بہار ہو کہ خزاں، لااِلٰہ اِلا اللہ

مقام شکر کہ بہت مدت بعد اس غم کدہ میں ایک خوشی کا لمحہ اس حوالے سے آیا جب 19 دسمبر کو 41 برس بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس کم از کم اس حوالے سے بھی باعث تازگیٔ روح اور وجہ کشاد قلب ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک سمیت یورپ، امریکہ و اہم ممالک نے ایک ایسے وقت میں اہم کانفرنس میں شرکت کی جب بیشتر عالمی

Read more

کچھ خار کم تو کر گے گزرے جدھر سے ہم

کیا دیا ہے ہمیں اس ادارے نے؟ کیا احسان کیا ہے؟ کیا رکھا ہے اس ملک میں؟ سوائے بھوک افلاس اور غربت و بے روزگاری کے۔ یہ ہیں وہ چند حوصلہ شکن سوالات اور شبہات جن کا اظہار آج کل ہمارے نوجوان بہت کثرت سے کرتے ہیں۔ تو آئیں آج ہم بات کا آغاز کرتے ہیں اپنے تعلیمی اداروں سے کہ وہ اس قوم، اس ملک اور اس دنیا سے ہمارا تعارف کرواتے ہیں۔ یہاں ہمارا واسطہ ان عظیم لوگوں

Read more

لوگوں کی اقسام

لکھو اپنی بی چارگی کی داستان۔ کیسے تم نے اک عمر سے زہریلے گھونٹ پیے۔ وحشتوں کے سلسلے جو دل و دماغ میں رچ بس گئے ہیں۔ الفاظ کا ظرف بہت وسیع ہے۔ یہ تمہارے دکھوں کو پی جائیں گے۔ کسی ہمدرد ماں کی طرح تم اپنے سارے بوجھ، حسرتیں اور ملال ان کے سپرد کر دو۔ اپنے من کی سیاہی، اجلی صبحوں کے منظر نامے سسکتی روح کی فریاد سب لکھ دو۔ یہ تو مرتے بھی نہیں۔ تا ابد

Read more

محمد علی جناح، ملت کا پاسباں

ملت کے لیے غنیمت ہے آج تیرا دم، اے قائداعظم شیرازہِ ملت کو کیا تونے فراہم، اے قائد اعظم تاریخ میں گاہ بہ گاہ ایسی شخصیات جنم لیتی رہی ہیں،جنہوں نے دنیا سے جانے کے بعد بھی اپنی رفعت و عظمت کا سکّہ جمائے رکھا۔ قاٸد اعظم محمد علی جناح کا شمار ان نڈر، بے باک، بے لوث، سچائی کے پیکر، نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال، مخلص، اصول پسند، محنتی، انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور خدا ترس شخصیات میں

Read more

غاروں میں بسیرا کرنے والا الو

علامہ اقبال نے تخیل کی پرواز میں محو ہوتے ہوئے نوجوان ( یاد رہے یہ نوجوان اس وقت کا نوجوان ہے جس وقت موبائل فون اور انٹرنیٹ کی دنیا سے خاکی دنیا بے خبر تھی) کو شاہین کا تمغہ عطا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں۔” اقبال نے ایسا اس لئے کہا تھا کہ اسے نوجوان میں وہ خصوصیات نظر آئیں جو کہ

Read more

پیاز دوا بھی غذا بھی

پیاز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ،مثلا پیاز، بلب ،گنڈا ایلیم،  ڈنگرائی ۔پیاز پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے۔  یہ سستا اور روزمرہ کی عام  سبزی ہے۔اسے سلاد چٹنی اور اچار کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ چونکہ پیاز کی پیداوار دنیا بھر میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے اس لیے یہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ ذائقے  اور رنگت کے اعتبار سے مختلف اقسام کا ہوتا ہےالبتہ زیادہ تر یہ  سرخ، سفید،اور

Read more

دن کا اندھیرا روشن ہے!

میرے رشک شاہاں کا کیا کہنا، جب ان کا کیا کہنا تو ان کے کہے کا تو کیا ہی کہنا۔ دور کیوں جائیں، ابھی کل کی بات ہے، کسی جنگلے کا فیتہ کاٹنے کراچی تشریف لائے، ارد گرد کے سب روڈ بند تھے، یہ مت سمجھیے گا کہ ان کے پروٹوکول کی وجہ سے بند تھے۔ پروٹوکول تو انہوں نے ابھی لیا ہی نہیں، جس دن لیں گے سب کو معلوم ”پڑ“ جائے گا۔ روڈ خود بخود بند ہو گئے

Read more

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے

پاکستان اس لحاظ سے بھی دنیا کے خوش قسمت ممالک میں سے ہے کہ پولر ریجن کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز پاک سرزمین پر پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں پائے جانے والے مجموعی گلیشیئرز کی تعداد سات ہزار دو سو ترپن ہے جبکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سمیت کئی بڑے بڑے پہاڑ پاکستان کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہیں۔ یہ گلیشیئرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف ہماری بلکہ عالمی برادری

Read more

پکڑم پکڑائی

بیسویں صدی کے ٹھیک سینتالیسویں سال میں میری تشکیل کے بعد کئی دہائیاں گزر گئیں یہ دہائی دیتے دیتے کہ بس کرو اب تم لوگ بچے نہیں رہے جو ابھی تک پکڑم پکڑائی کا کھیل، کھیل رہے ہو۔ لیکن مجال ہے جو تم لوگوں کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔ ٹھیک ہے کہ میرے قیام کے وقت تم لوگ بچے تھے اور گلی کوچوں میں پکڑم پکڑائی کھیلا کرتے تھے۔ لیکن چلو وہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن اب

Read more

نیا ہمیشہ طاقتور کا ساتھ دیتی ہے

دنیا کا دستور ہے کہ ہمیشہ طاقتور کا ساتھ دیتا ہے۔ اس بات کی تاریخ گواہ ہے کہ اس فانی دنیا نے ہمیشہ طاقتوروں کا ساتھ دیا ہے، چاہے وہ ظالم ہو یا قاتل کیوں نہ ہو۔ یہاں اکثر راج ظالموں نے کیا ہے، برم طاقت کی ہوتی ہے اور عزت معصوم کو روندنے والوں کی ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کہ ریاست ماں جیسی ہے، ماں جیسی اس کا واضح مقصد یہ ہے کہ ریاست ماں ہے، تو ماں کا

Read more

کام اور ذاتی زندگی میں توازن کیوں ضروری ہے

ایک خوشگوار صحتمند متوازن ذاتی زندگی اور کام کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کام اور ذاتی زندگی کو پچاس پچاس فیصد کے دو حصوں میں بانٹ دیں اور بس، بلکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ہفتے کے کچھ دن زیادہ کام کر لیں اور باقی دنوں میں اپنی ذاتی زندگی کے دیگر مشاغل کے لئے وقت نکال کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں، یعنی ایک لچکدار منصوبہ بندی کی جانے کی ضرورت ہے جو

Read more

سقوط ڈھاکہ، کیا کھویا کیا پایا

پاکستان کا وجود امت مسلمہ کے لئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں، پاکستان کا مقصد حقیقی اسلامی نظریاتی سرحد ارت کو تحفظ فراہم کرنا تھا، ہمارے بزرگوں پر ہندوؤں کے ناپاک عزائم عیاں ہوچکے تھے وہ سمجھ چکے تھے کے ہندو سامراج صرف مسلمانوں کو غلام بنانے کو کوشش میں مصروف نہیں بلکہ اسلامی تشخص تک کو مٹانے کے درپے ہے (آج ہندوؤں کا کردار دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کے حامی رہنماؤں کا موقف حق بجانب

Read more

جبری گمشدگیوں کا بد نما داغ!

ملک میں ماورائے عدالت لوگوں کو اٹھا کر پتہ بھی نہ چلنے دینا کہ کہاں اور کس حالت میں ہیں، ایک معمول بن چکا ہے، ہر دور اقتدار میں لا پتہ افراد کی بازیابی اور سد باب کے لئے دعوے، وعدے بہت کیے جاتے رہے ہیں، لیکن یہ معاملہ حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں اور یہ اپنے پیاروں کی واپسی کا مطالبہ کر

Read more

جغرافیہ، قافیہ، اشرافیہ اور مافیا

جغرافیہ کے لحاظ سے ہمارا ملک انتہائی زرخیز اور اہم خطے میں واقع ہے۔ ہماری جغرافیائی اہمیت پر ماضی قریب میں بہت کتابیں لکھی گئی ہیں۔ گئے وقتوں میں لوگوں کو یہ گلہ رہتا تھا کہ قافیے کا صحیح استعمال نہیں ہو رہا اور اب بہت سے لوگ یہ گلہ کرتے پائے جاتے ہیں کہ ہم اپنے جغرافیہ کا صحیح استعمال نہیں کر رہے۔ برصغیر میں بسنے والے تمام افراد بالعموم اور مومن حضرات بالخصوص عمر کے کسی نہ کسی

Read more

افغانستان میں انسانی بحران و قحط اور او آئی سی اجلاس

تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں انسانی بحران آنے سے قبل ضروری اقدامات کرنا بتایا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کانفرنس میں سلامتی کونسل کے مستقل اراکین، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دی۔ خیال رہے کہ او آئی کا دوسرا سربراہی اجلاس اور پاکستان میں

Read more

پاپولر ادب

کچھ دن پہلے بوریت کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کا ایک ناول اٹھا کر پڑھا تو پرانی یادیں تازہ ہو گئیں جب بچپن میں ’عمرو عیار‘ سے لے کر ’عمران سیریز‘ اور بعد میں والدہ کے رومانی ناول پڑھا کرتے تھے۔ دل نے کہا بیٹا اس موضوع پر کچھ لکھو۔ اس مضمون کا مقصد ہلکا پھلکا طنز و مزاح ہے نا کہ کسی بھی صنف کو برا کہنا ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں اس قسم میں پہلی طرح کی

Read more

عاجز کا کاسہ

چند ماہ قبل ایک صاحب میرے آفس میں تشریف لائے’ کرونا کی پابندیوں کے باعث آج کل ملنے ملانے اور آنے جانے کی روایات کافی حد تک بدل گئی ہیں۔ لہذا انہوں نے بھی قانون کے احترام میں چہرے پہ ماسک چڑھا رکھا تھا اورانہوں نے آپس میں ہاتھ ملانے کی بجائے مکا ملانا زیادہ محفوظ جانا۔  شروع کی رسمی علیک سلیک کے بعد انہوں نے اپنی آمد کا مدعا بیان کیا۔ کام کے سلسلے کی سب تفاصیل طے ہو

Read more

بلدیاتی انتخابات اور منتخب نمائندوں کی خلاف ورزیاں

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل 19 دسمبر کو ہو گا جس کے لئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کمپین زوروں پر جاری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جب خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تو تمام سیاسی جماعتیں جن کی سرگرمیاں گزشتہ ایک سال سے سرد مہری کا شکار تھیں تو وہ سرگرم ہو گئیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی

Read more

برمنگھم میں موسیقی کی ایک مدھر شام صابر مرزا کے نام

صابر مرزا سے پہلی ملاقات کافی عرصہ پہلے میری ڈڈیال پوسٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس وقت ہم انھیں ایک کامیاب برطانوی کاروباری آدمی کے طور پر جانتے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ان کے مرحوم بھائی کے گھر دعوت پر انہوں نے گانوں کی ایک سی ڈی عنایت کی جو ان کے گائے ہوئے گیتوں پر مشتمل تھی۔ اس میں سی ڈی میں شامل صوفی غلام مصطفی تبسم کا گیت ًمیرے شوق دا نہیں اعتبار تینوں ً انہوں نے بڑی

Read more

تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے

ہمارے ہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہاں کسی بھی بڑے حادثہ کا ہونا یا کوئی بھی بڑا واقعہ کا رونما ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ہمارے ہاں اس ریاست میں حق اور سچ کی بات کہنا کسی گناہ سے کم نہیں سمجھا جاتا ہے۔ یہاں اندھیرا ہے جہالت ہے لاقانونیت ہے یہاں جنگل کا قانون ہے۔ یہاں ہمیشہ حق کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔ یہاں جو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتا ہے اس کو

Read more

رب کا وعدہ اور رزق کی تلاش میں سرگرداں انسان

کائنات کا ہر ذرہ اللہ تعالی کا تخلیق کردہ ہے وہی خالق و مالک اور رزاق ہے۔ اللہ تعالٰی نے اس کائنات کو بنانے سے پہلے حضرت آدم علیہ اسلام کو خود اپنے ہاتھ سے تخلیق کیا پھر تمام فرشتوں کو جو اللہ تعالی کی عبادت پر مامور تھے اورجن کو نور سے بنایا گیا تھا ان سب کو حکم دیا کہ حضرت آدم علیہ اسلام کو سجدہ کیا جائے۔ اللہ تعالٰی کا قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ :

Read more

عمرانی حکومت اور عوام

وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہنے والے شبر زیدی گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جن میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میری رائے کے

Read more

سقوط ڈھاکہ: بھارت کا گھناٶنا کردار

14اگست 1947 کودنیا کے نقشے پر ایک آزاد خودمختار اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی مملکت کا اضافہ ہوا جس کا نام "پاکستان” تھا، بھارت نے دنیا کی اس سب سے بڑی اسلامی مملکت کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کی دونوں بڑی جماعتیں کانگریس اوربھارتیہ جنتاپارٹی پاکستان کے حوالے سے اچھے جذبات نہیں رکھتیں۔بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی جب لاہور کے دورے پرآئے انہوں نے مینارپاکستان جاکرکہاکہ پاکستان ایک حقیقت ہے۔لیکن اسی انتہاپسند پارٹی کے

Read more

معاشرے کی سوچ

معاشرے کی سوچ کو اگر تہذیب کی خوراک نہ ملے تو وہ بےہنگم اور منتشر ہو جاتی ہے۔ اس بےہنگم اور منتشر سوچ کی کوئی خاص سمت نہیں ہوتی۔ یہ حالات کے ہاتھوں کھلونا بنتے ہوئے اسی کی مرضی سے ہانکی جاتی ہے۔ انتشار زدہ یہ سوچ عفریت کا روپ دھارے سارے معاشرے کو چاٹ جاتی ہے۔ کہتے ہیں سوچ ہی حقیقت ہے، سارا جسم محض ایک سوچ کا فرماں بردار ہوتا ہے، شخصیت کی تعمیر سوچ کے مثبت یا منفی

Read more

بلدیاتی الیکشن اور خرید و فروخت

حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ خوش آئیند ہے،چاہے حکومت نے یہ فیصلہ کیسے ہی حالات میں کیا،یا اسے سپریم کورٹ ہی کی مہربانی سمجھا جائے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلدیاتی انتخابات کےبڑے داعی تھے،لیکن اپوزیشن میں۔کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ اختیارات ان کے ہاتھوں سے پھسل کر نیچلی سطح پر آئے۔اور خاص طور پر یہ حکومت تو بالکل بھی نہیں چاہتی تھی۔ اس حکومت میں ریکارڈ مہنگائی ہوچکی ہے،مہنگائی کی وجہ سے عوام کا حال بے حال

Read more

کیا ملاوٹ ہماری شناخت بن چکی؟

کل بازار سے ایک معروف برانڈ کا  باڈی لوشن لے کر آیا۔ شک پڑنے پر دو تین دن پہلے کسی دوسری دکان سے خرید کردہ اسی برانڈ کے لوشن کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھا تو دونوں کی رنگت اور خوش بو میں واضح فرق نظر آیا۔ پیکنگ کے اوپر موجود تحریر میں بھی بعض جگہوں پر فرق موجود تھا۔ استعمال کرنے پر بھی بعد والے کی کوالٹی گھٹیا محسوس ہوئی۔ کل خریدتے وقت دکان دار سے بھی تسلی کرنی

Read more

دھوپ کے پجاری

شفاف اور نکھرے ہوئے راستے دل کی دہلیز تک رسائی کے راستے ہیں اور گرد و غبار سے اٹے پڑے راستے تو منزل سے دور ہونے کا استعارہ ہیں  جو مسافر کو منزل سے ہی نہیں، نقش پا سے بھی محروم کر دیتے ہیں۔ ظفر صاحب نے کہا تھا صاف و شفاف تھی، پانی کی طرح، نیت دل دیکھنے والوں نے دیکھا، اسے گدلا کر کے توجہ طلب بات یہ ہے کہ ایسے کون سے عوامل ہیں جنہوں نے چمن کی

Read more

گوادر کا تاریخی دھرنا

15 نومبر سے بلوچستان حق دو تحریک کا دھرنا اخر کار 16 دسمبر کواختتام کو پہنچا۔ 15دسمبر کو۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائ وزراء میں سید احسان شاہ اور میرظہور بلیدی گوادر پہنچے۔ جبکہ اس سے پہلے بھی دو بار گوادر بلوچستان کو حق دو کے قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان سے ملےلیکن جو مطالبات تھے وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ حالانکہ اگر دیکھا جائے تو دھرنا میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات اتنے سنگین نہیں تھے۔ ان میں غیر قانونی ٹالرینگ

Read more

انقلاب آئے گا رفتار سے مایوس نہ ہو

دسمبر کی سردی اور دھند نے سیاسی گرمی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے خشک ذہنوں کی صلاحیت کو خشک موسم نے متاثر کر رکھا ہے حکومت کی گاڑی اپنی اگلی اور پچھلی بتیاں جلانے کے باوجود رفتار نہیں پکڑ رہی کیونکہ گاڑی کے سامنے کے شیشے پر اوس پڑ چکی ہے موسم کی تبدیلی میں اپوزیشن اس حد تک کامیاب رہی کہ اس نے قوم کو باوجود دھند کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے

Read more

یورپ میں مذہب اور سیکولرزم

مولوی عبدالحق بابائے اردو نے جب اردو لغت تحریر کی تو سیکولر ازم کا ترجمہ لادینیت کر دیا جب کہ سیکولر ازم کا اگر مفہوم دیکھا جائے تو مذہب کو ریاست اور اجتماعی زندگی سے آزاد کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ ریاست چلانے میں دین کی بندشیں نہ ہوں۔ لادینیت اصل میں ملحد بننا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو کوئی بھی دین اپنی اصل میں غلط نہیں ہوتا۔ ہر دین ہی انسان کو اخلاقی ترغیب دیتا ہے۔ بات صرف اتنی ہے

Read more

بہاول پور پہ پشتونوں اور بلوچوں کی یلغار

سٹریس، ڈپریشن، انگزائٹی، ادویات اور ہسپتال سے دور رہنے کے لیے میں نے کئی سالوں سے روزانہ واک کو اپنی زندگی کے معمولات کا حصہ بنایا ہوا ہے۔ طویل واک کے دوران میں راستے میں آنے والے کسی نہ کسی ڈھابہ پہ سستانے کے لیے بیٹھتا اور ایک کپ چائے پیتا ہوں۔ واک کے دوران پیاس لگتی ہے تو کسی قریبی جنرل سٹور سے منرل واٹر کی چھوٹی بوتل خرید لیتا ہوں۔ گزشتہ دنوں منرل واٹر کی پانی کی چھوٹی

Read more

گپ شپ کے نام

آج اگر آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو ہر شخص کسی نا کسی مصیبت، پریشانی، مشکلات اور ٹینشنوں سے ستایا ہوا ملے گا۔ وہ مصیبتیں اور پریشانیاں چاہے گھر والوں کی طرف سے ہوں، کاروبار کی وجہ سے ہوں، دوست و احباب کی طرف سے ہوں یا کسی اور طرف سے ہوں، انسان ان مشکلات و پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں ضرور مارتا ہے۔ کہیں وہ اپنے دوستوں کی محفلوں میں بیٹھ کر اپنے

Read more

کیا کہیں، کیا سنیں

ذاتی اور قومی سطح پر مسرت و انبساط اور غمزدہ واقعات و سانحات کو یاد کرنے کا کوئی خاص لمحہ یا دن نہیں ہوتا۔ یہ قدرتی عمل ہے، خاص کر حادثات اور سانحات کے ضمن میں ہر دانش ور اور فہیم فرد و قوم ان اسباب اور وجوہات پر ضرور غور کرتی ہے کہ خاص طور پر غمزدہ کرنے والے، پچھتاوے اور دل دہلا دینے والے واقعات میں کہاں، ہماری غفلت، لاپرواہی اور نظر انداز رویہ کا عمل دخل رہا

Read more

ماضی کا سفر

کہتے ہیں ماضی میں جانا ڈپریشن اور مستقبل کی سوچ اینگزائٹی، بے چینی جبکہ حال میں رہنا سکون کا باعث ہوتا ہے، لیکن عمر رفتہ کو آواز دینے کا الگ ہی مزہ ہے، کس کا دل نہیں کرتا وہ لمحے بھر کے لئے گزرے دنوں کی یاد تازہ کرے وہ سارے واقعات ، باتیں ،ہنسی خوشی اور غم کے دورانیے سب ایک نشست میں ذہنوں کے دریچوں  پرٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن کر دستک دینے لگے۔ انسان کی فطرت ہے

Read more

پاکستانی پانامہ لیکس اور سسیلین مافیا کا جنم

پاکستان میں سسلین مافیا اور گاڈ فادر کےالفاظ اس وقت زبان زدِ  عام ہوئے جب سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس سے متعلق اپنا فیصلہ سنایا، جس کی ابتداء پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اختلافی نوٹ سے کی گئی, اس نوٹ کی ابتدائی لائن ہی سنہ 1969 میں ماریو پوزو کے مشہور زمانہ ناول ‘گارڈ فادر’ میں بالزاک کے اس مشہور فقرے  پر مشتمل تھی کہ ‘ہر بڑی دولت کے پیچھے ایک

Read more

جانچتی نظریں

انسانوں کی آنکھیں تو ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہی ہیں لیکن نظروں کا انداز بھی ان کی سوچ اور شخصیت کے مطابق مخصوص ہو جاتا ہے۔ جیسے آنکھیں چھوٹی، بڑی، کھیچی ہوئی اور بادام سی ہوتی ہیں ایسے ہی نظروں کو بھی الگ نام اور پہچان حاصل ہے۔ کہیں تو موبائل پر مصروف بچے کو ذرا سی پڑھائی کے لیے کہنے پر بچہ قریب رکھی ہوئی کھلی کتاب پر بس ایک طائرانہ نظر ڈال کر نصیحت کرنے والے کو

Read more

تحفظ ماحول کے لئے رضاکارانہ جذبے کی ضرورت

حالیہ دنوں پاکستان میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کو ذکر بڑے زور و شور سے کیا جا رہا ہے۔ ایسے بہت افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف ایکشن کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بن رہی ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے شجرکاری مہم کی خبریں اخباری سرخیوں اور نشریاتی اداروں کی ہیڈ لائنز کا حصہ رہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پوری دنیا کو درپیش ایک ایسا مسئلہ ہے جو

Read more

’ایکس‘ کی آخری خواہش – مکمل کالم

میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ’ایکس‘ سے میری دوستی تھی لیکن ہمارا اچھا تعلق ضرور تھا۔ مہینے میں ایک دو بار ہماری ملاقات ہو جایا کرتی تھی۔ اس ملاقات میں ہم مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے، بحث کرتے، اپنی زندگی کے تجربات ایک دوسرے کو سناتے۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ کئی سال چلتا رہا لیکن پھر اچانک ایک حادثہ ہو گیا۔ میں اس حادثے کے بارے میں بھی بتاؤں گا مگر پہلے میں آپ کو ایکس کا کچھ

Read more

ہم زندگی میں عبرت کیسے حاصل کرسکتے ہیں

یہ جملہ ادائیگی میں تو کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن اس جملے کو حقیقی طور پر تسلیم کرلیا جائے تو کتنی اچھی بات ہونگی۔ بلکہ اگر اس جملے کو اپنی زندگی میں نافذ کرلیا جائے تو پھر آپ کی زندگی میں بھی اور آپ سے جڑے لوگوں کی زندگی میں بھی انقلاب برپا ہوجائے گا۔   اب اس جملے پر بات کرتے ہیں کہ” زندہ رہا تو ملاقات ہوگی”۔ یعنی یہ بات معلوم ہے کہ یہ ملاقات آخری بھی ہوسکتی ہے

Read more

سیالکوٹ نے ہمارے سر جھکا دیے

کچھ دن قبل سیالکوٹ کے ایک کمپنی میں سری لنکن شہری پر مبینہ طور پر توہین مذہب کا الزام لگایا۔ سری لنکن شہری تحریر نہیں جانتا تھا کیونکہ ان کو اردو کی سمجھ نہیں تھی کہ کیا لکھا ہے پھر بھی کمپنی میں کچھ لوگوں نے ان کو مارنے کی کوشش کی لیکن مارنے کے بعد بھی مذہبی جنونیت ان لوگوں پر اتنی سوار تھی کہ اسلام کے دائرے سے نکل کر کمپنی کے باہر سڑک پر ان کو قتل

Read more

ایمانداری کا فقدان

مال و دولت کی بڑھتی ہوئی حرص و ہوس نے انسان کی نفسیات کو ایک ایسے زاویے پر موڑ دیا ہے یہاں ایمانداری کی سمت  ٹیڑھی اور رنگت زنگ آلود نظر آتی ہے ۔اگر لفظ ایمانداری کو الہیاتی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ روح القدس کا میٹھا پھل ہے جو ایک ایماندار کی فطرت کو لگتا ہے۔جس  کی تاثیر اور خوشبو اپنے لاجواب اوصاف کی بدولت دلوں کو موہ لیتی ہے ۔اگرچہ یہ ایک عالمگیر سچائی و طاقت کی

Read more

اب ایک اور بجٹ آئے گا

یہ جو منی بجٹ لایا جا رہا ہے اگریہ منظور ہو جاتا ہے تو اس سے یقینا لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی جبکہ وہ پہلے ہی ہوشربا گرانی سے گھائل نظر آتے ہیں۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اگرچہ عندیہ دیا ہے کہ وہ اس منی بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گی مگر اب تک انہوں نے اپنے کہے ہوئے پر عمل نہیں کر کے دکھایا لہٰذا یہ کہنا غلط نہ ہو

Read more

چاچے رکشے والے کے واقعات

جیسے زمین و آسمان کے بیچ درمیان آئیڈیاز موجود ہیں ویسے ہی سوچ کو کریدنے والی کہانیاں بھی گردو نواح میں موجود ہوتی ہیں مجھے بھی چند کہانیاں یوں چلتے پھرتے مل جاتی ہیں میں عمومی طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہی استعمال کرتا ہوں لیکن آج کا سارا دن تقریبا پبلک ٹرانسپورٹ میں گزرا دفتر سے واپسی پر میں سپیڈو بس کامنتظر تھا اور ایک خوش باش رکشے والے نےمیرے سامنے بریک لگائی کہنے لگے کہاں جانا ہے میں نے

Read more

انفاق فی سبیل اللہ

بزرگوں کا قول ہے کہ ایک  ہاتھ سے دو تو دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہونے پائے، ہم بھی کافی عرصے تک اسی اصول پر کاربند رہے۔ ہمارے محلے میں ایک بڑی بی رہا کرتی تھیں، وہ بغیر کسی معاوضہ کے محلے کے تمام بچوں کو قرآن پڑھایا کرتی تھیں، ہم بھی بڑے شوق سے الٹا سیدھا وضو کرکے شام میں ان کے پاس پہنچ جایا کرتے تھے۔ ہم نے آج تک انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرتے نہیں دیکھا، جبکہ

Read more

آریہ سماج: مسلم تشخص کے خلاف تاریخی سازش کا پس منظر

ہندوستان میں مسلمانوں نے جب تقسیم ہند کا مطالبہ کیا اور ہندوؤں کی تمام تر مخالفت کے باوجود دو قومی نظریے کے تحت الگ مملکت پاکستان قائم کرلی تو اس وقت سے ہندو شدت پسندوں کی طرف سے مخالفت کا آغاز ہوا جو آہستہ آہستہ بڑھتے بڑھتے پہلے جنگ ستمبر 65 اور پھر جنگ 71 کی شکل میں سامنے آ چکا۔ تاریخی حقائق ہیں کہ کہ ہندوؤں کی طرف سے مسلمانوں کی مخالفت بلکہ عداوت کا سلسلہ ہزار برس پہلے

Read more

نیا سال اور نیا عزم

6@gmail.com انسان وقت کے ہاتھوں کچھ اس طرح گرفتار ہے کہ معلوم ہی نہیں پڑتا کہ ہر لمحہ کیسے ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ کتنے سال بیت گئے مگر پھر بھی ایسے ہی معلوم ہوتا ہے کہ ابھی کل کی بات ہے۔دن ہفتوں میں ،ہفتے مہینوں میں اور مہینے سال میں کیسے تبدیل ہوتے گئے پر ہمیں تو وقت گذرنے کا احساس ہی نہیں ہوا،کل سال دوہزار اکیس کے جنوری کا پہلا ہفتہ تھا تو آج ہم سال

Read more

کیا محدود اوورز کے میچز کرکٹ ہیں؟

کسی زمانے میں کرکٹ کا کھیل صرف ٹسٹ میچوں تک ہی محدود ہوا کرتا تھا۔ ہر ٹسٹ میچ 5 روزہ ہونے کے باوجود بھی شائقین کیلئے اتنی کشش رکھتا تھا کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے اس بری طرح بھرجاتا تھا کہ شائقین نشستیں پُر ہوجانے کے بعد باؤنڈری لائن تک آکر بیٹھ جایا کرتے تھے۔ اسٹیڈیم کی ارد گرد کی ایسی عمارتیں جہاں سے میچ دیکھا جا سکتا تھا، دیکھنے والے ان کی چھتوں اور بالکونیوں سے میچ کا نظارہ کیا

Read more

راشد منہاس ہیرو اور مطیع الرحمان زیرو

راشد منہاس پاک فضائیہ کا وہ بہادر سپوت ہے جس پر قومیں فخر کیا کرتی ہیں۔جن کے نام کی مالا جپتی ہیں۔جنہیں چراغ بنایا جاتا ہے اور جن کے کارناموں کو مثال بنا کر نوجوانوں میں وطن کی آن پر مرمٹنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔راشد منہاس نوجواں فلائیٹ افسر جو ابھی ٹرینگ کے مراحل میں تھا اور ابھی پختہ کار نہ ہواتھا،جس کی عمر ابھی بیس سال تھی اور نوکری شروع ہوئے بمشکل چھ ماہ ہوئے تھے وطن پر

Read more

فرض کیجئے کہ پاکستان میں انقلاب آچکا ہے

بھئی سب انقلاب انقلاب کی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ بے روح باتیں  ہوتی ہیں، یعنی خالی خولی الفاظ اور وہ الفاظ ، جونیت سے محروم اور بے جان ہوتے ہیں ۔لیکن انقلاب کو لوگ آج تک نہیں سمجھے کہ آخر انقلاب کیا ہے اور اگر آگیا تو انھیں فائدہ ہوگا یا پھر الٹا نقصان ہوگا۔ انقلاب کی وارننگ دینے کے ہم کچھ دیر کے لئے فرض کرتے ہیں کہ انقلاب آچکا ہے ۔    کچھ دیر کے لئے انقلاب

Read more

16/17 ​د​سمبر کی درمیانی شب ۔۔

غنیمت ہے کہ سقوط مشرقی پاکستان کے ذمہ داروں کے نشۂ قوت کی بدمستیوں اور خوش فہمیوں کا پردہ 50 برسوں میں کلی طور پر چاک ہوچکا ہے۔ بنگلادیش بنانے والوں کی فریب کاریوں کے نقاب تاریخ الٹ رہی ہے۔ ثابت ہوچکا کہ بنگلادیش بنانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر سنگین سازش رچائی گئی۔ بھارت کا سقوط ڈھاکہ میں کلیدی کردار تھا۔ سرکاری و سیاسی سطح پر ہندو انتہاپسندوں کا کھلا اعتراف ثابت کرچکا کہ ملک کا بدترین

Read more

سجن بے پرواہ

شکر الحمد زندگی کے سب مزے دیکھے اور دیکھ رہے ہیں۔ میری ذمہ داری یہ مزے دکھانے کی بھی ہے تو میں نے جو بھی دیکھا اس کی تصاویر بنائیں اور فلمیں بنائیں اور سارے جہاں کو دکھائیں۔ کوشش کی اپنی ذمہ داری پوری محنت سے نبھاوں اور نبھا رہا ہوں۔ پچھلے کچھ ماہ سے تصاویر بنانے میں دقت آرھی تھی۔ تو لکھ کر یہ ذمہ داری نبھاتا ہوں۔ شکر الحمدللہ۔ تصاویر بھی ہمیشہ مزے لیکر بنائیں اور تحریر بھی

Read more

تعلیمی نظام پر کرونا کے اثرات

انسانی زندگی تغیر پذیر ہے۔ ہر لمحہ اس میں تبدیلی آتی ہے۔ یہ دنیا بڑے بڑےحادثات سے دوچار ہوئی لیکن انسان ترقی کرتا چلا گیا۔ غاروں کو مسکن بنانے والوں نے پہاڑوں کو ذروں میں بدل دیا۔ چاند کو پوجنے والوں نے چاند کو قدموں تلے روند دیا۔ انسان نے ناقابلِ تسخیر کو مسخر کرلیا۔ اپنے دفاع کومضبوط بنا کر مستقبل کو محفوظ کرلیا لیکن دنیا میں کچھ حادثات و واقعات یا قدرتی آفات ایسے رونما ہوئے جنہوں نے دنیا

Read more

پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین 16 دن دسمبر سے ہم نے کیا سیکھا

16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس میں دو الم ناک واقعات پیش آئے۔ 16 دسمبر 1971 سقوط ڈھاکہ کا واقعہ جس روز پاکستان کے مشرقی بازو کی علیحدگی ہوئی اور پھر ٹھیک تینتالیس برس بعد 16 دسمبر 2014 کو سینکڑوں معصوم زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں اور سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھ گیا جب آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں نے اس درندگی کا مظاہرہ کیا جس پر انسانیت تاحیات شرمندہ رہے گی ۔

Read more

احساس کا رشتہ

سنگلاخ پہاڑوں کے بیچ بہت سے قلعوں اور ایک جنگل کے پڑوس میں گذرے دو دن میری زندگی میں کچھ ہی ماہ قبل آئے تین لوگوں کے ساتھ بیتے کہ جب میں نے اپنی زندگی کے کچھ ادھورے معنی مکمل کیے اور بہت کچھ سیکھا کہ سیکھنے کو اک عمر بھی ناکافی پڑ جاتی ہے اور کبھی کچھ لمحے زندگی کے کئی سبق ذہن نشین کرجاتے ہیں. کوئی کبھی براہ راست تو کبھی بالواسطہ آپ کی زندگی کو ایک مجسمے

Read more

ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ: بلوچستان کے شہریوں کا خون چوسنے والا ہتھیار

بلوچستان کے وسائل تو پہلے ہی 1947 سے لوٹے جا رہے ہیں،یہاں  کے قدرتی وسائل جیسے گیس اور کوئلہ خطرناک حد تک ختم ہو چکے ہیں۔ اس کے سونے اور تانبے کے ذخائر  سے فائدہ اٹھانے والے وفاقی حکومت اور غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ ڈاکہ زنوں نے وفاقی اور صوبائی ملازمتوں اور وظائف میں بھی صوبے کو نہیں بخشا۔ ڈومیسائل قانون کے پردے میں مفادات حاصل کرنے والں اجنبی صوبے کے حقیقی باشندوں کا خون دیمک کی چوس رہے ہیں۔

Read more

بتاوُ تمہیں کیا سزا دی جائے؟

حسب معمول کام کے سلسلے میں،  میں دوسری کمپنی گیا،  تو جس بندے سے کام تھا اس نے کہا کہ میں بریک پر باہر جا رہا ہوں، کیا تم میرا تھوڑی دیر انتظار کرو گے ؟ میں پندرہ منٹ تک واپس آ جاؤں گا۔ تو پھر بیٹھ کر کام نمٹاتے ہیں۔ میں تھوڑا چونکا، کیوں کہ ایک سال سے اُس کے ساتھ کام کر رہا تھا مگر پہلے اُس نے ایسا کبھی نہیں کہا،   میں نے مسکراتے ہوئے کہا،

Read more

دی ہیومن لائبریری

ایک وقت تھا بلکہ دور کیوں جائے بیس پچیس سال پہلے کراچی کے ہر ٹاون میں ایک لائبریری ہوا کرتی تھی ـ اور یہ لائبریری باقاعدہ کسی ادبی شخصیت کے نام سے منسوب ہوا کرتی تھی ـ جیسے غالب لائبریری، جگر مراد ابادی لائبریری، یا شاہ لطیف لائبریری، لیکن اہستہ اہستہ یہ لائبریریاں سمیٹتی گئی اور پھر ختم ہوتی گئی ـ بلکہ ان کی زیادہ تر کتابیں اب اتوار کو ریگل میں لگی ہوئی پرانی کتابوں کے سٹالز بلکہ فٹ

Read more

نا جانے کہاں کھو گئیں وہ خوشیاں

بہت عرصے بعد ایک شادی میں جانا ہوا تو ایک حیران کن منظر دیکھنے کو ملا کہ وہی دیگیں کھڑک رہی ہیں جو اب خال خال ہی دکھائی دیتا ہے۔ اب تو بس فون پہ آرڈر بک ہوا اور پکی پکائی دیکھیں آ جاتی ہیں۔ گھروں میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لیے کھانا پکانے کا اہتمام کرنا کم و بیش ختم ہو چکا ہے۔ مزید حیرت اس وقت ہوئی کہ جب کام کاج کے لیے ملازمین کی فوج

Read more

ازدواجی رشتوں کا مسائل اور ان کا حل

ازدواجی رشتوں میں پائی جانے والی  تلخیاں, مسئلے اور دراڑیں کیا کسی ماہر نفسیات کے مشوروں سے کم یا ختم کی جا سکتی ہیں. یہ ایک اہم سوال ہے. نفسیاتی الجھنوں کی ماہر ایک مشہور شخصیت کا کالم میری نظروں کے سامنے سے گزرا. بلاشبہ موصوف نے بڑے اہم موضوع پر قلم آزمائی کی ہے. ان کا مضمون میاں بیوی کے رشتے میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کو ایڈریس کررہا ہے. بقول ان کے دونوں کے درمیان اعتماد اور

Read more

پاکستان کو دولخت میں شیخ مجیب الرحمن کا کردار

پاکستان کو دولخت کرنیوالوں میں سے ایک اہم کردار شیخ مجیب الرحمن کا تھا یہ بھارت کا ایجنٹ اور پروانڈین تھا۔ پاکستان توڑنے میں اس کا بنیادی کردار تھا اور بنگالیوں کو اسی نے میر جعفر کی طرح بھارت کو بیچ دیا تھا شیخ مجیب الرحمٰن 17 مارچ 1920ء کو ضلع فرید پور میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں اسلامیہ کالج کلکتہ سے تاریخ اور علم سیاسیات میں بی-اے کیا۔ طالب علمی ہی کے زمانے سے انہوں نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ 1943ء سے 1947ء تک وہ کل ہند مسلم لیگ کی کونسل کے رکن رہے۔ 1945ء تا 1946ء وہ

Read more

آدم زاد فرش خاک پر

انسان کا مٹی سے رشتہ چند قرنوں کی رفاقت نہیں بلکہ ہزاروں سال کی مسافتوں پر محیط ہے، اس سفر کی طولانی کا صحیح ادراک  انسانی عقل و فہم سے ماورا ہے صرف خالق کائنات ہی علیم و خبیر ہے، کب یہ مادی دنیا معرض وجود میں آئی، سائنسدان تو اپنی محدود بساط کے مطابق صرف اندازہ ہی لگاسکتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ہزاروں صدیاں پہلے یہ کائنات ایک آگ کا گولہ تھی، پھر ایک بہت بڑا دھماکہ ہواء

Read more

دسمبر اور سقوط ڈھاکہ کی یاد

دسمبر سال کا آخری مہینہ ہے اس ماہ میں گزرے ہوئے پورے سال کی تلخیاں ذہن میں تازہ ہوکر ٹیس دینے لگ جاتی ہیں۔ اس ماہ کا ایک اور تکیلف دہ پہلو سقوط ڈھاکہ کی یاد ہے اور ہر سال دسمبر کا درمیانی عشرہ نہایت کرب اور بے چینی میں گزرتا ہے۔ ہر سال ان دنوں سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر میسر کتابیں پڑھتا ہوں جن میں سر فہرست گھر کے بھیدی بریگیڈیئر صدیق سالک کی کتاب میں نے ڈھاکہ

Read more

سانحہ اے پی ایس کی یاد میں

سال کا آخری مہینہ اس کا دوسرا آدھ اس کا پہلا دن ان کے بچوں پہ ، ان کی قسمت پہ بہت بھاری تھا جواں سالی میں سر کے بال سفید کر کے خدا پہ فیصلہ چھوڑے بیٹھے ہیں خون ان کا خولتا بھی ہوگا نوالہ کوئی حلق سے اترتا نہیں ہوگا دل موٹر کار کی طرح دھڑکتا ہوگا جینا عزاب لگنا آنکھیں نم ہونا اپنے آپ سے خفا ہونا یہ سب تو معمول ہوگا ہاں مگر ان کا ضمیر

Read more

تمھاری چپ اور بے حیائی

تمھاری نسلوں میں پروان چڑھتے بے حیائی کے پودے کی آبیاری کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ تمھاری چپ کا ہے۔ حالیہ دنوں میں چند کالجز کی ویڈیوز نظر سے گزری ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اساتذہ کی موجودگی میں لڑکوں نے لڑکیوں کے لباس زیب تن کر کے ہندوستانی آٹم سانگز پہ خوب ناچ گانا کیا۔ خیر ناچ گانا تو اب عام سی بات بن کر رہ گئی ہے کیوں کہ اگر ہم ٹک ٹاک کا

Read more

کاہلی یا نکمے پن کی اقسام اور ان کا حل

فرصت  اور کاہلی میں بہت باریک سا فرق ہوتا ہے۔ ایک کامیاب انسان فراغت میں بھی اپنے آپ کو مصروف رکھتا ہے، چاہے وہ  مطالعے کی عادت ہو یا کھیل، ورزش یا  سیر و تفریح۔۔ دوسری طرف ایک سست اور کاہل الوجود شخص مصروفیت میں بھی فراغت کے بہانے تلاش کرتا ہے۔  ہمیشہ اپنے "آج” کو "کل ” پر ٹالتا ہے۔۔۔  کچھوے اور خرگوش کی کہانی کی طرح خود کو جھوٹی تسلیاں اور فریب دیتا ہے کہ ابھی تو بہت

Read more

عطائے غیب نہیں، تحفِہ کج اندیشی

پنجاب کےہمارے ایک دوست بھٹی صاحب اکثر کہا کرتے ہیں کہ”بھئی ہماری قوم ہے شغلی مزاج کی اس لیے اسے آئے دن کسی شغل کی طلب رہتی ہےاس لئے حزب مخالف ہو یا حکمران ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی شغل لگائے ہوئے ہوتے ہیں”۔  یہ کسی حد تک ٹھیک بھی ہے ۔ مگر قابل توجہ امر یہ ہے کہ اس شغل میلے میں پس پردہ ایسے اوامر سرانجام دیئے جا چکے ہوتے ہیں جن کا پتا کبھی برسوں بعد چلتا

Read more

ہم تو ڈوبے ہیں صنم

تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو عالمی سطح پر آنا شروع ہوگیا ہے، کرونا وبا کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی پیداوار میں کمی نے صورت حال خاصی مختلف اختیار کی اور اس کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑرہے ہیں، اس امر کو بھی نہیں جھٹلایا جاسکتا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوگیا اور نمایاں کمی کے بعد عوام کو توقع تھی کہ وہ قوت برداشت

Read more

قربت کا سمندر

بظاہر تندرست انسان اندر ہی اندر ہزاروں بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔یہ ہی وہ لوگ ہیں جو کڑوروں معاملات میں الجنھے کے با وجود اپنی زندگی کے دکھ سکھ اپنے سینے سے لگائے رکھتے ہیں۔اس امید پر کے ہو سکتا ہے کبھی کوئی خیر کی خبر سنائی دے مگر زندگی کا جبر ایسا بھیانک ہوتا ہے جو ہر طرح کے خوابوں اور سوچوں کو اپنے ساتھ بہا کر اس سمندر میں شامل ہو جاتا ہے جس کا پانی اپنے دریاؤں

Read more

جون صاحب کے نثری شاہکار

آج جون ایلیاصاحب کا یوم ولادت ہے ، جون سے محبت کرنے والے آج خوشی کے ساتھ جون صاحب کی اداس شاعری کو شئیر بھی کررہے ہیں۔ جون صاحب کی وجہ شہرت ان کی شاعری ہے جو بیک وقت نوجوانوں ، بلکے ہر عمر کے لوگوں میں یکساں  مشہور ہیں ، بڑی عمر کے لوگ جون صاحب سے کتابوں کی شکل میں  جڑے ہیں اور نوجوان نسل سوشل میڈیا کی شکل میں جون صاحب سے محبت کا اظہار کرتے رہتے

Read more

چائے اور ہماری زندگی

نفرتوں، عداوتوں کو مٹانے اور محبتوں، الفتوں کو بڑھانے کے لیے صرف ایک پیالی چائے کافی ہوتی ہے۔ چائے مزدورں، شاعروں، ادیبوں، لکھاریوں بالخصوص صحافیوں کی بہترین ساتھی تصور کی جاتی ہے۔ اس سے محفلوں کو رونق بخشا جاتا ہے۔ گھر میں آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کی جاتی ہے اور چائے گفتگو کو شیرین بنانے میں خاصی معاون ثابت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں اس کی بڑھتی افادیت کے پیشِ نظر اقوام متحدہ نے 15 دسمبر کو چائے کے

Read more

بلدیاتی الیکشن کی جنگ کون جیتے گا

حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے بعد دسمبر اور جنوری میں حدبندیاں کی جانی ہیں اور مارچ اپریل میں بلدیاتی الیکشن ہونے جارہا ہے جو حکومت کے لئے ایک کڑا امتحان ہو گا۔ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں اور میونسپل کمیٹیاں ختمُ کر کے ان کو ضلع کونسلز میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اور سیاسی پارٹیاں ایک مکمل پینل کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گی مگر اس سے چھوٹی پارٹیوں اور آزاد

Read more

پروفیسر وینسنٹ پیس کا فن و شخصیت

کچھ نام اپنی ذات و عرفان میں معتبر ہوتے ہیں جن کے لیے قلمی وقلبی احساس شدت جذبات کی تصویر بنانے لگتا ہے ۔ان میں سے ایک معتبر نام پروفیسر وینسنٹ پیس عصیم صلیبی کا بھی ہے ۔ لائل پور( فیصل آباد) کی سرزمین سے جنم لینے والی یہ شخصیت نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ ادبی اعتبار سے روح پرور بھی ہے ۔خیر اس بات کی کسے خبر تھی کہ ایم اے پیس (میکسو ایل ایلن) کے ہاں پیدا ہونے

Read more

ننھے شہیدوں کا لہو آج بھی تازہ ہے

آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ اکیس ویں صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے جسے کوئی بھی پاکستانی بھلا نہیں سکتابلکہ دنیا بھی اس سانحہ کو کبھی بھلا نہ سکے گی۔دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کی خاطر ایک تعلیمی درس گاہ پر حملہ کرکے علم کا دیا بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ننھے شہیدوں نے اپنے خون سے علم کا دیا ایسا روشن کیا کہ اب اس علم کے دیے کو کوئی طوفان بھی بجھا نہ سکے

Read more

نئے مافیا کا راج

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں دیکھا جائے تو سرمایہ داروں اور معافیاں کا ایک اہم کردار رہا ہے جس کی ہر ممکن کوشش رہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اس ملک کی عوام سے فوائد حاصل کر سکے یا ان کو لوٹ سکے۔ انڈسٹری مافیا، شوگر مافیاء، لینڈ مافیا، ٹرانسپورٹ مافیا اور کراچی میں واٹر ٹینک مافیا بھی سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ سب کے سب عوام پر ظلم کرنے میں دیر نہیں کرتے

Read more

مایوسی اور ہم

زندگی گلزار ہے ہم اکثر و بیشتر یہ جملہ خود سے کہتے رہتے ہیں۔ حسب سابق ہم اس جملے کی تکرار آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ابھی کر ہی رہے تھے کہ ہماری چار سالہ بھانجی نے ہم سے کہا کہ بیا آنی خاموش ہو جائیں مجھے ڈپریشن ہو رہا ہے۔ پہلے تو ہم نے انہیں بغور دیکھا اور پھر لفظ ڈپریشن پر غور کیا۔ اس عمر میں ہمیں سردرد کا بھی علم نہ ہوتا تھا کجا اس کے

Read more

چین کی معاشی ترقی کا بلیو پرنٹ

چینی معیشت کے حوالے سے حالیہ دنوں جاری اشاریوں مطابق 2022 میں چین کی معیشت تیزی سے بحال ہو گی نیز شہروں اور قصبوں میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے متجاوز رہنے کی توقع ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال شہری علاقوں میں نئی ملازمتوں کے حوالے سے ایک کروڑ دس لاکھ کا ہدف قبل از وقت ہی پورا کیا گیا ہے۔ معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی، معاشی ڈھانچے کی ترتیب نو

Read more

ڈارون کا نظریہ کیسے وجود میں آیا؟

انسان اشرف المخلوقات ہے اس میں کسی کو بھی شک نہیں۔ تمام انسان اس پر کامل یقین رکھتے ہیں لیکن تفریق اس بات پر ہے کہ کچھ کہتے ہیں کہ انسان اس مقام پر ہی پیدا کیا گیا ہے جب کہ ڈارون صاحب کا بیان ہے کہ نہیں، انسان عقل اور شعور کی اس منزل پر ارتقاء کے ذریعے پہنچا ہے۔ اس کے مطابق کبھی انسان مچھلی تھا پھر سانپ بنا، پھر بندر بنا اور بندر سے انسان بنا۔ ارتقاء

Read more

ہم ہی جیتیں گے

ایک پرکشش اور امنگوں سے بھرپور نام، جسے سنتے ہی امن، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کے دلدادہ انسانوں اور انقلابی کارکنوں کے خون میں حرارت پیدا ہو جائے۔ ایک ایسی کتاب جو ریسرچ کرنے والوں کے لیے بھرپور مفاد فراہم کرے اور انقلابی کارکنوں کے لیے نظریاتی پختگی اور جدوجہد سے وابستگی میں اضافے کا سب بنے۔ ایک ایسا مصنف اور ہماری دھرتی کے ہونہار سپوت، بے لوث اور انتھک انقلابی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے

Read more

سولہ دسمبر 2014، ہم کبھی نہیں بھولیں گے!

آنسوؤں کو میں کہاں تک روکوں قافلہ اذن سفر مانگتا ہے۔ سولہ دسمبر 2014 ‏پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور قیامت خیز دن ثابت ہوا، جو 148 گھروں کو ماتم کدہ بنا کر چھوڑ گیا، اس دن سرخی مائل سورج پوری اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا اور سردی لہو جما رہی تھی، رات کے سکوت کا جادو ٹوٹ چکا تھا اور ماوٴں نے اپنے لخت جگروں کو صبح طلوع ہونے کی نوید سنائی تھی کس کو

Read more

گوادر اور بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ظلم و زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے

مولانا ہدایت الرحمان نے صحافیوں کو آج احتجاجی دھرنے میں کہا کہ جب گوادر 1958 کو پاکستان میں شامل ہوا ہے۔ تب سے ہمارے عوام نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ان کی آواز کو لاٹھی اور گولیوں سے دبانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ بلوچستان کے عوام نے فیلڈ مارشل ایوب خان کی آمریت کے خلاف اپنے بنیادی حقوق کے لئے ہڑتالیں کی ہیں اور سب سے زیادہ فوجی آمر پرویز مشرف کے فوجی آپریشنوں میں مسخ شدہ لاشیں

Read more

نیا بلدیاتی نظام: اوچ شریف کا ممکنہ بلدیاتی ڈھانچہ کیسا ہو گا؟

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز آئین پاکستان کے آرٹیکل 128 کی شق ( 1 ) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس مجریہ 2021 ء پر دستخط کر دیے۔ قبل ازیں پنجاب کابینہ نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ساتھ مذاکرات میں طے پانے والے مسودے کی منظوری کے بعد ترمیم شدہ بلدیاتی بل کو گورنر پنجاب کے پاس دستخط کے لیے بھیجا تھا۔ آرڈیننس کے تحت مقامی حکومتوں کی

Read more

خود کشی کا بڑھتا رحجان

"کراچی کے مشہور شاپنگ مال لکی ون کی تیسری منزل سے ایک بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔” کراچی میں فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ یہ وہ خبریں ہیں جو ہمیں آئے روز سننے کو ملتی ہیں۔پاکستان میں خود کشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین نفسیات نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ 2 برس میں ملک میں خودکشی کی شرح

Read more

ہم سب یکساں ذمے دار

ہماری زندگی پر ہمارے اپنے خیالات و نظریات کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں، ہم اس کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے، صدیوں کے جمود نے ہمارے غورِ، فکر و عمل کو کھو دیا ہے، بہت زیادہ آرام زنگ لگادیتا ہے، یعنی اگر ہم اپنی ذہنی قوتوں اور صلاحیتوں سے کام لینا چھوڑ دیتے ہیں تو کچھ عرصہ بعد ہماری قوت غور و فکر اس قابل ہی نہیں رہتی کہ ہم اپنی عقل و فہم کو بروئے کار لاسکیں، اپنے

Read more

کرپشن عوام شروع کرواتے ہیں

قارئین یہ کوئی دو سال پرانی بات ہوگی جو آپ کو سنانے جا رہا ہوں دل پر ہاتھ رکھیں اور پڑھتے جائیں میں نے ایام عاشورہ میں اپنے آبائی علاقے دیپالپور جانا تھا عاشورہ کے ایام میں ہی بابا فرید گنج شکر رح کا عرس ہوتا ہے تو عاشور اور عرس پر جانے والوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے بس والے آواز لگانا چھوڑ دیتے ہیں اور کرائے آسمان کو چھونے لگتے ہیں ایسے میں اگر کوئی سواری کہے

Read more

ماں

دسمبر کو اداسی اور غم کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے اور شاعروں نے دسمبر کی اداسی کو اپنی اپنی شاعری میں مختلف انداز میں بیان کیا ہے اس کا خلاصہ عشقیہ غزلوں گیتوں اور مختصر شعروں پر مشتمل ہوتا اور اب سوشل میڈیا پر دسمبر سے پہلے ہی دسمبر کا ذکر شروع ہو جاتا ہے نامی گرامی شاعروں نے اپنی شاعری میں دسمبر کے دن اور راتوں کے سناٹے کو خوبصورت الفاظ کے خزانے کے ساتھ سجایا ہے۔

Read more

مجاہد کی اذان (2)

حضرت بہلول دانا بغداد کے رہنے والے اولیاء عظام میں ایک ممتاز مقام کے حامل تھے، بادشاہ وقت کی خواہش رہتی تھی کہ بہلول بادشاہ کو ملاقات کا وقت عطا کر دیں مگر بہلول ہمیشہ کنی کترا جاتے تھے، جہاں میں اہل اللہ کا ہمیشہ یہ وتیرہ رہا ہے کہ جب وہ فنا فی اللہ کی منزل میں ہوتے ہیں تو جذب و مستی کی کیفیات ہوتی ہیں، جب مالک جہاں سے تار جڑ جائے تو فانی دنیا کی محبت

Read more

پرینتھا کمار اور پرامن مذہب کے ٹھیکیدار

پرینتھا کمار کی موت خبر سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی عوام بہت اچھے سے باخبر ہے۔ اس واقعہ کے بعد وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام پاکستانی عوام نے اس خوفناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح یقین دلایا کہ ہمارا مذہب ایک پر امن اور انسانیت کا مذہب ہے اور ہم تو ایک پر امن قوم بھی ہیں۔ پاکستان میں مذہب کے نام پر بے گناہ انسان کا قتل ہونے والا ایسا واقعہ پہلا نہیں مگر سوال

Read more

مہنگائی مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی!

اپوزیشن کی طرف سے ایک شور بر پا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اگر یہ حکومت قائم رہی تو ملک کے معاشی حالات مزید سنگین سے سنگین تر ہوتے جائیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت کی چھٹی کردی جائے، اس حوالے سے پی ڈی ایم تین سال کی مسلسل کوشش کے بعد اس حتمی فیصلے پر پہنچی ہے کہ استعفے نہ لانگ مارچ نہ عدم اعتماد کی تحریک، اب

Read more

آہ! پروفیسر رئیس علوی بھی چل بسے

سڈنی آسٹریلیا کا اس لحاظ سے منفرد شہر ہے کہ یہاں تین دہائیوں سے اردو شعر و ادب کا گلستاں آباد ہے۔ مقامی ادباء اور شعرا ء کا ایک گلدستہ سجا ہے جن کی درجنوں کتابیں چھپ چکی ہیں۔ ادبی محافل منعقد ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں علاوہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اہم ادبی شخصیات تشریف لاتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے ادبی رونقیں جاری و ساری رہتی ہیں۔ قریباً دس برس قبل پاکستان کے شہر کراچی سے مشہور

Read more

وقت اور سیاست کی ستم ظریفی

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے نواز شریف سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ جمعرات کو میاں شہباز شریف شریف نے ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ”زرداری صاحب کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔ میاں صاحب کی پاکستان سے کمٹمنٹ کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔“ میاں شہباز شریف

Read more

قوم بے سکون ہے

سانحہ سیالکوٹ نے ہر ذی شعور کو ایک بار پھر احساس دلوایا کہ معاشرہ کسی سلگتے آتش فشاں کی مانند بن چکا ہے جس کے دہانے سے ابلتا لاوا بے گناہوں کو جھلسا رہا ہے۔ ایک بے گناہ، لاعلم شخص جس نے شاید تصور میں بھی مقدس ہستیوں کی توہین بارے نہ سوچا ہو اسے بیچ چوراہے نذر آتش کر دیا جائے اور پھر اس کے گرد موت کا رقص ہو ’ایسا کسی تہذیب یافتہ سماج میں نہیں ہوتا۔ چشم

Read more

انسان بے بس اور لاچار ہے

گزشتہ چند برسوں سے میں نے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا تھا بلکہ آج کل تو مکمل ہی اجتناب کرتا ہوں اس کی ویسے تو بہت ساری وجوہات تھی مگر جو اہم وجہ تھی ہر وقت مار دھاڑ قتل و غارت جیسی افسوسناک خبروں کے علاوہ سیاسی مار دھاڑ رونے دھونے اور جھوٹ مکاری بدمعاشی جیسے ڈرامے تو نوے فیصد دکھائے جاتے مگر افسوس آج کل تفریحی یا اصلاحی پروگرامز نہ ہونے کے برابر ہی ہوتے ہیں ، نوے کی

Read more

مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش تک

کہتے ہیں کہ جب کوئی ہاتھ چھڑا کر جانا چاہتا ہوتو اس کو روکا نہیں کرتے اس کو جانے دینا چاہیے کیونکہ وہ کب کا جا چکا ہوتا ہے بس ہاتھ چھڑانے کی رسم باقی ہوتی ہے۔ یہی کچھ بنگلہ دیش کے معاملہ میں ہوا۔ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا اور 16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ محض انجام تھا اس افسوسناک کہانی کا ان تمام تر واقعات کا جو گزشتہ دو دہائیوں میں رونما ہوچکے

Read more

وقت کرتا ہے پرورش برسوں

وہ ایک یونیورسٹی کی ذہین طالبہ کے ساتھ بیٹھی تھی۔ جس کا تعلق پنجاب کے ایک گاؤں سے تھا۔ موسم، مزاج، انسانی رویے، باہمی دلچسپیاں، پڑھائی وغیرہ وغیرہ جب سب پر بات ہو چکی۔ تب اس نے اس سے پوچھا کہ تم جب اپنے گھر سے باہر نکل کے گلیوں سے گزر کر مرکزی شاہراہ تک آتی ہو۔ اور وہاں سے کسی رکشے پر سوار اپنی منزل پر پہنچتی ہو۔ تو اس سارے وقت میں تمہاری آنکھوں کو دیکھنے میں

Read more

پی ڈی ایم کی سیاست اور بیچارے عوام

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے ایک سال کی اٹھک بیٹھک کے بعد بالآخر لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مگر 23 مارچ 2022 کی تاریخ جو مارچ کے لیے طے کی گئی ہے۔ وہ بڑی دلچسپ اور معنی خیز ہے۔ کیوں کہ اس دن اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہونے جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے حسب روایت اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے۔ لہذا نہ

Read more

فاقہ کش ملازمین

ماں بچہ صحت پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین کی زبوں حالی دیکھ کر دل جلتا ہے۔ میں نے اس سے قبل بھی ان مجبور ملازمین کے حالات کی نشاندہی کی تھی۔ پنجاب بھر کے ان 5 ہزار ملازمین کو بغیر تنخواہ کام کرتے ہوئے 7 ماہ بیت چکے ہیں، جی ہاں صحیح پڑھا آپ نے پورے 7 ماہ، اب ذرا سوچئیے کہ ان ملازمین کی جگہ ہر آپ ہوں تو آپ پر کیا گزرتی۔ ان بیچاروں کے لئے تو ملازمت ایسے

Read more

سری لنکا سیالکوٹ سانحہ پر تعزیت اور معذرت قبول کرے!

کراچی ہوں ’میرے لیے اطمینان اور بے حد خوشی کا لمحہ یہ ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں‘ کراچی جگمگا رہا ہے۔ لوگ اپنی مرضی کی زندگی میں واپس آچکے ہیں ’کراچی سے خوف کے سائے چھٹ چکے ہیں‘ لوگ اپنی زندگی کو انجوائے کر رہے ہیں ’دوسروں کی مسلط کردہ قید اپنے انجام کو یوں پہنچ چکی ہے‘ کراچی کے شہری یا راقم الحروف کی طرح کراچی کے مہمان جب ’جس وقت‘ اور جہاں چاہیں مکمل

Read more

سانحہ سیالکوٹ۔ ایک چیلنج

یوں تو پاکستان مذہبی انتہا پسندی اور تشدد پسندی کی وجہ سے پوری دنیا میں کافی شہرت رکھتا ہے مگر سیالکوٹ کے المناک سانحہ نے اس شہرت میں اور اضافہ کر دیا کہ رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی۔ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کو مزید پھیلنے سے روکنا حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس کا تدارک اسی طرح ممکن ہے کہ اس سانحہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر تمام دنیا کے سامنے سر

Read more

آزاد جموں وکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کا صدر کون بنے گا؟

پاکستان کی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آزاد جموں وکشمیر میں نئی تنظیم سازی کا عمل شروع کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرتے ہوئے سابق سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی سربراہی میں 14رکنی آرگنائیزنگ کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن قبال چودھری کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آرگنائیزنگ کمیٹی 2ماہ کے اندر پولنگ سٹیشن سے لے کر

Read more

جمہوریت اپنی حقیقت میں برداشت ہے تعصب نہیں

دنیا میں آج کل ہر طرف جمہوریت جمہوریت کا شور سنائی دیتا ہے۔ کیا جمہوریت عدم برداشت کا سبق دیتی ہے؟ کیا جمہوریت تعصب سکھاتی ہے؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ جمہوریت وہ طرز حکومت جسے سب پسند کریں، جس سے سب خوش ہوں اور جو سب کو قابل قبول ہو۔ لہذا مغرب کو جمہوری طرز فکر کے تحت سی پی سی کے خلاف تعصب ترک کرنا چاہیے اور دنیا کو تمام انسانوں کے رہنے کے لئے ایک پرامن جگہ

Read more