جب ایوب خان کو سرخ چین سے تعلق توڑنے کو کہا گیا

گزشتہ کسی کالم میں عرض کیا تھا کہ پینسٹھ کی جنگ میں چین کی دھمکی نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سترہ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”میں اس ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح چین کی حکومت کی طرف سے ہمیں یہ الٹی میٹم ملا ہے کہ ہم تین دن کے اندر اندر تبت میں چین کی طرف کی سرحدی علاقے سے

Read more

نظام نہیں چہروں کو بدلنا ہوگا

پچھلے کئی دنوں سے ایک بار پھر ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کی سرگوشیاں سنائی دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ ملک کی ترقی کا واحد حل صدارتی نظام میں ہے۔ اگر صدارتی نظام رائج بھی ہوجاتا ہے تو وہ ایک غیر ذمہ دار حکومت ہوگی، غیر ذمہ دار اس وجہ سے کہ صدر کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنے کونسل آف منسٹرز میں پارلیمنٹ کے

Read more

شبیر حسین گھمن: چند یادیں چند باتیں

شبیر حسین گھمن سے میری آشنائی کوئی چار دہائیاں پہلے ہوئی تھی. جو آہستہ آہستہ گہری دوستی میں تبدیل ہوتی چلی گئی. گجرات کے محلہ  فیض آباد میں ہمارے گھر سے کوئی دو گلیاں چھوڑ کر ان کا کریانہ سٹور تھا. جو ان کے بڑے بھائی غلام رسول کے نام سے زیادہ جانا جاتا تھا. ان دنوں  ہمارے ہمسائے میں بلکہ پورے محلے میں دو ہی بڑے کریانہ سٹور ہوتے تھے. ایک مہر یوسف دکاندار کا اور دوسرا شبیر حسین اور

Read more

مالٹے، دھوپ اور سرکاری استانیاں

جہاں سرکاری سکولوں کی استانیوں کی ملازمت کے حوالے سے پیشہ وارانہ کارکردگی کے بارے میں کئی غلط فہمیاں اور گمراہ کن باتیں مشہور ہیں جن میں سے اکثریت کا حقائق سے بالکل تعلق نہیں وہیں ایک گمراہ کن پراپیگنڈہ یہ بھی ہے کہ موسم سرما میں سرکاری استانیاں بچوں کو کلاسز میں اللہ کے آسرے پر چھوڑ کر خود سارا دن گروپس بنا کر گپیں مارتیں، دھوپ سینکتیں، وٹامن ڈی لیتیں اور ساتھ کینو مالٹے کھاتی رہتی ہیں۔ جس

Read more

امید اور یقین ایک روشن چراغ

امید ایک رجائیت پسندانہ دماغ کی کیفیت ہے، جو مثبت امکانات کی توقع پر ٹکی ہوتی ہے۔ یہ اعتماد کے ساتھ توقع کا نام ہے۔ انسان کی زندگی کبھی بھی امید کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔ انسانی زندگی کا ہر عمل کسی امید اور نتیجہ خیزی کی توقع کے ذریعے ہی انجام پاتا ہے، اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش امید ہی کا دوسرا نام ہے۔ ہر انسان کی زندگی میں امیدوں کی ایک دھند ہے، اور کچھ

Read more

بڑے بندوں کی نشانیاں

ہر معاشرہ میں بڑے بندے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں جیسے کہ امریکہ میں بڑے بندے اپنی دولت اپنے بچوں کے نام نہیں کرتے اکثر خیرات کر دیتے ہیں۔ کتابیں لکھتے ہیں اور کتابیں پڑھتے ہیں۔ کسی رفاہی کام کا بیڑا اٹھاتے ہیں۔ قانون کی پاسداری کرتے دکھائی دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ہمارے پیارے پاکستان میں بڑے لوگ موجود ہیں بلکہ کہنا چاہیے بہت ہی بڑے لوگ ہیں۔ ان کی چند نشانیاں درج ذیل ہیں : ( 1 ) وہ

Read more

کرونا کے خلاف جدوجہد

کوڈ۔ 19 نے چین کے شہر وہان سے سر کیا اٹھایا کہ پوری دنیا گزشتہ تین سالوں سے لرزہ براندام ہے اور تو اور پوری دنیا کا نہ صرف ہیلتھ سسٹم بیٹھ گیا بلکہ جانی اور مالی نقصان بھی ناقابل برداشت سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو تو چھوڑیں بلکہ مستحکم معیشت والے ممالک بھی بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا نظر آئے۔ ایسے میں جنوبی ایشیاء میں پاکستان جیسا ملک جس کی معیشت پہلے سے زبوں

Read more

فراز اور ایاز : ایک ملاقات کا سلسلۂ یاد

( 15 جنوری مشہور شاعر احمد فراز کے جنم دن کی موقع پر خصوصی طور پہ ”ہم سب ویب“ کے لئے ) مجھے آج تک معلوم نہیں کہ شبلی فراز ( موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر ) مشہور شاعر احمد فراز صاحب کے وہ بیٹے ہیں جو انہوں مجھے بتایا تھا کہ یا ان کا دوسرا بیٹا جو فوج میں کرنل ( شاید سرمد فراز، ویسے میرے چھوٹے بھائی کا نام بھی سرمد

Read more

تقسیم کرو اور حکومت کرو

انگریز نہایت ہی ہوشیار اور تجربہ کار تھا اس نے اس مسئلہ پر سوچ بچار کی کہ اس طویل و عریض ہندوستان پر کیسا قابو پایا جاسکتا ہے۔ اور یہ نتیجہ نکالا کہ ہندوستان کے رہنے والے اس کے خلاف متحد نہ ہو جائیں کیونکہ اگر یہ متحد ہو جائیں تو بقول ایک ہندو سیاسی مزاح نگار اگر ہندوستان کے باشندوں نے مل کر پیشاب بھی کیا تو ان مٹھی بھر انگریز کو بہا لے جائیں گے۔ جب انگریز نے دیکھا

Read more

منی بجٹ، مہنگائی، عوام اور حکومت

آخر حکومت ہر بار کامیاب ہوہی جاتی ہے، آخر اس کے پاس ایسی کیا گیدڑ سنگھی ہے کہ جو چاہے اسمبلی سے بل پاس کرا لیتی ہے۔ منی بجٹ کتنی دیر اسمبلی میں لٹکا رہا، اپوزیشن کے روکنے، مخالفت اور بے انتہا کوشش کے باوجود بھی آخر حکومت نے یہ بجٹ بھی منطور کروا لیا۔ جس کا خمیازہ امیروں اور جاگیرداروں کے علاوہ ہر ایک غریب پاکستانی کو ہرحال بھگتنا پڑے گا۔ ”لگدا اے، گل وچ کوئی ہور اے“ گزشتہ

Read more

گناہ کر شیطان پر ڈال، نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال

12 جنوری 2022 کی بات ہے، کراچی کی مشہور شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع تحریر فروش ایجنسی میں ایک الفاظ فروش کی خالی جگہ پر کرنے کے لیے مجھے بلایا گیا تھا۔ انٹرویو کے بعد ایک دوست کو ناشتے کے لیے کال ملائی۔ ناشتہ میری طرف سے تھا۔ اس دوست سے یارانہ ایسا ہے جیسے کسی زمانے میں عمران خان اور جہانگیر ترین کا تھا۔ بڑے عرصے سے وہ ترین و علیم ایک ساتھ بنا ہوا تھا، اب میری باری

Read more

ہماری زندگی ہی حادثہ ٹھہری

سانحہ مری ہوا، یعنی ایک اور سانحہ ہو گیا اور چونکہ سانحے کو چند روز گزر گئے ہیں تو ہم پر واجب ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناتے ہم اگلے سانحے تک لمبی تان کر سو جائیں۔ بحیثیت پاکستانی ہم پر یہ روایت لاگو ہو گئی ہے کہ حادثے کے چند دنوں بعد ہمیں وہ حادثہ بھولنا پڑتا ہے تاکہ نئے حادثے کی مذمت کے لئے ہم تازہ دم ہوجائیں۔ روزانہ کئی کئی بار نظام کی خرابی کی باتیں سنائی

Read more

مصروفیت

آج کے انسان کا سب سے بڑا مسئلہ مصروفیت ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ مصروف ہیں۔ ہمارے پاس اپنوں سے ملنے ان کے دکھ درد بانٹنے کا وقت نہیں ہے۔ اپنوں کی بات تو بہت بڑی ہے، ہمارے پاس اپنے آپ کے لیے وقت نہیں ہے۔ خود سے ملنے کے لیے ہم اتوار کا انتظار کرتے ہیں۔ انسان نے وقت کی بچت کے لیے بہت ساری ایجادات کیں۔ مشینیں بنائیں، کمپیوٹر اور روبوٹ بنائے لیکن مشینوں کی تیز رفتاری

Read more

قوموں کے زوا ل کا مرکزی نکتہ

 یہ معروضات نہیں بلکہ ملت مرحوم کے زوال کا مرکزی اور اہم ترین نکتہ ہے۔ موضوع اتنا حساس، مرض اتنا پرانا اور جڑیں اتنی گہری ہیں کہ اگر خون دل سے بھی لکھا جائے، پھر بھی اس کی کا مل قبولیت، بوجوہ مسدود ہے۔ بہرحال امید ضرور ہے کہ پستی اور زوال کی آخری حد سے اصلاح احوال اور بہتری کا سفر شرو ع ہو گا۔ مسلے کے کامل ادراک اور مکمل پذیرائی کے راستے میں اندھی تقلید، وسائل پر

Read more

شاہ جہاں کا یوم وفات

شاہ جہاں ( 5 جنوری 1592 تا 22 جنوری 1666ء) پانچواں مغل حکمران تھا جس نے باشاہ بابر، ہمایوں، اکبر اور اپنے والد جہانگیر کے بعد مغلیہ سلطنت کا تخت سنبھالا. یہ بات مشہور ہے کہ نور جہاں اسکے باپ جہانگیر کی حکمرانی کے آخری ایام میں سلطنت کے تمام امور خود سنبھالا کرتی تھی اور جہانگیر سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتی تھی. مغل حکمرانوں کے وارث شہزادے حکمرانی کے لئے آپس میں جنگ کرتے تھے. جس میں بہت

Read more

ہماری تباہی و پسماندگی اور اس کا حل

   اِس جہاں آب و گل اور عالم بو و گل میں قدرت ایزدی کے کرشمہ ہائے بے شمار ہیں یہ جہاں مالک کون و مکاں و خالق این و آں کی قوت لا محدود کی عظیم جلوہ گاہ ہے جہاں خالق کائنات کی تخلیق کردہ مخلوق روز و شب اپنی حیات مستعار گزارتی رہتی ہے اور پھر ہر ذی روح اپنی زندگی کی متعینہ مدت پوری کرکے خس و خاشاک میں تبدیل ہو جاتی ہے اس دُنیائے جہاں میں

Read more

زندگی گلزار ہے

زندگی جس قدر سہل ہے اُس قدر مشکل بھی، بعض اوقات غم کے بڑے بڑےپہاڑ انسان بآسانی سرکرلیتاہےاور کبھی ذرا سی ٹھیس بھی اُسے ذرہ ذرہ بکھیر دیتی ہے۔انسان کچھ لمحات میں جس قدر پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط دیکھاٸی دیتا ہے وہی ایک جملہ،تلخ لہجہ اُس کے وجود کو کرچی کرچی بکھیر دیتا ہے۔ٹوٹ پھوٹ کا یہ عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے اور اِس سب میں زندگی دھیرے سےمسکراتے ہوٸے کیسے گزرجاتی ہےپتہ بھی نہیں چلتا۔شاید یہی زندگی

Read more

بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں

فرزند راولپنڈی شیخ رشید احمد آج کل اپنے ایک تازہ شگوفے کی وجہ سے خبروں اور تبصروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ میدان سیاست میں طاقت کے مراکز سے شناسائی کا دعوی کرنے والی چند شخصیات میں شیخ صاحب کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں فرمایا ہے۔ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے اپوزیشن چاہتی ہے وہ اس کے سر پر آ جائے۔ مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ یہ ہاتھ ان

Read more

پاکستان میں کرونا کے لئے چینی دوا کا کامیاب تجربہ

دنیا بھر میں لوگ کرونا کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں جو ناصرف انسانی جانوں اور صحت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ معاشرت و معیشت کے لئے بھی مستقل نقصان کا سبب بنا ہوا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی صورت اس سے بچا جا سکے، یا کم از کم اس کا مناسب علاج ہی لوگوں کو میسر ہو جائے۔ لہذا پاکستانی محکمہ صحت کے بھی مسلسل کاوشیں کر رہی ہے کہ لوگوں

Read more

اومیکرون، کورونا، سردی اور فضائی آلودگی

ملک بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی ڈوز لگانے کا عمل شروع ہوا تو کورونا کے ایکٹو کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی لیکن جب کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے حملہ کیا تو کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے ہونا شروع ہو گیا۔ کورونا اور اومیکرون کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ، شمالی علاقہ جات میں شدید برفانی طوفان، ڈینگی اور میدانی علاقوں میں خراب ائر کوالٹی انڈیکس کے بڑھنے سے زندہ رہنے

Read more

چولستان، سائبیریا، نیویارک اور چاکلیٹ کافی

کبھی کبھی دل کرتا ہے چولستان روہی کے صحرا میں ایک جھونپڑی بنا کے اکیلا وہاں رہوں۔ میلوں دور تک کوئی نہ ہو۔ سرد ہوا چل رہی ہو۔ چاند بدلی سے نکلتا اور چھپتا ہو۔ کسی پرندے کی آواز رات کے سناٹے کو چیرتی ہوئی سنائی دے جائے۔ Universal Collective Brain کے ساتھ اپنے چھوٹے سے دماغ کو مراقبہ کے ذریعے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کروں۔ آدھی رات کو ہنسی کی جلترنگ سنائی دے۔ ادھر ادھر دیکھوں، کوئی بھی نظر

Read more

ایک بار پھر وہی کیلے کا چھلکا

ہاشو شکاری کی نئی نئی نوکری لگی تھی۔ نوکری کا پہلا دن اور اوپر سے موسلا دھار بارش، جلدی تو ہونی ہی تھی۔ ایسی حالت میں دروازے کے عین سامنے پڑے کیلے کے چھلکے پر نظر کیسے پڑتی؟ پاؤں رکھنے کی دیر تھی، بری طرح پھسلا اور دھڑام سے وہ جا پڑا۔ کپڑوں کا مارے تبدیلی کے برا حال ہو گیا۔ جیسے تیسے کر کے اٹھا۔ سوچا کپڑے تبدیل کر لوں، پھر خیال آیا کہ کپڑے تبدیل کیے تو لیٹ

Read more

بہادر شاہ ظفر (آخری والی ہند)

تاریخ انسانی کا جب عمیق گہرائی میں جائزہ لیا جائے تو ایک بات روز روشن کی طرح واضح ہوتی ہے کہ تاریخ کبھی غلطی معاف نہیں کرتی، میرے پچھلے کالم میں بزم کا ذکر تھا، جب کہ اس حصے میں المیہ پہلو کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے، تحقیق اور تاریخ کسی رو رعایت کی قائل نہیں ہوتی، حقائق گر تلخ بھی ہوں، قاری کو آگاہی دینا ضروری ہوتا ہے۔ میں نے پوری ایمانداری سے کوشش کی ہے کہ

Read more

کیلے کی افادیت

کیلا دنیا کے دلکش پھلوں میں سے خوش ذائقہ پھل ہے۔ جس کی مقبولیت کا اندازہ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق لگایا جا سکتا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ 2015 میں کیلے کی عالمی برآمدات 18 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ اس میں تقریباً نو ملین کیلا ریاست ہائے متحدہ اور باقی یورپی مارکیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر انسان امریکہ میں سالانہ تقریباً 11.4 پاؤنڈ کیلا کھاتا ہے۔ ماہر نیوٹریشن لورا

Read more

بگڑتی معیشت اور شاہ ولی اللہ کا فلسفہ

ملکی سیاست کے حالیہ منظر نامے میں خاص و عام کی اکثریت ملکی معیشت کی گرتی ہوئی صورتحال پر شکوہ کناں اور فکر مند ہے۔ یہ فکر مندی بجا ہے، کیونکہ ماضی قریب کی مثالیں اس کے بھیانک نتائج پر شاہد ہیں۔ چاہے خلافت عثمانیہ کا سقوط ہو یا سویت یونین کا زوال، ان میں جنگوں سے زیادہ معیشت کی کمزوری انہیں لے ڈوبی۔ ظاہر ہے جب ریاست اپنے وسائل سے عام آدمی کے مسائل حل نہ کرسکے اور ان

Read more

نہ کہنا سیکھیں

اکثر لوگوں کو دیکھا کہ تھکے ہارے بیٹھ کر دوستوں یا پھر رشتے داروں کے بے شمار کاموں کو کوستے رہتے ہیں جو جان بوجھ کر ان کے گلے ڈالے گئے تھے۔ وہ کام ایسے تھے کہ اگر وہ خود کرنا چاہتے تو کر سکتے تھے مگر ان کے پاس ایک بندہ جو تھا کام کرنے کے لیے، سو اس کے گلے ڈال دیا گیا۔ اب اس بندے کی طبیعت ایسی ہے کہ یہ نہ نہیں کر سکتا۔ ایک دفعہ

Read more

ایک متحرک زندگی کا شعور۔ مگر کیسے؟

جب اصحاب کہف کی آنکھ کھلی تو زمانہ بدل چکا تھا۔ سماج ایک نئی کروٹ لے چکا تھا۔ ان کی نقدی کھوٹی ہو چکی تھی اور اب ان کی پہچان کا کوئی حوالہ باقی نہیں بچا تھا۔ کبھی کبھی میں بھی ایسی ہی طویل نیند سونے کی خواہش کرتا ہوں جس کے بعد آنکھ ایک نئے زمانے میں کھلے۔ جہاں تمام تر انسانی المیے دم توڑ چکے ہوں، سانس کے راستے میں حائل سب رکاوٹیں ہٹ چکی ہوں، جینا اتنا

Read more

انسانیت اور احساس

اللہ پاک نے پاکستان کو پہاڑوں، دریاؤں، جھیلوں، معدنیات اور ہر طرح کی قدرتی نعمت سے نوازا ہیں۔ اتنے زیادہ وسائل کے باوجود ہمارا ملک دنیا میں دوسرے ممالک سے کیا حتی کہ ایشیا کے ممالک سے بھی پیچھے ہیں۔ اس سب کی وجہ ہم میں اور ہمارے حکمرانوں میں انسانیت اور احساس کا ختم ہو جانا ہے۔ آج کے دور میں انسان تو زندہ ہیں لیکن بد قسمتی سے انسانیت مر گئی ہے انسان دوسرے انسان کا دشمن بنا

Read more

عمران خان! حقیقی ریاست مدینہ یہ ہے

گزشتہ روز میں نے وزیراعظم عمران خان کا روزنامہ دنیا میں ”روح ریاست مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو“ کے عنوان سے ایک کالم پڑھا تو مجھے آغاز کالم بہت اچھا لگا لیکن جب میں نے مضمون کا کچھ حصہ پڑھا تو میری سمجھ میں یہ بات فوراً آ گئی کہ وزیراعظم صاحب نے مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کر کے ایک دفعہ پھر اپنے سیاسی مخالفین کو نعوذ با اللہ غیر مسلم قرار دینے کی کوشش کی ہے

Read more

بنی اسرائیل سے اسرائیل تک تین مذاہب کا مرکز : قسط نمبر 13

اوسلو معاہدہ اب تک ہونے والے معاہدوں میں اوسلو معاہدے کو ایک بڑا اور اہم ترین معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی صدر بل کلنٹن کی موجودگی میں، پی ایل او کے چیئرمین یاسر عرفات اور اسرائیلی وزیراعظم اضحاک رابن کے درمیان اوسلو میں 1993 میں کیا گیا۔ اسی وجہ سے اسے اوسلو معاہدہ کہا جاتا ہے۔ اس معاہدے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ پی ایل او کے صدر جناب یاسر عرفات نے اسرائیل کے وجود

Read more

طیب اردگان ہسپتال اور بطور مریض میرے مشاہدات

خبر ہے کہ امریکہ میں اک پچاس سالہ شخص میں خنزیر کا دل کامیابی ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والی ٹیم میں اک پاکستانی نژاد ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس بہت ترقی کرتی جا رہی ہے لیکن نایاب بیماریوں والوں کا کیا حال ہوتا ہے اس کا اندازہ مجھے اب ہوا۔ نایاب بیماریاں وہ ہوتی ہیں جو لاکھوں لوگوں میں کسی اک آدھ کو ہوتی ہے کیونکہ اس کے مریض زیادہ نہیں ہوتے تو

Read more

شاہدرہ سے شاردہ تک

علم صرف کتابوں کا محتاج نہیں ہوتا، دوسرے بہت سے ذرائع بھی علم کے حصول میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سیاحت بھی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے آپ دوسری ثقافتوں، خطوں اور زبانوں کے متعلق جانتے ہیں۔ مختلف علوم جیسے فوٹوگرافی اور مصوری وغیرہ کے لیے نئے نئے زاویے آشکار ہوتے ہیں۔ سیاحت آپ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ

Read more

کراچی میں گاڑیوں، موٹر بائیک رکشہ کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں اضافہ

کراچی میں گاڑیاں اور بائی سائیکلیں ہوا میں اڑنے لگیں 63738 موٹر سائیکلیں2000 گاڑیاں825 رکشے زمیں کھا گئی یا آسماں نگل گیا 4 ارب کی املاک چوری یا چھینی گئیں شہر کراچی کا نام سنتے ہی روشنی گہماگہمی رونق کشادگی بڑی بڑی سڑکیں اس پہ ٹھاٹھیں مارتا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہجوم ذہن میں آتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے اس شہر میں 5.3 ملین سواریاں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پہ

Read more

ٹریفک حادثات: ذمہ دار کون؟

2008 ء میں امریکہ یاترا کے دوران ایک رات، اپنے دوستوں کے ساتھ مقامی جھیل سے واپسی کے دوران ہمیں سڑک کے بیچوں بیچ چند ہرن خوش خرامیوں میں مشغول دکھائی دیے تو ڈرائیور نے ان سے پچاس میٹر کے فاصلے پر گاڑی روک لی، اسی دوران سامنے سے آنے والی چند گاڑیاں بھی رک چکی تھیں۔ ہم یہ منظر ایک دو منٹ تک دیکھتے رہے لیکن کسی بھی ڈرائیور نے گاڑی کا ہارن بجا کر ان کے آرام میں

Read more

ہر جا اندھیرا

مملکت خداداد پاکستان جس مقصد کے لئے قائم کی گئی۔ جس کاز کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانی پیش کیں۔ ماؤں بہنوں نے اپنی عزت و آبرو اور دیں۔ سو سال کے طویل صبر آزما جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ وہ کاز، وہ مقصد، وہ عزم ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔ چاروں اور اندھیرا نکلا جانے کہاں سویرا نکلا قائداعظم کی وفات اور قائد ملت کی شہادت کے بعد جو اس ملک کی ڈاکٹرائن بنائی گئی، اس

Read more

پلاسٹک کا استعمال کم کی بجائے زیادہ کیوں؟

سرائیکی زبان کا ایک محاورہ ہے کہ ”درب مریندا مر گیا، درب اویں ساوی دی ساوی رہی“ ۔ اب اس محاورے کا سادہ سا ترجمہ تو یہ ہے کہ جنگلی گھاس کو ختم کرتے کرتے، ختم کرنے والا مر گیا لیکن گھاس ویسے کی ویسی سبز رہی۔ یہ محاورہ کسی ایسی شے کے لیے استعمال ہوتا ہے کہ جس سے آپ نجات پانے کی لاکھ کوشش کریں لیکن کامیاب نہیں ہو پاتے۔ پلاسٹک کا بھی کچھ یہی معاملہ ہے کہ

Read more

بنی اسرائیل سے اسرائیل تک تین مذاہب کا مرکز: قسط نمبر 12

فلسطین کا نقطۂ نظر فلسطینیوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کی سرزمین پر اسرائیل کا قیام کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے لیکن اب ایسا ہو چکا ہے اسی لیے اب ان کی اس سوچ میں فرق بھی آیا ہے۔ یاد رہے فلسطین کے بہت سے گروہوں میں (جیسے پی ایل او اور حماس) میں بھی آپس میں ان معاملات پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ فلسطین نے مختلف ادوار میں جو معاہدے کیے ان معاہدوں کے مطابق

Read more

ایک سیاہ فام تھا

ایک سیاہ فام تھا جس نے روشنی بکھیری اور جس کی سیاہ رنگت نے دنیا میں اجالا۔ ایک سیاہ فام تھا، جس کے بچپن میں بہنے والے آنسو اس کے بڑھاپے میں بہنے والے آنسو سے مختلف تھے، اگرچہ بچپن میں بھی وہ نسلی تفاخر کو دیکھ کر کڑھتا تھا اور آنسوؤں کا ایک دھارا اس کے گال پر لڑھکنے لگتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ جب اس کے قتل کی سازش کی جا رہی ہوگی اس وقت بھی اس

Read more

کورین "کافر” جہنم میں اور بد دیانت مسلمان جنت میں

ایک ٹریول چینل پہ ایک ویڈیو دیکھی۔ ٹریول چینل والے امریکہ سے جنوبی کوریا آئے تھے اور ان کی ڈاکومنٹری ویڈیو کا عنوان تھا ”The Safest Country“ ۔ انھوں نے دعوٰی کیا کہ جنوبی کوریا دنیا کا سب سے زیادہ محفوظ ملک ہے۔ انھوں نے لوگوں کی نفسیات اور رویوں پہ کچھ تجربات بھی کیے اور خاموشی سے کیمرے سے ان مناظر کو محفوظ کیا۔ انھوں نے ایک نقد رقم رکھنے کے لیے استعمال کیا جانے والا بہت ہی خوبصورت

Read more

یہ آج کل کی مائیں

گزشتہ دنوں ایک دوست سے ملاقات ہوئی باتوں باتوں میں اس نے ایک واقعہ سنایا اسی کی زبانی بیان کرتی ہوں ”میری خالہ ایک بس میں سفر کر رہی تھیں اور جگہ نہ ہونے کے باعث کھڑی ہوئی تھیں انہوں نے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ایک لڑکے سے کہا“ بیٹا تم تو جوان جہان ہو تھوڑا احساس کرلو تمہاری ماں کی جگہ ہوں ”اس پر لڑکے نے جو جواب دیا وہ ہمارے معاشرے کی تنگ سوچ کی عکاسی ہے

Read more

آپ اپنا وزن کم کریں

آخر آپ کیوں نہیں سمجھے کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے میں کسی اچھی گائناکالوجسٹ کے پاس جا کہ اسے اپنا مسئلہ بتانا چاہتی ہوں آخر یہ ہو کیا رہا ہے میرے ساتھ۔ وہ تنگ آ کے بولی، اور کیوں نہ ہو تنگ پچھلے تین چار مہینوں سے وہ اپنے شوہر کی منتیں کر رہی تھی کے کسی اچھی ڈاکٹر سے چیک کروا دیں۔ پر مجال ہے کے اس شخص کے کان پر

Read more

فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں: قسط نمبر 11

اسرائیل کے مقابلے کے لیے فلسطینیوں نے کئی تنظیمیں بھی بنائیں۔ جن میں سے تین تنظیمیں کافی مشہور ہوئیں۔ ان کے نام کچھ اس طرح سے ہیں : فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) ، فتح اور حماس۔ ان تینوں کا ایک مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔ حماس: ایک اسلام پسند تنظیم حماس جس کا عربی میں پورا نام ”حرکۃ المقاومۃ الاسلامیۃ“ ہے، اس کا مخفف حماس بنتا ہے۔ اسے انگلش میں Islamic Resistance Movement بھی کہا جاتا ہے۔ بنیادی

Read more

خلیل خاں کی فاختہ (خاکہ)

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ لفظ Controversy سنتے ہی آپ کے دماغ میں کون سی شخصیت آتی ہے ہے تو آپ کا کیا جواب ہو گا؟ گیس کریں ذرا؟ تکا لگاؤ مسلمانو! حریم شاہ؟ نہیں! صندل خٹک؟ ہرگز نہیں! متھیرا؟ بالکل نہیں! میرا؟ اوں ہوں! اگر آپ ٹھرک چھوڑ کر کسی ایک مرد کا نام بھی لے لیتے نا تو شاید بوجھ بھی لیتے۔ ویسے ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے چار اور کنٹروورشل شخصیات سے

Read more

130 فٹ قد کا خواب اور ہمارے منحنی وجود

ابھی چند روز پہلے کی بات ہے، ایک عالمِ بے بدل پنج ستارہ ہوٹل کے حال میں اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ ہم ایسے عامیوں کو بھی اس تقریب۔ سعید میں شرکت کا موقع ملا۔ ہم ان کی شہرت سے تو پہلے ہی متاثر تھے مگر اب ان کی تمکنت نے ہمیں حد سے زیادہ ہی مرعوب کر دیا۔ ہم ان کے ارشادات۔ عالیہ کو ہمیشہ ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے آئے ہیں لیکن جب کچھ ناہنجار ان سے

Read more

ریاستی سلامتی سے انسانی سلامتی کی جانب

لیجئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 74برس میں پہلی قومی سلامتی کی پالیسی (NSP) مرتب کرلی گئی ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ سے بالا بالا۔ تو سوال اُٹھتا ہے کہ 74 برس تک قومی سلامتی کا جو نظریہ ریاستی سلامتی دے سکا نہ انسانی سلامتی ،وہ گویا موجود ہی نہ تھا؟ بھلا قومی سلامتی کے مارشل تصور کے تنقیدی جائزے سے نتائج اخذ کیے بنا کوئی نیا قومی سلامتی کا تصور کیسے اُبھر کر سامنے آسکتا ہے؟ اس پر

Read more

برینڈ وزیراعظم

غربت کا تو صرف رونا ہے، عملاً یہ پاکستانی بہت امیر ہیں، ہر طرح کی ”عیاشی“ کرتے ہیں، گوچی سے لے کر ورساچی تک کے ’امپورٹڈ برینڈز ”پہنتے ہیں، اونزے لندن کیا، کابلی چپل تک ان کی دسترس میں ہیں، امپورٹڈ فوڈز کھاتے ہیں، بڑی بڑی گاڑیوں پر گھومتے ہیں، سیر و سیاحت میسر آ جائے تو مرنے کے لئے بھاگ کے برف میں پہنچ جاتے ہیں۔ پہلے شاید یہ خواب ہو اس وقت تو حقیقت ہے آسانی سے نہ برینڈز

Read more

اے دنیا کے منصفو

یہ بات درست ہے کہ انصاف گھروں میں بیٹھے منصف بھی عام انسان ہی ہوا کرتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے حوالے سے جب کچھ ہٹ کر باتیں سامنے آتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ ”کم از کم ایک منصف کا رتبہ ان حرکات کے لیے مناسب نہیں ہے“ ہمارے معاشرے میں بھی منصف لوگوں کے عجیب و غریب قصے سامنے آتے رہے ہیں، مثلاً کچھ عرصہ قبل ممتاز صحافی انصار عباسی نے گوجرانوالا کے ایک

Read more

معاشی خوشحالی، امن کی بحالی

دنیا میں دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے لئے لازمی ہے کہ معاشی خوشحالی ہو تاکہ امن کی بحالی ہو۔ میں معاشیات کا نہ ماہر ہوں نہ طالب علم، اس مضمون میں معاشی خوشحالی کا ذکر اعداد و شمار میں نہیں کیا جائے گا بلکہ فرد کی معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ میرا موضوع چونکہ انسان کی ذاتی، اخلاقی، تعلیمی، مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی ہے اس لئے میں انسانوں کے رویوں اور اپروچ بھی فوکس

Read more

کوڑا دان

کچھ لوگ کمرے کے کونے میں پڑے کوڑا دان کی طرح ہوتے ہیں اگر وہ وقتاً فوقتاً دوسروں کا پھیلایا گند اپنے اندر نا سمیٹیں تو ماحول گندا ہو جاتا ہے۔ خاندان، دوستوں کے گروہ، دفتر، تنظیم اور معاشرے میں ایسے لوگوں کی موجودگی ناگزیر ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو پذیرائی تو نہیں ملتی مگر یہ لوگ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جو انسانوں سے محبت کرتے ہیں، دوسروں کے منفی رویوں کو اپنے اندر جذب کرنے اور نفرتوں

Read more

عورت

عورت کے لفظ کا ماخذ عربی زبان ہے جس کا مطلب وہ اعضاء یا وہ حصے جنہیں ڈھانپا جائے ( بحوالہ :ریختہ اردو لغت ) ۔ اصطلاحی معانی میں عورت ایسی مخلوق کا نام ہے جو شرم و حیا کا پیکر و منبع ہو۔ اگرچہ معنوی اعتبار سے تو یہ لفظ فقط بالغ اور اوسط عمر کی خواتین کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن بعض مقامات پر سہولت کی خاطر ہر عمر کی عورت کے لئے یہ لفظ برتا جاتا

Read more

نوعمر مزدوری پیشہ مظلوم بچوں کی حالت زار

ایک بار خلیفہ ہارون الرشید نے بابا بہلول سے دریافت کیا کہ چور کی کیا سزا ہے؟ تو بابا بہلول نے کہا کہ اگر عادی چور ہے تو ہاتھ کاٹ دو اور اگر بھوک کے ہاتھوں مجبور ہو کر چوری کی ہے تو حاکم وقت کا سر کاٹ دو ۔ ایک مجذوب دانا نے نہایت گمبھیر مسئلہ کا نہایت مختصر لفظوں میں حل بتا دیا۔ عمومی طور پر معاشرے میں برائی کی ترویج میں اشرافیہ یا مراعات یافتہ طبقے کا

Read more

بدنصیب

گر حسن کی کوئی تعریف ہوتی تو وہ اس پر پوری اترتی مگر غرور اس میں مفقود تھا وہ کہتی تھی ”اگر اللہ نے میرے خد و خال میں حسن رکھا ہے تو اس میں میرا کون سا کمال ہے میں تو اس کے آگے جھکی رہو تب بھی اس کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کر سکتی“ ۔ تبھی لوگ اس کے حسن اور سیرت پر برملا کہتے اللہ اس کا نصیب اچھا کرے جس گھر بھی جائیں گی

Read more

ایک خطرناک بیماری

دنیا میں بہت سی بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ کئی بیماریاں جسمانی و نفسیاتی ہیں تو کئی بیماریاں روحانی ہیں۔ کچھ بیماریاں بہت ہی قدیم ہیں تو کچھ جدید، شاید جو جدید ہیں وہ بھی قدیم ہی ہیں پر انسان نے ان کی تشخیص ابھی کی۔ ہر بیماری کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی ہوتی اور اس کا علاج بھی ہوتا ہے۔ ان بیماریوں سے ایک قدیم اور خطرناک بیماری حسد بھی ہے۔ جس کو حسد ہو جائے اسے حاسد کہتے

Read more

ہم دیکھیں گے

یہ تب کی بات ہے جب علاقے میں امن تھا۔ امن اس حد تک کہ شکاری پرندوں نے بھی شکار چھوڑ دیا تھا، وہ گوشت خور جانور جو اپنے سے کمزور جانوروں کو چیر پھاڑ کر کھا لیتے تھے، اب وہ گھاس کھانے لگے تھے۔ جہاں کے پہاڑ امن کے گیت گایا کرتے تھے۔ ایک ایسی دنیا تھی جس کا اب صرف خیال ہی کیا جا سکتا ہے۔ جہاں قدیم یونان میں افلاطون کی اس وقت کے دانشوروں کے ساتھ سمپوزیم

Read more

زندگی زندہ دلی کانام ہے!

زندگی کیا ہے؟ زندگی کیسے گزاری جائے؟ زندگی میں خوشی کا عنصر کیوں مفقود ہوتا جا رہا ہے؟ ہر انسان اس قدر پریشان اور دکھی کیوں ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو کہنے کو تو بڑے سادہ ہیں مگر ان کے مفہوم جانتے جانتے آدھی زندگی گزر جاتی ہے۔ زندگی نہیں رکتی مگر وقت کے ساتھ ہم کہی ٹھہر جاتے ہیں۔ زندگی کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ہر زخم کا مداوا ممکن ہے۔ دل

Read more

ہم کب سدھریں گئے

کبھی کبھار سوچتا، اور غور کرتا ہوں، ہم نے اپنا رخ کس طرف کر لیا ہے، ہم کس سمت کو نکل گئے ہیں، کس منزل کو حاصل کرنا چاہتے ہیں آخر۔ ہم بطور مسلمان کیوں اتنے بے حس ہوتے جا رہے۔ ہمارے قدم اس منزل کی جانب جا رہے۔ جہاں شرمندگی اور گہرائی کے سوا آگے کچھ بھی نہیں ہے۔ چند شہ سرخیاں ملاحظہ کریں۔ حکمراں ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر عوام کا تماشا دیکھتے رہیں۔ بلاول بھٹو۔ مری میں داخلہ

Read more

کرونا ویکسین اور حاملہ خواتین

( غلط معلومات اور گمراہ کن اطلاعات کے تناظر میں ) رحیم یار خان کے فضیلت ٹاؤن کی رہائشی 32 سالہ فریال افضل تیسرے بچے کی ماں بننے کی امید سے ہے اور اس کے حمل کو پانچواں ماہ ہے۔ حکومت پاکستان نے کرونا ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو بارہا تاکید کی اور بھرپور تشہیری مہم چلائی۔ فریال نے بھی حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جب اپنی معالجہ ماہر امراض نسواں و سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نعیمہ خان سے

Read more

انسان کے دل میں جانور کے دل کی پیوندکاری

ایک وقت تھا کہ ٹانکہ، ویلڈنگ یا پیوندکاری اشیاء، اوزار یا کپڑے سے بنے ہوئے ظروف میں کی جاتی تھیں۔ آج سے تیس پینتیس سال پہلے دیہاتی بودوباش میں پیالیوں اور پلیٹس میں پیوند لگانے والے آتے تھے اور ان کے لئے یہ ٹوٹی پیالیاں اور پلیٹس رکھے جاتے تھے اور وہ اپنے فنکارانہ اور دستکارانہ انداز سے ان کو ایک دھاتی تار کے پیوند سے جوڑ کر جاتے تھے، جن کے وہ ایک مناسب دام لیتے تھے۔ ایسے ہی ایک

Read more

شہدائے سیاحت

پانچ دن مسلسل بارش برستی رہی۔ جل تھل ایک ہو گیا۔ بڑے عرصے بعد بارش کا اتنا لمبا سپیل دیکھنے کو ملا۔ سردیوں کی دھیمی متواتر برستی بارش کبھی ہمارے لیے رومانویت کا استعارہ ہوا کرتی تھی۔ لانگ ڈرائیو کا مزہ ہم لانگ واک سے پورا کر لیتے تھے۔ بارش سے دل بھرتا ہی نہیں تھا۔ پچ پچ کرتی سڑکوں پر برساتی اوڑھے چلتے جانا۔ بارش اب بھی بری نہیں لگتی مگر اس مرتبہ پانچویں دن بھی جب اسی یخ

Read more

پہاڑی سلسلے چاروں طرف اور بیچ میں ہم

ائر پورٹ ٹکنالوجی ڈاٹ کام (Airport۔ technology۔ com) نے سطح سمندر سے بلند ترین دنیا کے دس ائر پورٹز میں سے پہلے نمبر پر جس ائرپورٹ کو رکھا ہے وہ چین کے سائی چوان (Sichuan) صوبہ میں واقع ڈؤو چن یاڈنگ (Daocheng Yading Airport) ائرپورٹ ہے۔ سطح سمندر سے یہ تقریباً ( 4411 m) چار ہزار چارسو گیارہ میٹرز جو کہ ( 14,472 ft) چودہ ہزار چارسو بہتر فٹز بنتا ہے، دنیا کا بلند ترین سویلین (civilian) ائرپورٹ ہے۔ اس

Read more

سردیوں کی کپکپاتی باتیں

ماما لالو فرماتے ہیں کہ سردیاں اس لیے بھی اچھی ہوتی ہیں کہ نہانے کی کوئی خاص ٹینشن نہیں ہوتی۔ مہینہ بھر بھی نہ نہایا جائے تو بندہ بانس نہیں مارتا۔ شرٹ استری کرنی نہیں پڑتی کیونکہ سوئیٹر یا جیکٹ سب چھپا لیتے ہیں البتہ سفید شرٹ کے کالر کالے ہو جائیں تو الگ بات ہے۔ جینز تو جتنی پھٹی پرانی اور میلی کچیلی اتنی ہی ماڈرن۔ اضافی فائدہ یہ کہ سردیوں میں یہ چپکتی نہیں ہے۔ موسموں میں سردی

Read more

بڑھتی ہوئی انتظامی خرابیاں

ملک کی انتظامی مشینری کی بڑھتی خرابیاں باعث ہیجان و اضطراب بنتی جا رہی ہیں اور ہر شخص کے لبوں پر یہ سوال ابھر رہا ہے کہ حکومت ان خرابیوں کی اصلاح پر توجہ کیوں نہیں دے رہی؟ اس میں شبہ نہیں کہ نظم و نسق میں خرابیوں کی وجوہ متعدد ہیں، لیکن ان میں ایک وجہ ایسی بھی جو بالکل بین ہے اور وہ یہ کہ ہمارے ارباب اختیار کو اس کا علم اور احساس ہی نہیں ہوتا کہ

Read more

بنی اسرائیل سے اسرائیل تک تین مذاہب کا مرکز : قسط 10

2019 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ایسے لوگوں کی تعداد جو اپنی شناخت ایک یہودی کی حیثیت سے کرواتے ہیں، ان کی دنیا بھر میں تعداد 14.7 ملین ہے جو کہ دنیا کی کل آبادی کا صرف 0.2 فیصد ہے۔ انہیں (Core Jews) کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے والدین میں سے ایک یہودی تھا انہیں (Connected Jews) کہا جاتا ہے۔ ایسے یہودیوں کی تعداد 17.9 ملین بنتی ہیں۔ ایک تیسری طرح کے یہودی

Read more

سچی محبت کے قصّے

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر کوئی سچی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے لیکن سچی محبت ہے کہ ملتی ہی نہیں۔ کیا سچی محبت واقعی ناپید ہو گئی ہے یا اس کی مقدار کم ہی پائی جاتی ہے۔ چلیں چند قصوں سے اس بات کا اندازہ لگاتے ہیں۔ ہمارے دیرینہ دوست نے جب دو شادیوں اور ڈیڑھ درجن بچوں کے بعد سوال کیا یار سچی محبت کہاں ملتی ہے تو ہمارا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اور آنکھوں

Read more

شیطان کے خطوط

سکریو ٹیپ ( خطوط سی ایس لیوس کا لکھا مسیحی معذرت خواہانہ طرز کا ناول (Christian apologetic novel) ہے، جو پہلی بار 1942 ءمیں شائع ہوا۔ یہ ناول ایک سینیئر شیطان  جس کا نام سکریو ٹیپ  ہے کے، جونیئر شیطان (وارم ووڈ) کو لکھے گئے ان خطوط پر مشتمل ہے کہ جن میں وہ اسے دور جدید کے انسانوں کو بھٹکانے کے داؤ پیچ سکھاتا ہے۔ نوٹ: گول واوین ( ) مصنف کے ہیں، جب کہ چوکور واوین [ ]

Read more

بہادر شاہ ظفر (آخری والی ہند)

میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے شمشیر و سناں اول، طاوس و رباب آخر کسے خبر تھی کہ ایک چھوٹی سی ریاست وادی فرغانہ سے اٹھنے والا طوفان ایک جہان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، تیمور لنگ جس نے آدھی دنیا کے اوپر اپنا پھریرا لہرایا، اسی تیمور کا نواسۂ شہزادہ بابر جو کہ اپنی بقا ء کی جنگ لڑ تا ہواء کبھی محلاتی سازشوں سے بر سر پیکار اور کبھی اپنے سگے چچاؤں کی

Read more

عورت اور سماجی رشتے

عورت کا دل مرد سے کئی سو گنا مضبوط ہوتا ہے، اگر اس میں گھر کا پیار اور اعتبار کی آنچ شامل کر دیں تو یقین کریں بیٹیاں دنیا فتح کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ ہم جتنے بڑے ہو جائیں، دور رہیں ماں باپ سے لیکن وہ جو بچپن کی یاد ہوتی ہیں نا ماں کے دوپٹے سے کھیلنے کی، ابا کا بڑا چشمہ پہننے کی، ان کے جوتے پیروں میں اڑا کر چلنے کی، وہ سب کیوں تنگ کرتی

Read more

​بلیک مارکیٹنگ کے نگینے

مغربی فلسفۂ زندگی نے ’جنگ و محبت میں سب کچھ جائز‘ قرار دے رکھا ہے، اس میں مقصد پیش نظر جنگ جیتنا ہوتا ہے، ان ذرائع کے جائز و ناجائز ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو اس مقصد کے حصول میں استعمال کیے جاتے ہیں، اسی طرح بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کا مہیب چلن ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھاتا جاتا رہا ہے۔ ہمارے معاشرے کا عام نقشہ یہ ہوتا جا رہا ہے کہ جنگ و

Read more

کراچی والوں : مال دو یا پھر جان دو

کراچی میں غیر علانیہ طور پر جنگل کا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی درندہ بشر کے روپ میں آتا ہے اور انسان سے اس کی محنت کی کمائی کو بزور بندوق چھین لیتا ہے اور اگر کوئی مزاحمت کریں تو اس کو مار دیا جاتا ہے اور وہ درندہ دندناتے ہوئے نکل جاتا ہے۔ پھر ڈکیت کسی کے حلال پیسوں سے حرام کی عیاشیاں کرتے ہیں اور پھر اگلے شکار کی تلاش میں نکل

Read more

ہمارا تعیلمی نظام

تعلیم کسی بھی معاشرے میں اساسی عوامل میں شامل ہے اور اس کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا بیکار ہے۔ وہ اقوام کبھی بھی دنیا پر حکمرانی کا خواب نہیں دیکھ سکتیں جو تعلیم سے دور ہوں۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ اس اساسی چیز کو ہمارے ہاں نظر انداز کیا گیا ہے اور اس کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ ہمارے نظام تعلیم میں وہ کون سی خصلتیں ہیں جن کی وجہ سے اب تک یہ ہماری قومی امنگوں

Read more

!امرتا کی درد بھری محبت کی آہ

اپنی جسم کی خون سے اگر محبت کی داستان کسی نے رقم کی ہے تو اس روایت کے سرفہرست امرتا پریتم کا نام آتی ہے جو درد بھری کہانی، محبت کی کیفیت اس طرح اپنی ہاتھ و قلم اور سفید پیپر کو سیاہ کرتی رہی درد کا قصہ بنتی گئی۔ یہ میں نے امرتا سے سیکھی ہے کہ محبت سے لوگ اگر ٹھوٹ جائے تو بعد میں کس طرح تڑپ جاتے ہیں، یہ رنج، گم، تکلیفیں بس کتابوں میں زیب

Read more

_سانحہ مری میں برپا گیس چیمبر اور انسانی ہلاکتوں کی کہانی_

طاقت کی اپنی نفسیات,اپنے قاعدے قوانین اور اپنے جھوٹ سچ ہوتے ہیں جس کا ادراک اِس وقت پاکستان میں آباد کسی بھی معقول انسان کو تیزی سے ہو رہا ہے کہ تاریخ کے تمام سچ اور تجربہ بنیاد ادراک ایک اضافی حقیقت بن چکے ہیں جبکہ ہر معاملے اور ہر مسئلہ پر ریاست خود کے بے قصور اور عام آدمی کو گناہ گار ثابت کرنے پر بضد ہے_افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ طاقت ور کی طرف سے باور کرانے

Read more

ایڈیٹ کلاس اور مری سانحہ

قدیم یونان میں انتظامی افسران، وزراء، سرکاری لوگوں کی تین کیٹیگری ہوا کرتی تھی۔ پہلا طبقہ idiots ایڈیٹ تھا، دوسرا ٹرائبل tribals، تیسرا سول سٹیزن civil citizens عام طبقہ کہلاتا تھا۔ قدیم یونان میں ایڈیٹ اس شخص کو کہا جاتا تھا جو سماجی اور معاشرتی بہتری میں اپنا حصہ نہیں ڈالتا تھا۔ ایڈیٹ idiots بغیر سفارش اور رشوت کے کام کرنے کو اپنی توہین سمجھتا تھا۔ دوسرا ٹرائبل tribals وہ طبقہ تھا جو اپنے قوم قبیلے جان پہچان والے افراد

Read more

پولیس ریکوری سترہ سو روپے حکومتی خرچہ سترہ لاکھ روپے

میرے پیارے اللہ کا احسان ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں مالی مسائل کا زیادہ سامنا نہیں رہا۔ میرے والد صاحب کو اپنے والد یعنی میرے دادا سے وراثت میں کچھ زرعی زمین ملی۔ والد صاحب جاب کرتے تھے۔ صبح گاؤں سے شہر آتے اور شام کو واپس چلے جاتے۔ تنخواہ کی رقم سے گھر کے اخراجات چلتے اور فصلوں کی آمدن کی وہ بچت کر لیتے۔ اپنی اولاد خصوصاً میرے ساتھ انھیں بہت زیادہ پیار تھا۔ بہت سادہ طبیعت

Read more

خوراک کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں!

اگر آپ سے سوال کیا جائے کہ دنیا بھر میں آلودگی پھیلانے کے چند بڑے ذرائع کے نام گنوائیں تو یقینا آپ گاڑیوں سے خارج ہونے والی آلودگی اور مختلف اشیاء بنانے کے کارخانوں اور رکازی ایندھن کے بجلی گھروں میں بجلی بنانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کا نام لیں گے۔ لیکن ان کے علاوہ بھی آلودگی پھیلانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ دنیا میں موجود ہے جس پر بہت کم یا بالکل ہی بات نہیں کی جاتی اور

Read more

عالمی سطح پر تحفظ خوراک کی ضرورت و اہمیت

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں خوراک کی پیداوار سے صارفین تک پہنچنے کے عمل کے دوران تقریباً 14 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ خوراک کا ضیاع بڑی حد تک اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں بنیادی طور پر صارفین تک پہنچنے سے قبل ہی خوراک ضائع ہو جاتی ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں اس

Read more

عرب اسرائیل پہلی جنگ 1948- قسط نمبر 9

کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ تقسیم فلسطین کے نتیجے میں اس خطے میں ایک جنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ یہ سب کیسے ہوا اور اس دوران کیا کیا اہم واقعات پیش آئے، اس کا ایک مختصر تذکرہ پیش خدمت ہے۔ 29 نومبر 1947 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطین کے برطانوی مینڈیٹ کو دو ریاستوں ( ایک عرب اور ایک یہودی) اور یروشلم شہر میں تقسیم

Read more

گیجٹس سے قریب پر رشتوں سے دور

اس تیز رفتار دور میں جہاں اگر ہاتھ میں مہنگا موبائل فون نہ ہو، گھر میں استعمال کے لیے قیمتی ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ میسر نہ ہو تو ایسے لوگوں کو اپ ٹو ڈیٹ تصور ہی نہیں کیا جاتا، گیجٹس کے استعمال نے جہاں زندگی کو آسان اور پر آسائش بنایا ہے وہیں گیجٹس کے غیر ضروری استعمال سے زندگی کے کئی اہم جز متاثر ہو رہے ہیں جس میں سب سے اہم لوگوں کا آپس میں میل جول کا

Read more

مری کا المناک سانحہ

ماہ ستمبر کی بات ہے، ہمیں مری جانے کا اتفاق ہوا، گاڑی پہ موٹر سائکل کو ترجیح دی، لیکن تنگ راستوں کے باعث عام دنوں میں بھی موٹر سائکل پھنس پھنس کر چل رہی تھی۔ اس وقت تصور کیا کہ برف کے ایام میں لوگ نہ جانے کیسے یہاں آ جایا کرتے ہیں، اتنے تنگ راستے، ٹریفک اور سیاحوں کا جم غفیر۔ سانحہ مری نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، اور ساتھ ہی حکومتی دعوؤں کے پول بھی کھول

Read more

نظم و ضبط اور ہماری زندگی

ہماری زندگی میں ہم آہنگی، معاملات کی درست ترتیب اور شخصیت کو جوابدہی اور احترام کا مظاہرہ کرنا سکھانے والی اہم چیز نظم و ضبط ہے بچپن ہی مناسب رہنمائی اور نظم و ضبط ضروری ہے جس سے خود اعتمادی حاصل ہوتی ہے یہ نہ رکنے والی کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ نظم و ضبط کی مشق انسان کے دل و دماغ کی نشو و نما کے لیے معاون ہے یہ نشوونما دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے اندرونی

Read more

قوت مشاہدہ کی طاقت

میڈیکل طلباء سے متعلق یہ لطیفہ اکثر کسی نہ کسی سوشل میڈیا کی پوسٹ پہ مل ہی جاتا ہے جس میں ایک پروفیسر صاحب سب ہونہار اور غریب کا مفت علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ہمراہ کسی ڈیڈ باڈی پہ تجربہ کر رہے ہوتے ہیں۔ پہلے دن ہی طلباء کو سبق سکھانے کی غرض سے ایک تجربہ کرتے۔ کہ اپنی انگلی اس ڈیڈ باڈی کی ناک میں گھسیڑ کر منہ میں ڈال لیتے ہیں اور سب طلباء کو یہی عمل

Read more

اب ان سے ملنے قبرستان جانا پڑتا ہے

آج صبح برمنگھم کے نزدیک ایک چھوٹے سے قصبے کے قبرستان میں مدفون اپنے ماموں جان کی قبر پر فاتحہ کے لئے حاضری دی۔ قبرستان کی حالت دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔ خوبصورتی سے تراشیدہ گھاس کے قطعوں کے درمیان واقع قبرستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درمیان میں سڑک ہے جس کے ایک طرف عیسائی لوگوں کی قبریں ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کی قبور ہیں۔ دونوں اطراف کی قبریں کچی ہیں، ایک قطار میں

Read more

کاش کی حسرت مکینی اور فرزند چاہ

ہماری اکثریت کاش کے گھروندوں کی حسرت مکین ہے۔ ہم یوسف تو نہیں، پر ہم میں سے ہر ایک اس بات پر مصر ہے کہ اسے فرزند چاہ (کنویں کا بیٹا) کہا جائے جو اپنوں کے ہاتھوں کنویں میں دھکیلا گیا ہے۔ ایسی کشتی کا سوار جس کو ہمiشہ اس کا مانجھی ڈبو دیتا ہے۔ ایسا غیر مومن جو کئی بار ایک ہی بل سے ڈسا گیا ہے۔ ہماری کل معاشرت، سیاست سے لے کر حاکمیت تک یوسف کے بھائیوں

Read more

مری کا سانحہ اور گورننس کی ناکامی

قوموں کو وقت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات اور حادثات کا سامنا کرنا پڑ ہی جاتا ہے۔ خوشیاں اور غم انسان کی زندگی کے ساتھ چلتے ہیں۔ زلزلے ہوں، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا ٹرین کے حادثات، اس نوعیت کے سانحے حکومت وقت کے لیے ٹسٹ کیس کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور متعلقہ اداروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال ہنگامی حالات میں ہی ہوتی ہے۔ اگر حکومت کے ذیلی ادارے اور محکمے بشمول سٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قدرتی آفات

Read more

چھوٹے سے بڑے آدمی

دنیا ایک چلتی سرائے کہلاتی ہے اور اس چلتی سرائے میں کامیاب زندگی گزارنے والے محدود افراد ہی کامیابی کے خوشہ چیں ہیں۔ اس کامیابی کے لئے اہلیت یعنی میرٹ کی نہیں پیرٹ (طوطے ) بننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیرٹ بننے کے لئے ایک آدمی کے ضمیر کی نہیں کئی کئی نسلوں کی عزت نفس قربان کرنا پڑتی ہے اور ضمیر کا سودا کرنا پڑتا ہے۔ اپنی ایسی ہی بہتیری کوششوں سے پیرٹ بنا جاتا ہے۔ ہر دور میں

Read more

جنت

ایک لمحے کے لئے حیران و پریشاں عقیدت مند یہ سوچتے ہوئے کہ کہی اس جنت کی بات تو نہیں ہو رہی جس کے لئے ہم دوسرے انسانوں کو محض اسی بنا پر قتل کرتے ہیں کہ وہ شراب نوشی اور زنا کرتے ہیں۔ اور ہم جنت میں جا کر حلال شراب پی کر اور پھر حوروں کے ساتھ ٹینس میچ کھیلیں گے۔ تو سن لو، ہمارا مقصد کبھی بھی اس جنت میں جانے کا نہیں، جس کے لئے ہمیں

Read more

تعلیمی نظام سے اٹھتا ہوا دھواں

ہمارے رقیب جس قدر شاطر ہیں اس سے ہزار گناہ ہم بے وقوف ہیں یہ بات طے ہے کہ دشمن نے جو چال چلی ہے وہ تیغ و تلوار سے کئی گناہ زیادہ خطرناک ہے عنقریب دشمن کی اس چال سے ہماری تعلیمی نظام سے اٹھتا ہوا دھواں اس قوم کو تباہی کی طرف لے جانے والی ہے اور سب سے بڑھ کر افسردگی کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہم خود کر رہے ہیں ہمارا تعلیمی نظام

Read more

اس طرف بھی اک نظر، اہلِ نظر

دوران۔ کرونا اور ما بعد کرونا صورتحال میں طبقہ اشرافیہ کے نونہالوں کو تعلیم دینے والے اداروں نے تو خوب مال سمیٹا۔ انہیں تمام تر بقا یا جات اور واجبات بھی ملے اور رعایات بھی کیوں کہ یہ ادارے ہمارے طبقاتی سماج میں ’سٹیٹس سمبل‘ گردانے جاتے ہیں۔ مگر مافیا مافیا کے شور میں کسی نے ان اداروں کی بات نہیں سنی جو انتہائی کم فیس میں اچھا ماحول بھی دے رہے تھے اور معیاری تعلیم و تربیت کا بندو

Read more

بنی اسرائیل سے اسرائیل تک تین مذاہب کا مرکز: قسط نمبر 8

اقوام متحدہ اور اسرائیل میں نے پچھلے صفحات میں اس موضوع پر بات کی ہے کہ کس طرح جنگ عظیم اول اور دوم میں یہودیوں نے انگریزوں اور روسیوں کی مدد کی جس کے نتیجے میں انہوں نے ان کے لیے ایک الگ وطن کی کوششوں میں تعاون کا وعدہ کیا۔ اسی وعدے کی پاسداری کی خاطر برطانیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں 15 مئی 1947 کو ایک درخواست پیش کی جس میں کہا گیا

Read more

آسودگی، بے ہودگی، آلودگی اور ہماری موجودگی

آج کا انسان مادی لحاظ سے انتہائی آسودہ حال ہے۔ جدید آلات کی بدولت بڑے شہروں اور بڑے گھروں میں آسودگی ہی آسودگی نظر آتی ہے۔ آسودہ حال لوگوں کو ماضی فرسودہ لگتا ہے تو بعض شخصیات کو حال بے ہودہ لگتا ہے اور بعض افراد یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا مستقبل آلودہ ہے۔ ہر کوئی اپنی اپنی سوچ رکھنے کا مکمل حق رکھتا ہے مگراس بات پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ زمین پر حضرت انسان کی

Read more

ہم ہی وہ لوگ ہیں جو شیطان کی خواہش تھے

مری میں ایک فیملی نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے زیور رہن رکھے۔ الحمدللہ اسلامی ریاست ہے اور بھاری سے بھی بھاری اکثریت مسلمان ہے، کلمہ گو ہے، نمازی ہے، دیندار ہے، مسلمان ہے، بعض حاجی ہیں، بعض زوار ہیں، بعض عمرے کر چکے ہیں، ہر سال قربانیاں دیتے ہیں، بڑھ چڑھ کر صدقہ و خیرات کرتے ہیں، رمضان کے روزے رکھتے ہیں، باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باقاعدہ دھوم دھام سے

Read more

سانحہ مری

سیاحتی شہر مری میں وقوع پذیر ہونے والا سانحہ اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گیا۔ ملکی تاریخ میں یہ دن بظاہر برف کی ”سفید چادر“ اوڑھے، لیکن اپنی کیفیت اور تاثر کے باعث سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس سانحے میں 23 سے زائد افراد مری کی ٹھٹھرتی برفانی شب میں اپنی گاڑیوں میں ہی دم گھٹنے سے لقمۂ اجل بن گئے۔ اس واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے ساتھ ہی سوشل و الیکڑک میڈیا پر

Read more

ایک دیہاڑی دار مزدور کا قصہ

صبح کے سورج کی کرنیں اس کے چہرے کو ایک چمک بخش رہی تھیں، وہ مسلسل ہر آنے جانے والے کو غور سے دیکھ رہا تھا۔ ضمیر ایک تھلے پر بیٹھا تھا جو کہ ایک بارونق بازار کے درمیان میں واقع تھا۔ ہاتھ میں موجود بیلچے کو ہلکا سا سرکا کر اس نے اپنے گھٹنے کے ساتھ اسے کھڑا کر لیا تھا۔ اس چوک میں سے گزرنے والا ہر انسان جلدی میں دکھائی دیتا سوائے ان مزدوروں کے جن میں

Read more

اجتماعی بے حسی کا نوحہ

پچھلے دنوں مری میں پیش آنے والے المناک سانحے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہر شخص افسردہ اور ہر آنکھ اشکبار ہے زندگی میں چند لمحوں کے سکون کی تلاش میں جانے والے زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے وہ معصوم خوشیاں ڈھونڈنے نکلے تھے اپنے پیچھے عمر بھر کا سوگ چھوڑ گئے کتنا مشکل ہے اس ملک میں خوشیوں کو تلاش کرنا یہ سوچتا ہوں تو روح کانپ اٹھتی ہے۔ مری میں برف باری تو پہلے بھی

Read more

کہاں جا رہے ہو؟

میں کل اپنی خالہ کے پاس جا رہا ہوں۔ میں نے انہیں کبھی دیکھا نہیں، بس اتنا سنا کہ ان کی ساری تصویریں جلا دی گئیں۔ پھر ان کا ذکر نہ ماں نے کیا نہ باپ نے۔ خدا جانے کیسا جرم کیا ہو گا۔ شادی ہوئی تھی، نئی نویلی دلہن چلی گئی، ارے بھئی کہاں چلی گئی۔ تم ابھی چھوٹے ہو ناں! کیا سمجھو گے، عاشق تھا اس کا بھگا کر لے گیا۔ میں نے پھر ماں سے پوچھا کہاں

Read more

آتش کدہ

گھر، جو با الخصوص خونی رشتوں پر مشتمل محدود افراد کے رہنے کا وہ ٹھکانہ ہوتا ہے جہاں ہر مکین اپنے آپ کو شانت محسوس کرتا ہے۔ گھر کے تمام افراد اس ٹھکانے کو جنت نظیر بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے اور اپنی اپنی بساط کے مطابق ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔ مشرقی معاشرے کے مرد بالعموم، محنت و مزدوری کر کے گھر کے بیرونی انتظام و انصرام کو چلاتے ہیں، جب کہ عورتیں گھر کی

Read more

راوی چین ہی چین کیوں نہیں لکھتا

اب کے وبا آئی تو خود پھیلنے سے قبل ہی اتنا اضطرار پھیلا چکی تھی کہ مہذب ممالک میں بھی لوگوں نے ذخیرہ اندوزی اور گرانی کو اٹھانے میں اپنا اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس گرانی اور افراط زر کے حساب لگانے کا ایک حد تک صحیح پیمانہ ہے۔ اس کے بڑھنے میں کئی عوامل کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر روزمرہ کی خوراک کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک وجہ تو انفرادی ذخیرہ

Read more

سانحہ ملکہ کوہسار

مری میں انسانی جانوں کے ضیاع کا اصل سبب کیا تھا؟ نا اہلی، کرپشن، یا کچھ اور؟ مری میں لوگ بے بسی کی موت مر گئے۔ ذمہ داروں میں انتظامیہ ہی نہیں، اور بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ وہ تاجر بھی جنہوں نے موت کے اس کھیل کو کاروبار بنا دیا۔ ایک خاتون نے زیور گروی رکھ کر اہل خانہ کے لیے ہوٹل کا کمرہ لیا۔ ایک رات کا کرایہ 70 ہزار روپے، کیا کوئی انسانیت باقی ہے یا نہیں۔

Read more

انسانی جسم میں سور کے دل کی پیوند کاری

پرسوں امریکی ریاست میری لینڈ میں انسانی تاریخ کا ایک نیا اور انتہائی اہم باب رقم کیا گیا۔ 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ جس کا دل ناکارہ ہو چکا تھا اور جسے انسانی دل کی پیوند کاری کے لئے بھی مسترد کیا جا چکا تھا موت کی آمد کا منتظر تھا اسے بتایا گیا کہ اگر وہ پسند کرے تو آزمائشی طور پر جینیاتی طور پر ترمیم شدہ سور کا دل اس کے سینے میں اتارا جاسکتا ہے۔ قریب المرگ بینیٹ

Read more

ایٹمی جنگ کی مخالفت

نئے سال کے آغاز پر جوہری ہتھیاروں کی حامل پانچ ریاستوں چین، روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ایٹمی جنگ کی روک تھام اور اسلحے کی دوڑ سے بچاؤ سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ جوہری جنگیں نہ تو جیتی جا سکتی ہیں اور نہ ہی لڑی جائیں گی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جوہری ہتھیار نہ تو ایک دوسرے کے خلاف اور نہ ہی کسی دوسرے فریق کو

Read more