عبدالقادر اور ہمارا بچپن

بچپن کا زمانہ کورے کاغذ کی طرح ہوتا ہے۔ اس دور کی یادیں انمٹ سیاہی کی طرح زندگی سے پیوستہ رہتی ہیں اور ان ہی یادوں کے کسی کردار کا ذکر آتا ہے تو انسان بے اختیار اس شاہانہ دور کی حسین یادوں میں کھوجاتا ہے اور ایک عجیب سی بے چینی دل و دماغ میں سرائیت کرجاتی ہے۔ میں نے جب واٹس ایپ پر پاکستانی کرکٹر آل راونڈر عبدالقادر کی وفات کی خبر پڑھی تو یکلخت دماغ کے پردہ

Read more

آؤ سچ بولیں! (2)

میرا لکھا سفر نامہ پڑھنے سے پہلے یا بعد میں اپنے من کی آنکھ کھولیں اور حقیقیت کی کھڑکی کھول کر وہاں جھانکیں جہاں میں جھانک رہی ہوں۔ کہ آپ پہلی دنیا کے پہلے درجے کے شہریوں کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔ جو میری اور آپ کی طرح کے انسان ہیں۔ پرانے وقتوں کے قصے، کہانیوں، کتابوں، سفرناموں کے مطابق یہ اخلاق باختہ قوم، بے راہ روی کے پیروکار، ظالم، زنا کے مرتکب، دوزخی، حرام کے جنے دیکھیں، اب

Read more

آؤ سچ بولیں!

منٹو نے آؤ کے تسلسل سے کئی کہانیاں لکھیں۔ آپ نے بھی ضرور پڑھی ہوں گی۔ کبھی سوچا تھا شاید میں بھی کسی تسلسل میں کوئی کہانی لکھ ڈالوں۔ منٹو صاحب نے بار ہا کہا۔ وہ تو سچ بیان کرتے ہیں سچ جو لوگوں کو کڑوا لگتا ہے۔ سچ بھی یہی ہے کہ منٹو صاحب فحش نہیں لکھتے تھے سچ لکھتے تھے۔ سچ کی حقیقت ہے بھی کچھ ایسی ہی۔ کڑوی ہوتی ہے لیکن درحقیقت حقیقت شناس ہوتی ہے۔ حقیقت

Read more

خودنوشت پل پل کا قصہ ہے

ایک عمر ہوتی ہے جب انسان کی زندگی کی گاڑی کے شاک ابزاربر مضبوط ہوتے ہیں۔ رگوں کے اندر ابھی کولیسٹرول کی تہہ جمنا شروع نہیں ہوتی۔ فشار خون مارے غصے کے بڑھتا تو ہے لیکن بہت جلد معمول پر بھی آ جاتا ہے۔ اس کو نیچے لانے کی خاطر کوئی دوا نہیں لینی پڑتی۔ اذیت کی شدت اگر بہت زیادہ ہو بھی جائے تو زیادہ سے زیادہ کسی مسکن دوا سے ذہنی دباوؑ کم ہو جاتا ہے۔ اس عمر

Read more

پاکستانی فلموں میں غیر مناسب لباس

میں بہت سالوں سے پاکستانی فلموں کی ایک بڑی سپورٹر ہوں اور انڈین فلموں کے پاکستانی سنیما میں چلنے کی بہت بڑی مخالف، اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر منا لینے سے ہم کشمیریوں کو وہ فائدہ نہیں دیتے جتنا نقصان ہم انڈین فلموں کو بزنس دے کر دیتے ہیں۔ یہی پیسہ انڈیا کے ڈیفنس بجٹ کو مضبوط کر کے نہ صرف کشمیر میں بلکہ لائین آف کنٹرول پر ہمارے شہریوں اور ہمارے

Read more

امام حسین علیہ السلام کا ایک قول

حضرت امام حسین علیہ السلام و رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کا ایک قول نظر سے گزرا جو مجھے متاثر کیے بغیر نہ رہ سکا۔ اس قول کو سمجھنے کے لئے پہلے پس منظر سمجھنا انتہائی اہم ہے۔ پس منظر یہ تھا کہ فرزدق عرب کا شاعر تھا اور عرب کی سیاست کا نقاد بھی، سمجھ لیں کہ بالکل اسی طرح جسطرح آج کے اصلی والے صحافی ہیں جو ایک طرف تو ہمیشہ درست کو درست اور غلط کو غلط کہہ

Read more

اْن لوگوں میں ایسا کیا تھا؟

کچھ عرصہ سے زیادہ ہی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ بیگم سے لنچ کے وقت ہی گفتگو کا موقعہ ملتا ہے۔ وہ لنچ تیار کر رہی ہوتی ہے اورمیں اس سے اپنے نئے خیالات شیئر کرتا ہوں۔ شکر ہے خدا کی پاک ذات کاکہ ا ْس نے مجھے بڑی صابربیوی عطا کی ہے۔ مجھے انتہائی سنجیدگی سے سنتی ہے اور میری صحیح سمت کا تعین کرنے میں میری رہنمائی کرتی ہے۔ تبادلہ خیالات کے بعد اکثرمیں ان خیالات کو تحریری شکل

Read more

میں کشمیر ہوں

4 اگست کی شام، کشمیر میں ایک لمبی سیاھ رات کی خبر لائی۔ دہلی سرکار طاقت کے نشے میں چور، بدمست ہاتھی کی مانند سرسبز وادی میں خون کی ہولی کھیلنے چڑھ دوڑی۔ شام ڈھلتے ڈھلتے وادی کشمیر میں بھارتی مقبوضہ افواج کے بوٹوں کی چاپ ہر طرف سنائی دے رہی تھی۔ باہر سے آے سیاحوں اور امرناتھ پر آے یاتریوں کو وادی سے نکالا جا رہا تھا۔ گلیوں بازاروں میں تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ ہر طرف بوٹوں

Read more

طویل ترین جنگ اور افغان عوام

جنگِ عظیم دوئم کے بعد افغانستان میں جاری جنگ کو اب تک کی طویل ترین اور مہنگی ترین جنگ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو گا۔ 1979 سے شروع ہونے والی یہ ہولناق جنگ آج بھی جاری ہے اور ابھی تک بے نتیجہ بھی ہے۔ افغان امن کے نام پر آج دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک امن مذاکرات کی کوششیں کر رہے ہیں معاہدے طے پاجانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے لیکن شاید سبھی

Read more

امام زین العابدین ؑ کی علی الاستقامت!

دَقِیقُ النَّظَری کے ساتھ تاریخِ اسلام کے دریچوں کوکھولیں، تو دشتِ کربلا میں آکر اسلام کی تاریخ کا آخری دریچہ کھلتا ہے۔ جہاں حد نظر صحرائے لق و دق میں ریت کے ذرے عقاب کی رفتار سے اڑ اڑ کر آنکھوں کی بینائی چھین رہے تھے، جہاں ایک پل بھی جینا دشوار تھا۔ لیکن دنیاوی وجاہت شان و شوکت کی اساطیری خواہشات کی لالچ انسان سے وہ کام سرزد کروا دیتی ہیں، جو اس کے وہم و گمان میں بھی

Read more

یاد، ماضی عذاب ہے یا رب

اب تو جیسے دنوں پر احسان کر کے جی رہے ہیں، وقت نے سیاہ لباس پہن لیا ہے، اسی فیصد سے زیادہ وقت موبائیل لے جاتا ہے پھر بھی جب کبھی احساس کی آوازیں دُور سے بلاتی ہیں تو ماضی کے بیتے حسین لمحے فوٹو البم بن جاتے ہیں۔ کئی جانے پہچانے چہرے من کے بن میں بسے پنچھی کو گھنے درختوں تلے سلا دیتے ہیں۔ وہ نظر سے نظر کا ملنا، وہ ہجر کا سحر سے ملنا، ان کہی

Read more

یوم دفاع پر عوام کا چہرہ

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مطابق یوم دفاع ملک بھر میں پورے جوش و جذبے سے منایا گیا، مساجد میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا اور مختلف تقریبات میں قوم نے اپنے شہدا کو سلام پیش کیا۔ قوم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے اس پاک سرزمین کی طرف دیکھا تو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ اس بات کے ثبوت میں جی ایچ کیو میں ہونے والی

Read more

مذہبی سیاست اور حالات حاضرہ

مختلف دانشور اور تجزیہ نگار مذہبی سیاست کی حیثیت اور بنیاد کے متعلق آئے روز اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ کوئی اس موضوع کے حق میں لب کشائی کرتا نظر آتا ہے، تو کوئی اسے اختلاف کرتا ہے۔ موجودہ سیاست دین سے کس قدر مطابقت رکھتی ہے؟ انتظامی معاملات میں انفرادی نظریات کا کتنا عمل دخل ہے؟ یہ اک الگ موضوع بحث ہے۔ یہاں ہم سادہ طور پر وطن عزیز پاکستان کے قیام میں اساسی نظریات کے کردار

Read more

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال اپنی حالت کے آپ بدلنے کا

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال اپنی حالت کے آپ بدلنے کا کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ ایک ہندو اور مسلمان ڈوب رہے ہوں تو خدا اس کی مدد کرے گا جو تیرنا جانتا ہو۔ اس میں ذات پات، مذہب اور عقیدے کی کوئی تفریق نہیں۔ اگرچہ نا مساعد حالات سے بہت بار ہم سرخرو نکلے ہیں بیشک وہ ہم پر اپنے رب کی مہربانی ہے لیکن ہم یہ بھول جاتے

Read more

کشمیر بنے گا پاکستان

پاکستان کے موجودہ حالات پر نظر دوڑائیں تو کسی طرف سے مثبت خبر سننے کو نہیں ملتی۔ ہر طرف ایک ہی آواز ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، ڈالر اور سونے کی قیمتیں پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔ معیشت آخری سانسوں پر ہے۔ سیاسی عدم استحکام عروج پر ہے۔ اپوزیشن مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے لگی ہے۔ حکومت کی نا

Read more

کیا بشر کی بساط، آج ہے کل نہیں

سب نے مر کے قبر میں جا سونا ہے۔ قبر اس کا گھر اور قبرستان اس کا شہر یا قصبہ۔ یا پھر اس کا محلہ ہو سکتا ہے۔ پھر لوگ اپنے گھر اپنے محلے اور اپنے شہر سے کیوں خوف زدہ رہتے ہیں؟ موت قبر اور قبرستان سے یوں بدکتے ہیں۔ جیسے انہوں نے مرنا ناہیں۔ گور پیا کوئی ہور۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ہر ذی شعور نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ ہم میں سے ہر

Read more

ہم چاہتے ہیں تجھے اے زندگی

زندگی۔ زندگی کیا ہے؟ ہم سب اس وقت زندہ ہیں، حرکت میں ہیں۔ تبھی اس سوال ”زندگی“ کی کھوج میں ہیں۔ زندگی دراصل حرکت کا نام ہے۔ اگر یہ حرکت ختم ہو جائے تو جمود کی اس حالت کو ہم موت کہتے ہیں۔ ہم سب زندہ رہنا چاہتے ہیں، یہاں کوئی شخص بھی ایسا موجود نہیں جو مرنا چاہتا ہو۔ میں بھی اسی اکثریت میں سے ایک ہوں۔ لیکن آگے جانے سے پہلے اس نقطے پر غور کرنا بہت ضروری

Read more

پنجاب پولیس نئی اصلاحات کی منتظر

گزشتہ روز پولیس حراست میں صلا ح الدین کی موت نے سول سوسا ئٹی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈ یا پرگردش کرنے والی صلاح الدین کی تشدد زدہ تصاویر دیکھ کر مجھ سمت ہر شخص دل گرفتہ اور رنجیدہ ہے۔ دوران تفشیش پولیس اہلکاروں کا مجرموں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویے کے خبریں الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا پر ہم آئے روز دیکھتے سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔ اس کے باوجود کے جرم کی تفشیش

Read more

صلاح الدین نے کس کا منہ چڑایا؟

یہاں ظلم اور نا انصافی کے ثبوت کے لیے اک لاش کی گواہی درکار ہے۔ اک ایسی لاش جو اخبار کے سینے پہ سجے۔ وہ لاش نہیں جو امرِ ربی کے ڈر سے چپ چاپ اپنی قبر میں اتر جائے۔ اک لاوارث لاش جو کوڑے کے ڈھیر سے ملے۔ اک ایسی لاش جسے خونخوار بھیڑیوں کا غول چوراہے پر اپنے نوکیلے دانتوں سے چبا ڈالے۔ اک برہنہ لاش جو ظلم اور نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہو۔ کسی نابالغ

Read more

کشمیر امت مسلمہ کا نہیں، کشمیریوں کا مسئلہ ہے

مودی کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 70 اور 35 اے کے عملی نفاذ کے بعد جب اہل کشمیر کو ان کے گھروں میں محصور کرکے ان پر عرصہٕ حیات تنگ کیا جارہا تھا اور پاکستانی ارباب اختیار غصے اور بے بسی سے پیچ و تاب کھا رہے تھے تو عین انہیں دنوں حرم کے پاسبان اور متحدہ عرب امارات والے جدید دور کے ”ہٹلر“ سے پچھتر ارب ڈالرز کی کاروباری ڈیل کر رہے اور اسے اپنے ملک کا سب

Read more

تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی لانی پڑے گی

کچھ روز قبل پنجاب پولیس کے قومی، سرکاری اور پسندیدہ کھیل ”بیہیمانہ غیر انسانی تشدد“ کے باعث ایک اور عام پاکستانی شہری ”صلاح الدین“ جو مبینہ طور پر ذہنی مریض بھی تھا جان کی بازی ہار گیا۔ یہ کوئی پہلا واقعہ تو ہے نہیں کہ کسی ایک پولیس والے کو ”ذہنی مریض“ قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا جائے اور نہ ہی ”مقبوضہ کشمیر“ میں ہوا ہے کہ ہمارا بس نہیں چلتا اس لئے صرف مذمت کرکے ہی سمجھ

Read more

ذرا وادی شاران تک

انسانی زندگی بہت سے مراحل سے گزرتی ہے۔ ایک کا اختتام دوسرے کے آغاز کی نوید لاتا ہے یہی انسانی زندگی کی حقیقت ہے۔ اب کالج لائف کے ختم ہونے اور عملی زندگی میں داخل ہونے میں کچھ ہی دن باقی بچے ہیں۔ آج کل سارا دن یہی سوچ سر پہ سوار رہتی ہے کہ ان دوستوں کے بنا زندگی کیسے گزرے گی، وہ میاں محمد بخش کہتے ہیں نا کہ ”جنہاں بنا اک پل سی نا لنگدا او شکلاں

Read more

خان کا دیسی مدینہ کوفے سے زیادہ جھوٹا اور کربلا سے زیادہ ظالم نکلا

سوشل میڈیا پہ وزیراعظم صاحب کی کرسی پہ بیٹھی تصویر کے پیچھے لگی صلاح الدین کی منہ چِڑاتی فوٹوشاپڈ تصویر دیکھی تو ایسا لگا جیسے صلاح الدین خان صاحب کو کہہ رہا ہو کہ ”پیچھے دیکھو پیچھے، پیچھے تو دیکھو“ لیکن خان صاحب بدستور سب کو نظر انداز کرکے اپنی میں مگن میں ہی لگے ہوئے ہیں۔ صلاح الدین کی منہ چِڑاتی تصویر خان صاحب سے شکوہ کرتی نظر آتی ہے کہ آپ کا مدینہ تو کربلا سے بھی زیادہ

Read more

نظام کو زبان

اک گل پچھاں! تسی مارو گیے تے نہیں؟ تسی مارنا کتھوں سکھیا؟ نظر بظاہر یہ دو جملے ایک ایسے انسان کے تھے جو دماغی طور پر تو نارمل نظر نہیں تھا آتا مگر جاتے جاتے وہ 22 کروڑ عام عوام کی ترجمانی کر گیا۔ صلاح الدین نے بینک کی اے ٹی ایم مشین کو زبان کیا دکھائی ہمارے قانون کے رکھوالوں کو طیش آ گیی کہ جیسے وہ اس مشین کو نہیں بلکہ اس گلے سڑے نظام کو دکھا رہا

Read more

ڈاکٹرز کی زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والا سافٹ وئیر

انسٹا کئیر کے متعارف کردہ سافٹ وئیر نے ڈاکٹروں اور خاص کر دندان ساز ڈاکٹروں کے لیے اپنے مصروف ترین شیڈول کو ترتیب دینے اور زیارہ سے زیادہ سہولیات سے استفادہ کرنا آسان تر بنا دیا ہے۔ اب ایک ہی سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے بعد ڈاکٹرز اپنے مریضوں کے ساتھ آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔ علاقے بھر کے مریض اپنے قریبی اور مستعد ڈاکٹر کو تلاش کر کے اس سے علاج کروا سکیں گے اور تو اور چیکنگ

Read more

جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل اور سیاسی جگت بازیاں ۔۔

اگست کے اوائل سے کشمیر کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور وادی لہو لہان ہوچکی ہے۔ کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے بدترین ریاستی تشدد اور ہر قسم کی ابلاغ پر پابندی لگا دی گئی جس کے باعث کشمیر ایک جیل بن کر رہ گیا ہے۔ انٹر نیشنل میڈیا اس صورتحال پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے اور دنیا بھر کے سیاسی رہنما خطہ میں بڑھتی کشیدگی پر پریشان ہیں اور

Read more

چاند پر بعد میں چلیں گے، پہلے افسوس تو کر لیں

ہندوستان کا چاند پر جانے کا خواب پورا نا ہو سکا، افسوس، 980 کروڑ روپے، جو کسی بھی چاند پر جانے والے مشن پر خرچ ہونے والی سب سے کم رقم ہے، اس کے باوجود، ہندوستان چاند پر نا جا سکا، افسوس، ہندوستان کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سربراہ جناب کے سون کا تعلق ایک غریب کسان گھرانے سے ہے، پوری زندگی کوشش کی، 104 سٹیلائٹ بھی خلا میں روانہ کر دیے، اور تنخواہ بھی صرف ایک لاکھ روپے ماہانہ

Read more

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

4ہجری کے ماہِ شعبان المعظم کی تین تاریخ (تا ریخ پر اختلاف مو جود ہے ) کو حضرت سیدہ فاطمہؓ کے ہاں مدینہ طیبہ میں حضرت امام حسین ؓپیدا ہوئے۔ آپ کے نا م کے حوالے سے حضرت عکرمہؓ سے روایت ہے کہ ”جب سیدہ فاطمہ ؓکے ہاں حسن بن علیؓ کی ولادت ہوئی تو وہ انہیں نبی کریمﷺ کی خدمت میں لائیں، آپ نے ان کا نام حسنؓ رکھا اور جب حسینؓ کی ولادت ہوئی تو انہیں حضورﷺکی بارگاہ

Read more

ہم بھی حسین کو مانتے ہیں، مگر کیا۔۔۔

”ہم بھی حسین کو مانتے ہیں، مگر کیا۔۔۔“جب بارہا اس جملے کو سننتا ہوں تو لگتا کہ ہر دوسرا شخص اپنا تعلق حسین علیہ السلام سے بنانا چاہتا ہے یا بنا رہا ہے۔ میرا ہمیشہ اپنے ایسے مخاطب سے یہی سوال ہوتا ہے کہ ”آپ حسین ابن علی کو کیا مانتے ہو؟“ جواب مختلف ہوتے ہیں کوئی امام کہتا ہے کوئی نواسہ رسول، کوئی جوانان جنت کا سردار، کوئی سید الشہداء مانتا ہے تو کچھ لوگ حسین ابن علی کو

Read more

کیرتھر پہاڑ کے دامن میں تعلیم کا جلتا ہوا چراغ

سندھ بلوچستان سرحد کو جہاں سے کیرتھر پہاڑوں کی رینج تقسیم کرتی ہے وہاں کی معاشی اور معاشرتی حالت اتنی کمزور اور تباہ حال رہی ہے کہ اگر دھرتی سے محبت آڑے نہ آتی تو یہ نیم پہاڑی علاقہ ”آب گم“ کی طرح ”آدم گم“ کہلاتا۔ سندھ کے ان شمالی علاقہ جات کو ”چانڈکا“ بھی کہا جاتا ہے، جو وہاں کی سب سے بڑی چانڈیو برادری کے نام سے موسوم ہے۔ سندھ کے سمہ حکمرانوں کے دور ( 1351۔ 1524

Read more

چندریان 2

انڈیا نے چاند پر چندریان 2 نامی مشن بھیجا۔ اس کا کُل خرچہ 900 کروڑ انڈین روپے آیا۔ اسے چاند کے جنوبی قطب پر اترنا تھا۔ یہاں آج تک کوئی مشن لینڈ نہیں کر سکا البتہ چاند پر امریکہ، رشیا، جاپان، یورپ اور چائنہ لینڈ کر چکے ہیں جنوبی قطب  کو چھوڑ کر۔ امریکہ واحد ملک ہے جس نے انسانوں کو چاند پر اتارا باقی ممالک مشینری بھیج سکے۔ چندریان مشن میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ مگر لینڈنگ

Read more

ٹائیلٹ ٹیلنٹ

چند روز قبل ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد بک میلے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ زندگی میں پہلی بارکسی کتاب میلہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ان دنوں ہمیں نیا نیا معلوم ہوا تھا کہ ہم سب کی وساطت سے ہم بھی رائیٹر بن گئے ہیں۔ کچھ خریدنا تو مقصود نہ تھا بس کتابی ٹھرک پورا کرنا تھا۔ ا یک جگہ تمام طور کی کتابیں میسر آئیں۔ ہر موضوع اور ہر کیٹاگری کا الگ خانہ۔ بہت اچھا تجربہ رہا۔ بابا

Read more

نظریہ حسین

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جس کی 10 تاریخ خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اگر گزشتہ زمانے سے یہ دن نکال دیا جائے تو تاریخ یتیم ہو جائے اور مؤرخین کی کتب کے کالے صفحے سفیدی کا لبادہ اوڑھ لیں۔ 10 محرم الحرام محض ایک دن نہیں، 24 گھنٹوں کا وہ دورانیہ ہے جس میں کرشمات نے جنم لیا مثلا آدم و حوا کی دعائے استغفار کو قبولیت کا درجہ عطا ہوا، حضرت ابراہیم کو آتش نمرود

Read more

تدریس پیشہ یا نصب العین؟

امام ابو حنیفہؒ سے کسی نے سوال کیا کہ استاد کیسا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ استاد جب طالب علموں کو پڑھا رہا ہو تو غور سے دیکھو، اگر ایسے پڑھا رہا ہے جیسے اپنے بچوں کو پڑھاتا ہے تو استاد ہے، اگر لوگوں کے بچے سمجھ کر پڑھا رہا ہے تو استاد نہیں ہے۔ امام ابو حنیفہ کے اس قول کو اگر کسوٹی مان لیا جائے تو ہم جیسے بے شمار لوگوں کو خود کو استاد کہتے ہوئے

Read more

دنیا کا سب سے بڑا موٹیویٹر کون؟

میں نے گزشتہ چھ ماہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے تقریبا 100 ٹاپ کلاس موٹیویٹر/ٹرینر، لائف کوچز، سکسس کوچز، باڈی لینگوِئج ایکسپرٹس، مائنڈ سائنس ایکپسرٹس/سلوا اور این ایل پی ٹرینرز سے ملاقاتیں کیں ان کہ انٹرویوز بھی کیے تاکہ اصل حقیقت عوام کا سامنے لائی جاسکے کہ جو بھی کچھ یہ سب پڑھاتے اور سکھاتے ہیں اس سے کوئی فرق بھی پڑتا ہے یا نہیں۔ ان سب سے ملنے، بات کرنے اور انٹرویوز کرنے کے بعد میں پورے وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اگر تو ٹرینر، کوچ، مینٹور ٹھیک چن لیا ہے تو بلاشبہ آپ کی زندگی باکمال ہو جائے گی۔

Read more

خدارا! سب کو مسلمان رہنے دو

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جہاں پر اس وقت بیس سے زائد مختلف اسلامی جماعتیں لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کرنے میں مشغول ہیں۔ یہ بہت خوش آئند ہے۔ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں ہے کہ ان جماعتوں کی بہت سی خدمات ہیں۔ یہ لوگوں کو دین سکھاتے ہیں، حفاظ کرام بناتے ہیں علماء اور مفتیان کرام بناتے ہیں۔ طریقہ کار

Read more

بادشاہ سلامت کی داڑھی اور قبائلی انضمام کی کہانی

ایک بادشاہ سلامت کی عادت تھی کہ جو بھی سائل اس کے پاس اتا تو وہ اپنی داڑھی پر ہاتھ پھیرتا اور جتنے بال بادشاہ سلامت کے ہاتھ میں آتے اُتنی ہی اشرفیاں سائل کے ہاتھ میں تھما دیتے۔ ایک دن ایک خانہ بدوش بادشاہ تک رسائی میں کامیاب ہوا تو بادشاہ سلامت نے حسب عادت داڑھی پر ہاتھ پھیرا لیکن ایک بھی بال بادشاہ سلامت کے ہاتھ نہیں آیا۔ بادشاہ نے خانہ بدوش سے کہا کہ ”یار آپکی قسمت

Read more

اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے

سنا ہے جب اکہتر کی جنگ میں نانا چھ سال کے لیے بنگال میں جنگی قیدی رہے تو پیچھے والوں کے لیے یہ عرصہ قیامت سے کم نہیں تھا۔ منتوں مرادوں سے مانگے گئے، خاندان کے بڑے بیٹے تھے گویا کہ ساری ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی۔ ان کی ماں غم سے جو نڈھال وہ الگ اور جو نانی دنیا کے ہاتھوں دربدر ہوئیں وہ الگ۔ وہ تو اسی غم سے مر گئی جب سر پر کوئی سائیں

Read more

مسیحی شہریوں کے لئے شادی اور طلاق کا قانون اور مذہبی احکامات

ہنری ہشتم سولہویں صدی میں برطانیہ کا بادشاہ تھا، وہ نرینہ اولاد کا خواہش مند تھا مگر ملکہ اسے ولی عہد نہ دے سکی۔ بادشاہ نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا لیکن کیتھولک فرقے میں دوسری شادی کی اجازت نہیں تھی۔ ہنری ہشتم نے دوسری شادی کی اجازت کے لیے پوپ سے رابطہ کیا مگر پوپ نے اس خواہش کو ”حرام“ قرار دے دیا۔ بادشاہ نے دوسری، تیسری اور چوتھی بار درخواست کی، پوپ نہ مانا، بادشاہ بھی بادشاہ تھا

Read more

خوشی کیا ہے؟

صبح سویرے منڈیر پہ رکھے مٹی کے برتنوں میں دانہ پانی ڈالنا اور پھر چڑیوں کا انتظار۔ کیا خوشی ملتی تھی بچپن میں، ناقابل بیان راہ چلتے سنگل پہ گاڑی رکتے ہی کئی چھوٹے بچے بچیاں دوڑ کر گاڑی کے شیشے کے پاس آجاتے ہیں کسی ایک کے ہاتھ میں ہی پانچ کا سکہ آتاہے اور پھر اس کے چہرے پہ فاتحانہ مسکراہٹ اسے اپنے آس پاس موجود بچوں میں ایک الگ حیثیت کا احساس دلاتی ہے یہی احساس تو

Read more

گلشن زہرا کے پھولوں کو سلام

حسین ایک استعارہ ہے استعماری قوتوں کے خلاف جہاد کا۔ حسین ایک روشن مینارہ ہے ظلمت کدوں کے لاچار و بے کسوں کے لئے۔ حسین طاغوتی طاقتوں کے سامنے خم ٹھونک کے کھڑے ہونے کا نام ہے۔ کیسا شہزادہ تھا کہ سرور کونین کے کندھوں کا شہسوار، وہ جس کی غلامی کا پروانہ ملنے پر بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم، جس کے لئے فرمایا گیا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا، عش عش کر اٹھے۔

Read more

65 ء کی جنگ اور ایم ایم عالم!

میرے عزیز ہم وطنو اسلام علیکم! دس کروڑ پاکستانیوں کے امتحان کا وقت آن پہنچا ہے آج صبح سویرے ہندوستانی فوج نے پاکستان کے علاقے لاہور پر حملہ کر دیا ہے جنگ شروع ہو چکی اٹھو اور دشمنوں پر ٹوٹ پڑو۔ یہ الفاظ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد ایوب خان کے تھے جو پاکستان ریڈیو سے نشر کیے گئے ایوب خان کے اس مختصر جوشیلے خطاب نے قوم کو پاکستان سے پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کی فوج کے

Read more

! ستمبر: یوم ِ عظمت و رفعت 06

وطن وہ سہ حرفی لفظ ہے، جہاں ایک قوم جنم لیتی ہے۔ پروان چڑھتی ہے اور وفاداری بشرطِ استواری کی تصدیق کرتے ہوئے اسی مٹی کا حصہ بن جاتی ہے۔ 06 ستمبر 1965 ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گناء بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے

Read more

صلاح الدین قتل: موت تو ہم  سب کے تعاقب میں ہے

ابھی چار، پانچ دن پہلے کی بات ہے کہ ٹی وی پر ایک خبر دیکھی اے ٹی ایم چور کے پکڑے جانے کی۔ ویڈیو دیکھ کر ہنسی بھی تھی۔ یہ بھی یاد ہے کیونکہ چور بڑے اعتماد سے کیمرہ کو دیکھ کے منہ چڑا رہا تھا۔ خبر گزر گئی، بات آئی گئی ہو گئی۔ آج کچھ دیر پہلے جسٹس فار صلاح الدین کا ٹرینڈ دیکھا تو تھوڑی حیرانی ہوئی کہ ایک چور کے لیے کیا جسٹس کی مہم چلائی جا

Read more

طاقت نہیں، قانون کی حکومت چاہیے

پاکستان بننے کے فوراً بعد ہی یہ آثار پیدا ہونا شروع ہو گئے تھے کہ ریاست کی اصل طاقت (عوام) جن کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا ہے، بے حقیقت ہو جائے گی اور وہ ادارے جن کے پاس انتظامی امور سنبھالنے کی طاقت موجود ہے، پاکستان کی اصل طاقت بن کر ابھریں گے اور پھر ملک کا آئین و قانون وہی کہلائے گا جو کچھ ان کے منھ سے نکلے گا۔ اس بات کا

Read more

کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی

بے بسی سے بے حسی کا فاصلہ طے کرنے والی ایک عورت جو بیک وقت ظالم بھی ہے اور مظلوم بھی۔ ہر عورت اپنی انا، عزت نفس کی بحالی اور نفس کی تسکین کے لئے نہ چاہتے ہوئے بھی ایک ایسی ظالم عورت کا روپ دھاڑ لیتی ہے جس کی تمام خوبیوں اور خامیوں سے وہ ایک لمبے عرصے تک نفرت کرتی چلی آتی ہے۔ پاکستان جیسی اسلامی ریاست جس میں یونی پولر خاندانی نظام زندگی رائج ہے آج تباہی

Read more

کامیابی آپ کی تقدیر میں نہیں لکھی ہے

پابندی تقدیر کہ پابندی احکام یہ مسئلہ مشکل نہیں اے مرد خرد مند اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ابھی خورسند تقدیر کے پابند نباتات و جمادات مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند (علامہ اقبال ) دنیا کے تمام لوگ، بلا تفریق مذہب و ملت، تقدیر پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ یقین کسی کے یہاں ایمان کا درجہ رکھتی ہے اور کوئی بس یوں ہی یہ بات تسلیم کرتا ہے

Read more

ندیم رضاسرور کی مرثیہ گوئی کے 40 سال

دھندلاتی یادوں میں بچپن کے محرم کی بہت سی یادوں میں ندیم سرور کا نوحہ ”نہ رو زینب نہ رو“ کا البم ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ یوٹیوب تو دور حاضر کی سہولت ہے اس دور میں کیسٹ اور وی سی آر نوحے سننے اور دیکھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوا کرتے تھے۔ محرم کی سات تاریخ کو ندیم سرور کے البم کا انتطار ہوا کرتا تھا یہ انتطار آج بھی ویسا ہی ہے۔ نوحہ خوانی میں ندیم رضا سرور

Read more

جارج آرویل نے ہمارا کوئی ذکر نہیں کیا

لارڈ ایکٹن کا شہرہ آفاق مقولہ ہے Power tends to corrupt, absolute power corrupts absolutely جیسے ہی یہ مقولہ یاد آتا ہے تو George Orwell کا ایک ناول Animal Farm فرشِ ذہن پر ورق ورق ہو جاتا ہے۔ یقیناً آپ نے پڑھ رکھا ہو گا۔ آپ کی یادداشت کے پنوں سے وقت کی گرد ہٹانے کے لیے انتہائی اختصار سے اس کی کہانی دہرائے دیتا ہوں اور بوجہ اختصار اگر کوئی جہت بیان نہ کر پاؤں تو پیشگی معزرت خواہ

Read more

اُستا دِ محترم سے اوئے ماسٹر تک

معاشرے میں استاد کی قدر و منزلت ہمیشہ ہی قابلِ فخر عمل رہا ہے۔ رسالت مآب کو بھی انسانیت کے لئے معلم بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت علی نے اپنے استاد کو آقا قرار دیا۔ چشمِ فلک نے شہزادوں کو استاد کی جوتیاں اٹھانے پہ جھگڑتے دیکھا۔ استاد جس راستے سے گزرتا لوگ آنکھیں بچھاتے۔ ہر جگہ معلم احترام، علم او ر شفقت کی علامت سمجھا جاتا۔ پورا خاندان اور معاشرہ کچھ بھی کہہ لے، استاد کی رائے ہی مقدم

Read more

ہم جنگ کے لیے تیار ہیں

اب ہم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی مثال ڈھونڈنے نکلتے ہیں تو بد قسمتی سے وہ ملک پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے۔ دشمن ملک ہونے کے باوجود جب ہم ان کی ترقی اور تعلیمی میدان میں کمندوں پر نظر ڈالتے ہیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ بظاہر تو ہم نے توپیں سیدھی کر رکھی ہیں لیکن تعلیمی میدان میں اس ملک سے بہت پیچھے ہیں۔ پاکستان کے ازلی دشمن ملک بھارت

Read more

کشمیر: پاکستان اور انڈیا اپنے اپنے بیانیے کے اسیر

Getty Images </figure>&#1576;&#1740; &#1580;&#1746; &#1662;&#1740; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1705;&#1740; &#1580;&#1575;&#1606;&#1576; &#1587;&#1746; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1705;&#1740; &#1582;&#1589;&#1608;&#1589;&#1740; &#1570;&#1574;&#1740;&#1606;&#1740; &#1581;&#1740;&#1579;&#1740;&#1578; &#1582;&#1578;&#1605; &#1705;&#1740;&#1746; &#1580;&#1575;&#1606;&#1746; &#1705;&#1740; &#1576;&#1593;&#1583; &#1705;&#1740; &#1589;&#1608;&#1585;&#1578; &#1581;&#1575;&#1604; &#1575;&#1608;&#1585; &#1582;&#1589;&#1608;&#1589;&#1575;&#1611; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1585;&#1583; &#1593;&#1605;&#1604; &#1705;&#1746; &#1581;&#1608;&#1575;&#1604;&#1746; &#1587;&#1746; &#1605;&#1575;&#1729;&#1585;&#1740;&#1606; &#1705;&#1575; &#1705;&#1729;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1662;&#1575;&#1587; &#1587;&#1601;&#1575;&#1585;&#1578;&#1740; &#1705;&#1608;&#1588;&#1588;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1593;&#1604;&#1575;&#1608;&#1729; &#1705;&#1608;&#1574;&#1740; &#1575;&#1608;&#1585; &#1585;&#1575;&#1587;&#1578;&#1729; &#1606;&#1729;&#1740;&#1722; &#1729;&#1746; &#1575;&#1608;&#1585; &#1583;&#1608;&#1606;&#1608;&#1722; &#1605;&#1604;&#1705; &#1605;&#1587;&#1574;&#1604;&#1729; &#1705;&#1588;&#1605;&#1740;&#1585; &#1705;&#1746; &#1581;&#1608;&#1575;&#1604;&#1746; &#1587;&#1746; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1575;&#1662;&#1606;&#1746; &#1576;&#1740;&#1575;&#1606;&#1740;&#1746; &#1705;&#1746; &#1575;&#1587;&#1740;&#1585; &#1576;&#1606; &#1670;&#1705;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748; انڈیان پارلیمان کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی اور اس کے بعد

Read more

ندیم صاحب میرے ہیرو ہیں

ندیم بھائی ’مسکولر ڈسٹرافی‘ کا شکار ہونے کی وجہ سے نا اٹھ سکتے نا بیٹھ سکتے نا چل سکتے اور نا ہی ہل سکتے ہیں۔ ان تمام مشکلات کے با وجود وہ ملک کی نامور آئل کمپنی میں مارکیٹنگ افسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ای پی ڈبلیو ڈی کے نام سے اپنی این جی او بھی چلا رہے ہیں، خصوصی افراد کے حقوق کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگز اور سیمینارز کا حصہ بھی بنتے

Read more

گلگت بلتستان : نوآبادیات کا گمنام گوشہ۔ (قسط 2 )۔

تاریخ شاہد ہے کہ گلگت بلتستان کبھی بھی برصغیر کا حصہ نہیں رہا بلکہ قبل از مسیح سے ہی کوہ ہمالیہ، کوہ ہندوکش اور کوہ قراقرم کے دامن میں واقع اس علاقے میں قدیم یونانی شہری ریاستوں کی طرح تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف خودمختار شاہی ریاستیں قائم تھیں۔ مشہور جرمن ماہر علوم بشریات کارل جٹمر نے اپنی کتاب Bolor&Dardistan میں لکھا ہے کہ اس خطے میں موجود ریاستوں میں Great Bolor اور Little Bolor ریاست اہمیت کے حامل

Read more

پشتون ترقی پسند اور جمہوری دانش کو درپیش فوری خطرات

تاریخ کے اوراق پلٹیں تو یہی نظر آتا ہے کہ ترقی پسند اور جمہوری آدرش کے قیام کے لیے پشتون معاشرے کی اکثریت نے مفاد پرست سیاستدانوں اور بیرونی قوتوں پر جب جب انحصار کیا تو ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترقی اور جمہوریت پسند سوچ کے حامل پشتونوں نے، جو ہر دور میں اکثریتی طبقہ رہا ہے، ہر اس آواز پر لبیک کہا جس میں مکمل نہ سہی تھوڑی سی بھی انسان دوستی، جمہوریت پسندی اور معاشرتی

Read more

بلوچستان کے خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کی کہانی: ’گاؤں جا کر اپنے والد کے ساتھ زمینوں پر مدد کرو‘

BBCڈاکٹر یار جان عبدالصمد کو کیمبرج یونیورسٹی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کا سب سے کم عمر سینیئر ریسرچ سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ ضلع کیچ کے دور دراز گاؤں بلیدہ کے رہائشیوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ ان کے علاقے کے ایک متوسط طبقے کے زمیندار کا بیٹا خلائی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والا سائنسدان اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کا سب سے کم عمر سینیئر ریسرچ سائنسدان

Read more

ہمارے فکری مغالطے اور رجعت پسندی

توحیدی ڈسکورس سے جڑا اسلام کا پودا عرب چھتری تلے اس وقت پنپ کر خوب پھیلا جب تشکیلِ نو پاتے عرب ریاستی مراکز کو عرب قومیت کی یکجہتی کے لیے ایک جدید مذہب کی ضرورت تھی۔ ریاست کی طرح مذہب بھی ایڈوانسڈ اور عوامی تھا اور اس نے لوگوں کو اسلامی تہذیب کی چاشنی میں وقت کی جدید فلاحی ریاست کی افادیت سے روشناس کرایا۔ پھر جلد ہی عرب اسلامی ریاستوں کی ترقی پسند تحریک کی کمان سیلف لیس لوگوں

Read more

مراکشی جنگلی درخت اورحسن و جمال سے وابستہ دیہی معیشت

آرگن کے جنگلی درخت اب مراکشی دیہی معیشت کے لئے سونے کی کان ثابت ہونے لگے ہیں۔ آرگن ایک کیکر کی طرح کا ایک کانٹے دار درخت ہے جو ایسے صحرائی علاقوں کے لئے موزوں ہے جہاں سردیوں میں سردی ہوتی ہو اور گرمیوں میں سخت گرمی۔ مراکشی ثقافت میں اس درخت کے پھل کے بیج سے نکالے جانے والا تیل جلد کی دیکھ بھال کے لئے قدیم زمانے سے استمعال ہوتا ہے۔ اس تیل کے اجزاء جلد خاص طور

Read more

بھارت کشمیر پر قبضہ کر سکتا ہے، کشمیری روح ہمیشہ آزاد رہے گی

y جب سے کشمیر پر جبراً کرفیو لگا کر لاکھوں لوگوں کو گھروں تک محصور و مجبور کر دیا گیا ہے تب سے مجھ سے کچھ اور لکھا ہی نہیں جا رہا، سوچا ہی نہیں جا رہا، بولا ہی نہیں جا رہا۔ ہر لمحہ، ہر پل، ہر لحظہ صرف کشمیر اور کشمیریوں کی آزادی کا خیال دل میں بیٹھ سا گیا ہے۔ آج بھی لکھنا تو کچھ اور تھا دراصل لکھنا شروع بھی کر دیا تھا صلاح الدین اور ریحان

Read more

جب ناران پریوں کا مسکن تھا

کیوائی سے کوئی پانچ کلومیٹر آگے پارس نام کا ایک چھوٹا سا سٹاپ آتا ہے۔ یہاں بھی کافی ٹورسٹ دم لینے کو رکتے ہیں کہ چائے پانی کرلیں۔ ہم بھی یہاں کچھ دیر کو رکے تھے۔ یہاں سے ایک بار دوستوں کے ساتھ جیپ لے کر شاران گئے تھے۔ اتنا خوبصورت جنگل میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم کیمپنگ کا سامان ساتھ لے کر گئے تھے۔ شاران سے بھی اوپر ایک پیدل کا ٹریک ہے لیکن ہماری ہمت

Read more

کیا عزاداری کر کے کربلا کا حق ادا ہو گیا؟

ہر سال محرم کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر میں فرش عزا بچھا دی جاتی ہے۔ مرثیہ، نوحہ، سلام، مجلس اور ماتم کی صدائیں فضاؤں میں گونجنے لگتی ہیں اور لوگ امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد میں کاروبار دنیا کو بھلا دیتے ہیں۔ یہ وہ عمل ہے جو پچھلی کئی صدیوں سے ہر سال ہوتا چلا آ رہا ہے لیکن لوگوں کے دلوں میں اس غم کی شدت جیسے کم ہی نہیں ہو رہی۔ کیسی حیرتناک بات ہے کہ خطیب منبر سے جو مصائب بیان کرتا ہے اس کی ایک ایک تفصیل ہمیں پہلے سے معلوم ہوتے ہوئے بھی جیسے جیسے ذکر مصیبت آگے بڑھتا ہے سننے والوں کی کیفیت بدلتی جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے سامعین اس واقعہ کو پہلی بار سن رہے ہوں۔ یہی وجہہ ہے کہ ہزار برس سے زیادہ بیت جانے کے باوجود یہ سانحہ پچھلے سال وقوع پذیر ہوا معلوم ہوتا ہے۔

Read more

110 کا اشارہ جس سے چینی حکام پریشان

ایک چینی لڑکی نے یہ پیغام بھیجنے کے لیے کہ اسے مدد چاہیے، ایک انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے ہاتھ سے کچھ اشارہ کیا۔ ہہ ویڈیو مشہور سوشل نیٹ ورک ٹِک ٹاک پر وائرل ہو گئی جس سے چینی حکام پریشان ہیں۔ وڈیو میں یہ لڑکی چین کے ایک ایئر پورٹ پر ایک اجنبی شخص کے نرغے میں دکھائی گئی ہے۔ وہ مدد حاصل کرنے کے لیے شور شرابا نہیں کرسکتی پھر وہ ہاتھ سے ایک ایسا اشارہ کرتی ہے جو

Read more

صلاح الدین جیسے سیاہ بخت تو محض تاریخ کا "چھان بورا” ہوتے ہیں

لیجیے صاحب! اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ناپاک عزائم رکھنے والے ایک اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔ ایک بندوق بردار ریاستی ادارے نے اپنے زیر حراست ایک مجہول نہتے ملزم کو فوری اور سستی ”سزا“ دے کر جہاں ماں جیسی ریاست کو سرخرو کیا۔ وہاں ہم جیسے افتادگان خاک کو فیض احمد فیض جیسے ”غدار“ کی یاد دلا دی جس نے کہا تھا ”میرے وطن تیرے دامان تار تار کی خیر“۔ یقین ہے کہ صلاح الدین جیسے

Read more

خان صاحب اگر اجازت ہو تو اب تھوڑا زیادہ پریشان ہو لیں؟

میں پچھلے سال انتخابات، مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی مکمل ہونے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد یعنی نومبر کے آخیر میں اسلام آباد گیا۔ اس بار سڑک کے ذریعے گھومتے پھرتے نئی حکومت اور تبدیلی کے بارے میں عوامی رائے اور تبدیلی کے ثمرات جاننے کی خواہش زیادہ تھی۔ خان صاحب کی وزیر اعظم بننے کے بعد پارلیمنٹ میں پہلی تقریر سنتے ہی مستقبل میں ان کی طرزِ حکمرانی کا تھوڑا بہت اندازہ لگا لیا تھا، لیکن پھر بھی

Read more

بھارت کی جارحیت اور مسئلہ کشمیر!

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہریوں کو شہید کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ملک میں موجود غیر ملکی صحافیوں کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا وزٹ کروایا گیا جہاں پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی صحافیوں کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ ایل او سی پر امن معاہدے کو سبو تاژ

Read more

جہیز

 چند روز قبل ایک شادی پر جانے کا اتفاق ہوا، پہلے دو دن تو ٹھیک سے گزر گئے لیکن تیسرے روز میں نے دلہن کے بھائی کو چھت پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا، جو کافی پریشان لگ رہا تھا۔ اس کو پریشان دیکھ کر میں اس کے پاس گیا اور پریشانی کی وجہ پوچھی، پہلے تو اس نے مجھے کچھ بتانے سے صاف انکار کردیا۔ لیکن میرے شدید اصرار کے بعد اسنے مجھے بتایا کہ جس کی شادی ہو

Read more

نصیب اپنا اپنا

ایک وقت تھا ایک ادارے کی سربراہی اس کے پاس تھی۔ کچھ خاص لوگوں کو چھوڑ کر ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں موجود ہوتیں ہیں، بس فرق تناسب کا ہوتا ہے، کسی میں خوبیاں زیادہ اور کوئی خامیوں سے خوبیوں کو مات دے دیتا ہے۔ ایسی ہی ملی جلی شخصیت کے ساتھ انہوں نے بطور سربراہ ادارہ ایک بھر پور اور جوبن کی زندگی گزاری۔ اپنی اولاد کی آسودگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ اس جدوجہد میں ان

Read more

امت کو پھر ہے ضرورت ”حسین“ کی

محرم الحرام کی ابتداء ہوچکی ہے، ماہ محرم قربانیوں کی وہ داستان ہے جس کی مثال تاریخ انسانی میں کہیں نہیں ملتی۔ یوں تو تاریخ اسلام لازوال قربانیوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے لیکن ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں کسی نے شہر عافیت و رحمت مدینہ منورہ کو چھوڑ کر کرب و بلا میں اس لیے بستی بسائی ہو کہ قافلہ انسانی کو رہنمائی مل سکے، حق و باطل کا فرق قائم رہ سکے، ایسا رہنما جس نے

Read more

ایک کہانی جادوگروں کی۔

ایک دفعہ کہ ذکر ہے کہ ایک دیش میں دو بوڑھے جادوگر رہتے تھے۔ جنہوں نے بڑی محنت اور ریاضت سے طلسم ہوشربا سیکھا تھا جس سے وہ پتا لگا لیتے تھے کہ دیو اور بھوت دھرتی کے کس حصہ پر منڈلا رہے ہیں۔ تاکہ بھوتوں کی مدد سے جادو نگریاں قائم کی جائیں بالکل ایسی جادو نگر یاں جہاں پر کالے جادو کا خاتمہ ہو، تاکہ کوئی بھی کالے جادو کے زور پر کسی پر ظلم نہ کرتا ہو۔

Read more

اقبال، احتجاجی اور مزاحمتی جمالیات کے موجد

افکارِ اقبالؒ کا نو آبادیات اور اس کے مابعد اثرات پہ ایک وقیع مطالعہ ڈاکٹر آصف بی زیڈ یو ملتان نے، اقبال اور نیا نو آبادیاتی نظام، کے نام سے کتابی صورت میں پیش کیا ہے۔ کتاب اقبالیات کے ذخیرہ میں فقط اضافہ نہیں اقبال کے کلام اور پیام کی ایک نئی جہت مزاحمتی جمالیات کی بازیافت میں اھم پیش رفت ہے۔ تین ابواب پر مشتمل اس کتاب کا پہلا باب، امپیریلزم، نو آبادیاتی نظام، نیا نو آبادیاتی نظام، کے

Read more

تمہارے باپ کا پیسہ تھا؟

پاکستانی ہی بلکہ عمران خان دنیا کی سیاسی تاریخ کا واحد حکمران ہے جس کی حکومت گرانے کے لیے کسی خارجی تحریک کی نہیں بلکہ اس کے ماضی قریب کے ہزاروں دعوے، وعدے اور بیانات ہی کافی ہیں۔ بقول ناصر کاظمی آج ان وعدوں اور دعووں کا حال یہ ہوچکا ہے میرے دعوے، تیرے وعدے ھو گئے باری باری مٹی یوں تو موصوف نے بائیس سال کا تھوکا ایک سال میں ہی چاٹ دیا اور اس لحاظ سے انہیں ماسٹر

Read more

ہمیں معلوم ہے ہم کربلا میں ہیں

تو آج کربلا کے لئے روانگی تھی۔ بغداد سے کربلا، کوفہ اور نجف اشرف کے شہر دراصل میسوپوٹیمیا کے علاقے ہیں۔ دجلہ و فرات سے مستفیذ ہونے اور اِن کی زرخیزی سے بھرپور فائدہ اٹھانے والے۔ ایک تو جگہ جگہ چیک پوسٹوں کا سیاپا۔ گاڑی رک جاتی۔ پولیس کا پورا جتھا چیکنگ کے جدید ترین آلات کے ساتھ اندر آتا۔ پہلا مرحلہ تو گھور گھور کر دیکھنے کا ہوتا یوں جیسے القاعدہ کے لوگ ہوں۔ صحرا کا نخلستان دیکھنے کا

Read more

خود نمائی کا دستر خوان

صلہ و ستائش کی تمنا کسی نہیں ہوتی! ایوارڈ اگر سرکاری سطح پر دیے جائیں تو لینے والوں کی لائن لگتی ہے۔ سفارش اقرباء پروری اور نا انصافی بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ گزشتہ روز شان مظفرگڑھ کے نام سے ایک ایوارڈ کا اجراء کیا گیا۔ مظفرگڑھ کی وہ شخصیات جنہوں نے اپنے علم و کمال اور ہنر و فن سے اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔ انہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ اس ایوارڈ کا سہرا ڈپٹی

Read more

67 الفاظ کے وزن کے نیچے دبی ہوئی دنیا

جب یہ 67 الفاظ لکھے گئے تو لکھنے والے کو بھی یقیناً اس کا اندازہ نہیں ہوگا کہ اس مختصر تحریر کا نتیجہ اس کی سوچ کی وسعتوں سے کہیں زیادہ ہو گا۔ اگر ہم دنیا کی سیاست اور معیشت پر ان 67 الفاظ پر مشتمل اعلامیہ کا اثر دیکھیں تو اس کی نظیر تاریخ میں نہیں مل سکے گی۔ اس تحریر پر عمل کرنے کے نتیجے میں ان گنت لوگ مارے جاچکے ہیں، اس سے کئی گنا زیادہ معذور

Read more

جلتا کشمیر اور حکومت پاکستان کی پھونکیں

”مسئلہ کشمیر“ آج کا مسئلہ نہیں یہ بہتر سال پرانا مسئلہ ہے اور کشمیر کے باسی گذشتہ بہتّر سال سے اپنے حق خود ارادیت کے لیے اقوام عالم کی طرف ٹکٹکی باندھے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنا۔ پاکستانی عوام کی کشمیر اور کشمیریوں سے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ہندوستان سے لڑی جانے والی تینوں بڑی جنگوں کو سلگانے والا بھی مسئلہ کشمیر کا دھکتا انگارہ ہی تھا۔ کشمیر اور کشمیریوں سے محبت ہمیں درسی

Read more

اعلیٰ تعلیم ایک بین الاقوامی صنعت

دنیا بھر کے ملکوں میں موسمِ خزاں سے مراد نئی تعلیمی کلاسوں کا آغاز ہوتا ہے لیکن در اصل والدین کے لئے اس سے کچھ اور ہی مراد ہوتی ہے۔ امریکہ میں ایک عام فرد اپنے بچے کے اسکول کے سامان پر اوسطاً 685 ڈالر خرچ کرتا ہے، مطلب یہ کہ اسکول کے سامان پر سالانہ خرچ تقریباً ساڑھے 27 ارب ڈالر آتا ہے۔ اگر اس میں جامعات کے اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو یہ رقم بڑھ کر

Read more

گلگت بلتستان : نوآبادیات کا گمنام گوشہ

کہا جاتا ہے کہ نوآبادیاتی دنیا مخصوص مقاصد کے حصول کو سامنے رکھتے ہوئے پیدا کی گئی دنیا ہوتی ہے، یہ فطری ماحول کی پیداوار نہیں ہے نہ ہی کسی مہذب نظریے کی ارتقاء کا معراجِ ہے بلکہ نوآبادیاتی دنیا ایک ایسی سفاک اور استبدادی دنیا ہوتی ہے جس میں طاقتور قومیں چھوٹی اور کمزور قوموں کے علاقوں پر جارحیت کرکے ان پر آپنا تسلط قائم کرتی ہیں۔ لہٰذا نوآبادیاتی دنیا میں پائی جانے والی صورت حال کوئی فطری یا

Read more

کشمیر: بھولے ہیں ہم کہاں سے

برطانوی راج کے اختتام پر ہندوستان میں پانچ سو باسٹھ آزادریاستیں تھیں۔ ماسوائے کشمیر، جوناگڑھ اور حیدرآباد کے ان تمام نے ہندوستان میں شمولیت اختیارکر لی۔ حیدر آباد ایک امیر ریاست تھی جس کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب بیس فی صد سے بھی کم تھا۔ یہ ریاست چاروں طرف سے ہندوستان سے گھری ہوئی تھی۔ اس کے برعکس کشمیر میں مسلمان اکثریت میں تھے اور حکمران سکھ تھا۔ نظام حیدر آباد اپنی ریاست کو آزاد حیثیت دینا چاہتے تھے۔

Read more

ون یونٹ اور جی ایم سید

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی تمام غیرمعمولی شخصیات متنازعہ ہوتی ہیں، کیونکہ وہ اپنے سماج، ملک اور قوم میں تبدیلی لانے کے لئے نئے نظریات، خیالات، افکار اور سوچ لاتے ہیں اور یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ تمام بڑی شخصیتیں وقت کے حاکموں، بادشاہوں، مذہبی انتہاپسندوں، رجعت پسندوں اور قدامت پسندوں سے ٹکراؤ میں آتے ہیں اور پھر متنازعہ بن جاتے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونیوالے سیّد غلام مرتضیٰ شاہ المعروف سائیں

Read more

میرا شہر کراچی کچرا کنڈی، ذمیدار کون؟

آج کل ملکی سیاست پہ کراچی شہر حاوی نظر آ رہا ہے۔ کراچی شہر کی صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب کے مسائل، کراچی کے نالوں کی صفائی میں حائل مشکلات، کراچی شہر کے طول و عرض میں پھیلی گندگی، غلاظت، گلی گلی پھیلے کچرے نے قومی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔ کراچی کے ان مسائل کو سمجھنے کے لئے ہمیں کراچی کے وسائل پہ قابض گروہ اور ان کی سیاست کا تفصیلی جائزہ لینا پڑے گا، تب

Read more

امریکہ کا کردار لیکن؟

اب تو اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر کل بھی تلا ہوا تھا اور آج بھی امن کو آگ لگانے سے باز نہیں آرہا ہے۔ ادھر عالمی برادری ہے کہ باندر کے ہاتھ سے ماچس لینے کی بجائے تماشا بین کا کردار ادا کررہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گرتی لاشوں، لٹتی عزتوں اور بھارتی فوج کی طرف سے بے انت ظلم پر ٹھٹھ لگا رہی ہے۔ امریکہ بہادر جوکہ سپر پاور

Read more

عربوں سے بڑے بزدل پاکستانی

آج کل سوشل میڈیا پہ جب سے یو اے ای نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلی ترین سول ایوارڈ دیا ہے۔ عرب ریاستوں کے حکمرانوں کے مفاد پرست رویہ اور پرانی غداریوں کو ہر کوئی بیان کر رہا ہے۔ عربوں کو مسلم امہ کا احساس نہیں ہے۔ ، انہوں نے فلسطین کو تنہا چھوڑ  دیا ہے، اسرائیل کے ساتھ ان کے تجارتی و سفارتی تعلقات ہیں، یہ صرف ایران اور قطر کے خلاف لڑ سکتے ہیں اور اسی طرح

Read more

اسلام کی عالمگیریت اور ہماری تنگ نظری

”اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے“ یہ جملہ بچپن سے کتابوں میں پڑھتے اور بزرگوں سے سنتے آئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس بات کو نصاب تک ہی محدود رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی گئی کہ عوام الناس کو ایک نعرہ مستانہ دے دیا جائے جسے جب جب جب دل چاہا استعمال کرکے ان کی گردنوں پر حکومت کی۔ ہر دو طرف سے اسلام کو محض ایک مذہب کے طور پر پیش کرنے اور اس بات کی ترویج

Read more

تم سوچتی بہت ہو

یاد ہے مجھے تم اکثر کہا کرتی تھی ”یہ محبت میں بچھڑنے والے بھٹکتی روحوں کی طرح ہوتے ہیں جو اذیت کے خلاوں میں بھٹکتے رہتے ہیں مگر کبھی وہ سکون کے جزیرے پر نہیں پہنچ پاتے“ تم ٹھیک ہی کہتی تھی، محبت عجیب سانحہ ہے عجیب واردات ہے جسے صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس پر سے محبت گزر جائے۔ آج اتنے برسوں بعد بھی رات کا آخری پہر تمھارے ہی نام ہوتا ہے، بارشیں سبھی تمھارے ہی نام

Read more

کشمیر کے ایشو پر مسلم اُمہ کیوں بیدار نہیں ہو رہی؟

کشمیر کا ایشو جو اب عالمگیر ایشو بن چکا ہے اور جس پر پاکستان اپنے اُصولی موقف کے ساتھ پوری شد و مد کے ساتھ دُنیا کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں پاکستان سلامتی کونسل میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکا بلکہ دیگر عالمی فورمز پربھی کشمیر کے مسئلے کو اُجا گر کر رہا جبکہ عالمی عدالت میں بھی جانے کا عندیہ دیا ہے۔ دُنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اس ایشو پر بات کر رہا

Read more

محرم کے جلوس اور کشمیر کے جلوس

غالباً 5 سال پہلے 6 یا 7 محرم کو میں اسلام آباد سے اوکاڑہ کے پاس اپنے آبائی ٹاؤن جانے کے لئے فیصل آباد سے گزرا۔ محرم کی مجالس اور جلوسوں کی وجہ سے شہر کی تقریباً تمام سڑکیں بند تھیں۔ گلیوں سے ہو کر کسی دوسری سڑک پر پہنچتے تو وہ بھی بند ملتی۔ میں تو خیر گاڑی پر تھا لیکن پھر بھی میں موٹر سائیکل، رکشہ، دوسری گاڑی والے حضرات اور ویگنوں والے مسافروں کی پریشانی اور اذیت

Read more

غریب کی فریاد: حکومت کا خاتمہ

ملک کا کوئی باشندہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہے۔ درزی سے لے کر معمار تک چھوٹے تاجر سے لے کر بزنس ٹائی تک سب پریشان ہیں۔ ڈاکومنٹڈ معیشت کے نام پر لوگوں کی جیبوں اور گھروں سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ادارے پیسہ نکالنا چاہتے ہیں۔ سونا، پٹرول اور ڈالر تینوں مہنگائی کی انتہا کو پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی روپیہ تاریخ کی بد ترین سطح پر آ

Read more

میں کشمیر ہوں

4 اگست کی شام، کشمیر میں ایک لمبی سیاہ رات کی خبر لائی۔ دہلی سرکار طاقت کے نشے میں چور، بدمست ہاتھی کی مانند سرسبز وادی۔ شام ڈھلتے ڈھلتے وادی کشمیر میں بھارتی مقبوضہ افواج کے بوٹوں کی چاپ ہر طرف سنائی دے رہی تھی۔ باہر سے آئے سیاحوں اور امرناتھ  پر آئے یاتریوں کو وادی سے نکالا جا رہا تھا۔ گلیوں بازاروں میں تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ ہر طرف بوٹوں کی چاپ کے سوا کچھ سنائی نہ

Read more

توا کلیجی کے بالمقابل رکھی لاش

لال کڑتی بازار کی لدھیانہ مارکیٹ، ساتھ ہی الماس بوبی کے گھر کی طرف جاتے ہوئے چند خواجہ سرا اونچی آواز میں باتیں کرتے جا رہے ہیں۔ اس بازار کا عجیب منظر ہے۔ چند عمر رسیدہ بزرگ گلی کے اس کونے میں لڈو کھیل رہے ہیں، ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں اور کچھ تماشائی اس کھیل کو تماشے کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کھیل تماشے کے ساتھ ہی ایک پان کی ریڑھی والا کھڑا ہے اور ریڑھی کے

Read more

لداخیوں اور بلتیوں کی خواہش مشترک!

2011 کی مردم شماری کے مطابق انڈین مقبوضہ کشمیر ( 31 اکتوبر 2019 سے انڈین یونین ٹیریٹری) کے علاقے اور لوک سبھا کے پارلیمانی حلقہ کرگل لداخ کی کل آبادی پونے تین لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اس میں سے سوا لاکھ ڈسٹرکٹ لداخ کی، جہاں اکثریت 83 فیصد سے کچھ زیادہ بدھسٹ اور ہندو جبکہ مسلمانوں کی 14 فیصد کے قریب آبادی ہے۔ جبکہ کرگل ضلع کی کل آبادی ایک لاکھ اکتالیس ہزارکے قریب ہے جہاں مسلمان تقریبا 77

Read more

مرنے کے مخلتف طریقے اور قومی ترجیحات

دنیا بھرمیں لوگوں نے نہ مرنے کے طریقے ایجاد کیے ہوئے ہیں البتہ جیسے جیسے سائینس ترقی کر رہی ہے مرنے کے طریقے بھی جدید ہوتے جارہے ہیں۔ جاپان میں مرنے کے لئے خود کُشی کرنا پڑتی ہے، ورنہ آپ کو مرنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کچھ جاپانی بیچارے تو انتظار کر کر کے ہی مر جاتے ہیں۔ جاپانی اب تقریباً سو سال کے ہو کے مرتے ہیں، جاپان میں چونکہ دو تین نسلیں طویل العمری کی

Read more

روٹی بندہ کھا جاندی اے

یہ سات سال کا بچہ تھا جسے غریب والدین نے اس کے حصے کی روٹی بچانے کے لئے مقامی مدرسے میں داخل کروایا تھا۔ اس نو عمری میں اس اسے بھوک تھی تو فقط ایک روٹی کی، داخلے کے وقت وہ خوش تھا کیونکہ دل میں ایک آس تھی کہ شاید ایک وقت کی پوری روٹی مل سکے، لیکن جب غربت ناچتی ہے تو اس کی چال میں بھی وحشت عیاں ہوتی ہے۔ یہاں اس کی روٹی کو بھی کام

Read more

ابن مریم نہیں، دکھ کی دوا چاہیے

کشمیر سے متعلق جتنی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں۔ مہینے کے قریب ہو گیا ہے لیکن کشمیر کی وادی سے نہ تو کرفیو اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی قتل عام رکا ہوا ہے۔ انسانی خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے اور عزت و آبرو پامال کی جارہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے نئے انتظامات کرلیے ہیں۔ سری نگر میں 2 درجن سے زائد نئے

Read more

سفارت کاری، سیکیورٹی اور پاکستان ڈاکٹرائن

آج کل پاکستان کے طول وعرض میں صرف تین الفاظ کی گردش جاری ہے۔ سفارت کاری سیکیورٹی اور توسیع۔ بہت سوچا ان تینوں دریاؤں کو ایک ہی کوزے میں کیسے بند کیا جائے۔ اور ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ تینوں ہی موضوع اتنے خشک ہیں کہ ہم یہی سوچ کہ گھبرا جاتے ہیں کہ اللّہ جانے اپنے تئیں کوئی قلمی جہاد کر بھی لیں۔ تو اس تحریر کے ہم اکیلے قاری نہ ہوں۔ لیکن بھلا ہو ہمارے قلمی

Read more

ایک فرضی نشست اور مفروضہ مکالمہ

’خوش آمدید! ہماری خوش بختی ہے کہ ہمارے درمیان آج آپ جیسی ہستی اس پینل ڈسکشن میں ہمارے معزز مہمانان اور قارئین کو اپنے فیض سے روشناس کرانے کے لیے موجود ہے۔ قبل اس کے کہ ہم باقاعدہ اپنے مکالمے کا آغاز کریں، میں چاہوں گا کہ قارئین کے سامنے آپ کی ہمہ گیر شخصیت کو مختصراً بیان کروں۔ جناب کا تعلق ایک معروف یونیورسٹی سے ہے جہاں ریسرچ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس کے

Read more

نظریہ پاکستان اور ملی نغموں کی بے حرمتی کا نوحہ

ماہرین عمرانیات و نفسیات اس بات پرمتفق ہیں کہ کسی ادارہ، تحریک یا قوم کی ترقی یا زوال میں متعلقہ رہنما اور سربراہ کے نظریات، اس کے انداز و اطوار، وہ عناصر و عوامل ہوتے ہیں جن کی بنیاد پرمتعلقہ ادارہ، تحریک یا قوم کے مستقبل کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ زمانہ قدیم سے عصر حاضرتک کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ میدان چاہے کوئی بھی ہو، علم و فلسفہ ہو، سیاست و مذہب ہو، ادب

Read more

چیف ٹریفک افسر جناب لیاقت ملک صاحب کے نام

جناب لیاقت ملک صاحب میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔ آپ کا کام کرنے کا طریقہ کار اور ہر مشکل صورت حال میں اپنے جوانوں کے ساتھ موجود رہنا پچھلے عہدے داروں سے مختلف ہے۔ وقتا فوقتاً آپ کی ویڈیوز اور تصاویر میں آپ کو غیر روایتی انداز میں کام کرتے دیکھ دیکھ کر مجھے لگا کہ چلو کوئی تو ہے جو کچھ نئے انداز میں اور جدید خطوط پر نظام کو استوار کرنا چاہتا ہے۔ میں شاید اس

Read more

تقاضائے عشق

ایک بادشاہ کے محل میں ایک خاتون صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی۔ ایک دفعہ وہ بیمار ہو گئی تو صفای کے لئے اپنے بیٹے کو بھیج دیا کہ کچھ دن تم صفائی کرو جب تک میں ٹھیک نہیں ہو جاتی۔ بیٹے نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا۔ ایک دن اس کی نظر شہزادی پر پڑ گئی اور وہ شہزادی کے حسن کا عاشق ہو گیا۔ انتظار میں رہتا کہ کب شہزادی گزرے اور دیدار نصیب ہو۔ شہزادی

Read more

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے مطالبے کی پذیرائی

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اس مطالبے کو کشمیریوں میں وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے کہ پاکستان حکومت آزاد کشمیر حکومت کو تمام متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کی نمائندہ حکومت کے طور پر تسلیم کرے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 14 اگست کو مظفر آباد میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کو پاکستان کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے

Read more

کشمیری کیا امید کرتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایسا لگ رہا ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوا کہ تب آزاد ہوا۔ مجاہدین کی ایک فوج برسرپیکار ہے۔ سب اپنے خیالات اور نظریات کے مطابق جہاد بھی کر رہے ہیں اور مخالف نظریات کے حامل مجاہدوں کو غداری کے سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم فرما رہے ہیں۔ یہ کب تک کشمیر کو آزاد کروا لیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ لیکن اس جہاد سے باہر ایک الگ دنیا آباد ہے۔ اور میں چند گزارشات اس دنیا

Read more