وحشت کٹے مری، مجھے دیمک ہی آ لگے

2021 جاتے جاتے ہمارا دامن زندگی کے تلخ ترین حقائق کے ہاتھ سونپ گیا۔ نومبر کا مہینہ شروع ہوا تو معلوم نہیں تھا کہ روز قیامت سے پہلے ہی دنیا میں حشر بپا ہوتا دیکھیں گے، گزشتہ سال جہاں کئی نگینے کھا گیا وہیں میرے ولی صفت والد محترم سینئر صحافی غازی شاہد رضا علوی بھی ہمیں داغ مفارقت دے گئے اور زیست کے سبھی عنوان پلٹ کر رہ گئے۔ اچھے دن ہوں تو ہر اک شخص لٹاتا ہے خلوص

Read more

دور بدلا ہے تو انسان بھی بدلے

آج کا انسان دوسرے انسان کو یہ تسلی دینے سے قاصر ہے کہ وہ جیے تو کیوں جیے وہ ان سوالات کے جوابات دینے میں کوتاہ بیں ہے کہ انسان کی تخلیق کا مقصد کیا ہے اور یہ کن چھنبیلوں میں پڑ چکا ہے۔ ہمارے زمانے کی نسل نو اس پر غور کرنے کے درپے نہیں۔ اس آسائش اور پر ہنگم زندگی میں ہم زندگی سے پر مسرت لمحے کشیدنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہمیں بارش اچھی لگتی ہے نہ

Read more

عدالت ہے یا عداوت؟

عدالت میں بے انصافی اب سے نہیں یہ اس وقت سے شروع ہوا جب ایک منتخب وزیراعظم اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ 1977 میں جو ظلم ہوا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ایک ایسے وزیر اعظم جس کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک ملک کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ 73 کے آئین پاکستان کو ایک زبردست تحفہ دیا بھٹو کی قربانیاں پاکستان کے لیے کسی سے پوشیدہ نہیں۔ 10 اور 11 نومبر

Read more

محنت کش یا فیشن ایبل خواتین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1.3 ارب افراد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس میں سے 70 فیصد خواتین ہیں۔ شہری علاقوں میں رہائش پذیر 40 فیصد غریب گھرانوں کی کفالت خواتین کر رہی ہیں جبکہ دنیا بھر میں 50 سے 80 فیصد خوراک کی پیداوار محنت کش خواتین کی بدولت حاصل کی جا رہی ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ ان میں سے صرف 10 فیصد خواتین اپنی زمین کی مالک ہیں۔

Read more

نکاح اور شادی شدہ کنوارے

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ نکاح کے ذریعے مرد اور عورت کے باہمی تعلق اور رشتہ قائم ہونے کا نام شادی ہے جبکہ غیر شادی شدہ افراد کنوارے کہلاتے ہیں۔ یہ شادی شدہ کنوارے کون ہیں، اس پر ہم بات کریں گے لیکن پہلے کچھ اور ضروری گفتگو کر لیتے ہیں تاکہ نہ صرف سمجھنا آسان ہو بلکہ سوچ، کردار اور عمل میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ اسلام میں نکاح کے فوائد اور مقاصد، گناہ اور بے راہ

Read more

ہیرو اور مسیحا ڈھونڈنے والوں کے دجال

معروف اطالوی سائنسدان گیلیلیو گیلیلی نے دریافت کیا کہ سورج ساکن ہے اور زمین، اپنے مدار کے علاوہ سورج کے گرد بھی گھومتی ہے، کلیسا نے بلاسفیمی گردانا اور گلیلیو نے اپنی باقی ماندہ زندگی نظر بندی میں گزاری۔ کیتھولک چرچ نے تقریباً چار سو برس بعد انیس سو بانوے میں اس تکفیر پر معافی مانگی۔ بریخت کے لکھے شہرہ آفاق جرمن ڈرامے ”گیلیوکی زندگی“ میں اک کردار، اس کا پرجوش شاگرد آندریا جذبات میں چنگھاڑتا ہے ؛ ”بد قسمت ہے

Read more

عالمی دنوں کا لنڈا بازار

پوری دنیا میں پورا سال ہی کسی نہ کسی چیز کا عالمی دن منایا جاتا ہے بلکہ کسی دن کو تو کئی کئی حوالوں سے منسوب کر کے منانے کا رواج بھی ہے۔ ہر دن اس دن کے سورج کے ساتھ ہی غروب ہوجاتا ہے اور اس دن کی روح پھر سے دنیا کی بھیڑ میں اگلے برس تک کھو جاتی ہے۔ البتہ ہر منائے جانے والے دن کی نسبت سے منوں کے حساب سے کلچر ضرور برآمد ہوتا رہتا

Read more

تبدیلی کا راز

”سائیں! کرایہ دے دے۔“ کنڈکٹر کی آواز کے ساتھ ہی سب کا ہاتھ جیب میں رینگ گیا۔ ”بیس روپے اور دے۔“ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا، وہ اگلے مسافر سے مخاطب تھا۔ ”کس چیز کے بیس روپے؟ ابھی کل ڈیڑھ سو میں آیا ہوں۔“ مسافر جھٹ سے بولا۔ ”نہ صاب! ہمیں بھی آگے حساب دینا ہوتا ہے۔ دیکھتے نہیں آج بھی پٹرول بڑھ گیا ہے۔“ کنڈکٹر جھگڑنے لگا۔ ”ایک تو اس مہنگائی نے نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔“ میرے

Read more

چند سوالات

کیا ملک درست سمت میں چل پڑا ہے؟ کیا اداروں کی اب سیاست میں مداخلت بند ہو جائے گی؟ کیا سویلین اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان عدم اعتماد کا خلاء پر ہو جائے گا؟ کیا پاکستان دوبارہ معاشی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے؟ کیا فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کے نئے چہرے اپنے اداروں کا وقار بحال کر پائیں گے؟ کیا ملک کی بہتری کے لئے سیاسی جماعتوں میں کوئی اتفاق رائے قائم ہو سکتا ہے؟ کیا مذہبی جماعتوں کی

Read more

اسلام میں عورت کا سماجی مقام و مرتبہ

8مارچ بین الاقوامی طور پر عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے، گو کہ ابتداً اسے مزدور یا پیشہ ور خواتین کے حقوق کے دن کی حیثیت سے رائج کیا گیا، لیکن ہمیشہ کی طرح، اینٹیں چنتی، مزدوری کرتی، چوڑیاں بیچتی عورت کہیں بہت پیچھے رہ گئی۔ اور ان کے نام پر، کرولا کے نئے ماڈلوں سے اترنے والی میڈموں کی کانفرنسز سجنے لگیں۔ ہمارے ملک میں تو بس، اخباری مضامین کی سرخیاں خوبصورت ہو گئیں اور بیرونی

Read more

چیکو کی افادیت (Benefits of sapadilla)

چیکو کا نباتاتی نام (Manilkara zapota) ہے۔ جبکہ انگریزی میں اسے Sapadilla کہا جاتا ہے۔ یہ سدا بہار پھل دار پودا ہے جس کی کاشت موسم برسات اور موسم بہار میں بہترین تصور کی جاتی ہے۔ اس پودے کی کاشت ہر قسم کی زمین میں ہو سکتی ہے لیکن ریتلی زمین اس کی کاشت کے لیے بہترین ہے۔ یہ پودا تیسرے سال پھل دینا شروع کر دیتا ہے جبکہ پانچویں اور چھٹے سال اس کی پیداوار بہت زیادہ بڑھ جاتی

Read more

ریلوے پینشن: خط بنام جناب عزت مآب چیف جسٹس صاحب

سپریم کورٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاۃ‎ جناب اعلٰی۔ فدوی محمد انور ولد قطب الدین ریٹائرڈ سپر وائزر ٹرین پاکستان ریلوے ساکن پنوعاقل ضلع سکھر سندھ آپ کی خدمت میں درخواست گزار ہے کہ فدوی کی پنشن جو کہ یکم مارچ کو ملنی تھی وہ تا حال فدوی کو نہیں ملی ہے۔ جناب اعلٰی فدوی کا اس پنشن کے علاوہ اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔ فدوی کے تمام تر گھریلو اخراجات کا دار و مدار

Read more

علم اور احساس

معاشرے میں اردگرد اخلاقی پستی کو دیکھ کر انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے اور ہم لوگ کیوں دن بہ دن پستیوں کی جانب رواں دواں ہیں۔ ہر کسی کو بس اپنی فکر لاحق ہے اور وہ خود غرض ہو کر دوسروں کا استحصال کیے چلا جا رہا ہے۔ ایسے ہی سوچتے سوچتے کچھ دن پہلے میں نے ایک پوسٹ لگائی: ”علم اگر احساس کا راستہ نہ بنے تو اس کا مقصد ادھورا ہے۔“

Read more

ضلع لسبیلہ کی انتظامی تقسیم پر فتوحات

ضلع لسبیلہ کی تقسیم کے معاملے پر تبصرے گزشتہ دنوں سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بلائے گئے تحصیل اوتھل میں جرگہ میں تقریر کے بعد زیادہ منظر عام پر آنے لگے ہیں بالخصوص جب انہوں نے ضلع لسبیلہ میں عوامی مفاد کی خاطر انتظامی تقسیم کے لیے جہدوجہد کرنے والے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے تلخ خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ وہ خود بھی اب اس بات سے

Read more

دلیل کا مقابلہ دلیل سے کیا جائے بموں سے نہیں

نظریاتی جنگ دلائل سے لڑی جاتی ہے ہتھیار اور بموں سے نہیں۔ اگر آپ اپنے نظریات کا استحکام اور دفاع چاہتے ہیں تو قلم کو پکڑیے، کتابوں سے دوستی کیجیے، مکالمہ کا ماحول پیدا کیجیے۔ نظریات کی حفاظت اپنے حریف کو قتل کر کے، احتجاج و مظاہرہ کر کے ہر گز نہیں کی جا سکتی ہے۔ انسانی خون اتنا بھی بے قدر نہیں ہے کہ جس کو صرف نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر بہا دیا جائے، انسان کے جسم کو بم

Read more

اتحادی جماعتوں کی سیاست اور چوہدری برادران

ایسی حکومت جو بنیادی طور پر اتحادی جماعتوں کی بنیاد پر کھڑی ہو یا اس کی عددی برتری کا براہ راست تعلق اتحادی جماعتوں کے ووٹوں پر ہو تو اسے یقینی طور پر سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ اتحادی جماعتوں کو بھی اس بات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی حمایت ہی کی وجہ سے حکومت کا اقتدار موجود ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ عمومی طور پر پارلیمانی جمہوری سیاست میں حکومت اور اتحادی

Read more

قوم سے خطاب

قوم بھوک سے مرتی رہی، قوم سے خطاب نہیں کیا، کسان کا استحصال ہوتا رہا، قوم سے خطاب نہیں کیا، لوگ آٹے کی ایک تھیلی کے لئے گھنٹوں قطاروں میں دھکے کھاتے رہے، آپ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، چینی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، آپ ڈھیٹ بن کر سوئے رہے، مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، آپ نے قوم سے خطاب نہیں کیا، عوام پر بجلی، گیس، پیٹرول کے بم گرتے رہے، آپ کو کوئی پرواہ

Read more

مشرف عالم ذوقی کا فکشن

مشرف عالم ذوقی ایسے لکھاری تھے جن کے 14 ناول اور افسانوں کے 8 مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ مشرف عالم ذوقی کا فکشن نئی معاشرتی تبدیلیوں، وقت کے نئے تقاضوں، گرتی ہوئی اخلاقی اقدار، ٹیکنالوجی کی یلغار جیسے مسائل پر اپنا نشتر چلاتا ہے۔ مشرف عالم ذوقی کی دور رس نگاہوں نے اس طوفان کی شدت کو وقت سے پہلے دیکھ لیا تھا جس کا شکار ہمارا معاشرہ ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کے ناول اور افسانے معمولی واقعات سے

Read more

جہاں میں رہتا تھا

جہاں میں رہتا تھا، سورج وہاں سے طلوع ہوتا ہے، چشمے وہاں سے نکلتے ہیں، راستے شروع ہوتے ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں، پھول کھلتے ہیں، درختوں پر پھل لگتے ہیں، فصلیں لہلہاتی ہیں، انسانیت مسکراتی ہے، ریل چھک چھک کرتی ہے، مور پر پھیلائے جھومتے ہیں، تیتر آوازیں نکالتے ہیں، پن چکی کو کو کرتی ہے، برف پگھلتی ہے، دریا سمندر بنتے ہیں، مینار مینار پاکستان کہلاتے ہیں، مسجدیں سنہری ہیں، دربار داتا دربار ہیں، انارکلی پرانی اور نئی انارکلی

Read more

عورت آزادی مارچ اور اسلام

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اور ان رنگوں کو نمایاں کیا ہیں ہمارے پیارے دین اسلام نے کسی جو مقام و بلند مرتبہ اسلام نے عورت کو بخشا ہے کسی بھی مذہب میں نہیں دیا گیا ہے اور تمہیں اسلام نے اس کے قدموں تلے جنت رکھی ہے اور بیٹی ہے تو اسے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے اور بہن ہے تو سراپا دعا ہے اور اگر عورت ہے بیوی تو مرد کی پوشاک و لباس

Read more

اقتدار کی ہوس

پچھلے چند روز سے چوہدریوں کا ڈیرہ ملکی سیاست کی مرکزی آماجگاہ اور سیاسی پنڈتوں کے لئے ایک مقدس مندر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول بھٹو اس کا باپ زرداری، اور پھر شہباز شریف سے لے کر سپیکر اسمبلی اسد قیصر تک اور پھر آخر میں عمران خان اور پھر فضل الرحمان، یہ سارے سیاسی گرو یکے بعد دیگرے، چوہدریوں کے ڈیرے پر ماتھا ٹیکنے، ان کے چرن چھونے اور ان کا

Read more

سیلف ہارم

اس نے مجھے بتایا کہ ’کافی دنوں سے ذہنی خلفشار کا شکار ہے۔ اور اسے نیند نہیں آتی اور دل چاہتا ہے کہ خود کو زخم لگائے‘ وہ میرا پہلا مریض تھا۔ میں نے اس کی ہسٹری لی اور نتائج چونکا دینے والے تھے۔ الف حال ہی میں کالج میں آیا تھا۔ سارے جسم پر چاقو، چھریوں کی مدد سے نشانات تھے جو غالباً پرانے تھے اور اب داغ بن چکے تھے۔ اس نے مجھے بتایا کہ کسی سے بات

Read more

فن تحریر اور قلم کی طاقت

قلم ایک صاحب قلم کا طاقتور ہتھیار ہے، ایک لکھاری علم، تجربات، سوچ، جذبات، مشاہدات، احساسات، مہارت اور تخلیقی صلاحیت کے ذریعے اپنا پیغام قارئین تک پہنچاتا ہے۔ جس طرح مصوری کو تصویری زبان کہا جاتا ہے اسی طرح تحریر کو الفاظ کی زبان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی تحریر کی خوبصورتی اور پرتاثیر ہونے کا انحصار الفاظ کے انتخاب اور ان کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ایک اچھا قلمکار قارئین کے ذہنی معیار کو سامنے رکھتا ہے جن سے

Read more

جمشید خان دکھی۔ گلگت بلتستان کو دکھی کر گئے

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول گاہکوچ میں زیر تعلیم تھا، مختلف اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا کہ حلقہ ارباب ذوق نامی ادبی تنظیم گلگت میں ماہوار طرحی مشاعرے کا اہتمام کرتی ہے جس میں کسی ایک بڑے شاعر کا مصرع دیا جاتا ہے اور تمام سینئرز و جونیئر شعرا طرحی غزل لکھتے ہیں اور حلقہ ارباب ذوق کے مشاعرے میں پڑھتے ہیں، اخبار سے مصرع اٹھایا اور ایک طرحی غزل میں بھی

Read more

روداد سفر – حصہ 9

کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی در بدر غم عاشقی تیرا شکریہ! ہم کہاں کہاں سے گزر گئے میں نے چائنہ جانے کا حتمی فیصلہ کر تو لیا اور منہ بھی طرف چائنا شریف کر لیا۔ لیکن محض نیت اور ارادے سے تو چائنہ پہنچنے سے رہے۔ اس لیے اب یہ جاننا ضروری تھا کہ چائنہ جائیں گے کیسے۔ یہ کوئی ابن بطوطہ کا زمانہ تو تھا نہیں کہ جدھر منہ کیا چل پڑے۔ اب

Read more

تحریک عدم اعتماد کے چرچے

وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بڑا پرکشش اور شان و شوکت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جو سیاسی راہنما ایک دفعہ اس کا مزہ چکھ لیتا ہے۔ اس کے دل میں بار بار اس کو حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر اختیارات کے چشمے کہیں اور سے پھوٹتے ہیں۔ مگر اس عہدے کا جاہ و جلال اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والا پروٹوکول ہر سیاستدان کو اس کے حصول کے لیے بیتاب رکھتا ہے۔ آج

Read more

مجوزہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا تذبذب

اپوزیشن جماعتوں نے جب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کرنے کا اعلان کر دیا ہے تب سے اس کے بارے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے اس حوالے سے ایک سوال یہ ہے کہ کیا اپوزیشن مجوزہ تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو سکے گی؟ بعض حلقوں کے دعووں کے باوجود اس حوالے سے یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اگرچہ

Read more

سوت کی انٹی

پہلی جنگ عظیم کے بعد اقوام مغرب نے لیگ آف نیشنز کی بنیاد رکھی لیکن علامہ اقبال کے الفاظ میں ”کفن چوروں“ کی یہ جماعت جس بری طرح ناکام ہوئی، واقعات اس پر شاہد ہیں۔ ’لیگ آف نیشنز‘ کی ناکامی کی وجہ یہ بیان کی گئی کہ وہ بین الاقوامیت کے غلط تصور پر قائم تھی اور خیال تھا کہ دنیا کے مختلف قوموں کے نمائندوں کو یک جاکر کے باہمی بحث و تمحیص سے دنیا کا امن قائم رکھا

Read more

نیلے سمندر پر سفید وردی والے، سبز ہلالی پرچم کا فخر ہیں

پاکستان افواج جس احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اس کی اطلاع تو بھارت کی احمقانہ حرکات سے ہمیں ملتی ہی رہتی ہیں، چاہے زمینی سرحد پر ہندوستان کو جواب دینا ہو یا طیارے زمین پر لانا ہو پاک افواج اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی سے ذرا نہیں چوکتی ہیں، اسی لئے پاک فوج کو محدود وسائل میں بھرپور دفاع کرنے والی بہترین فورس کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے پانیوں کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کے

Read more

پاکستان سستا ترین ملک ہے

اس وقت مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، مہنگائی نے تھاں تھاں ڈیرے ڈالے ہوئے، جس کی وجہ سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہے۔ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے سے تنگ ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد تقریباً 40 فیصد ہو چکی ہے۔ لیکن ہمارے وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔ ہر دفعہ اور جتنی بار بھی مہنگائی

Read more

روس و یوکرائن کی جنگ حقائق کے تناظر میں -حصہ دوم

شیر، بھیڑیا اور لومڑی تینوں اکٹھے شکار کو نکلے، ان کو شکار میں نیل گائے، جنگلی بکرا اور خرگوش ہاتھ آئے، شیر نے بھانپ لیا کہ لومڑی اور بھیڑیا بھی اپنے حصے کی تمنا رکھتے ہیں تو شیر نے پہلے بھیڑیے کو بلایا کہ آپ شکار کو انصاف سے تقسیم کرو، بھیڑیا بولا بادشاہ سلامت آپ بڑے ہیں آپ کا حق بھی زیادہ ہے اس لئے نیل گائے آپ کا حصہ ہے، جنگلی بکرا چونکہ درمیانہ شکار ہے لہذا اس

Read more

مارچ کے مہینے میں دو مارچ

مارچ کے مہینے میں مچلنے والے دو مارچ اک وفاقی حکومت کی طرف سے صوبہ بچاؤ مارچ ہے جس کو سندھ حقوق مارچ سے منسوب کیا گیا ہے اور دوسرا سندھ حکومت کا پاکستان بچاؤ مارچ ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں دارالحکومت کی طرف رواں دواں ہے جو کراچی سے 10 دن تک سندھ اور پنجاب کے 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان تحریک انصاف

Read more

بیچلر اور ہم چار دوست ۲

ٹھیک جس دن فرعون کی موت ہوئی تھی، اسی دن ہمارا رزلٹ آیا تھا، نتیجہ یہ نکلا کہ شرابی اور چرسی جنہوں نے بی اے کے بارے میں گھر بتایا ہوا تھا وہ دونوں مکمل پاس ہو گئے تھے۔ میں اور پوڈری جنہوں نے ’بی اے‘ پاس ہو جانے کے بعد محلے کی مسجد میں اعلان کروانا تھا وہ انگریزی میں فیل ہو گئے تھے۔ قدرت شاید ہم سے مزید امتحان لینا چاہتی تھی۔ اور یہ کیسا امتحان تھا کہ

Read more

انسانوں کی انسانیت کی قدر کریں

اس دور کا ہے صاحب زر صاحب عزت​ قانون بھی اسی کا ہے جو صاحب دولت​ حیرت کی آنکھ خود بھی ہے حیران یہاں پر​ ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر​ ٹیچرز ڈی کی مناسبت سے میں نے ہر ایک ٹیچرز سے آٹوگراف لیا۔ جس میں سب اساتذہ نے دعائیں دی۔ لیکن جو سب سے دل کو چھو لینے والا آٹوگراف تھا وہ تھا سجاد رسول سر کا (جو ہم سب کا نہ صرف پسندیدہ بلکہ آئیڈیل

Read more

پچھتر سالہ پنچایت

دسویں جماعت کے سلیبس کا رٹا لگا لگا کر تھوڑی دیر کے لئے جو سوشل میڈیا کھولا تو جگہ جگہ حکومت کو چلتا کرنے کی پوسٹس خالی شاپنگ بیگز کی طرح ادھر ادھر اڑ رہی تھیں۔ ان پوسٹس پر عوام کا ردعمل مجھے پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا لگا جو ہر کسی کی شادی پر دیوانہ وار دھمال ڈالنے کو تیار کھڑا ہو اور یہی نہیں جناب فواد چوہدری صاحب فرماتے ہیں کہ ملک میں بہترین جمہوریت ہے کہ

Read more

آخری ملاقات

دسمبر کے دوسرے ہفتے مجھے میرے دوست نے مشہور پاکستانی وی لاگر جنید اکرم کی ایک پوڈکاسٹ کا مختصر سا کلپ بھیجا جس میں وہ ذکر کر رہے تھے کہ ہم یہ جانتے تک نہیں کہ کتنے ہی لوگ ہماری زندگی میں ایسے ہیں جن سے ہم آخری دفعہ مل چکے ہیں۔ مطلب اب ان سے ہماری زندگی بھر ملاقات نہیں ہو گی۔ مثلاً کل شام میٹرو میں جس شخص کے ساتھ میں بیٹھا ہلکی پھلکی گپ شپ لگا رہا

Read more

محاوراتی تذکیر و تانیث

زندہ دلان کا ذوق جمالیات انھیں ہر چیز میں جنس کی تخصیص سے محظوظ ہونے پر اکساتا رہتا ہے۔ مگر یہاں اس موضوع سے مراد محض ادبی ترویج سمجھا جائے۔ اردو ادب میں کئی ایسے محاورات و ضرب الامثال ہیں جن میں حقیقی تذکیر و تانیث کے مباحث چھیڑے جا سکتے ہیں۔ مثلاً نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ ہم سوچتے ہیں کہ بلی کی جگہ کبھی کسی بلے کو اہمیت کیوں نہ ملی۔ اور اس کی

Read more

اشفاق شناسی

اردو ادب میں طنز و مزاح کی بات ہو یا تحقیق و تنقید کی ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کی شخصیت میرے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے ان کے قلم کا منفرد لب و لہجہ معاشرے کی نبض پر ہاتھ رکھ کر فوراً مرض بتا دیتا ہے۔ یہ امراض عام ڈاکٹر اور ہسپتالوں سے لاعلاج نظر آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے لفظوں اور لب و لہجے سے اس مرض کی تشخیص اور علاج بڑے ہی جاندار انداز میں

Read more

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بے ضابطگیاں

یہ ذکر ہے 2018 کا جب پنجاب بار کونسل نے عشروں سے چلتے آرہے ایل ایل بی کے تین سالہ پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کیا تو بی زیڈ یو سے الحاق شدہ لاء کالجز نے بے تحاشا پبلسٹی کر کے سنسنی پیدا کر دی ”تین سالہ ایل ایل بی کرنے کا آخری موقع“ کے اشتہارات پنجاب کے ہر شہر میں نظر آنے لگے۔ ریگولر طلباء کہ علاوہ بے شمار لوگوں نے داخلہ لینے کی کوشش شروع کر دی

Read more

سچا دوست کون؟

انگریزی کا ایک مقولہ ہے ”A friend in need is a friend indeed.“ یعنی سچا دوست وہی ہے جو مصیبت میں کام آئے۔ میں اس مقولے پر بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں۔ اسی مقولے کے تحت اکثر اپنے دوستوں کو پرکھتی ہوں مگر کیا یہ پرکھنا صحیح ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں! دنیا میں آزمائش کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں مالی، ذہنی، جسمانی اور سماجی۔ کیونکہ مالی آزمائشیں ہر کسی پر آتی ہیں اور اکثر آتی ہیں تو سب سے

Read more

روس یوکرین جنگ، تاریخی پس منظر اور مضمرات

مہینوں کی کشیدگی اور بھرپور سفارتی کوششوں کے باوجود روسی افواج نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے۔ یوکرین نے مارشل لاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنا دفاع کرے گا۔ آئیے اس تنازع کو تاریخی حقائق کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ روس اور یوکرین ان 15 سوویت ریاستوں میں سے ہیں جنہوں نے سوویت یونین بنایا تھا۔ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرین نے 24 اگست کو آزادی کا اعلان کیا۔

Read more

جنگ بمقابلہ امن

”جنگ اور امن“ وار اینڈ پیس ”روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کا ایک ناول ہے۔ یہ عالمی ادب کا ایک مرکزی کام اور ٹالسٹائی کی بہترین ادبی کاوشوں میں سے ایک ہے۔ ٹالسٹائی نے اسے 1862 میں لکھنا شروع کیا جو سات برس میں مکمل ہوا اس ناول میں تقریباً 300 سے زائد کردار ہیں، اس ناول کا مرکزی دور 1812 سے 1825 ء کے درمیان رونما ہوتا ہے۔ جس میں انتہائی بے باک انداز میں روسی معاشرے کی اخلاقی گراوٹ

Read more

اب انہیں کوئی اور گیم سوچنا ہو گی

اپنے لکھے کالموں کا ریکارڈ رکھنے اور ان کے حوالے دینے کی مجھے عادت نہیں۔ دیانت داری سے یہ سمجھتا ہوں کہ اخبار کے لئے لکھی تحریر عموماً ڈنگ ٹپاؤ ہوتی ہے۔ اسے رات گئی بات گئی کی صورت ہی لینا چاہیے۔ اس اعتراف کے باوجود یاد آ رہا ہے کہ طویل مدت کے بعد چندر وز قبل جب نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ماضی کی تلخیاں بھلاکر گجرات کے چودھریوں کے لاہور

Read more

کارونجھر میں ساردھرو آستھان پر شو راتڑی کا میلہ

تھر اور پارکر کے حصے میں کوئی بھی بڑا پہاڑ نہیں ہے۔ صرف پارکر میں چاروں اطراف میں چھوٹی چھوٹی ٹکڑیاں ہیں۔ بیچ میں ننگرپارکر شہر کے قریب ٹکڑیوں کی ایک بڑی قطار مرغی کے انڈے کی طرح گھوم کر آتی ہے۔ جس کے بیچ میں ریتیلا حصا ہے، یہ پہاڑی سلسلہ کارونجھر کہلاتا ہے، پہاڑی سلسلے کی قطار کو کوئی 32 میل کوئی 20 میل سناتا ہے، سندھ گزیٹئر میں 12 میل لکھی گئی ہے۔ اس کی بلند تریں

Read more

قرآن ضرور سنائیں مگر سزا تو نہ دیں!

گزشتہ سال میرا بھتیجا قرآن کریم کا حافظ بنا تھا۔ رمضان المبارک میں والدین کی معیت میں تراویح میں قرآن کریم سناتا تھا۔ دیگر چھوٹے بھائی کبھی چھٹی کو بڑے بھائی کے گھر آتے تو انہیں بھی رات کو مجبوراً تراویح میں شامل ہونا پڑتا۔ بھتیجا پڑھتا تو خوبصورت انداز میں تھا لیکن پڑھتے پڑھتے بار بار رک جاتا تھا جس کی وجہ سے ٹائم کافی زیادہ لگتا تھا۔ دن کو چھوٹے بھائی بھتیجے سہیل سے کہتے کہ صحٰح سے

Read more

سعد رضوی اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن

ہوش و حواس اور جذبات میں کیے فیصلے اور سوچ بچار اور غور فکر کے بعد کیے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ جذباتی لوگوں کے متعلق اکثر کہا جاتا ہے کہ کھرے اور سچے ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات جذباتی لوگ جو فیصلے لیتے ہیں وہ ان کی اپنی زندگی اور ان کے قریبی افراد کی زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب کر جاتے ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں جو فیصلے غور فکر اور صلاح

Read more

قرآن کی اجمالی تصویر [چوتھی قسط]

  اسلام میں جتنے بھی قوانین و احکام ہیں وہ سب کے سب انسانوں کی بھلائی کے لیے ہیں، اخروی بھلائی کے لیے بھی ہیں اور دنیوی بھلائی کے لیے بھی۔ یہ بھلائی کبھی ایک انسان کے لیے ہوتی ہے، کبھی معاشرے کے لیے اور کبھی ساری انسانیت کے لیے۔ اسلام میں خود کشی اسی لیے حرام ہے اور شراب اسی لیے جائز نہیں کہ ان سے خود انسانوں کا ہی نقصان ہے، جانی بھی اور مالی بھی، معاشرتی فساد

Read more

خربوزے کی افادیت

خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے۔ یہ مختلف اشکال اور سائز کے ہوتے ہیں۔ ایک خربوزہ تقریباً پانچ سے اٹھ پاؤنڈ وزنی ہوتا ہے۔ اس کے پودے بیل نما ہوتے ہیں۔ تاریخ کے مطابق اس کی کاشت پہلی بار چار ہزار سال قبل ایران اور افریقہ کے ممالک میں ہوئی۔ بعد ازاں آہستہ آہستہ دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچ گئی۔ خربوزے کی پیداوار جن ممالک میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں چائنا، ترکی، انڈیا، افغانستان، امریکہ، اور

Read more

خصوصی افراد کو درپیش مسائل

میں گزشتہ تین سالوں سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ”ڈس ایبٹی ونگ“ سے بطور سوشل نیڈز افسر وابستہ ہوں۔ دیگر دفتری امور کے ساتھ ساتھ لوگوں کو معذوری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا بھی ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے اس ضمن میں لوگوں سے بات چیت کرنے اور معذور افراد کے حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا وسیع موقع میسر آتا ہے۔ اپنی تین سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں مختلف لوگوں سے خصوصی افراد کو درپیش مسائل

Read more

سب اوکے ہے

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنی تو صبح وزیر سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے۔ کیا وجہ ہے؟ وزیر نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کر رہے ہیں۔ تو بادشاہ نے حکم دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے۔ وزیر موصوف نے کچھ مال گھر بھجوا دیا، کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کردیا۔ اگلی رات کو پھر وہی آوازیں آئیں۔ تو

Read more

آئیے وادیِ شین بر کی سیر کریں

دنیا کی خوب صورت مگر دشوار اور سنگلاخ پہاڑی راستوں میں سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ اور دنیا کی مشکل ترین سڑک قرار دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کا ایک سرا چین کے صوبہ سنکیانگ سے شروع ہو کر سر زمین گلگت بلتستان بالخصوص وادی نگر و ہنزہ کے سینے کو چیرتا ہوا دوسرا سرا گوادر پاکستان سے جا ملتا ہے۔ اسی شاہراہ سے منسلک ایک خوب صورت علاقہ وادی شینبر کے نام سے مشہور

Read more

ایک منکر خدا کی دعا کی قبولیت کی کہانی

شہر میں عجیب سی وبا پھیل چکی تھی اور مرنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔ سارے طبیبوں، ویدوں اور دوا دارو کرنے والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے تھے۔ کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آ رہا تھا۔ ہر طرف خوف اور پریشانی کا دور دورہ تھا۔ ایسے میں کسی بزرگ نے مشورہ دیا کہ شہر کی قدیم پہاڑی کے پاس جاکر سب مذاہب کے لوگ اپنے اپنے عقیدے اور رواج کے مطابق اپنے اپنے خدا

Read more

آدمی نہیں ملتے

حکیم جی، رات بھر کھانسی اٹھتی ہے، پسلیاں دکھ جاری ہیں، ایک منٹ کے لیے سونا نہیں ملتا۔ ” بڑے میاں، یہ بڑھاپا ہے۔“ ، حکیم جی نے کہا۔ حکیم جی بھوک قطعاً بند ہے، دو لقمے کھا لیتا ہوں تو چھاتی پر بوجھ بنے رہتے ہیں۔ ” بڑے میاں، یہ بڑھاپا ہے۔“ ، مریض تو فہرست لیے بیٹھا تھا، پھر کہا کہ بینائی کم ہو رہی ہے۔ اب سنائی بھی اونچا دیتا ہے، اٹھتا ہوں تو پاؤں لڑکھڑاتے ہیں۔

Read more

انجام پتنگ کیا ہو گا

پتنگ اور پتنگ باز کے درمیان تعلق چند ساعتوں پر ہی مشتمل ہو تا ہے لیکن یہ چند لمحے اڑان و گر، ترقی و تنزل اور نشیب و فراز کے بیشتر رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں۔ جب پتنگ باز دکان پر سجی پتنگ کا ”انتخاب“ کرتا ہے تو پتنگ پھولے نہیں سماتی۔ پھر پتنگ باز پتنگ کو نئی نویلی دلہن کی طرح سینے سے لگائے۔ اسے بڑی چاہ کے ساتھ گھر کے کونوں اور نوکیلی اشیا سے بچاتے ہوئے چھت

Read more

سب سے طاقتور سائبر ہتھیار کی کہانی ( قسط دوم )

اسرائیل نے روایتی ہتھیار سازی کی صنعت اور پیگاسس جیسے مہلک سائبر سافٹ ویئرز سسٹم کو کس طرح خارجہ پالیسی کے مقاصد کے جارحانہ حصول کا ذریعہ بنایا۔اس سلسلے میں اس نے بنیادی اسباق اپنے گرو امریکا سے ہی سیکھے۔ دو ہزار دس میں منکشف ہونے والی وکی لیکس کے ہزاروں پیغامات پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح ہر امریکی سفارت خانے میں متعین فوجی اتاشیوں کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے

Read more

روس بمقابلہ یوکرائن۔ جنگ کے چار روز بعد مذاکرات پر اتفاق رائے

اتوار کے دن روسی افواج کے حملے کے خلاف یوکرائن کی فوجوں کی کامیاب مزاحمت کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوکلیئر ہتھیاروں سے مسلح افواج کو ہوشیار رہنے کا حکم دیا ہے امریکہ کا کہنا ہے کے پیوٹن جنگ کو ناقابل قبول انداز میں بڑھا رہے ہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد اب تک کسی بھی یورپین ریاست پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے دفتر صدر یوکرائن کے مطابق ماسکو اور کار کیو کے مابین مذاکرات بغیر پیشگی

Read more

کیا اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد چائے کی پیالی میں طوفان ثابت ہونے جا رہی

گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر سب سے گرم موضوع اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانا رہا ہے۔ اس تحریک کو لے کر کم وبیش اپوزیشن کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کے ساتھ کئی کئی نشستیں کر چکے ہیں۔ زرداری صاحب نے لاہور میں ڈیرے ڈالے اور نون لیگی رہنماؤں سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری طرف

Read more

ہم کو معلوم ہے ”جمہوریت“ کی حقیقت لیکن

یوں تو پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مگر اسے جمہوریت کبھی بھی راس نہیں آئی اور نہ کبھی عوام نے حقیقی جمہوریت کی شکل دیکھی ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف ضرور بنایا گیا ہے۔ خصوصاً گزشتہ تیس برس سے تو جمہوریت کے نام پر ملک اور عوام پر باقاعدہ ڈاکا ڈالا گیا۔ ( جنرل مشرف کے دور میں بھی یہ تماشا جاری رہا) ۔ ان تیس برسوں میں خطے کے کئی ملکوں نے انتہائی

Read more

دوہرا معیار: خود احتسابی کیجئے

ایک شخص نے اپنے سکول ٹیچر کو سڑک پر کھڑے چاٹ کھاتے ہوئے دیکھا تو بہت حیران ہوا کہ کیسے استاد ہیں جو بغیر شرم اور لحاظ کے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر کھا رہے ہیں۔ شام کے وقت اس کی نئی نویلی دلہن نے اپنے سرتاج سے چاٹ کھانے کی فرمائش کی، شوہر محبت کرنے والا تھا، فوری طور پر لے گیا اور دونوں نے مزے سے چاٹ کھائی، ریڑھی بھی ایک، سڑک بھی ایک، بس معیار دوہرا۔

Read more

کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا!

میں چاہے جانے کے قابل ہی نہیں ہوں ہر ایک مجھ سے نفرت کرتا ہے کسی کو بھی میری پرواہ نہیں ہے میں اکیلا ہوں میرے سوا سب خوش ہیں میری زندگی سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بعض اوقات ہم زندگی کے ایسے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں جب ایسے خیالات ذہن سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اقبال صاحب سالوں ملک سے باہر رہے، اولاد کو سیٹل کر کے جب وطن واپس لوٹے تو گھر میں بہت

Read more

بلوچ کلچرل ڈے اور تہذیبی ورثے کی زبوں حالی

مشترکہ قدروں کو سادہ الفاظ میں کلچر کہا جاتا ہے۔ اس طرح یہ کسی بھی نسلی گروہ کی طرز زندگی تشکیل کرتا ہے اور آگے بڑھ کر مشترک طرز حیات تخلیق کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اپنی بناوٹ میں انسانی معلومات، خوداعتمادی، معیار اور برتاؤ ترتیب دیتا ہے۔ جو انفرادی کردار، اقدار، اخلاقیات، اور رواج کے متعلق فرد کو چوکس رکھتا ہے۔ یہ خصوصیات کا ایسا مجموعہ ہے جو عقائد، سماجی اصولوں اور نسلی پس منظر کو متعلقہ خطے کی

Read more

جہاریت کنندگان

سوش، حرب، یدھ، وار، جنگ! یہ تین حرفی لفظ کہنے میں تو بہت آسان ہے لیکن یقین مانیے اس کی حولناکیاں نا قابل بیان ہیں۔ ترک لغت کے مطابق ہماری قومی زبان اردو کے معنیٰ فوج کے ہیں، جبکہ پاکستان کے مقبول ترین اشاعتی ادارے کا نام جنگ ہے اور تاریخی اعتبار سے بھی ہمارا وطن ایک عسکری ریاست کے طور پر بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے لیکن آج بھی 90 سے 95 فیصد پاکستانی عوام جنگ مخالف رجحانات

Read more

جس نے امریکہ پر تکیہ کیا

بعض ممالک مشہور دوستی کے لئے ہوتے ہیں اور بعض ممالک جانے دشمنی کے لئے جاتے ہیں۔ لیکن امریکہ واحد ملک ہے کہ وہ جو جانے تو دوستی کی وجہ سے ہیں لیکن پہچانے دشمنی کی وجہ سے جاتے ہیں اور وہ اس لئے کہ ہر دوست ممالک کو پہلے دوستی کے دلاسے دیتے ہیں فوجی اور دیگر امداد کے وعدے وعید کرتے ہیں لیکن عین وقت پر پیٹھ دکھاتے ہیں۔ جیسے کہ یوکرائن ان کے اس بے وفائی کی

Read more

مہذب دنیا کی غیر مہذب جنگیں اور سسکتی انسانیت

بیسویں صدی تاریخ انسانی کی تباہ کن صدی بن کر گزری۔ اس صدی نے انسانیت کو دو عالمی جنگوں کے زخم لگائے، ایسے زخم کہ ان سے آج بھی خون رس رہا ہے۔ کروڑوں زندگیوں کی قربانی دے کر انسانوں نے اپنے لئے کچھ اصول وضع کیے۔ لیگ آف نیشنز اور بعد ازاں اس کے بطن سے اقوام متحدہ اور اس کے کئی ذیلی ادارے وجود میں آئے۔ بین الاقوامی قوانین بنے تاکہ دنیا کو طاقت اور جبر کے مزاج

Read more

ریاست مدینہ (جدید)

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جہاں اور بہت سے وعدے کیے تھے وہاں موصوف نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ جو دو سال گزرنے کے بعد بھی وفا نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ایسا ہونے کا کوئی چانس دکھائی دیتا ہے۔ ملک کے نوجوان طبقے نے اس امید کے ساتھ خان صاحب کے تبدیلی مشن کا ساتھ دیا تھا کہ وہ ان کے روشن مستقبل کے لئے

Read more

پاکستان کی معاشی بیماریاں اور ان کا حل

روس اور یوکرائن میں جنگ جاری ہے، مغربی ملکوں نے روسی توانائی کے ذرائع پر برآمدی پابندیوں کے ساتھ ساتھ صدر پوٹن اور روسی وزیرخارجہ پر شخصی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ روس کے مسافر طیاروں کے لئے یورپ کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے، اور حالات تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مہاجرین ہزاروں کی تعداد میں یوکرائن سے دوسرے یورپی ممالک کی طرف جا رہے ہیں۔ ان حالات میں توانائی کے

Read more

میں لائلپور ہو گیا ہوں

ایک سیدھا سادہ گاؤں کا بچہ قریہ قریہ شہر شہر پھرتا لائلپور ہو گیا ہے۔ لائلپور واحد ایسا شہر ہے کہ جس کے آٹھ بازار ہیں اور ہر بازار جاکر گھنٹہ گھر نکلتا ہے۔ جب سے میں جگر ٹرانسپلانٹیشن کے عمل سے گزرا ہوں میرے سامنے بہت سے راستے کھل گئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں گھنٹہ گھر کی جگہ نصب ہو چکا ہوں اور میرے ہر طرف راستے ہیں جو مجھے مختلف اطراف میں لے جا رہے ہیں۔

Read more

اسٹرابری کی افادیت

اسٹرابری خوش رنگ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ پھل ہے۔ یہ پھل سرخ، چمکدار، جو سی اور میٹھا ہوتا ہے۔ یہ موسم سرما کا پھل ہے جو موسم بہار میں ملتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس کی چھ سو ( 600 ) سے زائد اقسام ہیں۔ اس کا استعمال آئس کریم، ملک شیک، مشروبات سلاد اور بطور پھل کیا جاتا ہے۔ یہ ہماری صحت کے لئے نعمت خداوندی پھل اور کسی سپر فوڈ سے کم نہیں ہے۔

Read more

ہاسٹل میں ایک صبح کا منظر

ہاسٹل میں ہر صبح ٹھیک پونے 9 بجے کے بعد افراتفری پھیلی ہوتی کہ آج ہاسٹل وارڈن صاحب کی خواہش کو پورا کیا جائے اور ٹھیک 9 بجے کالج پہنچا جائے۔ کیوں کہ ہاسٹل وارڈن صاحب روز بچوں کی طرح بضد ہوتے کہ تمام طلبہ کو 9 بجے کالج ہونا چاہیے۔ مگر وارڈن صاحب دیکھتے ہیں کہ کچھ نوجوان 9 بجے آنکھیں ملتے ہوئے واش روم کی صرف رواں دواں ہو رہے ہیں۔ یہ نظارہ دیکھ کر وارڈن صاحب غصہ

Read more

بیچلر اور ہم چار دوست

نہ ہم دوست بنتے، نا ہی بیچلر آف کمپیوٹر سائنس کی اچھی خاصی ڈگری سے بھاگتے اور نا ہی فیل ہوتے، اور اگر فیل نا ہوتے تو نوبت آج بی اے تک نہ آتی۔ آپ اندازہ لگائیں، کہ ہم اس قدر تذبذب کا شکار تھے۔ کہ یہ فیصلہ کرتے کرتے اتنی دیر لگا دی کہ داخلہ دہری فیس کے ساتھ بھیجنا پڑا۔ غالباً آپ کے ذہنوں میں سوالات کے انبار ہوں گے کہ ہم چور، نہیں نہیں چار دوست کون

Read more

روس کا یوکرین پر حملہ یا وہاں کے لوگوں کی زندگیوں پر

آج شام ایسے ہی چینل سرچ کرتے ہوئے نیوز چینل پر روک دیا کہ یوکرین اور روس کے حالات معلوم ہو سکیں۔ یوکرین اور روس کا تو کہی ذکر نہیں تھا البتہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک دوسرے سے انتخابات پر جھگڑتے نظر آ رہے تھے۔ دوسرا چینل دیکھا تو اس میں بھی کچھ یہی حال تھا۔ یہاں تک کہ امن اور سلامتی کا درس دینے والے حضرات کی طرف سے کسی بیان اور قدم کی امید میں انٹرنیٹ کا

Read more

خوشی سستے میں

گاڑی ایسی تیز دوڑ رہی تھی جیسے اندھیرے سے فرار ہو کر روشنی کی طرف گامزن ہو، صبح کا وقت تھا، اندھیرا دن کے ٹھیکیدار کی آمد کا سن کر بس تحلیل ہوا جا رہا تھا، دور کہیں پہاڑوں کے اوٹ سے روشنی کی کرنیں آسمان کی طرف بلند ہوتی نظر آ رہی تھیں، گاڑی روشنی پھیلنے سے پہلی ہی شہر کی حدود سے نکل چکی تھی اور ایک قصبہ نما علاقے کی طرف رواں تھی۔ ڈرائیونگ سیٹ پر ایک

Read more

دل دریا سمندروں ڈونگے

اپنی کتاب ”عدل بیتی“ میں جب دوستوں نے میرا یہ فقرہ پڑھا کہ ”میں نے زندگی میں زیادہ فیصلے دماغ کی بجائے دل سے کیے اور حیرت انگیز طور پر اکثر فیصلوں کے رزلٹ بھی مثبت آئے“ تو کئی دوستوں نے اس پر حیرانی اور بعض نے ستائش کی۔ بات بڑی سادہ اور عام فہم ہے صرف غور و فکر اور حسن تدبر کی طلب گار ہے کہ انسانی جسم میں اللہ تعالٰی نے بے شمار اجزا ترتیب دیے ہیں

Read more

مشاہدہ سے تجربہ تک

مادی آنکھ سے خاکی دنیا کی رگ رگ میں پنہاں خوبصورتی کو حسین انداز نظر سے بغور دیکھنا اور اس خوبصورتی سے پیوست ترنم کو تخیل کے کانوں سے درجہ سماعت عطا کرنا مشاہدہ کہلاتا ہے۔ عام چلن ہے کہ ہر چیز پر جیسی بھی نگاہ پڑ جائے اسے مشاہدہ سے تعبیر کیا جاتا ہے مگر حقیقت میں مشاہدہ بالکل ایک الگ چیز کا نام ہے۔ فرض کریں دو آدمی ایک سرسبز و شاداب باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے

Read more

سندھ کا قومی نصاب برائے اطفال – ابتدائی سالوں کی تعلیم

ہمارے نظام تعلیم میں یوں تو بہت سی خامیاں ہیں اور ہم برملا اس کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن اس نظام کو بحال رکھنے میں ہمارا اپنا بھی بہت اہم کردار رہا ہے اور ہم اب بھی اس نظام کا مسلسل حصہ بنے ہوئے ہیں۔ تعلیم کا آغاز جس عمر کیا جاتا ہے وہیں ہماری مضبوط، مکمل اور جا مع نظام ہونا چاہیے یعنی چھوٹے بچوں کی تعلیم پر دنیا بھر کے جدید معاشروں میں بہتر سے بہترین سہولیات

Read more

میں نے یوکرين کی حمایت کیوں کی

مجھے آج ایک دوست نے کہا تم نے یوکرین کی حمایت میں ویڈیو کیوں بنائی؟ روس۔ یوکرین کے ایشو کو اتنا زیادہ ڈسکس کیوں کر رہے ہو؟ یہاں تک کہ عمران خان کے دورہ روس کی بھی مخالفت کی؟ آخر تم مغرب سے پڑھ کر آنے والے مغرب کی اتنی سپورٹ کیوں کرتے ہو؟ میرا ابتدائی جواب تو یہ تھا کہ میں نے یوکرین کی سپورٹ نہیں کی، صرف جنگ کی مخالفت کی ہے۔ کیوں کہ جنگ میں کوئی نہیں

Read more

چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

تعلیم کا کسی بھی معاشرے کے معاشی، معاشرتی اور اخلاقی تربیت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ایک بہتر اور مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے نظام تعلیم کے معیار کا بلند ہونا ضروری ہے۔ تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن کا کام کرتی ہے۔ تعلیم محبت کے آداب سکھاتی ہے، کردار میں نکھار پیدا کرتی ہے اور سوچ میں انقلاب برپا کرتا ہے۔ تعلیم جہالت کے اندھیرے میں خوف اور وحشت کی فضاؤں میں روشن ہو کر اطمینان

Read more

یوکرین کو امریکی ضد لے ڈوبی

جنگیں تباہی لاتی ہیں، درد لاتی ہیں۔ ایسا درد جو آج کل یوکرین کے لوگ محسوس کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر یوکرین کی ایک ماں کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، یہ ماں سڑک کنارے اپنے بچوں کے ساتھ حسرت و یاس کی تصویر بنی کھڑی ہے، اسی طرح یو کرین کے فوجیوں کی اپنے پیاروں سے جدائی کی ویڈیوز بھی کئی آنکھوں میں پانی برسا رہی ہیں۔ پوری دنیا کی نظریں اس وقت روس یوکرین تنازعہ پر لگی

Read more

کچھ روس یوکرین تنازع کے بارے میں

مارشل آرٹس کے ماہر اور سوویت یونین کی نمبر ون خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سابق افسر اور پھر روسی سربراہ ولادی میر پیوٹن سوویت یونین کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سے زخمی شیر بنے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے سوویت یونین کا شیرازہ بکھرتے دیکھا تھا اور پھر ایک پلاننگ کے تحت انہیں سیاست اور پھر حکومت میں اہم ترین عہدوں پر لایا گیا اور اب وہ یوکرین پر زبردستی قبضے کا اعلان کرچکے اور

Read more

سندھ کا گرم سیاسی منظر نامہ

26 فروری کا گھوٹکی تا کراچی عوامی مارچ سندھ حکومت کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو رہا ہے۔ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران اگر بچ بھی جائیں تو یہ مارچ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لئے کامیابی کی نئی راہیں کھول دے گا، اس عوامی مارچ سے جو کہ سندھ کے تاریخی شہر گھوٹکی سے دارالحکومت کراچی پر ختم ہو کر ایک جلسے کی صورت اختیار کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی 27 فروری کا عوامی مارچ مہنگائی وفاقی

Read more

کیا اسلام میں آمریت کی حمایت موجود ہے

مفلوک الحال کا مذہب روٹی اور مفلس کی اخلاقیات کا قبلہ چند سکے ہوتے ہیں۔ کمزور کی تکریم کے راستے میں موجود اس کی ضروریات اور تقاضوں کے بھا ری پتھر اس کی کامیابی کے ہر امکان کو مسدود کیے ہوتے ہیں۔ اور اسی نظام میں موجود غاصب طبقہ جو کہ محدود اقلیت میں ہوتا ہے وہ اس نظام کا بلا واسطہ مسند نشین اور وارث ہوتا ہے۔ حوص اقتدار کا مذہب، حصول اقتدار اور استحصال کی اخلاقیات حق تلفی

Read more

ملکی دفاع کے لیے انگریزی چینلز اور شوز کی ضرورت

پاکستان کی ہسٹری کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلی ویژن میڈیا کی ترقی فوجی حکمرانوں اور پاک بھارت تنازعات کی مرہون منت رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ اسے غیر تحقیقی جملہ سمجھیں۔ لہٰذا ٹی وی اور چینلز کے آغاز اور فروغ پر سرسری نظر ڈال لیتے ہیں۔ ساٹھ کی دہائی کے پہلے سالوں میں مارشل لاء ڈکٹیٹر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کا طوطی بولتا تھا۔ انہی کے زمانے میں 26 نومبر 1964 ء کو پاکستان

Read more

اجارہ داری کی جنگ اور پرانے حریف کی واپسی

روسی صدر کے انتباہ نے پورے یورپ اور امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے روسی صدر نے کہا۔ ”اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون ہمارے راستے میں کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے یا ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کے لیے مزید خطرات پیدا کرتا ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ روس فوراً جواب دے گا، اور اس کے نتائج ایسے ہوں گے جو آپ نے اپنی پوری تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔“

Read more

سوچ سے تقدیر

1995 میں چھ دوستوں نے مل کر ایک خواب دیکھا کہ علم ہی وہ طاقت ہے جس سے دنیا کی ہر طاقت منسلک ہے اور تعلیم و تربیت ہی معاشرے میں موجود برائیوں کا حل ہے۔ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان چھ دوستوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کا آغاز کیا۔ سوچ سے تقدیر تک کے سفر کو مکمل کرنے کے لیے ان دوستوں نے ایک فلاحی ادارے دی سٹیزن فاونڈیشن کی بنیاد رکھی اور

Read more

میں اب بھی مارکسسٹ ہوں : ڈاکٹر مہدی حسن صاحب

آج دل بہت اداس ہے، لکھنے کے لئے قلم اٹھایا ہے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آنکھیں نم ہیں، دل و دماغ میں بس ایک ہی عظیم شخص کا خیال آ رہا ہے۔ ان عظیم شخص کا خیال جن کے چلے جانے سے میں نے ان کے ہر طالبعلم کی آنکھوں میں آنسو دیکھے، ہر کسی کے چہرے پر اداسی دیکھی۔ اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میرے پیارے استاد ڈاکٹر مہدی حسن صاحب ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے

Read more

ہمارا کپتان باہر نکل کر واقعی بہت ”خطرے ناک“ ہو گیا ہے

(ایک تخیلاتی تحریر۔ کسی شخص یا واقعے سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی) ہمارے کپتان صاحب تو کہتے تھے کہ میں مغرب کو مغرب والوں سے زیادہ جانتا ہوں۔ اس کے باوجود جب سارا مغرب روس کے خلاف ڈٹا ہوا ہے، آپ روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس پر جب کسی شریر رپورٹر نے پوچھا کہ آپ تو امن کے پیامبر ہیں، ثالث اعظم ہیں۔ اس سے پہلے چین امریکہ اور ایران و سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کروا چکے

Read more

عمران خان کا دورہ روس، مضمرات و امکانات

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس کافی پہلے بلکہ اس وقت سے طے شدہ تھا جب روس اور یوکرین کشیدگی اس حد تک نہیں پہنچی تھی کہ جنگ کی نوبت آئے۔ مگر عمران خان کے دورے سے چند دن پہلے صورتحال واضح ہو چکی تھی خاص کر جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کھل کر خبردار کیا تھا کہ روس چند دن میں یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے۔ ایسی صورتحال میں ضرورت

Read more

​آگے بڑھو یا پیچھو ہٹو

جو کیفیت ایک فرد کی ہے، وہی حالت قوم کی ہے۔ آپ تاریخ انسانیت پر غور کیجئے۔ جن قوموں نے اپنے نظام تہذیب و تمدن کی بنیاد حق سچائی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار پر نہ رکھی، وہ لامحدود قوت حاصل کر لینے کے باوجود تباہ و برباد ہو گئیں اس لئے کہ ایسا نظام تہذیب جس میں حق و صداقت کی کوئی متعین اصولوں پر کاربند نہیں رہا جاتا، مسلسل نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے آخرالامر تباہ ہو

Read more

روس یوکرائن تنازعہ۔ ساس بہو کا جھگڑا

یوکرائن پر حالیہ روسی حملے نے ایک بار پھر دنیا کے امن کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ کیونکہ موجودہ دنیا کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ ایک دوسرے پر انحصار ہونے کی وجہ سے ملکوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور جب دنیا کے کسی خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس میں صرف دو فریق ہی متاثر نہیں ہوتے۔ جس کی تازہ مثال افغانستان ہے جہاں عالمی سطح پر ایک

Read more

روٹی اور چھت سے آگے کی سوچ کے تحت قائم پناہ گاہیں

ہمارے ہاں تنقیدی اور تخریبی طرز فکر کا رجحان اتنا زیادہ ہے کہ ملک میں حکومت، مخیر حضرات اور این جی اوز کے بہت سے اچھے کام پس پردہ چلے جاتے ہیں۔ دوسرا ہمارے میڈیا کا یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ جرنلزم کی اہمیت کو یا تو سمجھتے نہیں یا پھر اچھے اقدامات کی تشہیر سے شاید ان کو اتنی ریٹنگ نہیں ملتی کیونکہ ان میں اتنی سنسنی خیزی کا پہلو نہیں ہوتا۔ مہذب اور ترقی

Read more

طاقت کی سیاسی لڑائی اور عوامی مفاد کی سیاست

پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں بنیادی طور پر عام آدمی کے مقدمہ کو ایک بڑے سیاسی نعرے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ دلیل یہ دی جاتی ہے کہ سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کی سیاست کی بڑی کنجی عوامی مفاد پر مبنی سیاست ہوتی ہے۔ عمومی طور پر سیاست اور جمہوریت کا یہ کھیل عوام کو طاقت دینے اور معاشرے کو سیاسی و جمہوری بنیادوں پر تشکیل دینا اور ایک مہذب معاشرے کی عکاسی کرنا ہوتا

Read more

ایاز مورس جدید میڈیا کا سفیر

ہر انسان کا الگ تشخص اور کردار ہوتا ہے۔ جس کی مرہون منت اسے معاشرتی پہچان ملتی ہے۔ یہ کامیابی اسے ایک پل میں ہی نہیں مل جاتی بلکہ اس کے پیچھے کئی سال کی ریاضت ہوتی ہے۔ جس میں لگن و محنت، تحقیق و جستجو، وقت و دولت، والدین کی دعاؤں کا بخور، اور خدا کی محبت جیسے عناصر کارفرما ہوتے ہیں۔ جن کی بدولت انسان کامیابی کی سیڑھی پر قدم رکھتا ہے۔ آج میں ایک اپنے ہم عصر

Read more

موجودہ معاشرتی صورت حال پر ما بعد نوآبادیات کے اثرات

استعماری قوتیں جمہوری قوتوں کو پنپنے نہیں دے سکتی۔ استعماری قوتوں کے جبری استبداد کا طریقہ بہت ہی بھیانک ہے۔ کسی ملک کی ثقافتی، مذہبی اور اخلاقی اقدار کو یہ ایک سازش کے تحت تبدیل کرتی رہتی ہیں۔ تبدیلی کا یہ عمل ذہنی غلامی کی نا ختم ہونے والی شکل میں سامنے آتا ہے ۔ جب بھی نو آبادکار کسی ملک یا زمین کو اپنی کالونی بنانے کی سعی کرتے تھے تو وہاں پہلے سے موجود سارا نظام زندگی بدل

Read more

جمہوریت واحد قابل عمل سیاسی نظام ہے

جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ ملک عوام کی ملکیت ہے، وہی اس کو چلانے کا حق رکھتے ہیں۔ عملاً ساری قوم مملکت کے ہر امر کی انجام دہی میں حصہ نہیں لے سکتی، اس لیے نمائندگی کا طریقہ کار ایجاد کیا گیا۔ عوام چند سال کے لیے کچھ افراد کو اپنا نمائندہ چنتے ہیں جو ملک کا نظام چلاتے ہیں۔ عوام میں مختلف نقطہ نظر والے لوگ ہوتے ہیں جو مملکت کو اپنے نقطہ نظر کے مطابق چلتا دیکھنا

Read more

مسئلہ کشمیرکے کچھ تاریخی حقائق

مطلق آئیڈیل کہیں موجود نہیں حتیٰ کہ جنت میں بھی نہیں، درحقیقت ہمیں ہمیشہ سامنے موجود برائیوں میں سے کم تر برائی کا انتخاب کرنا پڑتا ہے، اگر ہم خود کو دھوکے میں رکھ کر خوشی اور سکون محسوس کرنے کے عادی نہ بن چکے ہوں تو ہمیں کھردری زمین اور ٹیڑھے درختوں کی طرح کے حالات اور منظر نامے کا درست مشاہدہ اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسی خیالی دنیا جس سے باہر نکلنے کا دروازہ تک

Read more

آپ کیسی جاب چاہتے ہیں؟

   آج کل تعلیم ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔ چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہو۔ آج کل کے دور میں مقابلہ اتنا سخت ہو گیا ہے کہ پڑھائی سب کے لیے بہت ضروری ہو گئی ہے۔ لیکن اچھی تعلیم کے حصول کے باوجود بھی لوگوں کو روزگاری کے لیے جگہ جگہ دھکے کھانا پڑ رہے ہیں۔ اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اس محنت کا کوئی پھل نظر نہیں آتا۔ محنت کش

Read more

مقصد حیات

عابد ضمیر ہاشمی کا تعلق جنت نظیر وادی کشمیر کے علاقے باغ سے ہے۔ جن کا شمار پاکستان کے صف اول کے نوجوان اور سنجیدہ قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ آپ اشاعت کتب اور کتب بینی کی روایت کو برقرار رکھنے والے جویائے علم اور قلم قبیلے کے سردار ہیں۔ ہر سو معاشرے میں بکھری الجھنیں بالخصوص قلاش طبقے کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا ان کا ہدف اول ہے۔ وہ کشمیر میں سسکتی زندگیوں کی توانا آواز مانے

Read more

سلگتی ہوئی شام

آج میرے ابو کا دفتر میں آخری دن ہے۔ وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ سوچتا ہوں انہیں فون کروں مگر کہوں گا کیا۔ ہم لوگوں کو سب علوم آ جاتے ہیں مگر ماں باپ سے حال دل کہنا نہیں آتا۔ مزدور کیا اس کی زندگی کیا، گول سی روٹی کا چکر۔ مجھے اپنا قیمتی وقت نصابی کتب کو دینا چاہیے۔ مگر میں پین پیپر لے کر کیا کر رہا ہوں۔ میری تحاریر اگر کسی کے ہاتھ لگ جائیں تو شاید

Read more

تاریخ رقم کرتے ایک بادشاہ کی دلچسپ کہانی

اس سلطنت کے نوجوان بادشاہ کے داہنے گال پر پیدائشی داغ تھا۔ طبیبوں، ویدوں، پیروں فقیروں، نسخے بازوں اور ٹوٹکوں کو آزمانے کے باوجود بھی وہ داغ ختم نہ ہوا اور اپنی جگہ بدستور موجود تھا۔ اس داغ نے نوجوان بادشاہ کو شدید احساس کمتری میں مبتلا کیا ہوا تھا۔ اس نے باہر نکلنا بالکل بند کر دیا تھا کہ کہیں اسے کوئی بدصورت ہی نہ کہہ دے۔ ایک دن دربار میں وہ اپنے وزرا اور دیگر مصاحبین کے ساتھ

Read more

دولت اور عزت کا کھیل

پاکستان میں باعزت ہونے کے لیے سب سے ضروری مال ہے اگر وہ ہے تو یقیناً آپ ایک باوقار اور با عزت شہری ہیں اس میں حلال اور حرام کی کوئی تمیز اور اختلاف نہیں آگر آپ نامور ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ اور بھی کرنا پڑے گا مثال کے طور پر ایک گینگ بنانا ہو گا جو دوسروں کی زمینوں اور پلاٹس پر زبردستی قبضہ کرے اگر آپ شرافت میں رہ کر نامور ہونا چاہتے ہیں تو

Read more