ہم کچھ تھوڑی بہت اپنی بھی خود احتسابی کر لیں!

حالانکہ مایوسی اور نا امیدی کی اسلام میں گنجائش نہیں مگر حالات بے قابو ہوجائیں اور جب کوئی حل نظر نہ آئے تو بعض اوقات ان کیفیات کا اثر ہونا انسانی کمزوری ہے۔ کچھ ایسا ہی حال خاص طور پر گزشتہ دہائی میں ملک کی سیاسی صورتحال نے ملت کا کیا ہے اور نظام کے تئیں ایک غصہ اور حالات سے مایوسی نے بڑی حد تک ہماری سوچ اور فکر کو طرح متاثر کیا ہے یہاں تک کے کہ ہم

Read more

شام کی شام

دو روز سے شمال کی طرف مونہہ کر کے مطالعہ کرنا پڑ رہا تھا۔ آخر گھر والوں کو اس غیر معمولی نشست بارے پوچھنا پڑا کہ جناب مطالعہ کے وقت مونہہ با طرف شمال ہی کیوں؟ تو جناب میرا مسئلہ ہے کہ نقشہ یا میپ سمجھنے کے لئے مجھے شمال کی طرف منہ کرنا پڑتا ہے۔ ورنہ جغرافیہ میرے ذہن میں اپنی جگہ نہیں بنا سکتا۔ مطالعہ کا موضوع مشرق وسطیٰ اور بالخصوص شام میں ہونے والی انقلابی تبدیلی کے

Read more

بلا عنوان

یہ پاکستان کے ٹھنڈے ترین علاقوں میں سے ایک علاقہ تھا۔ ہسپتال میں میری ڈیوٹی ختم ہوئے کچھ دیر ہو چکی تھی، میری جگہ آنے والے دوسرے ڈاکٹر صاحب اب مریض دیکھ رہے تھے۔ میں ہسپتال سے نکلا تو ڈھلتی شام میں سردی اپنے پورے جوبن پہ تھی۔ کچھ دور ایک چائے کے ڈھابے پہ کچھ دوست بیٹھے میرا انتظار کر رہے تھے۔ میں ہسپتال سے نکل کر پیدل اس طرف چل پڑا۔ کچھ قدم آگے ایک آدمی جا رہا

Read more

سیاست کا ایک صفحہ

سیاست اخلاقیات کا نہیں ممکنات کا کھیل ہے، تاریخ کا ظلم و جبر دیکھیے جو کہتے تھے کہ شریف اور زرداری خاندان قصہ پارینہ ہے اب اسی محکمہ کی پریس کانفرنس کی تشریح و وضاحت کے لئے شریف اور بھٹو و زرداری خاندان کی سیاسی خاندان والی جماعتیں ناصرف سامنے آتی ہیں بلکہ وہ ایک صفحہ جس پر کبھی عمران خان کی تحریک انصاف تھی اس پر اب مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نظر آتی ہیں۔ نفرت کے بطن

Read more

اسکول کے بچوں کے مسائل اور انتظامیہ کی لاپرواہی

ہمارے معاشرے کے کئی ایسے مسائل ہیں جو زیر بحث نہیں لائے جاتے، جن کے حوالے سے آگہی ضروری ہے۔ ان میں بیشتر مسائل کا تعلق بچوں سے ہے۔ بچوں کو زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا رہتا ہے، بیشتر اوقات والدین کی موجودگی کی بدولت ان مشکلات کا سد باب ہو جاتا ہے لیکن کئی ایسے مواقع ہوتے ہیں جب ان کی راہنمائی یا ان کے بچاؤ کے لئے کوئی بڑا موجود نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر اسکول

Read more

ازل سے : ایک مطالعہ

ڈاکٹر ضیاء الحسن کی کتاب ”ازل سے“ اردو ادب میں ایک اہم تصنیف ہے جو فکری گہرائیوں اور تخلیقی اظہار کا شاندار امتزاج ہے یہ کتاب فلسفہ، تصوف اور جدید فکریات کو ایک منفرد انداز میں بیان کرتی ہے جس نے اسے اردو ادبی حلقوں میں مقبولیت دی ہے کتاب کے نام سے ہی یہ واضح ہوتا ہے کہ ضیاء صاحب نے وقت، وجود اور بقا کے موضوعات پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے ”ازل“ کو محض وقت کا آغاز

Read more

الحمدللہ، اگلا سال بھی ضائع ہو گا (مکمل کالم)

سچی بات ہے نہ تو مجھے سالگرہ کی خوشی ہوتی ہے اور نہ نئے سال کی۔ زندگی کا ایک برس کم ہونے پر بھلا آتش بازی کرنے کی کیا تُک ہے؟ اگر تو گھڑی کی سوئیاں یوں اُلٹی گھومتیں کہ انسان قبر سے بوڑھا برآمد ہوتا اور ہر گزرتے سال کے ساتھ وہ جوانی کی طرف لوٹتا تو اُس صورت میں نئے سال کا جشن منانے کی منطق ہو سکتی تھی لیکن پھر میں سوچتا ہوں کہ اُس جوانی کا

Read more

جمہوریت کی کوئی بہتر صورت نصیب ہونے کا امکان

نیا سال مبارک ہو۔ سب کا بھلا سب کی خیر مانگتے ہوئے بھی لیکن مجھے اس سال حالات بہتر ہونے کی زیادہ امید نہیں ہے۔ عالمی معیشت کے نگہبان ادارے کے ساتھ ہم ایک پروگرام میں بندھ چکے ہیں۔ مقصد اس پروگرام کا ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لینے کے بعد استحکام و خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ مذکورہ اہداف کے حصول کے لئے حکومت پاکستان کو ”جگوں“ کی طرح تقریباً ہر پاکستانی سے ٹیکس وصول کرنا

Read more

2024 ہماری تنہائی میں مزید اضافہ کر گیا

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) ہر سال کی طرح 2024 بھی ہمیں بہت سے دکھ دے گیا۔ ان میں کچھ دکھ ذاتی اور کچھ اجتماعی ہیں۔ کچھ ہستیاں ایسی ہیں جنہوں نے ہماری زندگیوں کو خوب صورت بنایا اور کچھ ایسی ہیں جو قومی یا عالمی منظر نامے میں بہت اہمیت رکھتی تھیں۔ گزشتہ برس ہم نئے سال میں اپنے دوستوں امجد حیات سدوزئی، حسنین اصغر تبسم اور ارشاد امین کے بغیر داخل ہوئے تھے اور 2024 میں ہمیں

Read more

خیر الدین کشتی سے ملاقات ( ایک فرضی قصہ )

کشتی صاحب نے مہربانی کی۔ علیل و زرد کو ہسپتال لے گئے۔ جب بھی ملتے ہیں دقائق معارف پر گفتگو ہوتی ہے۔ بس کوئی سوال پوچھتے ہیں تو ہم رواں ہو جاتے ہیں۔ دقائق معارف کا ہم تو ذکر نہیں کرتے۔ وہ پسندیدہ کتاب کا پوچھنے لگے۔ ہم نے کلام مجید کا بتایا۔ اس کے بعد جو گفتگو ہوئی وہ دقائق معارف کے زمرے میں آتی ہے، اس سے گریز کرتے ہیں۔ اور کتابوں کا پوچھنے لگے تو ہم نے

Read more

"افسانہ ”عید“ : کتاب ”سربریدہ سائے“

شاہد انتہائی محنتی اور پڑھا لکھا نوجوان تھا۔ اس نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔ کافی عرصہ نوکری کے لئے دھکے کھاتا رہا لیکن اسے کوئی مناسب نوکری نہ مل سکی۔ اکثر جگہ کام زیادہ لیا جاتا تھا اور تنخواہ کم دی جاتی تھی۔ اسی دوران یکے بعد دیگرے اس کے والد اور والدہ فوت ہو گئے۔ اس پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اس کا ایک ہی بھائی تھا جو اس سے بڑا تھا۔ اس کی شادی

Read more

اردو میڈیم (2)

ڈی ای او پرائمری اسکول کے ایام میں ایک عجیب اور متجسس مخلوق ہوتی تھی جس کی ہیئت ہمارے چھوٹے سے دماغ میں کبھی نہ سما سکی۔ اس کے بارے میں جتنے منہ اتنی باتیں والا نظریہ بالکل درست تھا کیونکہ مہینے میں یا سال میں دو ایک بار یہ کہہ کر ڈرایا جاتا تھا کہ آج ڈی ای او نے آنا ہے اور پورے اسکول میں ہُو کا عالم ہوتا تھا۔ اسکول میں صفائی کروائی جاتی اور بسا اوقات

Read more

پیرس کی سیر اور اولڈ ہاؤس میں قیام

پیرس کی خوبصورتی کے متعلق بہت سی افسانوی اور رومانوی داستانیں دنیائے عالم میں زبان زد عام ہیں۔ اس کی سڑکیں شیشے کی ہیں۔ یہ روشنیوں کا شہر ہے یہ دنیا کا پایہ تخت ہے اور بہت سے ایسے محاسن اس سے منسوب ہیں۔ یہ فرانس کا دارالحکومت ہے جس کی آبادی تقریباً ایک کروڑ بائیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ جو فرانس کی کل آبادی کا 19 فیصد بنتا ہے۔ یہ ایک اہم ریلوے، ہائی وے اور ہوائی نقل

Read more

بے نظیر بھٹو اک بہادر سیاست دان

27 دسمبر 2007 پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن ہے جب بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس جاتے ہوئے لیاقت روڈ پر شہید کر دیا گیا بے نظیر بھٹو کی موت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی بلٹ پروف گاڑی کو نہ صرف بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی بلکہ قریبی عمارت سے بے نظیر بھٹو کو سنائپر نے نشانہ بنا یا گیا جب کہ ان کی

Read more

خود کو محصور محسوس کرتے کرّم کے مکینوں کا دْکھ۔

ہمارے ہاں نومبر اور دسمبر کے مہینے شادی کا سیزن ہوتے ہیں۔ لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد میں کئی برسوں تک شادیوں کے فنکشن میں نہیں جاتا تھا۔ یہاں کے باسیوں سے شناسائی تھی آشنائی نہیں۔ صحافت میں لیکن ثقافتی امور پر لکھنے کے بعد ایوان ہائے اقتدار سے ٹھوس خبروں کی تلاش شروع کی تو ’’ذرائع‘‘ درکار تھے۔ جن کو فقط خبر کے لئے ذریعہ بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہا وہ بتدریج فیملی کے اراکین

Read more

پارہ چنار کو تھالی میں رکھ کر پیش کیجئے

کون کہتا ہے کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ 1971 کے بعد ہندوستان کے بجائے ہم مسلسل اپنے ہی عوام کو فتح کرتے جا رہے ہیں۔ یہ سانحہ بنگلہ دیش سے سیکھنے کا ہی تو نتیجہ ہے کہ اب کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔ کشمیر کے وہ سارے قدرتی وسائل جنہیں ہم مطالعہ پاکستان میں پاکستان کی شہ رگ کے طور پر بطورِ دلیل پیش کیا کرتے تھے، اب تھالی میں رکھ کر

Read more

تھوڑی سی فکر

وہ بچپن کا ساتھی تھا۔ سکول اکٹھے پڑھے پھر میں مزید تعلیم اور بعد ازاں جاب کے سلسلے میں لاہور آ گیا جبکہ وہ ملک سے باہر چلا گیا۔ یوں تقریباً 15 سال بعد ہماری ملاقات ہوئی۔ باہمی دوستی کی پرانی روایت کے مطابق اس کے پاس کہنے کو بہت کچھ تھا اور میرے پاس ہمیشہ کی طرح سننے کا حوصلہ۔ اب بھی مدتوں بعد ملے تو اس نے اپنی پورا ماضی میرے سامنے کھول کر رکھ دیا۔ ماضی کیا

Read more

سفر کینیڈین راکی ماؤنٹینز کے (بینف نیشنل پارک)

کہتے ہیں کہ کائنات جستجو رکھنے والے مہم جو لوگوں پر اپنے راز آشکار کرتی ہے۔ یہ لوگ فطرت کی قربت میں عافیت پاتے ہیں۔ ہم لوگ تو ایک روٹین میں بندھے ہوئے قیدی ہیں۔ جہاں زندگی کی آسائشوں نے غیر فطری طرز زندگی کا سفر آسان کر دیا ہے۔ لیکن خدا پھر بھی مہربان ہے۔ اسی لیے ہم نے قدیم برف پوش کینیڈین راکی ماؤنٹینز (بینف نیشنل پارک) کو جاتی سڑک کا رخ کیا۔ تاکہ ہم بھی آسمان کو

Read more

بچوں کی مشقت ایک معاشرتی مسئلہ

بچوں کی مشقت ایک ایسا معاشرتی مسئلہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مسئلہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کے روشن مستقبل کے امکانات کو ختم کرنے کی ایک سنگین شکل ہے۔ ہمارے معاشرے میں بے شمار بچے ایسے ہیں جو تعلیم، کھیل اور تفریح کے بجائے سخت محنت مشقت میں مبتلا ہیں۔ بچوں کی مشقت کی بنیادی وجوہات غربت، بے روزگاری، کم تعلیم اور شعور کی کمی ہیں۔ غربت

Read more

گلوبل فوڈ انسکیورٹی: ایک خاموش بحران

دنیا میں ہر رات 828 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں۔ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو صرف ایک بحران نہیں، بلکہ انسانیت کے لئے ایک چیلنج ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ان خالی پیٹوں کے پیچھے کہانیاں کیا ہیں؟ ان بچوں کے چہرے جو روٹی کے لئے ترستے ہیں یا ان ماؤں کا دکھ جو اپنے بچوں کو بھوکا سوتا دیکھتی ہیں؟ یہ صرف ایک اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک کہانی ہے، ایسی کہانی جو

Read more

روشن مستقبل کے لیے 2025 میں ٹارگٹس کیسے طے کریں؟

نیا سال زندگی میں آگے بڑھنے، نئے مواقع تلاش کرنے اور پچھلے سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا تجزیہ کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ 2025 میں ایک روشن مستقبل کے لیے اپنے ٹارگٹس کو منظم طریقے سے طے کرنا ضروری ہے۔ یہ ٹارگٹس آپ کے کاروبار، ملازمت، تعلیم، یا ذاتی زندگی کے کسی بھی پہلو سے جڑے ہو سکتے ہیں۔ لیکن فرق اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ ٹارگٹس کو صرف سوچنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں

Read more

پوٹھوہاری ڈرامہ نگاری۔ عہد بہ عہد جائزہ

پوٹھوہاری ڈرامے اور ٹیلی فلموں کے ارتقاء اور مقبولیت میں پہلے پہل ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن، پھر پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹر اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہاؤسز نے اہم کردار ادا کیا ہے، پوٹھوہاری زبان و ادب کے ارتقاء اور فروغ کی اگر بات کی جائے تو ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن کا اس میں کلیدی کردار رہا ہے، ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن یکم ستمبر 1950 میں قائم ہوا، اس کے پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر محمود

Read more

پاکستان میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز

کراچی کے رہائشی 30 سالہ حارث خان نے بتایا مجھے ایچ آئی وی کا پتہ چلا تو میرے خاندان نے میرا ساتھ چھوڑ دیا علاج کے لیے مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے میری حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔ اسی طرح لاہور سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ زہرہ بی بی کہتی ہیں کہ مجھے شادی کے بعد پتہ چلا کہ میرے شوہر ایچ آئی وی کا شکار ہیں اور اب میں بھی اس بیماری میں مبتلا ہوں۔

Read more

پاکستان میں بچوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

جب کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بات کر رہی ہے، ہم کاربن کے اثرات، فوسل فیول، سموگ، قابل تجدید توانائیاں، اور عالمی گرمی کی لہروں جیسی اصطلاحات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ تاہم، ہمارے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر ان کے اثرات پر ہم شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں۔ ہم ان کو اہم مسائل یا مسائل کے طور پر بھی تسلیم نہیں کرتے۔ ہم ان پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ اس بڑھتے ہوئے

Read more

کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے

کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے جو دنیا کے تقریباً تمام ممالک کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب افراد اپنے اختیارات کو ذاتی فوائد کے لیے غلط استعمال کرتے ہیں۔ کرپشن کی ایک بڑی شکل رشوت لینا ہے، پھر نا انصافی کے ساتھ ملازمتیں اپنے خاص لوگوں یا خاندان کے افراد کو دینا اور عوامی پیسے کی چوری کرنا بھی کرپشن میں شامل ہے۔ کرپشن دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے، لیکن یہ پاکستان جیسے

Read more

ٹرمپ کی آمد مرحبا

دسمبر کی چھٹیاں آتے ہی بیشتر پاکستانی سائبیریا کی مرغابیوں کی طرح اپنے وطن لوٹتے ہیں۔ اب دسمبر ایسا ہو چلا ہے کہ مساکین اور غریب غربا بے چارے تو ٹھیلے پر مرغی کے سوپ پی کر دسمبر کے اشعار سنا کر جی برما لیتے ہیں مگر یورپ امریکہ کے دیسی گھر آیا میرا پردیسی کی دھن پر ناچتے وطن لوٹ آتے ہیں۔ آپ بھی ان اردو میڈیم فقرا مساکین کی دل جوئی کے لیے دو شعروں کا مزہ لے

Read more

ایک تھی بے نظیر !!

بھٹو کی بیٹی کو رخصت ہوئے سترہ برس ہو گئے۔ اس سے میری آخری ملاقات کو کم و بیش اٹھارہ برس ہو چلے ہیں۔ اس طویل عرصے کے دوران کتنے ہی واقعات قصہ ماضی بن کر حافظے کی لوح سے محو ہو گئے۔ کتنی ہی یادیں وقت کا سیل تند رو بہا لے گیا۔ بے نظیر بھٹو کو میں نے کتنی ہی بار دیکھا ہو گا۔ باپ اور بھائیوں کی قبروں کے سرہانے پر کھڑے، ڈھلکتے آنسو ﺅں کو تھامتے

Read more

انسان کا کاٹنا سانپ کے ڈسنے کے مترادف ہے

ہسپتال کے ہر کونے میں یہ بات سرگوشیوں سے نکل کر شور کی صورت اختیار کر گئی کہ انسان کو انسان نے کاٹا ہے۔ جانور، کتے بلے کے کاٹنے کی خبریں تو معمول کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن انسان کا انسان کو کاٹنا ایک انوکھا، غیرمعمولی اور ناقابل یقین واقعہ تھا۔ مریض کو سرجیکل آئی سی یو کے حساس ماحول میں لایا گیا، جہاں اس کی ذمہ داری ہمارے سپرد ہوئی۔ ایک ضعیف العمر درویش صفت شخص، مشینوں کے جال

Read more

خوف، سستی اور بھوک کی تثلیث

ہم نے بڑے بڑے۔ دیکھے ہیں مگر ان سا آج تک نہیں دیکھا ویسے تو ہمارا پیارا ملک نمونوں سے بھرا ہوا ہے اس لیے اس میں اچنبے کی بات نہیں کہ ایک اور سہی۔ وہ ہمارے محکمے کے سربراہ کے طور پر تعینات ہو کر تشریف لائے تھے گورا رنگ، بھاری بھرکم جسم گھنگھریالے بال، آنکھیں چھوٹی چھوٹی، ماتھا چوڑا، ناک مناسب لیے ہوئے ہم کو ہمیشہ وہ بیٹھے ہوئے ہی ملے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ بھائی صاحب

Read more

گلشن میں ویرانی!

دنیا عجائب گھر ہے۔ اس میں رنگ برنگی حقیقتیں قدرت کی ترجمانی کرتی نظر آتی ہیں۔ ہر جگہ اپنے اندر مختلف رنگ، روپ، تجربات، مشاہدات، تصورات، نظریات اور خوبیوں کا جم غفیر رکھتی ہے۔ یوں کہہ لیجیے ہر جگہ کے اپنے آثار و کیفیات ہیں۔ لہذا اس کے درجات، پیمانے، موجودات، حاصلات اور ثمرات فرق فرق نوعیت کے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر دنیا میں کہیں صحرا ہے تو کہیں سرسبز و کھلیان۔ کہیں میدان ہیں تو کہیں پہاڑوں

Read more

لو ہم نے دامن جھاڑ دیا

احفاظ کا حلقۂ احباب بے حد وسیع تھا، اس میں صحافی، شاعر، ادیب، کرکٹر، ٹریڈ یونینسٹ اور سیاست دان سبھی شامل تھے۔ احفاظ سے شادی کے بعد میں ان سب کی بھابھی بن گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک مقیم ان دوستوں میں سے ایک اشفاق حسین بھی تھے۔ جن کی فیض صاحب سے محبت کا ثبوت کئی کتابوں کی شکل میں سامنے آ چکا ہے۔ یعنی اشفاق سخن ور ہی نہیں، فیض اور فراز جیسے سینئر شعرا کا

Read more

ہوادان سے : اُس شہر ِخوباں سے گزر گیا

ہر شہر منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پرانا ہو تو بلند دروازے، پکے قلعے، اونچے برج، مقدس معبد، میناروں اور گھنٹہ گھروں کے علاوہ مخصوص اطوار اور چال چلن والے جان دار کردار بھی شہر کی پہچان بن جاتے ہیں۔ بات اندرون شہر کردار سازی، بلکہ کردار سوزی کی ہوتو جہاں دلی و لاہور کے رنگ باز، احمد آباد اور لکھنؤ کے پتنگ باز اور قاہرہ و لندن کے نوسرباز مشہور ہیں وہیں فیصل آباد کے جگت باز، پیرس کے شوباز،

Read more

گاہ کا موہنا

بظاہر جمعہ کے دن گاہ گاؤں میں کسی شخص کی موت نہیں ہوئی تھی لیکن گاؤں کے لوگ صبح سے ہی راجہ محمد علی مرحوم کی رہائش گاہ پر آنا شروع ہو گئے تھے۔ نمازِ جمعہ کے بعد تو پورا گاؤں ہی راجہ محمد علی کی بیٹھک پر امڈ آیا۔ ”ایسے لگتا ہے ہمارے گھر کا کوئی فرد فوت ہو گیا ہے“ ، گاؤں کے سکول کے ہیڈ ماسٹر الطاف حسین نے آہ بھرتے ہوئے کہا۔ 26 دسمبر کو ہندوستان

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 3 )

میں شاہ رکن عالم ؒکے مقبرہ کی عمارت سے باہر نکلا تو ملتان کی گرمی نے ایک بار پھر استقبال کیا۔ گوگل نے مجھے بتایا تھا کہ حضرت بہا الدین زکریا ؒکا مزار شاہ رکن عالم کے مقبرہ سے مشرق کی جانب پانچ منٹ کی مسافت پر ہے۔ میں مقبرہ کی عمارت سے باہر نکل کر مشرق کی جانب سڑک پر چلنے لگا۔ دھوپ کی تمازت کی وجہ سے مجھے پسینہ آنے لگا تھا۔ سڑک پر سو گز چلنے کے

Read more

پچاس سال بعد صندوق سے خوشبو پھیل گئی

فرناندو پسوا پرتگال کے عظیم فلسفی، شاعر اور ادیب تھے، جو زندگی بھر تنہائی کا شکار رہے۔ انہوں نے عمر بھر لکھا اور لکڑی کے صندوق میں اپنے تحریری مواد کو ڈالتے رہے۔ یہ صندوق ان کا کل اثاثہ تھا۔ مرنے سے ایک سال قبل ”پیغام“ کے نام سے ایک کتاب شائع ہوئی، جسے کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔ آپ کی وفات کے بعد یکے بعد دیگرے کئی کتابیں شائع ہوئیں، مگر ان کا بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

Read more

چوبیس دسمبر اور میرا مرحوم لختِ جگر

سورج سر مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے تو جانب صحرائے عدم چل دیا تنہا بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے سات سال سات مہینے اور دو دن یہی مختصر قیام تھا جو میرے بیٹے عبدالہادی نے اس فانی جہاں میں گزارا، گھر اور سکول میں وہ ایک منفرد بچہ تھا۔ وہ بچہ نہیں وہ ایک بہت بڑا انساں تھا اُسے ہر کسی کا خیال رہتا تھا۔ وہ میرے دوستوں کا

Read more

جنسی ہراسانی کے پس منظر میں لکھا گیا افسانہ ”انٹرویو“ کتاب ”سربریدہ سائے“

نجمہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس کا والد فوت ہو چکا تھا جبکہ والدہ اکثر بیمار رہتی تھی۔ بہن بھائی ابھی چھوٹے تھے۔ سکول میں پڑھ رہے تھے۔ اس لئے گھر کی ساری ذمہ داری نجمہ کے کاندھوں پر آ پڑی تھی۔ چونکہ جمع پونجی ختم ہوتی جا رہی تھی، اس لئے وہ چاہتی تھی کہ جلد از جلد کوئی نوکری مل جائے تاکہ اس کے چھوٹے بہن بھائی تعلیم حاصل کرسکیں اور بیمار ماں کی

Read more

فوڈ انسکیورٹی کا عفریت اور مڈل کلاس

اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں جتنی ہم چھوڑ دیا کرتے تھے پیمانے میں بچپن میں دیکھی تمام اچھی بری تصویریں ساری زندگی پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ مجھے یاد ہے کہ جنوبی پنجاب کے چھوٹے سے ضلع میں جہاں نانا ابا کا گھر تھا ہم چھٹیاں گزارنے جاتے، گرمیوں کی مصروفیات میں تھا آم کے باغ میں مٹر گشت، ٹیوب ویل میں نہانا، ٹیوب ویل میں ہی آم ٹھنڈے کر کے تندور کی روٹی، دیسی مرغے کے شوربے

Read more

اُردو میں نسائی ادب کی اہمیت و افادیت

برصغیر کا روایتی معاشرہ ہو یا یورپ کا آزادانہ لبرل ماحول، مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں ازل سے ہی وجود زن سے تصویر کائنات میں رنگا رنگی نظر آتی ہے۔ مرد و زن دونوں کا وجود لازم و ملزوم ہے۔ ایک سکے کے دو رخ اور ایک گاڑی کے دو پہیے، جیسے پھول میں خوشبو کا ہونا اور جسم کے لیے روح کا ہونا لازم ہے بالکل اسی طرح مرد کے لیے عورت کا وجود بھی ضروری

Read more

آئیے ہاتھ اُٹھائیں ہم بھی

ہمارے خاندان کی ایک شاخ، بہت پہلے جالندھر سے رحیم یار خان کی تحصیل ، صادق آباد منتقل ہوئی۔ مضبوط مذہبی رجحان کے ناطے ایک رشتہ دارد ینی مدرسے کے انچارج بنے۔ ہر سال درس گاہ کے لیے عطیات وصول کرنے ، دورے پر نکلتے تو ہمارے پاس عارف والا شہر آتے ۔ اُن کی آمد پر گھر کا ماحول بدل جاتا ۔ شفیق انسان تھے۔ محبت اور اپنائیت کی مہربان چمک سے آنکھیں روشن رہتیں۔ ایوب خان کی حکومت

Read more

بندگی و الوہیت

بے انت اداسی و مایوسی اس انجام سے پہلے کی کہانی ہے۔ یہ تباہی ایک نئی آبادکاری لائے گی، یہ خرابی ایک نئی بحالی کی بنیاد بنے گی۔ موت ایک نئی زندگی کی ابتدا ہے : یہی خدا کا قانون ہے۔ خدا جو طاقتور ہے اور جس کے پرتو سے اس خاک کے پتلے میں زندگی کی دمک دکھائی دیتی تھی۔ وہ خاکی جس نے اس دنیا کو سنوارنے کے لیے صدیوں محنت کی۔ یہ اختتام اس کے لیے ایک

Read more

مسنگ پرسنز، شہید اکبر بگٹی اور صرف پنجاب کی تقسیم کا شوشا

آمر مشرف کے دور میں جب مسنگ پرسنز پر بات کرنے کی آزادی نہ تھی اور سب خوف کھاتے تھے کہ بات کی تو اٹھا لیے جائیں گے تو عین ان ہی دنوں خاکسار نے مسنگ پرسنز کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم ”ڈیفنس فار ہیومین رائٹس“ کی چیئرپرسن ممتاز خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ (جن کے اپنے شوہر بھی مسنگ پرسنز میں شامل تھے اور ہیں ) کا لاہور کے ماہنامہ ”پولیٹیکل سین“ کے لیے زبردست انٹرویو کیا تھا، جو

Read more

مولانا عبدالخالق ابابکی کی شاعری سید فضل الرحمن تنہا غرشین کی نظر میں

  یہاں پیش کردہ خیالات میرے اپنے نہیں ہے بلکہ میرے استادِ محترم و مکرم سید فضل الرحمن تنہا غرشین کے ہیں، جو ان کی ماسٹرز کے تحقیقی مقالے ”مولوی عبدالخالق ابابکی کا تعارف اور ان کی فکری و فنی جہتیں“ پر مشتمل ہے۔ یہ مقالہ 2016 میں برا ہوئی اکیڈمی کوئٹہ، پاکستان سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔ یہ مقالہ چار مختلف ابواب میں تقسیم ہے۔ پہلے باب میں مولوی ابابکی صاحب کا ذاتی اور ادبی تعارف بیان کیا

Read more

خوشبو کی شہادت

شاعر انقلاب حبیب جالب نے کہا تھا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا پتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھنا اک حشر بپا ہے گھر میں دم گھٹتا ہے گنبد بے در میں اک شخص کے ہاتھوں مدت سے رسوا ہے وطن دنیا بھر میں اے دیدہ و رو اس ذلت کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا یہ اہل حشم

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی (1)

4 1 اکتوبر 2013 کو جب فلائٹ نمبر 350 ٹی۔ جے تھائی ائر ویز سے ہمارا سفر شروع ہوا تو میں تھائی لینڈ کے متعلق چند ایک سنی سنائی باتوں کے علاوہ کچھ نہ جانتا تھا جبکہ بنکاک کے بارے میں وہی کچھ ذہن نشین بلکہ ”دل نشین“ تھا جو شاید آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ تاہم جب 19 اکتوبر 2013 یعنی صرف پانچ دن کے بعد ہماری واپسی ہوئی تو میں سرزمینِ سیام ( تھائی لینڈ کا پرانا

Read more

بپسی سدھوا ( 1938۔ 2024 ) ۔ عالمی ادب کی ایک انمول شخصیت

بین الاقوامی انگریزی زبان کی شہرت یافتہ مصنفہ اور ادبی شخصیت بپسی سدھوا 25 دسمبر بروز بدھ کو ہیوسٹن، ٹیکساس میں وفات پا گئیں۔ وہ 86 برس کی تھیں۔ بپسی سدھوا ایک پاکستانی ناول نگار تھیں جنہوں نے انگریزی زبان میں لکھا اور وہ امریکہ میں مقیم تھیں۔ سدھوا انڈو۔ کینیڈین فلمساز دیپا مہتا کے ساتھ اپنے مشترکہ کام کے لیے مشہور تھیں۔ وہ اپنے پُرجوش ناولوں کے لیے مشہور تھیں، بپسی نے عالمی ادب میں انمول حصہ ڈالا۔ ان

Read more

جناح: گورنر جنرل پاکستان

مصطفیٰ زیدی نے کیا خوب کہا تھا عقل کو زہر ہے وہ بات جو معمول نہیں یہ مصرع اس لیے پیشِ خدمت ہے کہ زیرِ نظر تحریر میں کچھ ایسی گزارشات پیش کی گئی ہیں جو معمول نہیں۔ تاہم میری گزارشات عقل کے لیے زیر ہے یا نہیں اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑتا ہوں۔ قارئین اپنے اپنے علم، تجربے، شعور، عقیدے، جذباتی وابستگی، ریاستی نظریات و سرکاری نصاب کی روشنی، تنقیدی ذہانت، تاریخی واقعات اور کورس کی کتابوں میں

Read more

کیا خیبر پختون خواہ اور افغانستان میں فوجی آپریشن ضروری ہے؟

چند روز قبل صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جہاں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ اور بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ان علاقوں میں پچھلے کچھ عرصے سے عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور قیامِ امن

Read more

ناول ”کائٹ رنر“ میں علامت نگاری

خالد حسینی، افغان نژاد امریکی ناول نگار اور معالج ہیں جنھوں نے اپنے پہلے ہی ناول ”کائٹ رنر“ سے شہرت کے قراقرم کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے اور ادبی ناقدین سے سندِ قبولیت حاصل کی۔ ان کے دیگر مشہور ناولوں میں ”اے تھاؤزنڈ سپلنڈڈ سنز“ اور ”اینڈ دی ماؤنٹینز ایکوڈ“ شامل ہیں۔ ان کے والد، ناصر حسینی، افغان وزارت خارجہ میں، اور ان کی والدہ ہائی سکول میں فارسی ادب کی معلمہ تھیں۔ 1976 میں، جب خالد کی عمر

Read more

زلفی کی لاڈلی پنکی، 17 ویں یوم شہادت۔

شہید بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں، شہادتوں، خدمات سے بھری پڑی ہے، گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان اس کی مثال ہے، جہاں والد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو، سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت کراچی کارساز بم دھماکے کے سینکڑوں شہداء کی قبریں اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو خاندان نے وطن عزیز پاکستان، قوم، دھرتی، جمہوریت اور آئین کے لئے قربانی دے کر مثال قائم کیا ہے۔ لیکن ملک،

Read more

اگر اداکارہ تبّو بطور بھارتی وزیرِ اعظم پاکستان آتیں

جِنّات کا بادشاہ حاضر ہو۔ دو منٹ کا وقفہ۔ جنّات کا بادشاہ اپنے وزیروں مشیروں کے ساتھ حاضر ہو۔ پھر دو منٹ کا وقفہ۔ جنّات کا بادشاہ اپنی ساری فوج جرنیلوں کرنیلوں کے ساتھ حاضر ہو۔ اچھا تو تم آ گئے جنّات کے بادشاہ! دیکھو، یہ چوہدری وسیم اور ملک ارشد آئے بیٹھے ہیں۔ ان دونوں کے کام کرنا ہیں۔ اچھا اچھا، ٹھیک ہے یہ لوگ تمہارے قبیلے کی دعوت کے لیے بکرا لا کر دیں گے۔ اصلی عود، زعفران

Read more

دریائے موزلے کے کنارے ریمیش کی سیاحت

دو تین دنوں سے ہم مسلسل ایک سروس سٹیشن پر گاڑی کی سروس کروانے کے لیے جا رہے تھے لیکن وہاں پر پہلے ہی کچھ رش اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ہمیں واپس آنا پڑتا کیوں کہ پہلے دن ہی ہم نے سروس چارجز کی ادائیگی کر کے ٹوکن خرید لیا تھا۔ اس لیے اب سروس یہیں سے کروانا لازمی تھا۔ ورنہ پندرہ یورو میں خریدا گیا ٹوکن ضائع ہو جاتا۔ ایک دن وہاں گئے تو تین چار گاڑیاں

Read more

جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم

ڈاکٹر خالد سہیل کا سوال۔ محترمہ معظمہ سارہ علی صاحبہ سیمینار کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم ان تینوں نظاموں کے بارے میں اپنی رائے اور ان کا فرق ان کی چند مثالوں کے ساتھ ایک مضمون میں قلمبند کر کے اپنی رائے سے آگاہ کریں؟ میرے محترم دوست ڈاکٹر خالد سہیل، ڈاکٹر صاحب آپ کے سوال کا تیسرا حصہ کمیونزم پر میری رائے پر مشتمل ہے یہ وہ danger area ہے جس میں داخل

Read more

موسم سرما کے بچپن کی حسین یادیں

انسان کا بچپن جیسا بھی گذرا ہو وہ اسے بہت ہی پیارا لگتا ہے اور اس کی یادیں ذہن سے محو نہیں ہوتی ہیں کہ بچپن ہوتا ہی ایسے ہے۔ آج موسم سرما کی سختیوں کو برداشت کرنے کے لئیے انواع و اقسام کے گرم اور دلفریب ملبوسات، گرم پانی با آسانی مہیا کرنے اور گھروں کو گرم رکھنے کےلئے کئ اقسام کی برقی اور گیسی مصنوعات موجود ہیں۔ کوئی پچاس سال قبل گرم پانی کے لئیے گھروں میں گیزر

Read more

سوکھا دریا، شاعر، عورت اور بٹوارہ

پنجابی کلینڈر کے مطابق انگریزی (جارجین) کلینڈر کے اگست اور ستمبر کے مہینے ”ساون“ اور ”بھادوں“ کہلاتے ہیں یعنی بارش کے مہینے۔ اگست 1947 میں بھی خوب جم کر موسلا دھار بارشیں ہو رہی تھیں۔ 14 اور 15 اگست 1947 دو ایسے تاریخ ساز دن تھے جب ہندوستان آزاد ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ دونوں ممالک کے باشندے آج تک ان تاریخوں میں خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں لیکن 1947 میں یہ خوشیاں فوراً ہی ماند پڑ گئی

Read more

غلام ہمدانی مصحفیؔ کے کلام کا فکری و فنی مطالعہ

شیخ غلام ہمدانی مصحفیؔ (1748ء۔ 1824ء) کا شمار دبستانِ لکھنؤ کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کی شاعری کی ابتداء دلّی میں ہوئی تھی۔ دلّی میں مغلیہ سلطنت کا جب شیرازہ بکھر گیا تو دلّی کو خیرباد کہہ کر لکھنؤ میں گوشۂ عافیت تلاش کی۔ مصحفیؔ اپنے عہد کے ایک باکمال اور قادر الکلام شاعر تھے۔ اِس کے کئی واضح ثبوت ہمیں ملتے ہیں۔ ایک ثبوت یہ ہے کہ ان کے نو دیوان میں 37 ہزار اشعار موجود ہیں۔

Read more

سفرِ کوسوو (2)

باشکیم کے مقابلے میں رفعت بریشا جو عرفِ عام میں رکی کہلاتا تھا بالکل ہی مختلف بندہ تھا۔ اشرف صاحب کہتے تھے بڑا مشکل آدمی ہے۔ وہ ایک ہندکو محاورے۔ او کہیڑی گلی جتھے پہاگو نہی کھلی۔ کی مکمل تصویر تھا۔ ہر الٹے کام میں اس کی دلچسپی ہوا کرتی تھی جس وجہ سے اشرف صاحب نے اس کا نام دو نمبر رکھا تھا۔ پے آ کے پاکستانی افسران سہیل، بہار اور غیاث کو ہم نے اس بارے میں سمجھا

Read more

ڈاکٹر جل ٹیلر کی سٹروک کی کہانی۔ دوسری قسط

ہسپتال میں علاج ڈاکٹروں نے میری تشخیص کے بعد مجھے میساچیوسٹ جنرل ہسپتال بھیج دیا۔ اس ہسپتال کی تیز روشنی سے میری آنکھیں چندھیا گئیں۔ مجھ سے بہت سے سوال کیے گئے جو مجھے سمجھ نہ آئے اس لیے میں ان کا جواب نہ دے سکی جی چاہتا تھا کہ نرسوں اور ڈاکٹروں سے کہوں کہ آہستہ آہستہ بات کرو اور لفظوں کو چبا چبا کر بیان کرو تا کہ میں کچھ سمجھ سکوں۔ جب میں حد سے زیادہ پریشان

Read more

پر یوں نہ مریں گے ہم

ٹڑی پوندا ٹاریئین جڈھن گاڑھا گل الومیان تڈھن ملنداسین۔ فضا میں شیخ ایاز کی شاعری الّن فقیر کی سریلی آواز میں دلوں کو چھو رہی تھی۔ دسمبر کی سردی میں کوئٹہ سے آنے والی ہواؤں نے حیدرآباد کی راتوں کو خنک کر دیا ہے لیکن ایاز میلو کے چاروں پنڈال رات ایک بجے تک ہزاروں لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں واقع سندھ میوزیم کے اطراف رات میں بھی دن کا سماں ہے۔ شام گہری اور سرد

Read more

ہندوستانی مسلمانوں کا اصل مسئلہ: مارکسی نقطۂ نظر سے

جب بھی ہندوستان کے مسلمانوں کا ذکر ہوتا ہے تو ہم ان کے حالات و واقعات کا جائزہ مذہبی بنیادوں پر کرتے ہیں جو کہ کسی حد تک ضروری اور جائز بھی ہے لیکن یہ طریقہ ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مسائل کا فہم حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ اس مقصد کے لئے مزید کئی عناصر کا علم ہونا ضروری ہے، جن میں سے ایک پہلو معاشی ہے۔ ہمارے ہاں لوگ ہندوستان میں مقیم مسلمانوں کے مسئلے کو مذہبی

Read more

کیا ہم کبھی بھی بدل سکیں گے؟

میر صاحب نے گئے دنوں میں اپنی حالت زار پہ کہا تھا ”دل کو روؤں یا پیٹوں جگر کو میں۔ مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں۔“ لگتا تو یہ ہے کہ کہیں میر صاحب کے ذہن رسا میں مستقبل بعید میں بننے والے پاکستان کا نقشہ تو نہیں تھا۔ کچھ مصیبتوں کے لیے ہم (جائز وجوہات پر) اشرافیہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں لیکن بہت سے ہمارے مسائل ہمارے اپنے زہر ناک رویوں کا نتیجہ ہیں۔ ٹریفک

Read more

بے نظیر سلامت تیری توقیر

نوحہ خوانی کرتی پرسہ دیتی صف ماتم بچھاتی آشفتہ حال کر گئی 27 دسمبر کی وہ اداس بے آس شام شفق کی سرخی بھی لال تھی۔ شاہ خاور بھی ڈوبنے کو بے تاب تھا ہر آنکھ اشک بار اور دل بوجھل تھا جیالوں کے علاوہ بیسیوں کے حلق میں آنسؤں کا ذخیرہ جیسے پھنس گیا تھا۔ سر نوچتے سینہ کوبی و بین کرتے بی بی کی جدائی کے نوحے پڑھتے سبھی ماتم کناں تھے۔ 27 دسمبر 2007 ء کی ظالم

Read more

” التباس“ سے التذاذ

التباس عربی لفظ ہے جس سے مراد ایک جیسی کیفیت کے سبب شبہے میں پڑ جانے کے ہیں۔ ”التباس“ معروف شاعر شناور اسحاق کا پہلا شعری مجموعہ ہے، جن سے گجراں والا فخر نسبت رکھتا ہے۔ رنگین سرورق پر ”التباس“ نظام شمسی کے پس منظر میں نمایاں اور پس منظر میں کئی مرتبہ مدہم لکھا آتا ہے۔ فلیپ پر ”یہ 1982 ء کی بات ہے“ کے عنوان سے شاعر نے اپنے دور طالب علمی کی مختصر جھلک دکھائی ہے۔ انھوں

Read more

باکمال پل اور با کمال لوگ

مجھے روزانہ ملازمت کے سلسلے میں ایک پل پر سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ روڈ کے ایسٹرن سائڈ رینگ روڈ مردان کے کلپانی ندی کے اوپر واقع ہے۔ اگر چہ مجھے پل کے تاریخی پس منظر کے بارے میں زیادہ علم نہیں، مگر کئی حوالوں سے میں نے اس پل کو کافی باکمال پایا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں قارئین کے ساتھ اپنے مشاہدات اور احساسات شیئر کروں! اگر دیکھا

Read more

مراعات یافتہ عورتوں کی نوک جھونک!

آہ ہا۔ پیاری سہیلی کیا کہہ دیا؟ کہاں گئی وہ طاہرہ جو انیس سو پچانوے میں مری کی مال روڈ پہ قہقہے لگاتی چلتی تھی؟

سنو، ہنسی تو باقی ہے ابھی بھی مگر اب اس کی کھنکھناہٹ میں ان سب عورتوں کی آہ و بکا بھی لپٹی ہے جن سے ہم پچھلے تیس برس میں قریہ قریہ گھوم کر ملے اور ان کی ان کہی سنی۔ اور پھر ٹھان لی کہ اس آگ میں کودنا ہے، مجھے ہے حکم اذاں۔

تم نے کہا۔ دیکھو عورت کا مظلومیت نامہ اپنی جگہ مگر ہر عورت تو اس چکی میں نہیں پستی نا۔ ہم اور تم بھی تو ہیں مراعات یافتہ عورتیں۔ کیوں نہیں لکھتیں اپنے بارے میں اور ہمارے بارے میں؟

Read more

موسیقی کی مسیحائی

(جہاں الفاظ ناکام ہوجائیں، موسیقی کلام کرتی ہے۔ ہانز کرسچن اینڈرسن) وقت ظالم ہے جو ایک گھر آنگن میں جیون بتانے والے بہن بھائیوں کو بیدردی سے دور پھینک دیتا ہے۔ کوئی امریکہ تو کوئی انگلینڈ تو کوئی پاکستان میں۔ دوری کے یہ داغ بہت سوں کی قسمت کا حصہ ہیں۔ لیکن فاصلے اور وقت کی سفاکی دلوں پہ لکھی انمٹ محبت کے گیتوں کو کیسے مٹا سکتی ہے۔ تین سال قبل لیڈز (انگلینڈ) سے بھابی نے بتایا کہ ان

Read more

یونس ایمرے۔ عشق و محبت کا تُرک شاعر

2019 میں کورونا وائرس کے پھیلتے کچھ اچھا خاصا وقت میسر آیا۔ اگر چہ ہم سے سرکاری نوکری کی وجہ سے ذمہ داری نہیں چھوٹی لیکن پھر بھی قدرے کچھ وقت ناسازگار حالات اور کو وِڈ کے پھیلنے سے بہرحال ملا۔ اس دوران پڑھنے کو کچھ خاص نہیں ملا، البتہ ترکی کے کچھ سیریل دیکھنے کا وقت ملا۔ ان میں ترکی کے عظیم قومی صوفی شاعر اور فلسفی یونس ایمرے کی زندگی، ان کے روحانی سفر اور تصوف کی تعلیمات

Read more

تندور

میرے گھر کے سامنے ایک تندور ہے جسے خیبر پختونخوا کے دو خوش مزاج نوجوان مل کر چلاتے ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور کو لکڑیوں کے ایندھن سے تپایا جاتا ہے۔ ان نوجوانوں کی خوش مزاجی کا یہ عالم ہے کہ فارغ وقت میں محلے کے دیگر لڑکوں کے ساتھ مل کر ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ اس تندور کی وجہ سے اردگرد کے بیسیوں گھروں کو یہ سہولت رہتی ہے کہ صبح دو پہر شام

Read more

جب مسیحا بیمار ہو جائے : ڈاکٹر جل ٹیلر کی سٹروک کی کہانی۔ پہلی قسط

تعارف ڈاکٹر جل ٹیلر ایک سائنسدان ہیں۔ وہ انیس سو چھیانوے میں یونیورسٹی میں پڑھا بھی رہی تھیں اور دماغ کے طبی اسرار و رموز پر تحقیق بھی کر رہی تھیں۔ ان کی دماغ میں دلچسپی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب ان کے بھائی نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا تھا اور ڈاکٹروں نے اس کی تشخیص شیزوفرینیا کی تھی۔ ڈاکٹر جل ٹیلر اپنی تحقیق سے یہ جاننا چاہتی تھیں کہ صحتمند دماغ اور ذہنی توازن کھونے والے دماغ

Read more

محمدرفیع کا 100 واں یوم پیدائش

  عظیم گلوکار محمد رفیع کا 100 واں یوم پیدائش 24 دسمبر 2024 کو ہے۔ محمد رفیع آج ہی کے دن سو سال قبل 1924 کو امرتسر کے ایک گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ میں ایک مسلم خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ محمد رفیع کا لاہور سے بھی تعلق رہا ہے جہاں انہوں نے بھاٹی دروازہ کے محلہ چومالہ میں لڑکپن کے دن گزارے تھے۔ محمد رفیع گائیکی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے جن کی مدھ بھری آواز اپنے

Read more

پلیز ہمیں عزت سے اپنی جابز کرنے دو

حال ہی میں ڈاکٹر پروفیسر شہزاد علی یورولوجی ڈیپارٹمنٹ جناح ہسپتال کراچی، جو انچارج کے طور پر تعینات تھے، نے مبینہ طور پر اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر مہرین عروج کو گزشتہ دو سال سے ورک پلیس جنسی ہراسمنٹ کر رہے تھے۔ متاثرہ ڈاکٹر مہرین کے بیان کے مطابق دن بہ دن جنسی ہراسمنٹ میں اضافہ ہوتا گیا۔ تنگ آ کر متاثرہ نے ڈاکٹر شہزاد کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسجز کو بطور

Read more

منقش مرغ اور اونی بھیڑ کی حکایت

غریب قلم مزدوروں کی کیا بضاعت ہے۔ سیٹھ صاحب اور ان کے موروثی پرچہ نویسوں کی نگہ نیم باز کے اشارے پر رکھے چراغ ہیں۔ اک پل کی پلک پر دنیا ہے۔ صاحبان محرم راز نے ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا تو روٹیوں کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جیسے فیض صاحب جیل گئے تو مشتاق گورمانی کی بن آئی اور سالک صاحب کی سرگوشی سے ”امروز“ میں چراغ حسن حسرت کا چراغ دھواں دے گیا۔ کچھ ہفتے قبل

Read more

شاہدرہ اور ترلوک شاہ کے یار

شاہدرہ اب گراموفون کا وہ پرانا ریکارڈ ہے جسے صرف دل کی تسلی کے لئے سنبھال رکھا ہے۔ کچی پکی پگڈنڈیاں اب تارکول کی دبیز تہوں میں میرے اس بچپن کے ساتھ دفن ہیں۔۔۔ جس کی میں نے صرف آرزو کی تھی۔ اس باغ دلکشا میں اب ہر طرف پینا فلیکس ہیں، موبائل ٹاور ہیں اور شور مچاتے رکشے۔ نہیں ہے تو وہ کشادگی جسے دل ڈھونڈتا ہے۔۔۔۔  ٭ ٭٭    ٭٭٭  شاہدرہ کی کہانی ریل کی پٹڑی سے کچھ جڑی

Read more

سعیدہ گزدر۔ ترقی پسند ادب کا ستارہ

پاکستان میں ترقی پسند خیالات کے داعی ایک ایک کر کے ہم سے بچھڑتے چلے جا رہے ہیں۔ راحت سعید جو ”ارتقا“ ادبی و سماجی مجلے کے بانی ارکان میں شامل تھے اور ترقی پسند تحریک کو جاری رکھنے میں مصروف عمل تھے 23 اکتوبر کو کوچ کر گئے۔ اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر بائیں بازو کی سیاست اور ترقی پسند ادب کی مایہ ناز شخصیت سعیدہ گزدر بھی روانہ ہو گئیں۔ اُن کا انتقال 7 نومبر 2024

Read more

پاکستان میں بریسٹ کینسر سے مرنے والی خواتین

ہر گزرے ہوئے سال کو ہم کسی اہم ذاتی یا بیرونی واقعے کے حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ 2024 مجھے بریسٹ کینسر کے حوالے سے یاد رہے گا۔ ویسے بھی ہر سال اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر یا چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ٹی وی چینلز پر اینکر حضرات پنک ربن لگا کر بیٹھتے ہیں اور مفید معلوماتی پروگرامز پیش کرتے ہیں۔ خواتین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی چھاتیوں

Read more

ہیرا منڈی سے کیفے خانوں تک کا سفر

لاہور میں ایک بازار ہے جس کو بازار حسن کہا جاتا ہے، اس بازار کو ایک اور نام سے بھی پکارا جاتا ہے وہ نام ہے، ہیرا منڈی، ہیرا منڈی کی 17 ویں صدی میں قائم ہوئی، اس کو شاہی محلہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تاریخ کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتا، بس اتنا ذکر کردوں کے قیام پاکستان سے قبل نواب اپنے بچوں کو تہذیب اور ادب و آداب سکھانے کے لئے اس بازار کی طائفوں کے

Read more

باجوے تو جماعتیا ہے اور مرزے تو سرخا

اوروں کا تو علم نہیں لیکن میرے لیے نماز کے بعد مانگی جانے والی دعائیں ایک طے کردہ رٹا گیا تواتر ہیں جن میں سے کچھ منفی کرنا ہو تو کئی ماہ لگ جاتے ہیں اور کوئی اضافہ کرنا ہو تو اسے بھی زبان پہ چڑھتے دن یا ہفتے صرف ہوتے ہیں۔ شاید اللہ کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ وہ ریکارڈنگ ہی سن لے اس لیے روز ایک سی دعائیں بڑبڑانا پڑتی ہیں۔ اب اس کو ہی لو کہ

Read more

معطل آدمی کے خواب

یادوں کے کینوس پر بچپن کی اس سرد رات کی موہوم سی تصویر اب بھی قائم ہے۔ باہر برف گر رہی تھی۔ اندر کمرے میں گھی کے کنستر سے بنی انگیٹھی جل رہی تھی جس کا پیندا کاٹا گیا تھا۔اس کے باوجود خنکی رگوں میں اتر کر خون جما دینے والی تھی۔کچی چھت کے شہتیر سے ایک تار لٹکی ہوئی تھی جس کا دوسرا سرا نانا  کے چہرے کے عین سامنے آنکڑا بنا کرختم ہو رہا تھا۔ اس آنکڑے سے مٹی

Read more

باورچی خانے میں تلا گیا ناول : نعمت خانہ

اور المیہ یہ تھا کہ وہ دونوں اس بات سے بے خبر اور یکسر انجان تھیں کہ میں نے کبھی اُن دونوں پر اتنے بڑے اور عظیم احسانات کیے تھے۔ اتنے بڑے بڑے احسان! اف! اتنے بڑے بڑے دھبے۔ ” دو دو قتل۔ ایک نہیں دو دو قتل جن میں میرے دونوں ہاتھوں کی مرضی شامل تھی۔ مگر اُن دونوں کو کچھ نہیں معلوم۔ میں اُن دونوں کے لیے خاندان کا ایک معمولی جھینپو سا لڑکا تھا اور بس، اور

Read more

ہندوستان اور فارس پر قبضے کے لیے افغانوں کی جدوجہد

محمد حسن کاکڑ مشہور افغان مورخ اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں جو افغان امور پر ایک اتھارٹی کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ "افغان، افغانستان، اور ہندوستان اور فارس پر قبضے کے لیے افغانوں کی جدوجہد۔” نامی کتاب انہوں نے دری زبان میں لکھی ہے جس کا پشتو میں ترجمہ سمیع اللہ زیار نے کیا ہے اور اسے تکتو کتاب کور کوئٹہ نے 2012 میں شائع کیا۔ یہ کتاب 110 صفحات پر مشتمل ہے جس میں سیر حاصل کتابیات اور

Read more

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ دار کون؟

گزشتہ روز مقامی تھانہ کی پولیس چوکی میں نئے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر عبدالرؤف سے ملاقات ہوئی۔ گپ شپ کے ساتھ ساتھ زندگی کے تلخ و شیریں تجربات کا تبادلہ جاری تھا کہ ایک انتہائی ضعیف خاتون ایک نوجوان شخص کے ساتھ اندر داخل ہوئی اور رونا شروع کر دیا۔ آتے ہی چوکی انچارج کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے فریاد کناں ہوئی کہ میرا بیٹا منشیات کا عادی ہے، اس نے مجھے زد و کوب کیا ہے اور مبلغ

Read more

بچپن کی شرارت یا عمر بھر کا عارضہ۔ اے ڈی ایچ ڈی پہچانیں

پچھلے دنوں میرے چھ سالہ بیٹے کو زندگی کی پہلی چوٹ لگی۔ کیسے؟ وہ اپنے ایک اے۔ ڈی۔ ایچ۔ ڈی ہم جماعت سے کھیل کے دوران بحث میں پڑ گیا۔ جہاں میرے بیٹے نے اپنی پوری ذہنی و جسمانی صلاحیت کا استعمال کر کے اسے زیر کرنا چاہا وہیں اس بچے نے اپنی ذہنی مشکل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس کے سر پر ایک بھاری اسنوکر کی بال دے ماری۔ بہت خون بہا، آنکھ کے اوپر چار ٹانکے آئے۔

Read more

ہمہ یارانِ جامعہ، تلہ گنگ کا اے حمید اور بدلتا سماج – جنریشن زی

دسمبر اس لحاظ سے ثروت مند رہا کہ یکے بعد دیگرے نور احمد جانجھی صاحب بوساطت (محترمی اللہ نواز سموں ) ، تنویر ملک صاحب اور عثمان قاضی صاحب کی ’ہڈ بیتیاں‘ سرکاری قاصدوں کے ہاتھ سے وصول ہوئیں۔ گزشتہ ایک برس سے آس پڑوس والے ”کان بردوش“ ’ڈاکٹر صاحبہ کے نام ایک اور کتاب کا پارسل‘ سے بتدریج آشنا ہو رہے ہیں۔ ”دراز اور تیمو“ کے دور میں یہ بیگانگیٰ شوق! (اُن کی سرد آہیں موسم اور سماعت کو

Read more

کافکا کا میٹا مارفوسس

تصور کریں کہ آپ رات کو طویل اور پر سکون نیند لیں اور صبح اٹھنے پر احساس ہو کہ آپ انسان نہیں رہے بلکہ ایک کاکروچ نما کیڑے میں بدل چکے ہوں تو آپ پہ کیا گزرے گی؟ ایسا سوچنا ہی کتنا عجیب لگے گا۔ میٹامارفوسس کافکا کے مختصر ناول یا طویل کہانی کا مرکزی گردار ”گریگر سامسا“ ایک صبح اسی صورتحال سے دوچار ہوتا ہے۔ آنکھ کھلنے پر اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ کاکروچ نما کیڑے میں بدل

Read more

جہیز کی کہانی!

شادی کے بعد پہلا گھر شافی ہسپتال کی چھت پہ بنانے کا ارادہ تو کر لیا۔ لیکن سامنے ایک اور مشکل منہ کھولے کھڑی تھی۔ دیکھیے صاحب اگر ہماری کہانیوں میں ہر موڑ پہ ایک اور کہانی جھانکتی ہوئی نہ ملے ہو تو کیا خاک مزا آئے! بہت برسوں سے ہم نے یہ سوچ رکھا تھا کہ جب بھی شادی کا موقع آیا ہم روایتی قسم کا جہیز نہیں لیں گے۔ بات طے ہونے کے بعد جب ہم نے اس

Read more

مریم نواز کا دورہ چین

ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی بارے میں تاریخی جملہ کہا تھا کہ ”پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے زیادہ میٹھی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔“ جس میں نواز شریف نے ”پاک چین دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط“ کر دیا جس کے جواب میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ”اگر چین سے پیار کرتے ہو تو پاکستان سے بھی پیار کرو“ پاکستان 1947 ء میں قائد اعظم اور چین 1949 ء میں ماؤزے

Read more

امریکہ یورپ جیسے کیوں نہ بن سکے انڈیا اور پاکستان؟

  ایک عورت ہمارے گھر وقتاً فوقتاً امداد مانگنے کے لیے آتی ہے۔ ہم خود سفید پوش لوگ ہیں تاہم جو میرے بس میں ہوتا ہے راہِ خُدا تعاون کر دیتا ہوں۔ دو بالغ بیٹے اور ایک جوان بیٹی کی ماں ہے۔ کہتی ہے میں اپنے بیٹوں کو پڑھا رہی ہوں۔ خود آٹھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پہ ایک گھر میں بطور باورچن کام کرتی ہے اور شوہر بہاول پور کے حسینی چوک پہ روزانہ جا کے مزدوروں کے ساتھ

Read more

علمائے قدیم کا ذوقِ موسیقی

اکیسویں صدی کے مذہبی علماء خاصے بدذوق واقع ہوئے ہیں، لگتا ہے لطیف جذبات ان کو چھو کر بھی نہیں گزرے، فنون لطیفہ کے پیچھے ہمیشہ ”ڈانگ آزمائی“ کرتے پائے جاتے ہیں، رقص ان کے نزدیک فحاشی ہے، ڈھول ڈھمکے ان کے نزدیک غیر شرعی ہیں، موسیقی ان کے ہاں حرام ہے، پچھلی صدیوں کے علماء جنھیں یہ بے سرے ملاں اکابر اکابر کہتے نہیں تھکتے وہ تو خاصے اہل ذوق میں سے تھے، ان کے ذوق کا ایک قطرہ

Read more

صرف محنت کا حاصل صفر۔ (حصہ اول)

  ”جو کاہل ہوتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔ جو کامیاب ہوتا ہے وہ کاہل نہیں ہوتا۔“ سینما ہال چاروں اطراف سے لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس میں بیٹھے نوجوان فلم کے ہر چھوٹے بڑے منظر پر پرجوش انداز میں سیٹیاں بجائے جا رہے تھے۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے، جن کی فلم میں اتنا توجہ مرکوز تھی کہ انہیں کسی اور چیز کی خبر تک نہیں تھی۔ لوگوں کے چہرے فلم کے کچھ مناظر پر پھولوں

Read more

فلسفہ قوم پرستی کیا ہے؟

  قوم پرستی ایک انتہائی اہم ڈاکٹرائن ہے جس کا مقصد قومی ریاست کی تشکیل کرنا ہے۔ ایک قوم ایک ملک کا نظریہ دراصل قوم پرستی کی اساس ہے۔ قوم پرستی ایک سیاسی، سماجی اور ثقافتی نظریہ ہے جو کسی خاص قوم کے لوگوں کے درمیان اتحاد، شناخت اور خودمختاری کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ یہ نظریہ اس تصور پر مبنی ہے کہ قوم، ریاست کی بنیاد ہونی چاہیے اور ہر قوم کو اپنے مفادات، زبان، ثقافت اور خودمختاری

Read more

روح کو سیراب کرنے والا بہتا دریا ذاکر حسین اب نہیں رہا!

میری کیا اوقات کہ استاد ذاکر حسین (میرے لیے ذاکر بھائی!) کے بارے میں کچھ کہوں۔ جو سچ مچ کچھ کہہ سکتے تھے اور سولہ آنے درست وہ ان سے پہلے ہی ہمیں چھوڑ چکے۔ بہترین خراج تحسین پنڈت شیو کمار شرما (سنتور کے بھگوان) ہی پیش کر سکتے تھے۔ ذاکر بھائی نے ان کے ساتھ کم و بیش ساڑھے تین سو کنسرٹ بجائے۔ شیو جی کہتے تھے میں ذاکر کے گھر چلا جایا کرتا تھا۔ ان کی امی سے

Read more

مجھے میری مرضی کے بغیر پیدا کیوں کیا؟ مکمل کالم

انسٹاگرام ایک ایسی بلا ہے کہ اگر آپ اِس پر کسی ویڈیو یا چٹکلے کو ایک مرتبہ پسند کر دیں تو پھر یہ آپ کو اُسی قسم کی چیزوں دکھانا شروع کر دیتا ہے۔ مثلاً اگر آپ مزاحیہ ویڈیوز پسند کرتے ہیں تو یہ اُن ویڈیوز کی بھی درجہ بندی کر کے ٹھیک آپ کے مزاج کے مطابق چٹکلے بھیجے گا اور تب تک بھیجتا رہے گا جب تک نیند سے بے حال ہو کر آپ موبائل فون بند نہیں

Read more

آئینوں کے بازار تک

پاکستان کے تعلیمی نظام میں تین طرح کے سلیبس، مدرسہ میں پڑھایا جانے والا، آکسفورڈ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا سلیبس رائج پذیر ہیں۔ ان اداروں میں دو اداروں کے نظام تعلیم سے مستفید ہونا اور پھر اعتدال پسندی کی زندگی گزارنا بظاہر ناممکنات میں سے ہے اور بہت کم لوگ متوازن رائے قائم کرنے اور بنیاد پرستی میں مبتلا ہونے سے بچ پاتے ہیں۔ انہوں نے 1976 میں ژوب میں ایک انتہائی غریب گھرانے میں آنکھ

Read more

ملک شام کا المیہ

  آج ملک شام کے بارے میں کچھ حقائق بتانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ شام (سوریہ) کی تاریخ کئی ہزار سالوں پر محیط ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں اور انسانی آبادیوں میں شمار ہوتا ہے۔ شام کی تاریخ کو مختلف ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، جن میں قدیم، وسطی، اور جدید دور شامل ہیں۔ آئیے! شام کی تاریخ کے اہم ادوار اور اس کی تباہی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہیں : قدیم دور :

Read more

انیسویں صدی کے یورپ کے اردو سفرناموں پر سرسری نظر

سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے۔ سفر کی کئی اقسام ہیں جیسے تعلیمی سفر تعلیم کے لئے، تبلیغی سفر، تجارتی سفر، سیاسی سفر (یورپ میں ریفیوجی بننا) ، شاہی سفر بادشاہ یا حکمراں کا، جنگی سفر، مہماتی سفر ایڈونچرز کرہ شمالی جانا ماؤنٹ ایورسٹ، تصوراتی سفر چاند یا مریخ پر جانا، ہجرت کا سفر کسی دوسرے ملک چلے جانا، مذہبی سفر حج بیت اللہ یا در گاہ، سفیروں کے سفارتی سفر، ادبی سفر مشاعرے یا لیکچرز، تفریحی سفر۔ سر سید نے

Read more

فرانسیسی ادیب وکٹر ہیوگو کا ناول پھانسی

وکٹر ہیوگو ( 1802۔ 1885 ) فرانس کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نویس اور سیاست دان تھے۔ وہ اپنے رومانوی اندازِ تحریر کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ انہیں ان کے عہد کا عظیم ترین فرانسیسی ادیب گردانا جاتا ہے۔ انہوں نے پہلے وکالت کی تربیت حاصل کی مگر پھر ادبی دنیا کی طرف راغب ہو گئے۔ ان کے تخلیق کردہ ادب کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں موسیقی سے بھی گہرا لگاؤ تھا اور

Read more

کاش کہ آصف نے ہیلمٹ پہنا ہوتا

میری داڑھ میں شدید درد تھا درد سے جان نکلی جا رہی تھی۔ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں۔ حالاں کہ گھر کے قریب ہی ایک ڈینٹسٹ کی دکان موجود تھی لیکن وہاں کیوں کر جاتی جیب میں تو پھوٹی کوڑی بھی نہ تھی۔ شام کو گھر والا جو کچھ بھی کما کر لاتا اس سے دال روٹی چل جاتی۔ مہنگائی آسمانوں پر ہے اور کاروباری سرگرمیاں کہیں پاتال میں گم ہیں۔ پیسے آئیں تو کہاں سے آئیں۔

Read more

شرح سود میں کمی کے اثرات

ایک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پانچویں بار مسلسل ری کم کر دیا ہے، 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد شرح سود 13 فیصد ہو گئی۔ یاد رہے کہ یہ کمی پانچویں بار کی جا رہی ہے۔ اس کمی کے ساتھ ہی اس سال ماہ جون سے اب تک شرح سود مین مجموعی طور پر نو فیصد کمی کی جا چکی ہے۔ معاشی ماہرین، تاجر اور سیاسی رہنماؤں نے اسٹیٹ بنک کے اس پیر

Read more

کیا بدقسمتی سے گریٹر اسرائیل امن کا اکلوتا حل بچا ہے؟

ایک وقت تھا سلطنت روم کی فوجیں فرانس سے آگے بڑھتے ہوئے برطانیہ میں گھس چکی تھیں۔ ان کے بچے افریقی ملک تیونس کی انجیر، الجیریا کی کھجور اور مصر کا گیہوں کھاتے تھے۔ مراکش تک ان کی حکومت تھی۔ ایشیا کا ساعد سیمیں شام جو دولت کی کان اور تمدن کا گہوارہ تھا، اس پر بھی رومی پھریرے لہراتے تھے۔ ایشیائے کوچک جو میوے کا گھر تھا اس کا مالیہ بھی وہی وصول کرتے تھے۔ عراق سے لے کر

Read more

ڈوبتا مستقبل: سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا

ازل سے بے سمت جستجو کا سفر ہے درپیش پانیوں کو کسے خبر کس کو ڈھونڈتا ہے میری طرح رائیگاں سمندر اچھے مستقبل کی خواہش کسے نہیں ہوتی لیکن یہ خواہش جان لیوا ہو جائے تو سب کچھ ڈوب جاتا ہے۔ یونانی جزیرہ کریٹ کے جنوب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتیاں الٹنے کا جان لیوا واقعہ ہمارے سامنے ہے۔ ہمارے نوجوان مایوسی اور نا امیدی کے شکار ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے جائز طریقے

Read more