میڈیا اتھارٹی کا قیام منی مارشل لا ہے

عوامی ورکرز پارٹی (اے ڈبلیو پی) نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی حکومتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے آزادی اظہار اور پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی نے معروف صحافی اور مقبول ترین پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کو ہٹانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اختلاف رائے رکھنے والوں کا گلا دبانے اور پاکستان میں موجودہ ہائبرڈ حکومت کے

Read more

انقلاب کون لا سکتا ہے؟

کسی بھی تحریک کو سمجھنے کے لیے لازمی ہے کہ اس کے تمام مراحل کا بغور مطالعہ اور تجزیہ و تحلیل کیا جائے۔ تحریکیں مختلف مراحل سے گزر کر ہی اپنے حقیقی ہدف تک پہنچتی ہیں۔ تحریک کا اولین مرحلہ عوام کے سامنے فکری و آئیڈیالوجیکل بنیاد کو واضح کرنے کا ہوتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں موجودہ نظام سے بیزاری و عدم اطمینان ایجاد کرنا ہوتا ہے لہذا ہر تحریک کو آغاز میں ایک شدت اور رفتار کی ضرورت ہوتی

Read more

جمالیاتی فکر: پس منظر و جائزہ

ایستھیٹکس یہ انگریزی زبان و ادب کی اصطلاح ہے اگرچہ لفظ جمالیات اس کا ٹھیک سے مترادف نہیں۔ ایستھیٹکس کا لفظ اپنے مفاہیم و معانی کے اعتبار سے بہت وسعت کا حامل ہے۔ لفظ جمالیات اس درجے کی وسعت سے تہی ہے۔ اگر ایستھیٹکس کے لیے دیگر الفاظ لیے جائیں تو وہ ”حسیات“ ، ”وحدانیات“ اور ”ذوقیات“ ہوں گے۔ لیکن اگر ہم اپنے کلچر و ثقافت کو دیکھیں تو یہ معانی کفایت نہیں کریں گے۔ ان لفظوں کے مختلف تناظر

Read more

اللہ مؤمن عورتوں پر زیادہ مہربان ہے

(اللہ نے اسلامی شریعت میں مسلم خواتین کے لیے بہت سی رعایتیں رکھی ہیں اور آخری حد تک انہیں سہولیات عطا کی ہے۔ شریعت نے مرد کے لیے مساجد میں نماز پڑھنے کو افضل قرار دیا جبکہ عورتوں کے لیے ان کے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کو بہتر بتایا، مردوں کو محنت و مشقت اور دوڑ دھوپ والے کام دیے جبکہ عورتوں کو معاش کی ذمہ داریوں سے مستثنی رکھا۔ ان کے سپرد ایسے کام کیے جنہیں وہ

Read more

افواہوں پہ کان نہ دھریے اور کرونا ویکسین لگوائیے

‌این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری ملازمین کو لازمی کرونا ویکسین لگوانی پڑے گی اور اس پر خاکسار نے فوری تعمیل کی اور آج ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔ جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے، سننے میں آیا ہے کہ تنخواہ بھی بند ہو سکتی ہے۔ یہ خبر کافی جان لیوا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کرونا وبا اور ویکسین کے بارے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ بہرحال سرکار سے

Read more

اللہ کے فضل سے یہ اس سال کا پہلا حادثہ ہے: فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ٹرین کے المناک حادثے پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت وقت کی پالیسی پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ کے فضل سے یہ اس سال کا پہلا حادثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثوں

Read more

پاکستان بیت المال کے سالانہ بجٹ میں اضافے کی ضرورت

گزشتہ ڈیڑھ سال میں کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال نے عام آدمی کی آمدن پر بہت بوجھ ڈالا ہے۔ گو اس عرصے میں حکومت نے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن معاشی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں غربت کے خاتمے کے لئے سرگرم حکومتی اداروں خاص طور پر پاکستان بیت المال کے بجٹ میں مناسب اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ وفاقی ادارہ مقدور بھر وسائل سے اپنے متنوع پروگراموں کے ذریعے پاکستان کی غریب عوام کی بھر پور داد رسی کر رہا ہے۔

Read more

صحافت میں کیا رکھا ہے؟

بطور صحافت کے طالب علم جان، پڑھ، سن کر بہت حیرت ہوئی کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کو بے دردی و بے رحمی سے قتل کر دینا معمول عمل ہے، یا پھر ظلم و بربریت اور سفاکیت سے ملک کے حساس اداروں، دہشتگردوں، مافیاز کی طرف سے وقتاً فوقتاً صحافیوں کو مارنا، پیٹنا اغواء کر لینا ہاتھ پاؤں توڑ دینا کوئی بڑی بات نہیں، مزے کی بات یہ ہے پھر ان حملوں، ظلم و ستم کے واقعات پر

Read more

وائرس

ملک میں ہونے والے کسی المناک واقعہ پر آسمان کی طرف ایک پرشکوہ نگاہ ڈالی تھی لیکن وہاں طویل خاموشی کا راج تھا۔ ایک آہ بھر کر نگاہیں پھیر لیں اس وقت یہ نہیں معلوم تھا کہ خاموشی تو طوفانوں کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ پڑھا تھا کہ عمل بے صلہ نہیں۔ حتیٰ کہ منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی عالم اثیر میں ایک خاص شکل اختیار کر لیتے ہیں پھر اعمال کیسے نہ ہوں۔ کبھی نہ کبھی آپ کا

Read more

کشمیر کا تنازع، حقائق کی روشنی میں قسط۔ 5

جب شیخ عبداللہ جواہر لعل نہرو سے سیاسی تعلق استوار کر رہے تھے تو اسی دوران ڈوگرہ حکومت نے 1935 ء میں گلگت کا علاقہ 60 سال کے لئے پٹے پر تاج برطانیہ کی تحویل میں دے دیا۔ برطانیہ کی اس علاقے میں دل چسپی تو پہلے سے تھی، مگر اب یہ خطہ اس کے لئے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا تھا۔ روس میں زار کی حکومت کے خاتمے کے بعد کمیونسٹ آمریت نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر

Read more

لوگ کیا کہیں گے

ہم سب نے اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار تو مشہور فلاسفر ارسطو کا وہ قول سنا ہی ہوگا کہ ”انسان فطری طور پر معاشرتی جانور ہے، معاشرہ انسان سے پہلے ہوتا ہے“ یعنی اس کے بنیادی طرز عمل کے بارے میں ایک عام تصور یہ ہے کہ وہ دوسرے انسانوں کے ساتھ معاشرے میں رہنا پسند کرتا ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کے کوئی بھی شخص تنہائی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ ایسا کرنے

Read more

درست خیالی کا فقدان کیوں؟

1968۔ 69 میں جائیں تو عوام میں عمومی سطح پر درست خیالی اور فکری ترقی کے اشاریے ملتے ہیں۔ لوگوں میں اختلاف نظریات، طریقہ کار اور سیاسی امور پر ہوتا تھا۔ ذاتیات پر بات کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا۔ نظریاتی اور سائنسی طرز فکر کو فوقیت دی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں بڑے سیاسی لیڈر، اساتذہ، شاعر، ادیب، گلوکار، اداکار الغرض ہر شعبہ زندگی سے نابغہ روزگار شخصیات پیدا ہوئیں اور پاکستان کا

Read more

بجٹ اور عوامی توقعات

وفاقی حکومت مالی سال 2021۔ 2022 کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ بجٹ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے چھٹکارے کے علاوہ سرمایہ داروں و غریب عوام کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ بجٹ میں عموماً سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاتا ہے، جو موجودہ مہنگائی کے تناظر میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوتا لیکن سرکاری ملازمین تھوڑے کو

Read more

مظفر گڑھ کا مقدمہ کون لڑے گا؟

مظفرگڑھ کے ساتھ جو سلوک قیام پاکستان کے بعد ہوتا چلا آ رہا ہے، اس بارے میں تو کتاب کی ضرورت ہے، ایک کالم میں کیا لکھا جاسکتا ہے؟ مظفرگڑھ کے عوام کو توحد یہ ہے کہ بنیادی سہولتیں قیام پاکستان کو 73 سال گزرنے کے باوجود بھی حاصل نہیں ہیں جو کہ ابتدائی ادوار میں ان کا حق تھا۔ سیاست کے میدان میں مظفرگڑھ کو بڑے نامور سیاستدان ملے، لیکن نام کی حد تک ملے، یوں ان کی سیاسی

Read more

آئیں امام خمینی رح سے کچھ پوچھتے ہیں

آج 4 جون کو تمام مسلمان بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رضوان اللہ کا 32 ویں برسی منا رہے ہیں۔ آپ کی رحلت کی خبر پاکستان کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ جنگ میں شہ سرخی کے ذریعے یوں دی گئی۔ کہ۔ عالم اسلام کے عظیم فرزند امام خمینی انتقال کر گئے۔ اسی طرح ہمارے پاکستان کے ہی مشہور و معروف شاعر کوثر نیازی صاحب نے بھی ان کی رحلت پر یوں خراج تحسین پیش کی گئی تھی۔ حال

Read more

ماحولیات کا عالمی دن

اس وقت تقریباً دنیا کے تمام ممالک کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔ ماحول آلودہ ہو جانے کے سبب نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور انسانی جانوں کے علاوہ دوسرے کئی قسم کے جانداروں کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ان بیماریوں کی وجہ سے جانداروں کی اموات میں تواتر سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر ہمارے ملک پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ وغیرہ

Read more

امریکا میں قصباتی زندگی

کچھ مصروفیات اور کچھ سستی کی وجہ سے با قاعدہ اپنے مشاہدات کو قلم بند کرنے میں تاخیر ہو گی ہے۔ اگر چہ الفاظ تو جمع ہوتے رہے لیکن تحریر کرنے سے قاصر رہی جس کی وجہ سے ایک بے چینی سے چھائی رہی۔ اپ کی سوچ اور سمجھ کو الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے اور الفاظ کو تحریر کی ضرورت ہوتی ہے اور تحریر کو قاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں پر حلال اور دیسی اشیا کے لئے ایرانی

Read more

اردو شاعری کا ارتقا

تھا عرش پہ اک روز دماغ اردو پامال خزاں آج ہے باغ اردو غفلت تو ذرا قوم کی دیکھو کاظم وہ سوتی ہے بجھتا ہے چراغ اردو اردو زبان کے پہلے شاعر مسعود سعد سلمان کا تعلق لاہور کی دھرتی سے تھا، حافظ محمود شیرانی (محقق اول) نے اپنی تحقیق سے یہ ثابت کیا ہے کہ اردو کے پہلے شاعر مسعود سعد سلمان ہی تھے، علاوہ ازیں امیر خسرو نے اپنے دیوان ”غرۃ الکمال“ کے دیباچے میں اس بات کا

Read more

عارف مسیح نے انصاف کے لئے سسٹم کی بجائے موت کو چن لیا

عارف مسیح اور اس کا خاندان عرصہ دراز سے چک 370 تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقیم ہے اور گھریلو انتظام کے لئے محنت مزدوری سے وابستہ ہے عارف مسیح کی چھ بہنیں اور چار بھائی ہیں۔ عارف مسیح کی عمر 32 سال تھی اور اس کے دو بچے اور ایک بیوہ ہے۔ عارف مسیح کے بھائی رضوان نے عارف مسیح کے قتل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ عارف مسیح ہمارا بڑا بھائی تھا اور ریحانہ بی بی ہماری چھوٹی بہن ہے جس کی عمر پندرہ سولہ سال ہے جو کہ مورخہ 18۔ 05۔ 2021 کو دودھ لینے بازار گئی تو محمد طارق اور محمد ماجد نے ریحانہ بی بی کو فحش مذاق کر کے تنگ کرنے کی کوشش کی۔

Read more

پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ

قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاو رہا ہے اور ہمیشہ سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑی ہے۔ پاکستان کو ان تعلقات کی وجہ سے جہاں تک فائدہ ہوا ہے وہیں بہت نقصان بھی، تاریخی حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دور حکومت میں روس اور امریکہ کی سرد جنگ میں پاکستان کو دونوں کی طرف سے دعوت تھی لیکن پاکستان نے امریکہ کو ترجیح دی، امریکہ کا انتخاب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ روس ایک کمیونسٹ جبکہ امریکہ ایک جمہوری ملک تھا۔ قائداعظم نے 1947 میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ”پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، اور کمیونزم اسلامی ممالک میں نہیں پنپ سکتا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے مفادات روس کی بجائے امریکہ اور برطانیہ سے وابستہ ہوں گے۔“

Read more

بے زباں عشق

لفظ عشق کا کہی پہ ذکر آئے تو بالکل عام سا تجربہ ہے کہ لوگوں کی چہروں پر فطری طور پر ایک مسکراہٹ اور تبسم سا نمودار ہو جاتا ہے اور فوراً سوالات پوچھنے لگتے ہیں۔ بھائی! کیوں اور کیسے عشق کے چکروں میں پڑے ہو؟ یہ سب چیزیں فضول ہے۔ ارے خدا کے بندے ہر جگہ، ہر وقت اور ساتھ میں ہر شخص کے لیے عشق کا تعارف یکساں نہیں۔ اگر ہمیں عشق اور لگاؤ ہے تو اس احساس سے ہے جو ہمیں سکون مہیا کرتا ہے جس سے ہم دبے زباں اور دل کے ساتھ تو محسوس کر لیتے ہیں، لیکن ظاہری طور پر بیان نہیں کر سکتے۔

Read more

تم امیر کو امیر تر بنانے کے لیے آزاد ہو

آج کے اس دور بے لذتیت میں ایسی ایسی قیامتیں گزر رہی ہیں کہ روز جزا کی طلب کا کیا کرنا۔ اگر لیل و نہار بغیر حادثات و خطرات بیت جائے تو غنیمت جانا جائے۔ سرمایہ داری پہلے سے جگر دریدہ انسانیت کو الم رسیدہ بنائے ہوئے ہے۔ آنکھیں ہیں کہ اشک بہائے جا رہی ہیں اور ذہن میں بے آرزو لمحے جاگزیں۔ کس سے شکوہ کیجئے۔ آسمان کی طرف نگاہ اٹھائیے تو عرش خدا اور زمین کی اور نظر کیجئے تو خلق خدا بھی خدا ہی کی طرح بے نیاز۔

Read more

غزہ کے آنسو

امن کے شہر کی شہزادی محبت کے سٹیشن پر اپنے شہزادے کی منتظر تھی۔

حال ہی میں ملائکہ اپنے من چاہے شخص کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی تھی اس کے محبت کا ہر اسٹاپ پہلے اسٹاپ جیسا تھا اور کیوں نہ ہوتا آخر اس کی پہچان اب اس کا من چاہا شخص تھا۔

Read more

مسجد اقصیٰ کے متولی کون؟

مسجد اقصیٰ کس کی ملکیت ہے؟ پہلے تو اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ اسلام میں مسجد کی انسان کی ملکیت نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کی راہ میں وقف ہوتی ہے۔ یہودی کہتے ہیں کہ یہ مسجد ہماری ہے اور ہم ہی اس کے وارث ہیں۔ اس کے حق میں ان کی سب سے قوی دلیل یہ ہے کہ یہ مسجد حضرت یعقوب علیہ السلام نے تعمیر کی تھی۔ یہودی خود کو بنی اسرائیل کہتے ہیں اور قرآن مجید نے بھی انہیں اسی نام سے موسوم کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کی اولاد۔

اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے جو عبرانی زبان کا لفظ ہے۔ اسرا کا مطلب بندہ جبکہ ایل، اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ اس لحاظ سے اسرائیل کا مطلب اللہ کا بندہ ہوا۔ یہودیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی ہماری ملکیت ہے کیونکہ ہم حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ یہ مسجد ہمارے باپ نے بنائی تھی اور باپ کی وراثت اولاد ہی کا ورثہ ہوتی ہے۔

Read more

سات برس کی ایک خوفناک مسکراہٹ

لازم ہے کہ کبھی کبھار ادب اور فلسفوں سے منہ پھیر کر اس جمہوری نظام کے آنکھوں میں بھی آنکھ ڈال لی جائے، جہاں سے زعفرانی مینڈکوں کے میر کارواں نے انسان دوستی کے صاف پانیوں میں نفرت کا زہر گھولنا شروع کیا تھا۔ اور یہ وہی وقت تھا کہ آخری مئی کے دو روز پہلے کی سخت دھوپ میں زمین تیزاب سے نہا گئی تھی اور زمین کی کالی کھیتی پر جب ملگجی شام کے ابر آلود بادلوں نے پھول برسائے تو برقی بجلیوں کے فانوس ایک دم سے چمک اٹھے اور اسی وقت میں نے اسے دیکھا کہ وہ اسٹیج پر کھڑا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک پرچہ ہے۔ وہ ایک آواز نکالتا اور پھر جھولنے لگ جاتا۔

Read more

مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں

کچھ سالوں پہلے سندھ کے بادشاہوں نے ایک نعرہ لگایا تھا ”مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں“ اب اس کا نیا ورژن جاری ہو چکا ہے۔ بظاہر نعرہ تو نہیں لگایا گیا مگر حالات اور واقعات کے مطابق اب یہی نعرہ بنتا ہے ”مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں“ ۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، مہاجر قومی موؤمنٹ کے آفاق احمد اور پھر متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے دھواں دھار اور الزامات سے بھرپور پریس کانفرنسز نے مبہم ہی سہی، ایک منزل کا اشارہ ضرور دے دیا ہے۔

Read more

ویکسین

آمنہ کی بیٹی کی جب بھی ویکسین ہونی ہوتی ہے تو وہ اپنی ماں کے گھر آ جاتی ہے اور بچی کی ویکسینیشن کرواتی ہے۔ اسے بہت ڈر لگتا ہے اکیلے میں بچی کی ویکسینیشن کرواتے ہوئے۔ سرنج دیکھ کر اسے پسینہ آ جاتا ہے تو اس ننھی سی جان کو وہ خود سے کیسے اس ظالم ٹیکے کے حوالے کرے؟ بس اسی پریشانی سے بچنے کے لئے وہ اپنی ماں کے پاس آ جاتی اور کہتی

”امی! آپ کا حوصلہ ہے جو اتنے آرام سے دیکھتی رہتی ہیں حمنہ کو ٹیکہ لگتے، میرا تو ڈر کے مارے برا حال ہوجاتا ہے۔“

Read more

الو اور اس کے پٹھے

الو ایک دانا اور سمجھدار جانور ہے جو پرواز بھی کر سکتا ہے۔ یہ ایک شکاری پرندہ ہے جو دن میں سوتا ہے اور رات کے وقت شکار پر نکلتا ہے۔ کچھ دن میں بھی شکار کرتے ہیں۔ الو ایک وقت میں تین اطراف میں دیکھ سکتا ہے جبکہ انسان صرف 2 اطراف میں دیکھ سکتا ہے۔ الو کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ آواز کی سمت اور آنے والی آواز کے فاصلے کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔ چڑ چچڑ چچڑ چچڑ بہت کرتے ہیں۔ عمومی طور پر الو کو منحوس سمجھا جاتا ہے۔

Read more

عمران حکومت کے لیے مشکلات

پاکستانی سیاست میں پی ڈی ایم کے قیام کے بعد حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ جس طرح حکومت چل رہی ہے اس سے مقتدر حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے جس کا ثبوت وفاقی وزراء کو جنرل باجوہ سے ایک لیکچر سننے کو ملا کہ کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔ یوں لگتا ہے کہ ان حالات میں نواز شریف پاکستانی سیاست کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں اور محظوظ ہو رہے ہیں۔ شاید میاں صاحب حکومت کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں کیونکہ مزید مہنگائی اور حکومتی نا اہلی سے سنٹرل پنجاب میں نون لیگ کے ووٹ بنک میں اضافہ ممکن ہے۔

Read more

انصاف دہلیز پر

کہتے ہیں نا انصافی کی بدترین شکل انصاف فراہم کرنے کا دکھاوا کرنا ہے۔ اسی طرح کی صورتحال ہمارے ملک پاکستان میں بھی نظر آتی ہے جہاں بانی پاکستان نے قیام سے قبل عوام کو خواب دکھایا کہ ان کے لئے ایسا ملک ہو گا جس میں جس میں انہیں برابری کی بنیاد پر حقوق اور انصاف میسر ہو گا لیکن وقت نے انہیں مہلت نہیں دی اور اس کے بعد ملک کے حالات ایسے ہوئے کہ شعبہ قانون و انصاف پر توجہ ہی نہیں دی جا سکی جبکہ یہ امر بھی مسلمہ ہے کہ کسی ملک کی مضبوط بنیاد، ترقی اور استحکام صرف قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں ہی مضمر ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے وطن میں یہ بالادستی قائم نہیں ہونے سے عام آدمی آج بھی انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتا ہوا نظر آتا ہے۔

Read more

ادھر ادھر سے

پاکستان کے ممتاز صحافی اور مصنف سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے حالیہ کالم میں عمران قادری دھرنوں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ اور ان سے جڑے افسوس ناک واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ لندن میں پلان شدہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014 کے دھرنوں کو ملک کی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین ایونٹس کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ 126 دن تک جاری رہنے والے ان دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف

Read more

نئی امریکی گیم کا پرانا مفروضہ اور پروپیگنڈا؟

امریکہ اپنی پالیسی کے تحت اعلان پر عمل پیرا، افغانستان سے انخلا کا ٹائم فریم دے چکا، روس کا بنایا ہوا بگرام ائر بیس جلد کابل انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا گو کہ ماضی کی روایات کے مطابق امریکہ جس ملک میں جاتا ہے، باآسانی اپنے انخلا کے مراحل کو مکمل نہیں کرتا اور کوئی نہ کوئی جواز موجودگی کا پیدا کر کے ماحول کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ پینٹاگون کی روایت رہی ہے کہ چاہے اسے کتنا

Read more

امن زندہ باد

میرا تعلق سندھ کے ایک ایسے شہر سے ہے جہاں اقلیتی قومیں اکثریت میں ہیں، سندھ میں کافی ایسے شہر گاؤں ہیں جہاں ہندو آبادی عمومی طور پر زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان کا ہمارے سماج میں ہونا ایک گلدان کی مانند ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول گلدان کی رونق کو نمایاں کرتے ہیں، ۔ ہمارے شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی مثالیں روزمرہ کی زندگی میں ہی دکھنے کو مل جاتی ہیں۔ مذہبی تہواروں، عید،

Read more

چین۔ پاک انسداد وبا: تعاون کی عمدہ مثال

پاکستان میں حالیہ دنوں کووڈ۔ 19 ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ ‏ملک بھر میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اب تک ویکسین کی خریداری 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب چین کے تعاون سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ ”پاک ویک“ کووڈ۔ 19 ویکسین باضابطہ لانچ کر

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امن اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے خصوصی کردار

ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی اہم ذمے داری وزارت خارجہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ جنگ ہو یا امن، تعلقات میں مزید بہتری، یا کشیدگی کو کم کرنا، خارجہ پالیسی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر خارجہ پالیسی مد و جزر کا شکار رہی، جو حکومتوں میں سیاسی روایات کے تسلسل نہ ہونے کے باعث مستحکم نہیں رہی، اس حوالے سے سابقہ ادوار میں خارجہ پالیسی کو عالمی قوتوں کے دباؤ

Read more

امن و امان کا بہانہ یا کچھ اور

اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کے حالات کئی دہائیوں سے بہت دگر گوں رہے ہیں اور یہاں وقفے وقفے سے کئی جنگ پلاسیاں لڑی جاتی رہی ہیں لیکن ارباب اختیار و اقتدار نے کبھی اس بات پر سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کیا کہ اس خرابی حالات میں خود ارباب اقتدار و اختیار کا کتنا ہاتھ رہا ہے۔ کراچی کے حالات کی خرابی کا آغاز ایوبی دور سے ہوا تھا جب ایوب خان کو مادر ملت کے مقابلے

Read more

شاہانہ قصیدوں کے بے ربط قوافی

اختلاف برائے اصلاح اور اختلاف برائے اختلاف میں واضح فرق یہ ہے کہ اول الذکر سے تجسس و تحقیق، غور و فکر، دلائل احسن کے ساتھ علمی اضافہ کے ساتھ ساتھ تہذیب و معاشرت اور باہمی تحسین و اوصاف کے در بھی وا کرتا ہے۔ جبکہ ثانی الذکر کی دنیا میں ایسی کبھی کوئی گنجائش نہیں رہی وہ اس لئے کہ ایسے خیالات کے حامل افراد کے پاس نہ کوئی واضح دلیل ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مستند حوالہ

Read more

خود کشی مسائل کا حل نہیں

معبود نے انسان کو دنیا میں اکیلے نہیں بھیجا بلکہ اس کے ساتھ مسئلے مسائل، غموں اور پریشانیوں کو بھی حکم دیا کہ انسان کو اکیلا نہیں چھوڑنا اس کے ساتھ ساتھ رہنا۔ غم ساتھ اس لیے رکھے تاکہ انسان مضبوطی سے ان سے نبرد آزما ہو جائے اور ان پر فتح پاکر آہنی ذہن اور مضبوط سوچ رکھنے والا بن جائے۔ جب انسان ان پر فتح پا لیتا ہے تو بڑی مسرت، جوش اور ایک خاص قسم کا انبساط اپنے اندر محسوس کرتا ہے۔ ان غموں اور پریشانیوں سے مقابلے میں جو ہار گیا وہ گویا زندگی سے جنگ ہار گیا اور بعض دفعہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ انسان مسائل کو قابو نہیں کر پاتا اور وہ ایسا سنگین قدم اٹھاتا ہے جس سے زیاں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

Read more

ماضی میں اور نفسیات

ماضی کا گلدستہ پھولوں اور کانٹوں کے مجموعے پر ہی انحصار کرتا ہے، پھول خوشبو دیتے ہیں جس سے انسان اچھی یادوں کو سونگ سکتا ہے اور کاٹنے زندگی کے درد ناک واقعات کا غم تازہ کرنے کے لئے لہو بہانے کا کام کرتے ہیں، لیکن جب آپ اس گلدستے میں خوشی ڈھونڈنے کے لئے ہاتھ ڈالتے ہیں، تو ہاتھ خون سے رنگ جاتے ہیں اور زخم دل پر لگتے ہیں، کیونکہ زندگی کے زخم زیادہ ہوتے ہیں، اور یادیں

Read more

خوش رہنا بھی ایک آرٹ ہے

زندگی پھولوں کی سیج ہے نہ ہی کانٹوں کا بستر۔ بلکہ خوشی و غم دونوں سے عبارت ہے۔ راہ زیست میں خوشی و رنج، دکھ سکھ، اداسی و مسرت، مٹھاس و تلخی، خوشگواری و نا خوشگواری ہر دو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ اہم نہیں کہ آپ کو کبھی مصائب و آلام اور ناکامیوں کا سامنا نہ ہو بلکہ ضروری امر یہ ہے کہ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے بھی خوش و خرم زندگی گزارنے کے لوازمات تلاش

Read more

منشیات کا پیسہ، کرپٹ مفلوج نظام

وہ کرائے کے قاتلوں کی گیارہ رکنی ٹیم تھی، انہیں مشکل ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل کئی ماہ کولمبیا میں پیشہ ورانہ تربیت دی گئی، یہ بیشتر فوجی تھی، برطانیہ کا سابق فوجی پیٹر میک الیز ٹیم کو لیڈ کر رہا تھا، پیٹر میک الیز اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو نواحی ضلعے ریڈری میں پیدا ہوا، باپ نے پر تشدد رویے کے ساتھ اس کی پرورش کی جس کی وجہ سے یہ تشدد پسند ہو گیا اس نے 17 سال کی عمر میں فوج میں شمولیت کے لیے گھر چھوڑ دیا یہ اپنی جارحیت کو نکلنے کا راستہ دینا چاہتا تھا اس نے کئی خوفناک محاذوں پر لڑائی میں حصہ لیا یہ بے رحمی اور سفاکی کی وجہ سے مشہور ہوا، 1969 میں میک الیز نے فوج کو خیر باد کہہ دیا۔

Read more

مرد کو درد نہیں ہوتا

اپنی زندگی میں عورت کے لئے حقوق نسواں اور دیگر اس جیسی بے شمار اصطلاحات دیکھی ہیں مگر مرد کے لئے ایسی اصطلاح میری نظر سے نہیں گزری، یقیناً اردو ادب میں ہوگی لیکن وہ کبھی اتنی عام یا ضروری نہیں سمجھی گئی کہ ہر خاص و عام کی زبان تک پہنچ سکے۔ یا یوں کہہ لیں کہ مرد کی زندگی کو ہمیشہ سے عمومی طور پر حقوق سے زیادہ فرائض یا ذمہ داریوں کے ساتھ ہی جوڑا گیا ہے۔

Read more

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے عالمی دن پر

ایک دفعہ میں لاہور سے خانیوال جانے کے لیے ریل میں سوار ہوا۔ میری ساتھ والی خالی سیٹ پہ ایک ادھیڑ عمر کا شخص آ کر بیٹھ گیا۔ اس نے بیٹھتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا کہ اپنی جیب سے ایک انتہائی مناسب قیمت والی سگریٹ کا پیکٹ نکالا اور دیا سلائی جلا کر ایک سگریٹ سلگا لیا۔ میں نے اس نیت سے کہ شاید وہ میرے چہرے پہ ناگواری کے آثار دیکھ لے، اس شخص کے چہرے کو غور سے دیکھا۔ مگر وہ ان اخلاقی باریکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کش پہ کش لگانے لگا اور میں غریب اس شش و پنج میں مبتلا رہا کہ اس کو کیسے روکوں۔ میں مروت کی رکاوٹ کو راہ سے ہٹانے کی کوشش میں مگن تھا کہ پچھلی نشستوں سے ایک بھاری بھرکم نسوانی آواز نے ہمیں چونکا دیا ”اے بھائی صاحب یہ کس نے سگریٹ لگائی ہے سارا ڈبہ بدبو سے بھر دیا ہے، فوراً اسے بجھاؤ، پتہ نہیں ہے کہ گاڑی میں سگریٹ نوشی منع ہے“

Read more

مکافاتِ موہوم

غریب کے بچوں کو مدرسے میں انتہا پسند بنا کر مختلف جنگوں اور دہشت گردی کا ایندھن بنایا جاتا ہے، اور ”ان“ کے اپنے بچے بیرون ملک کے اعلیٰ ترین اور مہنگے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیے بھجوائے جاتے ہیں، حیرت تو یہ ہے کہ بیرون ملک دنیا کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا بھی ان کی اولادوں میں انسانیت اور ہمدردی و حب الوطنی کے جذبات پیدا نہیں کرتا، سیاست دانوں اور جاگیرداروں و سرمایہ داروں کے بچوں کو دیکھ لیجئیے، دنیا کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں سے پڑھ کر بھی وہ ویسے ہی ظالم، بے حس، انسانیت سے عاری ثابت ہوتے ہیں جیسے ان کے بڑے تھے۔

Read more

مسئلہ فلسطین! عربوں کی کم فہمی اور نادانی

گزشتہ کچھ دن پہلے ابلاغ عامہ کے مرکزی ذرائع اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کہرام مچا ہوا تھا کہ یہود و نصاریٰ مل کر فلسطینوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اس میں شبہ بھی نہیں واقعی فلسطین کی تیسری نسل آگ و خون میں پروان چڑھ رہی ہے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سارے قضیہ میں اصل قصور وار ہے کون؟ اگر حقیقت پسندانہ نقطہ نظر سے تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو عربوں کی کم فہمی اور نادانی مسئلے کی اصل وجہ معلوم ہوتی ہے۔

Read more

پائیدار ترقی اور دنیا کا مستقبل

پائیدار ترقی یا sustainable development کا تصور پہلی بار 1987 میں پیش کیا گیا۔ اس سے مراد یہ ہے کہ معاشرے کی تشکیل ایسے کی جائے کہ معاشرہ لمبے عرصے تک قائم رہ سکے۔ یعنی پالیسی اور فیصلہ سازی میں مستقبل کو مدنظر رکھا جائے اور ترقی کے ایسے طریقے اپنائے جائیں جو نہ صرف معاشرے کو استحکام بخشیں بلکہ قدرتی وسائل کے کم سے کم استعمال کے ساتھ سماجی و معاشی برابری کو عام کریں کیونکہ جن معاشروں میں سماجی و معاشی ناہمواریاں واضح ہوتی ہیں وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ پاتے۔

Read more

غریبوں کی خواہشات اور مشکلات

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ کے لگ بھگ ہے افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ وطن عزیز میں غربت کی شرح خوفناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 7 کروڑ 77 لاکھ افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔ پنجاب میں غربت کی شرح 4.31 فیصد سندھ میں 43 خیبرپختونخوا 49 اور بلوچستان میں سب سے زیادہ 71 فیصد ہے پاکستان میں تین طبقات آباد ہیں ان میں امیر درمیانہ اور غریب طبقہ شامل ہے گزشتہ چند برسوں سے وطن عزیز کے معاشی حالات مزید خراب ہوئے ہیں جس کے باعث بے روزگاری تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ عصر حاضر میں کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لاک ڈاؤن تجارت میں خسارہ یہ ہی وہ محرکات ہیں جس کے باعث بڑی بڑی کاروباری کمپنیاں اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہی ہیں۔

Read more

خواب سراب اور جنوبی پنجاب

اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کی طرف سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا آغاز ایک خوش آئند عمل ہے جس کا آغاز پنجاب کے دو ڈویژن ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال سے کر دیا گیا ہے۔ لیہ میں اس پروگرام کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر شہری کا مفت علاج ہو پنجاب کے دو ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار کی ہیلتھ انشورنس دے دی گئی ہے جو کہ ملک کے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرا سکیں گے۔

Read more

ہمارے ملک کی اچھی باتیں

پاکستان ہمارا عزیز وطن ہے اور پاکستانی ثقافت مجھے دنیا میں سب سے بہترین لگتی ہے۔ مانا کہ ہمارے ملک میں کئی چیزیں غلط ہیں۔ پر یہ ہر جگہ ہر ملک میں ہوتا ہے۔ کیوں نہ آج ہم اپنے کلچر کی اچھی چیزوں پر بات کریں۔ ہمارے ہاں ہر قسم کے لوگ ہیں۔ کشمیری، پنجابی، بلوچ، سندھی، گلگت بلتستان والے اور بہت سے دوسرے۔ اور یہ سب مختلف ہیں۔ پنجابیوں کے کھانے، اور ان کا لباس، ان کی شادیاں اور سب سے بڑھ کر ان کی میٹھی زبان ان کو بہت خوبصورت بناتی ہے۔

Read more

آخر جنرل رانی تھی کون؟

کچھ دن پہلے دارالحکومت میں تشدد کی زد میں آنے والے ایک صحافی اسد علی طور کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صحافی برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا مقصد اظہار یکجہتی تھا یا فوج کو گالیاں دینا یہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ ایک سینئیر صحافی کی جانب سے اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف زہر اگلا گیا۔ فوج کو گالیاں دی گئی۔ اس ریلی میں جہاں دفاعی ادارے پر تبرا کیا گیا وہیں ایک نام گونجتا ہوا

Read more

خبر، میڈیا اور سماجی اخلاقیات

میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون بھی کہا جاتا ہے۔ اسلامی ریاست کے تصور میں اسلامی عدالت، اسلامی تعلیمی نظام، اسلامی تہذیب، اسلامی نظام معیشت، اسلامی معاشرتی نظام پر بہت کچھ کہا سنا جاتا ہے۔ چلیے چند ثانیے کے لیے یہ چھوڑ دیتے ہیں کہ ایک اسلامی ریاست میں ان معاملات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے یا دین سے مذکورہ بالا جملہ معاملات کی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ کیا ان تمام معاملات کا تعلق صرف ایک اسلامی ریاست

Read more

صحافت یا بلیک میلنگ

جس طرح ہر لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اور بیشمار اداروں کی ہر اکائی اس زعم میں مبتلا ہے کہ ان سے بڑا صادق، امین، دیانتدار، سر تا پا ایمان سے لبالب اور ریاست کا وفادار کوئی ہو ہی نہیں سکتا بالکل اسی طرح صحافیوں کو بھی اس بات کا بڑا گھمنڈ ہے کہ پوری کائنات میں ان سے زیادہ نڈر، بیباک، بہادر، ہمیشہ سچ بولنے، کہنے، لکھنے اور آزاد صحافت کرنے والا کوئی اور موجود ہی نہیں۔ بے شک جس

Read more

ایک خط

پیارے گراہم!

حیران ہوں، زندگی کے کس موڑ پر تمہاری یاد آئی اور بے طرح آئی۔ 102 سال گزر جانے کے بعد ۔ جھریوں زدہ جسم، رعشہ زدہ ہاتھ۔ جھکی کمر۔ سفید بال۔ مدت گزر چکی منہ دانتوں سے خالی ہے۔ میں جو تمہارے بنا جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی، ساری زندگی گزار دی اور کبھی ایسا وقت بھی گزرا کہ تمہارا خیال تک نہ آیا۔

Read more

چھٹی حس

خدائے امن کے تخلیق کردہ جہاں میں عوام الناس حواس خمسہ کے سہارے خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے (واضح رہے کہ حواس خمسہ کا سرسید کے ارکان خمسہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ) ۔ قوت سامعہ (کان) لامسہ (ہاتھ) ذائقہ (زبان) شامہ (ناک) اور باصرہ (آنکھ) ان کی کل حیات تھی کہ اچانک ایک صبح ڈیوک یونیورسٹی کے ماہر نفسیات جی۔ بی رائن نے ”چھٹی حس“ کا تصور دے کریک دم وقت بدل دیا، جذبات بدل دیے، زندگی بدل دی۔ اس کا ناصرف اچھے بھلے چلتے نظام زندگی پر اثر ہوا بلکہ ذہن انسانی کی کارکردگی بھی مشکوک ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق چھٹی حس کی اصطلاح ان مواقع کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بظاہر موجود نہیں ہوتے۔ یہ ادراک سے ماورا اور حواس خمسہ سے مبرا ہے۔ مطلب یہ سمجھ آتا ہے کہ چھٹی حس کا عمل دخل ان خیالات و احساسات سے ہے جن کا عقل و دانش سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ اب ہماری قوم تو ایسے معاملات میں روز اول سے ید طولیٰ رکھتی ہے سو یہاں چھٹی حس کا وہ حال ہوا کہ اسے چھٹی کا دودھ آ گیا۔

Read more

میرا حق ہے

”بابا مجھے نکاح نامہ پڑھنے تو دیں رابعہ نے نکاح نامہ پر دستخط کرنے سے پہلے بابا سے کہا۔“ کیا کرو گی پڑھ کر؟ کوئی ضرورت نہیں دستخط کرو یہیں کافی ہے ”“ بابا میری پوری زندگی کا سوال ہے اور یہ کیا آدھی شقیں تو اس میں کٹی ہوئی ہیں آپ مجھ سے میرے حقوق میرے ہی ہاتھوں تلف کروا رہے ہیں؟ ”“ صحیح کہتے ہیں بیٹیوں کو تعلیم سے روشناس نہیں کروانا چاہیے کیونکہ اس کے بعد وہ

Read more

پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی کا کردار

بائیو ٹیکنالوجی سے مراد انسان کے فائدے کے لئے مائیکرآرگنزم، پودوں اور جانوروں کا استعمال کرنا ہے۔ یہ سائنس میں متعارف ہونے والی جدید اصطلاحات میں سے ایک ہے۔ بائیوٹیکنٹلوجی ایک وسیع مضمون ہے جس نے دور حاضر کے مختلف شعبہ جات میں انقلاب برپا کیا ہے۔ میڈیکل، زراعت، ماحولیات اور انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں مختلف ادویات بائیو ٹیکنالوجی کی بدولت تیار کی جا رہی ہیں جن میں اینٹی بائیوٹکس، سٹیرائڈز

Read more

افواؤں کے بازار میں بیچاری کورونا ویکسین

ایک تویل عرصہ وبا میں گزارنے کے بعد لوگوں نے نظام زندگی سے اس وبا کو جوڑ لیا ہے۔ مجھے کرونا کے شروعاتی دن یاد آتے ہیں جب ہمارے شہر میں ایک کرونا مریض ہونے کی افوا اڑائی گئی تھی۔ شہر میں خاموشی سی چھا گئی تھی، ہر طرف خوف تھا، اس محلے میں لوگ جانے سے گھبراتے تھے، علاقہ مکین گھروں تک محدود ہو گئے تھے اور شاید اس قسم کا احتیاط بہتر بھی تھا۔ وبا کے ساتھ جھوٹ،

Read more

تخلیق سے جنون تک

لوئی آلتھوسر اکتوبر 1918 ء کو نارتھ الجیریا میں پیدا ہوئے۔ یہ نارتھ افریقہ کا ایک ملک ہے۔ وہ پیرس میں پڑھتے رہے۔ جہاں وہ ایک دن فلسفے کے پروفیسر بن گئے۔ وہ فرانس میں معتبر اور معزز ہوئے۔ انہوں نے empiricist اور Marxist کام میں گراں قدر اضافہ کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک تنقیدی سوچ کے حامل بھی رہے۔ انہوں نے کارل مارکس کے کام پر تنقید بھی کی۔ لوئی 1980ء میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ ذہنی

Read more

بیچارے عوام جانتے ہیں لیکن یقین نہیں کرتے

ہم بیچارے عوام بہت ہی سادہ ہیں اور ہرمرتبہ ایک ہی سوراخ سے ڈسے جاتے ہیں۔ وہ ایسے کہ اگر حکومت وقت نا اہل ثابت ہو اور عوام کی نظروں میں ناپسندیدہ ہو جائے تو اس مصیبت سے نجات کے لیے اپوزیشن سے توقعات لگالی جاتی ہیں۔ عوام کا حافظہ کمزور ہوتا ہے اس لیے انہیں یاد نہیں رہتا کہ چوہے بلی کا یہ کھیل گزشتہ 73 برس سے ایک ہی سکرپٹ کے تحت ایک ہی طرح کھیلا جا رہا

Read more

ویسٹ فیلیا کے معاہدہ امن سے قیام اسرائیل تک

اسرائیل نامی نام نہاد ریاست کی اینٹ تو بلفور اعلامیہ کے بعد رکھ دی گئی تھی۔ پر اس کا قیام 1948 کے بعد ریاست فلسطین کا کلیجہ چاک کر کے عمل مین لایا گیا۔ وقت کے ساتھ تمام ریاستی تنازعات حل ہو گے مگر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو پایا۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بات کو واضح کیا جائے کہ باقی مسائل تو حل ہو رہ ہیں۔ یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہو

Read more

5 ہفتے ’5 کہانیاں

وقت کا چرخا ہی ایسا ہے ’یہ اپنی سی روانی‘ موج ’مستی اور دھن میں چلتا رہتا ہے اور دوسروں کو بھی جیسے تیسے اس کے ساتھ دوڑنا پڑتا ہے۔ کبھی کبھار لیکن تکلا تلخ بھی ہو جاتا۔ ایسے ہی کچھ تند پچھلے پانچ ہفتوں میں ایسے ڈالے کہ پوری‘ سرت ’قائم ہو گئی۔ جب سے ہوش سنبھالی اپنے گردوپیش میں مختلف اور منفرد رسموں اور دن منانے جیسے رواج سے پالا پڑتا رہا۔ سکول میں قائدین کے نام سے

Read more

تحریکوں کے نشیب و فراز اور رہبر کی بصیرت

طبیعی عوامل کے باعث پیش آنے والی تبدیلیوں میں سے ایک اہم تبدیلی فرسائش کا عمل ہے، فرسائش یعنی کسی چیز کا کثرت استعمال سے فرسودہ ہو جانا، گھس جانا۔ مثلاً ہم روز مرہ زندگی کے مختلف امور میں فرسائش یا فرسودگی کا عمل دیکھتے ہیں، کبھی دھوپ میں پڑی چیزیں فرسودہ ہو جاتی ہیں، بعض چیزوں کو ہوا فرسودہ کر دیتی ہے۔ کبھی دریا اور زمین کے مابین مقابلے کا نتیجہ فرسودگی کی شکل اختیار کر جاتا ہے اور

Read more

فتح قسطنطنیہ (استنبول، ترکی)

سر پر بھاری پگڑی باندھے اور طلائی خلعت میں ملبوس 21 سال کے نوجوان سلطان نے اپنے سپاہیوں کو ترکی زبان میں مخاطب کیا: ’میرے دوستو اور بچو، آگے بڑھو، اپنے آپ کو ثابت کرنے کا لمحہ آ گیا ہے!‘ قسطنطنیہ کا قدیم نام بازنطین تھا۔ لیکن جب 330 عیسوی میں رومی قیصر کونسٹینٹائن اول نے اپنا دارالحکومت روم سے یہاں منتقل کیا تو شہر کا نام بدل کر اپنے نام کی مناسبت سے کونسٹینٹینوپل کر دیا، (جو عربوں کے

Read more

خوابوں کے شہر!

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پیرس، لندن یا نیویارک کے سفر نامے کا ذکر کر رہے ہیں تو آپ کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے یہ شہر نہیں دیکھے ہیں۔ اوریہ ہماری عادت نہیں ہے کہ ہم گھر کی مرغی دال برابر کے مصداق، اپنے شہروں اور تاریخی مقامات کو گھاس نہ ڈالتے ہوئے دوسرے ممالک کے اہم تاریخی مقامات کی تعریفیں کرنے لگیں۔ ویسے بھی ہمیں دال روٹی کھانا بہت پسند ہے۔ کسی

Read more

اپوزیشن اور حکومتی گٹھ جوڑ کا شکار، بلوچستان

سمجھنے سے قاصر ہوں کہ پڑھا لکھا اور ایماندار شخص اگر خود ایماندار بھی ہے پڑھا لکھا بھی ہے تو سرکاری کاغذات میں غیر ایماندارانہ لوگوں کی باتیں نہ صرف سنتا ہو بلکہ اس پر من و عن عمل بھی کرتا ہو۔ تو دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری کی پوری دال کالی ہے۔ ابھی کل ہی میں نے ایس این ای میں غیر قانونی پوسٹوں کی تخلیق کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی

Read more

مسئلہ فلسطین کا پاکستانی حل

اسرائیل اور فلسطین کے بیچ مصلحت کروانے میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے۔ جنرل سیسی سے ہزاروں اختلافات کے باوجود یہ ماننا پڑے گا کہ انھوں نے اسرائیل کے چوتھے بڑے ٹریڈنگ پارٹنر ترکی کی طرح صرف بیانات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عملی اقدامات کر کے دونوں اطراف مزید قتل و غارتگری کو روکا۔ جن بھائیوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے سٹیٹس پوسٹ کیے ان سے معذرت کا طلبگار ہوں کہ میں بائیکاٹ نا کر پایا۔

Read more

حسن طلال ٹوانہ

گوتم بدھا نے کہا تھا کہ ”زندگی میں ایک بار آپ کسی ایسے سے ضرور ملتے ہیں جو سب کچھ بدل دیتا ہے“ گوتم بدھا کا فرمان درست ہے۔ لیکن میری نظر میں اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ”آپ زندگی میں ایسے بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں جو کچھ نہ کچھ بدل دیتے ہیں“ میری زندگی میں آنے والے ایسے لوگوں میں سے ایک نام حسن طلال ٹوانہ کا ہے۔ حسن طلال ٹوانہ کا تعلق سرگودھا کے

Read more

قبل از وقت انتخابات

ایسے وقت میں جب معیشت ڈوب رہی ہو۔ سیاسی وضع داری اور استحکام کا دور دور تک نشان نہ ہو۔ جہاں دفاعی اور ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہو۔ جب خارجہ پالیسی ڈانواں ڈول ہو رہی ہو۔ جب اپنے چہیتے کرپشن کی غضب ناک منصوبوں میں ملوث ہو۔ تو ضد، نرگسیت اور میں نہ مانوں کا کالا کپڑا آنکھوں پر باندھنے کی بجائے حقیقت کو بھانپنا ہی عقلمندی ہوتی ہے۔ معاشی اشاریے خطرناک صورتحال پیش کر رہی

Read more

عالمی وبائیں اور بے بس انسان

دنیا وقفے وقفے سے کئی ایک وبائی بیماریوں کا شکار ہوتی رہی ہے۔ ہر وبا کی اپنی ایک خاص نوعیت رہی ہے اور ہر ایک نے روئے زمین کے تھوڑے یا بہت حصے کو متاثر کیا۔ انسان نے مختلف وباوں سے گزر کر بہت سارے جانی و مالی نقصان کے بعد وبا سے محفوظ رہنے کا طریقہ ضرور ڈھونڈ لیا، لیکن ان وباوں کے ذریعے خالق کائنات کی طرف سے یہ اعلان بار بار دہرایا گیا کہ: ان یشاء یذھبکم

Read more

مجبور عوام

شہر قائد کو پاکستان کے تمام غرباء اپنے لیے اہم وسیلہ سمجھتے ہیں۔ چونکہ یہاں لاکھوں افراد اپنا آبائی وطن چھوڑ کر یہاں روزگار کی خاطر منتقل ہوئے۔ ہزاروں خاندان تو مستقل اپنی زندگی کراچی کے نام کر چکے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے کراچی کی طرف سفر کرتے ہیں۔ مقصد صرف بہتر روزگار کی تلاش ہے۔ گزشتہ ایک برس میں عالمی وبا کی وجہ سے لگنے والی سماجی پابندیوں نے نظام درہم

Read more

خانوزئی میں کتب میلوں کا احوال

حالات اور دور جیسا بھی ہو مطالعہ کتب کہ اہمیت مسلمہ ہے۔ کورونا کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں کتاب کلچر کو عام کرنا ناصرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے۔ اس ٹک ٹاکی دور میں جہاں نوجوان کتاب سے کوسوں دور ہو گیا ہے اسے واپس مطالعہ کی جناب راغب کرنا اور اسے کتاب دوست ماحول فراہم کرنا یقیناً جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اور اگر پر خلوص کوشش کی جائے تو نتائج یقیناً حوصلہ

Read more

کورونا وائرس اور بدلتے تعلیمی رحجانات

جیسا کہ کورونا وائرس نے اس کرہ ارض اور اس پر بسنے والی ہر شے، خصوصاً انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے وہیں طلبہ و طالبات اور ان کے رجحانات کو بھی یکسر بدل دیا ہے۔ ناصرف آج کا تعلیمی ماحول، بلکہ طالب علم بھی ویسا نہیں رہا جو 2020 کا سورج طلوع ہونے سے پہلے تھا۔ جیسا کہ پاکستان میں کسی بھی سانحہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مثبت اثرات کی نسبت منفی اثرات کہیں زیادہ واضح اور شدید ہوتے ہیں تو کورونا وبا کے تعلیم پر ہونے والے اثرات میں بھی یہی رجحان نمایاں ہے۔ ناصرف تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرنے والا انتظامی ڈھانچہ ناکام نظر آتا ہے بلکہ اس کے افسران کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں۔ جہاں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی تعلیمی نفسیات میں تبدیلیاں واضح ہیں تو اساتذہ بھی ان اثرات سے مبرا نہیں ہیں

Read more

کیفیت اور ہجوم کا تعارف ایک ڈھلتی شام میں

کچھ عجیب سا موسم تھا، کہیں دھوپ کہیں چھاوں، جہاں جہاں آسمان صاف تھا، وہاں وہ اتنا نیلا تھا، جیسے کبھی دل نیل و نیل ہو جاتا ہے، اور جہاں جہاں آسمان پر بادل تھے، وہ دور کسی چوٹی پر پڑی برف کی طرح دکھائی دے رہے تھے، ہم شاردہ سے کیل کی جانب نکلے تھے، لیکن سرگن نالے سے آگے موڑ کے بعد کچھ ہی دور یہ جگہ آ گئی، تو یہ جگہ کچھ عجیب سی کیفیت کی حامل تھی، یا شاید میں کسی کیفیت میں جا چکا تھا، یہاں سے ایک سڑک آگے کیل کی طرف جا رہی تھی اور ایک مختصر سا کچا راستہ نیچے دریا کے کنارے کو جا رہا تھا، نیچے دریا کنارے ایک چھوٹا سا ریتلا میدان تھا، جس میں دریا کے کنارے کی طرف کچھ بڑے بڑے پتھر تھے۔

Read more

یہ کیسے درندے ہیں

انسانیت کی اگر بات کی جائے تو ہر انسان خود کو پارسا سمجھتا ہے۔ اسے خود میں دنیا بھر کی اچھائیاں نظر آتی ہیں اور اس کے سامنے دوسرے تمام لوگوں میں برائیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ موجود ہوتا ہے۔ کچھ روز قبل تمام پاکستانیوں میں اسرائیل کے خلاف زہر ٹیوٹر فیسبک اور تمام سوشل میڈیا پر نکلتا رہا جبکہ یہ تمام سوشل میڈیا کی سہولیات دینے والے وہی لوگ تھے جن کے خلاف زہر اگلا جا رہا

Read more

دیتے ہیں یہ بازی گر دھوکا کھلا

آج کے ہمدرد سیاسی رہنما موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ ماضی میں وہ حکمران تھے انہوں نے بھی قرضے لئے تھے نئے نئے ٹیکس لگائے تھے یہ سب وہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکم پر کرتے۔ انہیں یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ ان کے ادوار میں بدعنوانی بھی ہوتی تھی کمزور لوگوں کی زمینوں پر قبضے بھی ہوتے تھے غنڈے بھی شریف شہریوں کو ڈراتے دھمکاتے۔ مہنگائی مافیا بھی من مرضی کرتا الغرض ان

Read more

”چائنا اسپیڈ“ اور ویکسی نیشن

چین میں قیام کے دوران ”چائنا اسپیڈ“ کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ ایک زبردست تجربہ ہے۔ آپ زندگی کا کوئی بھی شعبہ اٹھا لیں، چین کی تیز رفتار ترقی دنگ کر دے گی۔ چاہے تعمیراتی منصوبے ہوں، انفراسٹرکچر کی بہتری ہو یا پھر سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان، دنیا ”چائنا اسپیڈ“ کی معترف نظر آئے گی۔ اس کی ایک حالیہ مثال کووڈ۔ 19 ویکسی نیشن کی بھی ہے۔ حیرت انگیز طور پر چین بھر میں اب تک ویکسین کی 50

Read more

لمحہ ادراک

ایک لمحہ کی کیا حقیقت ہے۔
روزآفرینش سے آج تک کی لڑی میں ایک لمحہ کیا حقیقت رکھتا ہے۔
جسم میں دوڑتے خون کے بہاو میں ایک قطرہ خون کیا ہے۔
سمندروں سے بھری دنیا میں ایک قطرہ شبنم کیا ہے۔

Read more

وزیراعظم صاحب! تھل کی نمائندگی کا حق اداکریں؟

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی لیہ آرہے ہیں۔ اس کے لئے انتظامات کوحتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ 26 مئی کا دورہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے شایان ہو، ادھر تھل بالخصوص لیہ کی عوام تخت اسلام آباد کے خان اور تخت لاہور کے بلوچ حکمران عثمان بزدار کی طرف سے بڑے ترقیاتی پیکج کی منتظرہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے قیام میں لیہ کو ایک خاص مقام یوں حاصل ہے کہ لیہ کے تین ارکان صوبائی اسمبلی (احمد علی اولکھ۔رفاقت گیلانی۔ طاہر رندھاوا) جو کہ آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے تھے، وہ بذریعہ جہانگیر ترین جہاز بنی گالہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو گلے میں پارٹی مفلر ڈال کر پیارے ہو گئے تھے۔ اور اب تک جہانگیر ترین اور تحریک انصاف کی قیادت آگے پیچھے ہیں، اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ملتے ہیں۔ اسی طرح لیہ کی قومی اسمبلی کی دونوں نشتوں پر بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیابی ملی تھی، یوں عوامی سطح پر جہاں آزاد امیدواروں پر ووٹ نچھاور کیے گئے تھے۔

Read more

مالاکنڈ میں جولگرام کا بازار کوٹہ

میں نے ایاز کے ساتھ گاؤں جولگرام کے اس معاشی اور ثقافتی اعتبار سے اہمیت رکھنے والے بازار ”کوٹہ“ پر تبصرہ کرنے کا وعدہ کیا۔ آج اپنے اس وعدہ کو نبھاتے ہوئے بازار کوٹہ کے متعلق معلومات پیش کر رہا ہوں۔ چوں کہ اس بازار کوٹہ کے گھر میں نے اپنا بچپن گزارا ہے، اس لئے میں یہاں پر اس سے متعلق بعض سرگرمیوں کا خوب ادراک رکھتا ہوں اور اس کے متعلق مزید جاننے کے لیے میں نے تحقیق بھی کی ہے اور اس تحقیق کے لیے جولگرام سے تعلق رکھنے والے جناب وہاب خان کی معلومات سے استفادہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں میرا یہ دعویٰ بالکل بے جا نہیں ہوگا کہ محترم وہاب خان جولگرام کے انسائیکلو پیڈیا ہیں کیوں کہ وہ جولگرام کے ماضی کے تمام تاریخی اور ثقافتی مقامات اور واقعات کے بارے میں معتبر معلومات رکھتے ہیں۔

Read more

اخلصی تتخلص

حضرت انسان کے لئے مالک دو جہاں نے ضابطہ حیات بھی متعین فرمایا ہے اور اس پہ عمل پیرا رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ظہور اسلام سے قبل ہی سرکار دو جہاں ﷺ کی ذات با برکات نہ صرف اس معاشرے کے لئے ’صادق‘ اور ’امین‘ تھی بلکہ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ آنے والے تمام زمانوں کے لئے مثال اور کامیابی کا معیار بنا۔ آپ ﷺ کی اطاعت ’تعلیمات‘ تربیت اور محبت میں اصحابہ اکرام رضوان اللہ اجمعین نے اپنی ذات کی نفی ’نفس کی اصلاح اور احکام خداوندی کی پیروی کی جو مثالیں قائم کیں وہ رہتی دنیا تک اخلاص کی راہ پہ چلنے والے عاملین و کاملین کے لئے مشعل راہ رہیں گی۔

Read more

چاپلوس

ہمیں تو ایک سیکرٹری تعلیم کے کچھ عرصہ قبل کے دورے پر بات کرنی تھی۔ ہوا یہ کہ ABCDیا ایسے ہی ایک نام کے کوئی صاحب صوبائی تعلیمی سیکرٹری مقرر ہو گئے۔ عہدہ پانے کے بعد آبائی علاقے کی یاد آئی توانہوں نے تین چار سکول اپ گریڈ کردیے۔ لہو لگاکر شہیدوں میں شامل ہو نے کا اتنا سا معروف فیصلہ بھی انہیں جنت دلانے کے لیے کافی تھالیکن حواریوں کا کیا کیا جائے۔ ان یار لوگوں نے ان کے کانوں میں بات ڈالی کہ ایسے کیسے ایک محکمانہ آرڈر پر سکول اپ گریڈ ہو جائیں اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے۔ چند روز علاقے میں کھڑاک تو ہونا چاہیے کہ یہ کارنامہ صاحب بہادرکا ہے۔ اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں، انہوں نے فوراً آفیشل وزٹ کا ارادہ کر لیا۔

Read more

سیاسی مکس اچار بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے

ایک طویل عرصے تک پورے پاکستان میں ”جئے سندھ“ کا مطلب عام فہم زبان میں ”سندھی“ ہوا کرتا تھا۔ اپنے سیکنڈری اسکول گوانگ دور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے دو سالانہ اجتماعات میں شرکت کے موقعوں پر جمعیت کے وہ تمام ساتھی جن کا تعلق بلحاظ علاقہ و زبان سندھ سے ہوا کرتا تھا ان کو اکثر کئی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ان تمام سوالات کا تعلق جی ایم سید کی تحریک ”جئے سندھ“ سے ہی ہوا کرتا تھا۔ با الفاظ دیگر اہل سندھ کی دوسری بڑی پہچان جئے سندھ ہی بن گئی تھ

Read more

ذاتی مفاد کے لئے چشم پوشی

اس دنیا میں اپنی غرض نکالنا ہی خارجہ اور داخلہ پالیسی کا پہلا اور آخری اصول ہے۔ کتابوں میں لکھے جانے والے اور تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والی اخلاقیات کا حکمرانوں اور ریاستوں کی عملی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ وہاں اپنے مفاد کو ترجیح دینا ہی بنیادی اصول ہوتا ہے۔ اپنی پارٹی کا آدمی اربوں روپے کی چوری کرے اس سے لازمی چشم پوشی کی جاتی ہے اور اپوزیشن کا صرف چور کے ساتھ کھڑا مل جائے

Read more

کورونا ویکسین اور افواہوں کی بھرمار

کورونا ویکسین کے حوالے سے افواہوں کی بھرمار ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، جبکہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک ویکسینیشن کر چکے ہیں اور لاکھوں، کروڑوں میں نہیں لگ بھگ دنیا کی آدھی آبادی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروا چکی ہے۔ اس وقت طرح طرح کی افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔ کورونا کی موجودگی صورتحال میں کچھ دوا ساز کمپنیاں، جو قدرتی اجزاء کی ویب سائٹس اور اس کا بزنس کرتے ہیں انہوں نے اس موقعے

Read more

پاکستان پر عالمی قوتوں کا ڈومور کے لئے دباؤ بڑھنے لگا

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہو چکا اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ غیر یقینی صورت حال میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکہ کے دفاعی امور سے تعلق رکھنے والے ہوں یا غنی انتظامیہ سے، امریکہ انخلا کو بڑی غلطی قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم صدر جو بائیڈن کے افواج کے انخلا کے حتمی اعلان کے بعد صدر اشرف غنی اور افغان سیکورٹی فورسز نئی صور ت حال کا سامنا کرنے

Read more

شاباش شاہ محمود قریشی

فلسطین کا مسئلہ نیا ہے نہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی داستانیں نئی ہیں۔ یہودیوں کی جارحیت کم ہو رہی ہے نہ مقامی مسلمانوں کی مزاحمت دم توڑ رہی ہے۔ یہ سب کچھ عالمی طاقتوں کے اشارے پر ہو رہا ہے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیل کو دنیا کے ”بڑوں“ کی کھلی یا پوشیدہ حمایت حاصل ہے۔ وہ جب چاہتا ہے معصوموں پہ چڑھ دوڑتا ہے اور بستیوں

Read more

پچاس لاکھ نوکریوں کا وعدہ اور دم توڑتے نوجوان

وطن سے محبت انسان کی گھٹی میں شامل ہے جس جگہ کوئی جنم لیتا ہے جہاں اس کا بچپن اور لڑکپن گزرتا ہے وہ جگہ انسان کبھی نہیں بھولتا، انسان کہیں بھی چلا جائے لیکن اپنی جنم بھومی کو نہیں بھول سکتا وہ جگہ وہ مٹی کہیں اس کے اندر بستی ہے۔ شاید قدرت نے اس کو اسی مٹی سے خلق کیا ہوتا ہے۔ اس لئے اس مٹی سے اس کا اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے، وہ اپنے وطن کو کبھی

Read more

یوم تکبیر پوری قوم کا

زندہ قوموں کی تقدیر محض آرزو کرنے سے ہی نہیں بدلتی بلکہ عمل اور جدوجہد سے ہی سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بغیر جدوجہد اور قربانیوں کے تو ہم آزادی بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ جس طرح ایک آزاد مسلمان ریاست پاکستان کو بنانے کا خواب دیکھا گیا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تمام تر جدوجہد کے ساتھ ایک منتشر اور بکھری ہوئی قوم کو یکجا کیا اور اپنے مخالفین کی قابض فرنگیوں کے ساتھ مل

Read more

عمران خان اور ریاست مدینہ

۔ کیمروں کا رخ ایک میز کی طرف تھا اور کسی کا انتظار ہو رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں وہ شخصیت نمودار ہوئی۔ اس کے چہرے کے تاثرات اس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ وہ خوش تھا بہت ہی خوش۔ خوش کیوں نہ ہوتا اس کا بہت بڑا خواب پورا ہونے جا رہا تھا۔ وہ کرسی میں براجمان ہوا اور پورے اعتماد کے ساتھ کیمروں کے سامنے قوم سے مخاطب ہوا ”میرے پاکستانیوں میں پاکستان کو ریاست مدینہ

Read more

کراچی موضوع نہیں, کراچی نوحے کا نام ہے

کراچی میں مسئلے نہیں ہے بلکہ مسائل کا دوسرا نام کراچی ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں سے ایک شہر ہے۔ اب جتنا بڑا کراچی ہے اتنے ہی بڑے بڑے اس کے مسائل ہیں۔ کراچی میں ویسے تو کاروبار کے بہت مواقع ہیں اور پورے پاکستان اور دنیا سے لوگ آ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ اسی طرح جس طرح کاروبار و روزگار کا اسکوپ کراچی میں بہت

Read more

ملک سیاسی کشیدگی کی زد میں

پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، حالانکہ چاہیے تو یہ تھا یہ جمہوری حکومت کو تقریباً تیرہواں سال ہے اس سے قبل دو سیاسی حکومتیں اپنی مدت پوری کر کے گئی ہیں گو کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی گیلانی صاحب کو توہین عدالت کے کیس میں معزول ہونا پڑا اور ان کی جگہ راجہ پرویز اشرف نے باقی سال سے زائد عرصہ بطور وزیراعظم حکومت کی اور ایسا ہی کچھ نون لیگ کو بھی برداشت

Read more

جنگ بندی: فلسطین میں امن کا ضامن کون؟

21 مئی 2021 ء کو جمعہ کی شب رات گئے غاصب اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر مسلط کی گئی گیارہ روزہ ہلاکت خیز جنگ بند ہو گئی مصر اور امریکہ کی ثالثی کے نتیجہ میں اسرائیل نے جنگ بندی کی پیش کش کی اور حماس نے اس پیش کش کو دو شرطوں کے ساتھ قبول کر لیا دو شرطوں میں مسجد اقصیٰ میں فوجی دخل اندازی سے گریز ’اور شیخ جراح کے علاقے سے تین مسلم خاندانوں کو زبردستی

Read more

دو بڑوں کا متوقع دورہ لیہ

خبر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب آج 26 مئی کو ایک روزہ دورے پر لیہ تشریف لا رہے ہیں جہاں وہ 5 ارب 80 کروڑ کے خصوصی پیکج کے تحت مختلف منصوبہ جات کا اعلان، افتتاح اور متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں 5 نئے ریسکیو سنٹر، یونیورسٹی اف لیہ، 7 نئے کالجز، چوک اعظم میں ٹراما سنٹر، چوبارہ میں 100 میگا واٹ سولر پراجیکٹ، لیہ میں ماں بچہ ہسپتال، لیہ

Read more

ہمارے شعری ذوق کو زوال کیوں آ رہا ہے؟

میر تقی میر کی زندگی کا آخری دور تھا۔ ان کی عظمت کا ستارہ بام عروج پہ پہنچا ہوا تھا۔ معاصرین انہیں ”خدائے سخن“ تسلیم کر چکے تھے۔ دلی آنے والے ان کی غزلیں بطور سوغات ساتھ لے کر جاتے۔ اگر وہ اپنے منہ سے کسی شاعر کے حق میں تعریف کا ایک جملہ بول دیتے تو یہ اس شاعر کے لیے فضل و کمال کی مستند سند اور زندگی بھر کا طرۂ امتیاز بن جاتا۔ ایک دفعہ شیخ مصحفی سے ان کی غزل کا ایک شعر دوبارہ سنانے کی فرمائش کی تو شیخ مصحفی نے اسے اپنے لیے اتنی بڑی سعادت سمجھا کہ اٹھ کر بار بار میر کو سلام کیا اور کہا: ”دیوان چھپے گا تو اس شعر کے بارے میں لکھوں گا کہ حضرت نے دوبارہ سنا تھا۔“

Read more

یودوکیہ

یہ ناول ویراپانووا کا ہے۔ اس کا اردو ترجمہ قرۃ العین حیدر نے کیا ہے۔ نومبر 1965 ء میں مکتبہ جامعہ نئی دہلی لمیٹڈ سے یہ کتاب شائع ہوئی۔ مجھے اس کتاب کو پڑھنے کا شرف پچھلے مہینے جب تیس اپریل، یکم مئی میں بدل رہی تھی تب ملا۔ میں بالکل اس بات سے نا آشنا تھی کہ یہ ناول اپنے اندر سویت یونین یا پھر مزدوروں کے بارے میں اور خاص کر اس دور کے بارے میں اتنے حقائق سمیٹے ہوئے ہو گا۔ اس ناول کے پیش لفظ میں اس کی مصنفہ کا ایک اجمالی سا تعارف پیش کیا گیا ہے کہ ویرپانووا 1905 ء میں پیدا ہوئیں، انہوں نے چار ناول، متعدد ناولٹ، افسانے اور ڈرامے بھی لکھے۔ حیرت کی جو بات مجھے کھٹکی وہ ہے ان کی تصانیف کی مجموعی تعداد پچاس لاکھ ہے۔ اس ناول کو لکھنے کا خیال ویرپانووا کو دوسری جنگ عظیم کے دنوں میں آیا مگر مکمل ناول کی صورت میں 1959 ء میں چھپا۔ یاد رہے کہ ویرپانووا کی پہلی کہانی 1944 ء میں جب کہ ان کی پہلی باقاعدہ کتاب 1946 ء میں چھپی۔

Read more

جوناتھن کلر کا ساختیاتی تصور

ادب کی دنیا میں مختلف ادوار کے تحت تبدیلیاں ہوتی رہیں۔ ترقی پسند، جدیدیت اور مابعد جدیدت بذات خود ادبی تنقیدی نظریات نہیں ہیں بلکہ یہ مختلف ادوار ہیں جن کے تحت مختلف ادبی و تنقیدی رجحانات نے جنم لیا۔ جدیدیت کے تحت جو تنقیدی نظریات اردو ادب میں متعارف ہوئے ان میں ساختیاتی تصور اہم نظر یہ کے طور پر ابھرا۔ ساختیات نے نہ صرف زبان و ادب کی ماہیت کے بارے میں، بلکہ ذہین انسان کی کارکردگی کے

Read more

امت مسلمہ اور بدلتا ہوا وقت

اسلا م کی آ فاقیت ہر زمانے اور ہر دور میں مسلمہ رہی ہے اس کی تعلیمات انسانی فطرت کے تما م ترمثبت پہلوؤ ں کے عین مطابق رہی ہیں یہ ایک ایسا آفاقی مذہب کہ رہتی دنیا تک کے ہر دور کے ہر انسان کے لیے مشعل راہ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا اسلام سے قبل کے حالات اور دنیا کی تا ریخ ہم سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور اسلام آنے کے بعد بھی

Read more

ہوشیار باش

ایسٹیبلشمنٹ ہر بار پرانی سیاسی قبر کو جھاڑ پونچھ کے نیا کتبہ لگاتی ہے اور عوام کو فاتحہ پر لگا دیتی ہے۔ پہلے صرف سیاستدانوں کو عوام کی نظر میں نکھٹو دکھایا جاتا تھا مگر اب کے واردات ڈالنے والے خود بھی واردارتی پکارے جا رہے ہیں۔ اور یہی وہ مروڑ ہیں جو ایسٹیبلشمنٹ اینڈ کمپنی کو بے چین کیے ہوئے ہیں۔ یہ پھر سے نئی واردات کے لیے پر تول رہے ہیں۔ اس بار ظاہراً واردات آسان نظر آتی

Read more

پاکستان کے ڈرامے یا ڈرامے بازیاں

یاد ماضی عذاب ہے یا رب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا۔ ایک وقت ہوا کرتا تھا جب پی ٹی وی پر اشفاق احمد، بانو قدسیہ اور رضیہ بٹ جے سے ادیبوں کے لکھے ہوئے ڈرامہ چلا کرتے تھے اور یہ ڈرامے گلیاں سنسان کردیتے تھے کیا بچے کیا نوجوان کیا بوڑھے سب ہی شوق سے یہ ڈرامے اپنے گھر والوں کے ساتھ ہنسی خوشی آرام سے بیٹھ کر دیکھا کرتے تھے نہ کوئی ایسا سین یا ڈائیلاگ کا ڈر

Read more

انتہا پسندی کے اسباب اور سدباب

انتہا پسندی معاشرتی تنازعات کی ایک شدید شکل اور غیر معمولی رویے کی ایک انتہائی حد ہے۔ انتہا پسندی کی کوئی جامع تعریف کرنا تو ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کو مختلف مواقع پر مختلف نظریات سے پرکھا جاتا ہے مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اپنی بات کو حتمیت اور قطعیت کے درجے پر رکھنا انتہا پسندی ہے۔ یہ رویہ معتصب سوچ کے باعث جنم لیتا ہے اس لیے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ انتہا پسندی وہ

Read more