قائد کی سیاسی تدبر اور اصول پسندی کو سلام

بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 1876 ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ آج سے 72 سال قبل قائد اعظم نے 1948 ء میں داعی اجل کو لبیک کہا تو آپ کی عمر 72 سال ہی تھی۔ 25 دسمبر 2020 ء کو بابائے قوم کا 144 واں یوام پیدائش ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوث قیادت، تدبر اور فہم و فراست، انگریز اور ہندو سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر دو ٹوک بات کرنے والے،

Read more

ہوا، کھڑکی اور میں

دسمبر کی یخ بستہ شام تھی۔ میں کمرے میں بیٹھا تھا کہ جس کا دروازہ کنڈی سے بند نہ تھا۔ اچانک ہوا کا جھونکا بغیر اجازت دروازہ کھولے اندر آ گیا۔ مجھے ہوا کے جھونکے کی یہ حرکت نا گوار گزری اور اس کی بغیر اجازت آمد کو اپنی ہتک محسوس کیا۔ میرے احساسات کو جھونکے نے فوراً بھانپا اور گویا ہوا ” جناب کفایت صاحب خفا مت ہوئیے ہم تو آپ سے دکھ بانٹنے کو خود تشریف لے آئے

Read more

قائد اعظم جناح: وہ کوہکن کی بات گئی کوہکن کے ساتھ

قیادت ان لوگوں کی منتظر رہتی ہے جو اٹھ کر یہ کہنا جانتے ہوں کہ! وہ کیا سوچتے ہیں۔ بہترین قائد وہ ہے جو مشن کے حصول کے لیے نہ صرف خود پر عزم ہو بلکہ دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کرتا رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے وہ قائد ہیں جنہوں نے غلامی کی شب تاریک کو صبح آزادی کے نور سے ہمکنا رکیا۔ بکھری ہوئی قوم کو بنیان مر صوص بنایا۔ قائد اعظم نے درہ خیبر

Read more

تیاری نہیں تھی

تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے کچھ ایسے بلنڈر کیے جس کی وجہ سے انہیں خود میڈیا، اپوزیشن اور عوام کی طرف سے اچھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر موجودہ صورتحال کی بات کریں تو حالیہ دنوں وزیراعظم جناب عمران خان صاحب نے اپنے وزراء کو ایک تقریب میں جو باتیں کیں کہ اقتدار میں آئے تو ہماری تیاری نہیں تھی، چیزیں ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں اور ہر آنے

Read more

کرونا اور جذباتی تشدد

وہ صبح سے اپنے معمول کے کاموں میں مگن تھی بچوں کو اسکول کی چھٹی کی وجہ سے آج قدرے آرام دہ دن کا آغاز رہا تھا کافی دیر تک بچے اپنے ابا کے کمرے میں ان کے ساتھ باتوں میں مشغول رہے۔ سردی کی شدت کافی بڑھ گئی تھی اور بارش کی وجہ سے کسی بھی باہر کی سرگرمی کا امکان نہیں تھا۔ وہ تھوڑی دیر تک اپنے میاں کے مشترکہ کمرے میں داخل ہوئی اور بلند آواز میں

Read more

موسم سرما: راحت یا امتحان؟

سردیوں میں دھند کا آغاز ہوتے ہی دل چاہتا ہے کہ کسی پہاڑی علاقے کی خواہش تو کیا کرنی، یہیں اپنے لاہور کے کسی پارک کی دھند بھری صبح میں گم ہو جائیں۔ یا پھر نماز فجر کے بعد نیند میں گم سارے گھر کی خاموشی کو محسوس کرتے ہوئے چائے کا ایک کپ۔ اور اگر یہی چائے کا کپ کسی اور کے ہاتھوں سے مل جائے تو دنیا جنت محسوس ہونے لگتی ہے۔ ہیٹر کے آگے پڑے رہیں اور

Read more

دیوتا اور پجاری

ہمارے تعلیمی نظام میں اصول، انصاف، عدل قانون انتہائی شدت اور تسلسل کے ساتھ پڑھائے جاتے ہیں اور معاشرے اور ہیروز کو ان عوامل میں گوندھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ ایسی آئیڈیل اپروچز پڑھائی جاتی ہیں کہ ہیروز بجائے انسان کے کسی دیوتا کا اوتار معلوم پڑتے ہیں۔ پیش کردہ مثالوں سے معاشرت کی ایک ایسی تصاویر بنتی ہے کہ رہتی دنیا تک جس کا حصول ممکن نہ دکھائی پڑے۔ شخصیات خواہ وہ قومی ہوں یا مذہبی، ان کی

Read more

ملت کا پاسبان ہے محمدعلی جناحؒ

  اندھیری شب میں قدم قدم پر، چراغ اس نے جلا دیے تھے ہماری دونوں ہتھیلیوں پر، غلام لمحے سجا دیے تھے وہ جس نے صدیوں کا قرض اپنے، نحیف کندھوں پر رکھ لیا تھا وہ جس نے تنہا چٹان بن کر، عدو کے چھکے چھڑا دیے تھے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال کو ایک طویل عرصہ بیت گیا ہے۔ تاہم ان کے حسن کردار کے نقوش آج بھی تابندہ ہیں۔ قائداعظم جن ارفع و اعلیٰ

Read more

اداروں کا دائرے سے تجاوز

کائنات کی ہر شے ایک نظام کے تحت ہے اور وہ اپنے مدار میں حرکت کر رہی ہے، ہر چیز کا ایک دائرہ ہے اور وہ اپنی روٹین کے مطابق اسی میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہر شے ایک نظام کے تابع ہوتی ہے اور وہ اسی میں اپنا سفر جاری رکھے ہوتی ہے، اسی طرح انسان کی ترتیب دی گئی سلطنت بھی وہاں کے نظام یا قانون کے تابع ہوتی ہے اور وضع کیے گئے طریقہ کار

Read more

انسان نہ پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی مرتا ہے

ہم سب کی آج کی تحریر ایسی ہے جسے سمجھ لیا گیا تو انسان کی زندگی بدل سکتی ہے۔ تحریر سمجھ نہ بھی آئی تو بھی جو بھی اس تحریر کو پڑھے گا سوچے کا ضرور۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان چاہے وہ مرد ہے یا عورت، بچہ ہے یا بوڑھا ہے یا جوان وہ اپنی ذات میں نہ صرف ایک مکمل کائنات ہے بلکہ اس کائنات کا سورس ہے۔ اس کائنات میں جو کچھ بھی ہے چاہے وہ

Read more

ڈنک: ایک نوجوان پاکستانی لڑکے کو فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامے سے کیا مسائل ہیں؟

کئی افراد کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مواد کے معاشرے کی ذہنیت پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کسی معاشرے کی اجتماعی سوچ عورتوں کے متعلق پہلے ہی متعصبانہ ہو تو ایسے میں مردوں کو مظلوم اور عورتوں کو جھوٹی ظاہر کرنے سے عورتوں کے ساتھ ہونے والے تعصب اور ہراسانی جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Read more

ایورسٹ نئی بلندیوں پر

ماؤنٹ ایورسٹ اس کرۂ ارض کا سب سے بلند پہاڑ ہے۔ دنیا کا یہ بلند ترین مقام، نیپال اور تبت (چین) کی سرحد پر واقع ہے۔ اور یہ دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے، ہمالیہ کا ایک حصہ ہے۔ نیپال بلندو بالا پہاڑوں کی دولت سے مالا مال ایک خوبصورت ملک ہے۔ دنیا کے پہلے دس بلند پہاڑوں میں سے آٹھ پہاڑ اسی خوبصورت دھرتی کے سینے پر ایستادہ ہیں۔ انیسویں صدی ( 1865 ) میں دنیا کے اس بلند

Read more

اسی سالہ سی ای او ، 70 برس کا ٹی بوائے اور ماہرہ خان

اکیسویں صدی کی پہلی دہائی کے آخری ماہ و سال کی بات ہے کہ دفتر میں کام کرتے ہوئے دیر ہو گئی اور دیر بھی کچھ زیادہ ہی ہو گئی کہ سیکورٹی گارڈ کو پوچھنا پڑا کہ جناب کھانا ادھر ہی کھائیں گے تو آپ کے انتظام کر لوں۔ ابھی کام میں مصروف ہی تھا کہ کمپنی کے سی ای او صاحب گھر جانے کے لئے نکلے۔ مجھے دیکھ کے کہنے لگے برخوردار اس وقت تک کیوں رکے ہوئے ہو

Read more

اپنے بچوں کو دوست بنائیں

آئے دن یہ بات سننے اور مشاہدے میں آتی ہے کہ بچے غلط صحبت کا شکار ہیں اور زیادہ تر تان اس بات پہ ٹوٹتی ہے کہ جی آج کل زمانہ بہت خراب ہے سوشل میڈیا نے بچوں کو خراب کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس کے بعد پہلا حکم یا آرڈیننس یہ جاری ہوتا ہے کہ آج سے بچے کا باہر جانا بند، دوستوں سے ملنا ختم، موبائل فون ضبط، انٹر نیٹ بند، غرض اس طرح کی بے پناہ

Read more

رائٹ برادرز کی کہانی

تاریخ انسانی میں دو بھائی ایسے بھی تھے جنہیں آسمان میں اڑنے کا جنون تھا۔ دونوں بھائی ہمیشہ پرندوں کو اڑتا دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے اور یہ سوچتے تھے کہ ایک دن وہ بھی فضا میں اڑیں گے۔ آسمان پر اڑنے کی ان دونوں بھائیوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ اڑنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام رہے۔ اور پھر ایک دن ایسا آیا نہ صرف یہ دونوں بھائی آسمان پر اڑے بلکہ ان کی وجہ سے

Read more

مسٹر جناح سے قائد اعظم تک

قائد اعظم محمد علی جناح جنوبی ایشیا کی ملت اسلامیہ کی جدوجہد آزادی کی آخری سربرآوردہ شخصیت تھے جسے ان کی ذات میں نقطہ عروج حاصل ہوا۔ برصغیر میں مسلمانوں کے اقتدار کے زوال کے نوے ہی برس بعد انہوں نے یہ اقتدار غاصبوں کے ہاتھوں سے چھین کر مسلمانوں کے سپرد کر دیا، اور اس کا نام پاکستان قرار پایا۔ بانی پاکستان ہمارے لیے مثالی رہبر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کی ذات اور صفات کے تمام گوشے قوم

Read more

آئندہ دلربا سے ملنے آنا

بیس سالہ خوبرو عارف کیٔ مرتبہ جنت بی بی سے مل چکا تھا بلکہ ایک دو بار اس کے گھر میں رات بھی گزارچکا تھا۔ آج پھر وہ جنت بی بی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا لیکن ایک بت کی طرح ساکت۔ اس کی زبان نے جذبات کی کشمکش کی وجہ سے ہلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جنت بی بی سے ا س طرح کی بات کرنا عارف کے لئے شاید زندگی کا مشکل ترین کام تھا۔ عارف کو

Read more

خلوص بغدادی

شہر بغداد شاید اپنی نوعیت کا واحد شہر ہے جس کی وجہ شہرت کوئی ایک بات یا کوئی ایک واقعہ یا کوئی ایک سانحہ نہیں ہے۔ بغداد کی تاریخ علم و حکمت ’جنگ و جدال اور عشق و محبت سے بھری پڑی ہے۔ بغداد میں بہتے علمی جھرنے ہوں یا کھجوروں کے گھنے لامبے درخت‘ دنیا بھر سے تشنگان علم کی آمد ہو یا منبر و محراب پہ واعظ کی داستانیں ’بغداد کی گلیوں میں انالحق کی صدائیں لگاتا ہوا

Read more

ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں

مجھے پختہ یقین ہو چلا ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا مقصد لوگوں کی روحانی تربیت، تزکیہ نفس اور راہ سلوک میں ان کی بلندی درجات کو یقینی بنانا ہے۔ یہ قوم ناشکری کی راہ پر تھی۔ مادہ پرستی ہر سطح پر سرایت کر چکی تھی۔ محض دنیا سنوارنے کی باتیں ہوتی تھیں۔ دنیاوی ترقی کو انسان کی منزل اور مقصد سمجھ لیا گیا تھا۔ صنعتیں، ذرائع نقل و حمل، روزگار کے مواقع، علاقائی تجارت، نئی منڈیوں کی تلاش

Read more

ٹائم لائن تھراپی (حصہ دوم)

آخر ماضی سے منسلک منفی سوچ اورجزبات کوچھوڑنا کیوں ضروری ہے؟ ہماری سوچ میں شعور سے لاشعور تک اور لاشعور میں پہلے سے موجود اور روزانہ کی بنیاد سے ملنے اور اسے سمجھنے والی معلومات پرانحصارکر کے ہم اپنے ساتھ اوردوسرے انسانی رشتوں کے ساتھ کے تعلقات اورخیالات پر منفی اورمثبت اثرڈالتے بچپن، جوانی اور بڑھاپا کب آیا اورکب ختم زندگی بس اتنی ہی مختصر اس کرہ ارض پر ہم تمام انسان ایک دوسرے انسان سے مختلف اور نایاب ہیں

Read more

نہیں نہیں قانون سب کے لئے برابر نہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان فرماتے ہیں کہ ”مولانا فضل الرحمن نے اثاثے بنائے، انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں“ ۔ نیب نے ان ہی الزامات کی وجہ سے کئی مرتبہ مولانا کو نیب میں طلب کیا ہے جس پر مولانا نے نہ صرف نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ہے بلکہ واضح الفاظ میں اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ نیب ایسا کر سکتی ہے تو کر کے

Read more

موجودہ سینٹ ترمیم اور گزشتہ آرمی ایکٹ ترمیم

آج کل سوشل اور جنرل میڈیا پر ایک اودھم مچا ہوا ہے۔ دونوں جانب سے اپنے اپنے دھمکی آمیز دعوے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بضد ہے کہ ہر حال میں سینٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائے جائیں گے اور کہتی ہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جب حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کی بات کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ حکومت ایک بار پھر آرمی

Read more

مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے

مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے۔ غم ہلکا لگتا ہے۔ غم اور خوشی زندگی کا حصہ ہیں۔ چاہتے ہوئے بھی آپ انہیں جدا نہیں کر سکتے۔ الگ نہیں کر سکتے مگر زندگی جینا تو ہے، تو پھر غموں پر کڑھنے اور رونے کی بجائے کیوں نہ خوشیوں کا ہاتھ تھام لیا جائے۔ ایسا نہیں ہے کہ زندگی میں صرف غم ہی ہو، اندھیرا ہی ہو۔ روشنی بھی ہے۔ خوشی بھی ہے، بس ہمیں اس طرف بھی دیکھنا ہے۔ ہاتھ بڑھانا ہے۔

Read more

جنرل نیازی سقوط ڈھاکہ کا مجرم کیوں نہیں!

آج لوگ جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے پر لعن طعن کرتے ہیں۔ جنرل نیازی کو سقوط ڈھاکہ کا موردالزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ لوگ شاید تاریخ سے نابلد ہیں یا بھیڑ چال کا شکار ہو کر سارا ملبہ جنرل نیازی کے کندھوں پر پھینک دیتے ہیں۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 300 رنز کے پہاڑ جیسے سکور کا تعاقب کر رہی ہو۔ سارے کھلاڑی 50 سکور پر ڈھیر ہو جائیں، لیکن ہم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم

Read more

سماج کی اصلاح اور امن صحافت

اللہ تعالیٰ نے انسانی تخیل کو زبر دست قوت بخشی ہے۔ ایک قلم کار کا تخیل جب اپنے تاب پر پہنچتا ہے تو ادبی اور اصلاحی شہ پارے تخلیق پاتے ہیں۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو محسوس کر کے قلم کار جب اپنے قلم سے بیان کرتے ہیں تو قارئین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں اور ان کو زندگی پر کھنے اور سمجھنے کا فن دیتے ہیں، مگر انہی لکھنے والوں میں بعض ایسے بھی ہوتے جنہیں نفسیات کے اعتبار

Read more

کورونا کے دنوں میں اردو کانفرنس

رواں سال تمام دنیا کے لیے بہت سخت ثابت ہوا۔ ابتدائی چند ماہ سے بلکہ پہلی سہ ماہی سے ہی کورونا نامی آفت نے دنیا بھر کو اپنی گرفت میں لے لیا اور کچھ اس طرح لیا کہ ہر سرگرمی معطل ہوکے رہ گئی۔ یہ موذی مرض متعدی ہے اور میل جول، قربت اور لمس کا دشمن ہے۔ لوگوں کے ایک دوسرے سے میل ملاقات کو پسند نہیں کرتا۔ یہ مرض چوں کہ سماجی رابطوں کے ذریعے سے پھیلتا ہے

Read more

تعلیم بچاؤ تحریک

سترہ دسمبر لاہور میں پنجاب بھر سے پرائیویٹ سیکٹر کے اساتذہ کرام اور ادارہ مالکان احتجاج کے لیے اکٹھے ہوئے۔ مطالبہ بالکل واضح تھا کہ جب شادی ہالزمیں تین سو لوگ ایک ساتھ کھا نا کھا سکتے ہیں ’جب تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے ہیں‘ جب پارک ’سینما ہال‘ کافی پوائنٹس ’پلے گراؤنڈ ز تک کھلے ہیں‘ جب پی ڈی ایم ملتان ’لاہور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں اپنا تھیٹر لگا سکتی ہے یا عمران خان آئے

Read more

مولانا محمد یوسف اصلاحی کی قرآنی خدمات

مدرسۃ الاصلاح، سرائے میر، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا، کو قرآنی خدمات کے حوالے سے امتیازی شان حاصل ہے۔ فکر فراہی سے وابستہ خادمان قرآن کی پوری ایک کہکشاں ہے جس کی نورانی کرنوں سے پوری بیسویں صدی منورہوئی ہے۔ پروفیسر ابوسفیان اصلاحی صاحب نے اصلاحی فضلاء کی قرآنی خدمات پر تقریباً تین سو صفحات پر مشتمل ایک وقیع کتاب تیار کی ہے، جو پروفیسر خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن، علی گڑھ سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں ان

Read more

کیا قائد اعظم جمہوریت پسند تھے؟

محقق، صحافی اور سماجی کارکن عارف میاں صاحب نے خاصے منفرد، جیسا کہ کیا پاکستان جمہوری عمل سے بنا؟ کیا پاکستانی نیشنلزم کی کمی نہیں؟ اور کیا سیاست عقیدہ اکٹھے رہ سکتے ہیں؟ جیسے موضوعات پر قلم اٹھایا ہے۔ ان کتابوں میں عارف میاں صاحب نے روایتی بیانیے سے ذرا ہٹ کر بات کی ہے۔ ایسی ہی ان کی ایک کتاب ”برصغیر کیسے ٹوٹا؟“ ہے۔ یہ کتاب ملک کے معروف محققین، مورخین، دانشوروں اور صحافیوں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔

Read more

ایک میلہ جس میں سب ماؤں کی چادریں گم ہو گئیں

’بزرگی‘ اور لڑکپن دونوں وقت اور خاندان کے محتاج عمر کے وہ حصے ہیں جن کے آنے جانے کا پتہ کبھی نہیں چلا۔ ہمارے ہاں ’بزرگ‘ حضرات اکثر و بیشتر یہی شکایت کرتے پائے جاتے ہیں کہ ہم بطور قوم شدید تنزلی کا شکار ہیں۔ بہت سے قلمکار ہزاروں صفحے بھی کالے کر چکے، لیکن یہ موضوع شاید زندہ رہے گا کیونکہ نہ تو لوگ ’بزرگ‘ ہونا ’چھوڑیں ”گے اور نہ ہی ایسا کوئی معجزہ گردوں نے اپنی‘ بکل ’میں

Read more

زر داد عباسی کیس، بر طرف ملازمین اور گولڈن شیک ہینڈ

انتظامیہ سٹیل مل کو بر وقت فیصلے نہ کرنے اور بد انتظامی کی وجہ سے سینکڑوں کے حساب سے کورٹ کیسز کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ میں 29، ہائی کورٹ میں 320، سول اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس میں 181 اور این آئی آر سی میں 112 کیسز زیر سماعت ہیں۔ ان سب میں مشہور زمانہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت زر داد عباسی پروموشن کیس ہے۔ جناب زر داد عباسی نے اپنی پروموشن کا کیس جیتا اور انتظامیہ نے

Read more

پہلی حاضری

جدہ ائرپورٹ کی حدود سے نکلے تو سڑک کے نواح میں اور جالی دار جنگلوں میں شاپنگ بیگز اڑے دیکھ کر یوں محسوس ہوا جیسے پاکستان میں ہی ہوں۔ ٹریفک نہ بہت زیادہ تھی نہ بہت کم۔ میں نے مشاہدہ کرنے کو نیند پر ترجیح دی اور جدہ سے مکہ تک کا سارا رستہ بچوں کو ہلکی پھلکی خوراک تھماتے اور نظروں سے سڑکیں ناپتے گزار دیا۔ مکہ میں اپنے ہوٹل پہنچے۔ کمرے میں سامان رکھا اور چند چیدہ چیدہ

Read more

ترقی پذیر ممالک اور ذہنی صحت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں جسمانی اور ذہنی صحت پر ان ممالک کے معاشی حالات کا بہت بڑا اثر ہے۔ مسائل کے حل کے لئے جن وسائل کی ضرورت ہوتی ہے ان کی غیر مساوی تقسیم متاثرہ طبقے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ نہ صرف جسمانی صحت اس سے بہت متاثر ہوتی ہے بلکہ ذہنی مسائل کے بارے میں معلومات کا حصول اور اس ضمن میں لوگوں میں آ گاہی

Read more

ماسک کے فوائد بے شمار

دنیا بھر میں ایک وبا پھیلی ہوئی ہے جس نے سب کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک اس وبا کی تیسری اور چوتھی لہر سے نبرد آذما ہے اور پاکستان میں جون کے بعد نومبر میں اس کی دو نمبری یعنی دوسری سونامی میرے مطلب ہے دسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے لیکن ابھی بھی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس وبا کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں بلکہ اسے سازش

Read more

تربیت کے اثرات معاشرے پر

کسی بھی معاشرے کی از سر نو تعمیر اور ترقی کے لئے افراد سازی کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہیں۔ افراد سازی کے دو بنیادی طریقے مروج ہیں۔ ایک افراد کو تعلیم یافتہ بناکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے واسطے تیار کرنا، دوسری منظم تربیت سے افراد کو تربیت یافتہ بنانا۔ لیکن بہترین افراد سازی وہ ہیں جس سے افراد بیک وقت تعلیم اور تربیت دونوں چیزوں سے آراستہ پیراستہ ہو۔ ہمارے معاشرے میں تعلیم سے متعلق تو بہت

Read more

یہ کاغذی پھول جیسے چہرے

فیس بک سکرولنگ کے دوران بہت اچھی کوالٹی اور سٹائل میں بنی تصاویر نظر سے گزرتی ہیں تو دل خوش ہوجاتا ہے لیکن جیسے ہی اوپر موجود کیپشن پر نظر پڑتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے کہ یہ تو سائیں لوک ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اپنے محبوب کے غم میں ضائع کردی اور اب بڑے دکھی انداز میں کسی پارک میں کھڑے ہو کر تصویر بنائی جا رہی ہے یا ہو سکتا ہے کہ شاید اسے محبوب کو دوبارہ

Read more

200 ارب روپے کی چائے سگریٹ اور ہماری زراعت

کون کہتا ہے پاکستان غریب ملک ہے، گزشتہ 5 ماہ میں ہم 38 ارب روپے کی تو صرف چائے پی گئے ہیں۔ یہی نہیں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق ہمارا چائے سگریٹ کا سالانہ خرچہ دو سو ارب روپے سے زائد ہے جو زیادہ ترکینیا، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا سے منگوائے جاتے ہیں۔ خوردنی تیل ہماری روزمرہ ضرورت کا اہم جزوہے جو ہم ہر سال 2 کھرب 85 ارب روپے خرچ کر کے باہر سے منگواتے

Read more

سائنس کی دنیا سے!

1۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل کے نتائج کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کی کوویڈ۔ 19 ویکسین کی کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف افادیت 90 فیصد سے زائد ہے۔ 2۔ ذیابیطس کے خلاف ایجاد کردہ ایک نئی دوائی عارضہ قلب کے مریضوں میں دل کے فیل ہو جانے کے خلاف بہت موثر ثابت ہوئی ہے۔ 3۔ انجینئرز نے ایک نئی طرح کی مٹی ایجاد کی ہے جو ہوا سے پانی سینچ کر پودوں تک پہنچا سکتی ہے۔ یہ نئی

Read more

کچھ سفر کے بارے میں

سفر کرنا زمانہ قدیم سے لوگوں کا محبوب مشغلہ رہا ہے۔ عموماً لوگ خوشی حاصل کرنے کے لیے سفر پر نکلتے ہیں۔ خوشی کے ساتھ ساتھ سفر ایک مفید سر گرمی ہے سفر نوجوان شخص کے لیے تعلیم کا حصہ ہے اور عمر یافتہ لوگوں کے لیے ایک تجربہ ہے۔ جو لوگ سفر کے شوقین ہیں انہیں ”فرانسز بیکن“ کا مضمون ”آف ٹریول“ ضرور پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ مضمون ان تمام لوگوں کے لیے مفید ہے جو سفر کے دلدادہ

Read more

تاریخ میں صحافت برائے امن

تاریخ میں سیاست نفرت و عناد پیدا کرتی ہے۔ جب کہ ثقافتی تاریخ معاشرتی سرگرمیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ جس میں انسانی رابطوں اور رشتوں کا اظہار ہوتاہے اور جس میں انسانی قدریں اور روایات چھائی ہوئی ہوتی ہیں۔ جیساکہ صحافت برائے امن سے مراد صرف تناوکے عدم وجود سے نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کے لئے انصاف کا ہونا ضروری ہے۔ تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے۔ تو لگتا یہ ہے کہ ماضی کے لکھاریوں نے تاریخ کو حکمرانوں کے

Read more

سیاسی کبوتر بازی

سیاست (Politics) ”ساس“ سے ماخوذ ہے جو یونانی زبان کا لفظ ہے، اس کے معانی شہر و شہرنشین کے ہیں۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے سیاست وہ فعل ہے جس کے عمل سے لوگوں کی اصلاح ہوتی ہے اور معاشرہ میں فساد نا برپا ہو۔ اہل مغرب کی زبان میں لوگوں پر حکومت کرنے کے فن کو سیاست کہتے ہیں۔ امور مملکت کے نظم ونسق کا انتظام سنبھالنے والوں کو سیاستدان کہتے ہیں۔ قرآن کریم فرقان مجید میں لفظ سیاست کا ذکر تو

Read more

ہماری آواز صرف طوطی کی آواز نہ سمجھی جائے

دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ فلسطینی مسلمان کس حالت میں ہیں۔ میانمار کے مسلمانوں پر کیا گزر رہی ہے، چین کے ایغور کیسی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور بھارت کشمیریوں کے ساتھ ہی نہیں خود بھارت میں سیکڑوں برسوں سے رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھے ہوئے، ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ ان سب شواہد کے باوجود اگر اقوام عالم کو کہیں ظلم یا غیر مسلوں کے ساتھ کہیں امتیازی

Read more

پہنچی ہوئی سرکار اور سینہ بہ سینہ علم کا معما

بچپن سے چند جملے سنتے آئے ہیں کہ ”فلاں بندہ پہنچی ہوئی سرکار ہے اور اس کو پراسرار قسم کے علم کا بہت زیادہ گیان ہے اس کے علاوہ وہ غیب کی باتیں بھی بتا سکتا ہے وغیرہ وغیرہ“ جب ہم زبان زد عام قسم کے ایسے بندے کو غور سے دیکھتے ہیں تو صورت حال یکسر نظر آتی ہے۔ وہ ایک ننگ دھڑنگ قسم کا عام سا بندہ ہوتا ہے اور اسے خود کی خبر نہیں ہوتی وہ دوسروں

Read more

گلگت بلتستان: لمحوں کا سفر برسوں میں

اے وطن کے سجیلے جوانو۔ میرے نغمے تمھارے لیے ہیں کس نے گایا اور کب گایا بتانے کی ضرورت نہیں اس نغمے کو سنتے ہی پاکستانی جان جانتے ہیں کہ میڈم نور جہان کی آواز ہے۔ 47 سے 1971 اور 1999 تک ریاست جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے ساتھ جو کچھ سلوک روا رکھا گیا ہے یا ان جنگوں سے یہاں بسننے والے مکینوں کی زندگیوں میں جو اثرات مرتب ہوئے ہیں وہ بھی سب پر عیاں ہیں۔ ان

Read more

مودی کی نئی سرجیکل سٹرائیک فلم بھی فلاپ ہوگی

بھارت میں ان دنوں کسانوں نے ملک گیر احتجاج (آندولن) کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس نے مودی حکومت کی دھجیاں اڑدی ہیں کیونکہ کسانوں کے اس احتجاج کی حمایت انڈیا کے تمام بڑے سیاست دان، اپوزیشن اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کررہی ہیں۔ دوسری جانب مودی حکومت کی جانب سے سکھوں اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ استحصالی سلوک روا رکھنے اور بنیادی حقوق غضب کرنے کے خلاف بھی پرزور احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال میں مودی

Read more

انٹرنیٹ امن کا دشمن ہے

ہمارے ہاں جمہوریت کی پاسداری کرتے ہوئے حق رائے دہی کا منظم پروگرام بنایا گیا تھا۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اور غیر ممکن کوشش کی گئی۔ تشہیر، پرچار اور اعلانات تو بہت پہلے سے ہو رہے تھے کہ فلاں کو ووٹ دو وہ نوکری دے گا، بے روزگاری کا خاتمہ اور خوشحالی لائے گا۔ حال تو نہیں بدلا البتہ بے حال اکثر لوگ ہوئے۔ ایسے ہی بے وقوف بنانے کی مہم سات دہائیوں سے جاری ہے

Read more

انقلاب کیسے آتا ہے؟

مارکسزم انقلاب کی پہلی جامع نظریاتی دستاویز ہے۔ جس کا عملی اظہار روس میں ولایمیرلینن کی قیادت میں ہوا۔ لینن ازم کارل مارکس کے فلسفہ انقلاب کی عملی تعبیر ہے۔ چی گویرا انقلاب کے لافانی ہیرو ہیں۔ دنیا میں آج بھی سب سے زیادہ پرنٹ ہونے والی تصویر چی گویرا کی ہے۔ جس کا واضح مطلب ہے کہ چی گویرا کی انقلابی جدوجہد قبولیت کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ دوسرا نام بھگت سنگھ شہید کا ہے جو جنگ آزادی

Read more

سیاسی جلسوں میں شرکا کی حتمی تعداد کا مسئلہ

گزشتہ روز گیارہ سیاسی جماعتوں نے مینار پاکستان کے سائے تلے ایک جلسہ منعقد کیا، اس حکومت مخالف جلسے میں کئی سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہوئے، پی ڈی ایم کے قائدین کی طرف سے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد کے شامل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی، دوران جلسہ حکومت پر سخت تنقید کی گئی کچھ بیانات دہرائے گئے، کچھ باتیں نئے پیرائے میں کی گئیں کچھ دھمکیاں دی گئیں نیز مستقبل قریب میں حکومت کے مستعفی

Read more

وہ سحر جو اندھیر تھی!

سانحہ پشاور کو 6 سال گزر گئے ہیں مگر خون ابھی تک تازہ ہے۔ بارود کی بو فضا میں آج بھی موجود ہے۔ خون کے دھبے دھل چکیں ہیں مگر خون کے نشان نقش ہو گئے ہیں۔ علم کی شمع اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جل تو رہی ہے مگر شمع کو جلانے کے لئے جس خون کا استعمال ہوا ہے اس کی مہک فضا میں اداسی پھیلارہی ہے۔ مائیں آج تک دروازوں کو تک رہی ہیں۔ کبھی

Read more

بے معنی سیاست کا وتیرہ

سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کرانے کی حکومتی تجویز نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ آرٹیکل 186 کے تحت حکومت، اعلیٰ عدلیہ سے راہنمائی لے گی، اس سے قبل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف بھی سابق صدر زرداری کی جانب سے ریفرنس داخل کیا گیا تھا۔ فوجداری مقدمے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل سات ججوں نے متفقہ طور پر مسترد کردی تھی، آئینی ماہرین نے کے نزدیک

Read more

حسین خانوالہ یوتھ فورس: نیکی کے فروغ کی چھوٹی سی کاوش

تنظیم سے تعظیم تک کا سفر! جب ہوا عرفاں تو غم آرام جاں بنتا گیا سوز جاناں دل میں سوز دیگراں بنتا گیا رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسم چمن دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا سوچ یہ کہ ادب کی کرنیں معاشرے کی بدتہذیبی کو چیر ڈالیں، سوچ یہ کہ علم کا کا سمندر کینہ و عداوت جیسی غلاظت کو بہا

Read more

سانپ، نیولا اور سپیرا

پاکستان میں حکومت اور حزب اختلاف کی لڑائی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی قدیم نیولے اور سانپ کی لڑائی تاریخ ہے، دونوں میں غیر معمولی مماثلت بھی ہے۔ ہماری روایت رہی کہ جب یہ لڑائی شدید ہوجاتی ہے اور فاتح کا تعین مشکل ہوجاتا ہے تو سپیرا خود اپنی لاٹھی لے کر میدان میں اترتا ہے اور ایسے سلیقے سے فیصلہ کن ضرب لگاتا ہے کہ لاٹھی کو زد نہیں پہنچتی اور سانپ ڈھیر ہوجاتا ہے۔ حالیہ لڑائی بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ اس مرتبہ سانپ سپیرے کی ہی آستین سے نکلا ہے اور نیولے کے بجائے سپیرے کی لاٹھی سے چمٹ گیا ہے، جس کی وجہ سے عارضی طور ہی سہی مگر سپیرا سٹپٹا گیا ہے! اس تمام کشاکش میں سپیرے کی ماتھے کی سلوٹیں اور اس کا زرد چہرہ واحد خوش نما منظر ہے، ورنہ داستاں پرانی ہے اور کہانی مکرر ہے۔

Read more

کیا پاکستانی قوم کی کشتی نا اہلیت کے سمند رمیں غوطہ زن ہے؟

ہمارے سرکاری اداروں میں بالخصوص اور نجی اداروں میں بالعموم نا اہلیت بال کھولے سور ہی ہے۔ اس ادارہ جاتی نا اہلی نے حسن کارکردگی کو گھس کے فنا کے گھاٹ اتارا ہے۔ جیسے خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے بالکل ویسے ہی نا اہل مینیجر اپنی ٹیم میں نا اہلوں کو خوشی سے بھرتی کرتے ہیں تاکہ اپنے آپ کو احساس عدم تحفظ سے محفوظ رکھ سکیں۔ اندھوں میں کا نا راجہ بن کر زندگی کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ لائق فائق ٹیم ممبرز اور اپنے کام کو بخوبی سمجھنے والے نالائق و نا اہل مینیجرز کو اپنی حسن کارکردگی سے متواتر دھمکیاں دیتے ہیں، اسی لیے مینیجرز کے وسیع تر مفاد میں ان کا نہ ہونا ان کے ہونے سے بہتر ہے۔

Read more

بھوری

سردیوں کی یخ بستہ رات تھی۔
سکینہ تھر تھر کانپتی صاف ستھرے، نتھرے نتھرے ستاروں بھرے آسمان کو دیکھ رہی تھی۔

یکایک اس کی نظر ایک شعلے کی طرف لپکی، تاروں سے چم چم کرتے آسمان پر ، وقت کی بہت ہی چھوٹی سی اکائی کے ہزارویں حصے میں شعلہ لپکا اور غائب ہو گیا جیسے کسی کے گلے میں راگ اٹک گیا اور سانس کی ڈورٹوٹ گئی۔

Read more

اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دے

بس رواں دواں چلتے ہوئے ایک جگہ حسب عادت رک گئی اور ڈرائیور اتر کر چلا گیا ڈرائیور کے جانے کے بعد بس کے دروازے پر ایک ہیروئنچی آ کر کھڑا ہو گیا جیسے ڈرائیور کا انتظار کر رہا ہو پھر دروازے سے ہٹ کر بس کے اندر آ کر مسافروں سے بھیک مانگنے لگا مسافروں میں کسی نے اسے خیرات دی کسی نے نہیں دی جب بس کے تمام مسافروں سے بھیک مانگ چکا تو دوبارہ بس ڈرائیور کے دروازے پر جا کر کھڑا ہو گیا۔ اب چند ثانیوں میں ڈرائیور آ گیا۔ اس نے دیکھا کہ بس کے دروازے پر بھکاری کھڑا ہے تو ٹیڑھا منہ بنایا اور اس کے ساتھ بھکاری نے ڈرائیور سے کہا اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دے ڈرائیور نے بھکاری سے سوال کیا ایک روپیہ کا کیا کرے گا۔ بھکاری نے فوراً کہا ہیروئن پیوں گا۔

Read more

ایک مسجد کے دو اعلان

پہلا اعلان

السلام علیکم

میں بحیثیت صدر انجمن مسجد ہذٰا آپ کو یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ ہم نے مسجد کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور بفضل خدا ہمارے ایک باقاعدہ نمازی فلاں ابن فلاں نے وعدہ کیا ہے کہ میں مسجد کی تعمیر کا مکمل خرچہ اٹھاؤں گا چاہے وہ کتنے کروڑ بھی ہو۔ اگر آپ حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں گے تو خدا آپ کو اجر عظیم دے گا۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ جس نے خدا کا گھر تعمیر کروایا اس نے جنت میں گھر خرید لیا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے!

1۔ سیوریج میں موجود کرونا وائرس کے جراثیم کو ٹیسٹ کرنے سے کووڈ نائنٹین کی وبا پھیلنے کا ابتدائی اندازہ ہسپتالوں میں داخلوں کی شرح بڑھنے سے پانچ دن قبل تک لگایا جا سکتا ہے۔ 2۔ ایک نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ خون آشام چمگادڑیں بیمار پڑنے پر اپنے ٹھکانوں پر موجود دوسرے ساتھیوں سے معاشرتی دوری اختیار کر لیتی ہیں۔ 3۔ ایک نئے آلے کی پیوندکاری سے بالائی بازو کے فالج کا شکار مریض کمپیوٹرز کو اپنی

Read more

ٹائم لائن تھراپی (حصہ اول)

اکثرو بیشتر لوگ لفظ ”تھراپی“ کا پڑھ اور سن کر ہی انجانے خوف میں مبتلا ہو کر خاموش دبک کر بیٹھ جاتے کہ شاید یہ کچھ علاج وغیرہ ہے اوراگرآپ کسی بھی عام انسان کوصرف یہ بولیں کہ ٹائم لائن تھراپی کا آپ کے دماغ اور خیالات سے تعلق ہے تو زیادہ ترافراد کا فوراً خیال اس پرجاتا ہے کہ یہ بتانے والا شخص شاید خود کوئی نفسیاتی ڈاکٹر ہے اور اگرغلطی سے اس تھراپی سے فیض یاب ہونے کا

Read more

جس کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے

مجھے صحیح یاد نہیں لیکن یہ ’ادراک‘ ضرور ہے کہ اس سے پہلی ملاقات سے بنا تعلق آج کئی برس گزر کر ”دوستی“ بن چکا ہے۔ وہ آج بیماری کا سامنا کیے ہے مگر اس کے حوصلے ”چٹان“ کی طرح بلند ہیں میں نے اس تعلق میں ایک ”انفرادیت“ اس میں دیکھی کہ وہ سچے زمانے کے بے غرض قوم پرستوں کی طرح کا صرف ایک ”کارکن“ ہے۔ یہی اعزاز اس کے لیے سب سے بڑا ہے چند ماہ قبل

Read more

لینڈ جہاد: مسلم املاک نشانے پر!

مودی سرکار کے ’ہندو توا‘ کا عقیدہ نت نئے مضحکہ خیز اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر میں تماشا بنتا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس بھارت میں ہندو شدت پسندی کو انتہائی تشدد آمیز طریقے سے بڑھاوا دے رہی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مذہبی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف خود ساختہ الزامات اور بے بنیاد ہرزہ سرائی کا نہ رکنے والا معتصبانہ سلسلہ جاری ہے، جس سے بھارت میں رہنے والی مذہبی اقلیتیں ہی نہیں بلکہ

Read more

آخری دس منٹ باقی ہیں

”آخری دس منٹ باقی ہیں“ اس کی پاٹ دار آواز ہال میں گونجی، جواب میں ایک مانوس بھنبھناہٹ ابھری، کچھ قلم مزید تیزرفتاری سے کاغذ پر گھسٹنے لگے، کچھ نے غیریقینی انداز میں اپنی کلائی کی گھڑیوں پر نظر ڈالی، ایک دو احتجاجی آوازیں اور کچھ التجائیہ فقرے۔ سر پانچ منٹ اور، پیپر بہت مشکل تھا، نہیں نہیں سر مشکل نہیں لمبا تھا۔ اور اس تمام بھگدڑ میں اس کی نظر اس چہرے پر پڑی۔ وہ چہرہ جو ہر کلاس

Read more

تارکین وطن کا عالمی دن: کہیں رسوا نہ ہوجائیں

اپنے وطن سے ہجرت کر کے کسی دوسرے وطن میں جا بسنے والے لوگ تارکین وطن کہلاتے ہیں۔ دنیا میں تارکین وطن کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 دسمبر 2000 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 دسمبر کو بین الاقوامی تارکین وطن کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 1990 میں، اسمبلی نے تمام تارکین وطن کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کنونشن

Read more

ہم تو دے کے بھی خالی ہاتھ رہے!

مشہور کہاوت کے مطابق ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہے سلسلہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی گزشتہ کچھ مہینوں سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کہنے کو تو کوہاٹ، کرک اور ہنگو ایسے علاقے ہیں جو کے سوئی گیس کا گڑھ مانے جاتے ہیں، انہیں شہروں کے ذخائر سے ملک کے مختلف شہروں کو سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کے مکین ہی سوئی گیس سے محروم ہیں۔ ضلع کوہاٹ سوئی گیس فراہم کرنے میں ایک عرصے سے پیش پیش ہے، مگر کوہاٹ کے ہی شہریوں کو گھریلو استعمال کے لیے سوئی گیس مہیا نہیں کی جاتی جس کے نتیجے میں انہیں ایل۔ پی۔ جی کے سیلنڈروں کے مہنگے دام ادا کرنے پڑتے ہیں تاکہ گھر کا چولہا بجھنے نا پائے۔

Read more

کرونا وائرس کی دوسری لہر اور اپوزیشن جماعتوں کا غیر سنجیدہ کردار

پاکستان میں ویسے تو موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے مگر سیاسی پارہ اپنی حدوں کو چھو رہا ہے پاکستان کی تاریخ میں سیاسی پارہ ہائی ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے یہ ایک جمہوری حکومت ہونے کا ثبوت ہے۔ مگر آج کل جن حالات میں سیاسی پارہ ہائی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ گزشتہ سال 2019 ء سے ایک وبائی بیماری کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ جو کہ اب تک 220 ممالک میں

Read more

منفرد شاعر و صحافی، قاضی عبدالحئی قائل کی حیات و خدمات پر لکھی سندھی کتاب

16 دسمبر 2020 ء کا دن، سندھ کے منفرد شاعر، ادیب، صحافی، عظیم مدرس، تعلیم دان و سماجی کارکن، قاضی عبدالحئی ”قائل“ سرشاری کے 103 رے یوم پیدائش کے حیثیت سے ان کی یاد ساتھ لایا، جو ایک سو تین برس قبل، 16 دسمبر 1917 ء کو لاڑکانے ضلع کی زرخیز زمین کے رتو دیرو نامی قصبے سے متعلق، اس دور کے سندھی، عربی اور فارسی کے معروف شاعر، قاضی عبدالحق ”عبد“ کے گھر (والد کی ان دنوں سندھ کے ضلع جیکب آباد کے ”ٹھل“ نامی شہر میں تعیناتی کے باعث) ٹھل میں پیدا ہوئے، اور 23 جولائی 1989 ء کو مکۂ معظمہ میں، حج ادا کرنے کے بعد ، اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور وہیں ”جنت المعلیٰ“ کے شہر خموشاں میں سپرد خاک ہوئے۔

Read more

16 دسمبر: ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن

آج سے چھے سال قبل 16 دسمبر 2014 کو ریاست پاکستان کے اثاثوں (بقول جنرل پرویز مشرف اور حمید گل کے ان کے ہیروز) طالبان کی جانب سے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا گیا جس سے 132 طالبعلموں سمیت 154 لوگ قتل کر دیے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملے کے چار سال بعد سپریم کورٹ نے ایک عدالتی کمیشن بنایا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز شامل تھے جنہوں نے ڈیڑھ ماہ میں رپورٹ سپریم

Read more

حضرت غوث اعظم ؒکی دعا سے تاجر قتل ہونے سے بچ گیا

بہجۃ الاسرار سے منقول ہے کہ ابو السعود الحریمیؒ سے مروی ہے کہ ایک تاجر ابو المظفر حسن بن نجم ملک شام کی طرف سفر کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ سفر بخریت گزرنے سے متعلق دعا کروانے کے لئے وہ تاجر شیخ حماد ؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ”حضور والا، میرا ملک شام کی طرف سفر کرنے کا ارادہ ہے اور میرا قافلہ بھی تیار ہے، سات سو دینار کا مال تجارت ہمراہ لے کر جانا

Read more

امن کی تلاش کا ایک نیا سفر

کینیڈا ون ٹی وی پر امن و آشتی کے حوالہ سے ایک علمی پروگرام ”ان سرچ آف پیس“ ہر ہفتے نشر ہو رہا تھا جو گزشتہ دنوں 11 اقساط کے بعد اختتام پذیر ہو گیا اس پروگرام میں شریک گفتگو دو مشہور سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر کامران احمد اور ڈاکٹر خالد سہیل تھے۔ اس پروگرام کا فارمیٹ بہت ہی دلکش اور دلفریب تھا اور ایک اہم موضوع ”روحانیت“ جو کہ اپنی تہہ میں بہت سی جہتیں اور پرتیں لیے ہوئے ہے اور

Read more

پروفیسر ڈاکٹر غنی الاکرم سبزواری کی کتاب: احتساب قبل یوم الحساب

یہ کتاب ”احتساب قبل یوم الحساب“ پروفیسر ڈاکٹر غنی الاکرم سبزواری صاحب نے لکھی ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2005 میں شائع ہوا اور دوسری اشاعت 2019 میں ہوئی۔ اس کتاب میں تیرہ ( 13 ) مختلف عنوانات پر بات کی گئی ہے۔ تمام مضامین روزمرہ کی زندگی اور مسائل پر منبی ہیں جن کا اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں حل بیان کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر غنی الاکرم سبزواری صاحب کا شمار پاکستان کے عظیم اسکالرز میں

Read more

بھارتی اشتعال انگیزیاں خطۂ امن کے لئے خطرہ!

بھارت نے ایک عرصے سے ایل او سی پر جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے، بھارتی فوج آئے روز سرحدوں پر گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیتی ہے، پاکستانی ا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ بھارت پاکستان دشمنی میں سازشی اور تخریبی حربے استعمال کر رہا ہے۔ مودی سر کار نے پا کستان میں دہشت گردی کروا نے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر زمین تنگ کر

Read more

متاع وقت کا احساس دلانے والا چل بسا!

مجھے یقین ہے ان کا کمرہ اب بھی کتابوں کی خوشبو سے مہک رہا ہوگا، ان کی نشست کا ایک حصہ اب بھی کتابوں سے لدا ہوا ہوگا، سائڈ میں پڑے ڈسک پر بکھرے سفید کاغذ، اخبارات اور کئی رسائل اب بھی کمرے کی زینت بنے ہوئے ہوں گے ، قرآن وحدیث، فقہ، ادب، فسلفہ، تاریخ، اور شاعری پر لکھی گئی کتابیں شاید اب بھی ترتیب سے بک شیلف میں نظر آ رہی ہوں گی ں، اور موٹے شیشے والی

Read more

بوبو جان

بنیر کی پہاڑیوں پہ اپنی بکریاں چلاتی اچھلتی کودتی وہ خوب صورت بچی جانے کب جوان ہو گئی۔ گھر میں سب ہی کی چہیتی آج ڈھولک کی تھاپ پر پورے گاؤں کو الوداع کہ کے دوسرے گاؤں بیاہ دی گئی۔ اتنی کم عمری کی شادی کہ وہ اپنے بدن کی اٹھان کو محسوس بھی نا کرسکی اور ایک بچی کی ماں بن گئی۔ مامتا بھی ایک عجیب احساس ہے بلکہ نعمت خداوندی ہے کہ اس احساس کے بعد نا بے

Read more

اپنے آج کو بہتر بنائیں

بدھا کا قول ہے کہ اگر آپ ہر وقت اداس رہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ماضی کی یادوں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ حد سے زیادہ تناؤ اور گھبرا ہٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مستقبل کے بارے میں پریشان رہتے ہیں لیکن ان دونوں عوامل میں جس پہلو کو آپ سب سے زیادہ نظر انداز کر رہے ہو، وہ آپ کا آج ہے۔

Read more

چوہدری غلام عباس: اجتماعی نصب العین اور ارفع مقاصد!

کہا جاتا ہے کہ شخص نہیں شخصیت بن کر رہیں کیونکہ شخص ختم ہو جاتا ہے شخصیت ہمیشہ رہتی ہیں انہیں تاریخ ہمیشہ اپنے دامن میں زندہ رکھتی ہے ایسے ہی ایک شخصیت چوہدری غلام عباس 4 فروری 1904ء کو جموں کے متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے یہ وہ زمانہ تھا کہ ریاست جموں و کشمیر ایک وسیع قید خانہ اور اس کی 80 فیصد مسلم اکثریت انتہائی افلاس ناداری اور مظلومیت کی زیست بسر کررہی تھی۔ ڈوگرہ حکومت کا

Read more

کیا بھٹو کو منصفانہ سماعت ملی؟

ایک محترم اور معتبر صحافی جو ماضی میں ایک آزاد نجی چینل پر ایک مقبول ٹاک شو کیا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ آزاد ٹی وی چینل موجودہ حکومت کے قیام سے پہلے ہوا کرتے تھے۔ ان کے شو کو میں بھی کبھی کبھار دیکھ لیا کرتا تھا لیکن ان محترم کے بولنے کے مخصوص درشت انداز کی وجہ سے کبھی کبھی ان کی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی تھیں۔ جس کی وجہ سے اکثر اس شو

Read more

پہلا جمہوری محاذ اور درست خیالی کی تحریک

جمہوریت یونانی زبان کے دو لفظوں ڈیموس اور کریسی کا مجموعہ ہے۔ ڈیموکریسی۔ ڈیمو کا مطلب عوام اور کریسی کا مطلب بالادستی یعنی حکومت یا اقتدارہے۔ اشرافیہ سے نچلے طبقات کی حکومت کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔ اگر ریاست پر اشرافیہ انتخابات کے ذریعے منتخب ہو کر بھی اقتدار میں آ جائے۔ تب بھی اشرافیہ کی حکومت کو جمہوری حکومت نہیں کہا جا سکتا ہے۔ جمہوریت اور جمہوری حکومت صرف محکوم اور غریب عوام کا اقتدار میں آنا ہے۔ جمہوریت

Read more

وقت کی ریت

آپ کتنی ہی طاقت کے ساتھ مٹھی بند کر لیجیے، وقت کی ریت ہاتھوں سے پھسل ہی جاتی ہے۔ آپ بادشاہ ہوں، وزیر اعظم ہوں، کیوٹ ہوں، کتے پالتے ہوں، یا ورلڈ کپ جیت جائیں، آپ وقت کی ریت کو قید نہیں کر سکتے۔ آنکھیں بند کر لینے سے دھوپ چلی نہیں جاتی۔ اور دائروں میں بھاگنے سے فاصلے طے نہیں ہوتے۔ گزشتہ ہفتے ملک کی عدالتی تاریخ کے بہترین فیصلوں میں اضافہ ہوا۔ بالآخر ہمارے پسماندہ اسلامی ملک میں

Read more

دیار غیر کے مسکین اور عشقیہ خطوط کی کتابت

کہتے ہیں کہ کچھ ملتانیوں کو اللہ نے جہنم میں بھیج دیا۔ پتہ چلا کہ بے چارے وہاں بھی رضائیاں لے کر بیٹھے تھے۔ کہ یہ کیسی جہنم ہے اس سے تو ہمارا ملتان زیادہ گرم تھا۔ میرے ایک دوست ملتان میں رہتے ہیں جو اکثر پاکستان آنے پہ مجھے ملتان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ جبکہ وقت کی قلت ہمیشہ آڑے آتی رہی۔ ملتان کی چار چیزیں مشہور ہیں۔ گرد گداگر، گورستان اور گرمی۔ میرے خیال میں اگر ملتانیوں

Read more

ہم کب سیکھیں گے؟

ویسے تو پاکستان کی تاریخ بے شمار حادثات سے بھری پڑی ہے۔ کبھی کوئی دہشت گردی کا حملہ ہوا تو سیکڑوں معصوم لوگوں کی جان گئی تو کبھی کوئی طیارہ حادثہ۔ کبھی کسی ٹرین کے مسافر کسی حادثے کی لپیٹ میں آئے تو کبھی کسی نے سڑک پر کسی نہ کسی حادثے میں اپنے کسی عزیز کو کھو دیا۔ بچے، بوڑھے، جوان، مرد و عورتیں سب ہی جسمانی یا ذہنی طور پر اس قسم واقعات و حادثات کے اثرات سے

Read more

حضرت شمس سبزواریؒ کی دعا اور سورج کی تپش

مختلف کتابوں سے منقول ہے کہ جب حضرت شمس سبزواری تبریزی ؒ اپنے مرشد کے حکم پر جب قونیہ تشریف لے گئے تو وہاں آپؒ کی ایک بہت بڑے عالم دین مولانا جلال الدین رومیؒ سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی۔ مولانا جلال الدین رومیؒ اپنے درس میں طالب علموں کو تعلیم دے رہے تھے کہ حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزیؒ وہاں تشریف لے آئے اور مولانا رومیؒ کے قریب بیٹھ گئے۔ مولانا رومیؒ کے قریب چند کتابیں پڑی تھیں، اس

Read more

نیم دانشور کا سستا منہ اور مہنگا ماسک

خواتین و حضرات یہاں دیکھوں وہاں دیکھوں جہاں دیکھوں میں کیا دیکھوں کہ ہر کس و نا کس۔ یہاں تک کہ بے کس نے بھی اپنے منہ کو رنگ برنگ کپڑوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔ اب تو نوبت ایں جا رسید کہ بعض خواتین نے کپڑوں کے ساتھ ساتھ میچنگ ماسک بھی پہننا شروع کر دیے ہیں۔ مارکیٹ میں مہنگے سستے ہر قسم کے ماسک موجود ہیں۔ آہستہ آہستہ ماسک سٹیٹس سمبل بنتا جا رہا ہے معاشرے میں مہنگے ماسک

Read more

مانا نہیں ہے، ہم نے غلط بندوبست کو

سقوط ڈھاکہ ایک ایسا زخم ہے، جو ہمیشہ رستا ہی رہتا ہے۔ عرصہ بیت گیا کہ لیکن ہر سال 16 دسمبر کو با شعور جمہوریت پسند افراد کے سر شرم سے جھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ چونکہ مشرقی پاکستان کے عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی۔ مقام افسوس ہے کہ اس سانحہ کے بعد بھی ہم نے ہوش کے ناخن نہیں لیے ہیں۔ گو کہ وطن عزیز میں کہنے کو تو جمہوریت ہے۔ لیکن جمہوریت کی آڑ میں کھیل

Read more

تنوع: کہو میں نہیں، میں تو نہیں

تنوع فطرت کی ایک صفت ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر فرد کی شناخت الگ ہے۔ گویا سماج کے اندر اگر انسانی گروہوں کی بات کی جائے تو ان کو لسانی، نسلی، جنسی، صنفی، علاقائی، مسلکی، مذہبی، سیاسی، معاشی وغیرہ گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ یہ تنوع آپ کو فطرت میں بھی نظر آئے گا آپ آنکھ سے ایک سے زیادہ رنگ دیکھتے ہیں زبان سے ایک سے زیادہ ذائقے چکھتے ہیں ناک سے ایک سے زیادہ

Read more

شدت پسندی، سیاست اور سوشل میڈیا

یوں تو وطن عزیز کبھی بھی شدت پسندی سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رہا شدت پسندی اور انتہا پسندی کسی نا کسی شکل نہ صرف ہمیشہ موجود رہی ہے بلکہ اپنے مضر اور خطرناک اثرات کے ذریعے ہمارے ملک کو نقصانات سے دوچار کرتی رہی ہے ایک طویل عرصے تک فرقہ وارانہ شدت پسندی نے ملک کو سنگین صورتحال سے دوچار کیے رکھا جس کے نتیجے میں نا صرف بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ پورا ملک عدم

Read more

طلبہ اور یونین

ایک ریاست کا بادشاہ مر گیا۔ اس کی مسند پر بیٹھنے والا بادشاہ نیا نویلا سیاستدان، گرم جوش نوجوان اور قوم کی ہمدردی رکھنے والا تھا۔ حکومت سنبھالتے ہی اس نے عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ٹھان لی مگر اس شرط پر کہ عوام اپنی رائے احتجاج کی صورت میں سامنے رکھے۔ کافی عرصے تک جب عوامی ردعمل سامنے نہ آیا تو اس نے حکم صادر کیا کہ عوام دشمن پالیسیاں مزید سخت کر دی جائیں مگر

Read more

مساوی شخصی، سماجی، معاشی اور سیاسی انسانی حقوق کا عالمی عہد نامہ

انسانی حقوق کے عالمی یادگاری دن کے حوالے سے ’ہم سب‘ میں پہلے ڈاکٹر طاہرہ کاظمی اور پھر ابونائل کی تحریر شائع ہوئی۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بدولت دنیا کے تمام خطوں کے انسانوں کے لئے مساوی انسانی حقوق کے شعور اور مطالبے میں تیزی سے اضافہ ہوتا جار ہا ہے۔ ان انسانی حقوق میں شخصی، حقوق کے علاوہ سماجی، معاشی اور سیاسی حقوق بھی برابر کی اہمیت کے حامل ہیں۔ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے شخصی، سماجی،

Read more

سیاسی کشمکش اور اخلاقی گراوٹ

اس وقت ایک طرف سیاست کے میدان میں تاریخ کی شدید ترین محاذ آرائی پھیل رہی ہے اور دوسری طرف کرونا وائرس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ اس موذی وبا کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کے قائدین پر اجتجاجی تحریک کو ملتوی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ لیکن پی ڈی ایم راہنما تحریک کو آگے بڑھانے پر مصر ہیں۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج کل لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے

Read more

وادی سواں سے لاہور تک پنجاب کا مزاج

مورخین اور دانشور ہمیں بتاتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں پنجاب دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان وادی سواں سے شروع ہوا اور پھلتا پھولتا اتنا بڑا ہو گیا کہ جغرافیائی لحاظ سے اس کی جنوبی ایشیاء کے نقشے میں اہمیت اپنی مثال آپ ہے۔ موہنجو داڑو اور ہڑپہ کے وقت بھی موجودہ پنجاب میں آبادی کے آثار ملتے ہیں۔ اگرچہ اس کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ نہیں مگر آثار قدیمہ کے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ پنجاب میں

Read more

بے اعتباری کی فضا میں ڈائیلاگ؟

کہتے ہیں اعتبار اور پیار دو ایسے پرندے ہیں گر ان میں سے کوئی ایک بھی اڑ جائے تو دوسرا اپنے آپ اڑجاتا ہے۔ کوئی بھی رشتہ ہو کسی بھی قسم کا تعلق ہو جب تک یہ دو پرندے موجود رہتے ہیں وہ رشتہ وہ تعلق برقرار رہتا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ دونوں پرندے ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے مگر انہیں ایک ہی جگہ پر رکھنا بھی ضروری ہے اور پرداخت کے لیے مناسب ماحول

Read more

جب مجھے حج کی سعادت نصیب ہوئی۔۔۔

اپنے ٹھکانے پر پہنچے۔ غسل لینے کے بعد شلوار قمیض پہن کر بڑا ہلکا پھلکا محسوس ہوا۔ اب رات کے کھانے کا وقت تھا سب کے لئے کھانا تیار تھا۔ میں نے کھانے سے معذرت چاہی اور باہر آ گیا خطیب صاحب پیچھے آئے اور کہا آپ کھانا ہمارے ساتھ کھائیں گے۔ میں نے کہا کہ دوپہر کو آپ کی طرف سے مہمان نوازی ہو چکی اب میں اس شرط پر کھاوں گا کہ خدمت کی اللہ آپ کو جزا

Read more

عبدالرحمن ایسوٹ: ایک جدوجہد کا نام

دلوں پر راج کرنے والی شخصیات کے عمل اور کردار پر بحث کرنا بڑے بڑے لکھاریوں کا کام ہے۔ جو لوگ پرجوش، پرعزم، متحرک، ناداروں اور غربوں کے ہمدرد اور پسے ہوئے لوگوں کے پارسا، پسماندگی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم رکھنے والے مبارز کو قریب سے دیکھ لیتے ہوں وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان مبارزین کی عملی جدوجہد کو سامنے رکھ کر، ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر اپنے لئے راہیں متعین

Read more

ملتان میں عشق اور لاہور میں شادی

کورونا وبا نے زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے، لوگوں، دوستوں، رشتہ داروں سے ملنا ملانا اورسماجی تقریبات میں جانا میرا سب سے محبوب کام ہے، نومبر کے آغاز میں ہی ملتان سے بہت ہی عزیز، مخلص اور محبت کرنے والے دوست علی شیخ نے فون کیا کہ بیٹی کی شادی کی تاریخ 5، 6 دسمبر طے ہو گئی ہے لہذا نوٹ کرلو، پوری فیملی کے ساتھ آنا ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا، پھر نومبر کے تیسرے ہفتے

Read more

زائر حرمین ___ اذن سفر اور سفر پر روانگی

اذن سفر سے کوئی سوا دو سال قبل ہم نے رب کعبہ کے حضور حاضری کا قصد کیا۔ آغاز میں عمرہ پر جانے کے متمنی افراد کی تعداد چار تھی جو ’لوگ آتے گئے، کارواں بنتا گیا‘ کے مصداق گیارہ ہو گئی۔ تیاری ہونے لگی۔ لیکن واقعات کا تسلسل کچھ یوں بنا کہ ہم جا نہ سکے۔ پلان میں ترمیم کر کے دیکھا پھر بھی بات نہ بنی تو یہ سوچ کر خود کو تسلی دینے کی کوشش کی کہ

Read more

شادیوں کا سیزن

شادی شدہ اور کنوارے میں ایک چیز مشترک ہوتی ہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے کو حسرت سے دیکھتے ہیں۔ جب بھی شادیوں کا سیزن آتا ہے تو کچھ لوگوں کے نصیب میں شادی کا لڈو آتا ہے اور زیادہ تر کی قسمت میں نکاح کے چھوہارے آتے ہیں۔ شادی کے لڈو کے بارے میں تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا کہ شادی کا لڈو جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا، اور جس نے نہ کھایا وہ بھی پچھتایا۔ بندہ

Read more

حضرت سید نوشہ گنج بخشؒ نے شاہی پہلوان کو پچھاڑ دیا

اولیاء اللہ حضرت سید نوشہ گنج بخشؒ ایک مرتبہ لاہور آئے تو سب سے پہلے آپؒ نے وہاں مدفون بزرگان دین کے مزارات کی زیارت کی اور حیات اولیاء اللہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان دنوں لاہور میں پہلوانوں کا بہت چرچا تھا۔ بیجا پور سے ایک مشہور شاہی پہلوان بھی لاہور آیا ہوا تھا۔ آپؒ نے سوچا کہ لاہور میں اولیاء اللہ اور مزارات مقدسہ کی زیارت تو ہو گئی کیوں نہ شاہی پہلوان سے بھی مل لیا جائے۔ آپؒ

Read more

رنی کوٹ کی شہزادی

رنی کوٹ پر وہ ایک سرد چاندنی رات تھی، جب مجھے نیند نہیں آئی تو میں رہائشی کمروں کے باہر الاؤ کے گرد رکھی کرسی پر آ کر بیٹھ گیا۔ وقت دیکھا تو دو بجے تھے۔ رک رک کر ٹھنڈی ہوا کے تیز جھونکے شال اور سوئٹر سے گزر کر جسم میں کپکپی پیدا کر رہے تھے۔ ہوا کے ایک جھونکے کے ساتھ تیز سرسراہٹ سے میں چونک گیا۔ سردی کا احساس بھول کر سرسراہٹ کی آواز کی سمت دھیان

Read more

ادبی مرشد: سید حفیظ اللہ گیلانی

اس پر آشوب دور میں انسان اس قدر کرب کا شکار ہے کہ آپ انسانوں کے دکھ لکھنے کا ارادہ کر لیں تو آپ کے پاس روشنائی کم ہو جائے گی، صفحات کی قلت ہو جائے گی، لیکن لکھنے کو مواد کم نہیں ہو گا۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ معاشرے نے ظاہری طور پر جو ترقی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے، باطنی طور پر وہاں ایسے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جو اسی ترقی کرتے معاشرے کو

Read more

ذمہ داری

”بچے ماں باپ کی ذمے داری ہوتے ہیں، بڑے بہن بھائی کی نہیں۔ اماں یہ بات آپ سمجھتی کیوں نہیں؟“ عفان احمد کی بات پر اماں نے انھیں گھور کر دیکھا۔ ”تو میں یہ کب کہہ رہی ہوں کہ تم ثمینہ، نصیر یا احسان کی ذمے داری ہو؟ میں تو بس یہ کہہ رہی ہوں کہ ثمینہ نے اپنی بیٹی کے لیے لڑکا ڈھونڈ لیا اور بات طے کرنے کے بعد ہمیں بتا رہی ہیں کہ اماں میں نے نازیہ

Read more

سقوط ڈھاکہ اور ہم

وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا (قابل اجمیری) دسمبر کے مہینہ میں عجیب غم کا احساس ہوتا ہے، موسم کی شدت اپنی جگہ پر، لیکن ہم پر تو اس مہینہ دو ایسے سانحہ گزرے ہیں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے، پہلے سقوط ڈھاکہ 1971 ء اور پھر سانحہ اے پی ایس جو 2014 ء میں رونما ہوا۔ فیض احمد فیض، نصیر ترابی اور حبیب جالب کا شکریہ انھوں نے شاعری لکھی، جس میں وہ

Read more

فلسفی حکمران اور محدود جمہوریت کا تجربہ

افلاطون نے مستحکم معاشرے اور آئیڈیل ریاست کے لئے فلسفی حکمران کا تصور پیش کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے جسٹس کی ایک بالکل نئی تعریف بھی پیش کی تھی۔ افلاطون کے مطابق افراد ذہنی اور جسمانی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ سوچنے والے ہوتے ہیں، کچھ جسمانی قوت رکھتے ہیں اور کچھ محض روزمرہ کے معمولی کاموں کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس لحاظ سے معاشرہ تین قسم کے افراد سے عبارت ہوتا ہے۔

Read more