اپنے اپنے دکھ

 ہماری زندگی کے ہر ادوار میں کوئی نا کوئی ایسا دکھ ہوتا ہے جس پہ لگتا ہے بس ابھی نکلی جان، پر مرتے کم ہی ہیں۔  لیکن وہ جو مرتے نہیں وہ مرنے والوں  کےغم  سے کہیں زیادہ اذیت ناک ہوتے۔ جیسا کے کہا ہے ہر ادوار کے مختلف دکھ تو بالکل اسی طرح ہر فرد کا غم بھی مختلف ہوتا ہے۔ پرمختلف غم اور مختلف فرد کے غم کا خلاصہ اور نوحہ اکثر و بیشتر ایک جیسا ہی ہوتا

Read more

سازش

اس میں کوئی سازیش ہے،یہ سب کہانی ہے، اصل بات کچھ اور ہوگی، یہ ڈرامہ بازی ،اس کے پیچھے بھی کوئی ہاتھ ہوگئے یہ الفاظ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بہت سنتے ہیں اور کہتے بھی ہیں۔یہ سب بے یقین کی کیفیات کی جو ہم پر طاری ہے۔حالت یہ ہوگی ہے کہ اب ہمیں ایک دوسرے کی بات پر بھی یقین نہیں رہا ۔ہم کو ہر چیز میں سازیش کی بو  اور کچھ خفیہ ہاتھ نظر آتے ہیں۔ کوئی دور

Read more

سارے مسائل کا حل نظام خلافت میں ہی ہے

1958 کے بعد سے تا حال، یوں لگتا ہے کہ جمہوریت ہمیں چھو کر بھی نہیں گزری۔ جو حکمران بھی آتا ہے، خواہ وردی والا ہو یا سادے لباس والا، اس کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ اس کے منھ سے نکلا ہوا ہر لفظ ”قانون“ مانا جائے۔ ایوب خان تو خیر سے آئے ہی آئین و قانون کی سارے بندھنوں کو توڑ کر تھے اس لئے ان سے اگر کوئی بات پوچھی جاسکتی ہے تو یہی کہ ”غداری“ کا

Read more

میں اسٹیبلشمنٹ کا حامی کیوں؟

اگر ہم حضرتِ انسان کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ انسان نے ہمیشہ قوت کے حصول کے لئے بالعموم سازباز، جبر وظلم ،تشدد وبربریت ہی کے راستے کو ترجیح دی ہے ۔ انسان نے قوت کے حقیقی معنی و مفہوم کو سمجھنے میں ہمیشہ غلطی کی ہے ۔ اور یہ جان لیا کہ ما ل و دولت ، جائداد،عہدہ و منصب ،فوج اورلاؤ لشکر ہی اصل قوت کا سرچشمہ ہیں ۔ حضرتِ انسان

Read more

کشمیر مسئلہ پر پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

  اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس قریباًایک ماہ گزرنے کو ہے لیکن کوئی خیر خبر نہیں آسکی۔مقبوضہ وادی کے حوالہ سے جو توقعات تھی وہ پوری ہوتی معلوم نہیں ہو رہیں۔کیا عمران خان اپنی اننگزاچھے انداز میں کھیل رہے ہیں؟سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیاں کیا کہہ رہی ہیں اور کیوں اب تک مقبوضہ وادی کا آئینی اور قانونی طور پر مقبوضہ وادی کے حوالے سے فیصلہ سنایا نہیں جا سکا؟  مودی کے اپنے اس سے نالاں

Read more

شادیوں کے معیار بدلنا ہوں گے۔۔۔  

شادی ایک بہت ہی خوب صورت بندھن ہے جو زندگی کے نشیب و فراز میں ساتھ نبھانے کا نام ہے مگر اس کے لیے کچھ ایسے معیار بنا دئے گئے ہیں جو نہ صرف غیر فطری ہیں بلکہ معاشرے میں ان معیاروں نے شادی کو بہت بڑا مسئلہ اور پریشانی بنا دیا ہے۔ شادی چاہے لڑکے کی ہو یا لڑکی کی دونوں کے لیے بہت سارے معیاروں کو پورا کرنا ایک کڑا امتحان ہوتا ہے۔ اس پریشانی کی وجہ کچھ

Read more

آزاد کشمیر میں صحت کارڈ اور کھلواڑ

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کی سہولت کے لئے صحت کارڈ کا اجرا کیا جس کا پہلا تجربہ کے پی کے میں کیا گیا جو بہت حد تک کامیاب رہا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں بھی یہ سہولت دینے کے لئے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں جاری ہونے والے صحت کارڈ کی کہانی سے پہلے میں اس کارڈ کا ایک روخ آپ کو بتاتاہوں۔ طاہر پنڈی میں مرغیوں کاکاروبار کرتا

Read more

اک مضبوط جوڑ

زندگی کا کتنا حسین لمحہ ہوتا ہے جب آپ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں،آنکھوں سے آنسو چھلک کر گال بھگو رھے ہوں،تمام الفاظ دم توڑ چکے ہوں جہاں صرف یہی خیال ہو کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ہاں واقعی اللہ دیکھ رہا ہے،سن رہا ہے ان چیخوں کو جو ھمارے سینے میں دفن ہیں،اس تنہائی کو جس سے وحشت ہونے لگتی ہے اور ان بن کہے الفاظ کو جو شائد ہم کبھی نہیں کہ پاتے۔وہ تو اللہ ہے۔ اللہ! کتنا خوبصورت

Read more

آزادی مارچ حکومت کے خلاف ہے یا حاکمیت کے؟

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ صوبہ سندھ سے شروع ہونے والا مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ جمعرات کو اسلام آباد پہنچ چکا۔ انتظامیہ کے ساتھ اتفاق کے مطابق اسلام آباد میں اتوار بازار سے ملحقہ کھلی جگہ مین جلسے کے بعد شرکا دھرنے کے لئے بیٹھ گئے۔ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھروں کی تلاشی کی سرکاری کاروائی جاری ہے۔اسلام آباد کے ایک شہری چودھری

Read more

بلوچستان اور تعلیم

تعلیم اندھیروں میں روشنی کی مانند ہے اور ایک بہترین سرمایہ ہے۔ دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے ورنہ انسان  اور جانور میں کوئی فرق نہ رہتا۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے۔ اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض  قرار دیا گیا

Read more

میں الزام ان کو دیتا تھا، قصور اپنا نکل آیا

مکان بنانے کے لیے جگہ خریدنے جائیں تو وسیع اور کشادہ گلی کا مطالبہ کرنے والے ہم ہیں مگر گھروں کے آگے تھڑے بناکر اورمین گیٹ کوآگے سرکا کر اسی گلی کو تنگ کرنے والا کون ہے؟ اپنے ووٹ کی ” طاقت “ سے اپنے ”حکمران “ چننے والے ہم ہیں مگراپنے ہی” انتخاب“ کو مطعون کرنے والا کون ہے؟ آزادی کے نام پربچوں کو حدود و قیود سے نا آشنا کرنے والے ہم ہیں مگر پھرجب عمررسیدہ ہوکر ان

Read more

کیا ہماری مٹی کی تاثیر خراب ہے؟

سو پیاز اور سو جُوتے، پنجابی کی کہاوت ہے۔ بحیثیت قوم ہم یہ کام پچھلے ستر سال سے کر رہے ہیں۔ کبھی آمریت کا درد اٹھنا شروع ہو جاتا ہے، کبھی جمہوریت کا۔ پاکستان بننے سے لے کر آج تک ہم عجیب گردش میں ہیں۔ جہاں سے آغاز کرتے ہیں پورا چکر کاٹ کر پھر وہیں آ پہنچتے ہیں، اور پتا نہیں کب تک ہم اسی غلام گردش میں گھومتے رہیں گے۔ عجیب تاثیر ہے ہماری مٹی کی۔ ہم عرصے

Read more

اختلاف طریقہ کار پر کرو، عید میلاد البنی پر نہیں

میں جو کچھ کہہ رہا ہوں، ممکن ہے ایسا کہنے والا کروڑوں مسلمانوں کی نظر میں معتوب ٹھہرے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم کسی کا موقف ٹھنڈے دل سے برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور اپنی ایک رائے قائم کرنے کے بعد اس پر اس درجہ شدید ہوجاتے ہیں کہ اس کی اختلافی رائے ہمارے دل و دماغ پر ہتھوڑے کی طرح برسنے لگتی ہے۔ دنیا میں شاید ایک بھی مسلمان ایسا نہیں جو یہ نہ

Read more

لیاقت پور ٹرین سانحہ: حادثہ یا غفلت

ایک اور حادثہ، کراچی سے تیز گام جانے والی ٹرین صبح طلوع آفتاب کے وقت انجانی وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہوئی اور ایک دفعہ پھر ہم نے خلق خدا کو زندہ جلتا ہوا دیکھا۔ چلتی ریل سے آگ کے بڑے بڑے شعلےنکل رہے تھے پر گاڑی رکی نہیں تھی۔ خبر دیکھتے ہی طبیعت گیرانی کا شکار ہوگئی۔ آخر یہ کیسے ممکن تھا کہ گیس کا سلینڈردھماکے کے ساتھ پھٹا۔ ریل کی تین بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان: شکریہ ادا کریں یا شکوہ کریں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جشن آزادی گلگت  بلتستان کے سلسلے میں گلگت میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کااظہار کیا،، جب کہ تقریب کے اختتام پر آغا خان شاہی پولوگراؤنڈ گلگت میں پارٹی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کا گزشتہ 15 مہینوں میں یہ پہلا دورہ تھا۔ اس سے قبل سکردو میں انتظامات مکمل کرانے کے بعد انہوں نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان

Read more

نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان

آج کل خودکشی کا رجحان بہت دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں- معاشی حالات ہیں’ ذہنی ٹینشن ہیں- سکون کی کمی ہے اور سب سے بڑھ کر دین سے دوری ہے- پچھلے دنوں کچھ واقعات ہوئے جس نے مجھے لکھنے پر مجبور کیا- کیونکہ آج کل کے بچوں خاص طور پر نوجوان نسل میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ  دیکھنے میں آ رہا ہے- جس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ نمبر نہ آنے

Read more

پاک فضائیہ کے شاہین

پاک فضائیہ دنیا کی چند بہترین فضائیہ میں سے ایک ہے فضائیہ وہ واحد ادارہ ہے جس کو زمانہ امن میں بھی انتہائی چوکس و تیار رہنا پڑتا ہے۔ پاک فضائیہ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے 6 ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی پاکستانی مسلح افواج اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن سے برسرپیکار تھیں عددی برتری جدید اسلحہ اور طاقت کے نشے میں مست بھارتی حکمران خوش فہمی میں مبتلا تھے ۔ پاکستان کی

Read more

طلاق کا رجحان بڑھنے میں عورت کا کردار

ایک دور وہ بھی تھا جب لڑکی اپنے باپ کی دہلیز پار کرتی تھی اور اس کے کان میں یہ سرگوشی کر دی جاتی تھی کہ خوشی میں سو دفعہ آنا لیکن کبھی اپنے شوہر سے جھگڑ کر مت آنا۔ لڑکی بھی یہ عہد باندھ کر اپنے باپ کی دہلیز پار کرتی تھی کہ کبھی اپنے ماں باپ کو شرمندہ نہیں ہونے دے گی۔ زچگی کی تکالیف ہوں یا سسرال کے خدمت سب برداشت کر لیتی تھی۔ ایسا بھی نہیں

Read more

تھوڑا سا ٹائم مل جائے گا صاحب !

فراٹے بھرتی تیز رفتار زندگی ،  نفسا نفسی اور مارا ماری کا  عالم ،  روز و شب کی تھکا دینے والی روٹین ۔ایسا لگتا یے ۔چین سکون آرام سب کسی پچھلے اسٹیشن پر رہ گیا ہو۔ ایک پل کی فرصت نصیب نہیں۔ صبح ہوتی یے شام ہوتی یے یونہی زندگی تمام ہوتی ہے جس سے بات کرو ایک ہی جواب ملتا ہے جی ہم  فارغ نہیں ۔ پہلے ہی یہ دوڑ کیا کم تھی کہ اب موبائل فون نے رہی

Read more

حکومت شغلیہ، ریاست مدینہ اور رب کا انتباہ

ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو۔ سوچ ‘تدبر’ فکر اور تصّور خام خیالیوں کو جنم دیتی ہے پہلی بار پاکستان کی دھرتی پر صاف نظر آرہا ہے۔ سات دہائیوں پر مشتمل تاریخ کے سبق اتنے طویل تو نہیں جن سے کچھ سیکھا نہیں جاسکتا۔ سیکھنے پر قوم اتر آئے تو پھر دہائیاں تو کیا صدیاں بھی کم پڑجاتی ہیں لیکن سیکھے گا کون اورسکھائے گا کون یہی نوحہ ہے اور یہی المیہ ہے۔ عنان

Read more

دیکھو ٹو تھاؤزنڈ نائن ٹین آ گیا

آپ کو عامر خان کی فلم ”میلہ“ یاد ہوگی، اس فلم میں پہلی بار بڑے پردے پر ”گُجر“ جیسا ویلن تخلیق کیا گیا‘ جس کی سب کے سامنے ایک ہی شخصیت ہے۔ جو اپنی برائی اور اپنی دہشت کھلم کھلا لوگوں کو دکھاتا ہے۔ آپ کو اس سے پہلے بڑے پردے پر ان جیسا ویلن نہیں ملے گا۔ اپنے اردگرد اگر آپ نظر کریں‘ تو آپ کو ایسے سینکڑوں کردار ملیں گے جو اچھے ہیں برے ہیں، غلط ہیں یا

Read more

نسلوں کی امانت کو آگے پہنچانے والے اساتذہ

ﺭﻭﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺍﯾﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﯾﺎﻧﺘﺪﺍﺭﺍﻧﮧ ﺗﻨﻘﯿﺪﯼ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﻧﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﻬﯽ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﺘﺤﺮﮎ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻻﺯﻣﯽ ﺍﻣﺮ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺛﻘﺎﻓﺘﯽ ﻭﺭﺛﮯ ﮐﻮ ﺟﺪﯾﺪ ﺗﻘﺎﺿﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺁﮨﻨﮓ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﮔﻠﯽ ﻧﺴﻞ ﮐﻮ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺯﻧﺪﮦ ﻗﻮﻣﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﯿﺶ ﻗﯿﻤﺖ ﻭﺭﺛﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺭﻭﯾﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺍﯾﺘﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﻗﻮﻣﯿﮟ ﻭﮨﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﻭ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﯾﮧ

Read more

کالج کی یادوں کا بوجھ

"یہ یادوں کا بوجھ اتنا وزنی کیوں ہوتا ہے؟ کسی کے ساتھ بتائے ہوئے پل اتنے یاد کیوں آتے ہیں؟  جنہوں نے ساتھ چھوڑ جانا ہو، ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں آتے ہی کیوں ہیں؟ جن کے ساتھ اکھٹے اتنے لمحات گزرے ہوں،انکے بنا زندگی کیسے گزرے گی؟؟ ” آج کل کچھ ایسے ہی احسات فائنل ائیر کے ہیں۔جن کے اس کالج میں کچھ آخری دن باقی ہیں۔ سارا دن اسی سوچ میں گزر جاتا ہے کہ یہ وقت اتنی

Read more

کیا آئین پاکستان ہمیں مذہبی آزادیاں دیتا ہے؟

چند روز قبل مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ میں شرکت کا موقع ملا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ادارہ برائے سماجی انصاف (سنٹر فار سوشل جسٹس) نے کیا تھا۔ اگرچہ ورکشاپ میں زیر بحث موضوع انتہائی ثقیل اور کسی حد تک خشک بھی تھا مگر چونکہ ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد جسے پرفضا مقام پر تھری سٹار ہوٹل میں کیا گیا تھا اس لئے موضوع کی خشکی پر ماحول کی خنکی غالب رہی جس سے

Read more

حصول انصاف میں قانونی پیچیدگیاں

عدل و انصاف معاشروں کی بہتری، خوشحالی اور امن کے لئے عمارت کی طرح بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس معاشرہ یا ریاست کا نظام انصاف ناقص ہو یا کمزور پڑ جائے تو اس معاشرہ اور ریاست کی جڑیں ہلنے لگتی ہیں۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ایسے معاشروں اور ریاستوں کی عمارت دھڑام سے زمین بوس ہوجاتی ہے۔ مشہور مقولہ ہے کہ ”کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم و نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا“۔ نظام اگرچہ گھر

Read more

امیر جماعت اسلامی سے خو گر حمد کا گلہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ بے لاگ و شفاف احتساب کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ احتساب 2 خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گیاہے جس سے انتقام کا تاثر گہرا ہورہاہے۔ ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ عام آدمی کی عدلیہ تک رسائی اور آزاد عدلیہ کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ 9 سال میں شرح نمو اپنی کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر

Read more

زندگی کا جار کیسے بھرا جائے؟

 کچھ عرصہ پہلے کسی امریکی یونیورسٹی کی ایک کلاس کی وڈیو دیکھنے کا موقع ملا۔ چند منٹ کی وڈیو میں دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوئے زندگی کی حقیقت بیان کرنے کی کوشش کی گئی۔ پروفیسر صاحب نے جب اپنے بیگ میں سے شیشے کا ایک چھوٹا جار اور سفید رنگ کی گیندیں نکالیں تو کلاس کے طلبہ و طالبات کافی متجسس اور حیران نظر آئے کہ پروفیسر صاحب آج کیا شعبدہ دکھانے والے ہیں۔ انہوں نے سب سے

Read more

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے87 سکول بند

(آواران (پ ر تحصیل جھاؤ آواران میں 87سکول بند۔ ناقص تعلیمی منصوبہ بندی اور علاقائی نمائندگان کی لاتعلقی نے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر۔ بلوچستان ایجوکیشن سسٹم نامی مہم کو ملنے والی اعداد و شمار کے مطابق تحصیل جھاؤکی ٹوٹل 132 سکولوں میں سے اس وقت 87 سکول بندش کا شکار ہیں۔ جن کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے۔بوائز سکولوں کی کل تعداد 94 ہے۔56 سکول مکمل طور

Read more

بلوچستان تعلیمی مافیا کے نرغے میں

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی تباہی کے اصل ذمہ دار بلوچستان کے نالائق سیاسی قائد ہیں۔ جو کبھی اپنی منصبی ذمہ دار یاں لینے کو تیار نہ ہوئے یا پھر اپنے اردگرد شاطر لوگوں کے بہکاوے میں اگر ان کی سفارشات کے مطابق تعلیمی اداروں کے اہم عہدوں پر تعیناتیاں کیں اور یوں ایک خلا پیدا ہوا اور اس کا فائدہ نظام میں موجود لابیوں کو ہوا جنہوں نے نظام کے اندر اپنے کالے کرتوتوں کے ذریعے اپنی جڑوں کو

Read more

اسلامی تعلیمات تو یہی ہیں مگر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بیماریوں اور رنج کا مذاق اڑانے والے نہ بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر قوم سمیت ہم سب سخت فکر مند ہیں، پارٹی قائد کی صحت میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیاسی مخالفت رہتی ہے لیکن کسی کے زندہ رہنے کے حق سے انکار نہیں کیا

Read more

درویشوں کا ڈیرا (تعارف اور تاثرات)

زندگی کے تجربات کو ایک خوبصورت لڑی میں پرونا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ اس کے لئے زندگی کے ساتھ شعوری اٹھکیلیاں کرنے کا ہنر آنا چاہیے۔ کچھ لوگ زندگی بس یونہی گزار دیتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ زندگی کی سچائیوں میں اتر کر ایسے نایاب موتی حاصل کر لیتے ہیں جو کہ آنیوالی نسلوں کے لئے سنہری حروف بن جاتے ہیں۔ آج میں آپ کو ایک ایسی ہی نایاب کتاب سے متعارف کروانا چاہتا ہوں، جس میں لکھے

Read more

کون ہو تم

برسات کے دن تھے۔آسمان سے گرتی بارش کی ہلکی بوندوں نے ہر چیز سر سبز و شاداب اور نم کر دی تھی۔ آسمان پر چاند بھی پورا تھا اور برسات کے اس موسم میں بارش کی بوندوں کے ساتھ مزید بڑا اور روشن ہو گیا تھا۔آہستہ آہستہ بارش کی یہ بوندیں تیز ہوئیں اور ہر چیز بھیگنے لگی۔ عطا الحق جو اپنے کمرے میں موجود کھڑکی پر کھڑا یہ سارامنظر دیکھ رہا تھا، وہ سوچنے لگا کہ اس پر بھی

Read more

خون خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا

صوفیوں، جوگیوں، بابوں اور بیراگیوں کی محبتوں سے معطر وادیٕ سندھ کی سرزمیں ایک مرتبہ پھر محنت کشوں کے خون ناحق سے رنگین ہو گئی۔ احترام انسانیت کی قبا سر عام چاک ہوئی۔ لہو رنگ مظلوم کی پوشاک ہوئی، یہ زمین پھر ”غداروں“ سے پاک ہوئی اور تین جواں مرگوں کی بھرپور جوانی رزق خاک ہوئی۔ ایک دوست نے جب یہ خونیں ویڈیو دکھائی تو کیفے میں بیٹھے چائے نوش کر رہا تھا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے چائے کی

Read more

روہی کے لوگ کتنے مسافر نواز ہیں

سندھ کے ریگستان ”تھر“ کی خبریں گاہے گاہے میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ جہاں ایک طرف تو تھر کے باسیوں کی حالت زار دیکھ کے دکھ ہوتا ہے، وہیں سندھ حکومت کے کچھ اقدامات دیکھ کے طمانیت کا احساس بھی ہوتا ہے کہ وہاں اچھی یا بری حکومت تو ہے جو کچھ نہ کچھ ردعمل تو دیتی ہے۔ لیکن ہمارے چولستان (روہی) میں یہ دونوں باتیں ناپید ہیں۔ نا تو یہاں کی خبریں میڈیا میں جگہ بنا پاتی ہیں

Read more

حریم شاہ کی ٹک ٹاک اور عوام

حریم شاہ کی ویڈیو کیا وائرل ہوئی کچھ منچلوں نے سیاسی عناد کی زد میں تنقید کی تو کسی کو عورت سے ویسے پرخار ہے۔ کسی کو حساس مقام کی حساسیت کا خیال رہا تو کسی کو خطرے کے بادل منڈلاتے نظر آئے۔ لیکن حریم شاہ کے خیال میں ایسا کچھ نہیں تھا وہ کسی انجانے میزبان کے ذریعے وہاں گئیں اور کسی انجانے آدمی نے ایک عدد ویڈیو بنا دی جسے ان کے اکاؤنٹ کی زینت بننا تھا، ان

Read more

صحافیوں نے قسم اٹھا لی؟

صحافی درباری نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے پروٹوکول میں آتا ہے کہ وہ خوشامد اور چمچہ گیری کرکے اپنے آپ کو ذلیل کرانے کے ساتھ اپنے پیشہ کی لعنت ملامت کرائے، اس طے شدہ فارمولے کے باوجود جس کو صحافت میں یہ شوق ہے کہ وہ سیاستدانوں، بیوروکرٹیس یا پھر مافیا کی خاطر درباری اور خوشامدی بنے، اس کے لئے اتنا عرض کرنا ہے کہ وہ صحافت چھوڑ کر ان کے ذاتی ملازم کی حیثیت میں یہ دھندہ

Read more

طیفا ان ٹَربَل

طیفے پہ ماسٹر حشمت کو ہمیشہ غصہ رہتا تھا۔ طیفا پچھلے کوئی دس سال سے ایک کلاس میں بیٹھا متھا ماری کررہا تھا۔ طیفے کا مقصد دسویں پاس کر کے جج کا چپڑاسی لگنا تھا۔ طیفا پلیٹھی کا ایک ہی پتر تھا۔ بہنوں کا بھائی ہو کے کئی دفعہ طیفا بات میں بھی جھول مار جاتا تھا۔ جیسے بات کرتے کرتے اک دم طیفا کہہ دیتا ’ہائے نی میں مر گئی‘۔ دوستی کے معاملے میں بالکل نہلا تھا۔ اکلوتا ہونے

Read more

انسانیت کا ہیضہ اور انسان

اکتوبر 2017ء کی بات ہے، میرا ایک مضمون روزنامہ ایکسپریس میں ”ازابیلہ خان، ابرام خان اور شناخت“ کے عنوان سے شایع ہوا، یہ مضمون اس رویے کے بارے میں تھا کہ جب انسان ایک سے زائد مذہبی شناختوں کو اختیار کرتا ہے اور اسے کسی قسم کا سوچ کا ارتقاء تصور کرتا ہے۔ میں اپنے مضمون کی اشاعت پر بڑا خوش تھا کیونکہ یہ میرا کسی اخبار میں شایع ہونے والا چوتھا مضمون تھا۔ یہ مضمون میرے حلقہ احباب میں

Read more

ڈرائیوروں کی ہلاکتیں اور تحقیقات کا حکم

لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے سارے اداروں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اب جو بھی فیصلے کرنے ہوں گے وہ خود ہی کرنے ہوں گے۔ اداروں کے آپس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق اب وہ زمانہ گیا جب گرفتاریاں عمل میں آیا کرتی تھیں، پھر ان کے خلاف چالان کاٹے جاتے تھے، پھر ملزموں کو عدالت کے رو برو پیش کیا جاتا تھا اور ملزمان کے خلاف پورے ٹھوس ثبوت و شواہد پیش کرکے ان

Read more

اولاد کی محبت آگے سفر کرتی ہے

جنوری 2011 میں شادی شدہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اور دسمبر 2011 میں ایک درجہ مزید ترقی پا کر باپ بننے کا شرف بھی حاصل ہو گیا۔ ویسے تو اس سلسلےکی باقی تیاریوں کے ساتھ ساتھ خود میں ایک باپ کے امڈتے جاذبات بھی محسوس ہوا کرتے تھے لیکن ان کا حقیقی احساس اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں اٹھا کر اور پیار کر کے ہی ہوا۔ اب ماشا اللہ سے تین بچیوں کا باپ ہوں اور وقت کیساتھ بہت

Read more

قدرت اللہ شہاب کا اسکول شاہراہ ترقی پر

گلگت گھڑی باغ بازار سے لے کر جامع مسجد اہل سنت تک، گو کہ چند سو میٹر کا فاصلہ ہے لیکن اس مخصوص اور چھوٹے مقام کے درمیان موجود تقریباً تمام مقامات اپنی ایک تاریخی اہمیت اور حیثیت رکھتے ہیں۔ گلگت تحصیل دفتر بھی اس مقام پر موجود ہے، جس کے ریکارڈ جلنے کی وجہ سے کئی لوگ بام عروج پر پہنچ گئے۔ جامع مسجد اہل سنت اس علاقے کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد شمار کی جاتی ہے، جو ایک

Read more

اولاد کی تربیت کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے

عائشہ سعدیہ ایک لطیفہ پڑھا تھا: میاں بیوِی میں شدید اختلاف کے باوجود بچوں کی مسلسل پیدائش بھی مشرقی روایات کی خوبصورتی ہے۔ اس پہ بہت ہنسا جا سکتا ہے، پر مجھے اسے پڑھ کر رونا بھی بہت آتا ہے، یہ ایک لطیفہ سہی پر اس میں پوری ایک داستان موجود ہے۔ جیسے ایک آرکیٹیکچر کو کورا کاغذ دے کر کہا جاتا ہے اس پہ وہ نمونہ بناؤ کہ جب وہ زمین پہ وجود میں آئے تو دنیا عش عش

Read more

خدارا ان کلیوں کو پامال ہونے سے بچا لیں

میرا ہم جماعت برسوں بعد میرے سامنے بیٹھا تھا۔ کالج کے بعد عملی زندگی کے تھپیڑوں نے سنبھلنے کا موقع ہی کہاں دیا۔ میل ملاقاتیں رابطے سب موقوف ہوئے۔ پتا چلا وہ حصول رزق کی خاطر دیار غیر میں جا بسا تھا۔ کبھی کبھار پاکستان آتا تو کسی بہانے ملاقات ہو جاتی۔ آج بھی یہ ملاقات کئی برس بعد ہوئی۔ حال احوال پوچھنے کے بعد میرا سوال تھا سناو کام کاج کیسا جا رہا؟ واپسی کب تلک ہے۔ وہ ایک

Read more

انگلش "What”بمقابلہ پنجابی "وٹ”

ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا شوق چرایا۔ پتا چلا کہ فلاں گاؤں میں ایک مولوی صاحب پنجابی سکھانے کے بڑے ماہر ہیں۔ منت سماجت کے بعد وہ سکھانے پر راضی ہوئے۔ اب انگریز نے بس پکڑی اورمولوی صاحب کے گاؤں روانہ ہو گیا۔ مولوی صاحب کا گاؤں بس سٹاپ سے تین میل پیدل مسافت کے فاصلے پرتھا۔ انگریز بس سے اترااور مولوی صاحب کے گاؤں کی طرف چل پڑا۔ راستے میں اس نے ایک آدمی کودیکھاجو چارپائی بننے کے

Read more

نہ جانے کب انسان یہ دائرے توڑے گا؟

خدا نے بگ بینگ اور بگ کرنچ کے بلبلے میں بند اس کھربوں سال پرانی کائنات میں، کروڑوں سالوں کےعملِ ارتقا سے بنی زمینی حیات کے اندر نسلِ انسانی کی ترتیب یا کرومو زومز میں، تمام ضروری مورل ہدایات ارتقائی عوامل کے ہاتھوں لکھ دی ہیں۔ انسان نے ان بنیادی ہدایات کی بنا پر دس بارہ ہزار سالوں میں بنیادی اکنامک، سوشل اینڈ مورل فیبرک بھی بنایا ہے جو کہ انسانی و کائناتی تغیر یا ارتقا کی طرح ارتقا پزیر

Read more

ہانگ کانگ، کشمیر اور آمریت بمقابلہ جمہوریت

ہانگ کانگ تقریبا 150 سالہ عرصہ بطور برطانوی کالونی رہنے کے بعد 1997 میں برطانیہ سے  چین کے حوالے کیا گیا۔ اور اس اشتراک کی شرط ہانگ کانگ کا خصوصی درجہ قائم رکھنا تھا جو کہ "ایک ملک – دو نظام” کے تحت ہانگ کانگ کو آنے والے پچاس سال کے لئے ماسوائے دفاع اور خارجہ تعلقات کے مکمل طور پر خود مختاری دیتا ہے۔ اس نظام کے تحت ہانگ کانگ نے چین سے جداگانہ قوانین برائے شخصی آزادی مرتب

Read more

ہائے بے چاری کی شادی نہیں ہوئی

اگر آپ ایک خاتون ہیں اور آپ کی شادی ابھی تک نہیں ہوئی، تو آپ بہت بے چاری ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کی شادی ہو گئی ہے لیکن ابھی تک بچے نہیں ہوئے تو بھی آپ بے چاری ہی ہیں۔ خوش قسمتی سے اگر یہ دونوں کام ہو چکے ہیں اور آپ گھریلو مجبوریوں کی بنا پر اپنے شوہر کا مالی بوجھ بٹانے کی خاطر نوکری کر رہی ہیں، تو بھی کہیں نہ کہیں یہ ٹائٹل آپ کو مل

Read more

جموں کشمیر کی آزادی کا راستہ

انیس سو اکتیس میں شروع ہونے والی شورش، شخصی حکومت کے خلاف عوامی ابھار کی شکل اختیار کر گئی تھی۔ کشمیریوں کو ماسٹر عبد اللہ سے شیر کشمیر مل گیا۔ اس عوامی ابھار کے نتیجے میں پہلی سیاسی جماعت بن گئی۔ اسمبلی اور قانون سازی کے محدود اختیارات بھی ملے۔ یوں شخصی راج ویسا مطلق العنان نہ رہا جیسا 1931 کی شورش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عوامی ابھار سے پہلے تھا۔ بنیادی فرق یہ تھا کہ عوام ملاوں

Read more

سارے موسم من کے موسم 

کچھ لوگوں کے نزدیک باہر کے موسم کا اندر کے موسم سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اندر کا موسم تب خوش گوار ہو گا جب باہر کا موسم دل فریب اور حسین ہو گا لیکن میرے نزدیک حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سارے موسم من کے موسم ہوتے ہیں۔ موسم تو انسان کے اندر اس کلی سے پھوٹتا ہے جو وجود قلب میں پیوست ہوتی ہے۔ بظاہر موسمی بارش انسان کے من کے اندر خوشی کے شادیانے نہیں بجا سکتی

Read more

پہنو وہی جو جگ بھائے

یہ ڈریس کہاں سے لیا ہے؟ کتنے کا لیا ہے؟ کب لیا تھا؟ عید پر یا پھر کسی شادی پر؟ میرا بھی بالکل تمہارے جیسا ڈریس ہے لیکن اس کا کپڑا زیادہ اچھا ہے۔ ہمیشہ کوشش کی، کہ ایسے سوال کر کے وقت برباد کرنے والے لوگوں سے دور رہا جائے، جن سے نہ کچھ اچھا سیکھنے کو ملتا ہے نہ برا۔ البتہ معمولی سی معمولی بات میں بھی، اپنا بڑاپن کیسے جتایا جاتا ہے، یہ ضرور سیکھا۔ کچھ لوگوں

Read more

گٹکے کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے

حال ہی میں سندھ اسمبلی میں یہ بل پیش کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں گٹکے کی خرید و فروخت اور کھانے پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ اور جو اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا جائے، اس پہ پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے، اور ساتھ ہی سات سال کی قید بھی دی جائے۔ گٹکا جو کہ ایک نشہ آور چیز ہے، یہ جان لیوا بیماری سرطان کا باعث بنتی ہے۔ گلے اور منہ کا سرطان زیادہ

Read more

پیشہ ور رقص کرنے والا

کمرے میں مدھم موسیقی کے ساتھ ساتھ ایک بے چین روح خود آزاد پنچھی کے مانند اڑ رہی تھی۔ کبھی کبھی اس کے ہوش و حواس جواب دینے لگتے، خود پر اختیار کھونے لگتا۔ بچپن میں سب اس کا مورنی سا ناچ دیکھ کر سراہتے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ناچ اس کی ذات کا حصہ بنتا چلا گیا۔ جب تک وہ دن میں ایک دفعہ اپنا نشہ پورا نہ کرتا اس کو اپنا آپ

Read more

جمہوریت نہیں ٹیکنوکریسی چاہیے

جمہوریت حکومت چلانے کی وہ طرز ہے، جہاں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے لئے نمایندے منتخب کرتے ہیں اور حکومت قائم ہو جاتی ہے۔ مغربی ممالک میں جہاں جہاں جمہوریت ہے اکثر کامیاب دکھائی دیتا ہے لیکن پاکستان میں سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی لوگ طرز حکمرانی سے مطمئن نہیں۔ جمہوریت ایک اچھا نظام حکومت ہے لیکن صرف ان کے لئے جو پڑھے لکھے ہوں۔ صحیح اور غلط میں فرق کرسکتے ہوں۔ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کسی

Read more

استاد کی حالت زار

ٰآج کل جب کہ ہر طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کا ذکر ہو رہا ہے، وہاں کئی دوسرے عالمی رہنماؤں کی تقاریر کی طرف کسی کا دھیان نہیں گیا۔ ہم یہاں عمران خان کی تقریر کے مندرجات سے اختلاف نہیں کر رہے بلکہ ہمارے خیال میں انھوں نے کشمیری عوام کا مقدمہ بڑے اچھے انداز سے پیش کیا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ ہمارے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے

Read more

نئے پاکستان میں بھینسوں کی رخصتی، طوطوں کی آمد اور جام کا کمال

مالی و معدنی قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان سینڈک، سوئی گیس اور سونے کے پہاڑ کے نام سے پہچان رکھنے والے ریکوڈک کے باسی، اور اس سرزمین پر آباد لوگ، دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جو اپنی زندگی میں تبدیلی کے منتظر ہے۔ الیکشن 2018 میں وجود میں آنے والی نئی پارٹی جو ’’باپ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی، الیکشن سے قبل کچھ لوگ اسے غیر سنجیدہ سجھتے رہے، جو ان کی غلط فہمی

Read more

سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک و قوم کی ترقی کے لیے سرگرم عمل

سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2019 / 20 مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد نو منتخب صدر ملک محمد اشرف اعوان، سینیئر نائب صدر خرم عظیم خان اور جلیل اسلم نائب صدر نے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کا تعلق اتحاد فاؤنڈرز گروپ سے ہے۔ جو کئی سالوں سے چیمبرز میں برسر اقتدار ہے۔ اس گروپ کی قیادت سیالکوٹ کے

Read more

بے صبری قوم

جناب وزیر اعظم پاکستان صاحب آپ نے بجا طورپر فرمایا کہ اس قوم میں صبر نہیں ہے۔ اور آپ یہ بیان دینے میں حق بجانب ہیں کہ آپ ایک غریب قوم کے حکمران ہیں اور سائیکل سے شر وع ہونے والا آپ کا سفر گھر سے دفتر تک کے ہی سفر میں ہیلی کاپٹر تک جا پہنچا ہے۔ اور اس سے پہلے بھی آپ کی ذاتی مصروفیات کے لئے دوستوں کے ذاتی جہاز اور دیگر جدید وسائل تک ہمہ وقت

Read more

شعور معراجِ انسانیت

ہمارے ہاں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ قبل از اسلام عرب میں جہالت عام تھی، کیونکہ اسلام ایک عربی مذہب کی حیثیت سے جانا جاتا ہے تو اس لیے عربوں کو ہی اکثر اوقات جاہل گردانا جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا نہیں ہے بلکہ کرۂِ ارض پر ایسے خطے موجود ہیں جنہوں نے وحشیانہ زندگی کی طرف سے ترقی کی منازل کو عبور کیا۔ حضرت محمد ص کی آمد کے بعد مسلمان نبوت کے اختتام کو ہی سب کچھ

Read more

تہذیبوں کا تصادم

انسان کی اخلاقیات کو انسان کی پیدائش پہ ہی ودیعت کر دیا جاتا ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں سچ کو نیک عمل اور جھوٹ کو مکروہ قرار دیا۔ دنیا کے ہر مذہب میں قتل کو گھناؤنا جرم کہا گیا ہے۔ انسان کی اخلاقی حس پر ہی ہر مذہب کی بنیاد رکھی گئی اورصحیح غلط کو مذہب نے ثواب اور گناہ کی چادر میں سزا جزا کی گرہ سے باندھ دیا۔ دنیا ایک آدم سے شروع ہوئی اور اب ارب

Read more

چنے ہوئے لوگ

چنے ہوئے لوگ

چنے ہوئے لوگ کون؟ چند دن پہلے مری ہر دلعزیز دوسث صوفیہ سے بات کے دوران چنے ہوئے لوگ کا ذکر نکلا۔ چنے ہوئے لوگ یہ وہ تحریر ہے جو صبا نے لکھی تھی آ پ سوچ رہے ہوں گے یہ کون صباتو صبا وہ ہیں جن سے مری براہ راست کوئی دوستی نہ تھی بلکہ وہ تو صرف ایک مہمان تھیں جنھوں نے اپنی بھابھی (میری پیاری دوست فرح) کے ساتھ مری شادی میں شرکت کی تھی اور اس تقریب کی بہت سی یادداشتوں کو اپنے ذہن میں محفوظ کرلیا تھا۔ سچ بتاؤں تو وہ تحریر میں نے پڑھی نہیں تھی لیکن شاید کسی سے سنا تھا کہ اس میں ذکر تھا ایک دلہن کا جو اپنی کمزور وجود کو سنبھالے دھیرے دھیرے اسٹیج کی طرف بڑھ رہی تھی۔

Read more

ہماری چالاکیاں

آج گھر جانے کی غرض سے، کلمہ چوک سے میٹرو میں بیٹھا تو ساتھ والی سیٹ پر براجمان ایک بزرگ سے علیک سلیک کے بعد معلوم ہوا، کہ ہم دونوں کی منزل (قصور) ایک ہی ہے۔ محترم نے مجھے ایمانداری کے موضوع پر ایک طویل لیکچر دیا، جو کہ میں نے انتہائی اطمینان سے سنا۔ ہم جونہی گجومتہ پر اترے تو بابا جی نے ایک فروٹ کے ٹھیلے سے سیب خریدے اور فاتحانہ مسکراہٹ سے میری طرف دیکھا۔ مجھے ان

Read more

میڈیکل کالج کی لڑائیاں

”وہ فائنل ائیر کا ابوبکر ہے نا، شوخا سا۔ اپنے آپ کو بڑا چالاک سمجھتا ہے، اپنی پروکسی لگوا لیتا ہے، لیکن جب ہماری لگ جائے تو اسے موت پڑ جاتی ہے۔ وہ ہوتا کون ہے ہماری پروکسی کٹوانے والا، اب میں دیکھتی ہوں کہ وہ پروکسی لگواتا تو لگواتا کیسے ہے“۔ ہر میڈیکل کالج کا سٹوڈنٹ اس فقرے سے واقف ہے، کہنے کو تو یہ ایک عام سا فقرہ ہے، مگر اس کے پچھے لڑائیوں کی داستانیں رقم ہیں۔

Read more

بدکلام سیٹھ اور وفادار ملازم

وہ بلا کا باتونی، ملنسار، خدمت گزار، رحم دل، صاف گو، اور حد درجہ معصوم تھا۔ جب میری اس سے ملاقات ہوئی تھی۔ تب بمشکل اس کی عمر پندرہ سولہ برس تھی۔ میں نے دوران تعلیم پارٹ ٹائم ملازمت اختیار کر رکھی تھی۔ وہیں پر اس سے ملاقات ہوتی۔ وہ جیسے ہی کام سے فراغت پاتا تو اپنی چائینہ کی صاف ستھری سائیکل پر سوار میرے پاس آپہنچتا۔ سائیکل کا خیال وہ خود سے بھی زیادہ رکھتا تھا۔ پھر گھنٹوں

Read more

کیا مسلمان ایک جھنڈے کے نیچے متحد نہیں ہو سکتے؟

خلافت عثمانیہ کے بعض علاقوں کی تہہ میں موجود سیاہ سونے کی بھنک یورپ کے ٹھگوں کو پڑ چکی تھی۔ وہ اس کے اڑانے کے منصوبے بنانے لگے۔ برطانیہ نے سلطان عبدالحمید سے حجاز، عراق اور شام میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی اجازت مانگی جو بعض مصالح کی بنا پر دے دی گئی جلد ہی خلیفہ پر آشکار ہوا کہ یہ آثار قدیمہ نہیں بلکہ تیل کے کنوؤں کی کھدائی ہو رہی ہے خیلفہ نے کھدائی بند کروا کر

Read more

دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج میں مبینہ کرپشن کا معاملہ اور کرپشن فری پاکستان کا ڈھنڈورا

پچھلے تین دنوں سے سماء نیوز کی ایک رپورٹ ویڈیو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے اساتذہ ڈی سی آفس کے سامنے کھلی سڑک پر طلبہ کو پڑھا رہے ہیں۔ سکول کی بندش کی وجہ سکول کے اساتذہ کی جانب سے کیری سکوفیلڈ پر عائد کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ ہے، جس کی وجہ سے کیری صاحبہ نے انتقامی حربے کے طور پر سکول بند

Read more

پاکستان کرکٹ کے مساٸل اور ان کاحل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پھر وہی سوال سامنے آ کھڑا ہوا ہے کہ آخر پاکستان ٹیم کے ساتھ مسئلہ کیا ہے اس کی کارکرگی میں تسلسل کیوں نہیں پیدا ہو رہا۔ میرے خیال میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سطحی سوچ سے نکلنا ہو گا۔ بار بار کھلاڑہوں پہ تنقید سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ہمارا مسئلہ ہمیشہ سے بیٹنگ رہا ہے۔ ہمارے اچھے بیٹسمین بھی تسلسل سے پرفارمنس نہیں دکھا پاتے۔ اس مسئلے

Read more

! فن آرٹ: انسانی اقدار کا ترجمان

آرٹ اتنا ہی قدیم ہے جتنا انسانی معاشرہ۔ قدیم سماج میں آرٹ کو انسانی ضرورت کے تحت استعمال کیا جاتا تھا۔ اپنی ابتداء میں آرٹ کا کردار انفرادی ہے۔ آرٹ، انگریزی زبان کا لفظ ہے، جس کا مطلب فن یا ہُنر ہے۔ آرٹ اس قدر وسیع المفہوم کہ اپنے اندر معنی کی ایک دُنیا آباد رکھتا ہے۔ کسی بھی شخص کا کوئی بھی ایسا اختصاصی وصف، جسے دیکھ کر دوسرے حیران ہو جائیں، آرٹ کہا جا سکتاہے۔ کوئی شخص تنی

Read more

اضطرابی سیاست اور بگڑتی معیشت

وطن عزیز کی سیاست اور معیشت کو عجیب سی صورتحال کا سامنا ہے۔ ہماری سیاسی تاریخ اضطراب اور ڈرامے سے عبارت رہی ہے۔ تازہ بے چینی یہ ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی معاشی، خارجی اور داخلی معاملات پر ناکامی کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ اور دھرنے کے لیے یکسو ہیں، پیپلز پارٹی جس نے جمہوریت کی سربلندی کے ساتھ ساتھ لبرلازم اور سیکولرازم کے پرچار کا بھی بیڑہ اٹھا رکھا ہے، وہ مولانا صاحب کے دھرنے میں

Read more

بلوچستان میں میڈیکل طلباء و طالبات کے ساتھ مسلسل نا انصافی اور زیادتی آخر کیوں؟ ذمہ دار کون؟ *

صوبہ بلوچستان تعلیمی اعتبار سے پاکستان کے دیگر صوبوں سے کافی پسماندہ سمجھاجاتا ہے۔ جس کی کئی وجوہات ہیں مگر ان تمام وجوہات میں سب سے بنیادی وجہ ہمارے حکمرانوں اور اداروں کی کوتاہی ہے۔ حکمران طبقہ گزشتہ کئی عرصے سے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیم کے زیور سے ہرگز آراستہ نہیں کرنا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے ہمارے محکوم طبقہ میں شعور بیدار

Read more

آزادی مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟

جنرل ضیاء کا تاریک دور تھا۔ آمریت کے بادل سایہ فگن تھے۔ مایوسی اور نا امیدی چارسو پھیلی ہوئی تھی۔ جمہوریت آخری سسکیاں لے رہی تھی۔ جمہوریت پسند طبقہ ظلم کی چکی میں پس رہا تھا۔ کوڑے تھے۔ ہتھکڑیاں تھیں۔ قید و بند کی صعوبتیں تھیں۔ ان اندھیری راتوں اور مایوس دنوں میں جنرل ضیاء نے 1978 میں تہران میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ” آئین کیا یے، چند ورقے؟ اگر میں اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری

Read more

ہیں بہت تلخ بندہ مزدور کے اوقات

کسی ملک کی ترقی، خوش حالی اور معاشی استحکام میں اُس ملک کے سرمایہ دار اور تاجر طبقے کا کردار ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر ممالک، سرمایہ دار اور تاجر طبقے کے لیے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں۔ ریاست سرمایہ داروں اور تاجروں کے سرمائے کی ضامن بھی ہوتی ہے اور یہی اہمیت پاکستان میں تقریباً تمام سرمایہ داروں بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی حاصل

Read more

میں رحم کیوں کروں

میری روٹین لائف بہت سادہ، بہت آسان تھی۔ میں آسائشوں کی عادی رہی۔ ہر چیز پلیٹ میں رکھ کر ملی۔ مجھے کبھی چیزوں کے لئے ترسنا نہیں پڑا۔ میرے والد ایک امیر آدمی تھے سو مجھے کبھی کسی چیز کے لئے پریشانی نہیں اٹھانا پڑی۔ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئی۔ میں ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہوں سو میری شادی بھی ایسے ہی خاندان میں ہوئی جہاں دولت کی ریل پیل تھی۔ جہاں سہولتوں کا

Read more

مولانا صاحب کا قریشی سیٹھ

سنا ہے سیٹھ اتنے زور سے بلبلا اٹھے ہیں۔ کہ ایوانوں میں ذلزلہ آ رہا ہے۔ تبدیلی کے بادل سمٹ رہے ہیں۔ طوفان میں کشتی کو سنبھالنے والے ناخدا کو کشتی سے دور کیا جا رہا ہے۔ اور تو اور کسی نے یہ بھی بے پر کی آڑائی ہے۔ کہ قریشی سیٹھ کو وڈے وزیر بنانے کی تگ و دو ہو رہی ہے۔ اور ان کو وڈے وزیر بنانے کے لئے مولانا صاحب کے مجاہدے بھرے حلقے کا پرنور آغا‌ز

Read more

مولانا اور آزادی مارچ

پاکستانی سیاست میں حزب اختلاف جماعتیں ہمیشہ جلسہ، جلوس اور احتجاج کرتی آئی ہیں جوکہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور آئین پاکستان نے ہر شخص کو آزادی رائے اور احتجاج کی آزادی دی ہے۔ پاکستانی سیاست میں وہ نواز شریف کا وکلا بحالی لانگ مارچ تھا یا ڈاکٹر طاہر القادری کا جنوری 2013 میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف نظام انتخاب میں اصلاحات کا دھرنا تھا یا پھر 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری کے ایک بار

Read more

وزیراعظم اور ارمی چیف کا کامیاب دورہ چین

پاکستان مشکل معاشی حالات سے نکل آیا ہے اور اس حوالے سے چین کے مالی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ چین نے کبھی بھی پاکستان کی مدد کے عوض کسی ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا جو پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف ہو اور اس نے پاکستان کی مدد بغیر کسی شرط کے کی ہے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات

Read more

نئی ٹیم مینجمنٹ، پرانا کپتان اور سری لنکا سے ہار

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی 2019 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں بری نہیں تھی۔ ہمارے میچ میں بارش کی وجہ سے بدقسمتی سے ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔ مگر ہماری کرکٹ کی روایات کے مطابق ہر ورلڈ کپ کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتان وغیرہ کو تبدیل کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ سکندر بخت، شعیب اختر، اور محمد یوسف جیسے تجزیہ کار ہر دور میں رہتے ہیں۔ جن کو سن کے یہی لگتا کہ کوچ اور

Read more

رشتے دار اور ہمارا تعلیمی نظام

آپ اکثر اپنے رشتہ داروں کو برا بھلا کہتے ہوں گے۔ مگر اس بات کا مجھے قطعی افسوس نہیں ہوتا کہ آپ کس کو برا کہہ رہے ہیں کیونکہ ایسی باتیں کبھی یک طرفہ نہیں ہوتیں۔ تعلیمی نظام میں بھی رشتہ دار کہاں سے آ گئے؟ اس بات پہ حیرت تو ہوتی ہے مگر اصل بات اس سے بھی حیران کن ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کو 6 مختلف ٹاسک دیے اور کہے کہ آپ نے ان ٹاسک کو ایک

Read more

الیکشن اخراجات۔ کرپشن کی بنیاد

پاکستان کی تاریخ میں بار الیکشن ایک تجارت کا درجہ رکھتا ہے۔ پیسے کے بل بوتے پر تاجر (وکلاء) حضرات اپنے امیدوار بناتے ہیں اور اسی پیسے کے بل بوتے پر جب یہ امیدوار الیکشن میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو عہدے دار بن جاتے ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد تجارت کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے اور عہدے دار یہ سوچنے میں دن رات ایک کرتے ہیں کہ وہ پیسہ جو الیکشن لڑنے پر استعمال ہوا اسے واپس کیسے اکٹھا

Read more

لالچی کتا

تین دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک تھا کتا، کئی دن سے بھوکا، بھوک اسے ایسے ہی ستا رہی تھی جیسے ہمارے لیڈروں کو اقتدار کی بھوک ستاتی ہے، پہلے تو اس نے پاکستانی عوام کی طرح بہت صبر کیا لیکن آخر کب تک؟ جب بھوک حد سے زیادہ بڑھی تو خوراک کی تلاش میں نکل کھڑاہوا، بالکل ایسے ہی جیسے الیکشن کے بعد ہم اپنے نمائندوں کی تلاش میں نکلتے ہیں، راستے میں دو انسان لڑتے نظر آئے، اس

Read more

لنگر خانہ

ہم نے لنگر لنگر کی رٹ لگا کر اپنی بھڑاس تو نکال لی ہے۔ مگر ہمیں شاید اس پروگرام کی الف ب بھی نہیں پتا۔بھوک بہت تلخ حقیقت ہے۔ خوراک کی کمی کا شکار زندگی کو بس گزار دیتا ہے جب کہ پیٹ بھرے لوگ ہر عیاشی کرتے اور ضرورت سے زیادہ کھا کر ہاضمے کی گولیاں ڈھونڈھتے پائے جاتے ہیں۔ مجھے اس پروگرام کے مستقل شروع کرنے اور ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔ دیکھیں بھوکے کو کھانا کھلانا بہت خوبصورت

Read more

ایک مکمل جھوٹی کہانی

آپ نے بہت سی سچی کہانیوں کو پڑھا ہوگا ڈرامے اور فلمیں بھی دیکھی ہوں گی لیکن کیونکہ جب میں نے یہ کہانی سنی تو مجھے بھی مکمل جھوٹی لگی اس لئے اس کو آپ بھی اس کو ایک جھوٹی کہانی سمجھ کے پڑھیں اور صرف چائے کا کپ ختم کرنے کا بہانہ سمجھیں۔ یہ کہانی مجھے ایک تقریباً نوے سال کے بوڑھے نے سنائی ہے اس کے مطابق وہ یہ کہانی کئی ہم عمر لوگوں کو سنا چکا ہے

Read more

مارچ، اپنے ہونے کا احساس

اگر یہ کہا جائے کہ ہر ادارہ ( سویلین) اپنی من مرضی کر رہا ہے تو غلط نہ ہو گا۔ اگرچہ حکومت کی طرف سے اس پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے مگر عوام اسے مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں اور اسے اس کی انتظامی کمزوری قرار دے رہے ہیں۔ لہٰذا اس وقت زندگی معمول کے مطابق نہیں گزر رہی، ہر طرف ایک بے چینی سی پھیلی ہوئی ہے بلکہ ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔ دھوکا دہی کی

Read more

یونینز تقسیم، پریس کلبز فلاحی ادارہ، کارکن صحافی کہاں جائیں؟

عمران خان حکومت میں اخباری صنعت دباؤ میں ہے اور حکومت صحافت کا گلا دبانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے کے درپے بھی ہیں۔ جس کا سارا ملبہ کارکن صحافیوں پر گر رہا ہے۔ میڈیا ہاؤسز حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کی بجائے اداروں کی ڈاون سائزنگ کے نام پر کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے برسراقتدار آنے سے اب تک ہزاروں کارکن بے روزگار کر دیے گئے ہیں اور جو کارکن کام کر رہے

Read more

سلام استاد

ہر سال 5 اکتوبر، کواساتذہ کرام کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی منایا گیا، اور دنیا میں ہونے والی تقریبات کے ساتھ ساتھ، پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی۔ آرٹس کاونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب بعنوان ”سلام استاد“ میں راقم کو بھی مدعو کیا گیا، اس تقریب کو پیک پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن، دی انوویٹرز، آرٹس کاونسل آف پاکستان اور محکمہ تعلیم، حکومت سندھ کے تعاون

Read more

بنی آدم اعضای یک دیگرند

مین ہیٹن نیو یارک میں مشرقی دریا کے کنارے یہ بیالیس منزلہ عمارت اقوامِ متحدہ کی ہے جہاں ُدنیا کے پانچ بڑے ممالک کم از کم تھیوری کی حد تک باقی ماندہ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ دنیا میں جاری ظلم کو روکنے کے لئے یہاں سے کوئی نتیجہ خیز اور فوری قدم اُٹھایا گیا ہو۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ یہ طاقتور ممالک خود بالواسطہ یا

Read more

کشمیر کو شناخت کے ساتھ معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی سازش

بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیوا ور لاک ڈاؤن سے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری آزادیوں پر پابندیاں عروج پر ہیں وہیں کشمیریوں کو معاشی طور پرغیرمستحکم کیے جانے کی سازش بھی کی گئی۔ موجودہ صورتحال میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث کشمیری معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہونے لگے۔ آرٹیکل 370 میں ترمیم ایسے وقت میں کی گئی جب کشمیر میں

Read more

بشر کی ذلالت سے آگاہی

عہد طفلی کے آموختہ مضامین کو پڑھ کر ناشدنی قیاس آرائیاں دماغ میں جنم لیتی ہیں، جو عنفوان شباب کے دور میں آکر مزید راسخ الاعتقاد ہوجاتی ہیں۔ چونکہ زندگی کے گنجلک معاملات مفروضاتی سطح پر ایسے عدیم المثال منظر کھنچ دیتے ہیں کہ انسانی اعتقاد مزید پختہ ہوجاتا ہے۔ سوئے اتفاق سے عین اس ہنگام زدہ ماحول میں ایک بات بیان کرے کی جسارت کررہا ہوں کہ اس پہلے کوئی خامہ فرسا ہونے کا بھی حق چھین لے۔ مجھ

Read more

کشمیر پر ہماری شاندار پالیسیاں

کشمیر پر ظلم و ستم پر رقم ہوتی داستان کو 63 روز گزر چکے ہیں۔ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ وہاں پر ہر وقت خوف اور ڈر کے بادل منڈلائے رہتے ہیں۔ پیلٹ گن کے شلیز کی بارش برستی ہے۔ بھوک کی کرب میں مبتلا بچوں کی چیخ و پکار سے فضاء گونجتی ہے۔ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ ماؤں اور بہنوں کی عصمتوں کو تارتار کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کے حوصلے کو

Read more

ترقی یافتہ اقوام اور پاکستان

حالات کی ستم ظریفی ہی کہوں گا پاکستان کی سیاسی قیادت ابھی تک یہ طے نہیں کر سکیں کہ آنیوالی نسل کے لئے رول ماڈل کب بننا ہے سیاسی عدم برداشت کہہ لیں یا پھر اسے اقتدار کی رسہ کشی اور مفادات کی جنگ سمجھ لیں چاروں موسموں سے مزین ’بہترین آب پاشی نظام‘ وسائل سے مالامال اس طن عزیز کے ملکی سیاستدان ملک و ملت کے وسائل اور خزانے کے امین نہیں رہے جس کے باعث آج بھی سات

Read more

چار دُشنام [ سندھی افسانے کا اردو ترجمہ ]۔

( افسانہ نگار: جبّار آزاد منگی | ترجمہ: یاسر قاضی ) آج مجھے دو جرائم کا فیصلہ سُنانا ہے۔ آج مجھے انصاف کرنا ہے۔ ایک قتل کا جرم، جس جرم میں ایک غریب کسان ملزم ہے، جس کے بیل کی ٹکر سے گاؤں کے سرغُنے کا بیٹا ہلاک ہو گیا ہے۔ ملک کے قانون نے بیل سے سرزد ہونے والے گناہ کی سزا بُھگتنے کے لیے اس بیل کے مالک کو گرفتار کر لیا تھا، وہ اس لیے کہ اس

Read more

کراچی کے سوتیلے عوام

ماضی میں روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی جہاں وفاق اور صوبائی حکومت کی مسلسل معاشی نا انصافیوں کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بتا جارہا ہے۔ اور کچی آبادی میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ وہاں پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دینے بوالے شہر کراچی کے شہری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید احساس محرومیوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے جو ان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک

Read more

اک طوائف کی خود کلامی

ہاں میں اک طوائف ہوں۔ بھرے بازار میں گنڈیریوں کی اک ریڑھی کی طرح۔ مٹھاس بھری۔ رسیلی۔ گاہکی لگے نہ لگے۔ مکھی ضرور بیٹھ جاتی ہے۔ میں اک تن جلی کی جنم جلی ہوں۔ ولدیت کے بے رنگ کتبے پر میری جنم پرچی بے نام نصب ہے۔ مجھے جنم دینے والی من جلی عورت تھی کسی کی بیوی نہ تھی۔ میں اک مال ہوں۔ بے دام۔ بکاؤ ارزاں قیمت کی بار بار وصولی کے باوصف حساب چکتا نہیں ہوتا۔ روزنامچہ

Read more

میں ایسا کیوں ہوں!

میں ایسا کیوں ہوں! جب ﻋﻮﺭﺕ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺮﺩ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﻰ ﺧﺮﺍﺏ ﻋﺎﺩﺕ ﯾﺎ ﮐﻮﺋﻰ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﺭﺧﻨﮧ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﻫﺘﯽ ﻫﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﯽ ﻫﮯ ” ﻣﺮﺩ ﺍﯾﺴﮯ ﻫﯽ ﻫﻮﺗﮯ ﻫﯿﮟ۔ “ ﻣﺎﮞ ﮐﺎ ﺟﺐ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﺷﺮﺍﺭﺕ ﯾﺎ ﺑﺪﺗﻤﯿﺰﯼ ﭘﮧ ﺑﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﺎ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﺘﯽ ﻫﮯ ” ﺑﭽﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺮﺗﮯ ﻫﯿﮟ۔ “ ﻣﺮﺩ ﺟﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺑﺪﺯﺑﺎﻧﯽ، ﺑﺪﺍﺧﻼﻗﯽ ﯾﺎ ﺑﺮﯼ ﻋﺎﺩﺍﺕ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﻫﺎﺭ ﺟﺎﺗﺎ ﻫﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﻫﮯ ” ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﻫﯽ ﻫﻮﺗﯽ ﻫﯿﮟ۔ “ بزرگ

Read more

دورہ چین کے بعد 9 وفاقی وزیر تبدیل ہونے کی اطلاعات

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد اعلیٰ سطح مشاورت سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم 48 ہے، جن میں 9 وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن وزارتوں کے قلمدان وزیراعظم کی وطن واپسی کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، ان میں وزارت داخلہ، پٹرولیم، امور کشمیر، پلاننگ، صنعت و تجارت اور دیگر وزارتیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم

Read more

آخری لمحے

وہ بڑا سا کمرہ جس کی سفید دیواریں جیسے کوئی قید خانہ ہو جہاں انسان آتا اپنی مرضی سے ہے لیکن گھر جائے گا یا قبرستان یہ وہ خود بھی نہیں جانتا اس کمرے میں بڑے بڑے بیڈ جن پر بچھی سفید چادریں جیسے یاد دہانی کروا رہی ہوں کہ صفِ ماتم کبھی بھی بچھ سکتا ہے اس کمرے میں نوجوان بوڑھے بچے سب موجود ہیں کچھ صحت یاب ہو کر گھر کو روانہ ہوتے ہیں کچھ تنہا اپنی تکلیف

Read more

ماشٹر جی

پچھلے دنوں سنا ہے کہ ”اساتذہ کا دن“ منایا گیا ہے۔ چونکہ میں بھی پیشے کے اعتبار سے بظاہر استاد ہی تھا اور محو حیرت ہوں کہ ابھی تک اسی خوش فہمی میں مبتلا ہوں۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اُس وقت میں اپنے استاد ہونے پر پکا ہوجاتا ہوں جب جب کوئی بھولا بھٹکا، ناسمجھ و ناھنجار شاگرد، میرے تمام جسمانی و علمی تشدّد کے باوجود راہ چلتے پہچان کر سلام کربیٹھتا ہے یا سوشل میڈیا کے ذریعے

Read more

ایجوکیٹر کی سیٹیں اور کمپیوٹر سائنس

شنید ہے کے محکمہِ تعلیم حکومت پنجاب نے راولپنڈی اور میانوالی کے اضلاع میں ایجوکیٹر کی سیٹوں کا ا علان کر دیا ہے۔ اور اس دفعہ مستقبل کے اساتذہ کا انتخاب این ٹی ایس ( (NTSنہیں بلکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کرے گا۔ چلیں یہ بات تو خوش آئند ہے کہ امیدوار این ٹی ایس کے پرچے میں بائیولوجی کے حصے میں اسلامیات کے سوالوں کے جواب نہیں دیں گے۔ لیکن اطلاع یہ بھی ہے کہ سکیل چودہ (BPS۔ 14

Read more

مولا فضل الرحمان کا کاروبار شدید مندی کا شکار!

محترم مولانا فضل الرحمان کی اس حوالے سے تعریف کرنا فرض سمجھتا ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے اس ملک میں فرقہ واریت کو کبھی ہوا نہیں دی۔ لیکن فاٹا اور دیگر امور کے حوالے سے ان کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ قبائلی علاقوں پر ہونے والے حملوں پر انھوں نے کبھی بھی احتجاج کی کال نہیں دی۔ آج بھی لاکھوں قبائلی گھرانے بے گھر ہیں۔ ہزاروں افراد قتل ہوچکے

Read more

ورلڈ ٹیچر ڈے

ورلڈ ٹیچر ڈے کی مناسبت پر گورنمنٹ ہائی سکول چربندن میں ”سکول کے پہلے ٹیچر“ دلسرد ابراھیم کی 21 سالہ خدمات کے صلے میں ان کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اور دلسرد ابراھیم کو چربندن میں علم کی شمع روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں علاقہ معززین، استاتذہ کرام اور طلبا بھی موجود تھے۔ جبکہ ورلڈ ٹیچر ڈے کی منسابت سے سکول کے طلبا نے بھی

Read more

لہوکی پکار کشمیر کس کا ہے؟

کشمیر جسے پاکستان کی شہ رگ کہا جاتا ہے۔ بھارت نے اپنی نا پاک سازشوں کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا۔ وادیِ کشمیر میں رہنے والے مسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ آزادی کی تحریک کئی سالوں سے جاری ہے۔ آزادی کی تحریک میں اب تک لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اورابھی تک اپنی جان قربان کرنے کا سلسلہ کشمیر میں جاری ہے۔ اورتب تک کشمیر کے رہنے والے مسلمان اپنی جانوں کو قربان کرتے رہے

Read more