پاکستان ایمبیسی دی ہیگ میں منعقدہ ای کچہری میں بے ضابطگی

سننے میں آیا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے، حکومت پاکستان نے سفارت خانوں کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ وہ مقامی پاکستانیوں سے رابطے میں رہیں اور لوگوں کو درپیش مسائل سنیں اور ان کا حل نکالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانوں کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کی تجاویز سن کر اپنے کام کے طریقہ کار میں بہتری لائیں۔ شاید، اسی مقصد کے لئے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ ای کچہری

Read more

مملکت خداداد تھیٹر: قائم شدہ 1947

آپ نے کبھی ایسا تھیٹر ڈرامہ دیکھا ہے جس کے اداکار سٹیج پر بیٹھے پنڈال میں موجود ناظرین کی جنگلی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہوں؟ جب سٹیج واسیوں کے لطف میں کوئی کمی واقع ہو، ان میں سے کچھ اٹھیں تین چار طنابیں ہلائیں اور عوامی ڈرامہ پھر سے پرجوش ہو جائے؟ نہیں؟ تو پاکستان کے سیاسی سٹیج اور اس کے ناظرین کو دیکھئے۔ یہ ویسے یہ بھی عجب نگری، انوکھا راج ہے۔ یہاں ’لانے والے‘ اداکاروں کو لاتے

Read more

سننے والو ختم اب میری کہانی ہو چکی

لب پہ ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی اک کہانی چھڑ رہی ہے اک کہانی ہو چکی آخری آنسو مری چشم الم سے گر چکا سننے والو ختم اب میری کہانی ہو چکی بہزاد لکھنوی کے یہ اشعار سارہ انعام کی اسلام آباد میں شاہنواز کے ہاتھوں اندوہناک موت پر یاد آئے۔ ان کے قتل کو کافی دن گزر گئے دو چار دن کی میڈیا ہائپ کے بعد اب خاموشی نظر آ رہی ہے۔ سارہ زبان حال سے یہ

Read more

کلرک سے جج تک

ایک بات کی سمجھ آج تک نہیں آ سکی اور وہ ہمارے تعلیمی ادارے اور ان کا باطنی اور ظاہری کردار کا سرعام تضاد ہے۔ جب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سر اٹھانے کا کام شروع کیا ہے بجائے علمی اور تعلیمی ترقی ہو صرف بیڑا غرق ہونے کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آیا۔ جب کسی قوم اور ریاست میں اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے تو پھر بے غیرتی، ہڈ حرامی اور لاتعلقی جیسے سنگین جرائم جنم لے کر

Read more

گندھارا تہذیب کا قدیم ورثہ اور پاکستان

سیاحت نے مسلسل آٹھویں سال عالمی معیشت کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ آج، ایک ارب سے زیادہ لوگ بین الاقوامی سطح پر سفر کرتے ہیں، جن میں سے نصف کے قریب سفر ترقی پذیر ممالک کے لیے ہوتے ہیں۔ پاکستان اس رجحان سے فائدہ اٹھانے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔ مسافر دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کے تاریخی ورثے کا تجربہ کر سکتے ہیں، صوفی مزارات، ہندو مندروں، سکھ گوردواروں اور بدھ خانقاہوں

Read more

ماحولیاتی انصاف کے مطالبے اور عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی 27

پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کی حوالے سے موسمیاتی ماہرین کے عالمی گروپ ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں خاصی حد تک پاکستان میں ہونی والی بارشوں کی شدت میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ اس حوالے سے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کے پانچ روزہ غیر معمولی اسپیل کا ذکر خاص طور پر کیا گیا ہے۔ دنیا کی 20 بہترین یونیورسٹیوں کے ماہرین

Read more

سو سال بعد کا پاکستان

عمران خان نے نواحی قصبہ چیچو کی ملیاں میں ایک درمیانے درجے کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امپورٹڈ حکومت پچھلے سو سال سے امریکی سازش کی مدد سے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ آپ نے مزید وضاحت کی کہ میری حکومت یہی کام بغیر کسی بیرونی مدد کے زیادہ بہتر طریقے سے کر رہی تھی اور اکیلا بزدار ہی کافی تھا اس کام کے لئے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ عنقریب اسلام آباد کی طرف

Read more

پرانے بیجنگ کے گلی کوچوں کا حسن

کچھ کھو گیا تھا۔ کیا؟ کہوں گی بہت کچھ۔ شاید وہ وقت، وہ حسن، وہ روایات جو بہت قدیم شہروں کے اندر اس کے قدیمی حصے کا ہار سنگھار ہوا کرتی تھیں۔ اس کی خوبصورتی تھی۔ اس کا حسن تھی۔ جدت اور ماڈرن ازم کے ہتھوڑے اگر بے رحمی سے چل پڑیں اور کچھ بڑوں کو انھیں مٹانے کا جنون سوار ہو جائے تو پھر شہر کا بیش قیمت سرمایہ داؤ پر لگ جاتا ہے۔ میرے لاہور کے ساتھ ایسا

Read more

سلطنت مغلیہ کی نئی کابینہ کا اہم اجلاس

آج سلطنت مغلیہ کی نئی نویلی کابینہ کا اہم اجلاس سلطنت کے نئے امیر سلطان عقاب الدین سحر خیز المعروف مغل صغیر کی زیر صدارت دیوان خاص میں منعقد ہواء۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی وفاقی وزیر مذہبی امور ملا فیضی نے کورنش بجا لاتے ہوئے تجویز پیش کی کہ خاندان مغلیہ کے دائمی منبع فیض، رہبر اعلی اور مغل صغیر کے بڑے بھائی مغل کبیر کی جلد صحت یابی اور باحفاظت وطن واپسی کے لئے دعا کروائی جائے۔ چنانچہ

Read more

تاریخ کی ایک بہت بڑی شخصیت شہید اللہ بخش سومرو

مشہور مضمون نگار اور تنقید نگار جارج آرویل نے کہا تھا کہ ”لوگوں کو تباہ کرنے کا سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ ان کی تارخ کے بارے میں ان کی اپنی سمجھ کو جھٹلایا جائے ا ور اسے مٹایا جائے“ اللہ بخش سومرو نے 31 اگست 1900 میں شکارپور میں محمد عمر کے گھر میں جنم لیا، انہوں نے پرائمری تعلیم سے لے کر میٹرک کا امتحان شکارپور سے پاس کیا۔ شہید اللہ بخش سومرو بچپن سے ہی

Read more

عدم برداشت اور میڈیا کا کردار

پاکستانی معاشرے میں بڑھتا ہوا عدم برداشت کا رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے ہاں سماجی اور معاشرتی رویے کس قدر پر تشدد ہوتے جا رہے ہیں۔ کسی بھی ریاست میں چوتھے ستون کی حیثیت رکھنے والے روایتی میڈیا کو اگر دیکھا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر ہمارے اخبار قتل و غارت گری، دہشتگردی، ڈکیتی، ریپ سمیت مختلف قسم کے جرائم کی خبروں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ خبروں میں سنسنی لانے کے لیے میڈیا کا

Read more

عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرکے انقلاب لانا چاہتے ہیں یا معیشت ڈبونا؟

عمران خان اندھوں میں کانے راجا ضرور ہیں۔ مگر دودھ کے دھلے ہرگز نہیں۔ حقیقی آزادی کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی کا یہ درست وقت ہے بھی کہ نہیں؟ معیشت پہلے کہاں کھڑی ہے؟ یہ سوچیے ذرا۔ کیا خان صاحب کو نہیں پتہ کہ اس وقت سیلاب متاثرین اور مہنگائی اس ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے؟ یقیناً جانتے ہوں گے ۔ ان کے علم میں یہ بھی ہو گا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں شدت

Read more

کھیل کے میدانوں سے خوشخبریاں

پاکستان سپورٹس کافی عرصے سے زوال کی شکار ہے۔ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاکستان کسی بھی کھیل میں کوئی بڑا مقام حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان میں بدامنی کو جواز بنا کر غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی یہاں آنے سے مسلسل دامن بچاتے رہے ہیں۔ پاکستان کو پچھلے بیس سالوں کے دوران کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کا شرف بھی حاصل نہیں ہوا جس کا اثر ہمارے کھیل کے میدانوں پر بھی پڑتا رہا ہے کیونکہ

Read more

ملکی ترقی کا راز

جن ممالک میں ایک مستحکم جمہوری ماحول ہے وہ ترقی کے سفر پہ آج بگٹٹ رواں دواں نظر آتے ہیں اور جہاں غیر جمہوری ماحول ہے یا زیادہ تر رہا ہے وہ شاہراہ تنزلی پہ کشاں کشاں محو سفر ہیں گویا ہنوز دلی دور است۔ جمہوری ماحول میں انسانوں کو شخصی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی حاصل ہوتی ہے، جو اب دیہی کا اعلیٰ و ارفع نظام ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے جہاں کارہائے مملکت جبری و فسطائی ہتھکنڈے آزمائے

Read more

خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کی نئی لہر

سلگتا ہوا دھواں آگ پکڑ ہی لیتا ہے جب سے پاکستان میں امپورٹڈ حکومت آئی ہے اس وقت سے خیبر پختون خواہ سے بھتہ خوری کی خبریں آنا شروع ہوئیں اور اب دہشت گردی کی آگ بھی سلگنا شروع ہو چکی۔ دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی اللہ پاک اس وقت تک کسی بھی شخص کو موت نہیں دیتا جب تک اس کا اصل ظاہر نہ ہو جائے، بہت سے

Read more

سوشل میڈیا سے اصل زندگی متاثر مت ہونے دیں

فیس بک و دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایک جعلی دنیا ہی ہیں۔ یہاں کے اعداد و شمار پہ اس قدر انحصار کرنا کہ ان میں رد و بدل آپ کا مزاج خراب کر دے یا آپ کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دے کم عقلی ہے، یا پھر یہاں کے لوگوں سے انتہا کی توقعات لگا لینا بیوقوفی ہی ہے۔ ہاں یہ جعلی دنیا اصلی لوگوں نے تخلیق کی ہوئی ہے۔ جتنے اچھے برے کا توازن ہمارے اردگرد موجود

Read more

ہائپر ہائیڈروسس کیا ہے

انسانی جسم سے پسینے کا خارج ہونا ایک فطری عمل ہے ’جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ جسم سے پسینہ خارج ہونے کے عمل کو عمومی طور پر ہائپر ہائیڈروسس Hyperhidrosis کہا جاتا ہے جبکہ جسم کے مخصوص اعزاء مثلاً ہاتھوں اور پاؤں سے خارج ہونے کے عمل کو خصوصی طور پر فوکل یا پامر ہائپر ہائیڈروسس Palmoplantar Hyperhidrosis کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین امراض جلد Dermatologist کے مطابق گرمی سے آنے والا پسینہ اور ذہنی

Read more

ڈم کالونی

کلاس تو بتائیں، کثرت زچگی سے کون سے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور کیا علامات آئیں گی۔ سو نفوس سے بھرا ہوا لیکچر تھیٹر مگر مکمل سناٹا۔ پروفیسر نے کتنی ہی بار سوال دہرایا، جواب ندارد۔ صبح کے آٹھ بجے ہیں، آخری سال کے طلبہ جو پاس آؤٹ ہونے ہی والے ہیں، بن ٹھن کر تیار ہوئے، آئے ہیں مگر کسی سوال پر بولتے نہیں۔ ابھی کل کی بات ہے، سپورٹس ویک کی اختتامی تقریب پر ان کے فلک

Read more

ملالہ کی وطن واپسی سیلاب زدگان کی لئے امید کی کرن

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وطن واپسی اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن کی مٹی سے محبت انسان کبھی نہیں بول سکتا۔ چاہے کتنے بھی خطرات اور مشکل حالات ہوں، انسان اپنے وطن، اپنے لوگوں اور ان کا دکھ کبھی نہیں بولتا۔ ملالہ اس وقت اپنے وطن کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب ملالہ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، اس وقت بھی ہر آنکھ نم تھی۔ ہر چھرا اداس تھا۔ اور ہر طرف مایوسی کے

Read more

سوات کا امن اور خارجی سازشیں

موجودہ حالات میں جب سے تحریک انصاف کو وفاقی حکومت سے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے حکومت سے نکالا گیا تب سے تحریک انصاف اور پشتون تحفظ موومنٹ اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لئے ملک میں امن اور ملک کی ساکھ برباد کرنے کے لئے ہر حد تک گرنے کو تیار ہو چکے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات تحریک انصاف کی حکومت میں افغان طالبان کی ثالثی کے ذریعے شروع کیے گئے، جبکہ موجودہ حالات میں تحریک

Read more

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ناکام پالیسیاں

ہر ملک اپنا تعلیمی نظام اپنی آبادی کی ذہنی اور نفسیاتی صلاحیت اس کی آمدن اور ملکی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بناتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کا مقصد لوگوں کو انتہائی مشکل حالات میں مسائل کا حل دینا ہے چاہے وہ مسئلے سماجی ہوں یا ثقافتی، اخلاقی ہوں یا روحانی۔ ان تمام مسائل کا حل ہی قومی ترقی کا ضامن ہے اور انہی کی ذریعے علم و فن میں بازی لی جاتی ہے جو ملک اپنے ملک کے حالات اور

Read more

وہی دیرینہ بیماری، وہی نامحکمی دل کی

ہماری ناکامیوں اور تباہ حالیوں کی وجوہ تلاش کی جائیں تو اندازہ ہو گا کہ ان میں ایک وجہ ہمارا جذباتی ہونا ہے، یعنی ہم بڑے جذباتی ہوچکے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم حقائق کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں اور کوئی ایسا کام جس میں جذباتی تلاطم خیز یاں اور شور انگیز یاں نہ ہوں ہماری فطرت سیماب آسا کو مطمئن نہیں کر سکتا۔ ہم ایک مدت کی جذبات پرستی سے اس کے خوگر ہوچکے ہیں

Read more

تحریک اسلامی: حکمت عملی، غور و فکر کے چند پہلو

سیاسی کامیابی کے لیے بلاشبہ پالیسیوں کا بھی ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لینا ضروری ہے اور بہتر سے بہتر حکمت عملی ترتیب دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جبکہ سیاسی اور نظریاتی تشخص کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے بھی اقدامات اٹھانا لازمی ہیں، مگر ان سب امور کی جو بنیاد ہے اس پر توجہ دیے بغیر کچھ پانے کی امید رکھنا اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے۔ مجموعی طور پہ آج کی اسلامی تحریکوں کے سامنے

Read more

معصوم گناہگار

سلطان آج ایک کامیاب ترین انجینئرنگ فرم کا مالک تھا اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہا تھا۔ آج بھی جب بھی وہ وہ اپنے ماضی میں جھانکتا تھا تو ایک کسک اس کے دل میں اٹھتی تھی۔ سلطان بچپن سے ہی ایک محنتی طالب علم تھا اور اپنی اس خوبی کی بنیاد پر اپنے والد عبد الاحد صاحب کا چہیتا بیٹا تھا۔ غربت کے باوجود عبد الاحد اس کی تمام تعلیمی ضرورتیں پوری کرتا عبد الاحد کی تمام

Read more

سیلاب متاثرین کی حالت زار

جون کے آگ اگلنے والے دنوں کی تپش ابھی باقی تھی کہ وطن پاکستان میں بارشوں کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ ہر طرف سے باران رحمت کے منتظر ذی روح بھی اسے باران زحمت خیال کر کے امان کی دعا مانگنے لگا۔ تاہم کسی کو یہ گمان پھر بھی نہیں تھا کہ یہ سلسلہ قیامت ڈھا کر ہی دم لے گا۔ بلوچستان، سندھ، کے پی اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے قیامت ڈھا دی لیکن

Read more

این اے 24 چارسدہ کا ضمنی انتخاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ 2 کے پانچ لاکھ سے زائد ووٹرز 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ متذکرہ حلقہ نیابت میں مجموعی طور پر 384 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 196 مرد ووٹرز کے لیے 154 خواتین اور 34 مشترکہ پولنگ

Read more

موت ایک اٹل حقیقت!

حدیث میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی اگر کوئی اپنے والد سے نیکی کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کے محبت کرنے والوں سے ملاپ رکھے ”یعنی ان کی خیریت دریافت کرے، ان کی تعظیم و تکریم کرے اور ان کے ساتھ تعلق بہرحال قائم رکھے۔ میں اسی نیت کے ساتھ ان کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا اور جب جب بھی حاضری دی انہوں نے والد صاحب کے ساتھ گزرے ماضی کے جھروکوں سے کچھ یادیں ضرور

Read more

لکھو اور سوشل میڈیا پہ ڈال دو

سوشل میڈیا کیا آیا دنیا ہی بدل گئی۔ آپ کا اپنا ذاتی کچھ نہیں رہا، ہر چیز سوشل ہو گئی ہے۔ سوشل ہونے کا بخار اکثر لوگوں کو دل و دماغ کے ساتھ آنتوں کو بھی چڑھ چکا ہے۔ کہ اگر کوئی اپنی زندگی کی آخری سانسیں بھی گن رہا ہو تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لمحہ سوشل میڈیا پہ شیئر ہو جائے۔ کئی ایک تو ایسے دیکھے ہیں جن کو معمولی سا بخار بھی ہو جائے

Read more

پاکستان میں حالیہ سیلاب۔ ایک عالمی موسمیاتی آفت

پاکستان میں جون 2022 میں موسلا دھار بارشیں، ندی نالوں کا بپھرنا اور فلیش فلڈ ایک ایسی موسمیاتی آفت کا باعث بن گئے جس کی نظیر اس سے پہلے نہیں ملتی۔ ساڑھے تین کروڑ لوگ تقریباً اس سیلاب سے متاثر ہوئے اور حکومت کی طرف سے ملک بھر کے 84 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ بڑے پیمانے پر انسانی جانوں اور مویشیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ مکانات، سرکاری اور نجی انفراسٹرکچر بری طرح سے تباہ ہو گیا۔ فصلیں، زرعی

Read more

اے ٹی ایم مشینیں خراب ہونے کے پیچھے اصل راز کیا ہے؟

بہت سال پہلے میری ایک عزیزہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ اپنی اولاد کو جس نام سے پکاریں، وہی نام مشہور ہوتا ہے اور ماں باپ جس خطاب سے نواز دیں، دنیا بھی آپ کو وہی کچھ سمجھتی ہے۔ زمانہ طالب علمی میں جب میں ماہانہ خرچہ لینے بہاول پور سے چندی پور گاؤں اپنے والد صاحب کے پاس جاتا تو وہ مجھے محبت سے کہتے ”آ گئے سیٹھ صاحب!“ ۔ اب کیا پتہ تھا جیب میں کچھ ہو

Read more

رشتوں کے تقدس کی پامالی میں ڈرامہ انڈسٹری کا کردار!

ہم تیزی سے سماجی بگاڑ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا سماج بگاڑ کا شکار کیوں ہے اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اس کی ایک بڑی وجہ رجحانات میں ’اصلاحی پہلو‘ کو نظر انداز کیا جانا بھی ہے۔ سماج کی مثالی روایات اور اقداریں دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور خاندانی نظام پاش پاش ہوتا جا رہا ہے جبکہ رشتوں کی پامالی اس قدر عام ہو گئی ہے کہ اب رشتے ادب و آداب

Read more

ابصار فاطمہ کی نئی کتاب: رشتوں اور جذبات کی نفسیات

آغاز ہوتا ہے کتاب کے ابتدائی صفحات پر درج ایک سوال سے کہ ” ہم رشتوں کی اہمیت کا صرف دعویٰ کرتے ہیں یا واقعی ہمیں احساس ہے کہ ہمارے اردگرد رشتے ہماری بقاء کے لیے کتنے ضروری ہیں؟“ ابصار فاطمہ کی کتاب ”رشتوں اور جذبات کی نفسیات“ ایک ماہر نفسیات کا بہترین تحفہ ہے۔ یہ چھوٹی سی کتاب پرسکون زندگی گزارنے کے بڑے بڑے راز سمیٹے ہوئے ہے۔ شہد کی مکھی کی مثال سے ایک چھوٹی سی مخلوق کے

Read more

جناب صدر آپ نے فرائض منصبی پورے نہیں کیے

صدر محترم آپ نے 10 اکتوبر کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے گویا اس بات کا اعتراف کر لیا کہ بطور صدر پاکستان آپ نے اپنے فرائض منصبی پورے نہیں کیے بلکہ آپ نے اپنے فرائض منصبی سے روگردانی کی۔ میں اس کے لئے یہی نرم سے نرم الفاظ استعمال کر سکتا ہوں۔ آپ نے اس گفتگو میں عمران خان کے سازشی بیانیے کو مشکوک قرار دیا۔ آپ نے نے فرمایا کہ آپ اس سے ”کنوینس“

Read more

سیلاب زدگان کی بحالی، سیرت نبوی اور جدید سوشل سائنسز!

اگر جاپان نے دو ایٹمی دھماکوں کی مار سہی تو سیلاب زدگان کی بحالی مشکل کام نہیں لیکن میں موضوع کی طرف جانے سے پہلے آپ کو حقیقی ریاست مدینہ کی طرف لیے چلتا ہوں تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔ جب نبی کریمﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس وقت بھی سب سے بڑا مسئلہ مہاجرین کی آبادکاری ہی تھا، یہ لوگ اپنا سب کچھ مکہ مکرمہ میں چھوڑ کر خالی ہاتھ مدینہ

Read more

انسانی حقوق اور سیرت نبوی ﷺ

ربیع الاول کا مہینہ بہت مبارک مہینہ ہے اس مہینے کی نسبت، افضلیت محمد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات سے جڑی ہوئی ہے۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب اس دنیا میں تشریف لائے تو انسانی حقوق کا نام و نشان نہیں تھا آج بھی دنیا میں خصوصاً مسلمان ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے سب سے زیادہ گفتگو ہو رہی ہے۔ دنیا کی تمام اقوام کے ذرائع ابلاغ میں

Read more

علم دوست، انسان دوست ملک نواز احمد اعوان

علم دوست، انسان دوست ملک نواز احمد اعوان صاحب بھی 31 اگست 2022 ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ 1980 ء کی دہائی میں جب ہم کراچی میں مقیم تھے اس وقت میں نے تقریباً دس سال کی عمر میں اپنے والد محترم محمد اختر مسلمؔ سے ان کا نام سنا۔ ملک نواز اعوان سے یہ دنیاوی تعلق تقریباً بیالیس سال کے بعد ان کی وفات پر ختم ہوا۔ مگر ان کی یاد

Read more

بے بس قوم، کرپٹ حکمران اور سیلاب کی تباہ کاریاں

  انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات کا رونما ہونا ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ہر قوم اپنے وسائل اور منصوبہ بندی کے مطابق ان آفات اور حادثات سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ان قدرتی حادثات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اور نقصانات بچا جا سکے۔ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کے لئے ایک طویل منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی اقوام ان

Read more

محبت ازلی و ابدی ہے

کائنات خدا کا لاجواب کرشمہ ہے۔ یہ اپنے اندر کئی راز، عجائب، معجزے اور دریافتوں کے انبار رکھتا ہے۔ اپنی وسعت و کرامات میں پیمائش سے مبرا ہے۔ اس میں خدا کی لاثانیت و لافانیت کہ گہرے مکاشفے ہیں۔ دنیا میں بہت کچھ ہے۔ بات صرف دریافت اور کچھ کریدنے کی ہے جس میں محسوسات کا نمایاں عنصر شامل ہے۔ آپ جس چیز کو جتنی شدت کے ساتھ محسوس کریں گے یا دوسرے لفظوں میں آپ اس چیز کی جتنی

Read more

کتاب۔ نجف سے کربلا مصنف۔ توقیر ساجد کھرل

تعارف بقلم۔ طاہر شیخ اشرف المخلوقات کے روئے زمین پر قدم رنجہ فرما ہونے کے بعد تلاش اور جستجو کی لگن جاری و ساری ہے جسے ”سفر“ کا نام دیا جاتا ہے۔ کبھی یہ سفر جدت کی تلاش میں ہوتا ہے تو کبھی سائنس کی نت نئی ایجادات کا سہرا بھی اسی سفر کے سر باندھا جاتا ہے۔ زندگی سے موت تک کا فاصلہ بھی سفر کہلاتا ہے اور اولاد سے والدین بننے کا دورانیہ بھی سفر کہ کر یاد

Read more

امریکہ میں تیزی سے پھیلتا، اسلام فوبیا

امریکہ، نسلی مساوات اور مذہبی آزادی کی پالیسیز کے نفاذ کرنے کا دعوی تو کرتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ امریکی معاشرے کے مرکزی دھارے میں مسلم گروہوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے، پابندیاں لگانے، دباؤ ڈالنے اور ظالمانہ سلوک روا رکھنے کے لیے مختلف پوشیدہ یا واضح حکمت عملیاں اور اقدامات اختیار کیے جاتے ہیں۔ اس وقت امریکہ میں مسلم آبادی پچاس لاکھ کے لگ بھگ ہے، جو امریکہ کی مجموعی آبادی کا صرف دو فیصد ہے،

Read more

رسول اللہﷺ کی زندگی کے چند اہم پڑاؤ

پیدائش، پہلی شادی، نبوت اور وفات، رسول اللہ ﷺ کی دنیا وی حیات کے یہ چار بہت ہی اہم اسٹیج یا پڑاؤ ہیں۔ ان میں شادی کے علاوہ باقی تینوں غیر اختیاری ہیں۔ پیدائش اور موت میں انسان کی اپنی مرضی اور پسند و ناپسند کو دخل نہیں ہوتا، اسی طرح نبوت بھی سرتا سر اللہ کے اختیار، انتخاب اور تصویب کا معاملہ ہے، اس میں بھی کسی کو رائے دینے کا اختیار نہیں۔ اگر ہم رسول اللہﷺ کی زندگی

Read more

سفر الوقت (ٹائم ٹریول) بنیادی معلومات

سفر الوقت (انگریزی: Time travel) وقت یا زمان کے مختلف نقاط پر مستقبل یا ماضی کی جانب سفر یا حرکت کرنے کے تصور کو کہا جاتا ہے، جو فضا یا مکان میں سفر یا حرکت کے مشابہ ہے۔ مزید برآں، سفر الوقت کی کچھ توجیہات و تشریحات کی رو سے اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ متوازی حقائق و کائناتوں میں سفر کیا جا سکے اور اسی طرح وقت میں آپ خود کو روک بھی سکتے ہیں۔ یہ

Read more

لاہور سائنس میلہ

انسان اور کائنات کا آپس میں بہت گہرا رشتہ ہے۔ حیاتیاتی سطح پر انسان فطرت کی کوکھ سے جنم لیا گیا جاندار ہے جسے جمادات و نباتات سے انتہائی۔ قریبی نسبت ہے۔ لیکن انسان اپنے جیسے دیگر جانداروں سے مختلف ہے۔ اس اختلاف کا اظہار اس کی سماجی زندگی میں ہوتا ہے۔ انسانی سماج دیگر تمام ذی حیات مخلوقات کے سماجوں سے مختلف ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان کا سماج ایک تہذیبی عمل سے گزرتا ہے اور ہر تہذیبی

Read more

خانگی تنازعات کا متبادل حل

خانگی تنازعات  جیسے کہ طلاق، جائیداد، نان و نفقہ ، بچوں کی  تحویل، اور ملاقات جیسے قانونی  مسائل  کے حل کے لیے دنیا بھر میں سب سے موئثر طریقہ کار  قانونی چارہ جوئی ہے جو نہ صرف عوامی طور پر تصفیہ کی ایک زیر انتظام شکل ہے بلکہ عمل، شواہد اور گواہی کے لازمی اور قانونی اصولوں کی پابند ہوتے ہوئے ایک مقبول فورم میں انجام دیا جاتا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ عدالتوں کی زریعے خاندانی قانونی چارہ

Read more

جہد مسلسل ناکامی کا تریاق ہے

سٹیو جابز نے انیس سو چھہتر میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایپل کمپنی قائم کی اور انیس سو پچاسی میں اسے اسی کمپنی سے ہتک آمیز انداز میں نکال دیا گیا۔ جدوجہد کے ان نو برسوں میں سٹیو جابز نے ٹیک جینئس سٹیو وازنیک کی مدد سے دنیا کو بدل کے رکھ دینے والی ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی۔ پھر بھی اسے یہ دن دیکھنا پڑا اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اختلافات کے باعث اسے چلتا کیا۔

Read more

ٹیچر کا جہاں اور افسر کا جہاں اور

سکیل ایک لفظ۔ ٹھہرئیے! لفظ نہیں کہانی۔ اجی رکیے! کہانی نہیں داستان۔ کہاں جی! یہ تو اک احساس کا نام ہے۔ ہمم۔ احساس۔ حضور! یہ تعاون کی ایک شکل ہے۔ چلئے سب تعریفیں مان لیتے ہیں۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ہماری زندگی میں سکیل کا بڑا کردار ہے۔ حصول علم کی دہلیز پار کرتے ہی جن علمی اوزاروں سے واسطہ پڑا، ان میں سرفہرست ”سکیل“ ، ہی تھا۔ ہم بچپن میں اسے ”فٹا“ کہتے تھے۔ لکڑی کا

Read more

غلطی اور تاویلات۔۔

ٹیلر ماسٹر صاحب کو واسکٹ میں موجود خامی کی نشاندہی کراتے ہوئے گزارش کی کہ اب کے بار اس کا خیال رکھا جائے۔ انھوں نے مضبوط دلائل کے ساتھ مجھے قائل کرنے کی کوشش فرمائی کہ یہ کوئی خامی نہیں بلکہ ایسا کرنا اچھی واسکٹ سلوانے کےلئے لازمی ہے۔ دوران بیان فضائلِ انھوں نے واسکٹ کو الٹ دیا تو فخریہ انداز میں فرمایا کہ "حاجی صاحب یہ تو ہماری سلائی کردہ ہے ہی نہیں، یہ تو کسی اور جگہ سے

Read more

طبقاتی جنگی نظریہ کا انجام

تمدنی زندگی میں اعلی مقاصد کے حصول کے لئے تنہا انسان کی قوتیں بس نہیں کرتیں بلکہ ایک دوسرے کا سہارا بنتا اور دوسرے کا سہارا لیتا ہے۔ باہمی ربط و اتحاد کی یہ خواہش اور ضرورت، تمدنی زندگی کی ترقی کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے مثلا افریقہ کے نیم حبشی وحشیوں میں عموماً مذاق، صلاحیت، ذہنی استعداد، جسمانی کارکردگی کا بہت تفاوت محسوس ہوتا ہے، ان کی ضرورتیں اور حاجتیں بہت کچھ یکساں ہوتی ہیں لیکن ذرا

Read more

ایلوس پرسلے، مارلن منرو اور نیند کی گولیاں

مشہور امریکی روک اینڈ رول گلوکار ایلوس پرسلے کو کون نہیں جانتا۔ ایلوس پرسلے جوانی میں لڑکیوں کی دلوں کی دھڑکن ہوتا تھا اور انتہائی پر کشش شخصیت کا مالک تھا لیکن جب وہ صرف بیالیس سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوا تو اس کا چہرہ اور جسم، وہ کشش کھو چکے تھے۔ وجہ اس کی نشہ، منشیات اور سکون کی گولیاں۔ ایلوس پرسلے کے آخری بیس مہینوں میں جب بھی وہ شو کرنے جاتا، اس کے ساتھ

Read more

کیا نظر تھی جس نے مردوں کو مسیحا کر دیا

وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوت ہادی عرب کی زمیں جس نے ساری ہلا دی جو نہ تھے خود راہ پر اوروں کے ہادی بن گئے کیا نظر تھی جس نے مردوں کو مسیحا کر دیا ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے، جس میں رب العالمین نے محسن اعظم ﷺ کو رحمت مجسم بنا کر اس خاک دان عالم میں بھیجا، آپ ﷺ نے اپنی روشن تعلیمات اور نورانی اخلاق کے ذریعہ دنیا سے نہ صرف کفر و شرک

Read more

مفت مشورے

دنیا میں کوئی قوم پاکستانیوں سے بڑھ کر خارشی طبیعیت کی واقع نہیں ہوئی۔ سفر زمینی ہو یا ہوائی، ان کی کجھلی طبیعیت میں ہر وقت ایک ہی سوچ پنپتی رہتی ہے کہ کب کوئی ہمیں پھنسے اور نصیحت کی زنبیل کھولوں یا کم از کم اس کو حکمت کے ہی دو چار مشورے دے ڈالوں۔ حالیہ واقعہ قومی ائرلائن کا ہے جس میں چند مسافروں نے شکایات کی ہیں کہ ہوسٹس کا لباس ٹھیک کروائیں۔ ان میں اکثر بندے

Read more

استاد کا عالمی دن

پتہ نہیں کیوں جب سے اکتوبر کے مہینے کا آغاز ہوا ہے لگتا ہے ذمہ داریوں کا انبار ہے۔ جیسے یہ لکھنا ہے، یہ کرنا ہے، یہاں جانا ہے، یہ پڑھنا ہے، اور بہت کچھ لیکن اس سارے سلسلے میں جس چیز نے مجھے پر جوش رکھا ہے وہ *استاد کا عالمی دن*۔ پچھلے دس سال مختلف شعبوں سے وابستہ ہونے کے بعد اب مجھے لگتا ہے کہ یہ میری منزل ہے، یہ میرا شعبہ ہے، یہ میرا پیشہ ہے،

Read more

خواب نگر، سیلاب متاثرین اور شہید بھٹو

فجر کی اذان کی آواز فضا میں گونجنے سے پہلے میں اپنی گنہگار آنکھوں سے کیا دیکھتا ہوں کہ، رات کے اندھیرے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اپنے دو بیٹوں سمیت متاثرین کے کیمپ میں پکا ہوا کھانا اور سامان دیتے ہوئے دیکھا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو گھروں میں خواتین کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی، میں نے سوال کیا محترمہ بی بی آپ یہاں کہا کر رہی ہیں؟ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے شائستہ

Read more

عورت کمزور نہیں ہوتی۔

آخر تم اتنا پڑھ کر کرو گی کیا؟ کیا اتنی تعلیم تمہارے لیے کافی نہیں ہے؟ پڑھ کر نوکری کا انتظار کرتی رہو گی تو شادی کب کرو گی؟ نوکری کرنے والی لڑکیوں کا تو دماغ ویسے ہی خراب ہوتا ہے۔ اتنے سال سے نوکری کے ٹیسٹ دے رہی ہو تمہاری تو قسمت میں ہی روزگار نہیں ہے۔ یہ ساری باتیں اور سوالات لڑکیوں کو روز سننے پڑتے ہیں۔ کبھی معاشرے کا دباؤ تو کبھی رشتہ داروں کے طعنے اور

Read more

آصف علی زرداری کا مختصر خاندانی تعارف

سندھ مدرستہ الاسلام آصف زرداری کی والدہ کے جد امجد مولانا حسن علی آفندی نے ذاتی آٹھ ایکڑ میں 1885 میں تعمیر کروایا۔ محمد علی جناح، پہلے وزیراعلی عبداللہ ہارون، وزیراعظم، دیوان جونا گڑھ سر شاہنواز بھٹو، وزیراعلی ایوب کھوڑو، سر غلام حسین ہدایت اللہ جیسے کئی بڑے لیڈر پیدا کرنے کی وجہ سے یہ ادارہ مغربی ہند میں علی گڑھ یونیورسٹی جیسے مقام پر فائز ہوا اپنے آباؤ اجداد کی دی ہوئی اس نعمت کو یونیورسٹی کا درجہ آصف

Read more

پاکستان کے انجنیئرز کا معاشی استحصال اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی

انجنیئر جو کبھی معاشرے میں تعمیری و تعلیمی معیار کے عکاس ہوا کرتے تھے، بد قسمتی سے آج ان کے مقام و مرتبے اور ایک طوائف کی معاشرے میں حیثیت کے درمیان کوئی خاطر خواہ فرق نھیں۔ میری اس شعبہ سے وابستگی ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلائے رکھتی ہے کہ میں ایسے معاشرے کا حصہ ہوں جس نے ایک عالمی سطح کے شعبہ ء تعلیم سے وابستہ لوگوں سے ان کا وقار چھین کر انھیں بے روزگاری کے

Read more

چھ اکتوبر کا دن دنیا بھر میں دماغی فالج سے آگہی کے لیے منایا جاتا ہے

سیریبرل پالسی کو دماغی فالج بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے نقائص پہ مشتمل بیماری ہے جن میں انسان کا دماغ متاثر ہوا ہوتا ہے۔ دماغ ہمارے پورے جسمانی معاملات کو چلا رہا ہوتا ہے۔ دماغ کے ہر حصے کا کام الگ ہوتا ہے۔ سیریبرل پالسی میں دماغ کا جو حصہ نقص کا شکار ہوتا ہے اس سے متعلقہ جسمانی کام متاثر ہو جاتے ہیں۔ سیریبرل پالسی میں عموماً انسان کی حرکت کرنے کی اہلیت متاثر ہوتی ہے اور اس

Read more

ہم اور ہمارے سٹیریو ٹائپس

اکرم کو دیکھو، تین سال کی سروس میں گاڑی اور بنگلا بنا لیا! اس بار نمبر تھوڑے کیوں آئے؟ تمہاری نوکری کیوں نہیں لگ رہی بھائی؟ آپ کی توند بہت موٹی ہے، جینز مت پہنا کریں!  عادتیں نسلوں کا پتا دیتی ہیں، آپ تو شکل ہی سے خاندانی معلوم ہوتے ہیں!  اچھی عورت وہی ہے جو بچے پالے اور چولہا چوکھا کرے! ہر مرد کی فطرت میں ظلم اور بے وفائی ہوتی ہے! یہ شادی نہیں ہو سکتی کیونکہ تم

Read more

”توصیف تبسم: شخصیت اور فن“ : ایک تعارف

”توصیف تبسم شخصیت اور فن“ اکادمی ادبیات پاکستان کے وقیع اشاعتی سلسلے ”پاکستانی ادب کے معمار“ کی تازہ تصنیف ہے جسے عہد حاضر کے نامور محقق، مدرس، اور نقاد ڈاکٹر شیر علی نے تصنیف کیا ہے۔ اس کتابی سلسلے کے تحت اب تک اردو زبان و ادب سے وابستہ ایک سو ستر نابغہ روزگار شخصیات پر کتب شائع کی جاچکی ہیں۔ ڈاکٹر توصیف تبسم معاصر ادبی منظر نامے کے ایک اہم اور ہمہ جہت تخلیق کار ہیں ان کی تخلیقی

Read more

عمران خان اور مریم نواز کو ملنے والا ریلیف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے سے جاں بخشی کے بعد بد قسمتی سے ہر گزرتے دن یہ تاثر مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمارے نظام عدل کا انحصار آئین و قانون کی بجائے ریاستی ترجیحات پر ہے۔ عمران خان تو چلیں مقدس شخصیت ہیں لہذا وہ جو دل میں آئے کہہ سکتے ہیں۔ نہایت ادب و معذرت کے ساتھ لیکن پوچھنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر افراد سے متعلق بھی

Read more

سندھ کے سیلاب متاثرین اور کوہستان کا ایسرانی خاندان

پاکستان میں موجودہ سیلاب نے جو تباہی مچائی آئی ہے اس کا چرچا پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور اس سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، اقوام متحدہ سے لے کر ساری دنیا کے ممالک کا کہنا ہے سندھ میں سیلاب سے جو تباہی آئی ہے وہ کبھی بھی کہیں نہیں دیکھی گئی۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے، لاکھوں ایکڑوں پر تیار فصلیں پانی کی نذر ہو گئیں، لاکھوں گھر

Read more

ہمیں بس کھیلنا ہے

’جب روم جل رہا تھا تو نیرو سکھ اور چین کی بانسری بجا رہا تھا‘ ۔ روم کے شہنشاہ نیرو کے بارے میں یہ ضرب المثل مشہور ہے۔ روم کو آگ لگانے کا الزام بھی نیرو کو ہی دیا جاتا ہے اور یہ کہ اس نے ایسا جان بوجھ کر کیا تھا۔ یہ جان کر ہمیں حیرت ہوتی ہے لیکن جب ہم اپنے ملک کے حالات پر نظر کرتے ہیں تو ہمیں صاحب اختیار باوجود گمبھیر مسائل کے چین کی

Read more

غلام کے غلام

آئے دن آئینی اور سیاسی بحرانوں کا ایک بڑا نقصان یہ بھی ہوا ہے کہ ان لوگوں کے ذہنوں کو جنہوں نے پاکستان کو بنتے نہیں دیکھا، یا جو اس کے پس منظر سے خاطر خواہ آگاہ نہیں، مختلف قسم کے شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیا ہے، حتی کہ کچھ لوگ اس کے قیام کی افادیت پر بھی شک کرنے لگے ہیں، اس سے حاصل ہونے والی نعمتوں اور فراوانیوں میں ممتع ہوتے ہوئے بھی وہ اس سے

Read more

زبان اور سوچ کا امتزاجِ تاثیر

عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے کائنات میں لفظ ایجاد ہو یہ بات یہاں قابل توجہ ہے کہ لفظ ’ایجاد‘ ہوا نہ کہ اس کی ’دریافت‘ کی گئی۔ اور جو شے اس کے ارتقاء کی موجب بنی وہ ایک ٹوٹا پھوٹا سماج تھا جس نے برہنہ شعور انسانی ( جو ابھی ارتقائی عوامل میں تھا) کو احساس تنہائی سے نکال کر جذبۂ ربط و تعلق کی خلعت سے سرفراز کیا۔ رفتہ رفتہ ٹیڑھی ترچھی اور پر پیچ

Read more

ثقافتی دہشت گردی

دہشت گردی ایک متنازعہ اصطلاح ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کی طرف سے اس کی قطعی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ہر قوم اور ہر مذہبی اور نسلی گروہ دہشت گردی کو کچھ مبہم الفاظ میں بیان کرتا ہے۔ بہت سے مختلف زاویوں سے بہت ساری وضاحتیں ہیں۔ سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کرنے والے گروہوں کی طرف سے منظم طریقے سے درندگی کا استعمال کرتے ہوئے کسی آبادی میں خوف و

Read more

سیاسی ڈرامہ

ڈرامے تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن پاکستان میں جو سیاسی ڈرامہ شروع ہے عجیب قسم کا ڈرامہ ہے۔ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے سب ادارے ایک پیج پر ہیں۔ لیکن عوام کو اتنا بے وقوف بنایا ہیں کہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ ڈرامہ کیا ہے اور حقیقت کیا ہے۔ اور جو ڈرامے کی سربراہ ہیں وہ آرام سے بیٹھ کر سیاست دان کو استعمال کرتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ

Read more

مشتاق بھٹی صاحب اور ان کے بدمعاش

گورنمنٹ ہائی سکول چونڈہ میں ارد گرد کے بے شمار دیہات سے بچے پڑھنے کے لئے آیا کرتے تھے۔ چونڈہ میں اس وقت دو ہائی سکول تھے اور دونوں آمنے سامنے واقع تھے۔ ایک اسلامیہ ہائی سکول اور دوسرا گورنمنٹ ہائی سکول۔ اسلامیہ ہائی سکول کے انتظام و انصرام پر ملائیت کی چھاپ تھی۔ اس کے ساتھ ایک وسیع و عریض مسجد اور مدرسہ بھی قائم تھا۔ مسجد کے صدر دروازے پر لگی تختی مسجد میں کسی احمدی، قادیانی، لاہوری،

Read more

چیونٹی کی للکار

میں کرہ ارض کے ایک گمنام مقام پر بیٹھا ہوں، اور اپنے سامنے چیونٹیوں کی قطار دیکھ رہا ہوں، جب بھی میرا جی چاہتا ہے، کسی چیونٹی کو پاؤں سے پچکا دیتا ہوں۔ مجھے اس سرگرمی سے مسرت و انبساط حاصل ہو رہی ہے۔ تڑپتی ہوئی چیونٹی کے سامنے میں کسی ظالم عفریت سے کم نہیں مگر وہ یہ نہیں جانتی کہ میں ایک انسان ہوں جو ممالیہ ہیں اور ارض و سماء کے سب سے بڑے چغد ہیں گو

Read more

اپنے وقار اور عزت نفس کی حفاظت کریں

دو اکتوبر بائیس کی رات پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں مار کھاتا دیکھا تو خیال آیا کہ عزت اور وقار کے موضوع پر لکھا جائے اور اس بات کو سمجھا جائے کہ شکست اور ناکامی میں بھی وقار اور عزت کا ساتھ ہونا کتنا اہم ہوتا ہے۔ ”دی اولڈ مین اینڈ دی سی“ ناول ہم میں سے اکثر نے پڑھا ہو گا جس میں رائٹر ہیمنگ وے نے قارئین کے لئے بہت سارے پیغامات میں سے ایک پیغام

Read more

بیٹی یا سونے کی چڑیا

فاطمہ تمھارے ہاتھ کتنے خوبصورت ہیں مجو نے فاطمہ کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کہا۔ چاندنی رات میں فاطمہ اور مجو چھت پر بیٹھ کر گفتگو شنید کر رہے تھے۔ مجو، فاطمہ کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا تھا جس کے سہارے وہ جی رہی تھی ورنہ زندگی میں کچھ بھی ایسا نہ تھا جو وہ جیتی یا زندگی کی خواہش کرتی۔ بس کردے! مجو کیوں میرا دل جلاتا ہے؟ دن بھر برتن، جھاڑو کرنے کے بعد خاک

Read more

اساتذہ کا عالمی دن

چونکہ سردیوں کا موسم تقریباً آ پہنچا ہے اور راتیں لمبی ہونے لگی ہے۔ مجھ جیسے شخص جو ہر وقت نیند میں کھویا رہتا ہے جب ان راتوں میں میری نیند پوری ہو سکتی ہے تو میرے خیال میں سب کی پوری ہوگی۔ پچھلے دو ہفتوں سے صبح کی نماز سے پہلے میری آنکھیں نیند سے بیدار ہوجاتی ہے۔ اور پچھلے دو دن سے باجماعت نماز فجر ادا کرنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ آج صبح جب میں نیند سے

Read more

مخنث، ٹرانسجینڈر اور سس جینڈر

صنفی اعتبار سے انسان مرد ہوتا ہے یا اور عورت تاہم معاشرے میں تیسری صنف، مخنث، کا وجود بھی ہے جنہیں خواجہ سرا، ہیجڑا، زنخا، خنثیٰ اور انگریزی میں eunuch کہا جاتا ہے۔ حقیقت میں یہ الگ سے کوئی جنس نہیں ہے بلکہ پیدائشی طبی خامیوں مثلاً کروموسومزx  اور y کی تعداد میں عدم مطابقت یا پیدائش کے بعد جنیاتی بیماریوں کے باعث بچہ کی جنس کا تعین نہیں ہو پاتا۔ یہ ایسی ہی بیماری ہے جیسے کسی خامی یا

Read more

مجھے محافظوں سے بچاؤ

آرمی اور مدرسہ دو ایسے ادارے ہیں جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، دائرے کو باہر سے مشاہدہ کرنے اور سوال پوچھنے کی ہمت دینے کے بجائے آپ کی شخصیت کو اپنے مطابق ڈھالتے ہیں۔ یہاں اعتراض کی گنجائش نہیں ہوتی۔ سوچ کی آزادی نہیں ہوتی۔ جو کہا جائے وہی تسلیم کرنا ہوتا ہے۔ جو دکھایا جائے وہی ماننا ہوتا ہے۔ صرف ادارے کا سچ ہی سچ ہوتا ہے۔ اس کا دوسرا پہلو دیکھنا یا اس بارے میں

Read more

استاد تیری عظمت کو سلام

رحمت دوعالم کا ارشاد گرامی ہے ”بیشک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا“ جب جب سید الانبیا کا یہ قول مبارک نگاہوں کے سامنے سے گزرا اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ بڑھتا محسوس ہوا۔ کسی بھی معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ کی ذمہ داری والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ہوتی ہے۔ اگر ایک استاد اپنی ذمہ داری پوری امانت اور دیانت داری سے ادا کریں تو معاشرے سنور جائیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی بہترین انداز میں اپنی

Read more

ضمیر فروش طوائف

طوائف کا لفظ جیسے ہی ہمارے ذہنوں میں اترتا ہے تو فوراً ایک بدکردار، جسم فروش اور قنوطیت کا غلبہ امڈ کر آ جاتا ہے۔ جب یہ لفظ اور اس کا کردار اپنی بے حجابی کرواتا ہے تو بلاشبہ اسی معاشرے اور لوگوں کے اندرونی کرداروں کو بھی سامنے لا کھڑا کرتا ہے جو اس جسم کے ساتھ کھیل کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا ہے۔ جس معاشرے کا آپ اور میں حصہ ہوں اس میں صرف طوائف کو ہی منفی

Read more

علم کی افادیت اور استاد کا مقام

عدم سے وجود، نیچر سے کلچر، اور بندہ سے خدا تک کے فاصلے کو ماپنے کے لیے کئی ذرائع بروئے کار لائے جاتے ہیں۔ عام زبان میں ان فاصلوں کو ”لا“ اور ذرائع کو ”علوم“ کہا جاتا ہے۔ یعنی لا کی فہم کو علم کہا جاتا ہے۔ علم اور معلومات میں بہت نازک سا فرق پایا جاتا ہے۔ علم میں جاننے والا اور جانی گئی شے ایک وحدت میں پروئے جاتے ہیں، جب کہ معلومات میں جاننے والا اور جانی

Read more

بڑی منزل کا مسافر

سید قاسم علی شاہ ایک بہترین معلم، سچا کھرا صحافی، موٹیویشنل اسپیکر اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ میرے ہاتھ میں ان کی معروف کتاب ”بڑی منزل کا مسافر“ ہے جو 2019 ء میں شائع ہوئی ہے۔ میں نے بڑی دیر سے اس تصنیف کے چرچے سن رکھے تھے ’مگر آج پڑھنے کا موقع میسر آیا۔ اس کتاب میں متعدد اور متنوع موضوعات پر قلم فرسائی کی گئی ہے۔ تصنیف کا لب لباب یہ ہے کہ بڑی منزل کا

Read more

ایل جی بی ٹی، ہمارے مدرسے اور ہمارے دانشور!

ملک عزیز کے ”بڑے“ کالم نگار لکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ”بڑے“ سے مراد ایسا کالم نگار ہے جس کے والد گرامی کا ایک نام ہو اور اسی نام کی برکت یا سفارش سے آپ کو کسی بڑے اخبار میں لکھنے کا موقع میسر آیا ہوا ہو۔ تو وہ بڑے کالم نگار ٹرانسجینڈر بارے قانون کے بارے میں لکھتے ہیں، ”اگر کوئی شخص اپنی جنس M سے F یا F سے M کروانے کی درخواست نادرا میں جمع کروائے گا

Read more

مغرب کا توسیع پسندانہ نظام اور سازشیں

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے بعض علاقوں کے روس میں انضمام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے ساتھ یہ بھی واضح ہو گیا کہ اس وقت دنیا میں جاری اکثر جنگوں کا مقصد اپنے جغرافیائی حدود میں توسیع کرنا ہے۔ توسیع پسندی کی ضد نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا فروغ عالمی سطح پر اپنی چودھراہٹ کو منوانے اور توسیع پسندانہ فکر کو تقویت پہنچانے کے لئے ہوا

Read more

چسکا زبان کا

بچپن کی یادوں میں سے ایک یاد یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ گھر میں شامی کباب بننے کی تیاری ہو رہی تھی اور ہنڈیا میں بنتے ہوئے شامی کبابوں کے مصالحہ کی خوشبو سارے گھر کو معطر کر رہی تھی۔ جب مصالحے کو پیسنے کا وقت آیا تو مجھے یاد ہے کہ ہمارے گھر میں ایک مضبوط پتھر کی بنی ہوئی سل ہوا کرتی تھی جس پر مصالحہ جات وغیرہ رگڑ کر پیسے جاتے تھے۔ ویسے بھی اس دور

Read more

رزلٹ والے دن اب شاید نمبروں کی بارش ہوتی ہے

آج کل کے بچوں کے امتحانات میں نمبرز دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید رزلٹ والے دن نمبروں کی بارش ہوتی ہے۔ ہم لوگ نالائق تھے یا آج کل کے بچے بہت زیادہ ذہین ہو گئے ہیں، یا پھر نمبر دینے والے مہربان۔ کیونکہ ابھی کل ہی کی تو بات ہے کہ رزلٹ سے دو دن پہلے ہماری تو نیندیں ہی حرام ہوجاتی تھیں، کہ کہیں فیل نہ ہو جائیں۔ صرف ہماری نیندیں نہیں، والدین بھی رزلٹ کے چکر میں

Read more

میرا پیمبر عظیم تر ہے

ربیع الاول کے مہینے کی برکت میں کیا کلام کہ عالم کے پروردگار نے قیامت تک کے لیے اپنی مکمل ہدایت کے لیے حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں بھیجا۔ خالق کائنات نے خود آپ ﷺ کو رحمت للعلمین قرار دیا۔ اس ماہ میں اس ہستی کا ظہور ہوا جس کے لیے تمام زمین کو مسجد بنا دیا گیا۔ یہ اسی شخصیت مبارکہ کا فیض ہے کہ ظلمات فروشوں کی رات کو شکست ہوئی اور آپ کے عدل اور میزان

Read more

میثاق اخلاقیات اور پچھتر سالہ خواب

پاکستان کی سیاست میں شدید گرما گرمی کے ماحول نے آگ لگا رکھی ہے اس کی تپش سے اگر کوئی متاثر ہو رہا ہے تو وہ صرف اور صرف عوام ہیں سیاست دان تو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ایک گرم سا بیان داغ دیتے ہیں جو ان کے مخالفین پر بجلی بن کر گرتا ہے ہر ایک نے اپنا نمبر بہتر کرنے اور قیادت کی انکھ کا تارا بننے کے لیے مخالفین پر ایسا وار کرتا ہے کہ جس

Read more

کراچی میں لوٹ مار عروج پر، اسٹریٹ کرائم میں خطرناک اضافہ

چوبیس ستمبر کو ایک دوست نے بتایا کہ اس کے گھر کے قریب دو ڈاکو موٹر سائیکل سوار آئے اور ہمارے محلے کے لڑکے سے موبائل وغیرہ دینے کو کہا اس نے مزاحمت کی اس کے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ان کے گھر والدین غم سے نڈھال ہو گئے اس بھائی کی دکھ بھری کہانی سن کر رات کو سو نہ سکا اور رات بھر یہ ہی سوچتا رہا کہ آخر یہ بھی کسی کی اولاد

Read more

فانی دنیا سے لڑتے ہم

بچپن میں بڑوں کو دیکھ کر ہمیشہ یہ خلش رہتی تھی کہ ہم چھوٹے کیوں ہیں؟ اور بڑے کب ہوں گے؟ اردو کے قاعدہ میں الف سے شروع کیا تو بس یہ جلدی ہوتی تھی کہ بڑی ”ے“ تک کب پہنچیں گے۔ بڑی ”ے“ کو عبور کرتے ہی سولہویں جماعت تک پہنچنے کا جنون سوار ہو گیا۔ اور پھر یوں ہوا کہ وقت کو پر لگے اور جب بڑے ہوئے تو اب خلش ہے کہ بچپن لوٹ آئے۔ وہی دن،

Read more

پاک چین دوستی، عوامی محبت اور قومی ترقی کا سنگم

جب آدمیت کے خمیر میں انسانیت کی آمیزش ہوئی اور نئے مرکب میں محبت کا عنصر شامل کیا گیا، تب دوستی کو جنم نصیب ہوا۔ دوستی کئی اقسام انفرادی، اجتماعی، قومی اور بین الاقوامی ہیں۔ پاک چین دوستی وہ دوستی ہے جو بین الاقوامی سطح پر اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے اس وقت قریب آئے جب پاکستان چین کو تسلیم کرنے والا پہلا اسلامی ملک قرار پایا۔ پاک چین دوستی کی ابتداء 21 مئی 1951

Read more

ابھرتا ایشیا

روس اور چین کے مابین تیزی سے ابھرتے تعلقات ہمیں ایک سہانے مستقبل کی نوید دے رہے ہیں۔ اس کے اثرات کیسے ہوں گے یہ وقت ہی متعین کرے گا مگر آثار تو ایک تابناک مستقبل کی گواہی دے رہے ہیں۔ 2024 سے ایک 320 کلومیٹر طویل پائپ لائن جو روسی قدرتی گیس کو چین کی جانب بنانے کا حال ہی میں معاہدہ ہوا ہے، یہ سائبیریا سے گزرے گی یہ نورڈ۔ 2 کی متبادل کے طور پہ استعمال ہوگی۔

Read more

آزادی بیس کیمپ اور سوشل میڈیا

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں چند دنوں سے عیدگاہ کے احاطے میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کی نہ صرف منصوبہ بند کی جا رہی ہے بلکہ اس سلسلے میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی بنیاد رکھنے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔ شاید آنے والے کچھ عرصے میں امیت شاہ صاحب ہسپتال کی بنیاد رکھ دیں۔ ویسے عیدگاہ کی اپنی تاریخ ہے، عید گاہ کو ہندستان کے خلاف مزاحمت کا نشان سمجھا جاتا ہے ۔ عیدگاہ سے بھارتی

Read more

عورت کا یہ روپ بھی دیکھا ہے؟

اس وقت ہماری پڑھی لکھی کلاس کے اندر جو موضوع تواتر کے ساتھ زیر بحث ہے وہ عورت کی مظلومیت ہے۔ چنانچہ خواتین و حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد یہ گلہ کرتے نظر آتی ہے کہ، ہمارے ہاں اس وقت سب سے مظلوم اور بے یار و مددگار طبقہ عورت ہے، جس کو مرد کئی لحاظ سے استحصال کا نشانہ بنا کر اس کے اوپر ظلم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پھر کچھ ایسے واقعات بھی منظر عام

Read more

مبینہ سازشی بیانیہ اور عمران خان کی ساکھ

27 مارچ کو (سابقہ) وزیر اعظم عمران خان نے جلسے عام میں ایک خط لہرا کر پر زور دعوی کیا کہ اس کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم ”اعتماد کی تحریک کے پیچھے ایک بیرونی ملک ہے جس کا ثبوت وہاں کے پاکستانی سفیر کا 7 مارچ کو بھیجا گیا یہ مراسلہ ہے“ ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اس دعوی کو بہت اچھالا اگرچہ اس جلسے میں عمران خان نے امریکہ کا نام تو نہیں

Read more

اسلام اور عالمی یوم عدم تشدد

دنیا کا کوئی بھی قبیلہ، قوم یا مذہب ہو، ان کے ہاں تشدد کو ہمیشہ معیوب ہی سمجھا جاتا رہا۔ اس کے باوجود اس خطہ ارض کا کوئی حصہ اس عیب سے پاک نظر نہیں آتا۔ کہیں ایک ملک دوسرے ملک پر چڑھ دوڑنے کو تیار ہے، تو کہیں ایک قوم دوسری قوم کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ کہیں تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تشدد نظر آتا ہے، تو کہیں گھروں میں عورتیں اور بچے تشدد کا شکار ہیں۔

Read more

برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا سندھ دشمنی نہیں

ساری دنیا میں برادری سطح پر اتحاد بننا کوئی نئی بات نہیں، پاکستان میں میں بھی ہر صوبے اور ضلع کے اندر مقیم مختلف برادریاں اپنوں کے مسائل کے حل کے لئے تنظیمیں بناتی ہیں، جس میں کوئی حیرت یا پریشانی کی علامت نظر نہیں آنی چاہیے۔ لیکن سندھ میں وقتی گورنر آغا سراج درانی کی زیر قیادت آل سندھی پٹھان یوتھ کے نام سے بنا ہوا اتحاد کافی عرصے سے تنقید کی زد میں ہے اور سندھ میں کچھ

Read more

مقبول شہزاد کا فن و شخصیت

ملنساری ایک فطری جذبہ ہے اور اس سے بڑھ کر ہم آہنگی جب ان کا ملاپ ہوتا ہے تو بہت سی باتوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ اس بات کا سب سے بڑا فائدہ ایک دوسرے کو جاننے سمجھنے اور پرکھنے کا موقع ملتا ہے۔ بہت سی خوبیوں اور کامیابیوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخلیقی تحقیقی اور تنقیدی جوہر بھی سامنے آتے ہیں۔ بلاشبہ ماضی، حال اور مستقبل کی باتیں اور یادیں گفتگو کو دلچسپ بناتی ہیں۔

Read more

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی میں جان

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھنا اور پارٹی کی قیادت سنبھالنا نوجوان لیڈر بلاول بھٹو کی مجبوری بن گئی۔ عوام کی خدمت، پاکستان کی بقاء اور جمہوریت کے لئے مزاحمت اور جدوجہد اس خاندان کے خمیر میں شروع سے شامل رہا۔ یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد اگرچہ نصرت بھٹو اپنی اولاد کو لے کر کسی بھی ملک میں ایک آرام دہ، پر آسائش اور پرسکون زندگی

Read more

سازشی تھیوریوں کے موجد

سازشی نظریات جلد کیوں مقبول ہو جاتے ہیں، اس سوال کا جواب ہمیں با آسانی اس وقت مل جاتا ہے، جب ہم اس امر کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ مخالف کے خلاف کوئی ایسی تھیوری آئے جو پسندیدہ ہو۔ گروہوں کے درمیان سازشی تھیوریوں کی اس جنگ میں دو نوں جانب سے سچ، جھوٹ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اور بالآخر سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے تمام پلیٹ فارمز کو مینیج کر کے با آسانی معاشرے

Read more

کشمیر میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم برداشت

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں جہاں بہت سے مثبت پہلو ہیں، ان میں سیاسی کارکنان میں برداشت و بھائی چارے کی فضاء قابل مثال ہے۔ یہاں پر تقریباً ہر گھر میں سیاست کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انتخابات میں ہر ایک اپنے سیاسی نظریات کا پرچار کرتا ہے اور ووٹ بھی مانگے جاتے ہیں پر سیاست کی بنیاد پر بہت کم دشمنیاں پروان چڑھائی جاتی ہیں۔ لیکن، گزشتہ تین چار سال سے سیاسی ماحول میں تیزی دیکھنے

Read more

سیلابی صورت حال اور بیت السلام کا عملی کردار

وطن عزیز اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ایک طرف سیاسی عدم استحکام تو دوسری طرف معاشی عدم استحکام۔ ان حالات میں ایک اور امتحان وطن عزیز کے باسیوں پر سیلابی صورت حال کی شکل میں آ گیا۔ گزشتہ ہفتوں میں سیلاب کی وجہ سے جس بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس کی بحالی کے لیے ناصرف بہت وقت بلکہ بہت سرمایہ بھی خرچ ہو گا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی یہ یقین سے نہیں

Read more

عمرانی فتنہ اور سائفر کہانی

سابقہ وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتماد کے ووٹ سے حکومت سے نکالے جانے کے بعد اپنے پہلے جلسے میں 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد جلسہ جسے ”امر بالمعروف“ کا نام دیا گیا میں جیب سے نکال کر خط لہرا کر پاکستانی سیاست میں اس وقت طوفان برپا کر دیا جب انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش ملوث ہے اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اور کچھ دیگر طاقتیں اس میں ملوث

Read more

پروپیگنڈا: مسلم لیگ نون بمقابلہ تحریک انصاف

پروپیگنڈا بہت ہی پرانا ہتھیار ہے، یہ ہتھیار تب سے استعمال ہو رہا ہے جب سے عزازیل، شیطان بنا، اس نے یہی کہا تھا کہ میں انسانوں کو گمراہ کرتا رہوں گا اب سوال یہ ہے کہ اگر حق اور سچ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تو شیطان کس چیز سے گمراہ کرے گا؟ برطانوی انسائیکلوپیڈیا کی زبان میں شیطان کا واحد ہتھیار یہ ہے ؛ ” dissemination of information facts, arguments, rumours, half-truths,or lies to influence public opinion.“ اور

Read more

کھوئی ہوئی جنت

آج میرے زرد پتوں میں ڈھکے وجود پر سے خزاں کا لبادہ سمیٹ لیا گیا۔ میری خالی ٹہنیوں پر پھوٹتی ہوئی نئی کونپلیں۔ میرے اردگرد کی کیاریوں میں لدے خوشنما پھول۔ ظاہر ہونے لگے کلیاں اور غنچے۔ کہیں نرگس، کہیں بیلا، کہیں شبو، کہیں سوسن۔ حد نگاہ تک سرسوں کے زرد اور ہرے بھرے کھیت۔ ہر سو پکشی ثناء خواں ہوئے۔ کہیں سبزے کا فرش بچھا تو کہیں ابر بہاراں کا عرش۔ سورج کی کرنیں مدہم ہیں۔ دن میری تربت

Read more