عطا الحق قاسمی کے تخلیقی رنگ (آخری قسط)

  عطا الحق قاسمی کی نظم ٹریفک سگنل اپنے اندر ایک عجیب، تاثر، جاذبیت اور غم کی کیفیت سموئے ہوئے ہے۔ قاری یہ نظم پڑھ کر خود کو اداس محسوس کرنے لگتا ہے۔ اگر قاری حساس ہو تو وہ اپنی آنکھوں کو نمناک ہونے پر قابو نہیں رکھ سکے گا۔ ملاحظہ فرمائیے نظم ٹریفک سگنل نظم : ٹریفک سگنل، نظم نگار : عطا الحق قاسمی، ترجمہ نگار : محترمہ تعبیر علی Poem : Traffic Signal , Poet : AttauL_Huq Qasmi

Read more

عطا الحق قاسمی کے تخلیقی رنگ (4)

عطاالحق قاسمی صاحب کو بحیثیت نظم گو شاعر کے بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ نظم کے ایک توانا شاعر کے طور پر بھی ان کی انفرادیت کو برملا تسلیم کیا گیا۔ اس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں کہ نظم نگاری بھی عطاالحق قاسمی کا ایک معتبر حوالہ ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جدید اردو نظم میں بھی ان کا منفرد اور جداگانہ لہجہ ان کی پہچان بنا۔ اس مناسبت سے پہلے تو ملاحظہ فرمائیے عطاالحق قاسمی صاحب کی

Read more

عطاء الحق قاسمی کے تخلیقی رنگ ( 3 )

ہمارے گھر قافلے کے ماہانہ پڑاؤ میں عطا الحق قاسمی صاحب کے جگری یار بھی بڑی باقاعدگی کے ساتھ آتے تھے۔ ان میں خالد احمد، امجد اسلام امجد اور ڈاکٹر اجمل نیازی شامل ہیں۔ ڈاکٹر اجمل نیازی سے عطا الحق قاسمی کی قرابت داری اور دوستی کے بہت سے قصے مشہور ہیں لیکن بیگم عطاء الحق قاسمی اور بیگم رفعت اجمل نیازی آپس میں دوپٹہ بدل بہنیں بھی ہیں۔ اس حوالے سے بھی عطاء الحق قاسمی نے تعلق داری کے

Read more

مشہور زمانہ کتاب ”شرمناک سلطنت: انگریزوں نے ہندوستان کے ساتھ کیا کیا“ پہ تبصرہ

میں نے کچھ عرصہ پہلے چند ایک مضامین پڑھے تھے کہ کس طرح چرچل نے برطانوی راج کے دوران ہندوستان میں لاکھوں لوگوں کو جان بوجھ کر بھوکا مرنے دیا اور کس طرح اس نے کھلے عام ہندوستانیوں کے خلاف نفرت آمیز تبصرے کیے ۔ میں نے روزنامہ ٹورونٹو اسٹار میں شری پردکار کے لکھے گئے ایک مضمون میں پڑھا کہ بنگلور کے ایک کلب نے فخر سے اپنی ویب سائٹ پہ چرچل کا نام کلب کے رکن کے طور

Read more

امہ کے ’زوال‘ کی اصل وجہ؟

آج تک دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے یا اقتدار کے سنگھاسن پر برا جمان ہوئی ہیں وہ اپنے عہد کی سب سے زیادہ اخلاق یافتہ اقوام تھیں، کیونکہ ’حسن اخلاق‘ کردار کا ایسا اہم ترین جوہر ہے جو ایک احسن معاشرے کی تشکیل میں بنیادی رول ادا کرتا ہے۔ اخلاق غیروں کو بھی ایک مقناطیسی طاقت کی طرح آپ کی طرف کھینچتا ہے۔ جب بھی کسی قوم نے عروج پایا وہ سب سے پہلے اعلی اخلاق

Read more

با ادب با نصیب اور بے ادب بے نصیب

میرے ہاتھ میں جو قلم ہے وہ میرے استاد کی عطا ہے۔ استاد کا مقام ہماری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ استاد وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے وجود سے امید کی کرن جگاتا ہے ’اپنے علم کی روشنی سے اندھیرے میں چراغ روشن کرتا ہے‘ اپنی حکمت کی خوشبو سے معاشرے کو مہکاتا ہے۔ استاد محسن بھی ہے اور معمار بھی۔ ایک استاد ایسا راہبر ہے جو طالب علم کو

Read more

حلقہ زنجیر میں زباں

ساٹھ اور ستر کے عشرے میں بائیں بازو کے لوگ صرف ایک مثالی معاشرے کے خواب ہی نہیں دیکھتے تھے اور صرف انقلاب کے رومانس میں ہی مبتلا نہیں تھے بلکہ وہ اپنے نظریات سے بے پناہ وابستگی کے باعث ہر طرح کی تکلیف اٹھانے پر بھی آمادہ رہتے تھے۔ اس کی ایک روشن مثال رمضان اور شاہینہ ہیں۔ پاکستان کے ترقی پسند حلقوں میں ایسے بہت کم لوگ بلکہ ایسے بہت کم مرد ملیں گے جنہوں نے اپنے جیون

Read more

آئین بلوچستان کے حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کر سکا؟

پاکستان میں اکثر اس قسم کی جذباتی تقریریں سننے کو ملتی ہیں کہ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگا دیں گے۔ مقررین یہ نکتہ فراموش کر دیتے ہیں کسی ہتھیار کے حصول کا سب سے بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کے لوگوں کی حفاظت کرے۔ اگر کسی بھی ہتھیار کی حفاظت کے لئے پوری قوم کو جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنے پڑے تو اس کا کیا فائدہ؟ اسی

Read more

آج میں کس کی حمایت کروں؟

چوہدری پرویز الہی ہوں یا پرویز بلوچ یا پرویز خان، کسی کے گھر پر بھی ایسے یلغار نہیں ہونی چاہیے۔ عزتِ نفس، بنیادی حقوق، خواتین اور بچوں کا بہرصورت احترام ہونا چاہیے اور ایسے کسی بھی قصے یا واردات میں عدالت کبھی نظرانداز نہیں ہونی چاہیے بھلے وہ لاہور ہو یا گوادر یا وانا۔

Read more

ممبئی کے پاس سمندر میں واقع چھ سو سال پرانی حاجی علی کی قبر

ممبئی میں جو چند بہت مشہور جگہیں ہیں ان میں ایک حاجی علی کی درگاہ بھی ہے جو ممبئی کے مرکزی سٹیشن سے زیادہ دور نہیں ہے۔ یہ درگاہ کئی لحاظ سے بے حد اہم اور منفرد ہے۔ ازبکستان میں پندرہویں صدی کے آغاز میں ایک امیر آدمی رہتے تھے۔ خواب میں انھیں کوئی اپنی مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ ایسا خواب انھیں بار بار آ رہا تھا۔ اس خواب کا ذکر انھوں نے اپنی والدہ محترمہ سے کیا

Read more

افکار کی آزادی، ذہنی بلوغت اور ذاتیات

ہر دور، ہر نظریہ، ہر مکتب فکر اور ہر شخص اپنے ساتھ مثبت اور منفی خیالات لے کر گھومتا ہے۔ یہ ایک فطری اصول بھی ہے کہ جب نگیٹیو اور پازیٹیو چارجز حرکت کرتی ہیں تب ہی کرنٹ پیدا ہوتا ہے، اور جب کرنٹ دوڑتا ہے تب بجلی جنم لیتی ہے۔ یہ اصول دنیا پر بھی سیدھی یا الٹی طرح اثر و رسوخ ضرور ہوتا ہے، اگر جمہوری دور میں آپ کے حکومت سے اختلافات ہیں اور آپ کے پاس

Read more

درگزر کرنا سیکھیں

دفتر سے گھر آئے ابھی کم وقت ہوا تھا اور انتیسویں افطاری کا وقت بھی قریب تھا لیکن ایک تازہ اور بہت تکلیف دہ خبر نے مجبور کیا کہ یہ مضمون فوری لکھا جائے، ورنہ عموماً اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے رات کے وقت کا انتخاب اور استعمال کرتا ہوں۔ پہلے خبر پڑھ لیتے ہیں، پھر کچھ دل کی باتیں کر لیں گے۔ ایک نیوز چینل کے مطابق گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ اور بیٹے

Read more

گونجتی ہوئی سریلی آواز اور پھر خاموشی

کل میں جوں ہی گھر سے نکلا تو میری نظر کریم چاچا پر پڑی۔ چاچا کریم ایک سبزی فروش ہے جو پچھلے کئی برسوں سے ہمارے محلے میں سبزی فروش کرنے آتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ کریم چاچا اپنے ٹھیلے کے پاس دیوار کے سائے میں پریشان بیٹھے ہوئے ملے مجھے تعجب ہوا کہ کیا یہ وہی کریم چاچا ہے جو اپنے مخصوص انداز میں سبزی فروخت کے لئے سریلی آوازیں لگاتے ہیں ظاہر ہے جب آپ کو روزانہ

Read more

عائشہ الباعونیہ: آٹھ سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنے والی سیرت نگار جنھیں ’اپنے وقت کے عجائبات میں سے ایک‘ قرار دیا گیا

عائشہ کو خدا کی وحدانیت اور روحانیت کے حصول میں محبت اور عقیدت کی اہمیت کے بارے میں اپنی تعلیمات کے لیے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ اس وقت کی صوفی روایت میں ایک نمایاں شخصیت تھیں اور اسلامی تصوف کی ترقی میں ان کا اہم کردار تھا۔

Read more

احساس زیاں جاتا رہا!

تمام تر اشاریوں کے مطابق وطن عزیز اپنی پچھتر سالہ تاریخ کے بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ اکثر و بیشتر ماہرین معاشیات وقتاً فوقتاً صورت حال کی سنگینی سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔ ہماری ترجیحات مگر کچھ اور ہی دکھائی دیتی ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ممتاز ماہر معیشت عاطف میاں کا شمار دور حاضر میں عالمی سطح پر نامور پچیس بڑے معیشت دانوں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں اپنے چند ٹویٹس کے ذریعے عاطف میاں نے

Read more

مولانا رومی: ’مستقبل کے شاعر‘ جن کا موازنہ دیوتاؤں اور مقدس شخصیات سے کیا گیا

کسی شاعر کا کسی دوسری زبان کے شاعر سے موازنہ کوئی نئی بات نہیں لیکن جب کسی شاعر کا دیوتاؤں اور مقدس شخصیات سے موازنہ ہو تو یہ جائے حیرت ہے۔

Read more

غزوہ بدر: عجز اور تکبر کا پہلا معرکہ

17 رمضان غزوہ بدر کی مناسبت سے اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں عجز اور تکبر آپس میں آمنے سامنے ہوئے اور تکبر کی ناک خاک آلود ہوئی۔ یہ جنگ محض تاریخ کے اوراق میں ہی محفوظ نہیں بلکہ خالق کائنات نے اسے آخری منبع رشد و ہدایت میں بھی ایک سے زائد جگہوں پہ بیان کیا ہے۔ قرآن کریم کی سورت آل عمران کی آیات 12 13 اور 123 سے 127 میں، سورت نساء کی آیات 77 اور 78 میں

Read more

جرمنی میں ”Skilledلیبر امیگریشن قانون“ کی منظوری

جرمنی جیسے بڑی معاشی و اقتصادی طاقت کو کئی سال سے ہنرمند افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے۔ جرمنی نے 2015 اور پھر 2022 میں لاکھوں مہاجرین کو جرمنی میں آباد کیا، تاہم ابھی تک ہنر مند اور لیبر افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ان میں ایک وجہ جرمنی کے اندر نوجوانوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد ہے۔ گزشتہ سال کی دفتر شماریات کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی کل

Read more

اور پھر کسی کی محبت غالب آ گئی انصاف پہ

پچھلے کئی دنوں سے پاکستان سیاسی اکھاڑا بنا ہوا ہے۔ سیاسی معاشی معاشرتی عدم استحکام کا سبب بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملک کے بڑے جو ملک کا نظم و نسق چلانے کے ذمے دار ہیں کوئی ایسا لائحہ عمل مرتب کرتے جس سے سیاسی تناؤ میں کمی آتی اور ملک میں معاشی عدم توازن کو متوازن بنانے کی کوئی سعی کی جاتی۔ مگر افسوس ہے کہ ملکی قومی مفادات پہ، آئین و قانون

Read more

دمکتا بھارت اور دہکتا پاکستان

بی جے پی نے آج سے 17 سال پہلے دمکتا بھارت کا نعرہ لگایا اور اب 10 سال سے پورے بھارت کا ایک ہی نعرہ ہے ”دمکتا بھارت“ ۔ اس وقت بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن کر سامنے آیا ہے۔ 80 سے 90 تک ہم سوچ رہے تھے کہ ہمارے ملک میں جمہوری حکومت ہونی چاہیے یا مارشل لاء، تقریباً 25 سال لگے ہمیں یہ بات ماننے میں کہ ملکی ترقی جمہوریت میں ہے۔ جس وقت ہم سول

Read more

سفر آذربائیجان کا

مئی 2022 کے آخر میں لاہور میں مقیم دوستوں نے فون کیا کہ کیوں نہ آذربائیجان ہو کر آئیں۔ لو جی اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں! ۔ حامی بھر لی۔ جھٹ پٹ معاملات ویزہ اور ٹکٹ پر کام شروع ہو گیا۔ خاتون خانہ سے اجازت تو مل گئی مگر اس نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے یاد کرایا کہ ابھی اپریل میں تو سکردو کی ایک ہفتے کی یاترا مکمل کی ہے۔ پھر چل دیے؟ کچھ تو وقت گزر جاتا،

Read more

علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب سے بات چیت

عموماً مختلف طبقہ ہائے فکر کے جید افراد کی سرگزشت شوق سے پڑھی جاتی ہے۔ ایک تاثر ہے کہ سرگزشت کسی گیت نگار، فنکار، اہل قلم، موسیقار، خطاط یا مصور وغیرہ کی ہوتی ہے۔ سوال ہے کہ کیا سرگزشت کسی عالم کی نہیں ہو سکتی؟ میری ایک اہل تشیع عالم سے اتفاقا ملاقات ہوئی جو بعد ازاں دوستی میں بدل گئی۔ علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ مہینے دو مہینے بعد میرا لاہور جانا ہوتا

Read more

سیاسی انجینئرنگ: منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

انجینئرنگ کسی بھی کام کو سائنسی اصولوں کے ساتھ کرنے کو کہتے ہیں ”سیاسی انجینئرنگ“ کی اصطلاح سے مراد معاشرے میں صاحب اقتدار قوتوں کا دوسروں کو دبانے کے لیے طاقت کے ذریعے من پسند نتائج سے اپنے مرضی کے مطابق معاشرے کو چلانا۔ پاکستان میں پولیٹیکل انجنیئرنگ کی ایک طویل تاریخ ہے۔ مختلف ادوار میں سیاسی جماعتوں اور اتحادوں کی تشکیل میں اسٹیبلشمنٹ پر انگلیاں اٹھتی رہیں۔ ماضی میں عمران خان کی طرح دوسرے سیاسی لیڈرز بھی پولیٹیکل انجینئرنگ

Read more

شب برات کے فضائل

شعبان المعظم ہجری سال کا آٹھواں مہینہ ہے۔  شعبان کا لفظ ”شعب” سے ہے، جس کے معنی شاخ در شاخ کے ہیں، اس مہینے میں چونکہ خیرو برکت کی شاخیں پھوٹتی ہیں، اور روزہ دار کی نیکیوں میں درخت کی شاخوں کی طرح اضافہ ہوتا ہے، اس وجہ سے اس کو شعبان کہا جاتا ہے۔ شعبان کا مہینہ رمضان کا مقدمہ ہے، جیسا کہ شوال کا مہینہ رمضان کا تتمہ ہے، اسی وجہ سے اس مہینے کو خاص فضیلت حاصل

Read more

جاوید اختر سے فیض یافتہ فنکار

حضرت علی کرم اللہ وجہ سے ایک قول منسوب ہے کہ اگر کسی کا ظرف آزمانا ہو تو اسے عزت دو اگر وہ اعلیٰ ظرف ہوا تو آپ کی اور عزت کرے گا اور کم ظرف ہوا تو خود کو اعلیٰ سمجھے گا۔ یہ قول کتنی بڑی حقیقت ہے اس کا اندازہ آپ کو اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے آس پاس موجود لوگوں کے رویے سے ہوتا رہتا ہے۔ اسی لیے کسی مہمان یا کسی ایسی شخصیت جس کے

Read more

غالب اور عشقِ علی علیہ السلام

ادبیات سخن میں ”مناقب امام علی“ ایک خوش عقیدت اور والہانہ موضوع ہے۔ اس موضوع پر عربی، فارسی اور اردو ادب کے بلند پایہ اور عظیم المرتبت شعرا و ادبا نے نظم و نثر کی صورت اپنے اپنے ولولہ نیک اور پاکیزہ طبع کے تحت خامہ فرسائی کی ہے۔ جس سے امام علی ع کی مدح کے تناظر میں شعرا و ادبا کے جوش ایمانی اور ارادت مندی کا ثبوت ملتا ہے۔ اس ضمن میں قصیدہ نگاری، منقبت نگاری، مرثیہ

Read more

حافظ شیرازی جن کی تدفین ’مسلمانوں کے قبرستان‘ میں کرنے پر تنازع ہوا مگر آج بھی اُن کے کلام سے فال نکالی جاتی ہے

انڈیا کی معروف فلم ‘مغل اعظم’ کی قوالی ‘تری محفل میں قسمت آزما کر ہم بھی دیکھیں گے’ سے پہلے کا منظر شاید آپ کو یاد نہ ہو جس میں اداکارہ مدھو بالا یعنی انار کلی اپنی بہن کے ساتھ ایک کتاب سے فال نکالتی نظر آتی ہیں۔

Read more

عبدالعزیز خالد کی منقبت نگاری، ایک جائزہ

صاحب کتاب ہونا ایک ایسا خواب ہے جس کی تکمیل کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا انتظار لاحق رہتا ہے۔ مذکورہ کتاب عنایت ہوئی تو طبیعت کی ناسازی کی بنا پر سوچا کہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اس کے حروف سے نظریں گزاروں گا۔ وجہ یہ تھی کہ ایسی کتابیں ”تحقیقی مقالات“ کی صورت میں جنم لیتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کی زینت بن جاتی ہیں۔ یا تو یہ قاری پر بے وجہ کی اکتاہٹ

Read more

مشکوک گواہان، تضادات، نامکمل ریکارڈ: تفتیش کی وہ خامیاں جو نقیب محسود کیس میں ملزمان کی بریت کا باعث بنیں

نقیب اللہ محسود کے مقدمے میں عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں ایسے بہت سے نکات اٹھائے ہیں جو پولیس کی ناقص تفتیش کی نشاندہی کرتے ہیں جن کی بنیاد پر نامزد ملزمان عدالت سے باعزت بری ہوئے۔

Read more

ریاست کی رٹ کیسے قائم کی جا سکتی؟ خلیفہ اول کی زندگی ایک نمونہ

بائیس جمادی الثانی خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وصال ہے۔ بطور خلیفہ جس مضبوط اعصابی کا مظاہرہ آپ نے کیا تاریخ میں کسی دوسرے حکمران نے نہیں کیا۔ نو زائیدہ ریاستوں اور وہ ریاستیں جو نوزائیدہ ریاستوں جیسے حالات سے گزر رہیں ہوں ان کے لیے آپ اسوہ بہترین مثال ہے۔ اڑھائی سالہ دور حکومت کئی انتہائی غیر مقبول، بہت سخت لیکن تاریخ اعتبار سے نہایت درست فیصلوں سے بھرپور رہا۔ ریاست کو باغیوں کے خلاف کس طرح

Read more

صحرا کے نغمے

صحرا میں ریت پر چڑھتے ہوئے اونٹوں کی آوازیں، ایک ایسی گونج جو بدوؤں کے گیت، ہوا اور رات کے سناٹے میں ابھرتے نغمے، ان اونٹوں کو ہانکنے والوں کے گیت، صحراؤں میں عربوں کی تاریخ کے آغاز سے ہی گونج رہی ہے، جزیرہ عرب کے صحراؤں کی خاموشی میں یہ آوازیں گنگناتی ہیں، اونٹوں کو سنائے جانے والے یہ گیٹ جیسے روح کی تسبیحیں پڑھتے ہوں۔ کل حداء الابل پر تعارف لکھا تو آج سوچا اس پر مضمون لکھ ڈالوں،

Read more

سال نو: ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرا

عیسوی سال نو کا آغاز ہر جگہ مختلف وقت میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال ہوا، اس سال بھی وہاں آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ دنیا میں نیووے اور امریکی علاقہ سمووا وہ آخری آباد مقامات ہیں جہاں سال نو کا آغاز سب سے آخر میں ہوتا ہے، یہ کیری باتی کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں۔ سال نو کی آمد پر جشن کا ماحول ہوتا ہے۔

Read more

ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ

آپ ٹی وی دیکھتے ہوں اور سہیل وڑائچ سے آگاہ نہ ہوں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ہم جیسے بے وقعتوں کو کہ جن کا تھانے کچہری میں کوئی واقف بھی نہیں ”کیا یہ کھلا تضاد نہیں“ کہتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے پولیس والے دھر ہی نہ لیں کہ اس کے استعمال کے جملہ حقوق تو کب کے سہیل وڑائچ کے نام محفوظ ہوچکے۔ ہمارے ایک بزرگ نے تو یہ بھی بتایا ہے کہ تضاد پہلے اس قدر کھلا

Read more

یکم جنوری کا کالم

عیسوی سال نو کا آغاز ہر جگہ مختلف وقت میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال ہوا، اس سال بھی وہاں آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ دنیا میں نیووے اور امریکی علاقہ سمووا وہ آخری آباد مقامات ہیں جہاں سال نو کا آغاز سب سے آخر میں ہوتا ہے، یہ کیری باتی کے جنوب مغرب میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہیں۔ سال نو کی آمد پر جشن کا ماحول ہوتا

Read more

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیدائش، نام، سلسلہ نسب، کنیت، لقب ( 1 )

آپ رضی اللہ عنہ کا اسم گرامی عبد اللہ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق اور عتیق ہیں۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ ہے، والدہ کا نام سلمیٰ اور کنیت ام الخیر ہے۔ آپ کا تعلق قبیلہ قریش کی شاخ بنو تمیم سے ہے۔ عہد جاہلیت میں آپ کا نام عبد الکعبہ تھا، جو حضور ﷺ نے بدل کر عبد اللہ رکھ دیا تھا۔ ( تاریخ مشائخ نقشبندیہ از پروفیسر صاحبزادہ محمد عبد الرسول للہی جلد

Read more

برطانیہ: چکن تکہ مصالحہ نامی ڈش کے پاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد چل بسے

گلاسگو میں رہنے والے شیف جنھیں چکن تکہ مصالحہ کا مؤجد کہا جاتا ہے 77 برس کی عمر میں فوت ہو گئے ہیں۔
علی احمد اسلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے یہ ڈش 1970 کی دہائی میں تیار کی تھی جب انھیں ایک گاہک نے کہا تھا کہ ایسا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے کہ جس سے ان کا چکن تکہ کم خشک ہو۔

Read more

حضرت خضر ؑ (حصہ چہارم)

جب اللہ کے حکم سے حضرت موسی ؑ اپنے غلام یوشع بن نون کے ساتھ حضرت خضر ؑ کو ملنے کے لئے مجمع البحرین کے پاس جزیرے میں پہنچے اور حضرت خضر ؑ کو باہمی تعارف کے بعد ان سے وہ علم یا باتیں سکھانے کی درخواست کی جو ان کے پاس عطائے ربی علم تھا۔ اب اس علم جو اصل میں باطنی یا لدنی علم تھا اس کو سیکھنے کے لئے مشاہدہ ضروری تھا اور مشاہدہ حضرت خضر ؑ

Read more

حیدر علی: ایک دور اندیشں بہادر انسان جس نے انگریزوں کا تن تنہا مقابلہ کیا

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے۔ ہم اس علاقے سے گزر رہے تھے جو کبھی حیدر علی کی ریاست میں تھا۔ میں تصور ہی تصور میں اس دور میں چلا گیا جب حیدر علی تن تنہا انگریزوں، مرہٹوں اور نظام حیدر آباد کا مقابلہ کر رہا تھا۔ حیدر علی کی زندگی کے بارے چند معلومات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ حیدر علی کی تاریخ پیدائش سے

Read more

تلاش دانش گم گشتہ

(یہ مضمون کچھ اضافوں کے ساتھ کرونا وبا کے ابتدائی لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر چلتے مباحث اور ان سے جڑی یادداشتوں پر مبنی ہے ) گزشتہ برسوں کی بات ہے لاک ڈاؤن کے بعد بھی میں نے کافی عرصے بعد سوشل میڈیا کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔ بہت ہچکچاتے ہوئے میں نے شروع میں اپنے آپ کو صرف اپنی کہانیاں شیئر کرنے تک محدود رکھا۔ اس وقت میں زیادہ تر قرنطینہ سے متعلق مسائل میں دلچسپی رکھتا

Read more

توشہ خانہ

نبی کریم ﷺ صادق اور امین تھے۔ آپ نے جو ریاست قائم کی اس میں پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رض نے خلافت سنبھالتے ہی مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کپڑے کا کاروبار بند کر دیا۔ اپنی تنخواہ ایک مزدور جتنی رکھی۔ دوسرے خلیفہ حضرت عمر رض نے قحط میں اپنے گھر گھی اور گوشت کا داخلہ منع کر لیا۔ خود احتسابی کا عالم یہ تھا کہ کرتا تہبند پر سوال اٹھا یا گیا کہ سب

Read more

امید پرستی اور پاکستان کے عوام

فرانس کے شہرہ آفاق مصنف والتئیر کی یوں تو سینکڑوں تحریریں ہیں۔ لیکن جو دوام اور شہرت اس کے ناول ”کاندید“ (امید پرست) کو حاصل ہوئی، اس مقام سے اس کی دوسری تحریریں محروم رہی ہیں۔ کاندید بنیادی طور پر انسانی زندگی میں حق و باطل، ظالم اور مظلوم کے اثرات کا بیان ہے۔ آج کا یورپ اٹھارہویں صدی کی اس روشن خیال فکر کا نتیجہ ہے جس نے یورپ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو اپنے سحر میں لیا۔

Read more

ارشد شریف: انقلاب کا ضامن شہید

غرور ٹوٹ گیا مگر کوئی مرتبہ نہ ملا ستم کے بعد بھی کوئی حاصل وفا نہ ملا سر حسینء ملا ہے یزید کو لیکن شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا ارشد شریف حقیقی معنوں میں رسول اللہ ﷺ کے امتی اور امام حسینء کے پیروکار ہونے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ باطل کے آگے جھکنے سے سر کٹوانے کو ترجیح دی۔ ارشد شریف کسی ایک فرد کا نام نہیں، وہ ایک ایسے تحریک کا نام تھا،

Read more

شرم الشیخ کلائمٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شہباز شریف کی تصویر

سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم آخری کونے میں کھڑے ہیں جہاں سے وہ بمشکل پہچانے جا رہے ہیں۔ یہ ایک سافٹ قسم کا پراپیگنڈہ ہے جو انصافیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں عمران خان کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں عمران خان سامنے پہلی صف میں کھڑے ہیں

Read more

ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث کی قبر

  ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث (رض) نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ تھیں۔ آپ کا تعلق قبیلہ قریش سے تھا۔ آپؓ کے والدین نے آپؓ کا نام ”برہ“ رکھا تھا۔ جب حضور ﷺ کے نکاح میں آئیں تو آپ ﷺ نے ان کا نام بدل کر میمونہ رکھ دیا۔ حضرت میمونہؓ کا نکاح پہلے مسعود بن عمرو بن عمیر ثقفی سے ہوا لیکن کسی وجہ سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔ پھر ابورہم بن عبدالعزیٰ کے نکاح میں آئیں۔

Read more

مخنث، ٹرانسجینڈر اور سس جینڈر

صنفی اعتبار سے انسان مرد ہوتا ہے یا اور عورت تاہم معاشرے میں تیسری صنف، مخنث، کا وجود بھی ہے جنہیں خواجہ سرا، ہیجڑا، زنخا، خنثیٰ اور انگریزی میں eunuch کہا جاتا ہے۔ حقیقت میں یہ الگ سے کوئی جنس نہیں ہے بلکہ پیدائشی طبی خامیوں مثلاً کروموسومزx  اور y کی تعداد میں عدم مطابقت یا پیدائش کے بعد جنیاتی بیماریوں کے باعث بچہ کی جنس کا تعین نہیں ہو پاتا۔ یہ ایسی ہی بیماری ہے جیسے کسی خامی یا

Read more

ماسٹر مختار صاحب

بہترین استاد ہونے کے لیے کسی بھی انسان کا ایک اچھا انسان ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ استاد ایک قوم کا معمار اور مسیحا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے شاگردوں کے لیے نمونے کی حیثیت رکھتا ہے ”شاگرد کی شخصیت استاد کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے،“ استاد کسی پرائیویٹ سکول کالج کا ہویا سرکاری کا، استاد کسی پولیس ٹریننگ سکول کا ہو یا پولیس ٹریننگ کالج کا، استاد پرائمری سکول کا ہو یا لمز یونیورسٹی کا، استاد کسی

Read more

اجتہاد سے فرقہ پرستی تک

حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب پیٹ کے زخم کے باعث وفات کے قریب پہنچے تو انہوں نے چھ صحابہ کرام پر مشتمل کمیٹی بنائی جس کو اگلے امیرالمومنین کے انتخاب کا کام سونپا گیا۔ کمیٹی کے ارکان یہ تھے : علی بن ابی طالب عثمان بن عفان عبد الرحمن بن عوف سعد بن ابی وقاص زبیر بن عوام طلحۃ بن عبیداللہ یہ وصیت بھی کی کہ عبداللہ بن عمر کو امارت نہ سونپی جائے۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم /گراں خواب چینی سنبھلنے لگے

شنگھائی تعاون تنظیمShanghai Cooperation Organisation (SCO) ) ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون کی تنظیم ہے جسے شنگھائی میں سنہ 2001 ء میں چین، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے قائم کیا۔ یہ تمام ممالک شنگھائی پانچ (Shanghai Five) کے اراکین تھے سوائے ازبکستان کے جو اس میں 2001 ء میں شامل ہوا، تب اس تنظیم کے نام بدل کر شنگھائی تعاون تنظیم رکھا گیا۔ 10 جولائی 2015 ء کو اس میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔

Read more

ملکہ الزبتھ اور شجرہ نسب: پہلے سا رنگ روپ تمہارا نہیں رہا

پہلے سا رنگ روپ تمہارا نہیں رہا دنیا میں اور کچھ بھی ہمارا نہیں رہا 8 ستمبر 2022 ءکو انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 70 برس اور 214 روز تک برطانیہ کی آئینی حکمران رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ اپنے دور حکمرانی کے دوران ملکہ الزبتھ مختلف ادوار میں دولت مشترکہ کی 32 میں سے 15 خود مختار ریاستوں کی آئینی سربراہ بھی رہیں۔ انہیں برطانیہ میں ونسٹن چرچل اور مارگریٹ تھیچر سمیت 15 منتخب وزرائے اعظم سے واسطہ

Read more

نیلو

میرے والد مولوی خلیل اللہ خان نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ بھرپور جوانی میں رنڈوے ہو جائیں گے۔ لوگوں نے ان کو بہت مشورے دئیے کہ وہ دوسرا نکاح کرلیں لیکن وہ نہیں مانے۔ جب بھی کوئی ہمدرد ان کی شادی کی بات اٹھاتا والد صاحب اسے یہ کہہ کر خاموش کرا دیتے کہ میں اپنے معصوم ابراہیم خلیل اللہ کو سوتیلی ماں کے پنجوں میں نہیں دوں گا۔ انہوں نے مجھے ماں اور باپ بن کر

Read more

جنگ ستمبر 1965 کے کم ذکر ہونے والے چند ہیروز

1965 کی جنگ میں جن جرنیلوں اور افسران نے انتہائی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنی اعلیٰ ترین کارکردگی سے زبردست کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور روشن باب لکھا ان ہیروز میں سے پانچ کا ، جن کا ذکر بوجوہ کم کم ہوتا ہے، کچھ حال درج ذیل ہے۔ بریگیڈئیر افتخار خان جنجوعہ ہیرو آف رن کچھ:1965 ء کی جنگ کا ابتدائی مرحلہ آغاز اپریل میں ہندوستان کی رن کچھ کے علاقے

Read more

دلت نوجوان اور ’اونچی ذات‘ کی لڑکی کی محبت اور شادی کے خونی انجام کی کہانی

گیتا جگدیش کی باتوں، اُن کی شخصیت اور وعدوں سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ پہلی نظر میں ہی دولت، ذات پات، مذہب، خاندان، اور دیگر تمام رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انھوں نے جگدیش سے زندگی بھر کا رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Read more

محرم کا سرخ چاند

محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ کرنا منع ہے اس لئے اس کو محرم کا نام دیا گیا ہے۔ واقعہ کربلا میں امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں عزاداری اور غم مناتے ہیں۔ ماہ محرم الحرام ہم سب امت مسلمہ کے لئے دکھ کی گھڑی ہے، جی ہاں ماتم حسینؓ دنیا بھر کے مسلمانوں و انسانوں

Read more

چندر شیکھر ہربولا: وہ 38 سال اس کے زندہ لوٹنے کا انتظار کرتے رہے اور پھر سیاچن سے بس لاش واپس آئی

سنہ 1984 میں سیاچن کے محاذ پر برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والے چندرا شیکھر ہربولا کی لاش 38 سال بعد ملی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ شانتی دیوی نے 38 سال اس امید کے ساتھ انتظار کیا کہ ہربولا زندہ ہیں۔

Read more

کربلا ایک تہذیب کا نام ہے

کربلا ایک تہذیب کا نام ہے۔ جہاں آپ کو معاشرے میں موجود ہر طرز کے انسان سے ملنے کا موقعہ مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے تناظر میں لوگ اپنی موجودہ پوزیشن اور اس کے ممکنہ نتائج کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ کربلا کا واقعہ کوئی محرم کے دس دنوں میں وقوع پذیر نہیں ہوا۔ اس نہج کو پانے کے لیے قریب ربع صدی کا سفر کیا گیا۔ جہاں حضرت معاویہ (رض) ایک ایسے باپ کی صورت میں

Read more

بحیرۂ کیسپیئن پر روس کا ایک طلسماتی شہر

جب 12 اگست 2010 میں سفارت خانے کی ٹیم جو تقریباً پورے سفارت خانے پر مشتمل تھی، ماسکو سے سوچی کے لیے روانہ ہوئی تو شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ کس طرح کے شہر جا رہے ہیں؟ اس کے خدوخال، موسم اور لوگ کس طرح کے ہیں؟ لیکن جب جہاز نے رن وے کو چھوا تو مجھے ایک جھٹکا سا لگا۔ میں نے بار بار آنکھیں ملیں کہ کہیں خواب تو نہیں دیکھ

Read more

یزید کی بیعت کرنے میں کیا حرج تھا؟

8 ذوالحج سن 60 ہجری تاریخ کا ایک عجیب و غریب دن ہے، یہ وہ دن ہے جب امام حسین ؓ اپنے خاندان کے چند افراد اور بیوی بچوں کے ساتھ مکے سے نکلتے ہیں اور کوفے کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ گو کہ امام حسین ؓ کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، وہ کوئی فوج لے کر نہیں جا رہے تھے اور نہ ہی ان کا ارادہ دارالحکومت پر لشکر کشی کا تھا مگر اس کے باوجود محض

Read more

پیوما (3)

میرے لیے وہ دن نسبتاً خاموش تھا۔ ابا کی ترکے میں چھوڑی ہوئی سن ستر کی مرسڈیز میں کچھ کام نکل آیا تھا۔ ایک عدد جیپ اور ایک نئی کار کی موجودگی کے باوجود وہ مجھے بہت عزیز تھی۔ میں طارق روڈ پر عزیز مستری کے پاس اسے بنوانے چلا گیا۔ مستری حضرات کی اپنی دنیا ہوتی ہے۔ کار اپنی طبیعت سے مقررہ مدت میں بنوانی ہو تو ان کے ساتھ بیٹھ کر سوٹے بھی لگانے پڑتے ہیں۔ کوئٹہ ہوٹل

Read more

واقعہ کربلا

واقعہ کربلا 10 محرم 61 ہ (بمطابق 682 ء) کو ہوا۔ اس اندوہناک حادثہ میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58 سال کی عمر میں اپنے رفقاء اور اعزہ کے ہمراہ ایک ایسی جمعیت کے ہاتھوں شہید ہو گئے جو سب مسلمان تھے اور اس وقت کے مسلمان حکمران یزید کے حکم بردار۔ پس منظر : وہ شورش جس کا انجام یہ واقعہ شہادت ہوا اس کی ابتداء تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی رضی

Read more

رسول اللہؐ کا پھول۔ جنتی نوجوانوں کے سردار۔ شہید کربلا

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حسینؓ مجھ سے ہے اور میں حسینؓ سے ہوں تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا سانحہ جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حضرت امام حسین ؓکی ولادت با سعادت ہجرت کے چوتھے برس مدینہ منورہ میں ہوئی جب نبی کریم ﷺ کو آپ ؓکی پیدائش کی خوشخبری سنائی گئی تو آپ ﷺ بہت خوش ہوئے اور حضرت فاطمہ ؓ کے گھر تشریف لے گئے۔ آپ ﷺ نے نومولود حضرت حسین ؓ کو گود میں

Read more

بنو ہاشم، بنو امیہ اور واقعہ کربلا

جناب عبد المناف ابن قصی کے چار بیٹے تھے ہاشم، مطلب، عبد شمس اور نوفل۔ تاریخ کہتی ہے کہ ہاشم اور شمس دونوں جڑواں پیدا ہوئے تھے اور بعض روایات میں یہ بھی درج ہے کہ ہاشم اور عبد شمس کی پیشانی اور پنجہ آپس میں ملے ہوئے تھے۔ اس وقت کے نجومیوں نے پیشین گوئی کی تھی کہ ان دونوں کی اولادوں میں ہمیشہ رنجش ان بن اور جنگ کے حالات پیدا رہیں گے۔ ان دونوں بھائیوں کے ہی

Read more

ہمیشہ روئیو بے کس حسین کو زعفر

سوشل میڈیا پر جدید امویوں اور ہاشمیوں کی خشک قبائلی جنگیں دیکھ کر رہا نہیں گیا اوراس خشک موسم کو ذرا تر کرنے کی خاطر شوق پیدا ہوا کہ دوستوں کو زعفر جن کے قصے سے آگاہ کیا جائے جو واقعہ کربلا کی روایت کا ایک اہم اور نہایت دلچسپ قصہ ہے۔مختلف ذاکرین یہ قصہ مختلف طریقوں سے روایت کرتے ہیں، یہاں تک کہا جاتا ہے کہ زعفر جن کے خاندان سے ایک بچہ میر انیس کی مجلس میں ان

Read more

ماہ محرم الحرام۔ شہادت امام حسین – یوم عاشور

محرم الحرام اسلام سے پہلے اور بعد میں بھی مقدس اور احترام والا مہینہ ہے۔ دنیا کی ابتداء بھی محرم الحرام میں ہوئی تھی اور دنیا کی اختتام قیامت بھی محرم الحرام ( 10 محرم الحرام) کو ہوگی۔ محرم الحرام کا ماہ مقدس بابرکت، اور حکمتوں والا ماہ ہے۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ و جدل کی منع کی گئی ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے سے نئے

Read more

شہید کربلا: ظلم اور جبر کے خلاف جدوجہد کا استعارہ

کیسے ممکن ہے کہ جبر اور استحصال کے خلاف جدوجہد ہو اور حسینؓ بن علیؓ کا ذکر نہ ہو۔ والد مرحوم محمد اختر مسلمؔ نے 60 ء کی دہائی میں ”شہید کربلا“ کے عنوان سے ایک مختصر کتابچہ تحریر کیا تھا۔ یہ وہ عرصہ تھا جب پاکستان میں جاگیرداری، سرمایہ داری کے خلاف بحث اور جدوجہد جاری تھی۔ یہ ہی پس منظر شہید کربلا کی تخلیق کا بنیادی سبب تھا۔ قرآن پاک نے قارون، فرعون اور ہامان کی شکل میں

Read more

نظام عدل اور دہرا معیار

۔ یہ اگست 1954 کا مہینہ تھا جب پاکستان کی ایک معتبر بندہ برقع پہن کر سندھ ہائیکورٹ پہنچا اور اس نے مرکزی حکومت کے خلاف کیس کر دیا۔ یہ بندہ مولوی تمیز الدین تھا جو قائد اعظم کے بعد پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے تھے۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ سات برس گزر جانے کے بعد بھی اسمبلی دستور بنانے سے قاصر رہی تھی۔ آخر کار 24 اکتوبر 1954 کو درد دل رکھنے والے عظیم

Read more

نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید، فائل فوٹو ویب ڈیسک — عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سنے گی۔ انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے یہ دعویٰ کیا کہ قرنطینہ والے بھی

Read more

قاضی شریح سے آج تک کوفہ کا انصاف

رہتے تھے دشت عشق میں کوفہ مزاج لوگ اور دشت کا بھی کرب و بلا سا مزاج تھا اکثر سوچتی ہوں کہ ایسا بھی کیا مشکل تھا، اگر سارے کوفی مل کے نبی زادے کی حمایت میں گھروں سے نکل آتے مرد و زن۔ کمسن و شیرخوار۔ جوان و بزرگوار۔ غریب و مال دار یکجا ہو کے ڈٹ جاتے کہ پہلے ہم پھر امام! زیادہ سے زیادہ حاکم قتل عام کا ہی حکم دیتا۔ جان دیتے اور تاریخ میں امر

Read more

سندھ کا قدیم ترین ماتلی شہر ماہ تلی کا بگاڑ ہے

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سینکڑوں شہر ایسے ہیں جو آج بھی صفحہ ہستی پہ موجود ہیں مگر ان کے نام بگڑتے یا تبدیل ہوتے آئے ہیں۔ ایسے ہر ایک شہر کا تفصیل سے بیان کیا نہیں جا سکتا۔ مگر یہاں صرف ایک مثال ہی کافی ہے کہ جب سکندر اعظم نے 327 ق۔ م میں سندھ پر حملہ کیا تھا تو سیہون شریف کا اس وقت نام سدوسان تھا جس کا حکمران سامبس نامی ایک سمہ تھا اور جس نے

Read more

خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

وقت رواں میں ایک واقعے کا بڑا چرچا ہے جس کی ابتدا ایک رومانوی گفتگو کی ایک ٹیپ سامنے آنے پہ ہوئی۔ یہ گفتگو تب کے چئیر مین نیب اور ایک خاتون کے درمیان ہے جو ایک سائلہ کے طور پر ان کے دفتر گئی تھیں۔ بعد میں معاملہ کچھ ایسی شکل اختیار کر گیا کہ صورت کچھ یوں ہوئی میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے اس معاملے میں

Read more

ایاز امیر پر حملہ: تصویر کا دوسرا رخ

بلاشبہ ایاز امیر پاکستان کے چند اچھے لکھاریوں میں سے ایک ہیں۔ ان پر ہونے والے حملہ کو کسی بھی طرح مناسب نہیں قرار دیا جاسکتا اور یقیناً اس کی مذمت ہی ہونی چاہیے اور ہو رہی ہے۔ میں ایاز امیر کو گزشتہ 25 سال سے فالو کر رہا ہوں۔ شاید ہی ان کا کوئی ایسا کالم ہو جو میری نظر سے نہ گزرا ہو۔ ان کے والد چوہدری امیر خان مرحوم 1970 کے قومی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی

Read more

عمران خان کے اچھے دن، برے دن

سیاست میں جیسے جیسے ان کا عروج شروع ہوا تو انھیں سیاست سکھانے والے بھی بڑھتے گئے۔ عمران خان کو مشورے دینے والے بھی وہ آ گئے جو ملک کے اصلی وارث ہیں اور خالی مشورے ہی نہیں دیتے الیکشن وغیرہ کا بندوبست بھی کر لیتے ہیں۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

دوستوں کے درمیاں

مولانا رومی کا قول ہے کہ دوست وہ ہے جو تمہیں اس وقت پسند کرے جب تم کچھ بھی نہ ہو اور یہ بھی کہ دشمن ہمیشہ دماغ کے منتخب کرو اور دوست کردار کے، جبکہ شیخ سعدی کا کہنا ہے کہ دوست وہی ہے جو اپنے دوست کا ہاتھ اس کی پریشانی اور تنگی میں پکڑتا ہے۔ گو کہ موجودہ زمانے میں ایسے دوست خال خال ہی ملتے ہیں مگر جس کو مل جائیں وہ بلاشبہ دنیا کا خوش

Read more

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کیا سبق دے گئے؟

میں نے ہوش کی اور پاکستانی الیکٹرانک میڈیا نے اپنی آنکھ اکٹھے ہی کھولی تھی۔ یہ ایک آمر کا دور تھا جو صاحب اپنی قوم کو مکے دکھاتے تھے اور جہاں مکے دکھانے ہوتے تھے وہاں مکوں والے ہاتھ کھل کر سیلیوٹ میں بدل جاتے تھے۔ ملک میں کیبل ٹی وی کا شہرہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلا۔ پچاس کے لگ بھگ ٹی وی چینل دیکھتے ہی دیکھتے کھل گئے اور بھانت بھانت کی بولیاں بولی جانے لگیں۔ جنگ

Read more

کتاب ”جمال فرش و فلک“ کے تین پہلو

ہر قاری کا اپنا نقطہ نظر اور الگ زاویہ نگاہ ہوتا ہے۔ جب قاری کسی فن پارے کا مطالعہ کرتا ہے اور اس فن پارے کو پرکھتا ہے تو اس کے متعلق اپنی رائے قائم کر لیتا ہے۔ کیونکہ ہر انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔ راقم نے عصر حاضر کے ممتاز شاعر، اعلیٰ پائے کے قلم کار اور میرے استاد محترم حیدر خان حیدر ؔ کی شہرہ آفاق شعری گلدستہ ”جمال فرش و فلک“ کا بغور

Read more

ایران تاجکستان تعلقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اور تاجک حکام نے گزشتہ پیر کو تاجک صدر امام علی رحمان کے دورہ تہران کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدے سیاست، معیشت، تجارت، نقل و حمل، سرمایہ کاری، نئی ٹیکنالوجی، ماحولیات، کھیل، توانائی، عدلیہ، تعلیم و تحقیق اور سیاحت کے شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین گزشتہ سال تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں

Read more

حضرت علی مجسٹریٹ اعزازی

دس سالہ بیدار بخت ایک ہاتھ میں اپنا پھٹا سر دوسرے ہاتھ میں سائیکل کا ہینڈل آنکھوں میں آنسو اور زبان پر موٹی موٹی گالیاں لئے پیڈل پر پیڈل مارتا مجسٹریٹ آفس کی طرف رواں دواں تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ آج صبح اس کی ماں بیگم گل اور چاچی زیتون میں بجلی کے بل پر ہونے والی تکرار بڑھتے بڑھتے برتنوں کی گولہ باری میں تبدیل ہو گئی۔ چار بھائیوں کے اس مشترکہ خاندانی نظام میں بیگم گل کو

Read more

طلبا روٹھ گئے کہ طالبات نے حجاب کیوں پہنا ہوا ہے؟

چند روز قبل شائع ہونے والے کالم میں ہم یہ جائزہ لے رہے تھے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ میں بعض تعلیمی اداروں میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندیوں کو برقرار رکھا اور اس پابندی کی یہ دلیل بیان کی کہ گو بھارتی آئین کے آرٹیکل 25 میں مذہبی آزادی کے ضمانت دی گئی ہے لیکن اس سے مراد صرف ضروری مذہبی احکامات یا essential religious practice پر عمل کی آزادی ہے۔ اور

Read more

کیا جتھوں کی لشکر کشی سے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں

عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سے لے کر اب تک کے حالات و واقعات اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جلسوں پریس کانفرنسز میں کی گئی تقاریر اور استعمال کی گئی زبان اور ان کے اعتماد کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایک بات تشویشناک حد تک واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ سمیت اسٹیبلشمنٹ میں کہیں اندر سے اب بھی عمران خان کو کمک کی فراہمی مسلسل جاری

Read more

سید سلطان احمد اجمیری اور سید فخرالدین بلے

ممتاز مذہبی و روحانی اسکالر اور معروف صحافی و ادیب سید سلطان احمد اجمیری فطرتاً درویش صفت اور فقیرانہ مزاج کی حامل شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اگر انہیں بے حد وسیع المطالعہ اور وسیع المشاہدہ تسلیم کیا جائے تو ان کی شخصیت کے بہت سے پہلووٴں کو سمجھنا قدرے آسان ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ حد درجہ کم گو ہونے کے باوجود مذاہب عالم۔ مذہب اسلام۔ تاریخ اسلام اور تصوف۔ عالمی ادب کے ہی نہیں

Read more

ماں کا مقام

ماں کا کوئی متبادل نہیں، جس کسی نے ماں کا مقام سمجھ لیا اور انتھک خدمت سے ماں کو راضی کر لیا اس نے جنت اپنے نام کرلی۔ دنیا کی ہر ماں اپنے بچوں کے لئے ایک شجر سایہ دار کی مانند ہوتی ہے۔ ماں کی آغوش بچوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے، ماں کی محبت سود و زیاں سے بے نیاز ہے، زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں کا روپ دیکھ کر یوں لگتا ہے جس طرح کسی

Read more

ماں کو خوش رکھنا بہو کی ذمے داری؟

ماں کے پاؤں تلے جنت ہے اور ماں کے بغیر گھر ایسا ہے، جیسا قبرستان، لیکن ایسا کیوں، ایسا اس لیے کیونکہ، ایک ماں ہی درد برداشت کر کے بچہ پیدا کرتی ہے، اور خدا کے بعد ماں ہی بچے کا واحد سہارا ہوتا ہے۔ اور وہ ماں جس کے قدموں تلے جنت ہے لیکن یاد رہے وہ جنت بھی صرف اولاد کے لیے، ایسا نہیں کہ وہ جنت بھو یا داماد کے لیے ہو۔ ہمارے مذہب میں بھی ماں

Read more

جہیز کی تاریخ

جہیز کے نظام کی تاریخ چند سالوں یا چند صدیوں پر محیط نہیں ہے۔ نہ ہی اس کا تعلق چند مذاہب، گروہوں اور قوموں سے ہے۔ جہیز کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ اس کے واضح آثار بابل کی تہذیب، یونانیوں اور سلطنت روم سے جا کر ملتے ہیں۔ بڑے مذاہب میں جہیز کسی نہ کسی شکل میں لیا اور دیا جاتا ہے۔ لیکن ان مذاہب کے ماننے والے یہی دعوٰی کرتے ہیں کہ ان کے مذہب میں جہیز کے

Read more

محسن نقوی اور سید فخرالدین بلے فیملی: داستانِ رفاقت (1)

پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری صاحب جیسے عظیم المرتبت اسکالرز اور ادبیات کے اساتذہ سے فیض پانے والے سید محسن نقوی کا پچھترواں یوم ولادت۔ 2022۔ کے کیلینڈر کے پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ کو منایا جا رہا ہے۔ گویا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل نیازی اور پروفیسر خالد سعید کی طرح اپنے آپ کو فخریہ طور پر پاکستان کا ہم عمر بتانے والوں میں سیدی محسن نقوی کا بھی شمار ہوتا ہے۔ ہمیں ان تمام

Read more

حضرت علی (رض) کی آخری وصیت معاشرے کے قیام نو کی نوید ہے

حضرت علی رضی اللہ عنہ تاریخ کی انتہائی دلچسپ شخصیت ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے زیادہ علم رکھنے والی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ آپ دور نبی ﷺ کی سب سے بہادر ترین شخصیت بھی تھے۔ خاندان عبدالمطلب کو اسلام کی دعوت دی تو کم سنی کے باوجود اپنے بلند پایہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نبی کریم کا دست و بازو بننے کا اعلان کیا۔ ہجرت کی رات نبی کریم ﷺ کے بستر پہ سوئے جس

Read more

حضرت علی کا گورنر مصر کو خط (آخری حصہ)

حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کے گورنر مصر کو لکھے گئے خط کے چوتھے اور آخری حصہ کے ساتھ حاضر ہیں۔ آپ نے ایک بہترین نبض شناس ہونے کے ناتے حکمران کی ایسے امور کی جانب توجہ مبذول کروائی جس سے ریاست مضبوط اور حکومت ہر دل عزیز ہوتی ہے۔ آپ نے نماز دین کا ستون ہونے کے باوجود اس میں میانہ روی اختیار کرنے کی تلقین کی۔ ایفائے عہد، ناحق قتل و غارتگری سے گریز اور حکمران کے

Read more

اسلامی تاریخ میں مذہبی کارڈ کا پہلا استعمال

سیاست میں انتخابی منشور اور سیاسی ایجنڈوں کی تشہیر کے لیے مہم چلائی جاتی ہیں لیکن سیاست میں کسی ”سیاسی ایجنڈے“ کے لیے ”تبلیغ“ کرنے کی تلقین اس امر کی غمازی ہے کہ سیاسی ایجنڈوں کو ”مذہبی لبادہ“ پہنا کر ایک نئی روایت قائم کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سیاست میں ”مذہبی کارڈ“ کا استعمال نئی بات نہیں ہے لیکن جس انداز اور طرز سے سابق وزیر اعظم عمران خان مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں اس کی مثال پاکستانی سیاسی

Read more

حضرت علی (رض) کا گورنر مصر کو خط

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے گورنر مصر مالک بن حارث الاشتر کے خط کا تیسرا حصہ پیش خدمت ہے جس میں آپ نے حکومت کی مستقل مشینری جسے عرف عام میں بیوروکریسی کہتے ہیں کے بارے ہدایت دیں ساتھ ہی معاشی استحکام کے لیے معاشی سرگرمیوں کو فعال کرنے میں تجارت پیشہ افراد کی معاونت، بازار میں قیمتوں میں توازن، کمزور طبقات کی مدد اور نصاف کی فراہمی کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنانے پہ زور دیا۔ خط

Read more

مفتاح اسمٰعیل کا بیان اور ہمارے جذباتی مصلحین

واشنگٹن میں ہمارے مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے سابق وزیراعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کرتے ہوٸے امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کے نام سے ایک تحریک شروع کی تھی، جو ان کو عدم اعتماد سے نہ بچا سکی۔ بس یہ سننا تھا کہ ہمارے جذباتی مصلحین کے تیور غضبناک ہو گٸے۔ باچھیں کھل گٸیں۔ لہجے بدل گٸے۔ آنکھیں چنگاریاں اور زبانیں شعلے برسانے لگیں۔ غیظ و

Read more

شیر خدا حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ: سیرت اور شہادت

شاہنشاہِ وِلایت، پروردۂ فیض ِ نبّوت، امیر المومنین خلیفہ چہارم، سیدنا ابوالحسن علی ابنِ طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم عبد منافؓ تاریخِ اسلام کی وہ ہستی ہیں جن کے علّو مرتبت، رِفعت و عظمت اور عقیدت و محبت میں ہر اہلِ ایمان رطب اللسان ہے۔ حنین، علمدار لشکر اسلام، داماد رسول اسلام، مہاجرین و انصار کے امام اباالحسنین حضرت علی کرم اللہ وجہ 13 رجب المرجب کو پیدا ہوئے۔ آپ کا نام علی،لقب حیدر و مرتضیٰ، کنیت ابو الحسن اور

Read more

خاموش ہو جاؤ

اظہار کے چند طریقے ہیں، بات کر لیں، اشارہ کر دیں، رو دیں، ہنس لیں، چیخ مار دیں، یا ایسا کچھ بھی کر دیں، جسے دوسرا سمجھ جائے، اظہار کا ایک طریقہ خاموشی اختیار کر لینا بھی ہے۔ اسے عظیم طاقت کا ذریعہ بھی قراردیا گیا ہے، مفکرین اپنے اپنے دور میں اس پر بحث کرچکے ہیں بلکہ اس کی افادیت سے آگاہ کرتے رہے ہیں، کسی نئی فکر اور سوچ پر نگاہ ڈالنے اور اسے دوسروں تک لانے کے

Read more

حضرت علی (رض) کا گورنر مصر کو خط: افواج، عدلیہ اور حکومتی اہلکاروں کی اہلیت (حصہ دوئم)

  حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کے گورنر مصر مالک بن حارث الاشتر کو لکھے گئے تفصیلی خط کا دوسرا حصہ پیش خدمت ہے جس میں آپ (رض) ایک بہترین ماہر عمرانیات کے طور پہ معاشرے کا تجزیہ کرتے نظر آتے ہیں جس میں وہ عوام کے طبقات ان کی اہمیت اور ان کے فنکشنز کے ساتھ ساتھ حکومت کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بارے تفصیلی ہدایات دیتے ہیں۔ خاص حصہ وہ توجہ لائق ہے جس میں حکومت کے ہر

Read more

حضرت علیؓ کا گورنر مصر کو خط: جدید فلاحی ریاست کے خدوخال

نبی کریم ﷺ سمیت خلفا راشدین کبھی عرب سے باہر ایران اور روم کی طرف اس نقطہ نظر سے نہیں گئے کہ وہاں کے نظام کا مشاہدہ کر سکیں اس کے باوجود وقتی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین سیاسی بندوبست کھڑا کرنا بلاشبہ ایک انسانی عقل کی معراج ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اس اعتبار سے منفرد شخصیت کے حامل ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ساتھ خلفا راشدین کے دور کا بغور

Read more

حیدرآباد کا پکا قلعہ اور کچا قلعہ: ماضی سے حال تک

حیدرآباد شہر اپنی تاریخی حیثیت سے سندھ کا وہ مرکز رہا ہے، جس کو علم، ادب، تعلیم، ثقافت اور سیاست کی وجہ سے ہمیشہ اعلیٰ مقام ملا۔ اس شہر کی اپنی تاریخ ہے، جب وہ حیدرآباد کے بجائے نیرون کوٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ سندھی میں کوٹ کے معنی قلعہ بنتی ہے اور نیرون یہاں کے حکمران کا نام تھا، جو بدھ دھرم سے تعلق رکھتا تھا۔ نیرون بادشاہ کا شہر کے وسط میں اونچے مقام پر واقع

Read more

بلوچستان میں سرداری نظام کا خاتمہ: ’سردار لا شریک ہوتا ہے‘

بلوچستان کے معاشرے میں سردار ہی وہ سرچشمہ ہے جہاں سے سیاسی، ثقافتی، اور معاشی اختیارات کے دریا پھوٹتے ہیں، وہ اپنی اتھارٹی کو برقرار رکھنا بھی جانتا ہے اور ایسا کرنے کی قوت بھی رکھتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ کہنے کو تو اس کے قبائل بہت روشن فکر، جمہوری اور ترقی پسند ہوتے ہیں۔

Read more

غالب کے ناقدین کی نظر میں ان کا مسلک

وحشت و شیفتہ اب مرثیہ لکھیں شاید مر گیا غالب آشفتہ نوا کہتے ہیں مولانا الطاف حسین حالی نے یادگار غالب میں مرزا کے سفر آخرت کا بیان اس طرح کیا ہے۔ ”مرزا کے جنازے پر جب دلی دروازے کے باہر نماز پڑھی گئی تو راقم بھی موجود تھا اور شہر کے اکثر عمائد اور ممتاز لوگ جیسے نواب ضیاء الدین احمد خان، نواب محمد مصطفے خان، حکیم احسن اللہ خان وغیرہ۔ ہم اور بہت سے اہل سنت اور امامیہ

Read more