علم و ادب کے بحرِ بے کراں ڈاکٹر علی محمد خان

کہیں لڑکپن میں کسی کتاب کے کسی کردار سے متاثر ہو کر مقابلے کے امتحان میں بیٹھنے کا تہیہ کیا تھا، ڈگری مکمل کر کے جب تیاری کے لیے بیٹھی تو رنگ رنگ کی کتابوں سے واسطہ پڑا، ایک ایک موضوع پہ کئی کئی کتابیں دیکھنے کو ملیں، مگر اردو کی تیاری کے لیے فقط ایک ہی معتبر کتاب کا نام سنا ”کلید اردو“ اسے پڑھا اور اس کی مدد سے دو دفعہ امتحان پاس بھی کر لیا، پھر اسی

Read more

معروف شاعرہ اور محقق، نائلہ گل ”سپنا“ قاضی کی سسئی کی مذکورہ حیات کے حوالے سے تحقیق

27 جنوری کا دن ہر برس، سندھ کی جواں مرگ شاعرہ، نثر نویس، استاد، خطاط، مدیر، ماہر تعلیم اور کمپئر، پروفیسر نائلہ گل ”سپنا“ قاضی کے بچھڑنے کی دکھدائک یاد ساتھ لاتا ہے۔ سندھی کے نامور شاعر، مقصود گل کی سب سے بڑی اولاد اور دختر واحد، نائلہ گل (متخلص: ”سپنا“ ) 8 دسمبر 1977 ء کو پیدا ہوئیں اور چار برس قبل 27 جنوری 2019 ء کو محض 41 برس کی عمر میں سندھ سے بچھڑیں۔ سپنا کی ادب

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہو چکی ہے؟ (پارٹ 6)

قرآن مجید پر غیر مسلم ناقدین کی طرف سے، قرآن مجید کی سند پر تین بنیادی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ اس تحریر میں ان سوالات کے جواب کا تجزیہ کیا جائے گا۔ پہلی تنقید یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اگر دین کے ماخذ ہیں تو اس کی دلیل کیا ہے؟ مستند تاریخ کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات انتہائی ایماندار، مخلص، عاجز اور نیک تھی۔ ان سے کسی

Read more

شاداب احسانی : محسن اردو

ڈاکٹر شاداب احسانی کثیر الجہت ادبی شخصیت کے مالک ہیں، ان کی علمی، تاریخی، سماجی، ثقافتی، ادب و شاعری کی خداداد صلاحیتوں کا تمام حلقہ علم و ادب معترف ہے۔ کوئی انھیں ماہر لسانیات کہتا ہے تو کوئی مستند شاعر، تو کوئی انہیں علم عروض کے ماہر، تو کوئی انہیں معروف استاد، تو کوئی زبان و ادب کا ماہر، تو کوئی نابغہ روزگار ادیب، تو کوئی مورخ و معروف نقاد مانتے ہیں۔ اب تو سبھی کی زبان پر ایک ہی

Read more

موروثیت تو اچھی ہوتی ہے

شام چوراسی گھرانے کے استاد سلامت علی خان فخرسے بتایا کرتے تھے کہ وہ بارہ پشتوں سے گا بجا رہے ہیں، خان صاحب کی ایک ریکارڈنگ ہے جب وہ آٹھ دس برس کے تھے، راگ بسنت گا رہے ہیں اوربول ایسے پکڑ رہے ہیں کہ سننے والا دنگ رہ جائے اور سپاٹ تان اتنی شفاف لے رہے ہیں کہ بڑے بڑے دانتوں میں انگلیاں دبا لیں، یہ سلامت علی خان کے گھر کی فضا کا فیضان تھا، یہ ان کے

Read more

تہذیب حافی کی تصویر: علی زریون کی مخالفت کیوں؟

اردو ادب کی تاریخ اب سینکڑوں برس کی ہو چکی ہے اور شاعروں کے مقام کو لے کر تنازعوں کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہے۔ اک دور تھا جب غالب جیسا شاعر میر کے مقام کو تسلیم کرتا تھا۔ غالب اور ذوق میں چھتیس کا آنکڑہ تھا کسی نے غالب سے دوسرے شعرا کے پسندیدہ اشعار سنانے کی فرمائش کی غالب نے ذوق کا اک شعر سنایا تو سامعین چونک اٹھے اور اپنے تئیں معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے

Read more

اردو شاعری میں رنگوں کا استعمال

رنگ، انسانی زندگی میں رنگ بکھیرنے کے عمل میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ رنگ کائناتی ہوں یا جذباتی، یہ حقیقت ہے کہ رنگوں ہی کی بدولت اس کائنات اور انسانی شخصیات میں تنوع ہے۔ اگر اس کائنات میں رنگ نہ ہوتے تو زندگی بے کیف ہو کر رہ جاتی، اور انسان اس بے کیفی سے گھبرا کر زندگی کا خاتمہ کر بیٹھتا۔ آسمان میں سنہرا سورج چمکتا ہے تو چرخ کا رنگ نیلا اور چاند کی روشنی سفید۔ سبز

Read more

کیا آپ ایک دھکا سٹارٹ رائٹر ہیں؟

جب میں پاکستان میں رہتا تھا تو مجھے سڑکوں پر کچھ ایسی کاریں دکھائی دیتی تھیں جنہیں تین چار لوگ دھکا لگاتے دکھائی دیتے تھے۔ وہ کاریں عجیب و غریب قسم کی گھر گھر گھر کی آوازیں نکالتی تھیں لیکن ایک دفعہ چل پڑتیں تو پھر فراٹے بھرتی ہوئی آگے بڑھتی رہتی تھیں۔ ایسی کاروں کو میں "دھکا سٹارٹ گاڑیاں” کہتا تھا۔ ان گاڑیوں کی طرح میں نے ایسے رائٹر اور لکھاری بھی دیکھے ہیں جنہیں تخلیقی سفر کے آغاز

Read more

جب ایمان کو اتحاد پہ فوقیت دی گئی

سن چھیانوے کی بات ہے۔ میں چوتھی میں پڑھتا تھا جب اسکول میں قاریہ کی جگہ قاری صاحب آئے تھے۔ میں جس اسکول میں پڑھتا تھا وہ ایک سرکاری انگلش میڈیم سکول تھا جہاں انگریزی کے لئے آکسفورڈ کی کتاب رائج تھی اور یہ اسکول کو ایجوکیشن یعنی مخلوط تھا جہاں لڑکیاں آٹھویں تک اور لڑکے پانچویں تک پڑھتے تھے۔ اسکول میں اساتذہ خواتین تھیں مگر یہ قاری صاحب سکول کے واحد مرد استاد تھے۔ ہم جو خواتین اساتذہ سے

Read more

”ہنگامی حالات“ میں زندہ رہنے کی مشق

چند مہینوں سے کبھی کبھار محض شک ہو رہا تھا۔ اب مگر یقین آنا شروع ہوگیا ہے کہ میرا دماغ کھسک گیا ہے۔کچھ دن قبل عمران خان اور ان کے سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کو حیران وپریشان کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے بساطِ سیاست پر ”نیند اڑادینے والی“ چالیں چلیں۔”سینئر تجزیہ کار“ مشہور ہونے کی وجہ سے مجھے ان کی وجوہات اور عواقب کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے تھا۔میرے ذہن میں لیکن ستیہ جیت رائے کی منشی

Read more

پاکستان۔ حقیقی اقتدار اور مستقبل

اسلام کے نام پہ قائم کی گئی ایک ایسی ریاست جس کو روز اول سے برطانوی استعمار کی باج گزار عسکری اسٹیبلشمنٹ نے یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستان بنیادی طور پہ ایک Garrison State ہے جس کے ہر شعبہ ہائے زندگی پہ ہیئت مقتدرہ کی مکمل گرفت ہے۔ اس ملک کے فیصلہ کن طاقت کے حامل پالیسی ساز بھی یہی عسکری سیمنٹ و فوجی بناسپتی گھی والے ہیں۔ قیام پاکستان کے ساتھ ہی من پسند قومیت سازی Political Nationality کے

Read more

گڈ بائے مسٹر چوہدری

میرا دکھ یہ ہے کہ میرے پیارے جنہوں نے مجھے جینا اور پیار کرنا سکھایا، ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لئے چھوڑے چلے جا رہے ہیں۔ اکلاپے کا دکھ سہا نہیں جاتا، تنہائی کھانے کو دوڑتی ہے اور چاروں اور پھیلتی وحشت ڈراتی ہے۔ میری روح کی گہرائی میں کچھ جذبات ہیں جو لفظوں کا جامہ پہننے پر راضی نہیں، وہ میرے دل کے نہاں خانے میں جاگزیں ہیں اس لئے روشنائی کے ساتھ کاغذ پر منتقل ہونا نہیں

Read more

ریڈیو پاکستان: شدید بحران کا شکار

ریڈیو پاکستان یعنی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن آج کا شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ تنخواہوں اور پنشن کا حصول ایک جاں گزیں معاملہ بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے اس ادارے کے حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔ لیکن حد درجہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض فورمز پر ریڈیو کی افادیت پر غیر حقیقت پسندانہ تبصرے ہور ہے ہیں اور کم علم، کم فہم افراد کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے

Read more

میں نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

آج قلم میں اعتراف کی بوند ہنگامہ آرا ہے۔ فیض صاحب نے فرمایا تھا، ’آج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے‘ ۔ ہماری روایت میں میرؔ صاحب بہت بڑے آدمی گزرے ہیں۔ اردو شعر میں کمال ہنر، نزاکت احساس اور کائناتی شعور کے امتزاج کا معجزہ میرؔ ہی کے حصے میں آیا۔ انہیں خود رائی اور طنازی زیب دیتی تھی۔ تجھے میرؔ سمجھا ہے کم یاں کسو نے۔ ہم خاک نشینوں کو یہ درجہ نصیب نہیں ہوا۔ البتہ ہمارے حصے

Read more

فیض زندہ ہے

دسمبر کی چھٹیاں تھیں، سارا دن دھوپ میں بیٹھا جاتا اور طویل راتوں کو برداشت کیا جاتا۔ ایک دن خیال آیا کہ والد صاحب کی موٹی موٹی کتابیں دیکھی جائیں شاید کچھ اپنے مزاج کا پڑھنے کو مل جائے لیکن وہاں تو قرآن کی تفاسیر، اسلام کے سیاسی نظام پر مشتمل لٹریچر اور کچھ سیاسی نوعیت کی کتابوں کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ کافی مایوسی ہوئی لیکن ایک بار پھر کوشش کی تو ایک خستہ حال کتاب برامد ہوئی، جس

Read more

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو قومی لیڈر کا سرکاری خطاب

منقسم اور ریاست جموں وکشمیر کے باشندگان کو مبارک ہو کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو قومی لیڈر ہونے کا خطاب مل گیا ہے۔ سونے پہ سہاگہ کے مصداق قومی لیڈر ہونے کا یہ خطاب انہیں آزاد کشمیر میں سرکاری حوالے سے دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ”وزیر اعظم تنویر الیاس نے ایوان صدر اسلام آباد میں مختصر اور جامع گفتگو کی اور ان میں

Read more

خورشید حسنین کی شاعری میں انسانوں کے خواب

میں کوئی شاعر ہوں اور نہ ہی نقاد لیکن میرے ہاتھ میں شاعری کی کتاب ”کنار آب کا خواب“ ہے جس کو پڑھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ شاعر اور مجھ میں کوئی قدر مشترک ہو یا نہ ہو، سماجی ترقی، انصاف پسندی اور انسانی زندگی کی بہتری کے خواب اور ان کی تکمیل کی خواہش ضرور مشترک ہے۔ خورشید حسنین اپنی طالب علمی کے زمانے میں ایک ترقی پسند انقلابی لیڈر کے طور پہ ابھرے۔ شاعر اور افسانہ نگار

Read more

سماجی انحطاط اور نیا شعور!

کبھی معاشرتی اخلاقیات کی تربیت گھر سے شروع ہوتی تھی، تھی اس لئے لکھا کہ یہ ماضی بعید کا قصہ پارینہ ہو چکا ہے۔ کیونکہ پڑھائی میں نالائقی دکھانے پر والدین ہمارے کان کھینچا کرتے تھے لیکن آج کل اساتذہ کے کھینچے جاتے ہیں، والدین تو ایک طرف اسکول کے پرنسپلز اور مالکان بھی اس میں حصہ بقدر جثہ ڈالتے ہیں۔ بچے اب والدین سے کچھ نہیں سیکھتے کیونکہ تعلیم اداروں اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے تو دین کی

Read more

نیک بادشاہ یا قانون کی حکمرانی؟

قانون کی حکمرانی کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے آتا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس کوئی گفتگو کوئی مباحثہ نہیں ہو رہا۔ حالاں کے اس ملک کو در پیش بیشتر مسائل کی وجہ ہی قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے۔ قانون کی حکمرانی کی کچھ بنیادی شرائط ہیں، جن کو پورا کیے بغیر قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ لیکن ان شرائط کو بھی پورا کرنے کے لیے کسی سماج میں

Read more

بانوے سال بعد ول ڈیورانٹ کو لکھے جوابات

یہ 1930 ء کے خزاں کا ایک روشن دن تھا۔ پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہوا نے جیسے اس کی طبیعت میں ایک نئے ولولے اور تازگی کا احساس پیدا کر رہی تھی۔ ول ڈیورانٹ نیویارک میں واقع اپنے گھر سے باہر درختوں کی شاخوں سے گرتے خشک پتے جمع کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص اس کے پاس آیا۔ وہ شخص عمدہ لباس میں ملبوس تھا اور اس نے ویل ڈیورانٹ کو پرسکون لہجے میں بتایا کہ

Read more

معروف سندھی شاعر لعل محمد لعل کا صد سالہ یوم پیدائش

تحریر: ڈاکٹر انور ”فگار“ ہکڑو ترجمہ: یاسر قاضی اس برس 21 جنوری کا دن سندھی زبان کے مقبول برجستہ شاعر، نثر نویس اور مدیر لعل محمد ”لعل“ احمر کے صد سالہ یوم پیدائش کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ شکارپور کے مشہور شاعر لعل محمد ”لعل“ ولد داد محمد دایو 21 جنوری 1923 ء کو پیدا ہوئے۔ شکارپور ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور سی اینڈ ایس کالج شکارپور سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے

Read more

گلزار : بحیثیت افسانہ نگار

  گلزار کے فن کار ہونے میں شبہ نہیں۔ لیکن فن اور فن کار میں فرق ہوتا ہے۔ اور ہر فن کے تقاضے الگ ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک زمرے کا فنکار دوسرے زمرے میں بھی اتنا ہی کامیاب ہو۔ فلم کی شہرت اپنی جگہ، گلزار کہانی کے فن میں ایسے کھرے نکلیں گے، ان کا گمان بھی نہیں تھا۔ ادب کے بہت سے معاملات عشق کی طرح ہیں۔ ان میں منصوبہ بندی یا فارمولا سازی نہیں چلتی، بلکہ بہت

Read more

کچی عمر کا رومان

اس کا تعلق وسطی پنجاب کے ایک دیہی گھرانے سے ہے، کئی نسلوں سے ذریعہ معاش زراعت تھا لیکن اس کے والد نے کچھ عرصہ سرکار کی ملازمت کی تھی اور گاؤں کے معززین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ گاؤں کے ایک کنارے قبرستان اور اس قبرستان میں ایک بزرگ کا مزار ہے، جن سے کئی قصے کہانیاں منسوب ہیں۔ انہی بزرگ کی اولاد اس گاؤں میں بستی ہے ان کے نام کا سالانہ میلہ لگواتی ہے۔ وہ بھی انہی

Read more

ہجوم کی تنہائی

انسان، جو کہ ازلی و ابدی تنہائی کا شکار ہیں، بھلے ہی وہ مذہب، ریاست، سیاست، ثقافت، زمین، زبان، رنگ، نسل، نظریہ یا سماجی و معاشی ضروریات کے تحت ایک جھنڈے تلے جمع ہو گئے ہیں مگر وہ اپنی سوچ، فکر اپروچ اور محسوس کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے ہر دوسرے انسان سے مختلف ہیں۔ ہم ایک ہی جگہ صدیوں سے رہنے کے باوجود اپنی یہ انفرادیت ختم نہیں کر سکتے۔ انسان کی یہی انفرادیت اسے ہجوم سے ہٹ

Read more

مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی تبدیلیاں

زندگی کے معاملات میں تنوع کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بھی خیالات اور افکار کا تنوع اور تغیر سامنے آتا جا ر ہا ہے۔ ویسے تغیر اور تبدیلی تو زندگی کا لازمی اور ناگزیر جزو ہے۔ انسان جہاں اور جس ماحول میں اپنی آنکھ کھولتا ہے اسی سے اس کی حیات کی ابتدائی ذہن سازی کا عمل شروع ہوتا ہے، بلکہ تاحیات جاری رہتا ہے الا یہ کہ اس کا کسی اور نظم زندگی سے واسطہ نہ پڑے۔ لہذا

Read more

جمہوریت کیسی ’کہاں کی سیاست!

آزادی اور غلامی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آزادی اپنے راستوں اور منزل کا تعین کرتی ہے جبکہ غلامی کارواں اور منزل کا ایندھن ہوا کرتی ہے۔ ریاستوں کی تشکیل میں غلاموں کا کردار تو ہوتا ہے لیکن یہ ریاستیں غلاموں کے لیے نہیں ہوتی، ریاستیں آزادی کے بطن سے جنم لیتی ہیں اور آزادی کے لیے کسی نظریے کا ہونا ضروری ہے۔ آزادی اور غلامی کا یہاں جو بنیادی فرق بیان کیا گیا ہے وہ خالصتاً میری ذہنی

Read more

ٹی ٹی پی رہنما کا ویڈیو بیان

افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد حکومت پاکستان نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد طالبان نے غیر معینہ مدت تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم ماضی کے معاہدوں کی طرح جنگ بندی کا یہ معاہدہ بھی محض چند ماہ ہی چل سکا اور گزشتہ سال 28 نومبر کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں تنظیم کے

Read more

کتاب: عجائب خانہ

کتاب: عجائب خانہ مصنف: عرفان جاوید تبصرہ: عرفان علی ڈنور مجھے ایک جنون تھا کہ میں خاکہ لکھنا سیکھوں سمجھوں اور یہ تلاش مجھے ”دروازے“ تک لے کر گئی۔ ”دروازے“ درحقیقت دروازے ثابت ہوئے۔ یہ دروازے کھل گئے، میں نے عرفان جاوید صاحب کی تحریر و تصنیف کردہ دوسری کتابیں جن میں ”سرخاب“ ، عجائب خانہ اور کافی ہاؤس شامل ہے منگوائیں۔ میں نے پڑھنا شروع کر دیا ان کتابوں کو ترتیب وار، تو جب میں نے کتاب ”عجائب خانہ“

Read more

’کیا آپ کا بچہ اردو کموڈ استعمال کر لیتا ہے؟‘

اردو زبان، اردو شاعری، اردو ادب، اردو ڈائجسٹ، اردو اسپیکنگ، اردو کانفرنس، اردو میڈیم اور اب اردو کموڈ۔ پہلے تو ہم ہنسے، اتنا ہنسے کہ پیٹ پکڑ کر دوہرے ہو گئے۔ جب کچھ حواس قابو میں آئے تو جی چاہا روئیں وہ بھی دھاڑیں مار مار کر۔

آہ، وقت تو اور پیچھے چلا گیا۔ کیا آپ کو پتا ہے وقت کے پاؤں چڑیلوں کی طرح الٹے بھی ہوسکتے ہیں، ہم نے بھی تب پہلی بار سوچا۔

بات کچھ پرانی ہے۔ نصف صدی سے کچھ کم کا قصہ، اب آپ ہماری عمر کا اندازہ لگانے میں نہ لگ جائیے گا۔ میٹرک کے زمانے کی بات ہے۔ شان سے میٹرک کرنے کے بعد اونچے درجے کے کالج میں داخلہ ہوا۔ پاؤں زمین پر ٹکتے نہیں تھے ہمارے، ڈاکٹر بننے کی منزل کی طرف پہلا کامیاب قدم۔

Read more

کاسمیٹکس کی دکان – معاشرے کے جنسی مزاج پر ناول

  ایک ایسا موضوع جس پر قلم اٹھانا جرم ہو۔ جہاں سیکس جیسے موضوعات کو چھیڑنا معاشرتی اقدار کی نفی گردانی جاتی ہو۔ وہاں پر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت تابان یقیناً داد کے مستحق ہے جس نے ایسا حساس موضوع چھیڑ کر سمندر کی گہری پانیوں میں کنکری پھینک دی ہے۔ کاسمیٹکس کی دکان (د سینگار ہٹی) پشتو زبان میں لکھا گیا 144 صفحات پر مشتمل ٹریجک ناول ہے جو کہ جولائی 2020 میں شائع کیا گیا تھا۔ جسے پشتو زبان

Read more

کراچی – وہ تین دن

سندھ کی بیٹی ہونا قابل فخر بات کیوں نا ہو، کہ یہ وہ مٹی ہے جو امن، محبت، بھائی چارگی اور دوسروں کو خود میں کھلے دل سے ضم کرنے کی خداداد صلاحیت رکھتی ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے بعد ایک لمبے عرصے تک مہاجرین اس سرزمین پر آ کر آباد ہوتے رہے اور سندھ کے مقامی باسیوں نے انھیں دل سے خوش آمدید کہا۔ کراچی میں بے شمار دو بولنے والے زیادہ بستے ہوں یا پشتونوں کی پشاور سے

Read more

ضیا بار افراد کے خطوط بنام پروفیسر اصغر عباس (علی گڑھ) : ایک تعارف

انگریزوں کی ہندوستان آمد سے جہاں زندگی کے دیگر معاملات متاثر ہوئے وہیں رسل و رسائل نے بھی اثرات قبول کیے۔ ڈاک کا محکمہ قائم ہوا اور خطوط ارسال کرنے کا رواج عام ہوا۔ تحقیق کے مطابق جو پہلا خط دریافت ہوا ہے وہ 1822 ء کا ہے لیکن اردو ادب میں غالب کے خطوط نے جو شہرت حاصل کی وہ کسی اور کے نصیب میں نہیں آئی۔ ”عود ہندی“ اور ”اردوئے معلیٰ“ کے توسل سے اس عہد کی سیاسی

Read more

ڈاکٹر غلام مرتضیٰ عاطر کی کتاب ”استفسار“ کا ریویو

”استفسار“ کو آج ایک بار ھر پڑھا تھا۔ اب تک میں اسے چار بار پڑھ چکی ہوں۔ جب اسے پہلی بار پڑھا تو لگتا تھا ایک نہ ایک دن یہ غم مذکورہ ماضی کا حصہ بنیں گے اور انسان، ہمارے معاشرے کا انسان ان غموں سے آزاد ہو گا۔ اس بار ”استفسار“ کو پڑھا، ملک اور معاشرے کی حالت دیکھی تو لگا کہ یہاں کبھی کچھ نہیں بدلنے والا۔ ایک قدم آگے اٹھاتے ہیں تو چار قدم پیچھے رکھتے ہیں۔

Read more

انگریزی کیسے سیکھیں؟

ہمارے بہت سے ساتھی انگریزی سیکھنے کے لئے پریشان رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی الجھنیں واجب ہیں۔ مدارس کے ساتھیوں کا معاملہ ذرا سنگین ہے۔ وہ اس لئے کہ ان کے یہاں رٹنے رٹانے پر زیادہ یقین کیا جاتا ہے۔ چیزوں کو سمجھنے اور سمجھانے کی روایت ان کے یہاں ہے ہی نہیں۔ دنیا سے بے خبری اور جنت کی بے جا فکر انہیں ڈبوئے جار ہی ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی سیکھنے کا معاملہ ہی لیجیے۔

Read more

کلیان: پہلی ہندوستانی ڈاکٹر خواتین کا شہر

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے دوپہر بارہ بجے کے قریب ہم پونا پہنچے۔ پونا کا تاریخ میں اہم مقام ہے۔ بھارت کے تیسرے دورے پر مجھے پونا آنے کا موقع ملا تھا۔ میں اس شہر کا تفصیلی تعارف میں اس سفرنامہ کے تیسرے حصہ میں کروں گا۔ اب میں آپ کو کلیان کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ ممبئی سے ساٹھ کلومیٹر پہلے کلیان نام

Read more

پریم پنتھ

محبت تم سے کی میں نے تمھارے بے وفا ہوتے اگر تم با وفا ہوتے تو میں نے کیا کیا ہوتا ”پریم پنتھ“ محبت کے مسلک یا راستے کو کہتے ہیں۔ کتاب بنام ”پریم پنتھ“ ڈاکٹر محمد نواز کنول کی مرتبہ کتاب ہے، جس میں انہوں نے عبدالعزیز خالد کی پنجابی شاعری کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ادب کے قاری کے لیے سہولت کا کام کیا ہے۔ عبدالعزیز خالد شاعر ہفت زبان، ماضی قریب کی ایک ایسی ہستی ہیں

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور "انسانی نفسیات کے راز”

اندازہ ہی نہیں ہوا کب ڈاکٹر خالد سہیل سے رابط ہوا، تعلق بنا اور ایک رشتہ قائم ہو گیا۔ ان سے ایک ایسا ادبی، علمی اور تخلیقی رشتہ مضبوط ہوا کہ یہ یقین مزید پختہ ہو گیا کہ زندگی میں خون کے رشتے نہیں بلکہ خلوص پر مبنی رشتے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ جس میں رنگ، نسل، زبان، عمر، مذہب اور سرحد و وقت کی قید نہیں ہوتی، بلکہ انسانیت بنیادی اور باہمی قدر ہوتی ہے۔ ”ہم سب“ پر ڈاکٹر

Read more

پاکستانی ڈرامہ اور بے عمل نسوانی کردار

پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ 1964 ء میں پی ٹی وی کے قیام کے بعد پہلا ڈرامہ نذرانہ کے نام سے پیش کیا گیا تھا، جس میں نمایاں اداکار محمد قوی خان اور اور کنول نصیر تھے۔ اس کی ڈائریکشن فضل کمال نے کی۔ جس کے بعد ڈراموں کے ایک طویل سلسلے کا آغاز ہوا۔ یہ ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بر صغیر پاک و ہند میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے۔ ان میں سے چند ڈراموں کے نام

Read more

مفتی سرفراز نعیمی شہید

تصوف، صوفی ازم یا mysticism دنیا کے تمام مذاہب میں کسی نہ کسی صورت موجود ہے، مسلمان صوفیوں اور بزرگوں کی تاریخ پڑھی جائے تو ان کی آفاقی شاعری اور اقوال انسانی اخلاقی اقدار، دوسرے عقائد کو لے کر برداشت اور اپنے ادوار کے مطابق پیار، محبت اور یگانگت سے سرشار نظر آتی ہے، دراصل کسی بھی کامیاب معاشرے کی بنیاد انہیں اصولوں پر استوار ہوتی ہے۔ یہ میرا ہمیشہ سے پسندیدہ موضوع رہا ہے، کیونکہ مملکت خداداد پاکستان کے

Read more

بزرگ اپنے گاؤں دیکھنا چاہتے ہیں

تقریباً ڈیڑھ برس پہلے ارادہ باندھا تھا کہ ان بزرگوں کی یادوں کو ریکارڈ کیا جائے جنہوں نے سن سنتالیس کے بٹوارے اور المناک ہجرت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے جسموں اور روح پر جھیلا ہو۔ تقسیم کی ان کہی کہانیوں کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ اب تک پاکپتن اور بہاول نگر (پنجاب، پاکستان) کے مختلف علاقوں میں بسنے والے تقریباً ایک سو بزرگوں کی یادوں کو ہم ’پارٹیشن ڈائری‘ (Partition Diary) نام کے یوٹیوب چینل پر محفوظ

Read more

نیلم احمد بشیر کی کتاب: چار چاند

یہ وہ دن تھے جب ہم پرائمری کلاسز کے طالب علم تھے۔ پی ٹی وی اکلوتا چینل ہوا کرتا تھا اور کافی تھا۔ معین اختر اور بشری انصاری کے ڈرامے یا پروگرام آن ائر ہوا کرتے تھے! مزاح سے بھرپور! یہ بشریٰ انصاری صاحبہ سے ہمارا ابتدائی تعارف تھا۔ نقطے ملانے کا عمل یہیں سے شروع ہوتا ہے۔ مجھے ایپل کمپنی کے سی ای او ہمیشہ ماضی کو بیان کرتے وقت یاد آ جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اگر زندگی

Read more

میریٹل ریپ اور ہمارا سماج

میریٹل ریپ یعنی بیوی سے بالجبر، غیر مطلوب یا بے خواہش مباشرت کرنا۔ اس کو ہمارے ہاں عرف عام میں ”بیوی سے ریپ یا زنا بالجبر کرنا“ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ بیوی سے ریپ یا زنا بالجبر، یہ ہمارے سماج کے لیے ناقابل فہم تعبیر ہے کیونکہ زنا کا تصور اپنے اندر یہ مفہوم لیے ہوئے ہے کہ کوئی شخص بغیر نکاح کے کسی کے ساتھ مباشرت کرے، اپنی بیوی سے مباشرت زنا یا ریپ کیسے ہو سکتی ہے؟

Read more

نفسیات کی رصد گاہ سے ذہنی حفظان صحت سب کے لئے

نفسیات کی رصدگاہ کے عنوان سے مضامین کا یہ سلسلہ عوام الناس کی فلاح کے لئے ایک کوشش ہے تاکہ وہ اپنی اور اپنے ارد گرد لوگوں کی ذہنی حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں کسی جارگن اور خشک تحقیقات کے حوالہ جات سے حتی الامکان گریز کیا جائے گا تاکہ یہ عام فہم ہو۔ آج اس سلسلے کی پہلی کڑی شروع کی جاتی ہے جو نفسیات کے علمی مطالعے کی پہلی سیڑھی ہے۔

Read more

عارف عبدالمتین کی دانائی کے چشمے سے فیض حاصل کرنے والے تین پیاسے

چند دن پہلے آپ اور حامد یزدانی صاحب کے خطوط ’ہم سب‘ پر پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ سب سے پہلے تو میں آپ کا ’یزدانی صاحب اور‘ ہم سب ’کا بہت مشکور ہوں کہ ان خطوط کے حوالے سے آپ نے نئی نسل کو عارف عبد المتین کے ساتھ نئے سرے سے متعارف کروایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کے بیٹے کی حیثیت سے جب میں نے وہ خطوط پڑھے تو اپنے

Read more

بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر کی ’جادو‘ سے جاوید اختر بننے کی کہانی

جاوید اختر بتاتے ہیں: ’جب میرے والد کے دوست مجھے دیکھنے آئے تو ان میں سے کسی نے پوچھا کہ اس کا نام کیا رکھو گے؟ انھوں نے ہی میرے والد کو یاد دلایا کہ جب انھوں نے میری ماں سے شادی کی تھی انھوں نے ایک نظم لکھی تھی جس کا ایک مصرعہ تھا ’لمحہ لمحہ کسی جادو کا فسانہ ہوگا۔‘

Read more

جمالیات کا فلسفہ اور آج کا انسان

روئے زمین پر بنی نوع انسان کو خوبصورتی، بدصورتی، اچھائی اور برائی ہر دور میں متاثر کرتی رہی ہے۔ ہر دور میں انسان انفرادی اور اجتماعی طور پر خوشی، امید، غم، اور دکھ درد جیسے جذبات سے متاثر ہوتا رہا ہے۔ وہ اپنے ان جذبوں کا اظہار پینٹنگ، سنگ تراشی، رقص و سرور، مجسمہ سازی، موسیقی، نثر و شاعری، فلسفہ اور روزمرہ زندگی میں کرتا رہا ہے۔ ایک تخلیق کار کے ان جذبوں کے اظہار کو کسی بھی شکل میں

Read more

سارے جہاں کا درد (حصہ دوم)۔

کتاب کی اشاعت کوئی آسان کام نہیں تھا کیونکہ تمام شعراء کے کلام کو دیکھ کر پرکھنا اور پھر قابل اشاعت کلام کو علیحدہ کرنا، منتخب کلام میں پائی جانے والی زبان و بیان کی معمولی کمزوریوں کو دور کرنا، سرورق کا انتخاب کرنا، کتاب پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر متعلقین سے رقوم اکٹھی کرنا، پبلشر کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد موزوں مواد اسے ارسال کرنا اور ٹائپ ہو جانے کے بعد اس کی پروف

Read more

کرونائی ادب اور ”وبا تے وسیب“

کورونا کی وبا نے جہاں عالمی معیشت اور سیاست کو متاثر کیا، وہیں اس نے تخلیقی ذہنوں پر بھی اثرات مرتب کیے۔ انسانی فکرو نظر، تصورات اور مزاج وہ نہ رہے جو کرونا سے پہلے تھے۔ انسانی نفسیات اور رویوں نے وہ رخ اختیار کیا جو انسان کے گمان سے بھی بالا تر تھا۔ ان رویوں اور رجحانات کو معاصر تخلیقی ذہنوں نے شدت سے محسوس کیا۔ شاعری اور فکشن کی دنیا میں کئی ایسے فن پارے تشکیل پذیر ہوئے

Read more

ماہ پارہ صفدر کا زمانہ اور ان کی کہانی

بچپن سے ریڈیو سننے کے شوق نے ہمیں لفظوں کی درست ادائیگی، بڑے اچھے انداز اور نستعلیق لہجے میں اردو اور پنجابی زبان سننے کا عادی بنا دیا تھا۔ گھر میں ریڈیو پر والد محترم خبریں سنتے تھے جس دوران سارے گھر میں سناٹا چھا جاتا تھا۔ بی بی سی پر سیربین اور خبریں سن کر جب وہ فارغ ہوتے تو ریڈیو سننے کی ہماری باری آتی۔ پی ٹی وی کا ایک ہی چینل ہوتا تھا اور شام آٹھ بجے

Read more

(3) ”اداس نسلیں“ اور ”نادار لوگ“ ; بیسویں صدی کے متنوع جہانوں کے غماز

”اداس نسلیں“ اور ”نادار لوگ“ فقط بیسویں صدی کے برصغیر، پنجاب اور پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے گزرنے والی جامع انسانی زندگیوں کی ایک تصویر دکھانے تک ہی محدود نہیں۔ یہ دونوں ناول اپنے زمانوں میں رائج رہن سہن کے متنوع طور طریقوں، خاص طور پر شہری اور دیہاتی طرز زندگی، کی بھی غمازی کرتے ہیں۔ ”اداس نسلیں“ کے شروع میں ہمیں روشن محل کی ایک تقریب کا منظر دکھایا جاتا ہے۔ یہ تقریب روشن پور گاؤں

Read more

کیا ہم ہمیشہ زندہ رہیں گے؟

صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ میں۔ پچھلے سال فرسٹ ائر میں بھی نمبر امید سے کم ہیں۔ کسی اور اکیڈمی کا بھی پتہ کرنا چاہیے۔ اگر اپنے شہر کے کسی کالج میں میرٹ نہ بنا تو؟ اور اگر اوپن میرٹ پر نہ آ سکا، تو اور تباہی ہے۔ کسی پرائیویٹ کالج میں فیس بھرنے کی جرات بہت مشکل کر دے گی۔ اور اگر جمع جوڑ کر ہی لیا، تو باقی کے دو بچے بھی تو ہیں۔ سنو!

Read more

فسانہ عجائب کا تنقیدی جائزہ

داستان ”فسانہ عجائب“ رجب علی سرور کی تصنیف ہے۔ سرور نے اس داستان میں قدیم داستانوی روایت کو قائم رکھا ہے اور اپنی اس تصنیف کو فوق الفطرت عناصر سے رنگین بنانے کی کوشش کی ہے۔ قدیم داستانوں میں طلسم و اسرار، عشق و محبت اور جنگ و جدال کا مقبول ترین عناصر میں شمار ہوتا تھا۔ سرور نے بھی ان بنیادی عناصر کو پیش نظر رکھ کر اپنی داستان کا خمیر انہی عناصر سے اٹھایا اور عقل میں نہ

Read more

برف باری۔ سید فخرالدین بلے کی دو شاہکار نظموں میں خوبصورت منظر نگاری

فراق گورکھ پوری نے صاحب طرز شاعر و ادیب سید فخرالدین بلے کو لفظوں کا مصور قرار دیا اور لکھا ہے کہ وہ رنگوں کے بجائے الفاظ سے تصویریں بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔ یہ عبارت جمیل الدین عالی کے کالم کی زینت ہے۔ فضائیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اس لئے کہ برف باری نے جھیلوں اور آبشاروں کو بھی جما کر رکھ دیا ہے۔ اس یخ بستہ موسم میں مجھے سید فخرالدین بلے مرحوم کی

Read more

اپنی مدد آپ

”خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں“ ۔ کسی نے یہ جملہ یونہی نہیں کہہ دیا ہو گا بلکہ یہ انسان کی زندگی بھر کا تجربہ، قوموں کی جد و جہد اور نسلوں کی ریاضت کا عکاس ہے مگر یہ ہے کیا؟ اپنی مدد آپ کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ کو اپنا اور اپنے مسائل کا ادراک ہو اور آپ ان کو حل کرنا چاہتے ہوں اور ہمارے ہاں کسی مسئلے

Read more

” نیمگڑی خوبونہ“ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے ناول آدھے ادھورے خواب کا پشتو ترجمہ

”میں سوچ رہی تھی کہ چیزوں کی خوبصورتی، دلکشی اور قدرو قیمت ہماری ذات کے حوالوں سے بنتی ہے۔“ ” نیمگڑی خوبونہ“ اور میں بھی یہی سوچ رہی تھی۔ جب میں نے ”نیمگڑی خوبونہ“ جو کہ جناب شاہد صدیقی صاحب کے ناول آدھے ادھورے خواب کا پشتو ترجمہ ہے، پڑھنی شروع کی۔ جب لاہور میں شاہد صدیقی صاحب نے مجھے اپنی کتابوں کا تحفہ دیا تو ان میں ایک کتاب ان کے ناول ”آدھے ادھورے خواب“ کا پشتو زبان میں

Read more

مسمی ساحر لدھیانوی ملک چھوڑ کر چلا گیا

یہ جون 1948 کا لاہور ہے جب آگ برساتی گرمی میں 27 سال کا ایک دراز قد نوجوان حیرت انگیز طور پر سخت سردیوں کا لباس زیب تن کیے ہوئے جس میں اوورکوٹ، مفلر، ہیٹ اور سیاہ چشمہ شامل ہے۔ انگریزی ڈراموں اور فلموں میں دکھائے جانے والے جاسوسوں کی مانند لاہور کی ایبٹ روڈ پر لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا تیزی سے چلا جا رہا ہے۔ گرمی اپنے پورے جوبن پر ہے، وہ چوٹی سے ایڑی تک پسینے میں تربتر

Read more

کتاب ”22 لوگ“ پر تبصرہ

مصنف سجاد پرویز تبصرہ شاہانہ جاوید اردو ادب میں ایک نئی صنف تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ”مصاحبہ“ ، بہت سے لوگ اس نئے لفظ سے واقف نہ ہوں لیکن انٹرویو لفظ کو اچھی طرح پہچانتے ہوں گے۔ اردو ادب میں انٹرویوز کی روایت کتنی پرانی ہے معلوم نہیں لیکن آج کے دور میں یہ صنف ادب، مصاحبہ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ بہت سے لکھنے والے اسے فروغ دے رہے ہیں آج یہ ایک مقبول صنف بن

Read more

بچوں کی فطرت میں عزت و تکریم کی عادت

لفظ عزت یوں تو ایک ادھ حروف کا مجموعہ ہے لیکن اس کا مطلب سمندر کی اتھاہ گہرائیوں اور فضا کی بے کراں وسعتوں پر محیط ہے۔ اگرچہ عزت کے مفہوم میں کسی انسان کے احساسات، خواہشات، خیالات اور حقوق کی پاسداری شامل ہیں لیکن عزت صرف بنی نوع انسان تک محدود نہیں بلکہ اس حصار میں حیوانات، نباتات، مقامات اور یہاں تک کہ پوری کائنات آتی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم دین کے احکامات،

Read more

فیصل عجمی حقیقت بھی فسانہ بھی

ستمبر 2022 کے آخری ہفتے کا ذکر ہے شاہد ماکلی فون پر تھے۔ شاہد ایک خوبصورت شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پیارا انسان بھی ہے۔ فیصل عجمی کی نئی کلیات ”سخن آباد“ کے بارے بات کی۔ تقریب کے وسط اکتوبر میں انعقاد کا ذکر اور کتاب پر اظہار خیال کی درخواست تھی۔ فیصل عجمی باکمال شاعر اور بڑا کہانی کار ہے۔ مجھے اس سے آگاہی تھی۔ یوں بھی وہ ایک بڑے افسانوی کردار کے طور پر میری یادوں میں

Read more

صاحب منزل

کسی کو خراج تحسین پیش کرنا بھی عدل کے زمرے میں آتا ہے، اور ہم اس بات کے بھی قائل ہیں کہ ملزم کو مجرم کہنا ظلم ہے۔ اسی طرح خراج تحسین میں بھی حسن معاملہ تب ہی ممکن ہے جب تک ہم وسیع تناظر میں کسی شخص کو سمجھیں، پڑھیں اور اس سے تعلق قائم کریں۔ یہ بھی شرط نہیں کہ اس میں معانقہ ہو یا نا ہو۔ بے شک دنیا کے بہترین تعلق کی امثال میں ہم ان

Read more

غلام شاہ کلہوڑو: ’سندھ کے شاہجہاں‘ کہلوائے جانے والے حکمران جو ’مچھلی والے بابا‘ بن گئے

غلام شاہ کلہوڑو کے دور میں حیدرآباد کے پکے قلعے کے ساتھ کچا قلعہ بھی تعمیر کیا گیا۔ ان کے مزاد پر لوگ اینٹوں کا رسمی گھر بناتے ہیں اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اپنا ذاتی گھر بنا لیں۔

Read more

اسلم ملک ریٹائر ہو گئے

اگر ایک سرکاری اہلکار کی ریٹائرمنٹ مع خطیر پنشن اور بے پناہ پرکشش مراعات ایسی خبر بن سکتی ہے کہ 23 کروڑ عوام کی روزمرہ زندگی صاحب بہادر کی سبکدوشی یا ممکنہ توسیع نیز مسائل جانشینی کی پاڑ سے بندھ جائے، افواہوں کی دھند نو لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر اس طرح چھا جائے کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دے، سازشوں کے پیچ در پیچ سلسلوں پر دفتر کے دفتر سیاہ کیے جائیں، ملک کے آئین میں ترمیم کی

Read more

کلیٹرومیگالی: خواتین میں اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟

اس جسمانی عضو میں آٹھ ہزار سے زیادہ اعصابی نسیں ہوتی ہیں جو سیکس کے دوران متحرک ہوتی ہیں۔ ایک ’چھوٹے بٹن‘ جیسا یہ عضو حجم میں ایک جیسا نہیں ہوتا۔

Read more

سارے جہاں کا درد (حصہ اول)۔

نومبر کی خنک شام میں سرسراتی خشک ہوا نے اداسی کا رنگ مزید گہرا کر دیا تھا۔ تربیت گاہ میں قدم دھرنے والوں کے چہروں سے پژمردگی اور پھیکا پن صاف چھلک رہا تھا۔ سب کے دلوں کو یہ خیال کچوکے لگا رہا تھا کہ سال بھر کا یہ طویل عرصہ اس قید خانے میں کیونکر کٹے گا۔ اجنبی ماحول میں ہر طرف اجنبی لوگ پھرتے دکھائی دے رہے تھے۔ درو دیوار کی وحشت نے لہجے گنگ کر ڈالے تھے۔

Read more

کتاب: دروازے، مصنف عرفان جاوید صاحب

کتاب: دروازے مصنف: عرفان جاوید صاحب تبصرہ: عرفان علی ڈنور عرفان جاوید صاحب کی کتاب ”دروازے“ جو ادارہ سنگ میل پبلشرز نے شایع کی ہے۔ ایک 256 پنوں پر مشتمل کتاب ہے، بڑی سائز کے چوڑے پنے۔ جس کو میں نے پہلی مرتبہ مطالعے کے لیے اٹھایا، پہلا خاکہ جناب احمد ندیم قاسمی صاحب کا تھا، اور چند ایک سطریں پڑھ کر رکھ دیا سرہانے۔ وہ سطریں یوں شروع ہوتی ہیں۔ ” دو منظر ہیں، ان میں صدی بھر کا

Read more

رجب علی بیگ سرور اور فسانہ عجائب کا تعارف

قصہ یا کہانی انسانی زندگی کا سب سے اہم پہلو ہے۔ کائنات کے کینوس میں کہانی کے جرثومے اس وقت ظاہر ہوئے جب آدم کو مسجود ملائک ٹھہرایا گیا اور عزازیل نے آدم کو مسند نشین دیکھ کر تکبر کا ورد کیا۔ کہانی کی تخلیق کے بعد انسان نے اس کو بیان کرنے کے لیے کئی ڈھنگ اپنائے۔ کسی نے داستان کو چھیڑا تو کسی نے ناول کے پنوں میں زندگی کی شمع روشن کی۔ کوئی کہانی کا رخ موڑ

Read more

صحرا کے نغمے

صحرا میں ریت پر چڑھتے ہوئے اونٹوں کی آوازیں، ایک ایسی گونج جو بدوؤں کے گیت، ہوا اور رات کے سناٹے میں ابھرتے نغمے، ان اونٹوں کو ہانکنے والوں کے گیت، صحراؤں میں عربوں کی تاریخ کے آغاز سے ہی گونج رہی ہے، جزیرہ عرب کے صحراؤں کی خاموشی میں یہ آوازیں گنگناتی ہیں، اونٹوں کو سنائے جانے والے یہ گیٹ جیسے روح کی تسبیحیں پڑھتے ہوں۔ کل حداء الابل پر تعارف لکھا تو آج سوچا اس پر مضمون لکھ ڈالوں،

Read more

عارف عبدالمتین کے خیالات، نظریات اور فلسفہ حیات

جب ہم عارف عبدالمتین کی شعری تخلیقات کا سنجیدگی سے مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اس حقیقت کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ان کے لیے شعر کہنا نہ تو روایتی گل و بلبل کا قصہ سنانا تھا، نہ تضیع اوقات کرنا تھا اور نہ ہی کسی اجنبی حسینہ کے عشوہ و غمزہ و انداز و ادا کی شکایت رقم کرنا تھا۔ عارف عبدالمتین شاعری کو زندگی کے اعلیٰ اقدار کی عکاسی کا انسانوں کے دکھوں کو سکھوں میں

Read more

ہندوستانی خواتین کے حُسن کے معترف امیر خسرو جنھوں نے ’مسلمانوں میں بسنت کے تہوار کی بنیاد‘ ڈالی

’بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی‘، ’ز حال مسکین مکن تغافل‘، ’کاہے کو بیاہے بدیس کہ رانی بیٹی راج کرے۔۔۔‘ یہ چند معروف گیت ہیں جو کبھی نہ کبھی آپ کی سماعت سے ضرور ٹکرائے ہوں گے۔ یا پھر ’من تو شدم تو من شدی‘، ’موہے اپنے ہی رنگ میں رنگ لے‘، ’سب سکھیوں میں چادر میری میلی‘، ’میں تو پیا سے نین لڑائی آئی رے‘ جیسے کلام جو گذشتہ 700 برسوں سے دنیا بھر میں کسی نہ کسی شکل

Read more

خیبر پختونخوا: ایک دیا ہے بہت روشنی کے لئے

ملک کے دور دراز علاقوں کی اگر بات کی جائے تو ہم اکثر یہ کہتے اور سنتے رہتے ہیں کہ وہاں مختلف قسم کی سہولیات کی کمی ہے یا سرے سے موجود ہی نہیں ہیں مگر آج میں ملک کے ایک بہت پسماندہ اور نہایت دور دراز علاقے کی بات کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہی ہوں کہ جہاں یقیناً بہت سی بنیادی ضروریات کی کمی ہوگی لیکن ایک انتہائی اہم بنیادی ضرورت جسے ذاتی طور پر میں زندگی کے

Read more

"گل نوخیز کا "نسخہ ہائے مزاح

میرے ہاتھ میں ”نسخہ ہائے مزاح“ ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ اس کتاب کا میرے ہاتھوں میں آنا ہی میری خوش نصیبی ہے۔ دوسری اور تیسری بات بھی یہی ہے۔ یہ معروف کالم نگار کا بھیجا ہوا تحفہ ہے۔ میں نے سب سے پہلے تو اس کتاب کی خوشبو اپنے اندر اتاری کہ مجھے نئی کتابوں کی خوشبو بہت پسند ہے۔ پھر عقیدت سے اس کو پڑھا۔ گل نوخیز صاحب نے جس کھلکھلاتے انداز میں معاشرے کے

Read more

اہل اردو کا قصور کیا ہے؟

دو ہزار اکیس تک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی تقریباً سات اعشاریہ نو بلین کے لگ بھگ تھی۔ دنیا کے ہر خطے میں مختلف تہذیبوں کے نمائندہ انسان آباد ہیں جو ناصرف رنگ روپ اور جسامت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں بلکہ ان کی بولیاں اور رہن سہن کے طور طریقے بھی ایک دوسرے سے جزوی یا کلی طور پر جدا ہیں۔ کسی مخصوص خطے میں جنم لینا، کسی مخصوص رنگ روپ کا

Read more

سپاہی کو کیا سمجھا رہے ہیں؟ 

مزنگ روڈ پر برٹش کونسل سے گزرتے ہوئے وہ واقعہ آج بھی یاد آتا ہے جب ایک مرتبہ اِس عمارت کے باہر گاڑی پارک کرتے ہوئے مَیں نے ایک پولیس اہلکار سے مشورہ کیا تھا۔ اْس روز یہاں لاہور کے چیدہ چیدہ صحافی سمندر پار ترقیات کے برطانوی وزیر سے ملاقات کرنے والے تھے۔ ”وہ سامنے آپ بجلی کا کھمبا دیکھ رہے ہیں نا، بس اِس سے آگے کار کھڑی کر دیں“۔ مَیں نے ہدایت پر عمل کیا۔ اب تقریب

Read more

اقبال دیوان کی کتاب: وہ ورق تھا دل کی کتاب کا

محمد اقبال دیوان صاحب، صاحب کتاب ہیں۔ یہ کتابیں جو انہوں نے تحریر کی ہیں بیتے ہوئے مہ و سال کی داستانیں ہیں۔ شب کی تنہائیوں میں (تنہائیاں اس لیے کہ میں شادی شدہ نہیں، مطلب کنوارہ بھی ہوں ) تو سردیاں مجھے کتاب پڑھنے میں نعمت محسوس ہوتی ہیں۔ گرمیوں میں تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، حبس، پسینہ کیا کچھ نہیں ہوتا۔ محمد اقبال دیوان صاحب کی کتاب ”وہ ورق تھا دل کی کتاب کا“ ایک ایسی تحریر کا

Read more

ڈیفالٹ کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

حکمران اشرافیہ کے کچھ افراد کو یہ سوال کرتے سنا گیا ہے کہ ڈیفالٹ کو اردو میں کیا کہتے ہیں۔ تو جواب عرض ہے کہ اردو میں ڈیفالٹ کا آسان مطلب ”نا دہندگی“ ہے۔ اور نادہندہ سے مراد ایک ایسا شخص، گروہ، تنظیم یا ملک ہے، جو اپنا واجب الادا قرض یا اس کا کوئی حصہ بروقت ادا کرنے سے انکار کردے، یا وہ طے شدہ ادائیگی کرنے سے قاصر ہو۔ جیسا کہ ظاہر ہے ڈیفالٹ کا ترجمہ اور تعریف

Read more

مرزا اطہر بیگ کا افسانوی مجموعہ ”بے افسانہ“ : ایک مطالعہ

آج کے ماس میڈیا کے دور میں ہر ادارہ اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے اور انہیں اپنے پلیٹ فارم پر لائیو رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ایسے تناظر میں کتاب سے جڑنا اور جڑے رہنا، اپنی ذات میں ایک مشقت بن گیا ہے۔ لیکن چند کتابیں اپنے اندر ایسے لوازمات رکھتی ہیں کہ قرات کا عمل مشقت نہیں رہتا بلکہ تخلیقی سفر اور طمانیت بخش عمل بن جاتا ہے۔ مرزا اطہر بیگ کا افسانوی مجموعہ ”بے

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہوچکی ہے؟ پارٹ 2۔

فلسفہ کے موضوع پر (پارٹ 1) تحریر میں ہم نے فلسفہ کی تعریف اور مقاصد کو سمجھا تھا اور مزید ذرائع علم بارے بھی۔ یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا فلسفہ کی موت پورے علم کی موت ہے؟ اس سوال کے جواب سے پہلے ہمیں علم اور فلسفہ دونوں کی تعریف کو سمجھنا ہو گا۔ علم کیا ہے؟ علم کیسے وجود میں آتا ہے؟ جب انسان کا حواس خمسہ خارج کے کسی تجربہ و مشاہدہ سے متعلق ہوتا

Read more

پیسہ اخبار سٹریٹ سے بازار صحافت تک

پشاور سے کلکتہ تک 1500 میل لمبی جرنیلی سڑک شیر شاہ سوری نے سولہویں صدی کے وسط میں تعمیر کرائی تھی۔ اس شاہراہ پر وزیر آباد سے لاہور کا فاصلہ نوے میل سے زیادہ نہیں لیکن اس مختصر سے منطقے نے اردو صحافت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیرآباد کے مولوی محبوب عالم نے 1887ءمیں ہفت روزہ پیسہ اخبار جاری کیا۔ بیسویں صدی میں لاہور منتقل ہو کر اسے روز نامہ اخبار کی شکل دی۔ پیسہ اخبار کی مقبولیت کا

Read more

ڈالر خرید لو

میرے ایک بزرگ دوست نے نصیحت کی کہ ڈالر خریدتے رہنا چاہئیں، بہت ہی منافع بخش کام ہے۔ وہ میرا پہلا یا اکلوتا محسن نہیں تھا جس نے یہ مفید مشورہ دیا ہو۔ آپ کو بھی اکثر و بیشتر دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے ڈالر خریدنے کے مشورے ملتے ہوں گے۔ شروع شروع میں تو دوستوں کے اس مشورے پر کان نہ دھرنے کا پکا پکا ارادہ کر لیا تھا بالکل پکی پکی معشوق کے اٹل ارادے کی

Read more

بھوک، مہنگائی اور تفریح

  مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتیں : مڈل کلاس چکن کھانا بند کر دے گی اور خاموش ہو جائے گی، بعض لوگوں کا کہنا ہے اس وجہ سے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکے گا کیونکہ ایک طرف بدعنوان نظام ہے اور دوسری جانب نام نہاد قوم۔ یہ بی بی سی پر مہنگائی سے متعلق فیچر میں سوشل میڈیا پر چلنے والے کمنٹس ہیں۔ لیکن اسے عوام کی آواز ہی کہا جائے گا۔ اگرچہ وہاں سابق اور موجودہ حکومت کے

Read more

جہیز اور سماجی نفسیات

ہندوستان ٫بڑے ٹکڑوں میں منقسم تو ہو گیا مگر اس کے زمینی رسم و رواج اپنی نشوونما پاتے رہے۔ تقسیم سے قبل ہندؤں اور مسلمانوں کا اکٹھا رہن سہن تھا اسی وجہ سے بہت سی روایات آپس میں گھل مل گئیں۔ اسی طرح جو ہندو، سکھ یا دیگر مذاہب کے لوگ مسلمان ہوئے تھے وہ مذہبی طور پر تو نو مسلم ہو گئے مگر اپنے قبائل میں طے شدہ رسم و رواج جو اسلام کے منافی تھیں، انھیں بدلنا نہ

Read more

سید سبط حسن: قوم نے اس عظیم مفکر کو کیوں بھلا دیا!

بعض لوگ زندگی سے بڑے ہوتے ہیں اور بہت کچھ کر جاتے ہیں۔ ایک ایسا شخص جو ادیب بھی تھا، صحافی بھی اور سیاسی میدان میں عملی طور پہ شامل بھی، مظلوموں اور مفلسوں کا ہمدرد، ظلم اور تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والا انسان دوست، استحصالی نظام کا تجزیہ کرنے والا مفکر، متبادل نظام پہ روشنی ڈالنے والا ریفارمر، ایک سادہ زندگی گزارنے والا درویش؛ کہنے کو وہ صرف ایک ذات تھی لیکن وہ اپنے اندر ان سب

Read more

24 کروڑ کردار مصنف کی تلاش میں

سویرے کے جھٹپٹے میں سفر آغاز کیا تو گفتہ غالب توشہ آرزو تھا۔ ’کہ جاگنے کو ملا دیوے آ کے خواب کے ساتھ‘۔ اب شام اس طور ہو رہی ہے کہ میر کی حیرت بار دوش ہے، ’جاگتا ہوں کہ خواب کرتا ہوں‘۔ گزرے برس کی آخری رات رائیگانی اور خسارے کی بے قراری سے عبارت تھی۔ سرسید احمد خان کی نثر کا ایک ٹکڑا خدا معلوم کہاں سے یاد آ گیا۔ ’برس کی اخیر رات کو ایک بڈھا اندھیرے

Read more

پراجیکٹ ’نیو‘ ایم کیو ایم

شہری سندھ کی سیاست میں ’مہاجر فیکٹر‘ ہمیشہ سے اہم رہا ہے مگر سال 2013ء کے انتخابات کے بعد سے اس رجحان میں تبدیلی آئی اور 2018 میں پہلی بار کراچی نے ایک ایسی جماعت کو مینڈیٹ دیا جس نے وفاق میں حکومت بنائی جس کی ایک بڑی وجہ 22؍اگست 2016 کے بعد سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تقسیم در تقسیم اور اردو بولنے والوں کے مقابلے میں دوسری زبان بولنے والوں کے ووٹوں کی تعداد میں

Read more

مجبوری

فاطمہ نہیں جانتی تھی کہ اگلے کچھ گھنٹوں میں اس کی زندگی ایک ایسا موڑ لینے والی ہے جس کا اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ یہ میں نے افسانے کے آخر سے کچھ لائن پہلے ہی آپ کی نظر کر دی ہیں۔ ابھی میں کراچی اپنے دوست سے ملنے جا رہا ہوں۔ ٹرین کا سفر طویل ہے لہذا چلتے ہیں فاطمہ کی طرف۔ فاطمہ شامیر امجد اور شہناز کی اکلوتی بیٹی اور کل کائنات تھی۔ شامیر صاحب آرمی

Read more

نیکی کر فیس بک پر ڈال

زمانہ بدل گیا ہے، جدید ہو گیا ہے، اس لیے اب اردو کی ضرب الامثال میں بھی جدت آ جانی چاہیے، آخر کب تک ہم پرانی مثالوں پر تکیہ کرتے رہیں گے۔ اس لیے اس تحریر میں پرانی ضرب الامثال کو جدت سے آشنا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر کسی کی طبع نازک پر گراں گزرے تو اس کے لیے پیشگی معذرت۔ نیکی کر دریا میں ڈال کی مثال کو یوں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم

Read more

زندہ قومیں، زندہ فلسفہ، اور تائب ہونے والی سیکولر اداکارہ

کچھ دن پہلے ایک سابقہ اداکارہ جو اداکاری سے توبہ تائب ہو چکی ہیں۔ محترمہ فرما رہی تھی کہ وہ پہلے بہت سیکولر تھی اب نادم ہے اور مذہبی ہو چکی ہے۔ رینی ڈیکارٹ کا قول ہے کہ کسی بھی قوم کے تہذیب یافتہ ہونے کا براہ راست تعلق اس کی فلسفیانہ برتری پر ہے مطلب کہ وہ قومی زندہ ہیں جن کا فلسفہ زندہ ہے۔ فلسفہ؟ ہمارے سماج میں شاعروں اور دانشوروں کو ویسے ہی فارغ العقل سمجھا جاتا

Read more

وہ سائنسدان جس نے جانیں بچانے کے لیے ایچ آئی وی وائرس اپنے بیگ میں چھپا کر سمگل کیا

اپنے بیگ میں وائرس کو اپنے ملک میں سمگل کرنے کے چار سال بعد، رادکا ارگیرووا کو بلغاریہ کے عوام کو ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں آگاہی دینے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے کا کردار سونپا گیا۔

Read more

حضرت خدیجتہ الکبری کی منظوم سوانح حیات، 2023 کی پہلی کتاب

حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کی منظوم سوانح زندگی منظر عام پر آ گئی، دو ہزار تئیس کی یہ پہلی کتاب سید عارف معین بلے کی تخلیق اور تحقیق کا ثمر ہے۔ ۔ عالم اسلام کی خاتون اول حضرت بی بی سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کی منظوم سوانح زندگی منظر عام پر آ گئی۔ جو معروف شاعر اہل بیت اطہار علیھم السلام سید عارف معین بلے کی تخلیق اور تحقیق کا ثمر ہے۔ یہ منظوم سوانح

Read more

بیتال پچیسی کا فن

داستان ”بیتال پچیسی“ مظہر علی خاں ولا کی تالیف ہے۔ مظہر علی خاں ولا فورٹ ولیم کالج کے لکھنے والوں میں ایک نمایاں حیثیت کے حامل ہیں جن کا مرتبہ فورٹ ولیم کالج کے دوسرے لکھنے والے ”میر امن دہلوی، حیدر بخش حیدری، مرزا علی لطف، مرزا کاظم علی جوان، میر شیر علی افسوس“ سے کسی طرح کم نہیں۔ بہترین نثر نگار اور اعلی پائے کے شاعر ہونے کے باوجود ان کی کتابیں شائع نہیں ہو پائیں اسی وجہ سے

Read more

1945 کی ایک حیران کن تصویر سے

اس کے چہرے پر کھردرا پن سمیت وحشت کا خوفناک سایہ تھا، اس کی مونچھ ٹھیک اس کے ناک کی طرح موٹی اور بہت چھوٹی تھیں کہ ناک کے سوراخ والے حصے سے بھی دائیں اور بائیں کی طرف نہیں پھیلتی تھی۔ آنکھیں بڑی بڑی اور اس میں چمک اور بے باکی اس قدر کہ دنیا کی تباہی دیکھنے کے لیے انتہا کی حد تک ہمیشہ پر شوق رہتی تھیں۔ اس کے گلے میں ایک خوبصورت ٹائی کا قلادہ تھا

Read more

ادریس قریشی

ادریس قریشی اپنی ذات میں انجمن ہیں لیکن کہتے ہیں بعض ادیبوں کا ایک شعر ان کے باقی تمام کام کے سامنے دیوار بن کر بلکہ آہنی دیوار بن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ ہمارا دل تمہاری ہی محبت کے لیے ہے مگر یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہے ہم سے ان کا تعارف خوشاب کے ایک مشاعرے میں ہوا جہاں وہ باقی شعراء کے ساتھ پھیکی شاعری پڑھنے

Read more

سال کے شروع میں آپ کے لئے ایک سطر

سوشل میڈیا ہم سب کی زندگیوں کا ناگزیر حصہ بن چکا ہے اور یہاں ہم ہر قسم کے لوگوں سے متعارف ہوتے ہیں جن میں کچھ آپ سے سراسر لاتعلق، کچھ بہت زیادہ شناسا اور کچھ ان دونوں اقسام سے ہٹ کر صرف اور صرف آپ کو انگریزی والا سک کرنے کے لئے ہوتے ہیں جن کو ہر وقت یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ آپ نے یہ بات کیوں کر دی، وہ بات کیوں کر دی اور یہ کہ

Read more

قلعہ گجر سنگھ لاہور سے کلکتہ تک

نومبر کی ایک خنک صبح، ہلکی ہلکی بوندا باندی، لاہور کا ایک گنجان آباد اور پرانا علاقہ ”قلعہ گجر سنگھ“ ، تنگ، کشادہ اور پیچ و خم سے بھرپور مگر صاف ستھری گلیوں میں واقعہ تقریباً ایک صدی پہلے تعمیر کیا گیا خوبصورت روایتی تین منزلہ گھر، جو کبھی کسی امیر ہندو کی ملکیت تھا، انتہائی باذوق طریقے سے ڈیزائن کیا گیا یہ آشیانہ، جس کے دونوں اطراف کشادہ گلیاں اور تمام منازل میں خوبصورت بالکونیاں اور ان بالکونیوں پر

Read more

نیا سال نئی توقعات

یہ بات سچی اور کھری ہے کہ جب بھی کوئی نیا سال شروع ہوتا ہے۔ ہم اپنے خدا کے ساتھ کچھ عہد و وفا کرتے نظر آتے ہیں ۔پتا نہیں اس عہد و پیماں میں ہماری ارادے اور جذبات عارضی  یا مستقل بنیاد رکھتے ہیں۔اگر ارادے کچے ہوں گے تو بنیاد ریت پر ہو گی برعکس اگر وہ مضبوط ہیں تو خوابوں کی تعبیر ممکن ہے۔بحثیت بشر ہوتے ہوئے غلطی اور گناہ ہر کسی سے سرزد ہوتا ہے۔ہم اس بات

Read more

اردو غزل میں امرد پرستی کی روایت

مؤرخین نے وسطی ایشیا کو ہندوستان کا دروازہ کہا ہے اور اسی دروازے ہی سے آریہ، تاتار، مغل، ترک اور پٹھان ہندوستان میں داخل ہوئے اور حملے کرتے ہوئے پایہ تخت میں داخل ہو کر تخت نشین ہوئے۔ یہ لوگ جو رسم و رواج اور روایات اپنے ساتھ لائے تھے، وہی روایات اور رسم و رواج آج ہمارا سرمایہ فخر ہیں۔ غزل نے عرب میں جنم لیا اور فارس میں پلی بڑھی۔ فارسی میں غزل کی جو اقدار پروان چڑھ

Read more

بہتا ہوں میں دریا کی روانی سے کہیں دور

ایک عزیز نے کتاب ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا آپ کے لیے تحفہ ہے۔ میں نے الٹ پلٹ کے دیکھا کور ڈیزائن دل کو موہ لینے والا تھا۔ کتاب کو اوپر سے دیکھ کر تھوڑے غور و فکر کے بعد سرسری طور پر اوراق الٹنے لگا کہ نگاہ یکایک ایک شعر پہ جم گئی۔ شام غم میں نے جو پوچھا مرا غم خوار ہے کون؟ اک غزل میر کے دیوان سے باہر آئی میں کھو سا گیا، جانے کیا تھا

Read more

جنگلے کے اُس پار کا پھول

دسمبر شدید ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ اداسی کا مہینہ بھی خیال کیا جاتا ہے ۔ معلوم نہیں کہ ان دونوں میں کوئی طبی یا سائنسی تعلق ہے، اس میں محبوب کی یاد کچھ زیادہ ستاتی ہے، یا پھر سال کا الوداعی مہینہ ہونے کے سبب شاعروں اور ادیبوں نے اس میں ہجر کا پہلو تلاش کر لیا ہے۔ وجہ کچھ بھی ہو، اس میں کم از کم مجھ پر اداسی کا غلبہ رہتا ہے۔ اور اگر مزاج کے خلاف کوئی

Read more

سیاسی ارسٹوکریسی اور مطالعے سے شغف

کچھ عرصہ ڈیرہ غازی خان کے پوسٹ گریجوئیٹ کالج میں تعیناتی کے دوران گاھے گاھے دوست میرے ہاتھ میں ہر وقت کوئی کتاب دیکھ کر سردار امجد خان کھوسہ، جو ان دنوں بھی پاکستان نیشنل اسمبلی کے رکن تھے، کی کتاب دوستی کی بات ضرور کرتے۔ اشتیاق رہتا کہ کبھی ان سے ملاقات ہو لیکن ایک طویل معاشرتی فاصلے کی بدولت ایسا ممکن نہ تھا۔ سردار صاحب ڈیرہ غازی خان کے تمن کھوسہ کے سردار ہیں اور من آنم کہ

Read more

اک ہاری جنگ کے بارے میں نوبل لیکچر: سویٹلانا ایلکسیوچ، نوبل انعام 2015

اردو قالب: قیصر نذیر خاورؔ میں اس مقام پر اکیلے نہیں کھڑی۔ میرے اردگرد آوازیں ہیں، سینکڑوں آوازیں۔ یہ میرے ساتھ بچپن سے ہمیشہ رہی ہیں۔ میں مضافات میں پلی بڑھی ہوں۔ ہم جب بچے تھے تو گھر کے باہر کھیلنا ہمیں پسند تھا لیکن جیسے ہی شام ہوتی تو گاؤں کی ان عورتوں کی تھکی آوازیں ہمیں مقناطیس کی طرح کھینچ لیتیں جو اپنے جھونپڑوں کے پاس بینچوں پر اکٹھی ہوئی ہوتیں۔ ان میں سے کسی کا خاوند، باپ

Read more