سیاسی قیادت عمران خان سے سبق سیکھے

تیسری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کا یہی المیہ ہے کہ ان ممالک میں طاقت کا سرچشمہ طاقت کو سیاسی قیادت کے ساتھ جزوی طور پر شیئر کرتا ہے مگر طاقت کو کلی طور پر منتقل نہیں کرتا اور المیہ یہ جزوی طاقت بھی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بسا اوقات سیاسی قیادت اپنے جامے میں پوری نہیں آتی کبھی اس کا قد بڑا ہونا شروع ہوجاتا ہے تو کبھی اس کے خیالات دنیا پر حاوی ہونے لگتے ہیں۔ حقیقت

Read more

مجوزہ مخلوط حکومت۔ اس کے بعد کیا ہو گا

دو ٹکے کا رپورٹر ہوتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے مشاہدے کے بعد جو خیال ذہن میں آئے اسے وقت سے بہت پہلے بیان کردینے کا عادی ہوں۔ یہ سمجھ ہی نہیں پایا کہ ان دنوں مارکیٹنگ کا زمانہ ہے۔ سیاست کی طرح صحافت میں بھی اپنی دکان چمکانے کے لئے ”ٹائمنگ“ کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ ویسے بھی ”صحافت“ اب الیکٹرانک ہو چکی ہے۔ اس کی رونق ”شوبز“ والی مہارت کا تقاضا کرتی ہے اور عمر کے آخری

Read more

علیم عثمان معذرت

میرے لئے نئی جگہ پر تعلقات بنانا اور کسی سے دوستی کرنا ہمیشہ تھوڑا مشکل رہا ہے اگرچہ اب عمر کا وہ حصہ آ گیا ہے جس میں زیادہ گریز نہیں برت پاتے اور جلد علیک سلیک کا مرحلہ گزار کر جان پہچان کی منزل چڑھ جاتے ہیں۔ اس نئے آفس میں ساری نگاہیں مجھ پر لگی تھیں چند نے حدود اربع پوچھا باقی نظروں سے ڈراتے رہے۔ رپورٹنگ روم میں رمان احسان کے بعد وہ دوسرا فرد تھا جس

Read more

یوٹرن اور اصطلاح نیوٹرل

پشتو ادب کے معمار اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے سابقہ جنرل سیکریٹری اور صدر مرحوم و مغفور سلیم راز کے بارے میں پشتو اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب، کالم نگار اور مؤرخ سعد اللہ جان برق نے دو ہزار انیس میں پشتو اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کے دوران ایک عشائیے میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سلیم راز اکثر کوئی نہ کوئی ایک بات ادب میں سامنے لاتے ہیں اور پھر اس

Read more

پاکستان کا تعلیمی نظام

دنیا میں تعلیم کی اہمیت کسی سے بھی چھپا نہیں۔ کیونکہ یہی تعلیم و علم ہے جو کہ اک انسان اصلاح کرنے کا کام انجام دیتی ہے۔ دراصل اصلاح سے مراد برداشت کرنے کی صلاحیت، جذبات پر قابو رکھنا، غیر ضروری کاموں سے اجتناب کرنا، انسانوں کے معاشرے میں انسان بن کر رہنا وغیرہ ہیں۔ پہلے تو پاکستان میں بدقسمتی سے لاکھوں بچے اور بچیاں تعلیمی نظام سے باہر ہے اور وہ دو فیصد لوگ جو ہائی تعلیم حاصل کرنے

Read more

قیصر و کسریٰ بالمقابل خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروقؓ

خلیفہ ہشام بن عبدالمالک بن مروان بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، اس کی نظر ایک جوان پر پڑی جس کا لباس غریبی کا مظہر تھا مگر چہرے پر وقار اور جاہ و جلال کی کیفیت تھی۔ خلیفہ نے اپنے رفقاء سے پوچھا اس نوجوان کے بارے میں بتاؤ مقربین نے بتایا اس نوجوان کا نام سالم ہے اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کا بیٹا اور سیدنا عمر بن خطاب ؓ کا پوتا ہے، خلیفہ نے آپ کو

Read more

عدم اعتماد کا موسم

ایک مرغی فروش کو ایک شخص نے کٹی ہوئی مرغی لاکر دی اور کہا کہ اس کی بوٹیاں بنا دو، مرغی فروش نے کہا کہ تم آدھ گھنٹے میں آ کر لے جانا، اس آدمی کے جانے کے بعد قاضی شہر آ گئے اور مرغی مانگی دکاندار نے پورا قصہ کہہ سنایا کہ یہ مرغی میری نہیں ہے، کوئی شخص گھر سے ذبح کر کے لایا تھا مگر قاضی بضد رہا کہ یہ مجھے دے دو اور جب مالک آئے

Read more

صحرا میں بہار۔ ”ویرانے کی دلکش رات“ ۔ (چوتھی قسط) ۔

کھانا کھانے کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا۔ تھر کے سرحدی علاقے کی اس دور افتادہ چھوٹی سی آبادی میں ہونے والی اس محفل سخن کا ایک اپنا ہی تاثر تھا جو بہت ہی مختلف تھا۔ ذرا سوچیئے خاموش رات ہر سمت ایک پرسکون سناٹا اور اس سناٹے میں ہوا کے دوش پہ پھیلتے ہوئے شعر و سخن کے دل نشین آہنگ۔ جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ بڑے شہروں میں تو رات بھی روشنیوں سے بھرپور

Read more

یوم پاکستان، تجدید عہد وفا کا دن

قوموں کی زندگی میں بعض لمحات انتہائی فیصلہ کن ہوتے ہیں جو اپنے نتائج اور اثرات کے اعتبار سے خاصے دوررس اور تاریخ کا دھاوا موڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک لمحہ مسلمانان برصغیر کی زندگی میں 23 مارچ 1940 ء کو آیا جب لاہور کے ایک وسیع و عرض میدان میں، جسے منٹو پارک کہا جاتا ہے، لاکھوں مسلمان اکٹھے ہوئے اور بنگال کے وزیر اعلیٰ مولوی فضل حق نے ایک قرار داد پیش کی جس کی

Read more

جہد مسلسل اور کامیابی

یہ ایک ایسے بچے کا تذکرہ ہے ’جو اسکول کے ابتدائی دنوں میں تعلیم سے اچاٹ رہتا تھا۔ جسمانی طور پر اتنا مریل کہ کئی مرتبہ ہم جماعتوں سے مار کھائی۔ مگر زندگی میں ایک ایسا وقت آتا ہے کہ سب کچھ بھلا کر کتاب کے قریب ہوتا ہے۔ کتاب کو اپنی ہمنوا بنا لیتا ہے۔ کتاب کے سوا اس کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔ کتب بینی میں اس قدر مگن رہتا کہ دوران پڑھائی کسی کو جواب نہیں دیتا

Read more

پرندوں کا یکساں قومی نصاب

آج پھر صبح ہونے کی دیر تھی۔ دیوار پر پھر شور تھا۔ پرندے چہک رہے تھے۔ چمگادڑیں رات کی جدائی کا نوحہ کر رہی تھیں۔ کبوتروں نے غول در غول غل مچا رکھا تھا۔ دیوار کے نیچے ایک تاریک غار تھی۔ پرندوں کے پر اس غار میں گر رہے تھے۔ منظر بہت دلخراش تھا۔ پاتال میں سویا ہوا سانپ ابھی ابھی نیند سے بیدار ہوا تھا۔ ناگ غصے سے پھنکارا۔ زہریلی پھنکار سن کر دن ڈھل گیا، اور رات ہو

Read more

عدم اعتماد تحریک، گالم گلوچ اور ڈی چوک

مارچ 2022 ع کے بعد اپریل 2022 ع میں نئے پاکستان سے پرانے پاکستان میں واپسی ممکن ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک میں کامیابی کے لئے 190 سے زائد ممبران کی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کر لیا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد 6 ماہ کے لئے اپوزیشن اپنی مخلوط حکومت بنائے گی اور پنجاب میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔

Read more

جارج آرویل کا اینیمل فارم اور پاکستان کے موجودہ حالات!

عمران خان کا پاکستان میں سیاسی کردار، ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر لوگوں کے دلوں پر نقش رہے گا۔ ایک کامیاب کھلاڑی تھا مگر اس کے افکار و نظریات کبھی بھی قابل رشک نہیں رہے۔ چند جرنیلوں، دو تین اخبار نویسوں اور مستند نوسر بازوں کے ٹولے نے نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے خلاف اسے استعمال کرنے کے لئے سیاست کے پر کشش راستہ پر ڈالا اور مذہب، جس سے اس کا دور کا واسطہ نہیں تھا،

Read more

اس لیے سیاست سے نفرت ہے

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک بھی وزیر اعظم 5 سال نہیں رہا۔ وجہ کیا ہے؟ پاکستان بننے کے بعد 1958 تک پے در پے وزیر اعظم آئے کوئی کچھ دن کے لئے کوئی کچھ مہینوں کے لیے کوئی کئی سال کے لیے۔ ایک کتاب ہے ”پاکستان میں مارشل لاء کی تاریخ“ میں لکھتے ہیں کہ 1954 میں ایوب خان نے فلاں ہوٹل میں مارشل لاء لگانے کا فیصلہ کیا۔ وقت گزرنے کے بعد آخر کار 1958 میں مارشل

Read more

عمران خان اور تبلیغ

عمران خان نے اپوزیشن راہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے۔ کہ آنے والے دنوں میں وہ تین چوہوں کا شکار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے۔ وہ سیاست میں اس لیے نہیں آئے کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کا پتہ کریں۔ بلکہ ان کا مقصد قوم کی تشکیل تھا۔ پٹواریوں، ٹرانسپورٹرز اور ملکی وسائل سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا۔ وہ پچیس سال سے تبلیغ کر

Read more

بنوں جرگے میں خواتین کی شرکت پشتون سماج ایک نئی راہ پر

1747 اکتوبر کا مہینہ تھا، کندہار کے شیر سرخ بابا زیارت میں پشتونوں کے مختلف اقوام کے سربراہان و مشران اکٹھے ہوئے تھے۔ نو دن تک مسلسل غور و فکر کے بعد ایک نوجوان کو اپنا سربراہ مقرر کیا گیا جس کا نام احمد خان تھا۔ جس کو بعد میں دنیا نے احمد شاہ ابدالی اور احمد شاہ درانی کے نام سے پہچانا اور اسے فاتح پانی پت کا خطاب بھی ملا۔ اس کے ساتھ وہ افغانیوں کے بابائے قوم

Read more

راستہ بھٹکے اشعار

اردو شعر و ادب کے ساتھ ساتھ کچھ شعرا کرام کی بھی بے ادبی ہوئی جب ان کے کہے شہرۂ آفاق شعروں کو ظالم سماج نے کسی اور کے نام کر دیا اور ایسا کیا کہ پتھر پر لکیر ہوئے۔ یہ امر حقوق العباد اور حقوق الادب کے یکسر متصادم ہے لہٰذا ان بھٹکے ہوئے ء اشعار کو ان کے خالقوں اور وارثوں تک پہنچانا ہمارا ادبی فریضہ ہے وگرنہ ہم بھی اردو بے ادبی کی تاریخ کا حصہ شمار

Read more

اب مارشل لاء نہیں لگے گا

اب مارشل لاء نہیں لگے گا۔ پریس کلب میں موجود چند صحافیوں نے حیرت زدہ نظروں سے دیکھا تو وہ گویا ہوا ”عوام اور دنیا میں فوج پہلے ساکھ کھو چکی ہے، مارشل لائی حکمرانوں کے بارے میں برا تاثر پایا جاتا ہے، اب فوج مزید رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں“ چائے کی چسکی لیتے ہوئے پھر بولا کہ پاکستان کا میڈیا، سوشل میڈیا بہت بڑی رکاوٹ ہے، جس پر آہستہ آہستہ کنٹرول حاصل کیا جا رہا ہے۔ اگر

Read more

خواتین کے عالمی دن پر مردوں کا مارچ

جی ہاں! 8 مارچ کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں گلبہار پولیس اسٹیشن سے لے کر قلعہ بالا حصار چوک تک مرکزی شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند تھی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھامے مارچ کر رہی تھی۔ 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے کئی شہروں میں خواتین مارچ تو ہوتا ہے لیکن پھولوں کے شہر پشاور میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد سڑکوں پر دیکھ

Read more

یہ ایک تکفیر ضروری نہیں، واجب ہے

تکفیر ایک لفظ جس کی تائید و تردید میں ایک طرف لوگوں نے صفحے سیاہ کیے تو دوسری طرف برسر ممبر بیان پر بیان اور فتووں پر فتوے داغے گئے۔ الفاظ اپنے وجود میں اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ ان کا استعمال ان کی اچھائی اور برائی کو طے کرتا ہے۔ کسی نے خوب کہا تھا کہ انسان 5 سال کی عمر تک بات کرنا سیکھ جاتا ہے پر کون سی بات کہاں کرنی ہے اور کون سا لفظ

Read more

اقتدار کی چکی میں پستے عوام

تاریخ اپنے آپ کو کہیں اور دہرائے یا نہ دہرائے پیارے پاکستان میں دہرانے سے چوکتی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوں لگتا ہے کہ ہم پون صدی سے ایک دائرے کے سفر میں ہیں۔ مسافت میں ہیں مگر منزل وہی نقطہ آغاز، جہاں سے چلے تھے وہیں آ رہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے وطن عزیز کے سیاسی منظر نامے کا مشاہدہ کیا جائے تو چند چیزیں حیران کن حد تک مماثل ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے اس کہانی

Read more

دھرنا دھرنا

پہلے ہمارے وطن عزیز کے بچے چھپن چھپائی کھیلتے تھے۔ پکڑن پکڑائی کھیلتے تھے۔ ایک دائرہ بنا کر جمعرات آئی ہے والا کھیل کھیلتے تھے مگراس جدید دور میں وہ سارے کھیل بدل گئے ہیں۔ اب بچے یا تو موبائل اور کمپیوٹر پہ گیم کھیلتے ہیں یا پھر اپنے والدین کے ساتھ گیم کرتے ہیں۔ جن کو یہ سہولیات میسر نہیں انہوں نے بھی اپنے کھیل بدل لئے ہیں۔ ابھی ہم نے اپنے گاؤں کا چکر لگایا تو دیکھا کہ وہاں

Read more

جنگل کا قانون

آج کی عالمی صورت حال میں جہاں امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں، انسانیت امن کے لئے سسک رہی ہے وہاں ملک کو درپیش حالات کو بغور دیکھنے کی ضرورت کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ کوشش ہونی چاہیے کہ جلد سے جلد سیاسی افراتفری کے ماحول کی حدت کو کم کرنے کے لئے مستحسن اقدام کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ غیر یقینی صورت حال، تنوع رجحانات اور مختلف طبقات کے مابین پیدا شدہ غلط فہمیوں اور تحفظات کا کماحقہ ازالہ

Read more

ایک ہم عصر غزل

دشتِ بے نوائی میں فخرِ کج کلاھی کیا موت کی فصیلوں پر زعمِ بادشاہی کیا درد کی صلیبوں پر لاش ھو چکے نالے بے ضمیر حاکم کو عدل کی گواہی کیا جو اسیرِ وحشت بھی رات کے مسافر تھے ایسے شب گزیدوں پر نیند کے سپاہی کیا عدل کے ورق پھاڑے مکتبِ سیاست نے پھر گناہ کیا تیرا، میری بے گناہی کیا احتسابِ دل کا جب ہر حساب چکتا ھے تیری کم نگاہی کیا، میری خوش نگاہی کیا ہم امیدِ

Read more

بینگن کھا کر دن میں جو خواب آتے ہیں

دو بجے کے قریب بستر پر بیٹھے بیٹھے لنچ کیا، لنچ کیا تھا بینگن تھے وہ بھی بنا گوشت کے، بنا آلو کے، ساتھ میں ماں نے سلاد بنا کر دے دیا تھا کہ ہائے سادہ سالن بنا گوشت کے دیکھ کر میرے پتر کا دل نہ اتر جائے۔ اب سلاد میں کیا تھا، پیاز، کھیرے اور گاجروں کے چند سلائس۔ گھر میں آٹا نہ کسی نے گوندھا تھا، نہ ہی ارادہ تھا۔ سو گھر کے پاس ایک تندور سے،

Read more

ملتان میں پنجاب کلچرل ڈے

کلچر قوم کی شناخت ہوتا ہے۔ اس کی حفاظت اس کا مظاہرہ اس قوم کی بقا ہے، آج پنجاب کا ثقافتی دن ہے، جس کو پورے پنجاب میں بھرپور طریقے سے منایا گیا، عام طور پہ پنجاب میں اپنی روایات کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔ بہت سے تہوار میلے اور عرس ہماری روایت کا حصہ ہیں لباس رہن سہن شادی بیاہ غمی خوشی اور فصلوں اور موسموں سے جڑے بہت سے تہوار اور میلے ہر سال منائے جاتے ہیں چودہ

Read more

زبان اگرچہ گوشت کا لوتھڑا ہے

ایک کہاوت کہہ لیجیے یا ایک دانشورانہ قول سمجھ لیجیے جس میں زبان کی اہمیت یا زبان کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یعنی زبان اگرچہ گوشت کا لوتھڑا ہے پر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب اس بات کو کسی بھی زاویے سے پرکھیں نتیجہ وہی نکلے گا جو اس کا ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں سورة حجرات میں غلط ناموں اور برے القابات سے منع فرمایا گیا ہے۔ غیبت کو مرے ہوئے بھائی کے گوشت کھانے

Read more

تیسری خواتین کانفرنس۔ احوال

ہر برس ماہ مارچ کی ابتدا ہوتے ہی ” عالمی یوم خواتین“ کی صدا سنائی دیتی ہے۔ عالمی یوم خواتین کی ایک پوری تاریخ ہے جس پر فدویہ سمیت دوسری بہت سی خواتین لکھ چکی ہیں۔ پاکستان میں پچھلے پانچ برس سے یہ صدا ایک گونج کی صورت نمایاں ہوئی ہے۔ ماہ مارچ ”عورت مارچ“ کے حوالے سے مقبول ہو گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں یوم خواتین کے حوالے سے رواں برس بھی تیسری وومن کانفرنس کا انعقاد کیا

Read more

مسجدِ اقصیٰ، بابری مسجد اور پشاور کی مسجد

غلامی کیا ہے؟ یہ صرف کشمیری ہی بتا سکتے ہیں۔ کشمیر کہ جہاں انسانوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ جہاں کے لوگ مجبور ہیں کہ وہ اپنے کاروبار، باغات، فصلیں، تجارت، تحفظ، عزت و ناموس سب کچھ پامال ہوتے دیکھیں۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم بھی کر رہے ہیں لیکن ہم کہاں اور کشمیریوں کے دکھ کہاں! ۔ ہماری مثال اس شخص جیسی ہے جو دور سے کسی کو آگ میں جلتے دیکھ کر اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ اس

Read more

ایک باغی بیوہ اور رحیم میں دوستی ہو گئی!

”بڑے عجیب لگتے ہیں لوگ جب ایک ہی وقت میں وہ تمہاری محبت بیان کرنے میں زمین و آسماں کے قلابے ملا دیتے ہیں اور ساتھ ہی تمہارا نقشہ اس طرح کھینچتے ہیں کہ محبت تصور سے ہی نکل جاتی ہے۔ اگر کچھ بچتا ہے تو وہ ہے خوف اور حیرت۔ خوف تمہارے غصے کا اور حیرت اس بات کی کہ شدید محبت اور شدید سختی و غصہ ایک خالق میں کیسے بسا دیتے ہیں لوگ؟ میں کبھی تم سے

Read more

تحریک عدم اعتماد اور اتحادی

اس وقت وطن عزیز میں سیاسی ماحول انتہائی درجہ حرارت پر ہے۔ سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی اپنی جگہ مگر عدم اعتماد کی تحریک نے درجہ حرارت کئی گنا بڑھادیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، آصف علی زرداری کے سیاسی گر، مولانا فضل الرحمٰن کی تجربہ کاری، نون لیگ کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ ان کی پارٹی کی صفیں انتشار کا

Read more

عدم اعتماد کی تحریک اور جمہوری رویوں کا فقدان

مملکت خداداد میں آج کل سیاسی درجہ حرارت اور گہما گہمی اپنی انتہا پر ہے۔ متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) نے اپنے ترپ کا پتا کھیلتے ہوئے (جو انھوں نے شروع ہی دن سے سینے سے لگا رکھا تھا) بالآخر ایک پیج پر آ کر منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، جس پر بحث و مباحثے کے لیے سپیکر کو چودہ دن کے اندر اندر اس معاملے کو نمٹانے کے لیے

Read more

ایمرجنسی کی جانب گامزن ملکی حالات کا ذمہ دار کون

اپوزیشن اور نیوٹرل رہنے والی ’طاقتوں‘ کے سہارے چلنے والی تحریک انصاف کی حکومت پر ایک مرتبہ پھر کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اس بار وزیراعظم اور وزرا حقیقی معنوں میں اپنی کشتی کو گہرے پانی میں ڈوبتے دیکھ رہے ہیں اور انہیں اس مرتبہ بچانے کے لئے بھی بظاہر کوئی میدان میں اترنے کو تیار نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے

Read more

پاکستان کی خود مختاری

عالمی صف بندی میں پاکستان کا کا شمار دنیا کے اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ افغانستان کے مخصوص حالات، چین کی ہمسائیگی، بھارت سے تنازعات ’اسلامی عناصر اور سب سے بڑھ کر ایٹمی طاقت پاکستان کو خطے میں مزید نمایاں کرتے ہیں۔ OIC میں کردار، خلیجی ممالک سے تعلقات، امریکہ اور یورپ کا اثر و رسوخ، روس اور وسط ایشیائی ممالک کی خطے میں موجودگی، پاکستان کی کنٹرولڈ خارجہ پالیسی، ایران اور سعودیہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان کو

Read more

لاچار آئین اور یوم جمہوریہ!

انیسویں صدی میں برصغیر پاک و ہند کی آبادی بیس کروڑ کے قریب تھی، جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے محض بیس ہزار اہلکاروں نے برصغیر پر قبضہ کیا۔ ان بیس ہزار برطانوی اہلکاروں نے محض اپنے بل پر پورے برصغیر پر قبضہ نہیں قائم کیا بلکہ اپنی مدد کے لئے بڑے پیمانے پر مقامی افراد کی اپنی فوج میں بھرتیاں کی۔ ان مقامی فوجیوں کی سب سے اہم ڈیوٹی مقامی لوگوں پر کنٹرول رکھ کر برصغیر پر برطانوی سامراجی تسلط

Read more

سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

دنیا میں عجیب و غریب سیاسی صورت حال ہے۔ یوکرین اور روس معاملات کے بعد تو سیاسی دنیا میں مزید ایک گفتگو کی فضا بن رہی ہے اور چائنہ میں کورونا پھر سے نمودار ہو رہا ہے اور صیہونی سربراہ نے طیب اردگان سے ملاقات کی ہے۔ دوسری طرف ہمارا پڑوسی بھارت غلطی سے میزائل بھیج رہا ہے دنیا میں تقریباً ہر دوسرے سیاست دان اور حکمران کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ اب آتے ہیں وطن عزیز پاکستان کی سیاست

Read more

عدم اعتماد، عوام، حکومت اور اپوزیشن

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی گئی ہے۔ جس میں مسلم (ن) کے ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، پیپلز پارٹی کی طرف سے شازیہ مری، نوید قمر اور جے یو آئی (ف) کی طرف سے شاہدہ اختر علی، عالیہ کامران شامل ہیں۔ تحریک پر 86 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔ دوسری طرف عمران خان نے کہا ہے

Read more

یہ سب یاجوج ماجوج کا جھگڑا ہے

قرب قیامت کی نشانیوں میں یاجوج ماجوج کی دنیا پر یلغار کا ذکر کئی روایات میں ملتا ہے۔ یہود بھی یاجوج ماجوج کے متعلق پیشگوئیوں کے قائل رہے ہیں۔ قدیم یہودیوں پر بہت مصائب آئے۔ اور جب بھی کوئی بیرونی قوم ان پر حملہ آور ہوتی، وہ انہیں یاجوج اور ماجوج قرار دے دیتے۔ یہاں تک کہ جب اسلامی لشکر نے یروشلم فتح کیا تو وہاں کے یہود راہبوں نے ان کے متعلق بھی یاجوج ماجوج کا قیاس کیا۔ عہد

Read more

بلوچستان کے پہلے اور واحد مرد کتھک ڈانسر

آج جب میں نے خبر سننے کے لیے فیس بک کھولی تو میرے سامنے ایک ویڈیو آئی جس میں ایک مرد کتھک رقص کر رہے تھے۔ پہلے تو مجھے ناگوار اور عجیب لگا۔ مگر جب میں نے ویڈیو کو چند لمحوں کے لئے دیکھا تو حیران رہ گیا اور اس لڑکے کی باتیں میرے دل میں نقش ہو گئیں اور میں ان کی سوچ، کردار، خیالات، جذبات، اور شخصیت سے متاثر ہو گیا۔ آپ شاید جان چکے ہوں گے کہ

Read more

پنجاب کی ڈوبتی ثقافت اور کلچر ڈے

پنجاب ثقافتی لحاظ سے اور تہذیب و تمدن کے لحاظ سے ایک قدیم اور مالامال صوبہ ہے جہاں عشق کی ہزاروں امر داستانیں ملتی ہیں۔ جہاں جہلم، راوی، چناب، ستلج اور بیاس بہتے ہیں۔ جہاں بابا بلھے شاہ، وارث شاہ، بابا فرید الدین گنج شکر، داتا گنج بخش نے اپنی زندگیاں گزاریں جہاں سے ہڑپہ اور گندھارا کی تہذیبیں وابستہ ہیں۔ جہاں پنجابی ادب میں لوک داستانیں اور قصہ خوانی بھی ایک دلپذیر روایت رہی ہے جس کو وارث شاہؒ

Read more

حکومت وہ جو دلوں پر راج کرے

چین کے لوگ اپنے حکومت سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔ ہر گزرتے سال میں چینی عوام کا اپنی حکومت پر اعتماد بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ یہ بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ چینی قیادت اپنے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اور عوام اپنی حکومت سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ اس جذبے کے پیچھے کار فرما مختلف اہم عوامل میں سے ایک چینی کا طرز حکومت اور سیاسی نظام ہے۔ حالیہ دنوں

Read more

لوکاٹ کی افادیت

لوکاٹ موسم گرما کا پھل ہے جو میٹھا رسیلا خوشبودار اور مزے دار ہوتا ہے۔ اس کا رنگ گہرا زرد اور سائز بڑے بیر کی طرح ہوتا ہے۔ ایک گچھے میں تقریباً 5 سے 20 لوکاٹ لگتے ہیں۔ ہر لوکاٹ میں 3 سے 4 بیج ہوتے ہیں جن کی رنگت گہری بھوری ہوتی ہے۔ اس کے بیج زہریلے ہوتے ہیں اگر خدانخواستہ انہیں غلطی سے کھا لیا جائے تم موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ دنیا میں اسے مختلف ناموں

Read more

بہترین معاشرے کی بنیاد

معاشرہ افراد کے مجموعہ کا نام ہے اور ہر فرد اپنے معاشرے کا ذمہ دار ہے کہ وہ اسے پاک اور صاف رکھے اور اس چیز کی فکر کرے کہ کیسے وہ اس سے گندی اور بری چیزیں نکال سکتا ہے۔ جب ہر فرد کو معاشرے کی اصلاح اور سدھار کی فکر ہوگی تو ہی معاشرے کے سبھی افراد ایک پاکیزہ اور صاف ستھرے سانچے میں ڈھلیں گے۔ ہمارے معاشرے میں شدید اخلاقی بحران پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے

Read more

نئی شادی کی تیاریاں

شادیوں کا موسم ہے اور خوب شادیاں ہو رہی ہیں، شادی ہالز بھرے ہیں، کوئی دن خالی نہیں، جن کو شادی ہالز میسر نہیں یا وہاں جانے کی سکت نہیں وہ گلی، محلوں اور سرکاری جگہوں کو اپنے باپ دادا کی جائیداد سمجھ کر پنڈال سجائے ہوتے ہیں۔ شادی کرنا اچھی بات ہے، ہر مذہب میں، ہر معاشرے میں اسے مقدس سمجھا جاتا ہے، خوشی کے خوبصورت لمحات سبھی کو ملیں، یہی ہر ایک کی دعا بھی ہونی چاہیے۔ شادیاں

Read more

المیہ

کیسا المیہ ہے کہ وہ سب لوگ جنھیں بات کرنے کی تمیز نہیں، جن کے لیے اپنے مخالفین کو سر عام گالیاں دینا، ان کی عزت اچھالنا معمول کی بات ہے۔ وہ سب لوگ ہمارے سیاسی رہنما ہیں۔ کیا المیہ ہے کہ جن کے پاس دکھانے کو کام نہیں لیکن دینے کو بے شمار گالیاں موجود ہیں، ہم انھیں سر پہ اٹھائے پھر رہے ہیں۔ جن کی بازاری زبان سن کر شرم آنے لگتی ہے، جو ایک دوسرے کے گھر

Read more

حق سب کو چاہیے، آئیں مارچ کریں

جب حقوق اور زیادتی پر غور کیا جائے تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہر انسان کے اندر اس کی مظلومیت کی کوئی نہ کوئی کہانی موجود ہے، کسی نہ کسی موقع پر اپنا حق کھو بیٹھنے کا غم ہے، مرد ہو یا عورت، جوان ہو یا بوڑھا، یا پھر بچہ، حق سب کو چاہیے اور مظلوم ہونے کے دعوے دار تو سب ہیں۔ کبھی عورت مرد کے ظلم کا شکار ملے گی، کہیں مرد عورتوں کی سیاست میں پس

Read more

الکھ نگری میں چمکتا سورج

چوکور نما احاطہ، جس میں اگی ہوئی گھاس کا سبز اور گرے ہوئے سنبل کے پتوں کا گہرا زرد رنگ حسین نظارہ پیش کر رہے ہیں، میں پڑے دو بنچوں پر سے اس بنچ پر بیٹھے جو تاریخ کی ایسی نگری جو اپنی دنیا میں ایک کائنات ہے، کی طرف بڑھتی راہداری کے کنارے زمین سے پیوست ہے، مجھ پر فاختہ، چڑیا، کوے اور کبوتر کی آواز کے امتزاج کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی جسم سے ٹکراتی ہوا نے ایسا

Read more

FOMO, FOBO & JOMO

بزنس اور مارکٹنگ کا طالب علم ہونے کے ناتے ان شعبہ جات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں میری دلچسپی رہتی ہے۔ اکیسویں صدی کی دو دہائیوں میں مارکٹنگ کا شعبہ بہت تیزی سے تبدیل ہوا ہے اور دور جدید میں کامیاب کاروبار کا تصور مارکٹنگ کے بغیر ناممکن ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ کے ترقی اور سوشل میڈیا کے غیر معمولی عروج نے تمام شعبہ جات کی طرح مارکٹنگ کے رجحانات کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

Read more

اگر عدم اعتماد ناکام ہوا تو ۔ ۔ ۔

اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئی ہیں۔ جس سے اس کی ممکنہ کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے بحث مباحثے کا میدان گرم ہو گیا ہے اپوزیشن اپنی طرف سے پراعتماد ہے کہ ان کی یہ تحریک کامیاب ہو گی جبکہ دوسری طرف حکومت کا دعوی ہے کہ اس تحریک کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہے یا نا کام اس کا پتہ تو شاید اگلے چند ہفتوں

Read more

کیا عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ سے باہر سڑکوں پر ہو گا؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول ہیجان خیز ہو چکا ہے اور کسی بھی معمولی غلطی سے یہ کسی بڑے سیاسی تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ ابھی تک فریقین نے خود کو زبانی حملوں تک محدود رکھا ہے لیکن زبان و بیان کی شدت سے ظاہر ہوتا ہے کہ طرفین سڑکوں پر پنجہ آزمائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے اگر یہ صورت حال رونما ہوتی ہے

Read more

افغانستان کا نیا منظر نامہ، خدشات اور امکانات

  انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز پشاور کے زیر اہتمام افغانستان کا نیا منظر نامہ، خدشات اور امکانات کے موضوع پر ادارہ تعلیم و تحقیق جامعہ پشاور میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر افغان عوام کی تائید اور موثر قبضے کے نتیجے میں برسر اقتدار آئے ہیں جن کا افغانستان کے تمام علاقوں پر قبضہ ہے اور انہوں نے پورے افغانستان میں مثالی امن قائم کر کے دنیا کو

Read more

مسجدوں میں امن نہیں تو پھر کہاں امن ہے؟

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ اقتدار بچانے کے لیے یا اقتدار چھیننے کے لیے معصوم لوگوں کی جانوں سے ہولی کھیلی گئی ہے۔ اس ملک میں کبھی دھرنے ناکام بنانے تو کبھی دھرنے کامیاب بنانے کے لیے دھماکے کرائے گئے ہیں۔ آج کل پھر ملک میں اقتدار کی رسہ کشی اپنے عروج پر ہے اور ان حالات میں آئی ایس آئی کے سربراہ پہلے ہی اپنے افسران کو پہلی بار سیاست سے دور رہنے کا واضح حکم دے

Read more

بانجھ پن

اگرچہ لفظ بانجھ پن میرے ملک اور معاشرے میں عورتوں کے لئے بولا جاتا ہے، عورت کی جسمانی کمزوری کے طور پر استعمال کیا ہے، لیکن یہ سب غلط ہے بلکہ جسے معاشرہ سمجھ رہا ہوں وہ معاشرہ نہیں ایک بھیڑ خانہ ( انارکی ) ہے۔ اس بھیڑ خانہ میں یہ بیماری پورے طور پر براجمان ہو چکی ہے، حتیٰ کہ مرد بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ کیسے؟ ایک گاؤں میں

Read more

مختلف حوالوں سے دنیا کے منفرد اور دلچسپ ممالک

  یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں 7 براعظم (کانٹینینٹس) ہیں۔ ان میں ایشیا، دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا براعظم ہے، جبکہ آسٹریلیا (جسے ’اوشینا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ) سب سے چھوٹا اور سب سے کم آبادی والا براعظم (براحقر) ہے۔ افریقہ دنیا کا وہ براعظم ہے، جس میں سب سے زیادہ یعنی 54 ممالک ہیں، جبکہ براعظم جنوبی امریکا میں سب سے کم ممالک ہیں۔ جن کی تعداد 12

Read more

ستارے ہمیشہ اندھیرے میں ہی چمکتے ہیں

زندگی قوس قزح کے خوبصورت رنگوں کی مانند ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم دھنک کا کون سا رنگ اپنے اردگرد بکھیرتے ہیں یا کس رنگ میں خود کو رنگتے ہیں۔ ہم اپنی سوچ سے اور اپنے وجود سے اپنے اردگرد کے ماحول کو بناتے ہیں۔ اب جس طرح کی شعاعیں ہم میں سے نکلیں گی اسی طرح کا ماحول بنتا جائے گا۔ اگر ہم میں سے مثبت شعاعیں خارج ہوں گی تو ہم سے منسلک سبھی

Read more

شیطان سے فرضی یا خیالی ملاقات!

   ۔ ”آؤٹ وٹنگ دی ڈیول“ میں نپولین نے بتایا ہے کہ شیطان ہماری بہت سی خامیوں سے بہت خوش ہوتا ہے۔ وہ ہم میں کئی طرح کا خوف پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور عام طور پر اس کی کوشش میں کامیاب رہتا ہے۔ کبھی وہ ہم میں افلاس کا خوف پیدا کرتا ہے اور کبھی موت کا۔ خوف خواہ کسی چیز کا ہو ’انسان میں خرابیاں پیدا کر کے دم لیتا ہے۔ جب ہم خوف کی

Read more

یکساں نصاب تعلیم اور ہارس ٹروجن تھیوری

ہارس ٹروجن تھیوری صرف یونانیوں تک محدود نہیں۔ یہ نسل در نسل ہماری اس دنیا میں چل رہی ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ایک حملہ آور بادشاہ جب کئی سال تک ایک قلعے کو فتح نہیں کر سکا تو اس نے ایک جنگی چال چلی۔ چال کے مطابق اس نے ایک بڑا خوبصورت گھوڑا بنوایا اور اپنی فوجوں کو لے کر دور چلا گیا۔ محصور قلعے کے فوجیوں نے جب باہر کسی کو نہ

Read more

کچھ مجبوریاں رشتوں سے اعتماد ختم کر لیتی ہیں

انسان بھی آزمائش کی دنیا کا ایک بادشاہ ہے۔ مگر پھر بھی ایک وقت ہوتا جب وہ معاشرے میں ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے والی کیفیت کو محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح میں نے بھی زندگی میں بہت بڑی پریشانیوں کا سامنا کیا۔ مگر ایک بات آج مجھے بہت تنگ کر رہی ہے۔ گزشتہ روز میرے دوست کے ہاں فوتگی ہوگی انہوں نے مجھے فون کیا کہ آپ فوتگی پر آئے مگر میں نوکری کی وجہ سے نہیں آ سکا

Read more

منتھلیز – ماہواری

پاکستان میں ماہواری کے موضوع پر بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔ 48 فیصد خواتین اس بارے میں بات کرنے سے شرماتی ہیں۔ خواتین کے ماہانہ مخصوص ایام یا ماہواری ’نسوانی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم موضوع ہے۔ تاہم اس پر بات کرتے ہوئے خواتین آج بھی جھجکتی ہیں جس کی وجہ سے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں معاشرہ مذہب اور سماجی اقدار کا سہارا لے کر جنسیت

Read more

چین کا سفرنامہ

چائنا کا ویزہ لگوانے کے لیے راولپنڈی میں ایک ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کیا اور ویزہ لگوانے کے لیے ڈاکومنٹس اس کے حوالے کر دیے تھے۔ ڈاکومنٹس بھی کیا ایک بس پاسپورٹ جو اس کے حوالے کیا۔ ٹریول ایجنٹ نے اٹھارہ ہزار لیے اور دس دن بعد چائنا کا ویزہ لگوا کر پاسپورٹ واپس ہمارے حوالے کر دیا۔ ایک شیخ صاحب کے ساتھ، جن کی کالج روڈ راولپنڈی میں ڈیکوریشن کی دکان تھی، چائنا جانے کا پروگرام بنایا کیونکہ وہ

Read more

گھاٹے کا سودا

’اب بتاؤ کیا خاص بات کرنی ہے جس کے لئے تم نے مجھے بلایا ہے۔ ‘ سونیا نے دھوپ کی ہلکی کرنوں سے چمکتی ہوئی ثمرہ کی بڑی بڑی بالیوں کو دیکھتے ہوئے کہا۔ ’سونیا کیا بتاؤں، میں اس کو چھوڑ رہی ہوں۔ ‘ ثمرہ کا سارہ بوجھ ایک دم اتر گیا تھا۔ ’کیا یار؟ سب خیریت ہے نا!‘ ’سونیا مجھے تو سلیم میں کوئی خاص اچھائی نظر نہیں آتی۔ یہ تو خود بس ایسا ویسا ہی ہے اور مجھے

Read more

عالمی یوم خواتین: وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

خواتین کی خود مختاری اور تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کرنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی یوم خواتین، خواتین کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی کامیابیوں کا عالمی جشن ہے۔ گزشتہ برسوں میں خواتین کے حقوق، مساوات اور انصاف کے لئے بے مثال عالمی تحریک دیکھی گئی۔ عالمی یوم خواتین بین الاقوامی طور پر 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس کا ایک اہم ترین مقصد خواتین کی اہمیت سے دنیا کو آگاہ کرنا اور لوگوں میں خواتین پر

Read more

علم، ہنر اور رویہ

ہم نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر آپ زندگی میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو اپنے تین عدد حصوں پر کام کریں، علم حاصل کریں، ہنر میں مہارت حاصل کریں اور اپنا رویہ مثبت رکھیں، تب ہی جا کر آپ زندگی میں کامیاب ہو سکیں گے۔ لیکن جب ہم اس پر غور کرتے ہیں تو نظر آتا ہے کہ شاید ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہے۔ جب ہم نے یہ بات اپنے دوست جام صاحب سے کی تو وہ فرمانے

Read more

لڑکی ان پڑھ ہو یا پڑھی لکھی؟

ایک صاحب نے سوال کیا کہ: شادی کا ارادہ ہے، اکثر ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ان پڑھ لڑکی سے شادی کرو گے تو سکون پاؤ گے۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ عرض کیا: اگر آپ کے دوست ان پڑھ لڑکی سے شادی کا مشورہ اس لیے دیتے کہ ان پڑھ لڑکی بھی انسان ہے، ممکن ہے غربت یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے نہ پڑھ سکی ہو، اب اگر ہم بھی ایسی لڑکیوں سے

Read more

اشرافیہ کی سیاست میں پبلک کہاں ہے

ہمیشہ کی طرح عدم استحکام کا شکار رہنے والے پاکستانی سیاست اور حکومت کی کشتی ایک بار پھر بھنور میں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن تاحال حکومت کے کسی اتحادی کو توڑ نہیں سکی۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے باضابطہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک پر

Read more

گالیوں دھمکیوں سے اب کام نہیں بنے گا

جو لوگ عمران خان صاحب کی سیاسی کامیابی کو کرکٹ کے ورلڈ کپ میں ملنے والی فتح، شوکت خانم ہسپتال، نمل یونیورسٹی یا ان کے شخصی کرشمے کا نتیجہ سمجھتے رہے ان کی عقل پر ہم کئی بار ماتم کر چکے ہیں۔ دو ہزار چودہ کے بعد ملکی سیاست میں جو کچھ ہوا وہ ایک منصوبہ تھا اور تحریک انصاف کی حکومت اسی منصوبے کا تسلسل تھی۔ بعض وجوہات کے باعث مگر اب یہ منصوبہ مزید جاری رکھنا ممکن نہیں

Read more

عدم اعتماد کے بڑھتے سائے

اس وقت عمران خان کی تبدیلی سرکار کو سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لو افیئر کے مبینہ طور پر خاتمہ کے بعد اپوزیشن نے اپنے ترکش میں موجود تمام تیروں کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک نون لیگ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنایا جاتا رہا اور یہ کہا گیا کہ عمران اور ان کی حکومت تو کٹھ پتلی ہے اور وہ ان کی اصل حریف نہیں ہے مگر اب

Read more

یہی چراغ جلیں گے تو چھٹے گا اندھیرا

اوائل مارچ کی اس شفق جھلملاتی شام میں گورنمنٹ کالج لاہور کی گوتھک طرز کے برج اور عمارتوں کی چوٹیاں طلائی رنگوں میں نہاتی کس قدر فسوں خیز لگتی تھی۔ باد بہاراں اس کے بوٹوں اور سبزہ زاروں پر تیرتی پھرتی نوخیز چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی خوبصورت لگتی تھی۔ اس عظیم الشان درسگاہ میں آنے کا مقصد RIWAیعنی Ravians Iqbalians Welfare Amityکے بینر تلے اسی کالج کے 1970 بیچ کے ایک بے حد ہونہار راوین جناب زاہد شمسی کی کتاب

Read more

ننھی پری۔ عورتوں کا عالمی دن اور ہمارا معاشرہ

بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں گھر جو خدا کو پسند آئے وہاں ہوتی ہیں خبروں سے ننھی پری کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سن کر دل اتنا بوجھل ہوا کہ بار بار آنکھیں چھلکنے کو تیار۔ سارا دن آنکھیں دھندلی ہوتی رہیں اور پھر بے چین ہو کر لکھنا شروع کر دیا۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ باپ جیسی شفیق ہستی ایسا بھی کر سکتی ہے۔ عورتوں کا عالمی دن تھا مگر دل ہی اتنا پریشان

Read more

کون کس کے ساتھ ہے

قومی سیاست میں خاصی ہلچل مچی ہوئی ہے ایک غیر یقینی صورتحال ہے جو ہر گزرتے لمحے بدلتی نظر آ رہی ہے متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے سپیکر 14 روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں جبکہ 7 روز میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا ہو گی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو 172 ووٹ درکار ہیں جبکہ اس وقت متحدہ اپوزیشن کے پاس 162

Read more

آستین کے سانپ منافقت بھری چالیں

کاش جسم سے نکلنے والی ہر سانس کا رنگ ہوتا۔ اس کا کوئی وزن ہوتا اس کی کوئی مقررہ مقدار ہوتی۔ تاکہ ہم یہ جان سکتے کہ کتنی سانسیں باقی ہیں۔ اور کتنی ہم استعمال کر چکے ہیں۔ ویسے ہماری زندگی میں کسی چیز کا کوئی وجود ہی نہیں۔ ہم جانوروں سے بھی بڑھ کر اپنی زندگی کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ہم سے اچھا تو جنگل کا شیر ہے۔ یہ جنگل میں رہنے والا شیر جب شکار کرتا ہے

Read more

سازشی تھیوری اور ہمارے وزیراعظم صاحب

عمران خان اور ان کے حواریوں نے تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔ ہم تو پہلے ہی لکھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی اب یہی سازش والا چورن بیچے گی۔ عمرانی سیاست چلتی ہی کھوکھلے نعروں اور سبز باغ کی بنیاد پر ہے۔ ان کی عقل سے ماورا باتوں پر سوائے شدید ترین یوتھیوں کے اور کوئی کان دھرنے پر آمادہ نہیں۔ یہ بیرونی ہاتھ اور سازش اگر امریکہ نے کی ہے تو

Read more

سیاسی لیڈر شپ اور عوام کی سیاسی تربیت

جب سے اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی مہم شروع کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے حواریوں کی جیسے نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ صلاح مشورے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی نے جلسے جلوس بھی شروع کر دیے ہیں۔ اتوار کو پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی تقریر میں اپوزیشن کے خلاف ہمیشہ

Read more

اردو میں اقبال شناسی کی روایت

اقبال تاریخ فکر و ادب کی ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی زندگی میں ہی ان کے شعری و فکری افکار کو قومی اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ اقبال کے فکر کی تازگی بلند آہنگی اور انقلابی تم نے سارے زمانے کو اپنی طرف متوجہ کر لیا دنیا میں اس کا خیر مقدم ہے نہ اس کے فکرو شعر کی تفہیم کا عمل شروع ہونے لگے ان کا دروازہ کھلا اختلاف کا اکتساب بڑھتے چلے

Read more

تحریک عدم : کیا تاریخ رقم ہو پائے گی

تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ اور بالآخر آج 8 مارچ بروز منگل تحریک عدم اعتماد باقاعدہ طور پر اسمبلی میں جمع کرا دی گئی اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بھی بالآخر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ ہی گیا یا یوں کہہ لیں کہ اپوزیشن نے کفر توڑا خدا خدا کر کے، یہ کفر تو ٹوٹا لیکن کس کے لیے عوام کے لیے یا اپنا سیاسی مستقبل سنوارنے کے لیے۔ کیونکہ پچھلے ایک ڈیڑھ

Read more

آئیے آپ کو کالم نگار بنا دیں!

پچھلے دنوں کالم نگاری کے حوالے سے لاہور میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں بوجہ شرکت نہ کر سکنے والے لوگوں کی پر زور فرمائش کہ کالم کے ذریعے بھی اس فن پر روشنی ڈالی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نونہالان قوم اس سے مستفید ہو سکیں۔ ذیل میں ہم اردو کالم نگاری کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ اگر ان اصولوں پر عمل کر لیا جائے تو کوئی بعید نہیں کہ ہر گلی

Read more

کوچہ رسالدار خودکش بم دھماکہ

  پشاور میں طویل خاموشی کے بعد قصہ خوانی بازار سے ملحقہ علاقے کو چہ رسالدار میں اہل تشیع کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں اور معصوم بچوں سمیت 64 افراد کے جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد کے زخمی ہونے سے پورے شہر کو غم و افسوس اور ایک انجانے خوف نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ واقعے کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بم دھماکے کے

Read more

یہ ترقی نہیں نظر کا دھوکا ہے

”میں مصروف ہوں“ دور جدید کے زیادہ بولے جانے والے جملوں میں سے ہے۔ دور جدید کی لغت کے مطابق خود کو مصروفیات کے عوض گروی رکھنے کا نام ترقی ہے۔ ترقی کی اس نقل کو پہنچنے کو ہم نے بہت کچھ اصل کھویا ہے۔ دنیا والے ہمیں خوش نصیب کہتے ہیں کہ ہم نے ترقی کے دور میں آنکھ کھولی۔ پر ہم نے آنکھ کھولنے کے بعد اس دنیا کو چھوڑ کے جانے والے بزرگوں کی محفل میں کان

Read more

عالمی امن کے قیام میں رکاوٹ: ویٹو پاور

انسانی تہذیب کی ابتداء سے لے کر آج کے دن تک جنگ و جدل ہر معاشرے کا حصہ رہا ہے۔ معلوم تاریخ میں شاید کوئی ایسی قوم ہو جس کی تاریخ جنگ اور قتل و غارت گری سے مبرا یا خالی ہے، ایسا ممکن ہی نہیں۔ مایہ ناز ماہر سماجیات و معاشرت دان علامہ عبد الرحمان ابن خلدون، جو کہ عمرانی علوم اور تاریخی علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھے انہوں نے بھی اپنی کتاب المقدمہ لابن خلدون میں اس

Read more

تنقید کا زہریلا اثر

تنقید کی اہمیت کا تذکرہ دیکھنا ہے تو ٹی ایس ایلیٹ، میتھیو آرنلڈ، افلاطون، ارسطو، لانجائنس اور ان جیسی دیگر شخصیات سے ملتا ہے جنہوں نے اپنی مثال خود قائم کی، کیونکہ انہوں نے اسی اعتبار سے ادب اور تخلیق کی دنیا میں انقلاب برپا کیا۔ اسی انقلاب نے نئی آنے والی نسلوں کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔ ان کا مجموعی طور پر اسلوب، ادب اور کلچر کے تعلق کو فروغ بنیادی ذریعہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے اپنی تنقید

Read more

بنت حوا کا عالمی دن

8 مارچ جو کے دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن در حقیقت خواتین کی کامیابیوں کے جشن کا دن ہوتا ہے اس طرح پاکستان میں بھی اس دن کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے پورے ملک میں اس روز کی مناسبت سے مختلف اداروں میں مختلف تقریبات ’اجلاس اور سمینارز کا انعقاد ہوتا ہے جس میں عورتوں کے حقوق سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے اس دن عورتوں کی عظمت کو

Read more

خان صاحب! تقریر جاری رکھیں

امی کو درپیش طبی مسائل کے باعث میں پچھلے چار ماہ سے گوشہ نشین رہا۔ ابھی اللہ کا شکر کہ امی روبہ صحت ہو رہی ہیں۔ اور بزرگ و برتر سے یہی دعا ہے کہ امی پھر سے صحت والی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔ ان چار مہینوں میں وطن عزیز کے ہر اچھے برے حالات سے بے خبر ہی رہا۔ اب کچھ دنوں سے دیار غیر میں بیٹھ کر ٹویٹر، فیس بک، آن لائن اخبارات کے سابقہ شمارے، پچھلے

Read more

جھوٹا ہے یہ پیالہ

عظیم انسان کی تلاش جاری تھی۔ خدا جانے کس جرم کے بدلے یہ خبط پلے باندھ دیا گیا۔ ہم تین دوست اپنی کمیونیٹی میڈیسن کی ریسرچ کے سلسلے میں انٹرویو کر رہے تھے۔ ہمیں ڈپریشن کے سلسلے میں عمومی رائے اور حقائق کی کھوج لگانی تھی۔ اس دوران ہی پرانے زخم ہرے ہو گئے کہ انسان کے خمیر میں عظمت کے حصول کی جو جستجو ہے اس خیال کے اثرات ہمارے لا شعور میں کہاں تک جاتے ہیں۔ مجھے آج

Read more

یوسف کی محبت دیدہ یعقوب سے پوچھ

شام کے سفر سے واپسی پر حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے دور دراز وادی میں ایک خیمہ دیکھا، حسب معمول آپ تحقیق احوال کے لیے خیمہ میں گئے تو وہاں ایک بڑھیا نظر آئی، بغیر بتائے کہ آپ ؓ کون ہیں، اس سے پوچھا کہ اس کا کیا حال ہے؟ اس نے شکایت کی ’حکومت‘ کی طرف سے خبر گیری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے اسے تکلیف ہے۔ حضرت عمر ؓ نے پوچھا کہ تم

Read more

آسٹریلیا کا ایک وزیراعظم جو لاپتہ ہو گیا

کالج کے سبزہ زار پر پھیلی سرمائی شام بہت ہی دلکش تھی۔ جوانی اور بے فکری نے سب کو مسحور کر رکھا تھا۔ کلاسوں کے اختتام پر ہونے والی سالانہ تقریب میں تمام طلبہ کے والدین بھی شامل تھے۔ سٹیج سے ایک ہی نام بار بار پکارا جا رہا تھا ”ہیرلڈ ہولٹ“ ۔ وہ تقریروں، فٹبال، گانا گانے اور پڑھائی کے تمام مقابلے جیت کر بہترین طالب علم قرار پایا تھا۔ اس سے گانا سنانے کی فرمائش کی گئی، وہ

Read more

ہم اور ہمارے گردے

قدرت نے انسانی جسم کے اندر کا ماحول بہت ہی پیچیدہ اور دلچسپ بنایا ہے۔ ہر عضو کا ایک دوسرے سے ایسا تعلق ہے کہ جہاں ایک کی چال بگڑی تو فوراً ہی دوسرا آنکھیں دکھانے لگتا ہے۔ مثلاً اگر ہماری شوگر اپنی حدود کا خیال نہ رکھے تو انسانی جسم کے ہر عضو کی نہ صرف چال بگڑ جاتی ہے۔ وہ مستقل بنیادوں پر راہ بدل کر ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔ اور ایسے ناراض ہوتے ہیں کہ پھر

Read more

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات کا طریقہ کار، مسائل اور عوامی امنگیں

جنوبی کوریا کے 20 ویں صدارتی انتخابات رواں ہفتے 9 مارچ کو بدھ کے روز ہونے جا رہے ہیں۔ ملکی آئین کے مطابق ایک امیدوار صرف ایک بار ہی پانچ سال کی مدت کے لیے صدر بن سکتا ہے اور یہ صدارتی امیدوار ایک ہی بار کثرت رائے سے منتخب ہوتا ہے دوسری بار الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ جنوبی کوریا میں تاریخی طور پر دیکھا جائے تو 2000 کی دہائی تک ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ تھا۔ 2007 کے

Read more

جاب کی مجبوریاں اور امید کا دامن

اپنی ذات سے متعلق لکھنا ہر انسان کے لئے مشکل ہوتا ہے، کیونکہ انسان اپنی خامی و خوبی سے بعد از خدا واقف ہے، خود کے متعلق لکھتے ہوئے اس کی عقل و شعور اسے مختلف مراحل پر سوچنے کا موقع دیتی ہے اور یہاں عدالت کا ہونا ضروری ہے کہ خود سے متعلق بھی حقیقت لکھی جائے، میرا موضوع ’میں‘ بالکل نہیں، لیکن میں وہ بتانا چاہتا ہوں جو میں نے خود دیکھا، کیونکہ ہم ہر اس بات پر

Read more

یورپ کے دروازے پر قیامت کی دستک

اب جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے جنگ کو روکنے کی اب تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آ سکی ہے۔ روس کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی پر واشنگٹن انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہی ہے اب جب کہ ان کے پاس روس کو دینے کے لیے کوئی دھمکی نہیں بچی وہ یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی کو وہاں سے نکالنے کی

Read more

خان صاحب گھبرا گئے ہیں

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ذاتی حیثیت میں خان صاحب آج بھی ملکی سطح کے دیگر تمام لیڈران سے زیادہ مقبول ہیں۔ اس بات کا اظہار کمر توڑ مہنگائی، بیروزگاری اور بد انتظامی سمیت بے شمار حکومتی خامیوں کے باوجود ان کے کامیاب ترین جلسے اور ان میں موجود عوام ہیں مگر لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کے لئے ”گھوڑوں کی تجارت“ نے خان صاحب کو شاید واقعی گھبرانے پر مجبور کر دیا ہے۔ حالیہ میلسی میں

Read more

وجود زن سے ہیں تصویر کائنات میں رنگ

عورت معاشرے کا ایک لازمی، ناقابل تردید اور قابل قدر کردار ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 90 میں سے 85 فیصد معاشروں میں عورت پر تشدد کیا جاتا ہے اور خواتین پر تشدد دراصل اس بیمار ذہنی سوچ کی عکاسی ہے جو خواتین کو ان کا جائز مقام اور حق دینے کو کسی طرح تیار نہیں۔ اس بیمار اور قبیح سوچ کو رفع کرنے کے لیے اقوام متحدہ ہر سال 25 نومبر سے 10 دسمبر تک

Read more

مسئلہ کشمیر پر مسلط جمود، اور تجاویز

ریاست جموں کشمیر کے علاقے جموں سے تعلق رکھنے والے ”گلوبل مین کائنڈ“ پارٹی کے چئیر مین، بابو سنگھ جی نے مسئلہ کشمیر پر طاری جمود اور مسئلے کے حل کے لیے ریاست جموں کشمیر کے منقسم حصوں کو یکجا کر کے بھارت اور پاکستان کے مشترکہ کنٹرول میں دیے جانے کی تجویز پیش کی ہے، ریاست جموں و کشمیر کے ایک باشندے کی حیثیت سے اس غیر انسانی اور ظالمانہ تقسیم اور جمود کے شکار اس مسئلے کے حل

Read more

گورنر ہاؤس میں دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا انعقاد

گورنر ہاؤس میں دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا کامیاب انعقاد رپورٹ: ظاہر محمود لاہور گورنر ہاؤس میں صوبائی وزارت اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہنرمند نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف سیشنز میں شریک ہوئے۔ دو روزہ سمٹ کے پہلے روز کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

Read more

لیچی کی افادیت

لیچی موسم گرما کا پھل ہے۔ اس کے مختلف نام ہیں۔ مذکورہ ناموں میں litche، leechee، lychee nut، chinese cherry ہے۔ ذائقہ کے اعتبار سے یہ پھل کھٹا میٹھا اور مزے دار ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا موٹا لیکن آسانی سے اتر جاتا ہے۔ اس کا چھلکا دیکھنے میں خوش نما معلوم ہوتا ہے۔ اس پر ابھار پائے جاتے ہیں۔ رنگت ہلکی سرخ بھوری جب کہ گودا سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اس گودے کے اندر ایک گٹھلی ہوتی ہے۔

Read more

حزب اختلاف کی سیاست پر حکومتی جوابی حکمت عملی

حزب اختلاف کی عمومی سیاست میں حکومت پر دباؤ کو بڑھانے کی سیاست ہی ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی مفادات کو تقویت دے کر حکومتی مشکلات میں اضافہ کریں۔ بدقسمتی سے اگر ہم پچھلے ساڑھے تین برسوں میں حزب اختلاف کی مجموعی سیاست کو دیکھیں تو اس میں ہمیں ان کی کئی کمزوریوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ حکومت اس لحاظ سے خوش قسمت رہی ہے کہ اسے ایک کمزور اور تقسیم

Read more

خواتین کا عالمی دن

8مارچ خواتین کا بین الاقوامی عالمی دن ہے، جیسا کہ پوری دنیا میں آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لیے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ یہ دن صرف ایک رسم کے طور پر منانا ناکافی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک کو خواتین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تلقین کی جاتی ہے اور عورتوں کے خلاف ہونے والے مظالم سے بچاؤ کے لئے کوئی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں

Read more

دعوت ولیمہ کے اصول

پہلا اصول: دعوت ولیمہ میں دو طرح کے آئٹم ہوتے ہیں ؛ایک وہ جو ریپیٹ ہوتے ہیں مثلاً گوشت، روٹیاں اور حلوہ وغیرہ جبکہ دوسرے آئٹم وہ ہوتے ہیں جو ریپیٹ نہیں ہوتے مثلاً رشین سیلڈ وغیرہ۔ لہذا جب کھانا ”کھل“ جائے تو آپ کا سب سے پہلا ٹارگٹ یہی نان ریپیٹ ایبل آئٹم ہونے چاہیے۔ اصل شکاری وہی جو پہلی فرصت میں ان کا شکار کرے۔ ایک دفعہ یہ آئٹم میدان سے غائب ہو گئے تو پھر چاہے آپ

Read more

حقوق نسواں اور ہمارا معاشرہ

ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح وطن عزیر پاکستان میں بھی سرکاری و نجی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کر کے خواتین کے حقوق کی باتیں کی جاتی ہیں۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگ اپنی اپنی تقاریر میں دوسروں کو غاصب گردانتے ہوئے تنقید کرتے اور اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں۔ بعض اپنے نکتہ نظر کو درست اور دوسروں کو غلط ثابت کرنے کے لیے انتہا پسندی کے مرتکب

Read more

جعلی ادویات

جعلی ڈگریوں اور جعلی ڈاکٹروں تک تو بات قابل برداشت تھی مگر اب تو جعلی ادویات اور ادویات کی آڑ میں منشیات کا گھناؤنا کاروبار زوروں پر ہے۔ لوگ جان بچانے کے لئے ادویات استعمال کرتے ہیں مگر الٹا ادویات اموات کا سبب بن جاتی ہیں۔ اگر کوئی انسان انسانیت اور احساس کے مقام سے گر جائے تو پھر وہ حیوان سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ایک شیر دوسرے شیر جبکہ ایک کتا دوسرے کتے کا گوشت نہیں کھاتا مگر افسوس

Read more

جامعات میں تحقیق کا فقدان

تعلیم،تحقیق اور تخلیق کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔یہ تینوں عوامل کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا ضامن سمجھے جاتے ہیں۔آج انسان ترقی کی جس اسٹیج پر کھڑا ہے یعنی پتھر اور غاروں کی دنیا سے نکل کر فلک بوس عمارتوں میں زندگی بسر کر رہا ہے۔برق رفتار جہازوں میں محوِ پرواز ہے اور چاند ستاروں پر کمندیں ڈال رہا ہے۔بلاشبہ یہ تعلیم،تحقیق اور تخلیق کے ہی ثمرات ہیں۔تعلیم،تحقیق کے لیے راہیں فراہم کرتی ہے اور ہر

Read more