کثرت رائے کی خدمات: حکومتی چشم پوشی کیوں؟

انٹرنیشنل واکر کثرت رائے اب تک مختلف کاز پر پوری دنیا میں سولہ ہزار کلو میٹر پیدل سفر کر چکا ہے اور اب ستر سالہ پاک جاپان ڈپلومیٹک ریلیشن شپ کی کامیابی کے تناظر میں ہیرو شیما تا ناگا سا پیدل واک کا ارادہ رکھتا ہے۔ کثرت رائے پوری دنیا میں وہ واحد شخص ہے جس نے اپنی پیدل واک کو قومی مقاصد کے حصول کے ساتھ جوڑ رکھا ہے یہ شخص پیدل واک کے ذریعے قومی مقاصد کے حصول

Read more

نادرا کا دو قومی نظریہ اور بگڑتے ہوئے حالات

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ ایک انتہائی اہم ادارہ ہے۔ ملک کے انتخابی سسٹم (الیکشن) ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں، احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام اور بینکنگ سسٹم سے لے کر ملکی سیکورٹی سمیت بہت سے اہم ترین امور میں اس ادارے (نادرا) کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ناممکن سی بات ہے۔ لیکن اس اہم ترین ادارے میں کارکردگی اور ڈیٹا بیس کے حوالے سے ماضی میں جو تھوڑی بہت اچھی شہرت

Read more

اگر مجوزہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو؟

پاکستانی سیاست میں ایک عمومی روایت یہ رہی ہے کہ انتحابات ہونے کے بعد ہارنے والی جماعتیں اور سیاست دان اکثر دھاندلی اور مقتدر قوتوں کی ساز باز کو اپنی ناکامی کا سبب قرار دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں اور الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے سے کچھ عرصے تک میدان گرم رکھ کر بھڑاس نکالنے میں لگے رہتے ہیں۔ جب اس سے کچھ نتیجہ نہ ملے تو پھر کچھ عرصے بعد اقتدار سے محروم رہ

Read more

مرسی ایجوکیشنل کمپلیکس: یتیم بچوں کا مثالی رہائشی تعلیمی ادارہ

اسلام میں یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں ”ویسالونک عن الیتامیٰ قل اصلاحٌ لہم خیرٌ“ (البقرۃ) ترجمہ:اور وہ آپﷺ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں، ان سے کہو کہ ان کی مدد کرنا بہت اچھا کام ہے۔ (البقرہ) اسی طرح حضور نبی کریم ﷺ کا یتیم بچوں کی پرورش کے بارے میں فرمان ہے ترجمہ:

Read more

عالمی یوم محبت

میری بات تو سنو !اے  سخن ور وجیہ مرد، نہ جانے تمہارا ساتھ نصیب ہوئے کتنے ہی دن،ہفتے ،مہینے گزر گئے۔میں ازلوں سے حساب کی کچی عورت محض باتیں بنانے کے فن سے ہی واقف ہوں ۔ تمہارے آجانے کے بعد تو شاید اس میں مزید بہاؤ آگیا ہے۔ جب کوئی توجہ سے سننے والا انسان دسترس میں ہو اور تم جیسا، جومرد کی تعریف پر حیران کن حد تک پورا اترتا ہو، تو کون کافر اس ہنر میں مہارت

Read more

نئے برس کا عزم

چین کے شہر جیان میں دریا کی سرخ ریت اور بار بی کیو کی خوشبو دور تک پھیل ہوئی تھی۔ عبداللہ، ، توصیف اور میں دسمبر کی ٹھنڈی دوپہر میں آج یونیورسٹی کے قریب دریا پہ بار بی کیو کرنے آئے ہوئے تھے۔ اس دن بہت تیز ہوا چل رہی تھی اور آگ جلانے میں بڑی مشکل پیش آئی، زیادہ وقت کوئلوں کو جلانے میں لگ گیا۔ پھر اس کا حل یہ نکالا گیا کہ توصیف کی شال سے سائیڈ

Read more

حساس مذہبی مسائل ، عوامی اشتعال اور اس کی وجوہات

وطن عزیز ہر آن کسی نہ کسی بحران سے گزر رہا ہے۔ اور ہر دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، جہاں بہت سارے دنیاوی معاملات میں ہم پستی کا سفر کر رہے ہیں اور روبہ زوال ہیں، وہاں دینی شعبے بھی بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں ناموس رسالت ﷺ کے نام پر قتل و غارت گری کا جو بازار گرم ہے، اس کی وجوہات کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو دو چار

Read more

ویلنٹائن ڈے سے انکار، حیا ڈے سے پیار

میں 2010 ء تک ویلنٹائن ڈے کے متعلق ناآشنا تھا۔ یہی 14 فروری کا دن تھا۔ ایک عزیز نے مجھے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ایک محبت بھرا پیغام بھیج دیا۔ ویلنٹائن میرے لیے بالکل مختلف نام تھا۔ میسج پڑھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی ’مگر میں نادان تھا۔ کم عقل تھا۔ ویلنٹائن ڈے کے متعلق کچھ نہ جانتا تھا۔ سو میں نے وہی میسج درجن بھر دوستوں کو فارورڈ کیا۔ اس دن کے بعد مجھے ویلنٹائن ڈے

Read more

کیا عطائی فرشتہ نہیں ہیں

زندگی کے مسائل پر لکھنا شروع کر دے تو قلم رکنے کا نام نہ لے۔ ہماری معاشرتی زندگی بہت سی پریشانیوں میں مبتلا ہے جن میں ایک اہم مسئلہ صحت کے شعبہ ہے۔ شعبہ صحت میں گورنمنٹ رجسٹر ڈاکٹروں کا فقدان ہے۔ جو کہ ڈاکٹر اور حکمت سے خوب واقف ہیں لیکن یہ بزرگ حکومت کے احکامات پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ مگر ان کا تجربہ اتنا وسیع ہوتا ہے کہ کسی بھی مریض کو اس کی نبض کو پکڑتے

Read more

گلگت بلتستان عبوری صوبہ، فاٹا اور مقبوضہ لداخ ایک تقابلی جائزہ

گلگت بلتستان قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ریاست پاکستان کی سنجیدہ کاوش اور ہماری تیاری دو مختلف پہلوں نظر آتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دے گی اس کے لئے ٹھوس بنیادوں پر معاملات کو سلجھا رہی تھی کہ گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن قریب آ گئی اور پاکستان کے تمام اپوزیشن کی قیادت نے یک زبان ہو

Read more

اور خدا جب جب ہوا مہربان مجھ پر

یوں تو ہمیشہ سے ہی خدا مجھ پر مہربان رہا ہے مگر بات کچھ پرانے دنوں کی ہے جن کو میں پیچھے چھوڑ کر آگے نکلی ہوں جن سے شاید میں کبھی نہ نکل سکتی، وہ گہرے کالے بادل جو مجھے خود میں بے اختیار سموئے جا رہے تھے مگر وہ میرا ”خدا“ تھا جس نے مجھے ان اندھیری راتوں سے نکال کر روشنی کی طرف لا کر کھڑا کر دیا ان سب کالے بادلوں کو تاریخی سے روشنی میں

Read more

اسلامی اکانومی سسٹم وقت کی ضرورت کیوں ہے

عمران خان نے پاکستان میں ریاست مدینہ کا نظام قائم کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں بری طرح ناکامی ہوئی۔ اب اگر اس کڑی کو آگے لے کر جانے کی بات کی جائے تو مذہبی جماعتیں آگے آ کر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے کہ ہم کیا لا سکتے ہیں، کیا دے سکتے ہیں، کس طرح سے معاملات اور حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی مذہبی جماعتیں سیاسی نظام میں ناکامی کے

Read more

کیا مادی اشیا انسان کی خوشی کا باعث بنتی ہیں؟

خوشی کا تصور کئی مرتبہ بیان کرنا مشکل ہوتا ہے۔ خوشی محض ایک کیفیت کا نام ہے جو انسان کے دل و دماغ کو راحت بخشتی ہے۔ مگر اس کے لیے ایک پیمانہ مقرر کر دینا کہ فلاں چیز خوشی دے گی اور فلاں چیز نہیں ناممکن ہے۔ جس طرح ہر انسان کی جسمانی ساخت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ویسے ہی اس کے احساسات بھی دنیا میں موجود ہر دوسرے انسان سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ

Read more

کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

میں یہ مقدمہ دیکھنے والی آنکھوں اور سوچنے والے دلوں کی عدالت میں رکھنا چاہتا ہوں۔ یادداشتیں مرتب رکھیں اور کچھ دیر کے لئے روایتی نفرت کے خول سے باہر نکل آئیں اور بولیں۔ گزشتہ دو عشروں میں، پولیس کلچر میں مثبت اور صحت مند تبدیلیوں کا رجحان نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے۔ دیگر اداروں کے برعکس، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جزا سزا کا نظام پوری قوت کے ساتھ نافذالعمل ہے۔ امن وامان کے قیام اور جرائم کے انسداد کے

Read more

وزیر اول اور غریدہ فاروقی

ہینڈسم عوام کو ایک ایسا تحفہ ملا ہے جس کی سوچ، منطق اور دلیل کسی کے پلے ہی نہیں پڑتی، ساڑھے تین برس میں ایسے ایسے فیصلے کیے کہ عقل دنگ رہ جاتی رہی، کہتے ہیں زیادہ ذہانت بھی عذاب ہی ہوتی ہے اور یہ ذہانت کا عذاب عوام 2018 ءسے لے کر آج تک بھگت رہے ہیں، آبیل مجھے مار والا محاورہ صادق آنے کی تازہ ترین مثال وفاقی وزراء کو کارکردگی سرٹیفکیٹس دینے کی ہے، ایک نجی ٹی

Read more

حکمت کی کرامات

حکمت کا نا شروع ہے اور نا آخر۔ یہ خدا کی ودیعت اور بخشش کا خوبصورت تحفہ ہے۔ جس کی قدر و قیمت کم نہیں ہوتی اور نا چمک ماند پڑتی ہے۔ یہ روحانیت کی وہ سیڑھی ہے جس پر چلنے کے لئے مضبوط قوت ارادی اور خدا کی کمک کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسے بحر و بر کا مالک جسے چاہے نواز دے۔ یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ اپنی رحمت کی بارش کس کس پر برساتا ہے؟

Read more

اظہار لاتعلقی -طنز ومزاح

بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری کمپنی ”مغلیہ تھیٹرز لمیٹڈ“ جو جنوبی ایشیاء میں معیاری تفریح، فیملی انٹرٹینمنٹ اور دیگر متفرق سروسز فراہم کرنے میں منفرد اور مشہور و معروف ہے، کا مسٹر جو بائیڈن عرف ماما ٹھاکر نامی اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذا اس شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کے کاروباری لین دین، فلمی مراسم یا دیگر معاملات کے کمپنی کسی طور بھی ذمہ دار نہ ہو گی۔ کمپنی کے سابقہ اور

Read more

اف یہ نو دولتیے

دولت بھی کیا عجب شے ہے، انسان بچپن سے اسی کے خواب لے کر بڑا ہوتا ہے، اپنی تمام تر ناداریوں کو دارائی اور اپنی تمام تر محرومیوں کو پانے کی خواہش اس کے ساتھ ساتھ ہی پروان چڑھتی ہے، آرزوؤں کا یہ پہاڑ جتنا جتنا قریب آتا جاتا ہے اتنا ہی بڑا سے بڑا دکھائی دینے لگتا ہے، اور یوں کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جس کا راہی ایک تھکے ہارے مسافر جیسا ہے جو راستے سے

Read more

دلوں کا کوڑا

دھند ہے۔ سردی ہے اور یخ ہوا بھی لیکن گاڑی موٹروے پر رواں ہے۔ موسم چاہے کیسا بھی ہو۔ چھٹیاں ہر خاندان کے لئے تفریح کا ایک ذریعہ ہے۔ اسی لئے گاڑی میں سوار چاروں مسافر بھی اپنوں سے ملنے اور قدرت کے نظارے دیکھنے چل پڑے ہیں۔ صاحب گاڑی چلانے میں مگن، بچے اپنا کوئی انگریزی گیت سننے میں مشغول اور بیوی دوڑتی بھاگتی سڑک کے ساتھ باہر کے بدلتے مناظر میں گم ہے۔ ساتھ ساتھ شغل، گپ شپ

Read more

کیش کی حقیقی موت میں "راست” کا کردار

کیا آپ نے کبھی تصور کیا کہ ترقی یافتہ دنیا کے بعد ہی صحیح مگر کبھی پاکستان میں بھی ”کیش“ یعنی کرنسی نوٹوں اور سکوں کی حقیقی موت واقع ہو جائے گی؟ اگر نہیں سوچا تو یقین کر لیں کہ ایسا ہونے میں اب صدیوں کا فاصلہ نہیں رہا، بلکہ شاید چند ہی سال اور لگیں گے۔ آئیے اس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ کیش کی موت یافتہ یا ”کیش لیس“ سوسائٹی سے مراد ایسی معیشت ہے جس میں

Read more

ریڈیو کا عالمی دن: ایجاد اور افادیت

دنیا بھر میں ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ریڈیو کس طرح مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ریڈیو کا عالمی دن منانے کی ابتداء سن 2012 سے شروع

Read more

تائیوان کے سماجی مشاہدات (روداد سفر)

جو مرحلہ قربت و دوری سے گزر جائے سنتے ہیں کہ وہ جذب نہاں اور ہی کچھ ہے یا درد کے نغموں میں وہی ہے تیری آواز یا پردہ ساز رگ جاں، اور ہی کچھ ہے وہ نیا مکان جس میں ہم شفٹ ہوئے وہ ریٹائرڈ لوگوں کی ایسی آبادی تھی، جہاں ہر وقت خاموشی ہی چھائی رہتی۔ یہاں کے لوگ بالعموم شور شرابے کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔ اس مکان کی پہلی منزل پر ڈرائنگ روم، کچن اور واش

Read more

کورونا۔ جنوبی پنجاب میں سہولیات اور مسائل

کورونا کے دوران صحت کے ساتھ دیگر ایسے مسائل پیدا ہوئے ہیں جو سرحدوں، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر پوری دنیا میں عام لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ یہ مسائل یوں تو پوری دنیا کو ہی درپیش تھے تاہم پاکستان جیسے پسماندہ ممالک میں ان مسائل کا جواب دینے کے لئے محدود مالی وسائل اور صحت کے بنیادی کمزور ڈھانچے کی وجہ سے عوام کو زیادہ خطرناک حالات کا سامنا رہا ہے۔ دنیا میں مجموعی طور پر

Read more

پاکستان کو بھارت میں مدغم ہونے سے بچائیں

الم انگیز ہونے پر کیا دلچسپ ہوتا ہے چراغ انجمن کا ذکر، پروانے کا فسانہ سرسید نے آج سے قریب ایک سو پچاس برس پہلے، اپنے انگریز کلکٹر سے کہا تھا کہ آپ لوگ اس غلط فہمی میں نہ رہیں، کہ ہندوستان میں ایک قوم بستی ہے۔ یہاں دو الگ الگ قومیں بستی ہیں، اگر آج کوئی اس حقیقت سے اغماض برتتا ہے تو آنے والا زمانہ اس سے اس حقیقت کو خود منوا لے گا۔ سر سید نے یہ

Read more

بے چاری اقلیتیں

میں انتہائی شکر گزار ہو مسکان خان کا جس نے اقلیتوں کے مذہبی نظریات کی پاسداری پر اپنے فلک شگاف نعروں سے کی۔ پاکستان کے غیرت مند عوام کو جگایا ہے اور انہیں بتا دیا ہے کہ تعداد میں کم ہونے کا مطلب قطعاً کم تر نہیں ہوتا۔ مجھے اس وڈیو میں ایسے دکھائی دے رہا تھا جیسے یہ واقعہ پاکستان کی کسی یونیورسٹی یا کالج میں ہو رہا ہو جہاں ایک ہندو یا مسیحی کو اپنے عقیدے کے مطابق

Read more

ریاست مدینہ کے ٹاپ ٹین

51 رکنی کابینہ میں سے چن چن کر ”ٹاپ“ 10 وزیروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد نہ جانے کیوں ان تمام نیک نام اور بدنام زمانہ معززین کی ایسی ایسی صورتیں نظروں میں پھرنے لگیں کہ آنکھوں کی پتلیاں ہی باہر آ گئیں اور یکایک ایک مزاحیہ سا کٹھ پتلی تماشا اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ دکھائی دینے لگا۔ سیٹھ عابد سے لے کر عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر المشہور (نرگس کی ٹنڈ کرنے والا بہادر جوان) گوالمنڈی

Read more

لاہور میں طلبا دھرنا کیوں دیے بیٹھے ہیں

پنجاب اسمبلی کے سامنے گزشتہ چند روز سے طلباء کا دھرنا جاری ہے جو کہ اپنے مطالبات لیے وہاں خاک نشیں ہوئے بیٹھے ہیں۔ ان میں زیادہ تر طلباء کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہے اور اس دھرنے کا آغاز بھی پنجاب ہی کے ایک ضلع پاکپتن کی نمائندہ طلباء تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جی ہاں! ضلع پاکپتن وہی ضلع ہے جو ہمارے پرائم منسٹر صاحب کا پیر گھرانا ہے۔ یہ ضلع 25 لاکھ نفوس کی آبادی

Read more

سوشل میڈیا کا استعمال

جدید دور کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی بڑھتی ہوئی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گھر بیٹھے سیکنڈ میں انسان کہاں سے کہاں پہنچ سکتا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ اس نے بہت آسانیاں پیدا کی ہی ہیں۔ سات سمندروں کی دوریاں لمحوں میں سمیٹ کر رکھ دی ہیں۔ گھر بیٹھے لاکھوں لوگوں کی روزی کا سبب بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی بدولت اکیسویں صدی میں ایسی ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں جن کا انسان نے

Read more

خوش آمدید آسٹریلیا

پانچ بار ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پہ سجانے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک نمبر کرکٹ ٹیم مانا جاتا ہے کیونکہ ٹریک ریکارڈ کے مطابق ٹیم آسٹریلیا کی فتوحات کا تناسب کسی بھی دیگر ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں سب سے بہترین ہے۔ ٹیسٹ میچز ہو یا ون ڈے مقابلے یا پھر ٹی ٹونٹی کا رنگا رنگ میلا ہو، کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا چنداں آسان نہیں ہے اور اگر آسٹریلیا

Read more

حرف صداقت لکھنا

انسانیت نے شاید ہی زمین پر عمراں خان سے بڑا مسخرہ حکمران دیکھا ہو۔ اپنی ناکامیوں پر شرمندہ ہونے اور قوم سے معافی مانگنے کی بجائے عمران خان اپنے وزراء میں کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔ پوری قوم کل سے سکتے میں ہے کہ آخر کون سی ایسی کارکردگی دکھا دی ہے اس حکومت نے کہ تعریفی اسناد تقسیم ہو رہی ہیں۔ ؟ حقیقت یہ ہے کہ ملک پاکستان اس وقت بحرانوں، ناکامیوں، مایوسیوں اور مشکلات کی دلدل میں

Read more

آج کے سندھ کی حقیقی تصویر

ہمارا شمار ان لوگوں میں سے ہوتا ہے جن کو اپنے سوا سب کی خبر ہوتی ہے، جہاں کے لیڈر ہر بات میں جھوٹ اور منافقت سے کام لیتے ہیں ( خاص طور پر جب وہ حکمران بھی ہوں) اور ہم واقعتاً کچھ بھی کر نہیں سکتے کیونکہ اصل اور حقیقی خبر کو بگاڑ کر، اس کا کچومر نکال کر، اس کی اصل شکل بگاڑ کر ”مکس آچار“ بنا کر کھانے کی عادت نشے کی طرح ہماری رگوں میں شامل

Read more

ایسے دستور کو میں نہیں مانتا

جب کوئی بات یا خبر سامعین کی توجہ خلاف معمول زیادہ کھینچ لیں، یا انھیں چند ثانیوں کے لیے ورطہ حیرت میں ڈال دیں اور یا کسی حد تک فساد و انتشار کا باعث بنیں، تو ایسی بات یا خبر کو اردو لغت کی رو سے افواہ، پروپیگنڈا یا شوشہ کہتے ہیں۔ دراصل شوشے کو بن سوچے سمجھے نہیں بلکہ انتہائی عیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ چھوڑا جاتا ہے۔ کبھی کبھار شوشہ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے

Read more

وزیراعظم برینڈ اور محدود عوامی مسائل

سنا ہے کہ ممدوح مکرم دوبارہ سے عوامی بننے جا رہے ہیں۔ آپ نے اس بات کا انتباہ بہت پہلے کر دیا تھا کہ اگر مجھے نکالا تو میں زیادہ ’خطرے ناک‘ ہو جاؤں گا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ موصوف مکرم، وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہوئے زیادہ ’خطرے ناک‘ ہونے جا رہے ہیں۔ کل ایک سینیئر صحافی اس موضوع پر کافی سارے سوالات اٹھا رہے تھے کہ وزیر اعظم صاحب نہ جانے کس کے خلاف سڑکوں پر جا رہے ہیں

Read more

خیالات کا گونگا پن

احساسات کی موجودگی اس وقت تک بار گراں نہیں، جب تک وہ اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہوئے چیختے چنگھاڑتے رہیں، اشکوں سے بہتے اور الفاظ سے اظہار پاتے رہتے ہیں، لیکن اذیت تو یہ ہے کہ جب احساسات مسلسل ماحول اور حالات کی بے قدری سے دل، دماغ حتیٰ کے روح میں اتر کر بھی آہستہ آہستہ خاموش ہوتے چلے جائیں۔ ان کی خاموشی خیالات کو بھی گونگا پن سونپ دیتی ہے، اور خیالات کا گونگا پن، اظہار کے

Read more

چلتی جائے

مثل مشہور ہے کہ مرد کی آنکھ اور عورت کی زبان کا دم آخر میں نکلتا ہے۔ لیکن ہمارے ”پیارے صاحب“ میں یہ دونوں صلاحیتیں ایک ساتھ پوری توانائی لیے موجود ہیں کہ دل دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔ زبان ہے کہ قینچی کی طرح ”چلتی جائے چلتی جائے“ ۔ ان کے موضوع سخن کوئی خاص نہیں ہیں۔ راستے میں چلتے ہوئے اور کچھ کرنے کو جب نہ ہوتا تو دکانوں کے بورڈ بلند آواز میں پڑھنا شروع کر

Read more

تالی تو تم بھی بجاتے ہو!

ایک خواجہ سرا کا اشکوں بھرا جواب سن کر میں نے بھی اپنے آپ میں اندر ہی اندر شرمندگی محسوس کی کیونکہ یہ پروگرام میں نے بھی دیکھا تھا جب یہ پروگرام ایک نجی چینل پر نشر ہو رہا تھا اور اس پروگرام میں ملک کے جانے پہچانے اداکار اور اداکارائیں بیٹھی ہوئی تھیں اور موضوع بحث خواجہ سرا تھے اور یہ موضوع مذاق، مذاق میں خواجہ سراؤں کے اطوار تک سرایت کر گیا اور ایک قسم کی ان کے

Read more

حسن بن صباح کی جنت (حصہ دوم)۔

کیا کہوں زندگی کے بارے میں اک تماشا تھا جو عمر بھر دیکھا روایت ہے کہ مرتے وقت فرشتوں کو دیکھ کر آدمی کی زبان بند ہو جاتی ہے، تو چار فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، پہلا فرشتہ سلام کرنے کے بعد کہتا ہے اے اللہ جل شانہ کے بندے میں تیرے رزق پر موکل تھا، میں تمام زمین پر تلاش کر آیا ہوں مگر مجھے تیرے رزق کا لقمہ کہیں نہیں ملا، اس کے

Read more

دین اسلام نے بین المذاہب بقائے باہم کے لئے درخشاں اصول دیئے

اقوام متحدہ ہر سال فروری میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ مناتا ہے۔ عالمی بین المذاہب ہم آہنگی ہفتہ کا تصور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیش کیا تھا جسے جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت منظور کر لیا گیا۔ جنرل اسمبلی کی نشاندہی پر کہ باہمی افہام و تفہیم اور بین المذاہب مکالمہ امن کے لئے ثقافت کی اہم جہتیں رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی منانے کا مقصد بلا امتیاز رنگ و نسل

Read more

اقتدار کی منتقلی اور نیا مرد آہن

میں اب گھر کیسے پہنچوں گا۔ ؟ کوئی گاڑی نہیں بھیج سکتے۔ ؟ کیا آپ نہیں آسکتے۔ ؟ ہمارے آگے امیگریشن کے لئے قطار میں کھڑا ایک فرانسیسی پریشانی کے عالم میں فون پر کسی سے گفتگو کر رہا تھا۔ اس وقت اندازہ نہیں ہوا کہ باہر کیا منظر ہے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد یہی سوالات ہماری زبان پر بھی تھے۔ رات دس بجے برکینا فاسو کے ائر پورٹ پر اترے تو بس میں بیٹھ کر لاؤنج میں آنے

Read more

مسکان کا بایاں بازو

ہم نے اکثر ٹی وی ٹاک شوز میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کا ذکر سنا ہو گا۔ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے کیا مراد ہے۔ اس اصطلاح کا تاریخی پس منظر کچھ یوں ہے 1789 ءمیں فرانس کی قانون ساز مجالس میں چند اصطلاحات وضع ہوئیں۔ جو دراصل سیاسی جماعتوں کی ترتیب کے حوالے سے تھیں 1789 ء کی فرانس کی مستطیل پارلیمنٹ میں دائیں بازو، وسطی اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتیں تھیں۔ دائیں بازو

Read more

دُختر کشی

اولاد نرینہ کی خواہش انسان کی نفسانی کمزوری ہے۔ حقیقی معنوں میں ایسے بہت کم لوگ ہوں گے، جنہیں اولاد نرینہ کی آرزو نہ ہو۔ ایک دل خراش واقعے نے دل دہلا کر رکھ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور میں ایک جعلی پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں مبینہ طور پر کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون

Read more

مودی کا سیکولر بھارت اور مسکان کی للکار

‏یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز نہیں معلوم کے ہوتی ہے کہاں سے پیدا وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود ہوتی ہے بندہ مؤمن کی اذان سے پیدا۔ بھارت جہاں مسلمانوں کے لئے خطرناک ملک ہے وہی پر ہندوں خواتین کے رہنے کے لئے بھی محفوظ ریاست نہی ہے۔ بھارت میں اس وقت مسلمان بچیوں کو حجاب کا مسئلہ درپیش ہے۔ بھارت میں حجاب کے بغیر کوئی خاتون یا طالبان اپنے آپ کو محفوظ نہی

Read more

پنجاب کے کھیل جو شاید اب بھی کہیں کھیلے جاتے ہوں

یادیں باقی رہ جاتی ہیں کبھی کھانوں کی صورت کبھی کھیلوں تو کبھی رشتوں کی صورت۔ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کمرے میں بندھے ہونے کا ایک فائدہ بھی ہے کہ بندہ اور کچھ نہیں تو یادیں سنجوگ لے اور کہانیاں بن لے۔ میں انسٹاگرام پر لوگوں کی تصویری کہانیاں دیکھ رہی تھی کہ ایک کھیل کی ویڈیو نظر سے گزری جو مجھے میرے سکول لے گئی جہاں جماعت چہارم سے جماعت ہفتم تک میں نے کھیل نہیں کھیلے بے فکر

Read more

ڈیجیٹل میڈیا اور لیڈرشپ

لیڈر وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہمیشہ تبدیلی اور جدت کے لئے محرک بنتے ہیں۔ قیادت ایک ایسا موضوع ہے جس میں بڑی تیزی سے اس بدلتی ہوئی دنیا میں بہت سے نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا ہماری زندگی کی حقیقت بن چکا ہے۔ رہنماؤں کو ڈیجیٹل دنیا میں تبدیلی لانے والے رہنما بننے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں ہمیں اپنے آپ سے چند سوال کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ سوال ہیں

Read more

اور کیا جرم ختم ہو گیا؟

میں نے اپنے ایک کالم میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا جس میں اینکر ثمر عباس مہمان علی نواز سے سوال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر مجرم کو بروقت سزا دی جائے تو ایسے واقعات نہ رونما ہوں، جس پر علی نواز صاحب فرماتے ہیں کہ سلمان تاثیر کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی، تو بعد ازاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا؟ زینب کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی،

Read more

وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے!

   ہر طرف بڑھتے ہوئے عدم تحمل، عدم رواداری، عدم برداشت، فرقہ پرستی، دہشت گردی کے نئے واقعات کی کثرت نے ہمیں مصائب کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ہم ایک جسم کی مانند ہونے کے باوجود دنیا کے سامنے بے بس ہیں، جس کی بنیادی وجہ غیروں کا بویا ہوا بیج جس کا بنیادی مقصد یہ تھا اور ہے کہ کہیں یہ ایک امت نہ بن جائیں، صوبوں، علاقوں، اضلاع، رنگ، نسل، زبان سے بالا تر ہو کر وجہ

Read more

عورت عشق کی استاد ہے، مرد عشق کی انتہا ہے

شاہ عبداللطیف بھٹائی نے کہا تھا کہ ”عورت عشق کی استاد ہے“ ، میں اس میں یہ اضافہ کر دیتا ہوں کہ ”مرد عشق کی انتہا ہے“ کل میڈیسن وارڈ میں ڈیوٹی تھی، ایک مریضہ تھی، اس کا جگر بالکل کام کرنا چھوڑ چکا تھا۔ عمر بھی لگ بھگ 65 سال تھی۔ اس کے ساتھ اس کا شوہر تھا۔ مجھ سے پہلے والے ڈاکٹرز نے اسے مریضہ کی تشویشناک حالت کے بارے بتا دیا تھا۔ میں راؤنڈ پر گیا، اس

Read more

اسامی خالی ہیں!

ضرورت برائے کھوجی ہمارے معزز کلائنٹ کو ایک ماہر کھوجی کی ضرورت ہے۔ ان کے پاس ایک ماڈل تھا جو بدقسمتی سے کہیں گم ہو گیا ہے۔ اس ماڈل کی تیاری میں بائیس سال لگے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ اس ماڈل سے وہ قوم کی تقدیر بدل دیں گے لیکن اب جبکہ ( بقول ان کی ٹیم کے ) وہ گھڑی آن پہنچی ہے تو ماڈل ہی کہیں گم ہو گیا ہے۔ ”تکیہ“ معلومات کے مطابق یہ ماڈل

Read more

سر پر ہاتھ کی نئی سیاسی فلم

پاکستان کی سیاست سرد موسم میں پورے جوبن کے ساتھ گرم ہو چکی ہے اس کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت مارچ کے آخر تک جاری رے گا مزید امکانات کے بارے ابھی پشین گوئی کرنا سیاست کے اس کھیل میں مناسب نہیں کیوں کہ کھلاڑی میدان میں اتر رہے ہیں یہ سب پرانے کھلاڑی ہیں اور تاش کے باون پتے اپنے پاس رکھ کر ہی کھیلتے ہیں ان کو ڈر

Read more

معذوری مجبوری نہیں بلکہ مختلف انداز زندگی کا نام ہے

غلام عباس حیدر کا تعلق ملتان سے ہے۔ پولیو کا شکار ہیں۔ ایم۔ اے سائیکالوجی ہیں۔ بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں بطور جونیئر کلرک کام کر رہے ہیں۔ حافظ قرآن ہیں۔ تیرہ سال کی عمر میں قرات کا پہلا صوبائی ایوارڈ جیتا اور کم عمر ترین قاری کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کے بعد گیارہ سال مسلسل یہ ایوارڈ اپنے نام کرتے رہے۔ درزی کا کام بھی سیکھا ہے۔ اس کے علاوہ ویل چیئر کرکٹ کے نیشنل لیول کے

Read more

کرناٹک واقعہ اور بھارت کا بھیانک چہرہ!

گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرناٹک کے کئی کالجز میں حجاب پر طالبات اور انتظامیہ کے درمیان اختلاف چلا آ رہا ہے اور اب یہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود جو چیز دیکھنے میں آ رہی ہے وہ حجاب کا مقابلہ زعفرانی شالوں سے کیا جا رہا ہے جو بھارتی معاشرہ کے مذہبی خطوط پر منقسم ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ گزشتہ منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں

Read more

وعدوں کی کیل اور خواہشوں کا سر!

ساری قوم اس بات پہ حیران و ششدر ہے کہ کیا کوئی انسان۔ ایک جیتا جاگتا بالغ انسان۔ اپنی کسی خواہش کی تکمیل کے لیے جہالت کی اس حد کو بھی چھو سکتا ہے کہ اپنے سر میں کیل ٹھونکنے یا ٹھکوانے پہ راضی ہو جائے؟ یعنی اعتبار و اعتماد کی اس حد تک جائے کہ بقول آتش، سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے! چاہے مزاج پیر سر میں کیل ہی کیوں نہ ٹھونک دے۔ ہے نا

Read more

آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو آدمی تو ہم بھی ہیں

کس قدر دلچسپ بات ہے کہ ہر انسان ایک دوسرے کے لیے ایک راز سر بستہ ہے۔ جو جتنا بڑا بھید کار ہو گا وہ اسے بیچ کر اتنا ہی بڑا بنتا جائے گا۔ جو جتنا بڑا ہوتا جائے گا اسے ایک خوف کا سامنا رہے گا کہ کہیں کوئی چھوٹا، کہیں نیچے سب سے نیچے والا اوپر یعنی اس کے بھید برابر نا پہنچ جائے۔ اس لیے اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نیچے والے کو دبا کر

Read more

سیکولر نہیں شدت پسند ہندوستان

1947 میں برصغیر کی تقسیم مذہب کے نام پر ہوئی۔ ایک ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا۔ کئی صدیوں تک محبت اور باہمی احترام کے ساتھ اکٹھے رہنے والوں نے 1857 کی جنگ آزادی بھی مل کر لڑی۔ ناکام ہوئے تو انگریزوں کے بنائے گئے پھانسی گھاٹ پر ہندوستانی حریت پسندوں کو لٹکا دیا گیا ان میں سے کچھ ہندو اور کچھ مسلمان تھے۔ مطلب یہ کہ اس وقت وہ لوگ بطور مسلمان یا ہندو نہیں بلکہ بطور ہندوستانی لڑ

Read more

حسن بن صباح کی جنت

مولانا روم فرماتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے اندھیری رات میں گھر سے نکلا، اندھیرے کی وجہ سے ٹھوکر لگی اور کیچڑ میں منہ کے بل گر پڑا، کیچڑ سے اٹھ کر وہ گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے پھر مسجد کی طرف روانہ ہوا ابھی راستے میں ہی تھا کہ پھر ٹھوکر لگنے اور پھسلن کی وجہ سے وہ دوبارہ گر پڑا۔ ہمت نہیں ہاری اللہ کا نام لے کر اٹھا

Read more

گاندھی کالج سے نعرہ تکبیر کی صدا

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں ایک ایسا منظر دیکھا گیا جس نے پوری دنیا میں ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو ایک توانائی بخش دی۔ جس کی آواز مذہبی جنونیوں کے جتھوں کے خلاف مزاحمت کی آوازوں کے لیے کیٹالسٹ کا کام کر گئی۔ گاندھی کالج او ڈی پی کی نہتی مگر بہادر طالبہ کی مزاحمتی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ مسکان خان بنت محمد حسین خاں نامی یہ بہادر بچی نہ صرف ہندوستانی بلکہ دنیا بھر کی

Read more

ویل ڈن۔ اسلام آباد پولیس

پانچ جنوری کی سرد شام، بارش پورے زور سے جاری تھی، ہر لمحہ کے بعد بارش کو شیشے سے دیکھتا، پھر واپس اپنی چئیر پہ بیٹھ جاتا، بارش تھوڑی تھمی اور اس کے بعد پھر ہلکی بوندا باندی میں ہی آفس سے گھرi 11 سیکٹر کی راہ لی۔ جہاں رشتے دار کافی عرصے سے رہائش پذیر تھے رہائش نہ ہونے کی بناء پر کچھ دن وہاں رکا، تاکہ اپنے آفس سکریٹریٹ کے قریب رہائش کا کوئی بندوبست ہو جائے، کچھ

Read more

مشاہدات ایران ”سنجیدہ طنز و مزاح“

یہ سطور میرے زیر تحریر سفر نامہ ”مشاہدات ایران“ سے اقتباس ہیں۔ ایران میں قیام کے چھ سالہ دور میں میں نے سینکڑوں بار لوکل ٹیکسی میں سفر کیا ہے۔ تقریباً ایران بھر میں ایرانی خواتین کا لباس جینز شرٹ ہی ہے اور ترکمان خواتین جو عبایہ نما لباس پہنتی ہیں وہ بھی جینز شرٹ ہی کی طرح انتہائی چست اور کسا ہوا ہوتا ہے جس سے جسمانی نشیب و فراز شدید چیخ و پکار کرتے ہوئے اور بعض اوقات

Read more

موبائل کیمرا، سٹیٹس اور ہمارا رویہ

کلک، کلک، کلک۔ یہ جناب چائے کے کپ کی تصویر بنائی جا رہی ہے۔ یہ جناب کھانے کی تصویر بنائی جا رہی ہے۔ یہ لیجیے جناب اب بیس روپے والی چاکلیٹ کی بھی تصویر بنائی جا رہی ہے جو ان دو دوستوں نے راہ چلتے منہ میٹھا کرنے کے لیے خریدی تھی اور ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے والا کیپشن گوگل کر کے ڈال دیا اور اس بات کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کہ کوئی تصویر اچھی بھی آئی ہے

Read more

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کی کارروائیاں

دنیا بھر میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اپنی افواج پر سالانہ کھربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی افواج کی عسکری طاقت مزید مضبوط ہو اور ان کی افواج کا معیار اور صلاحیت بڑھ سکے، صدیوں پر محیط عسکری تاریخ رکھنے کے باوجود ان ممالک کی افواج اپنا وہ مقام اب بھی نہیں بنا سکیں جو افواج پاکستان نے مختصر سی تاریخ میں بنا لیا ہے۔ ترقی پذیر ملک پاکستان نے وسائل کی کمی کے باوجود ایسے

Read more

اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

سب کہتے ہیں کہ بڑھاپا تب آتا ہے، جب آپ خود کو بوڑھا سمجھنے لگتے ہیں۔ یا یہ کہ اولاد کی طرف دیکھنے کی بجائے آپ کی اپنی مصروفیات اور مشاغل ہونے چاہیے تاکہ جب وہ اپنے گھونسلوں کو چھوڑ کر آگے کی اڑان بھریں تو آپ کی نظریں دیدار کی چوکھٹوں اور آپ کے کان فون کی آوازوں کے منتظر زندگی کے کتاب کے ختم ہونے کا انتظار نہ کریں۔ بلکہ آپ کے پاس اپنا جہاں آباد ہو، جس

Read more

سوہان روح بنا عدم سیاسی استحکام

ایک طرف بد قسمتی کہ ہماری قوم بڑی جذباتی واقع ہوئی ہے اور دوسری طرف ایسے تخریب کار عناصر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے وجود کو ابھی تک دل سے قبول نہیں کیا۔ یہ لوگ عوام کی جذبات پرستی کا بڑا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ ملک میں جب بھی سیاسی بحران اٹھتا ہے تو بعض حلقوں کی جانب سے اشاروں کنایوں میں یہ باور کرانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس کے پس پردہ مخصوص

Read more

کینو کی افادیت

پاکستان میں مختلف قسم کے ترش پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔ جنہیں ترشاوہ پھل کہا جاتا ہے۔ ان پھلوں کی مختلف اقسام میں کینو، مسمی، فروٹر، ، سنگترہ، ریڈ بلڈ، گریپ فروٹ اور چکوترا شامل ہے۔ ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی رپورٹ کے مطابق سٹریس پھل پاکستان میں نمبر ون پر ہیں۔ ان فصلوں کی کاشت تقریباً ایک سو پچانوے 195 ہزار ہیکٹر رقبہ پر ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ

Read more

لتا منگیشکر: نگینے آسمان سے نہیں اترتے

اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک شعلہ سا لپک جائے ہے، آواز تو دیکھو! موسیقی کے جہاں کی ایک محبت بھری، سریلی آواز بھی جاتی رہی میری اٹھائیس سالہ زندگی میں جس آواز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ آواز لتا دیدی کی ہے۔ آج دل بہت افسردہ ہے کون اس کو بہلائے۔ ہاں۔ لتا جی کے گیت ہی دل کو بہلا سکتے ہیں۔ فن اور فن کار کب مرتے ہے وہ تو زندگی کی

Read more

یوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور یہ واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ 1988 میں پاکستان میں سارک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہندوستان کے اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے بھی شرکت کی جو پنڈت جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے وزیر اعظم ہندوستان تھے جو پاکستان آئے تھے۔ اسی

Read more

دہشت گردی کا عفریت اور حکومت کا رومانس

ضرب عضب کی طویل لڑائی اور ستر ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لیا تھا، دھماکوں کی گونج تھمتی دیکھ کر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرنے لگے تھے، جسے دیکھ کر لگتا تھا خوشحال اور پر امن پاکستان کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے، لیکن یکا یک خطے میں ایک بڑی تبدیلی نے سارا منظر نامہ ہی تبدیل کر دیا، برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک افغانستان میں

Read more

لتا منگیشکر: سرسوتی دیوی کا اوتار

ابھی ابھی قرة العین حیدر عرف عینی آپا کے مشہور زمانہ ناول ”آگ کا دریا“ جتنا طویل اور اتنا ہی بے ربط اور لایعنی سا خواب دیکھا جو کم و بیش تین چار گھنٹے پر محیط تھا۔ خواب میں اور ناول میں واحد فرق یہ تھا کہ خواب ابھی جاری تھا کہ آنکھ کھل گئی جبکہ ناول عینی آپا ختم کر گئی تھی۔ بستر پر لیٹے لیٹے پوسٹ کر دی ہے کہ فقط سند رہے ورنہ بوقت ضرورت آج تک

Read more

مولانا ابوالکلام آزاد کی اساسی فکر اور اس کی عملی جہات۔ قسط اول

مولانا ابوالکلام آزاد ایک خاص قسم کے جمالیاتی وحدت الوجود (جسے وہ اپنی اصطلاح میں کائنات ہستی کی وحدت یا وحدتِ ہستی کہتے تھے),وحدت ادیان , وحدت انسانیت اور اپنی قومی و ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ انسانی نظام و تہذیب کے قیام کے پرزور علمبردار تھے۔ابوالکلام نے "ذکر آزاد” میں موقف اختیار کیا ہے کہ چودہ سے باٸیس سال کی عمر تک یعنی انیس سو دو سے انیس سو دس تک وہ تلاش حق میں سرگرداں رہے۔اور

Read more

سی پیک اور وزیراعظم کا دورہ چین

چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری، دی بیلٹ اینڈ روڈ کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ سی پیک منصوبوں کے ثمرات فوری عوام تک پہنچانا شروع سی پیک کو ترقی کی راہ پر گامزن۔ شاہراہوں کی بروقت تکمیل، معیاری سڑکوں کی تعمیر سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھ گے۔ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے امداد اور تعاون پر چین کے شکر

Read more

نیشنل سکلز یونیورسٹی میں یوم تعلیم پر سیمینار

قومی سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ہیں۔ پروفیسر صاحب جن یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر یا جن اداروں کے سربراہ رہے ہیں ان اداروں یا یونیورسٹیوں میں نمایاں کارکردگی نظر آتی ہے۔ اپنے ادارے یا یونیورسٹی کو بہتر سے بہتر سطح پر لے جانے کا جنون پروفیسر صاحب کے مزاج کا ڈی این اے ہے۔ وہ جب سے قومی سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے اولین وائس چانسلر مقرر ہوئے ہیں اس وقت سے اب

Read more

روداد سفر حصہ پنجم

طوفانوں کے ٹلنے میں، موسم کے بدلنے میں اک سوز دروں رکھنا، آنکھوں میں نمی رکھنا تائیوان کے شہر ہوا لین ( hualien ) کے ریلوے سٹیشن پر اترنے کے بعد میں اور فاروقی صاحب نے ٹیکسی پکڑی اور مختلف سڑکوں سے گزرنے کے بعد ایک ماربل فیکٹری میں پہنچ گئے۔ اس فیکٹری میں ماربل کی کٹنگ اور پالش کا کام ہوتا تھا اور ہم سے پہلے تین پاکستانی بھی یہاں کام کرتے تھے۔ ایک وکی تھے، جن کا تعلق

Read more

سندھ کے موزارٹ۔ استاد نیاز حسین کی تیسویں برسی

سروں کی ملکہ، عابدہ پروین کی آواز میں گائی ہوئی حکیم ناصر کی مشہور زمانہ غزل ”جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے۔“ ہو، یا انہی کی آواز میں ابن انشا کا کلام ”کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا تیرا۔“ ، ظہیر وارثی کی آواز میں گائی ہوئی ناصر کاظمی کی غزل ”دیواروں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔“ ہو یا رجب علی کی آواز میں مصطفیٰ زیدی کا کلام ”کوئی ہم نفس نہیں ہے،

Read more

توہم پرستی اور ہم

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں پہ توہم پرستی عام ہے حالانکہ مسلمان خدا پرست ہوتا ہے توحید پرست ہوتا ہے تقدیر کا پابند ہوتا ہے اور کبھی بھی توہم پرست نہیں ہوتا کہتے ہیں کہ کالی بلی راستہ کاٹ لے تو اچھا نہیں ہوتا کس کے لئے آپ کے لئے یا بلی کے لئے، ہو سکتا ہے بلی کے ساتھ آپ سے بھی برا معاملہ ہوا ہو اور بلی بھی آپ کو کوستی ہو ایک دفعہ کا

Read more

ایک ملاقات ٹک ٹاکر کےساتھ

حسب عادت سہ پہر کو چہل قدمی کرنے کے لئے ایف نائن پارک کا رخ کیا۔ ٹھنڈی ہوائیں بادلوں سے ڈھکا آسمان اور ایف نائن پارک کی خوب صورتی جیسے روح کو پھر سے جواں کردے۔ ہلکے قدموں سے نرم و دبیز گھاس پر چلتے ہوئے نگاہ ایک معصوم سی صورت پر پڑی، جو اپنے گروپ کے ساتھ کچھ ویڈیوز بنا رہی تھی پینٹ شرٹ کوٹ میں ملبوس سلیقے سے اسکارف لئے اپنے کام میں مگن۔ میرا جی چاہا کہ

Read more

نہیں کہنا سکھائیں

یہ ہمسایوں کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے کس کی وجہ سے ان کے گھر سے مٹھائی آئی ہے۔ اب ان کے گھر بھی خوشی آئے گی اور اس کی نسل بھی چل پڑے گی۔ بس اب دعا یہ ہے کہ ہونے والا بچہ خاندان کا فرمانبردار فرد بنے اور ان کا سہارا بنے۔ یہ کہانی میرے معاشرے کے ہر گھر کی جس کی فیملی میں نیا فرد شامل ہوتا ہے اور پیدا ہونے والے اس نومولود بچے سے وہ

Read more

باڑ لگائیں، دفاعی بجٹ بڑھائیں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں نے نہ صرف ایک بار پھر افغان طالبان کے اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ بلکہ افغانستان اور ایرانی سرحدی علاقوں میں موجود ان عناصر کے قلع قمع اور روک تھام کے لیے باڑ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ افغانستان میں کالعدم بلوچ تنظیموں اور ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں ہونے والے اتحاد کا اثر

Read more

صدیق اعوان صاحب: شخص ہفت رنگ

گرمیوں کی ایک چلچلاتی دوپہر، مین بلڈنگ کے وکٹورین طرز کے برآمدوں میں سے گزرتے ہوئے، کچھ ہی لمحوں بعد اک قد آدم دروازے کے سامنے جا کھڑا ہوا۔ دروازے پہ ہاتھ رکھتے ہی اس میں جنبش ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا ایک پٹ، چڑچڑاہٹ کی آواز پیدا کرتے ہوئے جا کھلا۔ وہ ایک پرانی طرز کا دفتر تھا۔ جس کی دیواروں تک سے کہنگی ترشح تھی۔ سامنے کرسی پہ بیٹھے اقبال شاہد صاحب اپنی ساتھی اساتذہ سے

Read more

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میرے شکوے

میرے ساتھ تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی والوں نے بہت برا کیا ہے۔ ہوا یوں کہ میں نے نومبر میں سیل فون کے ذریعے ماسٹر ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے داخلے کے لیے اپنا آن لائن فارم فل کیا، سارے ڈاکومنٹس اپلوڈ کر کے فارم سبمٹ کیا، پھر چالان فارم جنریٹ کر کے فیس جمع کروا دی۔ مگر فروری کے آغاز تک میرا داخلہ کنفرم نہ ہوا۔ دو بار ریجنل کیمپس کو میل کی پر انہوں نے جواب نہ

Read more

سید طلعت حسین کی ٹیلی ویژن پر ایک بار پھر آمد

چند گھنٹے قبل ہمارے ملک کے نامور صحافی سید طلعت حسین صاحب کے سوشل میڈیا فورم سے شائع ہونے والے پیغام میں انہوں نے ٹی وی چینل نیو نیوز کے ساتھ اپنی وابستگی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ذاتی سیاسی اظہار رائے اور دیگر موضوعات پر گفتگو کے لیے ایک طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے تھے۔ جنگ میڈیا گروپ کے مالکان کے ساتھ ان کے اختلافات کے نتیجے میں بلا شبہ انہوں

Read more

دہشتگردی کی کارروائیاں

پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں اور سی پیک کے خلاف سازشیں۔ پہلے بھارت سمیت دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا تھا تو فوری طور پر پاکستان کا نام لیا جاتا تھا۔ یہ ایک پروپیگنڈا تھا جو اب بالکل کھل کر سامنے آیا ہے۔ جتنی دہشتگردی پاکستان میں ہوئی ہے اور عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے بھارت تو ہے ہی، لیکن

Read more

کتاب بانٹ کر پڑھیئے

بڑے بڑے دانشور دیکھے ہیں اور پھر ان کے معتقدین بھی جو ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ کتاب پڑھیں، اور ساتھ ہی یہ ٹچ بھی لگا دیتے ہیں کتاب خرید کر پڑھیں۔ دانشور ایک ہی مشورہ دیتے ہیں لوگوں کو، وہ بھی ڈھنگ کا نہیں ہوتا، شاید اسی لیے دانشور کہلاتے ہیں۔ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ کبھی کسی دانشور کو دور کی نہیں سوجھی، کہ ہو سکتا ہے کوئی کتاب نہیں بھی خرید سکتا یا پھر خریدنا نہیں

Read more

علامہ غلام رسول سعیدی ایک یگانہ روزگار شخصیت

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم چار فروری 2016 ممدوح زماں حضرت سید شمس الزماں نجمی المعروف علامہ غلام رسول سعیدی کا یوم وصال مبارک ہے۔ آپ بیک وقت ایک مفسر قرآن محدث عصر مجتھد فقیہ تھے۔ آپ نے قرآن پاک کی دو تفاسیر لکھیں ایک تبیان القراٰن دوسری تبیان الفرقان۔ بارہ جلدوں پر مشتمل تبیان القراٰن میں امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ کی تفسیر کبیر سے اکتساب فیض کیا گیا ہے۔ تبیان القرآن

Read more

ڈنمارک پہ ٹریول چینل کی ویڈیو میں کیا دیکھا؟

میں نے ٹریول چینلز پہ ڈومینیکن ری پبلک، جمائکا اور نیپال پہ بنائی گئی ویڈیوز دیکھیں۔ خمار سا محسوس ہو رہا تھا۔ کمپیوٹر آف کر کے سونا چاہتا تھا کہ اچانک ڈنمارک پہ بنائی گئی ویڈیو چلنا شروع ہو گئی۔ چینل کی ٹیم ڈنمارک میں ایک گھر کی چھت پہ گئی وہاں گھر کے مالک نے سبزیاں اگائی ہوئی تھیں۔ ڈنمارک میں ایسی سبزیاں جو زمین میں لمبی جڑ نہیں پکڑتیں۔ ان کے لیے چھت پہ ایسے انتظام ہوتا ہے

Read more

طبقاتی تفریق۔ عوام بمقابلہ پیشہ ور سیاستدان

اگر بالفرض آج سے آئندہ دس سال تک کے لئے دنیا بھر کی ٹیکسٹائل اور شوز انڈسٹری کو کلی طور پر بند کر دیا جائے تو دنیا بھر کے گوداموں میں کپڑے اور جوتوں کے اس قدر سٹاک موجود ہیں کہ دس سال انسانوں کو کپڑے اور جوتوں کی ہرگز کمی نہیں ہوگی باوجود اس کے کہ ان دس سالوں میں دنیا کی آبادی میں اضافہ بھی ہونا ہے۔ دنیا بھر میں گندم اور چاول کے اس قدر ذخائر موجود

Read more

مسئلہ کشمیر اور اس کا حل!

فرمان رسول اللہ صلعم کے مطابق ہم اور اہل کشمیر ایک ہی جسم کا حصہ ہیں اور ان کو ملنے والے زخموں نے ہمیں بھی بے چین کیا ہوا ہے۔ آج کے کشمیر کو کیا عنوان دیا جائے؟ مقتل ہے کہ جہاں ہزاروں انسانوں کا قتل عام کیا گیا، اور خون کی ندیاں بہائی گئیں اور جو بدستور جاری ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑا جیل ہے کہ جہاں لاکھوں انسان قید ہیں، ان کی آزادی چھینی گئی ہے، انسانی حقوق صلب کیے

Read more

صحت کے مسائل اور گنگچھے

آپ لوگوں نے ایک مقولہ سنا ہو گا کہ دانہ کھا کر مرغی پرائے گھر انڈے دیتی ہے یعنی کھاتے کہیں اور ہیں جبکہ فائدہ مالک کے بجائے کسی اور کو دیتا ہے، ایسی مرغیوں کا علاج یا تو ڈربے میں بند رکھ کر ممکن ہے یا پھر چھری پھیر کر کام تمام کر کے کیا جاتا ہے تاکہ دانہ بھی بچت ہو اور متبادل مرغیاں رکھ کر فائدہ بھی حاصل کیا جا سکے۔ یہ صرف مرغیوں کی عادتیں نہیں

Read more

عباس ممتاز کی شاعری ”سادہ الفاظ اور اور خوب خیال“

اس کرہ ارض پر انسان کے باطن میں موجود ارتعاش ایک ایسا موضوع ہے، جس پر انسان کی علمی بصارت مبنی ہے۔ حس لطافت اور حس جمالیات ایک ایسا شعبہ ہے جو دور قدیم سے لوگوں کو اپنے حصار میں مقید رکھتا ہے۔ اگر ہماری زندگی میں سے لطافت، جمالیات، جذبات و احساسات کو نکال دیا جائے تو انسان ایک خالی مکان کی مانند ہو جائے گا۔ انسان دراصل خالی مکان ہی تو ہے، جب تک مختلف لوازمات اس کی

Read more

ابو جی

والد گرامی کے متعلق لکھنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ ایک طرف رشتے کا تقدس، دوسری طرف مزاح کی ذمہ داری، لیکن کوئی بات نہیں ہم شروع سے خار دار راہ پر چلنے کی عادی ہیں۔ اس لیے قلم اٹھا کر دیکھتے ہیں۔ جب ہم نے سوچا ابو جان کا ایک خاکہ لکھنا چاہیے کیونکہ ان کی طبیعت اور ذات میں متعدد ایسے پہلو تھے کہ جن کو یاد کر کے دل خوش ہوتا ہے لیکن جب قلم کو

Read more

نمازیں ہماری، حساب ہمارے

کاروبار کے دیو کی مورتی کو دل کی مسند پر بٹھائے خدائے عالم کے گھر کی نرم و ملائم صف پر خدائے واحد کی بارگاہ میں مؤدب کھڑے ہو کر قلبی صنم کے قدموں پر سر ٹیکنا معاشرے کا عام چلن ہے۔ میں وعظ ہوں نہ کوئی ناصح مگر تصوراتی صنم کو سر بازار لا کر پاش پاش کرنے کو اپنا فرض عین گردانتا ہوں۔ موجودہ معاشرے میں رہتے ہوئے مسجد کے اندر کھڑے ہو کر تجربہ اور اس تجربہ

Read more

کشمیر:اقوام متحدہ بھارتی مظالم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے!

1947 ء اور 1949 ء کے درمیان بھارت نے کشمیر کے رجواڑے پر اپنا غیر قانونی تسلط قائم کرنا شروع کر دیا تھا 1950 ء کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو آئینی طور پر بھارت کا حصہ بنانا شروع کیا۔ اور اس ضمن میں پانچ اقدامات اٹھائے گئے پہلا کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے قیام کے ذریعے ایک نامزد حکومت کی تعیناتی ’دوسرا 1950 ء میں انڈین آئین میں شق 370 کی شمولیت‘ تیسرا 1952 ء

Read more

ارشد چوہدری: بے نظیر بھٹو کا پروفیسر بھی رخصت ہو گیا

دن بروز منگل 18 جنوری، سنہ 2022۔ یہ بروکلین، نیویارک کے میمونڈیز میڈیکل سنٹر کے کمرہ نمبر 724 کا منظر ہے۔ جہاں ایک بیڈ پر کرونا کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر لائے گئے ہمارے صحافی دوست ارشد چوہدری آکسیجن ماسک لگائے لیٹے ہوئے ہیں۔ ان کے سرہانے لگی مانیٹرنگ سکرین ان کا آکسیجن لیول 93 / 94 دکھا رہی ہے۔ ہم ان کے مجھ سمیت تین دیرینہ صحافی دوست ندیم منظور سلہری اور نیو جرسی سے سلیم صدیقی ان کی

Read more

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022

چند دن پہلے مجھے چائنا بیجنگ سے ایک کال موصول ہوئی۔ ایک خاتون چائنا ریڈیو اردو انٹرنیشنل سروس سے بات کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ 4 فروری سے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 ء کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جس میں محمد کریم پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے نلتر سے ہے۔ چونکہ ہمیں ان سے ایک انٹرویو کرنا ہے۔ مگر ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں۔ یہاں چائنا

Read more

کشمیر ہم شرمندہ ہیں

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایسا نہیں کہ جو کچھ ہوتا چلا آ رہا ہے، اسے عوام فراموش کردے گی۔ بھارت تو چاہتا ہے کہ جونا گڑھ اور حیدر آباد دکن کی طرح ہتھیا لے اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد اس عرصہ میں حیلہ تراشیاں اور بہانہ سازیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے تھیں۔ اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد، استصواب رائے، سلامتی کونسل، باہمی مذاکرات سے معاملہ کا تصفیہ، تقسیم کرنے کی تجویز

Read more

کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ حکومت کے دوران اب تک مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں وہ تاریخ کے بدترین دن بن چکے ہیں خصوصاً سال 2019 تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس سال ایک طرف دنیا بھر میں کورونا کی وبا نے جنم لیا تو دوسری جانب اسی سال نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جبری کرفیو لگا دیا اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی

Read more

قرآن کی اجمالی تصویر [تیسری قسط]

قرآن میں جتنے بھی واقعات آئے ہیں وہ سب حقیقی واقعات ہیں، تمثیلی اور علامتی نہیں ہیں۔ قرآن کے کردار بھی علامتی نہیں ہیں اور نہ ہی مقامات علامتی ہیں اور نہ ان اقوام اور افراد کے نام علامتی ہیں جن کا ذکر قرآن میں آیا ہے۔ اور یہ چیز قرآن کو ادب سے اور خاص کر افسانوی ادب سے الگ اور ممتاز کرتی ہے۔ قرآن میں تاریخی واقعات ہیں مگر ان کے تعلق سے زمانی اور مکانی تفصیلات نہیں

Read more

صدارتی نظام کی دستک

کئی دنوں سے افواہیں گردش میں ہیں کہ ملک میں صدارتی نظام آ رہا ہے جب سے عمران خان نے حکومت سنبھالی اس کے کچھ ماہ بعد ہی شور اٹھا تھا مگر پھر یہ افواہیں آہستہ آہستہ دم توڑ گئیں تھیں اب جبکہ اس حکومت کو تقریباً چار سال ہونے کو ہیں تو ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ ملک میں صدارتی نظام کی تیاری ہو رہی ہے فریم ورک تیار ہو گیا ہے جلد

Read more

نصابی تعلیم

میرے ذہن میں ایک سوال ہمیشہ آتا ہے کہ کیا جو ہم پڑھ کر آئے ہیں وہ تعلیم ہم اپنے آنے والی نسل کے لیے کافی سمجھتے ہیں؟ تو اس سوال کا جواب میں خود کو "نہیں” کی صورت میں دیتا ہوں۔ اور بد قسمتی ہے کہ وہی نصاب اور طریقہ تعلیم آج بھی رائج ہے جو پچھلی نسل کے لیے تھا۔ ایک بات میں واضح کر دوں کے میری کسی بھی بات کا مطلب استاد کی عزت اور اہمیت

Read more

تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے

فلاحی کاموں کے حوالے سے دنیا بھر اور خاص کر پاکستان میں مشہور عبدالستار ایدھی کے نام سے کون واقف نہیں۔ اس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ لاکھوں یتیموں کا سہارا بنے، لاکھوں مسکینوں کے کام آئے، اور لاتعداد لاوارث لاشوں کے وارث بن کر انہیں دفنایا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک دن کسی نے ایدھی صاحب سے پوچھا کہ آپ نے لا تعداد لا وارث لاشوں کو دفنایا ہے کبھی کسی پر رونا آیا ہے

Read more

تعلیم کے فروغ میں مادری زبان کا کردار

ہر سال فروری کی 21 تاریخ کو مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور صد شکر کہ اقوام عالم نے مادری زبان کی اہمیت کو سمجھا اور اس کی اہمیت کو عام کرنے کے لئے کوششوں کو اہمیت دی کیونکہ ہم اکثر و بیشتر اپنی مادری زبان کو اتنی اہمیت نہیں دیتے جتنی کہ دینی چاہیے مادری زبان کئی حوالوں سے قیمتی سرمایہ ہوا کرتی ہے ہماری سوچ، جذبات کی تشکیل میں ہماری مادری زبان بہت ضروری ہے

Read more

عوام حقوق ملنے کے منتظر

پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک عوام نے اپنے حق کے لیے جتنی بار آواز اٹھائی وہ شاید کسی اور ملک کی تاریخ نہ ہو اپنے حق کے لیے عوام نے صرف انتخابات کا راستہ ہی اختیار نہیں کیا بلکہ میدان میں بھی اترے وہ الگ بات ہے کہ تجربہ کار سیاست دانوں نے عوام کی خواہشات کو اپنے لیے استعمال کیا۔ عوام نے اپنے حقوق پانے کو پاکستان حاصل کیا اور اس قیام کو عملی جامہ پہنچاتے

Read more