شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد: ملک کے دو مشہور و معروف سیاست دان جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ آئسولیشن (تنہائی) میں چلے گئے ہیں۔ شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔

Read more

لاہور 35 لاکھ، پنجاب میں 2 کروڑ مریض ہو سکتے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب

لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت ہوش کے ناخن لے، خدشہ ہے لاہور میں کم از کم 35 لاکھ جبکہ پنجاب بھر میں 2 کروڑ سے زائد مریض ہو چکے ہیں۔

Read more

اقدس روشن بین ۔۔۔ ایک روشن دن کے اختتام پر لکھی سطریں

یہ کہانی ہے اقدس روشن بین کی۔ حیدر علی ایران کے شہر قزوین کے معروف ڈاکٹر تھے۔ اقدس، حیدر علی اور صفیہ کے سات بچوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ تین بہنوں اور چار بھایئوں کے ساتھ بچپن گذرا۔ حیدر علی بچوں کی تعلیم پر شدید زور دیتے رہے۔ ان کا شوق اور امید تھی کوئی ایک بچہ ان کے نقش قدم پر چلتا ہوا ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرے۔ اقدس پڑھائی میں اپنے بھائی بہنوں میں سب سے زیادہ

Read more

آصف فرخی ، وہ دھیرے سے دل میں اتر جانے والا

بادل امنڈ گھمنڈ کر آرہے تھے ، کوئی کوئی بوند گرتی تھی لیکن اتنی بھرپور کہ جہاں گرتی بھگوتی چلی جاتی اورجسم میں سردی کی لہر دوڑ جاتی۔ گاڑی سے اتر کر میں نے سامان پر ایک نگاہ ڈالی اور اسے سمیٹ کر ڈیپارچر کی طرف بڑھنے ہی کو تھا کہ بادل اس زور سے کڑکا، گویا آسمان ہی پھٹ پڑے گا۔ عین اسی لمحے میں نے اپنے کاندھے پر ایک نرم ہاتھ کا لمس محسوس کیا ، اس سے پہلے

Read more

امریکہ میں ایسا ہو سکتا ہے تو پاکستان کسی اور سیارے کا ملک نہیں

امریکہ کی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں حال ہی میں ایک نہتے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل عمد کے بعد پورا ملک شدید ہنگامہ آرائی کی لپیٹ میں آ گیا۔ واشنگٹن ،نیویارک ،لاس اینجلس ،فلا ڈیلفیا ،منی سوٹا سمیت 20 ریاستوں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور 40 شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیا۔ نیویارک اور ہوسٹن میں لوٹ مار کے بھی کئی واقعات ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے

Read more

فرقان کی آخری دعا

یہ سوال ان دنوں اکثر ذہنوں میں آتا ہے اور ہم ایک دوسرے سے بھی کرتے ہیں، تمہارے کسی جاننے والے کو کورونا ہوا ہے؟ جواب زیادہ تر یہی ملتا ہے، نہیں میڈیا میں ہے، بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ عید پر لاک ڈاؤن نرم یا ختم کیا گیا، اس کی وجوہات سب کو معلوم ہے لوگ کاروبار کرنا چاہتے تھے اور خریداری کر کے اپنی خوشیاں کسی صورت التوا میں ڈالنے کے لیے تیار نہ تھے۔

سعودی عرب کی حکومت نے چھ روز کا کرفیو لگادیا، جیسے وہاں دیگر اقدامات اٹھائے گئے اسی طرح فیہ فیصلہ بھی زیادہ اچھا نہ لگا۔ کم از کم پاکستانیوں نے دل سے قبول نہیں کیا۔ خیر ہمیں تو آزادی مل گئی تھی اور اس کا کھلا اظہار کیا گیا۔ بھرپور طریقے سے تاثر دیا گیا کہ کچھ نہیں ہے اور یہ کہ بندے کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، حالانکہ خوشی کا تعلق دل کے اطمینان سے ہوتا ہے۔

Read more

پارٹیوں میں خاندانی اور شخصی اجارہ داری کا نقصان

پاکستان کو اس وقت بظاہر کورونا وائرس کے علاوہ ٹڈی دل جیسے دو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ کووڈ۔19 نامی وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی پالیسی غیر واضح یا کمزور ہے۔ اس وبا کا پھیلاؤ شدید ہونے کی صورت میں پاکستان کے محدود مالی و طبی وسائل کی وجہ سے لوگوں کی تکلیف میں غیر معمولی اضافہ کا امکان ہے۔ اسی طرح ٹڈی دل کا حملہ ملک کی فصلوں

Read more

بھولستان کا باجا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بھولستان نام کا گاؤں ہوا کرتا تھا۔ جہاں ایک باجا نام کا مکھیا حکومت کرتا تھا۔ مکھیا انتہائی کاہل، نالائق اور بیوقوف ہونے کا ساتھ ساتھ گھمنڈی و کینہ پرور بھی تھا۔ گاؤں کے کچھ با اثر افراد نے (اپنے فائدے کے لیے ) اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اسے مکھیا تو بنا دیا مگر حال یہ تھا کہ گاؤں کو چلانے کے لیے اس کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔

اس کے پاس واحد ایک ہی کام تھا اور وہ تھا شریکوں کی منجی (چارپائی) ٹھوکنا۔ وہ سارا دن ہتھوڑا اور چھینی لیے شریکوں کی چارپائیاں اور پیڑھیاں ٹھوکتا رہتا۔ گاؤں والے خوش رہتے کہ باجا جی جان لگا کر محنت کر رہا ہے۔

Read more

اور وبا گھر تک آ پہنچی

شیخ صاحب کو اپنی قوت مدافعت پر بہت ناز تھا۔ ان کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو مجبوراً انہیں بھی ٹیسٹ کروانا پڑا۔ حیران کن طور پر رپورٹ مثبت آئی اب شیخ صاحب حیران کہ انہیں کوئی علامات نہیں تو رپورٹ مثبت کیونکر آئی۔ دو لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروایا لیکن دونوں کا رزلٹ مثبت آیا۔ غصے میں شیخ صاحب گھر سے نکلے اور مارکیٹ میں جا پہنچے اور خوب خریداری کی۔ گھر والوں نے بہت سمجھایا کہ انہیں

Read more

حامد میر کھیلن کو مانگیں ونسٹن چرچل

تین جون کو محترم حامد میر صاحب نے اپنے ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی صاحب کو ہٹلر سے تشبیہ دی۔ مودی صاحب کو ہٹلر بنانا تو شاید اتنا مشکل نہ تھا۔ لیکن سوال یہ تھا کہ اس ”ہٹلر ثانی“ کا علاج کیا ہے؟ جب آنجہانی ہٹلر کے تریاق کی بات ہو تو ذہن میں ایک شخصیت کا نام آتا ہے اور وہ ونسٹن چرچل کی شخصیت ہے۔ چنانچہ حامد میر صاحب نے بآواز بلند صدا بلند کی کہ

” اس اڈولف ہٹلر کو نکیل ڈالنے کے لئے ایک ونسٹن چرچل کی ضرورت ہے؟ وہ ونسٹن چرچل کہاں ہے؟ یہ پوچھیں گے وقفے کے بعد معید یوسف صاحب سے“ میرا خیال تھا کہ وقفہ ختم ہوگا تو معید یوسف صاحب جیب سے چرچل نکال کر میز پر رکھ دیں گے کہ یہ لو پکڑو اپنا چرچل۔ لیکن وہ سیانے آدمی تھے انہوں نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا۔

Read more

کورونا کی کنفیوژن

آج کل جتنا زبان زد عام لفظ کورونا ہے، شاید کوئی اور لفظ نہیں، اور اس سے بھی اہم بات یہ کہ اس کا دائرہ اثر صرف ایک زبان تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کی زبانوں میں اسی کا طوطی بول رہا ہے۔ اپنے مفہوم کی طرح یہ لفظ ان دنوں تاجور بھی ہے اور طاقتور بھی! اس کی برتری کے خاتمے کے خواہش مند ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، مگر محض بے بسی کی صحیح تصویر بنے۔ یہ بے بس افراد وہ نہیں جنہیں عوام الناس کہا جاتا ہے، ان میں ہر نوع کے ماہرین، محققین اور منتظمین، اس سوال کے آگے لاجواب دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

ایس او پیز کی ہوتے ہیں؟

وبا سے متاثر ہونے کے بعد دنیا رک سی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن نے جہاں بہت سی جانوں کی حفاظت کی ہے وہیں کاروبار اور روزمرہ کے معمولات زندگی ادا کرنے میں قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یوں تو حالات کا تقاضا یہی ہے کہ لاک ڈاؤن کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں مزید سختی برتی جائے کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت عالمی وبا کے ”پیک ٹائم“ میں داخل ہوچکا ہے اس وقت عوام کا متحرک ہونا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے لیکن فی الوقت حکومت معاشی مسائل کا بوجھ عوام پر ڈالتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے مگر خیر یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس سے کیسے بچ سکتے تھے؟

یہ بات 1971 کی ہے ہندوستان میں عام انتخابات ہوتے ہیں ان انتخابات میں اندرا گاندھی اپنے آبائی حلقے امیٹھی ”رائے بریلی“ سے مخالف امیدوار راج نارائن کو بھاری اکثریت سے شکست دیتی ہیں۔ راج نارائن اندرا گاندھی کی فتح کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیتا ہے۔ جسٹس سنہا کی قیادت میں الہ آباد ہائی کورٹ کا بینچ سرکاری وسائل کے استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر طاقت ور ترین وزیراعظم اندرا گاندھی کو نا اہل قرار دے کر ان کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتا ہے۔

Read more

کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں: بل گیٹس کووڈ 19 سے متعلق سازشی نظریات کا مرکز کیسے بنے؟

یہ سنہ 2015 کی بات ہے جب ایک دن اپنی منکسر مـزاجی کے لیے مشہور بِل گیٹس کورونا وائرس کے موضوع پر بات کرنے کے لیے سٹیج پر آئے تاکہ وہ لوگوں کو آنے والے ممکنہ خطرے سے خبردار کر سکیں۔ وہ اس شام ’ٹیڈ ٹاک‘ کے مہمان مقرر تھے۔

اس موقع پر بِل گیٹس نے کہا کہ ’اگر اگلے چند عشروں میں کوئی چیز ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہے تو غالب امکان یہی ہے کہ وہ جنگ نہیں بلکہ کوئی نہایت خطرناک وائرس ہو گا۔‘

Read more

وزیر اعظم صاحب! کورونا وبا ہے، آپ کی ناکامیوں کا پردہ نہیں

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں کورونا وائرس کے معاملہ پر سیاست کررہی ہیں۔ اسی سانس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ پر دوغلی حکمت عملی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا کنٹرول ایند کمانڈ سنٹر کے اجلاس میں ایک بات پر اتفاق کرتے ہیں لیکن سندھ جاکر دوسری بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیاں بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ شبلی فراز ، وزیر مواصلات مراد سعید

Read more

کورونا وائرس: مستقبل میں سفر کیسا ہو گا؟

شمس الدین گذشتہ 40 سالوں سے ٹور گائیڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان برسوں میں انھوں نے آگرہ میں تقریبا 40 مشہور شخصیات کو تاج محل کی سیر کرائی ہے۔

ان میں سے ایک برطانوی شہزادی ڈیانا بھی ہیں جنھیں انھوں نے تاج محل کی سیر کروائی تھی۔ اب چونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں کچھ وقت کے لیے کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا ایسے میں شمس الدین کا خیال ہے کہ سیاحت کا کاروبار مکمل طور پر بدل جائے گا۔

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری اور برابر کی اکثریت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے ہر صبح کرنل شفیق کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہیں۔ آج جبکہ یہ سطور لکھی جا رہی ہیں، 93983 کیسز کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ 32581 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 1265 افراد کی حالت نازک ہے۔ ملک بھر کے 747 ہسپتالوں میں پانچ ہزار 60 مریض داخل ہیں۔ بڑی تعداد اپنے گھروں میں خلوت اختیار کیے ہوئے ہے۔ کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Read more

فرض کریں اگر ہیلری کلنٹن امریکہ کی صدر منتخب ہو جاتیں؟

ناول ‘روڈھم’ میں حقیقت کے قریب کی ایک ایسی دنیا کا تصور کیا جاتا ہے جہاں سب کچھ مختلف ہوتا۔ کیرِن جیمز سوال کرتی ہیں کہ کیا تصوراتی دنیا ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

سنہ 2016 میں امریکہ نے قریب قریب ہِیلری کلنٹن کو صدر منتخب کر لیا تھا جب کہ برطانیہ نے قریب قریب بریگزٹ کو مسترد کردیا تھا۔ فرض کریں اگر بعد کے واقعات مختلف رخ اختیار کر لیتے؟

Read more

یہ آصف فرخی کی علالت نہیں عدالت تھی

سب آصف فرخی پر لکھ رہے ہیں، ان کے ساتھ بیتی یادیں شیئر کر رہے ہیں ان کے آخری لمحات تفصیل سے بیان کیے جار ہے ہیں۔ کرونا کے دنوں میں سماجی رابطے ختم ہو گئے۔ کوئی کسی کے کاندھے پر سر رکھ کر رو سکتا ہے نہ ان کے پیاروں کو گلے لگا کر دلا سا دے سکتا ہے۔ ان کے پیارے کون؟ وہ سب جو ان کے ساتھ رہتے تھے، ان کے مزاج آشنا تھے۔ اور وہ خونی رشتے جو اپنے رشتے نبھاتے دور دیس جا بسے تھے۔ وہ جو ان کے ادبی حوالوں سے ساتھ تھے۔ لیکن ان سے کہیں بڑی تعداد ان کے گمنام چاہنے والوں کی تھی۔ اور ’ہم سب‘ پر ہم سب تھے جو ان کی تحریریں پڑھتے تھے، سنتے تھے۔

’ہم سب‘ کے پلیٹ فارم پر ہمیں آصف فرخی بڑی سہولت سے ہر وقت دستیاب تھے۔ ’ہم سب‘ کے ہمراہ ہم نے ان کے ساتھ بہت سے یادگار پل بتائے۔ گو کہ ان کی تحریریں مختلف عنوانات لیے ہوتی تھیں۔ لیکن اگر دیکھیں تو وہ اپنی خود نوشت لکھ کر جا چکے۔

Read more

خرگوش یتیم نہ ہو جائے کہیں

امریکہ میں جارج فلائیڈ کا سانحہ بپا ہونے سے پہلے اور شروع کے دنوں میں جب بات اتنی بگڑی نہ تھی، صدر ٹرمپ اور مائیک پومپیو، کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں چین کی طرف ڈھکے چھپے اشارے کر رہے تھے۔

چین کے اخبارات میں جوابی وار کیے جا رہے تھے۔ ذہن میں بار بار تارڑ صاحب کا ناولٹ ‘فاختہ’ آ رہا تھا۔ جس میں فینسی ڈریس کی ایک رات، فاختہ اور خرگوش کی عقاب اور ریچھ کے ہاتھوں گت بنتے دیکھ کر ہاتھی کے ٹھٹھے لگانے پر ایک بے بس اژدها بار بار پھنکارتا تھا کہ ایک بار میرے دانت نکلنے دو پھر دیکھنا۔

Read more

فسادات اور وباؤں کے مسلمانوں کی مذہبی رسومات اور عبادات پر اثرات:

کورونا وائرس وبا دنیا بھر میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہے۔ مسلم دنیا میں بھی اس کے اثرات کو شدت سے محسوس کیا گیا۔ حکام نے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی ترغیب دی۔ باجماعت نماز اور دوسری اجتماعی مذہبی عبادات پر پابندی عائد کی گئی۔ خصوصاً مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی محدود تعداد کو نماز با جماعت کی اجازت دی گئی تھی۔

Read more

عمران خان کی جانب سے علامہ اقبال سے منسوب نظم پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ: ’اقبال زندہ ہوتے تو راجہ صاحب محمود آباد کی طرح ملک چھوڑ جاتے‘

ابھی چند ماہ قبل ہی کی بات ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قناعت پسندانہ زندگی بسر کرنے کا ایک نسخہ شیئر کیا تھا۔ انھوں نے لکھا کہ جس کو مشہور فلسفی ’خلیل جبران‘ کا یہ زریں قول سمجھ آ گیا سمجھیے اس کے ہاتھ قناعت پسند زندگی بسر کرنے کا گُر آ گیا۔ یہ عبارت ٹوئٹر پر لکھ کر عمران خان نے مشہور بنگالی شاعر اور ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا

Read more

گورنر ہاؤس لاہور میں سرکاری ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گورنر ہاؤس لاہور میں جدید کیمروں اور سیکیورٹی کیلیے تعینات بھاری نفری کی موجودگی میں ڈاکٹر نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے واقعہ کے بعد ون فائیو پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلحل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے

Read more

شاعر کے بال اور فکر و فن کی جوئیں

اس جبری فرصت اور تنہائی (لاک ڈاؤن) کو جھیلنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں محصور مرد حضرات کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی طرح کے ذائقے کی چائے پی پی کر تھوڑا اپنی زبان کا ذائقہ خراب کر بیٹھے ہیں۔ لاک ڈاؤ ن سے پہلے ہر نیا دن، نیا ذائقہ۔ بہرحال خواتین لاک ڈاؤن اور شٹر ڈاؤن کے باوجود بھی عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ ان کو لاک ڈاؤن کی کوئی پرواہ

Read more

امریکہ اور یورپ پہلی دنیا اور ہم تیسری دنیا کیوں ہیں؟

پولیٹیکل سائنس کی کلاس میں پروفیسر صاحب نے سرسری طور پر ایک دنیا میں تین دنیا پائے جانے پر روشنی ڈالی تھی لیکن کنویں کا مینڈک جب تک باہر زمین پر نہیں آتا اسے باہر کی دنیا کا پتہ نہیں ہوتا۔ کلاس روم کی باتیں عموماً نظریاتی ہوتی ہیں مگر جن طلباء کو زندگی کے میدان میں ان اسباق کا عملی تجربہ کرنا پڑتا ہے یا ان نظریات کے متماثل واقعات سے واسطہ پڑتا ہے صحیح معنوں میں اس وقت

Read more

کرونا وائرس، میڈیا، شیخ رشید اور مادام متیرا

نوم چومسکی نے ایک دفعہ کہا تھا ”وہ کوئی جو میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے عوام کے ذہن کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔“ اس قول کو پیش نظر رکھ کر اگر ہم پاکستانی میڈیا کی کارکردگی اور کرونا بیماری کے چلتے عوام کے غیر سنجیدہ رویے اور ایس او پیز (S 0 P) کا مذاق اڑانے سے ہمیں یہ ضرور معلوم ہو گا کہ میڈیا کو تو اس کے کمرشل و ذاتی مفاد، سیاسی قباحتوں، ریٹنگ کے گندے دھندہ اور

Read more

مودی، امن دشمنی اور بلا جواز جنگ کا دوسرا نام!

مہاسبھائی سیاست، چانکیائی جمہوریت، پاکستان دشمنی اور اقوام عالم کا امن سبوتاژ کرنا، من گھڑت الزامات، نا کام پالیساں، کشت و خون کی ہولی کھیلنا مودی سرکار کا وتیرہ ہے۔ برصغیر ہند و پاک میں آج سے لے کر اگلی نسلوں کی تاریخ میں جس کو امن عالم کا دشمن اور جدید منفی سیاست کا بانی بلامقابلہ تسلیم کیا جائے گا وہ بے شک مودی سرکار کا نام ہوگا۔ پاک بھارت کشیدگی ویسے تو تقسیم ہند کے فوراً بعد شروع

Read more

وبا اور اسلام کا طرز عمل۔ ۔ ۔

حضرت عمر ؓ کو خبر ملی کہ طاعون کی وبا نے پورے شام کو گھیر لیا ہے اور لوگ دھڑا دھڑ جانوں سے جا رہے ہیں۔ حضرت عمر ؓ بے چین ہوئے اور ادھر ادھر ٹہلنے لگا۔ اچانک رکے کچھ سوچا اور قاصد کو بلایا اسے ایک خط دیا اور کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے اس خط کو شام لے جاؤ اور امیر لشکر کے سپرد کرنا۔ قاصد نے سرپٹ گھوڑا دوڑایا اور بغیر آرام کیے دنوں کا سفر

Read more

ایک فیکٹری میں حادثہ اور ایک حساس لڑکی

وہ ایک وسیع و عریض فیکٹری تھی۔ جو کئی حصوں پر مشتمل تھی۔ عمارت کے عقبی حصے میں ایک علیحدہ حصہ آفس ورک اور لیبارٹری کا تھا جہاں اس فیکٹری میں بننے والی اشیا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل ٹیسٹ کیے جاتے تھے۔ یہاں بننے والی اشیا کی بین الاقوامی منڈی میں بڑی مانگ تھی۔ اس کے باوجود یہاں کام کرنے والے فیکٹری ملازمین اپنے حقوق سے محروم تھے۔ مزدور یونین کے سر کردہ رہنماؤں یا لیڈروں کا منہ کچھ رقم دے کر بند کر دیا جاتا۔ غریب اور مجبور مزدور کسمپرسی اور تنگ دستی کی وجہ سے کام کرنے پر مجبور تھے۔ ان مزدوروں کا سب سے بڑا مسئلہ دو وقت کی روٹی تھا۔ ائرکنڈیشنڈ آفسز میں بیٹھنے والے شاید ان مزدوروں کے مسائل کو کبھی نہ سمجھ سکیں۔

Read more

پاکستانی حکومت نے ہرڈ امیونٹی کی پالیسی کیوں اختیار کی؟

امریکی تقلید میں پاکستانی ریاست بھی ہرڈ امیونٹی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کرونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد سب سے پہلے ہرڈ امیونٹی پالیسی پر عمل کا آغاز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ملک میں کیا تھا۔ تاہم جب وہ خود کورونا کا شکار ہو گئے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد بہت زیادہ بڑھنے لگیں تو پالیسی بدل کر مجبوراً لاک ڈاؤن کرنا پڑا۔ یہی پالیسی امریکہ نے بھی اپنائی ہوئی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام رکھنے والے تمام ممالک اسی پالیسی پر گامزن نظر آتے ہیں۔ کیونکہ اس نظام میں سرمایہ دار کے کاروبار سے ہی ٹیکس، منافع، برآمدات، روزگار، کل معیشت حتی کہ پارٹی فنڈز تک ملتے ہیں۔ پرائیویٹ کاروباروں سے ہی حکومتیں چلتی ہیں۔ اس نظام میں لاک ڈاؤن جیسے اینٹی بزنس، پرو ہیلتھ، لوگوں کو گھر بیٹھے امداد دینے جیسے مہنگے اور خسارے والے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکتے۔

Read more

سٹیل مل کے ملازمین، چیف جسٹس اور امریکی کاروباری شخص راجر

سٹیل مل کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین جس ذہنی، جسمانی و مالی اذیت سے دوچار ہیں۔ شاید ہی کسی ادارے کے ملازمین کو ایسے مسائل درپیش ہوں۔ میری رہائش ادارے کی رہائشی کالونی میں ہے۔ اور ادارہ قریباً پانچ سالہ بندش کے بعد جن مسائل کا شکار ہے۔ اس کے بد ترین ہولناک اثرات کے شکار ادارے کے حاضر سروس اور خاص طور پر ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔ سٹیل مل اپنی نوعیت کا واحد فولاد ساز ادارہ ہے۔ ادارے اور

Read more

بتی نہیں، ٹرک بدلو: فل ٹائم کامیڈی ہمراہ سائیڈ پروگرام

ہینڈسم بھی ہے، آل راونڈر بھی ہے، کپتان بھی رہا ہے اور تنازعوں میں بھی۔ فلاحی کام بھی کرتا ہے، غریب عوام کا درد بھی دل میں سموئے پھرتا ہے، ایک فاونڈیشن بھی چلاتا ہے (جو غربت کی لکیر سے نیچے انسانوں کو لکیر سے اوپر کھینچتی ہے) عوام اور خواص میں یکساں مقبول بھی ہے، لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو سٹیڈیم میں امنڈ آتے ہیں اور جیسے ہی آؤٹ ہوتا ہے سٹییڈیم خالی ہو جاتا یے۔ بس

Read more

مصیبت جوڑی میں آتی ہے

عذاب قسط وار ہوتا ہے جیسے الہامی کتابوں میں قدیم مصر کے عذاب کا ذکر ہے۔ ایک برس دریا نیل کا پانی سرخ ہو کر زہریلا ہو گیا، دوسرے برس نیل کے پانی میں کروڑوں مینڈک آ گئے اور پوری سرزمین پر پھیل گئے۔ ایک برس فصل ایسی اچھی آئی کہ لوگ لہلہا اٹھے اور دوسرے برس ایسی خشک سالی آئی کہ آنکھیں پتھرا گئیں، پھر اگلے برس زراعت اچھی ہوئی تو اچانک مشرق سے ٹڈی دل اٹھا اور یہاں سے وہاں تک فصل چٹ کر گیا۔

ایک برس ایسی وبا آئی کہ مصر میں پہلوٹی کے سب بچے مر گئے اور ایک سیلاب کے سبب نیل نے اتنا راستہ چھوڑ دیا کہ کنارے آباد شہروں میں ریت بھرنے لگی۔ الغرض لگ بھگ دس عذاب ہیں جو اتنی ہی مدت پر پھیلے ہوئے ہیں۔

Read more

شہباز شریف پر احسان!

منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کی ماڈل ٹاؤن میں اقامت گاہ پر نیب کے ناکام چھاپے سے جو ڈرامہ شروع ہوا تھا وہ اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے کورٹ روم میں اس وقت ختم ہو گیا جب فاضل ججوں نے 17 جون تک ان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی۔ تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود شہباز شریف نیب کے ہتھے نہ چڑھے اور وہ انہیں جل دینے میں کامیاب رہے لیکن اس سے احتساب کے اس ادارے کی حیثیت جو پہلے ہی متنازعہ چلی آ رہی تھی، مزید خراب ہوئی ہے۔

Read more

شیطان اور کراماتی میڈیا کے خوفناک کھیل

آنکھوں کے آگے اس معصوم بچے کا چہرہ ابھرتا ہے جس سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر خوفناک شیر اچانک جنگل سے نکل کر تمہارے سامنے آ گیا تو کیا کرو۔ اور بچے نے معصومیت سے جواب دیا تھا کہ میری ہستی ہی کیا۔ جو کچھ کرے گا وہ شیر کرے گا۔ سن دو ہزار بیس تک آتے آتے دنیا ایک ایسے نظام کا حصہ بن گئی ہے جہاں سائنس اور ترقی کی ریس ہے، دہشت ہے، خوف ہے،

Read more

مصنوعی چہرہ

سوال ہی نہ تھا دشمن کی فتح یابی کا ہماری صف میں منافق اگر نہیں آتے سکول کے زمانے سے سنتے آئے ہیں کہ چہرہ انسان کے ذہن کی تصویر ہے اور آنکھیں اس کی ترجمان ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ نفسیات کے علما یہ بھی فرماتے ہیں کہ انسان کے چہرے میں اس کی سوانح عمری کا عکس ملتا ہے۔ اور ان کے نزدیک اس علم کو چہرہ شناسی (Face Reading) کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف جمالیات کے حامی

Read more

جنرل چشتی راز ضرور کھولیں گے

میرا آپ کے والد کی پھانسی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ جس روز آپ کے والد کو پھانسی دی گئی میں شمالی علاقہ جات کے دورے پر تھا۔ مجھے پھانسی کی خبر ہیلی کاپٹر پر وائرلیس کے ذریعے ملی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے مبینہ طور پر یہ بات سینیٹر انور بیگ کے گھر پر بینظیر بھٹو کے ساتھ نومبر 2007کے تیسرے ہفتے ہونے والی ملاقات میں کہی۔ اس واقعے کے کم و

Read more

ٹائیگر فورس کے ذریعے انتظامیہ کو دباؤ میں مت لایا جائے

مارچ کے وسط سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو عوامی سطح پر زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ اگرچہ شروع کے کچھ دنوں میں پبلک ڈری ہوئی تھی اور پولیس کی طرف سے بھی کچھ سختی دکھائی گئی خاص کر سندھ نے لاک ڈاؤن کو پوری طرح نافذ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم کیسز کی تعداد سستی سے بڑھنے اور وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کو بے دلی سے لینے پر عوام کے اندر کرونا کے متعلق ابہام پیدا ہونے لگا اور آہستہ آہستہ لوگوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا پھر پاکستانی لوگوں کے بہتر مدافعتی نظام کے چرچے ہونے لگے۔

Read more

میرے مہمان، گھر کے پچھواڑے صحن میں گھونسلے کے باسی۔ ۔ ۔

دو روز قبل میری بہو کہنے لگی۔ انکل یہ ہمارے ڈیک کے بالکل نیچے سے چوں چوں کی آوازیں سنائی دے رہیں۔ پتہ نہیں کیا ہے۔ مجھے درز سے چھوٹے کان بھی نظر آئے ہیں۔ زین کو پیچھے لے جانا ہوتا ہے۔ دیکھیں کوئی اسے نقصان نہ پہنچا دے۔ کل شام اس کی یاد دہانی پر پیچھے گیا۔ تو ڈیک کے نیچے کڑی اور چھت کے درمیان ایک خوبصورت گھونسلہ تھا جس کے اندر سے چوں چوں کی آواز اور چونچ دکھائی دے رہی تھی۔ کہ اچانک لالی (گرسل) سے چھوٹا پرندہ اڑتا آیا۔

منہ میں چوگا تھا۔ گویا ماں تھی۔ گھونسلے سے کچھ فاصلے پہ بیٹھ گئی اور میری طرف دیکھنے لگی۔ اس کی جھجک محسوس کرتے میں ذرا کنارے ہوا ہی تھا کہ گھونسلے کے ساتھ آئی۔ چوگا بچے کے منہ میں ڈالا اڑ گئی۔ میں نے لی ہوئی فوٹو بہو اور پوتی کو دکھائیں۔ تو خوشی سے کھل گئیں کہ چلو تین ماہ بعد گھر میں بن بلایا سہی، مہمان تو آیا۔

Read more

آصف فرخی صاحب کا خاک نشین روپ

کچھ دن قبل میں نے موجودہ وبا پر پہلی نظم لکھی تو آصف فرخی نے کمنٹ کیا ” وبا کے دنوں میں نظمیں لکھنا چاہئیں” کچھ ہی دیر بعد آصف نے کال کی اور کہا کہ ” میں دنیا زاد کا خصوصی شمارہ وبا کے حوالے سے لانا چاہ رہا ہوں لیکن ابھی یہ بات صرف مخصوص دوستوں کے علم میں ہے ، تم بھی مزید نظمیں لکھو اور مجھے بھیجو " میں نے ہامی بھر لی اور اپنے اگلے

Read more

ملک ریٹائرڈ جرنیل اور حکومت ٹائیگر فورس چلائے گی

ایک ایسے وقت میں جب اس بات پر حیرت و استعجاب کا اظہار سامنے آرہا ہے کہ ملک کے اہم ترین اداروں میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ جنرل سربراہان کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں، وزیر اعظم نے نو ساختہ رضاکاروں کی ’ٹائیگر فورس‘ کے ذریعے اہم قومی مسائل سے نمٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے چیلنج کامقابلہ کرنے کے علاوہ اب یہ رضاکار فورس ٹڈی

Read more

جب لوٹ مار ہوتی ہے تو فائرنگ بھی ہوتی ہے

سابق سفید فام پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے ہاتھوں رواں ماہ فروری میں جارجیا کے سیاہ فام شہری احمد آربری کے قتل پر سماجی بحث ختم نہ ہو پائی تھی کہ جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ امریکی سیاہ فام شہری کے ماورائے عدالت قتل پر موقف یہ سامنے آیا کہ مقتول جعلی کرنسی (بیس ڈالر) پر خریداری کی کوشش کر رہا تھا، جس پر اسے گرفتار کرنے کی کوشش

Read more

کیا آپ صفائی کا جنون کی حد تک خیال رکھنے کے مرض کا شکار ہیں؟

میری عمر بتیس سال ہے، میری بیوی مجھ سے پندرہ سال بڑی ہے، ہماری شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں، ہمارا پانچ سال کا ایک بیٹا ہے۔ ہماری پیار کی شادی تھی، میری بیوی اب بھی مجھ سے بہت محبت کرتی ہے۔ میری ساس انتہائی وہم کا شکار خاتون ہیں، جس سے یہ بیماری ان کی بیٹی یعنی میری بیوی کو بھی منتقل ہوئی ہے۔ جب میں باہر سے گھر میں داخل ہوتا ہوں، تو سب سے پہلے مجھے کپڑے تبدیل کر کے نہانا پڑتا ہے، اس سے پہلے میں کسی سے نہ مل سکتا ہوں نہ بات کر سکتا ہوں، یہاں تک کہ عید کی نماز پڑھ کر جب میں گھر میں داخل ہوا تو میرا بیٹا دوڑ کر میرے پاس آیا اور میرے گلے لگ کر عید مبارک دی، مگر اس کی ماں نے دور سے غصے میں اسے آواز دی کہ ”پاپا ابھی گندے ہیں، جب نہا کر پاک ہوجائیں گے، تب مل لینا“ مجھے اس کے اس رویے سے اتنی تکلیف ہوئی کہ بہ مشکل میں نے خود کو اور اپنے جذبات کو قابو کیا۔

Read more

ایویں مار نہ شاکر قسطاں وچ

عجیب زمانہ ملا ہے ہمیں جینے کو۔ اطلاعات ہیں کہ مینہ کی طرح برستی ہیں۔ اب کس کس خبر کی تحقیق کی جائے کہ سچ ہے یا جھوٹ۔ سچ یہ ہے کہ جھوٹ بھی جب کانوں سے ٹکراتا ہے تو سننے والے پر اثرات بہرحال مرتب کرتا ہے۔ بہرحال انفرمیشن کا یہ برستا پانی جب خوف اور اندیشوں کی آنچ پر کھولتا ہے تو عجیب عجیب خیالوں کی بھاپ اٹھ کر حواس کو گھیرنے لگتی ہے۔ کیا بنی آدم کا

Read more

درد کے صحرا کا مسافر تاج بلوچ بھی بچھڑ گیا۔۔۔!

رواں سال میں سندھی ادب کی سنگ میل جیسی شخصیات ہم سے بچھڑ گئی ہیں۔ اس سال کی ابتدا بہت نامور سینئر افسانہ نگار حمید سندھی صاحب کی جدائی سے ہوئی تھی اور وبا کے حالیہ دنوں میں تین اہم مصنفین ہم سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے ہیں۔ پہلے نامور ڈراما نگار اور اور افسانہ نویس عبدالقادر جونیجو گئے۔ ابھی پرسوں ہی کی بات ہے کہ، دو سو کتابوں کے مصنف، محقق اور تاریخداں عطا محمد بھنبھرو وفات پا

Read more

شناخت چھپانے والے

افوہ یہ آج پھر منہ ڈھانپ کر آ گئی ہے۔ پتہ نہیں خود کو کیا سمجھتی ہے۔ مجال ہے جو مان جائے۔ پچھلی بار بھی رکھ رکھ کے سنائی تھیں اسے میں نے اس نقاب کی وجہ سے۔ بھئی اتنا پردے کی بوبو بننے کا شوق تھا تو گھر بیٹھنا تھا نا۔ کس نے کہا تھا لڑکوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹی آ جاؤ۔ ملک میں کالجز کی کمی تھوڑی ہے؟ وویمن یونیورسٹیوں میں داخلہ لے لیتی۔ اور پھر

Read more

ایفرو امریکیوں کا دم کیوں گھٹتا ہے؟

یہ تین سال پہلے کی بات ہوگی میں کام سے واپس آ رہی تھی۔ دوسری جانب مقابل سڑک کے سے پولیس کی گاڑی آ رہی تھی۔ میں نے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی تھی لیکن سنسان اور سفید نژاد آبادی کی اکثریت کے علاقے میں مجھے جانے کیوں لگا کہ یہ پولیس والا پلٹ کے ٹریفک ٹکٹ دینے کی غرض سے میری گاڑی روکے گا اور یونہی ہوا۔ اس نے پیچھے سے آکر بتیاں دکھائیں۔ جو گاڑی روکنے کا

Read more

کورونا جرثومہ، ترکی اور اسلامی اقدار

دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے بچنے کی خاطر لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ یوں تو گھر میں وقت گزارنے کی خاطر مختلف مصروفیات ہیں لیکن راقم کو اس دوران ترک ٹیلی وژن کی تیار کردہ تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل اپنے گھر والوں کے ساتھ دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ طویل ٹی وی ڈرامہ سیریل اس قدر سحر انگیز ہے کہ ہر دیکھنے والا عش عش کرتا ہے۔ فی الوقت یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوا ہے کہ 60 ممالک میں سب ٹائٹل کے ساتھ یا مقامی زبانوں میں ڈب کر کے پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ترکی زبان میں تیار کیا گیا۔

Read more

کیا تنہائی باعث اذیت ہے؟

تنہائی ایک نعمت بن جاتی ہے جب یہ ہمیں وہ انداز نظر عطا کرتی ہے، جس سے ہمیں دنیا اور اس میں موجود انسانوں کی حرکات ”بازیچۂ اطفال“ دکھائی دیتی ہیں۔ تنہائی اس وقت بھی رحمت بن جاتی ہے جب ہم دنیا میں رہتے ہوئے بھی دنیا کے طلبگار نہیں رہتے ہیں۔ ماہر نفسیات کارل ژونگ فرماتے ہیں کہ ”تنہائی میرے لیے مسیحائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ مجھے جینے کے قابل بناتی ہے۔ اکثر و بیشتر میرے لیے گفتگو سوہان روح ثابت ہوتی ہے اور میں ایک لمبے عرصے تک خاموش رہتا ہوں تاکہ الفاظ کی ادائیگی سے جو بے ثمری کی کیفیت پیدا ہوتی ہے، اسے مندمل کر سکوں۔“

Read more

دل و نگاہ کا قرار بچے

اللہ رب العزت نے تمام مخلوق بنائی اور انسان کو اشرف المخلوقات بنا دیا اس شرف والی مخلوق کو بے شمار خوبیا ں اور صلاحیتیں بخشیں اس مخلو ق کو ہر عمر میں حسن و خوبی عطا کی لیکن بچپن کو سب سے زیادہ پیار ا اور پسندیدہ ترین کر دیا جس کی ایک بڑی وجہ معصومیت اورسیکھنے کی زبردست صلاحیت اس میں کوئی شک نہیں کہ بچپن کی تربیت سے پیدا کی گئی صلاحیت آخری دم تک ساتھ رہتی

Read more

جناب وزیراعظم آپ کیسا لاک ڈاؤن چاہتے ہیں؟

دسمبر 2019 ء میں جب چین کے صوبے، ہوبے کے دارالحکومت ووہان شہر میں چند باشندے شدید کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال گئے تو ڈاکٹر ژینگ نے ان چند مریضوں میں نمونیہ کی ایک پر اسرار قسم کی مرض کی علامات پائی۔ پھر ووہان سنٹرل ہسپتال کے ڈاکٹر وینلیانگ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس نئے وائرس سے لوگوں کو خبردار کیا۔ جب ووہان شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Read more

میں عمران خان کی طرح نڈر نہیں ہوں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آس پاس بیٹھیں یا دائیں بائیں، آگے پیچھے ساتھ ساتھ چلتیں شخصیات سبھی ماسک باندھے ہوتی ہیں مگر خطرے کی زد میں عمر کے حامل ہمارے ان سابق کھلاڑی سیاستدان نے اگر ماسک استعمال کیا تو شاید ایک دو بار ورنہ ماسک کے بغیر اور مطمئن ہی دکھائی دیے، جب کہ ماسک باندھے لوگوں کی آنکھوں میں اضطراب اور بے یقینی جھلکتی دیکھی جا سکتی ہے۔ عمران خان اگر خدانخواستہ کورونا وائرس پھیلانے والے

Read more

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اپنی ذہانت کس طرح بچائیں؟

وقت کے ساتھ ہماری عمر ہماری عمر ضرور بڑھتی ہے۔ کچھ دیر تو ہم اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں لیکن آخر کب تک؟ چہرے کی جھریاں بھی ظاہر ہو کر رہتی ہیں اور اگر سر پر بال باقی رہ جائیں تو کم از کم دیکھ کر یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ خضاب لگایا ہوا ہے۔ یہ سب کچھ تو شاید برداشت ہو جائے لیکن کل کے لڑکے یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ہم سٹھیا رہے

Read more

صحت عامہ کا تحفظ، اقتصادی سماجی ترقی کی ضمانت

عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہیں اور دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تریسٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی تین لاکھ اسی ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ یہاں خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ صحت یاب افراد کی تعداد بھی ستائیس لاکھ سے زائد ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں نوول کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیوں میں نرمی

Read more

لڑنا ہے یا ڈرنا ہے، اس وبا کا کیا کرنا ہے!

ڈرنا نہیں ہمیں لڑنا ہے اس وبا کے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑنا ہے یہ سن سن کے کان پک گئے لیکن اب جا کر اس کا مطلب سمجھ میں آیا جب سچ میں ہماری عوام اس وبا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی۔ اور ایسے پیچھے پڑی کے اسے تن من دھن کے ساتھ لگا کر گھوم رہی ہے۔ ارے بھئی ڈرنا نہیں کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اسے سریس ہی نہیں لینا، وبا کو وبا سمجھو

Read more

عالمی منڈی کے نجی ساہوکار اور ’’نیا پاکستان‘‘

میرا یہ کالم چھپنے کے عین ایک ہفتے بعد وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرنا ہے۔ ’’نیا پاکستان‘‘ نمودار ہونے سے قبل ہمارے ہاں جو صحافت ہوا کرتی تھی ہر برس مئی کے دوسرے ہفتے سے اپنی توجہ معاشی سوالات کی جانب مبذول کرنا شروع کردیتی۔ معیشت پر نگاہ رکھنے والے ہمہ وقتی رپورٹر اپنے تمام تعلقات یہ جاننے کے لئے بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے

Read more

ہومی کے بھابھا اور مابعد نوآبادیاتی اصطلاحات

مابعد نوآبادیاتی مطالعہ، ثقافتی مطالعات کا حصہ ہے۔ باقاعدہ نظریہ سازی کے بعد اس رحجان نے الگ شکل اختیار کر لی ہے۔ مابعد نوآبادیاتی تنقید میں استعمار کار اور استعمار زدہ کے درمیان ہر قسم کے معاشی، ثقافتی، بشریاتی، نفسیاتی، سیاسی، تہذیبی، مذہبی اور تعلیمی رشتے کا مطالعہ ادبی متن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ادبی متن کا یہ جائزہ مزاحمت، مفاہمت، معاونت اور دو جذبیت کی صورتوں میں لیا جاتا ہے۔ اس مطالعہ میں استعمار کار اور استعمار زدہ

Read more

وزیر اعظم کو ایک تجویز: قومی پیغام اور ڈیجیٹل پاکستان

کسی بھی ملک کو دبانے کے لیے اتنا کافی ہوتا ہے کہ اس سے بولنے کا حق چھین لیا جائے یا اسے صرف اتنا بولنے دیا جائے جتنا ضروری ہے وزیر اعظم پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بہت سے اہم وزراء و سیاسی لیڈران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہیں جو پہلے ٹویٹر کے ذریعے لاکھوں صارفین تک پہنچتا ہے اور بعدازاں میڈیا بھی اسی پیغام کو خبروں میں چلاتا ہے

Read more

نواز شریف کے ناقدین اور جدید طریقہ علاج سے لاعلمی

قائد محترم میاں محمد نواز شریف جب ایک عدالتی فیصلے کی روشنی میں علاج کی غرض سے لندن تشریف لائے تو اس وقت ان کی صحت کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔ پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم تھے اور دل و دماغ کی حالت بھی تسلی بخش نہیں تھی۔ میاں صاحب کے لندن پہنچتے ہی علاج کا آغاز کر دیا گیا۔ میاں صاحب کے ناقدین اور مخالفین انتہائی شرم ناک پراپیگنڈا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کبھی میاں صاحب

Read more

بچوں کے نفسیاتی مسائل

میں ایک سائیکالوجسٹ ہوں میں نے آج سوچا کے کیوں نا آج سے والدین کو اپنے بچوں کے متعلق کچھ آگاہی دی جائے تا کہ وہ بچوں کو سمجھیں اور ان سے جڑے نفسیاتی مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں اور ان کا حوصلہ بنیں۔ بچوں کے بارے میں عام طور پر مختلف مذاہب میں مختلف کہاوتیں ہیں۔ جیسا کہ بچے جنت کے پھول ہوتے ہیں یا بچے بھگوان کا روپ ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی ان پھولوں کی

Read more

میرا تعلق ضلع چترال سے ہے

ہم چترال کے باسی پر امن اور شریف ہوتے ہیں۔ شریف ایسے ہیں کہ اپنے حق کے لئے بھی نہیں بولتے۔ ویسے چترال میں اس وقت بھی امن تھا جس وقت پورے پاکستان میں قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔ آئے روز دھماکے ہوتے تھے، دھماکوں کی کمینٹری ٹی وی چینلز پہ ایسی ہوتی تھی جیسا کہ ورلڈ کپ کا فائینل میچ چل رہا ہو۔ اس کے باؤجود چترال میں مسائل کی بھرمار اور وسائل کا فقدان ہے۔ چترال

Read more

افریقی غلاموں کی نجات دہندہ: ہیریٹ ٹب مین

ایک سیاہ فام لڑکی نے آزادی کا خواب دیکھا اور برسوں غلامی میں جکڑے رہنے کے بعد بھی اپنے اس خواب سے دستبردار نہ ہوئی اس نے 28 سال کی عمر میں آزاد ہونے کے بعد اپنے جیسے غلاموں کو آزادی دلانے کا عہد کیا اور اپنے مقصد کے لیے ڈٹ گئی۔ اس کی گرفتاری پر انیسویں صدی کے وسط میں 40 ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا۔ 93 برس کی عمر میں بھی اپنے مقصد سے دستبردار نہ ہونے

Read more

ابتدائی بچپن کی تعلیم ECD

کامران گاؤں میں نہایت ہی قابل اور ہونہار بچہ تھا۔ ہمیشہ کلاس میں اول درجہ حاصل کرتا تھا۔ اس کا بھائی اور بہن بھی پڑھائی میں اچھے تھے اسی لئے ان کے والدین، خاندان اور گاؤں کے لوگ ان سے بہت خوش تھے۔ جب کامران نے کلاس ہشتم پاس کیا تو والدین نے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لئے گلگت شہر منتقل ہوئے۔ یہاں پر شروع کے کچھ مہینوں میں کامران کی پڑھائی اچھی ہو رہی تھیں پھر

Read more

کرونا وائرس اور ہم پاکستانی

ہم پاکستانی اتنا جانی اور مالی نقصان ہونے کے باوجود بھی ابھی تک کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ابھی میں ایک ڈاکٹر کا آرٹیکل پڑھ رہا تھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ ہم پاکستانی کتنے غیر ذمہ دار اور بے شعور قوم ہیں۔ ہم ہر مسئلے پر اپنی طرف سے اک عجیب و غریب قسم کی منطق پیش کرتے ہیں، من گھڑت مفروضے، علاج، ٹوٹکے اور غلط افواہیں پھیلا دیتے ہیں، جو دوسرے شعور رکھنے والے افراد

Read more

کرونا، آن لائن کلاس اور انٹرنیٹ

کرونا وائرس نے جو دنیا کی حالت کی ہے اس سے کون واقف نہیں۔ جہاں اس عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہاں یہ مضر جان بیماری کشمیر میں بھی موجود ہے۔ کشمیر میں اس بیماری نے خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ ابھی تک اکتیس افراد کو موت کے حوالے بھی کیا ہے۔ کشمیر کے ہر ضلع میں کوئی نا کوئی اس بیماری میں مبتلا ہے۔ اس سے ہر فرد گھر کے حصار

Read more

ایک تھی سارہ – شاعرہ جو مرنے کے بعد اساطیری داستاں بن گئی

4 جون 1984 کی صبح دس اور گیارہ بجے کے درمیان ایک ٹرین شارع فیصل کراچی پر کالونی گیٹ کے قبرستان کے نزدیک ایک تیس سالہ خاتون کے پرخچے اڑاتے ہوئے گزر گئی۔ خاتون کی شناخت قرۃ العین حیدر کی کتاب "شیشے کے گھر” کی مدد سے سے ہوئی جو مرتے وقت اس کے ہاتھ میں تھی۔ کتاب پر اس کا نام سارہ شگفتہ اور گھر کا پتہ وضاحت سے تحریر تھا۔ مرحومہ کے ہاتھ میں اگربتیوں کا ایک پیکٹ

Read more

ہم اپنے محسن نہیں پہچانتے

یہ بحث بہت عرصے سے چلی آ رہی ہے کہ آخر ایٹمی دھماکے کس کی بدولت ہوئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کس کا کردار تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب ذوالفقار علی بھٹو کے ڈٹ جانے کا نتیجہ ہے، بعض اس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو دیتے ہیں جبکہ بعض لوگ اس کو نواز شریف کی وفاداری کا ثبوت کہتے ہیں۔ سچ جاننے کے لیے میں نے تاریخ کے پنوں کو الٹانے

Read more

پاکستان میں کورونا کے ابتدائی مریضوں پر کیا بیتی؟

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گزشتہ سال نومبر سے پھیلی ہوئی عالمی وبا کورونا وائرس بلاشبہ موجودہ دور کے تمام انسانوں کے لئے کسی حد تک نیا اور سنگین ترین حادثہ ہے۔ موجودہ صدی کا انسان اس سے پہلے قدرتی آفات اور محدود پیمانے پر وباؤں کو بھگت چکا ہے جیسے ہانگ کانگ فلو ( H 3 N 2۔ 1968۔ 1970 ) انفلوئنزا کی طرح کا یہ وائرس بھی دنیا بھر میں پھیلا تو اس کی

Read more

لاک ڈاؤن نرم، کرونا سرگرم

کرونا کا جن پوری طرح سے بے قابو ہو گیا ہے۔ مئی کا مہینہ خطرناک ترین ثابت ہوا۔ اس تلخ حقیقت کو جلد سے جلد تسلیم کرنا ہو گا کہ ہمیں اب اس مہلک بیماری کے ساتھ زندہ رہنا ہوگا۔ دوسری بیماریوں کی طرح یہ وائرس بھی اب ہماری زندگیوں کا حصہ ہے۔ کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہوش روبہ اضافہ ہوگیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ناگہانی آفت کا شکار ہو رہے ہیں۔ پچھلے تین روز کے درمیان اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جو کے ایک طرح سے ہم سب کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔

Read more

آہ ڈاکٹر پھاگ چند۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہم ایک ایسے نظام میں جی رہے ہیں جس نے معزز پیشوں کو بھی کاروبار بنایا ہوا ہے، جب میرا تعارف پہلی مرتبہ کامریڈ غفران احد سے ہوا تھا تو انہوں نے اپنے تعارف میں کہا تھا کہ وکیل ہوں اور انصاف بیچتا ہوں، کامریڈ نے ان الفاظ میں اس ظالمانہ اور گلے سڑے نظام کو گالی دی تھی جس نظام نے انسان کو پست زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہوا ہے، جہاں پر عزت اور شرافت کے جعلی معیار کی بنیادیں عقیدے، رنگ و نسل اور عہدہ و دولت ہیں۔

Read more

چاند اور چاند چہرے دکھی کیوں کرتے ہیں؟

یہ 1969 ء کی بات ہے جب نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر قدم رکھا تو رات کو دنیا ٹی وی پر امڈ پڑی تھی۔ اگلی صبح میں پرانی انار کلی سے پنجاب یونیورسٹی جا رہا تھا دکاندار دکانیں کھول رہے تھے تو ایک باریش دکاندار نے سڑک کے دوسری طرف کھڑے مولوی صاحب سے طنزیہ لہجے میں پوچھا مولانا! رات آپ نے چاند پروگرام دیکھا تھا؟ مولوی موصوف نے تاریخی الفاظ بولتے ہوئے کہا، ”سب بکواس تھی اتنے پیارے چاند پر کون جا سکتا ہے۔ جسے ایک اشارے سے دو ٹکڑے کر دیا گیا تھا۔ یہ سب یہودیوں کا پروپیگنڈا ہے“ ۔ میں جو رات پروگرام دیکھ کر بڑا جذباتی ہو رہا تھا یہ سن کر کچھ شش و پنج میں پڑ گیا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہو۔

Read more

” اپنے حق میں بولنا نہ آئے تو ہر کوئی بے عزتی کرتا ہے“ قسط نمبر 12

ایک دن رات کھانے کے بعد انہوں نے مجھے سٹنگ روم میں ہی روک لیا کہ کوئی اہم بات کرنی ہے۔ ”نفیس ہماری شادی کو تین سال ہونے والے ہیں۔ اور میرا خیال ہے کہ آج ہم اس موضوع پہ بات کر لیں تو بہتر ہے۔“ مجھے اندازہ ہوگیا کہ وہ شاید ہمارے ازدواجی تعلقات کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اور میرا اندازہ درست نکلا۔ ”کیا تم نے کبھی مجھ میں ایک شوہر کے حوالے سے کشش محسوس

Read more

ڈاکٹری کا دھندا

مملکت خداداد اور خان صاحب کی ریاست مدینہ میں ڈاکٹری سب سے بڑا دھندا بن چکا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر اور مریض دونوں ہی اسے خدمت خلق سمجھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹرز معاشرے میں خوب تکریم پاتے ہیں۔ یہاں میں نے خان صاحب کی ریاست مدینہ کا نام دانستہ استعمال کیا ہے، کیوں کہ اس سے پہلوں سے ہمیں سروکار نہیں۔ ہمیں جو سبق بائیس سال پڑھایا جاتا رہا اس تناظر میں ذکر کیا۔

Read more

ٹڈی دل کا ایک چھوٹا حملہ: نوبل انعام یافتہ ادیبہ کا افسانہ

افسانہ: ڈورس لیسنگ
ترجمہ: نبراس سہیل

اس سال برسات ٹھیک پڑی تھی۔ ۔ ۔ فصل کی ضرورت کے مطابق ٹھیک ٹھاک بارش ہو جاتی تھی۔ ۔ ۔ کچھ ایسی ہی باتیں مارگریٹ کی سمجھ میں آئیں جب مردوں نے اسے بتایا کہ بارشیں کم نہیں تھیں۔ ۔ ۔ موسم جیسے معاملات کے بارے میں اس کی اپنی کوئی رائے نہ تھی کیونکہ موسم جیسے سادہ معاملے کو سمجھنے کے لئے بھی تجربہ درکار تھا جو جوہانس برگ میں پیدائش اور پرورش کی وجہ سے اس کے پاس تھا ہی نہیں۔ ۔ ۔ مرد کون تھے۔ ایک اس کا شوہر رچرڈ اور ایک بوڑھا سٹیفن۔

Read more

قومی سیاست کے حمام میں سب ننگے ہیں

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ سے طلب کرلیا ہے جہاں 12 جون کو نیا قومی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کورونا وبا سے ملک و قوم کوبہت نقصان ہؤا ہوگا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو یہ فائدہ ضرور ہؤا ہے کہ کوئی اس سے جوابدہی نہیں کرسکتا۔ گزشتہ برس سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی اور لوٹ مار کی کہانیوں نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دی اور اس بار کورونا وائرس کی

Read more

امریکہ: اپنا مکا اپنے ہی منہ پر پڑ گیا

ہالی ووڈ کی فلمز کا اپنا ہی ایک مزاج ہے کہانی سے جدید گرافکس تک ہر شعبے میں مہارت کا وہ معیار ہے کہ جھوٹ بھی سچ لگتا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر یہ یقین تو پختہ ہو گیا کہ خلائی مخلوق کے یہاں اگر کوئی نقشہ ہے تو اس پر امریکہ کے علاوہ اور کوئی ملک نہیں ہے لہذا وہ جس بھی صورت میں جس بھی دور میں زمین پر اتری تھیں، ہیں یا اتریں گی وہ سر زمین امریکہ ہی ہو گی حتی کہ فراعین کے اہراموں میں چھپی داستانیں اور تمام حنوط شدہ لاشیں اٹھتے ساتھ ہی جو کچھ بھی بولتی ہیں اس کو امریکیوں کے علاوہ کوئی ”ڈی کوڈ“ نہیں کر سکتا ہے۔

Read more

مفتی منیب الرحمان صاحب کا رویت پر اصرار سائنسی طور پر درست ہے

یہ ماڈرن سوچ کہ یہ سائنس کا دور ہے اور مذہب اور سائنس میں سائنس اوپر ہے، عید کے چاند کے تنازع کو دو مولویوں کی بحث سے بڑھا کر اب سائنس بمقابلہ مذہب کی حیثیت دے دی گئی ہے، کہ جب ہم سورج کو ڈوبتا دیکھے بغیر مغرب صرف سائنسی حساب کتاب کی بنیاد پر پڑھ لیتے ہیں، سفید اور کالا دھاگا دیکھے بغیر فجر ادا کر لیتے ہیں تو پھر حساب کتاب کی بنیاد پر قمری کیلنڈر کو کیوں نہیں استوار کر لیتے اور رویت پر اصرار کیوں کرتے ہیں؟

لوگ کہتے ہیں کہ اب سائنسی ترقی سے جب حتمی طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ آج چاند نظر ا جائے گا تو رویت ہلال کمیٹی کا کھڑاگ پالنے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن یہ استدلال سائنس کے مطابق نہیں بلکہ سائنسی حساب کتاب اور عینی شہادت دو مختلف چیزیں ہیں اور حساب کتاب، عینی شہادت کا بدل نہیں ہے بلکہ حساب کتاب گزشتہ عینی شہادتوں کی بنیاد پر آئندہ کی رویت ہلال کا احتمال (ہونے کا چانس) ہے اور پشین گوئی ہے۔ لہذا اس مضمون کا مقصد قارئین کو واضح کرنا ہے کہ مذہب دشمن عناصر یہاں غلط بات کر رہے ہیں اور مذہب اور سائنس میں کوئی تصادم نہیں ہے۔

Read more

لڑکیاں پیڈ کے لیے اب فکر مند نہ ہوں

پاک سر زمین کی حدود میں انسانی زندگی سے جڑے بہت سے موضوعات پر بات کرنا، نا صرف ممنوع ہے، بلکہ کچھ معاملات تو ایسے ہیں جسے سننے سے وضو خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ پاکی نا پاکی کی سرحد میں داخل ہوتے دیر ہی نہیں لگتی۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اسکول کی بچیوں کے لیے 2020ء کا جو اہم اعلان کیا ہے، وہ اعلان آپ کو بتاتے میں ڈر رہا ہوں، کہ کہیں ہر وقت باوضو رہنے

Read more

کیا پرنٹنگ پریس کی راہ میں رکاوٹ قرآن تھا؟

بعض یورپی مصنفین نے یہ دعوی کیا ہے کہ مسلمانوں کا پرنٹنگ پریس سے احتراز کرنا محض تاریخی اتفاق یا حادثہ نہیں تھا بلکہ اس کے مذہبی اسباب تھے۔ مسلمان اپنے مذہبی تصورات کی بنا پر پریس کو نہیں اپنا سکتے تھے کیونکہ ان کا مذہب بنیادی طور پر زبانی روایت پر انحصار کرتا ہے۔ اس خیال کو پروفیسر فرانسس رابنسن نے کافی شد و مد سے بیان کیا ہے۔ موصوف لندن یونیورسٹی میں ہسٹری آف ساوتھ ایشیا کے استاد

Read more

آصف فرخی: کیا آدمی تھے وہ، کیسے چلے گئے!

سوموار یکم مئی 2020 شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے میں نے آصف صاحب کو فون کیا تو فون ان کے چھوٹے بھائی طارق نے اٹھایا۔
”ڈاکٹر صاحب آصف بھائی کی تو طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔“ طارق کی گھبرائی ہوئی آواز آئی تھی۔

”گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ آٹھ دن قبل انہوں نے کچھ کھایا تھا جس سے ان کا پیٹ خراب ہوگیا تھا۔“ ہمارے مشترکہ دوست عرفان خان صاحب نے مجھے فون کر کے بتایا کہ ”آصف صاحب کو متلی ہو رہی ہے اور پیٹ خراب ہے۔“

میں نے فوراً ہی ان کے بھی دوست اور بہت اچھے جنرل پریکٹشنر ڈاکٹر سجاد کو فون کر کے کہا کہ وہ آصف کو فون کر لیں اور انہیں فوڈ پوائزنگ کے لیے کوئی دوا بتائیں۔ سجاد نے فوراً ہی فون کیا اور انہیں پیٹ میں درد اور ہاضمے کی خرابی کی دوا فون پر ہی بتائی اور ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ پینے والے نمکیات ( او آر ایس ) کے ساشے منگوا لیں ا ور دن میں کم از کم تین ساشے پئیں۔

Read more

دوست کی بیٹی کو کورونا، اللہ میاں سے گلہ اور گزشتہ الیکشن

میرے اک قریبی دوست کی بیٹی کو کرونا ہو گیا ہے۔ آج اس بیماری سے لڑتے ہوئے ہماری بیٹی کو تیسرا دن ہے اور ان کی صحت و حالت درست نہیں۔ رینڈم نیس اور بے مقصدیت کے بنیادی اصولوں پر چلتی ہوئی اس دنیا میں، ویسے ہی رینڈم اور بے مقصد انسانی زندگی کے پیراڈائم میں، ہماری بیٹی کے لیے اگلے چند دنوں میں کیا موجود ہے، میں نہیں جانتا۔ مگر اس معاملہ نے بہت شدت والا غم دے ڈالا ہے اور ذہن پر بہت دباؤ کی کیفیت ہے۔

Read more

جہادی دلہنیں: گوری سیج پہ، دلہا چنے کے کھیت میں

جہادی دلہنوں سے مراد ایسی خواتین ہیں جو شام میں لڑنے والے جہادی مردوں سے شادی کی غرض سے وہاں جاتی ہیں۔ اس ضمن میں پہلا سوال تو یہی ہے کہ ان کے دلہے کون ہیں؟ یہ جہادی دلہنیں کون ہیں؟ کہاں سے آئی ہیں؟ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ایک وقت میں مغربی شام سے لے کر مشرقی عراق تک 88000 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے پر قابض تھی۔ جہاں اس نے تقریباً 80 لاکھ افراد پر بہیمانہ طریقے

Read more

خواجہ سرا بچوں کو والدین کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟

آج کل جس دور میں ہم رہ رہے ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہیں۔ دنیا سمٹ کر ایک گاؤں کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ایک دوسرے سے روابط رکھنا اور دوسروں کے خیالات جاننا اب مشکل نہیں رہا۔ اس دور میں لوگ تبدیلی کے حامی ہیں اور جانتے ہیں کہ کسی دماغی یا جسمانی بیماری کا ہونا ایک عام بات ہے۔ ڈپریشن، گھبراہٹ (اینگزائیٹی) ، یادداشت کی کمزوری، ڈسلیکسیا، شیزوفرینیا، فوبیا وغیرہ اب عام بیماریاں سمجھی جاتی ہیں جو قابل علاج ہیں، تو خواجہ سرا ہونا ایک گناہ کیوں تصور کیا جاتا ہے؟

Read more

وبا کا اداس موسم، کچھ یادیں، کچھ پچھتاوے

کچھ جی کے بہلانے کو، اور کچھ پیش بندی کے طور پر گھر کے کونے کھدروں، میز کی درازوں، بریف کیس اور لیپ ٹاپ کو کھنگالنا شروع کیا ہے۔ وبا کی اس اداس کر دینے والی شب کے اندر تاریک کونے کھدروں میں بہت کچھ ہے کہ جس کو ٹھکانے لگانا ضروری ہے۔ ریحام خان کی خود نوشت کو کئی ماہ پہلے ڈاؤن لوڈ کیا تھا، ابتدائی چالیس پچاس صفحات کے بعد مشقت کی مزید ہمت نہ ہوئی۔ اگرچہ وہ مواد کہ جس نے خود نوشت کو شہرت بخشی، اس کے بارے میں تجسس برقرار رہا اس بیچ مگر کچھ خفت، کچھ بے زاری اور کچھ احساس زیاں نے آن لیا۔ منٹو نے جج صاحب سے درخواست کی تھی کہ فحش نگاری کا الزام اس پر دھرنے کی بجائے ان سے سوال کیا جائے جو مذہبی کتابوں سے بھی لذت کشید کرتے ہیں۔

جنرل ضیا کے مارشل لا کا غالباً پہلا سال تھا کہ ایک مذہبی جماعت نے جوش صاحب کی ’یادوں کی بارات‘ کو فحش کتاب قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میری عمر یہی کوئی تیرہ چودہ برس تھی۔ اخبار میں کتاب سے لے کر کچھ اقتباسات چھاپے گئے تھے۔ وہ فقرے یا الفاظ جو ناقابل بیان سمجھے گئے، ان کو نقطوں کے ذریعے دکھایا گیا تھا۔ انگریزی محاورے کے مطابق، نقطوں کو ملانے کے لئے ضخیم کتاب میں نے چند ہی روز میں اول سے آخر تک پڑھ ڈالی۔ جوش صاحب کے پے در پے، یکسانیت کے شکار اور بظاہر بے ضرر معاشقوں سے حاصل ہونے والی شدید مایوسی کے علاوہ، مجھے تو اس کتاب سے کچھ ہاتھ نہ آیا۔

Read more

وہ دن پھر لوٹ کر آئیں گے

زندگی سہم گئی ہے محبوس ہو کر رہ گئی ہے! ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھایا جاتا ہے کہ کہیں کوئی ”خوف“ گھات لگائے نہ بیٹھا ہو۔ مگر ایسا جینا کب تک؟ ہمیں اس افسردہ و آزردہ فضا سے نجات کب ملے گی، کچھ معلوم نہیں؟ اتنا مگر ضرور ہے کہ ملے گی سہی، کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا ہے، لہٰذا وہ منصوبہ ناکام ہو گا!

اب حالت یہ ہے کہ لوگ ایک طرح سے مقید ہیں، وہ پہلے کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جا رہا۔ کیوں؟ کیوں کہ کہا جا رہا ہے ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے جی بالکل خطرہ ہے، مگر اتنا نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے، اگر وہ چند اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں، پھر سب ٹھیک ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ انہیں روشنیوں میں آنے دیا جائے، سورج کو دیکھنے دیا جائی!

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کون کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کی حساسیت بھی مختلف ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ تر پی سی آر ٹیسٹ ہی کیے جا رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کی کچھ نجی لیبز نے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ (آئی جی جی اور آئی جی ایم) متعارف کروائے ہیں۔

Read more

آصف فرخی اپنا گلوب اپنے ساتھ لے گیا ہے

میں موت پر نہیں لکھ سکتا۔ کم از کم آصف کی موت پر نہیں۔ کیا موت نے اب ہماری عمر کے لوگوں کا دروازہ دیکھ لیا۔ ہٹا کٹا صحت مند۔ پیشے سے ڈاکٹر۔ مگر باہر اور اندر تک ادب کا سمندر۔ ایک بڑے باپ کا بیٹا۔ باپ نے بھی زندگی ادب میں بسر کی۔ بیٹے نے روایت کو نا صرف آگے بڑھایا بلکہ ایک ایسا نام ثابت ہوا کہ جس کے وجود میں اردو مہکتی تھی۔ جو اردو کو ساری

Read more

زہرہ کی معصومیت کی معراج اور ظلم کی انتہا

زہرہ شاہ، جس کی عمر ڈاکٹر کے مطابق اٹھ نہیں چھ برس تھی شدید جسمانی تشدد کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چلی گئی۔ راولپنڈی کے نہایت پوش علاقے کے ایک گھر کی ملازمہ زہرہ نے نوجوان جوڑے کے قیمتی طوطے آزاد کر دیے تھے، قید میں رہنے والا ہی آزادی کی قدر جانتا ہے۔ ہزاروں کا نقصان کرنے کی پاداش میں چھ سالہ بچی پر میاں بیوی نے تشدد کیا اور رات گئے اسپتال چھوڑ

Read more

سندھی چینی بمقابلہ وفاقی چینی

یادش بخیر وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سندھ اور وفاق میں چینی کے مسئلے پر بحث مباحثہ پر تبصرہ کرتے تو کہتے ’چینی تو چینی ہوتی ہے چاہے وہ سندھی چینی ہو یا وفاقی چینی ہو یا پھر پنجابی چینی‘ مگر حقیقت بالکل مختلف ہے۔ وفاق کی چینی کا معاملہ الگ ہے، پنجاب کی چینی کا معاملہ اور ہے اور سندھ کی چینی کا معاملہ بالکل ہی مختلف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ سندھ اور وفاق کی طرف سے

Read more

کنے کنے جانا بلو دے گھر: ابرارالحق کے لیے نیک خواہشات

کل ابرار الحق صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر پڑھی کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں تو دل پریشان سا ہوگیا اور ساتھ ہی ماضی کی وہ یادیں بھی تازہ ہوگئی جو ان کے گانوں کی وجہ سے قائم ہوئیں۔ ہم بچپن میں یہ گانا بہت مزے سے سنا کرتے تھے ٹی وی پہ لگا ہونا تو بہت مزے کے ساتھ سننا اور پھر جب سکول میں آنا تو اس گانے کو عملی شکل دینا کہ بچوں

Read more

کیسا کرونا، کیسی وبا؟

ملک صاحب مجھے دیکھتے ہی کہا کہ میں تو پہلے دن سے ہی کہ رہا تھا کہ یہ کورونا، یہ وبا کچھ بھی نہی یہ سب ڈرامہ ہے۔ مجھے میرے بھانجے نے انٹرنیٹ سے معلوم کر کے بتایا کہ یہ اس کے پیچھے ایک ایجنڈا ہے، دنیا کے تمام لوگوں کو خوف میں مبتلا کر کے اطاعت کے لیے آمادہ کرنا ہے جس کے بعد پوسٹ کورونا ایک ”جدید عالمگیریت“ کے دور کی شروعات ہوگی۔ جس میں ایک ویکسین کے

Read more

اجتماعی قوت مدافعت کا ظالمانہ فلسفہ

‎اٹل اور ناگزیر موت کا خطرہ مول لے کر موت سے حفاظت کی خواہش موہوم کو ریوڑ کی (Herd Immunity) مدافعت اجتماعی قرار دیا جاتا ہے جس کا سیدھا سادا مطلب یہ ہے جو بچ گیا سو بچ گیا جو مرگیا سو مر گیا۔ محشر بدایونی نے نصف صدی پہلے اس ظالمانہ فلسفے کو کچھ یوں بیان کیا تھا۔ وہی بدایوں جس کے سید سادات کا تعزیہ اور کھوئے کے پیڑے اب بھی چہار دانگ عالم میں شہرت رکھتے ہیں

Read more

لداخ میں چین – بھارت کشیدگی سے امن عالم کو خطرہ

جدید دنیا کی تیز رفتار زندگی اور گہما گہمی سے دورسلسلۂ کوۂ ہمالیہ کے برف پوش اور سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع خطۂ لداخ ایک دفعہ پھر جنگ کے دہانے پرکھڑا محسوس ہوتا ہے اور اگر چین و ہند کے پالیسی سازوں نے عقل و شعور کی بجائے مزید جوش دکھایا تو دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلند، تین لاکھ نفوس اور ساٹھ ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل لداخ اکتوبر

Read more

دفعہ کرو جی، کچھ نہیں ہوتا

سرونسٹن چرچل دوسری جنگ عظیم کے ہیرو خیال کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کی بہترین حکمت عملی کے سبب ایک ایسی جنگ جو کہ اتحادی افواج تقریباً ہارنے والی تھی اسے فتح سے ہمکنار کیا۔ کیونکہ پرل ہاربر پر جاپانیوں کی طرف سے کامیاب حملہ اور ہاربر کے نقصان کو کوئی بھی عسکری تجربہ رکھنے والا بآسانی یہ اندازہ لگا سکتا تھا کہ اب یہ جنگ اتحادی کسی طور بھی نہیں جیت پائیں گے۔ تاہم ہیرو شیما اور ناکا ساگی

Read more

’حسین نقی کون ہیں؟‘ اور ’آصف فرخی کون تھے؟‘ کے موسم میں

عمر کی دوسری دہائی چلی تو اوپر تلے ہونے والی کچھ اموات نے اچھی طرح باور کرا دیا کہ اب اس دکھ سے ملاقات ہوتی رہے گی۔ دادی، دادا، نانا، نانی ایک ایک کر کے رخصت ہوئے۔ ساتھ ساتھ دور کے ضعیف رشتہ دار، سکول اورکالج کے بزرگ اساتذہ، ہمسائے اور پاکستان اور دوسرے ممالک کی بڑی بڑی شخصیات کے رخصت ہونے کی خبریں ملنے لگیں۔ نانا پروفیسر محمد منور کے انتقال کے بعد گھر کے لاؤنج میں بیٹھے ہوئے

Read more

ضلع پشین کا تحصیل کاریزات ٹڈی دل کے نشانے پر

ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 600 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ پاکستان کا 38 فیصد حصہ ٹڈیوں کی پیدائش کے لئے موزوں ہے، جب کہ ان کے حملوں سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، یہ اقتصادی لحاظ سے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 25 فیصد زرعی شعبے سے وابستہ ہے وہ اس کی وجہ سے خطرہ میں ہے،

Read more

وبائی حکومت، میرا سلطان اور ٹڈی دل

وزیراعظم عمران خان پاکستانی سیاست کے طور طریقے بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ 7 سال میں انہوں نے بہترین سیاسی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آغاز سیاست میں عمران خان سولو فلائٹ اور صرف اپنے ورکروں اور امیدواروں کے ذریعے بازی پلٹنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے تھے لیکن 2013 ء کے الیکشن میں انہوں نے ”قابل انتخاب“ نظریے پر انحصار کرنا شروع کیا اور پہلی چھلانگ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت لے اڑے۔ 2018 ء کے

Read more

آن لائن کلاسز اور طلبا کے مسائل

کئی برسوں تک جاپان کے برفیلے کامیشراٹاکی ریلوے سٹیشن، ہوکیڈو سے روزانہ دو مرتبہ ریل کا گزر ہوتا تھا۔ یہ سٹیشن کافی فاصلے پر تھا اور یہاں صرف ایک سواری ریل کا انتظار کررہی ہوتی تھی۔ صبح ایک ٹرین اس سواری کو پک کرتی اور پھر شام کو وہی ٹرین یا کوئی دوسری ٹرین اسے واپس وہی ڈراپ کرتی تھی۔ اس سٹیشن تک کا سفر چاپانی ریلوے کے لئے کافی خسارے کا پڑرہا تھا کیونکہ یہاں سے رواذانہ صرف ایک

Read more

! تاریخی حقانیت اور ہے ؛ مروجہ حقانیت اور

کوئی مانے یا نہ مانے، تاریخی حقانیت اپنی جگہ یہی ہے کہ پاکستان ’مسلم قومی ریاست‘ ہے۔
تاہم مروجہ حقانیت چیزے دیگر است۔ مروجہ حقانیت مقبولیت عامہ کا درجہ پا جائے اور کلاماً و دستوراً اسے حق بحق ہونے کا درجہ بھی دے دیا جائے تو اس کے طے کردہ معنی جھٹلانے کا نتیجہ قدماء میں سے سقراط یا گلیلیو وغیرہ کی مثالوں سے اخذ کیا جاسکتا ہے یا موخر میں سے ’عبرت کا نمونہ‘ بھٹو کی پھانسی سے لیا جا سکتا ہے جنہیں ’تحریک نظام مصطفی ﷺ‘ کے مذہبی کلمہ حق کا دعویٰ گرما کر معزول کیا گیا اور پاکستان میں امریکی سفیر کو ان کی حکومت کی طرف سے ’بھٹو کو پھانسی دلوانے‘ کے حکم پر عمل کروانے سے پورا کر دکھایا گیا جس کی نشاندہی بریگیڈئیر ترمذی کی کتاب ’پروفائلز آف انٹیلیجنس‘ کے صفحہ 33 اور 38 پر درج ہے۔

Read more