گوگل تحقیق
ایک وڈیو میں ایک داڑھی والا آدمی لفظ ’نماز‘ کو سنسکرت کا شبد بتا رہا تھا۔ وڈیو بھارت کی ہے۔ ہمارے ہاں ایک بحث شروع ہو گئی۔ محققین نے اکھاڑے سنبھالے۔ دھوتیاں کس کر فوراً گوگل سے رہنمائیاں لینی شروع کیں اور فوراً فتوے داغنے شروع کیے۔ جھوٹ بولتا ہے۔ نماز تو فارسی لفظ ہے۔ انٹرنیٹ اور خصوصاً سوشل میڈیا کے بعد سچ اور جھوٹ کی حد فاصل دھندلی سے دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔ مجھ سمیت ہر ایک افلاطون
Read more









































































