عدلیہ اصلاحات: دِل ہَمَہ داغ داغ شُد پُن٘بَہ کُجا کُجا نِہُم

عدلیہ جمہوری معاشرے کا اہم ستون ہے، اس کا کردار اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انصاف سستا، فوری، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہو۔ عدلیہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرے۔ وہ بیرونی دباؤ سے آزاد ہو، چاہے وہ حکومت، سیاسی جماعتوں یا کسی مفاد پرست ٹولے کی طرف سے ہو۔ عدلیہ کو آئین نے اہم اختیارات تفویض کیے ہیں، تاہم دیگر اداروں کی طرح اسے بھی لا محدود اختیارات حاصل نہیں، وہ بھی

Read more

لڑکی راکٹ اور ایما سٹون

بالی وڈ فلم رانجھنا کا ڈائیلاگ ہے کہ ”ایک بات میں سمجھ گیا ہوں کہ لڑکی اور راکٹ آپ کو کہیں بھی لے جا سکتے ہیں“ ۔ یہ بات تو ہم بھی سمجھ گئے ہیں دیکھیے نا مریم صفدر۔ صفدر صاحب کو لے کر پہلے تو وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئیں پھر انہیں جیل کا شکار کر دیا۔ سسرال کے سر پہ آپ جا تو بہت اونچائی پر سکتے ہیں مگر گرتے بھی اتنی اونچائی سے ہیں۔ صاحب! اونچائی پہ جانے

Read more

مہنگائی کے خلاف جنگ

آزاد کشمیر کا میرا ایک دوست محمد ثاقب مغل کئی دنوں سے مجھے متوجہ کر رہا تھا کہ کشمیر پہ بھی آپ ضرور قلم اٹھائیں، اس کی یاد دہانی سے مجھے ضلعی انتظامیہ کی گاڑی کی تصویر یاد آ جاتی، جو چند دن پہلے بڑی وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر اسے خوب پذیرائی ملی، عوام الناس نے کشمیر کے عوام کی جد و جہد کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا کہ آپ اپنے حق کے لیے

Read more

گاربیج مین

یوں تو یہ کام کرتے کرتے دہائیاں بیت چکی تھیں مگر اکرم کبھی اتنی بے زاری کا شکار نہیں ہوا تھا جتنا گزشتہ چند دنوں سے بے زار ہونے لگا تھا۔ بہرحال وہ بھی اسی سماج کا حصہ تھا جس میں زندہ رہنے کے لیے کوئی ایسی عینک نہیں بنی تھی جس کو لگا کر وہ اپنی حد نظر صرف ان لوگوں تک محدود کر سکے جو اس جیسے دکھتے ہیں یا اس کی طرح جیتے ہیں، یا جن کا

Read more

گود لیے گئے بچے کی اسلامی حیثیت

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق ”ایک گود لینے والے بچے کو قانونی طور پر دوسرے خاندان نے اپنے بچے کے طور پر سنبھالنے کے لیے لے لیا ہے۔“ گود لینے والا بچہ دو زمروں میں آتا ہے ؛ 1) خون کا رشتہ (محرم) 2) دوسرا: نامحرم اگر کوئی باپ/ماں اپنی بھانجی/بھتیجے کو گود لے۔ اس صورت میں باپ/بچہ یا ماں /بچہ ایک دوسرے کے محرم ہیں۔ دوسری صورت میں محرم کا جزو غائب ہے۔ حقوق و حدود 1) تمام گود لیے

Read more

مالکوں کے دیس میں

ہم نے لندن میں بھائی رحیم شاہ کی معیت میں دریائے تھیمز کے کنارے پندرہ کلومیٹر کی مٹر گشت کی۔ دلچسپیوں کی کیا روداد سنائیں ہم۔ مبلغ چھ گھنٹے تک ہمارا اور دریا کا ساتھ رہا لیکن دل ہے کہ مانتا نہیں، والی کیفیت اب بھی ہے۔ ایک طرف دریا کی روانی اور اس میں کشتیوں کی بہار، دوسری طرف انواع و اقسام دریا دل گوریوں کی فراوانی اور تیسری طرف ہماری لاغر کمریا کی پشیمانی، جو اَب کوئی سربستہ

Read more

بابر کا امتحان

بابر اعظم آئر لینڈ، زمبابوے، افغانستان سے شکست کھانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی کچھ زیادہ خوش گوار ثابت نہیں ہوئی۔ پہلے نیوزی لینڈ کی بی ٹیم سے سیریز 2۔ 2 سے برابر رہی اور اب آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر بابر اعظم کی کپتانی پر نظر ڈالی جائے تو بابر اعظم اب تک 2 ایشاء کپ، 2 ٹی ٹونٹی کپ اور

Read more

چند سال کی محنت یا زندگی بھر کا پچھتاوا فیصلہ آپ کا

ہماری آبادی کے بیشتر حصے کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کے حصول کے لئے بھی بے انتہا تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔ ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کی آمدنی موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق انتہائی قلیل ہے۔ لوگوں کے اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہے۔ تقریباً نصف آبادی خوش حال زندگی کے تصور سے بھی دور ہے۔ ان کی تمام عمر بجلی گیس کے بلوں کی فکر میں ہی گزر جاتی ہے۔ اس صورتحال کی

Read more

نجی تعلیمی اداروں کی لوٹ مار اور ہماری حکومت کا کردار

آئین پاکستان کے تحت تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے بلکہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ کئی دہائیوں سے سرکاری تعلیمی نظام معیاری اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق نہیں ہے جس وجہ سے ہمارے سرکاری تعلیمی ادارے تعلیم فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔ اسی ناقص تعلیمی نظام کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہیں، اور وہ اپنے بچوں کو ان پرائیویٹ اسکولوں

Read more

زندگی کا مزا تو کھانے میں ہے

ایسا لگتا ہے کہ یہ جملہ پاکستان کی مختصر ترین تاریخ بیان کرتا ہے۔ یہ ہر صاحب حیثیت اور صاحب اقتدار کا مستقل بیانیہ بھی ہے۔ میری بات بات پہ یقین نہ آئے تو بڑے بڑے گدی نشینوں سے پوچھ لیں یا پھر ہر پانچ کلومیٹر کے فاصلے پہ بنے دربار کے متولی سے پوچھ لیں، دینی یا عصری ادارے کے مہتمم حضرات سے پوچھ لیں، سرکاری با اختیار افسران و اہل کاران سے پوچھ لیں، پرائیویٹ سکولوں کے مالکان

Read more

خلیل جبران

انہوں نے 6 جنوری 1883 ء کو موجودہ لبنان میں نہایت غربت کے عالم میں آنکھ کھولی۔ ان کا نام خلیل جبران رکھا گیا۔ آج وہ دنیا بھر میں اپنی کتاب ”دی پرافٹ“ کی وجہ سے مشہور ہیں جو 1923 ء میں پہلی مرتبہ شائع ہونے کے بعد 108 زبانوں میں ترجمہ ہو کر کروڑوں کی تعداد میں بکی، اتنی کہ آج وہ شیکسپئیر اور لاؤزی کے بعد تیسرے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔ ان کی نظمیں

Read more

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا

میں آزادی، حریت اور اصول کی جنگیں ہمیشہ غیروں سے ہی نہیں لڑنا پڑتیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ غیرت مند، خوددار اور جرات مند قوموں کو اپنی ہی قوم کے جباروں کے خلاف مصروفِ جہاد ہونا پڑتا ہے۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ نبی پاک ﷺ قریش کے خلاف مصروفِ پیکار ہوئے۔ امام حسینؑ اپنے ہی دور کے حکمران کے خلاف سربکف ہو کر نکلے۔ امام ابوحنیفہؒ، امام احمد ابن حنبلؒ، مجدد الف ثانیؒ، شاہ ولی اللہؒ اور

Read more

نو مئی اور پاکستان

نو مئی 2023 کے زخم وجود ارض پاک ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ پر آج بھی تازہ ہیں۔ اور نہ جانے کب تک یہ زخم تازہ اور رستے ہی رہیں گے۔ کیوں کہ جو زخم عیاں دشمن سے ملتے ہیں وہ زخم وقت گزرنے اور دشمن سے بدلہ لے کر مندمل ہو جاتے ہیں۔ مگر نو مئی کے زخم تو عیاں دشمن نے موقع غنیمت جان کر پوشیدہ عناصر کو سامنے لاتے ہوئے لگائے۔ ان زخموں کو وجود ارض ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“

Read more

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا فیز

بھارت میں لوک سبھا ( لوئر ہاؤس ) انتخابات کا چوتھا مرحلہ آج 13 مئی کو انجام کو پہنچا۔ گزشتہ ہفتے 7 مئی کو تیسرے فیز کے دوران موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر کے حلقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کے چوتھے مرحلے کے دوران مشہور ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا اویسٹ بنگال کے علاقے آسانسول سے میدان میں اتریں گے۔ جبکہ ساؤتھ میں تلنگانہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے اویس الدین اویسی کے چناؤ پر

Read more

خیبر پختون خواہ کے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے

پاکستان میں بد قسمتی سے ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ ہمارا نظام تعلیم جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کے باعث صرف کاغذی ڈگریاں ہی تقسیم کر رہا ہے۔ دنیا میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد پاکستان میں ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دو کروڑ ساٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ جس کی بڑی وجہ تعلیم کا حکومتی ترجیحات میں شامل نہ ہونا ہے۔ خیبر پختون خواہ

Read more

کیا شکاری کا سچ پورا سچ ہے؟

انسانی تاریخ فاتحین کے بیانیے کی تصویر کشی کرتی ہے۔ مفتوحین کے بیانیے سے اُسے قَطْعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جو جیت گیا وہی سکندر اور اُس کی جیت سے کتنے قلوب کی کلی مرجھا گئی کسی کو پرواہ نہیں۔ کامیابی کی کہانی ہمیشہ دلکش ہوتی ہے اور کامیابی کی وہ کہانی تو اور بھی دلپذیر ہو جاتی ہے جس میں کامیابی کو ہاتھ کی کمائی کا شاخسانہ قرار دیا جائے۔ کامیاب انسان جب اپنی کامیابی کو اپنی صلاحیتوں اور

Read more

چین یورپی یونین تعلقات۔ ماضی حال اور مستقبل

کثیر قطبیت کو فروغ دینے، عالمگیریت کی حمایت کرنے والی اور دنیا میں دو بڑی تجارتی منڈیوں کی حامل یورپی یونین اور عوامی جمہوریہ چین کے تعلقات کی ترقی عالمی معیشت کے کے استحکام اور ترقی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ ان تعلقات کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں مفادات کا ٹکراؤ نظر نہیں آتا اور نہ ہی ان کے درمیان جغرافیائی اور تزویراتی تنازعات ہیں بلکہ دیکھا جائے تو شاید مشترکہ مفادات کا تناسب زیادہ ہے۔ لیکن

Read more

اٹل فیصلہ

رات کے وقت دروازے کی گھنٹی بجی۔ میں بے دھیانی میں دروازہ کھولنے آیا تو مجھے نیم روشن گلی میں کوئی نظر نہیں آیا۔ کیا کوئی بیل بجا کر بھاگ گیا تھا؟ میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو مجھے گلی کے دائیں جانب ایک آدمی کی موجودگی کا احساس ہوا۔ میں نے غور کیا تو ایک شخص موٹر سائیکل کے ساتھ کھڑا میری طرف دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔ اب میں انہیں پہچان چکا تھا۔ وہ سر فاروق تھے۔

Read more

محبت، مرمت اور مذمت

ملکی صورت حال گاہے گاہے رنگ بدلتی رہتی ہے۔ مگر ہم ہر موضوع پر بات نہیں کرتے۔ پھر ہوتا یہ ہے کہ اِک انبار جمع ہو جاتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ کتنے ہی حادثے، سانحے گزر گئے مگر ہمیں لکھنا نصیب نہ ہوا: سانحہ ِ 9 مئی، سانحہ ِ بہاولنگر، سانحہ ِ کھاریاں۔ 9 مئی پر تو ہم ڈر کے مارے بھی چپ تھے۔ لیکن بہاولنگر پر ’گلی گلی نگر نگر‘ اور واقعہِ کھاریاں پر ’بوہے باریاں‘ کے

Read more

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو ساتواں جنم مبارک ہو!

صد شکر کہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے کذاب راویوں کو دھول چاٹنی پڑی اور لالہ نیازی کی سناؤنی حسبِ سابق جھوٹ نکلی۔ یوں وہ نہ صرف ان دورغ گوؤں اور فتنہ پروروں کی مذموم کوششوں کے باوجود دنیا میں ایک بار پھر اپنا وجود ثابت کرنے میں ثابت قدم رہے بلکہ اپنی موت کی خبر کی بنفس نفیس تردید بھی کی۔ ہم تہہ دل سے انھیں ساتویں جنم کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عالم ارواح سے شکمِ مادر

Read more

ناول ’کبڑا عاشق‘ کا تعارف و جائزہ

کبڑا عاشق فرانسیسی کلاسیکی ناول ’ہنچ بیک نوٹرے ڈیم ڈی پیرس‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس ناول کی پہلی اشاعت 1831 میں ہوئی۔ ہم نے جس ایڈیشن کا مطالعہ کیا ہے اس کے 132 صفحات ہیں۔ جتنا عمدہ یہ ناول ہے اتنا ہی غیر معیاری اس کا سر ورق ہے۔ ناول کے جائزہ سے پہلے ہم ناول کے تخلیق کار کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انقلابی سوچ کے مالک وکٹر ہیوگو ( 26 فروری 1802۔ 22 مئی

Read more

"خواب سراب” اور یوسا کا فن

صاحبِ کتاب ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن ایک اچھی تخلیق منظر عام پر لانے سے نام پیدا کیا جاسکتا ہے۔ عمارہ علی کی کتاب ”خواب سراب“ کا فنی و تکنیکی تجزیہ، ؛ یوسا کے تصور فن کے تناظر میں ؛ پڑھی جس نے قلم اٹھانے پر مجبور کیا۔ عمارہ علی لیکچرار اردو ہیں اور ان دنوں اردو میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں۔ کتاب ہذا ان کے ایم۔ فل کا مقالہ ہے جسے بہت عرق ریزی سے لکھا گیا

Read more

حکمرانوں کی بے تدبیریاں

شیخ سعدی کی ایک حکایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک بار شکار کے دوران نوشیرواں نے اپنے ایک ملازم کو قریبی گاؤں سے نمک لانے کو کہا اور تاکید کی کہ پیسے دے کر لانا۔ لوگوں نے کہا اتنے سے نمک سے کیا ہو گا؟ نوشیرواں نے کہا کہ ظلم کی بنیاد دنیا میں رکھی گئی تو تھوڑا سا ہی تھا پھر جو بھی آیا اس میں اضافہ کرتا گیا اور ظلم اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔ اگر بادشاہ

Read more

آزاد کشمیر کی عوامی تحریک اور اس کے محرکات

ہماری سیاست اور ملکی حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں انھیں دیکھتے ہوئے ایک عرصہ سیاسی حالات کے بارے میں طویل خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن کچھ دن سے آزاد کشمیر جیسے پرامن اور امن و امان کے لیے مثالی قرار دیے جانے والے خطے کے موجودہ حالات نے دل چھلنی کر دیا ہے۔ افسوس کہ آج ہمارا پرامن کشمیر بھی بدامنی کی آگ کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔ دو تین روز میں جو کچھ ہوا اس پر

Read more

ممتا کا دکھ

بے شک ماں اس دنیا میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ اس باغ قدرت میں سب سے خوبصورت پھول ہے جس کی عظمت بیان کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت، ممتا، ایثار و قربانی کا پیکر ہوتی ہے۔ اور کائنات کے سب سے اچھے، سچے اور خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے۔ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ہمارے کردار ہماری ماں کی تربیت سے تعمیر ہوتے

Read more

مردے کی آنکھیں کھلی تھیں

اچھا، بھلا، پڑھا لکھا، خوبرو، بہت سوں سے اچھا کردار و روزگار، میل ملاپ والا اڑتیس سالہ، چھے بچوں کا باب۔ احساس ذمہ داری داری محسوس کرتے ہوئے ڈبل ڈیوٹی تو اس نے تیسرے بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع کردی تھی، رات کو کبھی گھر آ جاتا کبھی وہاں ہی روکھی سوکھی لے کر سر چھپا لیتا۔ مل مالک نے مزدورں کی بھلائی کے لیے خدا خوفی کرتے ہوئے تیزابی پانی کے اخراج والی طرف ایک لمبا سا

Read more

پاکستانی خاتون ٹرینر اور بزنس کوچ ڈاکٹر ڈیفنی سوارس عالمی اعزاز کے لئے منتخب

مجھے یہ خبر سناتے ہوئے انتہائی خوشی اور شادمانی محسوس ہو رہی ہے کہ Carousel Moms Business and Leadership Coaching کی سربراہ ڈاکٹر ڈیفنی سوارس Dr Daphne Soares کو لندن میں ”ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز“ 2024 کے لیے تین مختلف شعبوں میں بطور فائنلسٹ منتخب کیا گیا ہے۔ ان تین کیٹگری میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں۔ 1: سال کا بہترین کاروبار 2: عالمی سطح پر مثبت اثرات 3: پیشہ ورانہ شعبوں میں موثر خواتین یاد رہے کہ ڈاکٹر ڈیفنی

Read more

لندن کے مئیر: جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے

لیبر پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے لگاتار تیسری بار لندن میئر منتخب ہو کر برطانوی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان سے پہلے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن دو بار لندن کے میئر بنے تھے۔ صادق خان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ان کے والد بس ڈرائیور تھے۔ صادق خان نے مخالف کنزرویٹو ٹوری پارٹی کی خاتون امیدوار سوزین ہال کو پونے تین لاکھ ووٹوں سے شکست دی۔ برطانوی سیاست میں

Read more

ستھرا پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عزم کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالہ سے اجلاس میں انتظامیہ کو ایک ماہ کا پنجاب بھر میں صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی اس اجلاس میں خستہ سڑکوں کی مرمت سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت ہوئی اور صاف کہا گیا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت پر پھر دیکھا جائے گا

Read more

عورت کا اصل گھر: کدھر، کون سا

میں اپنے والد کے گھر میں لڑ جھگڑ کر اپنی ہر بات منوا سکتی تھی کہ مجھے گھر پر کیا کرنا ہے کیا نہیں۔ مجھے پالتو جانور رکھنا بہت پسند ہے تو اپنے والد کے گھر کوئی پالتو جانور رکھنے کے لیے بھی میں کسی کی اجازت کی محتاج نہ تھی۔ ادھر کسی پالتو جانور کے رکھنے پر اگر مجھے منع کیا جاتا تو میں سب سے لڑ جھگڑ کر اپنی بات منوا لیتی تھی کہ نہیں ”یہ میرے (مرحوم)

Read more

کچرے کا ڈھیر

سوچتا ہوں کس کو سمجھاؤں، ہر ایک سمجھتا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہو، آن پڑھ اور پڑھا لکھا دونوں میرے خیال سے جان بوجھ کر کرتے ہیں۔ اور یہ نہیں سوچتے ہیں کہ اُس کے اس فعل سے اُس کے ساتھ ساتھ دوسروں کو کیا تکلیف ملے گی؟ اور ملک کی کتنی بدنامی ہوگی؟ جب بھی گھر سے باہر کی طرف نکلتا ہوں تو کیا دکھتا ہوں کہ لوگ گھروں کی صفائی

Read more

مولانا۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میدان میں، حکومت کردار ادا کرے!

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اب تک پشین، کراچی اور پشاور میں تین بڑے احتجاجی جلسہ منعقد کر چکے ہیں، مولانا کا لہجہ، رویہ، اور انداز انتہائی غصہ، جارحانہ اور باغیانہ ہے۔ کیا وجہ ہے کہ مولانا اتنے غصہ میں ہیں، وہ بہت دکھی ہیں، ناراض ہیں یا دل جلے ہو کر میدان میں اترے ہیں۔ سیاست میں دوستی ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس وقت دیگر جماعتوں سے الگ الگ ہو کر مولانا باغی بن کر سیاسی

Read more

ماواں سب دیاں سانجھیاں

اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اس دنیا میں بھیجا۔ انسان کے اشرف ہونے کا ایک اہم راز اسکے دیکھنے ،سننے کی صلاحیتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی، اچھے برے کے درمیان تمیز کرنے کی وہ قوت و صلاحیت دی جو کسی دوسری مخلوق کو حاصل نہیں ۔ اسی عقل و شعور پر انسان کو مکلف بنایا کہ وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے من مانی زندگی نہ گزارے

Read more

کھڑکی اور میں

کمرے میں ہوا، روشنی اور صدا کا واحد رابطہ کھڑکی ہے۔ کمرے کا دروازہ ٹی وی لاونج میں کھلتا ہے جو لائٹ نہ جلنے کے باعث اندھیرا میں ڈوبا رہتا ہے۔ گھر کے وسط میں ٹی وی لاونج کی موجودگی جزیرے کے مانند ہوتی ہے۔ پہلے پہل یہاں گہما گہمی رہتی تھی۔ جب سے دنیا سمٹ کر موبائل فون میں آ گئی ہے۔ یہاں آمد و رفت کم کم دیکھنے میں آتی ہے۔ عقبی گھر کی دو منزلہ تعمیر کے

Read more

خراب امپائرنگ اور سلیکشن بورڈ

ہر کھیل کے اپنے اصول ہوتے ہیں خواہ اکھاڑے میں کھیلا جانے والا کبڈی کبڈی ہو یا گلی کوچوں میں لڑکوں بالوں کے درمیان گلی ڈنڈا ؛ مار دھاڑ سے بھرپور کھیلوں کے بھی قواعد ہیں جیسے فری ریسلنگ۔ اصول اور قواعد کیوں؟ سلیکشن بورڈ 2013 کے تناظر میں تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ اصول اور قواعد فیصلوں کو متنازعہ ہونے سے بچانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ ہر شعبے کے فیصلوں کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے

Read more

اپالو سے آئی کیوب۔ قمر تک

آسمان پر اجرام فلکیات میں چاند سے زیادہ شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جس پر اہل زمین والوں نے اتنا لکھا ہو یا اتنی دلچسپی دکھائی ہو۔ سائنسدانوں سے سائنس کے طالب علموں تک، اہل دین سے اہل دنیا تک، شاعروں سے دانشوروں تک، ان پڑھوں سے مخالفین تک، غرض انسانی تاریخ اٹھا کے دیکھ لیں ہر طرف چاند کے ہی تذکرے ملیں گے۔ چاند چیز ہی ایسی ہے۔ بقول میر ؛ ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے

Read more

چھوٹے چھوٹے کاموں سے کیسے بڑے نتائج حاصل کریں؟

اکثر ہماری توجہ بڑے بڑے کام کرنے پر ہوتی ہے، اور ہم اس سارے عمل میں بظاہر چھوٹے نظر آنے والے کاموں کی اہمیت کو بھول جاتے ہیں، حالاں کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ حقیقی کامیابی بڑے کام کرنے سے نہیں بلکہ مسلسل اور ٹھیک طریقے سے چھوٹے کام کرنے سے ملتی ہے۔ بظاہر چھوٹے اور معمولی نظر آنے والے یہ کام اپنے آپ میں انتہائی بڑے ہوتے ہیں اور ان کے نتائج انسان کو ششدر کر دیتے

Read more

خود اعتمادی

خود اعتمادی انسان میں تب آتی ہے جب وہ اپنے آپ کو پہچان لیتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیتا ہے، ہر انسان میں بے شمار صلاحیتیں ہوتیں ہیں، اور یہ ہی انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتیں ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ کامیاب ہونے کے لیے محنت اولین شرط ہے لیکن اس سے پہلے لازم و ملزوم ہے کہ انسان اپنے آپ کو پہچان لے، اپنی زندگی میں موجود ہر خوبی کو اچھی طرح

Read more

ماں محبت و وفا کا پیکر

دنیا کی پہلی ماں حوا جب کہ پہلا باپ حضرت آدم ہے۔ نسل انسانی کی تاریخ میں یہ پہلا جوڑا ہے جنہیں والدین بننے کا شرف حاصل ہوا۔ بعد ازاں اسی جوڑے کی مرہون منت نسلی انسانی معرض وجود میں آئی اور تا حال یہ سلسلہ تواتر و تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے اور جب تک دنیا قائم و دائم ہے۔ یہ سلسلہ اپنی تاریخ دہراتا رہے گا۔ عالم کائنات میں قدرت نے انسانوں کو رشتوں کی ڈوری

Read more

مشتاق احمد گرمانی سائنس کالج کے طلبہ کے نام!

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے انگریزی نصاب میں شامل ناول ”گڈ بائے مسٹر چپس“ کا ایک منظر آنکھوں کے سامنے گردش کر رہا ہے کہ جب بستر مرگ پر نیم خوابی کے عالم میں چپس کا ذہن اپنے طلبہ کے ناموں اور ان ناموں سے منسلک یادوں کی کیفیت میں مستغرق ہوتا ہے۔ ایسی قلبی و روحانی وابستگی کلاس روم کے رسمی تعلق کے اختتام پر شاید ہر استاد کے حصے میں آتی ہے۔ بارہویں جماعت میں یہ ناول پڑھاتے ہوئے،

Read more

چینی صدر کا دورہ یورپ

صدر شی جنپنگ نے یورپ کا ایک سرکاری دورہ کیا ہے جو پچھلے کئی سال میں پہلا ایسا دورہ تھا اس دوران انہوں فرانس، سربیا اور ہنگری کا دورہ کیا۔ صدر شی اپنی اہلیہ اور بڑے وفد کے ہمراہ اپنے دورے کے آغاز میں فرانس پہنچے جہاں فرانسیسی صدر ایمونیول میکرون نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور عسکری پریڈ کا معائنہ کیا۔ صدارتی محل میں ان کے صدر میکرون سے طویل گفتگو

Read more

پڑھا لکھا پنجاب

ہر حکومت کا دعوی ایک طرف پھر بھی ہمارا تعلیمی معیار اور تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے نیچے جا رہا ہے جو نہایت تشویش کا باعث ہے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی تعلیمی سفر میں ہم پیچھے ہیں تعلیم لکھنے اور پڑھنے کا نام نہیں ہے تعلیم ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا نام ہے تعلیم کے ذریعے سے ہم مہذب معاشرے کو جنم دے سکتے ہیں جو

Read more

رابندر ناتھ ٹیگور

”تم محض کھڑے ہو کر دیکھتے ہوئے دریا کو پار نہیں کر سکتے“ ۔ (ٹیگور) سات مئی برصغیر اور متحدہ ہندوستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار، افسانہ نگار، ہزاروں گیتوں کے خالق کا جنم دن ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور 7 مئی 1861 کو بنگال کے شہر کلکتہ (موجودہ مغربی بنگال، کولکتہ ) میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد دیویندرناتھ بھی ایک فلسفی تھے۔ یوں رابندر نے فلاسفی کا آغاز اپنے گھر سے ہی کیا۔ رابندر

Read more

نو مئی، غیر منطقی جنگ کا متوقع انجام

پاکستان میں اس وقت بظاہر ایک سیاسی جماعت اور ملک کا ایک مقتدر ادارہ آمنے سامنے ہیں، دونوں جانب سے الزامات، دلائل اور جوابی دلائل کا ایک تسلسل جاری ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ اس طرح ایک سیاسی جماعت اور ایک مرکزی دفاعی ادارہ مدمقابل ہوں اور ایسا ہوتا رہے، یہ بھی ممکن نہیں۔ سیاسی جماعتوں کا تو کام ہی آئین، قانون اور حقوق کی بات کرنا اور اس کی جنگ لڑنا ہے سو یہاں بھی اس

Read more

ایک اسکول ٹرپ کی روداد

بدھ کے روز نویں جماعت کے اسلامیات کے لیکچر کے بعد ڈائریکٹر صاحب خوش گوار موڈ میں بولے : ”امتحانات اور سخت پڑھائی کے بعد اب آپ لوگوں کی تھوڑی انٹرٹینمنٹ ہونی چاہیے۔ ہم اسکول کا ٹرپ لے کر فورٹ منرو جا رہے ہیں۔ آپ لوگ کل ایک ایک ہزار روپے جمع کرا دیں۔“ یہ سن کر طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ مقررہ دن کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے۔ ہفتے کی صبح ویگن فورٹ

Read more

ہسپتال کی جمالیات

ایک مہیب تاریکی اور خاموشی جو یہاں چار سو پھیلی ہے تمہیں اس کا سراغ مل نہیں سکتا۔ دیکھو یہ تا حد نگاہ شام اور کانٹے دار راہداری جو تمہیں اکیلے عبور کرنی ہے۔ کوئی یہاں تمہاری پکار کا جواب نہیں دے گا۔ خون آلود گلیاں، مانوس کتوں کے بھونکنے کی آوازیں اور جا بہ جا ڈھانچے۔ دیکھی بھالی جگہ لگتی ہے ناں جیسے یہاں پہلے کوئی اور بھی بستا تھا۔ ان خالی حویلیوں میں موت کا سایہ ہے جہاں

Read more

طنز و مزاح کی صنف پر ایک نظر

مزاح کے لفظی معنی ہنسی مذاق، جب کہ طنز کے معنی طعنہ یا چھیڑ کے ہیں۔ ایسی تحاریر جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں اور اس تحریر میں تنقید کو مزاح کا جامہ پہنا دیا جائے لیکن اس کے باوجود بھی قاری ہنسنے پر مجبور ہو جائے طنز و مزاح کہلاتی ہیں۔ طنز و مزاح ایک مقبول صنف لطیفہ ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر طنز و مزاح کو اردو ادب میں ایک جیسے معنوں میں لیا

Read more

فالس فلیگ یا پری پلان منصوبہ: پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ

فالس فلیگ ایک ایسا سیاسی یا فوجی اقدام، جسے مخالف پر الزام عائد کرنے کی نیت سے کیا جاتا ہے۔ ایسا آپریشن کوئی ملک یا ایجنسی اپنے ہی عوام یا سرزمین کے خلاف کرتی ہے تاکہ دشمن ملک یا ایجنسی کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرا سکے اور اس حملے کو بنیاد بناتے ہوئے دشمن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ یہ جنگی حکمت عملی کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ کئی ممالک اور ادارے اپنے ہی ملک

Read more

امید بہار

امید کے گھڑیال کے گرد کوہلو کے بیل کی طرح گھومتی یہ نسلیں کون جانے کتنے سالوں کا سفر صدیوں میں طے کریں گی۔ سانحہ 9 مئی کے محرکات اور نقصانات پر پچھلے ایک سال سے اتنی بحث ہو چکی کہ یہ سبق اب ہر کسی کو ازبر ہو چکا۔ لیکن جتنی جگہ ہنسائی اس سانحے کے بعد اس ملک اور اس ملک سے جڑے ہر محب وطن کی ہوئی یہ داغ مٹتے ابھی کئی سال مزید لگیں گے۔ پہلے

Read more

فرزین کی خوشیاں بانٹتی کہانیاں – محمود شام کی تحریر

محمود شام کی تحریر خوش رہے فرزین لہرا کہ اس کی ٹہلتی مچلتی لکھت یہ اطمینان دلا دیتی ہے۔ ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے کیبورڈ والی پیڑھی لوح و قلم سے دور نہیں ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کسی بہت سلیقے سے سنوارے گئے چمن میں قدم رکھا ہے۔ پھول کلیاں ٹہنیاں سب ”جی آیاں نوں“ کہہ رہے ہیں۔ ہر طرف ایک تازگی۔ شگفتگی۔ نغمہ سرائی۔ ہم اپنی تحریروں میں زبردستی اپنا بڑا پن۔ عقلمندی مسلط کرتے ہیں۔ مگر

Read more

سماج کے عملی کرداروں میں اخلاقی تربیت کا فقدان

دنیا کے قوموں کی شناخت سماجی اخلاقی، ثقافتی، معاشی معیارات اور اقدار سی ہوتی ہے۔ سماج میں افراد کا عمل پیدائش سے شروع ہو کر انسان کی زندگی کے آخری سانس تک ہوتا ہے اور اسی عمل کے ذریعے ثقافتیں آنے والی نسلوں تک منتقل ہوتی ریتی ہیں، سماج میں افراد کے عملی کردار اجتماعی ہونے کے بجائے انفرادی ہوتے جا رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے اخلاقیات و انسانیت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آ رہی ہوتی۔ دوسروں کا

Read more

فضائل ماہ مئی

قومی تاریخ میں شمسی کیلنڈر کا پانچواں مہینہ، مئی المبارک، سید الشہور یعنی مہینوں کے سردار کی حیثیت رکھتا ہے جسے دیگر مہینوں پر ڈھیروں فضیلتیں حاصل ہیں۔ اکتیس ایام پر مشتمل مئی ہمیشہ مئی میں ہی آتا ہے۔ یہ مہینہ یوم پاکستان سے سوا ماہ اور یوم آزادی سے اڑھائی ماہ کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ مہینہ عجیب و غریب واقعات و سانحات، معجزات و کرامات، جشنیات و تہنیات اور واہیات و شطحیات کے امتزاجات کا حامل ہے۔

Read more

سوشل میڈیا پر موجودگی کا جواز

ہماری ہر جگہ موجودگی ممکن نہیں ہے۔ مختلف جگہوں پر موجودگی کا اصرار بھی بے معنی ہے۔ ہمیں انتخاب کرنا پڑتا ہے اور اس اس انتخاب میں بسا اوقات غلطی کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ جہاں ہم موجودگی کی خواہش رکھتے ہیں وہاں ہماری موجودگی توقع پر پورا نہیں اترتی ہے۔ یہ الگ بات کہ جہاں ہم موجود نہیں ہیں وہاں ہمارا انتظار ہو رہا ہے۔ ترجیحات کا تعین پسند، جذبے، خواہش اور مفاد کے تابع ہوتا ہے۔ کبھی کبھی

Read more

مطالعہ پاکستان کے مضمون کی اہمیت

پاکستان اسٹڈیز ایک ایسا مضمون ہے جس کا مقصد طلبا کی پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ کے بارے میں معلومات کو بڑھانا اور طلباء کے دلوں میں حب الوطنی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ایک اچھے شہری بن سکیں۔ اگرچہ نویں جماعت سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک پاکستان اسٹڈیز ایک لازمی مضمون ہے، لیکن یہ ایک حیرت انگیز حقیقت ہے کہ بہت سارے طلباء اہم تاریخی شخصیات اور واقعات سے بے خبر ہیں۔ یہاں تک کہ

Read more

جبلی تقاضے، شعوری ارتقا اور تعلیم

آدمیت، انسانیت اور روحانیت؛ ہم سب شعور کی انہی تین سطحوں پر جیتے ہیں اور یہی تین سطحیں ہمارے شعوری سفر کی ارتقائی منزلیں، درجے یا مرحلے بھی ہیں۔ تعلیم و تربیت وہ ذرائع ہیں جو ان مراحل کو طے کرنے میں ہمارے ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خلقت کے اعتبار سے آدمی ایک حیوانی وجود ہے۔ انسانی معاشرے میں جنم لینے پر اسے اپنے آدمی ہونے کا شعور ملتا ہے۔ ماں کی گود اس کی پہلی درسگاہ اور

Read more

پھٹی رناں

”پھٹی رن“ پنجابی زبان کا محاورہ ہے جس کے معنی متکبر اور جھگڑالو عورت کے ہیں، یہ محاورہ اکثر ان خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے جو شادی شدہ ہوں اور خاوند کی طرف سے تمام سہولیات اور آسائشیں میسر ہونے کے باوجود شکرگزار نہ ہو اور بے وجہ گھر میں لڑائی جھگڑے کرے، جس پر اس کے محلہ اور قریبی عزیز و اقارب اس کے بارے میں رائے دیتے ہیں کہ پھٹی رن ہے، اللہ نے کمانے والا

Read more

کرتب

ہم اصل میں ایک تماشبین قوم ہیں۔ مختلف مداری آتے ہیں تماشا دکھاتے ہیں ہم خوب تالیاں بجاتے ہیں اور پھر ایک اور نیا مداری آ جاتا ہے۔ روز نئے نئے تماشے لگتے رہتے ہیں اور ہم کسی بھی تماشے سے سبق نہیں سیکھتے بس تالیاں بجاتے رہتے ہیں۔ میری زندگی کے پچھلے چون برس میں مداری آئی جا رہے ہیں اور اک تماشا ہے کہ لگا ہوا ہے۔ میرے ہاتھ تالیاں بجا بجا سوج کر سرخ ہو گئے ہیں کئی دفعہ تو خون بھی نکل آتا ہے پر یہ مداری چھٹی ہی نہیں کرتے۔ یار درخواست ہے کوئی تو چھٹی کر لیا کرو ہاتھوں کو ہی آرام مل جائے گا۔

Read more

ایک انوکھی رات

جوں ہی روشن آفتاب اہل شرق سے شعاعیں اپنے دامن میں سمیٹ کر اہل غرب کی سرد آغوش میں چلا گیا۔ زرد چہرہ اور ڈھیلا جسم لے کر مغرب کے دامن میں عارضی نیند سو گیا۔ جیسا کہ کوئی عاشق عشق کے عارضے میں مبتلا اپنے محبوب کی بانہوں میں دم توڑتے دکھائی دیتا ہو۔ سورج کے غائب ہوتے ہی اندھیرے ہر طرف سے جھانکنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ تاریکی نے انسانی آبادی پر وحشت

Read more

میرا داغستان – اپنی زبان سے محبت کی داستان

آج کی نوجوان نسل اپنے وطن پاکستان سے متنفر ہوتی جا رہی ہے اور اپنی مادری زبان چاہے پنجابی ہو یا اردو اس سے بھی بیزار ہے۔ ان کے گلے شکوے جائز بھی ہو سکتے ہیں لیکن وطن اور زبان سے بیزاری کا کوئی جواز نہی اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے اپنے وطن سے اپنی زبان سے اور اپنی روایات سے محبت کریں تو انہیں رسول حمزہ توف کی کتاب ”میرا داغستان“ ضرور پڑھائیں بلکہ

Read more

ناول ”الکیمسٹ“ فرد کو ملنے والے غیبی اشارات پر عمل کرنے کا پیغام دیتا ہے

جائزہ نگار: لبابہ نجمی ناول الکیمسٹ پاؤلو کوہیلو کی زندگی کی اس روحانی بیداری کا عکس کہا جاسکتا ہے جو اس کے کہنے کے مطابق شمالی اسپین کا سفر تھا جو اس نے 1986 ء میں کیا۔ یہیں سے اس کی زندگی کے ایک نئے موڑ کا آغاز ہوتا ہے۔ مصنف ایک برازیلی مصنف ہیں ان کا ناول 56 سے زائد زبانوں کے ساتھ اردو میں بھی شائع ہو چکا ہے اور نوجوان نسل میں نہایت مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

Read more

امریکی پا بندیوں سے لرزاں حکمران

ممکن ہے پاکستانی وزارت خارجہ کی بات درست ہو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پہلے شیڈول کیا گیا ہو لیکن بہرحال مشرق وسطی میں جاری سنسنی خیز تناظر نے اس دورے کو معمول کا دورہ نہیں رہنے دیا۔ امریکا کی دھمکی نے اس دورے کو وہ خاص زاویے عطا کر دیے جن سے پرکھنے سے وزارت خارجہ نے منع کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ”اس دورے کا فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل

Read more

غور کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

کہیں پڑھا تھا کہ عورت افسر بھی لگ جائے پھر بھی روٹی اس کے ہاتھ کی ہی اچھی لگتی ہے۔ اور میں کہتی تھی سائیکالوجی، انگریزی لٹریچر، سوشیالوجی، انٹرنیشنل لاء، انٹرنیشنل ریلیشنز پڑھنے والی لڑکی روٹیاں بنائے گی امپاسیبل ( ناممکن ) ۔ علم کا غرور سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ کہنے والے کہتے ہیں ایک چھٹانک عمل سو تولہ علم سے بہتر ہوتا ہے۔ میں نے بھی ساری زندگی صرف علم کے ہوائی قلعے تعمیر کیے عمل کے

Read more

دوسرے کا عیب ہی آپ کو سچ بولنے پے مجبور کیوں کرتا ہے؟

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اور سچ کا دل نہیں ہوتا۔ سچ کا بول بالا اور جھوٹ کا منہ کالا، اسی محاورے کے مصداق سچ بولنے کو ایک طاقت سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ سچ بولنا اکثر اوقات آپ کو مشکلات میں بھی ڈال دیتا ہے، تو پھر یہ تاویل دی جاتی ہے کہ سچ کڑوا ہے نا، ہضم نہیں ہوتا۔ جو سچ آپ بول رہے ہوتے ہیں، وہ کڑوا اس لیے ہوتا ہے، کیونکہ وہ کسی کا عیب ہوتا ہے۔

Read more

تعمیر شخصیت کے رہ نما اصول

زندگی کے تمام ادوار میں جوانی کا دور ہر اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ اس مرحلے میں انسان کی جسمانی قوت اور ذہنی صلاحیت و ہمت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ جوانی میں وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔ اور انسان اپنے لیے، اپنے خاندان، اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے کچھ بنیادی رہ نما اصولوں پہ عمل کرنا ضروری ہے۔ قناعت: انسان فطری طور پر زیادہ کا طالب ہے، اس مفہوم کو

Read more

جمہوریتوں، ڈیپ سٹیٹ اور جدید استبدادی نظام

گردش ایام کے باعث عدلیہ اور مقتدرہ کے مابین طویل پاور پارٹنرشپ ٹوٹنے اور سوشل میڈیا کی بدولت فیصلہ سازی کے عمل پہ رائے عامہ کے اثرانداز ہونے کی وجہ سے ہماری مملکت ان دنوں کئی پیچیدہ تغیرات کے نازک مراحل سے گزر رہی ہے، جس میں عدلیہ، مقتدرہ اور سیاسی قیادت کے علاوہ جمہوری آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے متلاشی عوام بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اگرچہ بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ سوشل میڈیا کی مدد سے

Read more

بابا ریڑھی والا

آج اتوار کا دن تھا میں ابھی اپنے بستر پے لیٹا ہوا ہی تھا کہ باہر سے کسی پھیری والے کی آواز آئی کہ تازہ سبزی آ گئی تازہ سبزی آ گئی، یہ آواز تو تقریبا ہر دوسرے دن ہی سننے کو ملتی ہے لیکن آج یہ آواز کانوں میں پڑی جیسے بچپن کی حسین یادیں آنکھوں کے سامنے آ گئیں، جب ہر اتوار چکوال شہر سے ایک بابا ریڑھی والا جو گدھا گاڑی پر ہمارے گاؤں آتا تھا جو

Read more

پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے ۔ ضرب المثل اور سیاست

کہتے ہیں ایک غریب لڑکا صبح کے وقت بازار دودھ لینے گیا۔ وہاں پر ایک سنار کا دکان دیکھا۔ تو اسے یہ کہاوت یاد آئی کہ ”پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے“ ۔ غربت کا مارا سوچنے لگا چلیں آج پیسے سے میں بھی پیسہ کھینچتا ہوں۔ اس دکان کے پاس گیا اور دودھ لینے کے پیسے ہاتھ میں لے کے دکان کے دروازے کے سوراخ میں داخل کرتا، کچھ دیر بعد نکالتا اور دیکھتا کہ دکان سے کچھ پیسے کھینچے

Read more

کیا آپ کا نیٹ ورک، آپ کی نیٹ ورتھ میں اضافہ کر رہا ہے؟

ایک موثر، عملی سرگرمیوں اور جامع حکمت عملی پر مبنی نیٹ ورکنگ پر ایک شاندار کتاب میری زندگی میں میری ایک یہ خوش قسمتی رہی کہ میرا تعلق اور واسطہ ایسے لوگوں اور کتابوں سے پڑا جنہوں نے میری سوچ کو وسیع اور متاثر کیا ہے۔ اس لئے میں جو کتاب پڑتا ہوں کوشش کرتا ہوں کہ اس کا مختصر تعارف، حوالہ، خلاصہ اور پیغام آپ تک پہنچا سکوں۔ آج بھی میں آپ کو ایک ایسی ہی کتاب سے متعارف

Read more

بد دیانت معاشرہ

بد دیانتی اخلاقی مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے لیے فرد، معاشرے اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ بظاہر یہ مسئلہ دولت اور وسائل کی غیر مساویانہ تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ یوں ہر شخص دولت اور وسائل کے حصول کے لیے مذہبی، اخلاقی اور قانونی ضابطے فراموش کر دیتا ہے۔ چوں کہ عزت کا معیار دولت ہے اس لیے ہر کوئی دولت کے لیے سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہو جاتا

Read more

کینیڈا میں دیسی رنگ باز اور فراڈیے

میں ٹورونٹو کینیڈا میں گزشتہ دس سال سے اپنی قسمت آزمائی کر رہا ہوں۔ پردیس میں پیش آنے والی ہر قسم کی مشکل سے گزرا ہوں، اپنے گرافک ڈیزائن کے شعبے میں آٹھ سال تک مختلف اداروں میں کام کرنے کے بعد جب کووڈ کا پیریڈ آیا تو میں بھی اپنی نوکری سے محروم ہو گیا۔ اسی اثنا میں میری ملاقات تھارن کلف کے ایریے میں ایک کاروباری شخص سے ہوتی ہے جو کہ وہاں بطور امیگریشن کنسلٹنٹ کام کرتا

Read more

انجمن اساتذہ کے انتخابات

نوکری کی ابھی ابتدا تھی، بہ حیثیت جز وقتی استاد اور کسی بھی قسم کی دفتری کارروائی سے محرومی کے ساتھ، اپریل 2005ء سے نومبر 2005ء تک بغیر تنخواہ کے گزارا، اس دوران جو خیال ذہن میں گھر کر گیا وہ یہ کہ یہاں جو جگہ مل گئی ہے وہ چھوڑنی نہیں ہے، پھر نومبر2005ء کے آخر میں دوبارہ سلیکشن بورڈ ہوا اور جنوری 2006ء میں پہلی تنخواہ ملی۔ لیکن اپریل کے بعد اور نومبر سے قبل ایک بار انجمن

Read more

گلفام نقوی کی شاعری میں محبت کی باز گشت

گلفام نقوی کا تعلق سید گھرانے سے ہے۔ آپ کے جد امجد سید زین العابدین نے چنیوٹ سے ہجرت کر کے پیر محل میں سکونت اختیار کی۔ آپ ولی اللہ تھے۔ تصوف، تقوی اور پرہیزگاری کی وجہ سے آپ پورے علاقہ میں مشہور تھے۔ آپ نے یہاں آ کر بہت ہی خوبصورت حجرہ تعمیر کروایا جو اپنی شان و شوکت اور طرز تعمیر کا عمدہ نمونہ تھا۔ لوگ آپ کے حجرے کو پیر محل کے نام سے پکارنے لگے اور

Read more

بنی: علاقہ کھڑی کامثالی گاؤں

میرپور شہر سے جنوب کی طرف نو کلومیٹر کے فاصلے پر تاریخی اہمیت کا علاقہ کھڑی واقع ہے۔ اسی علاقہ میں میرپور شہر سے پچیس کلو میٹر دور نہر اپر جہلم کے بائیں کنارے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ”بنی“ گاؤں آباد ہے۔ نہر اپر جہلم کو بنے ہوئے تو ابھی ایک سو دس سال ہوئے ہیں لیکن بنی نام کا یہ گاؤں اس سے دو صدیاں پہلے آباد ہوا تھا۔ ایک روایت کے مطابق 1145 ہجری بمطابق 1730

Read more

کسانوں کی بلبلاہٹ کا مستقل مداوا

ہم ایک زمانے سے یہ کہاوت سنتے آئے ہیں کہ حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے اور وُہ اَپنے شہریوں کی بچوں کی طرح دیکھ بھال کرتی ہے۔ اُسے جونہی یہ احساس ہوتا ہے کہ اُس کے بچوں کو کوئی گزند پہنچنے والی ہے یا پہنچ رہی ہے، تو وہ اَپنے پَر پھیلا کر اُن کی حفاظت کے لیے پہنچ جاتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب حالات بڑی حد تک تبدیل ہو چکے ہیں اور حکومت نے سوتیلی

Read more

غریب کی مالداری!

اس منظر کو ملاحظہ کیجئے، ایک بھائی جو شکل و صورت اور لباس سے مزدور لگ رہا تھا آلتی پالتی مار کر بیٹھے کھانا تناول فرما رہے ہیں۔ سامنے ایک بڑے سائز کے برتن میں غالباً بھینس کے پائے کا لیس دار شوربا بمع گوشت اور نلیاں پڑا ہوا ہے۔ بھائی صاحب نے سب سے پہلے بڑی گودے والی ہڈی بڑے سلیقے کے ساتھ اٹھائی اور پھر اس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کلائی سے زیادہ چوڑی ہڈی کا بھاری

Read more

پی پی ایل پبلک لائبریری قلات: زبوں حالی کا شکار

تعلیمی میدان میں لائبریریوں کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علم حاصل کرنے اور کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے میں لائبریریاں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لائبریریاں طلبا کی توجہ مطالعہ کی جانب بڑھاتی ہیں اور علم کے سمندر میں غوطہ لگانے کے نئے اور جدید طریقوں سے واقف کراتی ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی تعلیم کا رواج عام ہوا ہے تو وہ صرف لائبریریوں کی ہی بدولت۔ ایک ہم ہیں

Read more

علامہ اقبال کا تصورِ وطنیت

قلزم تاریخ میں ایسے بیش بہا درنایاب اور گوہر ہائے آبدار پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا احساس دلاتے ہیں جنہوں نے اپنی تفکر و دانشوری سے نہ صرف اپنے عہد کو منور و روشن کیا بلکہ رہتی دنیا تک اپنی فکری تابندگی اور اجتہادی درخشانی سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ ایسے ہی تابدار موتیوں میں ایک ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہیں جن کے افکار کی تابناکیوں سے مشرق و مغرب کی اندھیر نگریاں چمک چمک اٹھی

Read more

عنوان: چیخوف کی سوانح عمری، تعارفی خاکہ: قسط اول

مصنف: کانسٹینس گارنیٹ انگریزی سے ترجمہ: علی حسن اویس 1841 ء میں روسی رئیس کے ایک کمیرے نے فی کس 700 روبل ادا کرتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی آزادی 3500 روبل کے عوض حاصل کی، جبکہ اس کی چھوٹی بیٹی الیگزینڈرا کو بغیر کسی معاوضے کہ آزاد کر دیا گیا۔ مصنف آنتون چیخوف اسی کمیرے کا پوتا تھا۔ جبکہ اس رئیس کا بیٹا تہرتکوف، ٹالسٹائین 1 نظریات کا حامی اور ٹالسٹائی کا دوست تھا۔ ( 1۔ ٹالسٹائی کے

Read more

غیر واضح مینڈیٹ عوام کا واضح پیغام ہے

8 فروری 2024 ء کو پاکستان کے بارہویں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد عوام کے منتخب نمائندوں پر مبنی صوبائی و قومی اسمبلی کی حکومتوں کے قیام کا عمل میں آ چکا ہے۔ 247 ملین آبادی کے ساتھ پاکستان میں 128.6 ملین رجسٹر ووٹروں کی تعداد ہے جن میں سے 45 سال تک کی عمر والوں کی اکثریت ہے۔ ایک تنظیم فافن کے مطابق حالیہ انتخابات میں ووٹرز کی شرح 47.6 %تھی۔ انتخابات میں حصہ لینے والی 47 فیصد

Read more

انفرنو کا نقشہ – فکشن

ایک مہیب تاریکی اور خاموشی جو یہاں چار سو پھیلی ہے تمہیں اس کا سراغ مل نہیں سکتا۔ دیکھو یہ تا حد نگاہ شام اور کانٹے دار راہداری جو تمہیں اکیلے عبور کرنی ہے۔ کوئی یہاں تمہاری پکار کا جواب نہیں دے گا۔ خون آلود گلیاں، مانوس کتوں کے بھونکنے کی آوازیں اور جا بہ جا ڈھانچے۔ دیکھی بھالی جگہ لگتی ہے ناں جیسے یہاں پہلے کوئی اور بھی بستا تھا۔ ان خالی حویلیوں میں موت کا سایہ ہے جہاں

Read more

ملک میں جرائم کو کم کرنے میں پولیس فورس کی ناکامی

آج یونیورسٹی میں معمول کے مطابق جانا ہوا۔ کام سے فرصت کے بعد میں اکثر اپنے نہایت ہی شفیق محسن، بڑے بھائی بہادر علی کنگ صاحب کے آفس میں چلا جاتا ہوں۔ حسب معمول وہ اپنی کرسی پے بیٹھے اپنے کام میں مصروف تھے، سلام دعا کے بعد ابھی بیٹھا ہی تھا کہ انہوں نے پوچھا کیا بات ہے پروفیسر صاحب آج کچھ پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ میں نے کہا بس سر جی ہمارے ملک کا اللہ ہی مالک

Read more

جسٹس بابر ستار کو سائبر کرمنلز سے کون بچائے گا؟

اسلام آباد ہائے کورٹ کے معزز جج جسٹس بابر ستار اور اس کے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر جس انداز میں غلط شواہد اور حقائق پیش کر کے جھوٹ کا طوفان بدتمیزی کھڑا کیا گیا ہے۔ ایسی بد تمیزیوں کا شکار اس ملک کے کئی شہری روزانہ ہوتے ہیں بالکل ایسے ہی جیسے ایک مخصوص وقت میں موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب قاضی فائز عیسیٰ  اور ان کی اہلیہ بھی رہے ہیں۔ بابر ستار جیسی با اثر شخصیات

Read more

دائرے کا مرکز

سکول میں کیمیا (کیمسٹری) کے ماسٹر ڈوگر صاحب دبنگ آدمی تھے۔ قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ کیمیائی جدول (کیمیکل پریاڈک ٹیبل) انہیں ایسے ازبر تھا کہ عناصر کا پورا پورا کالم ایک ہی سانس میں پڑھ جاتے تھے۔ ایک دن سوال کیا کہ اس جدول کو کیسے یاد کیا جا سکتا ہے؟ کہنے لگے کہ چارٹ پہ سارا جدول بناؤ، اسے اپنے گھر میں ہر اس جگہ لگاؤ جہاں تمہاری نظر پڑتی ہے۔ تب ہی یہ

Read more

علامہ اقبال کی شاعری میں تصورِ وطنیت کے بدلتے زاویے

قلزم تاریخ میں ایسے بیش بہا درنایاب اور گوہر ہاۓ آبدار پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا احساس دلاتے ہیں جنہوں نے اپنی تفکر و دانشوری سے نہ صرف اپنے عہد کو منور و روشن کیا بلکہ رہتی دنیا تک اپنی فکری تابندگی اور اجتہادی درخشانی سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ ایسے ہی تابدار موتیوں میں ایک ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہیں جن کے افکار کی تابناکیوں سے مشرق ومغرب کی اندھیر نگریاں چمک چمک اٹھی ہیں۔

Read more

حجاب امتیاز علی کی افسانہ نگاری میں تانیثی عنصر

افسانوی مجموعے "صنوبر کے سائے اور رومان” کا تیسرا افسانہ” مرد اور عورت ہے”۔اس افسانے میں دو جنسوں مرد اور عورت کے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تضاد کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔  اس افسانے میں حجاب امتیاز علی نے ہمارے اجتماعی احساس کو جھنجھوڑتے ہوئے بڑی خوبصورتی کے ساتھ ایک حقیقت کو خیال کا جامہ پہنایا ہے۔ اس افسانے کا مرکزی خیال یہ ہے کہ عورت جس سے محبت کرتی ہے وہ اس کے سوا کسی دوسرے

Read more

ایڈیٹ اور دستووفسکی کا مثالی انسان

یوں تو روسی ادیب دستووفسکی کی شہرت برادر کرامازوف اور کرائم اور پنشمنٹ ہے لیکن درجہ اعلٰی کا یہ مصنف اگر فقط ان دو کتابوں پر یاد کیا جائے تو نا انصافی نہیں بلکہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔ دستووفسکی دوسرے ناولوں میں بھی کم کمال نہیں دکھاتے لیکن اکثر ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ان ہی ناولوں میں ایک ”دی ایڈیٹ“ ہے۔ دستووفسکی اپنے ناول ”ایڈیٹ“ میں ایک مثالی انسان کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔ دستووفسکی کا

Read more

روزمرہ کی زندگی میں علامتیت کا کردار

انسان اپنے روزمرہ کی زندگی میں ہر شعبے میں واسطہ اور بالواسطہ بہت سے علامات اور نشانات سے جڑا رہتا ہے جن کا الگ الگ کردار اور اہمیت ہوتی ہے، جن کی معناؤں کا انسان کی زندگیوں پر گہرا اثر ہوتا رہتا ہے، معاشرے کا ہر فرد ان نشانات اور علامات کی معنوں کی اپنی اپنی تشریع رکھا ہے، علامتیت (Semiotics) اشاروں اور نشانات کی سائنس ہے لیکن مابعد جدیدیت میں اس کی حیثیت محض علامتوں کے مطالعے تک محدود

Read more

مزدوروں کا عالمی دن

دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو مزدورں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ امسال بھی یہ دن قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کی بات کی جائے گی۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اخبارات، رسائل اور جرائد میں فیچر لکھے جائیں گے۔ کالموں، مضامین، شعر و شاعری اور تقریروں کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ صدیوں پرانی روایت کو

Read more

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی ایک طلسماتی شخصیت

پہلی جماعت سے ایم فل تک بہت سارے اساتذہ سے استفادہ کیا۔ جن میں سے کئی یاد رہے اور کچھ کا صرف نام تک یاد ہے۔ نام یاد رہنے اور یاد رہنے میں بہت فرق ہے۔ ایک جماعت میں تقریباً 50 ہم جماعت ہوتے ہیں لیکن دوست چند ہی بن سکتے ہیں۔ اسی طرح استاد ہو کر استاد بھی کوئی ہی بنتا ہے۔ 18 سالہ تعلیمی سفر میں مجھے جو صحیح معنوں میں استاد ملے اور جو استاد کہلائیں تو

Read more

سائنس اور مذہب

دنیا بھر میں آئے روز نئی نئی ایجادات اور نئی نئی سائنسی دریافتیں ہوتی رہتی ہے۔ آئے روز خلا میں نئے نئے انکشافات اور خلا کے رازوں سے پردہ اٹھتا رہتا ہے۔ یہ نئی نئی ایجادات، دریافتیں اور انکشافات دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ہمارا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی باقی دنیا کی طرح اِن خبروں کو شائع کرتا رہتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے پڑھے لکھے اور سائنس کو ملک میں سب سے زیادہ سمجھنے

Read more

رزق میں خیانت

کہتے ہیں ہر کاروبار و تجارت، ملازمت، اور کوئی بھی کام اگر دیانت داری سے کیا جائے تو یہ عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ آپ کے وہ رویے ہوتے ہیں جو آپ کو رزق کے ساتھ ساتھ نیکی اور بھلائی کمانے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں موٹر وے پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا کئی مقامات پر عوامی سہولت کے لیے قیام گاہیں بنی ہوئی ہیں۔ جہاں تھکاوٹ کی وجہ سے سب کو کچھ دیر ٹھہرنا لازمی

Read more

یکم مئی کو بھی مزدوروں نے مزدوری کی

ہر سال یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جن میں 1886 کو امریکا کے شہر شکاگو میں قتل ہونے والے سینکڑوں مزدوروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جو اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے کی پاداش میں قتل کر دیے گئے تھے۔ منعقدہ تقریبات میں سرمایہ دار اور جاگیر دار طبقہ سے تعلق رکھنے والی مشہور

Read more

ہر کوشش پہ عطا کا وعدہ ہے

کمرے کی کھڑکی سے دن کی روشنی کو تاریکی میں بدلتے دیکھا تو وفور مسرت سے چھت کی جانب دوڑ لگائی۔ آسمان کالی گھٹاؤں سے گھرا ہوا تھا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے باہر کے موسم کے ساتھ ساتھ اندر کا موسم بھی سہانا ہو گیا۔ ابھی پوری طرح لطف اندوز نہ ہو پائی تھی کہ ذہن کے پردے پر فکر کی پرچھائیاں لہرانے لگیں۔ اور دل ملال میں گھر گیا کہ اس بے موسمی بارش کی وجہ سے گندم کی

Read more

جشن ماتم

یک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی یہ بادہ خوار کا تصوف ہے، ہم ایسے کم عقل ہنسوڑوں کی رسائی سے بہت دور ہے اور جیسے کہ ملک الشعرا جناب شیکسپئیر نے کہا تھا کہ مرگ میں ہنسنا اور شادی میں رونا کچھ احسن بات نہیں۔ اپنے وارث شاہ نے بھی کچھ ایسا ہی کہا تھا کہ بین کرتی سہاگنیں اور زیور پہنے بیوائیں اچھی نہیں لگتیں لیکن چونکہ ہم کافی

Read more

جذبۂ نوجواں

امریکہ کی معروف ترین یالے ، کولمبیا ،پرنسٹن یونیورسٹیوں میں نوجوان مورچہ زن ھوکے بیٹھ گئے ھیں وہ دنیا کے مظلوموں کی آواز بن چکے ھیں ، ان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں۔ ان مظاھرین میں بہت سے اساتذۂ کرام بھی ان کے ھم آواز بن کے ان کے ساتھ انمول قربانیاں دے رھےھیں۔ سینکڑوں مظاھرین کو گرفتار کرلیاگیا ھے۔ سینٹر برنی سینڈرز بھی ان نوجوانوں کے داعی بن کے سامنے آۓ ھیں انہوں نے یہودی ریاست اسرائیل کو

Read more

والدین اور اولاد میں اختلاف کیوں؟

اکثر اخبارات میں والدین کی جانب سے عاق ناموں کے اشتہارات پڑھنے کو ملتے ہیں۔  بکھرتی ہوئی روایتی خاندانی اکائی  میں پستے ہوئے لوگوں میں ظالم و مظلوم کے فرق کی لکیر دن بدن معدوم ہوتی چلی جا رہی ہے۔  زیادہ تر عاق کرنے کے اشتہارات کی ایک جیسی عبارت میں بیٹے کی نا خلفی اور نا ہنجاری کی وجہ بنا کر  والدین اسے اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے بے دخل کرنے کا نقارہ پیٹتے ہیں تا کہ

Read more

تیقّن بھری تشکیک اور ادبی روایت

ٹی۔ ایس ۔ ایلیٹ کہتے ہیں کہ کوئی شاعر یا فن پارہ  کسی بھی  طرح  خود مکتفی نہیں ہوتا۔اس کی شناخت اوراہمیت  گزشتہ فن کاروں اور شعرا سے تعلق میں مضمر ہے ،اس کی الگ اکائی کے طور پر اہمیت متعین نہیں کی جا سکتی،  گذشتہ شعرا اور فن کاروں کے ساتھ تقابل و تفاوت  کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی شاعر ادبی  روایت میں کیا مقام رکھتا ہے۔ ایک  شاعر کےلیے سب

Read more

بھوک تہذیب یافتہ لوگوں کو بھی تہذیب بھُلا سکتی ہے

بروز ہفتہ گیارہ بجے ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈپٹی سیکریٹری کی طرف سے ایک میٹنگ کا شیڈول جاری ہوتا ہے جس میں ضلع سیالکوٹ کے منجھے ہوۓ ایجوکیشنسٹ بشمول سی ای او، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی اوز زنانہ و مردانہ ، اے ای اوز زنانہ و مردانہ ، پرنسپل صاحبان زنانہ و مردانہ سکول، لیکچرار، اور کچھ پرائیویٹ تنظیموں کے افراد کو مدعو کیا گیا جس کا ایجنڈا تعلیمی ایمرجنسی، تعلیمی فلاح اور تعلیم سے متعلق دیگر امور اور

Read more