خان پور کا تاریخی و ثقافتی ورثہ

خان پور، آبادی کے لحاظ سے ضلع رحیم یار خان کی دوسری بڑی اور پنجاب کی پانچویں بڑی تحصیل ہے۔ میری تحقیق کے مطابق اس وقت پاکستان میں خان پور نام کے دس علاقے ہیں، یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کے پاکستان کے شہروں میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام خان پور ہے۔ خان پور کو خان پور کٹورہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ اس شہر کی طبعی ساخت

Read more

اورویلین /Orwellian

جارج اورویل شدید کمیونسٹ مخالف تھے، ان کی یہ رائے سپین میں جاری خانہ جنگی اور روس میں موجود فاشسٹ کمیونسٹ حکمران جماعت کو پھلتے پھولتے دیکھ کر قائم ہوئی۔ ڈرامہ نگاری میں اگر برنارڈ شا کو پروپیگنڈا مواد لکھنے والا ڈرامہ نگار کہا جائے تو ناول نگاری میں طنز و تنقید کے نشتر برساتے جوناتھن سوئفٹ کے بعد ہمیں جارج اورویل نظر آتے ہیں۔ جارج اورویل نے اپنا ناول Animal Farm 1943 میں لکھنا شروع کیا، 1944 کی جنگ

Read more

منیر مومن: بلوچی شاعری کا ایک چراغ

بلوچی ادب میں منیر مومن ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور ایک نمایاں نام ہے۔ موجودہ عہد میں بلوچی زبان کے باقی شعرا جو شاعری کر رہے ہیں یا منیر سے انسیت رکھتے ہیں وہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ہم عہدِ منیری میں زندہ ہیں اور فخر سے کہتے ہیں کہ ہم منیر کے عہدِ میں شاعری کر رہے ہیں۔ بلوچ شاعروں کی محبت دیکھیں تو منیر کی شاعری کا اندازہ ہو جائے گا۔ جس دن

Read more

ڈی ایس ایف اور ادریس خٹک

12 نومبر 2019 کو حیدرآباد کی وہ شب بھلا کیسے بھلائی جا سکتی ہے جس شب ہم سب کمیونسٹ فکر و فلسفہ کے دھنی دوست، معین قریشی، منظور تھہیم، لطیف لغاری، یونس راہو کامریڈ بخشل تھلو اور عالیہ تھلو کے فلیٹ پر ساری رات سیاست اور ملکی حالات پر اختلاف اور اتفاق کے ماحول میں گفتگو کرتے رہے، اور جب 12 نومبر کی وہ رات بھیگنے لگی تو ہر دوست کی جمائی نے نیند کا احساس دلایا کہ اسی لمحے

Read more

میرے ذہن میں اٹکا ’سسٹم‘ کا لفظ

گزرے ہفتے کی رات نیند نہیں آرہی تھی۔ سرہانے نیو یارک ٹائمز رکھا تھا۔ اسے اٹھا لیا۔ وہاں سپین کی ایک معروف ناول نگار کا انگریزی میں ترجمہ ہوا ایک مضمون چھپا ہوا تھا۔ صبح اخبار پڑھتے ہوئے میں نے اسے نظرانداز کردیا تھا۔ وجہ اس مضمون کی سرخی تھی جو عندیہ دے رہی تھی کہ وہ سپین میں آئے سیلاب کے بارے میں ہے۔ حال ہی میں آئے اس سیلاب نے بے پناہ تباہی مچائی ہے۔ سینکڑوں گھر اس

Read more

نسل نو کی نفسیات ہندوستانی معاشرتی تناظر میں

نوے کی دہائی میں جنم لینے والی نسل آج جذباتی تنہائی اور اداسی میں گرفتار ہے۔ عہد جدید میں وقت کی رفتار نے اشیاء کو اتنا متغیر کر دیا ہے کہ یہ پر تغیر حالات اور مشینی دنیا سے الگ خود کو ایلیئن اور کسی دوسری دنیا کی مخلوق سمجھنے لگی ہے۔ جدید اصطلاح میں انہیں ’جنریشن می‘ (یعنی ’میری ذات پہلے‘ کی سوچ رکھنے والی نسل) کہا جاتا ہے۔ ان کی نفسیات، جذبات و خیالات، اور رویوں پر موجودہ

Read more

گلوکار عاطف اسلم کا مذہبی ٹچ

مذہب بیچارہ مذہبی لوگوں کے بیچ ہی فٹ بال بنا ہوا ہے، ہر کوئی اپنے ذوق، پبلسٹی، پروفیشن یا خود کی انا کی تسکین کے لیے اسے استعمال کرتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے۔ حالانکہ ہمارے علاوہ بھی مسلم ممالک ہیں جو مذہب کو ذاتی دائرہ کار میں رکھتے ہوئے اپنے اپنے حساب سے اسے پریکٹس کرتے ہیں، ایک طرف ہم ہیں جنہیں یہ لگتا ہے کہ ہمیں قادر مطلق نے مذہب کے تحفظ اور تبلیغ کے لیے پیدا

Read more

ٹیکسٹ بُک دانشور اور دہشت گردی کی حمایت – مکمل کالم

یادش بخیر۔ 2005 / 06 میں جب ملک میں دہشت گردی کی لپیٹ میں آنا شروع ہوا تو اُس وقت زیادہ تر حملے سیکورٹی فورسز پر کیے جاتے تھے، مجھے یاد ہے جب باجوڑ کے ایک مدرسے پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 69 معصوم بچے شہید ہوئے تھے تو اِس کے جواب میں اگلے ہی ماہ درگئی کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں کے ایک قافلے پر خودکُش حملہ ہوا تھا جس میں 42 فوجی شہید ہوئے

Read more

سوشل میڈیا کا استعمال۔ نوجوان لڑکے، لڑکیوں اور والدین سے چند گزارشات

آج کل سوشل میڈیا پر وقتی شہرت کے خاطر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایسے مواد کو اپلوڈ کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کے لیے، بلکہ ان کی پوری فیملی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنی ذاتی زندگی، فیملی کے نجی لمحات اور محافل کی ویڈیوز کو عوامی سطح پر شیئر کرنا ایک عام سی بات بنتی جا رہی ہے، جو معاشرتی اقدار اور خاندانی وقار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سب سے تشویشناک بات

Read more

پاکستانی مڈل کلاس طبقہ کی بیرون ملک منتقلی

پاکستان جن سنگین مسائل سے دوچار ہے اس میں سے ایک اس کی مڈل کلاس کے ذہین افراد کی بیرون ملک منتقلی ہے جس کی وجوہات کئی ہیں۔ افراد کا فیصلہ عموماً بہتر مواقع، معاشی استحکام، اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی خواہش سے متاثر ہوتا ہے۔ کچھ بنیادی وجوہات یہ ہیں : 1۔ معاشی عدم استحکام: پاکستان میں بے روزگاری، مہنگائی، اور کرنسی کی گرتی قدر کی وجہ سے معاشی استحکام ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ لوگ

Read more

2اپنے پرائے کی جستجو: نیپال کی سیر۔

  کماری کا گھر دیکھنے پہنچے۔ کماری کون ہوتی ہے نیپالی کلچر میں؟ دلچسپ مگر تکلیف دہ قصہ ہے۔ صدیوں پہلے بادشاہوں، خداؤں اور دیویوں کے جھگڑے کے نتیجے میں کئی نسلوں تک لڑکیاں خدائی راستے میں قربان ہوتی رہی ہیں۔ ہم یہاں بچوں کی ذہنی صحت کی کانفرنس میں مدعو تھے اور پوری دنیا سے لوگ بچوں کی ذہنی صحت پر دو روز مقالے پڑھتے رہے تھے۔ کسی نے مگر بغل میں ہوتی اس رسم کا نہ سوچا جو

Read more

برصغیر کا نوبل ایوارڈ یافتہ عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور: قسط ( 5)

رمضان میں یونیورسٹی بند ہونے اور عید پر گھر جانے کا پوچھنے پر میں نے فوراً کہا تھا۔ ”ارے نہیں آپا عید اپنی کلاس فیلو کے ساتھ باریسال منانے جاؤں گی۔ اپنے دیس کے اِس حصے کے رمضان کی رونقیں اور عید کو بھی تو دیکھوں۔“ باتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ عظیم اور لافانی شخصیت جن کی شاعری، مصوری، افسانہ، ناول، ڈرامہ، موسیقی، مقالہ نویسی غرض کہ کون سی صنف ایسی تھی جس کے وہ شہسوار نہ تھے۔ قلم اُن

Read more

داریوش مہر جوئی اور ایرانی سنیما

ایرانی سینما کی نئی لہر کے بانیوں میں سے ایک داریوش مہر جوئی اور اُن کی مصنفہ اہلیہ واحدہ محمدی اکتوبر 2023 میں ایک قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے اور انہیں تہران میں چاقو کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ ان کی اموات سے ایرانی سینما کا ایک طویل باب ختم ہو گیا۔ مہر جوئی چوراسی برس کے تھے اور یہ بات حیران کن ہے کہ ایک ایسے جوڑے کو اس طرح کیوں قتل کیا گیا

Read more

قبائلی علاقوں میں عورت دشمن رسم: ایک سنگین معاملہ

انسان کی اخلاقی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی پیداواری قوتوں کے درمیان کا رشتہ۔ جسم کا ڈھانپنا اور عورت کے جسم کو اپنا قبضہ سمجھنا بھی اسی پیداواری قوتوں سے جڑی ہوئی ایک سوچ ہے۔ یہ سوچ معاشی طور پر ترقی یافتہ معاشروں میں کم اور غریب خطوں اور اقوام میں زیادہ نظر آتی ہے۔ ایک طرف، اگر اس کی چادر سرک جائے تو اس کے بال نوچے جاتے ہیں، تو دوسری طرف، اسے ننگا کر کے اپنے شوہر

Read more

غیروں پہ ستم اپنوں پہ کرم

ہمارے تقریباً تمام انصافی بھائی بے حد نرم خو، عاجز اور منکسر المزاج ہیں۔ بعض اوقات خان صاحب کی محبت میں بھی اتنی عاجزی سے کام لیتے ہیں کہ ان پر بے اختیار پیار آ جاتا ہے۔ ابھی کل ہی ایک دوست نے ان کے حوالے سے یہ شعر سنایا۔ نہ میں گرا نہ میری امیدوں کے مینار گرے پر کئی لوگ مجھے گرانے میں کئی بار گرے مجھے بے حد الجھن ہوئی کہ چلو اپنی حد تک تو تم

Read more

آغا شورش کاشمیریؒ کی یادیں

(گزشتہ سے پیوستہ) آغا شورش کاشمیری ؒ اپنی زندگی میں ہی اپنا مرثیہ خود پڑھا کرتے تھے جس کے چند اشعار پیش خدمت ہیں الغرض یہ اس مقرر کا تھا سفر آخری عمر بھر رہا جس کو حاصل خطیبانہ کمال جس طرف نکلا جہاں پہنچا فضا پر چھا گیا اس کے سر پہ تھا فروزاں سایہ ایزد تعال دس برس تک سختیاں جیلیں بنام حریت قید تنہائی میں کاٹے جس نے اپنے مہ و سال شاعرانہ روپ تھا اس کی

Read more

پلوشہ کا سوال انجینئر محمد علی مرزا کی نظر میں

پلوشہ کا اہم ترین سوال جس کا ڈاکٹر نائیک نے خوب ٹھٹھا اڑایا، اس کی تذلیل کی گئی اور اس سے بھرے مجمع میں معافی منگوائی گئی، بھئی اوریجنل سوال تو ننگے ہی ہوتے ہیں، ان پر خوا مخواہ کا تہذیبی لبادہ اوڑھانے سے اس کی حدت یا اوریجنیلٹی مسخ ہو جاتی ہے۔ اس سوال کے حقیقی فہم و بیک گراؤنڈ کو انجینئر مرزا نے خوب سمجھا اور پلوشہ سے آن کیمرہ معافی مانگی اور انتہائی احترام سے ان کے

Read more

دہشت گرد عناصر کی تخریب کاری اور بلوچ عوام

ریاست کے طاقت ور اداروں ہی کو نہیں بلکہ چند عزیز ترین دوستوں کو بھی بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے آگاہ کرنے کی کوشش میں کئی برسوں تک ناراض کرتا رہا ہوں۔ معاملات مگر اب گھر میں بیٹھ کر لفظوں کی جگالی کرنے والوں کی خیالی دنیا سے قطعاً مختلف ہو چکے ہیں۔ ہفتے کی صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ ہوا۔ اس کی ذمہ داری بھی ایک کالعدم تنظیم نے اپنے سر لے لی ہے۔ دعویٰ کیا ہے

Read more

افسر علی افسر۔ غزل کا مزاج شناس

نوے کی دہائی میں خطہ ملتان سے جو نئے لکھنے والے سامنے آئے، ان میں کئی نام اب ہماری شاعری کا معتبر حوالہ بن چکے ہیں۔ ویسے تو نئے سے نئے تخلیقی اذہان طلوع ہوتے رہتے ہیں مگر بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو آگے چل کر اپنے نقوش کچھ ایسے ثبت کرتے ہیں کہ ان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہتا اور وہ رد و قبول سے بے نیاز کئی دہائیوں پر محیط سفر کے تسلسل سے اپنی

Read more

گلیڈیٹر میکسمس اور عمران خان کی جدوجہد

آزادی کی جنگ کبھی آسان نہیں ہوتی۔ یہ وہ کٹھن راستہ ہے جو جرات، قربانی، اور غیر متزلزل عزم کا تقاضا کرتا ہے۔ فلم ”گلیڈیٹر Gladiator“ کا وہ مشہور منظر یاد آتا ہے، جب میکسمس، جو کبھی ایک عظیم جنرل تھا اور جسے بادشاہ اپنی سلطنت سونپنے کا ارادہ رکھتا تھا، حالات کی ستم ظریفی کا شکار ہوتا ہے۔ وقت کی طاقتور پی ڈی ایم اس کے خاندان کو برباد کر دیتی ہے، اور میکسمس کو جیل کی تنگ دیواروں

Read more

کہانیاں جہان گم گشتہ کی

  بڑے عرصے بعد کوئی ایسی چونکا دینے والی کتاب پڑھی جس نے اپنے فکری موضوعات سے ہی نہیں بلکہ اپنے زرخیز تخلیقی اسلوب سے بھی بے حد متاثر کیا۔ مطالعے سے قبل یہ میرے لیے فقط ایک تخلیقی نثری کتاب تھی، مگر ان کہانیوں میں اتر جانے کے بعد یہ میرے لیے دکھ درد کی ایسی بپتا بن گئی کہ جس میں نگہت سلیم صاحبہ نے جانے کتنی محرومیوں، حسرتوں، خواہشوں اور خاک ہوتی تشنہ انسانی آرزوؤں کو یکجا

Read more

اقبال، چند خیالات

علامہ اقبال سے پہلا کتابی تعارف نانا مرحوم کی وجہ سے ہوا، انھوں نے اپنے کمرے میں چھوٹی سی لائبریری بنا رکھی تھی، میں جب کبھی ان کے ہاں جاتا تو ان کی کتابوں کو دیکھتا رہتا۔ ایک دن واپسی پہ اماں سے ضد کی کہ نانا سے ”بالِ جبریل“ لے کے دیں، اماں نے ڈرتے ڈرتے نانا سے کہا کہ یہ کسی کتاب کی ضد کر رہا ہے، نانا نے کہا: ”اس میں ڈرنے کی کیا بات ہے، کتاب

Read more

1 :اپنے پرائے کی جستجو: نیپال کی سیر

سرحدوں کی اپنی سائنس ہوتی ہے۔ سائنس ہوتی ہے یا پھر ان دیکھے خدا کے نمائندے ان کو ہر کچھ سال بعد گڈمڈ کر کے اپنے بنائے ہوئے انسانوں کو بے چین رکھتے ہیں۔ مغرب والوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور یورپ دونوں میں سرحدوں کے روایتی تصور کو قریباً مٹا ہی دیا گیا ہے۔ ہاں مشرق پر جبر اور سرحدوں کے ردو بدل کی پالیسی پر مغرب اور ہمارے ہاں کے سامراجی خدا شاید اب بھی ایک صفحے

Read more

پاکستانی دانشمندوں کی ”ہمدلی برائے پاکستانی بہاری محصورین“ اور ٹرمپ کا امریکہ

متحدہ ہندوستان سے سابقہ مشرقی پاکستان ”ہجرت“ کرنے والے ”پاکستانی بہاریوں“ کے مسئلے کے حوالے سے ایک ہمدلی یعنی ایمپیتھی پر مبنی سیاسی حل کیا ہو سکتا ہے؟ (ہجرت کو واوین میں اس لیے لکھا کہ میرے مطابق وہ ہجرت نہیں تھی بلکہ وہ بہاری اپنا حق، اپنے ووٹ کا پھل سمجھ کر اپنے گھر آئے تھے۔ ) یہ سوال خود سے اور کئی جانے مانے پاکستانی اساتذہ، دانشوروں، حساس ادیبوں، شعرا، سیاسی کارکنوں اور لیڈروں، انسانی حقوق، بچوں کے

Read more

علامہ اقبال، ہائیڈل برگ اور ‘ایک شام’

‘بانگِ درا’کے حصہ دوم میں شامل نظموں اور غزلوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا قدرے دشوار سا ہے کہ ان میں سے کون کون سی نظم یا غزل جرمنی میں قیام کے دوران لکھی گئی ہو گی، ان کی نظم ‘ایک شام’میں چونکہ ذیلی عنوان میں دریائے نیکر کی صراحت موجود ہے، اس لیے ہر کوئی جانتا ہے کہ انھوں نے یہ نظم ہائیڈل برگ میں اپنے زمانہ قیام کے دوران کہی. جرمنی اور اقبال کے باہمی روابط اور

Read more

جعلی مذہبی مقدمات اور ہنی ٹریپ: وزیراعظم کہاں ہیں؟

اگر میری طرح آپ کے بال سفید ہو چکے ہیں۔ منہ میں اکثر دانت ڈینٹسٹ کی عنایت ہیں۔ اور چہرے پر جھریوں میں اسی تیزی سے اضافہ ہو رہا جس طرح کوئی پارلیمنٹ عجلت میں آئینی ترامیم کر رہی ہو۔ کبھی دمہ کی وجہ سے سانس رکتا ہے اور اگر سینے کے دائیں جانب ٹیس اٹھے تو یہ وہم ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔ اور یکایک حفیظ جالندھری مرحوم آپ کے پسندیدہ شاعر بن گئے۔ اس

Read more

اسموگ، ٹرمپ، یونیورسٹی لائف اور خواہشوں کا سمندر

آج کل بہاول پور میں صبح کے وقت اسموگ ہوتی ہے۔ میں واک کے لیے تھوڑا تاخیر سے نکلتا ہوں۔ ویسے روزانہ نیم گرم پانی میں تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیا جائے تو اسموگ سے ہونے والے گلے کے درد، کھانسی اور بخار سے کچھ نہ کچھ بچاؤ ہو سکتا ہے۔ اصل میں  جس فرد میں قوتِ مدافعت مضبوط ہو تو وہ کینسر کے مرض پہ بھی قابو پا سکتا ہے اور اگر قوت مدافعت کمزور تو وہ

Read more

شب ظلمت میں نکلا چاند: آخری قسط

  ” اوہ۔ میرے خدا، یہ کیا ہو گیا۔ اب شاہ بانو کہاں ہے“ ۔ مہرین نے شرجیل کو بتایا تو وہ بے چین ہو اٹھے ” اللہ ہی بہتر جانتا ہے شاید اپنے بھائی ثمر کے پاس چلی گئی ہو“ ” میں اس خبیث شخص کا خون کر دوں گا“ ” نہیں بھائی جان! آپ اب کچھ نہیں کریں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے ظلم کو روک دیا جائے اور یہ کام میں کروں گی“

Read more

اقبال کے شاہین اور خوشحال خان خٹک کے باز کا تقابلی جائزہ

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بیک وقت ایک شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان اور فلاسفر تھے۔ آپ نے دو زبانوں اردو اور فارسی میں شاعری کی۔ آپ کی شاعری کا بنیادی مضمون تصوف اور احیائے امت (قوم کی احیاء) تھا۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے نئی نسل کی روح کو جگانے کے لیے شاہین کا تصور پیش کیا۔ شاہین علامہ اقبال کا پسندیدہ پرندہ تھا۔ آپ شاہین کی صفات جیسے

Read more

آج کی عورت مضبوط اور پڑھی لکھی ہے

ایک وقت تھا جب عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا تھا۔ گھروں میں بھی امتیازی سلوک ہوتا تھا۔ لڑکوں کو ہر معاملے میں برتری حاصل تھی حتیٰ کہ بوٹیاں اور اچھا کھانا ان کی پلیٹ میں ڈالا جاتا تھا۔ تعلیم کے معاملے میں بھی لڑکوں کو ہی اہمیت دی جاتی تھی جبکہ لڑکیوں کو صرف دینی تعلیم تک ہی محدود رکھا جاتا تھا اور چھوٹی عمر سے ہی گھر داری اور دیگر امور سکھائے جاتے تھے کہ اس نے

Read more

چلتے ہو تو مہر گڑھ کو چلیے

کبھی کبھار انسان اس مصروف زندگی سے وقت نکال کر کچھ پُرسکون لمحات کی تلاش میں ہوتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام و افراتفری، بدامنی اور عقائد و نظریات کے بنیاد پر تقسیم معاشرے میں ایسے لمحات انسانوں کے مابین رہ کر کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایک غالب خیال یہ ہے کہ ایسی صورت حال میں انسانی معاشرے سے دور بھاگ کر کسی پہاڑی کی چوٹی پر قدرت کے نظاروں یا دریا کے کنارے بیٹھ کر دریا کی مست

Read more

جہاں کہیں بھی محبت نہیں ہے : افسانہ

یہ تیسری بار تھی کہ وسیم نے کسی پیشہ ور عورت کے ساتھ ہوٹل میں رات گزاری اور انجام پچھتاوے کی صورت میں ہوا۔ لڑکی تو اس بار بھی حسین و جوان تھی اور تعاون کرنے والی بھی، مگر خود اُسے ہی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ اصل میں چاہتا کیا ہے؟ پہلے دو بار بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ اُس کے انتخاب میں کوئی کمی نہیں تھی اور نا ہی اہتمام میں کوئی کجی۔ پہلی دو بار

Read more

میں جماعت اسلامی کا ادنیٰ کارکن ڈونلڈ ٹرمپ ہوں

جماعت اسلامی پاکستان اندر ہی اندر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہو گی۔ آج امریکہ میں ان کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک کٹر مذہبی اور قدامت پسند شخص ہوں اور امریکہ کا صدر بن گیا ہوں۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ایران، سعودی عرب اور جماعت اسلامی پاکستان کے نظریات اور ان کی کامیابیوں سے بہت سیکھا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مجھے ان کی رہنمائی میسر

Read more

سعیدہ گزدر: خود فراموشی کے ماہ و سال

اب یہ کہانی سنانا ضروری ہو گیا ہے کہ اس لشکر کے بچے کھچے سپاہی بھی ایک ایک کر کے رخصت ہوتے جا رہے ہیں جن کے دلوں میں صداقت اور جن کے نطق اور قلم میں طاقت تھی۔ جو ضیاءالحق کے طوق و سلاسل کو شورش بربط و نے سکھانے نکلے تھے جو ہمت کا بھرپور خزینہ رکھتے تھے، جن کی ہر ساعت ایک عمر تھی اور ہر فردا ان کا امروز تھا۔ ہاں وہ سب رخصت ہو رہے

Read more

موچی کے بالشتیے اور بادشاہ کا لباس فاخرہ

میرا جی کو گھر یاد آتا تھا اور مجھے ماں یاد آتی ہے۔ میرے بچپن میں جاڑا بہت کڑاکے کا پڑتا تھا۔ ماں نرم روئی کا لحاف مجھ پر ڈال کر سر پر اونی ٹوپی اوڑھا دیتیں۔ اور پھر روئی کے ڈھیر میں چھپے اس ’گولو شاہ‘ کو مزے مزے کی کہانیاں سناتیں۔ میری پسندیدہ کہانی ایک غریب موچی کے بارے میں تھی جس کے تیار کئے ہوئے ادھورے جوتے کوئی رات کے اندھیرے میں مکمل کر دیتا تھا۔ ایسی

Read more

خصوصی بچوں کے والدین

جذبات اور منطق عام طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کچھ اس طرح منسلک ہوتے ہیں کہ ان دونوں کو الگ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ عمومی طور پر ہمارے طرز عمل کے پیچھے جہاں عقل و فکر کارفرما ہوتے ہیں وہیں جذبات اور احساسات بھی ہمارے عمل کو ایک سانچے میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آج کسی والدین کو یہ معلوم ہو کہ ان کا بچہ خصوصی ہے، وہ سن نہیں سکتا یا دوسرے بچوں کی

Read more

2سفر امریکہ۔

نیو یارک میں میرا قیام میری بڑی بہو کے نوجوان کزن چوہدری نواب کے ہاں رہا۔ امریکہ جہاں میری عمر کے بڈھوں کے لیے موزوں ترین مقام اولڈ ہاؤس سمجھ جاتا ہے وہاں تقریباً تین ہفتے تک سینئر سٹیزن کی میزبانی اور وہ بھی پرتکلف انداز میں، چھوٹی بات نہیں۔ یقینی طور پر ایسا کرنے کو چوہدری اور نواب ہونا ضروری ہے۔ بس نام کا ہی نہیں دل کا بھی۔ نیویارک کے بعد میری اگلی منزل یوٹا سٹیٹ کا صدر

Read more

منیر نیازی کی شاعری کی خصوصیات

منیر نیازی کی شاعری کی خصوصیات: ؎ ویراں ہے پورا شہر کوئی دیکھتا نہیں آواز دے رہا ہوں کوئی بولتا نہیں قیام پاکستان کے بعد شعراء میں منیر نیازی کی شاعری انفرادیت کا نشان ہے۔ انہوں نے فرد کے باطن کی گہرائی میں اتر کر فکر کے ایسے موتی دریافت کیے جن کی چمک دھمک بالکل نئی تھی اور ایسا پیرانہ شاعری اختیار کیا جو ایوان شاعری میں نئے موز کی اطلاع دیتا دکھائی دیتا ہے۔ منیر نیازی کا تعارف:

Read more

ناصر کاظمی کا لاہور اور زہر آلود فضا

پھولوں کا شہر لاہور اور پنجاب کے کچھ اضلاع شدید ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے سانس لینا بھی سزا لگتا ہے اب تو مرنا بھی روا لگتا ہے کہتے ہیں کہ لاہور میں رہنے والوں کی عمریں سات سے آٹھ سال تک کم ہو جائیں گے اگر آلودگی کی یہی صورتحال رہی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے 2016 میں پہلی بار لاہور آلودگی کی لپیٹ میں آ یا تھا، مگر آلودگی

Read more

کیا مشرقی خواتین و مرد فینٹسی اور فیٹش کی اہمیت کو سمجھتے ہیں؟

جنسی گھٹن اور ذہنی حبس سماج میں مکروہات کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے، جنس ایسے حساس موضوع کا اگر حقائق کی تہہ میں اتر کر جائزہ لینے کی کوشش کریں تو معلوم ہو گا کہ یہ فطرت کا ایک ایسا منہ زور جذبہ ہے جس کے ساتھ اگر فطری بنیادوں پر نہ نمٹا جائے تو خاصی ابنارملٹیز کو جنم دینے کا سبب بن جاتا ہے۔ انسانی جسم اس میں مرد یا خاتون کی کوئی تخصیص نہیں ہے، فطرت نے

Read more

ناروے کے شہر اوسلو میں قیام

ناروے شمالی یورپ کا ایک ملک ہے جس کا مرکزی علاقہ جزیرہ نما اسکنڈے نیویا کے مغربی اور انتہائی شمالی حصے پر مشتمل ہے۔ دور دراز آرکٹک جزیرہ جان مین اور سوا ایارڈ کا جزیرہ نما بھی ناروے کا حصہ ہے۔ ناروے انٹارکٹیکا کے جزیروں پیڑا ول آئی لینڈ اور کوئین موڈ لینڈ پر بھی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔ مشرق میں اس کی طویل سرحد سویڈن کے ساتھ ملتی ہے۔ اس کے شمال مشرق میں فن لینڈ اور روس

Read more

وزرا کی شاہ خرچیاں اور خیبر پختونخوا کے قرض تلے دم توڑتے عوام

  پاکستان میں گزشتہ کچھ دہائیوں سے ایک ہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے تو وہ یہ وعدہ کرتی ہے کہ حکمرانوں کے اخراجات میں کمی کی جائے گی، مراعات کم کی جائیں گی اور عوامی وسائل کو عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ وعدہ عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہوتی ہے۔ 2018 کے انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یہی نعرہ لگایا

Read more

یا رب! مجھے صبرِ جمیل عطا فرما

میری نیک سیرت، خدمت گزار اَور خوش اخلاق اہلیہ شاہدہ اِکیاون سال کی رفاقت کا حق ادا کر کے 31 ؍اکتوبر کی رات اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اُنہیں مرگی کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا۔ اِنَّا لِلَّٰہ و َاِنَّا اِلَیْہ رَاجِعُونَ۔ وہ ڈیڑھ دو سال سے اکثر یہ کہا کرتی تھیں ”اللہ! تُو جب بھی بلائے، مَیں تیار ہوں۔“ میری جب نومبر 1973 میں شاہدہ سے شادی ہوئی، وہ مسٹر بھٹو کا دورِ حکومت تھا جو

Read more

چلتا پھرتا ٹی ہاؤس

یوں تو ریل کی سیٹی ہماری گھٹی میں شامل ہے کہ بابا مرحوم ایک زمانے ریل کے نوکر ہوا کرتے تھے۔ ہمارے گھر میں کوئی کلاک نہیں تھا۔ گاڑیوں کے ٹائم پر ناشتہ ہوتا۔ ماں آواز لگاتی اٹھو! ریل کار گزر گئی، تم ابھی سو رہے ہو۔ لنچ تیزگام کی آمد پر ہوتا۔ ڈنر خیبر میل کے ڈیپارچر پر۔ بچپن میں چھپن چھپائی ریل کے پرانے بوسیدہ انجنوں کے بیچ ہوا کرتی۔ خیر یہ تو غیر ضروری تمہید باندھی گئی

Read more

اسبابِ بغاوت اردو

کچھ عرصہ پہلے ضیاء محی الدین صاحب کا پی ٹی وی پر آنے والا پرانا شو دیکھ رہا تھا جو انہیں کے نام سے منسوب ہے۔ میں نے غور کیا کہ جب ضیاء صاحب اردو میں بات کرتے ہیں تو مکمل اردو بولتے ہیں اور جب انگریزی میں بات کرتے ہیں تو ان جملوں میں اردو کے الفاظ نہیں ہوتے۔ پھر ان کی کچھ اور ویڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ ایک ہی زبان میں مکمل بات کی جا سکتی

Read more

اپریل 2022 کے بعد پہلا ناقابل اشاعت کالم (بھلا ہوا میری گاگر ٹوٹی)

ہر اشاعتی ادارے کی ایک پالیسی ہوتی ہے اور کچھ خارجی تحدیدات بھی۔ ادارتی صفحے پر لکھنے والے کا ادارے سے معاہدہ ضرور ہوتا ہے لیکن کسی موقر ادارے میں کالم لکھنے والے کو ہدایت نامہ جاری نہیں کیا جاتا۔ لکھنے والا اپنی رائے کے اظہار میں آزاد ہے۔ دوسری طرف ادارے کو استحقاق ہے کہ اگر کسی تحریر کو کسی بھی وجہ سے شائع نہ کرنا چاہے تو اسے روک لے۔ آخر لکھنے والا بھی تو ایک فرد ہی

Read more

ٹرمپ کی جیت: جمہوریت کے لیے اندیشے

امریکی تاریخ کے سب سے سنسنی خیز صدارتی مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وہ 2020 میں صدر جو بائیڈن سے ہار گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے آج تک اس ہار کو قبول نہیں کیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اس خواہش کو دوہرایا ہے کہ انہیں وہائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ اب دیکھنا ہو گا کہ کیا وہ 2028 میں اس خواہش کو عملی جامہ

Read more

شہزاد نئیر کی دفعہ نمبر 144

سڈنی سے شاہد صاحب کے توسط سے شہزاد نئیر صاحب کی تازہ کتاب ’کہانی چل رہی ہے‘ موصول ہوئی تو دل ہشاش بشاش ہو گیا۔ میں نے اپنے کمرے کے اس طرف کتاب کو رکھا ہے جہاں فجر ٹائم مجھے کوئل عموماً جگاتی ہے۔ آج ہلکی ہلکی بارش کے امکانات ہیں اور شہر میں بادلوں نے بسیرا کر رکھا ہے تو کتاب کو کھولا اور پڑھنے لگا۔ کتاب میں 144 مائکروف ہیں اور انہیں پڑھ کر لگتا ہے کہ جیسے

Read more

پرواز رکھ بلند کہ بن جائے تو عقاب

میرا کالم ”گدھ ہاؤس“ شائع ہوا تو اس پر بے شمار تبصرہ کیا گیا بیشتر لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور مجھے بہت سے قاری حضرات نے اپنی رائے دی اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک دوست نے کہا ہے کہ ”آپ نے تو گدھ کو ہیرو بنا دیا ہے۔“ میں نے جواب دیا کہ بھائی میرا مقصد تو گدھ کی افادیت اور ضرورت کا احساس دلانا تھا اس کی تعریف مقصود نہ تھی۔ اسی طرح

Read more

بر صغیر کا نوبل ایوارڈ یافتہ عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور، قسط (4)

”چلو اب سنو۔“ فاخرہ نے پھر پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ کہانی کے جلد ختم ہونے پر بھی مجھے ہمیشہ اعتراض ہوتا۔ خوف، ڈر، بے قراریاں، اضطراب سب میرے اندر سے نکل کر ہونٹوں پر سوال جواب کی صورت پھُدکتے۔ جہاں کہیں کہانی میں سنسنی خیز موڑ آتا۔ اضطراب میں ڈوبا ہوا جملہ ”پھر کیا ہوا“ فوراً لبوں پر آ جاتا۔ ایک اور کام کرنا بھی میرا معمول تھا۔ وہ تھا میری ماسٹری، میری اُستادی۔ گھر کے سارے ستون کھمبے

Read more

دین کی خدمت، اربوں کی جائیدادیں اور جانشین شہزادے

موروثی سلسلے کا تسلسل کاروبار یا جائیداد کے پس منظر میں ہو تو سمجھ میں آ تا ہے لیکن مذہبی و روحانی معاملات میں یہ تسلسل ناقابلِ فہم ہے، دنیاداری اور دین داری دو الگ الگ دنیائیں ہیں۔ ایک کا تعلق دنیاوی تقاضوں سے ہے جس میں پیٹ اور نفس سے جڑی ہوئی تمام قباحتیں و مکروہات موجود ہوتی ہیں جبکہ دوسری کا تعلق آخرت کی زندگی سے بے، جس کے حصول اور کامیابی کے لیے نفسانی تقاضوں کی نفی

Read more

علمی عدم اطمینان کے نفسیاتی اثرات

علمی عدم اطمینان کے لئے نفسیات کی زبان میں کوگنیٹو ڈسونینس ( Dissonance) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی ذہنی کیفیت کا نام ہے جس میں کسی فرد کو اس بات پر احساس ہونے لگتا ہے کہ اس کے حاصل کردہ علوم، ذاتی تجربات کی بنیاد پر قائم خیالات، مذہبی عقائد، ایمان، سیاسی نظریات اور سماجی روایات اس کے عملی کردار سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ اور وہ شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ آیا اس کے ظاہری

Read more

لیا درس نسخۂ عشق کا

وہ ہم سے ایک دن پہلے اسکول میں داخل ہوئی تھی۔ فرح نیسنی نام تھا مگر یہ اصل نام نہیں۔ ہم دونوں کا معاملہ بھی عیسائیوں کے اس مدرسے Convent of Saint میں وہی تھا جو امام احمد بن حنبل اور ابن الہثیم (بغداد کا مشہور چور، نام میں غلطی کا احتمال ہے) کا بغداد کی جیل میں ملاقات کے وقت تھا۔ ابن الہیثم کو اس دن چوری کی سزا میں کوڑے، امام احمد بن حنبل کے بعد مارے گئے۔

Read more

اور امریکہ دیکھتا رہ گیا۔۔۔

یہ 2014 کی بات ہے جب میں نے برطانیہ میں رہنے کے لیے آئرلینڈ چھوڑا تھا۔ ایک دن اپنی فیملی کو مشہور ہیروڈس اسٹور دکھا کے باہر آیا تو پتہ چلا کہ امریکہ جیسی طاقت کو پریشان کرنے والا مشہور صحافی لندن کے اس محلے میں مقیم ہے۔ یہ وہ دن تھے جب نہ صرف برطانیہ بلکہ دیگر یورپی ممالک بھی اس کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے، امریکا کے دباؤ میں تھے۔ امریکا اس صحافی کو 70 یا

Read more

یحییٰ السنوار کے بعد

فرض کریں کہ اگر آپ کے گھر، محلے، شہر اور وطن کو انسانی تاریخ کی سب سے بھیانک بمباری کر کے کھنڈر و تاراج کر دیا جائے اور آپ کے وطن زادوں کو اس قدر شدید نسل کشی کا نشانہ بنایا جائے کہ آپ جان بچانے کے لئے محض سر نگوں کے علاوہ اور کچھ بھی سوچ نہ سکیں اور تاراج کنندہ آپ سے کہیں کہ زمین کا یہ حصہ خالی کر دو اور ہجرت کرو یا مزاحمت کی صورت

Read more

حقیقی ترقی کا فارمولا

پرسنل ڈیویلپمنٹ کا موضوع اس وقت سیلف ہیلپ لٹریچر اور موٹیویشنل تقریروں میں بہت عام ہے۔ میں ذاتی طور پر پرسنل ڈیویلپمنٹ کی اصطلاح کو مناسب نہیں سمجھتا ہوں، بلکہ اس کے لیے پیپلز ڈیویلپمنٹ زیادہ موزوں ہے، جسے اجتماعی ترقی بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس نظریے کو سمجھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی ترقی کے درمیان بنیادی فرق کو واضح کریں۔ اس تحریر میں جو مفہوم بیان کیا ہے، وہ دراصل اس بات کی

Read more

میرے محترم استاد سر شبیر احمد: تعلیم کی جانب پہلا قدم: پہلی قسط

یہ کہانی 1995 کی ہے جب میں تقریباً پانچ سال کا ہوا اور میرے گھر والوں نے سوچا کہ اب مجھے اسکول بھیجنا چاہیے۔ مجھے یاد ہے کہ میرے والدین نے بہت محبت سے میرا پہلا بیگ، کاپیاں اور ایک چھوٹا پنسل بکس خرید کر دیا تھا، جسے دیکھ کر میں خوش تو ہوا لیکن دل میں ایک انجانا خوف بھی تھا۔ اسکول کے خیال سے ہی میرے دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی تھیں اور مجھے یوں محسوس ہوتا

Read more

چکوال میں بیوہ کے ذہنی مریض بیٹے پر توہینِ رسالت کا مقدمہ

جمعرات کی شام چکوال شہر میں چوا چوک کے قریب واقع ایک کم آبادی والے محلے رحمن آباد میں جب اندھیرا چھا رہا تھا تو 68 سالہ ایک ماں کی زندگی بھی تاریکی میں ڈوب رہی تھی۔ کیچڑ زدہ کچی گلی کے کونے پر واقع دو کمروں کے چھوٹے سے گھر کے باہر ایک لوڈر رکشہ کھڑا تھا جس پر اس بدقسمت ماں کا چھوٹا بیٹا اور بیٹے کا ایک دوست گھر کا سامان رکھ رہے تھے۔ مالک مکان سر

Read more

آزاد ویزے پر سعودیہ جانے والے ایک محنت کش کی روداد

”ڈھائی سو لوگوں کا کھانا بنانا ہوتا تھا، دن میں دو بار، ڈھائی سو لوگوں کا کھانا بنانے والا میں اکیلا تھا لیکن میں خوش تھا کہ خدا نے روزگار دیا ہے۔ بہت محنت کرنی پڑتی تھی لیکن میں نے کبھی کسی سے شکوہ نہیں کیا، کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا۔ پوری محنت اور دیانت داری سے اپنا کام کرتا تھا، اچھا کھانا بناتا تھا۔ کبھی کسی نے اعتراض نہیں کیا، کبھی کسی نے معیار پہ، ذائقے

Read more

شورش کاشمیری ؒکی یادیں پارٹ 1۔

نام عبدالکریم لیکن شہرت پائی آغا شورش کاشمیری ؒکے قلمی نام سے۔ ان کا جنم 14 اگست 1917 ء کا لاہور میں ہوا اور 25 اکتوبر 1975 ء کو اسی شہر میں پائی ان کا مدفن میانی صاحب کا شہر آفاق قبرستان ہے جس میں ملک کی اہم شخصیات ابدی نیند سو رہی ہیں۔ لاہور پنجاب کا دل ہے۔ آغا شورش کاشمیریؒ کی پوری زندگی لاہور کی ہنگامہ خیز سیاسی زندگی میں گزری لاہور کی ہنگامہ خیزیوں کا ذکر آغا

Read more

جب امیر پھپھو گھر آئے

خالہ کہاں تھیں آپ اتنے دنوں سے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے آپ کو، قسم سے ہم سب اداس ہو گئے تھے۔ خالہ کے گلے لگتے ہوئے بینا نے پیار بھرا شکوہ کیا۔ تم تو ایسے مل رہی ہو جیسے برسوں بعد آئی ہوں۔ بینا کی محبت پہ خالہ نہال ہو گئیں۔ آج بھی نہیں آتیں تو میں ذاکر کو بھیجنے والی تھی آپ کو لینے، آپ تو بھول ہی گئیں بہن کو۔ پورے تیرہ دن بعد آئی ہیں۔ امی کا

Read more

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ ہے۔ یہ آج سے پانچ سال قبل ایک خاتون نے اسٹارٹ کیا تھا۔ اس نے کوہسار مارکیٹ کی ایک دکان میں چھوٹی سی کافی شاپ بنائی، کاروبار چل پڑا تو بیٹے نے بھی اسے جوائن کر لیا، سیل میں اضافہ ہوا تو دوسرا اور تیسرا بیٹا بھی آ گیا۔ یہ ڈاکٹروں کی فیملی ہے۔ پورا خاندان میڈیکل پروفیشن سے وابستہ ہے۔ یہ لوگ میڈیکل لائن چھوڑ کر ڈونٹس کے کاروبار

Read more

چند دن جاپان میں!

میں گہری نیند میں تھی جب ایک جھٹکا محسوس ہوا اور میری آنکھ کھل گئی۔ چند لمحوں میں حواس بحال ہوئے تو یاد آیا کہ میں جہاز کی نشست سے بندھی بیٹھی ہوں۔ پائیلٹ نے کسی اناڑی کی طرح ایک جھٹکے سے لینڈنگ کی تھی۔ جہاز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سوورن بھومی ائر پورٹ پر پہنچ چکا تھا۔ میں نے کلائی پر بندھی گھڑی پر نگاہ ڈالی۔ ساڑھے چار گھنٹے گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا۔ پتہ چلتا

Read more

پاکستان میں بلند ہوتی شرح غربت

غربت کا لفظ ہی نہ جانے کیوں ظلم و یاس کا استعارہ ہے۔ پاکستان یا دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی بھی کیسے بھی غربت کو جان اور سمجھ نہیں سکتا جب تک کہ وہ سطح غربت کو دیکھ نہ لے، عجب بات ہے نہ، اس بات کو یوں جانئیے معیار غربت کو جانچنے و ناپنے والے ادارے، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک و مقامی سطح کے حکومتی نمائندے (اشرافیہ) ، مختلف این جی اوز، مخیر حضرات اور شام کے اوقات

Read more

اداسیوں کے البم میں ماں کی تصویر

ماں جب تمھیں سوچتی ہوں تو بہت سی منتشر یادیں میرے اردگرد جگنوؤں کی طرح بکھر جاتی ہیں اور ان یادوں میں میں خود کو ایک چھوٹی سی کمسن بچی دیکھتی ہوں کبھی نو عمر لڑکی، کبھی بچپن اور نوجوانی کی دہلیز پہ کھڑی معصوم سی بچی، حالانکہ ماں یہی تو وہ دن تھے جب تم میرے باپ کے سنگ بیاہ کر آئی تھی اور خود بھی ایک کمسن سی الھڑ سی لڑکی تھیں۔ ماں تم نے ہر لڑکی کی

Read more

سابقہ فاٹا میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر ایک نظر

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے سے وابستہ لوگوں کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ صحافی کسی بھی معاشرے کا ستون ہوا کرتا ہے، ان کی مثبت رپورٹنگ معاشرے کی تصویر کو بہتر بناتی ہے۔ ایک اچھے معاشرے کے لئے صحافیوں کا مثبت کردار اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ معاشرے میں منفی سرگرمیوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مگر دوسری جانب، اس پیشے سے وابستہ کچھ افراد معاشرے کی تصویر

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 25 : آرزو

” کیوں کہ گزرے ہوئے وقت میں تم نے قوموں کی مرضی پوری کرنے میں بہت وقت گزارا ہے، جب کہ تم عیش پرستی، شہوت پرستی، شراب نوشی، نشے، عیاشی اور بت پرستی کے کاموں میں شامل رہے۔ “ 1 پطرس 3 : 4 مریم کا رُواں رُواں زندگی سے لبریز تھا۔ وہ زندگی کو چُسکیاں لے کر جُرعہ جُرعہ پیتی تھی اور اکثر کسی دانا کا قول دہراتی تھی کہ ”زندگی ایک پیاز کی طرح ہے۔ بس چھیلتے جاؤ

Read more

فیض کے والد لندن کیوں گئے تھے؟

یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ فیض احمد فیض اردو زبان کے محبوب ترین شاعر ہیں۔ انہوں نے طعن و تشنیع کے خاردار جنگل میں راستہ نکال کر مقبولیت کی بلندیوں پر سفر جاری رکھا۔ نا مساعد حالات میں سے راستہ نکالنے کا ہنر انہوں نے اپنے والد سے ورثہ میں پایا تھا۔ ان کے والد سلطان محمد خان صاحب کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے گاؤں کالا قادر کے ایک نہایت غریب گھرانے سے تھا۔ بچپن میں سکول جانے

Read more

کیا یحییٰ سنوار کے بعد غزہ جنگ ختم ہو جائے گی؟

حماس کے رہنما یحیی سنوار کی شہادت پر عالمی رہنماؤں کا غیر معمولی ردعمل دراصل غزہ کے معصوم شہریوں کے خلاف جاری بہیمانہ مظالم کو چھپانے کی مساعی کے سوا کچھ نہیں تھا، دنیا کی واحد سپرپاور امریکہ کے عمر رسیدہ صدر جو بائیڈن نے یحییٰ سنوار کے قتل کو اسرائیل کے لیے ”ریلیف“ اور غزہ جنگ کے خاتمہ کی طرف قدم قرار دے کر پوری دنیائے انسانیت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، حیرت انگیز طور پہ مغربی

Read more

شرجینہ کے بلڈ پریشر کا علاج کیا تھا؟

صاحب آپ نے کہا ڈرامے کو ڈرامہ ہی رہنے دیں، حقیقت نہ بنائیں۔ بجا فرمایا آپ نے! ایک سوال پوچھیں آپ سے؟ آپ کو وہی ڈرامے بھاتے ہیں نا جو زندگی سے قریب لگتے ہوں، جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار سوچیں۔ ارے یہ تو میں ہوں۔ یہ سب کچھ تو میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔ ڈرامے کے کردار آپ کے گھر کے افراد بن جائیں۔ وہ آپ کی زندگی میں شامل ہو جائیں۔ ایسا ہو گا تو آپ ڈرامے

Read more

اپنا اپنا جنرل، اپنا اپنا جج

کابینہ میں منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تمام سروسز کے سربراہان کے عہدوں کی مدت تین کی بجائے پانچ سال کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس قانون سازی پر احتجاج کیا ہے۔ بظاہر یہ تبدیلیاں چھبیسویں

Read more

منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید!

عمران خان کو کچھ بھی کہہ لیں، اُنہوں نے پاکستانی سیاست کی کشتِ ویراں میں ایسے ایسے اچھوتے اور نادرِ روزگار عجوبے کاشت کیے ہیں، اور مسلسل کرتے چلے جا رہے ہیں، کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ”سیاسی“ کہلانے والی کوئی دوسری جماعت اُن کا تصوّر بھی نہیں کر سکتی۔ میں چاہوں تو ایسے اَن گنت عجوبوں کی فہرست مرتب کر سکتا ہوں لیکن کالم کی تنگ دامانی مانع ہے۔ سو میں فوجی تنصیبات پر منظم حملوں

Read more

کیا دلی کیا لاہور: سموگ

حسب سابق بڑے شہر ”کیا دلی کیا لاہور“ اس سال بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں سر فہرست ہیں۔ حال ہی میں سموگ کی آگاہی مہم کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ دیکھنے کو ملا۔ جس میں پنجاب کے ایک بڑے شہر کے ٹریفک اہلکار رکشہ ڈرائیورز یا مالکان کو ان کے رکشوں کا معائنہ کرانے کا کہتے ہوئے نظر آئے۔ تاکہ رکشوں سے دھوئیں کا اخراج کم سے کم ہو اور

Read more

معاشرتی رویوں کا ارتقا: پرانی روایات اور نئے چیلنجز

سماج کی تشکیل دراصل کچھ اصولوں اور روایات پر مبنی ہوتی ہے جو لوگوں کے رہن سہن، فکر اور عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ ہر دور میں کچھ روایات ایسی ہوتی ہیں جنہیں لازم سمجھ کر لوگ اپنا لیتے ہیں۔ یہ روایات نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں، لیکن وقت کے ساتھ جب نئی سوچ اور علم کا نور آتا ہے تو یہ اصول اور روایات بدلتے بھی ہیں۔ پہلے جو باتیں ناقابل قبول اور حرام سمجھی جاتی تھیں،

Read more

ایک صوفی اور آزاد عورت کی محبت

اسوج کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرمیاں رخصت مانگتی ہیں اور جاڑا دستک دینے لگتا ہے۔ اس مہینے میں بارش ہو جائے تو کسان بھی نہال ہو جاتا ہے، ’برسے اسوج تو ناج کی موج‘ ۔ ہلکی ہلکی خنکی بھلی لگتی ہے۔ بارش رک گئی تو راجو بازار سے واپس چل پڑا۔ سہانا موسم اور تنہائی، وہ اردگرد لگے بل بورڈز دیکھتا ہوا آگے بڑھتا جا رہا تھا۔ سڑک کے دونوں طرف کھلی خود رو بھنگ کے پھولوں کی بھینی

Read more

ہر خبر سے باخبری یا نِری بے خبری

مائی نیم از کرسچن، یو آر واچنگ کینگرو انگلش؛ یہ انگلش سکھانے کا یوٹیوب چینل ہے جس میں سر کرسچن پڑھاتے ہیں۔ ان کے پڑھانے کا غیر روایتی انداز، باغیانہ بھی کیوں کہ انگریزی زبان سیکھنے سکھانے کے روایتی انداز کے چینلوں کے اساتذہ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ ہمارے قدیم طریقہ تدریس کو غلط کیوں کہتے ہو، حالانکہ سر کرسچن جو بھی ثابت کرتے ہیں وہ علم لسانیات کے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہ

Read more

فرینکفرٹ اور ہائیڈل برگ کی سیر کا احوال

جرمنی اقوامِ متحدہ نیٹو اور جی ایٹ کا رُکن ہے۔ یہ یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا، سب سے طاقتور اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت رکھنے والا ملک ہے۔ اس میں 16 ریاستیں ہیں۔ قومی زبان جرمن ہے اور جرمن زبان میں جرمنی کا نام ڈوئچے لینڈ ہے۔ اس کے شمال میں بحر منجمد شمالی، ڈنمارک اور بحر بالٹک مشرق میں پولینڈ اور چیک جمہوریہ جنوب میں آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ اور مغرب میں فرانس، لکسمبرگ، بلجیم اور نیدرلینڈ

Read more

روبوٹ سیکس کا انقلاب، دانش مندان دیں کے لیے لمحہ فکریہ

ہم عنقریب ایک ایسے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں ممکن ہے 2025 میں ہو جائے کہ جہاں سیکس کی کیمسٹری بالکل ہی تبدیل ہو جائے گی۔ خواتین ایک بھرپور سیکس سے مستفید ہو سکیں گی، جتنی بار بھی سیکس کرنا چاہیں کر سکتی ہیں، سرعت انزال یا ٹائمنگ ایسے مسائل کا کوئی چانس نہیں ہو گا۔ مطلب ایک مثالی اور پر تسکین قسم کے سیکس کی راہ ہموار ہوگی جس میں خواتین کی تشنہ جنسی پیاس کی تکمیل

Read more

انتظار پنجوتھا کا اغوا اور بازیابی: حقیقت کیا ہے؟

تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنجوتھا کی اچانک بازیابی کے بعد حکومت اور ملکی اداروں پر تنقید اور بداعتمادی ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف نے اس وقوعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی لاقانونیت پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی۔ پی ٹی آئی کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے بھی پولیس کی کہانی کو جھوٹ اور ڈرامہ

Read more

ڈاکٹر بہو کو دفع کریں

تمہارا چہرہ لمبوترا سا ہے۔ پاؤں بہت بڑے ہیں مردوں جیسے۔ کھانا تو ماں نے سکھایا ہی نہیں ڈھنگ کا پکانا۔ روٹی گول کب بناؤ گی۔ تمہارے ماں باپ کے گھر ہوں گے یہ ایک وقت کا کھانا اگلے دن کھانے کے رواج۔ ہمارے ہاں بی بی تازہ سالن بنتا ہے روز۔ دماغ ُسن ہی رہتا ہے۔ یاد نہیں رہتا کچھ۔ بیٹی کو گھر داری سکھاؤ۔ تم نے یہ ڈگریاں لے کر کون سے تیر مار لیے ہیں جو اس

Read more

خان پراجیکٹ: شوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی

پاکستان میں ہر دور میں بطورِ پروجیکٹ کنگز پارٹی اور لیڈرشپ سامنے آتی رہی۔ تحریک انصاف بھی ایسا ہی ایک پروجیکٹ تھا جس کے ذریعے نواز شریف اور زرداری سے جان چھڑانا مقصود تھا۔ تحریک انصاف 15 سال تک کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ عمران کو اقتدار کے لیے سیاست دان کے بجائے مسیحا بنا کر پیش کیا گیا اور سیاسی مخالفین کو کرپٹ، نا اہل اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ثابت کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کا مقصد

Read more

یہ سماج دل برداشتہ کیوں ہو گیا ہے؟

آج کے دور میں، اگر ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ماحول کو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مایوسی، دل برداشتگی اور بے سکونی نے جگہ بنا لی ہے۔ وہ سماج جو کبھی خوشیوں اور امیدوں سے بھرا ہوتا تھا، آج ہر شخص دل برداشتہ، بے چین اور اپنی زندگی سے ناخوش نظر آتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ان اسباب کا جائزہ لیں گے کہ آخر ہمارا سماج دل برداشتہ کیوں ہو گیا ہے

Read more

شرجینا کا بچہ کیسے ضائع ہوا؟

صاحبو۔ ہم ڈرامے نہیں دیکھتے مگر کبھی کبھار احباب ہمیں کسی نہ کسی ڈرامے کا حصہ ضرور بنا دیتے ہیں۔ مشہور شاعر سلمان حیدر نے لکھا کہ اللہ نہ کرے شرجینا کو کچھ ہو جائے ورنہ مصطفی کو میری بیوی اور ڈاکٹر طاہرہ کاظمی نہیں بخشیں گی۔ پڑھ کر ہم بے ساختہ ہنس دیے مگر پھر سوچا کہ کون ہیں یہ شرجینا اور مصطفی؟ ادھر ادھر پوچھنے کے بعد علم ہوا کہ ایک مشہور ڈرامے کے کردار ہیں اور عزیزی

Read more

گاندھی اور ٹیگور کی سماجی رفاقت اور نظریاتی رقابت کی کہانی

بیسویں صدی میں مشرق کی ان شخصیات کی فہرست میں، جو مغرب میں بہت مقبول ہوئیں، موہن داس گاندھی اور رابندرا ناتھ ٹیگور کے نام سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے۔ گاندھی نے مارٹن لوتھر کنگ جونیر جیسے سیاسی رہنماؤں اور ایرک ایرکسن جیسے ماہرین نفسیات کو بہت متاثر کیا۔ ایرکسن نے گاندھی کی ذات اور نظریات پر ایک ضخیم کتاب مرتب کی جس کا نام GANDHI’S TRUTH ہے۔ رابندرا ناتھ ٹیگور وہ واحد ہندوستانی ادیب ہیں جنہیں اپنی نظموں کی

Read more

چار بیرنگ خط جو کوئٹہ نہیں پہنچے

میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی تھی، تو میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے پچھلے والی گلی میں ایک بہت پرانا، شاید پچاس سال پرانا لیٹر باکس تھا۔ کسی نے اس کا دروازہ کسی نے توڑ دیا تھا۔ بلندی سے صاف سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اندر خطوط ہیں یا نہیں میرے لیے یہ کافی حیرت انگیز منظر تھا۔ بچپن سے ہی یہ لیٹر باکس میرے لیے ایک فینٹسی جیسا تھا۔ جب بھی میں اسے دیکھتی تھی، سوچتی

Read more

ایک روشن و دلربا دن کی کتھا

مہر عالم تاب نے اپنے جلوے بکھیرے اور پوری آب و تاب سے چمکنے لگا تو اپنے نصف بہتر کے ہمراہ گھر سے نکلے۔ حسب معمول اپنے سفر کا آغاز دعاؤں اور مناجات سے کرتے ہوئے موٹر وے پر آئے تو دل مسرت سے لبریز تھا۔ سال بھر کی علالت، چلنے پھرنے سے معذوری، کہیں آنے جانے سے لاچاری تو آج جب میں پشاور جا رہی ہوں۔ کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں تو یہ بات باعث مسرت بھی ہے اور

Read more

عافیہ صدیقی کی واپسی کیسے قومی مسئلہ بنا؟

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ امریکی انتخابات کے بعد چار رکنی پاکستانی وفد امریکہ جاکر دہشت گردی کے الزام میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کرے گا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق اس دورے کا مقصد عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر امریکی حکام سے بات چیت کے علاوہ ان کی صحت و بہبود کا جائزہ لینا بھی ہو گا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفد میں

Read more

مناہل ملک کا دھندا اور معصوم عوام

اس قوم کا کیا کیا جائے، ملک میں نئے چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت کے لئے درد سر بنی ہوئی تھی کہ اس دوران ٹک ٹاکر مناہل ملک کی بلیو ویڈیوز لیک ہو گئیں، قوم ملک کے مستقبل کو چھوڑ کر مناہل ملک کی ویڈیوز کے پیچھے پڑ گئی، میرے دو پیارے دوستوں نے فوراً مناہل ملک کی بلیو ویڈیوز واٹس ایپ پر بھیج دیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ میں نے ایک عرصہ شوبز کی بیٹ کی ہے

Read more

ڈر لگتا ہے تنہا سونے میں جی

نام عبید الرحمن عرفیت بڑے بھائی، عمر بہتر برس، رنگت آبنوسی (شیشم کی لکڑی کے رنگ کی) اردو زبان بولتے ہیں۔ سیٹھوں میں زندگی گزری۔ راز داری کے اہتمام اور کسی کام سے انکار نہ کرنے کی وجہ ان اہل زر کی نجی زندگی میں بہت دخیل رہے۔ کوئی مجرا، کوئی بسنت، سن ستر سے اسی کی دہائی میں تھائی لینڈ کا کوئی دورہ نہ چھوڑا۔ تھائی لینڈ میں یہ عیاشی کا بہترین دور تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب

Read more

رابندر ناتھ ٹیگور: بر صغیر کا نوبل انعام یافتہ عظیم شاعر: (3)

اس وقت ڈیڑھ بجا ہے۔ ڈپارٹمنٹ سے واپس آ کر ابھی میں نے کمرے میں آ کر کتابیں اپنی منی سی میز پر رکھی ہیں کہ جب فاخرہ کی آواز سنائی دیتی ہے۔ کوریڈور میں ہی کھڑے کھڑے اُس نے دروازے کا پٹ ذرا سا کھول کر اندر جھانکتے ہوئے پوچھا ہے کہ مجھے کھانے کے لئے جانا ہے کیا؟ میں نے ساڑھی بدلنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اس کے ساتھ چلنے کو ترجیح دی ہے۔ لمبے کو ریڈور

Read more

آغا صاحب

آغا صاحب بھی چلے گئے اور گئے بھی تو بالکل اسی طرح جیسا وہ کہا کرتے تھے کہ ”جب مر جاؤں گا تو کسی سے خبر مل ہی جائے گی“ ۔ اور یہی ہوا بھی۔ شاید جانے والے کو کچھ آگہی ہوجاتی ہے۔ وہ میرے لڑکپن کے دوست تھے ان کا نام آغا فردوس رضا تھا۔ کچھ ان کو رضا اور اکثر آغا کے نام سے پکارتے۔ میں انہیں آغا ہی کہا کرتا تھا۔ ان کے والد بڑے آغا صاحب

Read more

سٹریس منیجمنٹ کا اسلامی تصور

یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ انسان کو زندگی میں ہر مرحلے پر مختلف دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چاہے وہ ذاتی مسائل ہوں، مالی مشکلات، خاندانی تنازعات، یا دیگر حالات، دباؤ ایک قدرتی امر ہے۔ تاہم، اسلام ہمیں سٹریس منیجمنٹ کا ایک خاص اور جامع تصور فراہم کرتا ہے جو نہ صرف نفسیاتی سکون دیتا ہے بلکہ روحانی استحکام بھی فراہم کرتا ہے۔ اس تصور میں ایمان، صبر و استقامت، دعا اور اللہ کی رضا پر

Read more

جلدی سے کپڑے اتارو، تیرے جسم کے زاویے دیکھنا ہیں

جنسی گھٹن کا شکار شخص ایک طرح سے جنسی درندہ بن جاتا ہے، ایسا شخص جنسی تہذیب و تمیز سے بے نیاز ہو جاتا ہے، اسے اپنی جنسی ہوس مٹانے کے لیے ”سوراخ“ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ڈولفن آیان پشاور کا رہائشی ”ٹرانس جینڈر“ ایک خواجہ سرا ہے، خاصا با تہذیب اور پڑھا لکھا انسان ہے، کسی جنسی درندے یا ”پیپنگ ٹام“ نے اس کے سر پر پستول رکھ

Read more

ناول ”سیاہ اور سفید میں لکیر“ : چند تاثرات

ناول ”سیاہ اور سفید میں لکیر“ فیصل آباد کے ایک نوجوان لکھاری احمد افتخار کا پہلا ناول ہے جو حال ہی میں سلیکھ پبلی کیشنز، لاہور سے شائع ہوا ہے۔ ناول کا انتساب ”عین الف“ کے نام ہے اور ٹائٹل بہت خوبصورت انداز میں عثمان ضیا نے ڈیزائن کیا ہے جو ناول کے تھیم اور فضا کے ساتھ حد درجہ موافقت رکھتا ہے۔ ”سیاہ اور سفید میں لکیر“ وہ لکیر جس میں سیاہ اور سفید دونوں شامل ہیں۔ جو نہ

Read more

میری این نےخوشی کا راز کیسے پایا؟

ہر حال میں پُر امید رہنا اور تصویر کا روشن پہلو دیکھتے رہنے کا مطلب اوپٹم اِزم یعنی رجائیت پسندی ہے۔ زندگی کے تلخ معاملات میں بھی ہر دم پُر امید رہنے والا کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوتا۔ مایوسی اکثر سیاہ بادلوں کی طرح لوگوں کے دلوں پر چھا جاتی ہے مگر وہ انسان جو خوش اور اُمیدانہ ہوتا ہے کبھی اندھیروں کا شکار نہیں ہو سکتا ۔ مغربی ادب میں تو اس پر بے شمار کتابیں لکھی جا

Read more

رحمت مسیح منڈیاوالا: ایک قابل تقلید شخصیت

ہم سب کی زندگیوں میں ایسی شخصیات کا کردار اہم ہوتا ہے جو ہمیں زندگی کو سمجھنے اور بہتر انداز میں گزارنے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ شخصیات، اپنے علم و فہم، لوک حکمت اور برائے راست زندگی کے تجربات سے ہمیں خود کو سمجھنے اور بامقصد زندگی بسر کرنے کی نہ صرف تحریک دیتے ہیں، بلکہ اپنی عملی زندگی سے اس کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔ آج میں ایک ایسی عظیم شخصیت کا ذکر آپ سب کے ساتھ کر

Read more

نوجوانوں کے سوالات 2

ایک سوال تھا کہ ”اگر ہم خود میں اعلی اخلاقی محاسن کو پا چکے ہیں تو ہمیں طے شدہ اصولوں کے ایک مجلّے کی کیا ضرورت ہے جو کوئی اخلاقی ضابطہ ہم پر لاگو کرے۔ ہماری طرح دوسرے تمام بھی خود فیصلہ کر کے اچھے انسان بن سکتے ہیں (جیسے اگناسٹک) ۔“ سوال کو مذہب سے الگ کر کے، محض اخلاقی بنیاد پر زیادہ آسان شکل میں دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ یہاں ہم نے بڑی سادگی سے اپنے

Read more

بچپن سے نصیب تک

بچپن کے کھیل ختم ہوتے ہیں تو نصیب کا کھیل شروع ہوتا ہے۔ بچپن کے معصوم خوابوں کی جگہ نصیب کی لکیروں کی گہرائیاں جنم لیتی ہیں تو اک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے۔ یہ سفر بالخصوص ان والدین کے لئے زندگی کا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے، جو سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے اپنی بیٹیوں کے فرض سے سبکدوش بھی ہونا چاہتے ہیں اور زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بھی چلنا چاہتے

Read more

آخری نشانی

بس اڈے پر لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا، کوئی گلے مل کر خوش ہو رہا تھا تو کسی کی آنکھیں اپنوں کو الوداع کہہ کر نم ہو رہیں تھیں۔ گاڑیوں کے ہارن کی آوازیں کانوں کے پردے پھاڑ رہی تھیں عورتوں، بچوں اور جوانوں کی ملی جلی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ”یہ لال بس کا ٹکٹ دے دیں کھڑکی سے جھانکتے ہوئے اسلم نے کہا“ ”سر آپ نے جانا کہاں ہے؟“ ایک نسوانی آواز نے

Read more

یاد رفتگاں: عارف نقوی صاحب مرحوم

برلن کی ہر دلعزیز شخصیت، بہت بڑے ادیب اور میرے مینٹر اور استاد محترم جناب عارف نقوی بھائی اب ہم میں نہیں رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے اہلِ خانہ اور ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین عارف نقوی صاحب مرحوم، 20 مارچ 1934 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انجمن ترقی پسند مصنفین لکھنؤ کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ 1961 میں ہندوستان سے ہجرت کر

Read more