کہ رات جب کسی خورشید کوشہید کرے

جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر اور اس کے چیلے جوزف گوئبلز کے اس قول سے کون واقف نہیں جس نے کہا تھا کہ جھوٹ کو اگر بہت کثرت سے دہرائیں تو وہ سچ بن جاتا ہے۔ اس نے نازی حکومت میں رہتے ہوئے ایسے ہی کیا اور بہت حد تک، چاہے کچھ عرصہ کے لیے ہی سہی، اس میں کامیاب بھی رہا۔ ہم جوزف گوئبلز سے جتنا بھی اختلاف کریں لیکن یہ سچ ہے کہ آمروں کو ہمیشہ ہی

Read more

پاکستانی سیاست کے عہد مزاح کا نیا موڑ

دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے لگ بھگ دو برس قبل کپتان کا اصل رنگ ظاہر ہونا شروع ہو گیا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مشہور فرمان کے مفہوم کی اگر عملی صورت دیکھنی ہو تو کپتان سے بہتر مثال فی زمانہ شاید ہی مل سکے۔ اقتدار، اختیار اور دولت انسان کو تبدیل نہیں کرتے بلکہ اس بے نقاب کرتے ہیں۔ پیسہ کبھی کپتان کی ضرورت نہیں رہا۔ بغیر کوئی کاروبار کیے کپتان نے احساس کمتری میں مبتلا پاکستانی

Read more

اسلامی سال کتنا اسلامی ہے؟

اسلام میں قرآن مجید اور سنت رسولﷺ ہی کسوٹی ہیں۔ ظہور اسلام کے وقت عربوں میں تاریخ جاننے کے چند طریقے معروف تھے۔ وہاں میلادی یا عیسوی سال بھی کم و بیش متعارف تھا، البتہ قمری سال کا رواج زیادہ تھا، جس کے مہینوں کے دنوں کی تعداد کو لوگ چاند دیکھ کر معین کیا کرتے تھے۔ کچھ عرب قریش کی مانند کسی غیر معمولی واقعے سے اپنے دنوں کا حساب لگایا کرتے تھے، جیسا کہ عام الفیل کے اتنے

Read more

نوروز: طالبان حکومت عوام کو ’نوروز منانے سے نہیں روکے گی لیکن تہوار سرکاری طور پر بھی نہیں منائے گی‘

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان حکومت لوگوں کو نوروز کا تہوار منانے سے نہیں روکے گی لیکن طالبان حکومت سرکاری طور پر نوروز نہیں منائے گی۔

Read more

یکساں نصاب تعلیم اور ہارس ٹروجن تھیوری

ہارس ٹروجن تھیوری صرف یونانیوں تک محدود نہیں۔ یہ نسل در نسل ہماری اس دنیا میں چل رہی ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ایک حملہ آور بادشاہ جب کئی سال تک ایک قلعے کو فتح نہیں کر سکا تو اس نے ایک جنگی چال چلی۔ چال کے مطابق اس نے ایک بڑا خوبصورت گھوڑا بنوایا اور اپنی فوجوں کو لے کر دور چلا گیا۔ محصور قلعے کے فوجیوں نے جب باہر کسی کو نہ

Read more

حارث رٶف نے شرفا کے کھیل کو داغدار کیا

کرکٹ شرفا، مہذب اور تعلیم یافتہ لوگوں کا کھیل ہے۔ اس کھیل میں سفید یونیفارم اس کے اجلا، صاف اور اصول پسند کھیل ہونے کا غماز ہے۔ بانیٔ پاکستان حضرت قائد اعظم بھی اسے اسی وجہ سے پسند کرتے تھے۔ اس کھیل نے اپنی تین صدیوں پر محیط سلطنت میں بے شمار ایسے عظیم المرتبت اور شہرٔۂ آفاق کھلاڑی پیدا کیے جو اپنے ملک کی شناخت بن گئے۔ اگرچہ کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل نہیں مگر یہ قومی کھیل ہاکی

Read more

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دلچسپ فیصلے

شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضی ؓ کی ذہانت اور انصاف پر مبنی فیصلے پورے عرب میں مشہور تھے اسی لئے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے حضرت علی ؓ سے رجوع کیا کرتے تھے۔ آپؓ اپنے علم و فراست سے جب کوئی فیصلہ سناتے تو لوگ اس فیصلے کو دل سے قبول کرلیتے کیونکہ آپؓ ہمیشہ عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے تھے۔ اس دور میں

Read more

مکلی میں مرگ، میری نظر میں

قبروں، مزاروں اور مقبروں سے جڑی زندگی کے رشتے اور عقیدے فکشن کا روپ ہیں۔ جن کو غافر شہزاد نے ”مکلی میں مرگ“ میں ایک نئے اور منفرد انداز سے پیش کیا ہے۔ انھوں نے ایک ایسی زندگی کو متعارف کروایا ہے جو انسان کو مرنے کے بعد اپنے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کے ذہنوں میں ملتی ہے۔ اس سے انسان کی ایک نئی شناخت قائم ہوتی ہے جس کا تعلق بعض اوقات اس کی حقیقی زندگی سے نہیں

Read more

پاکستان کے مسائل کا حل کیا ہے؟

اک بار سابق سینٹر میاں امجد قریشی کے پاس گپ شپ ہو رہی تھی۔ شہر کے اہل علم حضرات موجود تھے کہ میاں صاحب نے سوال پوچھا کہ سب فرداً فرداً بتائیں کہ اس ملک کے تمام مسائل کا حل کیا ہے۔ کسی نے کہا تعلیم کسی نے کہا کرپشن کا خاتمہ کسی نے کہا جمہوریت کا تسلسل طالب علم نے اپنی باری پہ کہا اس ملک کے تمام مسائل کا حل عدل ہے۔ میاں صاحب نے تائید کرتے ہوئے

Read more

سونا، لوبان اور مُر: حضرت عیسیٰ کو دیے گئے تحائف جن میں کینسر کا علاج چھپا ہو سکتا ہے

کیا صومالوی مُر کینسر کے مرض کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر احمد علی کی تحقیق میں متعدد متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے لُوبان اور مُر پر تحقیق کی گئی ہے۔

Read more

کائی نئیگ: سندھ کی تاریخی اور سیاحتی پہاڑی وادیاں

سندھ میں بہت سے غیر دریافت شدہ ثقافتی، سیاحتی اور تاریخی پہاڑی وادیاں ہیں جنہیں سندھ کے ساتھ پاکستان کی مرتی ہوئی سیاحتی صنعت کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان وادیوں میں عظیم وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آثار بھی ہیں تو ان وادیوں کی دلکشی سیاحت میں اضافہ بھی کر سکتی ہے۔ ان حسین وادیوں میں سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون میں کائی اور نئیگ پہاڑی وادیوں کے خوبصورت مقامات شامل ہیں۔ ضلع

Read more

روداد سفر – اسلام اور غیر مسلموں کی اخلاقیات کے بارے میں سوالات

جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے حضور یار ہوئی دفتر جنوں کی طلب گرہ میں لے کے گریبان کا تار تار چلے ہمارے والد صاحب ہماری تعلیم کے لیے بہت فکر مند تھے اور اس وقت کے سب سے اچھے سکول ایف جی پبلک ہائی سکول انگلش میڈیم میں داخل کروایا اور ساتھ ٹیوشن کے لیے بھی استاد رکھا تھا۔ مجھے یاد ہے میں شاید نویں یا دسویں کلاس میں تھا،

Read more

زندگی گلزار ہے

زندگی جس قدر سہل ہے اُس قدر مشکل بھی، بعض اوقات غم کے بڑے بڑےپہاڑ انسان بآسانی سرکرلیتاہےاور کبھی ذرا سی ٹھیس بھی اُسے ذرہ ذرہ بکھیر دیتی ہے۔انسان کچھ لمحات میں جس قدر پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط دیکھاٸی دیتا ہے وہی ایک جملہ،تلخ لہجہ اُس کے وجود کو کرچی کرچی بکھیر دیتا ہے۔ٹوٹ پھوٹ کا یہ عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے اور اِس سب میں زندگی دھیرے سےمسکراتے ہوٸے کیسے گزرجاتی ہےپتہ بھی نہیں چلتا۔شاید یہی زندگی

Read more

زندگی زندہ دلی کانام ہے!

زندگی کیا ہے؟ زندگی کیسے گزاری جائے؟ زندگی میں خوشی کا عنصر کیوں مفقود ہوتا جا رہا ہے؟ ہر انسان اس قدر پریشان اور دکھی کیوں ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو کہنے کو تو بڑے سادہ ہیں مگر ان کے مفہوم جانتے جانتے آدھی زندگی گزر جاتی ہے۔ زندگی نہیں رکتی مگر وقت کے ساتھ ہم کہی ٹھہر جاتے ہیں۔ زندگی کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ہر زخم کا مداوا ممکن ہے۔ دل

Read more

ہم ہی وہ لوگ ہیں جو شیطان کی خواہش تھے

مری میں ایک فیملی نے ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے زیور رہن رکھے۔ الحمدللہ اسلامی ریاست ہے اور بھاری سے بھی بھاری اکثریت مسلمان ہے، کلمہ گو ہے، نمازی ہے، دیندار ہے، مسلمان ہے، بعض حاجی ہیں، بعض زوار ہیں، بعض عمرے کر چکے ہیں، ہر سال قربانیاں دیتے ہیں، بڑھ چڑھ کر صدقہ و خیرات کرتے ہیں، رمضان کے روزے رکھتے ہیں، باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو باقاعدہ دھوم دھام سے

Read more

روس، انڈیا تعلقات: امریکی مخالفت کے باوجود روس اور انڈیا کی قربتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

حالیہ دنوں میں ایک مرتبہ پھر روس اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں اس حد تک گرم جوشی پیدا ہوئی ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ حالیہ عرصے میں انڈیا کا امریکہ پر اعتماد کم ہوا ہے کیونکہ جس طرح امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلوائیں اور انڈیا کو اس پورے مرحلے میں اندھیرے میں رکھا، اس سے افغانستان میں انڈیا کی تمام تر سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی ہے۔

Read more

نئے سال کا تحفہ

اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ لفظ سنوارتے بھی ہیں اور بگاڑتے بھی۔ جہاں خوشبو ہے وہاں بدبو بھی۔ جہاں پھول ہیں وہاں کانٹے بھی۔ جہاں لہلہاتی ڈالیاں ہیں وہیں خاردار جھاڑیاں بھی۔ پاکستانی معاشرہ کئی طبقاتی تقسیم کا شکار ہے جہاں مختلف پرکشش دلکش لوگ ہیں تو وہیں عدم دلچسپی کی صفات سے مرصع سخت مزاج بھی ہیں۔ اس معاشرے میں انسان کئی حیثیتوں سے منسلک ہیں۔ جس میں خاندانی و سماجی دینی و ایمانی معاشی و سیاسی

Read more

کرنل (ر) نادر علی کی 1971ء کے بارے میں یاد داشتیں (آخری حصہ)

ہیرو بننے سے پاگل پن کی دہلیز پر ڈھاکا میں سوشل لائف کیا تھی۔ دن کو کسی دوسرے شہر جا کر کوئی مشورہ وغیرہ دینا اور شام کو لوٹ آنا۔ شام کو پی اے ایف میس چلے گئے ۔ پی آئی اے میس یا ڈھاکا کلب چلے گئے۔ وہاں بنگالیوں کے ساتھ ڈرنک کرنا۔ ہم ڈھاکا انٹرکانٹی نینٹل جاتے تھے تو بال روم ڈانسنگ روک کر اعلان کیا جاتا ’گڈ ایوننگ میجر نادر‘ اور پھر میوزک شروع ہو جاتا۔ رات

Read more

کرنل (ر) نادر علی کی 1971ء کے بارے میں یاد داشتیں (حصہ اول)

سنہرے بنگال سے تعارف – ابتدائی تاثرات میں 1962ء سے 1966ء تک مشرقی پاکستان میں تعینات رہا۔ اس وقت حالات پرامن تھے اور ایک جوان میجر کے طور پر میرا تجربہ خاصا خوشگوار رہا۔ میری ڈیوٹی سنٹرل آرڈیننس ڈپو میں تھی لیکن میں 1965ء کی جنگ میں رضاکارانہ طور پر کمانڈو بٹالین جوائن کرکے دو سال تک چٹاگانگ میں رہا۔ اس دوران ہماری کمپنی شمالی بنگال میں تعینات تھی لیکن 1965ء میں ادھر کوئی جنگی کارروائی ہی نہیں ہوئی۔ 1967ء

Read more

امروہے کے ماموں اچھن

محلے والے انھیں میر صاحب کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔ اماں اچھن پکارتی تھیں۔ امی بھجان یعنی بھائی جان کہتی تھیں۔ ہم ماموں کے بجائے ڈیڈی ڈیڈی کرتے تھے۔
ان کا نام امام نذر تھا اور وہ میرے بڑے ماموں تھے۔ امی سے اٹھارہ انیس سال بڑے۔ امروہے میں آٹھویں تک وہ جون ایلیا کے کلاس فیلو رہے۔ اتفاق سے دونوں کی تاریخ ولادت بھی ایک تھی۔ 14 دسمبر 1931۔

مجھے امروہے کے بارے میں تھوڑا بہت جو معلوم ہے، وہ یا تو اماں یعنی میری نانی نے بتایا یا ڈیڈی نے۔ اماں پردے دار خاتون تھیں اور گھر سے نہیں نکلتی تھیں۔ ڈیڈی ہجرت کے وقت سولہ سترہ برس کے تھے اس لیے ان کی یادداشت میں بہت کچھ محفوظ تھا۔

Read more

خود کش بمباروں سے زیادہ مہلک ہجوم‬

ملک کے پاور سنٹر نے اب جن گروہوں پر سرمایہ کاری کی ہے وہ ”توہین“ کا نعرہ لگانے والے ہجوم ہیں۔ ان سے پہلے انہی پاور سنٹرز نے خودکش بمباروں پر سرمایہ، وقت اور معصوم شہریوں کی جانوں کو داؤ پر لگا کر اپنے سیاسی کھیل کھیلے تھے۔ خودکش بمبار مارکیٹ میں نہیں ملتے، انہیں تیار کرنا پڑتا ہے اور اس تیاری کے کئی مراحل ہوتے ہیں۔ پہلے ایک مصنوعی دشمن تخلیق کیا جاتا ہے۔ ہر کسی کو یاد ہے

Read more

نبی اکرمؐ کی مکّی زندگی اور مصائب و آلام

اللہ سبحانہ وتعالی نے نبی اکرم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ کو 40 سال کی عمر میں نبوت ورسالت سے سرفراز فرمایا۔ نبوت سے نوازے جانے کے بعد، آپؐ 13 سال تک مکّہ مکرمہ میں رہے۔ یہ زمانہ آپؐ کی مکی زندگی کہلاتا ہے۔ آپؐ نے مکی زندگی میں، تین سال تک خفیہ طور پر، اپنے قریبی لوگوں کے سامنے اسلام پیش کیا۔ پھر آپؐ نے دس سال تک، کھلم کھلا اشاعتِ اسلام کا کام کیا۔ اس کے بعدآپؐ یثرب ہجرت

Read more

میر انیس کے مرثیوں میں ہندوستانی ماحول کیوں ہوتا تھا؟

میر انیس پہ جو اعتراض اٹھائے جاتے ہیں ان میں سب سے عام یہ ہیں کہ اول تو کربلا والوں کے رسم و رواج وہ نہ تھے جو ادھر ہم لوگوں کے ہیں، پھر یہ کہ بھلا وہ ہماری طرح رو کیسے سکتے تھے، ان کی خواتین ہماری گھریلو عورتوں والی زبان کیسے بول سکتی تھیں؟ ان کے یہاں مہندی کی وہ رسم کیسے ہوئی جو خالصتاً ہندوستانی شادیوں کا فنکشن ہے، ان کا لباس، اٹھنا بیٹھنا، سب کچھ میر انیس نے خالص ہندوستانی ماحول میں کر دیا جب کہ وہ سب تو عرب تھے۔

ایک مزید قصہ یہ اٹھایا جاتا ہے کہ میر صاحب نے بعض مقامات پہ غلو (جھوٹ بولنے ) کی حد کر دی۔ گھوڑے کی بات ہو رہی ہے تو اس کی صفتیں آسمانی ہیں، تلوار ہے تو اس کا مقابل کوئی نہیں، موسم کی شدت کا بیان ہے تو اس میں سوا نیزے والا معاملہ ہے اور جو بند گریے کے ہیں ان میں بھی ایسی کیفیت پیدا کر دی کہ جیسے میر انیس خود وہاں موجود تھے۔

Read more

محرم تو سب کا ہوتا تھا!

ہندو تعزیہ داروں میں ایک عجیب قسم کی رسم رائج تھی۔ کچھ لوگ دسویں محرم کی رات کو "پیک” بنتے تھے۔ انہیں کچھ لوگ "ناتک” بھی کہتے تھے۔ ان کا حلیہ بہت عجیب سا ہوتا تھا۔ سر پر بہت بڑی سی پگڑی ہوتی تھی۔ بالکل ویسی کہ اگر آپ کپڑے کے تھان کو سر کے گرد لپیٹتے جائیں اور آخر میں ایک کونا طرے کی طرح باہر نکال لیں۔ کمر میں ایک چوڑا سا پٹہ بندھا ہوتا تھا جس میں

Read more

انصاف اور وطن عزیز پاکستان

یہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہے۔ ایک عورت ایک بچے کو اپنے گود میں لئے آتی ہے۔ وە عورت خلیفہ دوم سے یہ شکایت لگاتی ہے کہ یہ بچہ آپ کے بیٹے کی امانت ہے۔ فوراً فرمان جاری ہوتا ہے کہ میرے بیٹے کو حاضر کیا جائے۔ اب دنیا یہ تماشا دیکھتی ہے کہ بائیس لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے خلیفہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے پر حد قائم کر

Read more

موسیقی کا تہوار۔ لاہوتی میلو

ڈیجیٹل دور کے سمندر میں جب سوچ کی نیا انتہا پسندی، اکیلا پن، انا کی دوڑ اور ان گنے اور گھنے سامان کی گٹھڑی باندھ کر حالات کی لہروں کے اتار چڑھاؤ میں بھتی جا رہی ہے۔ نوجوان نسل روزی روٹی کے چکروں میں اپنے وجود سے بھی دور منزل سے بے خبر بس سفر ہی سفر میں ہے۔ جیون کے درخت خالی ہاتھوں سے حسیں سوچوں کے دلدل میں چھپے سقراطوں پر پھولوں کے کفن کی پرساد چڑھا رہے

Read more

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کا نام عمر ، کنیت ابوحفص اور لقب فاروقِ اعظم ہے۔ آپ کا شجرۂ نسب آٹھویں پشت میں حضور نبی اکرم ﷺ کے خاندانی شجرہ سے ملتا ہے۔ آپ واقعہ فیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے۔ آپ نے نبوت کے چھٹے سال ستائیس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ آپ اسلام قبول کرنے والے چالیسویں مرد تھے۔ آپ مرادِ مصطفی تھے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے دعا فرمائی تھی : اے اللہ

Read more

آزاد کشمیر کے انتخابات سے پھوٹنے والے شگوفے

کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید الجھتا جا رہا ہے۔ دو سال پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آئینی سرجیکل اسٹرائیک سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے انڈین یونین میں ضم کر لیا تھا۔ اس غیرآئینی اقدام نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جس میں بھارتی فوج چن چن کر آزادی کی جنگ لڑنے والے نوجوانوں کی آنکھیں اندھی کر رہی ہے۔ انسانی بنیادی حقوق کی پامالی روزمرہ کا معمول بن گئی ہے۔ ان لرزہ خیز مظالم کے خلاف بین الاقوامی سطح پہ آوازیں اٹھنے لگی ہیں جن سے بھارت کا امیج بڑی تیزی سے گہنا رہا ہے۔

Read more

شہید کربلا امام حسین ؓابن علیؓ کرم اللہ وجہہ

قرآن پاک نے قارون، فرعون اور ہامان کی شکل میں تین کردار بتائے ہیں۔ قارون نظام سرمایہ داری کی ہوس خون آشامی کا پیکر، فرعون ملوکیت کے استبداد کا مجموعہ اور ہامان مذہبی پیشوائیت کی روباہ بازیوں کا نمائندہ بتایا گیا ہے ۔ ان کرداروں کی چیرہ دستیوں سے انسانیت آج بھی محفوظ نہیں ہے۔ ان کرداروں اور حق کے علمبرداروں کے درمیان ہمیشہ سے معرکے جاری ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ ان باطل عناصر کی سرکوبی کے لیے

Read more

حضرت عثمان غنی ؓ کے خلاف دھرنے کی کامیابی کی وجوہات

حالیہ تاریخ میں کسی بھی مستحکم حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے دھرنا دینے کی ٹیکنیک کو بڑے موثر انداز میں اختیار کیا گیا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں پہلا دھرنا تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی ؓ کے خلاف آپ ؓکے مخالفین نے دیا۔ اس دھرنے کے دوران دارالحکومت کو چالیس روز تک یرغمال بنائے رکھا۔ شہری زندگی کو مشکلات سے دو چار اور شہر کے بیرونی راستوں کو آنے جانے والوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ دھرنے

Read more

داتا کی نگری: لاہور کی مختصر تاریخ

داتا کی نگری کا یہ جغرافیہ 1942 ء سے 1956 ء تک مزار داتا گنج بخش کے قرب کے متعلق ہے۔ 1942 ء میں ہمارا خاندان برلب داتا دربار روڈ عثمانیہ محلہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے۔ داتا کی یہ نگری مشرق میں لوئر مال اور راوی روڈ جنون میں آؤٹ فال روڈ، مغرب میں رتیگن روڈ اور کھیتوں اور شمال میں موہنی روڈ کے حصار میں ہے۔ مزار گنج بخش کو مرکز تصور کرتے ہوئے اس کی ذیلی مسجد کے ملحق مشرق میں اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ تھا شمال میں ایک ذیلی سڑک ذیلدار روڈ کے پار ہجویری محلہ اور اس محلہ کے نچلے حصہ کے سامنے سڑک کے پار شیش محل پارک محلہ ہے۔

Read more

کارل پوپر کی سالگرہ: سائنس اور غیر سائنس میں امتیاز کا مسئلہ

(آج کارل پوپر کی ایک سو انیسویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر اس کے فلسفہ سائنس کا مختصر سا تعارف پیش کر رہا ہوں۔) بیسویں صدی کے فلسفہ سائنس میں یہ مسئلہ بہت نزاع کا باعث رہا ہے کہ سائنس اور دیگر علوم بالخصوص ما بعد الطبیعیات میں کیا فرق و امتیاز ہے۔ منطقی اثباتیت کے فلسفیانہ دبستان نے ما بعد الطبیعیات کو رد کرنے کی خاطر ایک ایسی زبان کی تشکیل کا بیڑہ اٹھایا جس کی مدد سے سائنس

Read more

استنبول: ایک بار دیکھا ہے، دوبارہ دیکھنے کی ہوس ہے

استنبول کی سیر کے لیے میں نے اپنی طرف سے ڈھائی دن کافی خیال کیے تھے لیکن اب ہوٹل کے کمرے میں آرام کرتے اور گزشتہ رات کی تکان دور کرتے ہوئے مجھے افسوس ہو رہا تھا کہ 20 جولائی کے دن کا بہت سا حصہ ضائع ہو چکا تھا۔ کچھ گھنٹے کی استراحت کے بعد ٹانگوں کی سوجن کافی کم ہو گئی تو میں غسل کرکے تازہ دم ہوا، کپڑے تبدیل کیے اور شہر کی سیر کے لیے نکل

Read more

کفر کی حکومت بمقابلہ ظلم کی حکومت

بھلے وقتوں میں عمران خان لاکھوں کے اجتماع میں بانگ دہل اپنا ایک فتویٰ ہر روز دہرایا کرتے تھے۔ کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کا فرمان ہے کسی بھی ملک میں کفر کی حکومت چل سکتی ہے۔ مگر ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ اور جو جو ظلم وہ گنوایا کرتے تھے ان کی بہت لمبی لسٹ ہے۔ اس لسٹ میں سب سے اہم ایک ظلم ایسا ہے جو تقریباً سب کا احاطہ کرتا ہے۔ یعنی جھوٹے وعدے۔ عمران

Read more

لاہور کی مختصر تاریخ

صدیاں بیت گئیں اور قبل از مسیح کا زمانہ حال از مسیح میں تندیل ہو گیا۔ دسویں صدی کے آغاز میں ہندوستان کے شمالی علاقہ اور ملحقہ افغانستان میں کئی تاریخ ساز تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ اس وقت لاہور اور اس کے شمال میں ہندو پال خاندان کی حکومت تھی جس کا پایہ تخت لاہور تھا۔ افغانستان میں سلطان محمود غزنوی تخت نشین ہوا اور جیسے ازل سے اب تک ہوتا آیا ہے کہ بادشاہ وقت اور حاکم اپنے علاقہ حکومت

Read more

خارجہ امور حلوائی کی دکان نہیں

نومبر انیس سو سینتیس میں امریکی ریاست مسوری کے روزنامہ سینٹ لوئی اسٹار ٹائمز میں یہ مقولہ شایع ہوا ”سفارت کار اسے کہتے ہیں جو آپ کو ایسے دلنشیں انداز میں کہے کہ جہنم میں جاؤ اور آپ خوشی خوشی جانے کو تیار بھی ہو جائیں۔“

تب سے اب تک سر ونسٹن چرچل سمیت درجنوں زعما اور لکھاری اپنی تحریروں اور خطابات میں یہ مقولہ طرح طرح سے استعمال کر چکے ہیں۔ مگر اب وہ نسل ختم ہو گئی جو اس مقولے کی روشنی میں سفارت کاری کے نازک مسائل سے نبرد آزما ہوتی تھی اور میڈیا کی چکا چوند سے الگ تھلگ بند کمروں میں پیچیدہ ترین مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل ہو جاتے تھے۔

Read more

جہیز ایک لعنت ہے

جہیز ایک لعنت ہے یہ بات سب مانتے ہیں لیکن کیا جہیز کو ایک لعنت سمجھنے والوں نے ذاتی حیثیت میں کبھی اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کوئی عملی قدم اٹھایا ہے؟ یہ ہے وہ سوال جس پہ بحث کرنے کی اور اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی معاشرے میں جہیز ایک روایت بن گیا ہے لڑکی والے جہیز دینا اپنا فرض اور لڑکے والے جہیز لینا اپنا حق سمجھتے ہیں جیسے جیسے ٹیکنالوجی

Read more

داتا گنج بخش کی نگری

ڈاکٹر سید احسان کاظمی کی لاہور کے بارے میں ایک کتاب جو اب آؤٹ آف پرنٹ ہے۔ اس سے لاہور کے بارے میں ایسا بہت کچھ جاننے کو ملتا ہے جو اب وقت کی گرد میں کھو گیا ہے۔ یہ کتاب ہم سب پر قسط وار پیش کی جا رہی ہے۔ 

پیش لفظ

اس کتاب میں لاہور شہر کی تاریخ، جغرافیہ، درسگاہوں، عمارات، تنصیبات، شاہراہوں، دینی، ادبی، سیاسی، معاشرتی، سماجی وغیرہ وغیرہ سرگرمیوں کے متعلق پاکستان کے معرض وجود سے پہلے اور بعد زمانہ حال تک کچھ کچھ بیان کیا ہے۔ یہ ایک لاہور شہر کی pot pouri ہے۔

Read more

کوویڈ۔ 19 اور آن لائن ایجوکیشن

عالمی وبا کوویڈ۔ 19 سال 2019 کے آخری مہینوں میں دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوئی۔ اس وبا نے زندگی کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا۔ سب سے بڑا بحران صحت کے حوالے سے پیدا ہوا، جس کے لیے فوری اور سریع اقدامات اٹھانا پڑے۔ اس ضمن میں مختلف پہلوؤں سے پابندیاں لگائی گئیں، لاک ڈاؤن کے فیصلے کیے گئے اور ہر طرح کے عوامی اجتماعات روک دیے گئے۔ اس وبا نے شعبہ تعلیم اور اس سے متعلق تمام

Read more

شیطان بھی شرما جائے

وطن عزیز کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جو اب نہ تو اسلامی رہا اور نہ ہی جمہوریہ۔ جمہوری ملک میں جمہور کی نمائندگی ہونا ضروری ہے، مگر یہاں جمہور کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی، یا یوں کہنا چاہیے کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری اور حکمرانی ہے۔ جو نسل در نسل سیاست کے میدان کو اپنی موروثی جاگیر سمجھتے ہیں۔ رہی بات اسلامی کی تو نہ یہاں کا قانون شریعت اسلامی کے عین مطابق ہے اور نہ ہی معاشرہ۔

Read more

مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندرؒ، ایک عہد جو تمام ہوا۔

یہ 30 جون 2021 کا دن تھا، آج سورج آب و تاب سے طلوع ہوا، نہ معلوم کتنے لوگ اپنے اعزا و اقارب سے جدا ہوئے، نہ معلوم کتنی زندگیاں اختتام کو پہنچیں، بالکل اسی طرح معلوم نہ تھا کہ عالم اسلام کی ایک عظیم ہستی ابدی حقیقت کی طرف رخت سفر باندھے ہوئے ہے، آج ان کا اس دنیا فانی میں آخری دن تھا، خبر پہنچی تو عقیدت مند ہجوم در ہجوم کھینچے چلے آرہے تھے، آج ایک عہد

Read more

سفری  زندگی: کالونیل ہندوستان سے ایک بے دھڑک آپ بیتی…

پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی نے اپنے دادا جی بابو غلام محمد مظفر پوری کی آپ بیتی "سفری زندگی” شائع کی تو اس کا غلغلہ اٹھا۔ انتہائی محبت سے شائع کی گئی اس کتاب کے بعض حصے "ہم سب” پر اور فیس بک پوسٹوں کی صورت میں سامنے آتے رہے اس لیے اس میں کوئی سسپنس تو نہیں رہا لیکن کتابی شکل میں اس کے یکجا مطالعے کا پہلا امپریشن کئی دن سے ذہن پر ہجوم کیے ہوئے ہے۔ یہ بہترین

Read more

حضرت حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ

برصغیر میں اسلام کی تبلیغ کا سہرا اولیاء اللہ کے سر جاتا ہے۔ بھٹکے ہوئے لوگوں اور آنے والی نسلوں کو دین اسلام کی طرف راغب کرنا اور ان کو اسوہ حسنہ میں ڈالنا اولیاء کی بہت بڑی کرامت رہی ہے۔ بہت سے ولی ایسے ہیں جنہوں نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا اور ان کی زندگی کو اسلام کے نور سے منور کیا۔ اگر تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھا جائے تو برصغیر

Read more

غزوۂ خیبر

غزوۂ غابہ کے تین دن بعد جنگ خیبر پیش آئی۔ خیبر کے یہود، اسلام کے سخت دشمن تھے۔ غزوۂ احزاب میں اگرچہ ان کو کامیابی نہیں ہوئی۔ مگر وہ اسلام کو مٹانے کے لیے برابر سازش کر رہے تھے۔ غطفان ان کو مدد دینے کے لیے تیار ہو گئے۔ رسول الٰلہ صلی الٰلہ علیہ و آلہ و سلم ایک ہزار چھ سو کی جمعیت کے ساتھ نکلے۔ جن میں سے دو سو سوار اور باقی سب پیادہ تھے۔ راس المنافقین

Read more

ساہیوال، نقیب اللہ، جنید حفیظ اور مشال خان: انصاف کب ملے گا؟

امریکی عدالت نے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قاتل کو ساڑھے بائیس سال کی سزا سنا دی گئی۔ یہ امریکا میں طاقت کے جان لیوا استعمال پر اب تک کسی پولیس اہلکار کو دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ گزشتہ سال ڈیرک شاون نے تلاشی کے دوران سیاہ فام جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ چھیالیس سیکنڈ تک گھنٹے ٹیکے تھے۔ اور تین منٹ میں ہی جارج فلائیڈ بے جان ہو گیا تھا۔ اور پھر دنیا بھر میں اس قتل پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ بلیک لائیوز میٹر کے نام کے بینرز نے دنیا بھر کو سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ آج بھی انسانیت زندہ ہے، گو اس انصاف کا ایک پہلو سیاہ فام افراد کے امریکی نظام پر اٹھنے والے وہ سوالات تھے جس سے امریکی نظام عدل داغدار ہونے کے ساتھ بے وقعت اور کسی ممکنہ تبدیلی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا تھا جس کو امریکی باخبر عدالت نے احسن طریقے سے نبھایا۔

اب ذرا پاکستان کا رخ کیجیے۔ زیادہ پرانی بات نہیں۔ ساہیوال میں بھی ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا بلکہ پولیس مقابلہ تو کہنا غلط ہوگا۔ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو گولیوں سے بھون دیا تھا اور نام دیا گیا کہ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ لیکن وہ کیسے دہشتگرد تھے جو ساتھ بیوی بچوں کو بھی لے کر جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے بچے بھی زخمی ہوئے۔ معاملہ میڈیا پر آیا۔

Read more

علامہ ہشام الہی ظہیر نے مفتی عزیز کو سنگسار کرنے، مفتی پوپلزئی نے سخت سزا کا مطالبہ کر دیا

علامہ ہشام الہی ظہیر نے آج اپنے خطبے میں مفتی عزیز الرحمان کو سخت سزا دینے اور سنگسار کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں ایسا کرنے والے کو سنگسار کرنے، پہاڑ سے گرانے یا زندہ جلا دینے کی سزا دی جاتی ہے۔ جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مفتی عزیز الرحمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

Read more

بجٹ تقریر کے دوران ہلڑ بازی: سوشل میڈیا پر حکومتی اراکین کی جانب سے ’غیر اخلاقی‘ زبان کے استعمال پر تنقید

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے دورِ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی معاشی امور پر بحث سے زیادہ بات بجٹ تقریر کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے ہلڑ بازی پر کی جا رہی ہے۔

Read more

کیا پاکستان دیگر ممالک کو دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کے قابل ہے؟

کراچی — وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کی پاکستان آمد کے موقع پر دونوں ممالک میں جہاں تعلیم، تجارت، صحت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وہیں دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون پر بھی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان طے پائے جانے والے ایک ایسے ہی میمورنڈم آف انڈرسٹنڈنگ (ایم او یو) کے تحت پاکستان وسطی ایشیائی ریاست کو اسلحہ بھی فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Read more

میں بھی کمیونسٹ تھا

جی ہاں تھا، اس لیے کہ میں امام علی نازش اور بعد میں بہت ہی قلیل مدت کے لیے جام ساقی والی کمیونسٹ پارٹی کا رکن تھا، لیکن ایک عرصہ سے نہیں ہوں۔ کوئی شخص تب تک خود کو کمیونسٹ نہیں کہہ سکتا جب تک وہ کسی ایسی پارٹی کا رکن نہ ہو جو کمیونسٹ نظریے کو لاگو کیے جانے کی حامی ہو، کیونکہ اصطلاح کمیونسٹ لفظ کمیون سے ماخوذ ہے جو منظم اکٹھ کو کہتے ہیں۔ البتہ انسان انفرادی

Read more

اپنی تاریخ سے خوفزدہ ہم الباکستانی

حال ہی میں ہم سب پر ایک مضمون پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں مضمون نگار نے تاریخ میں موجود ابہام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور صاحب علم لوگوں کو دعوت فکر دیتے ہوئے چند سوالات پیش کیے۔ اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دلیل کا جواب دلیل سے دیا جاتا اور ان صاحب کی تصحیح کی جاتی لیکن ہوا وہی جو آج کل ہمارے معاشرے کا خاصا بن چکا ہے۔ ایک طرف

Read more

سبط حسن: روشن خیالی کا چراغ

دیس کی گلیاں ، چوبارے ، بازار ویران تھے ، حکمرانوں کے غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں عوام کے جمہوری حقوق مارشل لا کی صلیب پر چڑھا کر جبر اور خوف کے ماحول کا ڈنکا بجایا جا رہا تھا ، عوام کی جمہوری آزادی اور ان کے اظہار کے حق کو بندوق کی نال سے دبائے جانے کا چلن عام کر دیا گیا تھا۔ گھٹن اور مارشل لائی بساند سے تازہ ذہنوں کی سوچ کو زبردستی مذہب کے کپڑے

Read more

گفتگو ہائے تنہائی

تنہائی ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف شاعروں، دانشوروں، اور ادیبوں میں مقبول ہے بلکہ اس کے اثرات عام لوگوں کی زندگیوں میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ تنہائی جہاں انسان کو اس کی ذات کی اصل سے متعارف کرواتی ہے وہاں اس کو کائنات کے رموز سمجھنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ ایک ایسا انسان جو ہر وقت لوگوں میں مصروف رہتا ہے ’ہر وقت ہجوم میں گم رہتا ہے ایسا شخص کیوں کر اپنی ذات

Read more

میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن

گٹھے بدن کے ایک ایک جوڑ سے اٹھتی ٹیسیں سکول کی جانب اٹھتے قدموں کے پاؤں پڑنے لگتیں تو نواز کی آنکھوں کی دعائیہ پلکیں مامتا کا چہرہ تکنے لگتیں۔ لخت جگر کی اس ملتجیانہ ادا پر پگھل پگھل جاتی ماں دل کو بے دلی سے پکا کرتی گھگھیانے لگتی، مرے لعل، ہم غریبوں کی آس اب تو ہی تو ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ تجھے بھی تیرے بابا کی طرح دیس بدیس کی خاک چھان چھان کر روٹی کے نوالے تلاش کرنے پڑیں۔ ماں کے ایک ایک لفظ سے ٹپکتی آرزووں کے احترام میں بیٹے کے پپوٹوں سے رستی بے بسی اس کے گالوں کو چوم لیتی تو سارے خدشے اندیشے جھٹکتا سکول بڑھ جاتا۔

Read more

نشان حیدر: پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز سے متعلق اہم سوالوں کے جواب

یہ تین مئی 1956 کا دن تھا جب اس وقت کے صدر پاکستان اسکندر مرزا نے ملک کے لیے نمایاں شہری اور فوجی خدمات ادا کرنے والے افراد کو مختلف تمغے دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Read more

رمضان کی حکمت

جب میں نے قرآن کی یہ آیت ذرا غور سے پڑھی: ی۔ ٰٓا یھا الذین ء امنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون٭ (سورۃ البقرۃ آیۃ۔ 183 ( (اے ایمان والو (رمضان کے ) روزے تم پر فرض کیے گئے، جیسے کہ ان لوگوں پر، جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں، فرض کیے گئے تھے، تا کہ تم تقویٰ (پرہیزگاری) اختیار کرو) تو اس آیت کے آخری حصے پرغور وفکر کرنے پر یہ سؤال

Read more

رتی اور جناح کی شادی: ’مسٹر جناح نے مجھے اغوا نہیں کیا اصل میں، میں نے انھیں اغوا کیا ہے‘

قائد اعظم محمد علی جناح اور رتی جناح کی شادی کو سو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر اب بھی یہ موضوع ہمارے مؤرخین کے لیے ایک دلچسپ موضوع ہے اور اس موضوع پر مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

Read more

رمضان:احساس انسانیت سے تقویم عبدیت تک

سحر خیزی بھی اپنے اندر عجب سحر کی حامل ہوتی ہے۔ وقت سحر خدا اور بندے کے درمیان حائل ہر بیرونی سایہ و صوت کو موت دیتے ہوئے ریا کے تمام امکانات کو اپنی مشک رنگ آغوش میں لپیٹ لیتا ہے اور فجر سے ملحق شفق آراستہ ستارہ زویہ سے گویا ہونے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ انسان کے لئے رازداری کے ساتھ اپنی ذات کی معرفت کا ذریعہ بھی ہے۔ اور بقول صاحب نہج البلاغہ امام علی علیہ

Read more

روزنامہ امت، عورت مارچ اور اسی کوڑوں کی سزا

یہ اس عاجز کی کم علمی ہے کہ میں اب تک روزنامہ امت کے وجود سے بے خبر تھا۔ لیکن اس روزنامے کے مدیران اور مضمون نگاروں کو داد دینی چاہیے کہ اب اس کو بھولنا بہت مشکل ہو گا۔ انہوں نے ایک تحریر کے بل بوتے پر ہی اتنی توجہ حاصل کر لی ہے جسے حاصل کرنے کے لئے کسی بھی شریف النفس انسان کو کافی لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

اس روزنامہ کی 5 اپریل کی اشاعت میں اس کے ایک وقائع نگار خصوصی کی مہیا کردہ خبر شائع ہوئی۔ اس کی سرخی کا آغاز یہ تھا ”چودہ ملکوں میں سب سے زیادہ عورتوں سے زیادتی ہوتی ہے“ اور اس کے بعد اس تحریر کے بے لگام گھوڑے کا رخ ان خواتین کی طرف ہو گیا جنہوں نے عورت مارچ میں شرکت کی ہے۔

Read more

ملک بھر کے دانشوروں اور سول سوسائٹی کا امر جلیل کی حمایت میں بیان

ہم زیر دستخطی، ملک بھر کے مختلف حصوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادیب، شاعر، دانشور، انسانی حقوق کے کارکن، وکلاء، صحافی، ڈاکٹر، اساتذہ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری حالیہ دنوں میں ملک کے معروف ادیب،کالم نگار اورمفکر جناب امر جلیل صاحب کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم ریاستِ پاکستان، وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ سے جناب

Read more

وبا کا موسم ایک نعمت بھی ہے!

ہمارے ہاں شادی بیاہ کی بے جا رسومات کے لئے اکثر ہندو مت کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ ہم میں سے اکثر ان قباحتوں کو برا جانتے ہیں تاہم اپنی باری آنے پر کوئی ان سے جان چھڑانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ ایک اندازے کے مطابق مڈل کلاس پاکستانی گھرانوں میں عام درجے کی ایک شادی پر لڑکی والے قیمتی عروسی جوڑوں، زیورات اور جہیز میں دیے جانے والے سامان پر اوسطاً پچاس لاکھ روپے تک خرچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں طرف بارات اور ولیمے کی مد میں اوسطاً دس سے بیس لاکھ روپے درکار ہوتے ہیں۔

ہمارے دین میں جہیز اور بارات جیسی تقریبات کا کوئی تصور موجود نہیں۔ ہر خاص و عام کے علم میں ہے کہ انہی خرافات کی بناء پر ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ماں باپ کے کندھے جھک جاتے ہیں۔ بہت سی دیگر معاشرتی وجوہات اپنی جگہ تاہم اس بوجھ کی بنیادی نوعیت معاشی ہی ہے۔

Read more

ناروے میں اپنا مقام بنانے والے پاکستانی

ناروے میں پاکستانی سیاست بھی کر رہے ہیں اور بہت سے دیگر شعبوں میںبھی قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان سے ناروے آنے والی پہلی نسل کے لوگ کام کرنے آئے تھے، بہت محنت سے کام کیا اور آجروں کے دل جیت لیے۔ کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں پاکستانی نہ ہوں۔ پاکستانی سیاسی طور پر کافی بیدار ہیں۔ پاکستان میں بھی سیاست ان کا مرغوب ترین موضوع ہے اور یہاں ناروے میں بھی وہ صرف پاکستانی سیاست

Read more

راہنما کون ہوتے ہیں؟

ملکوں کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ عظیم راہنماؤں نے ہی دنیا کے نقشہ کو تبدیل کیا ہے۔ صحیح معنوں میں راہنما وہی کہلائے جنہوں نے جس طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا انہیں حدوں کو سرحدوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ عوام کسی ایرے غیرے کو راہنما تسلیم نہیں کر لیتے بلکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو سب سے الگ اور جدا ہوتے ہیں۔ راہنما کی سب سے بہتر تعریف یہ کی جاتی ہے کہ وہ جو

Read more

پاکستانی آئین کا ارتقا: 1973 کا آئین

پاکستان کے تمام طبقات کی آرا کی آئین میں شمولیت۔ آئین میں حقوق دینے کے ایک دن بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ بھٹو کے دور میں آئین میں سات ترامیم کی گئیں جن میں حزب اختلاف کو بلڈوز کیا گیا۔ ضیا الحق کے زمانے میں آئین کو منسوخ نہیں معطل کیا گیا۔ جسٹس انوار الحق نے بیگم نصرت بھٹو کیس میں لکھے ہوئے فیصلے پر اپنے قلم سے لکھ کر جنرل ضیا کو آئین میں ترامیم کا اختیار بھی دے دیا۔ جنرل ضیا نے ایک صدارتی ہی حکم کے تحت آئین میں سو سے زیادہ ترامیم نافذ کر دیں۔ بعد میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بہت حد تک صدارتی کر دیا گیا۔ 258 ٹو بی کی شق جو صدر کو حکومت ختم کرنے کا اختیار دیتی تھی۔ یہ اختیار ہاتھ سے نکلنے کے باعث ہی پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا ورنہ پہلے کی طرح صدر کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیا جاتا۔ جنرل پرویز مشرف کی سترہویں آئینی ترمیم۔

وکلا تحریک اور جنرل پرویز مشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی چپقلش۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم سنہ 1973 کے آئین کی تخلیق کے بعد ہماری سیاسی قیادت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ترمیم ہے۔

کیا آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار اسمبلی کو حاصل ہے؟ کیا آئین کے لیے آئین ساز اسمبلی درکار ہوتی ہے یا کوئی بھی اسمبلی ایسا کر سکتی ہے؟

Read more

تاریخ وجاہت مسعود کے ساتھ: پاکستان کا دستوری ارتقا 1947 سے 1973 تک

پاکستان کا دستوری ارتقا۔  نوابزادہ لیاقت علی خان۔ قرارداد مقاصد۔ 1956 کا دستور۔ اسکندر مرزا۔ جنرل ایوب خان۔ 1962 کا دستور۔ جنرل یحییٰ خان۔ جنرل یحییٰ کی دستور سازی کی کوشش۔ سقوط ڈھاکہ۔ ذوالفقار علی بھٹو۔ قائد اعظم، لیاقت علی خان، اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کی بے بسی۔

Read more

فون کال پر پوزیشن تبدیل کرنے والا بیان چینی وزیر خارجہ کا ہے یا ایرانی آفیشل کا؟

کل مڈل ایسٹ آئی اور رائٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسیوں اور سٹیٹ میڈیا کے حوالے سے یہ ایران اور چین کے 25 سالہ تعاون کے معاہدے کی خبر دی تو اس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے منسوب یہ جملہ قابلِ غور تھا: ”ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرتا ہے اور کچھ ممالک کی طرح نہیں ہے جو ایک فون کال سے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں۔“

دوسری طرف ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے اس فقرے کے کچھ حصے کو ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور ایران کے چین کے متعلق خصوصی نمائندے علی لاریجانی سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک سے تعلقات کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔

Read more

پوپ فرانسس اور آیت اللہ سید علی السیستانی میں ملاقات

6 مارچ 2021 کو دنیا بھر کے میڈیا نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ پوپ فرانسس (جن کا اصل نام جارج ماریو برگوگلیو ہے) کے دورہ عراق کو کوریج دینا شروع کر دی۔ ٹیلی ویژن سکرینز پر عراقی شہر نجف اشرف میں حرم امام علی علیہ السلام کے قریب کسی تنگ گلی میں پوپ کو پیدل چل کر شیعہ مسلمانوں کے با اثر فقیہہ، مرجع تقلید و مجتہد آیت اللہ سید علی السیستانی کے چھوٹے سے کرائے کے گھر

Read more

حضرت سلطان باہو ؒ : ایک باعمل صوفی بزرگ اور پنجابی شاعر

مادر زاد ولی، قلندرانہ جلال، علم وحکمت کے خزانوں سے بہرہ ور، معرفت کا پیکر جمال اور ایمانی جگمگاہٹوں سے بھرپور شخصیت، جنہوں نے اپنا پیغام پنجابی اور فارسی میں عوام و خواص تک پہنچایا۔ ان کے اس پیغام نے لاتعداد لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا کر دیا۔ وہ سادگی کا پیکر تھے۔ خلوص و وفا ان کی حیات کا لازمی جزو اور اخلاص و مروت ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ آپؒ ریاکاری، نمود ونمائش، تکلف و تصنع

Read more

عورت مارچ پر دو انتہاپسند گروہوں کی چپقلش

گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی عورت مارچ کے موقع پر دو روایتی حریفوں کے درمیان گھمسان کا رن دیکھنے میں آیا۔ یہاں دو حریفوں سے مراد مرد و زن نہیں بلکہ شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے وہ دو گروہ ہیں جن کے مطابق دنیا کی بقاء کا دار و مدار عورت مارچ کی کامیابی یا ناکامی پر ہے۔

پہلا گروہ تو اس شدت پسندانہ سوچ کے حامل افراد پر مشتمل ہے جن کا دین عورت مارچ کے انعقاد سے ہی خطرے میں آ جاتا ہے۔ ان کے مطابق اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنے اور آواز اٹھانے والی تمام خواتین کا بنیادی مقصد معاشرے میں بے حیائی پھیلانا ہوتا ہے۔ اس گروہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اسلام عورت کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے ، ایسے میں آواز اٹھانے والی خواتین کے مطالبات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Read more

ووٹ کو عزت دو: کیا واقعی؟

عمران خان کے شیدائی میرے دوست ناراض ہوئے جاتے ہیں کہ غیر جانبدار اور غیر متعصب ہو کر لکھا کروں۔ تعصب تو خیر بلا ہی بری ہے اور ہر ایک کو خود کو اس سے بچانا چاہیے لیکن یہ غیر جانبداری کیا ہوتی ہے؟ کیونکر غیر جانبدار رہا جا سکتا ہے؟ میری ناقص رائے میں غیر جانبداری کسی بھی متنازع موضوع پر رائے دیتے ہوئے ممکن ہی نہیں اور اگر کوئی اس کا دعویٰ کرتا ہے تو سراسر جھوٹ بولتا

Read more

سفر استنبول اور مسلم آیاصوفیہ

وبا کے دنوں میں سفر کا لطف ہی سوا ہے۔ آپ وہ سب دیکھتے ہیں جو عام دنوں میں ممکن نہیں ہے۔ یہی دیکھ لیجیے کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کسی شہر اور وہ بھی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والے استنبول جائیں اور وہاں آپ کو مقامی کہیں دکھائی نہ دیں سوائے دکانداروں کے، باقی سب محض آپ ہی کی طرح سیاح ہوں۔ ہم ہفتے کی شام جب استنبول اترے تو اگلے ڈیڑھ دن ہم نے شہر

Read more

 خلافت کی مانگ کے پس پردہ فکر

حضرت محمد ﷺ کے بعد حالات کچھ ایسے بنے کہ صحابہ کرام نے حضرت ابوبکر صدیق کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ ان حالات میں مؤرخین کے مطابق فتنے کو ٹالنے کا اور کوئی ذریعہ نہیں دکھتا تھا سوائے اس کے کہ فوری کسی سربراہ کا تعین ہو۔ تاہم تاریخ گواہ ہے کہ اہل بیت صحابہ کرام کی جماعت کے اس فیصلے پر کچھ خاص خوش نہیں تھے۔ حضرت فاطمہ باغ فدک کے فیصلے پر جبکہ حضرت علی مشاورت میں اہل بیت کو نظرانداز کیے جانے پر ناراض ہوئے۔

حضرت ابوبکرؓ عین جمہوری اصول پر جب سربراہ منتخب ہوئے تو انہیں خلیفۃ الرسول یعنی رسولؐ کا جانشین کہا جانے لگا۔ سو خلیفہ کوئی دینی ٹرم نہیں بلکہ عربی کا ایک لفظ ہے۔ حضرت عمرؓ پر جب سب کا اتفاق ہو گیا تو انہیں خلیفۃ خلیفۃ الرسول یعنی رسول اللہ کے جانشین کا جانشین کہا جانے لگا تاہم انہیں جب لگا کہ یہ خطاب آئندہ مزید لمبا نہ ہو جائے تو انہوں نے امیرالمومنین کا خطاب پسند کیا۔

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: ڈیڑھ سال سے جیل میں بنا سماعت کے قید افراد کی رہائی کے منتظر کشمیریوں کی کہانی

اگست 2019 میں جب انڈیا کی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیا تو اس وقت کشمیر میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم ملک میں اور عالمی سطح پر تنقید کے باوجود انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست میں حال ہی میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ گرفتاریاں ضروری تھیں۔

Read more

سینیٹ کی منڈی میں ضمیروں کا بیوپار

سینیٹ الیکشن سے قبل ہی ایک ویڈیو جس میں کچھ قانون سازی کرنے والے ممبران کو بظاہر رقم لے کر ووٹ بیچتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو سے قبل میں نے جب بھی مذکور شعر پڑھا مجھے شاعر کے منفی رویے پر غصہ آیا کہ وہ ایمان تو نہیں جو بک گیا۔ کیونکہ اہل ایمان کے بارے میں تو علامہ اقبال کے اس شعر کا میں قائل ہوں کہ جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ اہل ایمان تو مانند خورشید جیتے ہیں۔ اور خورشید کا کام تو بس روشنی اور حرارت پھیلانا ہے۔ اور ان دونوں سے انسانی جسم کی نشو ونما ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک مومن یا اہل ایمان کا کام ہی یہی ہے کہ اپنے کردار و عمل سے راہ انسانیت میں ہر سو ایسی روشنی بکھیرنا کہ جس کے ہالے میں جو میں شامل ہو گا منزل مقصود اسی کا مقدر بنے گی۔

Read more

پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی کوشش میں پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کے لاپتا ہو جانے کے بعد اتوار کو ان کی تلاش کے لیے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کا جمعہ کی شام سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔ جس کے بعد گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سات ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ جس میں خراب موسم اور تیز ہواؤں کے سبب مشکلات پیش آئیں۔

Read more

عالم اسلام کی 25 بااثر اور انسپائرنگ خواتین

بی بی سی نے نومبر 2020 میں جو انسپائرنگ اور انفلوئینشل 100 خواتین کی عالمی فہرست جاری کی ہے ،  اس میں بیس ممالک کی 25 مسلمان خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سال کی فہرست میں ہالی ووڈ کی ایکٹریس اور کلائمیٹ ایکٹوسٹ جین فانڈا اور ثنا میرین شامل ہیں۔ 35 سالہ ثنا میرین فن لینڈ کی وزیر اعظم ہیں۔ Unsung Hero کے عنوان کے تحت جگہ خالی رکھی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں کی

Read more

ٹائم لائن تھراپی۔ آخری حصہ

عموماً ہم سب نے ہی بازار میں دیکھا ہے کہ ایک ٹھیلے پر یا دیوار پر سجے رنگ برنگے چشمے بیچنے والا موجود ہوتا ہے، ہم سب کا کبھی نا کبھی پہننے کا اتفاق ہوا ہی ہے، اگر نہیں ہوا تو پہن کر اس دنیا کو ضرور دیکھیے گا ۔ آپ جس ایک رنگ گا چشمہ پہنیں گے دنیا اسی رنگ کی دکھائی دینے لگے گی جیسے پیلے رنگ کا چشمہ پہننے سے دنیا بھی پیلی ہی نظر آئے گی

Read more

کامریڈ بھارا بھی چلے گئے

جمعرات 17 دسمبر کو پاکستان میں مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے ایک اور روشن ستارے، پاکستان کسان کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک محمد علی بھارا اپنی 69 سالہ سیاسی جدوجہد اور انقلابی تحریک کے ساتھ وابستگی نبھانے کے بعد انتقال کر گئے۔ وطن عزیز کا سیاسی منظر نامہ تو قیام پاکستان سے ہی دھندلا تھا۔ نہ منزل کا تعین، نہ سفر کا آغاز، نہ کوئی منصوبہ بندی، اور نہ ہی ملک کے 22

Read more

سر سید کا مذہب: معروضی تجزیہ

سر سید احمد خان زندہ ہوتے تو زندگی کی 203 بہاریں دیکھ چکے ہوتے۔ ان کے انتقال کے بعد 122 خزائیں ان پر نوحہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے جیتے جی جو شجر علم ومعرفت لگایا تھا وہ 145 سال پرانا، تناور، سایہ دار اور رنگ برنگے پھلوں پھولوں سے لدا ہوا اپنے لگانے والے کی عظمت پر کائنات کو مسلسل گواہ بناتا چلا جا رہا ہے۔ مدرسۃ العلوم علی گڑھ کا قیام 1875 میں اور محمڈن اینگلو اورینٹل کالج

Read more

اے پی ایس کے بچے سب سے الگ کیوں؟

ہم جب اپنے ارد گرد نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ منافقت اور دوہرا معیار کس قدر حاوی ہو چکا ہے ہم سب پر، مطلب ایک ہی قانون کی خلاف ورزی پر چند سزا کے مرتکب ٹھہرتے ہیں جبکہ بہت سے اس سے بری الذمہ قرار پاتے ہیں۔ کیونکہ یا تو وہ پیسے والے ہیں یا پھر کسی بڑی شخصیت کے جاننے والے ہیں۔ حضرت علی کا قول جو ہمارے وزیر اعظم صاحب بھی اکثر بیان کرتے

Read more

جسٹس فار راجہ داہر اور محمد بن قاسم

ہم نے کئی بالی ووڈ اور پاکستانی پنجابی فلموں میں یہ منظر دیکھا ہو گا کہ ایک لڑکی چیخیں مار کر بھاگ رہی ہے۔ اس کے پیچھے ایک بد شکل ولن وحشیانہ انداز میں قہقہے مارتے ہوئے بھاگ رہا ہے۔ پھر ایسا ہوتا ہے کہ ایک دم ہینڈسم ہیرو نہ جانے کہاں سے ٹپک پڑتا ہے اور مار مار کر اس ولن کا بھرکس نکال دیتا ہے۔ اور لڑکی کو پہلی نظر میں ہی ہیروسے محبت ہو جاتی ہے۔ اگر

Read more

تخلیقی ذہن پہ تبلیغی اثرات ۔۔۔۔ جنید جمشید اور دوسرے مشاہیر کا نفسیاتی جائزہ

دسمبر 2016 میں جنید جمشید کا اپنی دوسری بیوی نیہا سمیت جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونا بہت سے لوگوں کے لئے شدید صدمے کا باعث بنا۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو جنید جمشید کو اس کی جوانی کے دنوں میں اس کے خوبصورت خد و خال اور میوزک گروپ کی وجہ سے چاہتے تھے۔ وہ بھی تھے جن کا تعلق اس مذہبی جماعت سے تھا جس نے اسے ایک ”تبلغی سکالر“ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کچھ کا تعلق ائر فورس سے تھا جنہوں نے اس کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قومی پرچم میں لپیٹ کر اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

جنید جمشید کا سوگ منانے والوں میں اس کی پہلی بیوی عائشہ اور اس کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ اور اس ہجوم میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے نے آج سے 20 سال پہلے ہی ایک آرٹسٹ جنید جمشید کا سوگ منا لیا تھا جب اس نے اپنے خوبصورت لمبے بال کاٹ کر، لمبی سی داڑھی رکھ کر اور تبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کر کے اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔

ایک دوپہر میرے سماجی کارکن دوست منیر سامی کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا کہ ڈاکٹر خالد سہیل کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ معروف و مقبول لوگ مذہبی شدت پسند کیوں بن جاتے ہیں؟

Read more

مجھے انگریزی نہیں آتی

میں پنجاب میں پیدا ہوا ہوں تو انگریزی سے دور دور تک کیا ناتا بنتا ہے۔ میں سندھی، بلوچی، یا پٹھان بھی ہوتا تو بھی یہی حال ہوتا، ہم پاکستانیوں کو اپنی مادری زبانوں سے ماں جیسا ہی پیار ہے۔ اگر مذہب کے بعد ہم سب کسی نقطے پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ ہماری مادری یا پھر قومی زبان اردو ہے۔

کہتے ہیں کہ یہ جو الفاظ کا چناؤ ہوتا ہے یہ گھائل دل کو مرہم دے سکتا ہے اور یہی الفاظ کسی کی دنیا اجاڑ دیتے ہیں۔

Read more

دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

ملک پاکستان کے علاقہ گوجر خان کے نواح کی خبر ملاحظہ فرمائیں جہاں، میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس کے نتیجے میں بیوی نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر بد نصیب ماں کو تو زندہ نکال لیا گیا، تاہم 3 معصوم پھول ہمیشہ کے لئے مرجھا کر، ابدی راحت کی تلاش میں اپنے خالق کے ہاں روانہ ہو گئے۔ اس حادثہ جانکاہ نے قلب و ذہن پہ اس قدر اثر کیا کہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ بندہ کس سے پوچھے اور کہاں جائے۔

Read more

حیدر عباس گردیزی: تیرا ماتم اسی چپ چاپ فضا میں ہو گا

28  اکتوبر 2020 کا دن تھا میں اور میرے ساتھی دوسرے ملتان لٹریری فیسٹیول کی تیاریوں میں غرق تھے، ہزار طرح کے مسائل، الجھنیں، خدشے ہر روز ہمارے سامنے آ کھڑے ہو رہے تھے، کبھی اطلاع آتی کہ فلاں سپانسر نے انکار کر دیا ہے تو کبھی اطلاع آتی کہ فلاں پارٹیسیپنٹ نہیں آ پا رہا، کبھی کوئی کہتا کہ کہیں فیسٹیول سے پہلے لاک ڈاؤن نہ لگ جائے تو کبھی کچھ اور، ایسے میں مجھے جنابِ حیدر عباس گردیزی

Read more

ناموس انبیا: بین المذاہب مکالمہ کی ضرورت

دنیا میں یہ اصول مسلمہ ہے کہ درخت کی شناخت اور قدر اس کے پھل سے ہوتی ہے۔ مغرب میں سائنسی ترقی اور دنیا میں برتری حاصل ہونے کے بعد اسی اصول کو ذہن میں رکھ کر پیغمبر اسلام کے متعلق لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ مغرب کے پاس نبی کریم ﷺ کی شناخت کا جو معیار قائم ہوا وہ آج کے پستی اور ذلت کی گہرایوں میں ڈوبے ہوئے مسلمان ہیں جن کی جہالت، علمی اور عملی

Read more

زومبیز

ہر سال اکتیس اکتوبر کو ”ہیلو وین“ کا تہوار منایا جاتا ہے اور اس دوران امریکیوں کو بھوت پریت، روحوں اور ڈراؤنی کہانیوں کا خبط سا ہو جاتا ہے۔ شام ہوتے بچے اپنے خیال میں ڈراؤنے لباس پہنے ماسک لگائے محلے کے دروازوں پر جا کر ”ٹرک یا ٹریٹ“ کہہ کر بزعم خود دھمکی دیتے ہیں اور مجھ سمیت سب لوگ ان کوشش کو سراہتے ہوئے انھیں چاکلیٹ یا مٹھائی دے کر رخصت کرتے ہیں۔ شہر میں جوان اور جواں

Read more

عشق کے چالیس اصول: ناول پر ایک تاثر

کہانی کے اندر ایک اور کہانی کو بیان کرنا ہر لکھاری کے بس کی بات نہیں، اور یہی نہیں بلکہ ان دونوں کہانیوں کے حسیں امتزاج کی مثال عشق کے چالیس اصول The Forty Rules of Love نامی ناول ہے۔

ترکی نزاد مصنفہ الف شفق کے اس ناول کا مرکزی کردار ایک شادی شدہ امریکی عورت ایلا اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ خوش حال زندگی گزار رہی ہے، لیکن اس کے اندر محبت سے عاری خلا ہے۔ وہ ایک پبلشر کے لئے ناول ’شگفتہ توہین‘ Sweet Blasphemy کو تنقیدی ذہن کے ساتھ پڑھ رہی ہے، تا کہ وہ اسے اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کرے کہ یہ ناول شائع کرنے کے قابل ہے کہ نہیں۔ شگفتہ توہین کتاب شمس تبریزی کے بارے میں ایک ناول ہے، جو ایک خانہ بدوش درویش، عالم اور دانشور ہے اور چند مافوق الفطرت (supernatural) خصوصیات کا حامل ہے۔

Read more

قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں : حیات و خدما ت

قائد اعظم کے دست راست پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں کا شمار مجاہدین تحریک آزادی اور معماران وطن میں ہوتا ہے۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے اس بطل جلیل کی ملی خدمات ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت، دیانتدار، محنتی، بے باک اور عہد ساز شخصیت تھے۔

انہوں نے یکم اکتوبر 1896 ءکو مشرقی بنگال کے ضلع کرنال میں ایک بڑے زمیندار نواب رستم خان کے گھر جنم لیا۔ پیدائش میں ان کا نمبر سجاد علی کے بعد دوسرا تھا۔ ان کا خاندان جو مشہور بادشاہ نوشیروان عادل کی نسل سے متعلق ہونے کا دعویدار تھا۔ تقریباً پانچ سو سال قبل مغلیہ عہد میں ایران سے ہندوستان آیا تھا۔ ان کی زمینیں صوبہ پنجاب اور اتر پردیش میں پھیلی ہوئی تھیں۔ برطانوی عہد میں لارڈ کنینگ نے لیاقت علی خان کے دادا نواب احم علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب کے چیف کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ اسے اور اس کی اولاد کو ہمیشہ پانچ ہزار روپے کا مالیہ معاف کر دیا جائے اور دس ہزار روپے کی خلعت دی جائے ان کے ہاں نواب کا خطاب پشتی تھا۔

Read more

اگر تم دنیا بدلنا چاہتے ہو!

مادام ٹریسا دی گریٹ فرماتی ہیں : ”اگر تم دنیا بدلنا چاہتے ہو تو گھر جاؤ اور گھر والوں سے محبت کرو۔“ اچھا، یعنی کیا؟ یعنی دنیا کو تبدیل کرنے، بہتر بنانے، انقلاب لانے کا پہلا میدان آپ کا اپنا گھر، اپنا صحن، اپنا آنگن، اپنی اولاد، اپنا خانوادہ، اپنا خاندان ہے۔ یعنی آپ کا گھر پہلا دائرہ کار ہے، جہاں آپ محبت، توجہ، خلوص، انصاف، احساس، برابری، رواداری، قربانی اور ہر فرد کے لئے یکساں عزت نفس برقرار رکھنے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپنے معاشرے کو مطعون کیے اور ریاست و ملت کے سر پہ ذمہ داری ڈالے بغیر۔

ایک جائزہ ہے، مشاہدے اور اطراف کے تجربے سمیت، 90 فی صد مسائل اور Split Personality بکھری ہوئی شخصیات، پیچیدہ نفسیاتی الجھنوں کے ساتھ، جو انسان ہمارے آس پاس سانس لے رہے ہیں، ان کی موجودہ حالت کے تانے بانے اور کریڈٹ ان کا Problematic Childhood ہے، دل پہ ہاتھ رکھیے اور کہیے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ایک بچہ نو ماہ اندر رکھ کے اسے دنیا میں لانے کے عوض آپ کے قدموں تلے واقعی جنت آ جاتی ہے؟ یا Parenting نام کی کوئی شے خدا کے یہاں قابل مواخذہ بھی ہو گی؟ نو سے پانچ کی نوکری کر کے گھر کا خرچ سرتاج/ولی ہونے کو کافی ہے؟ یا بچے کی تربیت اور جذباتی نشو و نما میں بھی باپ کا کوئی کردار ہے؟

Read more

انصاف لائرز فورم کا سیمینار اور انصاف کا تصور

موقع پرست سیاستدانوں کے ملک میں جمہوریت صرف عوامی رائے دہی کے مطالبہ کے معاملے میں ہی نظر آتی ہے۔ جو اس اصطلاح کی ایک محدود اور نامکمل تعریف ہے۔ جمہوریت کو سیاسی عمل میں رائے دہندگان کی شمولیت اور کھلے بحث مباحثے کے ذریعے سیاسی عمل میں ووٹروں کی شرکت کے بغیر سمجھایا نہیں جا سکتا۔ ورنہ شہری محض ووٹ کے ذریعے حکومت سازی کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ بیرسٹر سید علی ظفر نے بھی

Read more

قانون کی بالا دستی اور وزیر اعظم کا عزم

پاکستان کی جمہوری تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو سوائے مایوسی اور کوتاہ نظری کے کچھ نظر نہیں آتا۔ ایک طرف سیاسی جماعتیں ہیں جنہوں نے اقتدار کے لیے سیاست میں ایسے خلا پیدا کیے جن میں آمریت باآسانی سما گئی۔ دوسری طرف اشرافیہ ہے جس نے سیاست دانوں کے ساتھ مل کر ایسی ملک دشمن پالیسیاں بنوائیں کہ ملک کے پہلے تو دو ٹکڑے ہوئے، پھر اس کی معیشت امریکی قرض دینے والی ایجنسیوں کے ماتحت آ گئی۔ ساٹھ

Read more

بنت حوا تحفظ سے محروم کیوں؟

ملک بھر میں پچھلے تیس برسوں سے معصوم بچیوں کو اغوا کر کے اپنی ہوس کا نشانہ بناکر قتل کرنے کا بھیانک نہ رکنے والا سلسلہ طوالت اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ خواتین کے ساتھ بھی اجتماعی اور انفرادی زیادتی کے واقعات میں بڑی شدت سے سامنے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ واقعات تو رپورٹ ہو جاتے ہیں، مگر اکثر اپنے خاندان کی عزت و وقار کی خاطر ایف آئی آر تک درج نہیں

Read more

پانچ اکتوبر : یوم اساتذہ

پانچ اکتوبر کا دن، ”سلام ٹیچر ڈے“ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر میں اپنی یہ تحریر اپنے تمام اساتذہ کے نام کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں کچھ الفاظ کو یکجا کر کے اس تحریر کی زینت بنا سکوں۔ اس دنیا میں جنم لینے کے بعد انسان کا ناتا، مختلف رشتوں ساتھ بندھ جاتا ہے، جن میں سے کچھ خونی رشتے ہوتے ہیں، تو کچھ روحانی اور معاشرتی طور پر وجود میں آتے ہیں۔ ان سب میں سب سے زیادہ قابل احترام رشتہ، استاد کا ہوتا ہے، جسے روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے۔ استاد در اصل کسی بھی معاشرے کا ستون ہوتا ہے، جس کے بغیر معاشرے میں انسانیت، تہذیب اور ترقی مکمن ہی نہیں۔ مگر میں آج کل محسوس کرتی ہوں کہ ہماری نوجوان نسل میں سے یہ احساس ختم ہوتا جا رہا ہے۔ استاد کی وہ عزت اور وہ قدر و قیمت نہیں رہی، جو کبھی تھی یا جس کا ہونا لازم ہے۔ یہ احساس میرے دل کو جا بجا چھلنی کرنے کے لیے کافی تھا، لہذا میں نے ایسی تحریر لکھنے کا سوچا جو اساتذہ کی عزت و مرتبے کو اجاگر کر سکے۔

اساتذہ کی قدر و قیمت کا، میں تھوڑا پس منظر پیش کرنا چاہوں گی۔ آج سے تھوڑا پیچھے چلے جائیں۔ ہمارے زمانے میں عزت و احترام کا یہ عالم تھا، اساتذہ سے نظریں ملانے کی بھی جسارت نہیں ہوتی تھی۔ راہ چلتے ہوئے ان سے ایک قدم آگے بڑھ جانا تو تصور میں نہ تھا۔ کیوں کہ ہمیں

Read more

گالا بسکٹ کے اشتہار ہر بحث: ’کیا اس معاشرے کو ہنستی، مسکراتی، گاتی، جھومتی خواتین سے نفرت ہے؟‘

گذشتہ چند روز سے پاکستانی سوشل میڈیا پر ٹی وی پر چلنے والا بسکٹ کا ایک اشتہار زیرِ بحث ہے جس میں دکھائے جانے والے رقص کو ’مجرے‘ کا نام دیتے ہوئے اس اشتہار اور پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے کردار پر تنقید جاری ہے۔

Read more

اسلام آباد میں ایک سالگرہ کا فنکشن

یہ اب سے چند برس پہلے کا واقعہ ہے مجھے بن بلائے اسلام آباد میں منعقد ایک سالگرہ کے فنکشن میں شریک ہونا پڑا۔ دراصل جس شخص کو مدعو کیا گیا تھا اسے اچانک کسی کام سے لاہور جانا پڑا۔ حفظ ما تقدم کے طور پر مجھے حاضری یقینی بنانے کا فرض سونپ دیا گیا۔ موقع کو غنیمت جان کر میں اپنی امی جان کو بھی ساتھ لے گیا کیونکہ اتفاق سے وہ کچھ روز گزارنے میرے پاس موجود تھیں۔

Read more

خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات یا انسانیت کا سفر معکوس

میں یہاں برطانیہ میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزار چکی ہوں مگر اتنا عرصہ یہاں گزارنے کے باوجود ہمارا دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان کے بارے میں کوئی اچھی خبر آ جائے تو دل خوش ہوجاتا ہے۔ بری خبر پر دل اداس۔ قومی نغمے سن کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں تو جنگی نغموں پر جوش۔ ہر وقت پاکستان کی بھلائی اور خوشحالی کے لئے دعاگو رہتے ہیں۔ برطانوی معاشرے کی جہاں اپنی خوبیاں

Read more

ناصر کاظمی کا انتخاب انیسؔ: ایک تعارف

(1) ایک دن پاپا نے کہا کہ میر انیسؔ کے کچھ شعر پڑھ کے توایسا لگتا ہے جیسے امام حسین ؑ نے اسے خواب میں آ کے لکھوائے ہوں۔ اس وقت انہوں نے جو شعر سنائے وہ بہت عرصہ مجھے یاد رہے۔ کاش میں انہیں نوٹ کر لیتا۔ پاپا انیسؔ کے ایک مرثیے کا مصرع، اس عہد میں سب کچھ ہے پر انصاف نہیں ہے، اور ایک سلام کا یہ شعراکثر پڑھا کرتے تھے: در پہ شاہوں کے نہیں جاتے

Read more

بلوچ ٹرک ڈرائیور کی بچیوں کے چار روپے اور انسانیت کا رشتہ

تین سال قبل گرمیوں میں تعلیمی اداروں کو چھٹیاں تھیں اور عید کے قریب میں عملے کو تنخواہیں دینے لاہور سے اوکاڑہ روانہ ہوا اوکاڑہ پہنچ کر بائی پاس سے اتر کر شہر کی طرف ڈرائیور نے کار موڑ دی جب ہم چوک پر پہنچے تو ایک تیز رفتار ٹرک نے بائیں طرف سے کار کو ٹکر ماری جس طرف سے میں بیٹھا تھا ٹکر اتنی شدید تھی کہ میں بیہوش ہو گیا اس چوک پر امرود اور کنو کے تازہ پھلوں کی دیہاڑی دار لوگوں کی چھابڑیاں اور چھوٹے چھوٹے کھوکھے ہیں چوک پر موجود ان لوگوں نے کار سے نکال کر مجھے بنچ پر لٹایا اور میرا موبائل نکال کر گھر والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

جب کافی دیر بعد مجھے ہوش آیا تو آنکھیں کھلنے کے بعد جو پہلا خیال آیا وہ حضرت علی کا قول تھا کہ ”موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے“۔ میرے ارد گرد لوگ جمع تھے میں دیکھ سکتا تھا سن سکتا تھا تو مجھے خوشی ہوئی کہ زندگی بچ گئی ہے لیکن جب سر میں اور ٹانگوں میں درد کی شدت بڑی تو ان کا دوسرا قول ذہن میں آنے لگا کہ تم اتنے نادان ہو کہ بازار میں تمہارا کفن آ چکا ہے اور تمہیں خبر نہیں ہے۔

Read more