ایک پیچیدہ اصطلاح ہے جس کی کئی تشریحات کی جاتی ہیں جمہویت ایک سیاسی ’اخلاقی‘ معاشرتی اور معاشی ڈھانچے کا نام ہے جمہوریت کے وضع کردہ اصولوں کی بنیاد پر ہم کسی حکومت ’ریاست‘ معاشرے یا نظریے کو جانچ سکتے ہیں کہ یہ نظام یا نظریہ جمہوری تقاضوں کے ہم آہنگ ہے یا نہیں۔ جمہوری حکومت سے مراد ایک ایسی طرز حکمرانی ہے جس میں اختیارات اور فیصلہ سازی کا منبع عوام ہوتے ہیں عوام اس بات کا تعین

Read more

! بھارت متنازعہ شہریت بل: غلط سمت میں خطرناک قدم

مودی سرکار جارحانہ اور متعصبانہ رویے مسلمان دشمنی کی آخری حدود کو چھو رہے ہیں تو دوسری طرف آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا ایشو کھڑا کر دیتی ہے جس سے خطے میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب اس نے ہندوستان صرف ہندوؤں کا کی سوچ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شمال مشرقی ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے تحت وہاں کے

Read more

عادت یا عبادت

اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ بچوں کو شروع سے نماز کی عادت ڈالو ہمارے مذہب کی بھی یہی تعلیم ہےکہ سات سال میں اسے نماز سکھاکر ادا کرنے کی تلقین کرو اور جب دس سال کے ہو جائے تو سختی کے ساتھ عمل کرواؤ۔ لیکن کچھ ایسے والدین بھی ہیں بلکہ اکثر جو خود تو نماز کی پابندی کر رہے ہوتے ہیں پر بچوں کے لیے یہ بات کہتے نظر آ تے ہیں کہ جی ابھی چھوٹے ہیں بڑے

Read more

عورت ہے مشین نہیں

مبارک ہو فریحہ ڈاکٹر صاحبہ نے فریحہ کوبیٹے کے ساتھ مصروف دیکھتے ہوئے مبارک باد دی۔ بہت بہت شکریہ مگر ڈاکٹر صاحبہ مجھے بہت درد محسوس ہورہا ہے فریحہ تمھاری ڈیلوری آپریشن سے ہے اسٹیچیزکا درد ہے اور کچھ نہیں اور تمھیں بہت زیادہ احتیاط کرنی ہوگی زیادہ چلنا پھرنا نہیں، جھکنا نہیں، مرچ مصالحہ والی چیزیں نہیں کھانا ورنہ تمھاری تکلیف بڑھ سکتی ہے ڈاکٹر صاحبہ نے فریحہ کو ڈھیر ساری نصیحتیں کرکے گھر روانہ کیا۔ ماشا اللہ بھئی

Read more

تربیت کا عمل خود سے شروع کریں

ہم ایسی بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں جس سے نکلنے کا رستہ شاید ہی ہمیں ملے، جب تک کہ ہم خود کوئی کشت کرکے رستہ بنانے کی ہمت نہ کریں۔ یہ بند گلی اب ہمارے قومی شعور کے لیے گالی بن چکی ہے اور کیوں کہ ہم گالیاں سننے کے عادی ہیں اس لیے ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ چلیں دل چسپی کے لیے ایک المیائی کہانی سنائیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا اینکر صوبائی اسمبلی

Read more

فرق کس کو پڑتا ہے

ہمارے معاشرے میں بڑے کمال کے لوگ بستے ہیں۔ جو جینیاتی طور پر قدامت پسند اور روایت پسندباپ کی اولاد ہوتے ہیں۔ یعنی ان کے ڈی این اے کی کوڈنگ میں روایات کی گہری چھاپ ہوتی ہے۔ پھر جس ماحول میں وہ بڑے ہوتے ہیں وہ مذہب اور روایات کے پہیے پہ چل رہا ہوتا ہے۔ اردگرد کے اور زندگی کے بے شمار تجربات کے نتائج بھی یکسر روایتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ جن میں دوسروں کے لئے زندگی بسر

Read more

نظریات، کمیشن اور عدلیہ

نظریہ سے مراد اصولوں کا ایسا مجموعہ ہے جس پر کسی قوم کی بنیاد استوار ہوتی ہے۔ کسی قوم کی بقا کے لیے امن پسند نظریے کا ہونا لازمی امر ہے۔ مگر شومئی قسمت ہمارے ہاں لوگوں اور اداروں کا عجیب و غریب نظریہ ہے۔ چونکہ فرد ہی معاشرے کی بنیادی اکائی ہے تو سب سے پہلے فرد کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں امراء کا نظریہ نوسر بازی اور غریب و پسماندہ لوگوں کا نظریہ پاپوش برداری ہے۔

Read more

ادبی میلے اور بھتہ خوری

دو سال پہلے میرے انتہائی پیارے دوست اور اسلام آباد میں مادری زبانوں کا ادبی میلہ سجانے والے نیاز ندیم نے فون کیا کہ اس مرتبہ ہم آپ کی شاعری کی کتاب کا مھورت اپنے میلے میں کرانا چاہتے ہیں میرا پہلا سوال تھا کیا آپ تھر میں کوئلہ نکالنے والی کمپنی اینگرو یا تھر فاؤنڈیشن سے پیسے لے رہے ہیں۔ اس نے بولا نہیں، میں نے ہاں کردی میں اسلام آباد آپ کے میلے میں آؤں گا۔ میرے علم

Read more

عشاق کے قافلے میں فہد اکرام قاضی

اس نوجوان کی عمر صرف چونتیس سال ہے اور وہ سول سروس کا ایک ذمہ دار اور بہترین ریکارڈ کا حامل افسر ہے۔ جب اس کی عمر صرف چار سال تھی تو والد (جو ایک بینک افسر تھے ) کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس کا دوسرا بھائی اس سے بھی عمر میں چھوٹا تھا اس لئے اس ننھی سی عمر میں وہ ذمے داریوں کے بوجھ تلے آیا اور یہی احساس اسے پہلے بہترین تعلیمی اداروں اور بعد

Read more

کوالالمپور سمٹ، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کا بخشو

وسعت اللہ خان کے سر اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے عالمی برادری میں وطن عزیز کے مقام کو سمجھانے کے لئے سیاسی لغت میں ”بخشو“ لفظ کا اضافہ کیا، اس سے زیادہ جامع اور ہمہ گیر لفظ کم از کم میری نگاہ سے آج تک نہیں گزرا۔ کچھ کریڈٹ وسعت اللہ صاحب کو ہماری مملکت کو بھی دینا چاہیے کیونکہ جب سے انہوں نے ”بخشو“ کی اصطلاح متعارف کروائی تب سے اس ملک نے ذرا برابر

Read more

کوالالمپور سمٹ اور مسلم امہ میں اتحاد و یگانگت کی ضرورت

امت مسلمہ کو ہم گیر مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ دور میں امت واحدہ کو ایک صفحے پرلانے کے لئے با اثر مسلم اکثریتی ممالک، متفقہ اسلامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی اہم ذیلی تنظیم سلامتی کونسل میں کسی بھی مسلم اکثریتی ملک کو مستقل نشست و ویٹو کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین ایٹمی طاقت سمیت ترقی وسائل کے حوالے سے ایک اہم پوزیشن رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ

Read more

حقیقت زندگی

انسان ایک مٹی کا پتلا ہے جس کے اندر ایک بے چین روح اپنا سر ٹکرا کر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کرتی رہتی ہے، انسان جو ہے اس کی وضاحت کرتا نہیں اور جو نہیں ہے وہ اداکاری کر نہیں پاتا بظاہر دیکھنے والی طاقتیں انسان کو اندر سے کمزور کرتی جاتی ہیں۔ رنجشیں، تلخ باتیں اور ہزاروں خواب آنکھوں میں سجائے زندگی کا سفر طے کرتا چلا جاتا ہے اس سفر کے دوران راستے میں کئی

Read more

ورلڈ پوٹھوہار میلہ امن اور ترقی و خوشحالی کی جانب قدم

سرزمین پاکستان میں گزشتہ بیس سالوں میں بیرونی نظریات اور بیانیہ سے مقامی روایات اور ثقافت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بالخصوص پنجاب کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ اور دیگر علاقوں کو قوم پرست جماعتوں کے فعال ہونے کے باعث قدرے کم نقصان ہوا ہے۔ مارکس ازم ہو۔ مذہبی بیانیہ ہو۔ جب نظریات دھرتی کی روایات اور ثقافت کے ہم آہنگ نہیں کیے جاتے ہیں۔ تب تک اجنبی ہی رہتے ہیں۔ نظریات کے پرچارک کاروں نے نظریات کو

Read more

خوشی اورجیب کا تعلق

ایک امریکی ادارے کے سروے کے مطابق انسان کو خوشی دولت دے سکتی ہے نہ ڈھیر ساری نعمتیں۔ زندگی میں کوئی بہت بری کامیابی مل جائے وہ بھی خوشی کا باعث ہوتی ہے، زندگی کے سارے نہیں کچھ خواب ہی پورے ہو جائیں تو مسرت کا کچھ نہ کچھ سامان بن ہی جاتا ہے۔ کرکٹ کا کھلاڑی سینچری بنا لے، اننگز میں پانچ وکٹیں لے لے، فٹ بال اور ہاکی کا کھلاڑی گول کر لے، ٹینس کھیلنے والا ومبلڈن کا

Read more

سپاہی تو ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں

ذرا تصور کریں آپ کا نوجوان بیٹا جسے آپ خود گھر سے تیار کرکے اس کے اچھے مستقبل کے لیے ڈیوٹی پر بھیجتے ہیں اور شام کو زندہ سلامت واپس آنے کی بجائے سبزاور سفید جھنڈے میں لپٹی ہوئی آپ کو اس کی کٹی پھٹی مسخ شدہ جلی ہوئی ایسی لاش ملتی ہے جسے پہچاننا بھی ناممکن ہے تو انسانیت کے ناتے اس باپ کی جگہ خود کو رکھ کر سوچیں۔ اس نوجوان بیوی کے بارے سوچیں جو اپنے خاوند

Read more

مشرف ٹیک اوور کے خلاف مزاحغمت کی ڈیڑھ گواہی

آئین شہریوں کے بیچ ایک سوشل کنٹریکٹ ہوتا ہے اور کثیرالقومی ریاست جیسے پاکستان میں آئین شکنی کرنا قوموں کے بیچ اعتماد کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ جب سوشل کنٹریکٹ کو ٹھیس پہنچتا ہے تو ملک میں افراتفری، بغاوت کی فضا قائم ہوتی ہے اس طرح ملک عدم استحکام کا شکار ہوجاتا ہے۔ انہی سرگزشت میں کہیں ممالک تاریخ کی صفوں پر افشاں ہے کہ دولخت ہوئی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں یہ روش اظہر من الشمس

Read more

آئین اور قانون گئے۔ ۔ ۔

سردیوں کی شامیں تو یونہی مشہور ہیں، اصل مزہ سردیوں کی راتوں میں ہے۔ یخ بستہ ہوائیں، خاموش گلیاں اور چارسو پھیلا اندھیرا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی کا رنگ موسم میں ڈھل گیا ہے، وحشتناک تاریکی اور بے آرام کرنے والی ٹھنڈک کے باوجود اس کا لطف بے مثال ہے۔ سرد راتوں کے اس لطف کو دوہرا کرنے کے لیے ہم اکثر چچا غفور کے ڈھابے کا رخ کرتے ہیں، جہاں ہمارے ایسے اکا دکا آوارہ اور فارغ

Read more

لگتا ہے خان نے ایک بڑا یو ٹرن لے لیا ہے

سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف مشرف صاحب کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے کے بعد جو سونامی سا ابھرا تھا وہ اس قدر تیزی کے ساتھ بیٹھتا چلا گیا جیسے وہ طوفان نہیں کولڈ ڈرنگ کی بوتل میں بھڑک جانے والے جھاگ تھے جو بے قابو ہوکر بوتل سے باہر ابلے پڑ رہے تھے۔ خصوصی عدالت کے اس ”خصوصی“ فیصلے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کی جانب سے جس قسم کا شدید رد عمل سامنے آیا

Read more

سب سے پہلے پاکستان

”پھانسی سے پہلے اگر موت ہوجائے تو لاش کو گھسیٹ کر لایا جائے اور ڈی چوک پر تین دن لٹکایا جائے۔ “ ”سابق چیف آف آرمی سٹاف غدار ہے۔ “ اولیور کروم ویل کی لاش کو سزا دینا آصف سعید کھوسہ نے مثالی قرار دیا۔ ہمارے پیارے نبی رسالت مآب ؐ نے لاش کی بے حُرمتی سے منع فرمایا۔ یہ فیصلہ کس قدر جاہلانہ اور ظالمانہ ہے۔ یہ غصّے اور ذاتی عناد کی Superlative degree کی بھی انتہا ہے۔ پاکستان

Read more

رشتے رہ جاتے ہیں محبتیں ختم ہوجاتی ہیں

کہنے کو تو ماں باپ بہن بھائی ایسے رشتے ہیں کہ انہیں الگ نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن یہ حقیقت قبول کرنے سے سب ہی آنکھیں کترالیتے ہیں کہ ان پرخلوص رشتوں سے بھی محبت بہت خاموشی سے الگ ہوجاتی ہے۔ ماں نو مہینے پیٹ میں رکھتی ہے پھر دنیا میں آنے کے بعد بھی ایک متناہی تعلق اولاد سے جڑا رہتاہے۔ یہ تعلق اولاد کے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوکے رہ جاتا ہے سات سال کے بعد ہی

Read more

سب نارمل ہے

زندگی ہر شخص کے لیے مختلف ہے، غریب کے لیے روٹی زندگی ہے، بیمار کے لیے صحت، امیر کے لیے فراغت۔ ہر شخص اپنے نظریے اور زاویے سے زندگی کو دیکھتا اور پرکھتا ہے۔ زندگی صرف حسین خواب ہی تو نہیں، پھولوں کا ہار نہیں، بہاروں کا موسم ہی نہیں، تاروں بھری رات نہیں بلکہ زندگی ایک ڈرونی حقیقت بھی ہے، کانٹوں کی سیج بھی ہے، خزاں کی شام بھی ہے اور درد بھری داستان بھی ہے۔ یہ وہ سچائی

Read more

ملائشیا سمٹ۔ عمران خان کی شرکت پر عالمی سازش

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملائشیا میں کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرنے سے انکار کیا جس سے بہت سے خدشات نے جنم لیا۔ بلاشبہ عمران خان نے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا لیکن اسے تاریخ کا سب سے بڑا ”یوٹرن“ اگر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یوٹرن کیسے؟ اس کے لیے تھوڑا سا پیچھے جانا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال ”اؤ آئی سی“ کے اجلاس میں شرکت کی اور اس اجلاس میں

Read more

الجھاؤ در الجھاؤ

انسان کبھی کبھار حالات کے پیچ و خم میں الجھ کر ہی رہ جاتا ہے۔ پھر جب گمان کرتا ہے کہ کتنا ناتواں ہے یہ بندہ کہ نہ آیا اپنی مرضی سے، نہ پلا اپنی مرضی سے، جب آیا پھر یہاں جینا چاہا تو نہ جیا اپنی مرضی سے، عمر کو دیکھا تو دو گھڑیاں تھی اس کی کے پاس، ایک چوتھائی تو لڑکپن کے نظر ہوگئی، دوسرا حصہ جوانی کی مدہوشی میں تیسرا حصہ گھر بار اور بچوں کو

Read more

جتھوں کا دیس

وطنِ عزیز جتھوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جہاں ہر شخص قانون کے بجائے اپنے گروہ میں تحفظ تلاش کر رہا ہے کیونکہ قانون انہیں تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے۔ ہر شخص اپنی گروہی وابستگیوں کی بدولت اپنے جتھے کی غلطی ماننے اور اس کی مذمت کرنے کے بجائے اس کا بے جا دفاع کر رہا ہے۔ ایک صحت مند سماج کی بنیاد رکھنی ہے تو غلط کو غلط کہنا ہوگا گروہی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حق

Read more

گوادر نامہ

صوبہ بلوچستان میں واقع ساٹھ میٹر طویل ساحلی پٹی گوادر اپنے نام کی مناسبت سے پاکستان کے حبس زدہ معاشی نظام کے استحکام کے لئے ”کھلی ہوا“ ثابت ہورہا ہے۔ اس ساحلی پٹی کو 1958 میں وزیر اعظم فیروز خان نون نے اومان سے خریدا تھا۔ اللہ کے فضل سے گوادر قدرتی بندرگاہ کی صلاحیت سے مالامال ہے۔ یہ قدرتی طور گہرے پانی کی بندرگاہ ہے۔ عام طور پر بندرگاہوں کو سمندر میں نیچے گہرا کرنے کے لئے کھدائی کی جاتی ہے

Read more

کیا دین اسلام بازیچۂ اطفال ہے؟

دین اسلام کی حقانیت سے انکار ناممکن ہے۔ یہی وہ دین ہے جو رہتی دنیا تک کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ادیان ناقابلِ قبول ہیں۔ اخروی فلاح و کامیابی کے لیے دینِ اسلام کا دامن تھامنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر نجا ت کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آج امتِ مسلمہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں بھی فتنوں کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے دینِ اسلام کو بازیچۂ اطفال سمجھ لیاگیا ہے۔ ہر ایرا غیرا نتھو

Read more

ما بعد الجدیدیت کے مارے ہوئے پاکستانی نوجوان

یہ گذشتہ صدی کے ساٹھ اور ستر والی دہائی کی بات ہے، جب یورپ کے معاشرے میں ایسے گروہ پیدا ہوئے جنہیں زندگی بے مقصد لگی، انہیں اپنے عالیشان سماج کی ظاہری شکل سے گھن آنے لگی، وہ قانون کی سختیوں سے تائب ہوکر ”ہرے راما ہرے کرشنا“ اور اوم شانتی اوم ٹائپ کے نعرے لگا کر ”آوارگی“ کی وہ مثال قائم کرگئے کہ یورپ کیا پوری دنیا اچانک ایک نئے قسم کے سیاحوں سے بھرنے لگی۔ وہ چرس پیتے،

Read more

پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ

فرانسیسی سپہ سالار نپولین بونا پارٹ کا کہنا تھا Lose the battle win the war ماضی کی نسبت اب دنیا میں لڑی جانیوالی جنگوں کی ترجیحات بدل چکی ہیں آج کے دور کی جہاں جدید آلات حرب پیدوار ہیں وہیں اس جدت نے طرز جنگ کو بھی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ کرہ ارض پر آباد دنیا کی چھوٹی بڑی ریاستوں کے درمیان مخالفین کو زچ کر کے اپنے وضع کردہ اصولوں کے تابع لانے کے لئے اب یہ

Read more

دسمبر کی شبنمیں رات اور سرود رفتہ میں ہمکتے سدابہار گیت کی مہک

یادش بخیر: یہ 31 دسمبر 1999 ء کی یخ بستہ رات کا ذکر ہے۔ یہ زمین زاد اپنے گاؤں کے کچے کمرے میں رضائی اوڑھے ریڈیو پر بی بی سی لندن کی اردو سروس سماعت کر رہا تھا۔ آواز تھی اساطیری براڈ کاسٹر جناب رضا علی عابدی کی اور ”سیربین“ پروگرام میں تذکرہ تھا اس سدا بہار گیت کا، جسے ختم ہونے والی صدی میں انڈین سینما کی تاریخ کا بہترین گیت قرار دیا گیا۔ پروگرام کے فالواپ میں جناب

Read more

خُدو اور خُدو کا گاؤں

خُدو 67 سالہ ہینڈسم ایک گاؤں کا ہونہار لڑکا جو ہر ایک کے کام آتا، ہوشیار، بولنے میں اچھے اچھوں کو لاجواب کردے، خُدو کے ابا کی خواہش تھی کے خُدو محنت کرے اور اپنے بل بُوتے پر گاؤں کا مُکیہ ٰ بنے اور گاؤں میں تبدیلی لے آئے حالانکہ کے سب کچھ خُدو کے ابا کے ہاتھ میں تھا کی کون کتنے وقت کے لیے مُکیہٰ رہیگا، لیکن ابا نہیں چاہتے تھے کی بیٹھے بیٹھائے خُدو کو سب کچھ

Read more

نسل پرستی کا گرداب

دیکھا جائے تو اب تک تاریخ  بنی نوع  انساں کے موضوع پر لاتعداد کتب لکھی جاچکی ہیں۔ ہردور کے سوچ کار اور علم التاریخ کے سائنسدانوں نے ابتدائی انسان کی زندگی کے عمومی حالات کا نقشہ اپنے حساب سے کھینچنے کی کوشش کی تاکہ آج کے انسان کے اہم رحجانات کو سمجھا جاسکے۔ مگر تاریخ دانوں کی اکثریت اس امر کی قائل دکھائی دیتی ہے کہ پہلے پہل کے انساں گروہ کی صورت میں رہتے، شکار کرتے، مل کر دفاع

Read more

ہم سب میدان حشر میں کھڑے ہیں۔

عام طور پر جمہوری نظامِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے سقراط اور افلاطون کو یاد کیا جاتا ہے اور افلاطون کی کتاب ”ریاست“ (ریپبلک) کا بکثرت حوالہ دیا جاتا ہے کہ یہ جمہوریت کے موضوع پر لکھی گئی پہلی کتاب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ”ریپبلک“ ایک دلچسپ اور ”اوریجنل“ قسم کی کتاب ہے جو انسانی تاریخ کے ایک عبقری دماغ کے فلسفیانہ تدبر اور ادیبانہ طرزِ انشا کا شاہکار ہے۔ یہ کتاب تعلیم و تربیت، اخلاقیات اور

Read more

سوشل میڈیا پر کیا لکھا اور کہا جا رہا ہے؟

بچپن سے ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ جب بھی کسی کے بارے میں کوئی اچھی یا بُری بات سنو تو ہمیشہ کوشش کرو کہ آگے پہنچانے سے پہلے اِس بات کی تصدیق کر لو کہ یہ بات صحیح بھی ہے یا نہیں۔ اَگر بات بُری ہے اور کسی کی رسوائی کا سبب بنتی ہو تو کوشش کرو کہ کسی اور کو پتہ نہ چلے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے کہ ”جس نے کسی مسلمان کی

Read more

قومی ادارہ براے فروغ منافقت

عالمی سطح پر اپنے مطالبات کو احتجاج کی صورت میں پیش کر کے انھیں منوانے کی روش روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔ معاشرے کا ہر طبقہ آئے روز اپنے اپنے مطالبات لے کر سڑکوں، گزرگاہوں اور چوراہوں کا رخ کرتا نظر آتا ہے۔ ان میں معاشرے کے کوئی سے بھی دو طبقات کے مطالبات میں آپس میں کبھی بھی ہم آہنگی نہیں پائی گئی۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ تمام طبقات ایک جھنڈے تلے جمع ہو کر، اپنے

Read more

عدم برداشت

کسی بھی معاشرے کی عمارت رواداری، اخلاقیات اور برداشت جیسے مضبوط ستونوں پر استوار ہوتی ہے اور جس معاشرے سے یہ تینوں چیزیں رخصت ہو جائیں تو معاشرے کی عمارت کی بنیاد کمزور پڑ جاتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت انتہائی درجے کو پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ائے روز متشدد واقعات رونما ہوتے ہیں جو عالمی سطح پر ہمارے لئے باعثِ شرمندگی و عار ثابت ہو رہا ہے اور ایسا رویہ ہماری غمازی کرتا

Read more

پچھتاوا

ڈوبتے سورج کی اداسی اپنے دل میں اتارنا میرا معمول بن چکا تھا۔ اس وقت سورج کو دلاسا دینے کا من کرتا ہے۔ حسب معمول میں کھڑکی سے لمحہ لمحہ سورج کو ڈوبتا دیکھ رہا تھا۔ آج کی شام میں ایک عجیب سی وحشت تھی۔ کاش میں سورج کی اداسی اپنے اندر سمو لیتا۔ اس کا دکھ بانٹ لیتا۔ اسے بتا سکتا کہ رات جلد ختم ہو جائے گی۔ نئی صبح اپنا وجود تمہارے حوالے کرے گی پھر تم پوری

Read more

یار کا شہر ”پنڈی“ بھی تو ہوسکتا ہے

میں کبھی بھی اپنی زندگی کا وہ نومبر، دسمبر اور جنوری کو فراموش نہیں کر سکتی جو میں نے جڑواں شہر یعنی پنڈی۔ اسلام آباد میں بسر کیے ہیں ان سرد ایام کے آغاز کے ساتھ لگا تار 2016، 2017 اور 2018 کے گزرے ہوئے وہ خوبصورت دن بہت یاد آتے ہیں جن دنوں میں نے اپنی آزادی، اپنی مرضی، اپنی صبح، اپنا دن، اپنی رات کو خوب انجوائے البتہ کراچی میں واقع اپنے گھر میں اپنے کمرے کو بھی

Read more

قابل رحم ہے وہ قوم۔۔۔

”قابل رحم ہے وہ قوم“ یہ وہ تاریخی نظم ہے معروف لبنانی نژاد امریکی مصنف و شاعر خلیل جبران کی جو موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم گیلانی کو نا اہل کرنے والی سپریم کورٹ کے بینچ ممبر کے بطور اپنے ریمارکس میں لکھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے حکم پر گیلانی حکومت نے دو سال تک عملدرآمد نہیں کیا، یعنی آصف زرداری سمیت مشرف کے ساتھ بینظیر کی این آر او سے فائدہ

Read more

ذہنی بُتوں کے سائے تلے

عدالت میں موجود سبھی لوگ توقیر پر نظریں جمائے اس کے آخری جواب کے منتظر تھے۔ مگر ہمیشہ کی طرح آج بھی توقیر خاموش تھا۔ توقیر کی خاموشی اُسے پھانسی کے پھندے تک پہنچا کر ہی دم لینے والی تھی۔ آخر کار اس کے وکیل نے اس کے پاس جا کر اس کا ہاتھ تھاما اور اس کی طرف تسلی بھرا اشارہ کیا تاکہ اُسے یہ احساس دلایا جائے کہ یہ سچ سننا سب کے لئے بہت ضروری ہے۔ وکیل

Read more

ایک خلائی ریاست کا سفرنامہ

دنیا کی کسی کونے میں ایک ریاست تھی جس کا نام بھوٹان تھا جسے پیار سے خلائی ریاست کہا جاتا تھا۔ خلائی ریاست اس لئے کہا جاتا تھا کہ وہاں کی مخلوق بالکل خلائی تھی۔ جسم کے جس حصے میں، احساس، غیرت، انسانیت، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے اس حصے میں خلا ہی خلا تھا۔ اس ریاست میں کوئی بھی ادارہ اپنے علاوہ کسی ادارے کو ادارہ سمجھنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔ ہر ادارہ دوسرے ادارے کو کرپٹ،

Read more

مُنّا بھائی بنام ریاست پاکستان

می لارڈ، میں آپ کی توجہ پی آئی سی میں پیش آنے والے حالیہ تاریخی واقعہ کی طرف مبزول کرانا چاہتا ہوں جس نے معاشرے پہ انتہائی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ بے گناہوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ 1۔ جناب والا، یہ پاکستان کی پہلی لڑائی ہے جو ذات پات، رنگ و نسل، مذہب و فرقے سے ماورا لڑی گئی۔ پاکستان جیسے قدامت پسندانہ حبس زدہ ماحول میں پینٹ کوٹ میں ملبوس

Read more

سقوطِ ڈھاکہ: غلطی کہاں ہوئی؟

چودہ اگست 1947 ء کو اپنے قیام کے وقت پاکستان دو الگ جغرافیائی مسلم اکثریتی حصوں مشرقی اور مغربی پاکستان پر مشتمل تھا۔ ملک میں پہلے باقاعدہ انتخابات 1970 ء میں ہوئے جس میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی عوامی لیگ کو واضح اکثریت حاصل ہوئی جبکہ مغربی پاکستان میں پیپلز پارٹی کا پانسہ بھاری رہا۔ تاہم سیاسی رہنماؤں کی جانب سے حصول اقتدار کی کوششوں، فوجی قیادت کی غلطیوں اور بھارتی مداخلت کے باعث سولہ دسمبر 1971 ء

Read more

انور مقصود کے خلاف عالم بالا میں اشتعال

آج نماز فجر ادا کرنے کے بعد مجھے دوبارہ لیٹے ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی، نیم بے خوابی کا عالم تھا کہ یک لخت کمرے میں نور سا پھیل گیا۔ پل بھرمیں سارا منظر بدل گیا اور خود کو کسی سبزہ زار میں پایا ابھی ورطہ حیرت سے نکل نہ پایا تھا کہ خود کو چند افراد کہ درمیاں پایا کچھ سنبھلنے کے بعد دیکھا کہ میں تو ان سب کو پہچانتا ہوں۔ مارے حیرت اور خوشی کے غش

Read more

آزاد کشمیر اسمبلی کا ’‘ان کیمرہ” اجلاس

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آزاد کشمیر کے سیاسی مستقبل اور اس سے متعلقہ امور کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی درخواست پر آزاد کشمیر اسمبلی کا ’ان کیمرہ‘ اجلاس 14 دسمبر کو مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ میڈیا میں شائع اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ’ان کیمرہ‘ اجلاس شام دیر تک جاری رہا۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایوان کو اپنے

Read more

پسند کی شادی کرنے والوں کے نام

کہا جاتا ہے کہ ماں انسان کا پہلا استاد اور ماں کی گود انسان کی پہلی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے، وہ ماں جو اپنے بچے کو جنم دینے سے قبل 9 ماہ تک اپنی کوکھ میں سنبھال کر رکھتی ہے، سر پر کفن باندھ کر اولاد کو جنم دیتی ہے وہ ماں جو بچے کی اچھی پرورش کے لئے دن رات محنت اور دعائیں کرتی ہے، خود جتنی بھی بھوکی ہو لیکن پہلا لقمہ اپنے بچے کے منہ میں

Read more

ہمارا سکون کیسے چھن گیا؟

آج کا سب سے بڑا المیہ ہماری اندرونی بے سکونی ہے۔ کبھی سوچا ہے کہ ہمارے اردگرد اتنی بے سکونی کیوں ہے؟ ہر بندہ اتنا اوازار ’اکتایا ہوا اور پریشان کیوں ہے؟ ٹھیک ہے کہ مہنگائی ہے ’ضرورتیں ہیں‘ اخراجات ہیں ’مسلئے مسائل ہیں‘ پریشانیاں ہیں ’تکلیفیں ہیں اور دکھ ہیں۔ لیکن مایوسیوں اور اندرونی بے چینی کی وجہ کیا ہے؟ میرے مطابق ہماری بے چینی ’بے سکونی کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ہم خود ہیں۔ کیونکہ ہم

Read more

سانحۂ پی آئی سی میں حکومت اور میڈیا کا کردار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے ”شو بازیوں کا دور گزر چکا ہے۔ “ اور الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی منتخب حکومت نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ اس لئے عمران خان اینڈ کمپنی کو چاہیے۔ مخالفین پہ کرپشن کے راگ الاپنا بند کریں اور کھوکھلے دعووں کی بجائے صرف کام پہ توجہ دیں۔ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ”شہباز شریف نے دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کی ہے۔ “ یہ الگ بات

Read more

ہمارے دفاتر اور ورکنگ وومن کی جنسی ہراسمنٹ

یقیناً ہم پہلے امتحان، پہلے انٹرویو اور نوکری کے پہلے دن بمشکل ہی اپنے اعصاب کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ صبح پانچ بجے الارم کے بجنے سے پہلے ہی میری آنکھ کھل چکی تھی۔ میں نے نماز پڑھنے کے بعد اللہ تعالٰی سے اپنے انٹرویو کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں کی۔ ناشتے سے فراغت کے بعد کپڑے بدلے، ضروری کاغذات اپنے ساتھ لیے انٹرویو کے لیے نکل گئی۔ گھر سے آفس کے تمام راستے میں جتنے ذکر اذکار

Read more

کالے کوٹ والوں کے پیچھے کون تھا؟

جب جنرل پرویز مشرف نے اپنے دؤر حکومت میں بطور صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کی تو، جج صاحباں معزول ہوگئے اور ان کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانا پڑ رہا تھا۔ تب اس کے خلاف وکلاء برادری اور جج صاحبان نے ملک گیر تحریک چلائی، جوکہ خاصی مقبول ہوئی، ساتھ ہی کراچی میں ہنگامے ہوئے اور کئی لوگ جان سے بھی گئے۔ اس وقت کے وکلاء کی پاکستان مین بڑی عزت و احترام تھا، جو اپنے حقوق کے

Read more

معرفت نفس کا معاشرتی اصلاح میں کردار!

جس طرح انسان کے مادی جسم میں ظاہری قوتیں پائی جاتی ہیں جن کو ہم حواس خمسہ کہتے ہیں۔ یہ سونکھنے، چھکنے، مس کرنے، دیکھنے اور سننے کی قوتیں ہیں۔ اسی طرح انسان کا وجود مختلف قسم کے باطنی قوتوں کا مسکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ہر ایک ولی، عارف کامل اور مفکر نے اپنے من میں ڈوبنے اور اپنی ذات کی معرفت حاصل پر زور دیا ہے۔ اپنی ذات کی معرفت کیا ہے؟ انسان اس کو

Read more

ارتقائے تاریخ اور جمودِ ارتقا

کسی دانشور کا ایک قول عظیم زبان زد عام ہے کہ ”تاریخ سے جو اقوام سبق نہیں لیتی، تو تاریخ خود کو ان اقوام پر دہرا لیتی ہے“ اب زر سے لکھے جانے والے اس جملے میں زوال روکنے کا بہترین نسخہ ہے۔ ہم نے کبھی بھی پیچھے دیکھنے کی کوشش نہیں کی کہ سطحی معاشرے کے افراد ہیں، جس کو نگاہ بلند گردانتے ہیں وہ بھی اتنی ہی بلند ہوتی ہے کہ ظاہر سطح پر ہی جاکر روک جاتی

Read more

امت کا رکھوالا انکل سام یا امت خود؟

قبلہ، جہاں سجدوں کی بارش عرش کو تھر تھراتی ہے، وہیں سجدوں سے باطل پر لرزہ طاری ہوتا ہے اس لیے چودہ سو سال بعد انکل سام نے اس کھپکھپاہٹ کی کمی کا بیڑہ اٹھا کر اپنی روح اہل کعبہ پر پھونک دی ہے۔ کیونکہ انھیں پتہ ہے ”روح محمد ان کے بدن سے نکال دو“ تو یہ ہم سے بھی بڑے ظالم بن جاتے ہیں۔ بات کو مختصر کرتے ہوئے یہ کہہ دیں کہ آج کل وہ ناراض ہے۔

Read more

مسئلہ کشمیر کی خطرناک صورتحال اور پاکستان کی پراسرار خاموشی!

انڈیا کے 5 اگست کے اقدام کے بعد جس طرح پاکستان میں پراسرار سی خاموشی چھائی ہوئی ہے، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے، یہ خطرات محسوس ہوتے ہیں کہ یہ کسی عالمی ایجنڈے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا پاکستان کے آئین میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 257 میں ہے کہ جب کشمیری پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے تو ریاست کشمیر کا پاکستان سے الحاق

Read more

طلبہ یونین بحالی کے مثبت، منفی اثرات

پاکستان میں حالیہ تعلیمی اداروں کے تعلیمی ماحول اور ان اداروں میں سیاسی مداخلت کی صورت حال کا اگر غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے تو طلبہ یونین کی بحالی کو ایسے ہوا دی جا رہی ہے جیسے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہو۔ اس سلسہ میں چند اشرافیہ خاندان سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات سڑکوں، چوراہوں، اسمبلی ہال اور فیض امن میلہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، جب لال لال لہرائے گا کے نعروں سے صدائے

Read more

شادیوں کو شاد ہی رہنے دیں

آج دفتر میں کل ہونے والی ایک شادی کافی زیرِ بحث رہی۔ ہمارے ایک ساتھی نے دعوتی کارڈ پر لکھے دوپہر ایک بجے کے وقت کو کافی سنجیدہ لے لیا۔ وقت پر پہنچنے کی خواہش کے مدِنظر انہوں نے اپنے گھر کی قریبی مسجد کی بجائے ظہر کی نماز شادی گھر کے راستے میں آنے والی اس مسجد میں پڑھی جہاں ان کے گھر کے قریب مسجد سے پہلے ایک بجے نماز پڑھائی جاتی ہے۔ وہ کسی صورت لیٹ ہونے

Read more

سینیٹر لنڈسے کا دورہ اور احسن اقبال کی ”رہائی“

”سی پیک“ بارے کہا گیا تھا کہ یہ منصُوبہ خطے میں معاشی طور پر ”گیم چینجر“ ثابت ہو گا لیکن اس سے پہلے چین کے اشتراک سے پاکستان میں شرُوع کیا جانے والا اقتصادی راہداری کا یہ منصُوبہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے کے لئے ”گیم چینجر“ ضرُور بنتا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں ”پُرانے پاکستان“ کے سیاسی گھوڑوں کو پھر سے تازہ دم کرنے کے لئے ابتدائی مرحلے میں یعنی اعتماد سازی کا ماحول پیدا کرنے کے لئے

Read more

ایک واہیات شخص سے ملاقات

کل شام گھر کے قریبی کیفے میں ایک دہریہ ٹائپ پاکستانی ٹکر گیا۔ میری شامت آئی تھی جو میں نے اسے چھیڑنے کو پوچھ لیا کہ قُربِ قیامت قریب ہے، تم نے آخرت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے۔ کہنے لگا کہ یہ سچ ہے کہ دنیا میں حرص، استحصال اور تصادم بڑھ رہا ہے اور یہ سب تمھارے نزدیک قُربِ قیامت کی نشانیاں ہیں جبکہ میرا خیال ہے کہ تم اور تم جیسے لوگ خود اس گراوٹ کے

Read more

کامیاب جواں کے لئے اسٹارٹ اپ پاکستان کا گورکھ دھندہ

پاکستان میں حکمران عوامی مفاد کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے اپنے رفقاء کار کو نوازنے کے منصوبے زیادہ شروع کرتے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں کبھی سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے تندوروں کی نذر کر دیے اور کبھی لیپ ٹاپ اور پیلی ٹیکسی کی بندربانٹ کی گئی۔ تبدیلی سرکار نے بھی کچھ مختلف نہیں کیا ہے۔ منصوبے سابقہ حکومتوں والے ہی ہیں۔ بس نام تبدیل کیے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام ماسوائے لالی پاپ کے کیا ہے۔ طرفہ تماشا

Read more

پسنی کے عظیم سماجی کارکن میر بجار بلوچ کی رحلت

 موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان اور ہر ذی روح نے ایک نہ ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ زندگی کا کوئی بھروسا نہیں کب کہاں کس حالت میں ساتھ چھوڑ جائے۔ اگر آپ نے اپنی زندگی میں مخلوق ئے خدا سے اچھا برتاؤ کیا ہے، تو یقیناً انتقال کے بعد لوگ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کریں گے۔ اور وہی انسان کا اصل سرمایہ ہے۔ گزشتہ دنوں ضلع گوادر پسنی کے معروف

Read more

اے پی ایس کے شہید بچے کا اپنی ماں کے نام خط

پیاری ماں! آداب امید ہے تم ٹھیک ہوں گی۔ اس ناممکن امید کے ساتھ کہ میں اس گھڑی لوٹنے والا ہوں۔ اور اس امید پر تم نے پانچ سال گزار دیے، نا میں ہی آیا نا تیرے در پہ انصاف آیا ہوگا، انصاف تو دور کی بات ہے تمہیں آج تک کوئی یہ تک نہیں بتا پایا ہوگا کہ تمہارے لخت جگر کا قصور کیا تھا۔ ماں میں جنگی سپاہی نہیں ایک پرامن پرندہ تھا۔ ماں! جانتا ہوں، تم آج

Read more

آگیا 16 دسمبر

آج کا سورج طلوع ہوا اور ماضی کی تلخ یادوں کو تازہ کرگیا۔ ہاں آج 16 دسمبر ہے۔ وہی صبح جو آج سے کچھ سالوں پہلے کئی گھروں کو ماتم کدہ بنا کر چھوڑ گیا تھا اور اے پی ایس کے بچوں کے لیے درد کی ایک داستان لکھ گیا تھا۔ یہ وہی دن ہے جب ماؤں نے اپنے بچوں کو صبح طلوع ہونے کی نوید سنائی تھی اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کو تیار کیا تھا ان کا ماتھا

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کی کتاب سچ اپنا اپنا (دوسرا اور آخری حصہ)۔

ڈاکٹر خالد سہیل (عورتوں سے رشتے ) والے باب میں ایک معصوم تعلق جوکہ زمانے کی تما م کدورتوں، قباحتوں اور برائے نام سماجی اصول و ضوابط سے بے نیاز ہوتاہے۔ بچپن کی ابتدائی عمر والے تعلقات اور رشتے جو بچے اپنے ہم جولیوں کے ساتھ بناتے ہیں ان رشتوں میں بہت ساری معصومیت، تعلق اور پیار کا ایک الگ ہی انداز پنہاں ہوتاہے۔ ڈاکٹر سہیل اس باب میں اپنی زندگی کے اس موڑپر حاصل ہونے والے ایک خوبصورت رشتے سے متعارف

Read more

کیا ”گلے ملنا“ قانون سے زیادہ طاقتور ہے؟

اس حالیہ تصادم نے جہاں ہمارے معاشرتی اور اخلاقی زوال کی ایک دفعہ پھر توثیق کی ہے۔ وہاں ہمارے شیرشاہ سوری ثانی بزدار صاحب کی کارگردگی کا پول بھی کھول کر رکھ دیا ہے۔ نظام حکومت سے ان کی ”سردردی“ بس دوسروں کے احکامات پر دستخط کرنے تک ہی محدود ہے۔ اگر تھوڑی سی مہلت مل بھی جائے تو باقی کی صلاحیتیں اپنے حلقہ احباب کے تقرر و تبدلوں پر صرف کرتے ہیں۔ جانے کیوں پہلے صرف گمان ہوتا ہے

Read more

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کھلا خط

محترمی ومکرمّی عزت مآب! جناب چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! محترم چیف جسٹس صاحب! چیف جسٹس کی ذمہ داریا ں سنبھانے پر آپ کو بہت بہت مبارکباد اور اللہ ربّ العالمین سے دل سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی ذمے داریوں کی احسن ادائیگی میں آپ کا بہترین معاون ومددگار ہو، اورآپ اس مملکت خداداد کے لیے نیک شگون  ثابت ہوں۔ محترم چیف جسٹس صاحب! ضلع چترال صوبہ خیبر پختوانخواہ

Read more

ڈپریشن – ذہنی تناؤ

”سٹریس“ کھچاؤ کو کہتے ہیں چاہے وہ پٹھوں کا ہو یا ہمارے دماغ اور سوچوں کا ہو۔ آج کے دور میں ہر دوسرا فرد ڈپریشن کا مریض ہے۔ اصل میں اس کی بنیادی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ ہم صرف خود کو ضرورت سے زیادہ بوجھ لادنے کا عادی بنا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ حالانکہ اصول یہ ہونا چاہیے کہ جو کام یا بات ہمارے لیے مفید ہو اسی پر توجہ

Read more

فرقوں سے گروہوں میں بٹتی قوم

پاکستان بننے کے بعد بابائے قوم کا ارشاد اور خواہش تھی کہ اب بطور پاکستانی آگے بڑھا جائے۔ اُس وقت بات مذاہب کی تھی، مسلم اکثریتی ملک میں مسیحی اور ہندو مذاہب کی شکل میں قابل ذکراقلیت میں تھے۔ قائد کی گیارہ اگست کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ مذہب آپ کا ذاتی کاروبار ہے، ریاست کو آپ کے مذہب سے سروکار نہیں۔ یہ بات بھی اب کلیشے بن چکی کہ اس وقت کی دستور ساز اسمبلی کے اراکین

Read more

یونین ٹیرٹری سرینگرسے یونین کونسل مظفر آباد تک؟

ریاست جمو ں وکشمیر کی متنازعہ حثیت کے ختم ہونے بعد ہم نے خوب واویلا کیا، اور جھوٹے سچے منہ کشمیر کی متنازعہ حثیت کی بحالی کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کی بھی قسمیں کھایں۔ 5 اگست کے بعد پہلے پہل تو کمال سفارتکاری اور لازوال ڈپلومیسی کے ذریعے سے ہم عالمی دنیا کے سامنے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر شادیانے بجاتے رہے۔ اسی سب کے کرنے میں 31 اکتوبر ہو گیا اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی

Read more

بے لوگ: ہم جو ہیں بھی اور نہیں بھی ہیں

پہلے پہل سب نے میری تعریفوں کے پل باندھے۔ مجھے زراعت کی ترقی میں ایک سنگ بنیاد قرار دیا گیا۔ بعضوں نے یہ دعوے بھی کر دیے کہ میں اور میرے کچھ ساتھی اس خطہ ارض سے بھوک کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے۔ اور کپاس کی پیداوار اتنی بڑھ جائے گی کہ دنیا میں کوئی ننگا نہیں رہے گا۔ جب میں پچاس برس کی ہوئی تو کچھ لوگوں نے مجھ پر نکتہ چینی شروع کر دی اور

Read more

ایک ناخواندہ بچے کو خواندہ بنانے کا عہد!

یہ کراچی کا ایک کالج ہے۔ آفس کے سامنے بیٹھ کر طلباء فارم پُر کررہے تھے، دراصل یہ فارم انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی فارم تھے۔ کوئی فارم کو پہلے پینسل سے پھر پین سے فیئر کررہا تھا تو کوئی جلد باز ڈائیریکٹ پین سے پُر کررہے تھے۔ کوئی جلد بازی کی بنا پر غلط لکھ جانے پر اب اس لکھائی پر وائٹو یا ریموور پھیر رہا تھا۔ ’ارے فارم میں گندگی نہیں کرو، اوور رائیٹنگ اور وائٹو پھرا ہوا فارم

Read more

ہم مہذب کب بنیں گے

جنیوا کنونشن کے تحت ہسپتالوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ماضی سے جڑی مثالیں موجود ہیں جب ہسپتالوں پر حملے کرنے والے ذمہ داروں کو عالمی عدالت کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کے سر پر سوگ کی چادر تان دی ملکی تاریخ کا یہ پہلا دلدوز واقعہ ہے جس کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض پڑھے لکھے طاقتور وکلاء کے

Read more

کیا اے پی ایس کے شہیدوں کو انصاف مل سکے گا؟

”میں ایسی قوم سے ہوں جس کے وہ بچوں سے ڈرتا ہے بڑادشمن بنا پھرتا ہے ہم سانحہ اے پی ایس، کبھی نہیں بھول سکتے۔ ماؤں نے بچوں کے ماتھے چومے، بچوں کو سر پر تپتپی دیتے ہوئے پشاورکے آرمی پبلک اسکول روانہ کردیا۔ اسمبلی ہوئی بچوں نے ترانہ پڑھا، اس کے بعد تمام بچے اپنی پڑھائی میں مصروف ہوگئے۔ اچانک زوردار دھماکہ ہوا بچے سہم گئے۔ اساتذہ نے بچوں کوزمین پر لیٹ جانے کو کہا اچانک اسکول کے اندر

Read more

جلا کر راکھ بنادوں گا

ایک فرض شناس پولیس والے کا کام ہے وہ اپنی ڈیوٹی نبھاتے وقت اپنے فرض کو ہی سب کچھ سمجھتا ہے۔ ایسے ہی ایک فرض شناس پولیس اہلکار نے ایک کار والے کو روکا اور کہا بھائی گاڑی سائیڈ پر لگا دیں، دوران ڈیوٹی تفتیش کرنا پولیس کا کام ہے اگر وہ آنکھیں بند کرکے سوتے رہیں تو گناہ گار دندانتے پھریں گے یہ الگ بات ہے کہ سب پولیس والے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کار والا غصے میں کہتا

Read more

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی وجہ شہرت قبضہ مافیا کی سخت مخالفت ہے

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے۔ ان کے حلف اٹھانے میں ابھی کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد کی شہرت بطور، اینٹی انکروچمنٹ مافیا جج کے پاکستان کے گلی کوچے میں موجود ہے۔ قبضہ گیر مافیا، قبضہ گیر ذہنیت کے مالک لوگ، قبضہ گیرون کے سہولت کار سرکاری افسر و ملازم سب ابھی سے پریشان ہیں اور ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، جبکہ پارکوں، اسکولوں، رفاعی پلاٹوں، بازاروں، سرکاری

Read more

جناب آصف علی زرداری آخر کون ہیں؟

ایک ایسا شخص جس کے لیے رائیونڈ کے شاھی محل میں پاکستان کے چنیدہ دبنگ صحافیوں کو اچھے خاصے روپے دیے گئے کہ اس کو ”بدنام“ کیا جاوے، اور ٹھیک اسی نشست میں اس کا نام ٹریڈ مارک طور پر ”مسٹر ٹین پرسنٹ“ تخلص طے کیا گیا۔ پھر کیا بنا! پاکستان کی طوائف میڈیا نے اس کا وہ ڈھول پیٹا کہ ہم سب اس ہٹلری پروپیگنڈا میں لٹو ہوگئے۔ پی پی کی حکومت ٹوپی سرکار کی مدد سے ہٹ جانے

Read more

ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

ملکی حالات روز بروز خرابی کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر حکومت نے اس کے حوالے سے ہنگامی طور سے کوئی سوچ بچار نہ کی تو پھر وہ ہاتھ ملتی رہ جائے گی اور تیسری قوت معاملات مملکت دیکھنے کے لیے سامنے آن کھڑی ہو گی لہٰذا حزب اقتدار ہو یا حزب اختلاف دونوں کو تادیر سیاسی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ صورت حال اس قدر تبدیل ہو

Read more

نئے پاکستان میں کامیڈی آف ایررز

”کامیڈی آف ایررز“ انگریزی ادب کی خاص صنف ہے جس میں ایک جیسی شکل کے دو کردار یا بہت زیادہ کنفیوژن پیدا کر کے یا ایک کے بعد ایک غلطی کر کے یا بار بار زبان کی پھسلن سے مصنف مزاح تخلیق کرتا ہے۔ شیکسپئیر کے ڈرامہ میں کامک ریلیف کے طور پر استعمال کیے گئے کئی کرداراور چارلی چیپلن کی کامیڈی کو بھی اس زمرے میں ڈالا جاسکتا ہے۔ خیر پاکستان میں کامیڈی اف ایررز کی اصطلاح کو با

Read more

مجھے نہیں جانتے میں کون ہوں؟

”تم مجھے نہیں جانتے میں کون ہوں“ اس فقرہ کو اگرلطیف پیرائے میں بیان کیا جائے تو کہانی اس طرح سے ہے کہ ایک ریل کے ڈبے میں برتھ پر ایک آدمی بغیر ٹکٹ لیٹے ہوئے سفر کر رہا تھا جو مسافر بھی اس سے تقاضا کرتا کہ بھائی ذرا ساتھ ہونا، تو جناب ترش اور کرخت لہجے میں ہر کسی سے یوں گویا ہوتے کہ ”تم مجھے نہیں جانتے ہو کیا؟ “ جو کوئی بھی سنتا خامشی کی بکل

Read more

طلبہ تنظیموں کا مستقبل

پچھلے دنوں فیض میلے کے موقع پر بائیں بازو کی ایک تحریک کے کچھ نوجوانوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاص انداز میں طلبہ کے حقوق کے لیے نعرے لگائے گئے اور انقلاب کی آمد کی نوید سنائی گئی۔ اس کے ایک ہفتے بعد ملکی سطح پر ترقی پسندوں نے شہر شہر احتجاج کیا اور طلبہ کے حقوق کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ تنظیموں اور طلبہ سیاست پر ایک بھرپور بحث

Read more

جو کرن قتل ہوئی شعلہ خورشید بنی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ایک سال سے سوشل میڈیا اور نیوز پیپر کی زینت بنی ہوئی ہے میرٹ کی پامالیوں کی وجہ سے اور اقربا پروری کی وجہ سے، یونیورسٹی کے انتظامی حالات انتہائی ناگفتہ ہیں ایچ سی سی سے لے کر ایجوکیشن منسٹری تک کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی، کسی میں اتنی جرات اور ہمت نہیں کہ امپورٹڈ پریزیڈنٹ سے معاملات کے بارے استفسار کرے، پچھلے 10 دنوں تک اساتذہ کشمیر ہاؤے پہ دھرنا دیے بیٹھے رہے

Read more

سولہ دسمبر جب پاکستان دولخت ہوا

تاریخ کا دکھ یہ ہے کہ یہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش رہتی ہے۔ بہت مرتبہ ہم تاریخ کو اپنے زاویے میں لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے تاریخ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، کیوں کہ تاریخ کے ریکارڈ میں ہیرو، ہیرو اور زیرو، زیرو ہی رہتا ہے۔ 16 دسمبر 1971 تاریخ پاکستان کا سیاہ باب ہے جب جسم واحد کو دو لخت کیا گیا، مشرقی پاکستان میں آزادی کے بعد سے دکھتی چنگاری نے

Read more

سقوطِ ڈھاکہ اور ہمارا رویہ

پاکستانی قوم ہر سال 16 دسمبر کو وطن عزیز کے دو لخت ہونے کا سوگ مناتی ہے۔ اس سانحہ کو 48 برس بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک سبق سیکھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی قوم کو اپنا تشخص اور وجود برقرار رکھنے کے لیے ناکامیوں اور غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ پر بہت کچھ لکھاگیا۔ اس کی کئی وجوہات بیان کی گئیں۔ کتابیں لکھی گئیں۔ مقالے

Read more

چین میں اسلام کی آمد

چین میں Tang Dynasty کے دور (سن 638 عیسوی) میں سلطنت ساسانیہ (ایران) کے بادشاہ یزدگرد کے نمائندے دارالحکومت چھنگ آن آئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب عرب میں (پیغمبر اکرم حضرت) محمدمصطفیٰﷺ کی وفات کو چھے سال گزر چکے تھے۔ پانچ سال بعد پاپائے روم کے سفیر یہاں آئے جنہیں عربوں نے شکست دے کر خراج دینے پر مجبور کیا تھا۔ اپنے زمانے کے دو عظیم سلطنتوں کی عربیوں سے شکست چائینہ کے لئے بہت بڑے خطرے

Read more

دوستوں سے ملاقات ڈپریشن سے بچاتی ہے

آج کل کے دور کسی پرانے دوست سے مل کر ایک تازگی اور فرحت کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ شاید اس لیے کہ ہم وقتی طور پر اس موجودہ زندگی سے نکل کر ان یادوں والی زندگی میں چلے جاتے ہیں جہاں کی صرف اچھی اچھی باتیں ہی ہمیں یاد رہ گئی ہوتی ہیں، سلیکٹو میموری کے کارنامے کی وجہ سے۔ کل ایک دیرینہ دوست کے ساتھ گپ شپ میں یہی موضوع رہا کہ پرانے دوستوں کو ملتے رہنا چاہیے۔

Read more

تعلیم کا مقصد شعوری سطح بڑھانا ہے

شعور کا مطلب آگاہی، سمجھ بوجھ، ادراک، توازن کرنا اور پرکھنا۔ شعور بہت سی انواع و اقسام کا ہوتا جیسا کہ علمی شعور، سیاسی شعور، مادی شعور، ازدواجی شعور، قانونی شعور، اور اخلاقی شعور، مذہبی شعور وغیرہ۔ سیانوں کے نزدیک شعور انسان کو فیصلہ سازی میں مدد دیتا اور جو انسان باشعور ہو وہ ہمیشہ دلیل پر مبنی بات کہے اور مانے گا۔ میرے نزدیک انسان کی عقل کل کا نام شعور ہے۔ اس کے بغیر انسان اور حیوان ہم

Read more

ڈاکٹر، بیرسٹر، گورنمنٹ ملازم یا استاد ہونے سے پہلے ہم انسان ہیں

تعلیم کو ہم نے بنیادی ضرورتوں میں شامل کر رکھا ہے، جہاں کہیں تعلیم کے لئے کوئی بہتر انتظامات نہیں ہوتے تو ہم حکومت کو اور دیگر اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں میں کوئٹہ کے ایک سکول کی حالت زار دیکھنے کو ملی جہاں شدید سردی میں بچے زمیں پر بیٹھے پڑھتے دکھائی دیے۔ اور اس خبر کو ڈھیروں نشر کیا گیا۔ لیکن ٹھہریے۔ یہاں یہ سب بتانا حکومت سے تعلیم کے لئے اچھے انتظامات کے لیے

Read more

وکیل بھانجا اور میرا کپتان

چند جاہل لوگ مین میڈیا اور سوشل میڈیا میں عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی پرتشدد کارروائیاں کرنے کی ویڈیو لگا کر اُس کے خلاف ایکشن کا کہہ رہے ہیں۔ ہم سیاست میں اِس حد تک گر جائیں گے کہ اپنے باپ دادا کی روایات تک بھلا دیں گے ایسا میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ میرے دوست جانتے ہیں کہ میں اِس حکومت کا بہت بڑا ناقد ہوں مگر میں ایک بہن یا اُس کی اولاد

Read more

ڈاکٹر اور وکیل: جیسے کو تیسا

یہ آج سے تین ماہ پہلے کی بات ہے میرا ایکسیڈنٹ ہوا اور میں سروسز ہسپتال پہنچ گیا۔ ابتدائی چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ دائیں ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر ہے اور پندرہ دن کے لیے پلستر لگے گا۔ مجھے پلستر کے لیے ایمرجنسی سے او پی ڈی بھیج دیا گیا اور وہاں جا کر اندازہ ہوا کہ ڈاکٹرز تو ڈاکٹرز ہیں یہاں کا فور کلاس عملہ بھی ایم ایس سے کم نہیں۔ جس سے بھی بات کی

Read more

بابا بولا کی طاقت کا سرچشمہ اور فرعونوں کی سونے سے محبت

اللہ بخشے بابا بولا ایک حکیم تھا۔ اس کا نام برکت علی تھا۔ اپنی ہی کسی تیار کردہ معجون کے استعمال سے وہ سماعت سے محروم ہو گیا تھا اس لیے اب بابا بولا کے نام سے مشہور تھا۔ اس کے پاس بوسیدہ سے پھٹے پرانے کپڑے کی ایک گتھلی ہوتی۔ جس میں جڑی بوٹیاں، پھکیاں اور مارے ہوئے یا نیم مردہ کشتے ہوتے۔ سنکھیا مارنا اس کا پسندیدہ مشغلہ تھا مگر وہ کبھی اس تجربے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

Read more

خدمت خلق میرے نظر میں

خدمت خلق معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کرنے کا نام ہے اور خدمت خلق کا اصول یہ ہے کہ #فرسٹ۔ اجتماعی۔ مفاد۔ اور۔ سیکنڈری۔ ذاتی۔ مفاد : اور یہی مفاد کی سیکوینس کو آگے پیچھے کرنے سے خدمت خلق کا نام تبدیل ہو تا ہے پھیر نام مفاد پرستی بن جاتی ہے۔ اور ناکامی کا عنصر یہی سے شروع ہوتی ہے۔ خدمت خلق کی بنیاد رکھنے میں کوشش کرنی چاہیے سماجی تبدیلیوں کی، ترقی کی، ہم آہنگی

Read more

ٹیسٹنگ ایجنسیز کا دھندہ

اُس دور میں جب سب کچھ بکاؤ تھا، ایمان داری کے پیمانے اور تبدیلی کے نعروں کا وجود نہیں ہوا کرتا تھا۔ سرکاری اداروں میں رشوت لینے کے کچھ رائج الوقت اصول ہوا کرتے تھے۔ بے ایمانوں کے اس دور میں کسی پوزیشن کے لئے آپ رشوت کی رقم لے کر ایسے افراد کو ڈھونڈتے ہی رہ جاتے تھے جو رشوت لے کر آپ کو ملازمت دلوا دیں۔ رشوت لینا اور رشوت دینا ایک غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر

Read more

بلوچستان میں قاتل سڑک کا شکار ہونے والے نوجوان کی کہانی: مقتول کی زبانی

کوئٹہ روانہ ہونے سے پہلے میں نے اخبار خرید ا کہ اخبار پڑھتے پڑھتے سفر آسانی سے کٹ جائے گا۔ اخبار میں بلوچستان کی جانب سے وفاق کو دیے جانیوالے 37 ارب روپے کے حوالے سے خبر پڑھی بہت دکھ ہوا کہ ہمارے اپنے صوبے میں بیروزگاری کی وجہ سے میں خود دوسرے صوبے میں اپنوں سے دور مسافروں کی زندگی گزار رہا ہوں۔ لاکھوں کی تعداد میں نوجوان آج بھی بیروزگار ہیں اور ہزاروں نوجوان احتجاج پر ہیں۔ دن

Read more

ایک بلوچ بیوروکریٹ کے انمٹ نقوش

سورج ڈھل چکا تھا، اور ہم بیلہ سے آواران کے لیے رخت سفر باندھ چکے تھے۔ سڑک بھی خستہ حال۔ یہ احساس تنگ کرنے لگا کہ اقتدار کے ایوانوں میں براجمان علاقائی نمائندوں کو یہ تکلیف کا یہ منظر کیوں دکھائی نہیں دیتا۔ جوں جوں آگے بڑھے تو ہم نے بیلہ آواران روڈ کو بارونق پایا۔ ہوٹل کھلے ہوئے ملے۔ یہ سب زامیاد گاڑیوں کی آمدورفت اور تیل کے کاروبار کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ وہ روٹ جس

Read more

سفید کوٹ بمقابلہ کالے کوٹ

ن لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ”آپ اپنی نا اہلی کی وجہ سے قوم کو کتنا رلائیں گے۔ “ ہم نے پچھلے پانچ سال کیا کم رلایا ہے؟ جو باقی کی کمی آپ پوری کر رہے ہیں۔ اور ہم تو پچھلے ماہ بھی قوم کو رلانے کا پروگرام بنا چکے تھے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ لہذا لندن جانے کے بعد میاں صاحب کی طبیعت سنبھل گئی۔

Read more

ہم سب ایک ہیں!

قومیں اپنی اخلاقی اقدار سے اور تعلیم و تربیت سے بنتی اور پہچانی جاتی ہیں اور جس قوم میں ان صلاحیات کی کمی ہو وہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سماں بندھا رہتا ہے۔ بد قسمتی سے بحثیت قوم ہم میں اخلاقی اقدار کی کمی کی وجہ سے عدم برداشت اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہم ہر وقت خود کو دوسرے سے بہتر اور زیادہ طاقت ور ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ شاید اسی لئے ہمارے مقاصد

Read more

جنت کا گمان اک خواب

سردیوں کی شامیں ہوں یا بدلتی رتوں کا المیہ، یا دھندیں لئے ہوئے کسی کے وعدے، یا کہ کسی آنکھ میں اترتے سنہری خواب، دراصل ان تمناؤں کا پژمردہ ہوتے ہیں جو نجانے کب ہاتھ سے پھسلی اور کھو گئیں اور سب کچھ جامد ہو کر رہ جاتا ہے۔ جبکہ دسمبر، صداؤں، وفاؤں، دعاؤں اور تمناؤں کا موسم ہے، نجانے کتنی آرزوئیں، تمنائیں اور خواب کسی لکھاری کی قلم سے صفحہِ قرطاس پہ اترنے لگتے ہیں۔ خیالِ تازہ خوشبودار ہوا

Read more

گجرات کی صحافت کا راجہ رخصت ہوا

1985 ء کا سال تھا۔ میں ان دنوں گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات میں سال چہارم کا طالب علم تھا۔ جب میری شناسائی راجہ طارق محمود صاحب سے ہوئی۔ وہ ان دنوں گجرات میں روز نامہ مشرق کے نمائندے تھے۔ واقعہ یوں ہوا کہ ہمارے سیاسیات کے ہردلعزیز پروفیسر سید محفوظ شاہ صاحب کا تبادلہ سر سید کالج سے گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجوایٹ گجرات ہو گیا۔ ان کے اعزاز میں ہم نے کالج لائبریری میں الوداعی تقریب منعقد کی۔

Read more

! طلباء یونین بحالی اور ضابطہ اخلاق

پاکستان بھرکے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین اور طلبہ تنظیموں پر پابندی کو 35 سال بیت چکے ہیں۔ پاکستان میں طلبا ء یونین پر پابندی ضیاء الحق کے دورمیں 9 فروری 1984 ء میں لگائی گئی تھی۔ بعد ازاں 1998 ء میں بھی تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں اور یونینوں پر پابندی لگانے کا اعادہ کیا گیا تھا۔ 1988 ء میں اور بعد میں 2008 ء میں طلباء یونین پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر

Read more

ڈنڈا بردار پڑھے لکھے ڈاکٹر و قانون دان اور نیا پاکستان

خالق کائنات نے خلقت بشر کے بعد انسان کو جو پہلی نعمت عطا کی وہ علم کی نعمت ہے جس کا ذکر اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بیان فرمایا۔ عالم بشریت کا دوسرا اعزاز یہ ہے کہ قدرت نے ان کو نطق کا تحفہ عطا کیا یعنی انسان کو بولنے کی طاقت دی۔ انسان اپنے رنج و محن، احساسات اور تخیلات کا اظہار کرنے پر قادر ہے۔ ان دونوں نعمتوں کا ذکر قرآن مجید کی سورہ رحمان کے ابتدائی

Read more

جب تک جنتا بھوکی ہے

جنوبی ایشیا ء میں بسنے والے اربوں انسانوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات جو کہ ان کا بنیادی حق ہیں میسر نہیں ہیں۔ تعلیم، صحت، روزگار، امن وامان انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے یہ لوازمات پورے کرنے ضروری ہیں۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ مگرافسوس ایسا نا ہوسکا اور پاکستان کا شمار ان

Read more