مرد مجاہد اور قافلہ سالار! مفتی محفوظ الرحمان عثمانی

وبائی ماہ و سال میں اس فانی سے دنیا سے رخصت ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد ایسے عظیم اور باکمال افراد کی ہے جن کی زندگی عوامی خدمات کے لئے وقف ہوتی ہیں۔ جن کا شب وروز انسانیت کی سربلندی کے لئے صرف ہوتا تھا۔ جن کے ہونے سے چمن میں رونق تھی۔ مگر اب ایک ویرانی سی ویرانی ہے۔ سال دو سال سے لوگ باگ دنیا کے نارمل ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ مگر وبا کی ہلاکت

Read more

صوبہ بلوچستان: قدرت کا حسین شاہکار

پاکستان کی حسین سرزمین کا 43.6 فیصد حصہ اس کے سب سے بڑے صوبے، صوبہ بلوچستان پر مشتمل ہے جو پاکستان کے جنوب مغرب میں وقوع پذیر ہے۔ 3 لاکھ 47 ہزار 190 مربع میل 1 تک پھیلا ہوا بلوچستان کا صوبہ، قدرت کے ایسے گوناگوں مناظر اپنے اندر سمائے ہوئے ہے کہ انہیں دیکھ کر انسان آنکھیں جھپکانا بھول جاتا ہے۔ یہ صوبہ 6 ڈویژن پر مبنی ہے جس میں کل 33 اضلاع ہیں جبکہ کوئٹہ اس صوبہ کا

Read more

انتہا پسندی کے اسباب اور سد باب

یہ دنیا مسائل کا گڑھ ہے، یہاں بے شمار مسائل رونما ہوتے، پروان چڑھتے اور پھر اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔ جدید دور میں بھی چند مسائل ایسے ہیں جن کی لپیٹ میں آج کی ساری دنیا عموماً اور اسلامی ممالک خصوصاً ہیں۔ ان میں سے ایک بڑا مسئلہ جس کی آتش زدگی سے بننے والا کثیف دھواں تقریباً پوری دنیا کو سیاہ کر رہا ہے ؛ وہ مسئلہ ہے انتہا پسندی۔ انتہا پسند عناصر نے اپنے کردار کی

Read more

ہمیں کون تقسیم کرتا ہے؟

ہمیں کون تقسیم کرتا ہے، یہ سوال اور اس کا جواب ہم انتہائی سطحی طور پر دے کر اپنی ذمہ داری سے مبر اہو جاتے ہیں، لیکن بچہ جمہورا یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، سیاسی کشمکش سے جوجتا ہوا ملک پاکستان، جمہور اور جمہوری روایات کی ایک عجیب داستان ہے، اس کشمکش میں کسی ایک جماعت، ادارے یا سیدھا سیدھا فوج کو مورد الزام ٹھہرائے جانا ایک علمی و قلمی دھوکہ دہی کے مترادف ہوگا۔ سیاسی تقسیم کی ایک الگ

Read more

القسام نے باور کرادیا کہ اسرائیل ناقابل تسخیر نہیں

غاصب اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر مسلط کی گئی گیارہ روزہ ہلاکت خیز جنگ، مصر کی ثالثی میں 21 /مئی 2021 کو، جمعہ کی شب میں، مقامی وقت کے مطابق دو بجے بند ہو گئی۔ مصر نے فریقین کو غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی جسے انھوں نے قبول کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ، اسرائیل کی سکیوریٹی کابینہ کے اجلاس میں، جنگ بندی کی تجویز پر

Read more

بانسری والے مولانا

محبت سے آگے بھی ایک اور دنیا آباد ہوئی ہے۔ بہت وسیع اور کشادہ پذیر دنیا، جسے کسی نے دیکھا ہی نہیں۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے بھی اسے دیکھ لیا، وہاں سے آج تک لوٹ نہیں پایا۔ جب حضرت موسی نے عشق سے اصرار کیا کہ میں تجھے دیکھنا چاہتا ہوں تو عشق کا جواب آیا‌۔ ’موسی میں ایک مقدس روشن تجلی ہوں۔ تمہاری خاکی وجود میں میری تاب لانے کی قوت نہیں۔ لوٹ جاؤ۔ مان لو۔

Read more

ننھی چڑیا کی موت

ننھی چڑیا کی وہ پہلی اڑان نہیں تھی۔ مگر اس اڑان میں ڈھیر سارے خوف، پور پور اذیت اور میلوں تک پھیلی دہشت تھی۔ کرب ناک لمحوں نے پہلی بار چڑیا سے بہت طویل گفتگو کی تھی۔ اپنے گھروندے سے باہر نکل کر چڑیا نے فضا میں کچھ دیر کھل کر سانس لیا تاکہ اپنے اس خوف کو آزاد فضاوں کے سپرد کر سکے۔ لیکن خوف اور دہشت تو اس روز چڑیا کی سانسوں کے ساتھ ہی سفر کر رہے

Read more

ایک دن انگریزی میڈیم اسکول کے ساتھ

چٹکلوں اور فلموں میں بہت بار سنا اور دیکھا ہے کہ ہم اسکولوں سے بھاگتے بہت ہیں ایسا ہی ایک واقعہ مجھے یاد آ رہا تھا جب میں آج نمبر ون ہائی اسکول کے سامنے سے گزر رہا تھا، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے علم اور طالب میں صرف چند سنٹی میٹر کا ہی فاصلہ باقی ہے، علم کے سمندر سے بھاگنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ، یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے جس سے پردہ اٹھانا، حقیقت میں

Read more

خوابوں کے شہر!

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پیرس، لندن یا نیویارک کے سفر نامے کا ذکر کر رہے ہیں تو آپ کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے یہ شہر نہیں دیکھے ہیں۔ اور یہ ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم گھر کی مرغی دال برابر کے مصداق، اپنے شہروں اور تاریخی مقامات کو گھاس نہ ڈالتے ہوئے دوسرے ممالک کے اہم تاریخی مقامات کی تعریفیں کرنے لگیں۔

Read more

وہاں کا ائرپورٹ کافی منظم، بڑا اور صاف تھا

ائرپورٹ کی نسبت نا تو یہاں پر گندگی تھی اور نا ہی بد نظمی۔ اور نہ ہی کوئی نذرانہ مانگنے والا تھا۔ لاہور ائرپورٹ میں جب ہم واش روم استعمال کرنے گئے تو وہاں پر موجود خاتون نے بھی پیسے مانگنے شروع کر دیے۔ جس کو ہم نے خالی بیگ دیکھا کر جان بخشی کروائی۔ کاش ہمارے حکمرانوں نے اپنی جائیدادیں بنانے بینک بلینس میں اضافے کے علاوہ ملک کے فائدے کا بھی کچھ سوچا ہوتا۔ لاہور ائرپورٹ کا اگر کسی بھی بین الاقوامی ائرپورٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Read more

گلوبل ڈائیلاگ

راقم سمیت چار نوجوان لاہور کے ایک نجی ہوٹل کے چھت پر موجود چائے پی رہے تھے۔ نوجوانوں کے درپیش چیلنجز سمیت کئی اہم موضوعات زیر بحث آئے اور فیصلہ ہوا کہ ایک ایسا انٹرنیشنل فورم ہونا چاہیے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جائے اور امن، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کی بات کی جائے۔ پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ نوجوانوں میں روز بروز بڑھتی ہوئی انتہائی پسندی ہے ’وہ ہر سطح اور ہر شعبے میں موجود ہے۔

Read more

شگفتہ سماعت سے محروم بچوں کے کورس کو سمارٹ بنانا چاہتی ہیں

شگفتہ کی پیدائش کے وقت والدین میں ناچاقی چل رہی تھی۔ جس کا اختتام علیحدگی کی صورت میں ہوا۔ شگفتہ پیدائشی طور پر نارمل تھیں۔ پولیو کی ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے چھ ماہ کی عمر میں پولیو کے مرض کا شکار ہو گئیں۔ دادا، دادی کو شگفتہ سے اتنا پیار تھا کہ والد صاحب کی ضد کے باوجود ان کی پرورش کی ذمہ داری لے لی اور پھر بھر پور طریقے سے نبھانا شروع کر دی۔ دادا، دادی کے مشن میں کنوارے چاچا بھی شامل ہو گئے۔ جنھوں نے شگفتہ کو سگی اولاد سے بڑھ کر چاہا اور ابھی تک ان کی تمام تر ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ شگفتہ چاچا کو پاپا اور زندگی کی سب سے بڑی انسپریشن قرار دیتی ہیں۔

Read more

پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ملک

پاکستان نے گزشتہ 3 برسوں میں جتنی ترقی کی ہے شاید ہی دنیا کے کسی ملک نے کی ہو۔ ہر دن ہر دن سے، ہر ہفتہ ہر ہفتے سے، ہر مہینہ ہر مہینے سے اور ہر آنے والا برس ہر جانے والے برس سے بہتر سے بہتر تر اور خوشحال سے خوشحال ہوتا چلا گیا لیکن افسوسناک پہلو یہ سامنے آیا کہ تمام میڈیا والوں نے ترقی کرتے پاکستان کی اصل شکل پاکستانی عوام کے سامنے پیش کرنے سے گریز

Read more

بچوں کی لڑائی اور وقت کی بے رحم لہر

گزشتہ دنوں میرے ایک دوست مجھ سے ملنے آئے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے فزکس میں ایم فل کر رہے ہیں۔ مختلف موضوعات پہ بڑی مدلل اور سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی۔ میں زیادہ تر وقت ان کو سنتا رہا جیسا کہ وہ عمر اور تعلیم دونوں لحاظ سے میرے سینئر بھی تھے اور بقول انور مسعودصاحب اچھے مقرر کےلیے اچھا سامع ہونا نہایت ضروری ہے۔ خیر ہماری گپ شپ بڑی عمدہ چل رہی تھی کہ سامنے گلی گلی میں

Read more

سیاست اپنا رنگ بدلتی رہتی ہے

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جب کوئی حکومت انتخابات کے بعد وجود میں آتی ہے تو اس کی مخالف جماعتیں شور مچانا شروع کر دیتی ہیں کہ وہ دھاندلی کر کے آئی ہے۔ لہٰذا یہ جماعتیں اسے ایک قدم بھی بڑھانے نہیں دینا چاہ رہی ہوتیں اور اس کو پریشان کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہو جاتی ہیں۔ ایسا اگر نہ ہوتا تو آج ہم جن گمبھیر مسائل سے دو چار ہیں وہ نہ ہوتے مگر اس

Read more

امہ۔ بری الذمہ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی اشتعال انگیزی، جارحیت اور بربریت بدستور جاری ہے 11 روز تک جاری رہنے والی اس خونریز جنگ میں اسرائیل نے 4 ہزار راکٹ فائر کر کے عورتوں اور بچوں سمیت 240 معصوم فلسطینوں کو شہید 2 ہزار سے زائد زخمی ہسپتال، میڈیا سنٹر سمیت 20 ہزار گھروں کو تباہ اور پورے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے باوجود اسرائیل کی پیاس نہیں بجھی وہ آج بھی معصوم فلسطینوں کے خون کا پیاسا ہے سچ

Read more

مذمت کے لیے ہم کافی ہیں

کسی گاؤں کا ایک نمبر دار تھا۔ یہ کافی اہل زر تھا۔ اسی گاؤں میں مولوی صاحب روزانہ اعلان کرتے کے گاؤں والوں اللہ کے گھر میں آیا کرو اور صفائی ستھرائی کا کام کیا کرو۔ اس کام کا بہت ہی زیادہ ثواب ہے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ گاؤں کا نمبر دار روزانہ یہ اعلان سنتا اور دل میں ارمان پیدا کرتا کہ مجھے بھی اس نیک کام کے لیے اللہ کے گھر کی صفائی ستھرائی

Read more

تربیت افراد کا ذمہ دار کون؟

گزشتہ دن سے سوچ رہا تھا کہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے دور کرنے میں ہی میری عافیت ہے کیونکہ میرا مشاہدہ بتا رہا ہے کہ انٹر نیٹ، لیپ ٹاپ اور موبائل سے نہ صرف بچے بد تمیز ہوتے جا رہے ہیں بلکہ دین اور تعلیم سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ذہن میں سوال یہ پیدا ہوا کہ اس سارے تنازعے کا ذمہ دار کون ہے؟ لیپ ٹاپ لیا، کی بورڈ پر ہاتھ رکھا تو آنکھوں کے سامنے

Read more

سبز الائچی کے بے مثل فوائد

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں آج ہم ایک ایسی چیز کے بارے میں جانیں گے جو بولی نہیں جاتی بلکہ کھائی جاتی ہے اور اس کی مہکتی ہوئی خوشبو نا صرف ماحول اور آپ کی شخصیت کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آپ اور پورے گھر بھر کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں الائچی کی جس کو مصالحوں کی ملکہ بھی

Read more

سیاسی دنگل

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا موجودہ سیاسی صورتحال کو کس طرح سے دیکھا جا رہا ہے۔ ؟ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دھڑے بندیاں، پریشر گروپس کا بننا، سیاسی بلیک میلنگ، میل ملاقاتیں اور اس سے ملتی جلتی کچھ سرگرمیاں معمول کا حصہ رہی ہیں۔ اسی حوالے سے میڈیا ( الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل / سوشل ) پر تجزیے، تبصرے، مختلف قسم کی خبریں اور سازشی تھیوریاں بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔ عوام کی ایک بڑی تعداد تو اب ان

Read more

قومے فروختند و چہ ارزاں فروختند

سن 1966 میں برطانیہ نے ایران پر اپنا تسلط آہستہ آہستہ کم کرنا شروع کیا لیکن یہ تسلط امریکہ کو ساتھ ساتھ منتقل کیا جاتا رہا۔ برطانوی سامراج کی روش استعماری تھی جب کہ امریکہ کا طریقہ کار استکباری تھا۔ مشرق وسطی کی سیاسی، عسکری اور اقتصادی اہمیت کے پیش نظر امریکی استکبار در حقیقت اپنے لیے ایسا ملک چاہتا تھا جس کی مدد سے خطے میں اپنے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنا سکے اور اس کام کے لیے

Read more

قضیہ فلسطین اور ہندوستانی حکومت

رمضان کے مبارک مہینہ میں، ناجائز و غاصب ریاست اسرائیل نے ”مشرقی بیت المقدس“ کے علاقہ ”شیخ جراح“ میں ظلم و زیادتی، بے انصافی و بے رحمی اور زور و زبردستی شروع کی۔ یہ سلسلہ دراز ہوتا ہوا، 10 /مئی 2021 ء کو غزہ کی پٹی میں پہنچ گیا۔ اس دن سے اسرائیلی قابض افواج اپنے لڑاکا طیارے کے ساتھ غزہ کی پٹی میں اپنی مکروہ اور خوفناک آواز کے ساتھ ایک سمت سے دوسری سمت میں چکر لگاتے ہوئے

Read more

ہاؤس وائف

ایک گھریلو خاتون خانہ کی طرح ہم 2007 میں اپنے گھرمیں جھاڑو دے کر ڈنڈے والا پوچھا لگانے اور اپنی ٹائیگر فورس کو بستر پرہی ٹک کر بیٹھے رہنے میں حالات جنگ کی کیفیت میں مبتلا تھے اتنے میں ہمارا فون بجا، ہمارا بیٹا فون اٹھانے بستر سے نیچے کی طرف نکلا ہم دور سے چلائے کہ خبردار نیچے نہیں اترنا ابھی ہم نے پوچھا لگایا ہے فرش پر پیر کے دھبے پڑ جائیں گے، آپ وہیں ٹھہریں ہم خود فون

Read more

فلسطین، مسلم امہ اور حق گوئی

اس حمام میں سب ہرگز ننگے نہیں۔ تعداد میں کم ہی سہی لیکن حق کی آواز اٹھانے والے، مظلوم کی آہوں اور پکار کی آواز بننے والے اور ظالموں کے خلاف قلم کی بغاوت کرنے والے اب بھی لوگوں کے شعور میں جہاد بالقلم کر رہے ہیں۔ چاہے اسے لبرل کہے، آزاد خیال، بائیں بازو والے یا کوئی اور نام دے۔ کم از کم فلسطین پر اسرائیلی جبر، بربریت اور ظلم کے خلاف انہوں نے اپنا فرض دوسرے شدت پسندوں

Read more

طاہر آفریدی بھی صاحب فراش ہیں!

پتہ نہیں یہ مئی کا مہینہ کیوں بھاری گزرنے لگا۔ پہلے طویل علالت کے بعد بیگم نسیم ولی خان مرحومہ و مغفورہ ہو گئی، پھر ایک مہینہے کی علالت کے بعد سلیم راز صاحب راہی ملک عدم ہو گئے۔ میں طاہر آفریدی کے حوالے سے کوئی مایوس کن خبر نہیں پھیلا رہا ہوں لیکن بلا وجہ خوش کن بھی نہیں ہوں کیونکہ طاہر آفریدی طبعی طور پر عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ضعیفی خود بخود وجہ رحلت بن

Read more

معرکۂ غزہ کی ولولہ انگیز کہانیاں

مظلوم فلسطینی جیت گئے اور ظالم صیہونی ہار گئے ان کے حامی ساری دنیا کے جابروں اور قاہروں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا صہیونی درندے نیتن یاہو کو یک طرفہ اور غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا۔ یہ معجزہ ساری دنیا نے کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ میزائلوں اور ہولناک بموں کا مقابلہ پتھروں سے کرنے والے بہتے فلسطینی سربلند اور کامیاب و کامران ہوئے تباہ کن میزائلوں سے اندھا دھند بمباری کرنے والے

Read more

وزیر خارجہ کا غیر محتاط لب و لہجہ

سقراط، بقراط، افلاطون اور ارسطو قدیم یونان کے عظیم فلسفیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انسانوں کو پرکھنے کے ان کے اپنے ہی انداز ہوتے تھے۔ اک مثل اس حوالے سے زبان زد عام ہے کہ ایک بار استاد محترم ارسطو کی محفل میں ایک باوقار دیدہ زیب شخص کی آمد ہوئی۔ محفل میں موجود ہر شخص نو وارد کی شخصیت سے مرعوب ہوا چاہتا تھا کہ استاد محترم نے آنے والے سے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ”حضور

Read more

پوپ فرانسس کو ہدیہ حب و احترام

گزشتہ دنوں اخبارات اور سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کی سندھی ٹوپی پہننے کی تصاویر اور وڈیو کا خاصہ چرچا رہا۔ ہماری معلومات کے مطابق اس وڈیو کو ٹک ٹاک پر 12 مئی تک کوئی ٹوپی کے ہدیہ کرنے کے بعد ایک ہی دن میں 40 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔ ہمیں نہیں علم کہ بارہ مئی کو، کہ جس تاریخ سے پاکستان کی تاریخ کا خونی سیاہ بابت وابستہ ہے، اس دن کو اس قسم کی کارروائی اتفاق

Read more

فلسطین پر ظلم اور پاکستان کا کردار

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایٹمی قوت رکھنے والا واحد اسلامی ملک ہے۔ ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے جہاں دوست ممالک ہیں وہیں غیر مسلم ممالک کی نظریں اسے تباہ و برباد کرنے پر مرکوز ہیں۔ امریکہ سمیت یورپی ممالک پوری دنیا کے ممالک پر بالعموم اور اسلامی ممالک پر پر بالخصوص اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں جس کے راستے ہیں پاکستان بڑی رکاوٹ ہے۔

Read more

وبا، افواہ اور ٹیکہ

کوویڈ 19 نظام تنفس پر حملہ کرنے والا اک وائرس ہے جو انسان کے جسم میں داخل ہو کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے انسان کو سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا سے جلد یا بدیر صحتیابی آپ کے مدافعتی نظام پر منحصر ہے۔ کچھ لوگوں کو کرونا کی شدید علامات ظاہر ہوئیں جبکہ کچھ افراد کی معمولی بخار کے بعد انفیکشن سے جان چھوٹ گئی۔ بہت سے ممالک شروع میں اس وبا کو محض عام نزلہ زکام سمجھتے رہے، بہت سے ممالک اس بیماری کے وجود سے ہی انکاری رہے اور چند ممالک اب بھی اس بیماری کو ماننے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

Read more

انسداد دہشتگردی، فلسطین کو امن کب ملے گا؟ 

دہشتگردی کا ناسور اس وقت امن عالم کی راہ میں حائل ایک مسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر دہشتگردی کی تعریف کے مطابق کسی شخص کی ذات اور ملکیت کے خلاف غیر قانونی طاقت کا استعمال دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری مسلح جدوجہد یا ریاستی تشدد کو عموماً بین الاقوامی طور پر دہشتگردی میں شمار کیا جاتا ہے۔ ہر سال 21 مئی کو عالمی سطح پر یوم انسداد دہشتگردی کے طور پر

Read more

فلسطین اور مسلم امہ کی خاموشی

آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت اسلام پر ہی کیوں پیدا ہوتا ہے؟ کیوں کہ اسلام امن کا دین ہے۔ مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی آپ کی ریاستی سرحدیں عبور کرتا ہوا آپ کے گھر میں گھس آئے اور آپ اسے امن کا پاٹ پڑھا رہے ہوں۔ ہم کو تو ہمارا دین گھوڑوں کی لگاموں کو کسنے اور تلواریں ہمہ وقت میان سے باہر رکھنے کا درس

Read more

کسی غریب کو نہ ہو

کرونا وائرس کی موجودہ لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور آئے روز لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنا شکار بنا رہی ہے۔ بیماری کو روکنے کے لیے سرکار کے پاس واحد حل کرفیو، بندیشیں اور لاک ڈاؤن ہے۔ یہ بندیشیں اور پاں ندیاں کسی صورت اس جان لیوا وائرس کا علاج نہیں لیکن اس کے سوا چارہ بھی نہیں ہے۔ عوام کا ایک بڑا حصہ مزدور پیشہ ہے جو دن کو مزدوری پر فقط اس لیے جاتے ہیں

Read more

این جی او، این جی او کھیلیں!

بھلا ہو فیس بک کا جس نے ہماری ٹائم لائن کی گزشتہ تمام پوسٹ کی یاد دہانی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے، صبح صبح ایسے ہی فیس بک کھولی تو گزشتہ سال کی ایک خبر نظر سے گزری ہے کہ جنوبی پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف میں خواتین میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کے لیے غریب عورتوں میں تین تین زندہ مرغیاں مفت تقسیم کی گئیں کہ اگر خواتین چاہیں تو انہیں ذبح کر کے ان کا

Read more

کرونا آزاد اور تعلیمی ادارے بند!

ہمارے ملک خداداد میں کہنے کو تو سب کچھ ہے لیکن سہنے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ جب بھی کوئی آفت یا سانحہ آتا ہے تو ہم منصوبہ بندی، طویل پروگرامنگ اور کل وقتی تدارک کے بجائے غیر منصوبہ بندی ’عجلت، لیپا پوتی اور جز وقتی لیت و لعل سے کام چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور ظاہر یوں کرتے ہیں کہ ہم جیسے مسئلے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں اور اس مسئلے کو جڑ سے ہی ختم کر

Read more

لسانی مطالعہ کیوں کیا جائے؟

لسانی مطالعے کا مقصد کیا ہے۔ لسانی مطالعہ کیوں کار آمد ہے۔ 1۔ لوگوں میں زبان کی ماہیت کے بارے میں عموماً پائی جانے والی ناواقفیت کو دور کرنے کے لیے ہم زبان کا مطالعہ کرتے ہیں 2۔ لسانیات کی تعلیم ایک تربیت بھی ہے۔ ایسی ذہنی تربیت جو جس کا معیار اس سطح کی دوسری اعلا تربیتوں کے برابر ہو۔ تربیت سے مراد کسی زبان کے ایسے حقائق سے با خبر ہونا ہے جنھیں کسی مخصوص نظریے کے دائرے

Read more

دہشت گرد کہانی

رات کے دس بج رہے تھے۔ امی ہم سب کو زبردستی سلا کر پھر سے نفل پڑھنے میں مصروف ہو گئیں۔ میں چادر کی اوٹ سے چھپ کر انہیں دیکھنے لگی۔ اب تو یہ سلسلہ روز کا چل پڑا تھا۔ امی ہمیں سلا کر جائے نماز پر بیٹھ جاتیں اور گھنٹوں روتی رہتیں۔ جب سے قریبی ہسپتال سے دھماکے کی آواز آئی تھی تب سے۔ اس سے پہلے ابو ہمیں کہانی سنایا کرتے تھے۔ لیکن دھماکے کے بعد سے وہ

Read more

احتجاج کے نام پر بس ڈی پی تبدیل ہوگی؟

ہم پاکستانیوں کا خاص وتیرہ ہے کہ ہماری باتیں بڑی بڑی ہوتی ہے اور عمل کے معاملے میں ہم زیرو ہیں۔ دوسرے ملک میں کوئی غلط کام ہو تو ہم احتجاج کے نام پر اپنے ملک میں اپنے شہریوں اور گورنمنٹ کی گاڑیاں جلاتے ہیں۔ ہم احتجاج کے نام پر اپنے ملک کا نقصان کرتے ہیں اور اپنے ہی پولیس والوں کو مارتے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہیں ان لوگوں کے خلاف جنھوں نے سوشل

Read more

یہودی سازش

قبة الصخرة (ڈوم اف راک) یروشلم میں مسجد اقصی کے قریب موجود ایک مبارک چٹان کے اوپر بنے سنہری گنبد کا نام ہے۔ 530 ء میں خلیفہ عمر بن خطاب کے بیت المقدس فتح کرنے کے بعد اس چٹان کے قریب مسجد اقصی تعمیر کرائی گئی۔ پھر 591 ء میں اموی خلیفہ عبد الملک بن مروان نے اس چٹان پر سنہری گنبد تعمیر کرایا جو آج بھی اسلامی دنیا کا عظیم شاہکار ہے۔ یہ گنبد بیت المقدس میں مسلمانوں کی

Read more

دو لفظ ریٹائرڈ و سابق

وہ اپنے جواں سال بیٹے کے ساتھ تھے۔ اس کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہتے تھے ڈرائیونگ لائسنس برانچ داخلی دروازے سے اندر داخل ہوئے۔ نہ وہ مخصوص بڑی گاڑی۔ نہ تیزی سے راستہ کلیئر کراتے پولیس کے چاق و چوبند سیکورٹی گارڈز۔ گہرے کتھئی کلر کے شلوار قمیض زیب تن کیے صاحب کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا یہ سابق پولیس ڈی آئی جی ہیں۔ یہ کراچی کے تینوں زونز میں ڈی آئی جی رہے کئی ضلعوں میں

Read more

صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے کارکنوں پر تشدد کا رجحان

اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ مگر انسان باہمی بھائی چارے کے درس کو بھلا کر باہمی تعصب کو پالنے والا بن چکا ہے۔ ”تشدد“ محض چار حروف سے مل کر بننے والا ایسا لفظ ہے جس کی وسعت میں نظام کائنات کی نا خوشگواری اور انتشار سمٹ آتا ہے۔ تشدد کے مفہوم کی اگر ہم بات کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ شدت پسندی سے منسلک ہر چیز کو تشدد کے زمرے میں لایا جا

Read more

رشتہ پریڈ یا عزت نفس کو نشانہ بنانے کی تقریب

خواتین کو قدرت نے نرم مزاج اور حساس بنایا ہے اور یہ مزاج اس کی جبلت میں شامل ہے۔ لڑکیاں اپنے سے جڑے ہر رشتے کے بارے میں حساس ہوتی ہیں۔ مشرقی لڑکیوں کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ شادی ہو کر اپنے سسرال جاتی ہیں۔ اس لمحے سے پہلے اسے بہت سے دوسرے لمحات سے گزرنا پڑتا ہے جس میں سے ایک بڑا مشکل لمحہ ہوتا ہے جو رشتہ پریڈ کہلاتا ہے یعنی

Read more

او آئی سی: تن مردہ میں جان ڈالنے کی ضرورت

فلسطینیوں پر اسرائیل کے تازہ حملوں نے ایک بار پھر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے۔ امت مسلمہ جو اب صرف ایک روحانی تصور تک محدود ہے جب کہ سیاسی تصور کب کا معدوم ہو چکا۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے دنیا نظریاتی بنیادوں کی بجائے معاشی مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کرتی نظر آ رہی ہے۔ اسلامی ممالک کے تعلقات کو سیاسی اور معاشی مفادات کے تناظر میں دیکھیں تو یمن میں سعودی جارحیت، ایران

Read more

نوع انسانی کی شدید تر ہوتی امن عالم کو خواہش

تہذیب کے معنی و مفہوم میں ایسی تخلیقات شامل ہیں جن کو کوئی مقصد ہو۔ جو سماجی اقدار کا ایسا نظام ترتیب دیں جس سے معاشرے کے رویے میں تبدیلی آئے۔ کسی بھی معاشرے کی زندگی کے طریقے اور فکر و احساس کی اصل ہی انسان کو مہذب بناتی ہے۔ آلات و اوزار، پیداواری طریقے، سماج کے رشتے ناتے، رہن سہن کا انداز، فنون لطیفہ، عشق و محبت کے وظائف اور طرز عمل، ایک خاندان کے درمیان تعلقات کی نوعیت

Read more

آہ صفیہ باجی

میری صفیہ باجی سے پہلی ملاقات لندن کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوئی جب ایک انٹرویو کے سلسلے میں میرا وہاں جانا ہوا، تو ایک منحنی سی بزرگ خاتون پچھلی کرسیوں میں سے ایک پر خامشی سے براجمان تھیں، میرا ان سے پہلے کبھی تعارف نہیں تھا، اس لئے ان سے کوئی گفتگو نہیں ہو پائی، لیکن مجھے اس وقت بے حد خوشگوار حیرت ہوئی جب انہوں نے مجھے انیس بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور انتہائی مشفقانہ انداز میں خیریت

Read more

سوچ کے دو مختلف پہلو

جیسا کہ ہم سب بخوبی واقف ہیں کہ ہر تصویر کے دو مختلف پہلو ہوتے ہیں اور ہر بندہ ایک ہی تصویر کو مختلف زاویہ سے دیکھتا ہے بالکل اسی طرح ہماری سوچ کے بھی دو منفرد پہلو ہوتے ہیں۔ جن کو مثبت اور منفی کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے ہم تمام انسانوں کو نہ صرف ایک دوسرے سے مختلف بنایا ہے بلکہ منفرد صلاحیتوں سے بھی نوازا ہے۔ اسی طرح ہر بندے کی سوچ مختلف ہے چیزوں کو

Read more

پٹاخے، پتنگیں اور بچے!

ابھی رمضان کا مہینہ گزرا ہے، پورا مہینہ اور خاص طور پر عید کے تین چار دن گلی میں پڑوسیوں کے بچوں کے پٹاخے پھوڑنے کی آوازوں سے سر پھٹتا رہا۔ گلی سے گزرتے تو یہ پٹاخے ہمارے پیروں میں آ جاتے جس سے ہم بوکھلا اور گھبرا سے جاتے۔ اس کے علاوہ ہم نے دیکھا کہ بچے ایک دوسرے کو ستانے کے لیے ایک دوسرے پر جان بوجھ کر بھی پٹاخے پھینکتے ہیں۔ اس سے ان کے کپڑوں میں

Read more

ہائے! صحافت اور صحافی

صحافت عربی زبان کا لفظ بتایا جاتا ہے جو صحف اور صحیفہ سے اخذ کیا گیا ہے، جس کی لغوی معنیٰ کتاب، جریدہ یا رسالہ بتائی جاتی ہے۔ اس کا مفہوم یوں بیان کیا جاتا ہے کہ کسی بھی معاملے کی بغور تحقیق کے بعد ایمانداری سے بغیر کسی اضافی چٹ پٹاخ اور چاشنی کے شایع کیا جائے۔ یہ تو ہو گئی صحافت کی لغوی معنیٰ اور مفہوم اب تھوڑا آگے بڑھتے ہیں۔ ہائے، وہ بھی کیا صحافت تھی جب

Read more

او آئی سی، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام

57 مسلم اکثریتی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے فلسطین کی صورت حال پر وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی حملوں اور موجودہ حالات کا جائزہ لے کر روایتی مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا۔ حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں نے کئی فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے نکال دیا تھا، ، افسوس ناک حد تک مسلم اکثریتی ممالک مسلم امہ کو دنیا بھر میں درپیش مسائل کا

Read more

رکھنا قدم وادی غربت میں۔۔۔

ایک گھر سے دوسرا گھر ایک شہر سے دوسرا شہر بدلنا تو زندگی کا معمول تھا اور زندگی کا ایک خاصا بن چکا تھا۔ اور ایک عرصے سے خانہ بدوشی والی زندگی گزر رہی تھی۔ لیکن اس دفعہ یہ ہجرت ملک سے دیار غیر کی طرف تھی۔ لہٰذا اب کی بار کام بہت زیادہ اور تھکا دینے والا تھا۔ گھر کی چھوٹی سے بڑی چیز کو ٹھکانے لگانا ایک مشکل مرحلہ تھا۔ پیار اور محبت سے بنائی جانے والے سامان

Read more

یار! میں بھی انسان ہوں

شروع اس خوبصورت نام یا احساس سے جو ہمیں سکون فراہم کرتا ہیں۔ چاہیے وہ وقتی طور کا ایک خیال ہوں، یا ہماری ساری زندگی کی مجموعے کا ایک جملہ ہو۔ ہم نے جتنا جی لیا، بس کافی ہے۔ جو بھی کیا اس پر پشیمانی نہیں۔ اس معاشرے کا ایک عام سا باسی ہوں۔ نیند بھی آتی ہے اور ساتھ میں باقی لوگوں کی طرح کھانے پینے جیسی ضروریات بھی محسوس کر لیتا ہوں۔ اس دنیا کی درجہ بندی کے

Read more

لازوال دوستی کے ستر برس

پاکستان اور چین کی دوستی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ دونوں ممالک کی بے لوث اور مخلصانہ دوستی کو ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی قرار دیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ تعلقات کا آغاز 1950 میں ہوا، پاکستان اسلامی دنیا کاوہ پہلا ملک ہے جس نے عالمی برادری کے دیگر چند ممالک کے ہمراہ چین کو آزاد ملک کے طور پر تسلیم

Read more

عرب شہزادے کا افغان سرپھرے سے برسوں پرانا مکالمہ

(میرے والد محترم (آغا) کی زبانی) یہ تب کی بات ہے جب میری پوسٹنگ بطور (ڈی ایس پی) خاران میں تھی اور کچھ عرب شہزادے ہمیشہ کی طرح خاران شکار کرنے کی غرض سے پڑاو ڈالے تھے۔ تو ڈیوٹی ان کے ساتھ تھی۔ شہزادے میرے ہم عمر (36 سے 38) سال اور کچھ شاید اس بھی چھوٹے تھے، تو ہم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر مکمل عبور ہونے کی وجہ سے بھی عرب شہزادے اکثر و بیشتر

Read more

پاکستان کی تہذیب

اس سے پہلے کہ ہم پاکستان کی تہذیب پر بات کریں، ایک نظر دیکھ لیں کہ تہذیب ہے کیا؟ کسی معاشرے کی بامقصد تخلیقات اور سماجی اقدار کے نظام کو تہذیب کہتے ہیں۔ انگریزی زبان میں تہذیب کے لیے کلچر کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ کلچر لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کاشت کرنا، پرورش یا افزائش کرنا، جسمانی یا ذہنی اصلاح کرنا یا کھیتی باڑی کرنا۔ اردو فارسی اور عربی زبانوں میں کلچر کے لیے تہذیب

Read more

جدا ہو دیں سیاست سے…

کیا سیاست کو مذہب کے تابع ہونا چاہیے؟ کیا مذہب اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے؟ کیا صرف مذہب ہی ریاست کو وہ سنہری اصول فراہم کر سکتا ہے جس کی بنیاد پر ایک مثالی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے؟ کیا ریاست کو درپیش مسائل کا حل مذہب کے پاس موجود ہے؟ یہ وہ تاریخی سوالات ہیں جنھیں میری عمر کے لوگ بچپن سے سنتے آئے ہیں اور اگر پاکستان کی موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے

Read more

صائمہ "رانیاز کلیکشنز” کو ملک کا مقبول ترین برینڈ بنانا چاہتی ہیں

صائمہ اقبال کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ خصوصی خاتون ہیں۔ رانیاز کلیکشنز کے نام سے اپنا آن لائن بزنس چلا رہی ہیں۔ انسیپشن اور کوئٹہ آن لائن کے ساتھ انسانی حقوق کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ صائمہ کے والد صاحب آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ عرصہ ریلوے پولیس سے بھی وابستہ رہے۔ جب کہ والدہ صاحبہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ والدہ صاحبہ پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی بڑی حامی رہی ہیں۔ ان کا

Read more

پاکستان میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا مسئلہ!

پاکستان میں ہر جانب جدھر دیکھیے، کوڑا کرکٹ پڑا ہوا نظر آتا ہے، جسے ٹھکانے لگانے کا کوئی نہیں سوچتا۔ زیادہ سے زیادہ اس کوڑے کو اٹھانے کی مشقت سے بچنے کے لیے اسے آگ لگا دیتے ہیں، لیکن یہ بھی اس مسئلے کا شافی علاج نہیں کیونکہ اس سے نہ صرف کوڑا جلنے کی بدبو پورے محلے میں پھیل جاتی ہے جس سے سانس لینا محال ہو جاتا ہے، خاص طور پر وہ افراد کہ جنھیں سانس لینے کے

Read more

بوڑھی ماں کی سسکیاں

رات کا ایک پہر بیت چکا تھا، کوری ڈور میں مریضوں کے اکا دکا لواحقین آ جا رہے تھے، گہرے اندھیرے میں برقی قمقموں کی سفید روشنیاں فضا کی فسوں خیزی کو مزید بڑھا رہی تھیں، سیکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں اترنے والی لالی نیند کی پیغام رسانی کا فریضہ سر انجام دے رہی تھی، وہ کبھی جمائیوں سے تو کبھی انگڑائیوں سے نیند کو دفع کرنے کی کوشش کرتے، مگر نیند کا غلبہ تو دار پر بھی ہو جاتا

Read more

جبری عید

ہم سب، جبری گمشدگیوں، جبری مذہبی تبدیلی، جبری شادی، جبری کام کے نام تو سنتے ہی آئے ہیں، پر اس عید پہ ایک نیا نام دریافت ہوا، وہ ہے جبری عید۔ آپ سب سوچنے لگیں گے کہ یہ بھی بھلا کوئی بات ہوئی، عید ہونے یا نہ ہونے پر کسی کا بس نہیں چل سکتا، یہ کام تو خدائی قانون کے سپرد ہے، جب حلال چاند نظر آتا ہے، چاہیے انتیس یا تیس تاریخ ہو، تو عید ہوجاتی ہے۔ پر

Read more

مسلماں ممالک کے حاکم کہاں ہیں؟

اس کا نام فادی ابو صالح تھا۔ 2001 ء میں اس کا باپ اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا تو 2008 ء میں غزہ پر ”مہذب“ بمباری کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔ گھٹنوں سے کٹی اس دونوں ٹانگیں سالہاسال اپنے بوٹوں سے ”کھٹ کھٹ“ کی آوازیں نکالتے ”نصف سینچری“ سے زائد اسلامی ممالک کے ”جوانوں“ کا منہ چڑاتی رہیں۔ سوموار کا دن تھا جب اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر سر اٹھایا۔ اس نے اپنی ویل

Read more

کراچی آخر کب تک نظر انداز ہوگا؟

کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہیں کیا گیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے معاشی شہ رگ کے وسائل لوٹ کر شہر و صنعتی زونز کو بے یقینی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ نظر انداز کیے جانے کی روش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روزگار کی عدم دستیابی، بڑھتی مہنگائی اور شہر قائد کو اون نہ کرنے کے وتیرے نے احساس محرومی کو بڑھا دیا ہے۔ بالخصوص

Read more

محبت کی اینٹی باڈی

دنیا کی بنیاد ہی شاید اس ایک جذبہ محبت پر رکھی گئی ہے۔ خالق کی مخلوق سے محبت۔ پھر تخلیق کے عمل سے گزرنے والی ماں کی اولاد سے محبت۔ جو شاید نہیں یقیناً اللہ کی بندوں سے محبت کے بعد سب سے خالص اور معتبر محبت ہے۔ اور پھر ایک محبت وہ جو انسان کے خود سے بنائے ہوئے رشتوں میں ہوتی ہے، میاں بیوی کی محبت یا یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ مرد اور عورت کی محبت۔

Read more

سرزمین افغانستان اور سپر طاقتیں

 افغانستان وہ سرزمین ہے جس نے نامور دلیر بہادر جنگجو حکمران پیدا کیے ان میں سلطان محمود غزنوی شہاب الدین غوری اور احمد شاہ ابدالی کے ذکر کے بغیر افغانستان کی تاریخ ادھوری ہے افغان عوام کی فطرت ہے کہ وہ اپنے پر کسی بھی غیر ملکی کی حکومت یا قبضہ برداشت نہیں کرتے ہیں۔ افغانستان ہمیشہ حملہ آور افواج کے لیے قبرستان ہی ثابت ہوا ہے بیسویں صدی کا زمانہ تھا اور تاج برطانیہ کی حکمرانی تقریباً آدھی دنیا

Read more

بستی بے داد گراں

وہ موت سے نہیں ڈرتا لیکن خوف زدہ ہے۔ وہ اس کارواں میں شامل ہے جو ایک پتھریلی زمین کو ہموار کر کے اس میں خوبصورت بستی بسانا چاہتا تھا۔ ان پتھروں سے پہلے ایک گھنا جنگل ہے جس میں خونخوار درندے ہیں۔ کچھ نظر آتے ہیں کچھ پوشیدہ ہیں۔ ان کی آوازیں رات کی تاریکی اور کمرے کی چپ چاپ میں خوف زدہ کر دیتی ہیں۔ وہ موت کے علاوہ کسی سے بھی نہیں ڈرتا۔ وہ جانتا ہے کہ

Read more

ڈنگ ٹپاو پالیسی

آپ میں سے اکثر لوگوں کو اس کام کا تجربہ نہ ہو۔ کہ اکثر شہر کے مخصوص چوکوں میں تعمیرات سے متعلقہ مستری اور مزدور صبح صبح کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی ان کو چھوٹی موٹی دیوار نالی یا فرش وغیرہ کی تعمیر کے لئے اپنے ساتھ لے جائے تو آٹھ گھنٹے کے کام کو اس طرح سرانجام دیتے ہیں کہ اس میں تعمیرات کا کام بمشکل دو سے تین گھنٹے ہوگا۔ پہلے آ کے مخصوص لباس

Read more

چھوٹے شہر میں بڑا آدمی

یہ لگ بھگ دس بارہ سال پرانی بات ہے، ایک علاقائی اخبار (کھلی خبر) کو بطور ”انچارج ادبی ایڈیشن“ جوائن کیا، ہر ہفتے ایک لکھاری کا انٹرویو کرنا ہوتا تھا جس میں نئے لکھنے والے بھی شامل تھے اور سینئرز احباب بھی۔ میں ان دنوں انٹر کا طالب علم تھا اور استاد الشعراء حکیم ربط عثمانی مرحوم سے اصلاح لیتا تھا۔ کالج سے فراغت کے بعد حکیم صاحب کے مطب (پانچ وارڈ) پہ وقت گزرتا یا پھر کھلی خبر کے

Read more

امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی دہشت گردی پر مہر بلب

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں کام یابی کے بعد ، کچھ لوگ ان سے پر امید تھے کہ وہ مشرق وسطی اور خاص طور پر قضیۂ فلسطین کے حوالے سے کچھ مثبت طریقہ اختیار کریں گے۔ اس کی وجہ یہ تھی سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کھلے طور پر غاصب ریاست اسرائیل کی حمایت میں، امریکی سفارت خانہ کو ”تل ابیب“ سے بیت المقدس منتقل کرنے کا ایک ظالمانہ کام کیا۔ پھر اس

Read more

ایک پتھر

انتساب: 1948 میں فلسطینیوں کے جبری انخلا کی یاد میں منائے جانے والے دن النکبة ( 15 مئی) کے نام پچپن سالہ وجیہہ الشکل حارث نے اپنے اوزاروں کو دیکھا پھر اس پہلی اینٹ کو جس سے اس نے اپنے مکان کے توڑنے کے عمل کو شروع کرنا تھا۔ اس نے ہاجرہ کو اشارہ کیا کہ وہ وہاں سے چلی جائے مگر وہ اس سے آ کر لپٹ گئی۔ حارث کی آنکھوں کا جیسے بند ٹوٹ گیا تھا لیکن ہاجرہ

Read more

دنیا کا معیار

دنیا کے لوگوں کا معیار ہے جو چلتے ہے اپنے مطلب سے پل بھر میں بدل جاتے ہے لوگ بس مطلب ختم ہونے کی دیر ہے اس دنیا کا ایک انوکھا معیار ہے کہ لوگ نصیحت کرتے ہوئے آپ کی اچھی خاصی بے عزتی کر دیتے ہیں اور بعد میں نام نصیحت کا دے دیتے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے کبھی کبھی کہ لوگ یہ کیسے کر لیتے ہے کبھی مذاق میں کسی کے احساس کو کچل دینا تو کبھی نصیحت

Read more

لسانیات کا ارتقا اورتہذیبی و جغرافیائی عوامل

پاکستان میں دائیں بازو کے اہل دانش کے ایک حصے کا موقف ہے، کہ بہتر فہم القراٰن پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے معاشرے کی بنیادی زبان عربی قرار دے دیں بقول ان کے یہی تجویز آغا خان بھی پیش کر چکے ہیں لیکن مجھے کچھ دلائل اور حقائق کی وجہ سے ان اصحاب کی اس تجویز سے اتفاق نہیں، تو اپنا نقطہ نظر قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ جن عرب اقوام کی مادری

Read more

چلتی کا نام گاڑی

آج کا موجودہ جدید اور سائنسی دور بھی کچھ لوگوں کی سادگی اور بھولپن کو ختم نہیں کر سکا۔ اس سائنسی ناکامی کی بہت سی توجیہات بیان کی جا سکتی ہیں لیکن مدعا یہ نہیں ہے ورنہ بات کہیں سے نکل کر جانے کہاں چلی جائے گی اور اصل بات اپنی تاب کھو دے گی۔ ایسے ہی ایک معصوم اور آزاد منش آدمی سے ملاقات ہونی تھی سو یہ سب ایسے ہی ہوا جیسا کہ منصوبہ ساز نے طے کیا

Read more

سیونٹی بائیک، سستی بھی پائیدار بھی

یہ بڑی کمال چیز ہے اور بیک وقت لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہے۔ نہ وہ لسانیت پسند ہے اور نہ مذہبی انتہاپسند اور نہ کسی مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔ ہمیشہ ساتھ نبھاتی ہے اور سستے میں گھماتی ہے اور فل ٹکاؤ بھی ہے اور جیب پر بھاری بھی نہیں۔ جی جی میں بات کر رہا ہوں سیونٹی بائیک کی، اس تحریر میں 70 بائیک پر بات ہوں گی اور ہر زاویے سے ہوگی۔ تو بات ہے

Read more

انکل سرگم سے میری اتفاقیہ ملاقات!

انکل سرگم بھی اس دنیا سے چلے گئے۔ انگریزی زبان کا ایک محاورہ ہے کہ اپنے ہیروز سے کبھی نہ ملیں ورنہ وہ آپ کی توقع کے مطابق نہیں ہوں گے اور آپ کو مایوسی ہوگی۔ لیکن انکل سرگم فاروق قیصر سے ملاقات ہوئی تو وہ ہماری توقع سے بھی بڑھ کر شفیق، ملنسار، شاندار اور اچھے اخلاق والے نظر آئے۔ ان کے جانے سے دل و دماغ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہے۔ وہ ”اوئے باتمیز، چھوٹا کراکری رولا“

Read more

کیا آگ بجھانے والوں سے آگ نہ لگانے والے بہتر ہیں؟

تصور کریں کہ آپ اپنے ایک دوست کے ساتھ ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں اور اچانک شور سا مچ جاتا ہے اور کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی ہے۔ آپ کے علم میں آتا ہے کہ ایک بچہ سمندر کی لہروں سے اٹکھیلیاں کر رہا تھا اور اب ڈوبنے کے قریب ہے۔ آپ کا دوست آؤ دیکھتا ہے نہ تاؤ اور سپرمین کی طرح اس مقام تک جا پہنچتا ہے جہاں پر بچہ بپھری ہوئی لہروں کا شکار

Read more

فلسطین کے گم ہوتے نقشے

دنیا بھر میں ظلم پر قابو پانے اور انسانیت کو عام کرنے کے لیے 1945 میں یو این او کی بنیاد پڑی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد فلسطین کا معاملہ بھی یو این او کی کمیٹی نے اپنے ذمے لے لیا۔ فلسطین کی سو فیصد آبادیوں میں % 44 فیصد علاقے میں یہودی آباد کاروں کو بسایا گیا اور % 48 فیصد علاقے ان کو دیے گئے جو فلسطین میں ہمیشہ سے رہتے آئے ہیں۔ اور % 8 فیصد خطہ

Read more

تم عمران خان اور جنرل باجوہ سے کیا چاہتے ہو؟

مشرق وسطٰی یعنی Middle East دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مسکن ہے۔ انسان افریقہ سے ہوتا ہوا مشرق وسطٰی آیا جہاں سے وہ یورپ اور ایشیاء تک پھیلتا چلا گیا۔ یہی خطہ وہ علاقہ بھی ہے جہاں یہودیت، عیسائیت اور اسلام نے جنم لیا۔ تاریخ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو فتوحات نصیب ہوئیں جبکہ یہودی تاریخی طور پر 1900 سال تک دیگر اقوام کے غلام رہے۔ یہودی اپنے آبائی وطن سے نکالے گئے تو اردگرد کے علاقوں میں پھیل

Read more

لاک ڈاؤن یا لوگ ڈاؤن

کہتے ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے مگر ہم علاج کو پرہیز سے بہتر سمجھتے ہیں۔ پرہیز ہو یا علاج ہر دو میں اپنا انداز مضحکہ خیز ہی ہوتا ہے۔ اول تو کسی وبا کو سنجیدگی سے لینے کا رواج نہیں، گر بادل نخواستہ لینا پڑا تو محض رسما اور مجبوراً ہی لیا۔ لاک ڈاؤن کا مقصد بھیڑ اور اختلاط کو روکنا ہے۔ لیکن یہاں چند مخصوص ایام اور اوقات کے لئے لاک ڈاؤن ہوتا ہے جبکہ باقی دنوں میں

Read more

عید

عید واقعی عید ہوا کرتی تھی۔ رمضان کے دوسرے عشرے سے درزیوں کی دکانوں پر ”پندرہ رمضان کے بعد بکنگ بند ہے“ کے اشتہارات آویزاں ہو جاتے تھے۔ بچوں اور نوجوانوں میں زرق برق لباس، جوتے اور عید کے دیگر لوازمات کا شوق اس حد تک ہوتا تھا کہ کوئی اپنے قمیض کے بٹن الگ سے درزی کو دے کر آ رہا ہے۔ لڑکیاں مہندی، چوڑیوں اور نئے سے نئے فیشن ڈیزائن کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ عید کارڈ لئے

Read more

ہمارا تشخص کیا ہے؟

معاشرہ انسانوں یا افراد کا ایک ایسا گروہ ہوتا ہے جن کے مفادات مشترکہ ہوتے ہیں۔ انسانوں کے اچھے یا برے رویے ہی معاشرے کو اچھا یا برا بناتے ہیں۔ ہم تاریخ کے اوراق پہ نظر ڈالیں تو ہمیں کتنے ہی معاشرے تباہ و برباد ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ وہ معاشرے تھے جو اجتماعی طور پر بدعمل، بد اخلاق اور بے راہ روی کا شکار تھے۔ جس طرح قرآن کریم میں بہت سی قوموں کی تباہی کا ذکر آتا

Read more

گفتگو ہائے تنہائی

تنہائی ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف شاعروں، دانشوروں، اور ادیبوں میں مقبول ہے بلکہ اس کے اثرات عام لوگوں کی زندگیوں میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ تنہائی جہاں انسان کو اس کی ذات کی اصل سے متعارف کرواتی ہے وہاں اس کو کائنات کے رموز سمجھنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ ایک ایسا انسان جو ہر وقت لوگوں میں مصروف رہتا ہے ’ہر وقت ہجوم میں گم رہتا ہے ایسا شخص کیوں کر اپنی ذات

Read more

انسانی شعور کی منزل

انسانی شعور انسانی وجود کو شناخت بخشتا ہے۔ ہمارا وجود کیا ہے۔ ہمارا وجود بنیادی طور پر مادی ذرات سے مل کر بنتا ہے۔ اگر ہم اس مادے پر غور و فکر کریں تو مادے کا چھوٹا زرہ ایٹم ہے اور اس سے بھی چھوٹے ذرات ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ یہ چھوٹے ذرات ایٹم میں پائے جاتے ہیں۔ ہمارے وجود کی بنیاد مادہ ہے اور بے شمار مادی ذرات سے بنا ہے۔ یہ مادی ذرات شعور کے حامل ہیں۔

Read more

اختلاف ،انسان اور تضاد

ایک بار انسان نام ور، با اثر اور شہرت یافتہ لوگوں میں شمار ہو جائے پھر اس کے کسی بھی قول سے اختلاف کرنا گناہ عظیم اور جرم سنگین مانا جاتا ہے۔ اگر اختلاف کرنے والا مشہور و معروف نہیں پھر اس کے دلائل کو ہی مسترد نہیں کیا جاتا بلکہ اسے طنز و تمسخر کا نشانہ بنا کر بدنامی کے اس مقام تک لایا جاتا ہے جہاں اس کے لیے اس کے سوا چارہ نہیں رہتا کہ وہ عزت

Read more

پہلی ملاقات کے تین گھنٹے بعد شہید ہونے والے سپاہی کی یاد میں

فرنٹیئر کور کے نائیک حق نواز سے پہلی بار ہماری ملاقات 4 اپریل 2021 ء کو ہمارے بھائی محمد اختر علی کی وفات پر ہوئی تھی، دور پار کے رشتہ دار تھے۔ ہمارے بڑے بھائی ظفر علی نے ہمیں ایک دوسرے سے متعارف کرایا، دیکھنے میں خاموش طبع اور سلجھے ہوئے نظر آئے۔ ہماری مختصر سی بات ہوئی تھی۔ گزشتہ جمعرات کو مرحوم اختر بھائی کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا تو

Read more

فلسطین پر اسرائیلی حکومت کی حالیہ جارحیت

اکیسویں صدی کے ایک طرف تو مہذب دنیا کا چہرہ ہے جہاں صرف انسانیت کی بات ہو رہی ہے۔ انسان کی بھلائی اور آزادی کے لئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ زندگی کی قیمت کو جانتے ہوئے اس کو بچانے اور پرولانگ کرنے کے لئے نئے نئے تجربات اور دریافتیں ہو رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے انسانی زندگی پر اثرات کو ختم کرنے کے لئے عالمی پیمانے پر کوششیں ہو رہی ہیں اور زمین کی تباہی کی صورت میں نسل

Read more

عید، عید کارڈز اور اشعار

گو ہم نے بزرگوں کی باتوں کا کبھی اعتبار نہیں کیا لیکن وہ درست کہتے تھے۔ وقت کتنی جلدی بدل رہا ہے۔ اس کا اب احساس ہوا ہے۔ وہ بھی یوں کہ محض ایک دہائی قبل عید کارڈ کی جو رسم عید کے چاند جتنی ہی ضروری سمجھی جاتی تھی، عنقا ہو گئی ہے۔ بہرحال، عید آ گئی ہے اور میاں محمد بخش صاحب کی یاد بھی : لے او یار! حوالے رب دے، میلے چار دناں دے اس دن

Read more

اسرائیلی جارحیت اور مسلم امہ کا کردار؟

یروشلم کا پرانا شہر چار حصوں میں تقسیم ہے اس شہر میں عیسائی ’یہودی‘ آرمینیائی اور مسلمان آباد ہیں اسرائیل یروشلم کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اسرائیل بننے کے بعد سات لاکھ فلسطینی رفیوجی ہو گئے جن کی تعداد اب تقریباً ستر لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ جب اسرائیل کا قیام ہوا تو اس وقت بیت المقدس مشترکہ اثاثہ قرار پایا گنبد صغریٰ ’مسجد اقصیٰ‘ دیوار گریہ اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے مقام پیدائش بیت اللحم سمیت

Read more

پاکستان کا نظام تعلیم اور جدید دنیا

علم جسے زندگی کا دوسرا نام دیا جائے تو یہی اس کا صحیح مفہوم ہوگا کیونکہ نہ صرف انسان کی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے بلکہ اقوام کی ترقی و کامیابی بھی اسی پر منحصر آج جدید دور کی کسی بھی کامیاب ریاست یا ملک کو دیکھ لیجیے اس کی ترقی و کامیابی کی بنیادی وجہ تعلیم ہی نظر آتی ہے اور ترقی پذیر اقوام کی ناکامی کی بڑی وجہ جہالت یا علم سے دوری ہی نظر آئے گی۔

Read more

لایعنیت کی کگر پر بیٹھے ایک منحوس کرگس کی داستان (ایک فلمی کہانی کا خاکہ)

ایک ناکجا، لازمانی و غیر مادی مادے کے بسیط ماحول میں، کسی لایعنی و غیر توانا ذرہ موہوم کے، بن باپ کے ہونے والے قرار حمل کے نتیجے میں، عدم کی وجودی الٹی سے پیدا ہونے والے وجودی بحران کا اظہار یہ دنیا۔ اس پیدائش فرار نما کے بعد، اس نو وجودیے کی سرخوشی و جوش و خروش کا وہ عالم تھا کہ پھولا نہ سماتا تھا، سو پھٹا اور چار سو ہو گیا۔ یہ ناشدنی وجود لذت ارتقاء سے

Read more

سب سے پہلے

ہم انسانوں کی زندگی میں کچھ ناں کچھ، کوئی ناں کوئی سب سے پہلے، سب سے مقدم اور سب سے اہم ضرور ہوتا ہے۔ ہم اپنی چھوٹی بڑی خوشیوں کے موقع پر کسی ناں کسی کو یاد کرتے ہیں جیسے ایک خدا کا ماننے والا کسی نعمت کے ملنے پر اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے۔ ایسے ہی جیسے ایک ماں پہلا نوالہ لینے سے قبل اپنے بچوں کو یاد کرتی ہے یا کسی امتحان میں فرسٹ آنے والا

Read more

سابق پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ اور عمران یعقوب منہاس کی تعیناتی: کٹھن فیصلہ؟

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن سابق کراچی پولیس چیف ہو گئے۔ یہ تقریباً پونے دو سال کراچی پولیس کے سربراہ تعینات رہے۔ ڈاکٹر امیر شیخ کی طرح غلام نبی میمن کا دور بھی ایک متحرک دور تھا، ڈاکٹر امیر شیخ اور غلام نبی میمن یہ قدر مشترک ہے دونوں وژنری پولیس افسر ہیں۔ دونوں افسران سزا سے زیادہ جزا پر یقین رکھتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی پولیس کی بہتری اور تبدیلی کا دور تین سال پر

Read more

لاک ڈاؤن والی عید بہ نسبت عام دنوں کی عید

عید کا دن مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا دن ہے، انعام کا دن ہے، جو ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے دیا گیا ہے۔ عید کے دن مسرت کی ہوا رقص کرتی ہے۔ عید کا تہوار ہمیں خدا پرستی، الفت و محبت، ہمدردی، خیر خواہی اور بھائی چارے کی پاکیزہ روح سے منور کرنا چاہتا ہے۔ عید کا دن غریبوں، مسکینوں، محتاجوں اور بیواؤں کے ساتھ احسان و سلوک کا دن ہے۔ عید مسرت و شادمانی کا دن

Read more

شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی اور فرح دیبا شاہ پہلوی کی محبت

ایرانی بادشاہ رضا شاہ پہلوی بڑا ہی دل چسپ کردار تھا۔ ہما شما جو چٹخارے دار قصے کہانیاں بادشاہوں کے متعلق الف لیلی ’، داستان امیر حمزہ اور دیگر کلاسیکل داستانوں میں پڑھتے ہیں وہ ان کا مجسم نمونہ تھا۔ اس کی معشوقہ بیوی فرح دیبا شاہ پہلوی اسے جان و دل سے عزیز تھی اور اسے وہ ہمہ وقت پہلو سے لگائے لگائے پھرتا تھا۔ عبادت بھی اس کے ساتھ ہی کرتا پایا جاتا تھا۔ ایک دن دربار سجا

Read more

شکاری بھی رہو اور شکار کی اشک شوئی بھی کرو

ہم بھی میر تقی میر کی طرح بہت سادہ ہیں کیونکہ ہم بار بار اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں جس کے سبب بیمار ہوئے ہیں۔ ہم اپنے ان رشتوں کی پرورش کرتے ہیں جن کی لا پرواہی، بے نیازی اور توتا چشمی سے ہمیشہ مغموم رہے ہیں۔ ہم بار بار ایک ہی تجربہ کرتے ہیں اور جب نتیجہ مختلف نہیں نکلتا ہے تو ناصر کاظمی اور مجید امجد کی طرح تنہائی کو اپنے اشعار کا موضوع تو

Read more

نیتن یاہو اور مشرف کی ہٹ دھرمی

آج جب ہم نے اخبارات میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا وہ وڈیو بیان پڑھا جس میں کہ انہوں نے کہا ہے کہ ”اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔“ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ، ”ہم انہیں (حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔“ تو ہمیں بے ساختہ پاکستان کے ”سابق“ صدر جنرل پرویز مشرف یاد

Read more

ایک دفعہ پھر قوم کو چاند پر حکومت مبارک ہو!

اس کرہ ارض پر قریب دو سو ممالک میں صرف ایک ملک ایسا ہے جس کی فرماں روائی چاند تک ہے۔ تسخیر ارض و سما کی ایسی عملی مثال دنیا کے کسی اور ملک کے بس کی بات تھی بھی نہیں۔ آپ حیران نہ ہوں، یہ اعزاز صرف اور صرف وطن عزیز یعنی ارض پاکستان کو حاصل ہے۔ اور یہ خوش نصیبی کوئی اس سال سے نہیں ہے، بلکہ مملکت خدا داد کی تخلیق کے ساتھ ہی چندا ماموں پر

Read more

خود اعتمادی کیسے حاصل کریں؟

Self Doubtہماری ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ بظاہر اتنا خطرناک اور مہلک نہیں لگتا لیکن یہ پاؤں میں لگے چھوٹے سے کانٹے اور ٹائر میں چھوٹے سے کیل کی وجہ سے ہونے والے سوراخ کی مانند ہے، جو ایک دم نہیں لیکن آہستہ آہستہ ٹائر کو نقصان پہنچائے بغیر ٹیوب سے ہوا نکال دیتا ہے بلکہ ایسے ہی جیسے ہم رات کو اپنی گاڑی کھڑی کریں اور صبح جب کام پر جانے لگیں تو ٹائر میں ہوا

Read more

اردو ترجمے کی روایت کا آغاز و ارتقا

اردو ترجمے کی روایت کا آغاز مغلیہ دور حکومت سے ہوتا ہے۔ جب مغل ہندوستان آئے تو ان کو لوگوں سے روابط بنانا پڑے۔ نظام سلطنت کو چلانے کے لیے حکومتی احکامات کو رعایا تک پہنچانا اور ان کا ردعمل جاننا از حد ضروری تھا۔ سرکاری ضرورت کے تحت فارسی زبان کے تراجم دیگر علاقائی زبانوں میں اور علاقائی زبانوں کے تراجم فارسی زبان میں کیے گئے۔ مغل بادشاہوں نے ہندوستان کے علاقائی ادب کی طرف بھی توجہ کی۔ اکبر

Read more

پاک سعودی تعلقات اور معیشت

اکیسویں صدی میں جہاں پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے وہاں ملکی معیشت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔ اس تناظر میں وزیراعظم اپنے وزرا کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں اس دورے کو دورہ کشکول قرار دے رہی ہیں۔ اگر ہم سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی افراد پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کی تقریباً ستائیس لاکھ سے زائد افراد سعودی عرب میں بسلسلہ

Read more

”اچانک“ اور ”فی البدیہ“ عید مبارک

مسلمانوں کی تاریخ ابتدا ہی سے ”چاند دیکھنے“ اور اس کے مطابق اپنے تہواروں کو منانے اور مذہبی فرائض کو انجام دینے کے حوالے سے تنازعات اور ابہام کا شکار نظر آتی ہے۔ تیرہویں صدی کے ایک عرب اسکالر محی الدین یحیی النوازی نے ایک مقالہ تحریر کیا جس میں، آٹھویں اور نویں صدی کے نامور اماموں، امام شفیع اور امام احمد بن حنبل، کے چاند دیکھنے کے معاملات پر مختلف زاویہ نگاہ اور اختلاف دکھایا گیا تھا۔ امام شفیع

Read more

سیف سٹی کہلانے والے اسلام آباد میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی

جس میں دن دھاڑے آئی ایٹ ون جیسے مین سیکٹر میں ہمارے بھائی شہباز علی سے نقدی، موبائل فون، ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی چابی چھینی گئی آئے دن پنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اور سب ٹھیک ہے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ویسے تو انتظامیہ کاغذ کا ٹکڑا (کچرا) بھی برداشت نہیں کرتی۔ لیکن! ڈکیت گروہوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جو لوگوں

Read more