خوف کا کچھ کریں

خوف جس کا انسان ہوش سنبھالنے سے لے کر ہوش کھونے تک سامنا کرتا ہے۔ یہ سلسلہ گھر سے ہی شروع ہو جاتا ہے، امی یا ابو کی ڈانٹ کا خوف، اسکول میں ٹیچر کے ہوم ورک نہ کرنے کا خوف، مدرسے میں گزشتہ دن کا سبق روانی کے ساتھ نہ پڑھنے کا خوف، امتحانات میں کم نمبر آنے کا خوف یا فیل ہونے کا، کالج میں اچھے گریڈ سے پاس نہ ہونے کا خوف، یونیورسٹی میں بھی یہی خوف،

Read more

کورونا ایس او پیز کو سنجیدہ لیں

کورونا گزشتہ سال کے آغاز میں دنیا میں قہر ڈھانے پہنچ گیا تھا ، وائرس مارچ میں پاکستان پہنچا اور اب جنوری 2021 آ گیا ہے اور کورونا بھی ساتھ ساتھ آ گیا ہے۔ ویکسین کا آغاز تو ہو گیا ہے مگر کب یہ پاکستان میں آئے اور سب کو لگے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ کورونا اب تک پاکستان میں کافی تباہی پھیلا چکا ہے مگر اس کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی

Read more

ارطغرل ڈرامے کا ایک سین اور دوسری شادی

یہ تحریر شادی شدہ مرد حضرات کے لئے ہے البتہ ان کی بیگمات بھی پڑھ سکتی ہیں۔ پاکستان میں کثرت ازدواج کی ہمیشہ سے حوصلہ شکنی رہی ہے اور اس بابت یار دوستوں نے کئی لطیفے اور طریقے بھی گھڑ رکھے ہیں لیکن ان پر عمل کرنے سے سبھی قاصر ہیں اور وجہ شاید نامعلوم خوف ہے۔ ہمارے ایک استاد محترم کہا کرتے تھے کہ دنیا کے 99 فیصد مرد زن مرید ہیں لیکن جو ایک فیصد اس بات سے

Read more

مہنگائی کا عفریت

ہمارے وزیراعظم صاحب جب وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان نہیں ہوئے تھے، بڑے بلند و بانگ دعوے کیا کرتے تھے۔ ویسے بھی سیاستدانوں کا کام ہی لمبی لمبی چھوڑنا ہوتا ہے۔ کرنا تو کچھ ہوتا نہیں ہے۔ منہ سے بولنے اور عملی طور پر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتاہے۔ سیاست دانوں کا وتیرہ رہا ہے کہ کہہ دو، کہنے میں کیا حرج ہے، کرنا تھوڑی ہے۔ جب اقتدارملے گا تو کہہ دیں گے خزانہ خالی ہے، پچھلی

Read more

بس تھوڑا سا وقت

تقسیم ہند سے جہاں مسلمانان برصغیر کے لیے علیحدہ وطن معرض وجود میں آیا وہیں اس تقسیم کے دوران قربانیوں کی بے مثال اور لازوال داستانیں بھی رقم ہوئیں۔ نئی مملکت کے وجود میں آنے کی خبر سنتے ہی مرد و زن، پیر و جوان اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے آزاد وطن کے خوبصورت خواب اپنی آنکھوں میں بسائے آگ اور خون کے دریا عبور کرتے ہوئے مملکت خداداد کی ایک جھلک دیکھنے دیوانہ وار نکل کھڑے ہوئے۔ ان

Read more

ارطغرل ڈرامہ میں چھپا سبق

پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ بڑے شوق سے دیکھا جا رہا ہے، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل (انگین التان) سمیت دیگر اداکار جو حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ہیں انھیں پاکستانیوں کی طرف سے بے پناہ پیار اور محبت ملا اور ابھی بھی مل رہا ہے۔ یہ بات بتانے کی وجہ یہ ہے ارطغرل ڈرامہ کو دیکھ کر ہم جذبہ ایمانی توتازہ کرلیتے ہیں لیکن اس

Read more

ایک حجام کا پاکستان تعلیمی نظام پر تبصرہ

کڑوی بات یہ تھی کہ ہمارے ہاں تعلیم کا مطلب سوائے پچاس سال پرانی کتابوں کے ازبر کر لینے کے کچھ بھی نہیں ہے۔ جامعات میں تعلیم کے نام پر فقط فیسیں بٹوری جا رہی ہیں۔ بازار سے پیسے دے کر نقلی ڈگری خریدنا گناہ کبیرہ سمجھا جاتا تھا مگر پورے ملک کی یونیورسٹیوں کے طلبا جانتے ہیں کہ گزشتہ دو سمسٹرز میں، آن لائن تعلیم کے نام پر فقط مذاق کیا گیا ہے۔ پاس ہونے کی فقط ایک ہی شرط تھی، فیس کی ادائیگی۔ آپ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نہیں بھی ہیں تو بھی کسی نہ کسی طرح آپ کو پاس کر دیا جائے گا۔

Read more

تعلیمی اداروں کی بندش کب تک؟

اس وقت وباء کے حوالے سے صورت حال بے یقینی کا شکار ہے، نیا سال شروع ہو چکا ہے، تعلیمی سال شروع ہوئے بغیر ہی اختتام پذیر ہے، والدین اساتذہ اور خود طلبا غیر یقینی صورت حال میں فکر مند اور بے چین نظر آتے ہیں۔ حکومت اور وزارت تعلیم خود تذبذب کا شکار ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولیں یا بند ہی رکھیں ، اگر بند رکھیں تو ہزاروں طالب علموں کا مستقبل کیا ہو گا؟

Read more

فیس بک کی رنگا رنگ کائنات

فیس بک پر یاری دوستی کے علاوہ رشتے بھی بنائے جاتے ہیں۔ ہائے ہیلو سے بات چل نکلتی ہے اور اس کا اختتام ازدواجی بندھن پر ہوتا ہے۔ یہاں شادیاں بھی ہوتی ہیں اور بعض دفعہ دل بھی توڑے جاتے ہیں۔ ٹائم پاس کرنا، وقت ضائع کرنا ہو، مشہور ہونا ہو یا بدنام، ، چھیڑچھاڑ کرنی ہو، تفریح ہو یا اور کوئی مشغلہ اختیار کرنا ہو یہاں سب کچھ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ہر مرض کی دوا موجود ہے۔ یہی فیس بک ہے کہ اگر اس کا چسکا لگ جائے تو راتوں کی نیند حرام کر دیتا ہے اور اسی کی بدولت وقت کٹنے کا پتا نہیں چلتا۔ میاں فیس بک ہی ہے جو اپنے اندر علم کا سمندر رکھتا ہے اور فیس بک ہی ہے جو جہالت اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔

Read more

جب گھڑے چکنے ہو جائیں

مرنے سے قبل گورکن نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں اپنی اس خبیث حرکت کی وجہ سے بہت بدنام ہوں۔ میں ڈر رہا ہوں کہ کہیں مرنے کے بعد دنیا مجھے بد دعائیں نہ دے تو بیٹے نے اطمینان دلایا کہ ابا جان آپ فکر نہ کریں، میں ایسے کام کروں گا کہ لوگ آپ کی کفن چوری کو بھول کر آپ کے حق میں دعائیں کیا کریں گے۔ بیٹے کی بات سن کر باپ کی مشکل آسان ہوئی اور اس نے سکون کے ساتھ موت قبول کر لی۔

Read more

استعماری کھیل اور افریقہ پر غلبے کی دوڑ

افریقہ سے درآمد شدہ غلام اوقیانوس کے پار امریکہ میں کپاس اور شکر کے کھیتوں اور کارخانوں کا ایندھن بن رہے تھے، ساتھ ہی ساتھ افریقہ ہاتھی دانت، پام آئل اور دیگر اجناس کا منبع بھی تھا۔ یہی وجہ ہے فرانس، برطانیہ اور ولندیزیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ علاقوں پر قبضہ کی ایک قسم کی مسابقتی دوڑ شروع ہو گئی تھی، مگر یہ ساری تگ و دو مغربی اور جنوبی ساحلی پٹی کے علاقوں تک ہی محدود رہی۔ اور یاد رکھنے کی بات یہ بھی ہے کہ یورپی تاجر افریقہ کے ساحلوں پہ موجود واحد غیر ملکی نہ تھے بلکہ مشرقی ساحلوں پر بحرہند سے متصل بندرگاہوں پر اسی کے متوازی مگر زیادہ قدیم اور وسیع ایک اور عالمی تجارتی ماڈل کام کر رہا تھا، یہ اومان اور یمن کے عرب اور ہندوستان کے مسلمان تاجروں کی آبادیاں تھیں جو صومالیہ، ممباسا، زنجبار اور موزمبیق کی ساحلی پٹی پر آباد تھے۔

Read more

ہائے رے سردی

عشق کو تپتے ہوئے صحرا سے تشبیہہ دینے والے عشاق بھی جاڑے سے دانت بجانے لگے۔ گویا کپکپاہٹ، دندناہٹ اور یخ یخاہٹ کا دور دورہ ہے۔ حدت جذبات کے دعویداروں کے ہاں جذبات کی یخ بستگی نے عاشقی و مردانگی کو ہی مشکوک بنا دیا۔

Read more

عوام کی فکر کون کرے گا؟

تأثر یہ ابھر رہا ہے کہ فریقین اقتدار کے لیے ہی محترک ہیں ، ایک اپنا اقتدار بچانا چاہتا ہے تو دوسرا اسے حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کھینچا تانی میں کچھ عوام کا بھی بھلا ہو جائے گا یعنی اب اگر حکومت لوگوں کو ریلیف دیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے اور اس کا کریڈٹ صرف اسے ہی نہیں حزب اختلاف کو بھی جائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے یہ ہو گا وگرنہ حکومت تو شاید آخری چند ماہ میں کچھ دینے کا سوچتی اور اس وقت لوگوں کا حال بہت خراب ہو چکا ہوتا۔

Read more

حکومت میں آنے سے پہلے تیاری کیسے ممکن ہے؟

دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی بھاگ دوڑ روس اور امریکہ کے ہاتھ میں تھی۔ دنیا کو اپنی مٹھی میں کرنے کی دھن ان دوملکوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا گئی۔ ایک دودسرے سے دشمنی دنیا کے لیے بہت مفید تھی۔ سائنس کے میدان میں ہونے والی ساری ترقی اسی سیاسی دشمنی کی مرہون منت تھی۔ امریکہ کی ویتنام جیسے معمولی سے ملک سے ذلت آمیزشکست روسی ہلہ شیری کے باعث ہی تھی۔ ایک دوسرے کی جاسوسی پہ

Read more

کورونا وائرس اور ہمارا معاشرہ

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے ایک وبا نمودار ہوئی، جسے سائنس دانوں نے کورونا وائرس کا نام دیا۔ یہ وائرس انتہائی خطرناک ثابت ہوا اور وائرس دن بدن پھیلتا گیا اور آہستہ آہستہ اس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ وائرس 198 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لیکن پاکستانی عوام نے حسب معمول اس وبا کو معمولی سمجھا

Read more

موت کیا ہے؟

آج ہم موت کے بارے میں بات کریں گے۔ موت، جس کے بارے میں سن کر ہی ہم انسان شدید خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ موت کا نام آتے ہی انسان دکھ اور غم کا شکار ہو جاتا ہے۔ کیا اس دنیا میں ایسا انسان ہے جو موت کی حقیقت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہو؟ ہم میں سے ہر ایک انسان موت کا نام سنتے ہی کانپ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موت انسان کی سمجھ

Read more

خواتین، میڈیا اور اخلاقیات

ہفتے کی صبح کو عکس ریسرچ سنٹر کی ’خواتین ، میڈیا اور اخلاقیات: فاصلے کو کم کرنا‘ کے موضوع پر ہونے والی قومی مشاورت میں شرکت کا موقع ملا تو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ انہوں نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے لئے ایک صنفی حساسیت پر مبنی ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی خواتین کا میڈیا شکایت سیل بھی بنایا ہوا ہے۔  پاکستان میں میڈیا کو بڑی حد تک آزاد اور

Read more

یہ الجھن کسیے سلجھے گی؟

ایک ریاست کے متعدد محکمے، ادارے اور شعبے ہوا کرتے ہیں جن کی مضبوطی اور استحکام ایک مستحکم اور خوشحال ریاست کی ضمانت ہوتے ہیں۔ ان میں سے چند شعبے تو کسی بھی قسم کی کمزوری یا خراب کار کردگی دکھانے کے متحمل کسی صورت نہیں ہو سکتے۔ ان میں جہاں داخلہ و خارجہ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں وہیں دفاع بھی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ ادارے کسی صورت دو آرا یا دو سوچیں برداشت نہیں کر سکتے۔ داخلی محکمے جہاں ملک کی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہوتے ہیں وہیں خارجی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا شش و پنج کی کیفیت دنیا سے کمزور تعلقات رکھنے کی صورت میں ریاست کے لئے مسائل کھڑی کر سکتی ہے۔

Read more

خدارا اب مجھے مرنے دو: بھٹو کی دہائی

میرا تیر نشانے پر لگا،  بھٹو صاحب پلٹے اور بولے تم بھی مجھے ہی سانحہ 1971 کا ذمہ دار سمجھتے ہو۔ مجھے لگتا ہے آپ اکیلے ذمہ دار نہیں تھے۔ بھٹو صاحب نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بولے سمجھدار لگتے ہو۔ میں ہنسا تو مجھے گھورتے ہوئے بولے اتنی سمجھداری اچھی نہیں ہوتی۔ بھٹو صاحب مڑے اور تیز تیز قدموں سے چلنے لگے۔ بھٹو صاحب وہ 1965 کی جنگ کیوں لگی تھی۔

Read more

کاروں کی مینو فیکچرنگ اور اسمبلنگ کا گورکھ دھندہ

مینو فیکچرنگ اور اسمبلنگ کا کھیل صرف گاڑیوں کی صنعت میں ہی نہیں بلکہ دیگر گھریلو الیکٹرانکس میں بھی کھیلا جا رہا ہے۔ ملک میں بہت سی کمپنیاں جو مینوفیکچرنگ کا دعویٰ کرتی ہیں حقیقیت میں وہ مینوفیکچررز ہیں ہی نہیں بلکہ ان کا کام پارٹس منگوا کر انھیں جوڑنا اور پھر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دینا ہے۔ اگر گاڑیاں، موبائل، اے سی اور دیگر اہم گھریلو استعمال کی الیکٹرانکس ملکی سطح پر تیار ہوں گی تو ایک تو ان کی قیمت میں واضح کمی ہوگی، دوسرا پیداواری صلاحیت بڑھے گی اور طلب کا توازن برقرار ہوگا اور سب سے بڑھ کر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

Read more

چین کی دیہی ترقی اور زرعی جدت کاری

چین میں دیہی اصلاحات اور ترقی کی اہمیت اس باعث بھی زیادہ ہے کہ چین اپنی اقتصادی سماجی ترقی کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی جانب گامزن ہے۔ ایک ہمہ جہت طریقے سے سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر کا نیا سفر، نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا سی پی سی کی اولین ترجیح ہے۔ اسی باعث ملک میں کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، دیہی معاشیات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دیہی علاقوں نے ترقی کی بدولت بالکل نئی شکل اختیار کرلی ہے۔

Read more

دائروں کے مسافر، جنوری 2020 کی ڈائری کا ایک ورق

کیا کہنے ہیں ہمارے؟ ہماری ہر ادا ہی نرالی ہے، ہمیں یہ یقین بھی ہے کہ اس دنیا کے سارے ضابطے اور اصول ہمارے لیے ہیں اور ہمیں یہ اختیار بھی ہے کہ جب چاہیں ہم ان اصولوں کو نہ صرف تبدیل کر سکتے ہیں بلکہ یکسر ختم کر کے کہانی کو نئے سرے سے شروع بھی کر سکتے ہیں۔ ہماری ہر آنے والی حکومت سمجھتی ہے کہ پہلی حکومت ہر برائی کی ذمہ دار ہے اور اگر وہ نہ

Read more

اے ابن آدم!

حیرت ہے کہ یہاں ہر بندہ اپنی اپنی آسانی کے سامنے برے وقت کو اچھا اور اچھے وقت کو برے میں بدل دیتا ہے۔ بات کو گہرائی میں دیکھا جائے تو دو رخ نکلتے ہیں ، ایک تو یہ کہ ہماری قوم بہت ہوشیار اور عقل مند ہے اور دوسری یہ کہ وہ عقلمند ہونے کے باوجود بھی عقل کو کسی درست کام میں استعمال نہیں کرتے۔ کئی لوگ بے وقوف ہونے کے باوجود بھی ایسے کئی کام کر لیتے ہیں جو ایک عقل مند نہیں کر پاتا۔

Read more

آپ کے کتنے بچے ہیں؟

پاکستان میں اس وقت اوسط عمر 65 سال چل رہی ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو ہماری آدھی زندگی یا تو لوگوں کو شادی مبارک شادی مبارک کہتے کہتے گزر گئی یا پھر یہ بات ثابت کرنے میں گزر گئی کہ ہم نالائق نہیں ہیں۔ امتحان مشکل آتا ہے۔ پاکستانی پس منظر کے حساب سے زندگی کی دوسری اننگز سے بہت پریشان ہوں۔ پریشانی سوالات کی نہیں، پریشانی یہ ہے کہ سوال کا جواب بھی کرنے والے کی پسند

Read more

کلیمان بے تجلی، مسیحان بے صلیب

”کلیم بے تجلی“ اور ”مسیح بے صلیب“ کی تراکیب علامہ اقبال نے کارل مارکس کے لئے استعمال کی ہیں۔ علامہ کا اشارہ غالباً اس حقیقت کی طرف ہے کہ اشتراکیت کا یہ بانی مفکر ”داس کپیتال“ کی صورت میں ایک ایسا نسخہ پیش کرنے میں کامیاب ہوا جس پر اشتراکیت کا پورا قصر تعمیر ہوا۔ کئی ایک جدلیاتی فلاسفہ نے مارکس ہی کے فکر سے متاثر ہو کر کئی ایک ممالک میں اشتراکیت کی تخم ریزی کی۔ چوں کہ اس

Read more

مہنگائی اور عمران خان کی سیاسی لغت

ایک بادشاہ کے انتقال کے بعد شہزادے نے تخت سنبھالا تواس کے علم میں آیا کہ عوام بادشاہ کے مرنے پر بہت خوش ہیں، کیونکہ بادشاہ سلامت کے دور میں مہنگائی تھی، ظلم تھا اور کسی کی داد رسی نہ ہوتی تھی۔ شہزادہ سخت رنجیدہ ہوا اور عمائدین سے خواہش ظاہر کی کہ باپ کے متعلق عوام کی رائے تبدیل کی جائے۔ تمام صلاح مشوروں کے بعد عوام پر مظالم کا نیا سلسلہ نافذ کر کے روز مرہ ضرروریات زندگی

Read more

لاہور بار الیکشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے

لاہور بار ایسوسی ایشن کا 9 جنوری 2020 کو ہونے والا الیکشن 2021۔ 22 انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے بھرپور تھا۔ دوسری مرتبہ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والے اس الیکشن میں کل 5422 ووٹرز وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس الیکشن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے دو حریف گروپس، پروفیشنل اور انڈیپنڈنٹ کے امیدواران کے مابین ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ الیکشن سے قبل اس مقابلے کو ”یک

Read more

سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں

نواز شریف کے دور میں جب ایمنسٹی اسکیم کی بات کی جاتی تو تمہارا کپتان کہتا کہ یہ اسکیم چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کے لیے لائی جا رہی ہے ، ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ مگر اقتدار میں آ کر خان اسی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چوروں اور ڈاکوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جو ایمنسٹی اسکیم نواز شریف کے دور میں حرام تھی ، تمہارے کپتان نے اپنے دور میں اس کو حلال کر دیا۔

Read more

نام چائے کا لے کر مجھ پر دم کیجیے

ایک دوست سے ہماری ملاقات ہوئی تو ہم نے پوچھا اور سناؤ کیا چل رہا ہے؟ کہتا ہے بس ناکامیاں اور چائے چل رہی ہے۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا مطلب؟ کہتا ہے کہ بھئی کوشش کرتا ہوں کہ کچھ ڈھنگ کا کام کر لوں مگر اس میں ناکام ہوجاتا ہوں تو اس ناکامی کو زائل کرنے واسطے چائے پیتا ہوں۔ پورے دن میں آدھا دن چائے کی پیالی سے باتیں کرتے کرتے گزر جاتی ہے، اس دن یہ ادراک ہوا کہ چائے تو اپنوں سے زیادہ اپنی ہے ، ورنہ ناکامی میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔

Read more

رودادِ سفرِحجاز (پہلی قسط)

شب و روز اسی طرح گزر رہے تھے، ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی بہت بڑے ہال میں ہوں۔ میری نظر ہال کی دیوار پر پڑی تو میں نے دیکھا کہ وہاں ایک بہت بڑے سائز کی سلائیڈ چل رہی ہے جس پر بجلی کے سبز رنگ کے قمقموں سے ”محمد الرسول اللہ“ لکھا ہوا ہے۔ میری نظر اس پر ٹک گئی اور میں نے بھی پڑھنا شروع کر دیا۔ ایک سرور والی کیفیت تھی اورنجانے کتنے لمحے اس کیفیت میں گزر گئے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی اور سارا منظر آنکھوں میں نقش ہو گیا۔ میں جتنی مرتبہ اس کو یاد کرتی ، اتنی مرتبہ لطف اندوز ہوتی۔ درود پاک کا ورد میری عادت میں شامل تھا۔ اب میں نے کلمے کا ورد بھی شروع کر دیا۔

Read more

محرومی ہمارے رویے کیسے بدلتی ہے؟

جمہوریت کی فضلیت اور بے لاگ اظہار کی آزادی خواب و خیال کی حاشیہ آرائی بن کر رہ جاتی ہے۔ جسمانی ضروریات جب تشنگی کے آسیب کی لپیٹ میں ہوں تو انسانی روح کے تقاضے پس پشت چلے جاتے ہیں۔ جو نہیں ملا، ساری توجہ کا ارتکاز اس پر ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بھوک مٹانے کے لیے زہر تک گوارا کر لیا جاتا ہے۔ ویسے بھی حضرت انسان کو جو مل جاتا ہے اسے وہ بھول جاتا ہے اور یاد صرف اسے ہی رکھتا ہے جس کا حصول ممکن نہ ہو۔

Read more

فوجی وضاحت کے بعد ابہام کی گنجائش نہیں

پاک فوج کے ترجمان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار بجا سہی لیکن اگر ہر جانب سے ایک ہی بات الفاظ بدل بدل کر بار بار کی جا رہی ہو تو پھر اس بات پر صرف تشویش کا اظہار ہی کافی نہیں بلکہ اس پر سنجیدگی کے ساتھ غوروفکر کی ضرورت کو بھی محسوس کیا جانا زیادہ سود مند ہو گا۔ کسی زمانے میں ہر وہ بات جو بہت ہی محتاط الفاظ میں کوئی کوئی ہی کیا کرتا تھا اب اس بات کو بہت کھل کر اور واضح لفظوں میں ہزاروں لاکھوں افراد کے مجمع سے خطابات میں کہا جا رہا ہے۔ جب ایک بات اس قدر زباں زد عام ہو جائے تو پھر بقول آتش یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ

سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا

Read more

2020 کا شکریہ ادا کرنا کیوں ضروری ہے؟

اسکول اور پڑھائی سے بھاگنے والے طلبہ آج اسکول کھلنے، ٹیچرز کی ڈانٹ اور امتحانات کے منتظر نظر آتے ہیں، دفتر سے راہ فرار اختیار کرنے والے ”ورک فرام ہوم“ سے تنگ نظر آ رہے ہیں، نانی ۔نانا، دادی دادا اور گھر کے بزرگ افراد جو گھر کی خاموشی سے گھبراتے اور کسی کے نہ ہونے کا شکوہ ہمہ وقت لبوں پر سجائے ہوتے تھے ، اس سال اپنے آنگن کو ہنسی قہقہوں سے گونجتا دیکھتے رہے۔

Read more

ایسا ہے میرا سائیں

مذاکرات کامیاب ہونے کی دیر تھی کہ سب کے منہ بند ہو گئے۔ میں نے کہا:یہ ہوتی حکمت عملی اور ایسے کی جاتی حکومت۔ اب مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ لیکن دشمن تعریف کی بجائے الٹا مجھ سے کہنے لگے : چینی چوروں کو سزا مل گئی ہو جیسے؟ اگرچہ ایسے ”بھٹواریوں“ کو منہ نہیں لگانا چاہیے لیکن میں انہیں جواب دینا اپنی ”کومی“ ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ ایسے لوگوں سے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ فرض کریں کورونا کے ان دنوں تمہیں کسی بینک جانا پڑے، تم بینک کے سامنے لگی لمبی قطار میں کھڑے ہو جاؤ، نمبر تمہارا ہو لیکن تمہارے پیچھے کھڑے دو تین لوگ قطار توڑ کر تم سے پہلے بینک میں داخل ہو جائیں تو تمہیں کیسا لگے گا؟

Read more

ہماری سوساٸٹی اور عورت

آپ لڑکے اور لڑکی میں جتنا فرق پیدا کریں گے ، معاشرتی حیوانیت اتنی ہی زیادہ بڑھے گی۔ بچوں کی ذہنی نشوونما میں لڑکے لڑکی کی تمیز اجاگر نہ کیجیے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ اٹھنے بیٹھنے، کھیلنے کودنے، پڑھنے لکھنے اور کھانے پینے کی آزادی دیجیے۔ دونوں کو بچپن سے ایک دوسرے کی عزت کرنا سکھائیے۔

Read more

محبت اور قسمت کا کھیل

کبھی بھی بات قسمت پہ چھوڑ کر کسی ایسے شخص کا نہیں ہو جانا چاہیے جو ہمیں کھونے کا دکھ ہی نہ سمجھتا ہو۔ جسے یہ ہی نہ پتہ ہو کہ ہم کتنے خاص ہیں اور اگر ہم ایسے ہی قسمت پر چھوڑ کر لوگوں کے ہو جائیں تو ہم ان کے لیے بیکار ہوں گے۔ اور انسانی فطرت ہے کہ جو چیز اسے بغیر کچھ کیے مل جائے وہ اس کی قدر نہیں کرتا۔ اس لیے ہیرے ہمیشہ انہی کے پاس ہونے چاہییں جو ان کی اہمیت جانتے ہوں۔ ورنہ جن کو ہیروں کا نہیں پتا ان کے لیے تو وہ بھی باقی پتھروں جیسا پتھر ہی ہو گا۔

Read more

میں الو ہوں

اس سے ہمارا یقین پانچ سو فیصد بڑھ گیا کہ اگر اسی شد و مد کے ساتھ ہمیں الو پکارا جاتا رہا تو یقیناً جلد ہی ہمیں سرکاری سطح پر الو تسلیم کر لیا جائے گا اور ممکن ہے وزارت داخلہ و خارجہ کے ساتھ دس بارہ مزید وزارتوں کے قلم دان ہمارے سپرد کر دیے جائیں۔ اس لیے تقریریں لکھنے کا اہم کام بھی ہم نے فوری طور پر خود ہی شروع کر دیا ہے اور اب اس پر غور و خوض کر رہے ہیں کہ کس شعبے کو ہماری رہنمائی زیادہ درکار ہو گی اور یہ کہ سب سے پہلے ہمیں کون سی تقریر کرنے کا موقع ملے گا۔

Read more

ہاشم شیر خان:سرائیکی وسیب کا نامور محقق،مؤرخ اور اقبال شناس

جس تصنیف نے انہیں شہرت دوام بخشی ہے وہ ان کی بہت ہی معروف کتاب ”علامہ اقبال اور ڈیرہ غازی خان“ ہے۔ اس کتاب میں ہاشم شیر کا فن اپنے عروج پر ہے۔ اس کا تحقیقی معیار بہت اعلیٰ ہے۔ اسلوب بھی کمال ہے۔ اس میں تیز رو دریا کی سی روانی ہے۔ ایسا شاید علامہ اقبال سے عقیدت کی وجہ سے ہے کیونکہ ہاشم شیر ماہر اقبال ہونے کے ساتھ عاشق اقبال بھی ہے۔ یہ کتاب 2001ء میں بیکن بکس ملتان سے شائع ہوئی، اس میں علامہ اقبال کے ان تمام خطوط کو حواشی کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے جو ڈیرہ غازی خان کے اہل علم کے نام موجود ہیں۔

Read more

بدلے ہوئے کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ نہیں ہے

جتنا وقت مسیج لکھنے میں لگتا ہے اس سے زیادہ وقت اسے ‘سینڈ’ کرنے میں لگتا ہے۔ اگر کوئی امیج یا وڈیو کسی کو بھیجنا ہو یا کسی کو کوئی ضروری ڈاکیومنٹ سینڈ کرنا ہو پھر تو دن بھر اسی کام میں صرف ہوتا ہے۔ اپلیکیشن اپڈیٹ کرنی ہو تو پورا پورا دن اسی کام کے لیے وقف رکھنا پڑتا ہے۔ فون اپڈیٹ پچھلے سال سے نہیں ہوئے۔ اس تیز رفتار دنیا میں ہم سے بڑا صابر کوئی نہ ہوگا جو صبر کرتے کرتے ایک منٹ کا معمولی کام ایک دن میں کرتے ہیں۔

Read more

بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ہی مسئلےکاحل ہے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے 2013 سے 2018 کے درمیان، گرانٹس، سود سے پاک قرضوں اور مراعاتی قرضوں کے ذریعے 270.2 بلین یوآن مالیت کی غیر ملکی امداد فراہم کی۔ اسی عرصے کے دوران چین نے دنیا کے بیشتر ممالک کی امداد کے لیے اپنا طبی عملہ، ہزاروں رضا کار اور ماہرین بھیجے ہیں جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور امدادی سامان کی فراہمی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

Read more

بڑے بے حس ہیں، مہنگائی بانٹنے والے!

موجودہ حکومت کی معیشت کی بحالی اور آئی ایم ایف قرضے کے معاہدے کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ غریب تو غریب سفید پوشوں کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں ملنا تو درکنار، اب ایک دن کا کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے، اس ملک کے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے

Read more

رات رازوں کی امین ہوتی ہے

دنیا کی مختلف تہذیبوں پہ نظر دوڑائیں تو رات کے بے شمار معانی سامنے آتے ہیں۔ کہیں اس کو شیطانیت اور جرائم سے منسوب کیا جاتا ہے تو کہیں اس کو خطرے اور موت سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ نادیدہ کا خوف رات کا اہم عنصر خیال کیا جاتا ہے۔ آدھی رات کا وقت برائی کے آغاز کا وقت سمجھا جاتا ہے۔ جادو اور اس سے جڑی ہر شے آدھی رات سے منسوب ہے۔ 3 بجے کے وقت کو شیطانی طاقتوں کے عروج کا وقت تصور کیا جاتا ہے۔

عام خیال ہے کہ تمام اساطیری اور غیر مرئی مخلوقات رات کے وقت زیادہ چاق و چوبند ہوتی ہیں۔ سیکسنز (Saxons ) رات کے اندھیرے کو ”ڈیتھ مسٹ“ یعنی ”موت کی دھند“ کہتے ہیں۔ ان سب خیالات کے برعکس رات کے اندھیرے کو علم کی کمی کے تصور سے بھی جوڑا جاتا ہے کہ علم نہ ہو تو زندگی میں رات کا اندھیرا چھا جاتا ہے۔

Read more

دوست اچھے ہوں تو زندگی خوبصورت ہے

گاڑی میں ایک نیا صوتی و بصری نظام لگایا تو اس میں کچھ مزید تبدیلی درکار تھی۔ اس کے ذمے لگایا کہ ’ششکاجات‘ میں ایک یہ اضافہ بھی ناگزیر ہے۔ جب مخصوص مہارت کی ضرورت پیش آئی تو متعلقہ جگہ پہنچ گئے۔ چند گھنٹوں کی ریاضت سے معاملات درست ہوئے تو حتمی جانچ کے لیے گاڑی دوست کے حوالے کی تو لمحے بھر کے لئے اپنی ہی آنکھوں پہ یقین نہیں آیا۔ کیا یہ وہی گاڑی ہے جسے میں روز چلاتا ہوں؟ کیا یہ وہی گاڑی ہے جس کی میں نے کبھی خواہش کی تھی؟

Read more

قسطنطنیہ کی فتح اور سلطان محمد فاتح

21 سالہ عثمانی سلطان محمد فاتح سپہ سالار بن کر غیر متوقع طور پر اپنی فوج کے اگلے مورچوں پر پہنچ گئے اور شہر پر زبردست حملہ کیا۔ توپوں کی گولہ باری کی وجہ سے جس جگہ سے شگاف تھا۔ وہاں گھمسان کا رن پڑا۔ سلطان محمد بھی عزم و حوصلے کی اعلیٰ مثال تھے۔ خود کمان سنبھال کر ایک شدید اور تازہ دم حملہ کروایا۔ ادھر رومی بھی بڑی بے جگری سے لڑے۔ لیکن ادھر سلطان محمد بذات خود بھی بہادری اور شجاعت کی زندہ مثال بن گئے۔ سلطان محمد کے شاہی دستے نے سلطان کی کمان میں آ کر ایسا کاری حملہ کیا اور شاہی دستہ شہر میں داخل ہو گیا۔ اس کے پیچھے عثمانی فوج داخل ہوتی چلی گئی۔ دیوار پر حسن (جو کہ شاہی دستے کا کمانڈر تھا) نے عثمانی پرچم لہرا دیا۔

Read more

غلامی کے نئے روپ

ویسے تو غلام بنانے کے پانچ طریقے ہو سکتے ہیں۔ جنگ میں قیدی بنا کر غلام بنانا۔ کسی پُرامن شخص کو زبردستی پکڑ کر یا اغوا کر کے یا لوٹ مار کے ذریعے غلام بنانا۔ غلام کی اولاد کو پیدائشی غلام بنانا۔ کسی شخص کو اس کی اپنی مرضی یا اس کے گھر والوں کی مرضی یا بااثر لوگوں کی مرضی سے کسی رقم یا فائدے یا ہرجانے یا قرض کے عوض غلام بنانا۔ کسی مفسد، ڈاکو یا باغی کو گرفتار کر کے غلام بنانا۔ لیکن اب ذرائع بدل گئے ہیں

Read more

لیاقت ٹاؤن، فیصل آباد میں ننھی ایشال افضل کا اغوا اور قتل

8 جنوری کی صبح ہماری گلی کے ایک خالی پلاٹ میں جہاں پانی جمع ہو کر چھپڑ کی شکل اختیار کر چکا تھا میں سے محلے داروں کو ایک بچی ملی تو انہوں نے ہمیں فوراً اطلاع دی۔ پولیس نے پہلے ہی ہمارے محلے میں موجود تھی اسی اثنا میں محلے داروں نے ایک ڈاکٹر کو بھی بلا لیا۔ ڈاکٹر نے تشخیص کے بعد ہمیں یہ خبر دے کر قیامت طاری کر دی کہ آپ کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ پولیس ہماری بیٹی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئی۔

Read more

کیا قتل ناحق ہماری ثقافت بن چکا؟

جی ہاں، جی ہاں، قتل۔ ہم نے سیکھا ہے کہ قتل میں عظمت ہے اور کافر قرار دے کر قتل کرنے میں تو جنت ہے اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ ہم صنف، عمر اور رشتے ناتوں کی بنیاد پر اپنے شکاروں میں کوئی فرق نہیں کرتے بلکہ سب میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ہم  نے میرٹ کے کئی پیمانے بھی طے کر رکھے ہیں، جیسے کہ غیرت، مذہبی تفریق، اختلافات، غصہ ، انا، لالچ اور دیگر جسمانی ضروریات وغیرہ۔

Read more

گدھا اور رئیس کرم خان کا سالا

مجمع سے ایک پگڑی والا شخص مجھے کہنے لگا ”سائیں گدھا تو مر جائے گا۔ اس کا ہرجانہ تو بھرنا پڑے گا۔ یہ گدھا ہمارے گاؤں کے غریب دھوبی کا ہے۔“

” کتنا ہرجانہ ہوگا“ میں نے کہا۔
” پچاس ہزار روپے!“ پگڑی والا کہنے لگا۔
” پچاس ہزار۔ گدھے کے!“ میں چونک گیا۔
” جی سائیں۔ یہ ایرا غیرا گدھا نہیں، نسلی گدھا ہے اور بہت مہنگا بھی۔“ پگڑی والے نے کہا۔
” لیکن گدھا اتنا مہنگا نہیں ہوتا۔“ میں کہنے لگا۔

میری بات کاٹتے ہوئے پگڑی والا کہنے لگا۔ ” پچاس ہزار ہی دینے ہوں گے ۔ کرمی کو گدھوں کی منڈی جانا ہو گا۔ وہ کسی اور شہر میں لگتی ہے۔ اس کا کرایہ، گدھے کی قیمت اور پھر وہاں سے گدھا لانا ہو گا۔ خرچہ ہوتا ہے صاحب۔“

Read more

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا

ہمارے وقت کے حکمرانوں کو بڑی فکر لگی رہتی ہے کہ، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پہ ظلم و ستم ہو رہا ہے، بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، لوگوں کو صرف اپنے حقوق کی مانگنے پر جسمانی اذیتیں دے کر مارا جا رہا ہے۔ ان تخت پہ بیٹھے تاجداروں کو یہ بھی رنج ہے کہ، فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے سبب، بے گناہ فلسطینی روز ہلاک کیے جاتے ہیں، ساتھ ہی ہمارے حکمراں برما اور انڈیا کے

Read more

اے وقت، ذرا تھم جا

کس کو معلوم کہ بے خودی کیا چیز ہے؟ خاموشیوں کی زباں کو جاننا اتنا آساں تو نہیں۔ کیا پتہ کس کو معلوم خاموشی کی وجہ؟ دکھ، گلہ، ضد، انا اور بے بسی۔ کس کس چیز میں ڈھونڈئیے خاموشیوں کی زباں کو؟ ایک طرف تو سمندر کی موجوں نے بتایا کہ مستی کیا ہے؟  شمع کو پگھلنے کی آرزو ہے تو پروانے کو جلنے کی تمنا کیوں؟ انسان کی ذات پر عجیب سی کیفیت آتی ہے۔ شکوے کس سے اور

Read more

امریکہ میں جمہوریت کے پرخچے

امریکہ دنیا کی سپر پاور، دنیا کی سب سے بڑی جمہو ریت، دنیا میں ترقی یافتہ اور باشعور مملکت، مہذب معاشرہ کہلا نے والے ملک میں 3 نومبر 2020 ء کو صدارتی انتخابات ہوئے۔ ٹرمپ دوسری بات ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار تھے جب کہ ڈیموکریٹس کی جانب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست ہونے لگی تو ٹرمپ نے نامنظور نامنظور کا واویلا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ شکست اس کا پیچھا کرنے لگی مختلف امریکی

Read more

محبت کیا ہے؟

سوچیں؟ دنیا میں ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والے سب سے زیادہ نفرت، تعصب کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ  پھر دنیا میں محبت سے زیادہ نفرت کیوں پھیل رہی ہے؟ سب نظر اور نظریے کا کھیل ہے۔ جس انسان کی نظر یا نظریہ کائناتی ہے اسے محبت کرنے کے لئے یا محبت کی تبلیغ کرنے کے لیے ہزاروں انسانوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انسان جب خود کو دیکھ لیتا ہے، خود کو experience کر لیتا ہے، خود کا مشاہدہ کر لیتا ہے تو نظر یا نظریے کا سارا کھیل وہ سمجھ جاتا ہے۔

Read more

کب تک اس شاخ گلستاں کی رگیں ٹوٹیں گی

پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردوں کے حملوں اور ان کے ظلم و جبر کا سامنا کر رہا ہے۔ ان دہشت گردوں کی دہشت گردی کی وجہ سے راکھ میں دبی چنگاریاں ایک دفعہ پھر سے سلگنے لگیں اور پھر کیا ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہمارا پیارا وطن شعلوں کی زد میں آ گیا، دہشت گردوں نے ہنستے بستے آنگنوں کو ماتم کدوں میں تبدیل کر کے رکھ دیا۔ دہشت گردی کی وجہ سے وزیرستان جلنے لگا، کے پی کے لہو لہو نظر آنے لگا، بلوچستان تارتار ہو گیا، پاکستان کے ہر شہر میں سانحے ہونے لگے کراچی، کوئٹہ، لاہور، ڈی آئی خان، اسلام آباد، پشاور، بم دھماکوں کی آماجگاہیں بن گئے۔

Read more

بیماری اور خدا کی رحمت

مشاہدہ بتاتا ہے کہ جب کوئی کسی بھی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوتا ہے صرف وہی افسردہ اور اداس نہیں ہوتا بلکہ اس کے گھر والے اور عزیز و اقارب بھی تشویش ناک صورتحال سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اگر اللہ رب العزت کو اس کی روح ہی قبض کرنی ہے تو اللہ اسے اتنی اذیت اور پریشانی سے کیوں گزارتا ہے۔ شاید اس بندے سے گناہ سرزد ہوئے ہوں گے۔ اللہ نہیں چاہتا کہ اس سے وہاں خطرناک اور وحشت ناک سزا دے۔ اس لیے دنیا میں ہی اس کو سزا دے کر وہاں اس کو جنت کا باشندہ بنائے گا۔ یہ بجا طور پر صحیح ہے لیکن نو زائیدہ بچوں نے کون سے گناہ کیے ہوتے ہیں؟ انہیں کیوں خطرناک بیماریاں دے کر دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنے پاس بلایا لیا جاتا ہے؟ یقیناً اس میں اللہ کی کوئی حکمت پوشیدہ ہو گی ورنہ سترہ ماؤں کے برابر محبت کرنے والی بابرکت ذات اپنے بندوں کو تکلیف اور ایذا کیونکر دے۔

Read more

اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے

اس سے بڑھ کر دکھ کی بات کیا ہوگی کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ وزیراعظم صاحب لاشوں کی تدفین سے قبل وہاں جانے سے انکاری یا پھر خائف ہیں کیونکہ مبینہ طور پر ان کے روحانی پیشواؤں نے کچھ عرصہ تک میتوں کے قریب جانا برا شگون بتایا ہے۔ مزید افسوس ناک امر یہ ہے کہ ایسی قیامت میں بھی سیاسی اور مسلکی سکورنگ جاری ہے۔ کچھ کینہ پرور حضرات ہزارہ برادری کے عقائد کو لے کر حکومت کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جون ایلیا کا شعر کتنا صادق آتا ہے،

اب نہیں کوئی بات خطرے کی ، اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے

Read more

شرافت کی سیاست کا جنازہ

بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب کا مزاج کسی حد تک ضدی اور انا پرست شخص کا ہے۔ وہ اپوزیشن راہنماؤں کی تقریریں سن کر جلد غصہ میں آ جاتے ہیں۔ اسی لیے وہ اکثر اوقات اپنے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر مخالفین کو لتاڑنے کے مشورے دیتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی ترجمان، وزیر یا مشیر مخالف پر کیچڑ اچھالنے میں سستی کا مظاہرہ کرتا ہے تو خان صاحب اس سے ناگواری کا اظہار کرتے ہیں۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے شبلی فراز جیسے شریف النفس انسان کو بھی بد تہذیبی پر لگا دیا ہے۔

Read more

کیا عوام اقتدار کی سیاست سے مایوس ہو چکے؟

اب یہ سوچ پختہ ہو چکی ہے ، لوگ موجودہ صورت حال سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اہل اقتدار و اختیار پر ہی انحصار کرنے لگے ہیں۔  اب جب کہ حزب اختلاف حکمرانوں کو اقتدار سے محروم کرنا چاہ رہی ہے تو دکھائی یہی دیا ہے کہ منظر دھندلا ہے ، وہ جذبہ وہ جوش اور وہ ترنگ نہیں ہے جو کبھی جلسوں جلوسوں میں واضح طور سے محسوس کی جا رہی ہوتی تھی۔ عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اب عوام ادھر ہیں نہ ادھر اور جو ہیں وہ طوعاً و کرہاً ہیں ، کسی کے کسی کے ساتھ معمولی مفادات جڑے ہوتے ہیں اور ان کی تعداد زیادہ نہیں یعنی عوامی ردعمل ہمارے سامنے ہے اور عام آدمی سب سے مایوس ہے اور وہ کہتا ہے کہ اگلے پچھلے سبھی اپنا پیٹ بھرنے کے لیے بے چین ہیں ، انہیں کسی سے کوئی ہمدردی نہیں اور اگر ہوتی تو آج سب مل کر سوچتے مسائل کا حل ڈھونڈتے، ترقی کے مراکز کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیتے مگر افسوس یہ تو ایک دوسرے کو ناکام دیکھنے کے متمنی ہیں اور بتا رہے ہیں۔

Read more

بات انسانیت کی ہو تو بلیک میل ہو جانا چاہیے

جناب بات انسانیت کی ہو تو بلیک میل ہو جانا چاہیے۔ بات جب مظلوم لوگوں کے حق کی ہو تو بلیک میل ہو جانا چاہیے۔ بات جب انصاف کی ہو تو بلیک میل ہو جانا چاہیے۔ 2001 سے شروع ہوا یہ ظلم آج تک تو ختم ہو جانا چاہیے تھا پر آج اور پروان چڑھ گیا ہے۔ ایک اسلامی ریاست کا خواب جو ہمیں دکھایا گیا، کیا اس کی حقیقت یہ ہے؟ ہمیں بچپن سے لے کر آج تک اسلامی

Read more

ہم صرف گھبرائے نہیں، باقاعدہ ڈر گئے ہیں

قائد اعظم کے چودہ نکات اتنے مشہور ہیں کہ بچے بچے کو یاد ہیں، اسی فارمولے پر چلتے ہوئے عمران خان نے بھی 17 نکات پیش کیے، ”نکات“ کا لفظ آتے ہی پوری قوم کا ذہن قائداعظم کی طرف مائل ہوا، سب لوگ سمجھنے لگے کہ یہ بندہ تو بالکل قائد اعظم کی طرح پرامید ہے اور ضرور کچھ نیا کریں گے۔ یہی آس اور امید نے ان کے مداحوں میں بے تحاشا اضافہ کیا۔ اب بھی عمران خان کے

Read more

نیا سال ۔ دعا ہے ہو خوشحال

2020 ء اپنی تمام تر اچھی بری یادیں لئے رخصت ہو گیا۔ مگر اپنے پیچھے کئی داستانیں چھوڑ گیا۔ ایسی داستانیں جو کبھی نہ بھلائی جاسکیں گی۔ ایسی داستانیں جو ہر سال اپنے پیاروں کے غم میں یاد آتی رہیں گی۔ ایسی کہانیاں جو اپنے نقش لوگوں کے دلوں میں چھوڑ گئیں۔ جہاں دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچائی وہاں وطن عزیز بھی محفوظ نہیں رہا۔ ہزاروں افراد اپنی جان سے گئے اور اپنے پیچھے اپنے لواحقین کو روتا چھوڑ

Read more

ہزارہ نسل افغانستان و پاکستان میں داعش کے نشانے پر

وسطی افغانستان کی تیسری بڑی نسلی آبادی سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برداری کی لاکھوں کی تعداد کل آبادی کا قریبا 20 فیصدسے 30 فیصد حصہ بتایاجاتا ہے۔ ہزارہ برداری کی تاریخ کے حوالے سے مختلف روایات ہیں، تاریخ دان ان کا تعلق چنگیز خان کی نسل اور بعض ترک قبیلے سے بھی جوڑتے ہیں۔ ہزارہ برداری افغانستان کے علاوہ، ایران و پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر افغانستان سے ہجرت کرنے والے

Read more

ہم کون ہیں؟

آج دل بہت اداس تھا تو سوچا کیوں نہ کچھ لکھا جائے۔ بس پھر کیا تھا کاغذ قلم اٹھایا اور ہو گئے شروع لیکن کوئی موضوع ہاتھ نہ آیا۔ سوچ کے گھوڑے کو ذرا تیز دوڑایا تو دماغ کی سوئی ایک نکتے پر جا کے رک گی کہ ہم کون ہیں؟ ابھی اس پر سوچنا شروع ہی کیا تھا کہ مسٹر ضمیر آن وارد ہوئے اور پوچھنے لگے کہ کیا بات ہے۔ بس پھر کیا تھا اپنا مدعا بیان کیا

Read more

ہماری چھوٹی چھوٹی رنگا رنگ کائناتیں

انسان کی طرح انسان کے بنائے ہوئے ادارے بھی اپنا الگ تصور کائنات رکھتے ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ ممالک جنہوں نے ایسا اجتماعی انتظام بنایا جس میں ہر انسان کو اپنی کائنات بنانے اور سنوارنے کے بھرپور اور مساوی مواقع فراہم کیے۔ آج ہر ملک اپنے اپنے نظاموں اور اداروں کی بدولت مختلف قسم کی شخصی کائناتوں کو وجود بخش رہے ہیں۔ یہی اصول ہم مختلف گروہوں اور جماعتوں پر بھی لگا کر ان کی کائنات بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔

Read more

بھارتی جعلی میڈیا نیٹ ورک اور عالمگیر رسوائی

تحقیقات میں سب سے اہم بات بھی سامنے آئی کہ سری واستوا گروپ نے جن 10 فلاحی تنظیموں سے وابستگی ظاہر کی وہ اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ ہیں۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ساڑھے پانچ سو سے زیادہ نیوز ویب سائٹس متعدد مشکوک این جی اوز اور کئی غیر فعال ادارے تشکیل دیے یہ تمام ادارے اور این جی اوز مل کر بھارتی مفادات کے لیے کام کرتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 265 ویب سائٹس پر مشتمل یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے فعال ہے اور دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہا ہے ، اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کے موقف کو رد کیا جائے یا پھر اسے کم سے کم پذیرائی ملے۔

Read more

سندھ میں خاموش سیاحتی انقلاب

دیکھا جائے تو کورونا وائرس کی وجہ دنیا کے مختلف ممالک کی معیشت بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے وہاں کاروباری دنیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس میں سب سے زیادہ سیاحت کی انڈسٹری اور اس سے وابستہ لوگوں کو مالی نقصان پنہچا۔ اگر پاکستان کے ٹورازم کی بات کی جائے تو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹوئرزم بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان کا صوبہ سندھ اپنی مخصوص عدم تشدد اور روایتی صوفی ثقافت

Read more

کیا امریکا پاکستان کے بارے میں اپنی سوچ بدل چکا؟

پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں، عوام کے درمیان موجود مخصوص تہذیب و ثقافت کی حامل آبادیاں، جہادی و سیاسی تنظیمیں اس بات سے خوب اچھی طرح آگاہ ہیں کہ ان سب کو کن کن موقعوں پر کس کس طرح استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جس طرح کچھ طاقتور حلقے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ان سب کو مختلف موقعوں کی مناسبت سے استعمال کرتے رہے ہیں بالکل اسی طرح پاکستان بھی کئی دہائیوں سے امریکی مفادات کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ پاکستان کو امریکا جن جن مقاصد کے لئے استعمال کرتا رہا ہے وہ پاکستان کی مدد اور تعاون کے بغیر حاصل بھی نہیں کیے جا سکتے تھے اور اگر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے تو آج بھی پاکستان امریکا کی اتنی ہی بڑی ضرورت ہے جتنی کل تھا۔ خاص طور سے جب تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک پاکستان کو نیٹو سے الگ کر دینا امریکا کے لیے ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو گا۔

Read more

خبر کی بھی خبر لیجیے

ہم خبر کو باخبر رہنے کے لیے پڑھتے ہیں لیکن پھر بھی خبر پڑھنے کے باوجود بے خبر رہتے ہیں کیونکہ ہم خبر کے مندرجات یا خبر میں چھپی ہوئی خبر تک پہنچنے کی ہمت نہیں کرتے اور سرسری یا پھر خبر کی ہیڈنگ پر ہی اکتفا کر بیٹھتے ہیں اور پھر اسی بے دھڑ خبر کو آگے پہنچانے لگتے ہیں، محفلوں میں زیربحث لاتے ہیں۔ اس خبر سے متعلق کوئی معمولی لب کشائی کرے تو ہم فٹ سے جواب

Read more

مسلم تاریخ کی پہلی خاتون لبرل حکمران

جب انہیں رضیہ سلطانہ کہا گیا تو اس  نے کہا وہ سلطانہ نہیں سلطان ہیں۔ کسی قسم کی بے انصافی کو وہ نہیں مانتی۔ اس لیے وہ اپنے آپ کو رضیہ سلطان کہتی تھی لیکن تاریخ دانوں نے انہیں رضیہ سلطانہ بھی لکھا ہے۔ رضیہ سلطانہ آرٹ و کلچر کی دلدادہ تھی۔ آرٹ ثقافت اور خواتین کی آزادی کے حوالے سے رضیہ سلطانہ نے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ بہت تعلیم یافتہ تھیں اس لیے انہوں نے اپنے دور حکومت میں بہت زیادہ تعلیمی درسگاہیں بنوائیں۔

Read more

نئے سال میں پرانی سیاست

بلاول پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں، نیز پی پی صرف زبانی جمع خرج کر رہی ہے عملی طور پر وہ مولانا اور نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔ پی ڈی ایم  نے اعلان کیا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑے گی، اسی طرح سینٹ کے انتخابات میں بھی شرکت کرے گی، اسی طرح کے بیانات اور اعلانات سے پی ڈی ایم کی تحریک کے بارے میں گمان یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ بس کافی ہو گیا۔ اچھے موسم کا انتظار، کارکنوں کا خیال اچھی سوچ ہے، کاش اس بات کا ادراک شروع ہی میں ہو جاتا۔

Read more

اشعار اُن کے تبصرے ہمارے

کمال ہے کوئی شخص مرنے کے بعد کیسے یہ دیکھ اور جان سکتا ہے کہ وہ رسوا ہوا ہے۔ جاں بر شخص رسوا ہو جائے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں ہو تو اس کو علم ہوتا ہے کہ وہ رسوا ہو رہا ہے۔ جان بحق شخص کے جسم پر مرنے کے بعد کیا کچھ بیتی ہے ، اس کا علم اسے نہیں ہوتا۔ لوگ تو پناہ مانگتے ہیں ایسے مرنے سے جس میں گھر والوں کو لاش نہیں ملتی۔ جس کو کفنانے کے بعد وہ دفنا نہ سکیں، یہاں غرق دریا ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

ہلاکوخان کی مکمل داستان

دنیا کا ظالم ترین انسان اپنے گھوڑے پر شان سے بیٹھا ہوا تھا، چاروں طرف منگول فوج نظر آ رہی تھی تھی، سب سے آگے ظالم ترین شخص کا گھوڑا تھا، اس کے سامنے قیدی مسلمانوں کی تین قطاریں کھڑی کی گئی​ تھیں، جن کو کو ظالم حکمران کے حکم پر قتل کیا جانا تھا۔ ظالم بولا، تمام مسلمانوں کو قتل کر دیا جائے۔ جلاد نے مسلمانوں کے سر کاٹنے شروع کردیے۔ پہلی قطار میں کھڑے ایک مسلمان کی گردن

Read more

ملت ٹائمز: ایک کام یاب میڈیا ہاؤس

ملت ٹائمز نیوز پورٹل کا پانچواں سال مکمل ہونے جا رہا ہے۔ جنوری 2016 میں، حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب، امیر شریعت سادس: امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کی شخصیت پر، عروس البلاد ممبئی میں، ادارہ دعوۃ السنۃ اور جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ کے اشتراک سے ہونے والے سمینار میں، معروف عالم دین حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (دامت برکاتہم) ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ وناظم ندوة العلماء، لکھنؤ کے ہاتھوں ”ملت ٹائمز“ کا

Read more

حرف ایک طلسم

جیسے گیلی لکڑیوں کی سلگن میں یک دم اضافہ ہوا۔ نگاہ باغیچے کے گوشے سے ہٹی اور کھلتے گلابوں سے جا ٹکرائی، نگاہ کا لمس بھی عجب لمس ہے۔

کبھی محسوس ہوا۔ ؟
آواز کاسحر بھی عجب سحر ہے۔ ہے نا۔
نازکی کا فسوں بھی کیا فسوں ہے، دلربا سا۔ احساس کو حرف میں انڈیلنا بھی تو ایک ہنر ہے۔
بولی، ”جوتے اتار دیں“
”مخملیں گھاس پہ بیٹھ جائیں
اور آرام سے مجھے سنیں ”
جیسے سننے والے بھجن سنتے ہیں، قوالی سنتے ہیں،
وہ کسی معمول کی مانند سننے کے لیے تیارتھا۔
وہ آلتی پالتی مار کے دو زانو بیٹھ گیا جیسے مراقبے میں بیٹھا ہو چپ چاپ دم سادھے۔
روشنی کی لہر نے حرف کو اوڑھا جیسے رات چاندنی کا دوشالہ اوڑھے۔
اس نے پوچھا لکھاری کون ہوتا ہے۔ ؟

Read more

کیا اداروں کے سربراہ بدلنا کافی ہے؟

کچھ خوشامدی بھی اس کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیتے ہیں۔ وہ نئے سربراہ کو ظل الہیٰ کا درجہ عنایت کر دیتے ہیں اور اسے وہی سناتے ہیں جو وہ سننا چاہتا ہے اور وہی دکھاتے ہیں جو وہ دیکھنا چاہتا ہے۔ اس کے چاپلوس نااہل اراکین ٹیم اسے مسلسل باور کرواتے رہتے ہیں کہ نئے سربراہ کی آمد کے بعد ادارے کا راوی ادارے کے بارے میں چین کی نوید سناتا ہے۔ ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں رواں دواں ہیں۔ یہ اور بات کہ یہ سارے خیالات بقول اسد اللہ غالب دل کو بہلانے کے لیے ہوتے ہیں۔

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا ادھورہ مشن

جس مشن کی تکمیل کے لیے بھٹو نے اپنی جان دے دی لیکن کوئی مصالحت نہیں کی اس کا جواب قیادت دے نہ دے لیکن کارکنوں کو ضرور سوچنا چاہیے کہ آج ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری پہلے سے بھی بہت زیادہ ہے ، آج غریب، مزدور اور محنت کش طبقہ پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنیادی سوشلسٹ منشور پر لوٹتے ہوئے اس ملک کے محنت کش اور نوجوانوں طبقے کے لئے واضح پروگرام دینا ہوگا۔

Read more

زائر حرمین (حصہ چہارم)

وہاں سے نکلے تو منی ٹرین سٹیشن کے گیٹ نمبر چھ کے پاس ٹھہرے۔ وہاں لوہے کی جالی دار دیواروں کے اندر منٰی کے خیمے نصب تھے۔ کبھی یہ خیمے کپڑے کے اور عارضی ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ خیمے پکے اور مستقبل کھڑے تھے۔ ٹرین سروس بھی چونکہ حج کے دنوں میں ہی چلتی ہے اس لیے وہ سٹیشن اور سٹیشن کے عقب میں واقع خیمے خاموش کھڑے تھے۔ سڑک کے دوسری جانب بھی تاحد نگاہ خیمے ہی خیمے تھے۔ اور ڈرائیور کے بتانے پر سڑک کے دوسری جانب کے خیموں سے اوپر نگاہ اٹھائی تو دور ایک پہاڑی دکھائی دیتی تھی۔

ا

Read more

نیا برس اور تین لوگوں کے عہد

رشتے کے انتظار میں بیٹھی لڑکی کا عہد: میں اس سال کسی بھائی سے بھابھی کے سامنے کچھ نہیں مانگوں گی۔ میں ہمت دکھاؤں گی۔ میں اپنے اچھے مستقبل کا انتظار کروں گی۔ میں منڈی میں بکتے جانوروں کی بولی کا جانور نہیں ، اپنے آپ کو انسان سمجھوں گی۔ میں آنکھوں میں میرے جسم کو تولتی آنکھوں کو تحمل اور برداشت سے دیکھوں گی۔ میں بالکل بھی غصہ نہیں کروں گی۔ میں اس سال اپنی تصویر کی مزید بیس کاپیاں سال کے شروع میں ہی بنوا کر رکھ لوں گی۔

Read more

ولی الرحمان ایڈووکیٹ (مرحوم)

ولی چاہتے تھے کہ چھترار میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم ہو جو دور حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کرے اور سب کے لیے یکسان تعلیم بھی مہیا کرے، اپنے عظیم مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے 1980 اور 1981 میں اپنے دوستوں جن میں اس وقت شہزادہ شجاع الرحمٰن، حیدر علی شاہ اتالیق، شہزادہ سکندر الملک، ناصر احمد، میجر شمس شامل تھے، کو لے کر ماونٹین اِن ہوٹل کے باغییچے میں ایک کمیونٹی اسکول کی تعمیر کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئے

Read more

سانحہ مچھ ، لہو پکارتا ہے

لگ رہا ہے کہ یزید وقت پھر سر اٹھا اٹھا رہے ہیں۔ معمول کے مطابق بڑی بزدلی کے ساتھ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جو ظلم کر رہا ہے وہ تو ظالم ہے ہی پر وہ بھی ظلم میں برابر کے شریک ہیں جو چپ سادھ کر بیٹھے ہیں۔ جس جگہ جہاں ظلم ہو چاہے وہ مسلم پر ہو یا غیر مسلم پر آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے مگر افسوس کہ آج ہمارے ملک

Read more

پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد یا راولپنڈی؟

ن لیگ کے بہت سے اراکین مریم نواز کے اس بیانیہ سے اتفاق نہیں کرتے مگر مجبوری میں جی حضوری کر رہے ہیں۔ اب جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے استعفوں اور لانگ مرچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے تو ٹیم کافی مایوس دکھائی دے رہی ہے۔ اب ان کو سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں؟ اتحاد کو بھی نہیں توڑنا چاہتے اور حکومت کو بھی گرانا چاہتے ہیں۔ ایسے حالات میں مولانا نے ایک نئی بات کی جو بہت ہی خطرناک اور حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کی جانب بھی موڑ سکتے ہیں۔

Read more

یوٹیوب پر کمائی کی دوڑ

جونہی اس بات کا علم ہمارے پاکستانی بھائیوں کو ہوا تو پھر کیا تھا، پاکستان کی آدھی آبادی اس کاروبار پر ٹوٹ پڑی۔ اب ہر آدمی کو جنون ہے کہ انوکھی اور نرالی چیزوں پر مبنی ویڈیوز بنائے اور اپنے ویورز کی تعداد کو اس حد تک آگے لے جائیں جس کے بعد گوگل اور یو ٹیوب انتظامیہ ان کو رقم ادا کرنا شروع کردے ، اس کے لیے ان کو بار بار گھنٹی کا بٹن دبانے کی صدا لگانا پڑتی ہے۔

Read more

ریاست یا بے رحم ڈائن؟

سوچتا ہوں کیا ماں جیسی ریاست اس کو کہتے ہیں جو اپنے ہی بچوں کو کھا جائے؟ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے کہ جس میں 135 بچوں کا قاتل احسان اللہ احسان ریاستی اہلکاروں کی حراست سے ”فرار“ ہو جائے؟ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں شاہدرہ میں بچی کا ریپ کر کے قتل کر دیا جائے اور ورثا کو انصاف کے لیے روڈ بلاک کرنا پڑے مگر انصاف پھر نہ ملے۔ کیا ماں جیسی ریاست وہ ہوتی ہے جو معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کر دے؟ ساہیوال کے معصوم، حیات بلوچ کی بوڑھی والدہ، قتل ہونے والے اسامہ کا باپ چیخ چیخ کر پکار رہا ہے کیا ایسی ہوتی ہے ماں جیسی ریاست؟

Read more

پاکستان کا تعلیمی نظام: 125 / 130

پچھلے دنوں ایک بین الاقوامی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے دنیا کے بیشتر ممالک کے تعلیمی نظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک رینکنگ رپورٹ جاری کی جس میں کل ایک سو تیس ممالک کے تعلیمی نظامات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان کا تعلیمی نظام ایک سو پچیسویں نمبر پر تھا۔ جو انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک بات ہے لیکن اس سے بھی شرم ناک بات تو یہ ہے کہ ”شرم ہم کو مگر نہیں آتی“ خیر اس ملک

Read more

قوم کے معمار: ذہنی بیمار

ریاست جموں و کشمیر میں پڑھے لکھے بے روزگاروں کی ایک بڑی کھیپ ہائر ایجوکیشن میں عارضی طور تعینات ہو کر قوم کے مستقبل کو روشن کرتے رہے لیکن خود ان کا مستقبل تاریک کیا گیا۔ انہوں نے اپنی جوانی، زندگی کے حسین سال، بڑی محنت و مشقت سے، دھن دولت خرچ کر کے اور کئی طرح کی قربانیاں دے کر اعلی تعلیم پائی تھی اس امید کے ساتھ کہ ان کا مستقبل سنور جائے گا اور یہ اپنے بوڑھے

Read more

ٹرینڈ چلاؤ، مسائل مکاؤ

آپ کس سمت سے نکلیں گے بچا کے دامن حادثے راہ میں ملتے ہیں فقیروں کی طرح کسی بھی معاشرے میں مسائل کا جنم لے لینا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ جہاں ترقیاتی کام، معاشرتی رسوم، اصلاحاتی عزائم اور فلاحی جذبے ہوں وہاں نت نئے مسائل کا آ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔ پنجابی کہاوت ہے ”جد گھر اچ دودھ ہووے تے ڈھلدا ضرور اے“ (اگر گھر میں دودھ ہے تو وہ گرتا ضرور ہے ) اگر رگوں

Read more

حکمران بدلے پولیس کی روش نہ بدلی

سال نو کے آغاز پر گزرے سال کی تلخیوں، وبا کی المناکیوں، بچھڑوں کی یادوں، دکھوں کی کربناک کہانیوں اور تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامیوں اور تمام تر وعدوں سے روگردانیوں کے باوجود میں ایک امید بھرا کالم لکھنا چاہا رہا تھا سوچ رہا تھا کہ شاید حکومت اپنی کمیوں خامیوں اور کجیوں پر توجہ دے کر عوام کی امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہو جائے میں امید کر رہا تھا کہ شاید اس سال عوام کے تبدیلی

Read more

کوچہ جاناں والے

واصف علی واصف صاحب نے محبوب کی جو تعریف بیان کی ہے وہ کچھ ایسی ہے کہ ہر کسی کے محبوب پہ فٹ آ جاتی ہے اور آنی بھی چاہیے کیونکہ محبوب تو محبوب ہوتا ہے۔ اس کی کج ادائی ’خامی یا کمی کسی طور بھی محسوس نہیں ہوتی یا کم از کم ناگوار نہیں گزرتی۔ جیسے بابا نور سائیں کے الفاظ کو باباجی اشفاق صاحب نے یوں کہا کہ‘ محبوب کا ناپسند بھی پسند ہوتا ہے ’۔ محبوب پہ

Read more

ریاست مدینہ میں عام شہری کا تحفظ

ریاست مدینہ کے دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رات کے دو بجے اسلام آباد پولیس نے 22 سالہ معصوم لڑکے پر 22 گولیاں چلا کر قتل کر دیا۔ کیا یہی ہے وہ ریاست مدینہ ہے جس کا دعویٰ وزیراعظم عمران خان صاحب اپنی تقریروں میں کرتے ہیں؟ کیا ریاست مدینہ میں عام شہری کو یوں رات کے وقت قتل کیا جاتا تھا؟ پولیس کے بیان کے مطابق پہلے گاڑی میں سے فائرنگ کی گئی جس کے

Read more

ڈھول کی تھاپ اور نقارے سے ٹویٹ ٹرینڈ تک

آواز، لاؤڈ اسپیکر سے ریڈیو، ٹیلی ویژن سے انٹرنیٹ اور پھر فیسبک اور ٹویٹر تک کا سفر طے کرتا انسان۔ زمین کو وسعتوں کو ہیچ کرتا۔ فاصلوں کے میل پتھروں کو حیرت میں ڈالتے ہوئے آج ابلاغیات کی معراج پر قائم۔ فی زمانہ انسان نے یہ تو سیکھ لیا کہ اس کو اپنی آواز اپنے نظریات اور اپنی سوچ کو دنیا کے کس مقام پر کس وقت تک پہنچانا ہے اور خوش قسمتی سے وہ بڑے زور شور سے اس

Read more

نوک پا تک کھنچی اداسی کی چادر

زندگی گزر رہی ہے۔ وقت اپنے رواں رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ لیکن کبھی غور نہیں کیا کہ زندگی کس چیز کا نام ہے؟ جہاں تک اس موضوع پر لوگوں کے تجزیے کا تعلق ہے، تو اس سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ زندگی ایک چیز، شے یا شخص کا نام نہیں۔ جس نے بھی زندگی کو ایک شے پر محدود کیا تو اس نے ہمیشہ بدلے میں درد و غم پایا۔ زندگی کو ایک مخصوص شے

Read more

ریلوے کی نجکاری

برصغیر پاک و ہند میں ریل کا نظام ہنری ایڈورز کی سربراہی میں 1858 ء میں متعارف کرایا گیا تھا اور پہلی باقاعدہ ٹرین 13 مئی 1861 ء کو کراچی سے کوٹری تک عوام کے لیے چلائی گئی تھی۔ عوام میں سفر کی یہ سہولت بہت مقبول رہی اور آج تک اپنی ایک خاص ایمت رکھتی ہے۔ آزادی کے بود پاکستان ریکوے نے اپنا خوب کردار ادا کیا۔ ملک کی معیشت میم اہم۔ کردار ادا کیا اور اب ایک اہم

Read more

گاؤں نہیں، چادر پکڑنے والوں کو گزاریں

وزیر اعظم پاکستان جب بھی مہنگائی کے خلاف نوٹس لیتے ہیں، عوام کے دھڑکتے دل کچھ دیر کے لئے دھڑکنا بھول جاتے ہیں۔ ان کے ہر نوٹس کے بعد گرانی کی شدید گولہ باری ہوتی ہے اور لوگ زمین پر اوندھے لیٹ کر بچنے کی کوشش کے باوجود اس کی زد میں آ کر ایک مرتبہ پھر شدید کھائل ہو جاتے ہیں۔ کل سنہ 2020 کے اختتامی چند گنٹوں قبل انھوں نے آنے والے 2021 کے استقبال کے طور پر

Read more

شہید قاسم سلیمانی: ایک ہمہ جہت شخصیت

حقیر چند ماہ ناسازی طبع کے باعث قلمی خدمات سے محروم رہا، لیکن تین جنوری قریب آتے ہی اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے چند بے ترتیب الفاظ اپنے قارئین کی نذر کر رہا ہوں، چونکہ سانحہ بغداد میں شہید ہونے والے حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المھندس اور ان کے رفقاء کا تعلق کسی خاص قوم، قبیلے یا مسلک سے نہیں تھا بلکہ وہ اس دھرتی پر بسنے والے ہر مظلوم دل کی آواز تھے، اس لئے انسانیت کے ان عظیم

Read more

امریکہ کی اجارہ داری خطرے میں

صدر ٹرمپ کی ’سب سے پہلے امریکہ‘ کی پالیسی نے صدر ٹرمپ کو اس غلط فہمی میں ڈالے رکھا کہ وہ امریکہ کے لئے کچھ نیا کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالتے وقت یہ نعرہ لگایا تھا کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کو یکسر تبدیل کردے گا۔ اس نے یہ وعدہ پورا کیا مگر ایسے ہی جیسے کچھ اور جگہوں پر تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے! اس نے امریکہ کو کئی غیر ملکی معاہدوں سے

Read more

کیا نئے امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کریں گے؟

تنقید ہمیشہ ناقابل برداشت ہوتی ہے، چاہے تعمیری ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے ہاں تو ویسے ہی برداشت کی کمی ہے، دلائل کچھ بھی دے دیں لیکن حقیقت حال یہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہماری مرضی کے خلاف کوئی ایک فقرہ لکھ دے تو ہم سے وہ برداشت نہیں ہوتا۔ فوراً فضول بحث شروع کریں یا مخالف رائے رکھنے والے شخص کو بلاک کردیں گے۔ یہی حال ہمارے حکمرانوں کا ہے، میڈیا کی تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں۔ اپنی

Read more

ریلوے اسٹیشن اور ٹرین سے جڑی یادیں

اپنے قصبے کے سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو کالج کے لئے حافظ آباد براستہ ٹرین جاتے تھے۔ ”ست والی گڈی“ کا مطلب علی الصبح گزرنے والی پہلی ٹرین تھا۔ کالیکی ریلوے اسٹیشن کے ہر حصے پر مخصوص عمر اور شعبہ کے افراد کا اکٹھ ہوتا۔ طالبات بتی گودام کے پاس سمٹی، چادروں میں لپٹی اور کنکھیوں سے نوجوان طلباء کو چکر کاٹتے دیکھتی تھیں۔ طلباء محض ایک یا دو کتب تھامے اسٹیشن کے ایک کونے سے دوسرے

Read more

چین کی دوراندیش اعلیٰ قیادت

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ابھی حال ہی میں اپنے نئے سال کے خطاب میں ایک مرتبہ پھر عوام کی مرکزی اہمیت پر زور دیتے ہوئے 2021 کے لئے اہم قومی ترقیاتی اور معاشی اہداف کا تعین کیا۔ انہوں نے چینی عوام کی استقامت اور ہمت اور گزشتہ برس وبا سے نمٹنے کے لئے چینی عوام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے نئے سال کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے 2020 کے ”غیر معمولی“ سال میں کووڈ۔ 19 کے

Read more

غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور مسلمان

ظلم کو ظلم سے انصاف اور غلط کو غلط سے صحیح نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی یہ دین ہے کہ مسلمانان عالم از خود یا انتقامی کارروائی کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی نہیں کرتے ان پر حملہ نہیں کرتے غیروں کے مذہبی شعائر اور عمارتوں کی تور پھوڑ نہیں کرتے اس لئے کہ ہمارے نبی رحمة للعالمین ﷺ نے امن تو امن جنگ کے دوران بھی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی

Read more

سال 2020: عالم انسانیت کے لئے آزمائشوں کا سال

بہت سارے لوگ یہ کہتے ہے یہ اچھا سال تھا وہ اچھا نہیں لیکن ایسا ہرگز صحیح نہیں۔ وقت ہمیشہ بہتر اور پاک ہوتا ہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے کہ وقت مجھ سے منسوب ہے لہذا اسے ہرگز برا نہ کہو۔ دنیا میں صرف تغیر یعنی تبدیلی کو دوام حاصل ہے۔ دنیا میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی ہے اور یہ تخلیق کائنات سے چلتا آ رہا ہے۔ وقت اللہ کی نعمت بھی ہے اور آزمائش بھی۔ وقت انسان کے

Read more

پاکستان کی پیاری سیاسی جماعتیں

سیاسی جماعت، سیاسی گروہ بندی کا نام ہے جو کسی بھی خطے میں ریاست کی حکومت میں سیاسی طاقت کے حصول کے لیے تشکیل دی جاتی ہے۔ سیاسی جماعت کسی بھی ریاست میں انتخابی مہم، تعلیمی اداروں میں فعالیت یا پھر عوامی احتجاجی مظاہروں کی مدد سے اپنی موجودگی اور سیاسی طاقت کا اظہار کرتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں اکثر اپنے نظریات، منصوبہ جات اور اپنے نقطہ نظر کو تحریری صورت میں عوام کے سامنے پیش کرتی ہیں جو اس جماعت

Read more