ٹھنڈی چائے

شکاگو سے کراچی پہنچنے والی فلائٹ لیٹ تھی۔ صبح سات کے بجائے دس بجے بھائی کے گھر پہنچا۔ آج میری بھتیجی مہرین کی شادی تھی۔ ناشتے پر سب بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ناشتہ ہوتے ہی گھر کے سب لوگ مختلف کاموں میں مصروف ہونے والے تھے، میں نے بیگم صاحبہ کے دیے ہوئے تحائف بھابی کے حوالے کیے ، مہرین کو ڈائمنڈ سیٹ بہت پسند آیا۔ مختصر حال احوال دریافت کرنے کے بعد میں نے اجازت چاہی

Read more

شاعر انقلاب، شاعر شباب و شاعر آخر الزماں کی 43 ویں برسی

جوش ملیح آبادی نے اپنے متعلق کہا تھا میں شاعر آخر الزماں ہوں اے جوش جوش ملیح آبادی کا اصل نام شبیر حسن خان تھا۔ وہ اتر پردیش، ہندوستان کے مردم خیز خطہ ملیح آباد میں 5 دسمبر 1898 کو پیدا ہوئے۔ وہ ملیح آباد کے ایک مشہور، متمول اور جاگیردار خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق آفریدی قبیلے سے تھا۔ وہ خاندانی رئیس تھے۔ ان کے والد کا نام نواب بشیر احمد خان، دادا کا نام نواب محمد

Read more

زندگی بچائیں۔ عطیات دیں

آج سے دو ماہ قبل اہلیہ کو کینسر تشخیص ہوا تو مختلف ہسپتالوں میں چکر لگے۔ ہر ہسپتال نے اپنا الگ طریقہ علاج اور ابتدائی طور پر لاکھوں روپے کا تخمینہ بتا کر میری پریشانی کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ نجی ہسپتالوں نے ہماری جیبوں میں جھانکنا شروع کر دیا اور فوری داخل ہونے پر زور لگانا شروع کر دیا۔ ذہن ماؤف اور پریشانی اتنی شدید کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ کتنے ہی دن تو

Read more

گلوبل وارمنگ: رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو

اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اوج پر ہے اب گلوبل وارمنگ رونق بزم جہاں کل ہو نہ ہو گلوبل وارمنگ سے مراد زمین کی سطح کے اوسط درجہ حرارت میں طویل مدتی اضافہ ہے۔ بنیادی طور پر یہ درجہ حرارت زیادہ مقدار میں پیدا ہونے والے گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گرین ہاؤس گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO 2 ) ، میتھین (CH 4 ) اور نائٹرس آکسائیڈ (N 2 O)

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کی کتاب سالک

تبصرہ نگار: دعا عظیمی بہت عرصے سے سن رہی تھی کہ ڈاکٹر سہیل کی سیکر سالک بن کر روایت کی دھرتی پر اترنے والی ہے۔ تصوف میں استعمال ہونے والی یہ دونوں اصطلاحات میرے لیے ہمیشہ سے پرکشش رہی ہیں۔ بڑا عرصہ مجذوبیت کو سالک سے اوپر کا درجہ دیتی رہی پھر سمجھ میں آیا کہ مجذوب کی نسبت سالک کا درجہ بہت بلند ہے۔ مجذوب اپنی مستی میں مست خدا کی ذات کی جلوہ گری میں خاکستر ہوجاتا ہے

Read more

ایک اور جھوٹ: حکومت نے سولر پر 18 فی صد سیلز ٹیکس لگا دیا

ہمارے ملک میں صحافت کا حال ویسے ہی پتلا ہے۔ اوپر سے خبروں کو موڑ توڑ کر پیش کرنے کا ایسا چلن چل پڑا ہے کہ لوگ وقت کی کمی کے سبب محض ہیڈلائن پڑھ کر خبر کے بارے میں غلط اندازہ لگا لیتے ہیں اور گھنٹوں غلط بات پر بحث کرتے ہیں۔ لکھنے والے ادھوری معلومات پر کالموں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں اور یوٹیوبرز کا تو کیا کہنا۔ میں بیک وقت دو ایسی ہی باتوں پر تحاریر لکھ

Read more

ٹوٹے گھڑے کی ٹھیکریاں

پچاس کلو میٹر کی رفتار سے چلتے طوفانی جھکڑ اور شدید ہوتی جا رہی برف باری بالآخر اپنا رنگ جما چکے تھے۔ نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کو ہوائی ٹھنڈک منفی پینتیس پہ لا چکی تھی۔ بہت عرصہ بعد پھر میں پنجابی کے بھولے بسرے زمانے کے لوک گیتوں کی البم آئی پیڈ پہ لگا اوپر کمرے کی کھڑکی سے برف کے تیز اڑتے گرتے موٹے موٹے گالے اور ان سے بنے ڈھیر دیکھ رہا تھا۔ پورا موسم بالکل

Read more

آؤ محُبت کریں!

تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو محبت اور شادی کا تصور ہر زمانے اور معاشرے میں بدلتا رہا ہے۔ قدیم معاشروں میں شادی عمومی طور پر ایک سماجی معاہدہ تھا جس کا مقصد خاندان کی بقا اور معاشی استحکام ہوتا تھا۔ رومانوی محبت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی بلکہ رشتوں میں فرض، ذمہ داری اور خاندانی روایات کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ قرونِ وسطیٰ اور روایتی معاشروں کی لوک کہانیوں میں عشق ضرور ملتا ہے (ہیراں جھا اور

Read more

گلٹ فری ایٹنگ 1

گاجر کا حلوہ پہلے جیسا نہیں بنا۔ خیر ویسا نہیں جیسا ہم سب لوگ بچپن میں چیپ لیبر کی طرح لائن میں بیٹھ کر گاجروں کے ڈھیر پر مقدور بھر مشقت کرتے تھے اور آخر میں بڑے دیگچے سے مہینے بھر کے کوٹے مختص ہوتے تھے۔ میرا حلوہ ویسا تو کبھی نہیں بنا۔ لیکن یہ والا پچھلی دفعہ جیسا بھی نہیں بنا۔ شاید مزہ نہ آنے کی اصل وجہ کیلوریز ہیں۔ سیل کی شرح کو کل قیمت میں سے نفی

Read more

کھلاڑی پلٹ کر پوچھ لیں تو کیا جواب ہو گا؟

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان سے شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تذلیل اور تضحیک کا خوفناک سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکٹرانک چینلز کے پروگراموں میں کھلاڑیوں پر بے رحمانہ لعن طعن کی جا رہی ہے۔ پرنٹ میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اور بے قابو سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو ایسی فحش گالیاں تک دی جاتی ہیں جنہیں ضبط تحریر میں لانا ممکن نہیں۔ اس رد

Read more

اپنے صحافی بھتیجے کی مدح میں

جہاں تک ہونہار بھتیجوں کا تعلق ہے، اردو ادب کے باثروت ہونے میں کوئی شک نہیں۔ البتہ مولانا ظفر علی خاں کے بیٹے مولانا اختر علی خان سے شروع ہونے والی ’صحافی صاحبزادہ‘ روایت میں کسی قدر پانی مرتا ہے۔ ’پانی مرنا‘ لکھ کر محض محاورہ نہیں کھپایا، یہ روایت ایسی ثقہ ہے کہ کہیں کہیں تو کائی زدہ پانی میں صحافت کی پھولی ہوئی لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ چونکہ ناہنجار بیٹوں میں سے اکثر کے رگ پٹھے

Read more

ڈیٹرائیٹ سے کراچی کا سفر اور چار ہم سفر

آج رات آٹھ بجے شب میری ڈئیٹرائٹ، مشی گن سے پاکستان روانگی کا دن ہے۔ جہاں مقصد کچھ ماہ کے لیے کراچی ملیر کے کوہی گوٹھ ہسپتال میں بطور تھرپسٹ والینٹیر کرنے کاہے۔ ایک خواب جو میری کل وقتی ملازمت کے ساتھ اب تک ممکن نہ ہوسکا تھا۔ ڈیٹرائیٹ ائر پورٹ پہ سامان چیک ان کے بعد میں اپنے ہینڈ کیری کے ساتھ مسافروں کے لاؤنج میں پہنچتی ہوں۔ سیل فون ہاتھ میں ہے جسے چارج کرنے کے لیے میں

Read more

صورتِ حال: سیاست کا امرت دھارا

  امرت دھارا اُس محلول کو کہا جاتا ہے جس میں ہر مرض کی شفا اور ہر اُلجھے ہوئے مسئلے کا حل موجود ہو۔ ہماری قوم کو اِس وقت ایسے محلول کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ سیاسی کشیدگی نے سانس لینا دوبھر کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیرِ اعظم جناب شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی جسے قائدِ حزبِ اختلاف نے بڑی رعونت سے ٹھکرا دِیا۔ غالباً اِس کا ایک سبب ماضی کے واقعات

Read more

آف لوڈنگ یا انتقامی کارروائی؟ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھیل کیوں؟

پاکستانی ائر پورٹس پر نیا تماشا لگ گیا ہے۔ آف لوڈنگ کے نام پر عرب ممالک کے بعد اب یورپی ممالک جانے والے مسافروں کو بھی مشکوک ویزہ کا بہانہ بنا کر روکا جا رہا ہے۔ خاص طور پر عمر رسیدہ اور سادہ لوح لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسافر لاکھوں روپے خرچ کر کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ لیکن ائر پورٹس پر انہیں مشتبہ یا مشکوک قرار دے کر پرواز سے روک دیا جاتا ہے۔ کچھ ایسے اوورسیز

Read more

ہائے وہ میری پہلی محبت

25 فروری 2024 کے پچھلے پہر ایک فون کال نے بے جان کر دیا۔ پہلی فرصت میں کسی صورت اس پر یقین کرنے کو دل راضی نا ہوا۔ فون کرنے والے چھوٹے بھائی سے بار بار اور ہر پہلو سے اس خبر کی تصدیق کی اور ہر دفعہ دل و جان سے یہی چاہا کہ کاش یہ کہہ دے کہ یہ جھوٹ ہے۔ دل اس لیے بھی ماننے کو تیار نہیں ہو رہا تھا کہ ابھی اس واقعے سے دو

Read more

وادی سندھ کی تحریر میں مچھلی کی علامت کی تشریح: ایک نیا نقطہ نظر

وادی سندھ کی تہذیب کی دریافت کو ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اس کی تحریر اب تک ایک ناقابل فہم معمہ بنی ہوئی ہے۔ اس کے غیر واضح رہنے کی بنیادی وجوہات پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی جا چکی ہے۔ اسی طرح، وادی سندھ کی تحریر میں ”مچھلی“ کی علامت کی تشریح میں بھی ایسی ہی نوعیت کی مشکلات پیش آتی ہے۔ وادی سندھ کی تحریر آج تک ناقابل فہم رہی ہے، حالانکہ اس

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 6 )

  خوش رہنا بھی ایک آرٹ ہے ہم خوش اس لئے نہیں رہ پاتے کہ ہم بڑی خوشیوں کے انتظار میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہمیں نظر نہیں آتیں اور ہم ان پر خوش نہیں ہو پاتے منزل پر پہنچنے سے زیادہ اس سفر میں مزہ ہے جس کی بدولت ہمیں منزل ملتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا آنا چاہیے۔ انسان کا دل اگر غنی ہے تو وہ چھوٹی سی بات میں بھی

Read more

سنگھاسن بتیسی : ایک موضوعاتی مطالعہ

  کتاب: سنگھاسن بتیسی مصنف: نا معلوم مترجم: انتظار حسین سنگھاسن بتیسی۔ (سنگھاسن یعنی تخت اور بتیسی یعنی بتیس 32 ) یہ سنسکرت کی مشہور منظوم داستان کا اُردو نثری ترجمہ ہے۔ اس سے ملتی جلتی ایک اور داستان بیتال پچیسی ہے۔ متن اس کا یہ ہے کہ راجہ بھوج اجین نگری میں راج کرتا ہے، اس کی سلطنت میں ایک شخص ایک کھیت کی رکھوالی کے لیے ایک مچان پر چڑھتا ہے، چڑھتے ہی بلند آواز سے حکمیہ انداز

Read more

لفظ کی آنکھ

لفظ انسان کو بناتا ہے مگر لفظ اپنی آخری تعمیر میں علامت ہے، علامتی ہے، اشارہ ہے۔ اس کی اپنی تکمیل بھی معنویت کی تعمیر تک ہے۔ لفظ با معنی ہے، لفظوں کی خاص ترتیب معنی کو جنم دیتی ہے۔ یہ نقطہ آغاز ہے۔ ”ردملی عف شعتقیوو“ اپنے تئیں کسی معنی کو جنم نہیں دے سکتے حالانکہ یہ ہجے تو ہیں، یا یوں کہیے صوتی آوازیں ہیں جو تصویریں نہیں بن پاتے۔ بے ہنگم ہجے ہیں جن کا آپسی ملاپ

Read more

جالیاں

(یہ تحریر بے وقت، بے موت، نامعلوم پولیس اہلکار کی اندھی ریاستی گولی کا شکار بننے والے منظور بھائی اور ان کی صابر بہن کے نام) لالو کھیت کے گھر میں بیرونی دیوار پہ لگی جالیاں اور ان جالیوں سے جھانکتی ہماری آنکھوں نے کیا کچھ دیکھا! کھیل کھیل میں یونہی دیکھنے کے لیے دیکھا تو کیا دیکھا، ہنگام میں حالات جاننے کے لیے دیکھا تو کیا دیکھا؛ اگر کوئی جالیوں کی دوسری طرف سے ہماری آنکھوں میں جھانک سکتا

Read more

مولانا ابوالکلام آزاد: بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

متوسّط قامت، اکہرا بدن، گورا رنگ، کتابی چہرہ، سفید چھوٹی داڑھی، شاہیں نظر، متحرّک اور روشن آنکھیں، آواز بلند و پُر جلال، مزاج میں تمکنت و وقار، خلقتاً خلوت پسند و گوشہ نشیں، طبیعت باغ و بہار، زہد و استغنا اور صبرِ جمیل کا مجسّمہ، خوش رو و خوش پوشاک، مشرقی شرفا کا لباس زیبِ تن کیے ہوئے، سر پے اونچی کالی ٹوپی، غیرت و خودداری، زبان و بیان کے دھنی، متحدہ ہندوستان میں ان سے بڑا کوئی گفتگو طراز

Read more

جنگ یوکرائن کا اونٹ

روس یوکرائن جنگ کو شروع ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس جنگ کی تیسری برسی کے موقع کی خاص بات یہ کہ امریکہ سے چہچہانے والی امن کی فاختہ یعنی جناب ٹرمپ کو بھی اقدار سنبھالے ایک مہینہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ جناب ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران بارہا جاری جنگیں خاص طور پر اسرائیل فلسطین اور روس یوکرائن کی جنگوں کو بند کروانے کی خواہش کا اعادہ کیا تھا۔ ان

Read more

غیر محفوظ موبائل ڈیٹا کی قباحتیں

امریکہ میں ٹرمپ کے وائٹ ہائوس لوٹ آنے کے بعد دنیا کسی بھی صورت ویسی نہیں رہے گی جس کے ہم کئی دہائیوں سے عادی ہو چکے ہیں۔ ’’نئی دنیا‘‘ کا آغاز کئی دانشوروں کی نگاہ میں کمیونزم کے خاتمے کے بعد ہوا تھا۔ سرد جنگ ختم ہوئی تو دنیا نظر بظاہر سکڑ کر ’’عالمی گائوں‘‘ میں تبدیل ہو گئی اور پھر ہر جا پھیل گئے موبائل فون۔ ان میں فیس بک اور واٹس ایپ جیسی ایپس نصب ہوئیں تو

Read more

مریم نواز نے مایوس کیا ہے

پنجاب حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ اس ایک سال میں مریم نواز نے اپنے مخالفین اور ناقدین کو مایوس کیا ہے۔ کم و بیش ایک برس قبل مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو اس خبر نے میڈیا کی کافی توجہ حاصل کی تھی۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننا یقیناً ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس خبر پر کئی دن تبصرے اور تجزیے

Read more

علماء کی بستی۔ نگرام

تقسیم ہند سے پہلے ہندوستان میں دینی تعلیم کے لیے دو مدرسے یا مکتبہ فکر School of Thought مشہور تھے جنہیں عرف عام میں دیوبندی اور بریلوی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دارالعلوم دیوبند یوپی کے شہر سہارنپور میں اٹھارہویں صدی کے آخر میں مولانا قاسم نانوتوی نے قائم کیا۔ اس مدرسے سے بڑے بڑے نامور عالم دین فارغ التحصیل ہو کر نکلے جنہوں نے برصغیر میں دینی تعلیم اور تبلیغ کی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ یہاں سے

Read more

پردہ اور تعلیم: عصری پختون روایت

پردہ یا حجاب ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف اسلامی معاشرت میں اہمیت رکھتا ہے بلکہ مختلف ثقافتوں میں بھی اپنی گہری جڑیں رکھتا ہے۔ عربی لفظ ”حجاب“ اور فارسی لفظ ”پردہ“ دونوں تقریباً ایک ہی معنی رکھتے ہیں، جو کسی عورت کے جسم کو غیر محرموں کی نظروں سے چھپانے کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔ پردے کا مقصد محض جسم کی پوشیدگی نہیں بلکہ اس کے ذریعے عورت کی عزت، وقار اور حفاظت کو یقینی بنانا ہوتا

Read more

وہ ہر کام میں پرفیکشن چاہتے تھے

ایک فیملی گیدرنگ میں بہت عرصے بعد فرزانہ آنٹی سے ملاقات ہوئی ان کو دیکھ کے پہلا احساس یہ ہوا کہ وہ بہت پرسکون ہو گئی ہیں ان کی آواز کا اطمینان ان کے چہرے کا سکون ان کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ ان کی زندگی اب اس جگہ پہ پہنچ گئی ہے جہاں ان کی خواہش تھی۔ میں نے بہت دھیرے سے کہا کہ انکل کے انتقال کے بعد اب آپ کو اتنے دنوں بعد دیکھا

Read more

نوعمروں میں منشیات کے بڑھتے واقعات اور والدین

ملک میں ایک کے بعد ایک کیس نے چونکا دیا ہے۔ اب بہت ضروری ہو گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ آپ کتنے بھی اچھے والدین ہوں، بہت ڈسپلن رکھتے ہوں، مگر موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ اپنے 14 سال یا 13 سال کے بچوں کو اپنی نگاہ میں رکھیں، اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا بچہ غلط ہے، یا آپ نے اچھی تربیت نہیں کی ہے بلکہ حالات

Read more

کیا یہاں ایمان بھی بکتا ہے؟

”حاجی صاحب! یہ مسنون دعاؤں کی کتاب بھی لے لیں۔ جو بھی لے کر گیا ہے بڑی تعریف کرتا ہے۔ کہتا ہے ہر موقع کی دیا ہے اس میں۔“ ”میں حاجی صاحب نہیں ہوں۔ زندگی میں پہلی مرتبہ تو یہ سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ پروردگار قبول فرمائے۔“ ”بھائی صاحب پھر بھی۔“ ”اچھا یہ باتیں چھوڑو یہ عطر کی شیشی بھی دے دو۔“ ” اسے چھوڑیں جناب آپ یہ والا دیکھیں۔ یہ تو روضہ رسول کی خاص خوشبو دیتا ہے۔“

Read more

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کے نام

آپ نے زندگی میں براہِ راست یا سوشل میڈیا پر کچھ ناگفتہ بہ مناظر دیکھے ہوں گے، ان میں سے چند مناظر کو ذہنوں میں تازہ کیجیے یا فرض کیجیے آپ کے سامنے سے ریڑھی گزر رہی ہے، ریڑھی پر پانی سے پھولی ہوئی لاش رکھی ہوئی ہے جس سے شدید بو بھی آ رہی ہے۔ کوئی فرد کرسی بیٹھا اونگھ رہا ہے، اس حال میں اُس کا منہ کھلا ہوا ہے، منہ میں مکھیاں آ جا رہی ہیں۔ کوئی

Read more

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور اس کے مضر اثرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات جیتا تھا، اسی وقت اہل فکر و نظر نے کچھ خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس نے اپنی پہلی مدت صدارت میں، جو فیصلے لیے تھے، ان سے نہ صرف عالمی برادری کے سنجیدہ لوگ؛ بلکہ امریکی شہری بھی ناراض تھے۔ اس کی حالیہ فتح کے بعد ، جن حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا، ان میں سر فہرست ”فلسطین کا مسئلہ“ تھا۔ مسٹر ٹرمپ

Read more

جی ایم بٹ : کچھ یادیں کچھ باتیں

میں جب 2004 اکتوبر میں پنجاب کالج سیشن کورٹ روڈ گوجرانوالہ کے تدریسی عملے کا حصہ بنا تو میرے ساتھ نوید اقبال، مولوی احسان، عمران صدیق اور حافظ عمران بٹ صاحب بھی تھے۔ ہم پہنچے تو معلوم ہوا کہ ہم سے کچھ ماہ پہلے انگریزی میں ریاض اور جی ایم بٹ، اسلامیات میں جاوید صاحب بھی تدریسی عملے کا حصہ بن چکے تھے۔ تمام لوگوں سے میرا ایسا تعلق قائم ہوا جو عمروں پے محیط ہوتا ہے مگر جی ایم

Read more

دھنک کا آٹھواں رنگ

کہانیاں جب حقیقت کا روپ دھارتی ہیں تو انسان حیرت میں پڑ جاتا ہے، لیکن یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ انسان کہلانے والی مخلوق میں انسانیت شاذ و نادر ہی دکھائی دیتی ہے۔ یہ الفاظ انسانیت کے درد کو محسوس کرنے والی معروف مصنفہ لینہ حاشر کے ہیں، جن کی حقیقتوں سے جنم لینے والی اور چونکا دینے والی تحریروں کا مجموعہ ”دھنک کا آٹھواں رنگ“ حال ہی میں بُک کارنر، جہلم، پاکستان سے شائع ہوا ہے۔ یہ

Read more

سچ کے رشتہ دار افسانہ

پچھلے چند مہینوں میں مجھے ایک بزرگ شہر میں کئی دفعہ نظر آئے لیکن ہر دفعہ وہ افسردہ و پریشان دکھائی دیے۔ ایک جمعرات کی صبح وہ ایک مندر کے باہر دونوں ہاتھوں سے اپنا سر تھامے بیٹھے تھے۔ ایک جمعے کی دو پہر وہ ایک مسجد کی دیوار کا سہارا لیے کھڑے تھے۔ ایک ہفتے کی سہ پہر وہ ایک سناگاگ کے باہر رو رہے تھے اور ایک اتوار کی شام وہ ایک گرجے کے باہر آنسو بہا رہے

Read more

گوتم سے ملاقات

1979 میں ڈیڑھ سال کی انکوائری کے بعد مجھے لاہور کے ہنگامہ خیز شہر سے راول پنڈی اسلام آباد ٹرانسفر کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ واشنگٹن کے ایک قبرستان جتنا بڑا ہے اور اس سے دگنا مردہ۔ اس شہر میں لوگ نہیں گریڈ رہتے ہیں اور ان کی قبروں کے بھی گریڈ ہوتے ہیں۔ میں اس شہر کے رومان پرور موسموں اور فطرت کے نظاروں کو دیکھ کر خوش ہوتا اور ساتھ

Read more

وفاقی کابینہ میں اضافے کی خبریں مگر کارکردگی صفر

ملک میں معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے اور پاکستانی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پرعزم شہباز شریف کی حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق اسی ہفتے کے دوران مزید 14 وزیر اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ یہ ’خوش کن‘ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب مسلسل حکومتی آمدنی میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور وزیر اعظم شہباز

Read more

زچگی کے عمل کا دوسرا فریق: بچہ

ویجائنل ڈلیوری کو آئیڈیل مانتے اور سیزیرین پہ لعنت بھیجتے ہوئے بیشتر لوگ ایک بات بھول جاتے ہیں کہ ڈیلیوری کے اہم ترین فریقین میں عورت، گھر والوں اور ڈاکٹر کے علاوہ کوئی اور بھی ہے اور وہ ہے عورت کے بطن اور ویجائنا کے راستے دنیا میں پہلا قدم رکھنے والا بچہ۔ زچگی کے عمل میں عورت اور بچہ ایک ایسا سفر طے کرتے ہیں جس کا ہر پیچ و خم ایک اندھا موڑ ہے جس کے آگے کھائی

Read more

مُہمّات، مذاکرات اور مکتوبات سے ’گرینڈ الائنس تک‘

چیف جسٹس، مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی، عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے لا اینڈ جسٹس کمشن کی تیار کردہ دس نکاتی تجاویز پر وسیع تر مشاورت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور اُن کے قانونی مشیروں کے بعد چیف جسٹس نے پی۔ ٹی۔ آئی کے آٹھ رُکنی وفد سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پی۔ ٹی۔ آئی کے زُعما نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جناب چیف جسٹس کے سامنے کس

Read more

انسٹا گرام اور اللہ سے پرہیز

مہ وش نے نانی کی یہ نصیحت دل پے لے لی کہ سیکس گندا کام ہے، گناہ ہوتا ہے۔ بچے مجبوری ہیں بس جلدی سے پیدا کرو وہ بھی دو تین، زیادہ نہیں۔ نانی نے فائر فائٹنگ بھی سکھا دی کہ عشا کی نماز مرد کی تاتاری یلغار سے بچنے کے لیے ڈھال اور تہجد جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے بہترین حربہ ہے ہارڈ وئیر کا ہول سیلر دہلی والوں کا میاں ماجد گھر آتا تو بہترین مرغن کھانے

Read more

ہم احمدی کیوں ہیں؟ ایک چھوٹے بچے کا احمدی خلیفہ سے معصومانہ سوال

ایک وڈیو کلپ نظروں سے گزرا جس میں ایک چھوٹا سا احمدی بچہ اپنے خلیفہ سے ایک معصومانہ سا سوال پوچھ رہا ہے کہ ”ہم احمدی کیوں ہیں“ ؟ پہلے تو خلیفہ جی تھوڑا سا حیران ہوئے کہ بھلا یہ بھی کوئی سوال ہوا، پھر اسی سوال کو کچھ دیر تک تذبذب کی سی کیفیت میں چباتے رہے اور جواب کے نام پر بالکل وہی روایتی گگلی کروائی جو دوسرے مذاہب یا فرقوں کے علماء کرواتے ہیں، حالانکہ بالکل سیدھا

Read more

بگڑے امیر زادوں کے ”کارنامے“ ۔ بستی بستی مقتل بابا

امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدور کہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے میر تقی میر نے کسی زمانے میں کہا تھا کہ دلّی کے امیر زادوں کی صحبت سے دور رہو کیونکہ ان ہی کی دولت کی وجہ سے غریب ہیں یعنی دلّی کے امیر مادیت پرست ہیں اور دولت جمع کرنے کا کوئی حربہ نہیں چھوڑتے اس لئے انہوں نے ہماری دولت ہم سے لوٹ کر ہمیں غریب بنا دیا ہے۔ یہ دلی

Read more

طلسمِ خاک ہی ٹھہری ہے اب متاعِ زیست

اس ماہ خاندان کی ایک بزرگ شخصیت کو وداع کیا کیا کہ اپنا بچپن، لڑکپن اور یادوں کے کوچے سب آباد ہو گئے۔ ویسے تو فی زمانہ ”صبح گئے کہ شام گئے“ اور ”آج وہ کل ہماری باری ہے“ جیسا احوال چل رہا ہے مگر ان بوجھل اور سرد خشک دنوں کا تریاق ایک خوبصورت کتاب کے علاوہ اور کیا ہو سکتا تھا اور کتاب بھی وہ جس کے عنوان میں ہی جدائی کا لفظ شامل ہو جی ہاں محمد

Read more

نزہت تائی

نہ فیصل کا قتل ہوتا، نہ بیٹے کے جنازے پر تائے میاں نزہت تائی پر غصہ ہوتے، نہ نزہت تائی سفید سپاٹ چہرے، خالی خشک آنکھیں لیے بھولے بھولے انداز میں انہیں تکتیں، نہ ان کا یہ چہرہ میرے حافظے کی البم پر چپکتا اور نہ میں نزہت تائی پر کچھ لکھتی۔ کاش! اے کاش کہ یہ سب کچھ نہ ہوا ہوتا اور اس کے لیے ضروری تھا کہ بہت کچھ ویسا نہ ہوتا جیسا کہ تھا۔ یہ موت کا

Read more

بھٹو کی مقبولیت کے اسباب – ڈاکٹر مہدی حسن کی یادداشتیں

65ء کی جنگ کے دوران قوم کی قوت مزاحمت سے ڈاکٹر مبشر حسن بہت متاثر ہوئے۔ 66ء میں اپنے ہاں انہوں نے ماہانہ میٹنگ شروع کی، جس میں وکلاء، صحافی اور سیاستدان شریک ہوتے۔ میں بھی وہاں باقاعدگی سے جاتا۔ میں ان سے کہتا، آپ جس قسم کی باتیں کرتے ہیں یہ سب میں اسکول کالج کے زمانے میں ٹک شاپ میں کرتا تھا، اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ پارٹیوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں،

Read more

میمنتو موری۔ ۔ ۔

یہ بات 1066 عیسوی کے انگلستان کی ہے اور کسی بھی سن کے کسی بھی استھان سے اس کا تعلق محض اتفاقی ہے۔ بادشاہ کا انتقال ہوا تو تخت کے چار دعویدار تھے۔ دو مقامی اور دو بیرون ملک۔ مقامی دعویدار، ہمیشہ کی طرح بادشاہ کے رشتے دار تھے۔ ایک بھتیجا اور دوسرا، ملکہ کا بھائی۔ فیصلہ، مقتدرہ کی مجلس نے کرنا تھا سو انہوں نے اس وقت کے رواج مطابق، بیگم کے خانوادے کو بھائی کے خاندان پہ فوقیت

Read more

بے لگام وقت

پچھلے 6 سے 8 سال کب گزر گئے، پتہ ہی نہیں چلا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی میں نے سرکاری نوکری شروع کی تھی، اور اب ساتواں سال شروع ہو چکا ہے۔ وقت جیسے پروں پر اُڑ گیا، یا شاید ہم اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ اس کے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ بچپن میں وقت سکون سے گزرتا تھا کیونکہ ہم ہر چھوٹی چیز کا لطف اٹھاتے تھے، ہر لمحے کو محسوس کرتے تھے۔ پہلے تو

Read more

اللہ سئیں دے بندے اساں شاعر محمد یونس۔ کافی کا ریویو

کافی پنجابی، سندھی اور سرائیکی میں استعمال ہونے والی شاعری کی ایک شاخ ہے۔ وہ شاعر جو روشنی اور آگہی کے راستے پر سفر کر رہے ہیں۔ یعنی، صوفی ازم وہ تخلیق کار یعنی خدا سے اور آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے لئے گہری محبت کا اظہار کرنے اور اپنی عاجزی کو ظاہر کرنے کے لئے اپنے ذریعہ اظہار کے طور پر کافی کا استعمال کرتے ہیں۔ حضرت بابا بلھے شاہ، شاہ حسین، سچل سرمست اور کچھ دیگر ہستیوں

Read more

میں ایک کتاب کا مصنف ہوں (2)

پچھلے چھے مہینے میں ایسا کوئی پاکستان کا پبلشر نہیں جس کے منہ سے ہم نے اپنی کتاب کے بارے میں کچھ اچھا نہ سنا ہو، مگر عملی طور پر اس نے اپنے الفاظ کے بالکل برعکس نہ کیا ہو۔ آج سے چھے مہینے پہلے ہم اپنی کتاب کے مسودے کو لے پہلے پبلشر کے دربار میں حاضری دی۔ جناب نے کتاب کو چاروں طرف سے ایسے گھما گھما کر دیکھا، جیسے ڈاکٹر مریضوں کے ایکسرے دیکھتے ہیں۔ اور درمیان

Read more

وجود ایک وہم ہے

گڈ مارننگ! اس نئی کلاس میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ میرے پڑھانے کا طریقہ روایتی ہے اور نہ ہی آپ سکول کے بچے کہ آپ کو قلم پکڑنا سکھایا جائے یا رٹے لگوائے جائیں۔ یونیورسٹی کی تعلیم سکول سے مختلف ہوتی ہے۔ ماشا اللہ آپ جوان اور سمجھدار ہیں۔ آج ہم صرف ایک دوسرے کا تعارف حاصل کریں گے۔ کچھ فلسفے کے مضمون پر بات ہوگی اور کل آپ کا پہلا امتحان لیا جائے گا۔ امتحان میں بیٹھنے

Read more

آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت

استنبول میں میرا ہوٹل شہر کے مرکزی علاقے فتیح میں واقع تھا۔ ائرپورٹ سے ہوٹل تک کا سفر تقریباً ایک گھنٹے کا تھا جس میں برق رفتار موٹروے، عام سڑکیں اور گنجان آبادی اور بازار تھے۔ اس دوران ہم بحیرہ فاسفورس کے اوپر بنے طویل پل پر سے گزرے اور پھر ایک بلند فصیل کے اندر بنے محرابی راستے سے گزرے۔ صدیوں پرانی سرخ اینٹوں سے بنی یہ دیوار حدّ نظر تک چلی جاتی ہے۔ میرے ہوٹل سے یہ صرف

Read more

وحید مراد: شہرت کی بلندیوں سے حسد کی گہرائیوں تک

انسانی فطرت میں ایک دلچسپ مگر تباہ کن عنصر پایا جاتا ہے، جسے ہم حسد کہتے ہیں۔ یہ وہ جذبہ ہے جو کسی کی خوشحالی، کامیابی، یا خوبصورتی کو دیکھ کر پیدا ہوتا ہے اور دھیرے دھیرے نفرت میں بدل جاتا ہے۔ دنیا کے ہر معاشرے میں حسد کے نتیجے میں نفرت کے مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر پاکستانی معاشرے میں یہ رویہ نہایت شدت کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ یہاں جو شخص بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتا

Read more

شادمانی ہو شادمانی

حکیم مرزا صاحب نے اپنے پانچ بچوں کی شادی کا دن طے کیا تو چھوٹے بیٹے پپو کو بھی اسی میں نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کھوج کا آغاز یوں ہوا کہ قبلہ کے پانچ بچوں کی شادی پہلے ہی فروری میں مقصود تھی۔ سو خرچ بچاؤ ملک بناؤ پروگرام کے تحت چھٹے بچے کو بھی اسی اجتماعی قربانی کے فیسٹول میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے پہل ایک خاتون پسند کی گئیں۔ عجلت میں عمر

Read more

ادب احترام اور وفا کا دوسرا نام: چودھری علی محمد

چودھری بھولا خان دریا جہلم کے بائیں کنارے پر آباد گاؤں کے بڑے زمیندار تھے۔ کھیتی باڑی سے گزر اوقات ہو رہی تھی۔ 1924 ء کے موسم سرما میں اُن کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ پہلوٹھی کے بیٹے کی پیدائش پر چودھری بھولا خان اور ان کی بیوی حفیظاں بی بی بہت خوش تھے۔ بیٹے کی پیدائش پر چودھری بھولا خان نے اپنے پیر خانہ میں حاضری دی اور بڑے پیر صاحب سے بیٹے کی طویل عمری کی دعا کے

Read more

غزہ پر امریکہ کی بجائے عرب ملکیت کا منصوبہ

گزشتہ روز 7 اہم عرب ممالک کے لیڈروں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض میں ملاقات کی ہے جس میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے مختلف تجاویز یا منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ٹرمپ کی تجویز کا کوئی متبادل تو سامنے نہیں آیا لیکن میڈیا رپورٹس اور مبصرین نے جو خطوط واضح کیے ہیں، ان سے یہی لگتا ہے کہ عرب ممالک امریکی صدر سے کہہ رہے ہیں

Read more

عفت نوید کا افسانوں کا مجموعہ ”ردّی“

”ادب عام لوگوں کے بارے میں کچھ غیر معمولی دریافت کا فن ہے اور عام الفاظ سے کچھ غیر معمولی کہنا ہے۔“ ویسے تو یہ الفاظ ہیں ”ڈاکٹر ژواگو“ جیسی شہرہ آفاق کتاب کے ادیب بورس پاسٹرنک کے، لیکن عفت نوید کے افسانوی مجموعہ ”ردّی“ کو پڑھتے ہوئے مجھے بار ہا اس جملے کی صداقت پہ سر دھننے کا جی چاہا۔ عفت کے سادہ زبان اور عام فہم انداز میں لکھے افسانے اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے

Read more

مہاراجہ سورج مل جاٹ: تاریخ کا ایک دلچسپ کردار

مہاراجہ سورج مل جاٹ کی پہلی بڑی جنگ سورج مل نے اپنی پہلی بڑی لڑائی 1745 ء میں چانڈوس میں لڑی۔ اس لڑائی کا پس منظر یہ تھا کہ مغل بادشاہ محمد شاہ، علی گڑھ کے نواب فتح علی خان سے کسی بات پر ناراض ہو گیا تو اس نے اسے سزا دینے کے لیے ایک افغان سردار اسد خان کو بھیجا۔ فتح علی خان کو محسوس ہوا کہ وہ ایک چھوٹا جاگیردار ہے اس لیے اسے کسی کی مدد

Read more

پھانسی، ڈنڈے اور تھپڑ کی ثقافت

2018 ءکا برس تھا۔ سیاسی بندوبست کی کیفیت محمد حسن عسکری کی اس بڑھیا جیسی تھی جس نے کہا تھا۔ ’ارے بھائی، پاکستان کیا ہے۔ بس مسلمانوں نے اپنے رہنے کے لیے کچا گھر بنا لیا ہے‘ ۔ یہ بڑھیا اگر جیتی رہتی تو دیکھ لیتی کہ اس کچے گھر کے بیچ دیوار اٹھا کردو مکان بنے۔ ہمارے حصے میں تو اتنی دیواریں اٹھیں کہ شمار کرنا تو شاید مشکل ہو، جسے تحقیق مطلوب ہو وہ جی ٹی روڈ پر

Read more

عاپ“ کی ڈرامائی شکست :کریدو نہ پھر زخم پوچھو نہ کچھ بھی”

دہلی بھارت کی اُن ریاستوں میں سے ایک ہے جس کی آبادی میں مڈل کلاس 65 سے 70 فیصد ہے۔ کم آمدنی والے یہ لوگ عام آدمی پارٹی کے ووٹرز ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیے۔ حالیہ الیکشن میں عام آدمی پارٹی اسمبلی کی 70 میں سے صرف 22 نشستیں حاصل کر سکی حالانکہ 2020 ء کے انتخابات میں اسے 62 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔ بی جے پی کے مقابل نصف

Read more

مریم نواز، جنرل اقبال، راجہ گدھ اور غریب طبقہ

دو تین روز قبل بہاولپور شہر کے پوش علاقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی مرکزی سڑک حسینی چوک تا بہاری کالونی پہ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کے بنگلوں کے سامنے سرکاری جگہ پہ قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ بنگلہ اگر دس مرلہ یا ایک کنال کا تھا تو سامنے گزرتی مرکزی سڑک کے اردگرد کی جگہ جو کہ سو فٹ چوڑی ہے اس کے دونوں اطراف بنگلہ مالکان نے چاردیواری

Read more

لاہور اور باقی شہروں کی ٹریفک میں اتنا فرق کیوں؟

گنگارام ہسپتال ایمرجنسی چوک پر اشارے پر کھڑا تھا۔ پوسٹ کال تھا، موڈ آف! نیند سے برا حال، بال بکھرے ہوئے تھے، شیو بڑھی ہوئی تھی! اشارہ بند تھا۔ ٹریفک وارڈن آیا، بولا ڈرائیونگ لائسنس دکھائیں۔ دکھا دیا۔ کہتا چالان ہو گا؟ پوچھا! کس بات پر؟ بولا، سیٹ بیلٹ نہیں لگائی اس وجہ سے چالان ہو گا۔ ہمیشہ کی طرح جواب تیار تھا۔ جواب دیا باقی کس نے سیٹ بیلٹ باندھی ہے؟ سب کے کرو چالان، یا میرا بھی مت

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 5 )

ہم حالات کا رونا روتے ہیں مگر یہ حالات پیدا کس نے کیے ہیں ان حالات کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ ہماری سوچ اور رویے نے سماج کو ایسا بنا دیا ہے۔ کیونکہ ہم بیٹی اور بیٹے کے لے الگ نظریہ رکھتے ہیں ہم بیٹیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اچھی لڑکی بن کر رہیں مگر ہم اپنے بیٹوں کو اچھا لڑکا بننے نہیں دیتے اس میں قصور سراسر والدین کا اور پھر سماج کا ہے۔ ہم اپنے

Read more

جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے

آغا خان یا اسماعیلی فرقہ بنیادی طور پر مسلمانوں میں گروہ یا فرقہ بندی کی مسلمہ دلیل ہے۔ آپ سنی اور شیعہ علماء کو جزوقتی حالات یا مخصوص مقاصد کے دوران دیکھیں تو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ملیں گے کہ ہمارے بیچ میں 90 فیصد مشترکات ہیں جبکہ بعض کے مطابق 95 فیصد اور بعض 99 فیصد مشترکات پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس بات کو یہیں رکھیں اور آگے بڑھیں۔ موجودہ وقت میں مسلمانوں کے 2 بڑے گروہ

Read more

تعلیم، جنسی ہراسانی اور ہمارا معاشرہ

مالاکنڈ یونیورسٹی میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ نہ صرف ایک فرد یا ادارے کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ہمارے تعلیمی نظام، سماجی ڈھانچے، اور قانونی کمزوریوں کا آئینہ دار ہے۔ یہ واقعہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہراسانی جیسے مسائل کسی ایک طبقے یا جنس تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کا حل سماجی، تعلیمی، اور قانونی سطح پر ہی

Read more

تلاش، محنت اور صحیح رہنمائی: کامیابی کا سنہری اصول

زندگی کی حقیقت بھی انٹرنیٹ کی سرچ انجن جیسی ہے۔ ہر شخص اپنی تلاش میں مصروف ہے، کوئی کامیابی ڈھونڈ رہا ہے، کوئی خوشحالی، کوئی سکون اور کوئی دولت۔ لیکن ہر انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ واقعی تلاش کر رہا ہوتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے انٹرنیٹ پر ”گاڑی“ تلاش کی ہو اور نتیجے میں ”پہاڑ“ آ گیا ہو۔ بالکل اسی طرح، زندگی میں بھی ہمیں وہی کامیابی، وہی مواقع اور وہی حالات

Read more

"شعور کا بہاؤ” شیخ رشید سے شیر افضل مروت تک

ریٹنگز کے حصول کو بے قرار ٹی وی اینکروں کو ان دنوں شیر افضل مروت ویسے ہی مطلوب ہیں جیسے کسی زمانے میں ’’غریب کی چھت‘‘ کے بارے میں منافقانہ ٹسوے بہانے والے راولپنڈی کے ترجمان عصر ہوا کرتے تھے۔ 2008ء میں کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد پیپلز پارٹی چند دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو ’’میثاق جمہوریت‘‘ کی خاطر نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ نے اسے

Read more

سلطانہ صدیقی کا سفر

کچھ لوگ صرف زندگی نہیں گزارتے وہ زندگی کی کہانی لکھتے ہیں۔ ایسی کہانی جو وقت کے صفحات پر ہمیشہ کے لیے ثبت ہو جاتی ہے۔ سلطانہ صدیقی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے ایک ایسی عورت جس نے خواب دیکھا اور پھر اسے حقیقت میں بدلا۔ ایک ایسی ہستی جس نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نہ صرف اپنا مقام بنایا بلکہ اسے ایک نئی شناخت دی۔ یہ 1974 کی بات ہے جب ایک باہمت خاتون نے پی

Read more

زندگی جہد مسلسل (حصہ اول)

میرا نام فہیم احمد خان یوسف زئی ہے میں اک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور میری پہچان یہ ہے کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں میں معاشرہ میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو میرے نام سے واقف ہوں گے اور کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کے لیے میرا نام بالکل نیا ہو گا۔ اس لیے سوچا آج اپنی 46 ویں سالگرہ پر کچھ

Read more

آکاش کی میراث: آخری سانس تک جدوجہد

ڈاکٹر آکاش انصاری کی زندگی اور موت ایک ایسی داستان ہے جس میں شاعری، سیاسی سرگرمیاں، اور انسانی خدمات باہم منسلک ہیں۔ 25 دسمبر 1956 کو سندھ کے ضلع بدین کے ایک گاؤں سعید پور میں پیدا ہونے والے آکاش کا سفر ایک سادہ پس منظر سے شروع ہو کر ایک مشہور شاعر اور سماجی کارکن تک پہنچتا ہے، جو ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو سماجی بہتری کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کہانی صرف ذاتی کامیابی

Read more

نگینے

میں نے اُنہیں پہلی مرتبہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دیکھا تھا جب وہ فٹ پاتھ پر نقلی دانتوں اور اصلی اوزاروں کا سٹال سجائے اس امید پر وہاں بیٹھے تھے کہ کوئی بھولا بھٹکا راہی جس کے دانت اور دماغ دونوں خراب ہوں وہ میرے پاس آ جائے، جہاں وہ اپنے وسیع تجربے اور پریکٹس کی بنیاد پر اُس کا ایسا علاج کریں کہ رہتی عمر تک انہیں اور خدا کو یاد کرتا رہے۔ میں اُس وقت فرسٹ ائر کا

Read more

سر سکندر حیات خان آف واہ سے سردار سکندر حیات تک

قیام پاکستان سے قبل کی سیاست کے ایک اہم سرخیل متحدہ پنجاب کے پہلے مسلمان گورنر و پہلے مسلمان وزیر اعظم سر سکندر حیات خان مرحوم آف واہ کے پوتے، ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے دو مرتبہ 1988 اور 1993 میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے اور 1993 میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات رہنے والے سردار سکندر حیات خان کی چند ماہ بیشتر 7 اکتوبر 2024 بروز سوموار کو لاہور میں رحلت سے پنجاب کی سیاست سے

Read more

آج کے بچے، کل کی قوم

ہماری گلی کی صفائی کرنے والوں کو اکثر شکایت رہتی ہے ہمارے گھروں کا کچرا، کوڑا دانوں سے باہر بکھرا ہوتا ہے جس سے اُنہیں صفائی کرنے میں دِقت پیش ہے اور اُن کے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ ہم اِسی پریشانی کا شکار تھے کہ وہ کون ہے جو ہمارے کوڑے کو بکھیر دیتا ہے جب کہ ہم اسے سلیقے سے پلاسٹک کے بیگز میں بند کر کے باہر رکھتے ہیں۔ میرا گمان تھا کہ شاید گلی کے

Read more

میجر صاحب

چیت کی آخری دن جا رہے تھے۔ بیساکھ کا مہینہ شروع ہوا ہی چاہتا تھا بیساکھ کی آمد کسانوں اور کاشت کاروں کے لیے ہمیشہ سے ہی خوشی اور مسرت کا سندیسہ لاتی رہی ہے کیوں کہ چڑھتے بیساکھ کے ساتھ ہی گندم کی کٹائی شروع ہو جایا کرتی ہے۔ اس طرح کسان کی پچھلے چھ ماہ کی محنت کا پکا ہوا پھل اس کی جھولی میں گرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ فضل الہٰی کے لیے تو یہ دوہری

Read more

پہلے خواب اور پھر آکاش خود قتل ہوئے

جدائیوں، محرومیوں اور جبر کے خلاف لڑنے والے سندھی زبان کے معروف شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کو بھی ایسے ہی قتل کیا گیا ہے، جیسے سیاسی سفر میں ان کے خوابوں کا قتل ہوا۔ ان کو رہبر سے رہزن ثابت ہونے والوں سے گلا تھا، جس کا اپنی شاعری میں برملا اظہار کرتے رہے۔ سندھ میں وہ رسول بخش پلیجو کی عوامی تحریک کے متحرک رہنما رہے اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد نعپ (نیشنل عوامی پارٹی) کے

Read more

انہیں اف تک مت کہو

وَقَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاھُ و َبِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَاناً​ ؕ اِمَّایَ۔ بۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُھُمَاۤ اَوۡ کِلٰھُمَا فَلَا تَقُلْ لَّھُمَاۤ اُفٍّ و َّلَا تَنۡھَرۡھُمَا و َقُلْ لَّھُمَا قَوۡلاً کَرِیۡماً‏۔ اور فیصلہ کر دیا ہے آپ کے رب نے کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اس کے اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر پہنچ جائیں تمہارے پاس بڑھاپے کو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تو انہیں اف تک مت کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان

Read more

کیا آپ کسی نفسیاتی یا سماجی بحران کا شکار ہیں؟

(رضوانہ شیخ کا خط) ڈاکٹر خالد سہیل صاحب، تسلیمات آپ سے کافی دنوں کے بعد رابطہ ہوا ہے۔ دراصل کچھ مصروفیت ایسی ہے کہ لکھنے اور پڑھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔ آج کل وقت کی کمی میرے لیے بھی پریشانی کا باعث ہے۔ آپ سے رابطے کا مقصد دراصل اپنے اور ہم سب کے قارئین کے لیے رہنمائی لینا ہے۔ ہم سب کو زندگی میں کئی بار ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بہت

Read more

ٹرمپ سے پاکستان میں "خالص جمہوریت” بحال کرانے کی توقع؟

امریکہ میں کئی برسوں سے آباد خوش حال پاکستانیوں کی یہ امید جان کر حیرت ہوتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر امریکہ ہوتے ہوئے دنیا کی واحد سپرطاقت کے دبائو سے ہمارے ملک میں ’’خالص جمہوریت‘‘ بحال کروائی جاسکتی ہے۔ بات اگرچہ اب بحالی جمہوریت تک ہی محدود نہیں رہی۔ امید بلکہ یہ بھی باندھی جارہی ہے کہ امریکہ کے ’’جمہوریت نواز‘‘ اراکین پارلیمان کی کاوشوں سے ہماری ریاست کے طاقتور مگر ’’جمہوریت دشمن‘‘ عہدے داروں کو ’’پابندیوں‘‘ کی

Read more

اب تو بیمہ کرا لو

چند دن پرانی بات ہے، ایک ضروری کام کے سلسلہ میں شہر جانے کا اتفاق ہوا۔ کام نمٹانے کے بعد حسب معمول بشکو ٹی اسٹال پہنچ کر ایک کپ چائے اور آدھا پاؤ حلوے کا آرڈر دیا۔ وہاں بیٹھے تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا میرے برابر والی میز پر بیٹھا چھوٹے قد کا ایک درمیانی عمر کا شخص مجھے مسلسل گھور رہا ہے۔ ایک لمحہ کے لئے مجھے پریشانی سی لاحق ہوئی مگر اگلے ہی لمحے

Read more

سندھ میں مذہب اور سیاست کے بدلتے منظر نامے : آخری حصہ

قرارداد لاہور اس وقت کے وزیر اعظم بنگال اے کے فضل حق نے پیش کی تھی جس میں واضح طور پر آزاد اور خودمختار ”ریاستوں“ کا مطالبہ کیا گیا تھا، یعنی ایک سے زائد وہ ریاستیں جن میں مسلمانوں کی اکثریت ہو ”خودمختار مسلم ریاستیں“ قرار دی جائیں۔ 23 مارچ 1940 اور اگست 1947 کے درمیانی عرصے میں قائداعظم محمد علی جناح نے علیحدہ علیحدہ خود مختار مسلم ریاستوں کے بجائے ایک مسلمان ریاست پر حامی بھر کر سندھ کی

Read more

ایڈورڈ سعید: مستشرقیت اور مابعد نوآبادیات

یکم نومبر 2001 میں یروشلم میں ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والا ایڈورڈ سعید ایک فلسطینی امریکن سکالر، استاد، سیاسی کارکن اور ادبی نقاد تھا اس نے ادب کو سماجی اور سیاسی ثقافت کے تناظر میں دیکھا اور پرکھا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں ادب کے استاد کے طور پہ اس کو نو آبادیاتی مطالعہ کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق اور خودمختار فلسطینی ریاست کا ایک بے باک ترجمان تھے۔ ایڈورڈ سعید کے والد

Read more

قیدی کے خطوط:یہی جواب ہے، اس کا کوئی جواب نہیں

غالب کی پہچان شاعری ہے لیکن ان کے خطوط انھیں سمجھنے کے لیے ان کی شاعری کی ہی طرح اہم ہیں۔ ان خطوط میں خوشی، بے بسی، التجا ہے، پریشانیوں کا ذکر ہے۔ گھر کی دیواروں کی دراڑیں ہیں، قحط ہیں، سیلاب ہیں، وبائیں ہیں، بخار ہیں، رات کی تاریکیوں میں نقب لگا کر تختے، دروازے اور چوکھٹیں نکال کر لے جانے والے چور ہیں، اس چوری سے پریشان غریب غربا ہیں، مئی جون کی گرم ہوائیں ہیں، شاعری اور

Read more

سندھ کے نوجوان: منشیات، بے روزگاری اور سماجی زوال

سندھ میں نوجوانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال ایک لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔ تعلیم سے دوری، بے روزگاری، منشیات کی لعنت اور سماجی بے حسی نے نوجوانوں کو ایک ایسی راہ پر ڈال دیا ہے جہاں وہ یا تو خود کو تباہ کر رہے ہیں یا معاشرے کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ حالیہ واقعات، جن میں آکاش انصاری جیسے معروف شاعر کا بے رحمانہ قتل شامل ہے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سندھ میں معاشرتی اقدار

Read more

حجامت – مکمل کالم

دُکان میں اُس وقت زیادہ گاہک نہیں، ایک شخص کی شیو کی جا رہی تھی جبکہ دوسرا شخص حجامت بنوا رہا تھا۔ استاد اخبار پڑھ رہا تھا، وہ شاذ و نادر ہی کام کرتا تھا، زیادہ تر وہ اپنے کاریگروں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے میں لگا رہتا تھا، جب کوئی بابو قسم کا گاہک آتا تو وہ اُس کے لیے اٹھتا اور پھر اُس وقت استاد کا فن دیکھنے والا ہوتا۔ اُس کا چھوٹا شاگرد، جسے زیادہ تر استاد سے

Read more

نواز شریف عداوت بھلا کر قومی ایجنڈے پر کام کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے گزشتہ روز مہنگائی کے خاتمہ کو اپنی پارٹی کا بیانیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے۔ موجودہ مشکل سیاسی صورت حال میں قوم و ملک میاں نواز شریف جیسے سینئر اور تجربہ کار لیڈر سے معمولی سیاسی بیان کی بجائے ایسی قیادت کی توقع کرتے ہیں جو موجودہ بحران، بداعتمادی اور تنگ نظری ختم کرنے کے لیے کام کرے اور عالمی سطح

Read more

اگر بچہ ویجائنا سے باہر نہ نکل سکے تو؟

پچھلے کالم کے بعد کچھ نے کہا کہ ویجائنا تو بنی ہی اس لیے کہ بچہ وہاں سے نکلے۔ کچھ فرمانے لگے کہ فلاں بی بی نے دس بچے پیدا کیے، کچھ بھی نہ ہوا۔

مورکھو۔ جان لو کہ تمہارے گھر کی عورت وہ ہستی ہے جو تمہارے ساتھ پوری زندگی گزار جائے گی مگر تمہیں کانوں کان خبر نہ ہونے دے گی کہ کیسی گزری؟

عورت کو بولنا اور حق مانگنا سکھایا ہی نہیں گیا بلکہ گھٹی میں یہ ڈال دیا گیا ہے کہ خبردار، منہ بند رکھنا، زبان پہ شکوہ شکایت لائیں تو نہ آگے کی رہو گی نہ پیچھے کی۔ سو آگے نہ پیچھے کا خوف دل میں پالتے ہوئے زندگی کے دن کاٹتی ہے گن گن کر۔

Read more

’زی جنریشن‘ انسانوں کی آخری نسل؟

میرا تعلق اس نسل سے ہے جسے سوشل میڈیا پر چھائے نوجوان حقارت سے ”بے بی بومرز“ پکارتے ہیں۔ یہ نسل ان افراد پر مشتمل ہے جو 1946ء سے لے کر 1964ء کے درمیانی سالوں میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ نسل معدوم ہورہی ہے۔ ان میں سے شاید ہی کوئی نوکری وغیرہ کرتا ہو۔ صحافت کو پیشہ بنانے کی وجہ سے میں بدنصیب مگر اس وقت تک کام کرنے کو مجبور ہوں جب تک ہاتھ میں جنبش آنکھوں میں دم

Read more

ڈاکٹر شبیر نواز صفوی کی سنسنی خیز سرگزشت (آخری قسط )

ڈاکا جو ناکام بنایا ” شبیر! دوسرا اور تیسرا واقعہ تو بتا دیا لیکن پہلا واقعہ کیا تھا؟“ ۔ میں نے سوال کیا۔ ” پہلا واقعہ 1995 میں پیش آیا۔ اس وقت میں جوان تھا۔ میرے کلینک سے پانچ قدم کے فاصلے پر میڈیکل اسٹور تھا۔ ایک دن وہاں شور کی آواز سنائی دی تو میں باہر نکلا۔ تین ڈاکو نظر آئے۔ ایک میڈیکل اسٹور لوٹ رہا ہے دوسرا خودکار اسلحہ لئے 11 لوگوں کو یرغمال بنائے باہر کھڑا ہے۔

Read more

"سفر نامہ ”تھائی لینڈ کے سنگ

اُردو ادب میں سفر نامہ نگاری کی روایت بہت قدیم ہے۔ اُردو سے پہلے عربی و فارسی ادب میں کئی ایک بہترین سفر نامے لکھے جا چکے ہیں۔ اُردو ادب میں یہ صنف فارسی ہی کی بدولت در آئی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سفرنامہ نگاروں نے اس صنف ادب کو عروج کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ویسے تو ہر انسان سفر کے تجربات سے گزرتا ہے اور وہ اپنے مشاہدات اور احساسات کو اگر صفحہ قرطاس پر اتار نہیں

Read more

انہیں خط میں لکھا تھا دل مضطرب ہے

خط دِلی خیالات کا روزنامچہ اور اسرارِ حیات کا صحیفہ ہے۔ تاریخی حوالے سے بغداد کے قریب پانچ ہزار سال پرانی تختیاں اصل میں خطوط ہی تھے۔ ملکہ سبا کو لکھا گیا حضرت سلیمان کا خط بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ اردو میں رجب علی سرور اور غلام غوث بے خبر اولین مکتوب نگار سمجھے جاتے ہیں۔ غالب اور مولانا آزاد کے خطوط نے تو مکتوب نگاری کو صنفِ ادب بنا دیا۔ وقت کے ساتھ ڈاکیا اور قاصد نو

Read more

قصہ ایک بسنت کا

‏ڈور، چرخی، پتنگ سب کچھ تھا اس کے گھر کی طرف ہوا نہ چلی لاہوریوں کی زندگی کی بہار، کھٹے پیلے رنگوں میں رنگی چولیوں، ہوا میں لہراتے حسیناؤں کے آنچل، میٹھے پکوانوں، چھتوں پر بو کاٹا کی آواز کی بنا ادھوری ہی رہتی ہے۔ پیلے گیندے کے پھول ہوں یا کسی دوشیزہ کی چنری کا زرد رنگ، زردے کی پلیٹ، سب اپنی مٹھاس لئے ہوتا ہے۔ بدن کو سکون دیتی سورج کی دھوپ، جس میں کھڑے رہنے سے بدن

Read more

”سیاسی عدمِ استحکام“ کا تصوراتی بیانیہ!

اپریل 2022 سے اَب تک، پی۔ ٹی۔ آئی کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود پاکستان کسی سیاسی بحران کا شکار ہوا نہ روایتی عدمِ استحکام کا کوئی ایسا بھونچال آیا کہ دَرودِیوار لرز اٹھتے اور نظمِ حکومت کو سنبھالے رکھنا مشکل ہوجاتا۔ البتہ پی۔ ٹی۔ آئی کی اپنی کشتی بَرمودا تکون کے خونیں جبڑوں تک آن پہنچی ہے۔ چوبی تختے چرچرا رہے ہیں، بادبان دھجیاں ہو رہے ہیں، کشتی کو سنبھالا دینے کے بجائے مسافر ایک دوسرے کو سمندر میں دھکیل

Read more

ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا

ایک عرصہ ہوا کہ میں نے ٹی وی اور ڈرامے دیکھنے چھوڑ رکھے ہیں۔ لہٰذا ڈراموں یا اداکاروں کی شادیوں وغیرہ سے نہ مجھے دل چسپی ہوتی ہے اور نہ ہی کچھ آگاہی، لیکن کل میری بہو افشین میرے پاس ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کی ویڈیو اور تصویریں لے کر آئی۔ مجھے تھوڑی سی حیرانی ہوئی اور پوچھا کہ مجھے کیوں دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ افتخار گیلانی کا پوتا ہے۔ مجھے کچھ

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 34 : احساسِ محرومی

” کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر بات میں دعا اور منت کے ساتھ شکرگزاری کے ساتھ اپنی درخواستیں خدا کے سامنے پیش کرو، اور خدا کی سلامتی جو سمجھ سے باہر ہے، وہ تمہارے دلوں اور خیالات کی مسیح یسوع میں حفاظت کرے گی۔“ فلپیوں 4 : 6۔ 7 اگلے اتوار کو حسب معمول انکل شاہد، آنٹی اور بچوں کے ساتھ سینٹ فلپس چرچ روانہ ہو گئے۔ ان کے گھر سے چرچ کا آدھا گھنٹہ پیدل کا

Read more

بنگلہ دیش میں کچھ دن قسط 2

تحریر: ڈاکٹر شیرشاہ سید، ترجمہ: گوہر تاج ہفتہ سات دسمبر 2024 ء ہفتہ کی صبح کا آغاز صبح ساڑھے پانچ بجے غازی نذر السلام کے حلقے میں اس کے ساتھ ہوا۔ ہم ایک چھوٹی موٹر بوٹ پر اس جزیرے کو دیکھنے گئے تھے جو اچانک غائب ہو جاتا ہے اور 65000 لوگوں کو مرکزی زمین پر آنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر نذرل نے کہا کہ انہوں نے پچاس اور ساٹھ کی دہائی کے عمر کے کئی بوڑھے مردوں کو دیکھا کہ

Read more

جنگ کی باتیں اور ’خوارج‘ کا قضیہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک بھر کی جامعات سے آئے ہوئے طالب علموں سے گفتگو کی ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ اگرچہ فوج کے سربراہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس جنگ میں جیت یا ہار کی بات کر رہے ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کسی جنگ میں مصروف نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کی باتیں ملکی مفاد میں

Read more

زبانوں میں بٹا ہوا آدمی۔ حصہ دوم

اہل خانہ کا کھیتی باڑی سے ملازمت کا سفر گاؤں سے شہر تک کا سفر تو بنا مگر یہ اندازہ نہ تھا کہ یہ پنجابی سے اردو میں انتقال کا سبب بن جائے گا۔ انتقال دونوں طرح کا سمجھا جا سکتا ہے۔ میں پڑھتا تو بائیس روپے مہینہ کے سرکاری اسکول میں تھا مگر اسکول فوجی چھاؤنی میں واقع تھا، کیونکہ گاؤں چھاؤنی سے ملحق تھا۔ اسکول مخلوط بھی تھا اور مربوط بھی۔ مرد مومن ضیا الحق کے آخری سال

Read more

گھر سے دربدر ہونے تک

پریشان چہرے دیکھے ہیں کبھی؟ جن کی بجھی ہوئی رنگت چیخ چیخ کر ان کے ٹھیک نہ ہونے کا اعلان کر رہی ہوتی ہے۔ لکشمی چوک کے پاس وہ دونوں ایسے ہی چہرے لیے سڑک کنارے بیٹھے ہوئے تھے جب میں چلتے چلتے ٹھٹھک کر ان کے پاس رک گیا۔ ایک چھوٹا سا بیگ ایک طرف زمین پہ دھرا ہوا تھا اور وہ دونوں اپنے اپنے خیالوں میں کھوئے ہوئے تھے۔ ایک خالی خالی نظروں کے ساتھ فضا کو گھور

Read more

عزم اردو

چمن میں رنگ و بو کا امتزاج اردو ہے گلاب یاسمیں کا ہم مزاج اردو ہے یوں تو ہر زبان ہی ہے خوبصورت مگر میرے بیاں کی معراج اردو ہے ویسے تو اردو کی ترویج و ترقی کے لیے بزم ادب یا بزمِ اردو سجائی جاتی ہے مگر میں نے اسے عزمِ اردو دانستہ لکھا ہے۔ کیونکہ عمومی طور پہ مشاہدے میں آ رہا ہے۔ کہ جس طرح اور جس نہج پہ اب واٹس ایپ استعمال ہو رہا ہے اس

Read more

جذباتی بلیک میلنگ

جذباتی لوگ چتر چلاکی سے عاری ہوتے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ سادہ مزاج لوگ ہوتے ہیں دل سے سوچتے ہیں اور دماغ کو کہتے ہیں میاں مداخلت مت کرو کیونکہ دماغ کہتا ہے عقل سے کام لے، محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہوتے ہیں، دل احساسِ لطیف سے معمور ہوتا ہے پسیج جاتا ہے۔ یوں سادہ مزاج لوگ لٹتے رہتے ہیں، عقل والے لوٹتے ہیں جذبات کی دکانداری کرتے ہیں منڈی لگاتے ہیں ایسی ایسی دور کی کوڑیاں

Read more

کنوارے کا ویلنٹائن

سند باد جہازی بھی بننا پڑے گا کبھی سوچا نہیں تھا۔ پہلے پہل تو سمندر سے کبھی بنی نہیں موا ہماری لانچ کو ڈبونے کے چکر میں ہی رہا۔ دیکھو تو کیسی ہری ہری کائی پھیل رہی ہے جیسے سڑی ہوئی ٹونا فش کا جوہڑ ہو۔ بھائی لوگ بولے ہیں لانچ سمندر کو چیرتی ہوئی جاتی ہے۔ جال ڈالتے جاؤ، کھانا اور موتی بٹورتے جاؤ۔ لیکن یہ موا تو مردہ ہے۔ بھوکے میں نہ تن کی آگ بجھائے نہ گلے

Read more

عورتوں کو اور کتنے حقوق چاہئیں؟

اتنی زبان چلائے گی تو مار ہی کھائے گی۔ بیٹیوں کا اتنا بولنا اچھا نہیں ہوتا۔ اگلے گھر بھی جانا ہوتا ہے۔ یہ انفرادی نہیں اجتماعی سوچ ہے پاکستانی سماج کی۔ لیکن کسی سال کا بھی عورت مارچ ہو۔ وہاں مردوں کے حقوق کا رونا شروع ہو جاتا ہے۔ بھئی آپ مرد مارچ کر لیں۔ کسی اور نے مارچ کا انتظام کیا۔ عورتیں آئیں بات کی۔ آپ اپنے پلے کارڈ اٹھائے چل پڑے۔ ملاحظہ فرمائے پاکستانی مردوں کے بڑے بڑے

Read more