آج بخشو بہت خوش ہے

آج بخشو بہت خوش ہے خوشی کے مارے اس کے پاؤں زمین پر نہی ٹک رہے برسوں سے بڑے صاب کی خدمت میں سب کچھ قربان کر رکھا ہے اپنی عزت تک کی کبھی پرواہ نہی کی اب اس سے بڑی قربانی کیا دیتا بیچارہ بخشو کے اس کی بیٹی کو صاحب کے کارندے اٹھا کر لے گئے لیکن سترہ سال گزرنے کے باوجود صاب اسے چھوڑنے کی بات بھی سننے پر تیار نہی لیکن اس سے کیا فرق پڑتا

Read more

روشنی کے ساتھ رہئیے روشنی بن جائیے

این بی ایف سے نکلے تو موسم کی دلربائی اور سبزہ و گل کی زیبائی قلب و نظر کے لئے باعث تسکین بنی۔ ابھی ہمیں اپنے شہر کے ایک نامور سپوت، فرزند کوہاٹ کموڈور محمود الرحمن کے گھر جانا تھا، ان کا دو دفعہ فون آ چکا تھا کہ ہم کہاں ہیں۔ محمود الرحمن صاحب کی خود نوشت ”پہاڑی لڑکے سے تباہ کن کپتان“ تک شائع ہو چکی ہے جس کی شاندار تقریب پذیرائی میں بوجوہ شریک نہیں ہو سکی۔

Read more

میرے پاس فی الحال تم ہو۔

ہمارے ہاں رمضان ٹرانسمشن ایک طرح سے ریا کاری، نمائش اور منافقت کا ذریعہ بنی ہوئی ہے، جس میں بظاہر نیک بن کر وعظ و نصیحت کرنے کی باقاعدہ اداکاری کی جاتی ہے، شوبز سے جڑی شخصیات کو مذہبی پہناوا کے ساتھ اینکر بنا دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کر لیں۔ حال ہی میں رمضان ٹرانسمشن کے ایک پروگرام میں معروف اداکار دانش تیمور جس میں انہی کی اہلیہ عائزہ خان مہمان تھیں میں دانش

Read more

فولادی اعصاب کی مالک خاتون نفس بی بی

”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔“ (القرآن) برف سے ڈھکی سنگلاخ وادی میں، جہاں سرد ہوائیں چلتی ہیں اور زمین برف کی سفید چادر اوڑھے ساکت نظر آتی ہے، ایک باہمت خاتون ہر خطرے کو پس پشت ڈالے، زندگیوں کو بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہاتھ میں چھڑی، کندھے پر ادویات سے بھرا بیگ، اور چھ فٹ برف میں کھڑی یہ بے لوث مسیحا کوئی اور نہیں بلکہ آغا خان

Read more

انوکھی لٹک اس کی باتوں میں ہے

(ارشد معراج کے لئے ایک اظہاریہ) دن کا پہلا پہر ہزارہ ایکسپریس نے جب ذرا ٹھیکی لی تو پتہ چلا یہ بھلروان ریلوے اسٹیشن ہے۔ پلیٹ فارم پر لگے سائن بورڈ پر نظر پڑتے ہی ذہن میں بے ساختہ ایک نام گونجا: ارشد معراج۔ کیوں؟ ابھی چند سال قبل تک یہ شہر اور اس کا نام میرے لیے بالکل اجنبی تھا مگر جب سے ارشد معراج کا لکھا ”بھلروان ریلوے اسٹیشن“ پڑھا مجھے یوں لگا یہ سب تو جیسے میرا

Read more

دو خوش قسمت شاعر: یزدانی جالندھری اور حامد یزدانی

دو دنیائیں ہم سب انسان دو دنیاؤں میں زندگی گزارتے ہیں۔ ایک خارج کی دنیا ایک داخل کی دنیا ایک باہر کی دنیا ایک اندر کی دنیا ایک حقائق کی دنیا ایک خیالوں کی دنیا حامد یزدانی اپنی تخلیق ”سوسن کے پھول“ کا تعارف کرواتے ہوئے رقم طراز ہیں : ’ باہر بھلے کوئی سا موسم ہو میرے اندر تو ہر دم ایک ہی رت کا ڈیرہ رہتا ہے۔ میں یادوں کے رنگا رنگ موسم میں بستا ہوں‘ حامد یزدانی

Read more

بنگلہ دیش میں چند دن – قسط : 5

تحریر ڈاکٹر شیرشاہ سید: ترجمہ اور تخلیص گوہر تاج میں اپنی عادت کے مطابق سفر کے دوران ٹیکسی ڈرائیوروں کا انٹرویو لے رہا ہوں جو مجھے بتا رہے ہیں کہ ڈھاکہ میں بہت سے پاکستانی، ہندوستانی، نیپالی اور عرب طلباء ہیں۔ پاکستانی طلباء کا انداز کچھ زیادہ دوستانہ ہے۔ اور ہم انہیں پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھے اپنی زندگیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ مثلاً ان کی شادی کیسے ہوئی۔ ان سبھوں کے دل محبت کے ہاتھوں ٹوٹے ہوئے

Read more

ٹیگور کی کہانیاں۔ دوسرا حصّہ

کلکتے کے مضافات میں زرعی زمینیں تھیں اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی تھی۔ چاول کی فصل پک رہی تھی، موسمِ گرما اپنی آخری ہچکیاں لے رہی تھی اور بادِ جنوب نمی کی وجہ سے ایک عجیب سی اُداسی لئے ناتواں بوڑھے سانپ کی طرح سرسرا رہی تھی۔ درختوں کے گرے پتّے تالاب میں بے جان مچھلیوں کی طرح بے ڈھنگی سے تیر رہے تھے۔ کافی دیر پیدل چلنے کی وجہ سے مجھے اپنے پیر بوجھل معلوم ہوئے تو میں

Read more

اے جوانانِ عجم

پوٹھوہار کی ریکارڈڈ تاریخ پہ نظر دوڑائیں تو نوآبادیاتی آقاؤں کو اپنے عسکری مقاصد کی خاطر اس خطے پہ بُری نظرِ (اور قدم) رکھنے کی وجہ یہی نظر آئے گی کہ یہاں کے باشندے تحرک پسند تھے / ہیں تبھی ولائتی سرکار نے بصرہ، فلانڈر، برما اور رنگون کے فرنگی محاذوں پہ پوٹھوہاری دیسی گندم اور گھی سے پلے نوجوان سپاہئیوں کو ”لام“ کی بھینٹ چڑھایا۔ اُن کی ہری فصلیں، بوڑھے والدین اور جوان بیوائیں دھاتی تمغوں اور انگریزی سیلوٹوں

Read more

ملکی افق پر آمریت کے منڈلاتے بادل

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف یک آواز ہونے کے لیے قومی اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ تاہم تحریک انصاف اور متعدد دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی عدم شرکت سے قومی یکجہتی کا تاثر قوی نہیں ہوسکا۔ یہ ہی یہ واضح ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سیاسی عناصر مل کر ایک ہی حکمت عملی اختیار کرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصاف نے ایک روز قبل اس اہم اجلاس

Read more

اماں کا دل ایسا ہی تھا

اور جب ابّا کی تنخواہ کے ساڑھے تین سو روپے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے کپڑے کے پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے کے آخری دنوں میں ان ٹکڑوں کی قسمت کھلتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر کے ان کے ساتھ ایک دو مُٹھی بچی ہوئی دالیں سل بٹے پر پسے مصالحے کے ساتھ دیگچی میں ڈال کر پکنے چھوڑ دی جاتیں، حتیٰ کہ

Read more

طاقت اور طاقتور: ایک ابدی کھیل

”طاقت بدعنوان کرتی ہے اور مطلق طاقت مکمل طور پر بدعنوان کر دیتی ہے۔“ (لارڈ ایکٹن) ۔ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت ہمیشہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں رہی اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنایا گیا۔ کبھی بادشاہوں نے طاقت کے نام پر رعایا کو غلام بنایا، کبھی مذہبی طبقے نے فتووں کے ذریعے ذہنوں کو قید کیا، تو کبھی سرمایہ داروں نے معیشت پر قابض ہو کر عام آدمی کو بے بس کر دیا۔

Read more

گورنمنٹ کالج، چترال: چند وضاحتیں

کچھ عرصہ پہلے چترال کے دو گورنمنٹ کالجوں کا موازنہ کیا تھا۔ اس سے اختلاف کرنے کی گنجائش موجود تھی لیکن چند نو تعینات لیکچرار صاحبان کی طرف سے اسے ایسا رنگ دیا گیا جیسے میں نے گورنمنٹ کالج کے خلاف کوئی سازش کی ہو یا اساتذہ کو، خدانخواستہ، نا اہل کہا ہو۔ پہلی بات یہ کہ دس سال پرانے اور موجودہ کالج کا موازنہ کروں تو میں بلا جھجک یہ کہہ سکتا ہوں کہ گورنمنٹ کالج پڑھائی کے معاملے

Read more

تنہائی کے ایک سو سال

گیبرئل گارشیا مارکیز بیسویں صدی کے سب سے ممتاز ادبی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ گیبرئل جادوئی حقیقت نگاری میں مہارت اور انسانی تجربات کی گہرائی سے تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ 1927 میں ارکاٹاکا، کولمبیا میں پیدا ہونے والے مارکیز نے اپنے کیریبین جڑوں سے متاثر ہو کر دیومالائی، تاریخی، اور عوامی داستانوں کو آپس میں جوڑ کر ایسی کہانیاں تخلیق کیں جو عالمی موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے کام خاص طور پر شاہکار ”تنہائی کے سو

Read more

رازداری پر سمجھوتا

رازداری ایک قابل تحسین عمل ہے۔ اس سے کسی بھی انسان کے کردار کا پتا چلتا ہے۔ رازداری سے نہ صرف سے انسان اور اس کی بات کا تقدس قائم رہتا ہے بلکہ فساد فی الارض اور معاشرتی فساد اور بگاڑ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اس عمل کی اہمیت انتہائی زیادہ اور ناگزیر ہے۔ اس عمل کی اہمیت قومی اور انفرادی ترقی میں پنہاں ہے۔ اگر قوموں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ

Read more

اللہ کے مہمان

اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ساری زندگی عبادت قرار دی ہے۔ تاہم نماز، زکوٰۃ، حج و عُمرہ وغیرہ دوسرے بھی دیکھتے ہیں۔ ایک روزہ ایسی عبادت ہے جسے اللہ نے خاص اپنے لئے چُنا ہے کہ یہ عبادت بندے اور اُس کے مابین کا معاملہ ہے۔ ورنہ کوئی بھی شخص چُپکے سے پانی پی سکتا ہے۔ کھانا کھا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُس کی ذات باری تعالیٰ کی بندوں سے محبت ستر ماؤں سے زیادہ ہے۔ کبھی آپ

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 8 )

ہمیشہ سے گھر میں بڑوں سے یہ سنا کہ دنیا میں امن ہونا چاہیے۔ گھر میں امی ابو کے دوست احباب جب آتے سیاسی اور ادبی بحثیں ہوتیں اور سب سے زیادہ زور اس بات پر ہوتا کہ انسان کی بقا امن میں ہے۔ ہمارے بچپن میں پاکستان میں مذہبی رواداری اور برداشت کی کمی نہیں تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ تو لوگوں میں ویسی برداشت رہی اور مذہبی انتہا پسندی میں بھی اضافہ ہو گیا۔ میں 2004

Read more

فلاحی ادارہ اخوت

کل اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں فلاحی ادارے ”اخوت“ کی طرف سے افطار و ڈنر پارٹی تھی، جس میں مجھے شامل ہونے کی پُر اصرار دعوت ملی۔ بہت دنوں بعد گھر سے نکلنے کا اتفاق ہوا۔ گھر سے نکلتے وقت سوچا کہ آج میریٹ میں Valet پارکنگ کر واؤں گی۔ ہمیشہ میاں کے ساتھ ہی گئی تھی لہذا ویلے پارکنگ کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ جب تک کسی تجربے سے نہ گزرا جائے انسان شش و پنج میں

Read more

قاتلوں سے پیار: یوں بھی جشن طرب منائے گئے

اس وقت جب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے، بے گناہ شہید مسافروں اور جوانوں کے غم سے سینے فگار تھے ’ان جاں گسل لمحات کی تکلیف کوئی ان مسافروں سے پوچھے جو عورتوں بچوں سمیت گولیوں کی بوچھاڑ میں قیامت خیز لمحات سے گزرے۔ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ ذہنی عیاش نام نہاد منفی سوچ رکھنے والے طبقات اور جماعتیں‘ اس سانحہ میں دہشت گردوں کی زبان بولتے نظر آئے۔ انہیں

Read more

کیا ایک مذہبی اور لامذہبی انسان کی دوستی ممکن ہے؟

مجھ سے میرے ایک ہیومنسٹ دوست نے پوچھا ڈاکٹر سہیل! آج کل کے شدت پسندی ’بنیاد پرستی‘ تنگ نظری اور منتقم مزاجی کے دور میں کیا ایک مذہبی اور ایک لامذہبی ایک خدا کو ماننے والے اور ایک خدا کو نہ ماننے والے انسان کی دوستی ممکن ہے؟ میں نے کہا کیوں نہیں؟ اور میں نے انہیں اپنی اور رفیع مصطفیٰ کی برسوں کی دوستی کی مثال پیش کی اور انہیں رفیع مصطفیٰ کی تازہ ترین کتاب ”پوشیدہ کائنات“ دکھائی

Read more

پوٹھوہاری زبان میں نعت نگاری

نعت نگاری یا نعت گوئی کی بات کریں تو خالق کائنات نے قرآن کریم میں جابجا اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کی تعریف و توصیف میں نعتیہ آیات نازل کی ہیں، سیدنا ابو طالبؓ سے شروع ہونے والا نعت گوئی کا سلسلہ آج بھی اسی عقیدت و محبت کے ساتھ جاری و ساری ہے، نعت گوئی کسی ایک علاقے، زبان یا مذہب تک محدود نہیں، کرہ ارض پر موجود ہر علاقے، ہر زبان اور ہر مذہب کے ماننے والوں

Read more

خوشامد کی ‘انڈسٹری’ کے قلم مزدور

پاکستان میں شاعروں، ادیبوں کی طرف سے حکمرانوں کی خوشامد کی صنعت نے ایوب خان کے دور میں خاصی ترقی کی، اس موضوع پر گزشتہ چند سال سے مسالہ اکٹھا کررہا ہوں جو ہوتے ہوتے اتنا ہوگیا ہے کہ کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ اس مواد نے حیرت کے کئی در وا کیے، بڑے بڑوں کے بھرم ٹوٹے، آج میں نے دو معروف فکشن نگاروں اشفاق احمد اور ممتاز مفتی کے رشحات قلم کے بارے میں کچھ لکھنے کی ٹھانی ہے

Read more

آشیانہ در قفس

میں نے اکمل شہزاد گھمن کی پنجابی کہانیوں کے مجموعہ ”پنجرے وچ آہلنا“ کو فارسی عنوان اپنی فارسی دانی کے اظہار کی خاطر نہیں دیا بلکہ اس لیے دیا کہ جب جدید فارسی افسانہ نگاروں اور شاعروں نے بول چال کی زبان استعمال کی اور می شود کو میشے لکھنا شروع کیا تو نہ صرف فارسی ادب کی شان بڑھی تھی بلکہ قارئین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا تھا لیکن اکمل نے نئی چال یہ چلی کہ

Read more

دسمبر، شاعری، اور مونی بھائی کی کانپتی ہوئی محبت

جیسے ہی دسمبر آتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے سوشل میڈیا پر شاعروں کی کوئی بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی ہو۔ فیس بک، ٹویٹر، اور انسٹاگرام پر ہر طرف ”دسمبر اور جدائی“ کا نوحہ سنائی دیتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے یہ مہینہ صرف بچھڑنے، ٹوٹنے، اور اداس ہونے کے لیے بنایا گیا ہو۔ ہمارے دوست مونی بھائی اس طبقے کے نمائندہ شاعر ہیں۔ عام دنوں میں ان کے اندر شاعری ایسے غائب رہتی ہے جیسے چاند گرہن میں

Read more

خالد سہیل اور حامد یزدانی کی مشترکہ محبوبہ

کتاب کے سرورق پر ”مشترکہ محبوبہ“ کا عنوان سامنے آتے ہی دل میں ایک شرارتی سی جنبش ہوتی ہے اور پہلا خیال یہی آتا ہے کہ یہ کسی سانجھی معشوقہ کی داستانِ دلفریب کا بیانیہ ہو گا۔ یا کوئی جادوگر حسینہ کی کتھا جو دو افراد پر عاشق ہو گئی ہے۔ اور اب اپنی کتھا سنا رہی ہے۔ مگر اس دلفریب عنوان کے نیچے اس مخمصے کو ایک بریکٹ کے اندر یہ تحریر لکھ کر دور کر دیا گیا کہ

Read more

وہ کون لوگ ہوتے ہیں جو ایسے عید منا لیتے ہیں

زند گی میں جو اتفاق رونما ہوتے ہیں اس میں بھی کوئی نا کوئی سائنس تو ضرور موجود ہوتی ہوگی چونکہ سمجھ سے بالاتر ہے اس لیے ہم اسے اتفاق کہہ دیتے ہیں میری دانست میں یہ شعر کسی حد تک ان اتفاقات کی وضاحت کرتا نظر آتا ہے جو سائنس ان میں پوشیدہ پائی جاتی ہے مطلب ان اتفاقات میں جو سائنس موجود ہے وہ کچھ یوں ہے کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

Read more

جذبات اور احساسات: سائنس کے آئینے میں

فطری طور پر انسان جذبات و احساسات کا مجموعہ ہے۔ یہ جذبات اور احساسات انسانوں کے رویے اور رد عمل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انسان کے خوش گوار مزاج اور اداس و غمگین کیفیات کا تعین انھی پر منحصر ہے۔ جذبات در اصل احساس کی ایسی صورتیں ہیں جو جسمانی رد عمل کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ان رد عمل کے محرکات خارجی حالات اور سماجی تعلقات ہوتے ہیں۔ جیسے کہ کسی راستے پر جاتے

Read more

افسانوی ادب میں اساطیری اور دیومالائی عناصر

مافوق الفطرت اور دیومالائی عناصر کے بغیر افسانوی داستانیں نامکمل اور ادھوری تصور کی جاتی ہیں۔ اُردو ادب کی ابتدائی داستانوں میں دیومالائی اور اساطیری عناصر کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ یہ قصے کہانیاں مختلف مذاہب کی مذہبی کہانیوں سے ماخوذ ہیں جن میں مافوق الفطرت عناصر کے ساتھ ساتھ اُن مذاہب کے اہم کرداروں سے منسوب داستانوں کو قصوں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اسطورہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے

Read more

دیپ جلتے رہے: عفت نوید کی کتاب

2024 کے نومبر میں کراچی کے ایک ہوٹل کی لابی میں میری ملاقات عفت نوید سے ہوئی۔ مجھے اعزاز بخشا اور ملنے آئیں۔ ملاقات بہت مختصر رہی۔ تنگی وقت نے سیراب نہ ہونے دیا۔ لوگ دوچار ملاقاتوں میں کھلتے ہیں ہم اتنے کم وقت میں ہی کھل گئے۔ عفت سے مل کر یوں لگا جیسے کوئی سہیلی بچپن کی۔ ہم نے باتیں بھی کیں اور ہنسے بھی۔ عفت نے اپنی کتاب بھی مجھے دی۔ عفت کو جانے کی جلدی تھی

Read more

پنسلوانیا کا تاریخی شہر سکرینٹن

مارچ کا مہینہ بہار کا ہر کارہ ہے۔ نئی کونپلیں پُھوٹتی ہیں۔ کچھ تیز اور کچھ نرم دُھوپ جب گھاس پر پڑتی ہے تو فضا میں گھاس اور نرم نوخیز کونپلوں کی خوشبو رچ بَس جاتی ہے۔ پچھلے سال اسی مہینے کے اوائل میں ہم نے امریکہ کا رَختِ سفر باندھا کہ بیٹی ہمیں بُلا رہی تھی کہ ماں آئے اور وہ سر زمین دیکھے جہاں قسمت اسے شادی کے بعد لے گئی تھی۔ خیر ہم اکیلے بھلا کیونکر جاتے

Read more

پہلے ہندوستان سے نکالے گئے اب پاکستان سے نکالے جا رہے ہیں

پنجاب کھا گیا، پنجابی لوٹ کر لے گئے، پنجاب اسٹیبلشمنٹ کا اردلی ہے، پنجاب! سندھ، خیبر پختونخوا ، گلگت، کشمیر اور بلوچستان کے وسائل ہڑپ کر رہا ہے وغیرہ وغیرہ بہت مقبول نظریات ہیں۔ قیام پاکستان کے آغاز سے لے کر اب تک یہی نعرے ہمیں ہر روز سننے کو ملتے ہیں۔ کوئی سیاست دان ہو، صحافی ہو، آزادی پسند ہو یہی اس کا تکیہ کلام ہے۔ دائیں اور بائیں بازو کے افکار رکھنے والے اور بہت سارے معاملات میں

Read more

بنگالی ناول ”گورا“ کا اردو ترجمہ

  نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور کا مشہور بنگالی ناول ”گورا“ بنگالی ادب میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں سماجی، مذہبی اور سیاسی مسائل کو گہرائی سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس ناول کا اردو ترجمہ یزدانی جالندھری اور رفیق رام سرن بھاردواج نے مشترکہ طور پر کیا ہے اور اسے ”شمع الفت“ کے عنوان سے پہلی بار 1942 ء میں لاہور سے شائع کیا گیا تھا۔ حالیہ عرصے میں، رنگ ادب پبلی

Read more

گلزار کی شاعری

  چلو لمحے چھیلیں! مروڑیں اسے، انگلیوں میں لپیٹیں، اڑائیں ستاروں کی ڈھیری میں ڈھک دیں! کبھی چھیل کر، ایک لمحے میں جھانکو تو اس میں بھنور، جیسی نا بھی ملے گی تمہیں کال کی۔ جہاں سے وہ لمحہ چلا تھا وہیں پہ ڈبو دیں؟ چلو لمحے چھیلیں! گزشتہ و موجودہ صدی کی جدید اردو شاعری میں نمایاں نام ”گلزار“ ہے۔ ان کے لہجے میں روایت اور جدت کا الگ امتزاج ہے۔ گلزار کو میں نے سب سے پہلے ایک

Read more

ریاست امی کی رٹ

  بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا لیکن آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ اپنے محل وقوع اور معدنی وسائل کے باعث یہ خطہ دوست و دشمن سب کی نظروں میں (کھٹکتا) رہتا ہے۔ گزشتہ دہائیوں سے یہ صوبہ مشکل اور اب مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ مسافر بسوں کر روک کر شناختی کارڈ چیک کر کے غیر بلوچیوں بالخصوص پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کر دینا تو

Read more

آخری اچھا مرد

بھارت کے آنجہانی ستیش کوشک کیا کچھ نہ تھے۔ اداکار، کامیڈین، رائٹر، پروڈیوسر ڈائریکٹر اور ایک بہت نفیس انسان۔ سونے کے دل والے۔ ہماری دوست کامیا پٹیل امریکی شہری قیام نیو جرسی مگر وہاں قیام صرف گرمیوں کے چند ماہ اور میں کم مگر ناسک اور ممبئی میں زیادہ قیام زیادہ رہتا ہے، اصل میں گجراتی طلاق کی وکیل اور سائیں بابا کی بھگتن۔ ستیش کوشک کو مدر تھریسا سے زیادہ مہان اور نمبر ون مانتی ہے۔ وہ اس جھگڑے

Read more

آئینہ سفاک ہے

گوہر تاج کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے جس نے 70 کے عشرے میں اپنے زمانہ طالبعلمی میں انقلاب کے خواب دیکھے اور اس خواب کے پورا نہ ہونے کے باوجود زندگی بھر اپنے کام یا اپنی تحریروں کے ذریعے کچلے ہوئے مظلوم طبقات کے لئے آواز اٹھائی۔ گوہر صحیح معنوں میں ایک فائٹر ہیں۔ ابتدا میں ہی انہوں نے اپنے لئے جو راہ متعین کی تھی اور جس منزل کا تعین کیا تھا، اس سے کبھی پیچھے نہیں

Read more

شدت پسندی سے اعتدال تک: ایک نئی سوچ کی ضرورت

ہم معاشرتی اور رویوں کے حوالے سے ایک عجیب الجھن کا شکار ہیں۔ ہمارے اندر شدت پسندی کا ایسا طوفان برپا ہے جس نے ہماری روزمرہ زندگی سے لے کر مذہبی، سماجی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں تک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہم جب مذہبی ہوتے ہیں تو انتہا پسند ہو جاتے ہیں، دوسروں کو کافر اور گمراہ قرار دینے میں دیر نہیں لگاتے، اور جب غیر مذہبی رخ اختیار کرتے ہیں تو مذہب کو بالکل چھوڑ کر

Read more

غزہ کے بچوں کے نام

دھوئیں اور گرد و غبار کے بادل روزانہ ابھرتے آفتاب کی نقاب پوشی کرتے۔ دن بھر فضائے آسمانی پر یہی چھائے رہتے۔ شام کو دبیز دھویں کی سحابی فوج تحت الثریٰ کی طرف جاتے سورج کی روشنی ڈھلنے سے بہت پہلے چھین لیتی۔ رات کو یہ سموگ پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی تو میرا کام مزید آسان ہو جاتا۔ تمام علاقہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔ عمارتیں عجب ہیبت کذائی کی صورت اختیار کر چکی تھیں۔ چہار

Read more

ایک بیدار شاعر: ساحرؔ

ادیب شاعر یا کسی فنکار کے غور و خوض کا دائرہ جدا گانہ ہوتا ہے۔ فنکار جو کچھ سمجھتا ہے اس کے اظہار پر بھی قدرت رکھتا ہے۔ فنکار کا مشاہدہ ہی اس کی تخلیق کا ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے جسے وہ جذب کر لیتا ہے اور یہ جذب و انجذاب کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے اور فنکار اپنے فن کے قالب میں ڈھال کر اسے پیش کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ یہی اس ادیب یا شاعر کی

Read more

تھرپارکر میں ہولی: رنگ، اتحاد اور خوشی کا جشن

ہولی، رنگوں کا تہوار، مٹھی، تھرپارکر میں بے پناہ خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہم آہنگی کے جذبے کے لیے جانا جاتا ہے، مٹھی کی ہولی صرف ایک ہندو تہوار نہیں ہے بلکہ اتحاد، محبت اور ثقافتی خوبصورتی کا جشن ہے۔ سڑکیں روشن رنگوں، روایتی گانوں اور تہوار کے اجتماعات سے بھر جاتی ہیں، جو لوگوں کو مذہبی اور سماجی تفریق سے بالاتر ہو کر اکٹھا کرتی ہیں۔ ہولی اس سال 13 اور 14 مارچ

Read more

میری ماں، میری جنت

لفظ ماں دیکھنے میں تو محض تین الفاظ پر مشتمل ہے مگر درحقیقت دنیا بھر کی چاشنی انھی میں سمائی ہوئی ہے۔ ماں خدا کا دوسرا روپ ہوتی ہے۔ اگر پوچھا جائے کہ اس ارض و سماں پر خدا کس صورت میں موجود ہے تو اس کا بہترین جواب ماں ہے۔ ماں کی عادت خدا سے بہت ملتی ہے۔ ایک تو وہ زیادہ دیر تک ناراض نہیں رہتی دوسرا دونوں ہی معاف کر دیتے ہیں۔ ماں کی محبت کو دنیا

Read more

خاموشی کی ماں میرے راستے کی سب سے حسین خاتون

شندور، لاسپور اور یارخون کی طرف جاتے ہوئے، مستوج پل کو پیچھے چھوڑیں تو سامنے ایک کچے مکان کے قریب، ایک چھوٹی سی نہر بہتی ہے۔ اسی نہر کے کنارے، ایک ماں کی بے پناہ محبت، خاموشی اور ممتا کی ایک ایسی داستان بکھری پڑی ہے، جسے سن کر دل دہل جائے، کلیجہ منہ کو آئے اور آنکھوں کے آنسو رکنے کا نام نہ لیں۔ یہ کہانی ایک ایسی ماں کی ہے، جس کا اکلوتا بیٹا اب آسمان کے تاروں

Read more

زبانوں کی ترقی کا نوآبادیاتی بیانیہ

پاکستان جیسے پوسٹ کالونیل ملک میں برطانوی نو آبادیاتی حکومت کے اثرات اس قدر گہرے ہیں کہ 77 سال بعد بھی پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ ایسٹ انڈیا کمپنی ( 1857 کے بعد برطانیہ ) کی قبضہ گیر حکمرانی کو باعث شرف سمجھتے ہوئے اس کی عظمت کے گن گاتے ہیں۔ علمی، تاریخی اور تہذیبی طور پر نو آبادیاتی عوام کی نفسیات اور ان کا تشخص اس قدر مسخ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہی فاتحین اور قابضین کی

Read more

کیا آپ مصنوعی ذہانت کے خلاف ہیں؟

سائنس نے چاقو بنایا ایک انسان نے اس چاقو سے سیب کاٹ کر اپنی بیٹی کو کھلایا دوسرے انسان نے اس چاقو سے اپنے دشمن کا گلا کاٹا سائنس نے قلم بنایا ایک انسان نے اس سے اپنی محبوبہ کے لیے محبت بھرا شعر رقم کیا دوسرے انسان نے اس سے اپنے رقیب کے لیے نفرت بھرا خط لکھا سائنس نے کار بنائی ایک انسان نے اس میں اپنے بچوں کو دنیا کی سیر کروائی دوسرے انسان نے اس میں

Read more

کابینہ میں دیرینہ کارکنوں کی شمولیت سے اچھی امیدیں

اقتدار قائم ہوتا ہے اور پھر کسی نہ کسی روز ماضی میں منتقل ہوجاتا ہے۔ مگر سیاسی جماعت کی مقبولیت یا پاکستان کے سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے یوں کہہ لیجیے کہ سیاسی رہنما کی مقبولیت کا ماضی ہونا کوئی امر لازم نہیں ہے۔ بلکہ سیاسی رہنما کی مقبولیت در حقیقت اس کے اپنے دور میں کیے گئے اقدامات کی بدولت زندہ رہتی ہے اور اس کی کامیابی صرف اس میں نہیں ہوتی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے

Read more

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر Autism Spectrum Disorder

قریب قریب دو دہائی ہونے کو آئی جب میں نے پہلی مرتبہ ایک ایسا بچہ دیکھا جو آٹزم کے ساتھ تھا۔ وہ بہت خوبصورت اور صاف ستھرا بچہ تھا جس کی عمر لگ بھگ آٹھ برس تھی۔ مجھے پہلے پہل تو بہت عجیب لگا جب اس کی والدہ نے بتایا کہ اس کو کسی کا چھونا اور پیار کرنا ناگوار گزرتا تھا، لیکن پھر دھیرے دھیرے اندازہ ہو گیا کہ اس کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔ وہ کرسیوں کے

Read more

دیانتداری، فرض شناسی اور خوش کلامی کی روایت کے علم بردار: اصغر عابد

ادارے کے سارے دفاتر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ صرف ایک کمرہ ایسا ہے جہاں تاریکی نے تا حال اپنا ڈیرہ نہیں ڈالا، باہر سے گزرنے والا کوئی بھی شخص پورے اعتماد سے یہ دعویٰ کر سکتا تھا کہ یہ کمرہ کس کا ہے۔ اس کمرے میں ایک ایسا سادہ لوح شخص بیٹھتا ہے جسے شاید خود اس بات کا اندازہ نہیں کہ وہ فرض شناسی میں جنون کی کس بلند سطح پر آ چکا ہے۔ کام، کام اور صرف

Read more

مونی صاحب کا نئے زمانے پر عدم اعتماد: کچھوا، سائیکل اور نوکیا 3310

یہ دنیا ترقی کی راہ پر سرپٹ دوڑ رہی ہے، مگر مونی صاحب اب بھی پرانے وقتوں کے عاشق اور نئے دور کے کٹر دشمن ہیں۔ ان کے مطابق ہر نئی ایجاد اصل میں قیامت کی نشانی ہے، اور ہر بدلتی ہوئی چیز شیطان کی چال! دنیا چاند پر پہنچ گئی، لیکن مونی صاحب اب بھی کچھوے کے فلسفے پر کاربند ہیں۔ ان کے نزدیک جو بندہ کم چلے، زیادہ کھائے اور آرام کرے، وہی کامیاب ہے۔ کچھوا ان کا

Read more

سیٹ ون سی

کتابیں دو قسم کی ہوتی ہیں، ایک وہ جو آپ کو مجبوراً پڑھنا پڑتی ہیں اور دوسری وہ جو آپ کو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں۔ ظفر مسعود کی کتاب ’سیٹ ون سی‘ کا شمار مؤخر الذکر کتابوں میں ہوتا ہے۔ ظفر مسعود پیشے کے اعتبار سے بینکر لیکن مورثی اعتبار سے فلسفی، نفسیات دان اور دانشور ہیں۔ ان کا تعلق اس خانوادے سے ہے جس کی رگوں میں نانا سید محمد تقی، رئیس امروہوی اور جون ایلیا کا خون

Read more

شاہ عبداللطیف بھٹائی کی عالمگیر خوشحالی کی دعا

شاہ عبداللطیف بھٹائی ( 1689۔ 1752 ) دنیا کے عظیم صوفی شاعروں میں سے ایک ہیں، جن کی شاعری ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہے۔ ان کی شاعری صوفیانہ فلسفے پر مبنی ہے، جو محبت، ہمدردی اور تمام انسانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتی ہے۔ بھٹائی کے اشعار میں الوہی محبت اور عالمی بھائی چارے کا حسین امتزاج ملتا ہے، جو اکثر فطرت اور روزمرہ زندگی کے مناظر سے مزین ہوتے ہیں۔ ان کے ایک بیت میں

Read more

مشکل کے ساتھ آسانی ہے لیکن توکل ضروری ہے

پریشان وہ نہیں جو پریشانیوں میں گھرا ہو بلکہ پریشان وہ ہے جو خود پر پریشانیوں کو طاری کر لیتا ہے۔ ہمارے ہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور ضروریات زندگی کا پورا نہ ہونا سفید پوش عوام کے لئے امتحان ہے۔ بہت سے افراد وقتی مشکلات کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں اور آمدنی میں اضافے اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے غلط راستے پر چل پڑتے ہیں۔ حال ہی کی بات ہے میں نے ایک ایپ کے

Read more

گٹیالیاں پتن اور کرشن چندر کا رومانس

کرشن چندر اردو افسانہ اور ناول نگاری میں ایک بہت بڑا نام ہے۔ اُن کے والد پونچھ کے راجہ کے ذاتی معالج تھے۔ کرشن چندر کا بچپن پونچھ میں گزرا۔ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ اور بعد میں اکیلے متعدد بار اُنھوں نے پونچھ سے لاہور اور دہلی تک کا سفر کیا۔ یہ سفر پونچھ سے میرپور اور پھر گٹیالیاں پتن سے کشتی کے ذریعے دریا پار کر کے جہلم سے بذریعہ ریل گاڑی لاہور اور دہلی تک کیا

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 8 )

ہمیں بچپن سے یہ سکھایا گیا کہ استاد کی عزت کرو ہمیشہ اپنے بڑوں سے سنا کہ جو استاد کی عزت نہیں کرتا وہ بے ادب رہ جا تا ہے۔ علم حاصل کرنے کے لئے استاد کی عزت ضروری ہے۔ آج کے بچے ماں باپ اور استاد سے دور ہو گئے ہیں اور گوگل سے قریب۔ کوئی مسئلہ پیش آیا نہیں کہ گوگل سے مدد مانگ لی۔ جب ہم کسی مسئلے میں ہوتے تو والدین کی مدد چاہتے تھے جس

Read more

معلم کا روحانی پدرانہ کردار

روحانی باپ کا تصور مختلف مذاہب اور ثقافتوں میں صدیوں سے موجود ہے، جہاں روحانی رہنما کو والد جیسا درجہ دیا جاتا ہے جو رہنمائی، حکمت اور سرپرستی فراہم کرتا ہے۔ یہ تعلق نہ صرف مذہبی بلکہ جذباتی اور سماجی طور پر بھی گہرا ہوتا ہے۔ مسیحیت میں پادریوں کو ”باپ“ کہا جاتا ہے جبکہ اسلامی تصوف میں مرشد کی حیثیت ایک رہنما کی ہوتی ہے جو مریدوں کی روحانی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تاہم، حالیہ دہائیوں میں

Read more

برساتی مینڈک

  (اس افسانہ میں شہزادہ آزاد بخت اور مکھی کے کردار انتظار حسین کے افسانہ ’کایا کلپ‘ سے لیے گئے ہیں۔ The Frog Prince ایک جرمن کہانی ہے ) برسات کو کس نے سہانا موسم کہہ دیا؟ ہندوستان میں جو بھی آیا لوگوں نے کچھ دیکھے سوچے سمجھے بغیر اسے اپنا لیا، اس کی اچھائیاں برائیاں سب اختیار کر لیں۔ برسات مشہد و شیراز کے ٹھنڈے علاقوں میں خوشگوار رہی ہوگی۔ فارسی ادب میں اس موسم کو پیارا لکھا جاتا

Read more

مسیحی روزے اور رمضان: بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی رواداری کا پیغام

عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے مذہبی عقائد کے بارے میں بے شمار غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، جس کی ایک بنیادی وجہ دوسروں مذاہب کے لوگوں کے ساتھ براہ راست تعلق اور واسطہ نہ ہونا ہے۔ بطور مسیحی، میرے بے شمار مسلمان دوست مجھ سے مذاہب کے متعلق بہت بنیادی اور عام سوالات پوچھتے ہیں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ ہمارا دوسرے مذاہب کے متعلق مطالعہ بہت محدود ہے۔ میں نے

Read more

پختونوں کی غداری پر دھینگا مشتی

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ پختون قوم پرستوں، کچھ سوڈو قوم پرستوں، کچھ نیم پکے قوم پرستوں اور کچھ الٹرا قوم پرستوں کے درمیان، ملک کے ساتھ ان کے آپس کے تعلق اور اخلاص پر لڑائی جاری ہے۔ سارے قوم پرست مانیں یا نہ مانیں، لیکن وہ پاکستانی ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی پہچان پاکستانی ہے۔ تبھی تو جب بھی ان سے شناخت مانگی جائے، تو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پیش کر کے اپنی پاکستانی شناخت

Read more

خودی اور خاندان کے درمیان ہم آہنگی: ایک دوسرے کو مضبوط بنانے کا سفر

یہ کھیل، جو خودی اور خاندان کے درمیان جاری ہے، انسانی زندگی کے بنیادی ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ ہم اپنی ابتدائی زندگی سے ہی خاندانوں میں پروان چڑھتے ہیں تاکہ ایک منفرد شخصیت کے طور پر تشکیل پا سکیں۔ ہمیں ”میں“ کی طاقت سکھائی جاتی ہے اور ساتھ ہی ہمیں ”ہم“ کی طاقت کا احساس دلایا جاتا ہے۔ تحفظ، محبت اور ذمہ داریاں خاندان سے جڑنے کے ساتھ آتی ہیں۔ بظاہر متضاد نظر آنے والی یہ دونوں قوتیں

Read more

کعبہ پہ پڑی پہلی نظر

2025 کا آغاز بے حد حسین تھا۔ ہر سال کا آغاز ایسے ہی ہو تو اس سے زیادہ خوش قسمتی کسی انسان کی کیا ہو گی۔ ہم عمرہ کی نیت سے اللہ کے گھر کے مہمان بننے والے تھے۔ جیسے جیسے دن نزدیک آ رہے تھے، تیاریوں میں بھی تیزی آ رہی تھی اور اندیشوں میں بھی۔ اندیشہ اس بات کا کہ ہم تو پہلی بار جا رہے ہیں، کوئی غلطی سرزد نا ہو جائے۔ کبھی کسی سے مشورہ، کبھی

Read more

ارتقا کا سفر بہت سست رو ہے

ڈاکٹر شفاعت علی کا خط محترم و مکرم ڈاکٹر خالد سہیل صاحب آداب! آپ سے میرا تعارف تو ”ہم سب“ کے ذریعے ہوا مگر میرے خود سے تعارف کے جاری سفر میں آپ کی تحاریر بشمول آپ کی کتب بلامبالغہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آپ ایسی علم دوست اور انسان دوست شخصیت سے میری نسبت میرے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔ آپ کے تحریری الفاظ کی توسط سے تو آپ کے خیالات اور نظریات سے رابطہ رہتا

Read more

یوم نسواں پہ کچھ اچھے مردوں کو سلام

عام عورت چاہے وہ ورکنگ ہو یا خاتون خانہ مجھے ہمیشہ مصلحت کی دریدہ چادر اوڑھے جبر کی مختلف صورتیں سہتی یہی کہتی ملتی ہے ”تم جانتی ہو یہ مرد ایسے ہی ہوتے ہیں“ یہ اعتراف نہیں اعتراف شکست ہے ؛ مرد کی بدزبانی پہ، اس کی پینترے بدلتی بلکہ کینچلی بدلتی فطرت اور بے وفائی پہ۔ یہ اعتراف شکست ہے اس کے رکھے ناروا سلوک پہ اور یہ سب سہ کر ہم اپنی بیٹیوں کو بھی یہی مصلحت بھری

Read more

مارچ، مارچ اور مارچ

مارچ گریگورین تقویم کا تیسرا مہینہ ہے۔ اسلامی یا قمری تقویم کا ہر مہینہ شمسی مہینے میں دس دس دن کے فرق سے تین برس تک رہتا ہے۔ اس کے بالمقابل بکرمی تقویم کے گیارہویں اور بارہویں مہینے پھاگن اور چیت آتے ہیں۔ پھاگن 13 فروری سے شروع ہو کر 13 مارچ تک اور چیت 14 مارچ سے لے کر 12 اپریل تک رہتا ہے۔ 13 اپریل کو بکرمی تقویم کا دوسرا مہینہ بیساکھ شروع ہوتا ہے اور اس ہی

Read more

مسیحا سنڈروم کا شکار چند شخصیات انجینئر محمد علی مرزا کے نرغے میں

انجینئر محمد علی مرزا نے بقول آفتاب اقبال ان کا سویا ہوا بھٹی جگا دیا ہے، چند ہنسانے والوں کے بیچ شگوفے چھوڑ کر دانشوری بگھارنے والوں کی عزت نفس بہت جلد مجروح ہوتی ہے، آئینہ دکھانے یا حقائق گویائی کرتے وقت لہجے اوپر نیچے ہو جاتے ہیں لیکن اس قسم کے طرزِ تخاطب سے حقائق نہیں بدلتے وہ وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ جب آپ دوسروں پر ہنستے ہیں یا ڈمی میوزیم سے ڈمی شخصیات کو کٹہرے میں لاکر

Read more

کنیز فاطمہ کو گھر بسانا ہے (پانچویں قسط)

اگر بن بلائے، بن چاہے اولاد ہو، اور وہ بھی لڑکی، کی نشانیاں لیے، تو وہ بیٹی نہیں، لڑکی ہوتی ہے۔ اور لڑکی کا نام پہلے سے نہیں سوچا جاتا، بلکہ بعد میں بھی نام کا تکلف نہیں کیا جاتا۔ اس زمانے میں ہسپتال میں تو بچے ہوتے نہیں تھے، کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ میں نام لکھوانے کی غرض سے نرس آئے اور نام پوچھے۔ یہاں تو ہر شیر خوار، لڑکی کو منی کہا جاتا، چوتھی لڑکی تک تو کنیز فاطمہ

Read more

نسیم حجازی کے ہیروز اور آج کے زیروز

ہمارا ماننا ہے کہ اگر آپ نے زندگی میں کبھی نسیم حجازی کے ناول نہیں پڑھے، تو سمجھیں کہ تاریخ، رومانس، اور فزکس کے قوانین سے مکمل ناآشنا ہیں۔ آج کی نسل جو ”ارطغرل“ دیکھ کر اپنے اجداد کے ماضی کے کارناموں پر حیرت زدہ ہے، اگر کبھی نسیم حجازی کے ناول پڑھ لیتی، ان کے ہیروز کو اپنا آئیڈیل بنا لیتی تو یقین مانیں، یہ بستر پر لیٹے لیٹے دشمن کے کئی قلعے فتح کر چکی ہوتی اور ان

Read more

القمونیہ کا باغی

القُمونیہ ایک ایسا دیس تھا جہاں صدیوں سے ذہنوں پر تالے لگا دیے گئے تھے۔ یہ وہ سرزمین تھی جہاں سوچنا جرم تھا، سوال اٹھانا بغاوت تھی، اور حقیقت کی تلاش گستاخی سمجھی جاتی تھی۔ یہاں حکمرانی اُن لوگوں کی تھی جو علم کو محدود کرنے، آزادی کو کچلنے اور سوچنے والوں کو خاموش کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ یہ لوگ اپنے آپ کو دانشمند کہتے، لیکن ان کی دانش صرف پرانے، رٹے رٹائے عقائد کو دہرانے تک محدود تھی۔

Read more

سرداراں بی بی: ایک باہمت اور با اثر خاتون

تصویریں نا صرف بولتی ہیں بلکہ اپنے وجود کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔ اس بات کا تجربہ مجھے گزشتہ سال ہوا جب معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر خالد سہیل، جو کینیڈا سے کراچی میرے گھر آئے تھے، میرے اسٹوڈیو میں لگی میری دادی کی تصویر دیکھ کر پوچھنے لگے۔ ”یہ کس کی تصویر ہے؟“ میں نے جواب دیا، ”یہ میری دادی کی تصویر ہے، جو اب اس دُنیا میں نہیں رہیں۔ وہ 5 مارچ 2016 کو اس جہانِ فانی سے

Read more

خلوص کی مہکار اور پھوار میں بھیگے ابر آلود دن کی کتھا

صبح سویرے جب گھر سے نکلے تو رات بھر برسنے والی بارش تھم چکی تھی۔ موسم ابر آلود دھند میں لپٹا، صاف ستھرا نکھرا نکھرا، سرسبز و شاداب رسالپور نظروں کو بہت بھلا لگ رہا تھا۔ بادل، کہر آلود موسم اور بارش یہ ساری چیزیں مجھے بے حد پسند ہیں۔ بیماری سے پہلے اکثر ایسے موسم میں جوگرز پہن کے گھر کے سامنے واکنگ ٹریک پر چہل قدمی کے لئے نکل پڑتی تھی۔ ہلکی ہلکی پھوار میں، اپنی سوچوں میں

Read more

زندگی جہد مسلسل: حصہ سوئم

منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل خیرات میں تو چاند ستارے نہیں ملتے آج اپنی سالگرہ پر اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر جو سلسلے وار کالم لکھنے کا آغازکیا تھا اس کا حصہ سوئم لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی سالگرہ کے دن کو خوشی کے طور پر مناؤں کہ اس دن دنیا میں میری آمد ہوئی یا اس دن کو سوگ کے طور پر منایا جائے کہ

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 7 )

    آج کی تیز رفتار زندگی میں دوستی کے آداب اور انداز بدل گئے ہیں۔ اب دوستی فیس بک پر ہو جاتی ہے اور اسنیپ چیٹ پر اسٹریک کا زمانہ ہے۔ دوست کی سالگرہ اس لئے یاد رہتی ہے کہ فیس بک پر اس کا نو ٹیفکیشن آ جاتا ہے۔ میں اس دور میں پیدا ہوئی تھی جب نانا اور چچا نانا کی دوستی ٹرین میں ہوئی تھی ان کے بعد اگلی نسل امی اور عرفان ماموں پھر میں

Read more

اسرار الحق مجاز: ادبی اہمیت

  مجازؔ کی انقلابی اور رومانی نظموں اور غزلوں پر گفتگو کے بعد یہ سوال پھر بھی باقی رہتا ہے کہ مجاز کی ادبی اہمیت کیا ہے۔ بالخصوص آج کے سیاق میں، کیا مجاز صرف عہدِ گزشتہ کے شاعر ہیں؟ یا شعری مزاج میں تبدیلی کے بعد آج وہ صرف ادبی تاریخ کا ایک ورق ہیں۔ جس کے بارے میں منظر سلیم نے لکھا ہے : ”یہ نغمے تیزی سے بدلتے ہوئے شعری مزاج کے ساتھ ساتھ پرانے ہوتے جا

Read more

ممی کی ڈائری: بچے بڑے ہونے لگیں تو مائیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں

بچے بڑے ہونے لگیں تو مائیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مدرہڈ آسان ہونے لگتی ہے بلکہ بڑے ہوتے ہوتے تو یہ اور بھی مشکل ہونے لگتی ہے جب وہی گود میں ساری رات جھولا لینے والے بچے کہنے لگتے ہیں Mama, you are toxic! وہی جن کے نہلاتے دھلاتے شہزادے شہزادیاں بناتے مائیں سالہا سال منہ دھونا، نہانا کپڑے بدلنا تک بھول جاتی ہیں ان کو ایک دم ماں ان کی ساری

Read more

روایات سے آگے بڑھیں

بین الاقوامی یومِ خواتین دنیا کے کئی ممالک میں منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب خواتین کی کامیابیوں کو کسی بھی قسم کی تقسیم کے بغیر تسلیم کیا جاتا ہے، چاہے وہ قومی، نسلی، لسانی، ثقافتی، معاشی یا سیاسی ہو۔ اس سال کے موضوع ”تیزی سے عمل کریں“ (Accelerate Action) کے تحت، اس دن کا مقصد مثبت تبدیلی کو فروغ دینا، رکاوٹوں کو ختم کرنا، اور صنفی مساوات کو تیزی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔ یہ

Read more

اِک واری فیر ٹرمپ – مکمل کالم

بھلے وقتوں میں سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا جاتا تھا جو سفارت کاری کا ایسا نمونہ ہوتا تھا کہ سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ کون سا ملک کیا پیغام دے رہا ہے۔ دشمن ممالک کے درمیان بھی ملاقاتوں کا اعلامیہ یوں لکھا جاتا تھا کہ بندہ پڑھ کر سوچتا تھا کہ اِس میں باتیں تو تمام بھائی چارے کی لکھی ہیں، دشمنی کہاں تلاش کرنی ہے۔ اِس قسم کے اعلامیوں کو ڈی کوڈ

Read more

”ا وبنٹو ا وبنٹو“ میں اس لیے ہوں کہ ہم سب ہیں!

کہتے ہیں کہ ایک قدیم افریقی قبائل کے بچوں کو ایک پیشکش کی گئی کہ انعام کے طور پر درخت کے تنے کے قریب ایک پھلوں کی ٹوکری رکھ دی گئی اور کہا گیا کہ درخت تک پہنچنے وا لا پہلا بچہ پھلوں کی یہ ٹوکری جیت لے جائے گا جب انہیں اسٹارٹ کا سگنل دیا گیا تو وہ ایک ساتھ مل کر درخت کی جانب چلتے رہے جب تک وہ درخت تک نہ پہنچے کوئی کسی سے آگے نہ

Read more

بے عزتی زلنسکی کی ہوئی یا ٹرمپ کی؟

کیمروں کے سامنے بٹھا کر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نائب صدر کی معاونت سے یوکرین کے صدر زلنسکی کی جو بے عزتی کی ہے وہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ اس حوالے سے میرے بھی کچھ ’’دانشورانہ‘‘ خیالات ہیں۔ ان کے تمام تر پہلوئوں کے اظہار کے لئے مگر ایک کالم کافی نہیں۔ کلیدی نکتہ جس پر لوگوں نے توجہ نہیں دی میری دانست میں زلنسکی کی نہیں بلکہ بائیڈن کی بے عزتی تھی۔ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب

Read more

زمیں یاں کی چہارم آسماں ہے

ادبیات اور فنونِ لطیفہ کے حوالے سے ہمارے ہاں عام طور پر اس قبیل کی بحثیں تو ہوتی رہی ہیں کہ فن زندگی کے تابع ہے، یا زندگی فن سے اثر پذیر ہے، لیکن اس کے مقابلے میں فن کار، فن کارانہ عمل اور فنونِ لطیفہ کے اسرار و رموز کو سمجھنے یا سمجھانے کی طرف توجہ کم رہی ہے۔ البتہ تخلیق کے پُراسرار عمل کو تخلیق کار ضرور نرگسیت کے پیرائے میں اپنی تحریروں میں ڈھالتے اور محدب عدسے

Read more

آسماں در آسماں

ہجرت فقط ایک جغرافیائی تبدیلی نہیں بلکہ تاریخ کے گلے کا کانٹا ہے، جس کی چبھن صدیوں بعد بھی محسوس ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا اضطراب ہے جو دلوں میں بسنے والوں کو بے گھری کے کرب میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب آسماں در آسماں بھی اس زخم کی باز گشت ہے جو ہجرت کی ہولناکیوں اور ہجر کی تلخیوں کو لفظوں میں قید کرتی ہے۔ یہ صرف ایک داستان نہیں بلکہ ان چراغوں کی

Read more

عورت کی آزادی: برابری کی بنیاد پر ایک بہتر سماج کی تعمیر

دنیا کے ہر ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد برابری پر رکھی جاتی ہے، جہاں مرد اور عورت دونوں کو مساوی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ مگر ہمارے ہاں عورت کی آزادی ہمیشہ ایک متنازعہ موضوع بنا رہا ہے۔ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ عورت اپنے فرائض سے آزاد ہونا چاہتی ہے، بلکہ وہ ان ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے بنیادی انسانی حقوق کی بھی حقدار ہے۔ ہر سال عورت مارچ کے موقع پر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ

Read more

نیکی کسی کی میراث نہیں ہے۔ ( آپ بیتی)

میں اور میری اہلیہ 2013 میں آسٹریلیا سے فریضہِ حج ادا کرنے کے لئے گئے۔ اس غرض سے ہمیں پاسپورٹ، تصاویر، حفاظتی ٹیکے لگوانے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ، نکاح نامے کی تصدیق اور کسی امام مسجد سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔ اس سلسلے میں ایک ہندو لیڈی ڈاکٹر، ایک عیسائی پولیس افسر اور ایک امام مسجد کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔ ڈاکٹر شیلا برسوں سے ہماری فیملی ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر شیلا اور اس کے

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 35 : فرار

  ” وہ شخص مبارکباد کے قابل ہے جو آزمائش میں ثابت قدم رہتا ہے کیوں کہ جب مقبول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصل کرے گا جس کا خدا نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو اس سے محبت کرتے ہیں۔ “ یعقوب 1 : 12 میں نے کیفے جارج میں داخل ہوتے ہوئے گھڑی پر نظر ڈالی تو دس بج کر پانچ منٹ ہوچکے تھے۔ دائیں جانب سامنے ہی ہماری مخصوص میز پر دانی ایل بیٹھا

Read more

پھولوں کے کاغذ پہ آگ کی لکھت

  ”میری تحریر، کیا نظم اور نثر، میں جانتی ہوں غیر قانونی بچّے کی طرح ہیں۔“ یہ الفاظ پنجابی کی مشہور ادیبہ امرتا پریتم کے ہیں جنہوں نے اپنی آپ بیتی لکھنے سے پہلے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اپنی آپ بیتی صرف دس سطروں میں لکھے گی، جس کی پہلی سطر یہی ہو گی۔ سچ میں اگر آپ دیکھ لیں تو اعلیٰ پائے کا ادب جس میں صدیوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت موجود ہو وہ سماجی

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام کا ادبی ذوق

پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام ( 1926۔ 1996 ) ادیب بھی تھے اور چوٹی کے سائنسدان بھی۔ ادیب پہلے تھے سائنسدان بعد میں بنے۔ ادب ان کے ڈی این اے میں تھا جس کو پروان ان کے مشفق والد اور بے لوث اساتذہ کی تربیت نے چڑھایا تھا۔ ایک اخباری نمائندے نے ان سے سوال کیا عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ سائنسدان خشک مزاج لوگ ہوتے ہیں؟ اس کے جواب ڈاکٹر سلام نے کہا یہ

Read more

ایک باغی اور انقلابی شاعر کی یاد میں

برصغیر میں بے شمار باغی شاعر پیدا ہوئے۔ ان بڑے شاعروں میں ایک بڑا نام جوش ملیح آبادی کا بھی ہے۔ جوش وہ باغی شاعر تھا، جس نے اردو شاعری کی نئی تعریف متعین کی۔ اسی طرح اردو شاعری نے بہت سے قابل ذکر شاعروں کا عروج دیکھا ہے، جن میں سے ہر ایک نے اپنے وسیع ادبی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان میں سے جوش ملیح آبادی ایک انقلابی قوت کے طور پر الگ کھڑے ہیں،

Read more

ننگی جنریشن

مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے فیملی و لاگرز اور کانٹینٹ کری ایٹرز کو آپ کس طرح ڈیفنڈ کریں گے۔ لیکن یہ چیز آپ کے بچوں کی نفسیات اور لاشعور پر کتنا اثر ڈال رہی ہے شاید آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ بچوں کی بات اسی لئے کر رہا ہوں، کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی آڈیئنس میں اسی فیصد بچے شامل ہیں۔ اور ان کو دیکھنے والوں کا ایج گروپ سات سے سولہ سال ہے۔ یہی وہ

Read more

مادری زبانوں کا عالمی دن

ہر سال 21 فروری کو ہم ان بنگالی طلبہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مادری زبان بنگلہ کی خاطر 21 فروری 1952 ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستانی ریاست کی جانب سے ڈھاکہ کے طلبہ کی پولیس فائرنگ سے شہادت کے بعد ہر سال 21 فروری کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں یومِ شہداء کے طور پر منایا جانے لگا۔ یہ ان بنگالی طلبہ کی ہی قربانیاں اور جدوجہد تھی

Read more

شعر العجم: فارسی شاعری کی غیر معمولی تاریخ

اگرچہ موازنہ انیس و دبیر کو شبلی نعمانی کا بہترین تنقیدی کارنامہ قرار دیا جاتا ہے، اس کے باوجود موازنہ کو کبھی کبھی شبلی کا انیس کی جانب واضح جھکاؤ ہونے کی وجہ سے جانب دار بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس جس گہرائی اور باریک نظری سے شبلی نے شعر العجم میں فارسی شاعری کا جائزہ لیا ہے وہ ناقابلِ موازنہ ہے۔ اسی لیے یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ شعر العجم شبلی کا بہترین ادبی کارنامہ

Read more

پرنسس آف ہوپ کا سفر

مصنف: فیانہ فرنام اور کامران عباس کراچی کی ہلچل سے نکل کر ہم اپنے بچوں کے ساتھ بلوچستان کے پرسکون سفر کی طرف روانہ ہوئے۔ ہماری آخری منزل پرنسس آف ہوپ تھی مگر راستے میں کئی حسین مقامات نے ہمیں اپنی طرف کھینچا۔ سب سے پہلے ہم کنڈ ملیر پہنچے جو اپنی شفاف نیلی موجوں اور سنہری ریت کی وجہ سے ایک جنت نظیر ساحل ہے۔ سمندر کے کنارے بیٹھ کر ہم نے لہروں کو آتے جاتے دیکھا اور ٹھنڈی

Read more

شوکے کا ہوٹل

شوکے کا ہوٹل اس شہر کے سب سے گنجان آباد علاقے کے مرکزی بازار میں واقع ہے۔ ہوٹل کیا ہے بس ایک متروکہ عمارت میں خستہ حالی کا مجسم نمونہ ہے جہاں مزدور طبقہ لنچ اور ڈنر کے لئے آتا تھا۔ یہ عمارت کسی زمانے میں ایک ساہوکار کا دفتر تھی جو دیوالیہ ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ابدی سفر پر روانہ ہو چکا تھا۔ اس بازار کے قدیمی بزرگوں کے بقول اُس نے ورثے

Read more

پوٹھوہاری میں ترجمہ نگاری کی روایت

خالق کائنات نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اسے بولنے اور سننے کا ہنر بھی عطا کیا، بولنے اور سننے کا تعلق کسی نہ کسی زبان سے ہوتا ہے جو ہر انسان بولتا یا سنتا ہے، کرہ ارض پر اس وقت اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں زبانیں لازمی بولی جاتی ہیں، کچھ زبانوں کو بولنے والے دستیاب نہیں رہے تو وہ معدوم ہو چکیں، کچھ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں جنہیں سیکھنے

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کی کتاب سالک

تبصرہ نگار: دعا عظیمی بہت عرصے سے سن رہی تھی کہ ڈاکٹر سہیل کی سیکر سالک بن کر روایت کی دھرتی پر اترنے والی ہے۔ تصوف میں استعمال ہونے والی یہ دونوں اصطلاحات میرے لیے ہمیشہ سے پرکشش رہی ہیں۔ بڑا عرصہ مجذوبیت کو سالک سے اوپر کا درجہ دیتی رہی پھر سمجھ میں آیا کہ مجذوب کی نسبت سالک کا درجہ بہت بلند ہے۔ مجذوب اپنی مستی میں مست خدا کی ذات کی جلوہ گری میں خاکستر ہوجاتا ہے

Read more

ہو سکے تو میرا ایک کام کرو، کوئی تو شاہراہ میرے نام کرو

خیر ہم نے بھی قسم اٹھا رکھی ہے کہ بندے کے بچے نہیں بنیں گے، ایک دوسرے کو تُن کے رکھو، برسوں سے ایک ہی روایت چلتی آ رہی ہے اور ذرا بھی اس روایت میں فرق نہیں پڑا اور کیوں پڑے جب ہم یہ چاہتے ہی نہیں کہ فرق پڑے، آپ نے دیکھا ہو گا کہ تازہ بہ تازہ سڑک تعمیر ہوئی خواہ وہ گلی محلے کی ہو یا پھر مین شاہراہ اس کی افتتاحی تقریب کے فوری بعد

Read more

آؤ محُبت کریں!

تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو محبت اور شادی کا تصور ہر زمانے اور معاشرے میں بدلتا رہا ہے۔ قدیم معاشروں میں شادی عمومی طور پر ایک سماجی معاہدہ تھا جس کا مقصد خاندان کی بقا اور معاشی استحکام ہوتا تھا۔ رومانوی محبت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی بلکہ رشتوں میں فرض، ذمہ داری اور خاندانی روایات کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ قرونِ وسطیٰ اور روایتی معاشروں کی لوک کہانیوں میں عشق ضرور ملتا ہے (ہیراں جھا اور

Read more

فلسفے کے راز۔ پہلی قسط۔ ول ڈورانٹ

ول ڈورانٹ نے بیسویں صدی میں فلسفے کے ثقیل اور دشوار علم کو ساری دنیا کے عوام میں اسی طرح مقبول بنایا جس طرح سٹیون ہاکنگ اور کارل ساگن نے سائنس کے پیچیدہ علم کو عام فہم زبان میں عوام تک پہنچایا۔ میں نے جب ول ڈورانٹ کی سوانح کے بارے میں تحقیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ وہ 1885 میں میساچیوسڑس امریکہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین کا تعلق کینیڈا کے کیتھولک فرنچ خاندانوں سے تھا

Read more

کھلاڑی پلٹ کر پوچھ لیں تو کیا جواب ہو گا؟

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان سے شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تذلیل اور تضحیک کا خوفناک سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکٹرانک چینلز کے پروگراموں میں کھلاڑیوں پر بے رحمانہ لعن طعن کی جا رہی ہے۔ پرنٹ میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے اور بے قابو سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو ایسی فحش گالیاں تک دی جاتی ہیں جنہیں ضبط تحریر میں لانا ممکن نہیں۔ اس رد

Read more

اپنے صحافی بھتیجے کی مدح میں

جہاں تک ہونہار بھتیجوں کا تعلق ہے، اردو ادب کے باثروت ہونے میں کوئی شک نہیں۔ البتہ مولانا ظفر علی خاں کے بیٹے مولانا اختر علی خان سے شروع ہونے والی ’صحافی صاحبزادہ‘ روایت میں کسی قدر پانی مرتا ہے۔ ’پانی مرنا‘ لکھ کر محض محاورہ نہیں کھپایا، یہ روایت ایسی ثقہ ہے کہ کہیں کہیں تو کائی زدہ پانی میں صحافت کی پھولی ہوئی لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ چونکہ ناہنجار بیٹوں میں سے اکثر کے رگ پٹھے

Read more

ڈیٹرائیٹ سے کراچی کا سفر اور چار ہم سفر

آج رات آٹھ بجے شب میری ڈئیٹرائٹ، مشی گن سے پاکستان روانگی کا دن ہے۔ جہاں مقصد کچھ ماہ کے لیے کراچی ملیر کے کوہی گوٹھ ہسپتال میں بطور تھرپسٹ والینٹیر کرنے کاہے۔ ایک خواب جو میری کل وقتی ملازمت کے ساتھ اب تک ممکن نہ ہوسکا تھا۔ ڈیٹرائیٹ ائر پورٹ پہ سامان چیک ان کے بعد میں اپنے ہینڈ کیری کے ساتھ مسافروں کے لاؤنج میں پہنچتی ہوں۔ سیل فون ہاتھ میں ہے جسے چارج کرنے کے لیے میں

Read more

ہائے وہ میری پہلی محبت

25 فروری 2024 کے پچھلے پہر ایک فون کال نے بے جان کر دیا۔ پہلی فرصت میں کسی صورت اس پر یقین کرنے کو دل راضی نا ہوا۔ فون کرنے والے چھوٹے بھائی سے بار بار اور ہر پہلو سے اس خبر کی تصدیق کی اور ہر دفعہ دل و جان سے یہی چاہا کہ کاش یہ کہہ دے کہ یہ جھوٹ ہے۔ دل اس لیے بھی ماننے کو تیار نہیں ہو رہا تھا کہ ابھی اس واقعے سے دو

Read more

عابد خورشید کی نظموں کا مجموعہ: یا محبت

عابد خورشید جدید اردو نظم کے اہم شاعر ہیں۔ اُن کا تعلق دبستان سرگودھا سے ہے اور درس و تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں۔ وہ ان دنوں ڈیرہ غازی خاں یونیورسٹی میں بطورِ اسسٹنٹ پروفیسر (اردو) اپنے فرائض سرانجام دے رے ہیں۔ اُن کی نظموں کا مجموعہ ”یا محبت“ 2017 ء میں مثال پبلشرز، فیصل آباد سے شائع ہوا۔ اس مجموعے میں اُن کی چوالیس ( 44 ) نظمیں شامل ہیں۔ کتاب کے آغاز میں ڈاکٹر حنیف سرمدؔ کا

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 6 )

  خوش رہنا بھی ایک آرٹ ہے ہم خوش اس لئے نہیں رہ پاتے کہ ہم بڑی خوشیوں کے انتظار میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہمیں نظر نہیں آتیں اور ہم ان پر خوش نہیں ہو پاتے منزل پر پہنچنے سے زیادہ اس سفر میں مزہ ہے جس کی بدولت ہمیں منزل ملتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا آنا چاہیے۔ انسان کا دل اگر غنی ہے تو وہ چھوٹی سی بات میں بھی

Read more