لوئیجی پیراندیلو کا افسانہ: مرتبان
افسانہ: لوئیجی پیراندیلو۔ مترجم: جاوید بسام۔ زیتون کی فصل کے لیے وہ سال اچھا رہا تھا۔ فارم کے سب درخت پکے پھلوں سے لد گئے۔ حالاں کہ پچھلے سال دھند نے ان کے پھولوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ زرافہ کے پرائموسول میں واقع فارم لیکوٹ پر زیتون کے کافی درخت تھے۔ اس نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ تہہ خانے میں رکھے پانچ پرانے مرتبان نئی فصل سے کشید ہونے والے تیل کو رکھنے میں ناکافی ہوں گے۔
Read more























































