وجود

وجود ازل ہے وجود ابد۔ ازل کی ابتداء اور ابد کی انتہا بھی وجود۔ وجود یکتا بھی ہے ہر سو بھی۔ وجود بے حد، بے حساب و بے انتہا بھی وجود۔ نگاہ ناز میں بڑے سے بڑا وجود بھی بے وجود رہتا ہے اور نگاہ شوق میں ذرے کا وجود بھی کل کائنات۔ ہر وجود اپنے اندر ہزار ہا وجود سموئے پھرتا ہے وجود کے اندر موجود ہزاروں وجود، وجود کی تباہی و نشوونما کا وجود رکھتے ہیں۔ وجود کے

Read more

خواتین کا ادب

ایک ابھرتی ہوئی شاعرہ نے لکھا ”اففف۔ ہائے اللہ۔ ٹیلے وژن اینکروں نے نثری شعر پڑھ پڑھ کر پکا دیا ہے۔ “ بتاؤ بھئی! یہ وقت بھی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔ جشن ریختہ میں شریک تھے۔ وہاں دنیا بھر سے ادب کے عشاق جمع تھے۔ ضیا محی الدین صاحب سٹیج سیکرٹری تھے۔ ایک صاحب نے خواتین ادیبوں اور شعرائے کرام پر ایک زبردست مضمون پڑھا تھا۔ اس میں انہوں نے ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا تھا۔ پچھلی

Read more

یوم تکبیر نعرہ تکبیر

اٹھائیس مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے عالم دنیا کو یہ بتا دیا کہ اب ہم بھی ایٹمی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایٹمی قوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی ہم دنیا کے سپر پاور کی فہرست میں شمار ہونے لگے اور یہ واقعی ہی پاکستانی عوام کے لیے عظیم خوشخبری تھی اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کے

Read more

انسان پریشان ہے

گہرے دوستوں میں ان بن ہو جائے تو خطرناک دشمنی جنم لیتی ہے۔ انسان اور شانتی میں دوستی تھی لیکن جانے کس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا کہ ستر سال سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا یہی وجہ ہے کہ اس نے اب پریشانی کو اپنا دوست بنا لیا ہے۔ اب اس کے حلقہ احباب میں بے سکونی، وحشت، اداسی، رنج شامل ہیں۔ صحبت کا اثر تو ہوتا ہے۔ اسی

Read more

سول بالادستی کا خواب

شہر اقتدار میں 2014 کو 126 دنوں تک جاری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے جو سیاسی بحران پیدا ہوا اس کا اختتام اے پی ایس پشاور حملے میں معصوم بے گناہ بچوں کی شہادتوں پر ہوا تھا تاہم مقام شکر ہے کہ حالیہ مارچ کا اختتام سرپرائز ہی سہی، لیکن جزوی طور پر اپنے انجام کو پہنچا۔ دھرنے کے دوران اس وقت کی حکومت کی جانب سے بھی بار بار کوشش کی گئی کہ دھرنا

Read more

بھکاری

ہم جس دور میں رہ رہے ہیں اس میں کوئی چیز بھی اپنی اصل حالت میں نہیں رہی۔ نفرت اور حقارت کے سوا آپ کو کوئی چیز خالص نہیں ملے گی۔ ہر شے میں ملاوٹ اس قدر کوٹ کوٹ کر بھر دی گئی ہے کہ ہم لوگ اصل چیز کے حصول پر بیمار پڑ جاتے ہیں، کبھی جسمانی طور پر کوئی بیماری لاحق ہو جاتی ہے اور کبھی ذہنی طور پر۔ آپ دیکھیں گے کہ پچھلی چند دہائیوں سے محض

Read more

پس آئینہ عکس آب ہوں میں

بھمبر آزاد کشمیر کا ضلعی صدر مقام ہے۔ کبھی بھمبر پنجاب کی ایک اہم ریاست ہوتی تھی جو چار سو سال تک قائم رہی۔ اس ریاست میں بسنے والے لوگ بہت ہی جفاکش اور محنتی تھے۔ موجودہ دور میں بھی یہاں کے لوگ بہت محنتی، بہادر اور تعلیم یافتہ ہیں اور بہت سے اہم سول اور فوجی عہدوں پر فائز ہیں۔ انہی میں ایک ڈاکٹر محبوب کاشمیری بھی ہیں۔ ان سے میری پہلی ملاقات ایک دعوت میں ہوئی تھی جب

Read more

دھرنے جلوس اور ہم طالب علم

گزشتہ کچھ مہینوں سے ایک جملہ مسلسل سننے کو مل رہا ہے کہ پڑھ کر کیا کرنا کون سا نوکری مل جانی ہے۔ جس کو بھی تلقین کرو پڑھنے کی یہ جملہ بولا جاتا ہے اور منہ پر گویا تالا ہی لگا دیا جاتا ہے۔ کل ایک رشتہ دار کے گھر جانا ہوا اور بد قسمتی سے ایسے موقع پر پہنچے جب ماحول کچھ زیادہ ہی گرم تھا۔ رزلٹ کا دن تھا اور بڑے بھائی کی طرف سے چھوٹے پر

Read more

طالب علم بمقابلہ طالب ڈگری

ویسے تو ہمارے ہاں زیادہ تر طالب ’طالب ڈگری‘ ہوتے ہیں لیکن کچھ چنیدہ لوگ ’طالب علم‘ بھی ہوتے ہیں اور ’علم‘ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے شاگردوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا۔ ان دو گروپس کی اپنی علیحدہ خصوصیات ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں دونوں میں کیا کیا خصوصیت پائی جاتی ہے۔ طالب علم ( 1 ) طالب علم کا مقصد علم حاصل کرنا

Read more

پھر سہی

کھانا کھا لیا ہے؟ نہیں، ابھی نہیں کھایا۔ آؤ کھانا کھانے چلیں۔ آج گھر میں کیا بنا ہے؟ اف، یہ میں کیسے کھاؤں گا۔ چلو باہر کہیں کھانا کھانے چلتے ہیں۔ کل آپ یہ بنا لینا، پلیز ”۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو اس قوم کی اکثریت بار بار دہراتی رہتی ہے۔ امیر ہو یا غریب۔ عمومی طور پر سب کو بس کھانے کی فکر لگی رہتی ہے۔ اکثر لوگ تو خواب بھی کھانوں کے ہی دیکھتے ہیں اور کچھ

Read more

دیوانے لوگ

ہمارے معاشرے میں دیوانے قسم کے افراد خاصی اہمیت نہیں رکھتے۔ ان کو ہمیشہ بے وقوف پاگل ناسمجھ اور دیوانہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ افراد ہم سے اکثر و بیشتر کے خاندانوں میں پائے جاتے ہیں۔ گلی محلے میں ہمسائے میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ہوتا ہے۔ یہ لوگ پاگل نہیں ہوتے ہاں البتہ آپ کہہ سکتے ہیں ان کے اندر دوسروں کی طرح ہوشیاری چالاکی نہیں ہوتی یا لوگ ان کے متعلق یہ رائے رکھتے ہیں کہ

Read more

خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دیجئے

ہم سب کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے ۔ ہم سب اسلامی ملک کے اسلامی معاشرے میں سچے اور کھرے مسلمانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہمارے ملک کی آبادی کا  تقریباً 96 اعشاریہ 50 فیصد طبقہ مسلمان ہے۔ ہمارے مطابق ہم پوری دنیا کے مسلمانوں میں سے سے اعلی درجے کے مسلمان ہیں ۔خیر تھوڑا آگے چلتے ہیں۔ آپ کو پتا ہے ملک میں سب سے زیادہ عام چیز کیا ہے ؟ رشوت ہے، اور رشوت لینے والا

Read more

مئی یوم ِ تکبیر.قومی یاد گار دِن28

عزم و استقلال اور قوت ِ ایمانی سے سرشار اہل ِ پاکستان28 مئی 2022 میں 24 واں یومِ تکبیر منارہے ہیں۔ 28مئی1998 ء کا دِن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دِن ہے’ جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دُنیا کی ساتویں اور اسلامی دُنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر اُبھرا اور پوری دُنیا کو اس کی ایٹمی صلاحیت بادلِ ناخواستہ قبول کرنا پڑی۔ یہ وہ دِن ہے جس نے پاکستان اور اہل ِ

Read more

چے کے دل میں موجزن انسان دوستی کے نام

 وہ 14 جنوری 1928ء کو ارجنٹائن کے شہر رسایوں میں پیدا ہوا ۔ ایک ہشتو ہونے کے باعث وہ جسمانی طور پر کمزور تھا ( بلوچی میں ہشتو اس بچے کو کہتے ہیں جو نو ماں کی بجائے آٹھویں ماہ کو قبل از وقت پیدا ہوتا ہے )  ۔ جسمانی کمزوری کے ساتھ ہی وہ دمہ کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس کمزور بچے کو دو سال کی عمر میں ہی مشکلات و تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Read more

روداد سفر حصہ 23

رمضان کا مہینہ ایوو شہر میں اپنی ایک الگ بہار دیکھاتا ہے ۔ بلکہ میں تو یوں کہوں گا کہ آپ پاکستان سے باہر نکل جائیں اور کسی بھی غیر مسلم ملک میں چلیں جائیں رمضان کا ایک اور ہی روپ میں آپ کو نظر آئے گا ۔ سارے اس کی بے حرمتی کر رہے ہوں گے ، بے حرمتی ہمارے علماء کے نقطہ نظر سے اور آپ اپنے رب ، اپنے خالق کا حکم بجا رہے ہوں گے اور

Read more

اصل ٹھکانے کی جستجو

پہلے پہل یادداشت کا تعلق صرف عمر کے ساتھ ہی جوڑا جاتا تھا ’اور یہ تعلق راست تناسب نہیں بلکہ معکوس تناسب توقفت ہے یعنی اگر عمر بڑھ رہی ہے تو یادداشت کم ہو رہی ہے لیکن اگر یادداشت بڑھ رہی ہے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ عمر کم ہو رہی ہے۔ اسی نقطے کو نمایاں کرنے کے لئے ”توقفت“ کی اصطلاح ساتھ نتھی کرنا پڑی۔ تھوڑے سے پرانے دور کی بات ہے ’جس کے متعلق یہ

Read more

غربت سے امارت تک کا سفر مگر کیسے

وہ ملائشیا کے علاقے ایلور ستار کے جنوبی سمت میں پیدا ہوا۔ جہاں غریبوں کی جھونپڑیاں تا حد نظر دکھائی دیتی تھیں۔ اس دور میں ایلور ستار دو حصوں میں تقسیم تھا شمالی حصہ، جہاں امیروں کے بنگلے اور محلات اور جنوبی حصہ، جہاں غریبوں کی جھونپڑیاں اور کچے مکانات تھے۔ 1925 ء وہ سال تھا جب اس نے اس جہان رنگ و بو میں آنکھ کھولی۔ وہ اپنے والد کا دسواں بچہ تھا اس لئے گھر والوں کو اس

Read more

ملک و قوم کی ترقی کا پوشیدہ امر

لارڈ سالسبری ( 1903۔ 1830 ) ملکہ وکٹوریہ کے زمانہ حکومت میں وزیراعظم تھے۔ اس زمانے میں کار کا رواج نہ تھا۔ وزیراعظم سالسبری اپنی سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے۔ ایک مقام پر وہ سڑک کے غلط رخ سے گزرنے لگے۔ سڑک پر متعین کانسٹیبل نے انہیں روک لیا۔ سالسبری نے کانسٹیبل سے کہا میں وزیراعظم ہوں اور کسی ضروری کام پر جانے کی وجہ سے مجھے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنی پڑی۔ کانسٹیبل نے جواب

Read more

25 مئی

ایک طرف تحریک آزادیٔ کشمیر کے عظیم رہنما یٰسین ملک کو بھارت میں سزا سنائی جانے والی ہے، جس نے اپنی پوری زندگی حریت پسندی میں گزاری۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتا رہا۔ کئی سال جیل میں قید رہے، کئی دفعہ نظربند رہے۔ بیوی اور بیٹی راہ تکتے رہ گئے مگر ان کی کوئی خبر نہیں۔ اور آج کے دن انہیں بھارت اپنے جبری استبدادی کے پیش نظر سزا سنانے جا رہا ہے

Read more

زندہ کو تکلیف اور مردہ کی تعریف

ہمارے معاشرے میں زندہ کو اذیت اور مردہ کو محبت دینے کا رواج ہے۔ بہت سے ماں باپ اولاد کے ہاتھوں زندگی میں تکلیف اٹھاتے ہیں، جب موت آ جائے تو وہی بچے جنازے پر آنسو بہاتے ہیں اور دفنانے کے بعد تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں۔ بہت سے بھائی بہن ہمیشہ لڑتے جھگڑتے دیکھے گئے ہیں، ان میں سے جو مظلوم ہوتا ہے وہ الفاظ کے تیروں کا مستقل سامنا کرتا ہے، تکلیف برداشت کرتا ہے اور

Read more

قوموں کا سقوط

بابا جی سے کسی نے پوچھا کہ بابا جی قوموں کے سقوط کی سب سے بڑی وجہ کیا ہوتی ہے تو بابا نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے جواب دیا کہ بیٹا ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے کسی نے پوچھا کہ آپ ﷺ کا خلاق کیا ہے تو آپ ؓ نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ قرآن ہی آپ ﷺکا اخلاق ہے۔ اسی لئے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اخلاق کے اعلیٰ مقام پر فائز

Read more

جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود

چند روز قبل قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں ”Content Creators Are Change Makers“ کے نام سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے نمایاں تخلیق کاروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جنھوں نے سامعین کو سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے باریک نکات کو بڑے دلچسپ انداز میں سمجھایا۔ یہ ایک طویل سیمینار تھا جس میں تقریباً ساڑھے پانچ سو شرکاء نے شرکت کی مگر عجیب بات یہ

Read more

عمرانی معاہدہ اور فرسودہ نظام

ریاست کا وجود عمرانی معاہدے کا نتیجہ ہے۔ یہ عوام اور ریاست کے مابین دو طرفہ معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے رو سے ریاست اور عوام کچھ ذمہ داریوں کے پابند ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کرنے کا ضامن ہیں جبکہ عوام اس کے عوض ریاست کی قوانین کی تابعداری اور شریف شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کے ہر صورت میں عوام کو

Read more

چھٹیاں یہ گرمیوں کی

موسم گرما کی چھٹیوں میں طلبہ و طالبات کو تعلیمی و با مقصد سر گر میوں میں مصروف رکھنا ایک اہم ترین ہدف ہے۔ تا کہ چھٹیوں سے پہلے پڑھائے گئے اسباق چھٹیوں کے دوران یا بعد میں بھی یاد رہ سکیں۔ عصر حاضر میں طلبہ و طالبات کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مصروف رکھنا اساتذہ اور والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ معاشرے میں مو جود بے شمار منفی تفریحی ذرائع اور طلبہ و طالبات کو ان

Read more

ارتعاش کی آگ

اس کا چہرہ سپاٹ تھا وہ ایک اونچی عمارت کی چوٹی پہ چڑھی اور اس نے اپنی تقریر کا آغاز یوں کیا۔ انسانی کائنات کی جبلت بہت عجیب ہے۔ یہاں ہر عشق اور اس کی انتہا ایک داغ دار بھید ہے۔ ذرا دیکھو تو سہی اس بھید کو، اس میں کئی آہنی دروازے ہیں۔ اے اجنبیو، ذرا اور غور سے دیکھو، اسرار و رموز سے پر ان مقناطیسی دروازوں کو کہ کیسے وہ تمہیں اپنی جانب کھینچتے ہیں مگر کبھی

Read more

دیوتا شکن

عالمی ادب سے جنہیں ذوق آگہی و الفت حاصل ہے وہ ہومر کے دیومالائی کرشموں سے شناسا تو ہوں گے۔ دیوی دیوتاؤں کی اندرونی کھینچا تانی کا تختہ مشق ناتواں انسان بنا رہتا ہے۔ دیوتاؤں کا ایک دوسرے کے لیے حسد و بغض و نفرت و رقابت کا قہر انسانوں پر ٹوٹتا ہے۔ دیوتاؤں کی ایک دوسرے کے خلاف جنگ و جدل و مہمات و محاذ آرائیاں زمین پر بسنے والے بے چارے انسانوں کے کشت و خون سے خاکہ

Read more

تعلیم سے تجارت تک

جدید خیالات نے کروٹیں بدلنا شروع کیں تو نئی دنیا، نئے لوگ، نئے رنگ اور نئے خیالات نے ہر طرف اپنے قدم جمانے شروع کیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پرانی تہذیب اور نئی تہذیب کے لوگوں میں اختلاف رائے جنم لینا شروع ہو گیا۔ جس نے ایک چار دیواری کے اندر رہنے والے گھرانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بکھیر دیا۔ آج تک اس مسئلے کا حل کسی نے نہیں دیکھا کہ کیا وجہ ہے؟ صرف اپنے مفروضے قائم کرنے کی

Read more

سیاست کی چند ایمان لیوا بیماریاں (مزاح)۔

کرپشن۔ سیاست و معاشرت کی سب سے بڑی ایمان لیوا بیماری کرپشن ہے جس کی گود میں ہزاروں مہلک بیماریاں پرورش پاتی ہیں۔ کرپشن در اصل ”ام الامراض“ ہے ا ور انتہائی زرخیز کوکھ کی حامل ہے۔ ہمارے ہان کرپشن ہر بالغ شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر صاحب اختیار، سرکاری ملازمین، صنعتکاروں اور چند خاص لوگوں پر فرض ہے۔ سیاسی اصطلاحات کی مایہ ناز لغت ”فرہنگ انصافیہ“ کے مطابق ایسے تمام افعال و اعمال جو ان کے حریفوں

Read more

صوابی

فانی یعنی فضل اللہ فانی کے باب میں ہماری ایک ہی غیر ارادی تقصیر ہے۔ کوئی پانچ چھ برس قبل علمائے کرام کی ایک کلاس سے ہم ہفتے وار گزرا کرتے تھے، فانی بھی اس کلاس کا حصہ تھے، اور صف اول کے کونے پر براجمان رہتے، اس وقت سے فانی صاحب نے ہمیں جبراً استاد رکھا ہوا ہے۔ اس بار اسلام آباد جانا ہوا تو ارادہ تھا کہ فانی میاں سے بھی ملا جائے۔ عرصہ ہوا تھا اس سے

Read more

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور صحت مند معاشرے کا قیام

دور حاضر میں عالمی نظام صحت کو کثیر جہتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ وسائل کی کمی، تحقیقی شعبے میں عدم صلاحیت اور گورننس کے مسائل نے صحت کے مسائل کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اقوام متحدہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کی ذمہ داریوں میں عالمی سطح پر صحت کے نظام میں بہتری لانا اور اصلاحات متعارف کرانا شامل ہے۔ یہ ادارہ 7 اپریل 1948 کو قائم کیا گیا تھا اور اس

Read more

کاش میں یونین کونسل کا ہی سیکریٹری ہوتا

گزشتہ روز میرے بچپن کے دوست جنید کی کال موصول ہوئی۔ فون اٹھاتے ہی وہ غصے میں سرکاری اداروں کو کوسنا شروع ہو گئے۔ جب انہوں نے اپنے دل کی بھڑاس نکال لی تو میں نے دریافت کیا کہ بھائی آخر ہوا کیا ہے؟ تو جواب ملا کہ دو ہفتے قبل اپنے بچوں کے برتھ سرٹفکیٹ کے لئے جام پور کی یونین کونسل (نام حذف کر رہا ہوں) میں جانا ہوا۔ وہاں ان سے پہلے ہی سائلین کی ایک لمبی

Read more

ماں کا مقام

ماں کا کوئی متبادل نہیں، جس کسی نے ماں کا مقام سمجھ لیا اور انتھک خدمت سے ماں کو راضی کر لیا اس نے جنت اپنے نام کرلی۔ دنیا کی ہر ماں اپنے بچوں کے لئے ایک شجر سایہ دار کی مانند ہوتی ہے۔ ماں کی آغوش بچوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے، ماں کی محبت سود و زیاں سے بے نیاز ہے، زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں کا روپ دیکھ کر یوں لگتا ہے جس طرح کسی

Read more

گورونانک خالصہ کالج گوجرانوالہ سے اسلامیہ کالج کا سفر (دوسرا حصہ)

گورونانک انٹر میڈیٹ خالصہ کالج گوجرانوالہ 1917 ء تا 1947 ء گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج گوجرانوالہ ( سابقہ گورو نانک انٹر میڈیٹ کالج گوجرانوالہ 1917 ) شہر کا پرانا ترین کالج ہے۔ اپنی عمر کی ایک صدی 2018 ء میں پوری کر چکا ہے۔ دوسری صدی کا چوتھا سال شروع ہو چکا ہے۔ کالج انتظامیہ نے 2018 ء کو صدی سال کے طور پر منایا اور کالج میگزین ”کارواں“ صدی نمبر بھی شائع کیا۔ جو کہنے کو تو صدی نمبر

Read more

جمہوری احتجاج میں جمہور کا مفاد کہاں؟

اس بات میں تو دو رائے ہیں ہی نہیں کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی نوعیت کو دیکھنا بھی ضروری ہے کہ آیا یہ احتجاج عوامی حقوق کی فراہمی کی خاطر ہے یا اقتدار کی رسائی کے لئے عوام کو استعمال کیا جا رہا ہے، بد قسمتی سے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی احتجاج آج تک عوامی مسائل کے حل کے لئے نہیں کیا گیا بلکہ اقتدار کے ایوان میں براجمان

Read more

سیاست اور اخلاقی اقدار

اخلاقی اقدار وہ اصول ہیں جو اچھے ہونے، اچھا کرنے اور دوسروں کے لئے بنیادی احترام کے ساتھ مل جل کر رہنے کے لئے مناسب طرز عمل اور اخلاق کو سختی سے نافذ کرتے ہیں۔ درحقیقت، ضروری نہیں کہ تمام اقدار اخلاقیات کے دائرے سے تعلق رکھتے ہوں، اقدار کی اخلاقیات تاریخی طور پر مذاہب سے بھی جڑی ہوتی ہیں اور وہ مختلف وجوہ کی بنا پر ، دوسرے ’قدر کے شعبوں‘ کے ساتھ جیسے کہ معاشیات، سیاست، جمالیات، شہوانی،

Read more

یوم تکبیر اور پاکستان کی عظمت

پاکستان کے جوہری منصوبے کی کامیابی کا قصہ تسلسل کا ایک سلسلہ ہے۔ ایک سیاسی قیادت دوسری سیاسی قیادت میں منتقل ہوتی رہی۔ اغیار اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب پوری پاکستانی قوم نے اس منصوبے کی حفاظت کی اور سیاسی قیادت نے اس منصوبے کو ایک قومی راز کے طور پر اپنے سینے میں رکھا جب تک کے ایٹمی دھماکے نہ ہوئے۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے

Read more

اپنے حصے کا رزق تلاش کرتے بچے

رمضان کا آخری عشرہ چل رہا تھا اور عید کی تیاری زوروں پر تھی۔ یہ وہ عشرہ ہوتا ہے جس میں عبادات پہ زور تو بہت دیا جاتا ہے لیکن عید قریب ہونے کے باعث مسجدیں کم اور بازار زیادہ بھر جاتے ہیں۔ عید قریب ہو اور بازاروں میں رش نہ ہو یہ ممکن نہیں۔ خواتین گھر، بازار اور عبادات کے بیچ گھن چکر بنی ہوتی ہیں، یہی رمضان کا خاصہ ہے۔ شاپنگ کے لیے دوپہر کے نکلے تو شام

Read more

میں کراچی ہوں

کرہ ارض کے نقشہ میں ایک مسلم حیثیت رکھنے والا شہر جہاں بانیان پاکستان اور ان کی اولادوں کی جائے رہائش ہے یہ وہ ہی قوم ہے جس نے بابائے قوم کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ 74 سال قبل ہندوستان سے ہجرت کرنے والے لاکھوں مہاجرین جنہوں نے نا صرف اپنی جان و مال کا نذرانہ دے کر نظریہ پاکستان کو زندہ رکھنے کے لئے اس پاک سر زمین کی طرف ہجرت کی۔ اس تاریخی ہجرت میں نا صرف فنون

Read more

ایک روٹی کے عوض عزت نیلام

یہ کچھ دن پہلے لودھراں کے سٹیڈیم میں پیش آنے والا درد ناک واقعہ ہے کسی شخص نے گراؤنڈ کے اندر ایک عورت اور ایک مرد کو الف ننگی حالت میں دیکھا اس شخص نے پولیس کو مطلع کیا پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دونوں کو تھانے لایا گیا تو عورت نے اپنے پاس موجود ایک تھیلے کی تلاشی دینے سے انکار کر رہی تھی۔ پولیس نے اپنے روایتی انداز میں جب پوچھنا شروع کیا پھر بھی خاتون

Read more

شوکت شورو: جدید سندھی ادب کے لیجنڈ لکھاری

شوکت حسین شورو اپنے مزاج اور شخصیت میں خاموش سمندر تھے۔ بہت کم اور دھیرج کے ساتھ بولتے تھے۔ مگر جب بولتے تھے تب اس کی باتوں میں موضوع کے لحاظ سے سمندر کی گہرائی اور ساون میں بہتے دریا کی تغیانی ہوتی تھی۔ وہ اپنی روش اور باتوں میں شہد کی مٹھاس رکھتے تھے۔ شوکت شورو سے کوئی نیا ادیب یا شخص ملتا تھا تو شوکت شورو کی خاموش طبع اور کم بولنے کی وجہ سے حیران و پریشان

Read more

اسیری

: گرمیوں کا موسم تھا سورج آسمانی دنیا پر اپنے مکمل جاہ و جلال سے جلوہ فگن اس فانی دنیا کی ناتواں مخلوق پر آگ برسا رہا تھا۔ پارہ اس قدر بلند تھا کہ محنت کش چیونٹیاں بھی اپنے بلوں سے باہر نکلنے کے تمام ارادے ترک کر چکی تھیں لیکن ہمارے گھر کی تعمیر کرنے والا مزدور پسینے میں شرابور اپنے ان کندھوں پر اینٹوں کا بوجھ اٹھا رہا تھا، جن پر پہلے ہی چھ جوان بیٹیوں اور ایک

Read more

پلے سے دینا

کامیابی کی عمارت بہت سے ستونوں پہ کھڑی ہوتی ہے۔ اس میں کئی ایک شہتیر لگائے جاتے ہیں جیسے محنت ’صبر‘ عاجزی ’لگن‘ ہمت ’ثابت قدمی‘ ایمانداری ’انفرادیت اور بہت سے ایسے عوامل جو کامیابی کے سفر میں نا صرف زاد راہ کا کام دیتے ہیں بلکہ پیچھے آنے والوں کے لئے نشان منزل بھی بنتے جاتے ہیں۔ یہ سب چیزیں زاد راہ ہیں یعنی دوران سفر کام آنے والی ہیں۔ لیکن کامیابی کو پانے کے لئے کچھ کارج ایسے

Read more

سر اٹھاؤ گے تو مر جاؤ گے

میں اکثریہ کہا کرتا ہوں کہ سیاست سے شریر کوئی لفظ دنیا میں نہیں۔ کیونکہ کاروبار سیاست، خدع و فریب کا ایسا اجتماعی کھیل ہے جس میں اشرافیہ اپنی اپنی اغراض کی دکانیں کھولے عوام کی بے وقوفیوں کے منتظر ہیں۔ سیاست ایسا دام فریب ہے جس میں غربا و مساکین ہی دام میں پھنستے ہیں۔ وہ مقامی حکومت ہو کہ بین الاقوامی کوئی سازش۔ اگر میں آئی ایم ایف کی ہی بات کروں تو معاشی انحطاط کے حامل ممالک

Read more

عدم اعتماد کے بعد

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ، وطن عزیز، بڑی عجیب سی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ہر آنے والا دن ایک نئی انہونی کا پتہ دیتا ہے۔ ہرطرف ایک الگ تماشا لگا ہوا ہے۔ بلکہ ہر کسی نے اپنا الگ تماشا لگا رکھا ہے۔ سب سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر اس بات پر بضد ہیں۔ کہ پاکستان اور اس کی عوام کو کبھی سکھ اور چین کا سانس نہیں لینے دینا۔

Read more

کیا پاکستان کی سیاسی جماعتیں خفیہ قبائل ہیں؟

پاکستان میں سیاست جدید قبیلہ پرستی کی ایک شکل بن چکی ہے۔ یہاں سیاسی پارٹیاں، اب سیاسی پارٹیاں نہیں رہی ہیں، بلکہ جدید سیاسی قبائل کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ یہ ایک نئی اور مایوس کن صورت حال ہے۔ مگر اس کی خطرناکی کا ادراک بہت کم لوگوں کو ہے۔ اس صورت حال کی گمبھیرتا کا اندازہ اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جو نفسیاتی ساخت اور رویے بن چکے ہیں وہ کسی طرح

Read more

شیریں مزاری کی پکڑ اور جلد رہائی

کل سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ گئی۔ جب شیریں مزاری کو پکڑا پھر ایک گھنٹہ بعد رہا کیا تو لوگوں نے علی وزیر کے بارے میں بھی یہی خواہش ظاہر کی کہ کیوں وہ رہا نہیں ہوتے۔ تو کل رات ریمنڈیویس کی کتاب (کرایہ کا فوجی) دیکھ رہا تھا۔ تو آخر میں رہائی کے بارے میں لکھا تھا کے میں نے 49 دن جیل میں گزارے میرا رہائی بہت مشکل تھا شاہ محمود قریشی نے میری وجہ سے

Read more

ڈاکٹر اسلم انصاری اور سید فخرالدین بلے: داستان رفاقت

پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری کا 30 اپریل 2022 کو ماشا اللہ 83واں یوم ولادت منایا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری عصر حاضر کے ایک ممتاز محقق اور قادر الکلام شاعر ہیں۔ والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے اور ڈاکٹر اسلم انصاری کی تعلق داری دوستانہ روابط اور مراسم بلکہ رفاقت کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ پورے وثوق سے ضرور کہہ سکتے ہیں کہ آنکھ کھولنے کے بعد سے

Read more

تذکرہ ایک فیس بک گروپ کا

’دروغ بر گردن دروغہ‘ شنید ہے کہ جب احمد فراز ’سب آوازیں میری ہیں‘ لکھ رہے تھے تو ان کا پیٹ خراب تھا۔ مقام شکر ہے کہ اس گروپ سے متعلق میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ’سب آوازیں میری نہیں‘ ۔ چونکہ مجھ سے کوئی انٹرویو کرنے والا نہیں لہٰذا یہ فرض بھی مجھی پر عائد ہوتا ہے۔ کسی سچے شاعر نے میرے بارے میں ہی کہہ رکھا ہے کہ یہ روایت بھی چلی ہے مجھ سے

Read more

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سرکاری ملازمین بطور مراعات بٹتے ہیں

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تعینات لیویز فورس جس کی وجہ شہرت جہاں یہ ہے کہ یہ فورس بغیر مناسب ٹریننگ اور اسلحہ کے طالبان کے خلاف لڑی، وہاں ایک اسیکنڈل کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے جس سے بڑی سطح پر پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے۔ اس فورس ( باجوڑ لیویز )میں سینکڑوں اہلکار ایسے ہیں جن کی تنخواہیں صاحب حیثیت افراد کی جیبوں میں جارہے ہیں۔ حکومتی ریکارڈ میں ایسے اہلکاروں کے محض نام رجسٹرڈ ہیں۔ ہیں

Read more

ایک کہانی سنو

ایک بادشاہ تھا۔ ارے نہیں صاحب آپ نے جیسا سن رکھا ہے یہ ویسا بادشاہ نہیں تھا۔ بیچ میں نہیں ٹوکتے، جب کوئی بات کر رہا ہو بیچ میں نہیں بولنا چاہیے بری عادت ہے۔ اس عادت کو فی الفور ترک کر دیجیے گا۔ ہاں تو میں بادشاہ کی کہانی سنا رہا تھا۔ بادشاہ کے پاس نرالی شان، دبدبہ، مرتبہ، جائیداد، جاگیر کچھ بھی تو نہ تھا۔ ہاں اتنا ہے کہ بادشاہ صاحب اولاد اور خوشحال تھا اور بظاہر سخی،

Read more

کس کس کی ساکھ داو پر ہے

میری نظر میں اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک کی تباہ حال معاشی صورتحال، سیاسی عدم استحکام، ناکام داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے زیادہ تر ادارے اپنے اپنے کام چھوڑ کر دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑاتے ہیں اور آئین میں دیے گئے اختیارات پر اکتفا نہیں کرتے۔ بڑے بڑے عہدوں پر براجمان شخصیات اپنے آپ کو ملک و قوم کے لئے ناگزیر سمجھتے ہیں اور اپنے ہر فیصلے کو

Read more

جابر اعظم

90 کی دہائی میں کراچی کے ایک ٹیکسٹائل ملز میں کام ملا۔ یہ کسی ٹیکسٹائل ملز کو اندر سے دیکھنے کا میرا پہلا تجربہ تھا۔ یہاں مختلف قسم کا کپڑا تیار ہوتا تھا۔ جو مختلف مراحل سے گزر کر لوکل اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سیل ہوتا تھا۔ مجھے ایک رجسٹر دیا گیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر تیار ہونے والے کپڑے کی انٹری کرنی پڑتی۔ کام اتنا مشکل نہیں تھا اس لیے جلد ہی سیکھ گیا۔ مل تین

Read more

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی خدمت میں

جناب اعلیٰ، میں پاکستان کا ایک ادنیٰ سا شہری، آپ کا سپورٹر سندھ سے چند گزارشات پیش کرنے کی اجازت چاہوں گا۔ مائی لارڈ، میں حامد میر، وسعت اللہ خان، جاوید چوہدری جیسا لکھاری تو نہیں لیکن پھر بھی اپنے ٹوٹے، پھوٹے، ناقص جملوں سے سندھ کے چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر لکھا اور آواز بلند کی ہے۔ مائی لارڈ۔ سندھ کی عدلیہ کی تاریخ نہایت شاندار رہی ہے۔ سندھ کے ججز کے چند تاریخی فیصلوں نے

Read more

ایک کہانی، کچھ نئی کچھ پرانی

جانے کون سے یگ کی بات ہے دور پہاڑوں میں ایک گاؤں آباد تھا۔ لوگ سادہ دل اور جفا کش تھے۔ زمین میں جو اگاتے اسی سے گزر بسر ہوتی۔ اگرچہ ان کے خون پسینے سے پکنے والی فصل کی بیشتر پیداوار پر زمیندار کا حق فائق تھا مگر انھیں بھی اتنا ضرور مل جاتا کہ جسم و جاں کو تازہ دم کر کے مشقت کی بھٹی میں جھونک سکیں۔ محنت مشقت ہی ان کی سب سے بڑی مصروفیت تھی

Read more

مقصد ریاست سے قرارداد مقاصد تک

کہتے ہیں کہ پاکستان بننے سے چند دن پہلے قائداعظم نے کوئی تقریر کی تھی، جسے جناح کی گیارہ اگست والی تقریر کہا جاتا ہے، اس تقریر کے مطابق پاکستان کوئی مذہبی ریاست بننے نہیں جا رہا تھا، سیاست اور مذہب کو الگ الگ بیان کیا گیا تھا، تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کو یہ باور کروایا گیا تھا کہ پاکستان ان کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہوگی۔ پھر پاکستان بنا، کچھ عرصے کے بعد ڈاکٹروں نے

Read more

مردانہ کمزوری اور ڈاکٹر عفان قیصر

پاکستان میں دو ایسی بیماریاں ہیں جن پر بات کرتے ہوئے ہم کتراتے ہیں ایک مردانہ کمزوری دوسری نفسیاتی بیماری آج ہم مردانہ کمزوری پر بات کر لیتے ہیں۔ جنسی مسائل ہوں یا نفسیاتی مسائل ان پر ہم گفتگو کرتے ہوئے تو ایسے ڈرتے ہیں جیسے حکومت الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے جنسی مسائل یہ موضوع ہمیشہ ایسا موضوع رہا ہے جس پر ہم سب بات کرتے ہوئے تو شرما جاتے ہیں لیکن کسی کو گالی دیتے وقت ہماری

Read more

دائم اقبال دائم ایک درویش پنجابی شاعر (1)

دائم اقبال دائم ایک مستند پنجابی شاعر، قصہ گو، ادیب اور عملی زندگی میں ایک درویش صفت انسان تھے۔ بہت سے لوگ ان کے حلقہ ارادت میں شامل تھے اور ان سے روحانی عقیدت رکھتے تھے۔ وہ ایک عوامی آدمی تھے جن کے سخن میں اس کی جھلک نظر بھی آتی تھی۔ وہ ایک حساس دل رکھنے والے انسان تھے۔ جس طرح ان کی شاعری کا ایک مخصوص رنگ تھا اس طرح ان کی زندگی کے بھی کچھ مخصوص رنگ

Read more

میں استاد کیوں بننا چاہوں گا؟

اڑھائی سال پہلے صبح صبح ہماری جماعت میں ایک شخصیت نمودار ہوتی ہے۔ درمیانہ قد، بال سلیقے سے اپنی جگہ پر، گندمی رنگت لیکن پرکشش نین نقش، ستواں ناک، نیا استری شدہ سوٹ اور ہاتھ میں فائل لیے اندر داخل ہونے والی یہ شخصیت سر دانیال رضا انصاری صاحب تھے جن کا ہماری جماعت میں Phonetics and phonology کا پہلا لیکچر تھا۔ پہلے لیکچر میں تعارفی کاروائی کے بعد ہمیں یونی ورسٹی کے نشیب و فراز سے آگاہی دینے کے

Read more

لودھراں کے عزت دار اور ایک غریب ماں

جس شہر میں ایک شخص تیس ہزار ایکڑ سے زائد زمینوں کا مالک ہو، کئی شوگر ملز، ڈیری فارمز اور فارن و لوکل بنک اکاوٴنٹس میں میں کھربوں روپے موجود ہوں، اپنے ہیلی کاپٹر اور جہاز ہوں، لیکن اسی شہر کے کسی کونے میں ایک بیوہ ماں صرف اپنی یتیم بچیوں کے ایک وقت کے کھانے کے عوض اپنا جسم بیچنے پر مجبور ہو جائے۔ آپ کے ذہن میں شاید افریقہ یا پھر جنوبی سوڈان کا تصور آیا ہو۔ لیکن

Read more

کچھ چشم کشا حقائق

پاکستان کے لئے بہت سے محاذ کھلے ہوئے ہیں، جس کا مقابلہ کرنا مشکل تو ہے مگر ضروری بھی ہے، پاکستان پہلی نیوکلیئر پاور ہے، دشمن کو ہمارا مضبوط دفاع ایک آنکھ نہیں بہاتا جب ہی وہ مختلف طریقوں سے پاکستان کی سربلندی اور کامرانی کی جانب جانے والی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتا ہے، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا صوبہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جب ہی مختلف قوتیں

Read more

کارل مارکس اور انقلابی تحریکوں کا مستقبل

دنیا بھر میں قومی آزادی، سماجی انصاف، انسانی برابری اور محنت کشوں کے حقوق کے علم بردار، انقلابی، سوشلسٹ، مارکسسٹ جمعرات 5 مئی کو سوشلسٹ نظام کی معاشی بنا دیں مرتب کرنے والے عظیم فلسفی کارل مارکس کی 204 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ قبل ازیں، دنیا بھر کے ترقی پسندوں نے سال 2018 ء کو مارکس کے دو سو سال کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا تھا۔ لیڈز میں کمیونسٹ پارٹی برطانیہ اور ساوتھ ایشین پیپلز فورم نے

Read more

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سر سامونڈی اور بنجاری کا درد

سر بنیادی طور پر موسیقی یا سنگیت کے سروں یا سرود سے منسلک ہے مگر سندھی زبان کی کلاسیکی شاعری میں سر موسیقی کے علاوہ شاعری کی موضوعاتی حوالے سے الگ ترتیب کو کہا جاتا ہے۔ سندھی زبان میں سر کسی ایک موضوع پر کی گئی شاعری کو بھی کہا جاتا ہے۔ سندھی کلاسیکی شاعری کے موضوع کے لحاظ سے الگ الگ سر ہوتے ہیں۔ یہ روایت محض سندھی زبان کی کلاسیکی شاعری میں ہی مروج ہے۔ کسی دوسری زبان

Read more

گورونانک خالصہ کالج گوجرانوالہ سے اسلامیہ کالج کا سفر (پہلا حصہ)

جو لوگ تاریخ اور اس کی اہمیت سے نابلد ہوتے ہیں وہ بڑی سطحی باتیں بھی کر جاتے ہیں۔ جو قومیں تاریخ کو اہمیت نہیں دیتیں تاریخ بھی ان کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔ تاریخ قوموں کا حافظہ ہوتی ہے اگر یہ حافظہ ہی کمزور ہو جائے تو اس قوم کی کیا حالت ہو گی۔ وہ قوم ہمیشہ کے لئے صحرا نوردی کرتی رہے گی۔ اس کا نہ کوئی ماضی سے تعلق ہو گا اور نہ ہی اس کا

Read more

غیر متوازن

دروازے کو منہ پر مارے اپنا فیصلہ سنا کر پیروں کو پٹختا اپنی موٹر سائیکل پر سوار گھر سے باہر نکلنے والا خود سر مرد، اور گھر کے کسی کونے پر منہ میں دوپٹہ دبائے اپنی چاہت اور سسکیوں کو چھپاتے ہوئے رب کے حضور سر خم کیے دنیا کے ہاتھوں ذلیل و مجبور عورت! دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ دین نے یہ ترازو غیر متوازن نہیں رکھا یہ کمال تو معاشرے کا ہے۔ سوال یہ نہیں ہے کے عورت کو

Read more

کتاب پر ایک نظر :”Sapiens“

اسرائیلی تاریخ دان یوال نوح حراری کا بین الاقوامی سطح پر کافی چرچا ہے۔ ان کو زیادہ شہرت اس وقت ملی جب 2014 ء میں ان کی لکھی گئی ایک کتاب کا ”Sapiens, A Brief History of Humankind“ کے عنوان کے ساتھ عبرانی زبان سے انگریزی میں ترجمہ ہوا۔ یہ کتاب راتوں رات مشہور ہوئی اور رفتہ رفتہ ساٹھ زبانوں نے اس کو اپنی آغوش میں جگہ دی۔ بعد میں ان کی دو کتب اور بھی آ گئیں۔ حال ہی

Read more

نوکری میں پسندیدہ کون

کچھ عرصہ پہلے ہم ایک مضمون میں دفتر کی سیاست پر مختصر سی گفتگو کر چکے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ دفاتر میں پسند اور ناپسند کا تصور کیا ہے اور بے جا طرف داری کیوں کی جاتی ہے۔ دراصل بغیر وجہ کی جانے والی طرف داری یا جانب داری کا تعلق کارکردگی سے نہیں ہوتا ہے۔ اچھے سے اچھے اور بڑے سے بڑے ادارے میں چلے جائیں، آپ کو پسندیدہ افراد تلاش نہیں کرنے پڑیں گے اور

Read more

ضمیر فروشی کی منڈی پر قدغن!

مسلم لیگ ( ن ) قیادت کو اقتدار میں آنے کی بہت جلدی تھی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد سے بری طرح پھنس گئے ہیں، جو کسر باقی رہ گئی تھی وہ سپریم کورٹ کے لوٹا کریسی کے خاتمے سے متعلق سنائے جانے والے تازہ فیصلہ نے پوری کر دی ہے، عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بنچ نے دو کے مقابلے میں تین ارکان نے اکثریت سے رائے دی ہے کہ اپنی پارٹی سے منحرف ہونے والے رکن پارلیمان

Read more

بم خان

”ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر بم گرا دیتے“ ۔ جناب عمران احمد خان نیازی صاحب! یہ آپ نے کیا کہہ دیا؟ یعنی آپ کا اقتدار نہیں تو پاکستان پر بم گرا دیا جائے؟ یہ کیا ہوا؟ کیا پاکستان آپ کے وجود کا محتاج ہے؟ جب آپ نہیں تھے پاکستان تب بھی تھا اور جب پاکستان کی مٹی آپ کا جسم کھا جائے گی ان شاء اللہ پاکستان تب بھی ہو گا۔ پاکستان ایک شخص

Read more

اتحادی حکومت بمقابلہ دہشتگردی، معیشت اور ڈالر کی اڑان آئندہ چند روز کتنے اہم؟

گزشتہ چند روز سے ملک میں ڈالر کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ انٹربینک میں ڈالر ڈبل سینچری کر کے ملکی تاریخی میں ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس پر حکومت اس کوشش میں جٹی ہوئی ہے کے کسی طرح ڈالر کی اڑان کو جکڑ کر روک دیا جائے، پہلے مرحلے میں درآمد کی جانے والی لگژری اشیاء جن میں گاڑیاں، موبائل فونز، فرنیچر، خشک میوہ جات سمیت 38 اشیاء شامل درآمدات پر پابندی لگادی ہے۔ اور حکومت کی

Read more

بلوچستان میں عدم اعتماد کی دھما چوکڑی

بلوچستان ایک تجربہ گاہ ہے، یہاں سیاستدان کیا باہر سے سرکاری افسران تک کو لاکر آزمائے جاتے ہیں مملکت میں عدم اعتماد کی ہوا جب بھی چلتی ہے تو عدم اعتماد کی سائبیرین ہوا بلوچستان سے چلتی ہے سات ماہ قبل سابق وزیر اعلی جام کمال کے خلاف ان کے اپنے ساتھیوں نے ناقص کارکردگی کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا کر کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ بلوچستان میں عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 65 کے

Read more

پانی کی قلت اور چوٹیاری رزوائر

جہاں حد نظر پانی ہی پانی نظر آتا تھا اب وہاں خاک اڑتے دکھائی دیتی ہے۔ ملک میں جاری پانی کی قلت نے اس مقام کو تو ایسے گھیر لیا کہ اب مچھیرے جنگ سے لکڑیاں کاٹ کر بیچنے جاتے ہیں تاکہ گھر کے راشن کا انتظام ہو سکے۔ اور یہاں موجود اسپیڈ بوٹس ناکارہ کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ پکنک پوائنٹ پر موجود جھونپڑا ہوٹل ویران پڑے ہیں اور کبھی کبھار کوئی بھولا بھٹکا سیاح اگر یہاں آ جائے تو

Read more

ای کامرس سے متعلق بنیادی معلومات!

  پاکستان میں ای کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تحت میں نے بھی بنیادی معلومات جمع کرنا شروع کیں، آہستہ آہستہ میری دلچسپی بڑھنا شروع ہوئی اور مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں ایک طالب علم کی حیثیت سے جو کچھ سیکھ رہا ہوں وہ ایک بلاگ کی صورت میں لکھ ڈالوں تاکہ شاید میں اپنی معلومات مجتمع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر قارئین کو بھی بنیادی معلومات پہنچا سکوں، وہ قارئین جو میری طرح ای کامرس کے متعلق

Read more

کتاب کامیابی کا ذریعہ

سر والٹر اسکاٹ ( 1832۔ 1771 ) کا شمار انگریزی ادب کے نامور افراد میں ہوتا ہے۔ ان کی زندگی کی کہانی انتہائی سبق آموز اور دلچسپ ہے۔ خصوصاً کتابوں سے شغف رکھنے والے دوستوں کے لئے تو یہ ایک بہترین تحریک ہے۔ جو مایوسی میں امید اور اندھیرے میں روشنی کا پیغام ہے۔ صرف والٹر ہی نہیں بلکہ دنیا کی معلوم تاریخ کے اگر ہم بڑے ناموں کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح انہوں

Read more

پاکستان تحریک انصاف کا گوجرانوالہ پاؤر شو

18 مئی بروز بدھ پاکستان کے پانچویں بڑے شہر، پہلوانوں کی نگری، صنعتی حب اور مسلم لیگ کے پنجاب کے سب سے مضبوط گڑھ گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف نے عوامی آگاہی اور غلامی نا منظور مارچ تیاری کے حوالے سے جناح سٹیڈیم میں تاریخی جلسے کا انعقاد کیا۔ یہ جلسہ عمران خان کے ملک گیر مہم کا حصہ تھا۔ جو عمران خان نے امپورٹڈ گورنمنٹ کے خلاف شروع کی ہے۔ یہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے گڑھ گوجرانوالہ

Read more

تمہیں ظلم میں مہارت ہے

ملک میں جب سے حالیہ سیاسی بحران شروع ہوا ہے، بعض حلقوں کی جانب سے اشاروں کنایوں میں یہ باؤ کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جسے اس کے پس پردہ مقتدر حلقوں کا کوئی کردار ہے۔ یہ حلقے بڑے تواتر سے ایسی افواہیں پھیلا رہے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، ایسی شر پسندی کا مطلب کیا ہے ’اسے بتانے کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف جس تواتر کے ساتھ جارحانہ انداز میں جلسے کر رہی ہے اور

Read more

ماں کو خوش رکھنا بہو کی ذمے داری؟

ماں کے پاؤں تلے جنت ہے اور ماں کے بغیر گھر ایسا ہے، جیسا قبرستان، لیکن ایسا کیوں، ایسا اس لیے کیونکہ، ایک ماں ہی درد برداشت کر کے بچہ پیدا کرتی ہے، اور خدا کے بعد ماں ہی بچے کا واحد سہارا ہوتا ہے۔ اور وہ ماں جس کے قدموں تلے جنت ہے لیکن یاد رہے وہ جنت بھی صرف اولاد کے لیے، ایسا نہیں کہ وہ جنت بھو یا داماد کے لیے ہو۔ ہمارے مذہب میں بھی ماں

Read more

موسمیاتی تبدیلی کاعالمی چیلنج

اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چار اہم اشاریئے 2021 میں اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ عالمی توانائی کا نظام انسانیت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ یہ اشارہ اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم نے اپنی ”سٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ اِن 2021 ” رپورٹ میں کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کی تعداد، سطح سمندر میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت نے پچھلے سال نئے

Read more

روداد سفر حصہ 22

ایوو  شہر میں ہمارے ٹیکسلا شہر کے کافی لوگ رہتے تھے اور سارے ہی جان پہچان والے ۔ اکثر ہم ایک دوسرے کی طرف جاتے رہتے تھے اور اکثر اکٹھے کھانا کھاتے ۔ ان میں فاروقی صاحب بھی تھے جن کے ساتھ میں کسی دور میں تائیوان گیا تھا ۔ وہ بھی تائیوان اور چائنا کے درمیان آتے جاتے رہتے تھے اور چائنا میں ان کی ٹریڈنگ کمپنی تھی ۔ انہوں نے تائیوان سے شادی کی تھی ۔ انہی کے

Read more

کتنا معصوم ہے عام آدمی

میٹرک امتحان پاس کرنے کے بعد اب اس عام آدمی کا اصل امتحان شروع ہو جاتا ہے اور اب اس سے بہت سارے کام لینے کا عمل شروع ہو جاتا ہے، اب اس عام آدمی کو گھر کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ محلے میں غم اور خوشی میں بھی شریک ہونا ہے، اب اس عام آدمی کو کبھی جلسوں میں بلایا جائے گا تو کبھی احتجاج میں۔ کبھی اس کو بتایا جائے گا کہ دیش کو اس کی سخت

Read more

جوٹھیے

کالم کی چند سطور ان کی علمی شخصیت کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں، اس کے لئے پوری ایک سوانح مطلوب ہے۔ تعلیم و تدریس سے وابستہ ہیں۔ تین کتابوں اور درجن بھر تحقیقی و علمی مقالوں کے مصنف ہیں۔ کتابیں کھاتے ہیں اور کتابیں ہی پیتے ہیں کیوں کہ ہم آج تک جب بھی ان سے ملنے گئے عمران خان کی طرح، نہ کچھ کھانے کو پوچھا اور نہ ہی کبھی چائے پلائی، البتہ رخصت کے وقت کبھی خالی

Read more

سانحہ 12 مئی، ایک سیاہ ترین دن

سانحہ 12 مئی کو گزرے تقریبا 15 سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے تاہم اس سانحہ کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی جب عرس البلاد کہلانے والے شہر میں آگ و خون کی ہولی کھیلی گئی مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتی رہیں۔ جبکہ اس کی جے آئی ٹی بننے کے باوجود کوئی اصل ملزمان کا تعین نہیں کیا جا سکا اس کھیل میں اصل کرداروں کا معاملہ ایک راز ہی رہا سانحہ بارہ مئی کے

Read more

پیشنٹ پرائیویسی

صبح صبح کا وقت تھا ہاسپٹل میں چہل پہل شروع ہو چکی تھی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیاں نبھانے کے لیے کمروں کی طرف جا رہے تھے مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی تھی ناموں اور نمبروں کی آوازیں گونج رہی تھی ایسے میں کا ؤنٹر پر براجمان ڈیوٹی پر مامور افسر نے مسز عبید کی آواز لگائی اور کہا ”یہ مریض باہر آ جائیں تو آپ اندر چلی جائیے گا“ ۔ ”جی اچھا“ ! کہتے ہوئے وہ سامنے کرسی پر انتظار میں

Read more

پاکستان میں سیاسی حکومتوں کی ناکامی کی وجوہات

یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سول سپریمیسی کا نہ ہونا ہے۔ کسی بھی ملک میں اگر عوامی نمائندے پالیسیاں بنانے اور فیصلے کرنے کا اختیار نہ رکھتے ہوں تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا، نہ ہی پالیسیوں میں تسلسل ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ملکی یا غیر ملکی سرمایہ دار اس ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا

Read more

ڈالر تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ (دوسرا حصہ)۔

ڈالر کی پرواز ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ہر دن پتنگ کی طرح ہوا میں جھومتا ہی جاتا ہے۔ بے پرواہ اور بے فکری کی چادر اوڑھے، جیسے اسے کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔ کہ بھائی اتنی اکڑ کاہے کی، کیوں تجھے اس بے بس قوم پہ رحم نہیں آتا ہے۔ تجھے ذرا برابر بھی کسی غریب کی آہ سے ڈر نہیں لگتا ہے۔ کیوں اتنا ابالے کھا رہا ہے۔ پہلے ہی اتنی گرمی کا

Read more

اگر عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے

کیل کانٹے سے لیس اور بھاری خوردبینی شیشوں کو آنکھوں پر چڑھائے ہم نے عمران خان کو ہر میدان میں تنقید و طنز و شکووں کے تختوں پر لیٹا کر ہر یک زاویے کو ملحوظ خاطر رکھ کر پوسٹ مارٹم تو بھرپور کیا اور یہ بے رحمانہ تنقید کے نشتر برسانا جائز بھی تھا کیونکہ عمران خان سرد خانے میں پڑی ہماری حسرتوں میں روشن مستقبل کی روح پھونکنے والا تھا۔ گھر میں جس بچے سے سب سے زیادہ امیدیں

Read more

پنجاب کا تعلیمی نظام، نئی حکومت کا امتحان

موجودہ ترقی یافتہ دور میں نظام تعلیم کی اہمیت سے کوئی بھی ذی ہوش فرد انکار نہیں کر سکتا۔ سائنسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کی دوڑ میں تعلیم ہی کسی معاشرے کی بقا کی ضامن ہے۔ سوئی سے لے کر خلائی شٹل تک کی تیاری میں گو ہنر مند اور ذہین افراد اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن اس کے پیچھے سب سے اہم ہاتھ، اس قوم کے نظام تعلیم اور تعلیمی ڈھانچے کا ہے۔ دیکھا جائے تو تمام ترقی یافتہ

Read more

کشمیر کا سیاسی نقشہ

جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں آزاد کشمیر کو بار بار فتح کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت ہر جماعت نے کشمیر میں جیت کا دعویٰ کیا ہے تاہم میں اس امر کا فیصلہ کشمیر کے باشعور ووٹرز پر چھوڑتی ہوں، آئندہ چند روز تک کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے

Read more

نفرتوں کے بیچ کو گفتگو کی چاشنی سے ختم کریں

معاشرے میں عدم برداشت کا رحجان تیزی سے بڑھا ہے مجموعی طور پر ہمارے رویوں کا جھکاؤ منفی پہلوؤں کی طرف ہے لوگ معمولی اختلافات پر ایک دوسرے کی عزت اور جان کے درپے ہو جاتے ہیں۔ خصوصاً سیاسی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دی جاتی ہے پہلے ہم سنتے تھے کہ کسی شہر میں ذاتی اور نجی اختلاف کی وجہ سے لڑائی تک بات پہنچ گئی لیکن اب ذاتی کم سیاسی اختلافات کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ” تخت لاہور“

گزشتہ کئی برسوں سے ملکی سیاست کی آئینی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ کا سنایا ہر فیصلہ ”تاریخی“ پکارا جاتا ہے۔ منگل کی شام بھی آئین کے آرٹیکل 63-A کی بابت ایسی ہی تشریح سامنے آئی ہے۔ عمران خان صاحب کے مخالفین اس کی وجہ سے پریشان ہوگئے۔ ان کے دیرینہ حامیوں کو البتہ شادمانی محسوس ہوئی کیونکہ ان کی دانست میں مذکورہ فیصلے نے ”لوٹوں“ کو تباہ کر دیا۔ وہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔ یہ سوچتے

Read more

ٹیکنالوجی، کتاب اور مہنگائی

لاہور میں پینتیسواں عالمی کتاب میلہ اختتام پذیر ہوا۔ سننے میں آیا ہے کہ لاہور کتاب میلے میں ساٹھ ہزار روپے پاکستانی، سکہ رائج الوقت، ایک بک سٹال کا کرایہ تھا اور بک سٹال کی جگہ انتہائی قلیل تھی سو بڑے پبلشرز کو ایک سے زیادہ سٹالز بک کروانے پڑے اور چھوٹے اور نسبتاً کم معروف پبلشرز کو انتہائی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ اس صورتحال سے غیر معروف اور نو آموز پبلشرز کی مشکلات، دل شکنی اور حوصلہ شکنی

Read more

چولستان کی ارداس اور بے حس حکمران

ملک بھر میں پچھلے کئی ہفتوں سے پڑنے والی شدید گرمی نے جہاں ہر ذی روح کو تڑپا کر رکھ دیا ہے وہاں سب سے زیادہ سنگین صورتحال کا سامنا صحرائے چولستان اور اس کے باسیوں کو ہے جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان سے ملحقہ 29 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل پاکستان کے سب سے بڑے صحرا چولستان کو پیاس کا صحرا بھی کہا جاتا ہے۔ معمول سے زیادہ گرمی، بارشیں نہ

Read more

احساس کب بولے گا؟

خودمختار و آزاد ریاستیں قانون و آئین اس لئے بناتی ہیں کہ اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے بنائے ہوئے آئین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ اسی لئے آپ نے سربراہان ریاست یا وزیر خارجہ کا اکثر یہ بیان سنا ہو گا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کی جب ہم تعریف کرتے ہیں تو اس سے مراد اکثر یہ لیا جاتا ہے کہ دنیا میں رہتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت و مدد

Read more

عشق مجازی سے عشق حقیقی کا سفر

پسینے میں شرابور، اشک بار آنکھوں کو بند کیے مصلحے پر ماتھا رگڑتی رہی ظاہری تو جسم پر کوئی چوٹ نہیں لگی تھی مگر پورا وجود دل پر لگی چوٹ کا ماتم منا رہا تھا۔ اندھیرے کمرے میں جس طرح میرا وجود نظر نہیں آ رہا تھا ٹھیک اسی طرح میں نظر نہیں آنا چاہتی تھی منظر سے غائب ہوجانا چاہتی تھی۔ بے شک اللہ ہاتھ پاؤں اور جسم سے پاک ہے مگر جائے نماز پر خدا کو سجدہ کرنے

Read more

”خطرے ناک“ کی جان کو خطرہ ہے

آج کل سابق وزیراعظم عمران خان شہروں شہروں جلسے کر کے عوام کو باور کروا رہے ہیں کہ انہیں حکومت سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ امریکہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تھے۔ ان کے جلسوں میں اگرچہ حاضرین کی تعداد روزبروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لیے وہ جلسوں کے لیے نسبتاً چھوٹے گراوٴنڈ تلاش کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ فوٹو شاپ تکنیک کے ذریعے حاضرین کی تعداد کو

Read more

پاکستانی ڈرامہ سماجی بیگانگی کا شکار کیوں ہیں؟

ایک زمانے تک یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ”ڈرامہ“ سماج کے عکاس ہوتے ہیں، یعنی سماج کی مثالی روایات اور اقدار کو ڈرامہ کے ذریعے فروغ دیا جاتا تھا جبکہ سماج کی برائیوں اور خامیوں کی نشاندہی کے کر کے اس کے اسباب اور سد باب کو ”موضوع“ بنایا جاتا تھا۔ اس حوالے سے یونانی فلسفی ارسطو نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ”بوطیقا“ میں ”ڈرامہ“ کی جو تعریف و تشریح بیان کی ہے وہ آج کے سماج کا ”مقدمہ“

Read more

سیاسی انتشار

موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کنفیوژن بڑھ رہی ہے۔ تحریک انصاف نے تقریباً چار سال تک حکومت کی۔ ان چار سال میں زیادہ تر وزارتوں میں بجائے کوئی سمت متعین کرتے انہوں نے وزارتوں میں تبدیلیاں کر کے وقت گزارتے رہے۔ عوام نے انہیں اداروں کی اصلاحات اور بہتر معیشت کے لیے اقتدار میں لائے تھے۔ ان دونوں معاملات پر کام کرنے کی بجائے انہوں نے اپنی ساری توانائی غیر ضروری

Read more

اردو بے ادبی کی رومنی تحریک

یاران سخن کی رومانوی تحریک سے شناسائی تو مسلم ہے البتہ آج اردو کی رومنی تحریک کا ذکر بطور ادبی بدعت ہو رہا ہے۔ زبان کی دیگر تحریکوں کی طرح اردو کو رومن رسم الخط میں لکھنے، احباب میں اس اسلوب کی ترغیب دینے اور اردو کو رومن میں ڈھالنے کا رومنی رجحان تمام تحریکوں پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ عہد رواں میں با طفیل سوشل میڈیا، رومن لکھاوٹ سب سے بڑا رسم الخط بن چکا ہے۔ دل چسپ

Read more

حیدر خان حیدر کی تصنیف: جمال فرش و فلک

علم و ادب کے درخشاں ستارے، ارض شمال کے مایہ ناز شاعر، معروف ادیب، محقق، ماہر تعلیم، خودنمائی سے بے نیاز انتہائی پارسا شخصیت اور سرپرست اعلیٰ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چھلت نگر استاد معظم جناب حیدر خان حیدر ؔ لگ بھگ چار دہائیوں سے ادبی منظر نامے پر جلوہ افروز ہیں۔ ان کی لازوال ادبی اور سماجی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ انھوں نے نونہالان قوم کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ شعر و ادب کی خدمت کو اوڑھنا

Read more

فریج کی پاکستانی لوگوں پر خاص مہربانیاں

ہم پاکستانی لوگ بھی بڑے عجیب و غریب قسم کے ہیں بلکہ ان کے اپنے حساب سے دیکھا جائے تو منفرد۔ منفرد اس لحاظ سے کہ روزمرہ کی کئی چیزوں اور کاموں کو جانتے ہوئے بھی کہ یہ ٹھیک یا درست نہیں لیکن کیے جار ہے ہیں اور مسلسل کیے جار ہے ہیں اور دل ہی دل میں اچھا بھی نہیں سمجھتے یا پھر کبھی کبھار گھر کے کسی کونے سے دادی یا دادے کی آواز گونجتی ہے کہ ”کیا

Read more

سندھ کے عظیم کردار محمد مراد ہالیجوی رح کی خدمات!

سرزمین سندھ ولیوں، بزرگوں، درویش اللہ والوں کی دھرتی ہے۔ جس نے عظیم سپوتوں کو جنم دیا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں نامور عالم، فاضل، اسکالر، سیاستدانوں کو جنم دیا ہے۔ جن کی محنت لگن جدوجہد اور تبلیغ سے سندھ امن، پیار، رواداری، محبت کی پہچان رکھتی ہے۔ ان شخصیات میں اگر مولانا محمد مراد ہالیجوی کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ تاریخ سے زیادتی ہوگی۔ سکھر کی تاریخی اور قدیمی علمی مرکز جامعہ منزل گاہ سکھر میں فجر

Read more