مَین از اے سوشل میڈیا اینیمل

ارسطو کے زمانے میں انسان محض سماجی حیوان تھا مگر نظریہ ارتقاء کی بدولت آج وہ، سوشل میڈیا اینیمل، بن چکا ہے۔ لمحہ موجود میں سوشل میڈیا دلوں کی دھڑکن، آنکھوں کی ٹھنڈک، روح کی غذا اور آدابِ حیات کا جزوِ لاینفک اور رنگ، نسل، زبان اور علاقہ کی تفریق کے بغیر مرد و زن اور پیر و جواں کے لئے آن لائن مرجع خلائق ہے۔ اب کروڑوں کی تعداد میں مخلوق خدا اس کے اخلاقی، معاشرتی، روحانی اور سیاسی

Read more

اور میلہ کرسال بھی نہ بچ سکا

جب 1965 کی جنگ اپنے عروج پر تھی اور بھارتی طیارے پاکستانی سرزمین پر بم پھینک رہے تھے، چکوال کا تاریخی ثقافتی میلہ ”میلہ کرسال“ بلا روک ٹوک جاری رہا۔ ستمبر 1998 میں جماعت اسلامی کی نرسری سے اٹھی غازیانِ ملت کی تنظیم ”پاسبان“ کے مجاہدوں نے کرسال میلے پر یلغار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر رقص و موسیقی کی کوئی تقریب ہوئی تو پھر معاملات پاسبانیوں کے ہاتھ میں ہوں گے۔ کرسال میں غازیانِ ملت کے لشکر کے

Read more

ملکی حالات اور دوسری ہجرت

میں نے ہجرت کا بیج کیا بویا پاؤں جڑ سے اکھڑ گِئے میرے تاریخ انسانی میں ہجرت کوئی نئی بات نہیں یہ عمل مختلف محرکات کی بنا پر ازل سے ہوتا آیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس کے عوامل معاشی۔ سماجی۔ سیاسی یا کچھ اور بھی ہوسکتے ہیں۔ ہجرت انسان ہی نہیں پرندے اور مختلف جانور بھی موسم کی تبدیلی اور خوراک کی تلاش کے لیے کرتے ہیں۔ اسی میں ان کی بقا ہے۔ لفظ خانہ بدوش جس

Read more

ڈاکٹر نائیک کو ایک سیشن سعودی عرب میں بھی کرنا چاہیے

عالم اسلام کی جتنی بھی عظیم ہستیاں ہیں انہیں عالم اسلام کے مقدس ترین مقام سعودی عرب بھیجنا چاہیے تاکہ اہل عرب بھی ان کے فیض سے فیضیاب ہو سکیں۔ وہاں بھیجنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اہل عرب گمراہی کے راستے پر چل پڑے ہیں، شہزادہ سلمان کا ویژن 2030 دراصل روشن خیالی کا ایک ایسا چارٹر ہے جس میں انٹر سولائزیشنل ایسی تمام خصوصیات موجود ہیں جو انہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کریں

Read more

جب بل نے خود کشی کرنے کی کوشش کی

میموریل یونیورسٹی کینیڈا میں ہمارے معزز و محترم پروفیسروں میں سے ایک ڈاکٹر یوجین وولف تھے جو انگلستان سے دو سال کے لیے کینیڈا تشریف لائے تھے۔ ڈاکٹر وولف ایک سائیکوتھراپسٹ تھے۔ انہوں نے جب گروپ تھراپی کا پروگرام شروع کیا تو انہیں ایک ایسے طالب علم کی ضرورت تھی جو ان کے ساتھ کام کرے۔ یہ میری خوش بختی تھی کہ انہوں نے تیرہ طلبا و طالبات میں سے مجھے چنا اور مجھے ان کے ساتھ دو سال کام

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کروڑوں لوگ کیسے مسلمان کیے

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے کروڑوں لوگوں کو مشرف با اسلام کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر سوائے قائد اعظم، علامہ اقبال اور مفتی منیب الرحمٰن کے باقی سب لوگ خوش ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے یہ شاندار کامیابی اسلام پر اپنے کامل یقین، اعلی اخلاق اور کامیاب ڈرامہ بازی کے زور پر حاصل کی ہے۔ ابھی کی مثال لے لیجیے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان میں کچھ مزید اسلام پھیلانے کی خاطر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرکاری دعوت قبول

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک: بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مذہبی مکاتب فکر کے علماء کی جانب سے عوام الناس کو یہ سمجھانے کی مسلسل کوشش ہو رہی تھی۔ کہ دیکھو جس ڈاکٹر ذاکر نائیک کو تم لوگ عالم دین مانتے ہو۔ وہ عالم دین نہیں بلکہ بہت بڑا رٹے باز ہے۔ جس نے اچھی یادداشت کے سہارے ہندوؤں اور عیسائیوں کی مذہبی کتب کے حوالے یاد کر کے عوام پر اپنی علمیت کی دھاک بٹھائی ہے۔ ورنہ وہ

Read more

مخالف لیڈروں کو مار کر جنگ جیتنے کی اسرائیلی کوشش

اسرائیل نے حماس کے لیڈر یحییٰ سنوار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو غزہ میں کارروائی کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار مارے گئے ہیں۔ وزیرِ خارجہ نے اسے اسرائیل کی ’فوجی اور اخلاقی کامیابی‘ قرار دیا ہے۔ لیڈروں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی حکمت عملی سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل حماس اور حزب اللہ کی ہائی کمان کو نشانہ بنا کر ان گروہوں کو توڑنا

Read more

رواداری مارچ کو رواداری کیوں نا ملی

معدومیت کی جانب مائل پنجابی جیالے بہت دلچسپ ہیں۔ بھٹو اور بی بی سے ان کی وابستگی قابلِ ستائش ہے لیکن پی پی کی سندھ پولیس کا لاٹھی چارج کسی طور بھی دفاع کے قابل نہیں تھا لیکن لوگ کرتے رہے۔ سازشی تھیوریز گھڑتے رہے نا جانے کس امید کے ساتھ۔ 2024 کی پی پی ایک نئی پیپلز پارٹی ہے۔ جہاں بلوچستان میں ماضی کے بدنامِ زمانہ سرفراز بگٹی اس کا سیاسی چہرہ ہیں وہاں سندھ میں مراد علی شاہ

Read more

بیٹیوں کے باپ

آئیے آج آپ کو ایک ایسی کہانی سناتے ہیں جو شاید آپ کی بھی ہو۔ اپنی کہانی ہونے کے لیے ضروری نہیں کہ وہ حقیقت میں ہی ہوئی ہو۔ بعض اوقات ایک ایسی دنیا جہاں آپ اس دنیا کی تلخی سے چھٹکارا پانے کو قدم رکھتے ہوں وہ بھی آپ ہی کی دنیا ہے۔ کسی کو دکھائی اس لیے نہیں دیتی کہ وہ دنیا خاص آپ ہی کے لیے بنی ہے اور آپ ہی نے بنائی ہے۔ اسی لیے بسا

Read more

فرینکسٹین، تخلیق کا المیہ

فرینکسٹین میری شیلی کا اکلوتا مگر شہرہ آفاق ناول ہے۔ یہ انگریزی ادب میں اپنی نوعیت کا پہلا سائنس فکشن بھی کہا جا سکتا ہے۔ میری شیلی مشہور برطانوی شاعر پی بی شیلی کی بیوی تھیں۔ ان کے والد ولیم گوڈون بھی ممتاز مفکر اور کالم نگار تھے۔ ان کی والدہ میری والسٹن کرافٹ ایک باغیانہ اور انقلابی سوچ کی حامل فیمینسٹ رائیٹر تھیں۔ میری شیلی پر اپنی والدہ کی قد آور شخصیت اور انقلابی فکر کا رنگ بھی نمایاں

Read more

حرکت میں برکت

بعد از نمازِ عصر کچھ افراد کا قافلہ، گول آستین والی قمیض پہنے اور شلوار کے پائنچے اوپر کیے ہوئے گلی کوچوں میں گھومتے نظر آتے ہیں، سروں پر ٹوپی، چہروں پر داڑھی، ہاتھوں میں تسبیح، لوگوں سے مل مل کر ایک آدھ منٹ بات کرتے ہوئے۔ ایسی واضح علامتیں رکھنے والے گروہ کے ساتھ کافی لوگوں کا واسطہ پڑا ہو گا۔ یہ مانگتے کیا ہیں لوگوں سے؟ تھوڑا سا وقت، مسجد میں آنے اور اُن کی بات سننے۔ ایک

Read more

مکھوٹا: نجیبہ عارف کا طلسم کدہ

”مکھوٹا“ نجیبہ عارف کا حال ہی میں چھپنے والا 128 صفحات کا ناول ہے۔ سلیم الرحمٰن کی خوبصورت شاعری اس کا دروازہ کھولتی ہے۔ چند سطور پر مشتمل انتساب کے بعد مصنف کے بارے میں جیسے خود اس کی اپنی تحریر کا ایک مختصر سا اقتباس پڑھنے کو ملتا ہے جس سے اس کی انفرادیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ کِس مزے کا ہے یہ ٹکڑا۔ ذرا پڑھیے اور لطف اٹھایئے۔ سچ تو یہ ہے کہ مصنف کو ناول لکھنے

Read more

جھونپڑی

فلک پر کالے بادل چھا رہے تھے اور ہوا کی شدت میں بھی تیزی آ رہی تھی۔ اس عالم میں کچھ لوگ اس نظارے سے محظوظ ہو رہے تھے۔ ” امّاں، تم آسمان کی طرف دیکھ رہی تھی۔ کیا بارش ہونے والی ہے؟“ شمائلہ کی آواز میں معصومیت اور اندیشے نجانے کب سے مدغم ہو چکے تھے۔ پینتیس سالہ ماں جو معاشرے کی مار کی وجہ سے پچاس سال سے بھی زیادہ عمر رسیدہ لگ رہی تھی بہت آہستہ سے

Read more

نابینا کی شادی، رتن ٹاٹا، لمحہ سراب ہوا چاہتا ہے

آج کل بہاول پور کا موسم ملک کے سیاسی حالات کی طرح ”بے اعتبارا“ ہوا پڑا ہے۔ کسی رات تو اس قدر خنکی ہوتی ہے کہ چھت پہ سوئے ہوئے کمبل بھی کام نہیں کرتا اور اگلی رات قمیص اتار کر سوئے رہو بس فجر کے وقت تھوڑا ٹھنڈ لگتی ہے۔ نا جانے گلوبل کلائمٹ چینج کے اثرات ہیں؟ انڈیا اور پاکستان میں نئے لگنے والے ریڈارز اور آٹومیٹک ویدر سسٹم کی انسٹالیشن ایک وجہ ہے؟ فضا کے اوپر بڑی

Read more

سندھ رواداری مارچ کی روک تھام اور ریاست کی ترجیح

مذہب کی توہین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزام کے نام پر قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کمبھر کے ناجائز قتل اور ریاست کی پشت پناہی میں سندھ میں بڑھنے والی مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کراچی میں ”سندھ رواداری مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے ترقی پسند اور قوم پرست سیاسی جماعتوں، ادیبوں، شاعروں، شاگردوں اور باشعور لوگوں کی جانب سے پرامن طریقے سے تین تلوار چوک سے پریس کلب کراچی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں

Read more

سوئٹزر لینڈ، خوابوں کی سر زمین

صبح سویرے ہی آنکھ کھل گئی کمرے سے باہر نکلا تو یوں محسوس ہوا کہ کسی اور ہی دنیا میں موجود ہوں۔ رات دیر سے پہنچے تھے چاروں طرف اندھیرا تھا اور تھکے ہوئے بھی بہت تھے اس لیے گرد و پیش سے بے خبر فوراً ہی نیند کی گہری وادیوں میں اُتر گئے۔ اب جو چاروں طرف کا بغور جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ہم ایک جنت نظیر وادی میں موجود ہیں جس کے چاروں طرف فلک بوس

Read more

بے رحم ماضی اور پُر امید مستقبل: کتاب ”دی ریشنل آپٹمسٹ“

کسی دن مطالعہ کرتے ہوئے یہ پیرا نظر سے گزرا کہ کیا یہ کسی معجزے سے کم ہے کہ آپ تقریباً آٹھ ارب لوگوں اور بے شمار زندہ مخلوقات کے ساتھ ایک بڑی چٹان پر سوار ہیں، جو خلا میں تیر رہی ہے اور ایک عظیم آگ کے گولے کے گرد گھوم رہی ہے۔ پھر بھی آپ مزید معجزات کی تلاش میں ہیں؟ ہماری زندگی، ہمارا وجود، اور یہ کائنات خود ایک عظیم معجزہ ہے۔ حال ہی میں، میں نے

Read more

مجھے پینک اٹیک کیوں آیا؟

یہ تقریباً تین ہفتے پہلے کی بات ہے جب مجھے پینک اٹیک آیا۔ یہ اس نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔ والد صاحب گھبرا گئے اور فوراً گاڑی کا بندوبست کیا اور نزدیک کے پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں کچھ دیر مجھے ڈاکٹر کے معائنے میں رکھا گیا، دوائیاں دی گئیں اور ڈرپ لگائی گئی۔ روایتی ڈاکٹروں کی طرح ان صاحب نے بعد میں اپنا ناٹک پیش کیا جس میں انھوں نے میری سانس کی دقت کو ہارٹ اٹیک سے تشبیہ

Read more

واجد علی اور پلوشہ خان کا سوال اور ہماری روایتی فکر کی بے بسی

شخصیات اہم نہیں ہوتیں بلکہ سوال اہم ہوتے ہیں اور وہی قومیں اپنی درست سمت میں آ گے بڑھتی ہیں جو اپنی نوجوان نسل کے سوالوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ جن معاشروں میں جوابات کی بھرمار ہوتی ہے وہاں تخلیقی ذہن ناپید ہو جاتے ہیں، تخلیق کا سوال کے ساتھ بہت گہرا سمبندھ ہوتا ہے، اسی لیے تو روایتی فکر سوال سے خوف زدہ رہتی ہے۔ تخلیق اور شعور کی عقیدہ اور اندھے ایمان کے ساتھ شروع دن سے

Read more

پلاؤ کھائیں گے احباب، فاتحہ ہو گی!

صاحبو، سوچ تو ہم عرصے سے رہے تھے کہ کیا ہو گا؟ بعد مرنے کے میرے کیا ہو گا؟ دل ناداں بہت کچھ کا تمنائی تھا جس میں پلاؤ اور زردہ سر فہرست تھے کہ دونوں ہمیں بہت پسند ہیں اور اس وقت تو نشہ ہو جاتا ہے جب ہم دونوں کو قورمے کے ساتھ ملا کر کھائیں ( چمچ کے ساتھ ) ۔ کئی لوگوں کی آنکھیں باہر نکل آتی ہیں اور زیرلب پینڈو کا لفظ بھی ہم سن

Read more

اسرائیل نواز آکٹوپس

گزشتہ مضامین میں ہم متواتر ان تاریخی اسباب اور شخصی کرداروں کے بارے میں بات کرتے آئے ہیں جن کے سبب آج امریکا اسرائیل سے بھی زیادہ اسرائیل نواز ہے۔اب ہم جائزہ لیں گے کہ امریکی آبادی کا محض سوا دو فیصد حصہ ہونے کے باوجود یہ تاثر کیوں ہے کہ اسرائیل نواز امریکی یہودی لابی کانگریس اور وائٹ ہاﺅس کے بعد امریکی اسٹیبلشمنٹ کا تیسرا غیر مرئی ستون ہے۔صرف یہودی لابی کی اصطلاح کا استعمال علمی تحقیق آگے بڑھانے

Read more

چاند باؤلی: جہاں ایک ہزار سال پرانا کنواں اب بھی موجود ہے

چاند باؤلی: ایک ہزار سال پرانا کنواں، راوات بھاٹا بھارت کے ایٹم بجلی گھر، منڈل قلعہ جس کی اپنی ہی شان ہے مجھے 1999 میں بھارت کا یک طویل سفر کرنے کا موقع ملا۔ اس سفر میں جو دیکھا اس کا احوال پیش خدمت ہے۔ اس علاقے کی تاریخ پڑھتے ہوئے یہ جانا کہ یہاں ایک ایسا قصبہ بھی موجود ہے جو کوٹہ سے زیادہ دور نہیں ہے وہاں پر ایک ہزار سال پرانا ایک کنواں پایا جاتا ہے۔ اس

Read more

عمر عبداللہ: ہوٹل انڈسٹری کے ملازم سے ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تک!

ایک دور میں ہندوستان کی پرتعیش ہوٹل انڈسٹری کے معروف کاروباری ادارہ دی اوبرائے گروپ کے ملازم اور کشمیر کے با اثر سیاسی خانوادہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمر عبداللہ کے ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ تک کا کامیاب ترین سیاسی سفر ایک بے حد دلچسپ داستان ہے۔ عمر عبداللہ برصغیر کے معروف کشمیری سیاسی خانوادہ ”عبداللہ“ کی تیسری نسل سے تعلق رکھنے والے آزمودہ اور نہایت فعال سیاستدان ہیں۔ حال ہی میں ان کی

Read more

ہونہار سکالر شپ پروگرام۔ اک خواب کی تعبیر۔ اک وعدے کی تکمیل

آپ طالبعلم ہیں، ہونہار ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش تو رکھتے ہیں لیکن پاس وسائل نہیں ہیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپ کے لئے ”ہونہار سکالرشپ پروگرام“ لانچ کر دیا ہے۔ آپ کا تعلق چاہے کسی سرکاری کالج یا یونیورسٹی سے ہو یا پرائیویٹ سے، ہونہار سکالرشپ پروگرام آپ ہی کے لئے ہے۔ اگر آپ میرٹ پر ہوں گے تو سکالرشپ کے عوض آپ اپنے پسندیدہ تعلیمی ادارے میں

Read more

ارنگ کیل، جادوئی وادی

بچپن میں محمد علی سدپارہ کو اس کی ماں پہاڑوں پر چڑھنے سے منع کرتی تھی تو وہ کہتے تھے ماں میں نہیں جاتا پہاڑ مجھے بلاتے ہیں۔ پہاڑ بھی انہیں بلاتے ہیں جو انہیں جی جان سے چاہتے ہیں ایسے ہی بلاوے ہمیں بھی آتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک بلاوے کو آواز دوست سمجھتے ہوئے دوستوں سے مشاورت کی اور ہم پانچ دوست تیار ہو گئے سارے دوست چونکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے چھٹیاں

Read more

تین مختصر ہندی کہانیاں

کرایہ (کمال چوپڑا) بیٹھے بیٹھے مستقل آمدنی آنے کی خوشی تو آنند کو ہو رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیوں اسے اپنے باپ کی بہت یاد آنے لگی تھی۔ پتا جی کو گاؤں بھیج کر کیا ہم نے اچھا کیا؟ انھوں نے ہمیں پالا پوسا، کھلایا، بڑا کیا، اچھی طرح رکھا اور ہم نے؟ ”لکشمی، ہمارا اوپر والا کمرہ تین سو میں چڑھ گیا ہے۔ کرایہ ایڈوانس مل گیا ہے۔ رماکانت انکل کے ہی کسی دوست نے لیا ہے۔ ان

Read more

کیا آئینی ترمیم کی ضرورت ہے؟

پاکستان معرض وجود میں آیا تو ہم نے برطانوی حکومت کا بنایا گیا 1935 کا آئین ہند 14 اگست 1947 کے روز پاکستان میں نافذ کر لیا اور ساتھ ہی ایک حکم نامہ جاری کر دیا کہ برطانوی حکومت کے تمام قوانین پاکستان کے قوانین ہوں گے اور اسی کے تحت جارج ششم 1952 تک اور بعد ازاں ملکہ برطانیہ 1956 تک پاکستان کی آئینی سربراہ رہیں۔ بالآخر ہم نے 1956 میں اپنا آئین بنا لیا۔ اپنا پہلا آئین بنانے

Read more

رزاق شاہد کھلے آسمان سے آٹھویں آسمان تک

ہمارے سروں پر سات آسمانوں کا بار کیا کم تھا کہ رزاق شاہد آٹھواں آسمان بھی اٹھا لائے۔ اور یہ وہ آسمان ہے جو ہم پر کبھی عذاب نہیں بھیجتا، ہمارے دکھوں کو کم کرتا اور زخموں پر مرہم رکھتا ہے۔ رزاق شاہد کے ساتھ میری ایک یا دو مختصر ملاقاتیں ہیں لیکن ان ملاقاتوں کے نقش اتنے گہرے ہیں کہ میں انہیں ہمیشہ اپنے دل کے قریب سمجھتا ہوں۔ خوبصورتی ان کی تحریروں کی یہ ہے کہ ان میں

Read more

بینظیر بھٹو بنام بلاول: سندھ میں خیر کی توقع نہیں

میرے پیارے بیٹے بلاول، امید ہے آپ خیریت میں ہوں گے۔ لیکن میں اور سندھ اس وقت نہ ہی کسی خیر کی توقع میں ہیں نہ ہی کسی عافیت کی امید۔ بیٹے میں یہ خط آپ کو نہ صرف رنج و الم کی کربناک کیفیت کے مابین لکھ رہی ہیں، بلکہ میرا یہ خط میرے ان سسکیوں اور اشکوں کا پروانہ ہے، جو میں نہ کسی کو کہہ سکی اور نہ کوئی سن سکا۔ یہ خط اس جماعت کے جنازے

Read more

ریاست بمقابلہ شگفتہ کرن اور بلاسفیمی کے گروہ

اسلام آباد میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے ملزمہ کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے خاتون کو پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی

Read more

شہر میں اک چراغ تھا، نا رہا

لیفٹننٹ جنرل (ر) مصطفی کمال اکبر۔ ایک عظیم استاد، پاکستان کے چوٹی کے ماہر امراض چشم، اور پاکستان آرمی کے سرجن جنرل کے طور پر خدمات انجام دینے والی انتہائی قابل احترام شخصیت۔ کی وفات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ ان کی زندگی بے شمار خوبیوں اور یادگار لمحات سے مرصع تھی۔ وہ پاکستان کا قومی سرمایہ تھے۔ ایم بی بی ایس کے دوران ہمیں ان کی شاگردی میں رہنے کا شرف حاصل

Read more

پاکستان کو فلاحی ریاست کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

فلاحی ریاست سے کیا مراد ہے؟ کیا پاکستان فلاحی ریاست ہے؟ اگر نہیں تو کیا یہ ایک فلاحی ریاست بن سکتا ہے؟ ایک فلاحی ریاست کے خدو خال کیسے ہونے ہونے چاہئیں؟ پاکستان کے موجودہ جمہوری نظام میں رہتے ہوئے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ اس تحریر میں ہم ان تمام سوالوں اور اس موضوع سے متعلق دیگر سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں گے کوئی بھی معاشرہ مثالی اور ہر لحاظ سے یکساں

Read more

کراچی میں ’سندھ رواداری مارچ‘ پر پولیس تشدد

اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ’سندھ رواداری مارچ‘ کے نام سے صوبے میں مذہبی انتہا پسندی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا لیکن پولیس نے اس احتجاج میں شامل سول سوسائٹی کے لوگوں، فنکاروں، خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے نام پر پولیس نے مظاہرین کو افسوسناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر موجود پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر اسد اقبال بٹ کو گرفتار کرنے

Read more

پارلیمنٹ و عدلیہ بھائی بھائی

اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں پاکستان کی عدلیہ کسی خاص شخص و ادارے کے ہاتھوں استعمال ہوئی ہے، بھٹو پھانسی ایک سیاہ دھبہ سپریم کورٹ کی ساکھ پر لگا ہوا ہے جس کو دھونے کی کوشش بھی کی گئی، عدلیہ جانبدار و متنازعہ فیصلے کرتی رہی ہے اور کچھ جج صاحبان تاریخ کا حصہ رہے ہیں جنہوں نے اپنی وفاداری آئین پاکستان کی بجائے کسی طاقتور شخصیت کے ساتھ ثابت کی ہے اور آئین کی تشریح کی

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد نے کیا سوالات کھڑے کر دیے؟

متنازعہ امور کے حوالے سے عالمگیر اور اسلام کی خدمت کے حوالے سے بین المسلمین شہرت پانے والے ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کے موضوع پر بڑی شد و مد سے سنجیدہ و غیر سنجیدہ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ ان کو پاکستان آنا چاہیے تھا یا نہیں؟ کچھ یاران غار کے بقول سننے میں آیا کہ ڈاکٹر صاحب کو سرکار نے اپنا خاص مہمان بنا کر دورہ پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش

Read more

ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دسترخوان پر ۔ ۔ ۔

یہاں مسئلہ کسی ایک انسان کا نہیں ہے۔ جون ایلیا نے اپنے مضامین میں انسان کے عالمی تصور کو مخاطب کیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر انسان نے اپنے رویے اور معیارات میں ترقی نہیں کی۔ دنیا کی مادی تاریخ انسان کے رویوں سے جنم لیتی ہے اور ترقی کی راہوں کا تعین اس کے معیارات کے مطابق ہوتا ہے۔ یہ کہانی ہزاروں برس پہلے سے شروع ہوتی ہے لیکن آگے نہیں بڑھتی۔ یہاں میں پروٹاگورس

Read more

دادا، دادی اور نانا نانی کا عالمی دن

رشتوں کی اپنی ایک عجیب کائنات ہوتی ہے۔ ہر رشتہ اپنی اپنی جگہ اہم اور معتبر ہوتا ہے اور ہر رشتے کی محبت کا اپنا ہی ایک پیمانہ ہوتا ہے۔ دنیا میں آج تک ان قدرتی رشتوں کی محبت اور پیار کو ماپنے کا کوئی پیمانہ نہیں بن سکا۔ یہ رشتے قدرت کے تخلیق کردہ ہوتے ہیں اور ان کی محبت بھی قدرت کی جانب سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ان ہی رشتوں میں ہمارے بزرگوں سے قائم بچوں کی

Read more

کیا میں غلط سوچ رہی ہوں؟

21 ستمبر کی دوپہر میں گاڑی کی پچھلی نشست پر آدھی لیٹی، آدھی بیٹھی کیفیت میں اس دن کا اخبار اُلٹ پلٹُ رہی تھی کہ ایک خبر پے نظر پڑتے ہی میں یک دم سیدھی ہو گئی۔ خبر کو نیچے سے اوپر تک لفظ با لفظ پڑھا۔ جتنی دیر خبر پڑھتی رہی دماغ میں بیتے وقت کی ریل گاڑی چھکا چھک چلتی رہی۔ خبر ختم ہوئی تو میں نے سوچا اس خبر کا اصل کردار منصور راہی تو بہت ہی

Read more

یہ کیا طرز سیاست ہے؟

گزشتہ کالم میں کچھ اعداد و شمار کا حوالہ دے ملک کی معاشی صورتحال میں آنے والی بہتری کا ذکر کیا تھا۔ کتنی مثبت اطلاع ہے کہ کئی برس کے بعد مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے۔ یعنی 38 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد رہ گئی ہے۔ شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات دکھائی دینے لگے ہیں۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے اعتماد کا نتیجہ

Read more

تو جھوم جھوم جھوم۔ مگر کیسے؟ مکمل کالم

میں اکثر صبح تیار ہوتے وقت یوٹیوب پر گانے لگا لیتا ہوں، اِس سے موڈ اچھا رہتا ہے اور تیاری میں بوریت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ یوٹیوب کو میری پسند کا اندازہ ہے اِس لیے وہ بار بار اُنہی گانوں کو دہراتا ہے جنہیں میں سننا چاہتا ہوں، نصیبو لعل اور عابدہ پروین کا ’تو جھوم‘ بھی ایسا ہی گانا ہے۔ میں موسیقی کا ماہر تو نہیں لیکن اِس گانے کے بارے اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ نصیبو نے

Read more

مرد: شوہر/ گاہک/ دلال؟

چونک گئے نا آپ عنوان دیکھ کر ۔ ایسے ہی ہم پہ بھی بجلی گری تھی جب اعلان ہوا کہ عورت کا مقام محض پراپرٹی ہونا ہے چاہیے ایک مرد کی ہو یا بہت سوں کی۔ پراپرٹی یعنی ملکیت یعنی بازار سے قابلِ خرید و فروخت کوئی شے یا چیز۔ یعنی بازاری! سنتے ہی دل پہ ہاتھ پڑا۔ کیا ہم۔ ۔ ۔ اور ہم سی بہت سی اور۔ ۔ ۔ بازار میں بکنے اور خریدی جانے والی جنس ہیں /

Read more

بیس منٹ تک دیکھنے سے پیدا ہونے والی ”ہلچل“ کا دورانیہ اتنا کم کیوں ہوتا ہے؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک ٹی وی پروگرام میں بہت زبردست انکشاف کیا ہے، ان کے مطابق ”کوئی بھی شخص کسی خاتون کو 20 منٹ تک غور سے دیکھتا ہے تو لازمی طور پر اس کے وجود میں کوئی ہلچل یا گندا خیال ضرور پیدا ہو گا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اسے کسی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے“ شنید ہے کہ ڈاکٹر نائیک میڈیکل ڈاکٹر بھی ہیں، ممکن ہے انہوں نے یہ انکشاف اپنی میڈیکل کی تحقیق و مشاہدے

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک: ہم کوفہ والوں کی روایت نبھا رہے ہیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان آنے سے پہلے ہی متنازعہ شخصیت بن چکے تھے۔ سوشل میڈیائی دانشوروں کو خدا جانے ان سے کیسی پرخاش تھی کہ ان کا بس چلتا تو ان کا دعوت نامہ کینسل کروا دیتے۔ لیکن کار سرکار میں مداخلت کا آج کل خاصا بھاری تاوان دینا پڑتا ہے۔ بلکہ کئی بار تو 12 ضلعوں کا سفر خالی جیب بھی طے کرنا پڑ جاتا ہے اور کئی بار خاکی وردی والے چہرے طبیعت صاف کر کے درست سمت

Read more

چوؔن برس قبل سوات اور باجوڑ میں

مردان سے گزرتی مرکزی سڑک کے ہوٹل میں کھانا کھا کچھ دیر آرام کے بعد ہمارا قافلہ سوات کے لئے روانہ ہو چکا تھا۔ ہم سالار قافلہ تھے اور دو سال پرانی ہو چکی بیگم، بڑی آپا، سات سے تیرہ برس عمر تک کی ایک بھانجی تین بھتیجے اور دو بھتیجیوں سمیت کل نو افراد اڑسٹھ ماڈل ٹویوٹا کرونا میں سیٹوں کے پاؤں میں بھی رکھے سامان کے اوپر یوں ٹھنسے تھے کہ کار کی چھت پہ لگے جنگلے میں

Read more

کتاب آشفتہ بیانی: ایک مختصر تجزیہ

شاید وہ وقت تیزی سے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے جب نوکر شاہی یا سول سروس سے وابستہ افراد اپنے تجربات و حوادث کی شکل میں اپنا سیکھا ہوا نوواردانِ جستجو و طلب کو لوٹا دیتے۔ ماضی قریب میں خارجی محققین اور تاج برطانیہ کے متعین افسران نے یہاں کے فن حکومت، ثقافت، تاریخ، جغرافیہ، قانون، علم الانساب، اور زبان و ادب پر وہ کچھ لکھا جو تاحال معتبر و مستند ماخذات سمجھے جاتے ہیں۔ ستم ظریفی مگر یہ

Read more

اک اور نوابزادہ نصر اللہ خان کی تلاش

نوابزادہ نصر اللہ خان کی وفات کے 21 سال بعد صدر آصف علی زرداری نے ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کے اعتراف میں ”نشان امتیاز“ دینے کے لئے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کر دی ہیں سرکاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کو ”نشان امتیاز“ بعد از موت دیا جائے گا پچھلے 21 سال کے دوران کسی حکومت کو ”بابائے جمہوریت“ نوابزادہ نصر اللہ خان کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کا خیال نہیں آیا

Read more

اہل غزہ کی قربانی:پتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جواب

7 اکتوبر 2024 کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو ایک سال ہو گیا۔ اس دوران اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے نسل کشی کا مرتکب بھی قرار دیا۔ اسرائیل کا بچوں، خواتین اور غیر جنگجو افراد کو نشانہ بنانے کا کھلا اعلان عالمی سطح پر ایک ایسی تشویشناک تبدیلی کا عکاس ہے، جہاں ”طاقت ہی سب کچھ“ کا نظریہ پروان چڑھ رہا ہے۔ درج ذیل اعداد و شمار اس کے گواہ ہیں۔ • اب تک 51,615 افراد، جن

Read more

نوبل امن انعام 2024 : نوبل کمیٹی نے تنقید سے بچنے کا محفوظ راستہ تلاش کیا

نارویجین نوبل کمیٹی سالہ رواں کا نوبل امن انعام دیتے ہوئے ایک بار پھر دنیا میں تنازعات کم کرنے کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام دینے میں ناکام رہی۔ اس وقت یوکرین کے علاوہ مشرق و سطیٰ میں شدید جنگی حالات ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انسان ہلاک ہو رہے ہیں لیکن نوبل کمیٹی ان تنازعات پر رائے عامہ ہموار کرنے میں مکمل طور سے ناکام رہی ہے۔ 2024 کا امن انعام جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کے لیے

Read more

لینن اور چولہا بنانے والا

تحریر: چیبیکن روسٹیسلاؤ۔ ترجمہ: جاوید بسام۔ مجھے یاد ہے کہ ایک چولہا بنانے والے آدمی یاکوف کونڈراٹی پیٹرووچ، سشینسکوئے (سائبریا) گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ اپنی مہارت اور ہنر کے باعث پورے ضلعے میں مشہور تھا۔ اس نے ہمیشہ بہترین چولہے بنائے۔ کیوں کہ اسے اپنا کام پسند تھا۔ وہ اکثر کہتا: ”اگر آپ کا چولہا ٹھیک کام نہیں کر رہا تو مجھ سے رابطہ کریں میں ہر خدمت کے لیے حاضر ہوں۔“ اس باعث کونڈراٹی کو ہمیشہ بہت پیار

Read more

سوشل میڈیا کے نوسرباز

ایک اچھا نوسرباز بننے کے لئے اِنسانی نفسیات پر عبور حاصِل ہونا بنیادی شرط ہے جب کہ موقع محل کے مطابق اُسے استعمال میں لانا آپ کو کامیابی سے قریب تر کر دیتا ہے۔ دوسرے نمبر پر اہمیّت ہے اُس چورن یا منجن کی جو آپ بیچیں گے یعنی آپ کے پاس کوئی ایسی ترکیب یا آئیڈیا ضرور ہونا چاہیے جِس کو سُن کر لوگ آپ کی طرف دوڑے چلے آئیں۔ اگر یہ دو اہم چیزیں آپ کے پاس نہیں

Read more

سوئٹزرلینڈ میں پہلا دن

ساڑھے گیارہ بارہ بجے کے قریب کولمار سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں عمیر کے ایک دوست کا فون آ گیا جو پچھلے ہفتے سوئٹرزلینڈ سے ہو کر گیا تھا۔ وہ اس سلسلے میں اپنی معلومات شیئر کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ جب آپ سوئٹزرلینڈ میں داخل ہوں تو بارڈر سے 45 یورو میں ونگٹ ضرور خرید لیں۔ یہ دراصل ٹول ٹیکس کی ادائیگی کی رسید ہے جو ایک سال کے لیے جاری کی جاتی ہے

Read more

کابل کی بلی اور اسرائیل کے بم

“Oh, Don’t Be Ridiculous, Andrea. Everybody Wants This. Everybody Wants To Be Us.”: Meryl Streep as Miranda Priestly in film The Devil Wears Prada اقوام متحدہ کی سائڈ لائن پر میریل اسٹریپ نے اپنی تقریر سے فلسطین میں ہوتی انسانی حقوق کی پامالی کی طرف دنیا کی نظر مبذول کرانے میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ قریبا تمام بڑے خبر رساں اداروں نے اس کاوش کو سراہا۔ اس تقریر میں اخلاقی قوانین کے بدلتے معیار پر سوال اٹھایا گیا۔ یعنی کیسے

Read more

شادی کے لیے صحیح آدمی

بولی ووڈ اور اب ہمارے پاکستانی ڈراموں نے یہ عام مغالطہ پیدا کر دیا ہے کہ شادی یا محبت اس آدمی سے ہوتی ہے جسے دیکھ کر دل میں ہلچل مچ جائے۔ سانسیں تیز تر ہوتی جائیں اور دھڑکنیں پاگل ہو جائیں۔ نو عمری کی حسن پرستیوں کے لیے تو یہ بات سچ مانی جا سکتی ہے لیکن بہت سی خواتین / بچیوں کو اس پھول چاکلیٹ والے عشق کے پیچھے جینا برباد کرتے دیکھتی ہوں تو کہنے پہ خود

Read more

دماغی فتور یا پیرانائڈ پرسنیلٹی ڈس آرڈر

Paranoid Personality Disorder فیروز صاحب کے پاس بیوی بچے اور اچھا گھر بار وغیرہ سب تھے۔ لیکن اپنے ماضی کے تلخ حالات، غربت اور بچپن میں ماں باپ کی بے جا سختیوں کی وجہ سے ان کے اندر کچھ ایسے مسائل پیدا ہو چکے تھے جنہوں نے ان کی موجودہ دور کی زندگی کو بھی خراب کر رکھا تھا۔ ان کے تمام مسائل کی جڑ ایک ہی ذہنی مسئلہ تھا وہ یہ کہ وہ دوسروں پر ہمیشہ شک کرتے تھے۔

Read more

آپ مجھ سے دوستی کریں گے؟

میں نے جاب ملنے کے بعد کچھ لڑکوں کے ساتھ دفتر کے پاس ہی چار کمروں کا ایک گھر کرائے پر لے لیا۔ ہر کمرے میں دو دو لڑکے رہ رہے تھے۔ ماسوا میرے کمرے کے۔ جس کے لیے ایک اور لڑکے کی تلاش جاری تھی۔ میرا کمرہ بیٹھک نما تھا اور خاصہ بڑا تھا۔ سو شروع کے دنوں میں میں وہاں اپنی کتابوں کے ساتھ تنہا اور آزاد رہنے لگا۔ جاب کے ابتدائی دنوں میں مجھے نئی ٹیکنالوجی سیکھنے

Read more

 علی اکبر عباس :حروف ِتازہ عبارت ہوئے کناروں پر

یقین جانیے، وہ دن ایسے تھے کہ نئی کتاب کی آمد توجہ کھینچ لینے والی خبر ہو جایا کرتی تھی۔ ایسی خبر، جو کسی اخبار رسالے میں چھپنے کی محتاج نہ ہوتی، سینہ بہ سینہ بہت تیزی سے سفر کرتی اور محافل میں موضوع ہو جاتی۔ لگ بھگ پینتالیس چھیالیس سال پہلے میں فیصل آباد کے چوک گھنٹہ گھر کے قرب میں واقع محفل ہوٹل میں بیٹھا تھا، وہیں جہاں شام ڈھلے ریاض مجید، احسن زیدی، انور محمود خالد، افتخار

Read more

حسد اور چغل خوری: عورت کی فطرت یا عادت؟

پاکستانی معاشرے میں خواتین کے درمیان تعلقات کے معاملے میں حسد اور چغل خوری خاص مقام رکھتے ہیں جو انہیں ایک دوسرے سے بدظن کرنے، سازشیں کرنے، نفرت پیدا کرنے اور بڑھانے، لڑائی جھگڑے کا سبب بننے اور آپس کے تعلقات توڑنے اور تڑوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح عورتیں ایک دوسرے سے ساتھ برسرپیکار رہتی ہیں، ان کے جھگڑے اور نا اتفاقیاں انہیں متحد نہیں ہونے دیتیں اور یہ اپنی فلاح و بہبود کے لیے متحد

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 23 : خوف

” محبت میں خوف نہیں ہوتا بلکہ کامل محبت خوف کو دور کر دیتی ہے، کیونکہ خوف میں سزا ہے اور جو شخص خوف کرتا ہے اس میں محبت کامل نہیں ہوئی۔“ یوحنا 4 : 18 سینٹ میریز کونوینٹ کی چہار دیواری کی ایک دیوار، گلی میں تھی جس کے نکّڑ پر کوڑے کا ڈھیر تھا، جسے محلے کے آوارہ کُتّے کریدتے رہتے تھے۔ کبھی کبھار دو ایک گدھ بھی وہاں خوراک کی تلاش میں آ جاتے اور جوں ہی

Read more

ذاکر نائیک کا ملائشیا

ذاکر نائک صاحب کو پاکستان کے بطور اسٹیٹ گیسٹ دورے پر بے انتہا عزت سے نوازا گیا، بلا شبہ اللہ تعالی نے ان پر خاص کرم کر رکھا ہے، جو وہ بلا کے حافظے کے مالک ہیں، انہیں تمام بڑے مذاہب کی کتابیں ازبر ہیں، ”تقابل ادیان“ ان کا علاقہ ہے، گزشتہ کچھ دہائیوں سے انہوں نے بھارت اور دیگر ممالک میں کام کرتے ہوئے جس عمدہ طریقے سے دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ انہی کی کتابوں سے حوالوں

Read more

ڈی سی آفس گجرات کے منشی خاں بھی رخصت ہوئے

1990 ء کی دہائی کے آخری سالوں میں گجرات میں ایک ڈپٹی کمشنر آ کر لگے جن کا نام ملک خیر محمد ٹوانہ تھا۔ سرگودھا کے ایک بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک خیر محمد ٹوانہ 28 مارچ 1997 ء سے 23 نومبر 1999 ء تک پونے تین سال گجرات میں ڈی سی تعینات رہے۔ گجرات کا ڈی سی آفس ان دنوں انگریز دور میں تعمیر کی ہوئی ایک پرانی بلڈنگ میں واقع تھا۔ موجودہ ڈی سی آفس

Read more

جُز وقتی صحافی اور کینیڈا

جز وقتی صحافی اور کینیڈا مجھ سمیت بہت سے لوگ پارٹ ٹائم صحافت کے دعوے دار ہیں، تاہم اس کی متعدد اقسام ہیں، توصیفی صحافت، تعمیری صحافت، تنقیدی صحافت اور تحقیقاتی صحافت۔ ان سب میں ایک چیز مشترک ہے وہ ہے اچھی ریسرچ اور عمدہ تحریر۔ کسی ایک کی بھی کمی اسے سطحی اور غیر مستند بنا دیتی ہے۔ اس بحث میں جائے بغیر کہ اپنے آپ کو صحافی کہلوانے کے لئے کیا قابلیت درکار ہے، بس اتنا سمجھ لیجیے

Read more

(2) کیا اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟

گزشتہ آرٹیکل میں ہم نے موجودہ جنگ کے اسرائیلی ریاست پر اثرات کا جائزہ لینے کی کوشش کی تھی لیکن اختصار کی وجہ سے ایک تشنگی رہ گئی اور آج اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ذرا تفصیل بیان کرنے کی کوشش ہوگی۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کو اسرائیل اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک ”دہشت گرد کارروائی“ قرار دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کے دور میں اسے ایک ”کامیاب ترین جنگی کارروائی“

Read more

ذاکر نائیک کا ملائشیا

ذاکر نائیک صاحب کو پاکستان کے بطور اسٹیٹ گیسٹ دورے پر بے انتہا عزت سے نوازا گیا، بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے ان پر خاص کرم کر رکھا ہے، جو وہ بلا کے حافظے کے مالک ہیں، انہیں تمام بڑے مذاہب کی کتابیں ازبر ہیں، ”تقابل ادیان“ ان کا میدان ہے، گزشتہ کچھ دہائیوں سے انہوں نے بھارت اور دیگر ممالک میں کام کرتے ہوئے جس عمدہ طریقے سے دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ انہی کی کتابوں سے حوالوں

Read more

اللہ کا بڑا فضل ہے

اللہ کا بڑا فضل ہے صاحبان …. ایک وہ زمانہ جہالت تھا کہ جگہ جگہ کچہریاں تھیں۔ ہائی کورٹیں تھیں۔ تھانے تھے ، چوکیاں تھیں، جیل خانے تھے، قیدیوں سے بھرے ہوئے۔ کلب تھے جن میں جوا چلتا تھا۔ شراب اڑتی تھی۔ ناچ گھر تھے ، سینما تھے ، آرٹ گیلریاں تھیں اور کیا کیا خرافات نہ تھیں …. اب تو اللہ کا بڑا فضل ہے صاحبان۔ کوئی شاعر دیکھنے میں آتا ہے نہ موسیقار …. لاحول ولا۔ یہ موسیقی

Read more

حوزے سارا ماگو کا ناول: "اندھے لوگ”

کافی عرصے سے ایک ناول زیرِ مطالعہ تھا جو گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا۔ مطالعے کے دوران کئی دن میں اس کتاب کی آغوش میں رہا۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو پڑھتے وقت آپ کو بے چین کر دیتی ہے اور آپ کو یہ جاننے کی جستجو میں مبتلا کرتی ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ اگرچہ کافی عرصے سے کتاب بینی کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اس ناول کو پڑھنے کے بعد یہ میرے پسندیدہ ناولوں

Read more

سیاسی پیر

غلام محمد تگڑے بیوروکریٹ تھے، بعد ازاں بیوروکریسی سے اچھل کر گورنر جنرل کی کرسی پر بیٹھ گئے، گورنر جنرل غلام محمد خاصے پیر پرست تھے۔ ان کے پیر وارث علی شاہ دیول شریف کے پیر تھے جو لکھنؤ انڈیا کے کہیں قریب ہے۔ شہاب نامہ میں قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں۔ گورنر جنرل کو اپنے پیر سے خاصی عقیدت تھی ان کی تصویر اپنے بیڈروم کے اس حصے میں لگائے رکھتے جہاں سے آسانی سے ان پر نظر پڑ

Read more

پھولوں بھری منڈیر

میں شکستہ قدموں کے ساتھ چلتا جا رہا تھا۔ نظریں جھکائے ہوئے جیسا میں ہُوں۔ پھر مجھے وہ گیٹ دکھا پھولوں کی بیلیں اس پر سے جھک رہی تھیں۔ مجھے یاد ہے کیسے میں نے تعلیم کے لیے شہروں کی خاک چھانی اور اب برسوں بعد واپسی پر بھی یہ گیٹ اپنی خوبصورتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب پانچویں کلاس میں سکول پارٹی ہوئی تھی اور پھولوں والے گھر کی لڑکی نے ڈانس کیا تھا۔ اپنے سرخ فراک میں مجھے

Read more

ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ یار مَن تُرکی“

بک کارنر جہلم ہمارے شہر سے نزدیک ترین کتابوں کا ایک بہت بڑا سٹور اور اس سے بھی بڑا اور منفرد اشاعتی ادارہ ہے۔ کتابوں کی تقریب رونمائی میں شرکت کے علاوہ بھی اکثر وہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ چند دن پہلے ماہر لسانیات اور درجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر غازی علم الدین اور اپنے دوست ممتاز شاعر ذوالفقار علی اسد کی معیت میں بک کارنر جانے کا اتفاق ہوا۔ اسی دن ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کا سفرنامہ ”زبانِ

Read more

پی ٹی وی ادا کار مظہر علی کا سانحہ ارتحال

پی ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ناظم آباد کی ایک مسجد میں ادا کی گئی۔ مظہر علی امریکی شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے۔ ان کے دیگر اہل خانہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں اسی عارضے کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی دو بیٹیاں

Read more

مولانا آزاد جو آخر تک تقسیم ہند روکنے کی کوشش کرتے رہے

مولانا ابوالکلام آزاد نے اپنی زندگی کے ابتدائی برسوں میں اتنی شہرت حاصل کر لی تھی کہ سروجنی نائیڈو نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ ’آزاد جس دن پیدا ہوئے، وہ 50 سال کے ہو گئے‘ ۔ وہ بچپن میں اونچے چبوترے پر کھڑے ہو کر تقریر کرتے تھے اور بہنوں سے کہا کرتے تھے کہ وہ انھیں گھیر لیں اور ان کی تقریر پر تالیاں بجائیں۔ پھر وہ سٹیج سے نیچے اترے اور لیڈر کی طرح آہستہ

Read more

مائی بختاور: بلوچ انقلابی خاتون

مائی بختاور کو برصغیر کی تقسیم سے عین قبل نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک المناک واقعہ پیش آنے سے پہلے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ جب برطانوی استعماری حکومت ہندوستان پر قابض ہوئی تو اس نے ان با اثر قبائلی سرداروں کو زرعی زمینیں اور بڑی بڑی جاگیریں عطا کیں جو جنگ آزادی میں یا اس پہلے ان کے بڑے وفادار رہے تھے۔ برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی یہ خصوصیت رہی تھی کہ اس نے ہندوستان میں مستقل اور نجی زمین

Read more

نوجوان خواتین میں دل کی بیماریاں

  ماہر امراض دل سے سوالات۔ خواتین میں دل کی بیماری سے شرح اموات کیا ہے؟ خواتین میں دل کی بیماری کی شرح کتنی ہے؟ سرکیڈین ردھم میں بے ترتیبی کیا خواتین میں دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے؟ وہ افراد جنھیں رات کو جاگنا ضروری ہو جیسے چھوٹے بچوں کی مائیں بیمار افراد کے تیماردار یا نائٹ شفٹ میں نوکری کرنے والے وہ کس طرح اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے سکتے ہیں؟ کیا خواتین خاموش

Read more

مٹی سے بھری ایک ٹوکری: ہندی کہانی

مٹی سے بھری ایک ٹوکری ہندی کہانی کار: ”مادھو راؤ سپرے“ ہندی سے اردو ترجمہ ”وقار احمد، گوجرانوالہ“ کسی امیر زمیندار کے محل کے قریب ایک غریب یتیم بیوہ کی جھونپڑی تھی۔ زمیندار صاحب کو جھونپڑی کی جگہ کا رقبہ اپنے محل میں شامل کرنے کی خواہش ہوئی۔ بیوہ سے بہت دفعہ کہا کہ اپنی جھونپڑی یہاں سے ہٹا لو، پر وہ تو کئی سالوں سے وہاں رہ رہی تھی، اس کا پیارا شوہر اور اکلوتا بیٹا بھی اسی جھونپڑی

Read more

قیامت کب کی آ کر گزر گئی

صبح 6 بجے اٹھ کر خوشی خوشی سکول کے لئے تیار ہوئی، وین نے ہارن بجایا تو بھاگ کر وین میں بیٹھ کر سکول کی طرف روانہ ہو گئی۔ سب دوستوں سے ہنسی خوشی باتیں کرتے کرتے سکول کب آ گیا پتہ ہی نہیں چلا۔ صبح کے50 :8 بجے تھے، ابھی دن کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اچانک سکول کی عمارت ہلنے لگی ایسا لگ رہا تھا جیسے زمین گول گول گھوم رہی ہے، دروازے کھڑکیاں زور زور سے

Read more

انڈیا اور پاکستان تبدیلیوں کے نئے مسافر

جنوبی ایشیا اس وقت مذہب، معیشت اور ثقافت کے میدانوں میں بہت بڑی تبدیلی، ٹوٹ پھوٹ اور آتش فشاں پھٹنے جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ لبرلز اور مذہبی کی تقسیم بڑھ رہی ہے۔ کئی عقیدے ختم ہو رہے ہیں۔ کئی پرانی ثقافتیں اپنا آخری سانس لے رہی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چار ہزار سال پہلے جنوبی ایشیا لبرل ثقافتوں کی نمائندگی کرتا تھا۔ پھر چار ہزار سال قبل ہی اس خطّہ میں مذہب کے غلبے کا آغاز

Read more

مرنے کے بعد کیا ہوگا؟

خرم غضنفر میرے نوجوان ادبی، علمی و فکری دوست ہیں۔فلسفیانہ سوچ کے حامل خرم ایک با عمل نوجوان ہیں ۔ کچھ باتوں پر نظریاتی اختلاف کے باوجود ہمارے درمیان ایک گہری دوستی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے اپنا اپنا موقف بیان کرتے ہیں مسلط نہیں کرتے اور نہ اس کے درست ہونے پر زور دیتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں میرا خرم کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے:

Read more

تھینک یو اسرائیل! مکمل کالم

اللہ نے زندگی تو نہ جانے کتنی لکھی ہے مگر جتنی بھی لکھی ہے شکر ہے کہ اُس میں اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ لیا کہ جس ’مہذب مغربی دنیا‘ سے ہم متاثر تھے وہ محض توہم کا کارخانہ تھی۔ یہ کیسے ہوا، اِس کے لیے میں اسرائیل کا شکر گزار ہوں جس نے گزشتہ ایک برس میں جس سفاکی اور بے شرمی سے فلسطینیوں کی نسل کُشی کی، اُس سے ہماری کم ازکم سات غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔

Read more

مظہر علی سر سید کے پڑپوتے نہیں تھے

عروسہ میں انتہائی منفی اور چبا چبا کر جملے ادا کرنے والے خوش شکل اداکار مظہر علی کی سناؤنی آج چلتے ٹی وی نے دی۔ وہی ٹی وی جس پہ وہ چھائے رہتے تھے ایک طویل عرصے اس پر سے گم بھی رہے۔ گمشدگی اپنی جگہ لیکن دلوں پر ان کی حکومت ایسی تھی کہ ایک لحظے کو محسوس ہوا جیسے وقت واپس اس زمانے میں پہنچ گیا ہے جب ہم لوگ رات آٹھ بجے اپنے دوسرے کرش کے انتظار

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی سے ریاست کا اعتماد مجروح ہو گا

انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے اور اسے کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کیا ہے اور اسے بنیادی حقوق کے لیے پر امن جد و جہد کے خلاف قرار دیا ہے۔ دوسری طرف حکومتی ترجمان نے پی ٹی ایم پر ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی تنظیم کو ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی

Read more

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے

مڈل ایسٹ میں تیزی سے بدلتی صورت حال کے بارے میں سرِدست کوئی پیش گوئی تو ممکن نہیں تاہم بظاہر یہی سمجھ لیا گیا کہ حسن نصراللہ کی شہادت اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف تباہ کن حملوں کے ذریعے اسرائیل نے غزہ جنگ میں بالادستی حاصل کر لی اور اب وہ ایران میں عسکریت پسند گروپ کے ”حامیوں“ کے ساتھ براہ راست تصادم کی طرف جائے گا لیکن اسرائیل کی بے لگام جارحیت اُس کی حربی ناکامیوں کا

Read more

درس گاہوں میں نصابوں کی تھکن باقی رہی

ذہنی صحت سے مراد ہماری جذباتی، نفسیاتی اور سماجی تندرستی ہے۔ یہ اس بات کو متاثر کرتی ہے کہ ہم کس طرح سوچتے، محسوس کرتے اور عمل کرتے ہیں۔ یہ اس بات کا تعین کرنے میں بھی مدد کرتی ہے کہ ہم تناؤ کو کس طرح سنبھالتے ہیں، دوسروں سے کیسا تعلق رکھتے ہیں، اور اپنے لئے کس طرح کے طرزِ زندگی کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہماری ذہنی صحت کا خیال رکھنا مجموعی تندرستی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ذہنی

Read more

گناہ گار عورتیں

معاف کیجئے گا کہ حاضری میں تاخیر ہوئی۔ لیکن۔ ٹھہریے، یہاں کون سی رول کال لگ رہی ہے کہ آنے جانے کا وقت مختص ہو۔ جہاں گھڑیال اور پڑتال نہ ہو وہاں کیسی جلدی اور کیسی دیری۔ موت کی طرح زندگی میں دیگر حوادث کا بھی ایک وقت مقرر ہے۔ ہمارا آنا اب ہی ٹھہرا تھا۔ معافی واپس کیجئے۔ کسی مناسب موقعے پر لے لیجیے گا۔ اب مدعے پر آئیں؟ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سے دور ہیں لہذا کئی

Read more

گرین زون فلسفے کے چار ستون

  اسلام علیکم خواتین و حضرات، سب سے پہلے بہت مبارکباد ثمر اشتیاق اور ڈاکٹر خالد سہیل کو۔ اس کتاب کی تقریب رونمائی کا وقت میرے لیے بہت دلچسپ ہے کہ اس پراجیکٹ کا آغاز کووڈ کی وبا میں کیا گیا اور اس کی رونمائی اس وقت ہو رہی ہے جب ہم ایک apartheid state کی طرف سے مسلسل genocide کے eye witness ہیں اور اپنی آنے والی نسل کے لیے خدا مذہب انسانیت کو غزہ میں دفن کر چکے

Read more

عراق کا مایہ ناز انقلابی شاعر سعدی یوسف(6)

وہ عرب دنیا کا ایک منتخب نام جس کی زندگی کا ہر اُتار چڑھاؤ، ہر موڑ، ہر تجربہ قاری کے دل کی دنیا کو زیر و زبر کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اتنا سارا مال و متاع اس نے عربی زبان اور لوگوں کو تحفے کی صورت دیا۔ ابھی جو دو نظمیں آپ نے پڑھی ہیں۔ اِن میں مناظر رنگ، بچپن کی یادوں کی خوشبوئیں اور اس کے کرب کا اظہار نمایاں ہے۔ وطن سے جو قدم نکلا

Read more

جونؔ ایلیا کو کس بات کا غصہ ہے؟

مری ہر بات بے اثر ہی رہی نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا اُردو شاعری میں جعفر ؔزٹلی سے شروع ہونے والا مزاحمتی سلسلہ کئی ادوار کا سفر طے کر کے مرزا غالبؔ تک پہنچا۔ غالب ؔ نے رہی سہی کسر نکال دی، غالبؔ کے بعد جونؔ ایلیا کی باری آتی ہے جس نے اُردو غزل کو سراپا مزاحمت کا استعارہ بنا ڈالا۔ جون ؔایلیا کے ہاں کوئی ایسا موضوع چُھوٹ نہیں گیا جس پر جونؔ نے اپنی رائے

Read more

اسرائیل اور غزہ پر حملوں کا ایک سال

آج اسرائیل پر حماس کے حملے کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اس دن کو یہودیوں کی خوں ریزی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دبے لفظوں میں جنگ بندی کی بات کرنے کے علاوہ مغربی ممالک نے عام طور سے اسرائیل کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ البتہ اسرائیل کی جنگ جوئی، ہزاروں فلسطینیوں و لبنانی باشندوں کی ہلاکت اور ہمسایہ ممالک شام اور عراق پر پے در پے حملوں

Read more

بھاری بستے اور خالی دماغ

اسکول اور مدارس میں فرق اتنا ہے کہ والدین بچے کو دنیاوی طور سے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اسکول بھیج دیتے ہیں۔ مذہبی بنانا چاہتے ہیں تو مدرسے میں ڈال دیتے ہیں۔ اسکولوں کی بھی مختلف اقسام ہیں مثلاً سرکاری اور پرائیویٹ اور پھر پرائیویٹ اسکولوں میں اعلیٰ اور ادنیٰ کی بحث الگ ہے۔ یہی نہیں اب مدارس کی اقسام کو ہی دیکھ لیں شیعہ، دیو بندی، اہلسنت و الجماعت تمام فرقوں کے اپنے اپنے مدارس ہیں۔ اسکولوں میں

Read more

ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان اور پبلک پراپرٹی عورتیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان آئے تو انہیں لگا کہ وہ اپنے ہی گھر آ گئے ہیں۔ ان کا انسانوں کے درمیان ہر طرح کی تفریق پھیلانے کا کاروبار یہاں تو پہلے سے ہی بہت مقبول، وسیع اور منافع بخش ہے۔ ڈاکٹر ذاکر کے پسندیدہ شکار عورتیں ہیں اور وہ لوگ ہیں جنہیں ہم غیر مسلم اقلیتیں کہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ذاکر کی طرح ہمارے آئیڈیل بھی اوریا مقبول جان، طالبان اور سانپ ہی ہیں۔ ہم تو صدیوں سے

Read more

ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟

میں اتوار کے دِن یہ کالم لکھ رہا ہوں جو آپ منگل کو پڑھیں گے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ چار روز سے اسلام آباد کی سڑکیں، گلیاں، بازار، منڈیاں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند پڑے ہیں۔ مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ مسافر ہوائی اڈوں تک نہیں جا سکتے۔ تازہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کشوں پر

Read more

سوشل میڈیا: چیلنجز، مضمرات اور ان کا سدباب

پچھلی دہائی سے اب تک، سوشل میڈیا ایک طاقتور قوت کے طور پر ابھرا ہے جس نے لوگوں کے باہمی روابط، بات چیت کرنے اور معلومات کے استعمال کے طریقے کو از سر نو تشکیل دیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹِک ٹِک اور لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز نے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنی ذاتی معلومات دوسروں پر عیاں کرنے اور عالمی واقعات کے بارے میں باخبر رہنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی شامت کیوں آئی ہوئی ہے؟

اگر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان پر جائیں تو اس کی روشنی میں پاکستان ایک اسلامی معاشرہ نہیں، بس پاکستانی اس خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ وہ ایک اسلامی معاشرہ ہیں۔

Read more

خطرناک لہروں میں ڈوبتے ہوئے خواب

گوادر کی خاموش، خاک آلود گلیوں میں، زندگی ایک دھیمی سی رفتار سے چلتی ہے۔ چھوٹی دکانوں اور بازاروں کی بھول بھلئیاں میں مختلف ناموں سے ایک شخصیت اکثر سائے میں چھپی ہوئی نظر آتی ہے۔ آپ اسے کوئی نام دے سکتے ہیں۔ شہباز، کریم، رفیق، اس کا نام خاموش لہجے میں سرگوشیاں کر تا ہے اور تلاش کرنے والوں کو دور سے سنائی دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا اسمگلر ہے، جو سمندروں اور سرحدوں کے اس پار جانے کا

Read more

مُرکم: فطرت کی دیوی

تحریر۔ عزیز علی داد ترجمہ۔ اشفاق احمد ایڈوکیٹ۔ گلگت کی دیومالائی کونیات کی دیویوں میں مرکم دیوی شاید سب سے اہم اور مشہور دیوی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ نسوانی دیویوں کے نام اور ان سے منسوب خاصیتیں اور رسومات گلگت کے لوگوں کی یاداشت سے تقریباً محو ہو گئی ہیں، تاہم مرکم دیوی ایک استثنا اس لئے ہے کیونکہ وہ لوگوں کی ثقافتی یاداشت میں آج تک زندہ ہے اور سماج میں اس سے متعلق تصورات اور رسومات کی

Read more

ماں جیسی ریاست

پچھلے دنوں ایک سروے کا کافی چرچا رہا جس کے مطابق ملک کے 90 فیصد سے زائد باشندے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان میں اکثریت یقیناً نوجوانوں کی ہے۔ یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے؟ نوجوان کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے۔ ان کے قوت بازو پر ہی ملک کے استحکام کا دار و مدار ہوتا ہے۔ اب وہ نوجوان یہ

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے سے متاثرین ہونے کا سفر

جب میں نے پہلی دفعہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سنا تو بہت متاثر ہوا کہ ایک بندہ فرنگی لباس میں ایک متاثر کن تقریر پورے پورے حوالہ جات کے ساتھ فرما رہا ہے اور سامنے ہزاروں کا مجمع خوشی سے سرشار تالیاں پیٹ پیٹ کر ان کو داد کی صورت میں صدقے واری جا رہا ہے۔ مگر ، اگر ڈاکٹر صاحب کی دین فروعی یا فروغی ( اسے ابی دین فروشی نہ سمجھا جائے ) کا عمیق جائزہ لیا جائے

Read more

ابے مرد بن مرد! شیر بن!

مرد ہونے کے لیے جتنی چیزیں ضروری ہیں اس میں سوائے جسم کے، باقی سب کا سب حالات پہ ڈیپنڈ کرتا ہے۔ مطلب دنیا میں تو آنا تھا، یا مرد یا عورت یا کوئی درمیانی شکل، تو آپ آ گئے۔ اب آپ ایک عدد مرد ہیں، اوکے فائن، لیکن باقی سب کچھ جو مارکیٹ میں مردانہ پن کہلاتا ہے اگر وہ سب آپ کے اندر نہیں ہو گا تو آپ مرد کیسے کہلائیں گے؟ جیسے مرد جو ہے اس کا

Read more

پلوشہ اور ڈاکٹر ذاکر نائیک

لکی مروت کی پلوشہ کے سوال نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے علم، منطق، استدلال، دلیل کے بخیہ ادھیڑ کر رکھ دیے۔ سوال یہ تھا کہ باوجود اسلامی شعار پر عمل کرتے ہوئے نماز روزہ کی پابندی کرتے ہوئے ہر شب جمعہ کو تبلیغی اجتماع کا انعقاد کرتے ہوئے لکی مروت میں pedophile کیوں ہو رہی ہے۔ اس سوال میں تضاد کہاں سے آ گیا۔ سوال میں تضاد نہیں تھا۔ سوال نہایت واضح، مکمل، کلیر اور اہمیت کا حامل تھا۔ پلوشہ

Read more

اکیلی عورت کو ”پبلک پراپرٹی“ سمجھنا عین اسلامی ہے؟

چند روز قبل میرے آفس کے ایک دوست نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اسکالر کو سرکاری طور مدعو کرنے کے معاملے پر تنقید کرنا شروع کی کہ گلی محلوں کی ہلڑ بازیوں سے کنورٹ ہو کر دانشور ٹائپ پوڈ کاسٹر بننے والے ایک یوٹیوبر کے انٹرویو کے بعد حکومت نے جس شخص کو مدعو کیا ہے اس پر نفرت پھیلانے کے الزامات ہیں اور وہ اپنے ہی ملک سے فرار ہے اسے یہاں کیوں بلایا جا رہا ہے؟

Read more

نواز شریف کی سیاسی خاموشی

نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کی سیاست بھی نواز شریف ہی کے گرد گھومتی ہے ۔وہی مسلم لیگ ن کی سیاست کا بنیادی نقطہ ہیں اور پارٹی سے جڑے معاملات پر بھی ان ہی کی طرف دیکھا جاتا ہے ۔مگر نواز شریف موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے معاملات پر کافی سیاسی تنہائی کا شکار ہیں اور ایسے لگتا ہے کہ یا

Read more