زندگی سے ریزائن

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ہم۔ زندگی سے ریزائن کب کرتے ہیں؟ اگر آپ عام طور پر سوچیں تو آپ کو ایسا ہی لگے گا جس وقت ہم دم توڑ دیتے ہیں یا پھر ہمارے بدن سے سانسوں کا تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور ہم زندگی کو الوداع کہ کر موت کے ساتھ لپٹ جاتے ہیں۔ ہماری روح خالق حقیقی سے جا ملتی ہے اور ہمارا وجود مٹی میں دفن کر دیا جاتا ہے ہمیشہ کے لیے اور ہمارے

Read more

افسانہ

اس چاند کو دیکھو، محبت کے نور سے بھرا ہوا چاند۔ اور ساری محبتیں اپنی ان ٹھنڈی کرنوں کے ذریعے دیوانوں کہ دل میں اتارنے کو بیتاب۔ ان تاروں کو تو دیکھو۔ کیسے بادلوں کی اوٹ سے جھانک جھانک کہ ہمیں تکتے ہیں۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے پہلے کبھی دو دیوانے نہ دیکھے ہوں یا پھر شاید ہم جیسے نہ دیکھے ہوں۔ (وہ مغرور انداز میں بولی۔ ) وہ دونوں اپنے گھر کہ صحن میں چارپائی پہ لیٹے آسمان

Read more

اوصاف کی دھنک

انسانی فطرت کی خوبصورتی کا راز اس کے اوصاف کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ فطری تنوع اور سوچ کی مشترکہ کاوش کی بدولت معرض وجود میں آتے ہیں۔ یہ زمین کی کسی سمت سے بھی نمودار ہو سکتے ہیں۔ ان کی پہچان کا عمل شگفتہ اور دیرپا ہوتا ہے جو انسان کو تاریخی، ثقافتی، معاشرتی، تہذیبی اور مذہبی طور پر زندہ رکھتے ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتا جب تک اس

Read more

نمکین وادی کا میٹھا سفر

لاہور سے موٹروے کا سفر للۃ انٹرچینج پر اختتام پذیر ہوا تو کھیوڑہ کی طرف جانے کے لیے ہم نے پنڈ دادن خان کی راہ پکڑی۔ ہمارے بائیں طرف کوہستان نمک کا وسیع سلسلہ پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر تھا۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی نومبر کی شروعات کا مژدہ سنا رہی تھی۔ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی اور کئی جگہوں پر ”آگے پلی ٹوٹی ہوئی ہے“ کے سائن بورڈ سیاحوں کا منہ چڑانے کو

Read more

برف کی قبریں

انگریزوں نے جب سن 1849 ء میں پنجاب پر قبضہ کیا تو انھیں میدانی علاقوں کی گرمی برداشت نہ ہو سکی، انھوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے علاقوں کی تلاش شروع کردی اور کرتے کرتے مری کے پہاڑوں تک پہنچ گئے۔ مری کے نزدیک انھوں نے ایک جگہ منتخب کر کے سن 1851ء میں پہلی بیرک (فوجیوں کے رہنے کی جگہ) تعمیر کی پھر اس کے بعد وہاں ایک بڑا چرچ بھی تعمیر کیا جو آج بھی مری

Read more

ایک بزرگ خدمت گار کا شکوہ

ان کی آواز میں ایک درد تھا کہنے لگے گیلانی صاحب آپ کے کالم موصول ہوتے ہیں آپ اہم موضوعات زیر قلم لاتے ہیں میں امید کرتا ہوں آپ ایک اور بات بھی زیر بحث لائیں گے میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں گریجوایشن کر رہا تھا یہ غالباً کوئی چھ سال پرانی بات ہوگی لائف سکلز کے اوپر نا تو کوئی خاصہ کام ہوتا تھا اور نا ہی ان کو پڑھایا جاتا تھا۔ مجھے تلاش رہتی تھی کہ کوئی

Read more

وبا کا خوف ہے خود بھی کسی وبا کی طرح

ایک بچہ سڑک کنارے کھڑا فٹ پاتھ کی جانب توجہ طلب نظروں سے دیکھ رہا ہے، جیسے یہاں کچھ قیمتی کھو دیا ہو۔ اچانک اپنی قمیض کا پلو اٹھاتا ہے، آنکھوں میں آیا آنسو صاف کرتا ہے، چل پڑتا ہے۔ بیمار شخص کسی سے فون پہ بات کر رہا ہے، ساتھ ہی اس کی آنکھوں سے آنسو رواں ہیں، پر یہ آنسو بات چیت میں خلل نہیں ڈال رہے۔ شہر کے بڑے ہسپتال میں ماہر نفسیات کی کلینک کے باہر

Read more

جلدی جلدی مذمت کیجئے، اس سے پہلے کو ئی نیا سانحہ رونما ہو

مری ہر سال میں سردیوں کا خاص موضوع بن جاتا ہے۔ مگر ہر سال کا رونا یہ ہوتا کہ ”مری کے ہوٹلز سیاحوں کو آزادی کے ساتھ لوٹتے ہیں اور ادارے کوئی ایکشن نہیں لیتے، اپنی مرضی کے ریٹ سے کھانا دیتے ہیں اور اپنی مرضی سے کمرے کا کرایہ طے کرتے ہیں۔ ”یعنی مجبور لوگوں کو مری میں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے ساتھ ساتھ بد معاشی کا سلسلہ بھی چلتا تھا۔ ویڈیوز آتی تھیں، شور ہوتا

Read more

علم کے بغیر زندگی جہالت جبکہ عمل کے بغیر علم زحمت ہے

ایک محفل میں میرے ساتھ بیٹھے دو افراد باہم محو گفتگو تھے۔ ایک بولا، عرصہ پہلے ایک مجلس میں، میں نے ایک ”دیندار“ اور پارسا ”کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے بڑی مہذب اور شائستہ انداز میں اپنا خیال پیش کیا تھا، جس سے اکثریت نے اتفاق کیا تھا، وہ دن اور آج کا دن وہ محترم نہ صرف مجھ سے روٹھا ہوا ہے بلکہ موقع ملتے ہی میری کردار کشی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ دوسرا بولا، ”اہل

Read more

چڑیا گھر والے جانور

وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں جن سے انسانوں کا سامنا ہے غور کیا جائے تو ان مسائل کی وجہ بھی خود انسان ہی ہے۔ انسانی مسائل میں الجھے ہوئے اس معاشرے میں کم لوگوں کی نظر جانوروں پر پڑتی ہے۔ آزاد اور نظربند جانوروں کو بھی بہت سی مسائل کا سامنا ہے۔ جنگلات بالکل نام کے رہ گئے ہیں جنگلات کی کٹائی کے باعث جانوروں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان کے مسکن

Read more

انسانی زندگی میں مستقل جدوجہد کی ضرورت و اہمیت

ہمارے معاشرے کا سماجی رویہ ہے کہ عوام کسی کام سے متاثر ہو کر جوش میں آ جاتے ہیں، اور ولولے کے ساتھ اس کام کا آغاز کر دیتے ہیں۔ بوجہ وقتی لگن کام کا آغاز بھی ہوجاتا ہے لیکن رفتہ رفتہ اس میں کمی واقعی ہوجاتی ہے اور پہلے جیسی ہمت باقی نہیں رہتی حتی کہ ایک دن ایسا آتا ہے کہ وہ کام جو بہت عزم سے شروع کیا گیا تھا سرد مہری کا شکار ہو جاتا ہے

Read more

حادثے سے بڑا سانحہ

مورخہ آٹھ جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث راستے بند ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے بائیس یا پچیس ہلاکتوں کی اطلاعات ملی تھیں اور اس میں سب سے دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دس کے قریب بچے بھی شامل تھے۔ ہلاکتوں کی بنیادی وجہ گاڑیوں کے پھنس جانے اور دروازے بند ہونے کے باعث کاربن مونو آکسائیڈ کے پھیلنے اور سانس گھٹ جانا بتائی جا رہی ہے۔ اسی

Read more

جستجو

جو جستجو ایک گاؤں کے بچے میں ہوتی ہے شاید ہی کسی اور میں ہو۔ کسی چیز کو جاننے کا علم ہی تو جستجو کہلاتی ہے۔ جس گلی کے باہر لکھا دیکھا کہ گلی بند ہے الحمدللہ ہر اس گلی میں جاکر تصدیق کی کہ بند بھی ہے یا ویسے ہی بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اگر کسی جگہ تختی آویزاں ہے کہ فرش گیلا ہے ضرور پاؤں رکھ کر چیک کیا اور گیلے فرش پر پاؤں کے نشان آنے پر

Read more

منحوس حکومت اور منافق عوام

”یار جب تک یہ منحوس حکومت رہے گی ہمارے حالات سدھر ہی نہیں سکتے“ گامے نے دودھ میں بال صفا پاوڈر مکس کرتے ہوئے بڑے درد بھرے لہجے میں مجیدے سے کہا۔ مجیدا جو دودھ میں ملاوٹ کا کام بڑی مہارت سے سر انجام دے کر اپنا موٹر سائیکل صاف کرنے میں مشغول تھا بولا ”یہ تو ہے یار، مگر ان لوگوں کو لے کر بھی تو ہم لوگ ہی آتے ہیں نا، مگر اس حکومت نے تو حد ہی

Read more

جنات حقیقت کے آئینے میں

پرانے وقتوں کا ذکر ہے ایک بادشاہ نے اپنے تین وزیروں کوایک دن دربار میں طلب کیا اور حکم دیا آپ لوگ باغ میں جاو اور میرے لئے پھل جمع کر کے لاؤ، تینوں کو یہ حکم سن کر حیرانی تو بہت ہوئی مگر حکم حاکم مرگ مفاجات تینوں نے تھیلے پکڑے اور الگ الگ باغوں میں داخل ہو گئے۔ پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لئے اچھے پھل اکٹھا کروں، لہذا اس نے بہت محنت کی اور

Read more

بےشک چھٹیاں فانی ہیں

23 دسمبر کو جب چھٹیاں ہوئیں ہماری خوشی کا عالم ہی اور تھا جلدی جلدی سارے رجسٹر کلوز کیے واٹس ایپ سٹیٹس بھی لگ گیا اور چھٹیوں کی خوشی میں تگڑا سا لنچ بھی کر لیا یہ سچ ہے حضرت انسان ہمیشہ اپنے حالات سے فرار چاہتا ہے اب جبکہ اس سال سکول کافی عرصہ بند رہے مگر پھر بھی اساتذہ اور طلباء ہمیشہ چھٹیوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ آج 6 جنوری 2022 تک پنجاب میں ہونے والی موسم

Read more

پیسہ کھپے : سانحہ مری

موجودہ دور حکومت جس کا وتیرہ ہی تنقید ہے امید ہے سانحہ مری کو بھی سابقہ حکومتوں کی نا اہلی گردانتے ہوئے پاک دامن ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس سانحہ پر جتنا افسوس کیس جائے کم ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر چند بہت اہم ہیں۔ یہ سانحہ سو فیصد انتظامی غفلت کا سبب ہے۔ کیا حکومتی نمائندگان کو معلوم نہیں ہر سال چند دنوں کے لیے عوام مری کا رخ کرتی ہے؟ ان کی گنتی

Read more

پاکستان کا تعلیمی اور کھیلوں کے میدان میں گرتا ہوا معیار

اگر ہم پاکستان کے کسی بھی سکول یا کالج کے اشتہاری بورڈ یا پمفلٹ پڑھ لیں تو ہمیں یہ بات مشترکہ طور پر نظر آئے گی کہ ہمارے ادارے کے پڑھے ہوئے بچوں کی بورڈ میں پوزیشنز آئی ہیں. اتنے نمبر آنے والے طالبعلم کو مفت داخلہ دیا جائے گا. اور پھر بچوں میں پڑھائی کے نام پر ایک ریس شروع ہو جاتی ہے. بچے صبح آٹھ بجے سکول کالج کے لیے جاتے ہیں اور واپس آکر تین چار بجے

Read more

نواز اور شہباز! خدا کے لیے اب آ بھی جاؤ

آپ پوری دنیا کے کسی بھی ملک چلے جائیں تو وہاں پر عوام کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کرنے والی حکومتوں کے خلاف مختلف طرز کی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں سننے کو ملے گی۔ یہ کہانیاں وقتی طور پر سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام میں پھیلائی جاتی ہیں تاکہ عوام مسلسل منفی تاثرات کو پڑھ کر اس شخص سے نفرت کرنا شروع ہو جائے۔ یہ کہانیاں بعض اوقات خود بخود ہی جھوٹی ثابت ہو جاتی ہیں

Read more

اِس کو بھی سکون نہیں

سوا دس بجے آنکھ کھلی۔ اٹھ کر بستر پہ ہی بیٹھ گیا۔ موسم سرما میں جو لوگ نیند سے بیدار ہونے کے بعد اچانک گرم بستر سے نکل کر گھر کے صحن میں چلے جاتے ہیں تو کچھ لوگوں کو فالج یا دل کے دورہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تھوڑی دیر بستر پہ ہی بیٹھا رہنا چاہیے۔ سوچنے لگ گیا کہ گزشتہ رات کیا پڑھا تھا؟ ہاں یاد آ گیا، طب یونانی کے موضوع پہ لکھی گئی تحریر

Read more

محبت، پیار اور عشق کیا ہے؟

میں اگر ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے بات کرو تو ہم مسلمانوں کے کانوں میں آذان کے بعد محبت کی روح پھونک دی جاتی ہے۔ خواہ پھر وہ اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کی ہو ،انسانوں سے یا دنیا کی ہر شے سے ہو۔ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے یہ جذبات ایک نعمت سے کم نہیں اگر جذبات نہ ہو تو دنیا کی ہر شہ بے رنگ ہی نظر اتی ۔ مجھ سے کسی نے اس حوالے سے سوال کیا

Read more

ادھورے اعترافات

ہماری زندگی میں کچھ داستان کچھ عمل کچھ تعلقات کچھ رشتے کچھ وعدے کچھ محبتیں اور کچھ یادیں ایسی ضرور ہوتی ہیں جن کا اعتراف کرنے سے ہم انکار کر دیتے ہیں جب کہ حقیقتاً ہر داستان کا اعتراف ہر عمل کا اعتراف ہر تعلق کا اعتراف ہر رشتے کا اعتراف ہر وعدے کا اعتراف ہر محبت کا اعتراف اور ہر یاد کا اعتراف جائز بھی ہوتا ہے ۔ ہمارے اعتراف نہ کرنے کا مقصد صرف اپنے آپ کو الجھانا

Read more

پاکستان کی شہ رگ

5 جنوری اس لئیے بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہےکہ اس روز اقوام متحدہ نےکشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کی جھوٹی حامی بھری تھی،یہ جھوٹ آج بھی قائم ہے۔یہ قرارداد بھارت خود اقوام متحدہ لےکرگیا تھا،لیکن آج تک  بھارت خود ہی اس راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔بھارت سمیت دنیا بھر اور اقوام متحدہ کواس دن کی یاددلانا انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ آج بھی پوری دنیامیں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ سےبڑا کوئی ادارہ موجود نہیں۔اس لیئے

Read more

مری سانحہ کا ذمہ دار کون?

آج سارا دن سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی خبریں چلتی رہیں اور ابھی تک چل رہی ہیں۔ مری میں ہونے والے المناک حادثے پر ہر کوئی غمزدہ ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اس انہونی پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ ساری فوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے اور دعا گو ہے، کہ رب کائنات ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جانے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔ کون جانتا تھا

Read more

نواز شریف کی واپسی۔ سب سے بڑا مسئلہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالتی حکم پر ملکی سیاست کے لیے ’نا اہل قرار دئیے جانے اور احتساب عدالت سے 10سال سے زیادہ کی قید سنائے جانے کے باوجود ان کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکا لا جا سکا۔ غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات ہوں تو آج بھی مسلم لیگ (ن) اکثریتی جماعت کے طور پر کامیاب ہو گی، یہی وجہ ہے کہ نواز شریف ان قوتوں کے ’’اعصاب ‘‘ پر سوار ہیں جنہوں نے

Read more

قومی ترجیحات پر نظر ثانی کی ضرورت

وقت دوڑ کر گزر رہا ہے.اب جدید دور کے ساتھ جِدت اختیار کرنے کی ضرورت ہے. ایسی درسگاہیں بنانے کی ضرورت ہے جہاں صرف سائنس و ٹیکنالوجی میں ملک کو آگے بڑھانے کے لئے ریسرچ کی جا سکے. آلات حرب کے بغیر جنگ نہیں لڑی جا سکتی اسی طرغ ناکافی آلات کے بغیر نوجوان ریسرچرز کام نہیں کر سکتے. یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ پرائیوٹ و گورنمنٹ سیکٹر یونیورسٹیوں میں زمانہ کے مطابق جِدت رکھنے والا تجرباتی سامان مہیا

Read more

ماچس، منی بجٹ اور موجاں ای موجاں

ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ ہم غریب نہیں ہیں۔ البتہ منی بجٹ کی پیشکش کے بعد اس اعلان کے ذریعے ہمیں آج ہی علم ہوا ہے کہ ہم غریب نہیں۔ کیوں کہ بقول وزیر خزانہ شوکت ترین کے بجٹ میں غریبوں کے استعمال کی اشیا مہنگی نہیں کی جا رہی ہیں۔ ہم چوں کہ ماچس استعمال کرتے ہیں اس لیے یہ بات سن کر چونک سے گئے، کیوں کہ ہم ماچس استعمال کرتے ہیں اور منی بجٹ میں ماچس

Read more

کچھ کیا جائے

جنگ عظیم کے ایک پہاڑی مورچے پر ایک سپاہی رائفل تانے افق پر نشانہ باندھ رہا تھا، اس کا خیال تھا کہ دشمن سامنے کی پہاڑیوں میں پناہ گزین ہے، وہ تاک میں تھا کہ جوں ہی اسے وہاں کوئی جنبش محسوس ہو وہ فوراً گولی چلادے، لیکن عین اُس وقت اچانک اس کی نگاہ اپنے پائوں کی جانب جھکی اور اس نے اپنے پائوں سے کوئی تین فٹ نیچے دشمن کے ایک سپاہی کو اپنی جانب رائفل تانے پایا،

Read more

جام صاحب کا فلسفہ فیس بک

جام صاحب پر کبھی کبھی فلسفہ کا نزول ہوتا تھا اور وہ ایسی باتیں کرتے کہ واقعی فلاسفر محسوس ہوتے اور سننے والے ان کی دانائی پر عش عش کر اٹھتے۔ ایک دن ان پر فلسفہ کا نزول ہوا تھا قسمت کی یاوری تھی کہ ہم ان کے ساتھ تھے۔ بیٹھے بیٹھے فرمانے لگے کہ تم نے کبھی فیس بک پر غور کیا ہے؟ ہم نے جواب دیا استعمال کرتا ہوں، آج کے دور میں رابطہ کا موثر ذریعہ ہے۔ وہ

Read more

پاکستان میں فارمیسی پروفیشن کے مسائل اور تجاویز

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں غریب کا علاج قدرے مشکل اور چیلنج والا کام ہے۔ ڈاکٹر کی فیس، لیبارٹریوں کے ٹیسٹ اور دوائیوں کے اخراجات ایک دیہاڑی دار مزدور اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک بہت بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے میں گلی محلوں میں عطائی اور نان کوالیفائڈ لوگوں کی بہتات ہے۔ ایک میٹرک پاس بندہ کسی ڈاکٹر کے پاس ایک دو سال کام کر کے اپنے گاؤں یا محلے میں لوگوں کا سستے میں

Read more

غمِ عاشقی ترا شکریہ

عاشقی دنیائے حاضر کی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ ہر مکتبِ فکر کے لوگ اس سے سرشار ہو رہے ہیں ۔ محبی جاناں کے لئے ایک محبتی فقرا تو ضرور بنتا ہے لیکن پھر کچھ مثبت سوچ لیتے ہیں کہ اتنی جلدی کیا کہ فوراً ایکشن لیا جائے۔ دراصل عاشقی ایک لمبا سفر ہے اس میں بہت در و دیوار، بہت سی پیچیدگیاں، رکاوٹیں، رنج، غم، تکلیفیں، مصیبتیں زندگی کی سڑک پر آتی ہے اور میں کہتا ہوں کہ یہی

Read more

حقوق نسواں: جنسی نفرت یا انتہا پسندی

کوئی مانے یا نہ مانے، کوئی سمجھے یا نہ سمجھے، کوئی دیکھ کر نگاہیں پھیر لے یا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ زمانہ حقوق نسواں کی آڑ میں بدترین جہالت کی زد میں ہے۔ دنیا میں کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک متوازن رہتا ہے جب تک وہ جنس کی تکرار سے دور رہتا ہے جبکہ ہر وہ زمانہ جو مرد یا عورت میں سے کسی ایک تسلط میں آ جائے وہاں ایک

Read more

عوامی نمائندے اور ٹیکس

Parliamentarians Tax Diary 2019 کو دیکھ کر میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ وہ آمدن ہے جو انھوں نے *Declare* کی ہوئی ہے، اور جو نہیں کی ہو گی وہ کتنی ہو گی ؟ اسی طرح ایک عمومی مزاج ہے کہ بڑے لوگ زیادہ تر اپنے اثاثے بیوی، بچوں، دوستوں یا ملازموں کے نام پر رکھتے ہیں تو وہ کتنی ہو گی ؟ اور ان میں سے 85% افراد ان خاندان میں سے ہیں جو 70 سال سے ہماری

Read more

خوابوں کی تعبیر

یہ سردیوں کی پہلی بارش تھی اور ہر طرف بوندوں  کی ٹپ ٹپ کی آواز خوبصورتی میں اضافہ کر رہی تھی ۔ ماہ جنوری کا سرد موسم سے بہت گہرا تعلق ہے یہ ہر سال اس ہی طرح مہربان ہوتا ہے یا تو دھند عاشق ہو جاتی ہے  اس ماہ میں یا پھر بارشیں برسنے لگتی ہیں اور اس ماہ کی بارش انتہائی محصور کن ہوتی ہے یہ نئے سال کا پہلا ماہ ہوتا ہے اور اس میں ہر انسان

Read more

آئی ایم ایف کا حقیقی ہدف

جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین صاحب نے برملا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے دبائو کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لئے کڑی شرائط عائد کررہا ہے۔ آصف علی زرداری کی کاوشوں سے ترین صاحب یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ بھی ہوئے تھے۔ مذکورہ حیثیت میں انہوں نے 2009میں بھی آئی ایم ایف سے امدادی رقوم کے حصول کے لئے مذاکرات کئے۔ اپنے انٹرویو کے

Read more

وانا میں ایک طرف چوری، ڈاکوؤں کا راج اور تاجر برادری کی شدید مزاحمت

پاکستان کی وفاقی حکومت کی طرف سے آج سے تین سال پہلے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد وہاں انگریز دور کے تمام قوانین اور روایات کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئے نظام کے تحت ضم ہونے والے تمام اضلاع میں ان قوانین کا اطلاق ہو گا جو ملک کے دیگر شہروں میں نافذ العمل ہیں۔ تاہم قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد بھی ’فاٹا کے اضلاع میں ماورائے آئین و قانون کے واقعات کا سلسلہ

Read more

جدید ٹیکنالوجی اور انتخابی اصلاحات

نامور امریکی تاریخ دان آرتھر شلیسنجر کا کہنا تھا کہ ”سائنس اور ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کرتی ہے، لیکن یادداشت، روایت اور افسانہ ہمارے ردعمل کو تشکیل دیتے ہیں“۔ آج کل پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر سے انتخابی اصلاحات کا تذکرہ عروج پر ہے، مگر اب کی بار اس کا لب لباب آرتھر شلیسنجر سے ملتا جلتا ہے۔ دنیائے سیاست میں جتنی پرانی تاریخ انتخابات کی ہے اتنی ہی پرانی تاریخ شاید انتخابات میں

Read more

لاحاصل کی تلاش

ایک غریب بچہ  کھلونوں کی دکان کے باہر کھڑا ہے لیکن وہ اپنی پسند کا کھلونا خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا، پر کیا کرے خواہش کو بھی دل سے نکال نہیں سکتا ۔اس کی آنکھوں کی حسرت ہاے، کیا کیا رنگ رنگ چھلکتے ہیں اس کی آنکھوں سے سے،اس کے چہرے کی معصومیت، یوں لگتا ہے کہ اگر اس کو ہوا بھی چھو گئی تو بکھر جائے گا، اس کی آنکھوں سے سارے موتی گر جائیں گے اور دل جو

Read more

پیلا صحافی اور مارشل لاء کے فضائل

 بیرون ممالک باقاعدہ مہ نوشی کےلیے باقاعدہ میکدے بنے ہیں۔ جو میکدہ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اپنے گھر میں پیتے ہیں۔ لڑکھڑاتے جسم اور بیوقوفانہ باتیں کرتے بہت کم لوگ عوامی جگہ پہ دیکھے جاتے ہیں ۔ جبکہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں میکدوں پہ پابندی ہے۔ مذہب میں ویسے بھی نشہ حرام ہے، مگر پھر بھی لوگ نشہ کرتے ہیں۔ نشہ کرنے کے بعد یہی لوگ مین سٹریم میڈیا پہ آکے کچھ بھی اناب شناب بک جاتے ہیں۔

Read more

جنسی صلاحیت پہ کرونا کے اثرات: روحانیت اور لاشعور

روزانہ کی واک کے دوران کبھی کبھی میرے ذہن میں عجیب سوالات اُٹھتے ہیں اور پھر میرے ذہن کا بایاں حصّہ ان سوالات کا تجزیہ کرنا شروع کر دیتا ہے اور بالآخر لاشعور کے وجدان سے ان کا جواب آ جاتا ہے۔ کہتے ہیں ہر سوال کا جواب انسان کے اپنے اندر موجود ہوتا ہے اور صوفیا ء کا تو ماننا ہے کہ انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کے لیے مقرر تمام علوم اس کی روح کے اندر

Read more

بیرون پاکستان میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات

سئیول، ساوتھ کوریا پچیس دسمبر اقوام عالم میں نہایت اہمیت کا حامل دن ہے۔ اس دن پوری دنیا کی مسیحی برادری حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا دن مذہبی جوش و عقیدت سے مناتی ہے اور اسی دن ہم پاکستانی بحیثیت قوم کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی نہایت خوشی سے مناتے ہیں۔ قارئین کرام آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد محمد میاں نواز شریف کا جنم

Read more

جہلم سے "داڑھی والا” کے دولت خانے تک

حسنین جمال صاحب سے فون پر بات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ اس اتوار بک کارنر (جہلم) آنا تقریبا ناممکن ہے کیوں کہ کام ڈھیر سارے ہیں اور یہ کلی جان۔ مگر ہماری دلی خواہش تھی کہ ویب سائٹ کا افتتاح حسنین جمال صاحب کے ہی ہاتھوں ہو۔ اس سلسلے میں ناصر اور زلفی بھائی سے بات کی کہ ہمیں ہی اسلام آباد جانا پڑے گا تو اس پر دونوں نے لبیک کہا اور اتوار کی صبح جادہ چوک

Read more

اے ٹی ایم کے اندر اور باہر کی دنیا

یہ اے ٹی ایم ہے۔ اس میں سے پیسے نکلتے ہیں۔ لیکن جو نکالنے جاتے ہیں وہ بہت دیر بعد باہر نکلتے ہیں۔ اصل میں ان کا کچھ قصور بھی نہیں۔ دھول سموگ اور آلودہ ماحول میں رہتے رہتے ایک اے ٹی ایم ہی وہ واحد جگہ ہے جو اندر سے صاف، پرسکون، موسم کے حساب سے آرام دہ اور پچانوے فیصد گھروں سے زیادہ لگژری جگہ ہے۔ لہذا تاحیات ایک کمرے کے مکین جب اس میں داخل ہوتے ہیں

Read more

مدینہ مسجد کراچی کا تنازعہ

سپریم کورٹ نے طارق روڈ پر چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد پارک کی جگہ پر تعمیر کی گئی تھی۔ نسلہ ٹاور کو گرانے کے حکم پر پہلے ہی کراچی کے شہریوں میں غم و غصے پایا جاتا تھا۔ اب علماءکرام بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ

Read more

جو دسترس میں ہے اس کو الزام دینا

ڈھائی سال پہلے کی بات ہے۔ جب میں نے بارہویں پاس کی تو مجھے زندگی کا ایک اور قدم اٹھانا تھا، لیکن اسی قدم کے لئے میں نے خود کو کسی بھی طرح سے تیار نہیں کیا تھا۔ بارہویں تک میں نے پڑھائی، لکھائی کو کوئی وقت نہیں دیا ہے اب افسوس ہو رہا ہے کہ کاش شروع سے ہی پڑھ لیتے، اچھا تو مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اب کرنا ہے تو کیا کرنا ہے؟ آخر کار

Read more

غیرت کے نام پر قتل

غیرت کے نام پر قتل کرنا ایک ناسور ہے جو کہ اب بین الاقوامی سطح پر پھیل چکا ہے۔ اس ناسور کی زیادہ تر شکار خواتین اور کم عمر بچے ہوتے ہیں۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کرنے کا تصور ثقافت سے آیا ہے۔ دراصل ثقافت ایک خالص تصور ہے۔ ہم نے یہاں پر ثقافت اور سماجی برائیوں کو یکساں لے کر ایک طرح سے ثقافت پر ظلم کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہر ثقافت

Read more

معاشی اور ثقافتی دہشت گردی

دہشت گردی ایک متنازعہ اصطلاح ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کی طرف سے اس کی قطعی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ہر قوم اور ہر مذہبی اور نسلی گروہ دہشت گردی کو کچھ مبہم الفاظ میں بیان کرتا ہے۔ بہت سے مختلف زاویوں سے بہت ساری وضاحتیں ہیں۔ سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کرنے والے گروہوں کی طرف سے منظم طریقے سے درندگی کا استعمال کرتے ہوئے کسی آبادی میں خوف و

Read more

گھٹن – افسانہ

”سنیں محترمہ“ مجھے پیچھے سے آواز آئی پلٹ کے دیکھا تو ایک عام سے لباس میں ملبوس نسبتاً پختہ عمر عورت کھڑی تھی۔ میں نے سوالیہ نظروں سے اس کی جانب دیکھا۔ ”آپ کی چین (chain) پیچھے سے آپ کی گردن پہ زخم ڈال رہی ہے۔“ میں نے غیر ارادی طور پہ ہاتھ پیچھے لے جاکر چین سمیت گردن پہ ہاتھ پھیرا۔ ایک جگہ جلد سے انگلی مس ہوتے ہی شدید ٹھیس اٹھی۔ میں ہاتھ آہستہ سے آگے لے آئی

Read more

چائے کی پیالی میں چھپے طوفان اور بیچاری پبلک

ابھی جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ کی گرد بیٹھی نہیں تھی کہ کل ایک انگریزی اخبار نے دعوی کر دیا کہ سابق جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے سابق جیف جسٹس ثاقب نثار خان کے خلاف بیان حلفی پر نواز شریف کی موجودگی میں دستخط کیے ، خبر شائع ہوتے ہی تمام وزراء نے ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا اور اپنی توپوں کا رخ اس خبر کی طرف کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی بلکہ

Read more

تعلیم پھر سے نظر انداز

2021 ء کے اختتام پر ہر ادیب اور تنقید نگار مختلف نقطہ نظر کو اپنا موضوع بنا کر تحریر میں پیش کر رہا ہے جس میں گزشتہ سال میں حکومت کا کردار، معاشی بحران، مہنگائی کا عروج، اپوزیشن کا کردار، تبدیلی کہاں ہے؟ ، کورونا وائرس کے نتائج اور دیگر موضوعات کو زیر بحث لایا گیا اور بدقسمتی سے تعلیم کا موضوع کسی ایک دو قلم سے گزرا شاید۔ تعلیم ایک ایسا زیور ہے، ایک ایسا راز ہے جو کسی

Read more

پریڈ لین کے شہیدوں کی یاد میں

پریڈ لین راولپنڈی کی مسجد میں 4 دسمبر 2009 ء کی نماز جمعہ سے پہلے امام صاحب کی تقریر کے بعد نمازی سنتیں ادا کر رہے تھے۔ پریڈ لین کے رہائشی کرنل غلام رسول قیصر اس روز کچھ تاخیر سے گھر پہنچے تھے۔ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی، میٹرک کا طالبعلم محمد علی مسجد جانے کے لئے ان کا منتظر بیٹھا تھا۔ باپ بیٹا مسجد پہنچے تو خود کش حملہ آور مسجد کے دروازے پر پہلے سے موجود تھا۔ بیٹے

Read more

ایک کہانی نئی پرانی

پانچ جنوری ڈاکٹر فاروق مشہدی کی وفات کو پورا ایک سال ہو جائے گا۔ ~ کہانی ہے، تو اتنی ہے، فریب خواب ہستی کی کہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے سید طارق مشہدی، میرے چچا نے جب چچا ڈاکٹر احمد فاروق مشہدی کے لیے کچھ لکھنے کے لیے کہا تو جذبات کی ذہن پر یلغار ہو گئی۔ حلق میں آنسوؤں کا گولہ سا پھنس گیا۔ ایک مسکراتا چہرہ آنکھوں کے سامنے آ گیا۔ 5 جنوری 2021 کو

Read more

قدامت پسندی

قدامت پسندی جس کو انگریزی میں conservatism کہا جاتا ہے، لاطینی زبان کے لفظ conservatiro سے ماخوذ ہے جس کے معنی محافظ کے ہیں۔ اپنی اقدار اور روایات کے محافظ کو روایت پرست، قدامت پرست یا قدامت پسند کہا جاتا ہے۔ قدامت پسندی سے مراد سیاسی، سماجی، اخلاقی روایات پر ڈٹے رہنا، تبلیغ و ترویج کرنا اور ان کی حمایت کرنا ہے۔ انسان فطرتاً مہم جو، جدت پسند، حریص اور یکسانیت سے بیزار واقع ہوا ہے۔ انسان کے حریص ہونے

Read more

قائداعظمؒ۔ مین آف ہسٹری

جواہر لعل نہرو نے قائداعظمؒ کو ”مین آف ہسٹری“ اس لیے کہا تھا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر لیا تھا کیونکہ مسلمان کبھی متحد نہیں ہوئے۔ اسی قائداعظمؒ نے پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو ایک جیسا شہری سمجھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اپنے ماضی کو تبدیل کرتے ہوئے باہم اتفاق سے اس جذبے کے تحت کام کریں کہ

Read more

بلوچستان :پاکستان کا سینہ

بزرگوں سے ایک کہاوت سنتے تھے کہ اگر بدن پر کہیں کانٹا چبھ جائے تو کانٹے کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں نہ کہ اسی کانٹے کا غصہ نکال کر اپنے ہی جسم کو چھلنی چھلنی کرنے کے۔ اس کہاوت کو یہاں بیان کرنے کا مقصد اتنا ہی ہے کہ ہم بحیثیت قوم ایک بدن کے مثل ہیں اور بلوچستان کو ہم اپنا سینہ فرض کرلیتے ہیں کیونکہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناتے اس کا

Read more

جمہوریت اور آمریت: دونوں قوم کے مجرم

سورہ سبا کی آیت 3 ما یلج فی الارض یہ آیت ہمیں سمجھاتی ہے کہ جیسا کرو گے ویسا پاؤ گے۔ جو بیچو گے وہی نکلے گا۔ نیک اعمال کا نتیجہ نیک اور بد کا بدانجام۔ پاکستان بننے کے بعد سے اب تک دونوں اداروں کے درمیان اقتدار کی ہمیشہ کشمکش جاری ہے۔ کبھی ہم جمہوریت کو اقتدار میں دیکھتے ہیں تو کبھی آمریت کو ۔ اب عوام میں یہ شعور پیدا ہو گیا ہے کہ وہ ان دونوں کی

Read more

سیاسی سسرال

چائے کے کپ کب کے خالی ہوچکے تھے اور اب ٹھنڈے پڑے تھے، انھیں ایک دفعہ پھر سے گرم کرنے کی کوشش کی گئی تو تھرماس نے معذرت کرلی۔ دسمبر کا مہینہ تھا اور تھرمامیٹر کا پارہ اپنے انتہائی حد تک سکڑ چکا تھا۔ اب تو لگ رہا تھا کہ ان دونوں کے پاس بلدیاتی انتخابات پر مزید کہنے کو کچھ باقی رہا ہی نہیں تھا۔ اس دفعہ بڑے ووٹ کی بولی کیا رہی اور چھوٹے جیسے جنرل کونسلر، کسان

Read more

اردو ادب اب بھی زندہ ہے

کراچی ایکسپو سینٹر میں لگا 16 واں کتب میلہ 2021 بڑے جوش و خروش سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا لیکن کئی بے شمار حسین یادیں چھوڑ گیا کتاب سے محبت کرنے والوں نے جس طرح اس کتب میلہ میں رونق ڈالی وہ ایسی تھی جس سے آپ کی آنکھ ایک منٹ کے لئے بھی اوجھل نہ ہو۔ پچھلے سال 2020 میں قاتل وائرس کورونا کی وجہ سے بد قسمتی سے یہ کتب میلہ نہ لگ سکا۔ لیکن اس بار

Read more

سچائی تم کو آزاد کرے گی

ایک کہاوت ہے کہ ایک لڑکی شادی کے بعد جب سسرال گئی تو اس کی ساس نے اس کے سامنے ایک کالے رنگ کی مرغی پکڑی اور ٹوکرے کے نیچے بند کر دی۔ بہت دنوں ‌تک لڑکی سوچتی رہی کہ اس کی ساس نے ایسا کیوں ‌کیا، اس کے پیچھے کیا منطق ہے۔ خیر اس نے ہمت کر کے پوچھ ہی لیا کہ ماں جی! آپ نے میرے آنے پر مرغی ٹوکرے کے نیچے کیوں ‌بند کی؟ تو ساس بولی

Read more

علم نافع کی ضرورت

علم جاننے کا نام ہے۔ پہچان، فنون، معلومات کو علم نہیں کہا جاتا، روز اول سے حصول علم کے لیے انسان اپنی جستجو میں مصروف عمل ہے۔ یہی چیز ہے جو انسانوں کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔ یہی علم ہے، جس کی وجہ سے اللہ نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب سجدے میں گر پڑے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے انسان کو انسانیت کی بقا کا اعلیٰ علم و شعور عطا فرما

Read more

میرا شریک حیات میرا ہوا

پانی کی لہریں اس طرح لہرا رہی تھی جیسے ان میں کسی نے محبت کے پتھر پھینکے ہوں۔ یہ سال نو کا پہلا دن تھا۔ موسم سرد تھا اس کے ساتھ سورج بھی مہربان تھا۔ پانی ٹھنڈا ترین اور قدیمی عمارت کے پہلو میں تھا یہ پانی یہاں صدیوں سے ایسے ہی درد بھرے گیت گنگناتا تھا۔ لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں اور یہ پانی یونہی لوگوں کے غم اور خوشیاں سمیٹتا رہتا ہے میں نے بھی یہاں بہت

Read more

خواتین کے لیے ناممکن سے ممکن تک کا سفر

ثریا اعوان، تین بچوں کی ماں ہیں اور ان کا شوہر ایک موٹر میکینک ہے، جبکہ خود وہ آج ایک نامور ایکسپورٹ کمپنی میں بطور مرچنڈائزر کام کر رہی ہیں۔ ثریا اعوان 2005 میں شادی کے بعد رخصت ہو کر ابراہیم حیدری کے علاقے میں آئیں جہاں ایک مشکل زندگی ان کی منتظر تھی۔ تین بچوں کی پیدائش نے گھر کے خرچوں میں اضافہ کیا۔ دوسری طرف علاقے میں بدامنی کی وجہ سے شوہر کو کبھی کام ملتا اور کبھی

Read more

چین کے ترقی کے نئے تصورات

عوامی جمہوریہ چین کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی اور صدر شی جن پھنگ کی ولولہ انگیز قیادت میں  اعلیٰ معیاری ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔چین اپنے "14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران، چین کو اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی زندگی کے لیے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ ترقی کے ان مرکزی تصورت کے تحت،

Read more

ربّا سچّیا توں تے آ کھیا سی

یہ کوئی دن کے گیارہ بجے کا ٹائم ہو گا۔ چھٹی  کا دن، دسمبر کی دھوپ، باد شہر یاران، اور فیض  احمد فیض کی شا عر ی۔ میں فیض صاحب کی شہرہ آفاق پنجابی نظم "ربا سچیا توں تے آکھیا سی” کا لطف لے رہا تھا کہ وٹس ایپ پر ١٩٦٥ کے صدارتی ا لیکشن میں مادر ملت محترمہ فاطمه جناح اور صدر ایوب خان کے مقابلے کی  با رے ایک فکر انگیز تحریر موصول ہوئی۔ تحریر میں جمع شدہ

Read more

امجد اقبال کے امریکہ پہنچنے کی کہانی

ضلع گجرات کے  قصبے شادیوال کے جم پل امجد اقبال بھی بالآخر امریکہ آ کر آباد ہو گئے ہیں. کرونا شروع ہونے سے چند   روز پہلے مارچ 2020ء میں وہ فیملی سپانسرشپ سکیم کے تحت، اپنے چھوٹے بھائی اور ہمشیرہ کی فیملیوں کے سولہ افراد کے ہمراہ امریکہ آئے تھے. امریکہ آ کر بسنے کے انتظار میں انہیں اور ان کی فیملیز کے دیگر افراد کو لگ بھگ پندرہ سال طویل انتظار کرنا پڑا. امجد کا چھوٹا بھائی منصف اقبال، 1999ء

Read more

چل کہیں اور چلیں

میری جان جس معاشرے میں محبت کو گھناؤنا جرم گردانا جائے، جہاں محبت کرنے والوں کو سولی چڑھایا جائے، جہاں محبتوں کے اظہار کرنے والوں سے ان کے اپنے ہی لا تعلقی کا اظہار کر دیں، جہاں محبت کے بجائے نفرت کا بیوپار کیا جاتا ہو، جہاں پیار و محبت کے باغی لوگ اہل محبت والوں کو غیرت کے نام پر قتل کر کے بے غیرتی کر جاتے ہیں، جہاں سینوں میں نفرت کھوٹ کھوٹ کر بھری ہو۔ میری جان!

Read more

آخری صفحہ

لفظ ”آخری“ ابدی گھر سے دربدر کر دیے جانے والے خاکی پتلوں کی چار روزہ حیات میں وہ کردار نبھایا ہے جو ان کے دلوں کی گہرائی میں پنہاں خواہشات کو سر بازار لاکر پارہ پارہ کر دینے کے لیے کافی ہے۔ زندگی کے کینوس کو سمیٹ کر ایک لفظ میں بیان کرنے کی سعی لفظ آخری پر اختتام ہوتی ہے۔ زندگی کا ہر لمحہ، ہر پہلو اور ہر سانس اسی لفظ کا منتظر اور متلاشی ہوتا ہے۔ ازل سے

Read more

مراعات بڑھتی گئیں جوں جوں تنخواہ بڑھی

حوالہ اور وقت تو یاد نہیں، لیکن ایک صاحب نے ایک بار برطانوی معاشی نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہاں امراء سے ٹیکس وغیرہ لے کر سب سے نچلے طبقے کی حالت سنوارنے کی کوشش کی گئی اور درمیانے طبقے کو نہیں چھیڑا گیا۔ مقصد یہ تھا کہ نچلا طبقہ بھی کم از کم درمیانے طبقے کے درجے تک پہنچ سکے۔ امریکہ کے بارے میں تو ہم نے خود پڑھا تھا کہ وہاں کے ارب

Read more

یوتھ پارلیمنٹ کے درخشندہ ستارے

پاکستان میں جاگیرداروں کا مخصوص سیاسی پس منظر ہے۔ اس وقت بھی اکثر سیاست دان جاگیردار ہیں۔ 60 ٪ سیاستدانوں کا شاہانہ لائف سٹائل ہے اور ان میں تکبر جیسا کہ خود کو بڑا سمجھنا، اپنے مخالفین اور ماتحتوں سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا ان کا انداز ہے۔ ایسے کٹھن دور میں ضروری ہے کہ پڑھے لکھے ایسے نوجوان میدان سیاست میں آئیں جو لوگوں کو ایک جمہوری ریاست میں ان کے حقوق سے آشنا کر سکیں اور عوام کے

Read more

سنہ 2020 کے اختتامی پندرہ منٹ

31 دسمبر، 2020، بروز بدھ۔ نئے سال کی آمد میں صرف اور صرف پندرہ منٹ رہ گئے تھے، اور میں کمرے میں گرم بستر اوڑھے موبائل پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے پورے دنیا کی نیو ائیر تقریبات پر نظر جمائے بیٹھا تھا، اور پوری دنیا بے چینی سے 12 بجنے کے انتظار میں تھی، تاہم اسی مابین اچانک ایک سوچ نے میرے ذہن میں دستک دی؛ کہ یہ سال تو جیسے پلک جھپکتے ہی اپنے اختتام

Read more

کاش تم خودکشی نہ کرتے

خودکشی ایک ایسی موت ہے جسے دین اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے، ایسی موت مرنے والے کی دنیا اور آخرت دونوں برباد ہوجاتی ہیں۔ جاپان میں تو خودکشی کو ایک روایت سمجھا جاتا ہے جو سمورائی کے ’سپیوکو‘ کے عمل کرنے یا سنہ 1945 میں نوجوان ’کامی کازی‘ کی ثقافت کے طور پر کرتے ہیں۔ لیکن مذہب اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ خودکشی کرنے والا خود تو حرام موت مرتا ہی ہے ساتھ ہی پیچھے بچنے

Read more

تبدیلی کا جنازہ

اللہ پاک کے آفاقی قوانین میں سے ایک مشہور ترین قانون The law of cause &effect، بنی نوع انسان کو درس دیتا ہے کہ زندگی میں جیسے نتائج چاہتے ہو، اسی لیول کے بیج بونا ہوں گے۔ یہ طے ہے کہ کپاس کے بیج سے کپاس کا پودا ہی اگے گا، اسی طرح منفی سوچ اور رویے سے خوفناک فساد جنم لیتا ہے، جبکہ مثبت انداز فکر سے روشنی کی کہکشاں جگمگا اٹھتی ہے۔ حضرت امام غزالیؒ فرماتے ہیں ”مجھے

Read more

سردیوں کا ادبی حل

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ایک وسیع و عریض خطہ، یعنی کل پاکستان کے تینتالیس فی صد حصے پر مشتمل صوبہ ہے۔ لیکن بد قسمتی سے بلوچستان کا نام سنتے ہی احساس محرومی اور پسماندگی کا برجستہ احساس ہو جاتا ہے۔ یہ سب کچھ اس لیے کہ بلوچستان کو اب بھی ایک کالونی کی طرح کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہو نے کے باوجود صوبے کے لوگ گیس، بجلی، صاف پانی اور تعلیم جیسی بنیادی

Read more

انڈیا میں 2021 کے ادب کا جائزہ

2021 کا ادبی جائزہ لینے بیٹھا تو  ایک قیدی کا مکالمہ یاد آ گیا۔ ایک بے رحم بادشاہ نے اپنے تین قیدیوں کو سزائے موت سنائی۔ ”میں بادشاہ سلامت کے گھوڑے کو اڑنا سکھا سکتا ہوں۔“ قیدیوں میں سے ایک نے کہا۔ جان بخش دی گئی۔ دوبارہ حکم ہوا۔ ”اگر ایک برس کے اندر میرے گھوڑے نے اڑنا نہ سیکھا تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔“ ”مجھے منظور ہے۔“ اس نے پھر کہا۔ ”کیا تم سچ میں پاگل ہو

Read more

مک گیا تیرا شو نیازی

حکومت خواہ مسلم لیگ نون کی ہو پیپلز پارٹی کی یا تحریک انصاف کی ہر دور میں اپوزیشن کی طرف سے عوامی اجتماعات اور اسمبلی میں سیاسی نعرے بازی کا کلچر موجود رہا ہے، پچھلی حکومت کے دور میں تحریک انصاف کا مقبول ترین نعرہ ”گو نواز گو“ تھا جو باقاعدہ ٹرینڈ بن گیا تھا، یہ نعرہ موجودہ وزیراعظم عمران خان دھرنوں کے دوران بھی لگاتے رہے ہیں بلکہ تحریک انصاف کی طرف سے تو اس نعرے پر نغمے تک

Read more

ماضی میں مستقبل کے مثبت چہرے

بزرگ ایک مثال بیان فرماتے ہیں کہ ( کر مزدوری تے کھا چوری) ہماری زندگی میں اس محاورے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس محاورے کو فقط لفظ مزدوری ہی سے تشبیہ دیتے ہیں۔ مطلب جیسے میں اپنے کزن کے ساتھ مزدوری کرتا تھا۔ وہ جسمانی مزدوری تھی۔ ہر وہ کام مزدوری و مشقت ہے جس سے ہماری زندگی میں آ سانی پیدا ہو سکے ہمارے کردار و گفتار میں اچھائی آ سکے۔ اور ہم اپنی

Read more

فیصلہ سازوں کو سلام عرض ہے

پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعتوں نے اپنے پارٹی منشور میں عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے وعدے کیے جو حقیقت سے دور لگتے رہے ہیں عوام ان وعدوں کے جھانسے میں ہر بار پھنس کر اپنی قسمت کے جاگ جانے کا مسلسل انتظار کر رہے ہیں سیاست کے یہ کھلاڑی اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہر وہ راستہ اختیار کرتے ہیں جو ان کو منزل تک لے جائے یہ سیاسی لوگ اتنے با اثر ہیں کہ ان

Read more

چیف جسٹس صاحب! مساجد اقامت گاہیں نہیں عبادت گاہ ہیں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں جھیل پارک سے مدینہ مسجد کو گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ مساجد عبادت گاہ نہیں بلکہ اقامت گاہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ہم نے مسجد کمیٹی کے ممبر سے پوچھا آپ کے پاس کوئی قانونی دستاویزات ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہے۔ لہٰذا ایک ہفتہ کے دوران مساجد کو منہدم کر کے جھیل

Read more

بٹگرام کا خادم: فیاض محمد جمال خان اور ان کے کارنامے

بٹ گرام ہزارہ ڈویژن کا اہم اور مرکزی ضلع ہے جو جغرافیائی لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ ضلع کی آبادی تقریباً سات لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ضلع بٹ گرام قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں منقسم ہے۔ جس میں دو تحصیلیں بٹ گرام اور الائی اور 20 یونین کونسل ہیں۔ ضلع بٹگرام قدرتی طور پر سر سبز اور گھنے جنگلات سے لبریز فلک بوس پہاڑوں، لہلہاتی ہوئی حسین وادیوں اور کھیتوں کلیانوں،

Read more

کیا سوال اٹھانا جرم ہے؟

تاریخ کے اوراق پلٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ سوال اٹھانے کا جرم قدیم ہے۔ اس کی پاداش میں مارے جانا، ہمسر زندان ہونا، مصائب و آلام کا جھیلنا بھی روایات سے ثابت ہے۔ سوال کے جرم کی سزا سے تو موسیٰ بھی بچ نہیں پائے۔ حضرت خضر  نے موسیٰ سے اپنی راہیں جدا کرلی۔ حالانکہ موسیٰ کا سوال اٹھانا فطری امر تھا۔ حضرت خضر کے منع کرنے کے باوجود موسیٰ کا یوں گویا ہونا، کم فہمی، کم علمی کا

Read more

صہیونی تحریک: آغاز سے اب تک قسط 6

عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ انیسویں صدی میں صہیونی تحریک کا آغاز ہوا۔ اس تحریک کا مقصد فلسطین کو تقسیم کر کے یہودیوں کے لیے ایک الگ ملک کا حصول تھا۔ جیسا کہ میں نے پچھلے صفحات میں ذکر کیا ہے کہ یہودی ایک عرصہ سے ایسا چاہتے تھے، وہ ایک الگ بات ہے کہ تھیوڈر (Theodor Herzl) کو موجودہ صہیونی تحریک کا بانی مانا جاتا ہے۔ اسرائیل کا قیام اسی تحریک کا ایک کار نامہ سمجھا

Read more

بچے مزدور نہیں ملک کا اثاثہ ہیں

ہر ملک کو ترقی کے لئے اس کے خزانے میں فنڈ کی زیادہ مقدار کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت و حال اور آفت کا آسانی سے مقابلہ کر سکے۔ لیکن دوسری طرف اسی ملک کے بچوں کو بہتر سہولیات مہیا کی جات ہیں جو اس ملک کا مستقبل اثاثہ تصور کیے جاتے ہیں اور آنے والے وقت میں اس کی معیشت اور ترقی کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر کسی

Read more

نیا سال نئے چیلنجز کے ساتھ مبارک

سب سے پہلے میں اپنے پیارے قارئین اور ان کے درمیان روحانی رشتہ قائم کروانے والے ایڈیٹوریل انچارج صاحب اورعزیزو اقارب، دوست احباب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ”نیا سال نئے چیلنجز کے ساتھ بہت بہت مبارک ہو۔”نئے چیلنجز کیا ہیں؟جب سے کورونا وائرس کی وباء ہر طرف پھیلی ہے تب سے ہر سال،ہر مہینہ،ہر دن ایک نیا چیلنج دنیا کو درپیش ہے۔سن 2020 کا سب سے بڑا چیلنج ایک نئی، انوکھی اور جان لیوا وباء کورونا کا سامنا کرناتھا

Read more

مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ سے پاکستانی گاؤں تک

دو دن سے بہاول پور میں شدید سردی ہے یا پتہ نہیں مجھے ٹھنڈ بہت لگ رہی ہے۔ واک کرنے گیا۔ پارک کی دھوپ میں واک کرنا بہت اچھا لگا۔ ایسے میں ایک عجیب سوچ ذہن میں آئی۔ جب میں مر جاؤں گا۔ قبر کے اندر سو رہا ہو ں گا اور وہاں میرا دھوپ سینکنے کو من چاہے گا تو۔۔۔ مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا۔ایک دن تو اپنے اللہ کے پاس جانا ہے۔ یہ عاجز یہ با ت جانتا

Read more

خدارا نمک پاشیاں تو نہ کریں

پورے ملک میں کوئی ایک بھی ایسا فرد نہیں جس کو اس بات کا اعتراف نہ ہو کہ ملک میں مہنگائی نے قیامت برپا کی ہوئی ہے۔ حد یہ ہے کہ وزیر اعظم سمیت ان کی پوری کابینہ اس بات سے منکر نہیں کہ ان کی حکومت مہنگائی کے سامنے بند باندھنے میں ناکام رہی ہے۔ تمام وزرا و مشیران، بشمول وزیر اعظم پاکستان، مہنگائی کا اعتراف تو کرتے نظر آتے ہیں لیکن وہ اس کی توجیہات کے طور پر

Read more

ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا مستقبل

بحیثیت مسلمان  اگر ہم یہ  ماننے اورکہنے کی پوزیشن میں ہیں اور یقینا ہیں  کہ اسلام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے تو ہم بجا طور پر یہ کہنے کی پوزیشن میں بھی ہیں کہ مدارس اسلامیہ کا مستقبل  بھی تابناک اور روشن ہے۔کیونکہ جس طرح اسلام اور مسلمان لازم وملزوم ہیں ٹھیک اسی طرح مدارس اور مسلمان بھی لازم وملزوم ہیں۔  جب تک ایک مسلمان کو اللہ کی کتاب سے فراغ ممکن نہیں ہے تب تک   موجودہ مسلمانوں کے

Read more

بھٹہ صاحب

جام صاحب کے دوست بھٹہ صاحب اپنی نوعیت کے واحد آدمی تھے۔ بھٹے رے بھٹے تیری کون سی کل سیدھی۔ بھٹہ صاحب جوانی میں ہی اپنے بالوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جام صاحب کے بقول بھٹہ صاحب نے بال دھو دھو کے ہی کھوئے ہیں۔ وہ دن میں کم از کم دس مرتبہ شیمپو کیا کرتے تھے۔ اس لیے بال ان کے سر سے اتر کر ہاتھ میں آ گئے اور آج تک واپس سر پر نہیں لگ سکے۔

Read more

یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی (2)

مشہور قول ہے کہ مطالعے سے آدمی بیدار ہوتا ہے، مکالمے سے اس میں تمیز آتی ہے اور لکھنے سے اس کی شخصیت نکھر جاتی ہے۔ مطالعے کی عادت اختیار کر لینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے گویا دنیا جہاں کے دکھوں سے بچنے کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ تیار کرلی ہے۔ آپ کے گھر میں ایک ایسی جگہ ضرور ہونی چاہیے جہاں آپ تنہائی میں اپنی کتابوں کے سطور سے گفتگو کرسکیں اور اپنے تخیلات کی

Read more

ہمیں مزید تبدیلی نہیں چاہیے

یہ 2017 کی بات ہے عمران خان اور ان کی تحریک انصاف نے لوگوں کو بڑی بے دردی سے ہمدردانہ خواب دکھانا شروع کیے، جس کا سیاسی شکار شروع سے ہی پڑھا لکھا طبقہ اور نوجوان ہوئے۔ تحریک انصاف تو روز اول سے ایک غیر مقبول اور غیر معروف پارٹی رہی ہے مگر عمران خان کی شخصیت نے لوگوں کو پارٹی کی طرف مائل کیا۔ پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے سب سے بڑی بات جو ہمیں قطعی طور نہیں

Read more

جناب آئی جی صاحب پنجاب آپ کی ٹیم پہ رشک آیا ہے

جناب آئی جی صاحب پنجاب آپ کی ٹیم پہ رشک آیا ہے۔ حضور والا ویسے تو موجودہ جدید دور میں وسائل کی کمی کے باوجود آپ کی پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے بڑے الجھے ہوئے اور سنگین مقدمات میں جرائم پیشہ عناصر کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ اپنی تمام تر کاوشوں اور قانونی ضوابط کو پورا کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ تھانہ کلچر میں ڈنڈے اور گالی کا قدیم اور تن

Read more

کہنہ مشق صحافی اقبال دل کی رحلت

سندھی صحافت کا ایک روشن ستارہ بلکہ یوں کہیے کہ ایک سورج 12 دسمبر 2021 کو اپنی آخری کرنیں بکھیرتا ہوا غروب ہو گیا۔ کہنہ مشق صحافی اقبال دل کی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اقبال دل یکم ستمبر 1942 میں عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ پتھورو کے ایک گاؤں سومار دل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1963ء میں سندھ یونیورسٹی میں سے کامرس میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے شعبہ صحافت میں اپنے کام کی ابتدا 1961ء میں تعلیم کی

Read more

ہمارے جذباتی رویے

انہی دنوں اسی سائٹ (ہم سب) پر دو ایک کالم (کفار کی ٹیلی سکوپ اور کرسمس وش کرنا) پڑھے اور یہ دیکھ کر کچھ اطمینان ہوا کہ وطن عزیز میں کچھ اہل عقل لوگوں کا وجود ابھی باقی ہے ورنہ تو کند اور متعصب ذہنیت اور سونے پہ سہاگہ خوش فہمیوں کی شکار عوام کی اتنی بہتات ہے کہ سچ بولنے یا سننے والوں کا وجود ناپید لگتا ہے۔ کیونکہ یہاں سچ بولنا یا حقیقت بیان کرنا ایسا ہے کہ

Read more

عمرانی انقلاب اور معیشت کا نوحہ

ملک کے غیر یقینی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اشرافیہ میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ کہ یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔ لہذا ان کو بیرون ملک رہائش اختیار کر لینی چاہیے۔ ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنے ساتھیوں کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تھا۔ کہ اب ان کے بچوں کو ملک چھوڑ کر اپنا مستقبل محفوظ بنا لینا چاہیے۔ کیا ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ایلیٹ کلاس کو اس بات کی شاید

Read more

زبان و ثقافت کا آپس میں تعلق

زبان اور ثقافت ایک علاقے اور قوم کی مشترکہ پہچان ہوتی ہے۔ ایک قوم اس وقت تک قوم نہیں کہلاتی ہے جب تک ان کی زبان اور ثقافت دوسری قوم سے الک نہ ہوں۔ ایک قوم مخصوص جغرافیہ کے اندر رہ کر ، مخصوص طور طریقے، اٹھنے بیٹھنے، رہن سہن، کھانے پینے اور اپنی الک سوچ کی وجہ سے دوسری قوموں سے مختلف ہوتی ہے اس لیے یہ مختلف انداز اور طرز فکر اس قوم کی ثقافت کہلاتی ہے۔ ایک

Read more

ڈائری سال 2021

ماضی کے دو سالوں کی نسبت سال 2021 قدر مختلف تھا کیونکہ اس سال کے آغاز کو میں نے اپنے گھر میں ہی پایا۔ ویسے عمومی طور پر گزشتہ چند سالوں میں یہ معمول رہا ہے کہ ماہ دسمبر کے آخری ایام اور نئے سال کی شروعات جامعہ کی زور و شور والی زندگی میں بسر ہوتی رہی ہے جہاں نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی فائنل امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا اور اس طرح ہم 31

Read more

"جنت کی تلاش” سے حقیقت کی تلاش تک

جب کوئی شخص اپنی ساری عمر نگینے جیسی ناک، بچوں جیسی حیران آنکھیں، شانوں پر پریشان خوب صورت سیاہ بال، مرمریں گردن، عمودی لائنوں والے انگوری ہونٹ اور سرخ و سفید قیمتی لباس میں لپٹی ہوئی حسین اور موت سے نہ ڈرنے والی جوان عورت کی تلاش میں مانسہرہ، دریائے سرن، آزاد کشمیر، ہنہ جھیل، زیارت، بالاکوٹ، کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک، گلگت، دیوسائی، اور نلتر کے جھمیلے جھمیلے سبزہ زاروں، اونچے اونچے پہاڑوں، یخ بستہ ہواؤں، اور مسحورکن پانیوں

Read more

منزل کی طرف جانے والے راستے دھندلا گئے

اے کاش! وزیراعظم عمران خان نے کچھ سخت فیصلے عوام کے مفاد میں کیے ہوتے تو ہم بھی کہتے کہ واہ خان صاحب آپ نے دل خوش کر دیا مگر افسوس کہ وہ اب تک ایسا کچھ کرنے میں ناکام رہے ہیں لہٰذا ہمیں ان کے اقتدار میں رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ہماری شدید خواہش ہے کہ اب وہ گھر جا کر آرام کریں کیونکہ ان کی پالیسیاں وطن عزیز کو بہت پیچھے لے جا چکی ہیں۔ حیرت

Read more

نئے سال کا تحفہ

اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ لفظ سنوارتے بھی ہیں اور بگاڑتے بھی۔ جہاں خوشبو ہے وہاں بدبو بھی۔ جہاں پھول ہیں وہاں کانٹے بھی۔ جہاں لہلہاتی ڈالیاں ہیں وہیں خاردار جھاڑیاں بھی۔ پاکستانی معاشرہ کئی طبقاتی تقسیم کا شکار ہے جہاں مختلف پرکشش دلکش لوگ ہیں تو وہیں عدم دلچسپی کی صفات سے مرصع سخت مزاج بھی ہیں۔ اس معاشرے میں انسان کئی حیثیتوں سے منسلک ہیں۔ جس میں خاندانی و سماجی دینی و ایمانی معاشی و سیاسی

Read more

حسینی تحریک ایک مقدس حمادسہ از نگاہ ادبیات

حماسہ کے معنی شدت اور سختی کے ہیں۔ کبھی یہ لفظ شجاعت اور حمیت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ شعر کے عالم شعروں کے مجموعوں کا شعر کی اقسام اور مقاصد کے لحاظ سے الگ الگ نام رکھ دیتے ہیں۔ بعض نظموں کو غنائی، بعض کو حماسی، بعض کو وعظی اور نصیحتی، بعض کو رثائی اور بعض کو مدحی کہتے ہیں۔ حافظ کی غزلیں اور دیوان سعدی، شمس تبریزی کا دیوان غنائی مجموعے ہیں، یعنی ان کا ہدف عرفان الہیٰ

Read more

پاکستان مانگا کیوں تھا؟

قیام پاکستان سے لے کر آج تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ پاکستان کیوں مانگا اور مملکت کی اساس کیا تھی۔ دو قومی نظریے کے تحت ہماری آزادی کا مفہوم پنہاں تھا یا سیکولر نظام۔ غرض یہ ایک ایسی بحث ہے جس کے ماننے اور تسلیم نہ کرنے والے وہی بتاتے ہیں جو انہوں نے سنایا انہیں پڑھایا گیا۔ ہم جشن آزادی بھی بڑے جوش و خروش سے مناتے اور قیام پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،

Read more