وطن عزیز کے سیاستدانوں کی اخلاقیات

لوگوں کے شور و غوغا میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی اور وہ گریبان پھاڑے مغلظات بک رہا تھا۔ ایک پل کو یوں لگا جیسے یہ کسی گلی چوک یا چوراہے کا منظر ہے اور محلے کے فارغ اور اوباش کسی بات پر لڑنے مرنے پر آمادہ ہیں اور قریب ہے کہ کوئی ایک فریق دوسرے کو جان سے مار دے۔ جب آس پاس کھڑے لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش شروع کی تو وہ اپنے مخالف

Read more

عوام کے دن پھرتے ہی نہیں

حکومت نے پچھلے تین برسوں میں عوام کا خیال خوب رکھا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسطیں ادا کرنے کے لئے ان پر ٹیکسوں کی یلغار کر دی جس سے ہر طرف آہیں اور سسکیاں بلند ہونے لگیں۔ مہنگائی آکاس بیل کی مانند بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے انتظامی معاملات ویسے تو کبھی بھی بہتر نہیں ہوئے مگر موجودہ حکومت میں تو بد انتظامی کا ریکارڈ قائم ہو گیا اگرچہ یہ تاثر بھی عام ہے کہ عمران خان

Read more

موسیقار ایس بی جون

جب اللہ تعالیٰ کی عنایات ہو تو وہ راتوں رات اپنے بندے کو شہرت کے آسمان کا تارہ بنا دیتا ہے۔ فلمی دنیا کے کئی ایک فنکاروں کے ساتھ ایسا ہوا۔ ایسی ہی عنایات ایس بی جون پر بھی ہوئیں جب فلم ’سویرا‘ کا گیت مقبول زدعام ہو کر ان کی شخصیت کا حصہ بن گیا۔ آج یہ گیت کلاسیک کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ 1959 میں نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلم ’سویرا‘ کا ماسٹر منظور حسین

Read more

مولا بجٹ

معروف اداکار سلطان راہی کی ایک فلم سنسر بورڈ میں منظوری کے لئے پیش ہوئی تو بورڈ ممبران نے اس پر اعتراض لگایا کہ اس میں پولیس کو بے بس اور لاچار دکھایا گیا ہے اور اس فلم میں بدمعاش کلچر کو پرموٹ کیا گیا ہے۔ لہٰذا پولیس کی بے بسی کے سین کاٹ کر اس کو ریلیز کیا جائے۔ مذکورہ فلم کے ہدایت کار کا موقف تھا کہ ملک میں بدمعاشی کا کلچر پہلے ہی موجود ہے اور رہی

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: 7 سال گزر گئے، انصاف عنقا

7 سال گزر گئے مگر شاید اس ملک میں انصاف لینے کے لیے 17 سال بھی کم ہیں اور 70 سال بھی بہت تھوڑے ہیں اور پھر اگر فریق بھی ریاست ہو اور انصاف بھی ریاست نے دینا ہو تو پھر انصاف کا یہی حشر ہوتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ 17 جون 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جب بھی تاریخ میں سیاسی انتقام اور سیاسی جرائم کی

Read more

انیمیا یا خون کی کمی: اقسام، وجوہات، علامات اور علاج

جسم سے خون تک نچوڑ لیتا ہے عشق جب ہجر اوڑھ لیتا ہے خون انسانی وجود کا لازمی جزو ہے۔ خون زندگی کی علامت ہے۔ اس کی روانی سے ہی زندگی کی کہانی قائم و دائم رہتی ہے۔ اور اس کا رک جانا، کم ہو جانا زندگی کی رفتار کو ختم کر سکتا ہے، متاثر کر سکتا ہے۔ اور یہی ہمارا آج کا موضوع بھی ہے۔ عرض کیا ہے کہ۔ ڈوبی ہیں مری انگلیاں ہی میرے خون میں یہ کانچ

Read more

منگلا ڈیم متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟

پاکستان میں مقیم ریاست جموں و کشمیر کے مہاجرین اول تو وہ ہیں جنہوں نے 1947 کو ہجرت کی اور پاکستان کے مختلف مقام پر پناہ گزین ہوئے تھے۔ انہیں ریاستی پناہ گیر یا مہاجر کہا جاتا ہے جبکہ دیگر کو ہندوستانی مہاجر سے پکارا جاتا ہے۔ ریاست جموں و کشمیر سے 1947 کے بعد بھی ہجرت کا سلسلہ جاری رہا ہے مگر 1947 کے مہاجرین کو پاکستان میں ابھی تک سرکاری طور پر مہاجر کا درجہ ہی دیا جاتا

Read more

مفاہمت کی سیاست

مریم نواز شریف آج کل قدرے خاموش ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف آج کل پارلیمانی سیاست میں خاصے ایکٹو نظر آ رہے ہیں۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں خصوصاً پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ بگڑے تعلقات کو ایک بار پھر سے بہتر کر رہے ہیں جو پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے ٹوٹتے ساتھ ہی خراب ہو گئے تھے اور حالات سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے پیپلز پارٹی کے ناراض

Read more

اسلام آباد میں اسلام کب آباد ہو گا؟

چالیس سال ہو گئے اس شہر میں آئے، اس کا کونہ کونہ دیکھ چھوڑا نہ اس میں کبھی اسلام نظر آیا اور نہ ہی کبھی یہ آباد نظر آیا، اگر اسلام کی بات کریں تو مساجد کو کمانڈوز سے خالی کروانا پڑتا ہے اور پھر خود کش حملے شروع، مساجد کا بہترین استعمال بھی یہیں پر دیکھا اکثر نکاح اب فیصل مسجد میں ہوتے ہیں مقصد شاید ہی سنت کو زندہ کرنا ہوتا ہو، لیکن فوٹو شوٹ کی اجازت مل

Read more

اسلاموفوبیا کے جن کو قابو کیجئے

مغرب میں حالیہ کچھ دورانیے سے اسلاموفوبیا کا جن بے قابو ہوتا جا رہا ہے، مختلف ممالک میں مذہب اور بالخصوص اسلام کے خلاف نفرت و تعصب پر مبنی مہم بڑے زور و شور سے جاری ہے۔ فرانس ہو یا امریکا، برطانیہ ہو یا کینیڈا ہر طرف اسلاموفوبیا اپنی زہریلی جڑیں گاڑ چکا ہے۔ فرانس اور امریکا میں اسلاموفوبیا کے تناظر میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد ، کچھ ایام قبل پاکستانی نژاد ایک مسلم خاندان کے ساتھ کینیڈا

Read more

مانگنے والا

صبح اٹھا، تیاری کر کے اپنی سائیکل پہ سوار ہو کر اڈے پر پہنچا۔ کیونکہ وہاں سے گاڑی پہ بیٹھ کر یونیورسٹی جانا ہوتا تھا۔ یخ بستہ سردیاں عروج پر تھیں۔ سورج بھی کچھ دنوں سے شاید اپنے محبوب سے ملنے گیا ہوا تھا۔ تبھی تو وہ رقیبوں سے لاپرواہ تھا۔ دانت بغیر تھاپ کے ڈانس کر رہے تھے۔ ناک کی نوک پہ لالی بنی ہوئی تھی۔ بالوں سے لپکتی ہوئی شبنم ماتھے پہ آ کر سلام کر رہی تھی۔

Read more

پاکستان نہیں، پاکستانی اوپر جا رہا ہے!

صداقت و امانت سے لبریز زبان سے فرمان شاہی جاری ہوا ہے کہ پاکستان اوپر جا رہا ہے۔ میں خوشی میں جھومنے ہی والا تھا کہ اچانک ایک اور فرمان ”سیاہی“ پر نظر پڑی جس میں فر ”مایہ“ گیا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں ہم پاکستان کو بہت اوپر لے جائیں گے۔ بس یہ پڑھنا تھا کہ دل اچاٹ ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں پاکستان کو اوپر جاتا نہیں دیکھ سکتا بلکہ اس کی وجہ

Read more

مغرب کے کچھ ساحلی مناظر

ٹرین کے اسٹاپ سے سی سائیڈ تک دس منٹ کی پیدل مسافت تھی۔ ایک طرف پر گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی اور اس ساتھ ہی پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ بنے تھے۔ درمیان میں سڑک تھی۔ کچھ لوگ اوپر سڑک پر گاڑی پارک کرنے کی بجائے نیچے بیچ پر لے جاتے تھے۔ سمندر تک جانے کے لئے کئی راستے بنے ہوئے تھے۔ نیچے جانے والی سیڑھیاں کافی کشادہ اور بڑی تھی۔ سیڑھیوں کے ساتھ بہت چوڑی سے

Read more

کچھ دوسرے سوالات

میں ایک انسان ہوں بہ ظاہر یہ عام سا جملہ ہے، جو یہاں لکھا گیا ہے۔ ایک قاری اس سے کئی معنی مراد لیتا ہے مگر فلسفی کے ہاں اس کے معانی بدل جاتے ہیں، وہ اسے عقل و منطق کی خراد پر رگڑے، پرکھے گا، درست معانی سامع کو دے گا، یہی اس کا فرض ہے جو وہ پورا کرتا ہے ایسے ایک فلسفی کی کہانی سناتا ہوں، جو مجھے میرے نامعلوم بوڑھوں نے سنائی تھی۔ نامعلوم ان معنوں

Read more

اسرائیل کا بن گوریان اور پاکستان کے یوسف رضا گیلانی

کسی کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے ان کے ٹریک ریکارڈ اور ان کے افکار بہترین ذرائع ہوتے ہیں۔ بھت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد نہیں پایا جاتا۔ جبکہ یہ انسان کی خوبیاں ہی ہوتی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اخلاق، بہترین عادات، کوپریشن، مغروپن سے دوری، مثبت سوچ، ملک کے بہتر سے بہتر عہدوں پر کام کرنے کے باوجود کرپشن کے لعنت سے پاک موٹیویشنل شخصیت سابق سیکریٹری خزانہ

Read more

لاہور میں چھجو کا چوبارہ کہاں ہے؟

جو سکھ چھجو کے چوبارے، وہ بلخ نہ بخارے۔ یہ محاورہ اکثر بولا جاتا ہے اور یہ ایک ضرب المثل بھی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زندگی کی جو راحت اور سکون چھجو کے چوبارے میں ملتی ہے وہ بلخ اور بخارہ شہر کی راحت سے کہیں اعلی اور عرفہ ہے۔ باختریہ (بلخ) ایک قدیم شہر ہے۔ جو بدھ مت، زرتشت اور مسلمانوں کے مذہبی راہنماؤں کا مسکن رہا ہے۔ عربوں نے اس شہر میں نوادرات اور اس کی

Read more

ماں کی گستاخ چیخ

یوں تو جون کے آغاز سے ہی گرمیوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا، لیکن آج کا دن حد درجہ گرم ہونے کے باعث قیامت ڈھا رہا تھا۔ نجی نیوز چینل پر محکمہ موسمیات کے ماہرین اپنی رائے پیش کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ شہر سے تقریبا 400 کلو میٹر کے فاصلے پر بحیرہ عرب کے مقام پر ہوا کے کم دباو کی وجہ سے جو ڈپریشن بنا ہے، اس نے سمندر کی

Read more

فلسطین اور آزادی کا خواب

مسئلہ صرف فلسطین نہیں ہے، ظلم صرف کشمیر میں ہی نہیں ہو رہا، صرف افغانستان ہی خانہ جنگی کا شکار نہیں ہے، پاکستان کے علاوہ بھی اسلامی ممالک میں انسانی جانیں بے قیمت ہیں، ایران اور سعودی عرب کے علاوہ بھی بہت سے ممالک باہم دست و گریباں ہیں، خوراک کی قلت یمن سے باہر بھی بہت ہے، مغربی اور امریکی افواج عراق کے علاوہ بھی موجود ہیں۔ مسلم ممالک اندرونی اور بیرونی سطح پر کثیر الجہتی مسائل میں بری

Read more

جی سیون اور نیٹو سربراہ برسلز کانفرنس چین کی اقتصادی و عسکری طاقت سے خائف

جی سیون کانفرنس و نیٹو ممالک کی برسلز کانفرنس میں چین مخالفین صف آرا ہوچکے ہیں، گو کہ کھلے عام چین کو 30 ممالک سمیت جی سیون نے اپنا دشمن تو قرار نہیں دیا لیکن چینی کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور عسکری طاقت و عالمی سطح پر اثر نفوذ کے مقابل ہونے والی صف بندیوں سے عالمی طاقت کا نظام تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ’بلقان ریاستوں سے

Read more

ہر اخلاقی برائی مملکت خداداد میں کیوں؟

کل مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور اس سے متصل تمام رستوں پر قوم کے معماروں اور ریاست کے علمبرداروں نے دھرنا، مظاہرہ، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کا ایک ایسا مظاہرہ کیا کہ اخلاقیات شرمائیں، نصاب پھٹ جائیں اور والدین مر جائیں۔ یہ بے ادبی اور بد اخلاقی کا سیل رواں صرف اس لیے تھا کہ پڑھایا نہ جائے، سکھایا نہ جائے، امتحانات نہ لیے جائیں اور اگر لو گے ہماری کارکردگی کے پرچے، تو پھاڑ ڈالیں گے

Read more

خالی گھونسلے کی بیماری

گھونسلے کو پنجابی زبان میں ”آلنا“ کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آلنے سے گرا چڑیا کا بچہ (بوٹ) وہ چڑیا واپس اپنے گھونسلے میں نہیں رکھتی ”۔ شاید اسے چونچ سے اٹھانا اس کے بس میں نہیں ہوتا۔ اس کے نازک جسم پر ضرب یا تکلیف سے ڈرتی ہے۔ شاید اس بچے کا اپنی ماں سے معاہدہ ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنا ٹھکانا چھوڑ کر گیا تو واپس نہیں آ سکے گا۔ بالعموم جو لڑکیاں گھر چھوڑ

Read more

آج کیا پکائیں

صبح ناشتے سے فارغ ہو کر یا بغیر ناشتے کہ جب بچے اور ’وہ‘ گھر سے نکلنے والے ہوتے تو یہ ملین ڈالر سوال خاتون خانہ ( یعنی کہ ہم) کے منہ سے جونہی برآمد ہوتا سب اپنے اپنے فون، چابیاں اور بیگز سنبھال کر گرتے پڑتے نکلنے لگتے اور جواب ہوتا جو دل چاہے پکا لیں اس وقت ہے یہ سوال کرنے والا روز آپ کب ہماری پسند سے پکاتی ہیں اور نو دو گیارہ ہو جاتے۔ ایک بجے

Read more

اج آکھاں وارث شاہ نوں

گجرات شہر کی تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی ہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ اتنی بڑی شہری آبادی میں طالبات کے لیے کوئی بھی علیحدہ سرکاری کالج نہیں۔ اس حوالے سے گجرات سٹی کی طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم کے بنیادی حق سے حکومت پنجاب نے ایک عرصے سے محروم رکھا ہوا ہے۔ 2005 سے پہلے دو کالجز گورنمنٹ مرغزار کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین فوارہ چوک، گجرات۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب

Read more

وفاقی بجٹ اور وزیر خزانہ کا پاکٹ اسکوائربج

بس اب میرا اس بات پر ایمان پکا ہو گیا ہے کہ پاکستانیوں کے نصیب میں اچھا محبوب اور اچھا بجٹ ہے ہی نہیں۔ میری آخری امید شوکت ترین صاحب سے تھی مگر وہ بھی اپنے کوٹ کی جیب سے بڑا پاکٹ سکوائر ( جیبی رومال) لگا کر خشک سی بجٹ تقریر کر کے سرخرو ہو گئے۔ موصوف کی بجٹ تقریر کا تقریباً ہر تیسرا جملہ تھا کہ یہ سب جناب وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

Read more

گھڑی گھڑائی

گھڑی کی اہمیت اور افادیت میں کوئی کلام نہیں لیکن یہ شکوہ شاید سب ہی کو ہے کہ یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اس وقت ہی کرتی ہے جب آپ سو رہے ہوں۔ رات کو گیارہ بجے آپ صبح پانچ بجے کا الارم لگا کے سوئیں تو یوں لگتا ہے کہ ایک گھنٹے بعد ہی موبائل میں کسی موسیقار کی روح بیدار ہو گئی، شروع کے چند سیکنڈز تو آپ آنکھیں کھولے بغیر خود کو یہی یقین دلاتے ہیں کہ

Read more

اب تو وہ ٹرین بھی نہیں گزرتی

ہمیں جب تفکرات زمانہ کی سدھ بدھ نہ تھی، جب ہم اپنے عہد بچپن میں تھے، تب ٹرین کے صرف ایک دیدار کے واسطے بڑوں کو دیوانہ وار منت سماجت کرتے۔ ٹرین کی میلوں دور سنائی دینے والی سیٹی سننے کو کان ہر وقت چوکس رہا کرتے، لیکن اب میں سوچتا ہوں کہ شاید نئی نسل اس ٹرین کا تصور بھی نہ کرسکے۔ میں اکثر اوقات ٹرین کی پٹڑی کو دیکھتا تھا تو سوچ کے ایک لامتناہی سمندر میں غوطہ

Read more

مشہور ہونا آسان ہے اور با صلاحیت ہوکر مشہور ہونا مشکل ہے

جس کا دل چاہتا ہے سوشل میڈیا پر پیج بناتا ہے، کونٹینٹ چوری کرتا ہے، اپنے نام سے لگاتا ہے، لوگ واہ واہ کرتے ہیں اور وہ لاکھوں ہزاروں لوگوں کا منظور نظر ہو جاتا ہے۔ کوئی یوٹیوب پر اپنا چینل بناتا ہے، واہیات باتیں کرتا ہے، جھوٹی جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے، لوگ بولتے ہیں کہ بھئی کیا کمال مواد ہے، اور پھر وہ مشہور ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کوئی ٹویٹر پر اکاؤنٹ بناتا ہے طرح طرح کی کاپی پیسٹ

Read more

کورونا کے دنوں میں دل کے روگ اور پریوینٹو کارڈیالوجی

وبائیں یا پھر بڑی بڑی قدرتی یا انسانی آفتیں، ہمیشہ بڑے اور ناقابل فراموش سبق دے جاتی ہیں، ان ناقابل فراموش اسباق کی بنیاد پر انسان اپنی زندگی اور مستقبل کے معاملات طے کرتا ہے، ۔ لیکن، ہم ایسی اقوام میں سے ہیں جو کبھی بھی کی بڑی مصیبت یا پھر وبا سے کچھ بھی نہیں سیکھتے اور سب کچھ بہت جلد بھول جاتے ہیں، ہماری یادداشت بطور قوم بہت ہی کمزور ہے۔ نیز، ایک عجیب و غریب نفسیاتی خوش

Read more

موبائل فون۔ رحمت کو زحمت نہ بنائیں

دنیا میں ہر شے تیزی سے بدل رہی ہے۔ سائنس نے اس تغیر و تبدل کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس نے زندگی کے ہر گوشے کو بدل کے رکھ دیا ہے۔ اس کے اثرات علم، تہذیب و تمدن، مذہب، صنعت، معیشت سب پر پڑ رہے ہیں اور ان میدانوں میں سائنس نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس کی ایجادات نہ صرف محیر العقول ہیں بلکہ انسان کے لیے سہولیات اور آسانیوں کا سبب بھی ہیں۔ اصول ہے

Read more

ابلیس ثانی

یوں تو زندگی میں بے عزتی کروانے کے لاتعداد طریقے رائج ہیں لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جسے آپ ناگہانی بے عزتی کہہ سکتے ہیں۔ مطلب بیٹھے بٹھائے، بغیر کچھ کہے یا کسی کو چھیڑے آپ کو رگڑ دیا جائے گا۔ باتوں کے تھپیڑے آپ کے گال لال کردیں گے۔ سامنے والا باقاعدہ آپ کو غلیظ ترین گالیاں دے گا، تو تڑاق سے گفتگو کرے، بھنویں سکیڑ کے تیوری چڑھائے گا اور اس خبیث الاخبث کا روپ دھار لے گا

Read more

وفاق نہیں عمران خان سندھ سے انتقام چاہتا ہے

زمانہ کرکٹ سے ہی جناب کی بغض اور انا بھری فطرت کے قصے عام ہیں اور اب تو ہر خاص و عام ان سے واقف بھی ہے۔ ذاتی انتقام ان کی شخصیت میں شامل ہے۔ بد قسمتی سے اللہ رب العزت نے شہرت اور مقام تو عطا کر دیا مگر سلیقے سے محروم رکھا۔ شروع سے ہی جس تھالی میں کھاتے آئے ہیں اسی میں چھید بھی کرتے آئے ہیں۔ کوئی ایسا سیاسی لیڈر یا اتحاد اس ملک میں نہیں ہے جس

Read more

آم، پھلوں کا بادشاہ

آم انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو کہ اپنی مخصوص خوشبو اور منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آم رس دار، صحت بخش، سستا اور سہل الحصول پھل ہے۔ آم چار ہزار سال پہلے انڈیا میں پیدا ہوا تھا اور رفتہ رفتہ دنیا جہاں میں پھیل گیا۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار برصغیر میں ہوتی ہے۔ آم بیک وقت پاکستان، بھارت اور فلپائن کا قومی پھل ہے۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی

Read more

کامیاب سفر کمیاب سفر ہوتا ہے

ریل کے سفر سے واسطہ بچپن ہی سے پڑ گیا تھا اور یہ تجربہ ہمیشہ ہی خوشگوار رہا اور یہ کچھ ایسے دلنشیں ہوا کہ کراچی کا الہٰ دین پارک ہو یا لاہور کا جوائے لینڈ ’جہاں بھی موقع ملا سب ٹکٹس اور ووچر ٹرین کے‘ جھوٹے ماہیوں ’میں ہی خرچ کر دیے۔ اس وقت ریل کے سفر کے کچھ مضمرات بھی ہوا کرتے تھے اور سفر کا ایک لگا بندھا سا پروگرام طے ہوتا تھا۔ ریل کا سفر اس

Read more

دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

گرمی اپنی عروج پہ ہے۔ باہر نکلیں تو سورج آگ برساتا محسوس ہوتا ہے۔ زمیں ایسے دہک رہی ہوتی ہے کہ اگر مٹی پہ برہنہ پاؤں رکھ دیں تو گوشت کے جلنے کی بو پھیلنے لگے۔ دو پل میں ہی زبان تالو سے آ لگے۔ حلق سوکھ کر کانٹا بن جائے۔ ایسے میں کوشش کریں باہر نکلتے ہوئے ٹھنڈے پانی کی کوئی بوتل ساتھ رکھ لیں۔ کوئی مزدور ملے یا کوئی مسافر یا کسی چوک میں کھڑا کوئی ٹریفک وارڈن۔

Read more

لیٹرین۔ موبائل فون۔ رفع حاجت

خلوت ایک جادوئی نعمت ہے۔ خیالات اور تصورات کے گھوڑے ارض و سماء میں دوڑانے کا مزہ اور اس کا احساس ایک ماورائی قوت دیتا ہے۔ گیان کی طلسماتی دنیا اور نروان کے ادراک کے سفر میں سوالوں کے جواب اور پھر سوال کی لذت تنہائی ہی میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ تنہائی میں انسان خود شناسی کی کوشش کرتا ہے سوچتا و فکر کرتا ہے۔ تفکر کرتا ہے۔ تخلیق اور تنقید کا جائزہ لیتا ہے۔ کبھی رفع حاجت

Read more

حقوق اور حقِ ملکیت میں فرق ہوتا ہے

الفاظ کے ساتھ میرا رشتہ ایسا ہے کہ نافرمانی کر بھی جاؤ تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن عنوان کے اصل حقداروں سے اگر نافرمانی ہو گئی تو میرے لئے مسئلہ بن سکتا ہے، اصل بات یہ ہے کہ ”والدین کی نافرمانی“ ہمارے ہاں بہت بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس ”نافرمانی“ کی تعریف بھی خود والدین کرتے ہیں، اور پھر سمجھتے ہیں کہ قانون فطرت بھی انہیں کے بنائے ہوئے اصولوں کی بنیاد پر چلیں گے، اس کی مثال

Read more

خوشیاں کسی کی محتاج نہیں

گزشتہ دنوں مجھے اپنے گاؤں جانے کا اتفاق ہوا جاتے وقت تو میں نے فیصل موورز بس سروس کو ترجیح دی کیو کہ گرمی بھی شدید تھی۔ اور گھر بھی وقت پر جانا چاہتا تھا۔ یہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہیں سواری ایک ہو یا ساری گاڑی سواریوں سے بھری ہو جائے گی وقت پر۔ اور ویسے بھی سہولتیں بھی کافی ہوتی ہیں۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ اچھی گاڑی پر سفر کیا جائے۔

Read more

کورونا اور ویکسین

لیں جی آخر وہ دن آ ہی گیا کہ جب ہم بھی ”ویکسینیٹڈ“ ہو گئے۔ دنیا میں جب کورونا کی وبا نے تباہی مچائی تو ہر فرد سہما سہما نظر آیا۔ شروع میں تو اس کو ایک وبا کے طور پر لیا گیا لیکن جلد ہی اسے عالمی وبا تسلیم کر لیا گیا جس کی وجہ سے صحت کے ساتھ معاشی نظام بھی دباؤ کا شکار رہا۔ اب جب بازار سج گیا تو افواہوں نے بھی جنم لینا شروع کر

Read more

بجٹ اور عام آدمی

گزشتہ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیر خزانہ جب تیسرا قومی بجٹ پیش کرن جا رہے تھے تو میں پچھلے تین گھنٹوں سے پسینے میں شرابور بیٹھا بجلی کے آنے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ میں اپنے کانوں سے سن سکوں کہ حکومت نے اس بجٹ میں عام آدمی کے لیے کیا خاص اقدامات اٹھائے ہیں حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود اس وقت بجلی کا شارٹ فال بڑھ چکا ہے جس کی وجہ

Read more

نو پارکنگ

   رضی بیٹا! میرے ساتھ گل پلازہ چلو وہاں سے چائے والے مگ خریدنے ہیں۔ اس بار بھی ماسی کے بغیر ہی سارے چائے کے مگ ٹوٹ گئے۔ ہم نے اپنی بیٹی کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے بیٹے سے کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر جانے کو بولا تو بیٹی حسب عادت معصومانہ انداز میں بولی کہ ”امی چائے کے مگ بہت کمزور تھے اسی لئے ٹوٹ گئے۔ ہاں جی! جب آپ کی اپنے بڑے بھائی سے لڑائی شروع ہوتی تو

Read more

رینکڈ چوائس ووٹنگ: نیویارک سٹی مئیر سمیت دیگر عہدوں کے لیے آج سے نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت پرائمری انتخابات شروع

آج 12 جون سے نیویارک شہر میں ایک نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت قبل از وقت ”پرائمریز“ انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جو 12 جون سے شروع ہو کر 20 جون تک مسلسل جاری رہے گا۔ قبل از وقت پولنگ کا فیصلہ زیادہ رش سے بچنے کے لیے کرونا کی وجہ سے کیا گیا ہے عام پرائمری انتخابات کے لیے 22 جون کا دن مقرر ہے۔ نیو یارک میں رہنے والے سٹی کی

Read more

شجر کاری کی تعلیم

جو قومیں تعلیم جیسے معیاری ہتھیار کو چھوڑ کر کر بیکار، بے معنی اور فضول ہتھیاروں کو پکڑ لیتے ہیں وہ دنیا سے بہت زیادہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اگر ہم ماضی سے مثالیں اٹھائیں تو ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ جتنی بھی قومیں ترقی یافتہ بنی یا خوشحال بنی وہ تعلیم کی ہی نسبت سے بنی ہیں۔ اور اگر ہم موجودہ دور میں بھی دیکھ لیں آج کی طاقتیں بھی تعلیم کی نسبت سے ہی دنیا پر راج

Read more

جوڑوں کا درد اور سوزش اور غذا کا انوکھا کردار

آج ہم بات کریں گے جوڑوں کے درد کی یعنی آرتھرائیٹس کی۔ آسان اور سلیس زبان میں جوڑوں کی سوزش اور ورم۔ یوں تو آرتھرائیٹس کا مرض کئی طرح کا ہو سکتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں، خصوصاً ً پاکستان میں دو طرح کا آرتھرائیٹس سب زیادہ پایا جاتا ہے۔ آسٹیو آرتھرائیٹس (جسے عام طور پر جوڑوں کا مرض کہا جاتا ہے ) رہیومیٹوائڈ آرتھرائیٹس (جسے اردو میں جوڑوں کا پتھرانا بھی کہتے ہیں ) یہاں یہ یاد رہے کہ

Read more

سادگی میں ہی زندگی کا سکون ہے

اسلام ہمیں سادگی اور سادہ طرزِ زندگی کی نہ صرف ہدایت دیتا ہے بلکہ عملی نمونے کے طور پر اللّٰہ تعالٰی نے اپنے بے شمار نبی اور پیغمبر اس زمین پر اتارے جنہوں نے سادہ زندگی اپنا کر ہمارے لئے بہترین مثالیں پیش کی ہیں ـ آج کے اس نفسانفسی کے دور میں ہم خود اپنے دشمن بن گئے ہیں ـ ہم نے اپنی زندگی کو خود مشکل میں ڈال رکھا ہے اور اس کا سہرا ہماری سوچ’ رہن و

Read more

کیا پھر سازش کامیاب ہوگی؟

کراچی صوبہ سندھ کا سب سے اہمیت والا شہر ہے۔ کراچی کی اہمیت صرف سندھ تک ہی محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کراچی کو دوسرے صوبوں سے بلند مقام حاصل ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی پاکستان کے تمام شہروں سے زیادہ ہے۔ یہ شہر پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ یہ شہر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا کہ کسی بھی ملک

Read more

فلسطین اور افغانستان اقبالی اور فاروقی فارمولے کے تناظر میں

افغانستان اور فلسطین کا مسئلہ ایک سا ہے اور ان دونوں مسائل کا حل بھی وہی جو علامہ اقبال اور فاروق اعظم نے تجویز کیا تھا اور تاریخ بھی ان دونوں شخصیات کی دوراندیشی کی داد دیتی ہے۔ پہلے افغانستان کا مسئلہ دیکھ لیتے ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا : آسیا یک پیکر آب و گل است ملت افغاں در آں پیکر دل است از فساد او فساد آسیا از کشاد او کشاد آسیا تا دل آزاد

Read more

کورونا ویکسین اور ہمارا المیہ

کسی بھی نئی ایجاد یا بلا کے آنے سے ہمیشہ اس کی تائید کے ساتھ اس پر تحفظات، خدشات اور مفید و مضر اثرات پر رائے کا اظہار کیا جاتا ہے، انسانی فطرت کا تقاضا بھی یہی ہے مگر چونکہ اب جدید ٹیکنالوجی، معلومات کی بہتات اور سماجی ابلاغی ویب سائٹس کا اثر و رسوخ سماج میں بڑھا ہے اس نے انسان کو قدرے زیادہ ذہنی انتشار کا شکار کیا ہے، جس کے سبب دنیا میں ہونے والے کسی بھی

Read more

کیا سندھ میں سندھی اکثریت میں ہیں؟

اگر دیبل کو مرکز مان لیا جائے تو ماضی میں دیبل پر ایک لشکر کشی اس کے مغرب یعنی عرب کی جانب سے ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دیبل نہ صرف مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا تھا بلکہ کچھ ہی عرصے میں مسلمانوں نے جس طرز حکمرانی کا نمونہ پیش کیا تھا وہ اتنا اعلیٰ تھا کہ جب محمد بن قاسم کو سندھ سے واپس بلا یا گیا تو سندھ کی فضا کا کچھ ایسا عالم تھا کہ

Read more

امریکی پالیسی، دوغلا رویہ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹنبرک نے غیر مبہم اور بے دھڑک انداز میں کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ امریکی اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان حکومت یا اس کی سیکیورٹی فورسز کامیاب ہو سکیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں صورت حال بہت غیر یقینی ہے۔ ”ہمیں حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے اور وہاں صورت حال میں بلاشبہ بہت غیر یقینی پائی جاتی ہے“

Read more

بجٹ کی تاریخ اور ہم

ہمارے ہاں مختلف قسم کے میلے لگائے جاتے ہیں جن میں مذہبی میلے یعنی عرس (جس میں عقیدت مند لوگ شرکت کرتے ہیں ) سماجی میلے جیسے بیساکھی کا تہوار جس میں اس ثقافت سے جڑے لوگوں کا ایک بڑا حصہ شامل ہوتا ہے اس کے علاوہ ادبی میلے بھی سجائے جاتے ہیں جس میں ادب سے محبت کرنے والے افراد جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں بیساکھی کے علاوہ دیگر میلوں کو سجانے اور ان کی کامیابی کو

Read more

قرآن میں خواتین کا ذکر اور مرد مترجم اور مفسر (قسط 2)

قرآن مجید کا اعجاز ہے کہ جو عورت دور جاہلیت میں جائیداد کا حصہ تھی اسے جائیداد کا مالک بنا دیا گیا۔ مقصد عملی طور پر اس کے لیے معاشی استحکام کی راہ ہموار کر کے اس کی عزت نفس بحال کرنا تھا نہ کہ محض حقوق نسواں کی علمبرداری کا پرچار۔ قرآن خود مال کو ’خیر‘ اور ’فضل‘ کہتے ہوئے اسے حاصل کرنے اور تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے، نہ کہ اسے کوئی معیوب شے قرار دیتا ہو،

Read more

امریکہ میں آزادی صحافت کے منہ پر طمانچہ

ایک پاکستانی صحافی پر تشدد کے متعلق امریکی سفارتخانے کے ٹویٹ نے اخبار نویسوں کو چونکا کر رکھ دیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”صحافیوں پر حملے کبھی بھی برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ اس تناظر میں آئیں ذرا امریکہ کی صورتحال پر نظر ڈالتے ہوئے وائے حیرت کرتے ہیں کہ کیسے امریکہ یہ سب برداشت کیے ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، گزشتہ سال 2020 میں امریکہ میں 25 مئی کو سیاہ فام 46 سالہ شخص جارج فلائیڈ پولیس تحویل میں

Read more

خلا میں چین کی تاریخی پیش قدمی جاری

حالیہ عرصے میں چین کی تیز رفتار معاشی ترقی نے جہاں بے شمار شعبہ جات میں ملکی ترقی کے نئے امکانات سامنے لائے ہیں وہاں سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن و ٹیلی کمیونیکیشن اور خلائی شعبے میں بھی چین دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔ ابھی حال ہی میں چین نے چار مزید سیٹلائٹس خلا میں بھیجے ہیں۔ بیجنگ۔ تھری، ایچ آئی ایس ای اے۔ ٹو، یانگ وانگ۔ ون اور تیانجیان سیٹلائٹس لانگ مارچ۔ ٹو ڈی

Read more

معاشرے میں عدم برداشت

علم انسان میں سب سے پہلے برداشت کا مادہ پیدا کرتا ہے، اگر کسی تعلیم یافتہ شخص میں برداشت کا عنصر موجود نہیں ہے اور وہ کسی بات پر کوئی پر تشدد قدم اٹھاتا ہے تو یہ اس کے تعلیم یافتہ ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ عمومی طور پر تشدد سے مراد جسمانی تکلیف پہچانا جیسے کہ ہاتھ اٹھانا مار پیٹ کرنا وغیرہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ تشدد کی 11 اقسام ہیں جن میں جنسی، جسمانی، جذباتی، نفسیاتی زبانی تشدد

Read more

نارتھ ناظم آباد کا ریپ

ریپ ہونے سے پہلے کراچی کی بستی نارتھ ناظم آباد میں ابن انشاء کی رہائش اور مشتاق احمد یوسفی کا آنا جانا تھا۔ یوسفی صاحب کے دوست بشارت نے قیام پاکستان کے بعد کاروبار میں ترقی کی تو اس بستی میں اپنا گھر بنایا اور اس کے باہر بہت محبت سے مولسری کا ایک درخت لگایا (حوالہ: ”آب گم“ ، صفحہ 240، ایڈیشن 1990) ۔ آج جب اس بستی کا مسلسل ریپ دو دہائیوں سے جاری ہے، نارتھ ناظم آباد

Read more

کہیں ہمارا سارا معاشرہ جھوٹا تو نہیں؟

جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ اسی لئے اسے ام الخبائث کہا جاتا ہے۔ تمام برائیوں کو ایک کمرے میں بند کریں۔ اس کی چابی جھوٹ ہے۔ جب تک چابی کے ذریعے کمرے کو نہ کھولیں کمرہ بند رہتا ہے۔ جی قارئین گرامی۔ ایک سبق آموز واقعہ جو اس وقت ذکر کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ ایک دفعہ ایک صحابی حضور اقدس صلی اللہ کے پاس آیا۔ کہنے لگا یا رسول اللہ صلی میں بہت پریشان ہوں۔ مجھ سے گناہ

Read more

ہاؤسنگ سوسائٹیز، جنگل اور پہاڑ

ہر انسان کی ایک بنیادی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی فیملی ساتھ ہوں ان کا گھر ہوں گھر ہر قسم کے سہولیات سے آراستہ ہوں۔ کم سے کم بجلی، گیس، پانی تو لازمی موجود ہوں اور بیوی بچے ساتھ ہوں کوئی مہمان آئے تو ان کی بھی اچھی طرح سے خدمت کی جائے اور ہر قسم کی آسانی دی جائے جو کہ ایک پر آسائش گھر میں ہی ممکن ہوں۔ جہاں پر لوگ رہ رہیں ہوں تو یہ بھی

Read more

ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

سرکار نے ہمیں تبدیلی کی بتی کے پیچھے کچھ اس طرح سے لگایا ہوا ہے کہ ہماری نظریں کسی بڑی تبدیلی کی تلاش میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کی دیکھنا بھی گوارا نہیں کر رہیں۔ خبر یہ ہے کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ ہو گیا ہے اور یہ تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی ہے۔ یہ خبر ہماری نظروں سے اوجھل ہونے سے بال بال بچی ہے، ورنہ

Read more

ڈاکٹر فلک شیر خان بلوچ

گزشتہ برس آج ہی کے دن یعنی 13 جون کو ڈاکٹر فلک شیر خان اپنے چاہنے والوں کو دل شکستہ چھوڑ کر اس جہان فانی سے رحلت فرما گئے تھے۔ ان کے عرصہ زیست کے دوران ہمیشہ ان کی کوشش رہی کہ مخلوق خدا کو خوش رکھیں اور ان کے لئے کسی نہ کسی طور ان کے کاموں میں سہولت پیدا کرتے رہیں۔ ان کے ساتھ جس کا بھی کوئی تعلق واسطہ رہا اس کے دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر

Read more

اس بار بھی خسارے کا بجٹ

پاکستان میں ہر سال جون میں مالیاتی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد سے ہر سیاسی عہد میں حکومتی اراکین ہر پیش ہونے والے بجٹ کو ملک و قوم کے لیے تاریخی بجٹ قرار دیتے ہیں جبکہ اپوزیشن اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے۔ ہر سال بجٹ پر ایک ہی جیسے بیانات سننے کو ملتے ہیں مطلب یہ کہ فلم کا اسکرپٹ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ اداکار تبدیل ہو جاتے ہیں۔ بجٹ بنیادی

Read more

کوئی سرکس ہے نوجوانوں کی زندگی

اصولاً تو پہلے کسی بھی مسئلے کو بیان کیا جاتا ہے اور پھر وضاحت کے لئے مثالیں دی جاتی ہیں مگر میں اپنا اصل مدعا سامنے رکھنے سے پہلے کچھ مثالیں دینا چاہوں گی۔ یہ کچھ انتہائی عام سے جملے ہیں جو آپ اور میں ہمیشہ سے سنتے آ رہے ہیں کہ ”نوجوان نسل میں بڑوں کے لئے احترام نہیں“ اور ”آج کل کے نوجوان نافرمان ہیں“ یا پھر ”نوجوان بغاوت پسند ہیں“ وغیرہ وغیرہ۔ ماں باپ ہوں یا استاد

Read more

پطرس بخاری کا خط

پیارے اور عزیز از جان، عدیل! سلام مسنون، ویسے تو تم جانتے ہو کہ میں رسوم و قیود کا بالکل بھی پابند نہیں، کیونکہ میرا خیال ہے جو دماغ رسوم و قیود کا پابند ہو اس کی آزادی بلکہ دماغی آزادی سلب ہو جاتی ہے۔ قیود دماغ کبھی بھی ادب میں طرائے امتیاز کے علمبردار نہیں ہو سکتے، طرۂ امتیاز کے حامل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی بڑا ادب پیدا کر سکتے ہیں۔ خیر تفنن بر طرف، سنا ہے

Read more

جہاز، شکاگو اور زندگی

طیاروں کی مرمت سے وابستہ لوگ اے۔ او۔ جی کی ترکیب سے بخوبی واقف ہیں۔ اس سے مراد ہوائی جہاز کا تھکن سے چور ہو کر مزید پرواز سے انکار کر دینا ہے۔ اگر ایسا گھر میں ہو یعنی ائر لائن کے بیس اسٹیشن پر تو نسبتا اسے آسانی سے فوراً منا لیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کہ روٹھی ہوئی اہلیہ کا یہ سوچ کر لاڈ کیا جاتا ہے کہ نقصان کا اندیشہ شدید ہے۔ جہاز میں یہ

Read more

دعویدار صحافت کے اور خواب سیاست کے

ہمارے لیے ضروری ہے کہ صحافت کے مطلب اور مقصد کو سمجھا جائے، اگر کوئی فرد صحافت کے میدان میں قدم رکھتا ہے تو اس کو سب سے پہلے صحافتی مقاصد کو سمجھنا ہوگا اور اس کے بعد جب وہ صحافت کے میدان میں قدم رکھے تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحافت کے مقاصد پر پوری طرح اترتا ہو۔ جس میں سب سے پہلے کہ وہ عوام تک معلومات پہنچائے لیکن شرط یہ ہے کہ فراہم کردہ

Read more

پاک۔ افغان مشترکہ اقدار سے انحراف نا ممکن!

افغان امن مفاہمتی عمل میں پاکستان مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جو خطے میں مستحکم و پائیدار امن کے لئے تاریخی ہے۔ مفاہمتی عمل کو ناکام بنانے والے عناصر، افغان عوام کو تشدد اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کے بجائے فروعی مفادات کو اہمیت دیتے ہیں، اسی لئے جب بھی افغان امن مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو ذرائع ابلاغ کا سہارا لے کر پورے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے۔

Read more

بیروزگاری اور سرمایہ کاری

بیروزگاری، بیروزگاری اور بیروزگاری بچپن سے یہ الفاظ سننا شروع ہوئے اور آج کے دن آ گئے مگر معاشرے میں یہ راگ الاپنے والے آج بھی موجود ہیں بلکہ تعداد میں پہلے سے بہت بڑھ گئے ہیں۔ بہت سے نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لے کر گھر بیٹھ رہتے ہیں اور وجہ یہ کہ مارکیٹ میں نوکریاں نہیں ہیں۔ ویسے یہ عذر بالکل درست ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 5.7 تک پہنچ چکی ہے اور آنے والے

Read more

آخر کب تک

ملک میں ٹرین حادثات کی خبریں اب معمول کی خبریں بنتی جا رہی ہیں۔ حادثے میں ہلاکت ایک سے شروع ہوتے ہوئے درجنوں تک پہنچ جاتی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کے مطابق سال 2018 سے سال 2021 جون تک 455 ٹرین کے حادثات پیش آچکے ہیں۔ پچھلے دو سالوں پر نظر ڈالی جائے تو نہ بھولنے والے چند ٹرین حادثات آج بھی اپنی کہانی سنا رہے ہیں۔ 31 اکتوبر 2019 میں رحیم یار خان کے قریب بوگی میں آگ

Read more

بلیم گیم نا منظور

یہ دستور رہا ہے کہ آنے والی حکومت ہر اچھائی اپنے اور ہر برائی گزری حکومت کے نام کر دیتی ہے۔ جو بہتری آ رہی ہے وہ ان کی جبکہ جو شعبہ زوال پذیر ہو وہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسی کا نتیجہ ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے اور ایسے رویے عوام کا حکمرانوں پر سے اعتبار ہٹا دیتا ہے کیوں کہ وہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسی، چوری اور مکاری سے ہی تنگ

Read more

موت کی ٹرین میں زندگی کا آخری سفر

صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے نزدیک سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ صبح چار بجے جب دونوں ٹرینوں کا تصادم ہوا تو دن نکلنے پر لاشوں کے ٹکڑے دور دور تک بکھرے ہوئے تھے، یہ خوفناک منظر دیکھنے والے کئی افراد موقع پر بے ہوش بھی ہو گئے، یہ ایسا ہولناک حادثہ تھا کہ ریسکیو ٹیمیں بھی یہ خونی منظر دیکھ کر کانپ گئیں۔ ٹرین

Read more

نیو جرسی سٹیٹ اسمبلی کے دو حلقوں سے پارٹی چناؤ میں پاکستانی امریکن شمع حیدر اور صدف جعفر کامیاب۔

ڈیموکریٹک پارٹی نامزدگی (ٹکٹ) کے لیے شمع حیدر نے نیو جرسی سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 37 اور صدف جعفر نے ڈسٹرکٹ 16 سے اپنے مخالف پارٹی امیدواروں کو واضح اکثریت سے ہرا کر اپنے اپنے پینل سمیت تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 8 جون کو امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فل مرفی، سٹیٹ سینیٹرز، بعض دیگر ریاستی عہدیداروں، مئیرز سمیت سٹیٹ اسمبلی کے 40 ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کے پرائمری انتخابات ہوئے۔ جس میں ڈیموکریٹک

Read more

نیا پاکستان

عمران خان دنیا کا واحد مقبول ترین لیڈر ہے جس نے نہ صرف امت کے درد کو محسوس کیا مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی میں بھی ثالثی کا کردار ادا کیا۔ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والوں کو تسلیم کر لینا ہو گا کہ پاکستان میں اگر کوئی سیاست دان حقیقی انداز میں پوری دنیا میں اس قوم کی عزت بنا رہا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ یہ ساری باتیں اپنی جگہ

Read more

گھریلو مسائل اور تنازعات۔ حل جلدی نکالیں

ہر فرد کو زندگی میں مسائل اور پریشانیاں کا سامنا رہتا ہے۔ ان پریشانیوں اور مسائل کا تدارک بعض دفعہ حکمت عملی ہوتی ہے تو بعض دفعہ صبر کے بستر پر تکیہ لگا کر بیٹھنے میں ہی عافیت ہوتی ہے۔ ہر شخص جنگ لڑ رہا ہوتا ہے کبھی گھریلو حالات سے، کبھی اندرون سے، کبھی بیرون سے، کبھی معاشرے کے رویوں سے، کبھی اپنی منفی سوچ سے اور کبھی ان مسائل اور پریشانیوں سے جو ہمہ وقت اس کو اپنے

Read more

وفا داریاں ثابت کرنے کا موسم

قائداعظم کے ساتھ مل کر پاکستان بنانے میں مذہبی اقلیتوں نہ صرف اپنا کلیدی کردار ادا کیا بلکہ اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کیونکہ وہ پاکستان کا حصہ ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو مذہبی اقلیتوں کو اپنی وفا داری کا ثبوت دینا پڑ جاتا ہے۔ کیوں ہمیں یہ باور کروانا پڑتا ہے اور اپنی وفاداریوں کا یقین دلانے کے لئے ایسے بے حقیقت بیانات

Read more

نعیم الحسن ببلو۔ تم نہیں تو تمہاری یادیں ہی سہی

جوں جوں زندگی گزر رہی ہے، زندگی کا اہم حصہ رہنے والے پیارے رفتہ رفتہ ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، ان میں عزیز ترین رشتے، دوست، پسندیدہ شخصیات وغیرہ شامل ہیں، باقی زندگی ان کی یادوں میں ہی گزرے گی، ان میں ایک شخصیت معروف گلوکار نعیم الحسن ببلو بھی ہیں جو اتوار کو ہم سب کو چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہو گئے نعیم الحسن ببلو خوبصورت شخصیت کے مالک تھے، ہنس مکھ، محبت کرنے والا انسان، لوگوں کے

Read more

مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا

میری ڈائری کا ایک ورق منگل۔ 9 مارچ 2021 ہار جیت، فتح و شکست کوئی چیز نہیں۔ مدمقابل، فرد واحد ہو یا کوئی قوم وکٹری اسٹینڈ پر بہر صورت ایک وقت میں ایک ہی فریق کو جگہ ملتی ہے۔ دیکھا صرف یہ جاتا ہے فریقین کے درمیان مقابلہ کیسا رہا۔ کس نے کتنا زور لگایا، کس قدر جان ماری بھاگ دوڑ سنجیدگی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ غیرت عزت ذلت اور موت و حیات کا مسئلہ بنایا۔ آگے نصیب اپنا

Read more

موسمی تبدیلی

موسمی تبدیلی آخر ہے کیا کسے کہتے ہیں موسمی تبدیلی اور اس کے نقصانات کیا ہیں، سیدھے لفظوں میں بارشوں میں کمی زیادہ دیر تک گرمی کا رہنا مختصر سردی خشک سالی سیلاب اور اس کی وجہ کیا ہے درختوں کو کاٹنا کاربن ڈائی کی مقدار میں اضافہ میتھائن کی مقدار میں اضافہ آبی بخارات میں اضافہ بارشوں کا نا ہونا بھی شامل ہے اور اگر بارش ہونا شروع ہو تو ضرورت سے زیادہ ہو جائیں کہ جس سے تباہی

Read more

ادھورا لمس

وہ ہر ادھوری چیز کو دیکھ کر اپنے ادھورے پن کو تسکین دیتی تھی وہ زندگی میں مسلسل ادھورے پن کا شکار تھی کبھی کبھی اسے ادھورے پن کی نفسیات بہت بھلی لگتی تھی وہ تکمیل کے مقابلے میں جب بھی ادھورے پن کو سامنے رکھتی تو ہمیشہ اسے کششں ادھورے پن میں نظر آتی کیونکہ شاید وہ تکمیل کی لذت سے ناآشنا تھی جبکہ اس کے برعکس وہ ادھورے پن سے روز نبرد آزما ہوتی تھی اور اس سے

Read more

آن لائن امتحانات اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

دنیا نے کرونا وائرس کے بعد جو خد و خال اور شکل ماہیت اختیار کی ہے اسے دیکھ کر روز ایک نیا باب حیرت عیاں ہوتا ہے۔ گزرے برس جب یہ عفریت دنیا میں داخل ہوا تو حقیقت یہی ہے کہ ساری دنیا نہ صرف ورطہ حیرت میں ڈوب گئی۔ بلکہ بڑی بڑی طاقتوں اور تھنک ٹینکس کی فلاسفریاں دھری رہ گئیں۔

Read more

كرپٹوکرنسی مثلاً بٹکوئین آخر کیا ہے؟

کچھ روز پہلے میں نے بلاگ لکھا کہ کس طرح بٹکوئین کی ’مائننگ‘ ماحول کی آلودگی کا باعث بنتی ہے تو ملنے والے فیڈبیک سے احساس ہوا کہ پاکستان میں بیشتر لوگوں کو ورچوئل یا ڈیجیٹل کرنسیز مثلاً بٹکوئین یا ایتھرنیم کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں ہیں، کہ یہ کیا ہیں اور ان کی ’مائننگ‘ کیسے ہوتی ہے؟ اگرچہ ان موضوعات پر یوٹیوب اور فیس بک پر کافی ویڈیوز اور مواد موجود ہے مگر میں نے چاہا کہ سادہ

Read more

جسمانی سزا کی ممانعت، بل منظور

مکرمی! یہ جولائی کی ایک جھلساتی ہوئی سہ پہر کا ذکر ہے۔ کسی اسکول میں داخل ہوتے ہی مین گیٹ پر دو پھول جیسے بچوں کو کڑی دھوپ میں تپتے دیکھا۔ شدید دھوپ کے باعث ان کی حالت غیر ہو چکی تھی۔ ان سے استفسار کیا تو بتانے لگے کہ ہمیں ہوم ورک نہ کرنے کی سزا ملی ہے۔ اسی طرح چند بچے ننگے ہاتھوں سے زمین میں گھڑے کھود رہے تھے انہیں یہ تعجب خیز سزا کلاس میں شور

Read more

اندیشہ

مارچ دو ہزار بیس میں جب یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے کرونا کی وبا کی وجہ سے ایک غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے اور تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر آ جائیں گی تو بحیثیت ایک ٹیچر کے میرے ذہن میں یہ تشویش لاحق نہیں ہوئی کہ تعلیمی ادارے کب دوبارہ سے کھلیں گے بلکہ میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ آیا آئندہ آنے والی نسلیں پاکستان کی

Read more

جادوئی چھڑی

بچپن میں یقیناً آپ تمام کو ایک قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہوگا بالخصوص والدین کی جانب سے اور سب سے زیادہ مار بھی اس پر پڑی ہوگی کہ گھر سے باہر نہیں نکلنا یا پھر رات ہونے سے پہلے گھر کو لوٹ آنا ہے وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی ضروری یا غیر ضروری پابندیوں کا سامنا ہوا ہوگا لیکن ہر گھر میں ایسا کوئی بچہ بھی ہوگا وہ لیٹ بھی آتا ہوگا لیکن ڈانٹ اور مار سے

Read more

گجرات شہر میں خواتین کے سرکاری کالجز کا المیہ

گجرات سٹی کے چار کالجز ( مرغزار کالونی کالج، فوارہ چوک کالج، سرسید کالج اور سائنس کالج جی ٹی روڈ ) جو 2005 سے پہلے پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( ایچ۔ ای۔ ڈی ) کے زیر انتظام تھے اور جہاں پنجاب گورنمنٹ کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کام کر رہا تھا۔ ان اداروں کو 2005 میں سٹاف سمیت یونیورسٹی آف گجرات کی تحویل میں دے دیا گیا۔ کیونکہ اس وقت تک یو۔ او۔ جی گجرات کا اپنا کوئی کیمپس نہیں

Read more

ہم اور ہمارے دہرے معیار

ایک حقیقی موٹیویشنل اسپیکر ڈی جے کیوس ماگپے کہتے ہیں کہ ”دوہرے معیار کے حامل افراد غنڈے ہیں جو ہمیشہ شکار پر رہتے ہیں۔“ دوہرے معیار کے لوگ اپنا وقار تو خراب کرتے ہی ہیں لیکن اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس گند میں کھیلنے کی عادت ڈال دیتے ہیں۔ اگر آپ نے پتہ کرنا ہو کہ آپ کے اردگرد کے لوگ کتنا دوہرا معیار رکھتے ہیں ہیں یا کتنے منافق ہیں تو آپ ان کو اس طریقے سے

Read more

بجٹ سے پہلے

بات بجٹ سے پہلے کی، کی جائے یا بعد کی مگر بات ایک ہی ہے کیونکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہر بار ہر جون میں ہر بجٹ سے پہلے اور بعد میں عام آدمی کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا مگر اس کے باوجود عوام ہر بجٹ سے پہلے ایک امید باندھ لیتے ہیں کہ شاید اس بجٹ میں ہمیں عام اور سفید پوش لوگوں کوئی ریلیف مل جائے شاید کہ ہماری سنی جائے ہمارے دکھ درد اور

Read more

بیانیوں کا تصادم

جدیدیت کے جن تجربات اور ہیجانات سے ترقی یافتہ قومیں تین سو سال کے عرصے میں گزری ہیں، ہمارے ہاں ان کی جھلک پچھلے بیس سالوں میں نظر آ رہی ہے۔ جب تبدیلی اتنی تیز ہو تو اس کو سمجھنا اور سمت دینا آسان نہیں ہوتا۔ ہم سب اپنے اپنے خول میں بند تھے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے اچانک اس خول کو توڑ کر ہمیں ایک عالمی بھیڑ بھاڑ والی شاہراہ پہ لا کھڑا کیا ہے۔ ہماری پرائیویسی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی ہے اور بہت کچھ آشکار ہو رہا ہے۔

ایسی صورت حال میں ہم میں سے اکثر اپنی اپنی شناخت کو منوانے اور دوسروں کی شناخت کو سمجھنے کے عمل سے گزر رہیں۔ ہیں۔ ہم یکا یک اپنے سے مختلف کلچرز، سیاسی نظریات، صنفی شناختیں اور مذہبی عقائد کے لوگوں سے روبرو ہو رہے ہیں۔ لیکن ہمارے تعلیمی نظام نے ہمیں اس انسانی گونا گونی کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں کیا ہے۔

Read more

موبائل موریلٹی اور معاشرتی علوم

ہاں تو جناب آپ اکیسویں صدی کے اکیسویں سال میں رہ رہے ہیں۔ چیزیں ویسی نہیں ہیں جن کا آپ کے بزرگوں نے سوچا تھا۔ سب بدل چکا ہے۔ سب بدل رہا ہے۔ ایک چیز جو تمام چیزوں کو زیادہ بدل رہی ہے وہ موبائل ہے۔ موبائل بھی کیا جناب سمارٹ فون کہیں۔ کیا ہے جو اس موبائل کی لپیٹ میں نہیں آیا۔ آپ کی سیاسی، سماجی، معاشی، مذہبی غرض ہر قسم کی زندگی موبائل سے جڑی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سے جڑا ہے۔

اب اس میں ایک مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ہر بندے نے موبائل کو لے کر اخلاقی گراوٹ کا راگ الاپا ہوا ہے کہ جی دیکھیں موبائل نوجوان نسل کی اخلاقی اقدار تباہ کر رہا ہے۔ نہیں جناب آپ کی اخلاقی قدریں پہلے سے ہی تباہ حال تھیں۔ موبائل نے تو صرف اسے مزید واضح کر دیا ہے۔ موبائل وہی اخلاقی قدریں دکھاتا

Read more

خود سوزی: زندگی سے فرار کیوں؟

حیات عالم کے بحر ناپیدا کنار میں انسان کی زندگی اس حباب کی مانند ہے جس کا سطح آب پر پیدا ہونا ہی اس کے ناپید ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔ اگرچہ حباب کا بھنور کی نذر ہونا طے ہوتا ہے، لیکن پھر بھی یہ اپنی حیات منوا کے ہی دم لیتا ہے! حباب اپنے ہونے کا احساس دلا کر ہی فنا ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح انسان کو بھی اپنے ”ہونے“ کا عکس چھوڑ کر ہی ملک عدم کا مسافر ہونا ہوتا ہے۔ یہی کچھ وقفے کے لئے انسان کا ”ہونے“ کے بعد ”نہ ہونے“ پر راضی رہنا ہی اس کا اصل امتحان ہے۔

Read more

پی ایم سی، صوبائی حکومتیں اور طلباء کا استحصال

پچھلے سال سے پی ایم سی (PMC) کے زیر نگرانی میڈیکل ٹیسٹ (NMDCAT) کے امتحانات ہو رہے ہیں جس کی رجسٹریشن فیس پچھلے سال شاید 1300 متعین کی گئی تھی۔

عجب معاملہ یہ ہوا کہ پہلے صوبائی امتحانات ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے 1000 روپے پہلے ہی سے لیے جا چکے تھے لیکن جب PMC نے پورے پاکستان میں ایک ٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا تو بادل ناخواستہ انہوں نے بھی 1300 روپے بچوں سے چارج کیے۔

Read more

تیز رفتار میڈیا اور صحافیوں کو درپیش چیلنج

الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا نے جہاں قوم کو تیزی کے ساتھ انفارمیشن پہنچانے اور باخبر رکھنے کا فریضہ انجام دینا شروع کیا ہے۔ اس پر قوم باخبر ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہے۔ مشرف کے دور سے پہلے تو کسی نے انفارمیشن کی اس تیزی کا تصور بھی نہ کیا ہو گا۔ یہ سب کچھ خوش آئند ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان کن بھی ہے۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ پریشان کن کیوں؟ تو وہ اس لیے کہ نہ صرف چھوٹے بلکہ ہمارے بڑے بڑے ٹی وی چینلز پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی ریس میں وہ صحافتی اخلاقیات پامال ہوتی نظر آتی ہیں جن کے بغیر صحافت اپنا معیار کھو بیٹھتی ہے۔

Read more

مہناز یتیم اور لاوارث بچوں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کی خواہش مند ہیں

مہناز کے والد صاحب محکمہ انکم ٹیکس سے ریٹائرڈ ہیں۔ والدہ صاحبہ وفات پا چکی ہیں۔ خاندان دو بھائی اور دو بہنوں پر مشتمل ہے۔ بڑے بھائی انجینئر، چھوٹے فزیو تھراپسٹ، جبکہ بہنوں نے بھی اعلٰی تعلیم حاصل کی ہے۔ چاروں شادی شدہ ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

مہناز کی زندگی بڑی حد تک نارمل گزری۔ کھیلنا، کودنا، دوڑنا شیطانیاں کرنا بچوں سے ملتا جلنا، بس فرق یہ تھا کہ نارمل بچوں کی طرح بھاگ نہیں سکتی تھیں۔ کھیلتے کھیلتے جلدی تھک جاتی تھیں۔ اونچا بولنے اور شور مچانے میں دقت محسوس کرتیں۔ نویں جماعت میں مہناز ایک بار پندرویں سیڑھی سے گریں۔ گریں بھی کچھ اس طرح کہ ہر سیڑھی کمر کو زخمی کرتی چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد مہناز سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے لگیں۔ چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ دل کے ایک وال میں کچھ گڑبڑ ہے۔ خیر ڈاکٹر نے دوائیاں دے دیں اور نصیحت کی کہ زیادہ تھکنے والا کام نہ کیا کریں۔ اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔ مہناز نے ڈاکٹر کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا۔ خدا کا کرنا یہ ہوا کہ مسئلہ دوائیوں سے ہی حل ہو گیا۔

Read more

فرق بہت ہے تمہاری اور ہماری تعلیم میں

ملالہ یوسفزئی، نوبل انعام یافتہ، پاکستانی کارکن برائے تعلیم نسواں ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شمالی علاقہ سے ہے۔ پاکستان میں ملالہ یوسفزئی پر حملہ، انہیں نوبل انعام ملنا اور ان کی کئی سماجی سرگرمیوں کے بارے میں مخلتف لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔

Read more

بلوچ طلبا کا یونیورسٹیوں سے پہاڑوں تک کا سفر

اٹھارہ سال کی عمر میں ریاست کا کوئی بھی شہری ایک بالغ اور باشعور شہری تصور کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنی زندگی کی معاملات میں شعوری فیصلے کر سکتا ہے بلکہ اپنے باشعور شہری ہونے کی حیثیت سے ووٹ دینے کا بھی اہل ہوجاتا ہے۔ ایسے کسی نوجوان کی کسی بھی فیصلے کو محض جذباتی، گرم جوشی یا لاشعوری نہیں کہا جاسکتا۔ اور ایسے کسی نوجوان کے اقدامات کو تو بالکل لاشعوری نہیں کہا جاسکتا جو ایک انتہائی پسماندہ علاقے سے نکل کر ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر کی بہترین یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو۔ وہ طالب علم اپنے بہتر تعلیمی بنیاد رکھنے والے کلاس فیلوز کا مقابلہ کرے، کئی خواب آنکھوں میں سجائے اور یونیورسٹی سے نکل کر پہاڑوں پر جائے جہاں سے ایک دن یہ خبر آئے کہ مقابلے میں مارا گیا۔ یہ سب کچھ تو لاشعوری کیفیت اور جذباتی پن میں نہیں کیا جاتا۔

Read more

سہ ماہی لاہور کا اجرا

ادبی رسائل و جرائد کی اہمیت ظاہر و باہر ہے۔ جمالیاتی حظ کی دستیابی کا ذریعہ تو یہ ہیں ہی، کسی معاشرے کے کلچر کی حیات پذیری کے آئینہ دار بھی ہیں۔ یہی ادبی جرائد ہیں جن کے توسط سے دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والی بلند پایہ ادیب شخصیات کا شاہکار ادب ان کے قارئین تک پہنچتا رہا ہے۔ اس اعتبار سے دنیا بھر کے ادب میں ان جرائد کو سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن

Read more

سوشل میڈیا پر پوسٹ کسی نے کاپی کر لی تو شارٹ کیوں ہوتے ہو بھئی؟

آج سے چار پانچ چھ ہزار سال قبل مسیح کے زمانے میں ایک سے ایک بڑا مفکر، فلسفی اور سائنس دان گزرا ہے۔ قدیم ہندوستان ہو یا یونان، مصر ہو یا فارس، روم کی سلطنت ہو یا موہنجو داڑو اور ہڑپہ کے باسی ان سب میں اعلی ’پائے کے معیشت دان، سیاست دان، مذہبی راہنما، فلسفی اور سائنس دان موجود تھے۔ یہ لوگ سائنس اور دیگر علوم میں کس قدر آگے تھے اس کا اندازہ آپ اس سے لگائیں کہ

Read more

صحافت ایک مقدس پیشہ

صحافت خبروں اور معلومات کو جمع کرنے، ان کا تجزیہ کرنے، تصدیق کرنے اور بالآخر ناظرین، سامعین اور قارئین کے لئے پیش کرنے کا پیشہ ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ جتنا کوئی معاشرہ جمہوری ہوتا ہے اتنی ہی زیادہ خبریں وہاں سننے، دیکھنے اور پڑھنے کے لئے میسر ہوتی ہیں اور عوام زندگی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں اتنی ہی با خبر ہوتی ہے۔ اگرچہ میڈیا پر موجود معلومات عامہ، تفریح کے پروگرام، ڈرامے، اشتہارات وغیرہ

Read more

اسد طور پرتشدد پر اتنا واویلا کیوں؟

پہلے تو کہیں کونے کھدرے میں شک و شبہ تھا مگر اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ ہم کوئی کام مکمل دیانتداری اور امانت داری سے نہیں کرتے، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہم آزادی کے تہتر سال بعد بھی جس جگہ کھڑے ہیں اس پر شرمندگی ہوتی ہے۔ ویسے تو بے شمار ایسے کارنامے موجود ہیں، لیکن فی الحال ثبوت کے لئے چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔ پیشگی معذرت کے ساتھ، میرا مقصد ہرگز کسی ادارے کی

Read more

پاکستان، کرونا اور غربت

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کرونا وبا کی وجہ سے نظام صحت کے ساتھ معاشی نظام بھی دباؤ کا شکار رہا۔ اس وبا نے ملک میں گزشتہ پچیس سال میں غربت کے خاتمے کے لئے کی گئی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ سال 2015 میں بیس سال کی کوششوں کے بعد غربت کی شرح 64 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد پر آ چکی تھی۔ آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وبا

Read more

#Say No To Bahira Town

کراچی کی علاقے ملیر میں پھر سے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے، وہاں رہنے والے لوگوں کو مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ لوگ جن کے ابا و اجداد یہاں کی مٹی میں مدفون ہیں، جن کی جڑیں اس زمین میں پاک ہند بٹوارے سے پہلے کی ہیں، ان کے سر سے چھت چھیننے کے لیے ہر آئے دن بحریہ ٹاؤن کے منتظمین، وہاں کے باسیوں کو طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں، اور دھمکیاں

Read more

ملالہ کو روایات سمجھنا ہوں گی

ہر معاشرے کی کچھ روایات ہوتی ہیں جن سے مفر ممکن نہیں ہوتا، یہ بات اس تئیس سالہ لڑکی کو خوب سمجھ لینی چاہیے جو نوبل انعام کی حق دار ٹھہرائی گئی تھی، ان روایات کے ہالے میں قید کی لذت ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی آزادی کی چاہ نہیں کرتا، بہتیروں نے کوشش کی کہ روایات کو پس پشت ڈالا جائے مگر وائے ناکامی، جون ایلیا یاد آتے ہیں، ایک مشاعرے میں جون سلیم جعفری کو مخاطب کر

Read more