کھلی آنکھوں کا خواب (4)
نجف اشرف: ائر ہوسٹس شبانہ، مصری تھی۔ پیاری اور خوش خلق سی۔ جہاز سے نکلتے ہوئے اس نے خداحافظ کہا اور سیڑھی پر پہلا قدم رکھا تو گرم لو کے تھپیڑے نے استقبال کیا۔ سیڑھیاں شکر ہے زیادہ نہ تھیں، اس لئے آرام سے اتر گئی۔ سامنے ہی بس اور ایک وی آئی پی گاڑی کھڑی تھی۔ ہم بس کی طرف بڑھے تو گاڑی کا ڈرائیور لپک کر ہمارے پاس آیا اور گاڑی کا دروازہ کھولا مگر اونچی گاڑی پر
Read more










































































